Chapter 12: باب 12

اسے ہمیشہ ہی ٹیکے سے ڈر لگتا تھا ۔۔۔ پہلے بھی جب کبھی وہ بیمار ہوجاتی تھی وہ آدم سے کہہ کر میڈیسن منگوا لیتی تھی ۔۔۔۔ مگر ٹیکے سے کوسوں دور بھاگتی تھی ۔۔۔ آج ٹیکے کا نام سن کر اس کے ہاتھ پاؤں پھولنے لگے۔۔۔ ۔ "ن۔ نن۔۔ نہیں۔۔۔ نہیں ۔۔۔ ٹیکا نہیں ۔۔۔۔ آپ رکیں۔ ۔ میں سوپ پی لیتی ہوں ۔۔ ۔" چاہت ٹیکے کا سن کر منہ پھلا ئے پیر پٹخ نے کے انداز میں واپس اس کی تھائی پر بیٹھ گئی۔ سوپ اسقدر پھیکا اور بد ذائقہ تھا کہ اس کے حلق سے نیچے ہی نہیں اتر رہا تھا۔

"افف۔۔۔! اتنا پھیکا سوپ ہے۔ ۔ میں کیسے پیوں گی اسے ۔..؟"چاہت اپنی ڈبڈبائی آنکھوں سمیت سوپ کے باؤل کو ہی دیکھے جا رہی تھی۔ "گڈ گرل کی طرح ختم کریں اسے ۔ ۔"یارم نے اب کی بار چہرے پر تھوڑی سختی لائے کہا ۔۔۔۔ اور چمچ بھر کر اس کے منہ میں ڈال دیا۔۔۔ ۔

"آدم بھائی ۔۔۔ آپ واپس آئیں گے تو پوچھوں گی آپ سے اچھی طرح ۔ ۔"چاہت نے غائبانہ طور پر زیر لب بڑ بڑا نے لگی ۔۔۔ ۔ اسے جھنجھلاہٹ سے بڑ بڑا تے دیکھ یارم بلوچ کے مونچھوں تلے عنا بی لبوں پر مبہم سی مسکراہٹ ابھر کر معدوم ہوئی۔۔۔ ۔

یارم سوپ کے چمچ بھر کر اسکے منہ میں ڈالتا رہا اور وہ نا چاہتے ہوئے بے دلی سے پیتی رہی ۔۔۔ ۔

"آپ یہاں بیٹھیں میں آپ کے لیے میڈیسن لے کر آتا ہوں۔۔۔ ۔ وہ چاہت کا بازو پکڑ کر اسے بستر پہ بٹھاتے ہوئے خود وہاں سے اٹھا اور اپنے میڈیسن باکس میں سے میڈیسن نکسل کر لایا ۔۔۔ ۔

"یہ بہت کڑوی ہوتی ہے "وہ برا سا منہ بنا کر بولی ۔۔۔ ۔

""اگلی بار میڈیسن کمپنی کو کہوں گا آپ کے لیے میٹھی دوا ایجاد کریں ۔۔۔ ۔

وہ ہلکا سا مسکرایا۔۔۔ ۔

چاہت نے ناراض نظروں سے اسے دیکھا۔۔۔ ۔

""جوس کے ساتھ لیں میڈیسن پھر زیادہ کڑوی نہیں لگے گی یارم نے جوس کا گلاس اٹھا کر اسکی طرف بڑھایا ۔۔۔۔ تو چاہت نے اسے تھام کر ٹیبلٹ منہ میں رکھی اور جوس کا گلاس لبوں سے لگاتے ہوئے سارا خالی کردیا ۔۔ ۔

یارم بلوچ نے میڈیکل باکس میں سے سرنج اور انجیکشن نکالا ۔۔ ۔

چاہت نے خوفزدہ آنکھوں سے اسے دیکھا ۔۔ ۔

اسکے گلے کی گلٹی ابھر کر معدوم ہوئی۔۔۔ ۔

وہ انجیکشن تیار کر چکا تھا ،اس نے اسے تھوڑا سا پریس کرکہ سوئی کی جانب سے تھوڑا سا انجیکشن باہر نکالا ۔۔۔ ۔ انجیکشن دیکھ کر چاہت کی جان لبوں پہ آئی۔۔۔۔ اس نے تھوک نگلتے ہوئے اسے ہراساں نظروں سے دیکھا

***

"O come on chahat"

"اتنی بڑی ہوکر اپنے چھوٹے سے انجیکشن سے ڈرتی ہو

یارم بلوچ نے گھنٹوں کے بل اسکے سامنے دوزانوں بیٹھ کر کہا ۔۔۔ ۔

چاہت کی نظر یارم پہ کم اور انجیکشن کی نوکیلی چمکتی ہوئی سوئی پہ زیادہ تھی ۔۔ ۔

"پلیز ۔۔۔۔ انکل مجھے ڈر لگتا ہے انجیکشن سے ۔۔۔۔۔ وہ کپکپاتی ہوئی آواز میں بولی۔۔۔ ۔

