Chapter 14: باب 14

"اپنا آتش بھی تو کچھ حصہ ڈالے گا نا ۔۔۔ آج یہ کچھ سنائے گا ۔۔ ۔ اس نے اپنے دائیں جانب بیٹھے ہوئے آتش کی طرف دیکھ کر کہا ۔۔۔ ۔

"بھائی اتنی اچھی آواز نہیں میری کیوں سب کے سامنے بیغرتی کروانی ہے ۔۔۔ ۔

"یونیورسٹی کے اینول فنکشن میں تو تیری سنگنگ کی دھوم مچی تھی اب کیوں گھیرا رہا ہے ۔۔۔۔ ھاد نے اسے کہا

***

""سسی سب کو مٹھائی کھلاو لاکر

زرش بلوچ نے اسے کہا تو وہ اٹھ کر کچن کی طرف بڑھ گئی ۔۔۔ ۔

جیسے ہی وہ کچن سے نکلنے لگی ایک بار پھر سے آتش بلوچ کے چوڑے سینے سے ٹکرا گئی ۔۔۔ ۔

اس نے اپنی بلوریں حیرت زدہ آنکھوں سے اسے دیکھا ۔۔ ۔

دل ایک بار پھر سے دغا دے گیا ۔۔۔۔ اور دھڑکنیں بے قابو ہوئیں ۔۔ ۔

اس دیو قامت کو دیکھنے کے لیے سسی کو سر کافی اوپر اٹھانا پڑا ۔۔۔ سسی بمشکل اسکے شانے تک پہنچتی تھی ۔۔ ۔ اس کے اندر قیامت پرپا تھی ۔۔ ۔

آتش بلوچ نے تفصیلی نگاہوں سے اس کا جا ئزہ لیا جو آج آتشی گلابی رنگ کے گھاگھرے میں آتشی گلابی کانچ کی چوڑیاں پہنے سیدھا اس کے دل میں اتر رہی تھی ۔۔ ۔

یہ وہی چوڑیاں تھیں جو آتش بلوچ نے سسی کو میلے میں لے کر دیں تھیں۔ آج اس نے اسے اپنی گوری کلائیوں کی زینت بنایا تھا ۔۔۔ ۔

وہ حیرت کا مجسمہ بنی کھڑی تھی ۔۔ ۔

""مجھے تم سے کچھ بات کرنی تھی

وہ سادہ سے انداز میں بولا۔

مگر سسی کی دنیا کو زیر و زبر کرگیا ۔۔ ۔

وہ خوشی کے مارے مرنے والی ہوگئی تھی آج اس کے شہزادے نے اسے روک کر خود اس سے بات کرنی چاہی تھی۔

""ج۔۔۔ جی۔۔۔ ی۔۔۔ ی ۔۔۔۔ مجھ سے ؟؟ ؟

وہ حیرت زدہ آواز میں بو لی اور دو قدم پیچھے ہوئی ۔۔۔ آتش بلوچ نے دیکھا وہ اچھا خاصا کپکپا رہی تھی ۔۔۔۔ ہاتھ میں موجود مٹھائی کی پلیٹ بھی لرز رہی تھی ۔۔ ۔

"میں جب تھوڑی نا ہوں جسے سامنے دیکھ کر تم یوں کانپ رہی ہو "؟

وہ ہلکے پھلکے انداز میں بولا۔۔ ۔

"نہیں جی ایسی بات نہیں ۔۔ میں نہیں ڈر رہی ۔۔۔ ۔"اس نے اپنے خشک لبوں پر زبان پھیر کر انہیں تر کیا۔ آتش بلوچ نے اسکی یہ حرکت بخوبی نوٹ کی ۔۔۔۔ مگر اسکے چہرے کا خوف اسے عجیب لگا ۔۔۔ ۔ "میں بھی تمہاری طرح ایک عام انسان ہوں تو مجھ سے ڈرنے کی قطعی ضرورت نہیں ۔۔۔۔ وہ رسان سے اسے سمجھا رہا تھا ۔۔ ۔

