Chapter 10: باب 10

انہوں نے حیرانگی سے استفسار کیا۔۔ ۔

""بھائی سا میں اپنے بیٹے شمشیر کے لیے ھادیہ کا ہاتھ مانگنے آئی ہوں

""امینہ تو آگئی ۔۔۔ میں تیرا ہی انتظار کر رہی تھی

ھادیہ نے امینہ کو اپنے کمرے میں آتے ہوئے دیکھا تو فورا بستر سے اٹھ کر بولی ۔۔۔ ۔

"ہمممم ۔۔۔۔ ماں سا ساتھ آئی ابھی ۔۔۔ ۔

"امینہ اماں بی بتا رہی تھیں کہ شاہ صاحب اور ھاد کی بات ہوئی ہے ۔۔۔ اب جلد کی ھاد بلوچ اپنے والد کو ہمارے "گھر بھیجے گا میرا ہاتھ مانگنے کے لیے

"اچھا یہ تو بہت خوشی کی خبر سنائی تو نے ۔۔۔ ۔

اب تیرا اور ھاد بلوچ کا بیاہ ہوگا ۔۔۔۔ ہائے مجھے بھی کوئی ویسا ہی خوبرو انسان مل جائے تیری شادی میں تو مزہ ہی " آجائیے۔۔۔۔ لگے ہاتھ دو کام نبٹ جائیں گے تو بھی پار لگے اور میں بھی کسی کنارے پہنچ جاؤں

"بڑی جلدی ہے تجھے شادی کی ۔۔ ۔ "ھادیہ نے مسکراتے ہوئے اسے چھیڑا ۔۔۔ ۔

"تجھے بھی تو اس ھاد بلوچ سے شادی کی جلد "ی ہے

وہ دوبدو بولی۔۔۔ ۔

"آہستہ بول امینہ کسی نے ھاد کا نام سن لیا تو وقت سے پہلے کی قیامت آ جائے گی ۔۔ ۔

وہ اسے گھورتے ہوئے ڈپنٹنے کے انداز میں بولی ۔۔۔ ۔

""ویسے یہ بتا۔۔۔ تیری ماں سا میرے بابا سائیں سے کیا باتیں کر رہی ہیں

ھادیہ نے تشویش بھرے انداز میں پوچھا ۔۔ ۔ "پتہ نہیں انہوں نے مجھے تو کچھ نہیں بتایا بس اتنا ہی کہا کہ انہوں نے ماموں جان سے کوئی ضروری بات کرنی ہے

""زینب شمشیر بلوچ سے زیادہ مجھے کوئی عزیز نہیں

"اور مجھے پورا بھروسہ ہے کہ شمشیر بلوچ میری ھادیہ کو بہت خوش رکھے گا ۔۔ ۔

یہ سینے ہی زینب کے چہرے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔۔۔ ۔

!"اسلام وعلیکم

ھادیہ اور امینہ دونوں ایک ساتھ آئیں ۔۔ ۔

...!"وعلیکم السلام میری جان

"کیا بات ہے پھپھی سا آج آپ بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں ۔۔ ۔"؟

"ہاں آج میں بہت خوش ہوں ۔۔۔ کیونکہ میرے بھائی سا نے خوشیوں سے میری جھولی بھر "دی ہے "واہ بابا سائیں آپ نے بہت اچھا کیا ۔۔۔ آپ نے ہی کہا تھا نا کہ خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں ۔۔ ۔

"دیکھا زینب ۔۔۔۔ میری بیٹی کتنی سمجھدار ہے ....؟

""جی بھائی سا بالکل ٹھیک کہا آپ نے

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

شکر ہے اماں سا تیری کھانسی ٹھیک ہوئی رات تجھے اتنا تیز بخار تھا ساری رات تجھے گھڑے کے پانی سے پٹیاں کرتے رہی۔ ۔

ورنہ مارا تو دل بند ہو رہا تھا۔۔ اس کے انداز میں اپنی اماں سائیں کے لیے محبت کی جھلک نمایاں تھی ۔۔ ۔

""چل اب اٹھ کر دوا لے

وہ اسکی طرف آئی ۔۔ ۔

.. "کی تو منے یہ منحوس کڑوی دوا کھلاتی رہے گی۔۔۔ زبیدہ نے نحیف نقاہت زدہ آواز میں کہا

"جب تک ماری ماں سا پہلے جیسی نہیں ہوجاتی ۔۔ ۔

مجھے نا میری اماں سا ڈانٹتی ،حکم چلاتی اور نصیحت کرتی اچھی لاگے ہے۔

جلدی سے ٹھیک ہوجا نا ہمارے سے گھر کے اور حویلی دونوں کے کام کرنا بڑا مشکل ہوجاتا ہے۔ ۔ ۔ وہ معصومیت سے آنکھیں پٹپٹاتے ہوئے بولی۔۔۔ ۔

"اماں سائیں آپ کو پتہ ہے ۔۔۔ ماری سکھی امینہ کی شادی طے ہوگئی ہے اپنے چا چے کے بیٹے سے ۔۔۔۔ جو شہر رہتا ہے بہت خوش ہے آج اسکی مہندی ہے ۔۔۔ ۔

"اچھا تو پھر تو چلی جانا ۔۔ ۔

"نہیں ماں سا ۔۔۔۔ تھارے کو چھوڑ کر کہیں نہیں جانا ۔۔۔ وہ انکے پاؤں دباتے ہوئے بولی ۔۔ ۔

"اور اگر تھاری ماں سا تجھے چھوڑ کر چلی گئی تو کیا کرے گی ۔۔۔۔ انہوں نے کہا تو سسی نے ان کے لبوں پر ہاتھ رکھ کر انہیں مزید بولنے سے روک دیا۔ ۔

