وہ تھوڑا رکا پھر بولا ۔۔ ۔
""مجبورا تمہاری محبت کو مجھے اپنانا پڑے گا
وہ سیگریٹ کا مرغو لہ بناتے ہوئے لاپرواہی سے ہوا میں اچھال کر بولا ۔۔۔ ۔
"مگر بھائی سا ۔۔۔ ۔!!!! ؟؟؟ ؟
آتش بلوچ کی آنکھوں کی پتلیاں حیرت سے پھیلیں ۔۔۔ ۔ اس نے کچھ کہنے کے لیے لب واہ کیے ہی تھے کہ یارم بلوچ نے اسے اپنی سرمئی پراسرار آنکھوں سے حب رہنے کا اشارہ کیا ۔۔۔۔ ۔
وہ دم سادھے کھڑا تھا ۔۔۔۔ یہی سوچ رہا تھا کہ ھاد اپنی محبت سے ایسے کیسے دستبردار ہو سکتا تھا ۔۔۔ ۔
"اس لڑکی کے لیے نا سہی ۔۔۔۔ لیکن مجھے لگتا کہ اسے اپنی بھابھی سے تو ہمدردی ہوگی ہی اسے ۔۔۔۔ جس کے "سر پہ سوتن آجائے گی ۔۔۔۔۔۔ کیا یہ اپنی بھابھی کو دکھی دیکھ سکتا ہے ؟؟ ؟
یارم بلوچ نے مبہم انداز میں اپنی بات کہی ۔۔۔ ۔
ھاد اپنی جگہ پہ سا کت سا کھڑا تھا ۔۔۔۔ ۔
جبکہ آتش بلوچ دل میں اپنے یارم بھائی سا کے دماغ کی داد دئیے بنا نہ رہ سکا ۔۔۔ ۔
"آتش ۔۔۔ ۔!!! اسے کہہ دو کل وقت سے نکاح کے لیے پہنچ جائے ۔۔۔۔۔ ورنہ نکاح تو کل ہوکر رہے گا
***
!!! "اس سے نہیں تو تم سے "۔۔ ۔
وہ سیگریٹ کو سنگ مرمر کے فرش پہ پھینک کر اس کو اپنی کھیڑی سے بے دردی سے کچلتے ہوئے اچٹتی ہوئی نظر ھاد پہ ڈال کر چلا گیا ۔۔۔ ۔
اور جاتے جاتے آتش بلوچ کو بھی حیرتوں کے سمندر میں ڈُبا گیا ۔۔۔۔ ۔
"اُف۔۔۔ ۔!! یہ بھائی سا بھی نا ۔۔۔۔ وہ تاسف سے سر ہلا کر رہ گیا ۔۔۔۔ ۔
***
دوسری طرف سردار دلاور بلوچ کی حویلی میں بھی اک طرح سے صف ماتم بچھا ہوا تھا۔ جب سے سردار فلک بلوچ کے قتل کا الزام اس پر لگا تھا تب سے ہی وہ سخت پریشان تھے ۔۔ پنچائیت میں جب خون بہا کی بات ہوئی تھی تب سے ہی سردار دلاور بلوچ کے اندر ڈر بیٹھ گیا تھا۔ کیونکہ وہ جانتا تھا کہ۔ سردار یارم کبھی بھی خون بہا کے بدلے پیسے نہیں لے گا، بلکہ وہ خون بہا میں اُن سے انکی بیٹی ہی مانگے گے 'اسی نہج پہ سوچ سوچ کر انہیں اپنے ضبط کی طنابیں ٹوٹتی ہوئی محسوس ہوئی۔۔۔ ھادیہ کو کھو دینے کا غم الگ سے اُنہیں اندر ہی اندر کھائے جا ہے تھا۔ جسے ہر وقت نظروں کے سامنے رکھا بے پناہ پیار کیا آج کیسے وہ اسے اپنے دشمنوں کے حوالے کردیتے ۔۔۔ ۔
انہیں اپنے ہی بولے گئے الفاظ اپنے کانوں میں سنائی دینے لگے۔۔۔ ۔
"ہم اپنی بیٹی کی شادی پہ سارے علاقے کو اتنے چراغوں سے روشن کردیں گے کہ زمین کی طرف دیکھ کر آسمان کے ستارے بھی آپس میں پوچھیں گے کہ زمین پہ آج کونسی رات ہے۔ جو زمین آسمان کے ستاروں کی طرح جگمگا رہی ہے۔ ہم رات کو چراغوں سے اتنا روشن کردیں گے کہ وہ دن میں بدل جائے گی ۔۔۔۔۔ میری بیٹی ۔۔ کی شادی اس علاقے کی ایسی بے مثال شادی ہوگی کہ جسے آس پاس کے قبیلے اور انکے سردار کبھی بھلا نہیں پائیں گے وہ رعونت آمیز انداز میں آسمان کی طرف سر اٹھا کر دیکھتے ہوئے بولے تھے ۔۔۔ ۔