""جی سسی نے اثبات میں سر ہلایا ۔۔ ۔

"میں تم سے یہ کہنا چاہتا تھا کہ تمہارے من میں جو بھی چل رہا ہے مجھے لگتا ہے وہ صرف اک کشش کے سوا اور "کچھ نہیں سسی نے چونک کر اسے دیکھا اس کے سر پہ تو حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔۔۔۔ تو کیا وہ جان گیا تھا میرے دل کی بات۔۔ ۔

اس نےہراساں نظروں سے اسے دیکھا ۔۔ ۔ "تم اس گاؤں میں رہتی ہو یہاں پلی بڑھی ہو ،کبھی شہر نہیں گئی ۔۔۔ اگر گئی ہوتی تو آج تمہاری سوچ مختلف ہوتی

***

وہ ٹہرے ہوئے انداز میں بول رہا تھا ۔۔ ۔

سسی یک یک خاموشی سے اسے سن رہی تھی ۔۔۔ ۔

"شہر میں سب میرے جیسے دکھائی دیتے ہیں میرا مطلب پہناوے سے ہے ۔۔۔ ۔

یہ میری جینز اور شرٹ یہ سٹائل وہ اپنے سلکی بالوں میں ہاتھ پھیر کر بولا ۔۔ ۔ شہر کے سب لوگ ایسا ہی کرتے ہیں۔ تم نے پہلی بار کسی کو الگ سا دیکھا تو تمہیں اچھا لگا ۔۔۔۔ کیونکہ میں تمہیں سب سے الگ لگا اسی لیے ۔۔۔ ۔

"وہاں دیکھو میرے دونوں بھائیوں کو وجاہت میں وہ مجھ سے کم نہیں ۔۔۔۔ مگر تمہارا دل مجھ پہ ہی کیوں آیا ۔۔۔۔ صرف اس پہناوے اور سٹائل کی خاصیت کی وجہ سے ۔۔۔۔ یہ ایک وقتی جذبہ ہے،جو گزرتے وقت ساتھ ختم ہو جائے گا "وہ اپنے تئیں اسے سمجھا رہا تھا ۔۔ ۔

"میرے سامنے تو ساری دنیا بھی لاکر کھڑی کردیں گے نا سرکار تو میری نظر صرف آپ پہ ٹہرے گی ۔۔۔۔ مجھے اس دنیا کی بھیڑ میں آپکے سوا کچھ نظر نہیں آتا ۔۔۔۔ پہلی بار آپ کو دیکھتے ہی میرا دل آپکے سنگ ہوگیا تھا ۔۔۔۔ میں مانتی ہوں میں آپ کے قابل نہیں ۔۔۔ آپ مجھے رد کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں مگر میرے جذ با توں کو "وقتی کشش کا نام مت دیجیے ۔۔۔ ۔

""میں مروں گی تب ہی آپکی محبت میرے دل سے نکل سکے گی وہ سپاٹ انداز میں کہتے ہوئے مٹھائی کی پلیٹ لیے ایک طرف سے ہوکر باہر نکل گئی ۔۔۔۔ جبکہ آتش بلوچ اس کے الفاظ کی گہرائی میں ڈوب چکا تھا ۔۔۔ ۔

"میرے سامنے تو ساری دنیا بھی"لاکر کھڑی کردیں گے نا سرکار تو میری نظر صرف آپ پہ ٹہرے گی اسکے کہے گئے الفاظ ابھی تک اسکے کانوں میں سنائی دے رہے تھے ۔۔۔ ۔

وہ بھی اس کے پیچھے پیچھے باہر نکل آیا ۔۔۔ ۔

اس نے سب کے سامنے مٹھائی کی پلیٹ کی تو سب نے ایک ایک ٹکڑا اٹھا لیا ۔۔۔ سب کو دیتے ہوئے آتش بلوچ جو آکر یارم کے ساتھ اپنی پہلی والی جگہ بیٹھ چکا تھا ۔۔ ۔

