Chapter 13: باب 13

اس سے پہلے کہ وہ ٹکرانے کی وجہ سے اپنا توازن کھو کر گر جاتی آتش بلوچ نے اس کے شانوں سے تھام کر اسے گرنے سے روکا ۔۔ ۔ کسی طلسمی لمحے نے سسی کے پیر ان دیکھی زنجیر سے جکڑ ڈالے ۔۔۔۔ اس وقت وہ اس کے انتہائی قریب تھا ،اس کی نظر اٹھنے سے انکاری کوئی ،اس کا بس تو اپنے دل کی دھڑکنوں پر بھی کسی طور نا چل رہا تھا جو سینے میں دھڑک دھڑک کر اب اسکے کانوں میں۔ سنائی دے رہی تھیں ۔۔۔ ۔

وہ خوشبوؤں کے دیس کا باسی ۔۔۔۔ اپنے مخصوص پرفیوم کی مہک میں بسا بسایا اس کے بے حد قریب تھا ،آج تو گویا سسی کے دل کی مراد بر آئی تھی اس ستمگر شہزادے نے پہلی بار اس پیاری لڑکی کو غور سے دیکھا تھا ،جس کی گھنی مژگانیں رخساروں پہ جھکیں بری طرح لرز رہی تھیں ۔۔۔ ۔

،،،،آج قسمت نے انہیں اک قرب کا لمحہ بخشا تھا ،مگر سسی میں تو ہمت ناپید ہو چکی تھی ،نظریں ملانے کی آتش بلوچ بغور اسکی سمت تک رہا تھا ۔۔۔ ۔

،آج وہ سامنے تھا

،اس کے مد مقابل تھا

،اسی پہ نگاہیں جمائے ہوئے تھا

،مگر سسی کی زبان زنگ آلود ہوچکی تھی

” یہ چند لمحوں پہلے کی بات ہے جب وہ اس کی زندگی میں چپکے سے چلی آئی۔ آنے والا احساس دبے پاؤں آتش بلوچ کے پیچھے آن کھڑا ہوا اور اس کی آنکھوں پر اپنے دونوں ہاتھ رکھ دیے۔۔۔ اس نے پوچھا

” کون۔۔۔ ؟“

اس احساس نے شرارتی انداز میں کہا

”محبت“ اس نے یہ کہتے ہوئے اپنے کپکپاتے ہاتھ اس کے ہاتھوں پر رکھ دیے اور دونوں ہنس دیے۔ وہ

خوبصورت لمحہ چپکے سے اس کے دل میں اتر گیا۔ جو دل میں داخل ہو نے کے سبھی راستے جانتے ہوں، وہ دستک نہیں دیتے۔

دل بھی بڑا عجیب ہے۔ ہر آنے والے کے لیے دروازہ نہیں کھولتا۔ اس کے سنگ چلتے ہوئے اس نے آسمان کی طرف دیکھا۔۔ جہاں چمکتے ستاروں نے روشن ہوکر اسے محبت نامی آسمانی تحفہ ملنے پہ جھلملاتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا“

آج سسی ،اکیلی اس محبت نامی جذبے کا شکار نا تھی وہ شہزادہ بھی اس محبت نامی بلا کے طلسم کے زیر اثر آگیا تھا لوگوں کی چہ میگوئیاں سن کر آتش نے سب سے پہلے خود کو سنبھالا اور سسی کو چھوڑ کر دو قدم پیچھے ہوا ۔۔۔ ۔ سسی اپنی بھوری آنکھوں کو زمین پہ جمائے نجانے کیا ڈھونڈ ،ھنے میں سرگرداں تھی جو اسے مل کر نا دے رہا تھا ""بیٹھیے سردار

امینہ کے والد نے موڑ ھا رکھا تو آتش بلوچ اس پہ براجمان ہوا ۔۔ ۔ سب عورتیں اور لڑکیاں عالم اشتیاق سے اس خوبرو شہزادے کو دیکھنے لگیں اور آپس میں سرگوشیوں میں اس پہ ،،تبصرے کرنے لگیں