،ٹھیک کہتے ہیں اتنا تکبر کرنا بھی انسان کو لے ڈوبتا ہے
کیا کیا خواب سجائے تھے انہوں نے ھادیہ کی شادی کے لیے کہ وہ شان و شوکت سے اس کا بیاہ کریں گے مگر یہاں تو سب بکھر گیا تھا ۔۔۔۔ وہ سوچتے ہوئے یاسیت سے اپنے بالوں کو اپنی مٹھی میں جکڑ گئے ۔۔۔ ۔
***
سردار فلک بلوچ کے قلُ کے بعد آتش بلوچ زبیدہ کے گھر گیا اور انہیں بتایا کہ سسی کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی "وہ ہسپتال میں تھی اسی لیے گھر نہیں آئی "۔۔۔۔ آپ میرے ساتھ چلیے ۔۔۔ ۔
اس نے سنجیدہ انداز میں کہا۔ ۔
مگر زبیدہ بری طرح سے کھانسنے لگی ۔۔۔ ۔
آتش ان کی کھانسی کو دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہو گیا ۔۔۔ ۔
وہ انہیں اپنے ساتھ شہر کے ہاسپٹل میں لے آیا پہلے اس نے زبیدہ کا چیک اپ کروانے کے لیے لے چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر کے پاس لے گیا ۔۔۔ ۔
"سردار مجھے سسی کو دیکھنا ہے ۔۔۔۔ ایک بار اسے سلامت دیکھ لوں پھر چاہے مر بھی جاؤں تو کوئی غم نہیں "۔ وہ یاسین سے گھلے لہجے میں بولی ۔۔۔ ۔
"ابھی وہ دوائیوں کی وجہ سے سوئی ہوگی ۔۔۔۔ آپ کو میں یہاں اس سے ملانے کی لایا ہوں ۔۔۔۔ مل لیجیے گا سا سے بھی ۔۔۔۔ پہلے اپنے ٹیسٹ کروائیں یہ لازمی ہیں ۔۔۔ ۔ اگر ڈاکٹر نے آپ کو سسی کے پاس بیٹھے یوں زوروں سے کھانستے ہوئے دیکھا تو وہ آپ کو اس کے کمرے سے باہر نکال دیں گے ۔۔۔۔۔ اس نے اپنے تئیں اسے سمجھایا ۔۔۔۔ ان کے ٹیسٹ کروائے پھر انہیں سسی کے پاس انہیں چھوڑ کر خود واپس چلا گیا کیونکہ ابھی اس کی وہاں بھی ضرورت تھی ۔۔۔۔ ۔
اس نے سسی کو ہاسپٹل کے پرائیویٹ روم میں شفٹ کروالیا تھا۔۔۔ ۔ وہ صرف کچھ دیر کے لیے ہوش میں آتی۔۔ وہ خالی نظروں سے چھت کو گھورتی رہتی ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ یا تو چیخنے چلانے لگتی یا پھر ڈاکٹر اسے سکون کا انجیکشن لگا دیتے ۔۔۔۔ آتش نے ابھی تک اس کا سامنا نہیں کیا تھا ۔۔۔۔ وہ باہر شیشے سے دیکھ کر کی چلا گیا ۔۔۔ ۔
"اپنی بیٹی کو سامنے پاکر زبیدہ کی اس کی رگوں میں دوڑتے ہوئے خون کی گردش تیز ہوگئی تھی ۔۔۔۔۔ اسے اپنی آنکھوں سے ذندہ سلامت دیکھ کر ان کی تحیر میں ڈوبی آنکھیں خداوند متعال کے آگے سر بسجود ہوئیں ۔۔۔ ۔
وہ بے فراری سے اسے دیکھنے کے لیے اس کی طرف بڑھیں ۔۔۔ ۔
مگر یہ کیا ؟؟؟ ؟
اس کی درگوں حالت پہ وہ بھونچکا رہ گئی۔۔۔ ۔
اس کی گردن اور چہرے پہ جابجا دانتوں کے نشان خراشیں تھیں ،یہ سب تو کسی اور ہی چیز کی نشاندھی کر رہی تھیں ۔۔ ۔ صدیوں کی تھکن ،تڑپ ساری اذیتیں ،اور تکالیف جیسے اسی کے مقدر میں لکھ دی گئی تھی ۔۔۔۔ وہ ٹوٹ کر بکھر ،گئیں اپنی بیٹی کی اس حالت کو دیکھ کر وہ نم بیہوشی کہ حالت میں تھی
زبیدہ سسی کا بے جان ہاتھ تھام کر دھاڑیں مارتے ہوئے رونے لگی ۔۔۔ ۔
