Chapter 16: باب 16

ابھی تو پہلی محبت کا پہلا میٹھا سرور بھی اس نے اچھے سے محسوس نہیں کیا تھا کہ پہلے قدم پہ ہی اسے یسا دھچکا لگا کہا وہ خود کو سنبھال نہیں پایا تھا کہ ایک اور باپ کی موت کی خبر تو اس کے رہے سہے اوسان بھی خطا کر گئے ۔۔ ۔

دل کر رہا تھا کسی خالی جگہ جا کر ایسے دھاڑیں مار مار کر رونے کے زمین و آسمان بھی کانپ جائیں ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

زبیدہ رات گئے تک سسی کے گھر آنے کا انتظار کرتی رہی ۔۔۔ ۔

بالآخر وہ کھانسی سے ہانپتے کانپتے ہوئے حویلی کی دہلیز پہ پہنچی ۔۔ ۔

مگر وہاں تو لوگوں تانتا بندھا تھا۔۔ ۔

اندر سے ماتم کی صدائیں آرہی تھیں ۔۔۔۔ زبیدہ پہلے ہی سسی کو لے کر پریشان تھی۔

مگر جہاں تو کچھ ان ہونا دیکھ کر اور بھی الجھ گئی۔۔ ۔

وہ ہمت کیے اندر داخل ہوئی۔۔۔ ۔

تو پتہ چلا کہ فلک بلوچ کو ناگہانی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔۔ ۔

وہ بہت رنجیدہ ہوئی ان کی موت کا سن کر ۔۔۔ ۔

سردار فلک بلوچ۔ کا اپنے ملازمین کے ساتھ کیا ہر فرد کے ساتھ رویہ بہت اچھا تھا۔ اس لیے سب دکھی تھے ۔۔ ۔ !!! "بی بی جی

آپ کو پتہ ہے سسی کہاں ہے؟

"کب یہاں سے نکلی ؟؟ ؟

""ابھی تک وہ گھر نہیں پہنچی

زبیدہ نے سہمی ہوئی چاہت سے پوچھا۔ اس نے بھیگی آنکھوں سے نفی میں سر ہلایا۔۔۔ ۔

تو زبیدہ دل مسوس کر رہ گئی۔۔۔ ۔

وہ حویلی سے نکل کر واپس محلے کی طرف آئی ۔۔۔ ۔

اس کی سہیلیوں کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا۔۔۔ ۔

سب سے اس کے بارے میں پوچھا۔

مگر کہیں سے اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ملا ۔۔۔ ۔

وہ ساری رات یونہی گلیوں میں ماری ماری پھرتی رہی اسے ڈھونڈھنے کے لیے ۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

!!!!"ڈاکٹر زارا ۔۔ ۔

کیا میں سسی کو یہاں رکھ سکتا۔۔ ۔! میری مجبوری تھی انہیں یہاں لانا کیونکہ اُن کی حالت بہت زیادہ خراب تھی " ' ڈاکٹر کیا آپ میری واپسی تک سسی کی ذمہ داری قبول کریں گی

آتش بلوچ نے نم آنکھوں سے انہیں دیکھتے ہوئے پوچھا ۔۔ ۔

" کیا ہوا آتش ۔۔۔۔؟؟ ؟

" "کوئی مسلہ ہے تو بتاؤ ۔۔۔ مجھے اپنی بہنوں کی طرح ہی سمجھو ۔۔۔ ۔

ڈاکٹر زارا نے یارم بلوچ کومدنظر رکھتے ہوئے آتش سے بھی پیار بھرے انداز میں بات کی ۔۔۔ ۔

" "ڈاکٹر زارا میرے بابا سائیں اس دنیا میں نہیں رہے

وہ رنجیدہ لہجے میں بولا۔۔۔ ۔ ڈاکٹر زارا نے اس کی سرخی مائل آنکھوں میں دیکھا ۔۔۔۔ ایسے لگ رہا تھا کہ وہ ضبط کے کرے مراحل سے گزر رہا تھا۔۔۔۔ کبھی بھی رو پڑے گا ۔۔۔ ۔

ڈاکٹر زارا کو اس کی خبر پہ جھٹکا لگا ۔۔۔ ۔

" بہت افسوس ہوا۔۔۔۔ یہ سن کر ۔۔۔۔ آتش آپ سسی کی طرف سے بے فکر ہوکر جاؤ ۔۔۔۔ تم جب تک "واپس نہیں آتے یہ میری ذمہ داری ہے