اس بار پھر سے انکل کہنے پہ یارم کی پیشانی پر شکنوں کا جال بچھا۔۔۔ ۔

""میرا بخار بھی اتر گیا ہے۔ م۔۔۔ م۔۔ میں ٹھیک ہوں۔ مجھے اسکی کوئی ضرورت نہیں

""آ۔۔۔۔ آپ ۔۔۔ کو نیند نہیں آئی ۔۔۔ آپ سوجائیں نا پلیز

اس نے کہلاتے ہوئے کہا ۔۔ ۔

""چاہت انجیکشن لگانے میں دیر ہی کتنی لگتی ہے ،چلو شاباش جلدی بازو آگے کرو

"ن۔۔۔ نہیں ۔۔۔۔ اس نے ڈرتے ہوئے نفی میں سر ہلایا۔۔ ۔

"Relax chahat ...."

اس نے چاہت کو پرسکون کرنا چاہا ۔۔۔ ۔

""اچھا میری بات سنو مجھے تم سے کچھ کہنا ہے یارم بلوچ نے اسکی نیلی آنکھوں میں اپنی سرمئی آنکھیں گاڑھے آنچ دیتے لہجے میں کہا تو چاہت اسکی گہری آنکھوں میں دیکھتے ہوئے جیسے ان میں خود کو ڈوبتا ہوا محسوس کرنے لگی۔۔۔ ۔

"پہلے میری پوری بات دھیان سے سینا اسے "سمجھنے کی کوشش کرنا پھر کی کوئی فیصلہ کرنا

وہ کسی فیصلے پر پہنچ کر آج اس سے ساری بات کرلینا چاہتا تھا اسے سچائی سے روشناس کروانا چاہتا تھا ۔۔۔ ۔

"ان کی آنکھوں کا رنگ کتنا پیارا ہے ،اور بال ،،،وہ اسکی پیشانی پہ بکھرے سیاہ بالوں کو دیکھ رہی تھی ،اسکی نظر یارم بلوچ کی ستواں ناک پہ ٹہر سی گئی جو تیکھی اور مغرور سی لگی بالکل اسی کی طرح ۔۔۔۔ وہ اسکے وجیہہ نقوش کو نہار رہی تھی ۔۔۔ ۔

"چاہت مجھے تم سے کہنا تھا ۔۔۔۔ میرا مطلب مجھے تمہیں بتانا تھا کہ ۔۔ ۔

وہ ہمت مجتمع کر رہا تھا ۔۔۔ مگر نجانے کیوں آج زبان ساتھ نہیں دے رہی تھی ۔۔۔ ۔ اس نے چاہت کی گوری کلائی پہ اپنا ہاتھ رکھا ۔۔۔۔ مگر چاہت کو اس کا لمس محسوس ہی نہیں ہوا وہ اس قدر کھو چکی تھی اسے قریب سے دیکھنے میں ۔۔۔ ۔

یارم کا ہاتھ اسکی کلائی سے سرکتا ہوا اسکی شال بازو سے ہٹا چکا تھا ۔۔۔ ۔

"میں تمہیں کہنا چاہتا ہوں کہ۔۔ ۔ "وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے دھیرے سے بولا ۔۔۔ ۔

"کہ ۔۔۔؟؟؟؟ چاہت نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا ۔۔۔ اسکا دل یکبارگی سے دھڑکا ۔۔۔ ۔

"کیا جو سسی کہہ رہی تھی ۔۔۔ میرے ہزبینڈ بھی مجھ سے اپنے پیار کا اظہار کرنے والے ہیں ۔۔۔۔ یہ سوچ کر اسکے چہرے پہ شرم گیں مسکان پھیل گئی ۔۔۔۔ سینے میں دھڑکنیں اتھل پتھل ہونے لگیں ۔۔۔ ۔

"میں آج تمہیں ایک سچ بتانا چاہتا ہوں ۔۔ ۔

"کون سا ؟؟ ؟

وہ حلق تر کرتے ہوئے بمشکل بولی۔۔۔ ۔

،"چاہت کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں

،جی کا نظر اتارنے کا دل کرتا ہے

،بالکل تمہارے جیسے ہوتے ہیں وہ لوگ

تمہیں پتہ ہی تمہاری آنکھیں کتنی پیاری ہیں ،اور تمہاری نقرئی گھنٹیوں جیسی جلترنگ آواز ۔۔ ۔

،،،"تمہیں دیکھ کر

،،،تمہاری آنکھوں کو دیکھ کر تمہاری مسکراہٹ کو دیکھ کر صدقے جانے کو جی چاہتا ہے ،،،یارم کی آنکھوں بول رہی تھیں مگر زبان زنگ آلود ہوچکی تھی۔۔۔ ۔