اس کا سینہ غم کے بوجھ سے چھلنی ہوگیا ۔۔۔۔ ۔ اس کی برداشت سے باہر ہوگیا اسے ایسی حالت میں اسے دیکھنا ۔۔۔۔ دل چاہ رہا تھا اسے ساری دنیا کی نظروں سے چھپا کر کہیں دور لے جائے ۔۔ ۔
مگر وہ بے بس تھی ۔۔۔۔ کیسے سنبھالے گی وہ ُاسے ۔۔۔۔۔ یہی سوچ کر وہ نڈھال ہوچکی تھی ۔۔۔۔۔ ان کے دل سے ہوک سی اٹھی۔۔۔ ۔ اور اس انسان کی موت کے لیے شدت سے بدعائیں نکل رہی تھیں جس نے ان کی پھول سے نازک بچی کو کچل دیا تھا ۔۔۔ ۔
***
،سیلی سیلی ہواؤں میں نمی کا ظہور ہوا جاتا تھا ۔۔۔۔۔ وہ کمرے میں اکیلی بیٹھی آدم کے بارے میں سوچ رہی تھی
"یہاں آئے ہوئے مجھے کتنے دن ہوچکے ہیں ،ایک بار بھی آدم برو کا فون نہیں آیا تھا اور نا ہی انہوں نے میری برو " سے فون پہ بات کروائی ہے
وہ زیر لب بڑ بڑا ئی ۔۔ ۔
وہ وہ اپنی سوچوں میں گم تھی کہ کمرے کا دروازہ آہستگی سے کھلا ۔۔۔ ۔
چاہت نے مر کر دیکھا ۔۔ ۔
"تم یہاں اکیلی بیٹھی کیا کر رہی ہو؟
وہ سوالیہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے سپاٹ انداز میں بولا ۔۔ ۔
""ک۔۔۔ کچھ نہیں
وہ یارم بلوچ کے سرد روئیے پہ لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں بولی۔۔ ۔
"تم اس گھر کی بہو ہو ۔۔۔ اپنی ذمہ داریاں سمجھو ۔۔۔ ۔
چاہت نے ناسمجھی سے اسے دیکھا ۔۔۔ ۔
"ماں سا ادھر اکیلی کمرے میں ہوں گی ۔۔۔ جا کر انہیں تسلی دو ۔۔۔ ان کے ساتھ وقت گزارا اکیلی ہیں وہ "۔۔۔۔۔ ان کا خیال کرنا تمہاری ذمہ داری میں شامل ہے
وہ کھردرے پن سے بولا ۔۔۔ تو چاہت کے چہرے پہ حیران یاں بکھریں ۔۔۔ ۔
"انہوں نے اپنا شوہر کھو دیا ہے ۔۔۔۔ سوچو زرا تم پہ کیا بیتے گی اگر تم کسی اپنے کو کھو دو گی تو ۔۔ ۔ خود پہ وہی کیفیت محسوس کرو گی تو ہی دوسروں کا دکھ سمجھو گی ۔۔۔۔ ۔
"یہ آپ ۔۔۔ کیا ۔۔۔۔ کہہ رہے ہیں ۔۔۔۔ میں ۔۔۔ ان کا ۔۔۔ خیال ۔۔۔ ۔
"سوچو اگر تم اپنے عزیز بھائی کو کھو دو تو ؟؟ ؟
وہ تند نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔
چاہت کی برداشت کی حد یہیں ختم ہوئی ۔۔۔۔ وہ جو چلتی ہوئی ڈریسر کے پاس آ چکی تھی ۔۔۔۔ اس کہ ہاتھ مارتے ہوئے اس پہ موجود ساری چیزوں کو جھٹکے سے زمین پہ گرا دیا ۔۔۔ ۔
"آ۔۔۔ آپ ۔۔۔۔ نے میرے برو کے بارے میں ایسا کہا بھی کیسے ۔۔۔۔ میں اپنی جان لے لوں گی اگر ان کو کچھ ہوا ۔۔۔۔ میں ان کے بغیر نہیں رہ سکتی ۔۔۔ اور ایسا کہنے پہ میں آپکی بھی جان لے لوں گی ۔۔ ۔
وہ روتے ہوئے چلا کر بولی ۔۔ ۔
بھیگی شکوہ کناں آنکھوں سے اسے دیکھتے ہوئے سرعت سے کمرے کا دروازہ کھول کر باہر نکل گئی ۔۔۔ ۔
یارم نے شانوں پہ موجود شال اتار کر صوفے پہ پٹخ دی ۔۔۔ ۔
اور پھر خود شکستہ سا چلتا ہوا خود بھی صوفے پہ ڈھیر ہوگیا ۔۔۔ ۔
!!!!"دیکھو رب کا انصاف ۔۔۔ ۔
!!! "میں نے تم سے تمہارا عزیز بھائی چھینا ۔۔۔۔ ۔