"نا ہی ماں سا ایسا مت کہہ۔۔ ۔

"مارا ۔۔۔ تھا! رے سوا اور ہے کون ؟؟ ؟

"نا کیا کر ایسی دل دکھانے والی باتیں ۔۔ ۔

""اللہ کرے میری ماں سا کو میری بھی عمر لگ جاوے

"بس تجھے بیاہ دوں ایک بار تو پھر مر بھی جاؤں تو کوئی غم نا ہوے گا "وہ نقاہت زدہ آواز میں بولی۔۔۔ ۔

"ابھی ناہی کرنا مجھے کوئی بیاہ ۔۔۔۔ پہلے تو بھلی ہوجا ۔۔۔ ۔

""اب بستر سے جلدی اٹھ ماں سا ۔۔۔ تھارے کو پہلے سا چلتے پھرتے دیکھنا ہے مارے کو

زبیدہ اسکے نروٹھے انداز پہ نقاہت کے باوجود مسکرانے لگی ۔۔۔ ۔

!!!!"ماری سسی ۔۔ ۔

انہوں نے اس کی پیشانی چوم لی ۔۔ ۔

سسی نے انکے گرد بازوں حمائل کرلیے ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

"ماں سا آگئیں آپ ؟

وہ ان کے کمرے کے دروازے پر کھڑا سوالیہ انداز میں پوچھ رہا تھا ۔۔۔ ۔

""ہاں تھوڑی دیر پہلے ہی واپس آئی ہوں

!!!"ماں سا "۔۔ ۔

"ہاں کیا بات ہے ؟؟ ؟

""ماں سا آپ کو اچھی طرح پتہ ہے میں کیا پوچھنا چاہتا ہوں

"مجھے نہیں پتہ تم کیا پوچھنا چاہتے ہو ۔۔۔ ۔

وہ مبہم سا مسکرا کر بولیں ۔۔ ۔

"ماں سا آپ ماموں سا کے گھر گئیں تھیں نا ؟؟ ؟

"ہاں شمشیر میں وہیں گئی تھی ۔۔۔ ۔

"تو پھر ؟؟؟ ؟

."کیا کہا انہوں نے ؟؟ ؟

"کیا کہنا تھا بھائی سا نے بس ایک دوسرے کا حال پوچھا اور ادھر ادھر کی باتیں کرتے رہے ۔۔۔ ۔

"ماں سا آپ زرا نظریں ملا کر مجھے بتائیے کے انہوں نے کیا جواب دیا ۔۔ ۔

اس سے مزید صبر نہیں ہوا تو وہ ان کا رخ اپنی طرف موڑتے بولا ۔۔۔ ۔

"وہی کہا جو تیرے دل میں تھا ۔۔۔ ۔

!! "ماں سا ۔۔۔ ۔

وہ خوشی سے جھوم کر انکے گلے لگا ۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

وہ خوفزد ،،،،ہ ،ہراساں سی گھنے جنگلوں میں اندھا دھند بھاگ رہی تھی

وہ مسلسل بھاگتی ہوئے تھک نے لگی تھی، اب وہ ہانپتے ہوئے گہرے سانس لینے لگی۔ وہ گھنے جنگلات میں کھو گئی تھی اسے کوئی راہ سجھائی نہیں دے رہی تھی کہ کدھر جائے ۔۔۔ جنگل ویران و سنسان تھا ،درختوں کے پتوں کی سر سرا ہٹ محسوس ہو رہی تھی ،دور سے جنگلی جانوروں کی آوازیں سنائی دیں۔۔ ۔

،،،تبھی وہ بھاگتے ہوئے کسی شخص کے چوڑے سینے سے ٹکرائی ۔۔۔۔ یکلخت وہ کسی کی محفوظ پناہوں میں سما گئی اس نے چہرہ اٹھا کر دیکھا چاند کی روشنی سے اس مہرباں کا چہرہ واضح دکھائی دے رہا تھا۔

اسکی آنکھوں کی پتلیاں حیرت سے ساکت رہ گئیں۔۔۔ ۔

اس نے پیچھے مر کر دیکھا ۔۔۔۔ اس کے بھائی آدم کا خون سے لت پت وجود بے جان پڑا تھا ،اور اس کے قریب اسکا خون بکھرا پڑا تھا ۔۔۔ ۔

!!!!!"نہیں "۔۔۔۔ ۔

وہ کرب زدہ چیخ مارے اس مہربان اجنبی کے ساتھ لگے بے تحاشا دھاڑیں مارتے ہوئے رونے لگی ۔۔۔ ۔

!!!!"نہیں ۔۔۔ نہیں ۔۔۔۔ ۔

،،،یکدم وہ ہڑ بڑا کر اٹھ گئی کمرے میں اس وقت گھپ اندھیرا چھایا ہوا تھا ،اس نے سائیڈ ٹیبل پر موجود لیمپ کو جلانے کی بجائے اپنے چہرے کو دونوں ہا تھوں میں چھپائے روتے ہوئے گہرے سانس لینے لگی۔۔۔۔۔ اور صورت حال کو سمجھنے کی کوشش کرنے لگی۔۔۔ ۔"وہ ایک بھیانک خواب تھا۔ ۔ برو کو کچھ نہیں ہوسکتا ۔۔۔ ۔"اس نے خودکلامی کی ۔۔۔ ۔

،اس کی سانسیں مدھم بے ترتیب اور بدن پسینے سے شرابور تھا

اپنے بھائی کو اس حالت میں۔ دیکھ کر اسکی روح تک جھنجھجنا اٹھی تھی۔ وہ گہرے سانس لیتے ہوئے ابھی تک ،خوف محسوس کر رہی تھی۔ اس نے کپکپاتا ہوا ہاتھ بڑھایا اور سائیڈ لیمپ آن کیا