انہوں نے اسے تسلی آمیز انداز میں کہا۔۔۔ ۔

تو آتش نے ڈبڈبائی ہوئی ممنون نگاہوں سے انہیں دیکھا ۔۔۔۔ ۔

""شکریہ وہ بوجھل آواز میں کہتے ہوئے تیز قدموں سے لمبے لمبے ڈگ بھرتا ہوا باہر نکل گیا۔۔۔۔ اور جیب میں بیٹھ کر واپسی کے سفر پر روانہ ہو گیا۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

"اصل سردار وہی کہلاتا ہے جو دو قبیلوں میں پھوٹ برقرار رکھے ۔۔۔۔ منشی!!! صاحب ۔۔ ۔

وہ استہزایہ انداذ سے ہنسا۔۔۔ ۔

"مگر سردار ۔۔۔۔ منشی نے بولنے کی کوشش کی ۔۔ ۔

!!!"تم ہماری چالوں کو کبھی سمجھ نہیں پاؤ گے منشی

"ہمارے جال جال میں جو بھی پھنستا ہے وہ ساری زندگی تڑپتا رہتا ہے مگر کبھی اس سے نکل نہیں پاتا ۔۔۔ ۔

وہ خباثت سے مسکرایا ۔۔۔ ۔

"مجھے پتہ تھا کہ فلک بلوچ اپنے بیٹے کے لیے سردار دلاور سے اسکی بیٹی کا ہاتھ مانگنے جائے گا ۔۔۔ ۔ جیسے سالوں پہلے میں نے ان دونوں قبیلوں کے بیچ دشمنی کی کبھی نا مٹنے والی دیواریں کھڑی کردیں تھیں۔ تو آج وہ اتنی آسانی سے اپنے بچوں کا رشتہ طے کر کہ میری ان بنائی گئی دیواروں کو کیسے توڑ دیتے ۔۔۔۔ ایسا کبھی گل بلوچ ہونے نہیں دیتا ۔۔۔ ۔

وہ رعونت آمیز انداز میں بولا۔۔۔ ۔

"میری نظر تھی عنا یا پہ ۔۔۔ ۔

"میں فلک بلوچ سے رشتہ مانگا تھا اس کا ۔۔۔۔ ۔

"مگر وہ کمینہ دلاور بلوچ اسے بھگا کر لے گیا ۔۔۔۔۔ مجھے لگا تھا کہ فلک بلوچ غیرت میں آکر اس دلاور کو قتل کردے گا ۔۔۔۔ مگر وہ ٹہرا امن کا حامی ۔۔۔۔۔ وہ تو اپنی بہن کو خوش دیکھ کر مطمئن ہوگیا تھا ۔۔۔۔ مگر میرے سینے کی آگ کیسے ٹھنڈی ہوتی اپنی محبت کو دلاور بلوچ کے پہلو میں دیکھ کر ۔۔۔۔ میں نے فساد کی جڑ اپنی محبت عنایا کو ہی ختم کردیا ۔۔۔۔۔ اپنے ان ہاتھوں سے ۔۔۔ ۔

وہ اپنے ہاتھوں کو دیکھ کر کرب سے بولا ۔۔۔ ۔

پھر اچانک قہقہ لگا کر ہنس دیا ۔۔۔ ۔

منشی کو وہ اس وقت کوئی پاگل ہی لگا تھا ایسے کرتے۔ ہوئے ۔۔۔ ۔

" دلاور کا بہنوئی میرے راستے میں کھڑا تھا ۔۔۔۔ عنا یا پہ نشانہ لگنے نہیں دے رہا تھا تو پہلے میں نے اس کا کام تمام کیا پھر عنا یا پہ بھی گولی میں نے چلائی ۔۔۔ ۔

اور دلاور بلوچ نے سوچا کہ گولی فلک بلوچ نے چلائی اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کردیا ۔۔۔ ۔