سسی نے اسکے سامنے پلیٹ کی تو ۔۔۔ ۔

"میں میٹھا نہیں کھاتا "کہہ کر رخ دوسری طرف کرلیا ۔۔ ۔

جبکہ سسی اسکے روئیے پہ دل مسوس کر رہ گئی ۔۔۔ ۔

اسکی بھوری آنکھوں میں یکلخت نمی چھلک آئی ۔۔۔۔ اس نے آنکھوں میں امنڈ آنے والے آنسوؤں کو پیچھے دھکیلا ۔۔۔ کسی کے سامنے آنکھوں میں امڈ آنے والے آنسوؤں کو پینا ہی دنیا کا سب سے مشکل ترین امر ہوتا ہے ۔۔ ۔ آتش نے سرسری سا اسے واپس دیکھا ۔۔۔۔ تو حیران رہ گیا ۔۔۔ اس کی زرا سی بے رخی بھی وہ برداشت نہیں کر سکی ۔۔۔ تو کیا وہ اس کے عشق میں اتنا آگے تک نکل آئی تھی ۔۔۔۔ اسے سسی کی خود کے لیے محبت دیکھ کر ناز ہوا ۔۔ ۔

""سسی اب سناؤ بھی کچھ

وہ مٹھائی سرو کیے فارغ ہوئی تو کسی نے آواز لگائی ۔۔ ۔

ھاد بلوچ اپنے سروز کی تاروں سے نئی دھن چھیڑی ۔۔۔ ۔

تو سسی نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا۔۔۔ ۔

"رات یوں دل میں تیری بھولی ہوئی یاد آئی ۔۔ ۔

جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے ۔۔ ۔

جیسے صحراؤں پہ ہولے سے چلے باد ِنسیم ۔۔ ۔

جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آجائے ۔۔ ۔

آپ بیٹھے ہیں بالن میری ۔۔۔ ۔

!!! موت کا زور چلتا نہیں ۔۔۔ ۔

"آپ بیٹھے ہیں بالن پہ میری ۔۔۔ موت مجھ کو ،،گوارا ہے ،،لیکن

،کیا کروں دم نکلتا نہیں ہے

،کیا کروں دم نکلتا نہیں ہے

سسی،،، آتش بلوچ کی طرف کن اکھیوں سے دیکھتے ہوئے گنگنا ئی ۔۔۔۔ ۔

آتش بلوچ اٹھ کر زرش بلوچ کے پیچھے جا کر کھڑا ہوا اور اپنی آواز کا سرُ بکھیرا ۔۔۔ ۔

"یہ ادا کہ نزاکت برا سل ۔۔ ۔

میرا دل ،،تم پہ قربان لیکن

سسی دیوار کے ساتھ لگ کر کھڑی ہوئی اسی کو دیکھ رہی تھی ۔۔۔ کہ اسکا دوپٹہ سر سے ڈھلک کر شانے پہ گرا

***

کیا سنبھالو گے تم میرے دل کو ؟؟؟ ؟

کیا سنبھالو گے تم میرے دل کو ؟؟؟ ؟

جب یہ آنچل سنبھلتا نہیں ہے ۔۔۔۔ ۔

وہ زرش بلوچ کے شانے پہ تھوڑی ٹکا ئے سسی کی طرف دیکھ کر شرارت سے آنکھ ونگ کیے گنگنا یا ۔۔ ۔ سسی تو حیرت سے دنگ رہ گئی ۔۔۔۔ اسے لگا یہ اس کا خیال تھا ۔۔۔۔ حقیقت میں آتش بلوچ ایسا کرے گا وہ تو ایسا سوچ بھی نہیں سکتی تھی ۔۔۔ ۔

