”ماں سا آپ آرام کریں۔ پھر کھانے پر ملاقات ہوگی۔“ اس نےکہا اور اٹھ کر کمرے سے باہرنکل گیا۔ زرش بلوچ اس کو جاتے دیکھ رہی تھیں ۔۔۔۔ انہوں نے جب سارا دن چاہت کے ساتھ گزارا تو انہیں اس بات کا اچھے سے علم ہوگیا تھا کہ چاہت واقعی بہت معصوم ہے اسے دنیا داری کے بارے میں کچھ نہیں پتہ تھا ۔۔۔ انہوں نے دل میں مصمم ارادہ کیا اسے اونچ نیچ سکھانے کا ۔۔۔۔ ۔ اب انہوں نے بھی سوچ لیا تھا کہ اب وہ اپنے بیٹے کو ضرور زندگی کی طرف لائے گی ۔۔۔۔ اور اس کی بے رنگ زندگی چاہت کی توجہ سے رنگ بھریں گی۔
"چاہت بیٹا ۔!!!۔ ۔
!!!!..."جی ممی ۔ ۔
وہ جائے نماز تہہ کر کہ ایک طرف رکھتے ہوئے انکے پاس آئی تھی۔
نماز ادا کرنا بھی اسے زرش بلوچ نے سکھائی تھی ۔۔۔۔ ۔ "بیٹا شوہر جب شام کو تھکا ہارا گھر آئے تو اس سے پانی کا کھانے کا پوچھتے ہیں۔ اس سے پوچھتے ہیں کہ آپ کو کسی چیز کی ضرورت تو نہیں ۔۔۔ ۔
"ٹھیک ہے نا ۔۔۔ ؟
انہوں نے چاہت کی طرف دیکھ کر نرمی سے پوچھا ۔۔ ۔
!!"جی ۔۔۔ ۔
اس نے ہلکی سی آواز میں جوابا کہا ۔۔۔۔ سر ہنوز جھکا ہوا تھا ۔۔۔ ۔
"بیٹا میں آپ پہ ایسا کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈال رہی ۔۔۔۔ یہ مت سمجھنا کہ میں آپ کو زبردستی یارم کی خدمت کرنے کے لیے کہوں گی ۔۔۔ ۔
آپ اپنے دل سے پوچھو ۔۔۔۔ کیا آپ کو اچھا نہیں لگے گا اپنے شوہر کا خیال رکھنا .؟؟ ؟
،"بیٹا چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال رکھنے سے آپسی محبت بڑھتی ہے
آپ کے اس طرح کرنے سے اسے بھی احساس ہوگا کہ میری بیوی کو میرا کتنا خیال ہے ،دیکھنا تم جلد ہی س کیا زندگی میں اپنا مقام بنا لو گی ۔۔۔۔ میری تو بس یہی خواہش ہے تم سب خوش رہو ۔۔۔۔ وہ گہرا سانس لیتے ہوئے بولی۔
"جاؤں ممی ؟؟؟ اس نے اجازت طلب کی۔۔ ۔
"ہاں جاؤ ۔۔۔ شاباش ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
وہ حویلی میں آتے ہی چھت پہ چلا گیا تھا پھر وہاں سے اتر کر کمرے میں جانے کی بجائے پچھلی سیڑھیوں سے اتر کر ! باہر لان میں آ کر بیٹھ گیا۔۔۔۔ ۔
آج اس کے چہرے پر عجب سی وحشت اور آنکھوں میں ویرانی چھاٸی ہوٸی تھی۔ وہ بڑا مضطرب سا سوچوں میں گم بیٹھا تھا۔ زرش بلوچ نے اس کے کندھے پر آہستہ سے ہاتھ رکھ کر اس کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
” ھاد۔۔۔! تم یہاں کیا کر رہے ہو۔ ؟“ وہ کب آئی تھیں اس کے پاس ،اس کو پتہ ہی نہیں چلا تھا۔ ۔
”کک کچھ نہیں ماں سا ۔“ وہ اک دم چونک کر سیدھا ہوا اور جلدی سے بولا۔
”تو بیٹا۔! اپنے کمرے میں جاٶ۔ آپکی بیوی آپ کا انتظار کر رہی ہوگی۔ اس کے لیے یہ جگہ اور لوگ نٸ ے ہیں وہ پریشان ہو رہی ہوگی۔“انہوں نے اس کے سامنے والی چٸیر پر بیٹھتے ہوٸ ے فکر مند انداز میں کہا۔ وہ ان کی بات سن کر اس کے چہرے کے تاثرات یکدم تن گئے۔
”ماں سا ۔ ۔! آپ ادھر ادھر کی فکر مت کریں۔ آپ کی طبیعت پھر خراب ہو جائے گی۔“ اس نے ان کی بات تو سن لی تھی پر کوٸی جواب نہیں دیا اور دوسری بات شروع کر دی۔
”ھاد۔ ۔! ھادیہ کی اس میں کوئی غلطی نہیں، اس کو کبھی دکھ مت دینا پلیز یہ اک ماں کی التجا ہے۔“ انہوں نے اس کے چہرے کی طرف دیکھ کر اس کو رسان سے سمجھایا،وہ نہیں چاہتی تھی۔ کہ کسی اور کے گناہوں کی سزا ھادیہ کو ملے۔
زرش بلوچ نے یارم کی بتائیں گئی ساری باتیں تفصیل سے ھاد کو بتا دیں کہ ھادیہ کے باپ نے نہیں مارا فلک بلوچ کو ۔۔۔۔۔ وہ پہلے تو حیران ہوا پھر خاموش رہا۔۔۔ ۔
