Chapter 11: باب 11

"بابا سائیں میں آپ سے جھوٹ"نہیں بولوں گا ۔۔۔۔ ۔

"نا تو کبھی پہلے آپ سے جھوٹ بولا ہے اور کبھی آگے بولوں گا ۔۔۔ ۔ "سچ یہ ہے کہ مجھے دلاور بلوچ کی بیٹی ھادیہ سے محبت ہے ،اسی لیے اپنی محبت کو حاصل کرنے کے لیے یہ سب کر ،،،،"رہا ہوں

"اور دلاور بلوچ کی بیٹی ؟؟ ؟

انہوں نے گویا ھادیہ کے بھی جذبات جاننے چاہے اس بات کو لے کر ۔۔۔ ۔

""بابا سائیں ۔۔۔۔ ھادیہ بھی مجھ سے محبت کرتی ہے

اس نے صاف گوئی کا مظاہرہ کیا۔۔۔ ۔

""اب وہ میرے بنا رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ۔۔۔ ۔

وہ ٹہرے ہوئے انداز میں بولا ۔۔ ۔

"اور تم ؟؟ ؟

انہوں نے ایک اور سوال داغ دیا۔۔۔ ۔

"میں بھی "بابا سائیں اسکے بنا نہیں رہ سکتا ۔۔۔ ۔

وہ نڈر انداز میں بولا ۔۔ ۔

"اگر دلاور بلوچ نہیں مانا تو کیا وہ اپنے باپ کے خلاف جا کر تمہارا ساتھ سے گی "؟

آج وہ اپنے من میں آئے سارے سوالات اس سے کر لینا چاہتے تھے ۔۔۔۔۔ تبھی پوچھ رہے تھے۔

"جی بابا سائیں وہ میرے لیے "سب چھوڑنے کے لیے تیار ہے

ھاد بلوچ نے انہیں ھادیہ کا فیصلہ بتا دیا ۔۔۔ ۔

"اور تم ؟؟؟ ؟

وہ تیکھے چتونوں سے گھورتے ہوئے بولے ۔۔۔ ۔ "میں بھی اسے حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کر جاؤں گا "۔ وہ پختہ لہجے میں بولا۔۔۔۔ تو سردار فلک بلوچ نے اسکی آنکھوں میں اپنی محبت کو پانے کا جنون سوار دیکھا ۔۔ ۔

"اسی بات کا ڈر تھا مجھے تبھی تم تینوں کو میں نے اس قبیلے کی دشمنی سے دور رکھا ۔۔ ۔ شہر پڑھنے بھیج دیا

۔۔۔۔۔ لیکن آج تم نے میرے ڈر کو سچ ثابت کر دیا۔۔۔ ۔

وہ غصے کی شدت سے مٹھیاں بھینچ کر بولے ۔۔۔ ۔

"تمہارے سروز کی تاروں نے غلط دُھن چھیڑ ....! دی نا آج

""میرے سرزو کی تاروں نے ہمیشہ ہی پیار و محبت اور امن کے سرُ چھڑیں ہیں بابا سائیں ۔۔۔ ۔ "میں بالکل آپ پہ گیا ہوں ۔۔۔۔ جیسے آپ ہمیشہ سے امن پسند تھے ۔۔۔ جیسے آپ کو دشمنی سے نفرت رہی ہے ۔۔۔۔ ویسے کی مجھے بھی ہے ۔۔۔ ۔

"آپ بے قصور ہیں میرا دل اس با "ت کا گواہ ہے ۔۔۔ ۔ "اپنوں کی لاشیں دیکھ کر آپ کا دل بھی رو اٹھا ہوگا ۔۔۔ آپ ہمیشہ سے امن چاہتے تھے ۔۔۔۔ اور مجھے امید ہے آج بھی آپ کی وہی سوچ ہے ۔۔۔۔ آپ بھی امن و سلامتی چاہتے ہیں ساری انسانیت کی ۔۔۔۔ قبیلوں میں کوئی فرق نہیں رکھتے چاہے وہ قبیلہ سردار دلاور بلوچ کا ہو یا سردار فلک بلوچ کا ۔۔۔۔ بستے تو ان میں انسان ہی ہیں یا " ۔۔۔۔ اور آپ انسانیت کے خیر خواہ ہیں

وہ اپنے تئیں انہیں سمجھا رہا تھا ۔۔۔ ۔

""ھاد تم نے مجھے آج بہت بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے ۔۔۔۔ ۔