سسسی کی حالت تو یوں تھی جیسے وہ ابھی بھی اس ستمگر کے حصار میں مقید تھی،اسکے ہاتھوں کا لمس ،اس کی مخصوص کلون کی مہک اسے ابھی بھی اپنی سانسوں میں محسوس ہو رہی تھی ،اسے لگا آج اس لمحے اس نے اپنی ،ساری زندگی جی لی تھی

""لیجیے سردار چائے

امینہ کی والدہ نے اسکے آگے چائے رکھی ۔۔۔ ۔

آتش بلوچ نے چائے کا گھونٹ بھرتے ہوئے ایک سرسری سی نظر دور کونے میں دبکی بیٹھی سسی پہ ڈالی ۔۔۔۔ جس کا بدن ابھی بھی اسے ہولے ہولے لرزتا ہوا دکھائی دے رہا تھا ،گورے گالوں پہ کچھ لمحات پہلے کی کاروائی کی سرخی چھائی ہوئی تھی ،وہ مبہوت رہ گیا اس کی یا زک اداؤں پہ ۔۔۔۔ آج سے پہلے تو کبھی اس نے ایسا محسوس نہیں کیا تھا ،،،تو کیا سسی کی دعائیں رنگ لے آئیں تھیں جو آتش بلوچ کو محبت کے آکٹوپس نے خود میں ،جکڑ لیا تھا

چائے پی کر شکریہ ادا کرتے ہوئے وہ جس شان و عظمت سے چلتا ہوا آیا تھا اسی وقار سے واپس لوٹ گیا۔۔۔۔ ۔ آج ساری رات سسی سو نا سکی ،اسی کے خیالوں میں کھوئی رہی ۔۔۔۔ جبکہ دوسری طرف آتش بلوچ کا حال بھی اس سے کچھ مختلف نا تھا۔ وہ آنکھیں بند کرتا تو اسکا سرخی مائل چہرہ دکھائی دیتا ۔۔۔۔ آنکھیں کھولتا تو اس کی بڑی بڑی بھوری بھیگی شکوہ کرتی آنکھیں دکھائی دیتیں ۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

آج دوپہر میں یارم بلوچ اور چاہت کا ولیمہ تھا،زرش بلوچ صبح سویرے ہی شہر کے لیے روانہ ہوچکی تھیں ،رسم ،،،،کے مطابق چاہت کے لیے خریداری کرنے

،چاہت کے سو کر اٹھنے سے پہلے ہی یارم بلوچ کمرے سے باہر جا چکا تھا

"یہ لیں چاہ آپ کا "کھایا

سسی ناشتے کی ٹرے لے کر اسکے کمرے میں آئی ۔۔ ۔

سسی حویلی آئی تو شازیہ نے اس کے ہاتھ چاہت کا ناشتہ بھیج دیا ۔۔۔۔ کیونکہ سردار یارم نے کہا تھا کہ اس کا ناشتہ کچھ دیر بعد کمرے میں بھیج دیا جائے ۔۔۔ ۔

"واؤ ۔۔۔۔ تم آگئی ۔۔۔۔۔ مجھے نا تمہیں ایک بات بتانی تھی۔۔ ۔

چاہت نے سسی کو سامنے دیکھ کر پرجوش انداز میں کہا ۔۔۔۔ ۔

"جی کیا بتانا تھا "؟

وہ کھڑے ہوئے بولی ۔۔ ۔

" "آؤ نا بیٹھو تو سہی پھر بتاتی ہوں

چاہت نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے بستر پہ بٹھایا چاہا۔۔ ۔

""چاہ ۔۔۔ میں نا جہاں بیٹھ جاتی ہوں

سسی نے زمین پہ بیٹھ کر کہا ۔۔ ۔ "تمہیں پتہ ہے مجھے یہ پسند نہیں ۔۔۔ چلو اٹھو یہاں آؤ "۔ چاہت نے اسے زمین پہ بیٹھے دیکھا تو ناگواری سے کہا

***

" اچھا آپ بتائیں تو کیا کہنا چاہتی تھیں "؟

"وہ نا آج ولیمہ ہے ممی نے کہا ۔۔۔۔ اور ہاں میری اور ممی کی نا دوستی ہوگئی ہے ۔۔۔ چاہت نے ہنس کر کہا۔ ۔ ."ویسے یہ ولیمہ کیا ہوتا ہے مجھے یہ پوچھنا تھا