"میری التجا پہ غور کرو گے؟
انہوں نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا۔
”جی ماں سا۔ ۔! ۔۔۔ ۔“ اس نے آہستہ سے کہا اور سرجھکا لیا۔ وہ خود بھی نہیں جانتا تھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے بس وہ خاموش ہوگیا تھا۔
”چلو جاٶ اندراور ہاں یہ کنگن ہیں آپ کے بابا سائیں نے اپنی تینوں بہوؤں کے لیے بنوائے تھے ۔“ انہوں نے ایک ایک مخملیں کیس اس کے آگے میز پہ رکھ دیا اس نے خاموش نگاہوں سے زرش بلوچ خالی خالی نظروں سے دیکھا اور وہ ڈبہ اٹھا کر کھڑا ہوگیا۔
”ماں سا ۔۔۔! چلیں آپ بھی اندر آٸیں، بہت رات ہوگٸی ہے۔۔۔۔ آپ بھی آرام کریں“ زرش بلوچ بھی اس کے ساتھ ہی کھڑی ہوگٸیں ۔۔ ۔ پھر دونوں نے اک ساتھ ہی قدم اندر کی طرف بڑھائے ۔ زرش بلوچ کو پوری امید تھی کہ اب جو بھی ہوگا اچھا ہوگا۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
وہ کمرے میں آکر ایک ہی زاویے میں بیٹھی اس کا انتظار کر رہی تھی لیکن وہ اس کے انتظار سے بے خبر اور لاپرواہ سا پتا نہیں کہاں گم تھا اس کو اپنے کمرے میں آنے تک کا ہوش نہیں تھا، لیکن ھادیہ نے بھی یہ تہیہ کرلیا تھا کہ وہ اپنا ہار سنگھار اس کو دکھائے بنا نہ تو سوئے گی اور نہ ہی چینج کرے گی۔ کچھ دیر پہلے ہی آتش بلوچ نے شازیہ سے کہہ کر ھادیہ کو ھاد کے کمرے میں بھجوا دیا تھا ۔۔۔ ۔
اس نے کمرے میں ارد گرد کا جائزہ لیا۔۔۔ ۔
کافی کھلا ہوا دار کمرہ تھا ،کمرے میں کنگ سائز بیڈ ،ڈریسر ،اور ایک طرف صوفہ لگا ہوا تھا ۔۔۔۔ کمرے کی تھیم وائٹ اور سکائی کلر کی تھی ،ایک طرف بک شیلف اور کمپیوٹر ٹیبل سیٹ کیا گیا تھا ،دیوار پہ ھاد بلوچ کی انلارج تصویر اور ساتھ ،ہی سروز لٹک رہا تھا
وہ سروز کو دیکھ کر ہلکا سا مسکرائی ۔۔۔ ۔
وہ اب کافی تھک گٸی تھی اس نے اتنا ہیوی ڈریس پہنا تھا اس لیے اب اس کو الجھن ہونے لگ گٸی تھی۔ اس کے سر میں بھی درد ہو رہا تھا جس کی وجہ سے اس کی آنکھیں بھاری ہوگٸی تھیں وہ بڑی مشکل سے ان کو کھول کر بیٹھی تھی پھر بھی آنکھیں بار بار بند ہو رہی تھیں۔ اس نے وال کلاک پر یاٸ م دیکھا سوا ایک بج ہوگیا تھا۔ اور ابھی تک ھاد کے آنے کے کوٸی آثار نظر نہیں آرہے تھے۔ اس کو پریشانی نے گھیر لیا،عجیب عجیب سی سوچیں اس کے ذہن میں آ رہی تھیں۔ اس نے ان سے چھٹکارا پانے کے لیے تکیے سے ٹیک لگا کر آنکھیں موند لیں۔ آہستہ آہستہ اس کی آنکھیں بند ہونے لگ گٸی لیکن پھر بھی وہ کو خود جگانے کی پوری کوشش کر رہی تھی۔
”پتا نہیں ھاد نے کمرے میں آنا بھی تھا کہ نہیں۔ ۔“ اس نے سوتے ذہن کے ساتھ سوچا اور پھر اپنے تھکے ہوئے اعصاب کو ڈھیلا چھوڑ کر سیدھی ہوکر لیٹنے ہی لگی تھی کہ کمرے کا دروازہ اک جھٹکے سے کھلا اور پھر بند ہوگیا۔ ۔ ! ھاد بلوچ آگیا تھا۔۔ ۔
وہ آہستہ آہستہ قدم اٹھاتا بیڈ کی طرف بڑھ رہا تھا، اُس کے تھکے تھکے اعصاب پر پنجے جماتی نیند ہوا ہوگٸی اور اس کی ڈھرکنیں بے ربط ہوگٸی تھی۔ وہ فوراً اٹھ کر سیدھی ہوکر بیٹھ گٸی۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
جسم میں تکلیف اس قدر شدید تھی کہ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ آج وہ اس فانی دنیا سے کوچ کر جائے گی
۔۔۔۔۔ ایکدم نجانے سے کیا ہوا کہ وہ تکیے میں چہرہ چھپائے بلک بلک کر رودی۔ ۔
زبیدہ بھاگ کر ڈاکٹر زارا کو بلا لائی ۔۔۔۔ سسی اس کے قابو نہیں آ رہی تھی ۔۔۔ ۔ ڈاکٹر زارا نے اسے دیکھا ۔۔۔۔ سسی کا چہرہ لٹھے کی مانند سفید پڑ چکا تھا۔ آنسو گالوں پہ جمے ہوئے تھے۔ وہ زور زور سے چیخنے لگی ۔۔ ۔