!! "اس نے مجھ سے میرے پیارے بابا سائیں چھین لیے ۔۔۔۔ ۔
!!!"یہ تھا مکافات عمل۔۔۔ ۔
""جو میں نے کیا اس کا بدلہ مجھے نہیں مل گیا ۔۔۔ ۔
"مجھے معاف کردو چاہت ۔۔ ۔
"میں نے بہت غلط کیا ۔۔ ۔
"آج ایک بار پھر پریشانی میں تمہیں نجانے کیا کیا کہہ گیا ۔۔۔ ۔
"بابا سائیں آپ کیوں مجھے ان بڑی بڑی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے چھوڑ گئے ۔۔۔۔؟؟ ؟
!!! "واپس آجائیں ۔۔۔ ۔
اس کے لبوں نے ہلکی سی جنبش کی ۔۔۔۔ پھر لب باہم پیوست ہو گئے ۔۔ ۔
باہر سے ہر وقت مضبوط نظر آنے والا انسان تنہائی میں بے پناہ کرب سے گزر رہا تھا ۔۔۔ ۔
***
"ماموں جان ھادیہ میری منگیتر ہے ،آپ اسے یوں ان لوگوں کو ونی میں نہیں دے سکتے ۔۔۔ ۔
شمشیر بلوچ نے غصیل انداز سے ان کے سامنے آتے ہوئے تن کر کہا ۔۔۔ ۔
"گولی تم نے چلائی ،اور بھگتان میری بیٹی"کو بھگتنا پڑے گا
وہ اپنی جگہ سے اٹھ کر کرک دار آواز میں بولے ۔۔۔ ۔
.."ایسے کیسے چھوڑ دیتا میں اس فلک بلوچ کو؟ ؟
"سالوں سے اپنے باپ کے خون کا بدلہ لینے کے لیے تڑپ رہا تھا ۔۔۔۔ اس قاتل کو سامنے دیکھ کر میرا
"خون ُکھول اٹھا تھا ۔۔۔ ۔
وہ قہر زدہ آواز میں بولا۔
"صبر نام کی تو کوئی چیز نہیں تم میں شمشیر ۔۔۔۔ لیکن اب میں کچھ نہیں کر سکتا جرگے کے فیصلے کے خلاف۔۔ ۔ مجھے ماننا ہی ہوگا ۔۔۔ ۔
وہ شکستہ لہجے میں بولے ۔۔۔ ۔
" "جس نے ھادیہ کا نام بھی لیا میں اسکی جان میں اپنے ان ہاتھوں سے لوں گا
وہ بلند آواز میں غرایا ۔۔۔ ۔
"اپنے ان غلیظ ہاتھوں کو میری بیٹی سے دور رکھنا شمشیر ۔۔۔۔ ۔
دلاور بلوچ کے صبر کی حد یہیں تک تھی ۔۔ ۔
وہ اسکا گریبان پکڑ کر دھاڑے ۔۔ ۔
دلاور بلوچ نے اچانک سے ان کا رویہ بدلہ دیکھا تو چونک گیا۔
اور ناسمجھی سے انہیں دیکھنے لگا ۔۔۔ ۔
"تم جیسے زانی مرد کو اپنی بیٹی سونپنے سے بہتر میں اسے اپنے دشمنوں کے حوالے کردوں ۔۔۔۔ جو دشمنی بھلا کر "میری بیٹی کی چاہ میں میرے پاس آئے تھے ۔۔ ۔
وہ اس کا گریبان جھنجھوڑتے ہوئے ایک ایک لفظچبا چبا کر بولے ۔۔۔۔ ۔
شمشیر بلوچ کے تو سر پہ لگی تلوں پہ بجھی۔۔۔ وہ غصے سے آگ بگولہ ہوگیا ۔۔۔ ۔
"تمہیں کیا لگا مجھے کچھ پتہ نہیں چلے گا ؟؟؟ ؟
"میرے بھی سروسز ہیں تم کیا کرتے پھر رہے تھے سب پتہ چل چکا ہے مجھے ۔۔۔ ۔ اپنی بیٹی دے رہا تھا تمہیں کوئی عام سی بات نہیں تھی ۔۔۔۔ تمہارے ایک ایک لمحے کی رپورٹ ملتی تھی مجھے ۔۔۔۔ ۔
"اب دفعہ ہوجاو اپنا چہرہ لے کر میرے سامنے سے ۔۔۔ ۔
وہ کرخت لہجے میں کہتے ہوئے واپس صوفے پہ ڈھ سے گئے ۔۔ ۔
شمشیر بلوچ غصے سے تلملاتے ہوئے دانت کچکچا کر باہر نکل گیا ۔۔۔ ۔
***
زردی مائل چہرہ ،آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے،اور اندر کو دھنسی ہوئیں ۔۔۔ چند دنوں میں وہ کملا کر رہ گئی تھی ،یو ں ،،،،مانو صدیوں کی بیمار ہو وہ بخار میں تپ رہی تھی۔ زبیدہ اس کے سرہانے بیٹھ کر اس کے ماتھے پر ٹھنڈے پانی کی پٹیاں رکھتی جا رہی تھی۔ بائیس سالہ سسی بے یقینی سے چھت کو گھورے جا رہی تھی۔ اپنی ماں کا سہارا ملتے ہی وہ ٹوٹ کر بکھر گئی
