"اور آج تو اپنے سے روپ میں کیا بجلیاں گرا رہی ہے ۔۔۔۔۔۔ اپنے عاشق پہ ۔۔۔ ۔
وہ برق رفتاری سے ہانپتی ہوئی سسی تک پہنچا گیا اور ایک بار پھر اس کی نازک کلائی کو اپنی قید میں لیا ۔۔۔۔ ۔
"یہ ۔۔ یہہ۔۔۔۔ کیا کر رہے ہو چھوڑو مجھے ؟؟ ؟
اس کی حالت تو یوں تھی جیسے کاٹو تو بدن میں لہو نہیں والا حساب ہوا تھا ۔۔۔ ۔
"" مجھے جانے دے تجھے اللہّٰ کا واسطہ
وہ اس دیو قامت انسان کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی تھی اسی لیے اپنی عزت بچانے کے خیال سے منت بھرے انداز میں بولی ۔۔۔ ۔
"اتنی جلدی بھی کیا ہے؟ پہلے مجھے وہ تو لینے دو جس کے لیے میں کب سے تڑپ رہا ہوں۔۔۔۔ اس نے سسی کا ریشمی آنچل اس کے سر سے کھینچ کر اپنے ہاتھ پر لیٹتے ہوئے خمار ذدہ آواز میں کہا۔
سسی کو اپنا بنا دوپٹے کا جسم کوئلوں کی مانند جلتا ہوا محسوس ہوا۔۔ ۔
شمشیر بلوچ نے اسے دھکا دے کر ٹیلے پہ گرایا ۔۔ ۔
سسی کا سر ٹیلے سے لگا تو اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھانے لگا۔۔۔ ۔
"یہ۔۔۔ یہ۔۔۔ کیا کر رہے ہو خبیث انسان ؟؟؟؟ وہ اپنے دُکھتے ہوئے سر کو دونوں ہاتھوں سے تھام کر چلائی
***
""وہی جو تمہارے اس بے داغ حسن نے مجھے کرنے پر مجبور کیا ہے
اس کی وحشی نظریں سسی کو اپنے جسم کے آر پار ہوتی ہوئی محسوس ہوئیں۔۔ ۔
"" خدا کے لیے !!!!!! مجھ پر رحم کرو
"مجھے جانے دو۔۔۔۔۔!!!! ،وہ اس کے سامنے اپنے کانپتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں
بولی۔۔۔۔ اس کا مر مر یں وجود خوف کے باعث لمحوں میں پسینے میں نہا گیا۔۔۔ ۔
""خدا کے لیے مجھے بخش دو۔
اپنی جانب اسے جھکتا ہوا دیکھ کر وہ دہشت سے زدہ آواز میں وحشت سے چیخی۔۔۔۔ ۔
""تیری آواز نکلی تو گلا دبا کر یہیں تیرا کام تمام کردوں گا ۔۔۔ سمجھی وہ اس کے جبڑوں کو اپنی مٹھی میں بھینچ کر غرایا۔۔۔۔ اس وقت اس کے لہجے میں اژدھوں کی سی پھنکار تھی۔۔ ۔
وہ شدید مزاحمت کیے اس کی آہنی گرفت سے خود کو چھڑوانے کے لیے مچل رہی تھی۔۔ ۔
" میں اس پیاسے صحرا جیسا ہوں۔۔ ۔ تمہارے بدن کی خوشبو مجھے سیراب کردے گی ۔۔۔ صحرا میں پیاسا کنویں کے پاس آکر لوٹ جائے ایسا کبھی ہوتے دیکھا ہے ۔۔۔ ۔ "؟
وہ طنزیہ انداز میں ہنسا ۔۔ ۔
" "تم جیسا گھٹیا انسان میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ ۔
"اور کبھی دیکھو گی بھی نہیں ۔۔ ۔"اس نے سسی کے منہ پہ زوردار طمانچہ رسید کیا جس سے اسکا ہونٹ پھٹ گیا اور خون رسنے لگا ۔۔۔ ۔
وہ نازک وجود حیرت کے مارے جھٹکوں کی زد میں تھا ۔۔ ۔
"میں تمہارے آگے ہاتھ جوڑتی ہوں کہو تو تمہارے پاؤں پکڑ لوں گی ۔۔۔ میں نے جو بھی کیا اس کے لیے مجھے معاف کردو ۔۔ ۔ مگر مجھے جانے دو ۔۔۔ ۔
