"اٹھیے پلیز ۔۔۔۔ ایسامت کریں ۔۔۔۔ تعلیم ہم سب کو برابری کا درس دیتی ہے۔ کیا فایدہ پڑھنے لکھنے کا جو ہم وہی دقیانوسی خیالات کے پیروکار بنے رہیں۔ آپ میرے لیے میری ماں سا جیسی ہیں ۔۔۔۔ اب دوبارہ میں آپ کو میرے سامنے ایسا کرتے نا دیکھوں "اس نے ان کے شانوں سے تھام کر انہیں اٹھاتے ہوئے شائستگی سے کہا
***
زبیدہ تو اپنی بیٹی کے مقدر لکھنے والے پہ سو سو بار قربان جا رہی تھی ۔۔۔۔ خوشی سے اسکی آنکھیں جھملانے لگیں
***
"آپ بس میرے بعد میری بیٹی سسی کا خیال رکھیے گا۔"ان کی بات پر آتش بلوچ کی مسکراہٹ مانند
پڑی۔ چہرے کا رنگ اڑا تھا۔ دل میں انجانے سے خوف نے جنم لیا۔
"آپ ایسی باتیں کیوں کر رہی ہیں۔ آپ کو ابھی بہت سا جینا ہے۔ مجھے اور سسی کو دعائیں دینی ہیں ۔"۔ اس نے نرمی سے کہا ۔۔ ۔ "زندگی کا کیا بھروسا ہے چھوٹے سردار ۔ آج ہوں کل نہ ہوئی تو میری بچی تنہا نہ رہ جائے۔ آپ کبھی میری سسی کا ساتھ مت چھوڑیے گا۔"نم آنکھیں آتش بلوچ کے خوبرو چہرے پر تھیں۔
""میرا وعدہ ہے ،میں ہمیشہ اس کا خیال رکھوں گا اور آپ کا بھی
آتش بلوچ نے عقیدت سے ان کا جھریوں زدہ ہاتھ ہاتھ تھام کر انہیں تسلی آمیز انداز میں کہا ہتھیلی پر لب رکھے۔ ""سسی کی حالت مجھ سے دیکھی نہیں جاتی
وہ درد بھری نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے بولیں ۔۔ ۔
"میں سب ٹھیک کر دونگا۔
"آج ہی مولوی صاحب کا انتظام کرتا ہوں۔
وہ کہہ کر وہاں سے جانے لگا ۔۔۔ مگر پھر رکا اور واپس آیا ۔۔ ۔ "آپ سسی کو مت بتائیے گا کہ اس کا نکاح مجھ سے ہو رہا ہے ۔۔۔۔ بس اسے اس نکاح کے لیے منانے کا کام آپ کے ذمے ہے ۔۔۔۔ وہ کہہ کر رکا نہیں چلا گیا ۔۔۔ ۔
جبکہ زبیدہ اس کی باتوں پہ غور کرنے لگی کہ اس نے ایسا کیوں کہا ۔۔۔۔ لیکن اس کی بات بھی تو ماننی تھی ۔۔۔ ۔ وہ سسی کے کمرے کی طرف بڑھ گئی ۔۔۔ ۔
سسی آنکھیں کھولے ایک ہی زاوئیے میں چھت کو گھور رہی تھی ۔۔۔۔ زبیدہ اسکے سرہانے کی طرف بیٹھ کر اسکے بالوں میں انگلیاں چلانے لگی ۔۔۔ ۔
""سسی ایک بات کہوں ؟
کچھ دیر گزرنے کے بعد زبیدہ نے اپنی بات کا آغاز کیا ۔۔ ۔
...!!!!"جی اماں
"وہ کھوئے ہوئے انداز میں بولی ۔۔۔ ۔
"میری ایک بات مانے گی ۔۔۔۔ ؟
انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا۔