کمرے میں مدھم سی روشنی پھیل گئی ۔۔۔ ۔

اس کی نم آنکھیں دیکھنے کے قابل ہوئیں ،اس نے سائیڈ ٹیبل پر پڑا پانی سے بھرا ہوا جگ دیکھا تو ۔۔۔ اس نے اپنے خشک حلق میں ایک گلاس میں پانی بھر کر لرزتے ہاتھوں سے اپنے اندر انڈ یلا ۔۔۔ ۔

انجانے میں کتنا ہی پانی اس کی شرٹ کے گلے کو بھگو گیا اسے خبر ہی نہیں ہوئی وہ ابھی تک اسی خواب کی کیفیت کے زیر اثر خوفزدہ تھی ۔۔ ۔

اس نے نظر اٹھا کر سامنے لگے دیوار گیر کلاک کی طرف دیکھا۔۔۔ جو رات کا ایک بجا رہا تھا ۔۔۔ ۔

اس نے بستر پہ نگاہ ڈالی جو خالی تھا ۔۔۔ ۔

""انہوں نے تو کہا تھا کہ وہ میرے ساتھ رہیں گے

وہ سہمی ہوئی ہرنی کے مانند خالی کمرے کو دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔ کمفرٹر کو خود سے پیچھے پھینک کر وہ اپنی جگہ سے اٹھی اور دروازہ کھول کر باہر جانے لگی اس کی تلاش میں ۔۔۔۔ مگر زرش بلوچ کا سوچ کر اس کے بڑھتے ہوئے قدم وہیں رک گئے۔۔۔۔ اگر انہوں نے مجھے دیکھ لیا تو ڈانٹیں گی ۔۔۔ ۔

وہ وہیں دیوار کے ساتھ لگے نیچے بیٹھتی چلی گئی ۔۔۔ اور گھنٹوں میں سر دئیے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی ۔۔۔۔ ۔ سردار یارم بلوچ جو سٹڈی روم میں تھا کسی کتاب کا مطالعہ کر رہا تھا ساتھ ساتھ سیگریٹ نوشی کا کام انجام دے رہا تھا فارغ ہوکر جیسے ہی اپنے کمرے کا دروازہ کھول کر اندر آیا۔۔۔۔ دیوار کے ساتھ لگی گھنٹوں پر سر رکھ کر سسکتی ہوئی چاہت پہ اس نے نظر ڈالی ۔۔۔ ۔ تو وہ ٹھٹھک کر رہ گیا۔۔ ۔

اس کے سنہرے گیسو اس کے چہرے کو پوری طرح چھپائے ہوئے تھے ،اس کی حالت پہ اسے تشویش لاحق ہوئی ۔۔۔ وہ بنا ایک بھی لمحہ ضائع کیے اسکی سمت بڑھا ۔۔۔ ۔

!!!!!"چاہت۔۔۔۔ ۔

یارم بلوچ نے اسکے قریب گھنٹوں کے بل بیٹھتے ہوئے اسے آہستگی سے پکارا ۔۔ ۔

چاہت چونک کر سر اٹھائے اسے دیکھنے لگی ۔۔ ۔

بھیگی بھیگی نیلی آنکھوں میں وحشت ہی وحشت دکھائی دے رہی تھی ۔۔ ۔

یارم بلوچ صورت حال جاننے کی کوشش میں ہی تھا کہ وہ اپنی جگہ سے اٹھتی ہوئی اس کے ساتھ لگ گئی تھی ۔۔ ۔ یارم بلوچ اس صورت حال کے لیے قطعہ تیار نہیں تھا۔ اسے لگا جیسے کوئی دہکتا ہوا انگارہ اس کے ساتھ آلگا ہو ۔۔۔ وہ بخار میں پوری طرح پھنک رہی تھی ۔۔ ۔

وہ اسکے چوڑے شانے سے لگی اپنے گرم آنسووں سے اسکی شرٹ بھگو رہی تھی ۔۔۔ ۔

اس کا نرم گرم وجود بری طرح کپکپا رہا تھا۔۔۔۔ یارم نے بخوبی محسوس کیا ۔۔ ۔

وہ بلا اختیار ہی اسکے سنہری ریشمی گیسو وں کو سہلانے لگا ۔۔ ۔

""م۔۔۔۔ مجھے ۔۔۔۔ ڈر ۔۔۔ لگ رہا ہے ۔۔ ۔

"نہیں برو کو ۔ ۔ کچھ ۔۔۔ نہیں ۔۔۔۔ وہ ۔۔۔ مر ۔۔۔۔ نہیں ۔۔ ۔

وہ لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں بمشکل بول رہی تھی ۔۔۔ ۔ کئی ادھورے اور بے ترتیب لفظ اسکی زبان سے برآمد ہوئے ۔۔ ۔

وہ سر اس کے شانے پہ دھرے خود کو اس کی پناہ گاہ میں محفوظ تصور کر رہی تھی ۔۔۔ ۔

وہ خود کو اسکے ساتھ لگائے نجانے کیوں اتنا سکون محسوس کر رہی تھیں۔۔۔ ۔

اس کے ریشمی گیسو کو سہلاتے ہوئے انجانے میں وہ ان سے پھوٹتی ہوئی مہک کو اپنی سانسوں میں اتارنے لگا تھا

***

وہ،،،فرشتہ تو نہیں تھا جو بھرپور استحقاق رکھتے ہوئے اس کا ایمان نا ڈگمگاتا

،،،،اس معصوم پرفسوں حسن کے سامنے وہ پگھلتا نہیں لیکن حقیقت یہی تھی کہ وہ جسمانی طور سے مضبوط مرد تھا ،اخلاقیات کی پاسداری کرنا اچھی طرح جانتا تھا، اس کی حالت کا فایدہ اٹھانا اخلاقیات کے خلاف تھا ،جذبات کی رو میں انسان بہک بھی جاتا ہے ،مگر یارم بلوچ اپنے جذبات پہ پوری طرح کنٹرول رکھتا تھا ۔۔۔ ۔ اصل معنوں میں اسے آئس میڈ کہیں یا اسٹون مین بے جا نا ہوگا ۔۔۔۔ اپنے خوابوں کے ادھورا رہ جانے کے بعد وہ ۔۔۔۔ سرد ،،،جامد ،،،سخت ،،،،منجمد ،جذبات سے عاری انسان ،،،،بن چکا تھا۔