وہ اس کو اپنے پر جھکتا دیکھ گڑگڑا ئی تھی ۔۔۔۔ ۔
"شمشیر بلوچ جیسے سنگدل کے کاغذوں میں معافی کا لفظ شامل نہیں ۔۔۔ ۔"وہ سفاکیت سے غرایا ۔۔ ۔
سسی نے اس کے چہرے کو دیکھا جس پر اس وقت شیطانیت نے قبضہ کر رکھا تھا ۔۔ ۔
اپنی سنگین غلطی کا احساس ہوا کیوں وہ حویلی سے اکیلی نکلی اور اس سنسنان راستے کا انتخاب کیا۔۔ ۔
وہ خود کے لیے پر ماتم کرنے لگی۔۔۔۔ مگر ابھی اس سب کا وقت نہیں تھا ۔۔۔ وہ پل بھر میں ہی ہوش کی منازل طے کرتے ہوئے واپس حواسوں میں لوٹی۔۔۔ ۔
"وہ کیسے بچائے خود کو۔۔۔ ۔
آنکھوں سے بھل بھل بہتے آنسووں سے اس شیطان صفت کا چہرہ دھندھلا گیا۔۔۔ ۔
"تمہارے یہ آنسو میرے ارادوں کو ناکام نہیں بنا سکتے ۔۔ ۔
اس نے اپنے مضبوط ہاتھوں سے سسی کی دونوں نازک کلائیوں کو جکڑا۔۔۔۔ ۔
سسی کو لگا جیسے کسی دہکتے ہوئے انگارے نے چھو لیا ۔۔۔۔ ۔
"خدا کے واسطے مجھے جانے دو ۔۔ ۔!!!!! "وہ منت بھرے انداز میں اس کی مضبوط گرفت میں مچلتی ہوئی بولی۔۔۔ ۔
نجانے اس میں اتنی قوت کہاں سے آئی ۔۔۔ ۔
وہ اسے خود سے پیچھے دھکیلتے ہوئے کھڑی ہوئی۔۔۔ ۔
اور دوسری طرف بھاگی۔۔۔ ۔
اس سے پہلے کہ وہ زیادہ دور بھاگ پاتی شمشیر نے ایک ہی حسب میں اس کی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے اپنی طرف کھینچا۔ ۔
"چھوڑ دو مجھے ذلیل انسان ۔۔۔ ۔ ۔ ۔ اس کی گھٹیا حرکت پر تلملاتے ہوئے ۔۔۔ اس بار وہ زخمی ناگن کی طرح پھنکاری
""منہ بند رکھ اپنا
وہ اس بال اپنی مٹھی میں جکڑ کر بولا۔۔۔ ۔
اور پوری قوت سے اسے کھینچا۔۔۔۔ ۔
وہ پوری کی پوری ہل کر رہ گئی۔۔۔۔ ۔
سسی کا لرزتا وجود ۔۔۔۔ آنسووں سے تر آنکھیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ ہو نٹ سے خون کی ہلکی سی لکیر نمایاں تھی۔۔۔ ۔ اس کے دوسرے نا قابل برداشت زور دار تھپڑ نے اس کے رہے سہے حواس بھی چھین لیے۔۔۔۔ وہ خوب چیخی چلائی ۔۔۔۔ ۔ مگر اس جانور نما انسان نے اس کی ایک بھی آہ و بکا نا سنی ۔۔۔۔۔ وہ اس کے نازک وجود پہ پوری طرح قبضہ حاصل کر چکا تھا ۔۔۔ ۔
!!!!!!!!"یا اللہ مجھے موت دے دے ۔۔۔ ۔
ایسی ذلت بھری زندگی سے تو موت بہتر ہے ۔۔۔ ۔
سسی کو اپنے جسم سے جان نکلتی ہوئی محسوس ہوئی۔۔۔۔ ایسا لگ رہا تھا روح کسی بھی وقت اس جسم سے نکل کر قفس عنصری پہ پرواز کر جائے گی ۔۔۔۔ اس نے فلک شگاف چیخ ماری۔۔۔۔ ۔
اس نے سسی کے وجود کو بری طرح روند کر اسے گھسیٹتے ہوئے ٹیلے سے نیچے کی طرف پھینک دیا جہاں سے ریگستان شروع ہوتا تھا ۔۔۔ ۔
سسی کا بے جان وجود لہراتا ہوا ریت پہ گرا ۔۔۔۔ ۔
اس حوا کی بیٹی کی حالت دیکھ کر بادل خون کے آنسو رونے لگے ۔۔۔۔ ۔