وہ سوچنے کے انداز میں بولے ۔۔۔ ۔

"بابا سائیں میں چاہتا تو رات و رات ھادیہ کو لے کر کہیں دور چلا جاتا اور اس سے نکاح کر لیتا ۔۔ ۔ جیسے دلاور بلوچ نے کیا تھا ہماری پھپھی سے ۔۔۔ ۔

"مگر میں ان کی والی حرکت دہراؤں گا نہیں۔ ۔۔۔۔ ۔

"اپنی وجہ سے آپ سب کی زندگیاں داؤ پہ نہیں لگاؤں گا ۔۔۔۔ میرا ضمیر گوارا نہیں کرسکتا کہ خود تو اپنی محبت کے ساتھ سکون سے رہوں ۔۔۔۔ اور یہاں میری وجہ سے لاشوں کے ڈھیر لگ جائیں ۔۔۔۔ ۔

"مجھے لگتا ہے جو رشتے والدین کی دعاؤں اور انکی مرضی سے جڑتے ہیں وہ کبھی نہیں ٹوٹتے ۔۔۔۔ ۔

جبکہ خود بنائے گئے رشتے دیر پا اثر نہیں رکھتے ۔۔۔۔ کیونکہ ان میں بڑوں کی دعائیں جو شامل نہیں ہوتی ۔۔۔ ۔ "میں چاہتا ہوں ہم دونوں کا رشتہ باہمی رضامندی سے جڑے ۔۔۔۔ ۔

فلک بلوچ کی آنکھیں نم ہوگئیں ۔۔۔ ۔

""میں تیری خوشی کے لیے یہ بھی کر کہ دیکھوں گا

انہوں نے چند لمحوں میں اپنا فیصلہ بدل لیا ۔۔۔۔ اپنے بیٹے کی خاطر ۔۔۔ ۔

"Love you a lot baba Saien"

وہ انکا مثبت جواب سن کر جوش سے ان کے گلے سے لگا ۔۔۔۔ ۔

انہوں نے ھاد بلوچ کا شانہ تھپتھپایا ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

” میں کہے دے رہی ہوں امینہ میں شمشیر بلوچ سے کبھی شادی نہیں کروں گی اور یہ بات میں ہزار دفعہ کہہ چکی ہوں۔۔ کہ میں صرف اور صرف ھاد بلوچ سے شادی کروں گیں“ اماں بی بھی اٹھ کر اس کے پیچھے ہی کمرے میں آگٸیں ،وہ جو پہلے ہی رو رہی تھی اُن کو دیکھتے ہی غصے سے بولی ' اماں بی نے آگے بڑھ کر اسے گلے سے لگا لیا،تو وہ اور زیادہ رونے لگ گٸی۔

” تمہارے بابا سائیں راضی ہیں ' ابھی شادی کرنے پر اور انہیں ہاں کہہ چکے ہیں۔۔ ۔“ اماں بی دھیرے سے بو لی۔ ھادیہ نے انہیں ایسی نظروں سے دیکھا،جیسے کہہ رہی ہو کہ آپ تو سب جانتی تھی۔ پھر بھی ایسی باتیں کر رہی ہیں۔ وہ جلدی سے نظریں چرا گٸیں۔۔۔۔۔ امینہ حبچاپ کھڑی اسے روتا دیکھ رہی تھی۔

” ابھی ہوا تو ایسے ہی ہے۔ ۔! لیکن ۔ تم فکر نا کرو ہم دونوں تمہارے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔۔ ۔“ امینہ نے اس کے آنسو صاف کرتے ہوئے اسے تسلی دی۔

”! امینہ بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں۔

اماں بی نے اس کی ہاں میں ہاں ملائی ۔۔ ۔

"لیکن ماموں جان اور شمشیر بھائی سا کے سامنے ہم کچھ نہیں کر پائیں گے ۔۔۔ ۔

تم تو انکی بہت لاڈلی ہو۔ وہ تمہاری بات ضرور مانیں گے۔ تم خود اپنے بابا سائیں سے بات کرو ۔"امینہ نے بھی اسے تسلی دے کر مشورہ دیا ۔۔ ۔

” اگر میری شادی شمشیر بلوچ سے ہوٸی تو میں مر جاٶ ں گی۔ حلیہ دیکھا ہے آپ نے اس موالی کا'گھن آتی ہے مجھے اس کو دیکھ کر۔“ اس نے دوبا رہ سے امینہ کے گلے لگ کر دھواں دھاری روتے ہوئے اسی کے بھائی کی اسی '"کے سامنے اسکے حلیے پر چوٹ کر گئی