"آ۔۔۔۔ آ۔۔۔۔ آ۔۔۔۔۔ تبھی چاہت کے منہ سے زوردار چیخ نکلی ۔۔ ۔

کیونکہ یارم بلوچ اپنا کام دکھا چکا تھا اسکے بازو میں انجیکشن لگا کر ۔۔۔ ۔

اس نے مسکرا کر نچلا لب دانتوں تلے دبایا۔۔۔ ۔

چاہت کی آنکھیں نم ہوگئیں اس نے چھپی کر یارم پہ حملہ کر دیا اور اسکے ہاتھ پہ اپنے دانتوں سے کاٹ لیا ۔۔ ۔ "آہ!!!! ۔۔ ۔

"یہ کیا تھا ظالم لڑکی ؟؟ ؟

یارم بلوچ نے اپنے ہاتھ کو دیکھا جہاں اسکے دانتوں کے نشان ثبت ہوچکے تھے ۔۔۔ ۔

"ظالم میں نہیں آپ ہیں ۔۔۔ ۔ "اور ساتھ ہی ساتھ چیئر بھی ہیں ۔۔۔۔ انکل ۔۔۔۔ وہ دانتوں کی نمائش کرتے ہوئے بولی ۔۔۔ بدلہ لے کر اسے سکون محسوس ہوا ۔۔۔ ۔

"Cheater ....

تو ٹھیک ہے لیکن اگر دوبارہ انکل کہا تو یقین کرو بہت برا ہوا گا ۔۔ ۔ "کہوں گی۔۔۔۔ انکل ۔۔۔ انکل ۔۔۔ انکل ۔۔۔۔ وہ مسکرا کر بھاگنے کے لیے پر بول رہی تھی کہ یارم نے اسکی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسکی پشت کو اپنے سینے سے لگایا ۔۔۔ ۔

"اب بولو ۔۔۔ کیا کہو گی ؟"

"م۔۔۔ م مجھے لگا آپ کچھ اور کہنا چاہتے ہیں ۔۔۔ ۔

اس کے اتنے قریب آنے پہ چاہت کا دل پسلیاں توڑ کر باہر نکلنے کو بیتاب تھا ۔۔۔ ۔

"مثلاً کیا کہنا چاہتا تھا میں ۔۔۔۔ وہ اسکے کان کے قریب چہرہ کیے سرگوشینما آواز میں بولا۔۔۔ ۔

"ن۔۔۔ نہیں کچھ نہیں ۔۔ ۔"وہ انکاری ہوئی۔۔۔ ۔

" "کہو جو دل میں محسوس ہورہا ہے

.وہ اسے اکسا رہا تھا

"آ۔۔۔ آپ پہلے بتائیں ۔۔۔۔ وہ موم کی مانند پگھل رہی تھی۔۔۔ ۔

"میں تم سے یہ کہنا چاہتا تھا کہ ۔۔۔۔ ۔

یارم نے اب کی بار سنجیدگی سے اسے سچ بتانے کا فیصلہ کیا ۔۔۔ ۔

اور اس کا رخ اپنی طرف کیا ۔۔ ۔

ٹھک ۔۔۔ ٹھک ۔۔۔ ٹھک ۔۔۔۔ باہر سے دروازہ کھٹک نے کی آواز آئی تو دونوں نے چونک کر دروازے کو دیکھا

***

"جی ۔۔۔۔!!! ؟

""اتنی رات کو ۔۔۔ آپ یہاں ۔۔۔ کوئی مسلہ ہے؟

یارم نے دروازہ کھولا تو سامنے شازیہ تھی ۔۔۔۔ اس نے سوالیہ لہجے میں پوچھا ۔۔ ۔

" جی وہ وڈے سردار کو چائے دینے گئی تھی انہوں نے آپ کا پوچھا تو میں نے بتادیا کہ آپ شہر سے واپس آگئے "ہیں ۔۔۔ تو وہ آپ کو اپنے کمرے میں بلا رہے ہیں۔

اس نے تفصیل سے بات بتائی۔ ۔

" " ٹھیک ہے آپ جائیں

اس نے کہتے ہی دروازہ بند کیا ۔۔۔ ۔

چاہت وہیں کھڑی اسے دیکھ رہی تھی ۔۔ ۔

"آپ بھی میرے ساتھ چلیں۔۔۔۔ بابا سائیں اور ماں سا سے ملنے ۔۔۔ ۔

""نہیں آپ جائیں ۔۔۔ ۔

اس نے زرش بلوچ کے رو ئیے کا سوچ کر انکار کیا ۔۔ ۔

"سارا دن کمرے میں رہ کر بور نہیں ہوجاتی آپ ۔۔۔۔ ؟

"کمرے سے باہر نکلا کریں گھوما پھرا کریں اس سے صحت پہ اچھا اثر پڑتا ہے ۔۔ ۔

"لیکن ۔۔۔۔ وہ کہنا بھی چاہتی تھی مگر حب رہی ۔۔۔ ۔

وہ اس کی کیفیت کو بخوبی سمجھتا تھا وہ اس کی والدہ کی وجہ سے پریشان تھی ۔۔ ۔

"میری ماں سا دل کی بہت اچھی ہیں ،آپ ایک بار آگے بڑھ کر ان سے بات کریں دوستی کی کوشش کریں ۔۔۔ مجھے پورا یقین ہے کہ وہ ایک اچھی ماں کے ساتھ ساتھ ایک اچھی ساس بھی ثابت ہوں گی ۔۔۔ ۔