وہ تکیہ گود میں رکھ کر حیرانی سے پوچھنے لگی ۔۔ ۔

"وہ نا ولیمے پہ آپ اچھے اچھے کپڑے پہنیں گی اچھا سا تیار ہوں گی سب آپ کو شادی کے تحفے دیں گے ،سسی کو جو پتہ تھا اس نے بتا دیا ۔۔۔ ۔

"پھر ؟؟؟ چایت نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا۔۔ ۔

""ان کپڑوں میں آپکے سردار آپکی تعریف کریں اور کیا

وہ مسکرا کر بولی ۔۔۔ ۔

""وہ تو میری تعریف کرتے نہیں کبھی

چاہت نے یاد کرنے پہ خفگی سے منہ پھلا کر کہا ۔۔۔ ۔ "چاہ آپ ۔۔ ۔ اچھے اچھے کپڑے پہنیں تب ہی وہ تعریف کریں گے نا ایسے کپڑے شاید انہیں پسند نا ہوں ۔۔ ۔ "تو پھر کیسے کپڑے پسند یوں گے "؟ چاہت نے اپنی نیلی آنکھوں کو بڑا کیے پوچھا۔ ۔

"جیسے سب گاؤں کی عورتیں پہنتی ہیں گھاگھرا چولی ۔۔۔۔ اس نے اپنے تئیں اندازہ لگایا۔۔۔ ۔

"ہوووو۔۔ ۔ یہ مجھ سے نہیں پہنا جائے گا ۔۔۔۔ مجھے تو جینز پہننے کی عادت ہے ،اور زیادہ سے زیادہ سکرٹ اور ،،،شرٹ

!!! چاہ ۔۔۔ ۔

یہ بھی گھاگھرے جیسا کچھ ہے ۔۔۔۔ ایک بار پہن کر تو دیکھیں ۔۔۔ ۔

اس نے مشورہ دیا ۔۔۔ ۔

"مگر میرے پاس تو ہیں ہی نہیں "ایسے کپڑے

اس نے متفکر لہجے میں کہا۔

""آپ وڈی سردارنی جی سے کہیے گا وہ لادیں گی

"اچھا ٹھیک ہے ۔۔۔۔ تم بھی اچھا سا تیار ہوکر آنا ولیمے پہ ۔۔۔ ۔

"میں نے تو کام ہی کرنے ہیں ،کیا فایدہ تیار ہونے کا ۔۔۔ ۔

"ویسے میں رات کو اپنی سہیلی امینہ کی مہندی پہ خوب تیار ہوکر گئی تھی ۔۔۔ ۔

سسی نے بتایا ۔۔ ۔

'تو پھر میں بھی تو تمہاری دوست ہوں ۔۔۔ کیا میرے لیے نہیں کرو گی؟

اس نے منہ بسور کر کہا ۔۔ ۔

"جی ٹھیک ہے ضرور ہوں گی ۔۔ ۔

"چلیں آپ ناشتہ کرلیں سردار سے ملنے کچھ لوگ آئیں ہیں میں زرا باہر کام دیکھ لوں ۔۔ ۔

سسی کہتی ہوئی باہر نکل گئی ۔۔۔۔ ۔ چاہت نے کافی دیر یارم کے کمرے میں آنے کا انتظار کیا مگر وہ نہیں آیا تو وہ خودی کمرے سے باہر نکل آئی آج تو زرش بلوچ کا ڈر بھی نہیں تھا ،کیونکہ ان کی صلح ہوچکی تھی اور دوسرا وہ اس وقت حویلی میں بھی نہیں تھیں تبھی چاہت بے دھڑک ہوکر کمرے سے باہر نکلی ۔۔۔۔ وہ سکرٹ اور شرٹ میں ملبوس تھی آج تو شال بھی نہیں لی تھی ۔۔ ۔