"میرے بالوں کی سن کر زبانیں ہوگئیں موم کتنی چٹانیں ۔۔۔ ۔

میں نے پگھلا دیا پتھروں کو

اک تیرا دل کہ پگھلتا نہیں ہے ۔۔۔ ۔

میں نے پگھلا دیا پتھروں کو

اک تیرا دل کہ پگھلتا نہیں ہے ۔۔۔ ۔

سسی نےنم آواز میں گانے کے بول ادا کیے ۔۔ ۔

اور روتے ہوئے بھاگنے کے انداز میں حویلی سے باہر نکل گئی ۔۔۔ ۔

آتش بلوچ کی نظروں نے دور تک اس کا پیچھا کیا ۔۔۔۔ اس نے دل میں عہد کرلیا کہ اس پیاری سی لڑکی کا مزید امتحان نہیں لے گا اور آج ہی اس سے اپنے جذبات کا اظہار کردے گا ۔۔۔ ۔

!!!! مگر دور بیٹھی قسمت اس کی سوچ پہ قہقہے لگا کر ہنس رہی تھی ۔۔۔۔۔۔ ۔

مہ کدوں کے سبھی پینے والے ۔۔۔۔ ۔

لڑکھڑا کر سنبھلتے ہیں۔۔ ۔

،،،لیکن

!!!! تیری نظروں کا جو کام پی لیں عمر بھر وہ سنبھلتا نہیں ہے ۔۔۔۔ ۔ اسکی نظروں کے سامنے ھادیہ کی دلکش آنکھیں لہرائی تو ھاد بلوچ نے اسے یاد کرتے ہوئے آنکھیں بند کیے آخری فقرہ گنگنا یا ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

"ماموں جان سردار فلک بلوچ کا پیغام میں نے قبول کرلیا ہے اور اسے وہی پرانی جگہ پہ ملنے کے لیے بلایا ہے "شمشیر بلوچ نے سنجیدہ انداز میں سردار دلاور بلوچ کو خبر دی ۔۔۔ ۔

"فلک بلوچ نے مجھے اکیلے میں ملنے بلایا ہے ؟"سردار دلاور بلوچ نے ابرو اچکا کر سوالیہ انداز میں پوچھا۔

"جی اس نے اکیلے ملنے بلا یا ہے ،مگر میں آپ کو قطعی اس سے اکیلے ملنے جانے نہیں دوں گا ۔۔۔ میں آپکے ساتھ جاؤں گا " سردار شمشیر بلوچ نے ایل انداز میں کہا۔

"کئی برسوں پہلے اس فلک بلوچ نے میرے بابا کا قتل کردیا تھا آج میں آپ کے سامنے ڈھال بن کر کھڑا رہوں گا آپ کو ہلکی سی خراش بھی نہیں " آنے دوں گا

"مگر ۔۔۔ شمشیر ۔۔۔۔ انہوں نے کچھ کہنے کے لیے لب کھولے ۔۔ ۔

""نہیں ماموں جان مجھے منع مت کیجیے گا۔ آپ کی حفاظت میرا اولین فرض ہے

وہ اشتعال انگیز نظروں سے فلک بلوچ کے بارے میں سوچتے ہوئے بولا ۔۔ ۔

"ٹھیک ہے ہم اپنے قبیلے کے اہم بندوں کو ساتھ لےکر جائیں گے سردار فلک بلوچ سے ملنے ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

،ولیمے کے اختتام پہ سبھی لوگ اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے

”یہ لو آتش ۔۔ ۔! یہ میں تمہارے لیے لائی تھی۔ ۔“ زرخ بلوچ نے ایک شال نکال کر بولی۔

” اس کی کیا ضرورت تھی میرے پاس پہلے ہی اتنی تھیں۔ ۔“۔ ۔

”تو کیا ہوا مجھے اچھی لگی تو لے لی تم مجھے یہ لے کر دکھاؤ ۔ ۔“ ۔

”بہت اچھی ہے شکریہ ماں سا۔“

”میں دیکھ رہی ہوں آتش تمہاری نظریں کب سے دروازے کی طرف ہیں۔ کہیں جانے کا ارادہ ہے؟ ۔“