"آگے کبھی تیری کوئی بات ٹالی ہے ؟؟ ؟
وہ نظروں کا رخ زبیدہ کی طرف کیے بولی ۔۔۔ ۔
""تو ٹھیک ہے پھر میں نے تیرا نکاح طے کردیا ہے۔ ابھی کچھ دیر میں مولوی آتا ہی ہوگا
انہوں نے گویا اپنے الفاظ سے سسی کے سر پہ دھماکہ کیا
!!!"یہ ۔۔۔ یہ ۔۔۔ کیا کہہ رہی ہے تو ...ماں سا ؛
وہ ان کا اپنے بالوں پہ موجود ہاتھ اپنے ہاتھ میں سختی سے پکڑ کر حیرت زدہ آواز میں بولی۔۔۔۔۔ اسے ابھی بھی یقین نہیں آیا تھا ۔۔ ۔
"دیکھ سسی انکار مت کرنا ۔۔۔ ابھی تو نے کہا تھا کہ تو میری بات مانے گی ۔۔۔ ۔
انہوں نے اسے تھوڑی دیر پہلے کی گئی اسی کی بات یاد دلائی ۔۔۔ ۔
"پر ۔۔۔ ماں ۔۔۔ سا ۔۔۔ ۔
اس کے حلق میں جیسے کانٹے اگ آئے۔۔۔۔ اس کے گلے کی گلٹی ابھر کر معدوم ہوئی۔۔۔ ۔
آنکھوں کے کناروں سے آنسو باندھ توڑ کر بہنے لگے اور اس کے رخساروں کو بھگو نے لگے۔۔۔ ۔
کیسے سینچ کر رکھا تھا اس نے خود کو اپنے شہزادے کے لیے ۔۔۔۔ اب میں شہزادے کو کیا منہ دکھاؤں گی
۔۔۔۔ کیا کہوں گی کہ میں اس کے لیے اپنی حفاظت بھی نا کر سکی ۔۔۔ ۔
اس کا سامنا کرنے سے بہتر تو میں مر جاتی ۔۔۔۔ ۔
"اے اللہّٰ مجھ پہ اک کرم کرنا ۔۔۔۔ بس میرا اس سے دوبارہ کبھی سامنا نا کرنا ۔۔۔ ورنہ میں تو اس سے نظریں بھی نہ ملا پاؤں گی ۔۔ ۔
"نہیں ماں سا ۔۔۔۔ میں کسی کے قابل نہیں۔۔۔۔ کون اپنائے گا مجھے اس داغدار وجود کے ساتھ ۔۔۔ ۔ وہ کرب زدہ آواز میں بولی۔۔۔۔ ۔
"وہ نا پوچھ مجھ سے کون اپنائے گا تجھے بس اتنا یاد رکھ وہ اک فرشتہ صفت انسان ہے ۔۔۔۔ اور تجھے اس کی ہر بات ماننی ہے ۔۔۔۔ یہ تیری ماں سا حکم ہے ۔۔۔۔ وہ پیار سے کہتی ہوئی آخر میں حا کما نہ انداز میں پیش آئیں ۔۔۔ ۔ !!!!"نہیں۔ ماں سا ۔۔ ۔
""مجھ سے نہیں ہوگا ۔۔۔۔ میں کسی کا بھی سامنا نہیں کر سکتی ۔۔۔ ۔
"سسی ۔۔ ۔!!! تجھے تیری ماں سا کی قسم ۔۔ ۔!! انکار مت کرنا ۔۔۔۔۔ تیرے بھلے کے لیے ہی ہے سب
***
انہوں نے اس کا ہاتھ اٹھا کر اپنے سر پہ رکھتے ہوئے قسم دی ۔۔۔ ۔
سسی کو اپنا سانس رکتا ہوا محسوس ہوا ۔۔۔ ۔
اس نے کرب سے آنکھیں موند لیں ۔۔۔ ۔
اسے سہارا دے کر اٹھا کر بیٹھایا اور اس کے سر پہ دوپٹے کا گھونگھٹ اوڑھا دیا ۔۔۔ ۔
کچھ دیر میں مولانا صاحب اندر آئے اور ان کے ساتھ ڈاکٹر زارا اور ڈاکٹر وہاج بھی تھے آتش نے اپنے یو نیورسٹی کے دو دوستوں کو بھی بھی بلا لیا تھا ۔۔۔ ۔