اس نے دیکھا یارم نیچے لاونج کے صوفے پہ بیٹھا تھا اور سیگریٹ پی رہا تھا ۔۔۔ ۔

اس نے اسے غور سے دیکھا ۔۔۔ ۔

اس نے یارم کو پہلی بار امریکہ میں سیگریٹ پیتے دیکھا تھا ۔۔۔۔ وہ تب حیران رہ گئی تھی کہ منہ سے کیسے گول گول دھواں نکل سکتا ہے ،اس نے پہلے تو کبھی کسی کو یوں کرتے نہیں دیکھا تھا ۔۔۔ ۔

اس کے دل میں خود بھی منہ سے دھواں نکالنے کی خواہش جاگی ۔۔۔ وہ بنا سوچے سمجھے تیزی سے سیڑھیاں پھیلانگتے ہوئے نیچے آئی ۔۔۔ ۔

""انکل مجھے بھی سیگریٹ پینا ہے۔

وہ اردو اور مغربی لہجہ کے ملاوٹی انداز میں بولی ۔۔ ۔

تیس سالہ سردار یارم جو سفید کدھر کی شلوار قمیض میں ملبوس سر پہ اپنی خاندانی دستار باندھے پورے جاہ و جلال سمیت حویلی کے شاہانہ صوفے پہ براجمان تھا ۔۔ زمین پہ اسکے گاؤں کے زائرین بیٹھے تھے ۔۔۔ اپنے سردار کی گود میں آکر بیٹھتی سولہ سالہ لڑکی جو مغربی طرز کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھی،دھپ سے آکر اسکی گود میں بیٹھتے ہوئے بولی ۔۔ ۔

"I swear ...

آپ جب اسے پی کر جو دھواں اڑاتے ہیں نا مجھے بڑاcool لگتا ہے ۔۔۔۔ وہاں امریکہ میں تو ۔۔ ۔

اس سے پہلے کہ اس کی فراٹے بھرتی زبان اسے سب کے سامنے مزید شرمندہ کرواتی ۔۔ ۔

""آپ اندر جائیں

وہ برفیلے تاثرات سجائے قہر بار نظروں سے دیکھتے ہوئے غرایا ۔۔۔ ۔

"مگر میری بات تو ۔ ۔

اس نے بولنا چاہا ۔۔ ۔

!!!! "بس ۔۔ ۔

اس کی بھاری دھاڑ گونجی ۔ ۔

سب نے نظریں جھکائیں ۔۔۔ سوائے چاہت کے ۔۔ ۔

یارم نے ہاتھ اٹھا کر اسے بولنے سے روکا اور کلائی سے پکڑ کر جھٹکے سے اسے اپنی گود سے اٹھایا ۔۔ ۔

"میں نے کہا جائیں ....وہ ایک ایک لفظچبا کر بولا ۔۔ ۔

اس نے سردار یارم کی سرمئی آنکھوں میں لہو چھلکتے دیکھا تو اپنی سانسیں خشک ہوتی ہوئی محسوس ہوئیں ۔۔ ۔

اس کانچ کی گڑیا کی چمکتی ہوئی نیلی آنکھوں میں یکلخت نمی گھلنے لگی ۔۔ ۔

وہ نیچے بیٹھے ہوئے لوگوں پہ خفگی بھری نظر ڈالتے ہوئے الٹے قدم لیے وہاں سے بھاگتی چلی گئی ۔۔ ۔

اسکے جاتے ہی سب لوگ سرگوشیوں میں بات کرنے لگے ۔۔ ۔

"ارے یہ تو سردار کی نئی دلہن ہے نا تو سرادر کو انکل کیوں کہہ رہے "تھی ان سرگوشیوں میں سے ایک سرگوشی سردار یارم کے کانوں سے مخفی نہیں رہ سکی ۔۔۔ اسنے تلملاتے ہوئے دانت پیسے ۔۔۔ ۔

"کتنی بار اسے منع کیا ہے انکل بولنے سے " وہ منہ میں بڑ بڑا یا۔۔۔۔ ۔

اور تیزی سے سیڑھیاں چڑھتی ہوئی چاہت کی پشت کو دیکھا جس پہ سنہری بالوں کی پونی ٹیل بل کھا رہی تھی