آنسو لڑیوں کی صورت میں زارو زار بہہ رہے تھے ۔۔۔ سسی کے چہرے پہ تکلیف کے آثار نمایاں تھے، بکھرے بال روئی روئی آنکھیں۔ چہرے اور گردن پہ حوس کے نشانات ابھی بھی موجود تھے۔ وہ اندرونی ذہنی تکلیف سے بری طرح لرز رہی تھی۔
""مجھے چھوڑ دو خدا کے لیے مجھے جانے دو۔
وہ آنکھیں میچتے وحشت ذدہ لہجے میں چلائی تو ڈاکٹر زارا کا دل بھی ایک بار ڈوب کر ابھرا ۔۔۔۔ انہوں نے مشکل سے اپنے بکھرتے ہوئے اعصاب پہ قابو پایا ورنہ اس کی حالت دیکھتے ان کی خود کی حالت غیر ہورہی تھی۔۔۔ ۔
""دور ہو جاؤ مجھ سے مجھے مت ہاتھ لگانا ۔۔۔۔ مجھے درد ہوتی ہے۔
اس کے لفظوں ڈاکٹر زارا کو اپنے دل پہ برچھی کی طرح گڑ ھتے ہوئے لگے ۔۔۔۔۔ ۔
زبیدہ بھی بھیگی آنکھوں سے اپنی بیٹی کی حالت پہ آبدیدہ ہو گئی۔۔۔۔ ۔
وہ ابھی بھی گزرے واقع کے خوف کے زیرَاثر تھی۔
"سسی ۔۔۔ ۔!!!!.....میری بات سنو یہ میں ہوں۔۔ ۔ ڈاکٹر زارا ۔۔۔۔ آپکی دوست ۔۔۔۔۔ اپنے آپ کو "سنبھالو ۔۔۔۔ تمہیں کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا۔
ڈاکٹر زارا نے نرس کو اشارہ کیا تو اس نے فورا نیند کا انجیکشن تیار کرتے اسکی بازو میں لگادیا ۔۔۔ ۔
آہستہ آہستہ وہ غنودگی میں جانے لگی تو تھوڑا پر سکون ہوئی ۔۔۔ ۔
۔ وہ غنودگی میں بھی منہ میں وہی الفاظ بڑ بڑا رہی تھی۔ نیند میں بھی وہ اسی واقعے کو لے کر خوف زدہ تھی ۔۔۔۔ ۔
ڈاکٹر زارا نے آتش بلوچ کو کال کر کہ سسی کی کنڈیشن بتائی ۔۔۔۔ اور اسے جلد سے جلد وہاں آنے کے لیے کہا تو آتش بلوچ رات گئے اپنی جیب پہ شہر کے لیے روانہ ہوگیا ۔۔۔ ۔
وہ ایک ہاتھ سٹیرنگ پہ رکھے دوسرے سے بے بسی سے سر کے بالوں کو مٹھی میں جکڑ گیا۔
ہسپتال پہنچتے ہی وہ تیز تیز قد موں سے ڈاکٹر زارا کے کیبن میں داخل ہوا تو وہ سنجیدگی سے کسی کی فائل کا ملاحظہ کرنے میں مصروف تھیں ۔۔ ۔ اس کے اندر آتے ہی فائل ایک جانب رکھتے اس کی سمت متوجہ ہوئی۔۔ ۔ جس کے چہرے سے پریشانی واضح تھی۔
"آتش ۔۔۔ سسی کی حالت سدھرنے کی بجائے مزید بگڑ رہی ہے ،اس کی ذہنی حالت بہت ابتر ہے۔ اسے اس صدمے سے نکالنے کے لیے مولر سپورٹ کی ضرورت ہے،وہ اپنے ساتھ بیتا واقعہ بھلا نہیں پا رہی ۔۔۔۔ بے "شک اس کی مدر اسکے پاس ہیں۔ مگر ۔۔۔۔!!! ۔
انہوں نے گلے سے اپنا سٹی تھو سکوپ اتارتے ہوئے گہرا سانس ہوا میں چھوڑا ۔۔۔ ۔
آتش بلوچ کسی گہری سوچ میں پڑ گیا ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
اس کا کمرہ آج اس کی من پسند ہستی کے وجود سے آباد ہوچکا تھا۔ اس نے خواب دیکھا تھا دلہن کے روپ میں سجے اسے اپنے بستر پہ دیکھنے کا آج اس کی وہ خواہش پوری ہوچکی تھی ۔۔۔۔ مگر دل میں کوئی جذبہ نہیں محسوس ہوا تھا
***
اس کے دروازہ کھولنے سے پہلے ہی ھادیہ نے دوپٹے کا۔ گھونگھٹ اوڑھ لیا ۔۔۔ ۔
جیسے جیسے وہ قریب آرہا تھا ھادیہ کا دل پسلیاں توڑ کر باہر نکلنے کو بیتاب ہوا۔ ۔
وہ رخ بدلتے ہوئے صوفے کی جانب بڑھ گیا اور اسکی پشت سے سر ٹکا ئے آنکھیں موند گیا ۔۔۔۔ ۔
اس نے اپنی شدت گریہ سے سرخی مائل آنکھیں کھولیں ۔۔۔۔ اور اس کا جائزہ لیا اسے سرخ کامدار جوڑے میں دیکھ کر تو ھاد بلوچ کے تن بدن میں آگ لگ ۔۔۔۔ ۔
وہ اپنی جگہ سے اٹھ کر تیزی سے اسکی طرف آیا ۔۔۔ ۔
"تمہیں شرم نہیں آئی میرے باپ کی موت پر سرخ جوڑا پہن کر آتے ہوئے ؟؟ ؟
وہ اسکے جبڑے کو اپنے ہاتھ کی مٹھی میں جکڑ کر غرایا ۔۔ ۔