"مگر ۔۔۔۔ وہ کشمکش میں مبتلا انگلیاں چٹخانے لگی۔۔۔ ۔

" " آپ کو بس ان سے سوری کہنا ہے

"مگر کیوں؟

اس نے ناسمجھی سے پوچھا ۔۔ ۔

"انہیں لگتا ہے آپ نے ان سے ان کا بیٹا چھین لیا ہے ۔۔۔ ۔

""لیکن میں نے تو نہیں چھینا آپ کو کسی سے

"مجھے پتہ ہے آپ بے قصور ہیں ہم ماں بیٹے کی لڑائی میں پس رہی ہیں ۔۔۔۔ ایک گھر میں رہتے ہوئے یوں الگ الگ رہنا معیوب لگتا ہے کہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے آپ کر کہ دیکھ لیں ۔۔۔ اگر وہ نا مانی تو دوبارہ آپ سے کبھی ایسا کرنے کو نہیں کہوں گا ۔۔۔ ۔

"کہہ دے گی نا ؟؟ ؟

""جی

اس نے اثبات میں سر ہلایا ۔۔ ۔

وہ یارم کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ان کے کمرے کی طرف بڑھ گئی ۔۔۔ ۔

!"اسلام وعلیکم

یارم بلوچ نے کمرے میں داخل ہوکر دونوں کو مشترکہ سلام کیا۔۔۔ ۔

! وعلیکم اسلام

دونوں نے اسے جواب دیا ۔۔ ۔

چاہت نے بھی ڈرتے ڈرتے آہستہ آواز میں سلام کیا۔۔ ۔

"آؤ بیٹھو بچو ۔۔۔ مجھے یارم تم سے ایک ضروری بات کرنی تھی اسی لیے تمہیں بلایا ۔۔ ۔

"جی بابا جان کہیے ۔۔۔۔ کمرے میں بیڈ سے زرا دوری پہ دو صوفے رکھے ہوئے تھے انہیں میں سے ایک پہ سردار فلک بلوچ براجمان تھے ۔۔۔ یارم بلوچ انکے ساتھ والے صوفے پہ جاکر بیٹھ گیا ۔۔۔ جبکہ چاہت وہیں کھڑی یارم کو دیکھ رہی تھی ۔۔ ۔

یارم نے اسے آنکھوں سے اشارہ کیا بیڈ پہ زرش بلوچ کے ساتھ بیٹھنے کا ۔۔۔ ۔

اس نے جھٹ نفی میں سر ہلایا۔۔۔ ۔

اس بار یارم نے زرا گھورتے ہوئے اسے بیٹھنے کا اشارہ کیا ۔۔۔ ۔

وہ بادل ناخواستہ قدم اٹھاتے ہوئے بستر کے ایک کونے پہ یک گئی۔۔۔ ۔

اس کا جسم ہولے ہولے کپکپا رہا تھا ۔۔۔ زرش بلوچ کے اتنے قریب بیٹھنے پہ ۔۔ ۔

زرش بلوچ نے قریب بیٹھی چاہت کا سر تا پا جائزہ لینے میں مصروف تھی ۔۔۔ ۔ "یارم میں چاہتا ہوں کہ کل تمہارا ولیمہ رکھ لوں ،سارے گاؤں میں تمہارے نکاح کی خبر پھیل چکی ہے ،تو ولیمہ کرنےمیں کوئی حرج نہیں ۔۔۔ تم بتاؤ کیا کہتے ہو اس بارے میں ۔۔۔۔ ؟

"مجھے کوئی اعتراض نہیں بابا سائیں آپ کا ہر حکم سر آنکھوں پر۔۔۔ ۔

"ہمممم ۔۔۔۔ دل خوش کردیا تم نے تو ۔۔۔۔ اب اپنے باپ کی ایک آخری خواہش بھی پوری کردو ۔۔۔ ۔

وہ مسکرا کر بولے ۔۔۔ ۔

"بابا سائیں آخری مت کہیں۔۔۔ بس آپ حکم دیں ۔۔۔ کون سی خواہش ۔۔۔۔ ؟

"جلدی سے مجھے میرے ننھے منے وارثوں کا منہ دکھا دو ۔۔۔ ۔"وہ یارم کی طرف دیکھ کر اتنی آہستہ آواز میں بولے ۔۔۔۔ کہ وہ بات ان دونوں کے سوا کوئی نہیں سن سکا۔۔ ۔