***

ایک تو سب کے سامنے شال کے بغیر باہر آنا دوسرا سب کے سامنے اسکی گود میں بیٹھنا تیسرا انکل اور چوتھا سب کے سامنے سیگریٹ پینے کی فرمائش کرنا گویا اسے کے تن من میں آگ ہی لگا گیا تھا وہ اپنا غصہ قابو نا کرسکا ۔۔۔۔ اسی لیے اسے سب کے سامنے ڈیٹ دیا تھا ۔۔۔ ۔

"آپ سب دوپہر میں مردان خانے میں آجائیے گا ۔۔۔ ۔

سردار یارم بلوچ نے سپاٹ انداز میں کہا تو سبھی اپنی جگہ سے اٹھ کر باہر کی طرف بڑھ گئے ۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

آج اسے روایتی دلہنوں کا سا روپ دے کر پور پور سجا دیا گیا تھا ،خاندانی بھا ری زیورات کا بوجھ اٹھا اسے دوبھر ہوا جا رہا تھا ،دیدہ زیب ڈیزائن کی ماتھا پٹی ، گلو بند ،جھمکے ،ہاتھوں میں کنگن چوڑیوں سمیت ،عرق سے لگائی گئی ارجنٹ مہندی جو سوکھ کر اس کی سفید بازوں پہ عجب جھب دکھلا رہی تھی۔ سر پہ سرخ زر تار آنچل ،شہر سے زرش بلوچ ایک ماہر بیو ٹیشن کو ساتھ لے آئی تھیں جس نے اپنے ماہر ہاتھوں سے چاہت کے حسن کو مزید چار چاند لگا دئیے تھے ،سرخ عروسی لباس میں ملبوس سرخ میک اپ میں اپنے دو آتشہ روپ میں غضب ڈھا رہی تھی۔۔۔۔ تیار ہونے کے بعد چاہت نے خود کو کمرے میں موجود ڈریسر کے شیشے میں دیکھا حیران رہ گئی ،یہ کیسا سنگھار کیا تھا اس کا کہ وہ خود کو پہچاننے سے انکاری ہوگئی ۔۔۔۔ وہ ساکت سی کھڑی تھی ۔۔۔ ابھی کچھ دیر پہلے بیوٹیشن اسے تیار !!! کیے کمرے سے جا چکی تھی ،چاہت نے حیرانگی سے اپنے گال کو چھو کر دیکھا ۔۔۔۔ واقعی یہ میں ہی ہوں "؟ تبھی کسی نے کمرے کا دروازہ کھو لا اور اندر آیا ۔۔۔ ۔ چاہت نے پلٹ کر اندر آنے والے کو دیکھا اس کا دل زوروں سے دھڑکنے لگا ۔۔۔۔ ایسے جیسے ابھی سینے سے نکل کر باہر آ جائے گا ۔۔۔۔ اک ایسا احساس تھا جسے سمجھنے سے وہ خود بھی قاصر تھی ۔۔ ۔

اندر آنے والے نے ساکت ذاویہ نگاہ سے اسے دیکھا ۔۔۔ ۔

اس کی پلکیں جھپکنے سے انکاری ہوئیں ۔۔۔۔ وہ ٹھٹھک گیا اس کے ماورائی حسن کو دیکھ کر اس کی سادگی کیا کم تھی جو آج وہ کیل کانٹوں سے لیس ہوکر اسکا امتحان لینے پہ تلی ہوئی تھی ۔۔۔۔ اس کا مر مر یں نازک سراپا اس کے وبال جان بن گیا ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ کی نگاہوں کی تپش تھی کہ اسکی اتنی دوری پہ بھی چاہت کو اپنا چہرہ جھلستا ہوا محسوس ہوا۔۔۔ ۔

چاہت نے اپنا آنچل درست کیا جو شانے سے تھوڑا ڈھلک گیا تھا ۔۔۔ ۔

اسکی حرکت سے کمرے کی خاموش فضا میں چوڑیوں کی کھٹک سے جیسے جلترنگ بج اٹھا ۔۔ ۔

""میں نہیں بولتی آپ سے

اچانک صبح والی ڈانٹ یاد آتے ہی چاہت نے بے رخی سے اپنا رخ پھیرا ۔۔۔۔ تو پاؤں میں پہنی پائل کی جھنکار کمرے میں گونجی ۔۔۔۔ جو یارم بلوچ کو اپنے دل پہ پڑتی ہوئی محسوس ہوئی۔۔۔ ۔