چاہت ہوش و حواس سے بیگانہ ہو کر اسکے شانے پہ ہی لڑھک گئی ۔۔ ۔

یارم بلوچ نے اسے اپنی مضبوط بانہوں میں بھر کر بغور اس مومی مجسمے کا جائزہ لیا ۔۔۔۔ وہ بے ہوش ہو چکی تھی ،بخار کی حدت سے اس کا جسم تپ رہا تھا ،وہ اس وقت شال کے بغیر تھی اس کی شرٹ بھیگ کر اسکے جسم سے لگی ہوئی تھی ،یارم بلوچ نے اسکے وجود کی رعنائیوں سے نظریں چراتے ہوئے اسے اپنی بانہوں میں بھر کر بستر کی طرف لایا ۔۔ ۔

اور نرمی سے اسے لٹا دیا ۔۔ ۔

سائیڈ ٹیبل پر موجود جگ میں سے تھوڑا سا پانی لے کر اسکے چہرے پہ چھڑکاؤ کیا تاکہ اسے ہوش آجائے۔۔۔ ۔ منہ پہ پانی کے چھینٹے پڑنے سے چاہت نے اپنی آنکھیں کھولنے کی کوشش کی مگر ناکام رہی ۔۔۔ ۔

!!!!"چاہت ۔۔۔ چاہت ۔۔ ۔

اسے بے سدھ ہوتا دیکھ یارم نے دھیرے سے پکارا ۔۔ ۔

!!!!"چاہت ۔۔۔ ۔

اس نے چاہت کا روئی جیسا نرم گرم گال تھپتھپاکر اسے اٹھانا چاہا ۔ ۔ ۔

"جی ۔۔ ۔"اس نے بمشکل بند آنکھوں سے کہا۔

"اٹھو چاہت "یارم بلوچ نے تشویش بھرے انداز میں کہا۔۔۔ ۔

"آپ میرے پاس رہنا ۔۔۔ ۔

"وہ میرے برو کو ۔۔۔ ۔

وہ زیر لب بڑ بڑا ئی ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ نے نائب بلب کی مدھم روشنی میں اسے دیکھا جس کا چہرہ بخار کی شدت کے باوجود بھی انتہا ئی پرکشش ،لگ رہا تھا ،،،اسکے سنہری بال تکیے پہ بے ترتیبی سے بکھرے ہوئے تھے

"آ۔۔۔ آپ ۔۔۔ مجھے ۔۔۔۔ چھوڑ۔۔ ۔ کر مت ۔۔۔ جانا ۔۔۔۔ مجھے ڈر ۔۔۔ لگ رہا ۔۔۔ ۔

وہ بے ہوشی کی حالت میں بول رہی تھی ۔۔۔ ۔

"میں نہیں ہوں چاہت تمہارے پاس "یارم بلوچ نے تسلی آمیز انداز میں کہہ کر اسکی پیشانی پہ ہاتھ رکھ کر اس کا بخار چیک کیا ۔۔ ۔

اے_ سی کا ریموٹ کنٹرول اٹھا کر اس کی سپیڈ بڑھا دی ۔۔ ۔ پھر اٹھ کر کبرڈ کی طرف بڑھا ۔۔۔۔ جہاں اس کا میڈیکل باکس رکھا تھا ۔۔ ۔

آرام سے بنا آواز کیے وہ میڈیکل باکس لیے اس کی طرف آیا ۔۔ ۔

تھرما میٹر ہے اس کا بخار چیک کیا ۔۔ ۔

پھر اسی حساب سے ٹیبلٹ نکالی ۔۔۔ ۔

"چاہت منہ کھولو ۔۔۔۔ اس نے اسے میڈیسن کھلانے کے لیے کہا مگر اس نے زرا سی بھی حرکت نہیں کی ۔۔ ۔ یارم نے پانی گلاس میں ڈال کر اپنے پاس رکھا پھر دوسری طرف سے اپنی جگہ پہ آیا ۔۔ ۔

چاہت کی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے اٹھایا ۔۔ ۔

اسکے منہ میں ٹیبلٹ ڈال کر اسے پانی پلانے لگا ۔۔ ۔

وہ نیم بے ہوشی میں واپس بستر پہ ڈھ سی گئی ۔۔۔ یارم نے اس کی کمفرٹر درست کیا ۔۔ ۔ آنکھیں بند کیے لیٹی وہ کوئی ماوارائی مخلوق لگ رہی تھی ،اس کے گالوں پہ آنسوؤں کے مٹے مٹے نشانات تھے۔ ۔ یارم نے ہاتھ بر ھا کر اسکی نبض چیک کی تو چاہت نے بیہوشی میں ہی اسکا ہاتھ تھام لیا ۔۔۔۔ وہ ابھی بھی خوف کی کیفیت میں مبتلا تھی تبھی اس کا ساتھ پاکر خود کو تحفظ دینا چاہتی تھی ۔۔۔ ۔

وہ اسکے معصوم چہرے کو دیکھتے ہوئے نجانے کب نیند کی وادیوں میں اتر گیا اسے خود بھی خبر نہیں ہو ئی ۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

"جا سسی یہ چھوٹے سردار کے کپڑے انکے کمرے میں رکھ آ"شاذیہ نے اسے استری شدہ کپڑے ہاتھ میں تھمائے ۔۔ ۔

***

"جی "وہ دھڑکتے دل سے اسکے کمرے کی طرف بڑھی ۔۔۔۔ آتش بلوچ اس وقت حویلی میں نہیں تھا ۔۔ ۔