سسی کو کچھ خبر نا ہوئی کب اور کیسے نکاح ہوا وہ بس کسی روبوٹ کی طرح ان کی ہاں میں ہاں ملاتی گئی ۔۔۔ ۔
اور پھر واپس شکستہ وجود لیے ہاسپٹل کے بستر پر ڈھ سی گئی۔۔۔۔ اور آنکھیں موند لیں ۔۔۔ ۔
کیا سوچا تھا اور کیا ہوگیا تھا ۔۔۔۔۔ یہی سوچ سوچ کر وہ نڈھال ہوچکی تھی۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
سورج کی روشنی چہار سو اپنے پر پھیلائے پارے آب و تاب سے چمک رہا تھا ۔۔۔۔ دھوپ کی سنہری کرنیں کھڑکی کے راستے اس کے چہرے پہ پڑیں تو ھادیہ نے اپنی نیند سے بوجھل آنکھیں مسل کر کھولیں ۔۔۔۔ اور اپنے ساتھ سوئے ہوئے اپنے شریک حیات کی طرف دیکھا ۔۔۔ جو دنیا و مافیہا سے بے خبر میٹھی نیند کے مزے لے رہا تھا ۔۔۔ ۔ اسے صبح ہی صبح شرارت سوجھی ۔۔۔۔۔ اس نے نچلا ہونٹ دانتوں تلے دبایا ۔۔۔۔ اور کمفرٹر اتار کر ایک طرف کرتے ہوئے اپنی جگہ سے اتر کر کبرڈ کی طرف بڑھی ۔۔۔۔ ۔
پھر ٹاول اور اپنے کپڑے لیے واش روم کی طرف بڑھ گئی ۔۔۔ ۔
واپس باہر آئی تو ڈریسر کے سامنے کھڑی اپنے بھیگے بالوں میں برش پھیرنے لگی اور شیشے میں سے ھاد بلوچ کے چہرے پہ نظریں جمائے ہوئے تھی ۔۔۔ ۔
اپنا دوپٹہ اٹھا کر شانوں پہ ڈالا ۔۔۔ ۔
پھر آہستہ آہستہ دبے پاؤں چلتے ہوئے ھاد بلوچ کے سرہانے کی طرف آئی ۔۔۔۔ الارم کلاک سے ٹھیک ایک منٹ بعد کا الارم سیٹ کرتے ہوئے کلاک ھاد بلوچ کے بالکل کان کے پاس لگا کر رکھ دیا ۔۔۔ جیسے دبے قدموں سے اسکے پاس گئی تھی ویسے ہی واپس دروازے کے پاس آگئی ۔۔۔ ۔
اس کی پوری تیاری تھی۔ باہر بھاگنے کی ۔۔۔ ۔ تبھی ایک منٹ کا وقت پورا ہوتے ہی پورے زوروں شوروں سے الارم ھاد بلوچ کے کانوں کے پردے پھاڑنے لگا ۔۔۔ ۔
وہ ہڑ بڑا کر گہری نیند سے جاگا ۔۔۔۔ اور غصے سے جھنجھلاتے ہوئے الارم کلاک کو اٹھا کر زمین پہ دے مارا ۔۔ ۔ ""کس نے لگایا یہ ؟؟ ؟
تبھی اس الارم کلاک کہ آواز کے ساتھ ھادیہ کی کھکھلا ہٹیں کمرے میں گونجنے لگیں۔۔۔ ۔
ھاد بلوچ نے اپنی نیند سے بوجھل سرخی مائل آنکھوں سے اسے گھور کر دیکھا ۔۔۔ ۔
!!!!"شادی کی پہلی صبح مبارک
""تمہیں بھی تو پتہ چلے کس بلا کو لے آئے ہو
وہ چہک کر بولی ۔۔۔ ۔
"جلدی تیار ہوجاو ۔۔۔ سسر ال میں میرا پہلا دن ہے ۔۔۔۔ اپنے گھر والوں سے میرا تعارف نہیں کرواو گے