”جانتی ہوں۔ ۔! ۔ بس اب تم روٶ نہیں۔۔۔۔ تمہارا ھاد ہے ناں۔ وہ کچھ غلط نہیں ہونے دے گا تمہارے ساتھ ۔ ۔“ امینہ نے آگے بڑھ کر اس کو خود سے لگا لیا۔ اسے سب رشتوں سے زیادہ اپنی دوسری عزیز تھی تبھی وہ آج ھادیہ کے ساتھ کھڑی تھی۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

اُس کمرے کے سامنے سے گزرتے یارم بلوچ کے قدم اندر سے آنے والے آواز سن کر ٹھیک کر رکے گٸے تھے اور پھر وہ وہیں جم گیا، اس کے پیچھے آتے آتش بلوچ نے اس سے وہاں رکنے کی وجہ پوچھنی چاہی تو یارم نے اشارے سے حب رہنے کا کہا۔ ۔

”ھادیہ تم گھیراؤ مت میں نے اپنے بابا سائیں سے بات کر لی ہے وہ ایک دو دن میں تمہارے بابا سائیں سے بات کریں گے ۔“

ھاد بلوچ نے اسے تسلی دیتے ہوئے کہا۔

پچھلی بار انہوں نے فون نمبر ایکسچینج کرلیے تھے ۔۔۔ آج پہلی بار ھادیہ نے ہمت کر کہ اسے کال ملائی تھی اور اپنے اور شمشیر بلوچ کے رشتے کے بارے میں بتایا تھا ۔۔۔۔۔ جسے سن کر ھاد بلوچ کو جھٹکا تو بہت بڑا لگا تھا مگر وہ ھادیہ کو تسلی دینے کے لیے آرام سے بولا ۔۔۔ ۔

”ھادیہ روؤ مت پلیز۔ ۔“ کب سے اس کی سسکیاں سینے ہوئے ھاد سے برداشت نہیں ہوا تو اس نےاس کو حب کروانا چاہا۔

یارم بلوچ نے پریشانی سے اپنے پیچھے کھڑے آتش بلوچ کی طرف دیکھا۔

”میرے کمرے میں آٶ آتش ۔ ۔“

وہ سنجیدگی سے کہہ کر اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا۔ وہ بھی جلدی سے اس کے پیچھے ہی اس کے کمرے آ گیا۔

”میں ھاد کے ساتھ ہوں، میرے لیے میرے بھائی کی خوشیوں سے بڑھ کوٸی چیز نہیں، اور یہ بات بابا سائیں کو بھی ماننی پڑے گی۔۔۔ ۔“ یارم بلوچ نے کمرے میں ٹہلتے ہوئے اُسے کہا۔

”میں بھی بھائی سا کہ منہ سے سن کر اب یہی چاہتا ہوں کہ یہ رشتہ ہو!۔۔ ۔

"اور میں میرے بھائی سا کی خوشیوں میں کسی کو رکاوٹ بننے نہیں دوں گا۔ ۔“ وہ بھی غصے سے بولا۔

”ہممممم تم ٹینشن نہ لو ۔۔ تمہارے بھائی سا ابھی زندہ ہیں ناں۔ ۔“ وہ اس کو غصّے میں دیکھ کر پیار سے بولا۔” جی آپ کے ہوتے ہوئے تو مجھے کوئی ٹینشن نہیں۔ ۔“ وہ بھی مسکرا دیا۔ لیکن اس کے چہرے پر پریشانی کے آثار واضح تھے۔ ۔

"کیا ہوا بھائی سا کیا سوچ رہے ہیں۔ ۔" ؟

کچھ نہیں۔ ۔" اس نے بات کو ٹا لنا چاہا۔

" "بتائیں تو سہی کچھ ۔ ۔

” یار دلاور بلوچ کا مستقبل میں ہمارے بابا کے ساتھ پیش آنے والا رویہ مجھے بہت پریشان کر رہا ہے“ اس نے پریشانی سے کیا۔

”وہ کیسے لالا۔۔۔ ؟“

”مجھے لگتا ہے وہ کبھی اس رشتے کے لیے نہیں مانے گا اتنے "سالوں کی دشمنی نہیں بھلا سکتا وہ اتنی جلدی ۔ ۔