”جی ماں سا ۔ ۔" مگر میں جلدی واپس آجاؤں گا۔ ۔

” پکا۔ ۔“ اس نے بھی اپنا ان کے شانے پہ رکھ کر کہا۔

”چلو پھر جاؤ ۔“ انہوں نے مسکرا کر کہا۔

”تھینکس ۔۔ ۔ یہ ہوٸی ! نہ بات۔۔ ۔

"بیسٹ آف لک بھابھی اینڈ بھائی سا ۔ ۔“

"جاؤ چاہت تم جا کر آرام کرو پھر رات کے کھانے پہ ملتے ہیں۔ ۔“

”آج منشی صاحب نے ایک کھاتے کا رجسٹر دیا تھا اسی کا حساب کتاب چیک کرنا ہے میں بھی زرا اسے دیکھ لوں کمرے میں رکھا ہے۔ ۔“ھاد بلوچ بھی مسکراتے ہوئے کھڑا ہوگیا۔ ۔

”آپ بھی صبح کی کاموں میں لگی ہوئی ہیں آپ بھی کچھ دیر آرام کرلیں۔ ۔“ یارم بلوچ ان کی طبیعت کا سوچ کر بولا۔

” کچھ نہیں ہوتا مجھے تم بے فکر رہو میری جان ۔۔ ۔! میں زرا عصر کی نماز پڑھ لوں ۔ ۔“ انہوں نے بھی پیار سے ! یارم کا شانہ تھپتھپاکر کر کہا اور نماز ادا کرنے کے لیے چل دی ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

کچھ ہی دیر میں چار پانچ گاڑیاں اور ایک جیب بھر کر سردار دلاور بلوچ مختص کی گئی جگہ پہ پہنچ گئے ۔۔ ۔

سردار فلک بلوچ وہاں پہنچ چکے تھے اور اکیلے وہیں ٹہل رہے تھے ۔۔۔ ۔ تبھی گاڑی کے ٹائروں کی چڑا چڑا ہٹ سن کر مرے اور دیکھا کہ سردار دلاور بلوچ اپنی جیب سے باہر نکلا اس کے ساتھ ہی سردار شمشیر بلوچ بھی لال انگارہ آنکھوں سے اسے دیکھتے ہوئے اسی کے طرف آرہے تھے ۔۔۔ ۔

سردار دلاور اور شمشیر بلوچ کھینچی گئی لکیر کے پاس آکر رک گئے ۔۔۔ ۔ اب وہ سردار فلک بلوچ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ایک دوسرے کو گھور رہے تھے ۔۔۔ ۔ جبکہ شمشیر بلوچ نے زہر چند نظروں سے انہیں دیکھتے ہوئے سر جھٹکا ۔۔۔ ۔

."مجھے یہاں بلانے کا مقصد کیا ہے تمہارا فلک بلوچ" ..!!!! ؟

دلاور بلوچ نے غراہٹ نما آواز میں کہا ۔۔۔ ۔

”کیوں آئے ہو یہاں۔۔۔ ؟“ اس نے سرد لہجے میں پوچھا۔

”دلاور بلوچ میں لڑنے نہیں۔۔ ۔! کچھ ضروری بات کرنے آیا ہوں۔ ڈرنے کی ضرورت نہیں۔“ وہ اسے ریوالور تانے دیکھ کر سنجیدگی سے کہتا اس کی طرف بڑھا۔

"دلاور بلوچ ۔۔ ۔!!!!

"میں چاہتا ہوں کہ ہمارے قبیلوں کے درمیان جو نفرت کی دیواریں ہیں انہیں ملکر توڑ ڈالیں ۔۔۔۔ آج میں " یہاں امن کا پیغام لے کر آیا ہوں

فلک بلوچ نے رسان اسے اسے اپنے یہاں آنے کی وجہ بتلائی ۔۔۔ ۔

"ہا۔۔۔ ہا ۔۔۔۔ ہا ۔۔۔ ۔

سردار دلاور بلوچ نے زوردار قہقہہ لگایا۔۔۔۔ ۔

"امی ۔۔۔ ۔!!!!!!...؟؟؟ ؟

!!!"ہمارے اور تمہارے قبیلے کے درمیان امن ۔۔۔ ۔

"آگ اور شعلے کے درمیان کیا کبھی " امن " سانس لے سکتا ہے ؟؟ ؟

"تمہارے دئیے ہوئے زخم ۔۔ نہیں بھلا سکتا ۔۔۔۔ میں نے اپنوں کی لاشیں اٹھائیں تھیں ان ہاتھوں سے جنہیں تم نے قتل کیا ۔۔ ۔