"لیکن بابا سائیں ۔ ۔ ؟

اس نے حیرت زدہ نظروں سے انہیں دیکھ کر کچھ کہنا چاہا ۔۔۔ ۔

"کیا میری خواہش نا جائز ہے ۔۔۔۔؟؟ ؟

انہوں نے ابرو اچکا کر سوالیہ انداز میں پوچھا ۔۔ ۔

""نہیں بابا سائیں مگر ۔۔۔ ۔

!!"سوری ۔۔ ۔

بالآخر ہمت کیے چاہت نے زرش بلوچ سے کہہ ہی دیا ۔۔۔ ۔

"وہ کس لیے "؟

زرش بلوچ تیکھے چتونوں سے گھورتے ہوئے بولیں ۔۔۔ ۔

"وہ "انہوں نے کہا تھا آپ سے کہنے کے لیے

اس نے یارم کی طرف انگلی کا اشارہ کیے زرش بلوچ سے کہا ۔۔ ۔

یارم بلوچ اپنا بھانڈا پھوٹنے پہ ازحد شرمندہ ہوا ۔۔۔ ۔

فلک بلوچ کے چہرے پہ مسکراہٹ رینگ گئی ۔۔۔ ۔

"لو یہ پٹیاں پڑھا کر لایا ہے تمہیں ۔۔۔ ۔

"میں تو سمجھی تھی کہ تو میرے بیٹے کو میرے خلاف پٹیاں پڑھاتی ہوگی جو یہ اپنی ماں کو بھول گیا ۔۔۔ ۔

انہوں نے شکوہ کناں نگاہوں سے یارم کو دیکھتے ہوئے نروٹھے لہجے میں کہا ۔۔۔ ۔

"نہیں ماں سا ایسی بات نہیں بس گاؤں اور شہر دونوں کے کاموں سے فراغت میسر نہیں ۔۔۔ ۔

"تو معافی اس سے کیوں منگوا رہا ہے ۔۔۔ معافی تو تجھے مانگنی چاہیے ۔۔۔ ۔

"جی میں وہی مانگنے والا تھا ۔۔۔۔ مجھے معاف کردیں ماں سا ۔۔۔۔ میں نے آپ سے پوچھے بنا اتنا بڑا قدم اٹھایا

***

وہ بولتے ہوئے اپنی جگہ سے اٹھا اور زرش بلوچ کے پاس آیا ۔۔۔ ۔

"ہماری بیٹی ہمارے پاس آکر بیٹھے اور بتائے کہ اسے کل ولیمے کے لیے کیسے کپڑے چاہیے ۔۔۔۔ فلک بلوچ نے چاہت کو پیار بھرے انداز میں مخاطب کیے اپنے پاس بلایا ۔۔۔ وہ اٹھ کر یارم بلوچ کی خالی کی گئی جگہ پہ بیٹھ گئی

***

”بات سنو۔۔۔۔۔ زرش بلوچ نے چاہت کو پکارا ۔۔ وہ بھی ان کی آواز سن کر حبچاپ ان کی طرف دیکھنے لگی۔ ۔

”جی آنٹی ۔۔ ؟“ ،اس نے آہستہ سے پوچھا

"یہ ولایتی رشتہ آنٹی کیا ہوتا ہے ۔۔۔ جیسے یارم مجھے ماں سا کہتا ہے ویسے ہی کہو۔ ۔۔۔ ۔

”! مگر مجھ سے بولا نہیں جاتا ۔۔۔ ماں سا ۔۔ ۔

عجیب سا لگتا ہے ۔۔۔ میں آپکو ممی کہوں ؟۔۔ ۔“ اس نے ڈرتے ہوئے کہا ۔۔۔ ۔

"لوجی بہو بھی ولایتی اور رشتہ کا نام بھی ۔۔۔۔ وہ مسکرا کر ہلکے پھلکے انداز میں بولیں ۔۔۔ ۔

"چلو ٹھیک ہے جیسے تمہیں اچھا لگے ۔۔۔۔ ان کا دل پسیج گیا تھا ۔۔۔۔ اس کے بارے میں سن کر ۔۔۔ ۔

" "ویسے ایک بات ہے یارم میری بہو چاند کا ٹکڑا لگتی ہے

وہ اسکے معصوم چہرے کی طرف دیکھ کر بولیں۔۔ ۔

"اسی لیے تو چاند کو آسمان سے چرا کر اپنے ساتھ لے آیا ہوں ۔۔۔۔ اس کے منہ سے بے اختیار نکلا ۔۔۔ ۔

چاہت نے چونک کر اسکی طرف دیکھا ۔۔۔۔ یارم نے نظریں چرائیں ۔۔۔ ۔

وہ پہلو بدل کر رہ گئی ۔۔۔ ۔

”آپ مجھے معاف کردیں ماں سا میری ہر نادانی کے لیے، آپ کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ ۔“ اس نے دھیرے کہا