***
اور دھاڑیں مارتے ہوئے انہیں اپنے ساتھ ہوئے ظلم کا بتاتی گئی ۔۔۔ ۔
" اماں میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا؟ اتنی نا انصافی؟ اتنا ظلم کیوں؟ کیا آپ نے اسی لیے بچپن سے مجھے پھولوں " کی طرح سنبھال کر رکھا تھا کہ ایک دن کوئی وحشی آکر میرے وجود کو پتیوں کی طرح نوچ نوچ کر روند ڈالے؟ وہ زبیدہ کے سینے سے لگے بلک بلک کر رونے لگی ۔۔۔۔ ۔
"اماں ۔۔۔!!!! میرے پاس اور تھا ہی کیا سوائے عزت کے ،،،آج وہ بھی کھو ۔۔۔۔ میں مر کیوں نہیں گئی "۔۔۔ ۔
!!! "اماں مجھ پہ اک احسان کر ۔۔۔ نا ۔۔۔ ۔
""اپنے ہاتھوں سے میرا گلا گھونٹ دے ۔۔۔ ۔
وہ زبیدہ کا ہاتھ اپنی گردن پہ رکھے ہذیانی انداز میں چلاّئی ۔۔۔۔ ۔
"زبیدہ اس کی حالت پہ تڑپ اٹھی ۔۔۔۔ ۔
!!! " نا سسی ۔۔۔ ۔
....""ناکر ۔۔۔ ۔!!! تجھے ایسے دیکھ کر تیری ماں وقت سے پہلے ہی مر جائے گی
وہ اسے اپنے سینے میں بھینچ کر بولیں ۔۔۔ ۔
"بیٹی وہ نعمت ہے ،جب حضرت فاطمتہ الزہرہ تشریف لائیں تھیں ،تو اللہ کے محبوب
،بھی استقبال کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے تھے ،کہ میری بیٹی آئی ہے
اور آج کے انسانوں نے اپنی حوس میں حیوانوں کو بھی مات دے دی ہے ،"وہ کرب زدہ آواز میں بولی ۔۔۔ ۔
ان کا کلیجہ اپنی بیٹی کے درد پہ پھٹ رہا تھا ۔۔۔ ۔
!!!"اماں ۔۔۔ ۔
"عورت بڑے سے بڑا درد برداشت کر لیتی ہے۔ مگر اپنی عزت کی توہین نہیں سہہ سکتی ۔۔۔۔ ماں اس نے میرے وجود میرے وجود کی توہین کی ہے ۔۔۔۔ ۔
وہ جنونی انداز میں چلانے لگی ۔۔۔۔ ۔
زبیدہ کو اس کے آنسو اتنی تکلیف نہیں دے رہے تھے جتنے اس کے درد میں ڈوبے الفاظ دے رہے تھے۔ اسکے لفظوں کے زخم جھیلنے انہیں دوبھر لگے ۔۔۔ ۔
"ک۔۔۔ کون ۔۔۔ تھا وہ درندہ ؟"۔ ان کی آواز کپکپائی ۔۔۔۔ اس سے پوچھتے ہوئے ۔۔۔ ۔
!!!"میں نہیں جانتی ُاسے۔۔۔ ۔
اس کے اشک تواتر اسکے گالوں کو بھگو رہے تھے ۔۔۔ ۔
"کاش میں تیرا نام سسی نا رکھتی ۔۔۔۔۔ مجھے کیا پتہ تھا ایک اور سسی صحراؤں میںرُل جائے گی ۔۔۔ ۔
وہ آبدیدہ لہجے میں بولی۔۔ ۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ لگے سسک سسک کر رونے لگی ۔۔۔۔ ہاسپٹل کہ کمرے میں بہت دیر تک انکی سسکیوں کی آوازیں گونجتی رہی۔۔۔۔ ۔
***
"بیٹا آج تمہارا اور ھاد بلوچ کا نکاح ہے "اماں بی نے گویا اس کے سر پہ بم پھوڑا۔۔۔ ۔
"کیا اماں بی ؟؟ ؟
وہ انکی بات سن کر حیرت سے گنگ ہو گئی ۔۔۔۔ ۔
اور انکے شانوں پہ ہاتھ رکھے انکے ساتھ خوشی کے مارے گول گول گھومنے لگی ۔۔۔ ۔
.."اس کا مطلب ھاد کے بابا نے میرے بابا سے بات کرلی ۔۔۔۔ اور بابا مان بھی گئے؟ ؟