وہ پہلے کبھی اسکے کمرے میں نہیں گئی تھی آج پہلی بار اس کے کمرے کی سمت اسکے قدم اٹھ رہے تھے ۔۔۔۔ دل میں عجیب سا خوف بھی تھا ۔۔۔ اس نے

کانپتے ہاتھوں سے دروازہ کھولا ۔ اس نے کمرے میں آتے ہی آتش بلوچ کے کپڑوں کو ناک کے قریب کیے ان میں سے آتی اسکے مخصوص کلون کی مہک کو اپنی سانسوں میں اتارا ۔۔ ۔

سارا تن بدن جیسے مہک اٹھا ۔۔۔ ۔ اس نے آتش بلوچ کے کپڑے بستر کے کنارے پہ رکھ دئیے پھر اسکی نظر شیشے کے سامنے پڑے اسکے پر فیو مز پہ پڑی ۔۔۔۔ اس نے ہاتھ بڑھا کر وہ شیشی اٹھائی اور اسے ابھی کھولنے کی والی تھی کہ دروازے کے باہر سے قدموں کی چاپ سنائی دی۔۔۔۔ وہ ڈر کر دو قدم پیچھے ہوئی۔۔ ۔

"کہیں چھوٹے سرکار تو نہیں "؟

اس نے اپنے تئیں اندازہ لگایا۔۔۔ ۔ اور ڈر کے مارے کھڑکی سے لگے پردے کے پیچھے چھپ گئی ۔۔۔۔ وہ بری طرح کپکپا رہی تھی۔۔۔۔ تبھی دھاڑ سے دروازہ کھلا اور آتش بلوچ اندر آیا ۔۔ ۔

موبائل بستر پہ پھینک کر فریش ہونے کی غرض سے واش روم کی طرف بڑھ رہا تھا کہ اسکی نظر کھڑکی کے پردے کی اوٹ سے جھانکتے کھسے میں مقید پاؤں پہ پڑیں ۔۔۔۔ جس میں پازیب بھی پہنی گئی تھی ۔۔ ۔

آتش نے بنا ایک بھی لمحہ ضائع کیے دو ہی قدموں میں وہاں لپکتے ہوئے پردہ اٹھا دیا ۔۔ ۔

سسی اسکے ڈر سے آنکھیں میچے ساکت سی کھڑی تھی ۔۔۔ ۔

دونوں ہاتھ پشت پہ بندھے تھے ۔۔۔ ۔

سسی کی حالت تو یوں تھی جیسے کاٹوں تو بدن میں لہو نہیں۔۔۔ ۔

"چوری کرنے آئی تھی تم میرے کمرے میں ؟

وہ غصیلی آواز میں دھا ڑا ۔۔۔ ۔

آتش بلوچ اپنے نام سے الٹ بہت دھیمے اور ٹھنڈے مر اج کا انسان تھا ۔۔۔ مگر جب کبھی اسے غصہ آیا تو انتہائی لیول کا آیا تھا ۔۔۔ ۔

"ن۔۔۔ نہیں ۔۔۔۔ چوری نہیں کی ۔۔۔۔۔ جی ۔۔۔ ۔

وہ لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں بمشکل بولی ۔۔۔ ۔

" یہ پیچھے ہاتھوں میں کیا چھپایا ہے ۔۔۔ ۔

""دکھاؤ مجھے

آتش بلوچ نے اسکی کمر کے پیچھے سے ہاتھ لے جاتے ہوئے اسکی ہاتھوں کو قابو کیا ۔۔ ۔

پرفیوم کی شیشی اسکے کپکپاتے ہوئے ہاتھوں سے چھوٹ کر فرش پہ جاگری ۔۔۔۔ چکنے فرش پہ گرتے ہی وہ چھناکے کی آواز سے ٹوٹ کر کرچیوں میں منقسم ہو گئی ۔۔ ۔

سارا کمرہ اس کلون کی مہک سے مہک اٹھا ۔۔۔ ۔

آتش کی گرم بھاپ اڑاتی ہو ئی سانسیں سسی کو اپنے چہرے پہ محسوس ہورہی تھی۔۔ ۔

اسکے چوری کے الزام لگانے پہ وہ تڑپ ہی تو اٹھی تھی ۔۔ ۔

اس کی بھوری آنکھوں سے بھل بھل آنسو بہنے لگے اور اسکے شرمندگی کے باعث سرخی مائل رخساروں کو بھگو نے لگے ۔۔۔ ۔

"!"سچ بتاؤ مجھے

آتش بلوچ نے اسکی کلائی مروڑ کر اسکی کمر سے لگائی ۔۔ ۔

"سسس ۔۔۔ ۔"اسکی مضبوط گرفت پہ سسی کے منہ سے سسکاری نکلی۔۔۔ ۔

وہ کچھ نہیں بولی اپنی صفائی میں ۔۔۔ زباں پہ تو جیسے قفل لگ چکے تھے ۔۔۔ وہ محض نفی میں سر ہلانے لگی ۔۔۔۔ ۔ آتش بلوچ کی نظریں اسکے چہرے پہ تھیں ۔۔۔۔ اس نے سسی کے بلوریں نیناں سے آنسو رواں دیکھے تو ٹھٹھک کر رہ گیا ۔۔۔ ۔

"کیسی التجا تھی اسکی آنکھوں میں کیسے شکوہ تھے ۔۔۔۔ وہ اسکی بھیگی آنکھوں سے نظریں ہی نا ہٹا پایا ۔۔۔ ۔

""معاف کردو سرکار

وہ رندھی ہوئی آواز میں بولی آتش کی گرفت ڈھیلی پڑی ۔۔ ۔

سسی اسکے ہاتھوں سے آزادی پاتے ہی بنا رکے دوڑنے کے انداز میں اسکے کمرے سے باہر نکل گئی ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋 جیسے ہی سسی روتی ہوئی آتش بلوچ کے کمرے س باہر نکلی ۔۔۔۔ وہ دوسرے کمرے سے نکلتی ہوئی چاہتے سے ٹکرائی ۔۔۔ ۔

""معافی سردارنی جی

اس نے اپنے بھیگے گالوں کو ہتھیلیوں کی پشت سے رگڑتے ہوئے معذرت خوا ہا نہ انداز میں کہا ۔۔۔ ۔

چاہت جو یارم کو ڈھونڈنے کے لیے کمرے سے باہر نکلی تھی سسی کے ٹکرانے سے ہل کر رہ گئی۔۔۔ ۔

"It's ok...