***

"ماں سا چاہت کے پیرنٹس کی اسکے بچپن میں ڈیتھ ہوگئی تھی ۔۔۔۔ اور میرے ہاتھوں بھی اس کا بہت بڑا نقصان ہوگیا تھا ۔۔۔ بس حالات کی کچھ ایسے تھے کہ مجھے اس سے نکاح کرنا پڑا ۔۔۔۔ ۔

"کیوں کیا ہوا"؟

"ماں سا پھر کبھی تفصیل سے برسوں گا۔۔۔۔ چاہت کے ماں باپ کی وفات کا سن کر زرش بلوچ کے چہرے پر بھی اک سایہ آ کر گزر گیا انہیں بھی پتا تھا کہ تب کیا ہوا تھا۔۔ جب وہ یارم کے ساتھ اس گھر میں آئی تھی ۔۔۔۔ بس ان کو وقتی غصہ تھا ۔۔۔ وہ اخروٹ کی طرح باہر سے سخت اور اندر سے نرم تھیں ۔۔۔ ۔

"یہاں آؤ میرے یا "س

انہوں چاہت کو پیار سے آواز دے کر اپنے پاس بلایا ۔۔۔ ۔

چاہت چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے آکر یارم بلوچ کے ساتھ انکے قریب بیٹھ گئی ۔۔۔ ۔

” پیار کرتی ہو میرے بیٹے سے۔۔۔۔ ؟“ انہیں تعجب ہوا تھا ،یارم کی آدھی ادھوری بات پہ لیکن اس بات کی خوشی بھی ہوٸی تھی کہ اس کو بہت پیاری بیوی ملی تھی۔ ۔

”"جی پیار "؟؟؟ ؟

اسکی آنکھیں حیرت کی زیادتی سے کھلی کی کھلی رہ گئی انکے سوال پہ ۔۔۔ ۔

"میں آدم برو سے پیار کرتی تھی ۔۔۔ لیکن اب ۔۔ ۔“ اس نے اپنی آنکھوں میں اترتی نمی کو پلک جھپک کر اندر دھکیلا اور بات ادھوری چھوڑ دی۔ اسے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ انکی بات کا کیا جواب دے ۔۔ ۔

” تم بھی مجھے معاف کر دو میں اپنے گزشتہ رویے پر بہت شرمندہ ہوں، میں نے تم کو سمجھنے میں بہت غلطی کر دی“زرش بلوچ نے اس سے اپنے گزشتہ رویے کی معزرت کی۔ انہیں بہت کچھ سمجھ آ چکا تھا۔

”مجھے آپ کے رونے سے کوٸی شکوہ نہیں۔ تب حالات ہی ایسے تھے۔۔۔۔۔ ۔“ اس نے اپنے تئیں

سمجھداری کا مظاہرہ کیا۔۔۔۔ ۔

زرش بلوچ نے اس کے دونوں ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں تھام لیا ۔۔ ۔

"مجھے اس حویلی کا وارث کب دے گی "؟

انہوں نے امید بھری نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے سوال کیا ۔۔۔۔ کتنے سال بیت چکے تھے اس حویلی میں کسی بچے کی قلقاری نہیں گونجی تھی ۔۔۔۔ وہ اس حویلی کو پھر سے آباد دیکھنا چاہتی تھی ۔۔ ۔

"وارث ۔۔۔۔؟؟ ؟.وہ کیا ہوتا ہے ؟؟ ؟

چاہت نے مخمصے میں پھنسے بالاخر پوچھ ہی ڈالا ۔۔۔ ۔

"لوجی ادھر تو بات شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی ۔۔۔ ۔

یارم یہ کس صدی سے بہو لے آیا ہمارے لیے ۔۔۔۔ کہیں پچھلی صدی سے تو نہیں ۔۔۔۔ ؟

انہوں نے حیرانگی سے اس سے پوچھا۔۔۔۔ ۔

یارم کے لبوں پر مسکراہٹ پھیلی۔۔۔ ۔

"میں سمجھا دوں گا آپ فکر مت کریں ۔۔۔ ۔

""او۔۔۔۔ چن مکھناں ۔۔۔۔ کہہ تو رہا ہے سمجھا دے گا

وہ مسکراتے ہوئے بولے ۔۔۔ ۔

تو یارم کے لبوں پہ مسکراہٹ گہری ہوئی اپنے بابا سائیں کے اپنی ماں سا کے لیے طرز تخاطب استمعال کرنے پہ

***

"آپ بھی بچوں کے سامنے شروع ہوجاتے ہیں ۔۔ ۔

انہوں فلک بلوچ کو گھوری سے نوازا ۔۔۔ ۔

"اچھا ٹھیک ہے بچوں تم لوگ جا کر آرام کرو کافی رات ہوگئی ہے ۔۔۔۔ زرش تم کل شہر سے بہو کے لیے اچھے ' سے کپڑے لے آیا