***
وہ ہنستے ہوئے لہک لہک کر بولی ۔۔۔ ۔
!! "ھادیہ ۔۔۔ ۔
وہ دانتپیس کر رہ گیا۔۔۔ ۔
"اچھا چلو تم تیار ہوجاو ۔ ۔ میں خودی مل لیتی ہوں ۔۔ ۔
اور ہاں اچھے سے تیار ہونا ۔۔۔ ۔
وہ شرارت سے کہتے ہوئے باہر نکل گئی ۔۔۔ ۔
وہ تاسف سے سر ہلاتے ہوئے اپنی جگہ سے اٹھا ۔۔۔ ۔
اور کبرڈ سے اپنے کپڑے نکالنے لگا ۔۔۔ ۔
پہلا سوٹ نکال تو اس نے آنکھیں سکیڑ کر دیکھا ۔۔۔ قمیض کے بٹن ٹوٹے ہوئے تھے ۔۔۔۔ اس نے جھنجھلا کر اسے واپس پھینکا اور ہینگر سے دوسرا جوڑا نکالا ۔۔۔ ۔
اس کا بھی یہی حال تھا ۔۔ ۔
ھاد نے سارے سوٹوں کو الٹ پلٹ کر دیکھا ۔۔۔۔ سب کے بٹن ٹوٹے ہوئے تھے ۔۔۔۔ اس نے سارے سوٹوں کا گولہ بنا کر غصے سے زمین پہ دے مارا ۔۔۔ ۔
"تم چاہتی تھی کہ میں تمہیں بلوا کر اپنی قمیض کے بٹن لگوا وں ۔۔۔۔ ہنہہ۔۔۔ ۔
سوچنا بھی مت ۔۔۔ ۔
میڈم ھادیہ آپکا یہ حربہ ناکام ہوا ۔۔۔ ۔ اس نے آج معمول سے ہٹ کر شلوار قمیض پہننے کی بجائے نچلے خانے سے اپنی ٹراؤزر شرٹ نکال جو وہ کبھی کبھار پہن لیتا تھا ۔۔۔ ۔
جیسے ہی وہ اس نے واش روم میں قدم رکھا ۔۔۔۔۔ اس سے پہلے کے وہ پھسل جاتا ۔۔۔ اس نے اپنا ہاتھ دیوار پہ رکھ کر خود کو گرنے سے روکا ۔۔۔۔ ۔
واش روم کا فرش شیمپو سے بھرا ہوا تھا ۔۔۔ ۔
"یہ سب اسی کا کیا دھرا ہے ۔۔۔۔!!!! وہ دانت کچکچا کر بولا۔۔۔ ۔
پھر شاور کھول کر شیمپو بہانے لگا ۔۔۔۔ ۔
باتھ لے کر فارغ ہوتے جیسے کی اس نے ہاتھ بڑھا کر ٹاول اتارنا چاہا تو وہ بھاری سا محسوس ہوا ۔۔۔ ۔
دیکھا تو ٹاول پورا کا پورا گیلا تھا ۔۔۔۔ جیسے کچھ دیر پہلے دھو کر لٹکایا گیا ہو اس میں سے پانی کی بوندیں پٹ پٹ گر رہی تھیں ۔۔۔ ۔
وہ غصے سے تلملاتے ہوئے بنا ٹاول کا استعمال کیے ہی باہر نکل آیا ۔۔۔ ۔
بالوں میں برش کیا ۔۔۔ شیشے میں بھی اس کے تیکھے نقوش تنے ہوئے تھے ۔۔۔ ۔
اس نے جوتے پہنے تو وہ بھی گیلے ۔۔۔۔ ۔
اب تو اس کے صبر کا پیمانہ اصل میں لبریز ہوا ۔۔۔۔ ۔
اپنے شوز ریک کے پاس گیا وہاں سے دوسرے پہن کر وہ دھاڑ سے دروازہ کھول کر باہر نکلا ۔۔۔ ۔
تمہاری صبح تو اب میں گڈ مارننگ بناتا ہوں ۔۔۔۔ ایسا جھٹکا دوں گا۔ دوبارہ میری صبح اس طرح کی گڈ مارننگ بنایا بھول جاؤ گی ۔۔۔ ۔
ھادیہ سیڑھیاں اتر کر نیچے آئی تو سامنے ہی بڑا سا کچن نظر آیا ۔۔۔۔ جہاں سے مدھم سی باتوں کی آوازیں آ رہی تھیں ۔۔ ۔