"جب تک "دلاور بلوچ کی سانسیں قائم ہیں ہمارے بیچ دشمنی کی دیواریں کبھی مٹ نہیں سکتی

!!!"سردار دلاور بلوچ ۔۔ ۔ "میں ہمارے قبیلوں کے درمیان ایسی بنیاد کھڑی کرنا چاہتا ہوں جو امن اور محبت سے بنی ہو "فلک بلوچ ٹہرے ہوئے انداز میں بولے ۔۔۔ ۔

"دنیا میں ایسی کوئی چیز "پیدا نہیں ہوئی جو ہمارے قبیلوں کے درمیان موجود نفرت کو مٹا سکے

وہ رعونت آمیز انداز میں بولا ۔۔ ۔

!!!!"ہے ایسی چیز ۔۔۔۔ ۔

سردار فلک بلوچ نے گہرا سانس لیتے ہوئے کہا۔۔ ۔

سردار دلاور بلوچ نے چونک کر اسے دیکھا ۔۔۔ ۔

!!!"ھاد اور ھادیہ کی محبت ۔۔۔ ۔

بالآخر فلک بلوچ دل کی بات زبان پر لے آئے ۔۔ ۔

ھاد بلوچ کا نام سن کر ۔۔۔ ۔

یکلخت سردار دلاور بلوچ کی آنکھوں کے سامنے جھماکا ہوا ۔۔۔ ۔ جب انہوں نے ھادیہ کی ہتھیلی پر مہندی سے لکھا ھاد بلوچ کا نام دیکھا تھا ۔۔۔ وہ لمحوں میں بات کی گہرائی تک پہنچ گئے ۔۔۔ ۔

"تمہاری بیٹی ھادیہ سے میر "ے بیٹے ھاد بلوچ کا نکاح اس دشمنی کی دیواروں کو گرا دے گا

!!!!"خاموش ۔۔۔ ۔

سردار دلاور بلوچ غصے میں آکر زہریلے سانپ کی طرح پھنکارا ۔۔ ۔

""تمہاری جراءت بھی کیسے ہوئی میری بیٹی کا نام اپنے بیٹے کے ساتھ لیتے ہوئے

وہ غصے سے آگ بگولہ ہوتے ہوئے اونچی آواز میں چلائے ۔۔ ۔ "دل تو کرتا ہے میری بیٹی کا نام اپنی زبان پہ لانے والے کی زبان کاٹ دوں ۔۔۔۔ یا تیری گردن کاٹ کر تیرے "اس بیٹے کے حوالے کروں جس نے میری بیٹی پہ بری نظر ڈالی

وہ ایک ایک لفظچبا کر بولا ۔۔۔ ۔

سردار دلاور نے اور شمشیر بلوچ نے اپنے شانوں پہ موجود بندوقیں اتار کر انکی نال کا غح فلک بلوچ کی طرف کیا ۔۔ ۔

...."اپنی زبان کو لگام دو دلاور بلوچ

شاید تم سچائی نہیں جانتے کہ تمہاری بیٹی بھی میرے بیٹے سے محبت کرتی ہے،میں صرف ان دونوں کی وجہ سے "تیری یہ بد زبانی برداشت کر رہا ہوں ۔۔۔ ۔

"میں اپنی بیٹی کا رشتہ شمشیر بلوچ سے طے کر چکا ہوں ،اور اگر نا بھی کیا ہوتا تو تیرے بیٹے سے تو مر کر کبھی نا کرتا