"میں انسان ہوں مجھے فرشتہ سمجھنے کی بھول مت کرنا ،اپنی خیریت چاہتی ہو تو دفعان ہوجاو میری نظروں کے سامنے سے ۔۔۔۔ ھاد بلوچ نے جھٹکے سے چھوڑا تو اس افتاد پہ ھادیہ اپنا توازن برقرار نا رکھ سکی اور لہراتی ہوئی زمیں بوس ہوئی ۔۔۔ اس نے گھونگھٹ پلٹ کر حیرت زدہ آنکھوں سے اس سنگدل کی جانب دیکھا جس کے بھوری کانچ سی آنکھوں میں اس کیلیے ایک نفرت کے سوا کوئی جذبہ نہیں تھا
"کیوں تمہاری آنکھوں میں میرے لیے پیار باقی نہیں رہا ؟؟؟ ۔
وہ چبھتی ہوئی نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے سوالیہ اندازمیں بولی ۔۔ ۔
"میں تمہارے کسی بھی سوال کا جواب دینے کا پابند نہیں۔۔ ۔"وہ تنفر زدہ آواز میں بولا۔۔۔ ۔
"تو پھر کیوں کی مجھ سے شادی ۔۔۔؟؟؟؟۔ میں تمہارے پاؤں تو نہیں پکڑے تھے ۔۔۔۔ صرف اپنی محبت کی دہائی دی تھی تمہارے آگے ۔۔ ۔
وہ اس کی بھوری آنکھوں میں نظریں گاڑھے دبے دبے سرسراتے لہجے میں بولی۔۔ ۔
کیسے کیسے شکوے تھے اس کی آنکھوں میں ھاد کو بےساختہ نگاہیں چرانی پڑی۔ وہ مزید اس کی.صورت دیکھتے کمزور نہیں پڑسکتا تھا تبھی تمسخر اڑاتی نگاہوں سے اس کی جانب دیکھا۔
"رو کیوں رہی ہو ۔۔۔ تمہیں تو خوش ہونا چاہیے ۔۔۔ ہوگئی نا تمہاری دلی مراد پوری ۔۔۔ ہو گیا ہمارا نکاح "۔۔۔۔ اس سے زیادہ کی مجھ سے توقع مت رکھنا ۔ وہ لہو رنگ آنکھوں سے اسے دیکھتے زہرخند لہجے میں دھیمی آواز میں غرایا تو ھادیہ نے اس کے نفرت آمیز لہجے پہ بے یقینی سے اس کی سمت دیکھا ایسے کیسے وہ اس کی ذات کے پرخچے اڑا گیا تھا ۔۔۔۔۔ اس نے کرب زدہ نظروں سے اسے دیکھا۔۔۔۔۔ ۔
"یہ کیا کہہ رہے ہو تم ھاد ۔۔۔۔ تم نے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائیں تھیں۔ وہ پیار جتایا ،وہ
تعریف۔۔۔۔ وہ وعدے وعید کیا سب فریب تھا ۔۔۔۔ ۔"؟؟ ؟
وہ رندھی ہوئی آواز میں کراہی ۔۔۔۔ ۔
ھاد نے اسکی غزالی نم آنکھوں میں دیکھا۔۔۔۔ اسے ایسا لگا جیسے اس کا دل کسی نے مٹھی میں جکڑ لیا تھا ۔۔۔ ۔
کہاں برداشت کرسکتا تھا اسکی آنکھوں سے آنسو بہتے ۔۔۔ ۔ اس کا گلاب سا شاداب چہرہ ،ملکوتی حسن پہ ڈارک ریڈ میک اپ اسکے نقوش کو سحر انگیز بنا رہا تھا وہ مبہوت سا اسے ہی دیکھے گیا۔ اس کی دھڑکنوں نےا لگ ہی شور برپا کیا ہوا تھا دل اسے یونہی دیکھنے پہ مائل تھا ۔۔۔ جبکہ دماغ کوئی اور کی کہانی سنا رہا تھا ۔۔۔ ۔ آج وہ اسکے نام لکھی جا چکی تھی وہ اس پہ پورا حق رکھتا تھا ۔۔۔۔ اسے قریب سے دیکھ سکتا تھا چھو سکتا تھا ۔۔۔۔ دل اسے گستاخیوں پہ اکسا رہا تھا ۔۔ مگر وہ سر جھٹک کر ان پنپتے ہوئے جذبات کا گلا گھونٹ گیا ۔۔۔۔ ۔
"مجھے زبان چلانے والی لڑکیاں قطعا پسند نہیں آئندہ سے اس بات کا دھیان رکھنا۔۔۔ ۔ وہ اس کے وجود کی رعنائیوں سے نظریں چراتا اسے شانے سے جھنجھوڑ کر طیش کے عالم میں بولا تو اس نے تڑپ کر اس کی سمت دیکھا لیکن اس کی گرفت میں بھی نرمی تھی ۔۔۔ جو ھادیہ نے بخوبی محسوس کی ۔۔۔ ۔
"کیا ہوا تمہارے بابا سائیں کو ؟؟؟؟ اسے ھاد کا پہلا بولا گیا جملہ یاد آگیا ۔۔۔ ۔ ھاد نے اسکے سوال پہ استہزایہ انداذ سے ہنس کر اسکی جانب دیکھا۔۔۔۔ ھادیہ کی آنکھوں میں ایک درد ہلکورے لے رہا تھا۔ مقابل نے حیرت سے اس کے چہرے پہ مسکراہٹ دیکھی جو کسی کو بھی زیر کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔ مگر وہ مسکراہٹ اس وقت زہریلی لگی اسے ۔۔۔ ۔
"ہنہہ ۔۔۔۔۔ وہ ہنکارا بھر کر بولا ۔۔۔ ۔
."میرے بابا سائیں اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔۔۔۔ پتہ ہے کیوں ؟؟ ؟