نیلے بادلوں پہ یکلخت سرخی چھا گئی ۔۔۔۔ ۔
"ہوا نے اسکے برہنہ بدن کو دیکھ کر چیخیں ماریں ۔۔۔ ۔
ہر طرف تیز جھکڑ چلنے لگے ۔۔۔ ۔
ہوا و آندھی کا اس قدر تیز طوفان آیا کہ سارے ریگستان میں ریت اڑنے لگی ۔۔۔ ۔
اس اڑتی ہوئی دھول نے سسی کے بے جان وجود کو ڈھانپ دیا ۔۔۔ ۔
تیز طوفان کے باعث کھڑکیوں کے پٹ آپس میں بجنے لگے ۔۔۔۔ ۔
"کہتے ہیں کسی معصوم پہ ظلم ہوا ہو تو یوں لال بادل چھا جاتے ہیں ۔۔۔۔ ۔
گاؤں کی ایک عورت نے طوفان سے ڈرتے ہوئے اپنے گھر کی کھڑکی بند کی "اور اپنے شوہر سے کہا ۔۔۔ ۔
"""خدا کا قہر برپا ہوا ہے
اس نے جوابا کہا ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
” ابھی تک واپس نہیں آئے نجانے ایسا کون سا کام تھا کہ کسی کو بتا کر نہیں گئے ۔۔۔۔۔ زرش بلوچ پریشانی سے بولی۔ ۔
"کوٸی رابطہ ہوا تمہارے بابا سے ۔۔۔ ؟“
انہوں نے ادھر ادھر پریشانی سے ٹہلتے ہوئے یارم سے پوچھا ۔۔۔ ۔
” نہیں ۔۔ ۔! فون کر رہا ہوں مگر اٹھا نہیں رہے۔ ۔" اس نے پریشان و متفکر انداز میں کہا اور اُنکے ساتھ والے صوفے پر بیٹھ گیا۔
"بہت لاپروہ ہوگئے ہیں تمہارے بابا بھی۔ ۔! بندہ بتا کر تو جاتا ہے "زرش بلوچ نے مصنوعی ناراضگی کا اظہار کیا۔۔ ۔
”ہمارے بابا سائیں لاپرواہ نہیں یہ نا ہو گاؤں سے باہر گئے یوں ۔ بس و ہاں پر سگنلز کا بہت مسئلہ ہوتا ہے۔ اسی لیے کال نہیں کر سکے ہوں گے ' میں ابھی پھر سے کال کرتا ہوں۔ اور آپ سے بات کرواتا ہوں ان کی۔ آپ پریشان یا ہوں ۔" اس نے اٹھ کر پیار سے اُنہیں تسلی دی۔ ۔
ھاد بلوچ بھی ان کی باتیں سن کر وہیں آ گیا ۔۔ ۔ اس کے چہرے پر بھی پریشا نی کے اثرات واضح تھے، لیکن بڑی مشکل سے وہ خود کو نارمل ظاہر کر رہا تھا ۔۔۔ وہ اپنی ماں کو پریشانی میں نہیں دیکھ سکتا تھا ۔۔۔ ۔ "ھاد تم بھی اپنے بابا سائیں کا نمبر ملاؤ ' میرا دل بڑا گھیرا رہا ہے۔۔ ۔"زرش بلوچ نے ھاد کو کہا تو اس نے انہیں کال ملائی۔ لیکن ان کا سیل آف جا رہا تھا۔۔۔ وہ بے چین ہو کر اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا۔ ۔
” سردار ساٸیں ۔۔۔ ۔! مردان خانے میں چلیں آپ سے ضروری بات کرنی ہے ۔۔ ۔" حویلی کے پہرہ دار نے وہاں آ کر نظریں جھکائیں اور پیغام پہنچایا۔
"کون آیا ہے وہاں "؟
""سردار دوسرے قبیلے سے کچھ لوگ ہیں
” " ہوں میں مردان خانے جا رہا ہوں تم بھی آجانا ھاد ۔۔ ۔
یارم بلوچ نے جاتے ہوئے پلٹ کر ھاد سے کہا۔۔۔ ۔
”السلام علیکم۔۔۔ ۔! سردار ۔۔۔ ۔
اس سے پہلے کہ یارم بلوچ باہر نکلتا منشی صاحب نے اندر آکر بھیگے ہوئے لہجے میں سلام کیا ۔۔۔ ۔
ھاد اور یارم دونوں نے پریشان کن نظروں سے ایک دوسرے کو دیکھا اور منشی صاحب کے سلام کا جواب دیا