اس نے گہرا سانس ہوا میں اچھال دیا۔۔ ۔

،"اس وقت ان باتوں کو بھول جائیں

اس نے دو قدم آگے بڑھ کر کہا ۔۔۔ ۔

"نہیں پہلے یہ بتائیں آپ نے مجھے ڈانٹا کیوں تھا "وہ نروٹھے پن سے آگے بڑھ کر اسکے سینے پہ انگلی رکھ بولی ۔۔ ۔ "آئندہ آپ کمرے سے باہر نکلتے وقت شال اوڑھے گی ۔۔۔ ۔ "آپ کا یہ معصوم سا چہرہ صرف میرے لیے ہے ،میں آپ کو دنیا میں ہر نظر سے دور رکھنا چاہتا ہوں ،میں نہیں چاہتا کہ کوئی ،اور آپ کو دیکھے

"آپکی نظر آپکی وفا پہ صرف میرا حق ہے

یارم بلوچ اسکی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے کھینچتے ہوئے اپنے حصار میں لیے فسوں خیز آواز میں بولا۔

اس نے چاہت کا سر تا پا بغور جائزہ لیا ،،،،اس پہ بھرپور ستائشی نگاہیں جمائیں ۔۔ ۔

چاہت دھیما سا مسکرائی ۔۔۔ ۔

"آپ نے میری تعریف بھی نہیں کی بتائیے نا میں کیسی لگ رہی ہوں "...! ؟

اس نے اپنے نیلے تینوں کی پتلیاں پھیلاتے ہوئے پوچھا ۔۔ ۔

!!!!"بہت دلکش ،بالکل اپسرا ۔۔ ۔

اس نے صاف گوئی سے کام لیا۔۔۔۔ ۔

"تھینک یو سو مچ۔۔۔۔ اب تھوڑا سکون ملا ۔۔۔ ۔"وہ تھوڑا پیچھے کھسک کر بولی۔۔ ۔ "آپ کو پتہ ہے میں نے پہلی بار ایسی جیولری دیکھی ہے ،اور پہنی بھی وہ اپنی صراحی دار گردن میں پہنے گلو بند کو چھو کر بولی ۔۔۔۔ اسے لگ رہا تھا کہ جیسے اس کا سانس رک جائے گا اتنے ہیوی گلو بند سے ۔۔ ۔

"آپ کو پتہ ہے مجھے کیا لگ رہا ہے "...؟

"کیا ۔۔۔۔؟ وہ مدھم سی آواز میں بولا۔۔۔۔ نظریں ابھی بھی اسی کے سراپے کا طواف کر رہی تھیں ۔۔۔ ۔

"جیسے میں کوئی خواب دیکھ رہی ہوں اور یہ ابھی ٹوٹ جائے گا ۔۔۔ ۔

""اگر آپ چاہیں تو یہ خواب کبھی بھی نہیں ٹوٹے گا ۔۔۔ ہم ملکر اس خواب کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں وہ اس بار سنجیدگی سے گویا ہوا۔۔۔ ۔

چاہت نے چونک کر دیکھا مگر اسے سمجھ نہیں آیا کہ وہ کیا کہہ رہا تھا ۔۔۔ ۔

وہ جو ہمیشہ سادہ سی رہتی تھی ،آج اس کے نام کا ہار سنگھار کیے۔ اپنے قیامت خیز حسن سے اس کے جذبات بڑھا رہی تھی ۔۔۔ ۔

وہ اپنے جذبات پر قابو پانے میں ماہر تھا آج بھی اس نے اپنے بہتے ہو ئے جذبات پہ قابو پا لیا اور اس کے نوخیز حسن سے نظریں چراتے ہوئے فریش ہونے واش روم کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔ ۔