وہ پر مسرت لہجے میں گویا ہوئی ۔۔۔ ۔
اس نے خود ہی سارے سوال جواب کر ڈالے ۔۔۔ ۔
اماں بی خاموش رہیں۔۔۔ ۔
ان کی ایک تو طبیعت ٹھیک نہیں تھی دوسرا ان میں حوصلہ نہیں تھا ،، ھادیہ کو سارا سچ بتانے کا کہ وہ ونی ہونے جا رہی ہے ۔۔۔ جیسے وہ سمجھ رہی ہے ویسے دھوم دھام سے اس کی شادی نہیں ہونے جا رہی ۔۔۔ ۔
وہ تو ابھی تک سردار فلک بلوچ کی موت کی خبر سے بھی لاعلم تھی ۔۔۔ ۔
"اماں بی اتنی جلدی میں شادی کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔۔۔ ۔"؟ "کچھ وقت تو دیتے نا ہمیں تیاری کرنے کے لیے ۔۔۔۔ ابھی تو میرے پاس کوئی ڈھنگ کا ڈریس بھی نہیں شادی کے حساب سے ۔۔۔ ۔
"بیٹا کوئی بھی پہن لو " ۔۔۔۔ ایسے کرو سیاہ رنگ کا لباس پہن لو
ؤہ آہستگی سے بولی۔
انہیں پتہ تھا کہ ونی میں جانے والی لڑکیاں سیاہ لباس میں جاتی ہیں ۔۔۔۔ وہ اسی حساب سے بولیں ۔۔۔ ۔
"یہ کیا کہہ رہی ہیں اماں بی ۔۔۔؟؟ ؟
"میں تو آپ کو بڑی سمجھدار سمجھتی تھی ،مگر آپ نے تو آج یہ بات کر کہ مجھے مایوس کیا ہے ۔۔۔۔ بھلا اپنی شادی "پہ بھی کوئی سیاہ جوڑا پہنتا ہے ۔۔۔۔۔ ؟
وہ کہتے ہوئے سرعت سے اپنی کبرڈ کی طرف بڑھی ۔۔۔ ۔
اور اس کے پٹ کھول کر ہینگ کیے گئے کپڑوں کو الٹ پلٹ کر دیکھنے لگی ۔۔۔ ۔
"اماں بی یہ امینہ کیوں نہیں آرہی ۔۔۔ ؟
"اسے پتہ ہے میری شادی کا "؟
"کیسے دعوے کرتی تھی تمہاری شادی پہ یہ کروں گی وہ کروں گی۔ اور اب دیکھیں ایسے غائب ہوئی ہے جیسے "گدھے کے سر سے سینگ وہ ہاتھ چلاتے ہوئے پٹر پٹر بولتے چلی جا رہی تھی۔ اس کے ہر انداز سے اسکی خوشی چھلک رہی تھی۔۔۔۔ اماں بی نے اس کی خوشی کے چند لمحات کو قائم رہنے دیا ۔۔ ۔ آگے تو نجانے اس کے ساتھ کیا ہونے والا تھا ۔۔۔۔ اماں بی نے سردار دلاور بلوچ کا پیغام ھادیہ کو دے دیا تھا ۔۔۔ ۔
وہ ھادیہ کے خوشی سے تمتماتے ہوئے چہرے کی نظروں ہی نظروں سے نظر اتارنے لگیں ۔۔۔۔ ۔
!"اللہ پاک
"میری ھادیہ کو سدا یونہی ہنستے مسکراتے ر ...!!!! کھنا
انہوں نے دل میں دعا کی ۔۔۔ ۔
"امینہ کو شمشیر بلوچ نے یہاں آنے سے روک دیا ہے ۔۔۔۔ ۔
اماں بی نے اسے بتانا مناسب سمجھا کہ وہ امینہ کا انتظار نا کرے اور جلدی سے تیار ہوکر نیچے آ جائے۔۔۔ ۔
"مل جائے تو پوچھوں گی اسے ۔۔۔ دو تھپڑ لگاتی اس موالی شمشیر بلو "چ کو اور آ جاتی یہاں وہ بڑا بڑا تی ہوئی کبرڈ سے سرخ رنگ کی کامدار لانگ فر اک اور چوڑی دار پاجامہ منتخب کرتے ہوئے واش روم کی طرف بڑھ گئی ۔۔۔ ۔
***
" "ھادیہ ولد دلاور بلوچ، کیا آپ کو ھاد بلوچ ولد فلک بلوچ اپنے نکاح میں قبول ہے؟
نکاح خواں کے الفاظ ھادیہ کی سماعتوں سے ٹکرائے۔
" " قبول ہے
وہ چہک کر بولی ۔۔۔ ۔
یہ دنیا کی واحد دلہن تھی جس کی تینوں دفعہ کی قبولیت میں چہکار تھی۔
" " ھاد بلوچ، کیا آپ کو ھادیہ بلوچ اپنے نکاح میں قبول ہے؟