***
"آپ بھی چلیں منشی صاحب ہمارے ساتھ مردان خانے میں ۔۔۔۔ ساتھ والے قبیلے سے کچھ لوگ آئے ہیں اب بابا سائیں بھی یہاں نہیں ہیں تو آپ چلیں ہمارے ساتھ ۔۔۔ ۔
یارم بلوچ نے کہا ۔۔۔ ۔
مگر منشی صاحب سرجھکائے خاموش کھڑے رہے ۔۔۔ ۔
" کیا ہوا آپ اتنے خاموش کیوں ہیں۔۔۔ ؟
ھاد نے حیرانگی سے پوچھا ۔۔ ۔
"وہ لوگ جو بتانے آئے ہیں وہ میں جان گیا ہوں "منشی صاحب رندھے لہجے میں بولے ۔۔۔۔ ۔
یہ دل دہلا دینے والی روح فرسا خبر سن کر ھاد بلوچ کے ہاتھ سے فون چھوٹ کر فرش پر جا گرا اور یارم بلوچ جیسا مضبوط اعصاب کا مالک بھی خود کو سنبھال نہیں پایا تھا اور کھڑے قد سے زمین بوس ہو گیا تھا۔ ۔
"کیا ہوا ہے بابا سائیں کو "؟
چاہت جو زرش بلوچ کی چیخیں سن کر نیچے آئی تھی یارم بلوچ کو یوں شکستہ وجود لیے دیکھا تو چلائی ۔۔۔ ۔
"بتائیں یا "۔۔۔ ؟ کیا ہوا ہے بابا کو۔۔۔ ؟
"دلاور بلوچ نے مار دیا سردار فلک بلوچ کو ۔ ۔" منشی صاحب کے منہ سے نکلنے والے الفاظ سینے ہی زرش بلوچ کے ساتھ چاہت کی بلند و بالا چیخوں نے حویلی کے درودیوار ہلا دیئے تھے۔ ھاد بھی فرش پر گر سا گیا تھا ۔۔۔ ۔
آج ان سب کے سر سے ان کے شفیق باپ کا سایہ چھن گیا تھا ۔۔۔ ۔
یارم ۔۔۔۔!!! جس نے اپنے باپ کے کہنے پہ اپنے خواب قربان کردئیے وہی باپ نا رہا ۔۔ ۔
ھاد ۔۔۔۔!!!! جس نے اپنے باپ کا ساتھ دینے انکا ہاتھ بٹانے کے لیے اپنی تعلیم کو خیر باد کہہ دیا ،آج وہی باپ کا ساتھ اس سے چھوٹ گیا تھا ۔۔۔ ۔
زرش بلوچ ۔۔۔۔!!!! جس کے سر کا سائیں اس کی زندگی کے سکھ دکھ کا ساتھی آج اسے بھری دنیا میں تنہا کر گیا تھا ۔۔۔ ۔
"چاہت ۔۔۔ ۔!!!! جس نے ابھی باپ کی محبت کو فلک بلوچ کی صورت میں محسوس کرنا شروع ہی کیا تھا کہ آج ایک بار پھر وہ یتیم ہوگئی تھی۔
آتش بلوچ ۔۔۔!!!! جو گھر سے نکلا تھا اسے ابھی تک خبر ہی نہیں تھی کہ اس فلک بلوچ اب اس دنیا میں نہیں رہے تھے ۔۔۔ ۔
!"فلک بلوچ" کی موت کی خبر " حویلی والوں " کے لیے کسی قیامت سے کم نہ تھی۔ ۔
ہنستا بستا گھر پل بھر میں ماتم کدے میں بدل گیا تھا ۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
"تم نے گلا بی کپڑوں میں ابھی کسی لڑکی کو ادھر جاتے دیکھا ہے "؟
اس نے ایک بچے کو روک کر پوچھا ۔۔۔ ۔
"نہیں "اس نے زور زور سے نفی میں سر ہلایا پھر تیز ہوا سے ڈر کر گھر کی طرف بھاگ گیا ۔۔۔۔ ۔
آتش بلوچ حویلی سے کافی دور نکل آیا تھا سسی کو ڈھونڈھتے ہوئے ۔۔۔ ۔
کچھ عورتیں کمر پہ گھڑے ٹکا ئے شاید کنوئیں سے پانی بھر کر اب تیزی سے واپس اپنے گھر کی طرف جا رہی تھیں
***
"سنیں کیا آپ نے سسی کو دیکھا ہے ۔۔۔۔ اس نے گلابی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے ۔۔۔ ۔