Doesn't matter....

چاہت کے منہ سے بلا اختیار نکلا ۔۔۔ ۔

"سسی نے بڑی بڑی غلافی آنکھوں میں حیرت سموئے اسکی بات سمجھنے کی کوشش کی ۔۔۔ ۔

"آپ رو کیوں رہی تھیں "؟

چاہت نے معصومیت سے پوچھا ۔۔۔ ۔

"نہیں ۔۔۔ نہیں ۔۔۔ کچھ نہیں "سسی نے نفی میں سر ہلایا ۔۔ ۔

"بتاؤ نا پلیز ۔۔۔۔ تمہیں بھی میری طرح ڈر لگ رہا تھا؟

چاہت نے اپنی رات والی حالت یاد کرتے ہوئے پوچھا ۔۔۔ ۔

"نہیں سردارنی سا ۔۔۔ مجھے ڈر نہیں لگتا کسی "سے بھی ۔۔۔ ۔

اب کی بار وہ چاہت کے اتنے پیار سے بات کرنے پہ خود کو سنبھال کر نارمل لہجے میں بولی ۔۔۔ ۔

"میں نا اپنے روم میں اکیلی بور ہوجاتی ہوں ۔۔۔ تم میری دوست بنو گی ؟؟ ؟

""پھر ہم زیادہ سی باتیں کریں گے مل کر

چاہت نے اسے دوستی کی پیشکش کی۔۔۔ اور اشتیاق بھرے انداز میں اس کے جواب کی منتظر تھی۔۔۔ ۔

"سردارنی سا ۔۔۔ آپ تو بڑے لوگ ہیں ۔۔۔ اور ہم ٹہرے چھوٹی ذات ۔۔۔ بھلا ہماری دوستی کا کیا جوڑ "؟ وہ سرد آہ بھر کر دھیمے سے بولی ۔۔۔ ۔

"آؤ ادھر بیٹھ کر بات کرتے ہیں ۔۔۔۔ وہ دونوں لاونج میں اترنے والی سیڑھیوں میں سے پہلی سڑی ھی پہ ایک ساتھ بیٹھ گئی ۔۔۔ ۔

"پہلے بتاؤ مجھے وہ غصہ کرنے والی آنٹی کہاں ہیں "؟

چاہت نے ادھر ادھر نظریں دوڑاتے ہوئے پوچھا ۔۔ ۔

"کون ؟؟؟ سسی نے بھنوئیں سکیڑ کر پوچھا ۔۔ ۔

""وہی جو زور سے بولتی ہیں

چاہت کو ان کا نام نہیں پتہ تھا ۔۔۔ ۔

" آپ کہیں وڈی سردارنی کا تو نہیں پوچھ رہی "؟

سسی نے اندازہ لگایا۔۔ ۔

"ہمممم۔۔۔۔ چاہت نے اثبات میں سر ہلایا۔۔۔ ۔

""وہ تو جی اپنے کمرے میں آرام کر رہی ہیں

" اوہ ۔۔۔ اچھا ۔۔۔ ۔

وہ تھوڑا ری لیکس ہوئی ۔۔ ۔

"چلو اب تم مجھے یہ بتاؤ کہ تم تو کیوں رہی تھی "؟

"آپ نے کبھی پیار کیا ہے؟ سردارنی جی ۔۔۔ ۔

وہ اس کے سوال کا جواب دئیے بنا ۔۔۔۔ کسی خیال میں کھوئے ہوئے بولی ۔۔۔ ۔

"پہلے تو تم مجھے یہ سردارنی نا بولو ۔۔۔ مجھے اچھا نہیں لگتا ۔۔۔۔ پتہ ہے میرے برو ۔۔۔ مطلب میرے بھائی یا مجھے چاہ کہتے تھے ۔۔۔۔ کتنی دیر ہوگئی کسی نے مجھے اس نام سے نہیں بلایا ۔۔۔۔ تم مجھے چاہ کہو ۔۔۔ ٹھیک ہے ...وہ مسکرا کر بولی ۔۔۔ ۔

...!!!"چلیں ٹھیک ہے چاہ

سسی نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا اسے یہ گڑیا جیسی لڑکی بڑی بھائی تھی ۔۔۔ ۔ "اور تم نے پوچھا پیار کے بارے میں تو میں نا اپنے برو سے بہہہہہہہت زیادہ پیار کرتی ہوں۔ اس نے بہت کو لمبا کھینچ کرکہا ۔۔۔ ۔

" "نہیں جی ۔۔۔ گھر والوں سے پیار نہیں وہ والا پیار جو ہمیں کسی اور سے ہو جاتا ہے

سسی بھی شرماتے ہوئے پوچھ رہی تھی ۔۔ ۔

"اور کس سے ہوتا ہے؟ اس نے مخمصے میں ڈال دیا تھا اسے ۔۔۔ ۔

"تھارے کو یارم سردار سے پیار ہوا تھا تبھی ،،، شادی کی ہوگی ہے نا۔۔۔ ۔

سسی نے مسکرا کر کہا۔۔ ۔

""وہی پیار جو بیوی کو شوہر سے ہوتا ہے

چاہت کی آنکھوں کے سامنے موبائل پہ چلنے والے شوہر اور بیوی کے ریلیشن شپ کے مناظر لہرائے ۔۔۔ ۔