"ہا۔۔۔ ہا ۔۔۔ ہا ۔۔۔۔۔ وہ استہزایہ انداذ سے قہقہ لگاتے ہوئے ہنسا ۔۔۔۔ ۔

"میں نے سردار فلک بلوچ کو قتل کرکہ جو اک نئی آگ بھڑکائی ہے نا ان دونوں قبیلوں

"کے بیچ دیکھنا وہ آگ کیسے بھڑک کر آتش فشاں کا روپ دھار تی ہے "تم ہمارے خاص بندے ہو جو ہمیشہ ہمیں دونوں قبیلوں کی خبریں دیتے رہے ۔۔۔۔ اور ہم اپنے دشمنوں کو "مناتے رہے ۔۔۔۔ یہ لو تمہارا انعام

گل بلوچ نے نیلے کڑ کتے ہوئے نوٹوں کی گڈی اس کی طرف پھینکی ۔۔۔ ۔

...!!!"شکریہ سردار

وہ نوٹوں کی گڈی کو چوم کر جیب میں ڈالتے ہوئے کمینگی سے مسکرایا ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

! سردار فلک بلوچ کی موت کی خبر نے گوٹھ میں اِک قیامت برپا کر دی تھی۔۔۔۔۔ ۔

زرش بلوچ اپنے شوہر کی موت کا غم سہہ نہیں پائی تھیں۔ اور گہرے صدمے میں چلی گئیں تھیں۔ یارم بلوچ اور ھاد اور آتش تینوں انکی موت کی وجہ سے غم سے نڈھال تھے مگر بدلے اور غصے کی شدید لہر ان کے تن بدن میں دوڑ رہی تھی ۔۔۔۔ ۔

حویلی میں بھی تعزیت کے لیے گاؤں کے لوگوں کا آنا جانا شروع ہو گیا! تھا۔۔۔ ۔

ہر آنکھ ان کی بے گناہ اور اچانک موت پر اشک بار تھی۔

***

۔ سردار فلک بلوچ کی موت کو آٹھ روز ہو گئے تھے۔۔۔۔ پنچائیت بیٹھ چکی تھی۔ اس میں سب سر کردہ افراد ! شامل تھے۔۔۔ ۔

پچھلے دس منٹ سے جرگے میں جمع سب لوگ یارم بلوچ کا انتظار کر رہے تھے۔

امر یکہ سے واپس آتے ہی اُسکی دستار بندی کی محفل سجائی گئی اور اسے سردار بنایا گیا۔ سردار فلک بلوچ نے اس کی رگ رگ میں سرداری بھر دی تھی۔

ایک دھول اڑاتی ہوئی کئی گاڑیاں اور جیپیں گاؤں کے پنڈال میں آکر رکی۔۔۔ ۔

پہلے تمام مسلح گارڈز اترے۔ پھر دروازہ کھولا۔

تو اس میں سے تیس سالہ نوجوان ،یارم بلوچ ۔ لٹھے کے سفید کڑکڑا تے شلوار قمیض میں ملبوس،شانوں پہ سیاہ شال اوڑھے ،سر پہ دستار باندھے ۔۔۔۔ پورے جاہ جلال باہر نکلا ۔۔۔۔۔۔ اس کے چہرے پر بلا کے سرد تاثرات تھے گھنی مونچھوں تلے عنا بی لب باہم پیوست تھے۔ باپ کی جدائی کے حزن و ملال کے تاثرات اس کے چہرے سے چھلک رہے تھے ۔۔۔ دوسری طرف کا دروازہ کھول کر ھاد بلوچ اور آتش بلوچ بھی اس کی تقلید میں باہر نکلے

***

یارم بلوچ ایک ایک قدم ایسے اٹھاتا ہوا چل کر انکی طرف آ رہا تھا جیسے زمین پر احسان کر رہا تھا ۔۔۔۔ سب اس کی زیر کردینے والی یا رعب شخصیت سے مرعوب دکھائی دے رہے تھے ۔۔ یہ کوئی ان تینوں بھائیوں سے پوچھتا کہ ،وہ کیسے دن رات بدلے کی آگ میں جل رہے تھے ۔۔۔ ۔ وہ طاقتور تھے

لیکن مقابل گروہ بھی کوئی کم طاقتور نہیں تھا۔

مقابلہ ٹکر کا تھا۔

سب اپنی اپنی نشستیں سنبھال چکے تھے ۔۔ ۔

یارم بلوچ جاہ جلال سمیت وہاں براجمان ہوا۔ قمیض کے کف فولڈ کیے ٹانگ پر ٹانگ چڑھائے وہ سب پہ چھایا ہوا تھا ۔۔۔ ۔