وہ آہستہ سے چلتی ہوئی اندر آئی تو دیکھا ۔۔۔۔ ۔
شازیہ آملیٹ بنا رہی تھی ۔۔۔ اور زرش بلوچ پراٹھے ۔۔۔ ۔ جبکہ چاہت وہیں قریب کھڑی تھی ۔۔۔۔۔ یارم بلوچ جاگنگ کے لیے باہر جا چکا تھا ۔۔۔۔ ۔
!!!"اسلام وعلیکم ۔
ھادیہ نے دھیمی آواز میں کہا۔۔ ۔
تو سب نے پلٹ کر اسے دروازے میں کھڑی دیکھا ۔۔۔ ۔
!!!"وعلیکم السلام
"آؤ اندر ۔۔۔۔ زرش بلوچ نے شفیق انداز میں کہا۔۔۔۔ ۔
"رات کو ملاقات نہیں ہوسکی ۔۔۔۔ ہماری ۔۔۔ ویسے تم نے پہچانا مجھے میں کون ہوں ؟
"نہیں ۔۔۔۔ ھادیہ نے نفی میں سر ہلایا۔۔۔ ۔
""میں ھاد کی ماں ہوں ۔۔ ۔
اور یہ تمہاری جیٹھانی ۔۔۔ چایت ۔۔۔۔ ۔
ھادیہ کے چہرے پہ ان کی ساس ہونے کے بارے میں سوچ کر مسکراہٹ آئی ۔۔۔۔ مگر جیٹھانی اور وہ بھی اپنی چھوٹی عمر ۔۔۔ نازک سی نیلی آنکھوں والی گڑیا جیسی لڑکی کو دیکھ کر حیران بھی ہوئی اور خوش بھی ۔۔۔ ۔
""آپ بہت کیوٹ ہیں
ھادیہ نے کھلے دل سے اسکے منہ پہ ہی اسکی تعریف کی اور دوستانہ انداز میں ہاتھ آگے بڑھایا ۔۔۔ ۔
""تھینک یو ۔۔۔ آپ بھی بہت پیاری ہیں
چاہت نے اسے دیکھ کر مسکراتے ہوئے کہا اور اس سے ہاتھ ملایا ۔
""لائیں ماں سا میں بھی آپ کی مدد کراؤں ھادیہ نے زرش بلوچ کے پاس جاتے ہوئے اپنے پن سے پیشکش کی ۔۔۔ اب اس نے نہیں رہنا تھا۔ یہی مستقل ٹھکانہ تھا تو کیوں نا گھل مل کر رہتی ۔۔۔ تو اس نے خودی اجنبیت کی دیواریں گرا کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ۔۔۔ ۔ "ارے نہیں ۔۔۔ پہلے ہی دن اپنی بہو سے کام کراؤں گی ۔۔۔۔ سب سنیں گے تو مجھے ظالم ساس کہیں گے ۔۔۔۔ تم بیٹھو ۔۔۔۔ میں بنا رہی ہوں نا ۔۔۔۔ ۔
"ویسے بھی کافی دنوں سے اپنے کمرے میں ہی تھی ۔۔۔ یہ چاہت ہی لے کر آئی ہے ضد کر کہ آج مجھے میرے کمرے سے ۔۔ ۔ کہہ رہی تھی میرے ہاتھ کے پراٹھے کھانے ہیں۔ ھادیہ کو بہت اچھا لگا زرش بلوچ اور چاہت کا آپسی پیار،،،انہیں دیکھ کر لگ ہی نہیں رہا تھا کہ وہ ساس بہو ہیں ایسا لگا جیسے ماں اور بیٹی آپس میں بات کر رہی تھیں ۔۔۔ ۔
فلک بلوچ کی جدائی کے بعد چاہت نے ان کے ساتھ وقت گزارنا شروع کیا تو ان دونوں میں کافی اچھی
انڈر سٹینڈنگ ہوچکی تھی ۔۔۔ ۔