" تو پھر ھاد بھائی سا کے لیے کیا کرنا چاہیے ؟" اس نے آنکھیں پھیلا کر پوچھا۔

"ھاد کی باتوں میں سنا تھا نا کہ بابا سائیں خود اس دلاور بلوچ سے ملکر بات کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔ تو اس کا مطلب بابا سائیں نے ھاد کی بات مان لی ہے ۔۔۔ تبھی تو وہ رشتہ مانگ رہے ہیں ۔۔۔ ۔

" ویسے یار لگتا ہے یہ کوٸی تیسرا بندہ لگتا ہے۔۔ ۔ ! جو ہمیں لڑوانا چاہتا ہے۔۔ جیسے سالوں پہلے اس نے دلاور بلوچ اور میرے بابا سائیں کے درمیان یہ دشمنی کی دیواریں کھڑی کردیں جو آج تک گرنے کا نام کی نہیں لے رہی ۔۔۔ ۔“

” نہیں بھائی سا دلاور بلوچ خود ہی اچھا انسان نہیں اور دوسرا اس کا وہ چمچہ شمشیر بلوچ گاؤں والوں سے سنا ہے بہت ہی واہیات انسان ہے وہ ۔ ۔“

”ہاں میں نے بھی سنا تو ہے۔۔ ۔! وہ پر سوچ انداز میں بولتا آتش بلوچ کی طرف دیکھنے لگا۔

"مجھے بھی اِس کی بات سمجھ نہیں آ رہی کہ معاملہ کیسے سلجھے گا ۔۔ ۔

” سہی کہہ رہےہیں آپ بھائی سا ۔“

اس نے بھی یارم کی ہاں میں ہاں ملائی۔۔ ۔

”ہممممم اس سے پہلے کے دیر ہوجائے۔ ۔ مجھے پتا لگانا پڑے گا۔۔ دلاور بلوچ کا " وہ کسی نتیجے پر پہنچتے ہوئے بولا۔

”جی میں بھی اپنے ذریعے سے پتا لگانے کی کوشش کروں گا۔ ۔“

” ٹھیک ہے۔۔۔ ۔! اب میں چلتا ہوں دیر ہو رہی ہے مجھے۔" اس نے وال کلاک کی طرف دیکھا جہاں سات بجنے والے تھے۔

”کہاں جا رہے آپ۔۔ ؟“ وہ ایکدم سے اداس ہوا اس کو جاتے دیکھ کر۔ ۔

”شہر جا رہا ہوں یار بہت کام رکے ہوئے ہیں۔ پچھلے ایک ہفتے سے ڈاکٹر زارا اور ڈاکٹر وہاج کو بہانے بنائے جا رہا ہوں اب تو وہ مجھ سے ناراض ہونے لگے ہیں۔ ۔“

”اوہ ۔۔ ۔! تو پھر کب آٸیں گے واپس۔ ؟“ اس نے فکر مندی سے پوچھا۔

”رات تک ۔۔۔ ۔! اگر جلدی فری ہو گیا تو آٶں گا ' نہیں تو پھر جب یاٸم لگا۔ ۔“

”بھائی سا اک بات کہوں آپ یہی رہیں ،یہاں سے ہی روز چلے جایا کریں شہر ، یہاں سے شہر کوٸی اتنا دور بھی نہیں ہے،آپ اس سرداری کے ساتھ اپنا پیشہ ترک مت کریں۔ اور بھابھی سا بھی آپ کے جانے سے اداس نہیں ہوں گی“اسے کے جانے کا سن کر وہ اداس ہوا تھا۔ ۔ اس لیے اس نے مشورہ دیتے ہوئے آخر میں شرارت ،سے آنکھ دبا کر کہا

چاہت کے ذکر پہ یارم بلوچ کی نظروں کے سامنے اس کا معصوم چہرہ گھوم گیا ۔۔۔۔۔ جس کو وہ صبح ناشتہ کروا کہ باہر آیا تھا اور باہر آنے کے بعد گاؤں کے لوگوں کے مسلوں میں ایسے الجھا کہ دوبارہ اس کے بارے میں کچھ سوچ ہی نہ سکا، لیکن اب وہ پوری آب و تاب کے ساتھ اس کے ذہن و دل پر سوار ہو گٸی تھی، ۔ ۔