سب کی نظریں اس سے ہوتے ہوئے سر پیچ کی طرف گئی تھیں ۔۔۔ ۔

"سردار دلاور بلوچ اور سردار یارم بلوچ، یہاں ہم سب سرپنچ صلح کی کوئی صورت نکالنے کے لیے اکٹھا ہوئے ہیں ۔۔ ۔ ہم نہیں چاہتے کے مزید کوئی خون خرابہ ہو ۔۔۔ اس بات کو صلح صفائی سے ختم کیا جائے۔۔۔۔ وہ ٹہرے ہوئے انداز میں بولے ۔۔۔ ۔

""یہ سالوں پرانی دشمنی کو نہیں ختم کردو

"ہماری طرف سے دشمنی ختم تھی ۔۔۔۔ میرے بابا سائیں کی جان لے کر اس نے پھر سے دشمنی کی شروعات کی ہے ۔۔۔۔ میں قطعا اسے معاف نہیں کروں گا ۔۔۔ ۔

""میرا دل تو کرتا ہے بھرے مجمعے میں اس کی جان لے لوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ تبھی میرے کلیجے میں لگی آگ بجھے گی ھاد بلوچ اپنے سامنے دلاور بلوچ کو دیکھ کر طیش میں آکر کھڑے ہوتے ہوئے غرایا ۔۔۔ ۔

"سردار اسے خاموش کروائیں یہ پنچائیت کے فیصلے میں مت بولے ۔۔۔ ۔"پنچایت کے ایک معزز ادھیڑ عمر شخص نے تیکھے لہجے میں کہا۔۔ ۔

...!!!"ھاد

یارم بلوچ نے اسے بیٹھنے کا اشارہ کیا ۔۔۔ ۔

ھاد بلوچ خود کے غصے کو ضبط کرنے کے لیے اپنی مٹھی کو زور سے بھینچ لیا۔۔۔ ۔

"میرا دل بھی یہی کر رہا ہے اس کمینے کو شوٹ کردوں ۔۔۔ زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا سزائے موت ہوجائے گی ۔۔۔۔ مگر مرنے سے پہلے اس قاتل کو اپنے ہاتھوں سے مار کر اپنے بابا کی تڑپتی ہوئی روح کو سکون تو پہنچا سکوں گا ۔۔۔۔ آتش بلوچ کی پیشانی کی رگیں پھولیں لگیں ۔۔۔۔ وہ ایک ایک لفظچبا کر ھاد کو دیکھتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔ دونوں سامنے بیٹھے دلاور بلوچ کو تیکھے چتونوں سے گھور رہے تھے ۔۔۔۔ ۔

"دلاور بلوچ کا کہنا ہے کہ اس نے فلک بلوچ کا قتل نہیں کیا ۔۔۔۔ لیکن وہاں قبیلے کے لوگوں نے شمشیر اور دلاور کو فلک بلوچ پہ گولی چلاتے دیکھا ہے ۔۔۔۔ سب گواہان نے اس کے خلاف گواہی دی ہے تو قاعدے سے سردار دلاور کو ہی گنہگار مانا جائے گا ۔۔۔۔ سردار دلاور تمہیں فلک بلوچ کے قتل کے بدلے منہ مانگی قیمت دینے کو تیار "ہے۔

جرگے کے سردار نے یارم بلوچ سے کہا۔

رات کو ہی فلک بلوچ کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آئی تھی ۔۔۔۔ ایک گولی ان کے سینے پہ لگی تھی جو شمشیر بلوچ کی بندوق سے نکلی تھی۔ مگر دوسری گولی جو انکی کنپٹی میں لگی جس سے ان کی آنکھ بھی ضائع ہوگئی تھی اور انہوں نے موقع پہ دم توڑ دیا تھا وہ گولی سامنے سے نہیں دائیں طرف سے چلائی گئی تھی ۔۔۔۔ جبکہ موقع پہ موجود قبائل کے لوگوں نے بتایا کہ جائے حادثہ پہ شمشیر بلوچ اور دلاور بلوچ سامنے کھڑے تھے ۔۔۔ سوچنے والی بات یہ تھی کہ سائیڈ سے گولی کس نے چلائی ۔۔۔۔ رات سے یہی سوچ سوچ کر یارم بلوچ غصے سے آگ بگولہ ہوا جا رہا تھا اسے کسی طور چین نہیں مل رہا تھا۔ آخر کون تھا اسکے والد کی موت کا اصل ذمہ دار ۔۔۔۔ ؟