وہ چہرے پہ پتھریلے تاثرات سجائے بیٹھا تھا جب اس سے پوچھا گیا۔
" " قبول ہے۔
ھاد بلوچ کی قبولیت کی سند پاتے ہی ھادیہ کو اپنے دل میں گویا ڈھیروں ڈھیر سکون ایریا ہوا محسوس ہوا۔۔ ۔
جبکہ نکاح مکمل ہوتے ہی ھاد بلوچ فورا وہاں سے اٹھا ۔۔۔ ۔
اور بنا کسی کی طرف دیکھے جاکر اپنی گاڑی میں بیٹھ گیا ۔۔۔ ۔
!"آئیے بھابھی
آتش بلوچ نے یارم کے اشارہ کرنے پہ ھادیہ سے کہا جو گھونگھٹ میں محسوس کر چکی تھی ھاد کا یوں لا تعلقی سے جانا ۔۔۔ ۔
وہ آتش بلوچ کے ساتھ ساتھ اسکی جیب کی طرف آئی ۔۔۔ جبکہ ھاد بلوچ اپنی گاڑی میں وہاں سے نکل چکا تھا
***
یارم بلوچ بھی شاہانہ انداز میں چلتے ہوئے اپنی جیب کی طرف بڑھ گیا۔۔۔ ۔ دلاور بلوچ تو ھادیہ کو رخصت کرتے ہوئے غم سے نڈھال اپنے سینے میں اٹھتے ہوئے درد کو برداشت کرتے وہیں ڈھ سے گئے ۔۔۔۔۔ ۔
لمحوں میں انکی بیٹی انکی نظروں سے اوجھل ہوگئی ۔۔۔ ۔
انہیں لگا کہ آج انہوں نے اپنی سب سے قیمتی متاع کھو دی تھی ۔۔۔ وہ تہی داماں رہ گئے تھے ۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
کے اندر داخل ہوٸی تو وہاں ھاد کی گاڑی پہلے سے کھڑی تھی وہ ان سے پہلے آچکا تھا،آتش بلوچ نے بھی جیب روک دی اور نیچے اتر کر اس کا دروازہ کھولا ۔ پہلے یارم بلوچ گاڑی سے نکلا۔۔۔ ۔
آتش نے پچھلی طرف کا دروازہ کھولا تو ھادیہ بھی اپنی چادر سمھبالتی ہوئی نیچے اتر آئی۔ یارم بلوچ نے قدم اندر کی طرف بڑھاٸے ۔۔۔۔ تو آتش نے ھادیہ کو ساتھ لیے اس کی تقلید کی ۔۔۔۔ ھادیہ بھی سر جھکائے ان کے پیچھے چل پڑی ۔۔۔۔۔ ہال میں پہنچ کر انہوں نے ادھر اُدھر دیکھا وہاں کوٸی نہیں تھا،بس ہال میں لاٸ ٹس روشن تھیں لیکن ھاد بلوچ وہاں کہیں بھی نہیں تھا،کچن میں سے کھیر پٹر کی آوازیں آرہی تھیں۔۔۔۔ ۔
یارم بلوچ سیدھا زرش بلوچ کے کمرے کی طرف بڑھ گیا ۔۔ ۔
”بھابھی آپ صوفے پہ بیٹھ جائیں میں ھاد بھائی سا کو دیکھتا ہوں کدھر ہیں۔ ۔“
”جی ٹھیک ہے ۔“ھادیہ نے آہستگی سے کہا ۔۔۔ ۔
زرش بلوچ نماز پڑھ کر فارغ ہو ہوئے بیڈ پر بیٹھی ہی تھیں کہ جب یارم بلوچ آہستہ سے دروازہ ناک کر کے اندر آگیا۔
جس جائے نماز پہ زرش بلوچ نے نماز ادا کی تھی اب چاہت اسی جائے نماز پہ نماز ادا کر رہی تھی ۔۔۔۔۔۔ ۔
”السلام علیکم ماں سا !۔۔۔۔ ۔“اس نے زرش بلوچ کے پاس بیڈ پر بیٹھتے ہوئے سلام کیا۔
”و علیکم السلام۔ ۔! آ گیا میرا بیٹا ؟ کہاں گئے تھے ۔۔۔ ؟“ زرش بلوچ نے جواب دے کر پیار سے اس کا حال پوچھا۔ وہ یارم بلوچ کےچہرے پر پژمردگی اور تھکن کے آثار دیکھ چکی تھیں ۔۔۔۔ وہ ایک ماں تھیں ۔۔۔ وہ جانتی تھیں کہ فلک بلوچ کی ناگہانی موت پہ جسطرح وہ رنجیدہ ہیں ویسے ہی ان کے بچے بھی غمزدہ ہوں گے ۔۔۔۔۔ فلک بلوچ ان کے جیون ساتھی انکے سکھ دکھ بانٹنے والے محبتیں بکھیرنے والے انسان تھے۔ ہر بندہ ان کے کردار کا رطب اللسان تھا ۔۔۔ ۔