اس نے ان گزرتی ہوئی عورتوں کو روک کر پوچھا ۔۔۔ ۔
انہوں نے بھی نفی میں سر ہلایا ۔۔۔۔ ۔
چلتے ہوئے آتش کی نظر نیچے پڑیں ٹوٹی ہوئی گلابی کانچ کی چوڑیوں پہ پڑیں ۔۔۔ ۔ اچانک اس کی آنکھوں کے سامنے سسی کی وہی چوڑیاں لہرائیں جو آج اس نے پہنیں ہوئی تھیں ۔۔۔۔ آج پہلی بار تو آتش نے سسی کے لباس اور اس پہ غور کیا تھا تبھی ۔۔۔ ۔
اس نے حیرت زدہ نظروں سے ان ٹوٹے ہوئے کانچ کے ٹکڑوں کو جھک کر اٹھایا ۔۔۔ ۔
پھر ادھر ادھر نظریں دوڑانے لگا ۔۔۔ ۔
کچھ دور ٹیلے کے پاس تیز ہوا کے باعث اڑتا ہوا گلابی آنچل نظر آیا ۔۔۔۔ وہ فورا اسے پہچان گیا اور تیزی سے اس کے طرف بھاگا ۔۔۔ ۔
""یہ تو سسی کا دوپٹہ ہے
اس نے دوپٹے کو پکڑ کر کہا ،،،، دل میں اک انجانا سا خوف بیدار ہوا جو اسے کچھ غلط ہونے کا احساس دلا رہا تھا
***
کیونکہ اس نے ہمیشہ سسی کو سر پہ دوپٹہ اوڑھے دیکھا تھا ۔۔۔۔ ۔
!! "سسی ۔۔۔ ۔
!!! "سسی ۔۔۔ ۔
وہ بلند آواز میں چلایا ۔۔۔ ۔
ریگستان میں تیز ہوا کہ باعث اسکی آواز دینے لگی ۔۔۔۔ ۔
وہ پا گلوں کی طرح بھاگا ۔۔۔ ۔
مگر اسے سسی کہیں دکھائی نہیں دی ۔۔۔۔ ۔
اچانک ایک ٹیلے کے ساتھ اسے ٹھوکر لگی ،، وہ اپنا توازن برقرار نا رکھ سکا اور بل کھاتا ہوا نیچے کی طرف لڑھکنے لگا
***
چاروں طرف ریت ہی ریت تھی ۔۔۔۔ دھول کا طوفان اٹھ رہا تھا ۔۔۔۔ جو اس کی آنکھوں میں بچھ رہا تھا ۔۔۔ ۔ اس نے اپنی آنکھوں کو مسل کر ادھر ادھر دیکھا ۔۔۔ ۔
اسے ریت میں سے کچھ ابھرا ہوا محسوس ہوا ۔۔۔ ۔
وہ پاؤں تھا جس میں پائل تھی ۔۔۔۔ ۔
اس نے دوبارہ دیکھنے کی کوشش کی شام ہونے کی وجہ سے کچھ واضح دکھائی نہیں دے رہا تھا ۔۔۔ ۔
وہ آگے بڑھا ۔۔۔ ۔
اچانک ہوا کاایک تیز جھکڑ چلا جو سسی کے بے جان وجود کی جھب اسے دکھلا گیا ۔۔۔۔۔ ۔
!!!!"سسی ۔۔ ۔
اس کے مسخ شدہ وجود کو دیکھ کر آتش بلوچ کی دلدوز کرب زدہ چیخ نے ریگستان کے ذرے ذرے کو ہلا ڈالا ۔۔۔ ۔ ،،،وقت جیسے تھم سا گیا تھا
،،،،وہ گھنٹوں کے بل پورے قد سے گرا
!!!"سسی ۔۔ ۔
اس کے کپکپاتے ہوئے ہونٹوں پہ ہلکی سی جنبش ہوئی ۔۔ ۔
آسمان بھی رو پڑا ۔۔۔ ۔
اچانک بجلی کی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش برسنے لگی ۔۔۔ ۔
آتش بلوچ نے شانوں سے اپنی شال اتار کر کپکپاتے ہاتھوں سے اس کے وجود کو لپیٹ دیا ۔۔۔۔ ۔
بارش کے پانی میں اس کے آنسو بھی شامل تھے ۔۔۔ ۔