وہ جان چکا تھا کہ سردار دلاور بلوچ نے وہ دوسری گولی نہیں چلائی ۔۔۔ ۔ لیکن اس کے اندر بھی سرداروں کا خون دوڑتا تھا۔ موقع سے فایدہ کیسے اٹھایا جائے وہ بخوبی جانتا تھا۔ اس کے ماسٹر مائنڈ میں ایک خیال بجلی کی طرح کوندا ۔۔۔۔ اور اس نے اس خیال پہ عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا۔۔۔ ۔

" "مجھے خون بہا میں دلاور بلوچ کی بیٹی چاہیے۔

اچانک سے یارم بلوچ نے کہا تو مقابل کے قبیلے سے سردار دلاور بلوچ طیش میں آکر کھڑا ہوگیا۔ ھاد بلوچ اور آتش بلوچ نے حیرت انگیز نظروں سے اپنے بڑے بھائی کو دیکھا کہ آخر کار وہ ایسا فیصلہ کر کیسے سکتا ہے ۔۔۔ ۔

" بکو" اس بند کر بڑا آیا نیا سردار ۔۔۔ ۔ تیری ہمت کیسے ہوئی میری بیٹی کا نام بھی لینے کی؟

سردار دلاور بلوچ غصیلے انداز میں یارم بلوچ پر حملے کے لیے آگے بڑھا ہی تھا،ھاد اور آتش اسکے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہوگئے ۔۔۔ ۔

سردار دلاور بلوچ کے آدمیوں نے بھی بندوقیں تان لیں ان پر ۔۔۔۔ ۔

" " سب لوگ اپنی اپنی جگہ پہ بیٹھ جاؤ ۔۔۔ ہم یہاں قتل و غارتگری کے لیے اکٹھا نہیں ہوئے۔

جرگے کے سرپنچ نے با رعب آواز میں کہا۔۔۔ ۔

تو سب تلملاتے ہوئے اپنی اپنی جگہ پر بیٹھ گئے ۔۔ ۔

یارم بلوچ اپنے خوبرو چہرے پر بلا کے پتھریلے تاثرات سجائے اطمینان سے بیٹھا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ دلاور بلوچ کے لیے اُن کی بہن بیٹی کا ذکر کرنا کیسے اُن کے تن بدن میں آگ لگانے کے مترادف تھا۔

" قتل میرے بابا سائیں کا ہوا ہے ،تو آپشن رکھنے کا حق بھی میں رکھتا ہوں ۔۔ ۔ تمہارے پاس دو ہی آپشن ہیں !!!! دلاور ۔۔۔۔۔ ۔

یارم بلوچ نے برفیلے لہجے میں کہا ۔۔۔ ۔

یا تو مجھے اجازت دی جائے کہ میں اپنے باپ کے قاتل کو اپنے ہاتھوں سے اس جرگے کے سامنے گولیوں سے "بھون ڈالوں ۔ یا پھر یہ اپنی بیٹی مجھے خون بہا میں دے۔

" دلاور بلوچ کی خون بہا میں دی جانے والی پیسوں کی آفر کو ٹھکراتا ہوں میں !!!!" ۔۔۔۔ ۔

"اس کا جو بھی فیصلہ ہو وہ جرگہ مجھ تک پہنچا دے

یارم بلوچ دو ٹوک انداز میں کہتے ہوئے کھڑا ہوا۔

اس کی بات سن کر جرگے میں ایسی خاموشی چھائی جیسے سب کو سانپ سونگھ گیا ہو۔۔ ۔

اُس کے ساتھ ھاد بلوچ اور آتش بلوچ بھی اٹھ کر کھڑے ہوگئے۔ اپنی جیب اور گاڑیوں میں بیٹھ کر اس پیاسے ریگستان کی دھول اڑاتے ہوئے دیکھتے ہی دیکھتے سب کی نظروں سے اوجھل ہو گئے ۔۔۔۔ ۔