!! "میری وجہ سے ۔۔۔۔ ۔
"ہاں میری !!! وجہ سے ۔۔۔ ۔
وہ اونچی آواز میں چلایا ۔۔ ۔
"میں نے انہیں مجبور کیا ۔۔۔ ۔
"صرف تمہارے لیے ۔۔۔ ۔
"تمہیں پانے کے لیے ۔۔۔۔۔ وہ اسکی طرف انگلی اٹھا کر تمہیں پہ زور دیتے ہوئے غرایا ۔۔۔۔ ۔
"اگر میں انہیں وہاں نا بھیجتا تو شاید آج وہ زندہ ہوتے میرے پاس ہوتے ۔۔۔ ۔
"میں ذمہ دار ہوں انکی موت کا ۔۔۔۔ ۔
" ٹھیک کہتے ہیں ،کسی بھی چیز کی خواہش شدت سے مت کرو خدا کے کن کہنے سے وہ خواہش پوری تو ہو جاتی ہے ،مگر زندگی کا ایسا سرمایہ بہا کر لے جاتی ہے کہ وہ پوری ہوئی خواہش بے معنی ہوکر رہ جاتی ہے
"آج میں نے تمہیں نا تو لیا ھادیہ"،، مگر اپنی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ کھو دیا ۔۔ ۔
ھاد بلوچ ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے شکست خوردہ سا بڑ بڑا یا ۔۔ ۔
"- A hug from the right person can remove all the pain !✨🦋" ھادیہ نے شرم و حیا میں سمٹتے ہوئے آہستگی سے کہا پھر آگے بڑھ کر اسے خود میں سمیٹ لیا اب وہ اس کا محرم تھا ،،اور دکھی تھا ،دکھوں کا مداوا کرنا تو نصف بہتر کا فرض ہوتا ہے
ھاد تو ششدر رہ گیا تھا ۔۔ ۔
وہ چونک کر اس کا نرم گرم حصار توڑتے ہوئے پیچھے ہوا ۔۔ ۔
""تمہاری ہمت بھی کیسے ہوئی میرے قریب آنے کی ۔۔۔ ۔
اس کے لہجے میں اژدھوں کی سی پھنکار تھی۔۔۔ ۔
""اتنے لوگوں کے سامنے نکاح پڑھوا کر لائے ہو ۔۔۔ جیسے تمہارا حق ہے مجھ پہ ویسے ہی میرا حق بھی ہے تم پہ وہ دوبدو بولی ۔۔۔ ۔
فلک بلوچ کی وفات کا سن کر اسے دلی طور پہ بہت دکھ ہوا تھا ۔۔۔۔ لیکن اگر وہ ھاد کے سامنے افسردہ اور کمزور پڑ جاتی تو اسے اس اتنے بڑے دکھ سے کیسے باہر نکالتی ۔۔۔۔ اسی لیے اس نے خود کو بظاہر نارمل ظاہر کرنے کی کوشش کی ۔۔۔ ۔
""کوئی حق نہیں تمہارا مجھ پہ ۔۔۔ سمجھی تم
وہ انگلی اٹھا کر وارننگ دینے کے انداز میں دھا ڑا ۔۔۔ ۔
"اس تو اچھا تھا میں اس موالی شمشیر سے کی شادی کرلیتی ۔۔۔۔ کم ازکم میری قدر "تو کرتا
وہ جان بوجھ کر اسے جلانے کے لیے بولی ۔۔۔ ۔
ھاد بلوچ کو تو اس کی بات سر پہ لگی تلوں پہ بجھی۔۔ ۔
ھادیہ کا حربہ کام کرگیا تھا ۔۔۔ ۔
!!!!!"شٹ اپ۔۔۔ ۔
!!!!!" جسٹ شٹ اپ۔۔ ۔ " تمہاری زبان پہ کسی غیر مرد کا نام بھی آیا نا تو پھر تم میرا وہ وحشی روپ دیکھو گی جس کا تم کبھی سوچ بھی نہیں سکتی ۔۔۔۔ تمہارے نام کے ساتھ ھاد بلوچ کا نام جڑ چکا ہے ۔۔۔۔ اور ھاد بلوچ اپنی ملکیت میں آئی ہوئی چیزوں میں شراکت داری کا قائل نہیں ۔۔۔ اور تم جو جیتی جاگتی ھاد بلوچ کی محبت ہو ۔۔۔۔ میں تو تمہارے ہونٹوں سے ان سانسوں
" کی شراکت داری بھی برداشت نہیں کر پا رہا ۔۔۔۔ میرا پہلا جنون اور آخری عشق ہوتم
وہ اس کی آنکھوں میں آنکھیں گاڑھے اسے کمر سے جکڑ تے قریب کر گیا ۔۔۔ ۔
ھادیہ کی آنکھوں سے آنسو موتیوں کی مانند گر نے لگے اور اسکے نرم گالوں کو بھگو نے لگے۔۔۔۔۔ اس کی شدت بھری محبت کو محسوس کرکہ ۔۔ ۔
وہ تھوڑا سا جھکا اور اسکی صبیح پیشانی پہ اپنا دہکتا لمس چھوڑا ۔۔۔ ۔ ویسے تو بڑے بڑے دعوے کر رہی تھی مگر مقابل کی ایک جسارت کی بھی تاب نا لاسکی ۔۔۔۔۔ اس کی طلسم زدہ قریب پہ اسکے دل کی دھڑکنیں زیر و زبر ہوئیں ۔۔۔۔ ۔ وہ اسکی صراحی دار گردن میں چہرہ چھپائے اپنے لمس سے روشناس کراتے ہوئے اسے شدت سے خود میں بھینچ گیا
***
ھادیہ تو بوکھلا کر رہ گئی ۔۔۔۔ اس سے پہلے کہ وہ اسکی قریب پہ اپنے حواس کھو دیتا ۔۔۔ ۔