اس کی حالت پہ آتش بلوچ کے ساتھ ساتھ برستے بادل بھی خون کے آنسو رو رہے تھے ۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋 برستی تیز بارش کے باعث اور سسی کی حالت کودیکھ کر اسے کچھ سجھائی نہیں دے رہا تھا۔ ایسی گھمبیر صورتحال میں بھی آتش بلوچ نے اپنے بکھرتے حواسوں کو مجتمع کیابس پھر وہ اپنی بدحواسی پہ قابو پائے اُسے اپنی جیب میں لے کر شہر کے ہسپتال کی طرف نکل گیا۔ اگر گاؤں کے کسی عام سے کلینک لے کر جاتا تو یہ خبر گاؤں میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل جاتی۔ بے شک وہ اپنا سب کچھ گنوا چکی تھی ،مگر گاؤں والوں کے سامنے وہا سے نظریں جھکائے نہیں دیکھ سکتا تھا تبھی اس نے یہ فیصلہ لیا ۔۔ ۔
وہ یارم بلوچ کے دونوں دوستوں ،ڈاکٹر وہاج اور ڈاکٹر زارا کے نئے ہسپتال میں لے آیا ۔۔ ۔
"ڈاکٹر زارا پلیز واپس آئیں اور اس کا ٹریٹمنٹ کریں جلدی ۔۔۔ ۔
آتش بلوچ نے سسی کے شال میں لیٹے ہوئے وجود کو بانہوں میں بھر رکھا تھا ۔۔۔ ۔
ڈاکٹر زارا جو ڈیوٹی ختم کیے گھر کو روانہ ہورہی تھیں۔ آتش بلوچ کی آواز سن کر ٹھٹھکیں ۔۔۔ ۔
""تم ڈاکٹر یارم کے بھائی ہو یا
انہوں نے آتش بلوچ کے چہرے پہ نظر ڈال کر اسکا جائزہ لیا تو انکی آنکھوں میں شناسائی کے رنگ اترے ۔۔۔ ۔ "جی میں انہیں کا بھائی ہوں ۔۔۔ ۔
""اچھا آئیے میرے ساتھ اندر
وہ ان کی تقلید میں تیز رفتار قدم اٹھاتے ہوئے بڑھا ۔۔۔ ۔
""انہیں سٹریچر پہ ڈال دیں ۔۔ ۔
وہ اپنے پیشہ ورانہ انداز میں بولیں ۔۔ ۔
""آپ انہیں آپریشن تھیٹر میں لے چلیں،اور آپ آپریشن کی تیاری کریں
اس نے ڈیوٹی پہ موجود نرس اور وارڈ بوائے سے کہا ۔۔ ۔
وہ اسے اندر لے گئے ۔۔۔۔ کچھ دیر بعد ڈاکٹر زارا آپریشن تھیٹر سے باہر آئیں ۔۔ ۔
""آتش یہ تو پولیس کیس ہے وکٹم کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے
"ڈاکٹر زارا آپ کے پاس لانے کا مقصد یہی تھا کہ بات پولیس تک نہ پہنچے پلیز آپ اس کا علاج شر "وع کریں
ڈاکٹر زارا لب بھینچ کر واپس چلی گئیں ۔۔ ۔ اب اندر اس کا ٹریٹمنٹ چل رہا تھا جبکہ باہر کوریڈور میں ادھر اُدھر ٹہلتے ہوئے وہ خود سے بےنیاز بے چینی سے ڈاکٹر کے باہر آنے کا انتظار کر رہا تھا۔ لیکن ساتھ ہی اس کے ذہن میں یہی بات گردش کر رہی تھی کہ آخر سسی کے ساتھ یہ سب کیا کس نے ہوگا؟ ؟ سوچ سوچ کر وہ تھک گیا ' درد سے اس کا سر پھٹنے والا ہو گیا۔ لیکن پھر بھی کوئی سرا اس کے ہاتھ نہیں آیا۔ وہ سر جھکائے گہری سوچ میں گم تھا ۔۔ ۔ اس کے لبوں پر سسی کی صحت یابی کی دعائیں تھیں۔ اس سارے واقعے کا ابھی تک کسی کو بھی علم نہیں تھا۔ اور نہ ہی وہ کسی کو پتہ لگنے دینا چاہتا تھا۔۔ ۔
اتنا ٹائم گزر گیا تھا اُسے وہاں بے چینی سے ٹہلتے ہوئے۔ ۔! ابھی تک ڈاکٹر زارا اور نرسز میں سے کوئی باہر نہیں آیا۔ اس کی پریشانی و بے چینی مزید بڑھ گئی۔۔ ۔ لیکن پھر بھی وہ خود سے لاپرواہ بنا کوریڈور کے کوئی سو چکر لگا چکا تھا۔۔ کپڑوں پر لگے جابجا لگے سسی کے خون کے نشانات بھی اب جم چکے تھے۔ لیکن پھر بھی اس کی نظریں ایمرجنسی روم کی طرف ہی تھیں۔۔ ۔