اس کے فیصلے نے سردار دلاور بلوچ کے تن بدن میں آگ لگا دی تھی ۔۔۔ وہ ماھی بے آب کی طرح تڑپ اٹھا اپنی جان سے پیاری بیٹی کے بارے میں سوچ کر ۔۔۔۔ جس بیٹی کو اس نے ہمیشہ سینے سے لگا کر رکھا اور اسے ہلکی سی خراش تک نہ آنے دی ،آج وہ کیسے اسے اپنے ہاتھوں سے اپنے ہی دشمنوں کو سونپ دیتا ۔۔۔۔ نجانے وہ بدلے میں اس کے ساتھ کیسا سلوک روا رکھتے یہی سوچ سوچ کر اس کی دماغ کی شریانیں پھٹنے لگیں ۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

""یہ غلط کیا آپ نے ۔۔ ۔! ۔۔ آپ نے مجھے آپ سے یہ قطعاً یہ امید نہیں تھی۔

"آپ کیسے ہمارے بابا سائیں کے مجرم کو ایسے چھوڑ سکتے ہیں ۔۔۔ ۔"ھاد بلوچ حویلی واپس آتے ہی غصے سے بھپر کر یار م بلوچ سے بولا اور اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا۔ اس واقعے کے بعد تو وہ ضدی ' غصیل اور خود سر ہو ! چکا تھا۔۔۔ ۔

"میری بات دھیان سے سنو ھاد۔۔ ۔ ! یہ پہلی بار نہیں ہو رہا۔۔ ہر بار ایسی باتوں کا فیصلہ جرگہ ہی کرتا ہے " اس کو سمجھاتے ہوئے یارم بلوچ کا لہجہ قدرے نار مل تھا۔

"لیکن میں بے غیرت نہیں بن سکتا۔ ۔ ' لوگ کیا کہیں گے کہ ہم نے اپنے بابا سائیں کے قتل کے بدلے دلاور سے ونی لے لی ۔۔۔۔ مجھے یہ فیصلہ قطعی نا منظور ہے ۔۔ ۔"وہ زخمی شیر کی طرح دھاڑ ا۔ ۔

ھاد بلوچ غصے سے سر جھٹک کر تن فن کرتا ہوا اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔ ۔

!!!"بھائی سا ۔۔۔ ۔

" "میں بھی ھاد بھائی سا کی بات سے متفق ہوں آپ نے غلط فیصلہ لیا ہے ۔۔۔ ۔

آتش بلوچ نے بھی خفگی بھرے لہجے میں کہا۔۔۔ ۔

"تم لوگ نا جوش سے کام لیتے ہو ہوش سے نہیں ۔۔ ۔

ہر بار دل سے کام لیا جائے ضروری نہیں کبھی کبھار انسان کو دماغ سے بھی کام لینا " چاہیے

یارم بلوچ نے آتش کی طرف دیکھ کر سپاٹ انداز میں کہا۔۔ ۔

تو آتش بلوچ نے چونک کر اسکی طرف دیکھا ۔۔ ۔

"مطلب ۔۔۔ ۔!...؟ ؟ یارم بلوچ نے سیگریٹ نکال کر اپنی گھنی مونچھوں تلے عنا بی لبوں میں دبائی اور اسے سلگا کر دھواں ہوا میں اچھال دیا۔۔۔ ۔

وہ صوفے کی پشت سے ٹیک لگائے قدرے سکون دہ انداز میں ٹانگ پر ٹانگ چڑھائے بیٹھا تھا ۔۔۔ ۔ اس کی سرمئی آنکھوں میں سرخ ڈورے نمایاں تھے،وہ گہری سوچ میں ڈوبا ہوا تھا پھر آتش کی طرف دیکھ کر بولا

***

"میری رات ڈی _ایس_صاحب سے بات ہوئی تھی ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ نے ٹہرے ہوئے انداز میں بات کی شروعات کی ۔۔ ۔

آتش محویت سے سننے لگا ۔۔ ۔ "انہوں نے بتایا کہ ایک گولی شمشیر بلوچ کی بندوق سے لگی اور دوسری گولی کسی اور گن کی تھی ،دلاور نے گولی نہیں چلائی ۔۔۔۔ ۔