"سچ کہوں مجھے نا جلن ہو رہی ہے آپ کا پیار دیکھ کر ۔۔۔۔ میں نے بھی کبھی اپنی ماں سا کو نہیں دیکھا ۔۔۔ مجھے اماں بی نے پالا ہے ۔۔۔۔۔ اگر میری ماں سا زندہ ہوتی تو وہ بھی یونہی پیا"ر کرتی جیسے آپ کرتی ہیں۔
وہ بھرائے لہجے میں بولی ۔۔۔ ۔
تم بھی تو ہماری اپنی ہی ہو ،تمہاری ماں عنا یا میری نند اور ھاد کی پھپھو تھی ۔۔ ۔ "اللہ تعالیٰ نے مجھے تین بیٹے دئیے مگر بیٹیاں نہیں ۔۔۔۔۔ آج تم دونوں کے روپ میں میری بیٹوں والی حسرت بھی پوری ہوگئی ۔۔۔۔ ۔
"تمہیں بھی میں ایسا ہی پیار دوں گی جیسے چاہت سے کرتی ہوں۔ تم میرے لیے اس سے کم نہیں ہو ۔۔۔ جیسے مجھے میرے بیٹے پیارے ہیں ،ویسے تم دونوں بھی ۔۔۔ ۔
وہ مسکراتے ہوئے بولیں ۔۔۔ ۔
تم میرے بیٹیوں کی خوشی ہو ۔۔۔۔ تو اس حساب سے میری بھی ۔۔ ۔
انہوں نے کہتے ہوئے پراٹھے کو گھی لگایا ۔۔۔ ۔
"میں جوس بناؤں "؟
ھادیہ نے پوچھا ۔۔ ۔
"یعنی کہ تم آرام نہیں کرو گی ۔۔۔۔ چلو اگر اسی میں تمہاری خوشی کے تو بنا لو ۔۔ ۔
زرش بلوچ نے پیار بھری نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔۔ تو ھادیہ جوس بنانے لگی ۔۔۔ ۔
"ممی ۔۔۔۔!!! ایک بار پوچھوں "؟
چاہت نے انہیں پراٹھا توے سے اتار کر ہاٹ پاٹ میں رکھتے ہوئے دیکھ کر پوچھا ۔۔۔ ۔
!!!"ہاں پوچھو نا ۔۔ ۔ "ممی یہ فرش کس سے بنا ہے ؟؟؟ چاہت جو کب سے خانوش فرش پہ نظریں جمائے ہوئے تھی ۔۔۔ اس نے چکمتے ہوئے فرش کو دیکھ کر پوچھا ۔۔۔ ۔
""چاہت یہ سنگ مرمر کے پتھر سے بنا ہے
انہوںنے جواب دیا ۔۔۔ ۔
"ممی اس پتھر میں سے کچھ گزر سکتا ہے ؟؟ ؟
وہ پھر سے کچھ گہرا سوچ کر اگلا سوال کر گئی ۔۔۔ ۔
"بیٹا سنگ مرمر میں سے صرف زیتون کی جڑیں گزر کر اسے پھاڑ سکتی ہیں ۔۔۔ ۔
اور کچھ نہیں ۔۔۔۔ ۔
"ممی تو کیا وہ زیتون کی جڑیں میں بن سکتی ہوں "؟
"یہ کیسا سوال ہے چاہت "؟
وہ چونک کر مریں پھر بولیں ۔
"بتائیں نا ممی ۔۔۔۔ ؟
وہ بضد ہوئی ۔۔۔ ۔
"اچھا پہلے بتاؤ مجھے یہ پتھر کون ہے ۔۔۔۔ جس میں سے تم زیتون کی جڑ بن کر اس میں سے گزرنا چاہتی ہو ۔۔ ۔ انہوں نے اسکی تھوڑی کو چھو کر پوچھا ۔۔۔ ۔
""آپکے بیٹے ۔۔۔ ۔
وہ بنا لگے لیٹے معصومیت سے منہ پھلا کر بولی ۔۔۔ ۔
زرش بلوچ پہلے تو حیران ہوئیں پھر ہنسنے لگیں ۔۔۔ ۔
"شازیہ دیکھو میری بہو میرے ہی سامنے میرے بیٹے کی برائی کر رہی ہے ۔۔۔ یہ وقت بھی آیا تھا ۔۔۔ ۔
شازیہ کے ساتھ ساتھ ھادیہ کا قہقہ بھی شامل ہوا ۔۔۔ ۔