اچانک ہی اسے احساس ہوا کہ وہ تو یہ سب نہیں چاہتا تھا پھر کیسے وہ بہک گیا ۔۔ ۔
اس نے جھٹکے سے اسے پیچھے کیا ۔۔۔ اور کبرڈ سے اپنے آرام دہ کپڑے لیے واش روم کی طرف بڑھ گیا۔۔۔ ۔ ھادیہ فق نگاہوں سے اسے جاتے ہوئے دیکھنے لگی ۔۔۔۔ وہ حیران ہونے کے ساتھ ساتھ پریشان بھی تھی اس کے پل میں تولہ پل میں ما شہ جیسے روئیے پہ وہ اضطراب کے عالم میں انگلیاں چٹخانے لگی ۔۔۔۔ اس نے ایک کونے میں رکھا ہوا بیگ دیکھا جو وہ اپنے گھر سے ساتھ لائی تھی ۔۔۔۔ دوپٹہ اتار کر ایک طرف رکھتی ہوئی اس نے بیگ کھول کر اس میں سے قدرے سادہ سا سوٹ نکالا ۔۔ اور اسکے باہر نکلنے کا انتظار کرنے لگی ۔۔۔۔ اسے ھادیہ کو اس کا لمس اپنی گردن پہ محسوس ہورہا تھا اسکے انداز کو سوچ کر اس نے جھرجھری لی ۔۔۔ ھاد باہر نکل کر اس پہ نظر ڈالے بنا جاکر اپنی جگہ پہ لیٹ گیا اور آنکھوں پہ بازو رکھے سوتا بن گیا ۔۔۔۔ ھادیہ دل مسوس کر واش روم کی طرف چلی گئی ۔۔۔۔۔ کچھ لمحوں کے توقف کے بعد وہ جوں ہی سادہ سے پریل اور گرے امتزاج کے فر اک اور پلازو پہنے باہر نکلی۔۔۔۔ کمرے کی لائٹس آف تھیں ۔۔۔۔ نائب بلب کی مدھم سی روشنی سارے کمرے میں پھیلی ہوئی تھی ۔۔۔ اور وہ کروٹ کے بل لیٹا ہوا تھا کہ ھادیہ کو اسکا چہرہ دکھائی نا دیا ۔۔ ۔
اس کے بد لے تیور دیکھ کر ھادیہ کی آنکھوں میں نمی گھلنے لگی۔۔۔۔ ۔
!"میں نے بھی انہیں دوبارہ سے خود سے محبت کرنے پہ مجبور نا کردیا تو میرا نام بھی ھادیہ نہیں "۔۔ ۔
اسکے چہرے پہ شرارتی مسکراہٹ ابھری ۔۔۔۔ ۔
اس پتہ چل گیا تھا کہ ھاد کو انگور ہونا بالکل بھی پسند نہیں۔ تبھی وہ جان بوجھ کر اپنی طرف کا تکیہ لے کر صوفے پہ آگئی ۔۔۔ ۔
وہ جو آنکھیں موندے سونے کا ڈرامہ کر رہا تھا ۔۔۔ لیکن اسکی ہر حرکت کو بخوبی محسوس کر رہا تھا۔۔۔ اس کے صوفے پہ جاکر لیٹنے سے ایک بار پھر سے اسکا غصہ عود کر آیا ۔۔۔ ۔
اس نے اپنی سرخی مائل آنکھیں کھول کر اسے تیکھے جتونوں سے گھورا ۔۔۔ ۔
ھادیہ نے فورا چہرے پہ سنجیدہ تاثرات سجائے۔۔۔ ۔
"وہاں صوفے پہ سو کر کیا ثابت کرنا چاہتی ہو ۔۔۔؟؟ ؟
"کہ بڑا ظلم کیا ہے تم پہ ۔۔ ۔!! ایک منٹ لگاؤ اور جیسے یہاں سے اپنے پاؤں سے چل کر اس صوفے تک گئی ہو ویسے ہی آرام سے یہاں آکر بیڈ پہ سوجاو !!!۔ ورنہ دوبارہ چلنے کے قابل نہیں رہو گی "۔۔۔ ۔
"اف میں نے تو سوچا تھا یہ کہیں گے ۔۔۔ کہ میں تمہیں خود وہاں لے کر آؤں گا ۔۔۔۔ وہ خودی اپنی سوچ پہ دل میں ہنسی ۔۔۔ ۔
"ھادیہ چل اٹھا تکیہ اور شرافت سے چل واپس ۔۔۔۔ دیکھ تو کیسے خونخوار نظروں سے تجھے دیکھ رہا ہے جیسے سالم نگل جائے گا ۔۔۔۔ باقی کے حربے کسی اور وقت آزما لینا ۔۔۔۔ وہ زیر لب بڑ بڑا ئی ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
"سنیں ۔ ۔!!!! "اس نے کمرے میں آکر اسے مدھم آواز میں پکارا تو یارم بلوچ جو کمرے کی کھڑکی کے باہر سے نظر آتے مناظر پہ نظریں جمائے کسی گہری سوچ میں گم تھا ۔۔۔ اس چونک کر پیچھے مرے دیکھا۔ اسے خبر ہی نا ہوئی کہ کب سیگریٹ جلتے ہوئے اسکی پوروں کو بھی چلا گیا تھا ۔۔۔ وہ آہنی سوچوں کے سمندر میں اس قدر ڈوبا ہوا تھا۔ کہ اسے جلن کا احساس تک نا ہوا ۔۔۔۔ ۔
"ہمممم۔۔ ۔"وہ سرد مہری سے بولا۔۔۔۔۔ چاہت تیزی سے قدم اٹھاتی اس کے پاس آئی۔ اور سیگریٹ اسکے ہاتھوں چھین کر زمین پہ پھینکا ۔۔۔ ۔
"آ۔۔۔۔ آپ کیا سوچ رہے ہیں ۔۔۔۔ بتائیں مجھے ۔"اسنے مدھم آواز میں پوچھا ۔۔۔ ۔