""جی بہتر

انہوں نے جوابا کہا۔۔ ۔

یارم اور چاہت دونوں وہاں سے اٹھ کر باہر نکل گئے اور اپنے کمرے میں چلے گئے ۔۔۔ ۔

""بہت اچھا کیا تم نے بچی کو معاف کر کہ

انہوں نے پیار بھری نظروں سے انہیں دیکھتے ہوئے توصیفی انداز میں کہا ۔۔۔ ۔

"کیسے نا کرتی ۔۔۔ میرے بیٹے کی خوشی اس میں ہے ۔۔۔۔ میرا بیٹا خوش تو میں خوش ۔۔۔ ۔

"آئیں اب اپنی جگہ پہ سو جائیں صبح بہت کام ہیں ۔۔۔ جلدی اٹھنا ہوگا ۔۔۔ ۔

وہ صبح کاموں کی فہرست کا سوچ کر بولیں ۔۔ ۔

"ھاد کہاں ہے؟

انہوں نے پوچھا ۔۔ ۔

" وہ تو اپنے کمرے میں سونے کے کیے لیٹ گیا تھا ۔۔ ۔

"آتش ابھی تک واپس نہیں آیا ۔۔۔۔ ؟

"نہیں ابھی تک تو نہیں آیا ۔۔ ۔

"اسے میں نے ہمارے گاؤں میں ایک بچی کی شادی تھی وہاں بھیجا تھا راشن اور کچھ رقم دے کر تاکہ شادی کے سلسلے میں انکی تھوڑی مدد ہو جائے ۔۔۔۔ انہوں سردار فلک بلوچ صوفے سے اٹھ کر اپنی جگہ پہ آگئے اور انہیں بتایا ۔۔ ۔

"ٹھیک کیا آپ نے ۔۔۔۔ آجائے گا آتش سمجھدار ہے وہ آپ اس کی فکر مت کریں ۔۔۔ ۔

انہوں نے سائیڈ ٹیبل پر موجود لیمپ آف کر کہ کہا ۔۔۔ ۔

...!!!!۔ اب یہ تو کل کا نیا اگنے والا سورج کی بتانے والا تھا کہ کل کیا ہوتا تھا ۔۔۔۔۔؟؟ ؟

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

"سسی جلدی آنا "زبیدہ نے تیار ہوتی ہوئی سسی کو آواز لگائی ۔۔۔۔ ۔

،آج امینہ کی مہندی کی رسم تھی

""ابھی تو میں گئی بھی نہیں اور آپ کو میری واپسی کی جلدی ہے

آج وہ میرون رنگ کی گھاگھرا چولی پہنے سر پہ دوپٹہ اوڑھے آنکھوں میں بھر بھر کر کاجل ڈالے بہت خوب صورت دکھائی دے رہی تھی ،بظاہر تو وہ خوش تھی۔ کیونکہ آج اسکی پیاری سہیلی کی شادی ہونے جا رہی تھی مگر دل اداس اس کے جانے سے ،،، ایک اور روگ جو وہ دل کو لگا بیٹھی تھی اپنے خوابوں کے شہزادے سے پیار کرکہ وہ اسے اندر ہی اندر دیمک کی طرح کھائے جا رہا تھا ۔۔۔۔ وہ شیشے میں خود کو دیکھنے لگی ،،،بڑی بڑی بھوری غزالی آنکھیں،ستواں ناک اس میں باریک سی تار ،باریک پنکھڑیوں سے نازک لبوں پہ ہلکی سی لپسٹک ،جو امینہ نے ہی اسے میلے سے خرید کر دی تھی ،کمر سے نیچے آتے ریشمی گھنے سیاہ گیسو ،جسے اس نے چوٹی میں گوندھ کر شانے پہ ڈال رکھا تھا ،دودھ ملائی جیسی رنگت ،وہ کسی شہزادی سے کم تو نا تھی ،مگر امیری غریبی تو اوپر والے کے ہاتھ میں ہے۔ کہ وہ جسے چاہے دے ،جسے چاہے نا دے ،اصل امیر ہونا دل کا امیر ہونا ہوتا ہے ،پیسہ حاصل کر کہ تو کوئی بھی امیر ہوجاتا ہے ،مگر کسی کو دینے کی سکت کسی کسی میں ہی ہوتی ہے ،دنیا میں کتنا ہی پیسہ کما لو قبر میں انسان خالی ہاتھ ہی جاتا ہے ،سسی دل کی امیر تھی ،ہاں اس نے اونچی جگہ دل لگایا تھا ،خواہش تو ہر انسان کرتا ہے اس نے بھی کی اس کا پورا ہونا انسان کے بس میں نہیں اس خدا کے ہاتھ میں تھا ،اور اس خدا کی کیا رضا تھی ،یہ تو وہی بہتر جانتا تھا ،وہ اپنے بارے میں سوچتے ہوئے کھونے لگی تھی ۔۔۔ ۔