” بھابھی سا کی سوچوں میں کیوں گم ہوگئے اب تو وہ با نفس ِنفیس آپ کے کمرے میں موجود جائیں اور ہاتھ بڑھا کر چھو لیں۔ ۔“، وہ اُس کے کھوئے ہوئے لہجے کو محسوس کر کے اس کے پاس آکر شرارت سے بولا۔

مگر یارم نے تو کچھ سنا ہی نہیں تھا ۔۔۔ اگر سن لیا ہوتا تو ابھی تک اسے سخت قسم کی گھوری سے تو ضرور نواز چکا ہوتا

***

” بھائی سا مجھے ایسے لگتا تھا،،، جیسے دال میں کچھ کالا ہے' لیکن اب آپ کی حالت دیکھ کر لگ رہا ہے جیسے ساری دال ہی کالی ہو گٸی ہے۔ ۔“

وہ اس کی بات پہ چونکا لیکن پھر اس کی شرارت سمجھ آنے پر اک زوردار مکا اس کے کندھے پر جڑ کر مصنوعی غصے سے بولا۔

”"بکواس نہیں کرو ایسا کچھ بھی نہیں۔ ۔

"تو پھر کہاں کھو جاتے ہیں آپ۔۔ ؟" وہ شرارت سے آنکھ دبا کر بولا۔

"مجھے نہیں پتہ۔۔ ۔! تم جاؤ یہاں سے ' تنگ نہیں کرو۔ ۔“ ایکدم ہی دونوں کا موڈ خوشگوار ہو گیاتھا۔ ۔

”ہاہاہاہاہاہاہا۔ ۔! ویسے میں خود ہی پتا لگا لوں گا۔۔ ۔ دال کالی ہے یا نہیں۔۔ ۔“ وہ مسکرا کر کہتا باہر جانے کے لیے مرا۔ ۔

”تمہاری دال بھی کالی ہوچکی ہے ۔۔۔۔ مجھے بھی صاف صاف دکھائی دے گیا ہے ۔۔ ۔

”ہیں وہ کیسے ۔۔۔۔ ؟“ وہ گڑ بڑا تے ہوئے کرنٹ کھا کر اس کی طرف مرا اور پھر حیرت زدہ نگاہوں سے اسکی طرف دیکھ کر پوچھا۔

”تمہارے چہرے پہ لکھا تھا میں نے پڑھ لیا ۔۔۔ چلو اب بھاگو یہاں سے۔ ۔“ وہ ہلکا سا مسکرا کر کہتے ہوئے پلٹ گیا ۔۔۔ جبکہ آتش بلوچ منہ بنا کر کمرے سے باہر نکل گیا۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

"آپ ابھی تک سو ئی نہیں "؟

یارم رات گئے شہر سے واپس آیا تو فریش ہونے کی غرض سے سیدھا اپنے کمرے میں چلا آیا۔۔۔ اور سامنے صوفے پہ چاہت پاؤں لٹکائے بیٹھے دیکھ کر پوچھا۔۔۔ ۔

""نیند نہیں آ رہی تھی

چاہت نے بنا اسکی طرف دیکھے سر جھکائے جواب دیا ۔۔۔ ۔

"تو یقیناً آپ نے ابھی تک کھا نا نہیں کھایا ہو گا ۔۔؟ ؟"اپنے بہت قریب سے یارم بلوچ کی گھمبیر آواز سن کر چاہت نے ایک پل کے لیے اپنے نیلے تینوں کی تر چھی نگاہوں سے اسے دیکھا۔۔۔ ۔ "ج۔ جی۔ مج ۔۔ ۔ مجھے بھوک لگی تھی اسی لیے نیند نہیں آرہی تھی۔ ۔" اس کی خائف نظروں سے ڈر کر کہلاتے لہجے میں گویا ہونے لگی۔

"ہمممم۔۔۔ ۔

وہ گہرا سانس لیتے ہوئے اپنے شانوں پر موجود شال اتار کر صوفے پہ پھینکتے ہوئے دروازہ کھول کر باہر نکلا ۔۔۔۔ اور کچن کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔ جہاں سے ابھی بھی کھیر پٹر کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں ۔۔۔ ۔

شازیہ جانے سے پہلے کچن کی چیزیں سمیٹ رہی تھی ۔۔ ۔

"سنیں ۔۔؟ ؟"یارم کچن کے دروازے پر کھڑے کھڑے ہی کچن میں کام کرتی ہوئی شاذیہ کو آواز دے دی۔ شازیہ سردار یارم کی آواز سن کر فورا پلٹ کر دیکھنے لگی ۔۔۔ ۔