وہ ڈریسنگ روم سے تیار ہوکر باہر آیا تو چاہت نے ٹھٹھک کر اسکی جانب دیکھا ۔۔ ۔

،وہ روایتی ڈریس میں تیار ہوئے بہت خوبرو لگ رہا تھا

"آپ بہت ہینڈسم لگ رہے ہیں چاہت نے اسے دیکھ کر جھٹ کہا ۔۔۔ اسے یارم کی طرح اپنے جذبات پہ کنٹرول جو نہیں تھا ،کچی عمر کی پہلی محبت یونہی بچپنے کرواتی ہے ۔۔۔ ۔

""بہت شکریہ

""آئیں باہر سب ہمارا انتظار کر رہے ہوں گے

یارم بلوچ نے اپنی کشادہ ہتھیلی اسکی طرف بڑھائی ۔۔ ۔

چاہت نے آہستگی سے اس پہ اپنا ہاتھ رکھ دیا۔۔۔ ۔

چاہت کے وجود میں سنسنی سی دوڑ گئی۔۔ ۔

یارم بلوچ نے محسوس کیا اسکا ہاتھ پسینے سے بھیگنے لگا تھا ۔۔۔۔ اور ہولے ہولے لرز رہا تھا ۔۔۔ ۔

"کیا ہوا ؟؟ ؟

اس نے چاہت کی آنکھوں میں دیکھ کر پوچھا۔

"باہر سب ہوں گے وہ ہمیں ہی دیکھیں گے ۔۔۔ مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے ۔۔ ۔

""ارے سب ہمیں دیکھنے آئے ہیں تو ہمیں ہی دیکھیں گے نا ۔۔۔ ۔

And don't worry....

"میں ہوں یا اس نے ہلکی سی مسکراہٹ اچھالی چاہت نے اسکی سرمئی آنکھوں میں نرمی کا تاثر دیکھا ۔۔۔ ۔ اس کو تسلی ہوئی

***

وہ دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہوئے سیڑھیاں اتر کر نیچے آئے تو سبھی نے ستائشی نظروں سے انہیں دیکھا ۔۔ ۔ "وڈی سردارنی جی آپکی بہو تو چاند کا ٹکڑا ہے " کسی عورت کی توصیفی آواز سن کر زرش بلوچ نے مسکراتے ہوئے چاہت اور یارم کا صدقہ اتارا۔۔۔ ۔

"کتنے مہینے ہوگئے ان کی شادی کو "وڈی سردارنی کے خاندان والوں میں سے ایک عورت نے پوچھا ۔۔ ۔

"ابھی ایک مہینہ بھی نہیں ہوا پورا "وہ پلٹ کر بولیں ۔۔۔ ۔

"اچھا چلو پھر ٹھیک ہے ۔۔۔۔ میں سمجھی منہ دکھائی کے ساتھ کی گود بھرائی بھی کرنے والی ہو ۔۔۔ ایک ہی دعوت میں دو دو کام نپٹانے لگی ہو ۔۔ ۔

اس نے پھیکی سی مسکراہٹ لیے کہا ۔۔ ۔

"میں تمہاری طرح کنجوس نہیں یاسمین ۔۔۔ ۔"زرش بلوچ نے بھی مسکراتے ہوئے بدلہ چکایا ۔۔۔۔ اس نے اگر چبھتی ہوئی بات میٹھی چھری کی طرح کی تھی ۔۔۔ تو زرش بلوچ نے بھی مسکراتے ہوئے طنز کا تیر پھینکا

***

سب لوگوں نے آکر انہیں تحائف اور دعائیں دیں ۔۔۔ ۔

مردوں کے لیے مردان خانے میں کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔۔۔ ھاد اور آتش وہیں سب امور سنبھال رہے تھے

***

کھانے سے فراغت پاتے ہی سب لاونج میں اکٹھا ہوگئے کچھ ہلہ گلہ کرنے کے لیے کیونکہ اتنے سالوں بعد تو اس حویلی میں خوشی کا ماحول بنا تھا ۔۔۔ ۔

سب مسکراہٹیں بکھیرتے شاداں و فرحان دکھائی دے رہے تھے ،لڑکیاں ہنسی ٹھٹھولوں میں مگن تھیں ،عورتوں نے اپنی الگ محفل جمائی ہوئی تھی ۔۔۔ ۔