تو اس نے شرم سے اپنی آنکھوں پہ دونوں ہاتھ رکھے۔۔ ۔

"میں ابھی وہ پیار نہیں کرتی کسی سے ۔۔۔۔۔۔۔ مجھے ڈر لگتا ہے "اس نے سسی کا کان کے قریب چہرہ لے جاتے ہوئے رازدارنہ انداز میں بتایا ۔۔۔ ۔

سسی بھی لب دانتوں تلے دبا کر شرمانے لگی ۔۔ ۔

"تمہیں پیار ہوا ہے ؟؟ ؟

چاہت نے اسے مسکراتے ہوئے دیکھ کر سوال کیا ۔۔۔ سسی کے مسکراتے ہوئے لب یکلخت سمٹ گئے ۔۔ ۔ اس نے گہرا سانس لیا ۔۔۔ ۔

"کسی کو بتائیں گی تو نہیں نا ۔ ۔ "؟؟؟ ؟

اس نے چاہت کی طرف دیکھ کر سوالیہ نظروں سے پوچھا ۔۔ ۔

"نہیں "اس نے سسی کا ہاتھ پکڑ کر کہا ۔۔ ۔

سسی کو اسکے وعدہ کرنے کے انداز سے تھوڑی ڈھارس ملی۔۔۔ ۔

"انہیں پہلی نظر دیکھتے میرے دل نے مجھے دھوکا دے دیا ۔۔۔ ۔

"میں ان دیکھی ڈور کی مانند انکی طرف کھنچتی چلی گئی ۔۔۔۔ انجام کی پرواہ کیے بغیر۔۔۔۔ کہ وہ آسمان پہ چکمنے والا "ستارہ ہیں اور میں انکے قدموں کی دُھول

""وہ شہزادے ہیں اور میں کم ذات

وہ ہمت مجتمع کیے پھر سے بولی ۔۔۔ ۔

"میں جانتی ہوں میں نے بہت اونچے اونچے خواب دیکھ لیے ہیں جن کی کوئی تعبیر نہیں جی ۔۔۔۔ مگر کیا کروں "خواب تو خواب ہوتے ہیں نا کوئی بھی دیکھ سکتا ہے

وہ پژمردگی سے بولی۔۔۔ ۔

"کون ہے وہ "؟

چاہت نے اچنبھے سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا ۔۔۔۔ کہ بالاخر وہ کون تھا جس کے لیے وہ اتنی شدت رکھتی تھی۔۔ ۔

"مارا خواب مارا عشق سردار آتش "بلوچ ہیں

اس نے ایسا انکشاف کیا تھا کہ چاہت نے چونک کر سسی کے افسردہ چہرے کو دیکھا ۔۔ ۔

ان کے پیچھے جو سردار آتش بلوچ آن کھڑا ہوا تھا ساکت تو وہ بھی رہ گیا تھا ۔۔۔ ۔

اس کا وجود تو گویا زلزلوں کی زد میں تھا۔۔۔ ۔

ابھی تھوڑی دیر پہلے ایک غریب لڑکی پہ کی گئی زیادتی پہ اسے افسوس ہوا تھا ۔۔۔ وہ اس سے معذرت کرنے کی غرض سے باہر آیا تھا، اس لڑکی کو اپنی بھابھی کے ساتھ بیٹھے باتیں کرتے دیکھ کر وہ وہیں رکا ۔۔۔ اور جو چونکا دینے والا انکشاف اسکے کانوں نے سنا اسے ابھی تک یقین نہیں آیا تھا ۔۔۔ ۔

سسی اور چاہت بنا مرے اپنی باتوں میں مگن تھیں ۔۔۔ ۔ "دل کی ان کے سنگ ہوا مارے کو پتہ ہی نا چلا ۔۔۔ میں بھی ان لوگوں میں سے ہوں جو روز جلتے ہیں ،روز خود سے لڑتے ہیں ۔۔۔۔ خود سے لڑکر کبھی جیت جاتے ہیں کبھی ہار جاتے ہیں ،زباں پہ حرف نہیں لاتے لیکن دل میں محبت کا طوفان لیے پھرتے ہیں ۔۔۔ اپنے ہونٹوں کو سئیے ۔۔۔۔ دل کے درد کو دل میں دبا لیتی ہوں ،کوئی شکوہ نہیں کرتی ،محبت کر کہ صبر کی انتہا کردی ہے ،،،محبت انسان کو بہت طاقتور بنا دیتی ہے ۔۔۔۔ مارے کو بھی محبت نے مضبوط بنا دیا ہے "وہ ٹہرے ہوئے انداز میں بولی۔۔۔ ۔

"تم نے بتایا نہیں انہیں "؟

چاہت نے اسے رنجیدہ دیکھ کر پوچھا ۔۔۔ ۔

.کہ اگر وہ آتش سے اتنی محبت کرتی ہے تو اسے بتاتی کیوں نہیں

"میں کیوں بتاؤں انہیں ؟؟ ؟

کہ میں انہیں کتنا چاہتی ہوں ؟؟ ؟

!!!!"بتایا تو جھوٹ جاتا ہے نا جی ۔۔۔ ۔

،،،"سچی بات کی خوشبو تو محسوس ہوجاتی ہے

"مارے کو ماری محبت آزمانے "دو ۔۔۔۔ اُنہیں خود جان جانے دیں ۔۔۔ ۔

وہ افسردگی سے بولی۔۔ ۔

آتش بلوچ تو حیرت کدہ بن گیا تھا ،،،اسے تو خبر ہی نہیں تھی کوئی اس کے عشق میں اسقدر ڈوب چکا تھا

۔۔۔۔ کیسا بھید کھلا تھا اس پہ کہ اک لڑکی اس کی محبت میں نجانے کتنے جاں گسل لمحوں سے گزر رہی تھی ،،،،اس پہ تو حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے تھے ۔۔۔ ۔