"جی سردار ۔۔؟؟ کچھ چاہیے آپ کو۔۔؟ ؟" شازیہ نے مؤ دب انداز میں پوچھا ۔۔ ۔

"صبح ناشتے کے بعد میں نے سوپ بنا نے کے لیے کہا تھا بنایا تھا آپ نے ۔ ۔"یارم نے اسے یاد دلایا ۔۔۔ ۔

""جی سردار بن گیا تھا ۔۔۔ ۔

"تو پھر آپ نے چاہت کو دیا کیوں نہیں ؟"وہ سپاٹ انداز میں استفسار کر رہا تھا ۔۔ ۔

"معاف کیجئے گا سردار ۔۔۔ مجھے پتہ نہیں تھا یہ سوپ کا کے لیے بنوایا گیا ہے ۔۔ ۔

اب کی بار وہ معذرت خواہانہ انداز میں بولی ۔۔۔ ۔

"شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔۔۔ غلطی میری ہی تھی مجھے آپکو بتادینا چاہیے تھا کہ یہ سوپ آپ نے کس کو "دینا ہے ۔۔۔۔ ایک باؤل میں سوپ نکال دیں، جوس اور پانی کا گلاس بھی ٹرے میں رکھ دیں۔ ۔

شازیہ نے اسکی ہدایات کے مطابق ٹرے سجائے اسکے آگے کیا ۔۔ ۔

"میں لے آؤں سردار ؟؟ ؟

""نہیں اس کی ضرورت نہیں

"میں خود لے جاؤں گا "یارم بلوچ نے شازیہ کے ہاتھوں سے ٹرے لیا اور اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔ ۔ شازیہ نے حیرت انگیز نگاہوں سے اپنے سردار کو جاتے ہوئے دیکھا

"یہ لو سوپ پیو " یارم بلوچ دروازہ کھول کر اندر آیا اور ٹرے چاہت کے سامنے رکھ کر حکم یہ انداز میں بولا ۔۔ ۔ چاہت تو ابھی تک شاک کے عالم میں سوپ کو ہی دیکھے جا رہی تھی۔ "میں نہیں پیتی سوپ ۔۔۔ یہ بھی کوئی پینے کی چیز ہے اس نے دل میں کہا اسکے سامنے زبان کھولنے کی ہمت نہیں تھی۔

"کیا ہوا ؟؟؟!!۔ ۔

"شروع کریں۔ ۔"یارم بلوچ نے نرم لہجے میں گویا ہوتے ہوئے بت بنے بیٹھی چاہت کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ " "یہ میں پیوں گی ۔۔؟ ؟

چاہت نے اپنی بڑی بڑی نیلی آنکھوں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا ۔۔ ۔

"کیوں کیا ہوا ؟؟؟ کوئی مسلہ ہے تو آپ شیئر کرسکتی ہیں مجھ سے ۔۔۔۔ میں آپ کو پہلے بھی بہت بار کہہ چکا ہوں "کہ آپ بلا جھجھک ہر دل میں آئی بات اور دماغ میں آیا خیال مجھ سے شیئر کرسکتی ہیں

وہ ملائمت سے بولا ۔۔۔ ۔

چاہت کی آنکھیں نم ہوئیں اسکی بات پہ ۔۔۔ ۔

"ایسے ہی تو پیار سے میرے برو مجھ سے بات کرتے تھے اور میرے سارے نخرے اٹھاتے تھے "آدم کو یاد کر کہ اسکے چہرے پہ مسکراہٹ پھیلی۔۔۔ ۔

""جلدی جلدی شروع کریں۔۔ سوپ ٹھنڈا ہو رہا ہے۔ ۔

" "نا مجھے نہیں پینا یہ سوپ

وہ نخوت سے ناک بھنوئیں چڑھا کر بولی ۔۔۔ اور سوپ کا باؤل اٹھا کر سائیڈ ٹیبل پر رکھ دیا۔۔ ۔

"آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اسی لیے سوپ بنوایا تھا بخار میں روٹی کھانے سے بخار بگڑ سکتا ہے اس لیے لائٹ سا سوپ بہتر رہے گا آپ کے لیے ۔۔۔ ۔