” ادھورا پن ہی زندگی ہے“

میں دھیرے دھیرے اپنے آپ کو کھو رہی ہوں اور میری روح میں بے چین یاں بھرنے لگی ہیں۔ دل جن راہوں پر چلنے کے لیے ضد کرنے لگا ہے وہ راستہ آسان نہیں ہے۔ لیکن دل کو تیری ہنسی کے سوا کچھ سنائی نہیں دے رہا مگر میں سن رہی ہوں وہ آوازیں جن میں شاید کبھی تیری ہنسی دب جائے ۔۔ ۔

سنا ہے محبت میں خود کو کھونا پڑتا ہے۔ لیکن میں خود کو کھو دینے سے ڈر رہی ہوں۔ میں نے خود کو کھو دیا تو کبھی تلاش نہیں کر یاٶں گی کیونکہ ہم جیسوں کا کھو کر واپس ملنا ناممکن ہے۔ ہر انسان کا خود کو واپس لانے کا طریقہ دوسروں سے الگ ہوتا ہے۔ اگر میں تم ہو کر ڈوب گئی تو اس گہرے کنویں سے خود کو نکال کر لانا بہت مشکل ہو جائے گا۔ شاید میں اپنی ذات کا ایک حصہ کھو دوں۔

تو ایسے میں سوال یہ ہے کہ میں اس کھوئے ہوئے حصے کے بنا کیسے آگے بڑھ یاٶں گی۔ ؟

آدھے ادھورے خواب بہت تکلیف دیتے ہیں۔

پتا ہے خوابوں میں جینے والے ایک دوسرے کے ہو جائیں تو زندگی انہیں چین سے جینے نہیں دیتی۔

""آجا باہر سسی

"جی آئی ....وہ دوپٹہ درست کیے برق رفتاری سے باہر نکلی ۔۔۔ ۔

امینہ کے گھر ِاس محلے کی ساری عورتیں اور لڑکیاں موجود تھیں ڈھولک کی تھاپ پہ علاقائی گیت گائے جا رہے ،،،،تھے ،،،،سسی بھی ان کے ساتھ ملکر اپنی میٹھی آواز میں ان کا ساتھ دے رہی تھی

"کچھ دیر بعد علاقائی دھن پہ سب لڑکیاں دھیرے دھیرے علاقائی سٹیٹس لیتے ہوئے رقص کرنے لگیں ۔۔۔۔ سسی بھی ان میں شامل تھی ،آخر اس کی دوست کی مہندی تھی تو وہ اپنا حصہ ڈال رہی تھی ،باقی عورتیں تالیاں بجا کر داد دے رہی تھیں ،،،امینہ بہت خوش دکھائی دے رہی تھی ،سسی کو اپنی مہندی پہ یوں رقص کرتے ،دیکھ

"یہ کچھ راشن اور رقم بابا نے بھیجی ہے ،آپکی "بیٹی کی شادی کے لیے

"سردار اس کی کیا ضرورت تھی "امینہ کے والد نے سعردار آتش بلوچ سے کہا ۔۔۔ ۔

"ضرورت کیوں نہیں تھی بیٹی کی شادی میں ان چیزوں کی ضرورت تو پڑتی ہے ،اور یہ ہمارا فرض ہے کہ اپنے ،"علاقے کے لوگوں کا خیال کریں

آتش بلوچ نے انکے شانے پہ ہاتھ رکھ کہا ۔۔ ۔

"بہت شکریہ آپ کا چھوٹے سردار ۔۔۔۔ وہ ممنون لحہے میں بولا ۔۔۔ ۔

""آپ آئیے نا اندر کچھ چائے پانی پی لیجیے ۔۔۔ ۔

اس نے آتش بلوچ کو اندر آنے کی دعوت دی ۔۔ ۔

""نہیں اس کی ضرورت نہیں اندر عورتوں کی رسم چل رہی ہے میں کیا کروں گا

وہ جانے کے لیے مرا ۔۔ ۔

"ہمارے غریب خانے میں قدم رکھنے سے ۔۔۔۔۔ اس کے منہ سے بلا اختیار نکلا ۔۔۔ اس نے اپنی زبان دانتوں تلے دبائی ۔۔۔ ۔

"ایسی بات بالکل بھی نہیں ہم سب انسان برابر ہیں ،جب اللہ تعالیٰ نے سب انسانوں کو برابری کا درجہ دیا ہے تو ہم کون ہوتے ہیں ،فرق کرنے والے ۔۔۔۔ حلیے میں آپ کے ساتھ چلتا ہوں اور ہاں اب تو میں چائے پی کر ہی "جاؤں گا آپکے گھر سے

وہ خوش دلی سے مسکراتے ہوئے بولا

"آئیے آئیے سردار ....اس نے اندر آنے کا راستہ دیا تو آتش بلوچ اندر داخل ہوا۔۔۔ ۔

سسی جو رقص کے دوران گھوم رہی تھی ،گھومتے ہوئے اچانک پیچھے سے آتے ہوئے آتش بلوچ کے سینے سے لگی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.