جب وہ دکھی ہوتی تھی تو یارم بھی اسے تسلی دیتا تھا ۔۔۔ آج چاہت نے اسے تسلی دینے کا سوچ کر اس سے اسکی ناراضگی کی وجہ پو چھنی چا ہی ۔۔۔ ۔
"بابا سائیں کے جانے سے کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔"وہ شرمندہ سے سر جھکا گیا ۔۔۔۔ بات یہ نہ تھی وہ دونوں اچھے سے جانتے تھے۔
"اتنا بوجھ ہے کہ آپ اپنا کیا ہوا وعدہ بھول گئے۔"اس نے شکوہ کناں نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے کہا ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
"کو"ن سا وعدہ ؟
یارم بلوچ نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا۔۔۔ ۔
""یہی کہ آپ میرا خیال رکھیں گے۔ "آپکو پتہ ہے،آدم برو سے بات بھی نہیں کی میں نے کب سے۔ ۔ ۔ مجھے ان کی بہت یاد آتی ہے۔ میں خود کو کتنا تنہا محسوس کرتی ہوں ان کے بغیر ۔ پہلے آپ مجھ سے اچھے سے بات کرتے تھے۔ میری چیزوں کا خیال رکھتے تھے۔ اب تو میری طرف دیکھتے بھی نہیں اور پی ار بھی نہیں کرتے ۔"اسنے دکھ سے اس کی طرف دیکھتے ہوئے معصومانہ انداز میں شکوہ کیا ۔۔۔۔ ۔
....!!!!!"ہیں۔۔۔۔؟؟؟ ؟
"ایسا کب ہوا ۔۔۔۔؟؟؟ ؟
..!!!"میں نے کب پیار ۔۔۔ ؟
وہ خودی سوچ میں پڑ گیا ۔۔ ۔
"اف میں بھی کیا سوچنے لگا ۔۔۔ ۔
"اب آپ مجھے بات بات پہ ڈانٹتے ہیں ،مجھ سے ٹھیک سے بات بھی نہیں کرتے ۔۔۔ آپ کو پتہ ہے مجھے کتنا برا لگتا ہے آپ کا انگور کرنا ۔۔۔ ۔"چاہت کے نم آواز میں کہے گئے الفاظ پر یارم بلوچ کا دل بند ہونے لگا۔ اس نے آگے بڑھ کر نرمی سے چاہت کا مخملیں نازک سا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا ۔۔۔۔ ۔ "آئم سوری چاہت ۔۔ ۔ رئیلی سوری۔ بس بابا سائیں کی جدائی سے کچھ ٹینشن میں تھا ۔۔ ۔"وہ اسکے ہاتھ کی پشت اپنی پوروں سے سہلاتے ہوئے گھمبیر آواز میں بول رہا تھا۔ اس کے محبت بھرے لمس پر چاہت کے آنسو نکل آئے ۔۔۔ کتنے دنوں بعد اسے کسی کا محبت بھرا لمس محسوس ہوا تھا ۔۔ ۔
"پلیز مجھے آدم برو سے ملادیں ۔۔۔۔ میں ان کے بغیر نہیں رہ سکتی ۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ میں مر جاؤں گی ۔۔۔۔ اگر انہیں نا دیکھا تو ۔۔۔ ۔
"ایسی دل دہلا دینے والی باتیں مت کرو چاہت ۔۔۔ تمہیں کچھ ہوگیا تو میرا کیا ہوگا ۔۔۔ میرے جینے کی وجہ بن گئی ہوتم ۔۔۔۔۔۔ ۔ "چاہت میں تمہارا مجرم ہوں تم سے نظریں نہیں ملا سکتا ۔۔۔۔ اگر تمہیں سچ پتہ چل گیا تو ۔۔۔ کہیں تم مجھے چھوڑ نا جاو ۔۔۔۔ یہی سوچ کر خاموش ہوں۔ ناتو تمہیں سچ بتانے کی ہمت کر پا رہا ہوں اور نا تمہیں کھو دینے کی ۔۔ ۔
"خود کو سزا دینے کےلئے تم سے دوری کو چن لیا ہے۔ ۔
وہ دل میں بولا ۔۔۔ ۔
چاہت اسکے بولنے کی منتظر تھی ۔۔۔۔۔ مگر وہ خاموشی سے چلتا ہوا اپنی جگہ پہ جا کر لیٹ گیا ۔۔۔ ۔
اور ائیر کنڈیشنڈ کی سپیڈ بڑھا کر آنکھیں موند لیں ۔۔ ۔
!!!! چاہت اسکے جواب کی منتظر جہاں تھی وہاں کتنی دیر کھڑی یہی سوچتی رہی کہ وہ اس سے جب بھی آدم سے ملنے کی بات کرتی ہے وہ ہمیشہ یونہی خاموش ہوجاتا ہے ۔۔۔ ۔
ایسا کیوں ....؟؟؟ ؟ وہ کچھ دیر اپنے ننھے سے ذہن پہ زور ڈالتے ہوئے وہیں کھڑی سوچتی رہی پھر چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے اپنی جگہ پر آکر لیٹ گئی ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
"..."آپ کی رپورٹس آگئی ہیں
ایک نرس نے زبیدہ کو بتایا ۔۔ ۔
اس سے پہلے کہ زبیدہ ڈاکٹر کے کمرے میں قدم رکھتی ان سے کچھ پوچھنے کے لیے اس کے قدم ڈاکٹر وہاج اور آتش بلوچ کی آواز نے وہیں جکڑ لیے ۔۔۔ ۔