"میں نے کہا نا مجھے نہیں پینا تو نہیں پینا ۔۔۔ ۔

وہ اس کے پاس سے اٹھ کر اپنی ہونی ٹیل جھٹکتی ہوئی دور جا کھڑی ہوئی ۔۔۔۔ ۔

"سوپ تو آپ کو پینا پڑے گا ۔۔۔۔ یوں بھوکا "تو سونے نہیں دوں گا آپ کو

یارم بھی بضد ہوا ۔۔۔۔ اس کی صحت کے خیال سے ۔۔۔ ۔ "چلیں ٹھیک ہے آپ نے اگر مجھے پکڑ لیا تو میں سوپ پئیوں گی اور اگر نہیں پکڑ سکے تو مجھے ڈیری ملک کھلانی ہوگی ۔۔۔۔ اس نے شرط رکھی ۔۔۔ ۔

""اچھا تو ایسی بات ہے

اس کے چیلنجنگ انداز پہ یارم نے ابرو اچکا کر کہا ۔۔ ۔ "جی بالکل۔۔۔۔ آپ مجھے پکڑ نہیں سکتے ۔۔۔ ۔"کہتے ہی چاہت نے بستر کے دوسری طرف دوڑ لگائی ۔۔۔ یارم اسکے پیچھے بھاگا ۔۔۔ ۔

چاہت پاؤں بستر پہ رکھ کر اوپر چڑھی ۔۔۔ ۔

جب تک یارم اس کی طرف آیا ۔۔۔ وہ بستر کے دوسری طرف اتر چکی تھی ۔۔۔ ۔

وہ اسکی اوڑھ دوسری سمت آیا ۔۔۔ ۔

چاہت پھر سے اسے چکما دئیے اس کے بازوں کے نیچے سے نکلتے ہوئے دوسری طرف گئی ۔۔۔ ۔

وہ کبھی بستر کے اوپر سے چڑھ کر دوسری طرف اتر جاتی کبھی تیزی سے اس کی پہنچ سے دور ہوجاتی ۔۔ ۔

کمرے کے چکر کاٹ کاٹ کر دونوں کے سانس پھول چکے تھے ۔۔۔ ۔

چاہت کھکھلاتے ہوئے اس بار اسکی پکڑ سے نکلنے ہی والی تھی کہ یارم نے اسکی کلائی سے کھینچ اسے ڈریسر سے لگایا

***

چاہت کی پشت ڈریسر کی طرف تھی ۔۔ ۔

یارم ڈریسر کے دائیں بائیں اپنے بازو رکھ کر اسکے بھاگنے کی تمام راہیں مسدود کرچکا تھا ۔۔ ۔

"آپ پکڑی گئیں ۔۔۔ اب تو سوپ"پینا پڑے گا ۔۔۔ ۔ اپنے پکڑے جانے پہ وہ حیران رہ گئی ۔۔۔ آدم اسے کبھی پکڑ نہیں پاتا تھا ۔۔۔ وہ سمجھی تھی یارم سے بھی وہ جیت جائے گی ۔۔۔۔ مگر صد افسوس۔۔۔۔!!!! ایسا حقیقت میں نا ہوا ۔۔۔ ۔

چاہت کی حیرانگی بھری کیفیت پر یارم کے اندر اس وقت ہنسی کے فوارے پھوٹ رہے تھے جبکہ چاہت کا گلابی مائل چہرہ اس وقت ہار جانے کی شرمندگی کی وجہ سے مزید سرخ پڑ چکا تھا۔

"پر مجھے وہ بدمزہ سوپ نہیں پسند ۔۔ ۔" وہ چہرے کے زاوئیے بگاڑ کر بولی ۔۔ ۔

یارم کی ہنسی کو بریکس لگیں۔۔۔۔ اس نے اپنی سرمئی آنکھوں سے اسے گھور کر دیکھا ۔۔۔ ۔

"اچھا ایک ہی " شرط پہ

اس نے معصومیت سے آنکھیں پٹپٹاتے ہوئے کہا ۔۔ ۔

"وہ کیا؟ ؟ ۔ ۔"اس نے ابرو اچکا کر سپاٹ انداز میں پوچھا۔ ۔ یارم نے اسکے چہرے کی سرخی کو شرمندگی کے علاؤہ بھی مزید سرخ دیکھا تو آگے بڑھے اسکی پیشانی پہ ہاتھ رکھ کر اسکا بخار چیک کیا ۔۔۔ ۔

"دیکھا ۔۔۔ یوگیا نا پھر سے ٹمپریچر۔۔۔۔ کہا بھی تھا آپ کو آرام کریں ۔۔۔۔ فضول میں اچھل کود کر رہی تھیں ۔۔۔۔ اب تھکاوٹ سے بخار ہوگیا ۔۔ ۔