وہ ساکت سا کھڑا رہا ۔۔۔ ۔

"آپ کو کچھ سناؤں جی ؟؟ ؟

سسی نے خاموش بیٹھی چاہت سے پوچھا ۔۔۔ ۔

"ہاں ۔۔۔ تم بولو نا ۔۔۔۔ مجھے اچھا لگ رہا ہے تم سے باتیں کرنا اور تمہاری باتیں سینا ۔۔ ۔

اس نے اپنے ہاتھ میں موجود سسی کے ہاتھ کو نر می سے دبا کر کہا ۔۔۔ ۔

،"کوئی فال نکال کرشمہ گر

،میری راہ میں پھول گلاب آئیں

،،،کوئی پانی پھونک کہ دے ایسا

،،،وہ پئیں تو میرے خواب آئیں

،کوئی ایسا کالا جادو کر

،جو جگمگ کردے دن میرے

،،،وہ کہے سسی جلدی آ

،،،اب جیا نا جائے بن تیرے

کسی ایسی راہ پہ ڈال ،مجھے

،،،جس راہ سے وہ دلدار ملے

،،کوئی تسبیح، دم ،درود ،بتا

،،،جسے پڑھوں تو میرا یار ملے

سسی نے دلسوز آواز میں غزل کے زریعے اپنی دلی کیفیت بیان کی ۔۔۔ ۔

آتش بلوچ اسکے الفاظ سن کر دبے قدموں سے جیسے آیا تھا ویسے ہی لوٹ گیا ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

"ھاد تم جانتے بھی ہو کیا کہہ رہے ہو تم "،؟

سردار فلک بلوچ نے پلٹ کر رعب دار آواز میں کہا۔۔ ۔

""میں جانتا ہوں بابا سائیں

"پلیز ۔۔۔۔ ۔

!!!!"بس ھاد ۔۔۔ ۔

انہوں نے ہاتھ بلند کیے اسے مزید بولنے سے روکا ۔۔۔ ۔

"سردار دلاور بلوچ مجھے اپنے بہنوئی اور خود میری ہی بہن کا مجھے قاتل سمجھتا ہے ،اس کے دل میں میرے لیے سوائے دشمنی کے اور کوئی جذبہ نہیں ۔۔۔ ۔"وہ سرد آواز میں بولے ۔۔۔ ۔

"مگر میں جانتا ہوں بابا سائیں وہ قتل آپ نے نہیں کیے ۔۔۔ ۔

""مجھے پورا یقین ہے آپ پہ

ھاد بلوچ نے مان بھرے انداز میں کہا۔۔ ۔

"تمہارے جاننے یا یا جاننے سے کیا فرق پڑتا ہے "؟ "دلاور بلوچ نے ہم سے ہماری بہن چھین لی ۔۔۔۔ وہ ہمارا اولین دشمن ہے ،اور میں اپنے دشمن کی بیٹی کو اپنی بہو "کبھی نہیں بناؤں گا

وہ ایل انداز میں بولے ۔۔۔ ۔

ہمارے قبیلوں کے بیچ خون کی ندیاں بہتی ہیں ،اس فیصلے سے لاشوں کے انبار لگ "جائیں گے

"بابا سائیں آپ سردار بن کر سوچ رہے ہیں ۔۔۔ ۔

""ایک باپ بن کر سوچیں نا۔۔ ۔ آپکے بیٹے کی خوشی ہے "وہ

"کیسے نا سوچوں ایک سردار بن کر ۔۔۔؟؟ ؟

"بتاؤ کیسے نا سوچوں اپنے قبیلے کے لوگوں کے بارے میں ؟؟ ؟

"وہ میری محبت میں اپنی سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے ۔۔۔ ۔

"مگر ان کا خون میرے سر پہ ہوگا ۔۔۔۔ سمجھے تم ؟؟ ؟

وہ غصیلے انداز میں دھاڑے ۔۔ ۔

"میں کیسے بھلا دوں اپنے بڑوں کو جو اس دشمنی کی بھینٹ چڑھ کر موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔۔۔ ۔

"میں اپنے آباؤ اجداد کے خون سے غداری نہیں کروں گا ۔۔۔۔ جو دلاور کی وجہ سے کسی کو چہرہ دکھانے کے قابل "نہیں رہے تھے۔۔۔ ۔

!!!!"ایک بار بابا سائیں میری خاطر ۔۔۔ ۔ "اپنے بیٹے کے بارے میں سوچیں ۔۔۔۔ یہ سوچیں کہ اگر ہمارا رشتہ ہوگیا تو برسوں پرانی دشمنی دوستی میں بدل جائے گی ۔۔۔ ۔ وہ انکے قریب آتے ہوئے آنکھوں میں دیکھ کر بولا ۔۔۔ ۔

"تم سمجھتے کیوں نہیں " ہو ھاد ۔۔۔ ایک رشتہ اتنی پرانی دشمنی کو ختم نہیں کرسکتا ۔۔۔ ۔

"مجھ پہ قتل کے الزام ہیں ،وہ کہتا ہے میرے ہاتھ اسکے اپنوں کے خون سے رنگے ہیں ۔۔۔ ۔

""وہ کبھی ان خونی ہاتھوں میں اپنی بیٹی کے مہندی بھرے ہاتھ نہیں سونپے گا

وہ گھمبیر آواز میں بولے ۔۔۔ ۔

"سب ممکن "ہے بابا سائیں ایک بار کوشش کر کہ تو دیکھیے

"!"ھاد ۔۔۔۔ ایک بات مجھے سچ سچ بتاؤ ۔۔۔ ۔

""جی بابا سائیں "یہ رشتہ تم صرف اس لیے کرنا چاہتے ہو کہ ہماری دشمنی دوستی میں بدل جائے ؟؟؟؟ انہوں نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.