!!!!"سردار ۔۔۔ ۔

منشی صاحب نے سردار فلک بلوچ کے کان کے پاس آکر انہیں سرگوشینما آواز میں مخاطب

کیا ۔۔ ۔

!!!."ہاں بولو ۔۔۔ ۔

"سردار آپ نے مجھے حکم دیا تھا کہ سردار دلاور بلوچ سے آپکی ملاقات کا وقت مقرر کر لوں ۔۔۔۔ تو میں نے رات کو سردار دلاور بلوچ کو آپ کا پیغام دے دیا تھا ۔۔۔۔ پہلے تو اس نے انکار کردیا تھا ۔۔۔ مگر اب فون پہ کہا ہے کہ گاؤں کے بارڈ پہ ملے ۔۔۔۔ جہاں ہم نے لکیر کھینچی تھی ۔۔۔ ۔

"ٹھیک ہے تم گاڑی نکالو میں آرہا ہوں ۔۔ ۔

ہاں ۔۔۔ رکو ۔۔۔۔ ایک اور بات ۔۔۔ ۔

انہوں نے اسے روک کر کہا ۔۔ ۔

""جی سردار

منشی صاحب نے جھک کر پوچھا ۔۔۔ ۔ "میری اور دلاور کی ملاقات کا یارم ،ھاد اور آتش میں سے کسی کو پتہ نہیں چلنا چاہیے ۔۔۔۔ میں نہیں چاہتا میری اور دلاور کی دشمنی کی آنچ میرے بیٹوں پہ آئے ۔۔۔۔ وہ دو ٹوک انداز میں بولے ۔۔۔ ۔

...!!!"جو حکم سردار

وہ مؤ دب انداز میں بول کر باہر کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔ ۔

""یارم مجھے ایک ضروری کام یاد آگیا میں بس تھوڑی دیر تک واپس آتا ہوں

وہ یارم کے شانے پہ ہاتھ رکھ کر بولے ۔۔۔ ۔

"مگر بابا سائیں ۔۔۔ اسوقت کون سا ضروری کام ہے؟ اس نے حیرانگی سے استفسار کیا۔۔ ۔

"تمہیں نہیں پتہ اس بارے میں آکر تفصیل سے بتاؤں گا ۔۔۔ تم اپنی دلہن پہ دھیان کرو ۔۔ ۔

انہوں نے مسکرا کر اسکی توجہ چاہت پہ دلائی اور خود تیزی سے قدم اٹھاتے ہوئے باہر نکل گئے ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ نے چاہت کو دیکھا جو زمین پہ بیٹھی سسی کو اپنی مہندی دکھا رہی تھی ۔۔۔ ۔ اور اس سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہی تھی وہ روایتی دلہنوں کی طرح بالکل بھی شرمانے والا کام نہیں کر رہی تھی لاپروا سی کھلنڈری سی شوخ و چنچل حسینہ،کاش تم ہمیشہ یونہی میری نظروں کے سامنے رہو اور مسکراتی رہو ۔۔ ۔ یارم کی گہری نظروں نے اس کا کافی دیر تک جائزہ لیا ۔۔ ۔ "سسی تو نے تو رات امینہ کی مہندی پہ کمال گانے گائے یہاں بھی کچھ سنا دے ۔۔۔ ایک عورت نے سسی کو دیکھ کر کہا ۔۔۔ ۔

"تجھے گانا آتا ہے "؟

زرش بلوچ نے اچنبھے سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا۔۔ ۔

"جی بس تھوڑا بہت گا لیتی ہوں "وہ خجالت سے سر جھکائے بولی ۔۔ ۔

آتش بلوچ اور ھاد بلوچ بھی یارم کے ساتھ آکر بیٹھ گئے ۔۔ ۔

""ویسے تو بہت دھنیں بجاتا ہے آج نہیں بجائے گا کچھ

یارم نے ھاد کی طرف دیکھ کر کہا ۔۔۔ ۔

"میں صرف بجا سکتا ہوں گانے کی امید مجھ سے مت رکھنا ۔۔۔۔ ھاد بلوچ نے شازیہ سے کہہ کر اپنا سروز منگوایا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.