ان کے جانے کا بے حد افسوس تھا انہیں ،لیکن اپنے بچوں کے لیے تو انہیں جینا تھا ۔۔۔۔ اسی لیے وہ آہستہ آہستہ نارمل ہونے لگیں تھیں ۔۔۔ ۔
”جی ماں سا ۔ ۔! میں ابھی آیا ہوں ۔“اس نے آہستہ سے کہا۔
”تو یارم آرام کرلیتے۔۔! مجھے بہت تھکے تھکے سے لگ رہے ہو تم ۔۔ ۔“ انہوں نے بہت غور سے یارم بلوچ کے چہرے کی طرف دیکھ کر کہا۔
”ماں سا ۔۔ ۔! آپ میری فکر چھوڑیں اور یہ بتاٸیں کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے اب ؟ آپ کی بہو نے آپ کو زیادہ تنگ تو نہیں کیا ۔۔۔۔۔۔ ؟“ اس نے چاہت پہ ایک اچٹتی ہوئی نظر ڈال کر پھر زرش بلوچ کی طرف دیکھتے ہوئے فکرمندی سے پوچھا۔
” ارے بیٹا ! کچھ نہیں ہوا مجھے۔ میں بلکل ٹھیک ہوں۔ اور اپنی بہو سے چھوٹی چھوٹی باتیں کر کہ تو میں ذیادہ بہتر محسوس کر رہی ہوں ۔“ انہوں نے یارم کی بات پر نا چاہتے ہوئے بھی مسکرا کر کہا ۔۔۔ وہ اسے اپنی طرف سے پریشان نہیں کرنا چاہتی تھیں اسی لیے زبردستی مسکرائیں ۔
”ماں سا مجھے آپ کو کچھ بتانا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔“وہ سنجیدگی سے گویا ہوا ۔۔ ۔
” بات یہ ہے کہ اپنا ھاد نا دلاور بلوچ کی بیٹی ھادیہ کو پسند کرتا تھا اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ بابا سائیں اسکے لیے دلاور بلوچ کی بیٹی کا ہاتھ مانگنے گئے تھے۔ مگر وہاں بابا سائیں کسی ان دیکھے دشمن کی دشمنی کا نشانہ بن
گئے۔۔۔۔ میں بات یہ ہے کہ جرگے کے فیصلے کے مطابق قصاص میں ونی لے کر آئیں ہیں ،ھاد کا دلاور کی بیٹی ھادیہ سے نکاح کروا کر“
”ونی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟“ وہ ساری بات رسان سے سن کر آخر میں حیرانگی سے بولیں ۔۔۔ ان کے۔ چہرے پر سختی در آٸی ۔۔ اس کے چہرے پر سختی دیکھ کر یارم بلوچ کا ماتھا ٹھیکا۔
”کیا ہوا ماں سا ؟“اس نے پریشانی سے پوچھا۔
”کہیں آپ بھی تو ھادیہ کو قاتل کی بیٹی سمجھ کر اس سے نفرت نا پال لیجیے گا خدارا ۔۔۔ ۔!!!!! ۔۔ ۔“ اس کے اپنے چہرے کے زوائیے یکلخت تن گئے ۔۔۔ ۔
”بیٹا مجھے تمہارے بابا سائیں کی وفات کے بعد اندازہ ہوگیا ہے کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں۔ اس چھوٹی سی زندگی میں لوگوں کے خلاف دل میں بغض و نفرت پالنے کی بجائے جتنی زندگی رہ گئی ہے اس میں پیار سے رہیں۔ ۔“انہوں نے ٹہرے ہوئے انداز سے گہرا سانس لیتے ہوئے کہا۔
یارم نے ڈی _ایس _پی سے ہوئی ساری بات ان کے گوش گزار کر دی ۔۔۔ ۔
وہ سن کے کچھ دیر کے لیے خاموش ہوگئیں ۔۔۔ ۔
پھر خود کو سنبھالتے ہوئے بولیں ۔۔ ۔
”بیٹا چاہت بہت اچھی لڑکی ہے کچھ ہی دیر میں اپنی معصوم باتوں سے وہ مجھے زندگی کی طرف لے آئی۔ ۔“ یارم نے اسکی طرف دیکھا ۔۔۔ چاہت کے چہرے پر بہت سنجیدگی تھی ۔۔۔ یقینا وہ کل کہ ڈانٹ پر ناراض تھی