***

"اگر تیری بات میں سچائی ہوئی نا فلک بلوچ ۔۔۔۔ تو میں اپنی بیٹی کی جان اپنے ان ہاتھوں سے لے لوں گا ،،،لیکن "اس کا نکاح تیرے بیٹے سے کبھی نہیں کروں گا

سردار دلاور بلوچ پختہ انداز میں بولا ۔۔۔ ۔

"تمہاری بیٹی کے دل میں میرا بیٹا ۔۔۔ ۔

"ایک لفظ اور نہیں فلک بلوچ ۔۔۔۔ شمشیر جو کب سے اپنے باپ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مچل رہا تھا ھادیہ کے بارے میں سن کر اسکا غصہ مزید بڑھا ۔۔۔۔ اس نے اپنی بندوق فلک بلوچ پہ تانی اور دلاور بلوچ نے بھی

***

ان سے چند قدم کے فاصلے پر گاڑیوں کی اوٹ میں کھڑے شخص نے بھی اپنا ریوالور نکال کر نشانہ تان لیا اور اک عقابی نظر اِدھر اُدھر دوڑاٸی ، جب اسے علم ہوا کہ فلک بلوچ اور دلاور بلوچ ملنے والے ہیں تب سے اس نے ہر گھڑی ان پہ نظر رکھی ہوئی تھی کہ وہ دونوں کب ملتے ہیں ۔۔ یہ جان کر تو اسے اور بھی زیادہ خوشی ہوٸی کہ اس کی برسوں کی خواہش پوری ہونے والی ہے تو اس نے پلاننگ کرنے میں اک لمحہ نہیں لگایا اور اب وہ وہاں ان دونوں کے پیچھے موجود تھا۔ ۔ جس سے بے خبر وہ دونوں اپنی باتیں کرنے میں مصروف تھے۔ ان دونوں کو اشتعال میں آتے ہوئے دیکھ کر اس نے اپنی گن پہ ، گرفت مضبوط کی' اک پل کے لیے اس کے ہاتھ کپکپائے تھے دل میں بھی ڈر کی لہر بھی ابھری۔ لیکن دوسرے ہی لمحے نفرت اس ڈر پر غالب آگٸی اور اس نے ٹریگر دیا دیا۔

تب ہی فضا میں ایک ساتھ فائرز کی آواز گونجی اور فلک بلوچ کے جسم کو اک جھٹکا لگا ' سینے اور کنپٹی سے خون کا فوارہ ایل پڑا، دلاور بلوچ کے قبیلے والوں نے بے یقنی سے لہرا کر گرتے ہوئے فلک بلوچ کی طرف دیکھا۔ جو بے جان ہوکر پوری قوت سے نیچے جا گرا،کچھ رحم دل لوگ تیزی سے دور کر اس تک پہنچے اور اس کے جھٹکے کھاتے وجود کو دیکھا ۔۔۔ ۔

” لا الہ اللہ محمد رسولاللہّٰ۔ ۔“فلک بلوچ کے منہ سے نکلنے والے آخری الفاظ تھے ۔۔ ۔ ایک گولی اسکی کنپٹی سے ہوتی ہوئی اس کی آنکھ کو ضائع گئی ۔۔۔۔ دوسری اسکا سینہ چھلنی ۔۔۔۔ اسے سانس لینے کا بھی وقت نہیں ملا اور فلک بلوچ موقع پہ کی دم توڑ گیئے ۔۔۔ ۔ انہیں پکڑنے والوں کے ہاتھ خون سے رنگین ہو گٸے تھے،۔ اس تپتے ہوئے ریگستان میں گرمی کی شدت سے پھڑپھڑاتے پرندے بڑی زورو شور سے چیخ کر ادھر سے ادھر اڑ رہے تھے۔ دلاور بلوچ پھٹی پھٹی نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا۔ جس کی آنکھوں میں حیرت اور بے یقنی جم کر رہ گٸی تھی۔ خوف نے پوری شدت سے اس پر حملہ کیا۔