یارم کی برداشت کچھ ہی دیر بعد جواب دے گئی اسی لیے تیز لہجے میں گویا ہوا ۔۔۔ ۔

چاہت کے چہرے کا رنگ پھیکا پڑا اسکی ڈانٹ سے ۔۔۔ ۔

"یار ایک تو آپ بات بات پہ ناراض ہوجاتی ہیں ۔۔۔۔ آپ ہی کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا ہے بخار اب آپ کو ڈانٹوں بھی نہیں ۔۔۔ ۔

"اچھا بتائیں مجھے کیسے پینا چاہ رہی تھیں سوپ ۔۔۔۔ شرط بتائیں وہ بھی ۔۔۔ ۔

اس نے مفاہمت سے کہا ۔۔۔۔ تاکہ وہ مزید ناراض نا ہوجائے ۔۔۔ ۔

"جیسے برو کھانا کھلاتے "تھے ویسے ۔۔۔ ۔

وہ منہ پھلا کر بولی ۔۔۔ ۔

یارم نے اپنی سرمئی آنکھوں کو سکیڑ کر اسکی طرف دیکھا اور دماغ کے گھوڑے دوڑائے ۔۔۔ کہ آخر وہ کیا چاہتی تھی ۔۔۔ ۔

یکلخت اس کے دماغ میں جھماکا سا ہوا ۔۔۔ پہلے دن ہی وہ ڈائننگ ٹیبل پہ اسکی تھائی پہ آکر بیٹھ گئی تھی۔ اور کہہ رہی تھی کہ اس کا بھائی بھی اسے بچپن سے ایسے ہی کھانا کھلاتا تھا ۔۔ ۔

یارم نے ٹھنڈی بھری اور جاکر بیڈ پہ بیٹھا ۔۔۔ ۔

"" آئیں ادھر یارم نے اپنا ہاتھ اسکی طرف بڑھایا ۔۔۔۔ چاہت نے اپنا نازک سا ہاتھ اسکے ہاتھ پہ دھر دیا اور خود اسکی تھائی پہ بیٹھ گئی۔۔۔۔ ۔

" چلیں جلدی پیئیں ۔! پھر آپکا علاج بھی کرنا ہے۔ ۔" یارم بلوچ چہرے پر بنا کوئی تاثر ظاہر کئے اس کے چہرے کو دیکھتے ہوئے از حد سنجیدہ لہجے میں گویا ہوا۔

""نا میں نے کوئی علاج نہیں کروانا ۔۔۔ اب آپ ڈاکٹر ہیں تو اس میں میرا کیا قصور ہے؟؟؟۔ ۔

"نا آپ ساری ڈاکٹری مجھ معصو "م کہ نکالیں گے

" "آج بڑی زبان چل رہی ہے خیر تو ہے ۔۔۔ کس کی صحبت میں اٹھنے بیٹھنے لگی ہیں

یارم نے ہمیشہ اسے حب دیکھا تھا مگر آج یوں پٹر پٹر بولتے دیکھا تو پوچھے بنا نہ رہ سکا ۔۔۔۔ ۔

چاہت فوراً غصے میں آتے ہوئے اس کی تھائی سے اٹھی مگر یارم نے اب کی بار مضبوطی سے اس کا بازو تھام کر اس کی وہاں سے بھاگنے کی کوشش کو فوراً ناکام بنا دیا۔

وہ ہمیشہ آدم سے ایسے کی ڈھیروں ڈھیر باتیں کرتی تھی رات کو جب وہ تھک کر آیا تو چاہت اسے سارے دن کی روداد سناتی اسے چھوٹی سے چھٹی بات بتاتی ۔۔۔۔ کبھی کبھی تو آدم اسکی باتیں سینا ہوا سو جاتا۔ اور صبح اٹھ کر دونوں کی اس بات پہ پیار بھری جھڑپ ہوجاتی ۔۔۔۔ آج سسی سے باتیں کر کہ اسے وہی دن پھر سے یاد آگئے ۔۔۔۔ اس لیے وہ یارم کے سامنے بھی ویسے ہی بولنے لگی ۔۔۔ ۔

" ابھی آپ کو ٹیکا بھی لگانا ہے ،میڈیسن سے بخار کو فرق جو نہیں پڑ رہا ۔۔۔۔ یارم نے گویا اس کے سر پہ دھماکہ کیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.