! آخر کار اس کا انتظار ختم ہوا۔۔ ۔
آپریشن تھیٹر کی لائیٹ بند ہوئی جب ڈاکٹر زارا باہر آئیں تو وہ جلدی سے بھاگ کران کی طرف گیا۔ ۔
"" سسی کیسی ہے۔۔ ؟
"ڈونٹ وری آتش بلوچ۔۔ ۔!!! پیشنٹ اب خطرے سے باہر ہے۔۔ ۔ مگر اس کی حالت بہت بری ہے ۔۔۔ کچھ دیر کے لیے ہوش میں آئیں تھیں بہت چیخ چلا رہی تھیں خوف سے ۔۔۔۔۔ اور آپ کو شاید پتہ نہیں کہ ایسے کیسز میں لڑکیاں کم کی بچ پاتی ہیں۔ اور اگر بچ جائیں تو اس کرب ناک واقعہ کو یاد کر کہ تل تل مرتی ہیں۔ ان کی مینٹل کنڈیشن بھی ابتر ہوسکتی ۔۔۔۔ بار بار وہی سب یاد کر کہ انہیں ٹھیک ہونے میں ابھی کم از کم ایک ہفتہ تو لگے گا۔ ابھی ہم انہیں انڈر آبزرویشن رکھیں گے۔ ۔" ڈاکٹر زارا نے اسے تفصیل سے آگاہ کیا۔
"ڈاکٹر کیا میں سسی سے مل سکتا ہوں۔۔۔ ؟" اس نے دل ہی دل میں اپنے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے پوچھا۔
"ابھی پیشنٹ ہوش میں نہیں ہیں۔۔۔۔ ۔! آپ کے ملنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔" انہوں نے بتایا۔
"لیکن میں اُنہیں دیکھنا چاہتا ہوں۔ ۔" اس کی بے فراری کو دیکھ کر ڈاکٹر زارا کو اچنبھا ہوا۔ ۔
""پیشنٹ آپ کی۔۔۔ ؟
" وہ میری عزت ہے ڈاکٹر ۔۔۔۔۔ ۔" اس نے بات کاٹ کر تیزی سے بتایا۔ ۔ وہ بہت بےتاب تھا سسی کو سلامت دیکھنے کے لیے۔
"آتش پریشان ہونے کی ضرورت نہیں پیشنٹ اب خطرے سے باہر ہے۔ ۔ ہم نے ٹریٹمنٹ کر دیا ہے ۔۔ لیکن اُن کو کچھ دن ہسپتال میں ہی رہنا پڑے گا زخموں کی وجہ سے۔ کسی وقت بھی انہیں ڈاکٹر کی ضرورت پڑسکتی" تب ہی ڈاکٹر وہاج بھی وارڈ سے باہر آئے ۔۔۔۔ ۔ یونیورسٹی کے دور سے ہی وہ یارم بلوچ کو جانتا تھا' انکی اچھی دوستی تھی۔ آتش سے بھی وہ یارم کے ساتھ ایک دو بار پہلے مل چکا تھا ۔۔۔۔ وہ اُسے بہت اچھا لگا تھا۔ اسے اتنا پریشان دیکھ کر ڈاکٹر وہاج بھی دکھی ہوگئے ۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
سردار فلک بلوچ کی ڈیڈ باڈی پولیس والوں نے ہاسپٹل سے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد حویلی پہنچا دی ۔۔۔ ۔ حویلی میں اس وقت آہ و بکا کا طوفان برپا تھا ۔۔۔ ۔ آتش بلوچ جو شہر کے ہاسپٹل میں موجود تھا ،اسے یکلخت خیال آیا کہ وہ گھر کال کر کہ اطلاع کردے کہ آج وہ کسی وجہ سے گھر واپس نہیں اپنائے گا ۔۔ ۔
اس نے اپنی جینز کی پاکٹ میں سے ٹوٹل کر اپنا موبائل نکال لیا ۔۔ ۔
لیکن جیسے ہی اسے آپ کیا ۔۔۔ ۔
وہ بالکل ڈیڈ ہوچکا تھا بارش کا پانی اس میں پڑنے کی وجہ سے ۔۔۔ ۔
وہ ریسیپشن کی طرف بڑھ گیا۔۔۔ ۔
"Excuse me...."