بابا سائیں کو کنپٹی پر گولی دائیں جانب سے لگی ۔۔۔۔ مطلب وہاں دلاور اور شمشیر کے علاؤہ کوئی تیسرا بھی موجود تھا ۔۔۔۔ ڈی _ایس_پی اور بابا سائیں کے کافی اچھے تعلقات رہے ہیں جن کی بنا پہ انہوں نے ساری معلومات سے مجھے آگاہ کیا تھا۔ میں نے انہیں فی الحال کاروائی جاری رکھنے کے لیے کہا ہے ،کہ اصل قاتل کا خفیہ طور پہ سراغ لگائیں ،سب یہی مان رہے ہیں کہ دلاور نے قتل کیا ہے تو یہی صحیح ،،ویسے تو وہ مر کر بھی اپنی بیٹی ھاد کو نہیں دیتا۔ میرے بابا سائیں جو کام کرنے گئے تھے ۔۔۔۔ ۔

"اب ان کی وہ ادھوری خواہش وہ کام میں پورا کروں گا ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ کی آنکھوں کے گوشے بھیگنے لگے اپنے بابا سائیں کے ذکر پہ ۔۔۔۔ مگر اس نے خودپہ ضبط کیا ۔۔۔ ۔

"اصل قاتل کو تو میں ڈھونڈھ کر ہی رہوں گا ،اور اسے اسکے عبرت ناک انجام تک بھی پہنچاؤں گا۔ لیکن ابھی لوہا گرم تھا تو میں نے چوٹ کردی اس دلاور پہ ۔۔۔۔ اب اسے جرگے کا فیصلہ مان کر اپنی بیٹی ونی کرنی ہی ہوگی

***

"وہ خون کا بدلہ خون دینے سے تو رہے ۔۔۔ وہ لوگ یا تو رقم دیتے یا ونی ۔۔۔ ۔! تو میں نے ھاد کے لیے خوشیاں " خرید لیں ۔۔۔ ۔

"بتاؤ کیا گھاٹے کا سودا کیا؟

وہ گہرا کش لیتے ہوئے اطمینان سے بولا۔

" "یہ میں نے کب کہا۔ ۔! آپ نے گھاٹے کا سودا کیا؟ ۔

"مجھے نہیں لگتا کہ ھاد بھائی سا نکاح کے لیے مانے " گے

آتش نے اپنا خیال ظاہر کیا ۔۔ ۔

"کیسے نہیں مانے گا ۔۔۔ اسی کے لیے تو بات کرنے گئے ہوں گے بابا سائیں اس دلاور کے پاس ۔۔۔۔ اسے اس فیصلے کو قبول کرنا ہی ہوگا ۔۔۔ ۔

"کیا وہ دلاور کی بیٹی سے اس واقعے کے بعد پہلے جیسا رویہ رکھ پائے گا ؟؟ ؟

"وہ اس سے محبت کرتا ہے آہستہ آہستہ خودی سنبھل جائے گا۔ اب اتنا بھی بے وقوف نہیں جتنا تم اسے سمجھ رہے ہو ۔۔۔۔ ۔

اُس نے مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے کہا۔

" "کل اسکا اور دلاور کی بیٹی کا نکاح ہوگا ۔۔۔۔ ۔

یارم نے رسان سے کہا ۔۔۔ ۔

ھاد بلوچ کو کمرے میں جانے کے بعد بھی سکون نہیں ملا وہ غصے سے ادھر ادھر چکر لگا رہا تھا ۔۔۔ ۔

تبھی اسے موبائل پہ ایک میسج نوٹیفکیشن موصول ہوئی۔۔۔۔ ۔

اس نے کھول کر دیکھا ۔۔۔ ۔

وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہ جو لطف مجھ پہ تھے بیشتر وہ کرم کہ تھا مرے حال پر

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہ نئے گلے وہ شکایتیں وہ مزے مزے کی حکایتیں

وہ ہر ایک بات پہ روٹھنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

کبھی بیٹھے سب میں جو روبرو تو اشارتوں ہی سے گفتگو

وہ بیان شوق کا برملا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

ہوئے اتفاق سے گر بہم تو وفا جتانے کو دم بہ دم

گلہ ملامت اقربا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

کوئی بات ایسی اگر ہوئی کہ تمہارے جی کو بری لگی

تو بیاں سے پہلے ہی بھولنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

کبھی ہم میں تم میں بھی چاہ تھی کبھی ہم سے تم سے بھی راہ تھی

کبھی ہم بھی تم بھی تھے اشنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

سنو ذکر ہے کئی سال کا کہ کیا اک آپ نے وعدہ تھا

سو نباہنے کا تو ذکر کیا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

کہا میں نے بات وہ کوٹھے کی مرے دل سے صاف اتر گئی

تو کہا کہ جانے مری بلا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہ بگڑنا وصل کی رات کا وہ نہ ماننا کسی بات کا