” نن نہیں فلک بلوچ۔۔ ۔ میں نے ۔ میں نے۔ ۔ نہیں مارا تمہیں۔۔ ۔“ وہ اٹھا اور پلٹ کر پوری شدت سے بھاگا تھا وہاں سے۔ ۔

صحرا کی گود میں جھلستا ریگستان آج پانی سے ٹھنڈا کی بجائے خون سے رنگین ہوگیا تھا ۔۔۔ ۔

سورج ڈھل چکا تھا، مغرب ہونے والی تھی ،ریگستان میں ہر طرف اندھیرا پھیل رہا تھا۔۔ ۔! ۔ فضا میں بھی اک عجب سی بو پھیل رہی تھی اور وہ تو تھی موت کی، جو فلک بلوچ کے خوشبودار وجود سے اٹھ رہی تھی۔۔ ۔

گاڑیوں کی اوٹ میں کھڑے شخص نے مسکرا کر دلاور بلوچ کو وہاں سے ڈر کے بھاگتے دیکھا اور چلتا ہوا اپنی گاڑی ! کی طرف آ گیا۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

!!!!"او ری تتلی۔۔۔ ۔

"یہ اکیلی اکیلی کدھر اڑتی پھر رہی ہے

سسی جو حویلی سے نکل کر روتے ہوئے اپنے گھر کی طرف جا رہی تھی ۔۔۔ ۔

کسی اجنبی آواز پہ مر کر اس نے دیکھا ۔۔۔ ۔

وہ شخص خباثت بھری نظروں سے ہی دیکھ رہا تھا ۔۔ ۔

"آج موقع بھی ہے اور تنہا "ئی بھی تو کیوں نا موقعے سے فائدہ اٹھا لیں

وہ مکارانہ انداز میں مسکراتے ہوئے اس کے قریب آتے اسکی کلائی سے پکڑ کر بولا ۔۔ ۔

وہ حیران رہ گئی ۔۔۔ ۔ اس طرح اس کے کھلے عام جرات مندانہ اقدام پر ۔۔۔۔ ۔

"دور رہ ۔۔۔۔ میں تیری جان لے لوں گی ؟؟؟ ؟

وہ چلانے کے اندازمیں بولی۔۔ ۔

اس کے خود کی طرف بڑھتے ہوئے قدم دیکھ کر وہ سراسیماں نظروں سے اسے دیکھنے لگی۔۔۔۔۔ ۔

"آج تو تجھے نہیں چھوڑوں گا بڑی مشکل سے ہاتھ آئی ہے ۔۔۔ ۔"شمشیر بلوچ نے اس کی کلائی پکڑی ۔۔ ۔

اس کے بات سن کر سسی نے اپنے خشک ہوتے لبوں پر زبان پھیری۔۔۔ قوت ِ گویائی جیسے سلب ہوئی۔۔۔۔ ۔ شمشیر کے ہاتھ کی گرفت بات کرتے ہوئے ڈھیلی ہوئی تو۔۔۔ ۔

سسی اپنی کلائی اس کی گرفت سے چھڑوا کر واپسی کے راستے پہ بھاگی ۔۔۔ ۔

وہ بھی اس کے پیچھے بھاگا ۔۔۔ ۔ وہ بالکل اس کے قریب پہنچ چکا تھا بس وہ چند قدموں کی دوری تھی۔۔۔ ۔

بھاگتے ہوئے سسی کو اپنا سانس گلے میں اٹکتا ہوا محسوس ہو رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔

"یا اللہ مدد ۔۔۔!!!!!!۔۔۔۔ اسے خود کی ہی آواز اجنبی لگی۔۔۔۔۔ گلے میں جیسے کانٹے اگ آئے تھے ۔۔۔ ۔ "ابھی تو اس رات کا بدلہ لینا ہے پھر تیرے حسن کو خراج بھی تو دینا ہے نا ۔۔۔۔ چل اپنے آپ آجا نہیں تو !! ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

"اُس دن تجھے قریب سے دیکھ کر اپنے ہوش گنوا بیٹھا تھا آج تجھے چھو کر محسوس کروں گا تو قیامت ہی آ جائے گی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.