"پلیز مجھے ایک کال کرنی ہے
اس نے ریسیپشن پہ موجود ریسیپشنسٹ سے کہا ۔۔۔ ۔
""جی کر لیں
اس نے فون کا رخ اسکی طرف کیا ۔۔ ۔
آتش بلوچ نے ڈائل پیڈ سے یارم بلوچ کا نمبر ملایا ۔۔۔ ۔
بیل جا رہی تھیں مگر وہ کال ریسیو نہیں کر رہا تھا ۔۔۔ ۔
"یہ بھائی سا کو کیا ہوا ۔۔۔ کال کیوں ریسیو نہیں کر رہے ۔۔۔؟ پہلے تو ایسا کبھی نہیں کیا ....اس نے خودکلامی کی۔۔ ۔
اس نے ھاد بلوچ کا نمبر ملایا ۔۔ ۔
تیسری بیل پہ کال ریسیو کر لی گئی ۔۔۔ ۔
"بھائی سا!!!۔۔ ۔
" "آج میں کسی وجہ سے حویلی نہیں آ پاؤں گا
آتش بلوچ نے چھوٹتے ہی کہا ۔۔ ۔
!!! "تمہیں آج واپس آنا ہی ہوگا آتش ۔۔۔۔ ۔
!!! "اگر آج واپس نہیں آئے تو ان کا آخری دیدار کرنے سے محروم رہ جاؤ گے ۔۔۔ ۔
ھاد بلوچ کی غم میں ڈوبی ہوئی نم آواز سن کر آتش بلوچ دہل کر رہ گیا ۔۔۔ ۔
""کیا کہہ رہے ہیں آپ ؟؟ ؟
'"اگر اپنے بابا کی میت کو کاندھا دینا چاہتے ہو تو لوٹ آو جہاں بھی ہو
وہ پھر سے غمزدہ لحہے میں بولا۔۔۔ ۔
آتش بلوچ کو لگا کہ اس موسم میں یا تو اسے ٹھیک سے سنائی نہیں دے رہا سگنلز پرابلم کی وجہ سے یا پھر۔ ھاد سے بولنے میںکچھ غلطی ہورہی ہے ۔۔۔ اس اپنی سماعت پہ یقین کرنا دوبھر ہوا ۔۔۔ ۔
"مجھے ٹھیک سے بتائیں بھائی سا ۔۔۔ ۔"اس بار آتش بلوچ اونچی آواز میں چلایا ۔۔ ۔ "آتش ہمارے بابا ہمیں چھوڑ کر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہم سے بہت دور چلے گئے ہیں ۔۔۔۔ اتنی دور کہ انہیں وہاں سے کوئی واپس نہیں لا سکتا ۔۔۔۔۔ آتش ۔۔۔ ۔!!! وہ اللہّٰ کو پیارے ہوگئے ہیں۔۔۔۔ ۔
ھاد فون پہ دوسری طرف شدت کرب سے بلبلا تے ہوئے چیخا ۔۔۔۔ ۔
حیرت کے مارے آتش بلوچ کے ہاتھوں سے کریڈل چھوٹ کر ریسیپشن کے ٹیبل پہ ٹھاہ کی آواز سے گرا ۔۔۔ ۔ ریسیپشنسٹ نے چونک کر اسے دیکھا جو ابھی کچھ دیر پہلے تو بالکل نارمل تھا اور اب شکستہ وجود لیے الٹے قدموں سے چلتا ہوا دیوار سے جا لگا ۔۔ ۔
اس کے سر پہ تو ایک ساتھ غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔۔۔ ۔ اس نے فلک بلوچ کے ہوتے ہوئے زندگی میں کبھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کیا تھا ،وہ اسکے کہنے سے پہلے کی اس کی ہر خواہش پوری کردیتے تھے ۔۔۔۔ اس نے آسودہ زندگی گزاری تھی ۔۔۔ ۔
آج پہلی بار اسے مصائب کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔۔۔۔ اور وہ بھی اتنے بڑے مصائب کے اسے اپنا آپ ٹوٹتا ہوا لگا