وہ نہیں نہیں کی ہر آن ادا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

جسے آپ گنتے تھے اشنا جسے آپ کہتے تھے با وفا

میں وہی ہوں مومنؔ مبتلا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

اس نے ھادیہ کی بھیجی گئی غزل کو دیکھ کر اپنا موبائل اشتعال انگیزی سے زمین پر پوری قوت سے دے مارا ۔۔۔ ۔ "آج کتنے دن ہوگئے ہیں ھاد نے نا تو مجھے میسج کیا ہے اور نا بتایا کہ اس کے بابا میرے بابا سے ملے ہیں یا نہیں "۔۔۔ ۔

ھادیہ نے خود کلامی کی ۔۔۔ ۔

اس نے اپنے جذبات سے لبریز غزل اسے سینڈ کی مگر آگے سے ھاد کا کوئی ریپلائے نہیں آیا ۔۔۔۔ اس نے کچھ سوچتے ہوئے اسے کال ملائی ۔۔۔ ۔

مگر فون ان ریچ ایبل آ رہا تھا۔

اس نے دل مسوس کر فون بستر پہ ڈال دیا ۔۔۔ ۔

اور چلتی ہوئی کھڑکی میں آئی ۔۔۔۔ ۔

"ایک تو یہ امینہ بھی نہیں آئی کتنے دنوں سے۔۔۔ ۔

اس نے جل کر کہا ۔۔۔ ۔

ھاد کو کسی طور چین نہیں تھا وہ واپس کمرے سے باہر آیا تو یارم بلوچ کی آخری بات اسے سنائی دی ۔۔۔ ۔

وہ تیز قدم اٹھاتے ہوئے ان دونوں کے پاس آیا ۔۔۔ ۔

"ونی لینے اور نکاح کرنے کی حامی آپ بھر کر آئے ہیں نا تو شوق سے لائیے ۔۔۔ ۔

"لیکن میں وہ نہیں کر سکتا جو آپ چاہتے ہیں ۔۔ ۔! میں تو اس دلاور بلوچ کا سارا خاندان ختم کرنا چاہتا ہوں ' بہت غلط کیا اس نے ہمارے ساتھ۔ میں اس کو چھوڑوں گا نہیں۔۔ ۔" وہ غصے سے پیچ و تاب کھاتے ہوئے چیخا۔ اِس وقت وہ کسی کی کوئی بات ماننے کو تیار نہیں تھا اس کے سر پر تو انتقام کا بھوت سوار تھا۔

"لیکن نہ چاہتے ہوئے بھی تمہیں یہ بات ماننی پڑے گی ھاد ۔۔۔! خون بہا تو میں لے کر رہوں گا ۔۔۔۔ اس وقت تمہیں یہ حکم تمہارا بھائی نہیں اس علاقے کا سردار دے رہا ہے ۔۔۔ ۔"سردار یارم بلوچ نے اسے غصّے میں دیکھ کر رسانیت سے کہا۔

"دلاور کے لیے اس کی اکلوتی بیٹی کیا ہے یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ اس میں دلاور کی جان بستی ہے اپنی بیٹی کو اپنے ہاتھوں سے اپنے دشمنوں کو سونپنا اپنے آپ ہی اس کے لیے موت کے مترادف ہے ۔۔ ۔! وہ ہمیں اپنی بیٹی دے کر ِتل ِتل مرے گا ۔۔ ۔" سردار آتش بلوچ نے بھی لقمہ دیا۔۔ ۔

""مجھے کوئی بھی مجبور نہیں کر سکتا اس نکاح کے لیے

ھاد بلوچ ضدی اور اکھڑ لہجے میں بولا ۔۔۔ ۔ "ٹھیک ہے تم ھادیہ کو اپنی دشمن کی بیٹی سمجھتے ہوئے اس سے نفرت میں اپنے پیار کو بھلا سکتے ہوگے ۔۔۔۔ اپنی نظروں کے سامنے اسے کسی اور کا ہوتے دیکھنے کا حوصلہ بھی رکھتے ہوگے ۔۔۔۔ ۔

"میں تو جرگے میں زبان دے چکا ہوں ،اور کسی بھی صورت اپنی زبان سے پھرِوں گا نہیں

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.