"ڈاکٹر آپ یہ رپورٹس دیکھ "کر بتائیں کہ کیا پرابلم کے انہیں
آتش بلوچ نے رپورٹس ڈاکٹر وہاج کی طرف بڑھائیں ۔۔۔ ۔
وہ رپورٹس کا جائزہ لینے لگے ۔۔ ۔
"آتش ان رپورٹس کے مطابق پیشنٹ پھپھڑوں کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں ۔۔۔ ۔
انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ انداز میں کہا۔
""کیا ۔۔۔؟ ؟
!!! "مگر۔۔۔ ۔ آتش بلوچ ان کی بات سن کر حیران ہوا ۔۔ ۔
"جی ان کا بروقت علاج نہیں کیا گیا اسی لیے اب مرض آخری سٹیج پہ ہے ۔۔۔ اس میں ہمارے خلیے ایک سیٹ مدت کیلئے سیل سائیکل میں داخل ہوتے جہاں ان کی گروتھ ہوتی ہے اور پھر وہ اس سائیکل سے نکل جاتے ہیں مگر یہ عمل اگر بے ربط اور بے ہنگم ہو جائے تو خلیوں کی گروتھ بے قابو ہو جاتی ہے جو کینسر کا باعث بنتی ہے۔
پھیپڑوں کے کینسر میں پھیپڑوں کے خلیے بے لگام ہو کر تقسیم ہوتے چلے جاتے ہیں۔ یہ خلیے ہمارے خون میں آکسیجن فراہم کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں مگر ان حالات میں ہماری سانس لینے کی صلاحیت خاصی خراب ہو جاتی ہے۔ ویسے تو کوئی بھی شخص کینسر کا شکار ہو سکتا ہے۔ وہ کینسر جو پھیپھڑوں میں شروع ہوتے ہیں انہیں پرائمری پھیپھڑوں کا کینسر کہا جاتا ہے اور وہ کینسر جو جسم میں کسی مختلف جگہ سے پھیپھڑوں میں پھیلتے ہیں انہیں سیکنڈری پھیپھڑوں کے کینسر کہتے ہیں۔ اس قسم کے خلیوں کی بنیاد پر ،جس میں کینسر بڑھنا شروع ہوتا ہے باہر کھڑی زبیدہ کے سر پہ تو حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔۔۔ ۔ اسے ان کی باتوں سے بس اتنا اندازہ ہوا کہ اسے کوئی بڑی خطرناک بیماری ہوگئی ہے۔ وہ وہیں دیوار کے ساتھ لگی رونے لگی ۔۔۔۔ اسے اپنی زندگی کی فکر نہیں تھی ۔۔۔ فکر تھی تو سسی کی ۔۔۔۔ اس کے جانے کے بعد اس کی بیٹی کا کیا ہوگا ۔۔۔۔ ابھی وہ اسی کشمکش میں مبتلا تھی کہ آتش بلوچ ڈا کڑا وہاج سے بات ختم کیے باہر نکلا اور زبیدہ کو باہر دیکھ کر ٹھٹھک کر وہیں رکا ۔۔ ۔
زبیدہ کی بھیگی آنکھوں کو دیکھ کر وہ اندازہ لگا چکا تھا کہ زبیدہ نے سب سن لیاہے ۔۔ ۔
"آپ فکر مت کریں آپ کا علاج ہوگا تو آپ ٹھیک ہو جائیں گی ۔۔۔ ۔"آتش بلوچ نے ٹہرے ہوئے انداز میں انہیں تسلی دی ۔۔۔ ۔
!!!"چھوٹے سردار ۔۔ ۔
"مجھے اپنی نہیں سسی کی فکر ہے ۔۔۔۔ اس نے رندھے لہجے میں کہا۔
"آپ اس کی فکر مت کریں ۔۔۔ میں آپ سے کچھ کہنا چاہتا ہوں "اسنے بات کا آغاز کیا۔
"جی جی چھوٹے سردار! زبیدہ نے مؤ دب انداز میں کہا۔
""اگر آپکی اجازت ہو تو میں سسی سے نکاح کر کہ اسے اپنی زوجیت میں لینا چاہتا ہوں
"یہ۔۔۔۔ یہ ۔۔۔۔ کیا کہہ رہے ہیں آپ ۔۔ ۔ سردار ۔۔ ۔ ؟
وہ حیرت زدہ لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں بولی۔۔۔ ۔
"میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ میں نے کیا کہا ہے ۔۔۔ ۔
وہ رسان سے بولا۔
"پر سردار ۔۔۔۔۔۔ اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا کہے ۔۔ ۔
"آ۔۔۔۔ آ۔۔۔ پ ۔۔۔ سب جانتے ہوئے بھی کہ اس کے ساتھ ۔۔۔ کیا ۔۔۔ ہوا ۔۔۔ ۔
وہ کپکپاتی ہوئی آواز میں بولی۔۔۔ ۔
"جی ۔۔۔۔ اس نے فقط اتنا ہی کہا ۔۔۔ ۔
"آپ کا ہم غریبوں پہ اتنا بڑا احسان ۔۔۔۔ زبیدہ اس کے سامنے ہاتھ جوڑ کر اس کے پیروں میں گر پڑی ۔۔۔ ۔ اس کے تو وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ اونچے شملے والا شہزادہ ان کی بیٹی کو اپنے نکاح میں لے گا ۔۔۔ ۔