."ہاں تو میں نے غلط کیا کہا ۔۔۔۔؟ ؟
""وہ ہر وقت اس سنگ مرمر کے پتھر کی طرح سٹون مین بنے رہتے ہیں۔ مجھ سے بات بھی نہیں کرتے وہ سادگی سے بولی ۔۔۔ ۔
"لو بھلا اتنی پیاری بیوی ملی ہے ان کو اور ہمارے جیٹھ صاحب اس سے بات بھی نہیں کرتے یہ تو ٹھیک بات نہیں یا ماں سا ۔۔۔ ۔
ھادیہ نے زرش بلوچ کی طرف دیکھ کر مسکراتے ہوئے کہا۔۔ ۔
"ویسے آج میری بیٹی بڑی سمجھداری کی باتیں کر رہی ہے صبح صبح ۔۔۔ ۔
زرش بلوچ مسکرائیں ۔۔ ۔
""تم نے ناراض کر دیا ہوگا ۔۔۔ اسے تبھی وہ بات نہیں کرتا ہوگا ۔۔۔۔ تم اسے پیار سے منالو وہ مان جائے گا انہوں نے اسے مشورہ دیا۔۔۔ ۔
"ممی پیار سےکیسے مناؤں "؟
اس نے معصومیت سے آنکھیں پٹپٹاتے ہوئے پوچھا ۔۔۔ ۔
"یہ بھی میں بتاؤں گی اب ؟؟ ؟
ھادیہ تم ہی اپنی جٹھانی کی مدد کرو اس سلسلے میں ۔۔۔۔ انہوں نے پہلے چاہت کی طرف دیکھا پھر ھادیہ سے کہا
***
"میں ۔۔۔ پر ۔۔۔ میں ۔۔۔ کیسے ؟؟ ؟
ھادیہ بوکھلا کر بولی ۔۔۔ ۔
"آپ!!! کو پتہ ہے میری ایک دوست ہے سسی ۔۔۔ وہ بہت اچھی ہے ۔۔۔ ممی ۔۔ ۔
اتنے دن ہوگئے سسی کیوں نہیں آرہی ۔۔۔۔؟؟؟ اس نے زرش بلوچ سے سوالیہ انداز میں پوچھا۔
!!!"شازیہ ۔۔۔ ۔
تمہیں کچھ پتہ ہے زبیدہ اور سسی کا ؟؟؟ انہوں نے اس سے پوچھا
"وڈی سردارنی جی۔۔۔ میں گئی تھی تھی۔ ۔ ۔۔ اس کے گھر میں تالا لگا تھا۔ ساتھ والے بتا رہے تھے کہ زبیدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی لگتا ہے وہ کسی رشتے دار کے پاس شہر گئی ہے علاج کروانے ۔۔۔ ۔
"ہمممم۔۔۔۔۔ مجھے بتا دیتی جانے سے پہلے ۔۔۔۔ اسے علاج کے لیے کچھ رقم دے دیتی ۔۔۔۔ چلو اچھا ہوا چلی گئی وقت رہتے علاج کر وا لے ۔۔۔ ۔
"اچھا چلو ناشتہ بن گیا ہے باہر ڈائننگ ٹیبل پہ لگاؤ ۔۔۔ باقی باتیں بعد میں کریں گے ۔۔۔ ۔
زرش بلوچ نے انہیں ہدایات دیں اور خود باہر نکل گئیں۔ ۔۔ ۔
"آگئے تم ؟؟ ؟
انہوں نے دروازے سے اندر داخل ہوتے ہوئے یارم بلوچ کی طرف دیکھ کر استفسار کیا۔۔ ۔
"جی ماں سا!!! ۔۔ ۔
"کافی دن ہوگئے تھے جاگنگ پہ گئے ۔۔۔ آج جاگنگ کرتے ہوئے کچھ دور نکل گیا اسی لیے دیر ہوگئی ۔۔۔ ۔
چاہت اسکے لیے ٹاول لے کر اسکے پاس گئی تاکہ وہ اپنا پسینہ پونچھ لے۔۔۔ ۔
"It's ok..."
یارم بلوچ نے ہاتھ میں پکڑا ہوا ایک شاپر سائیڈ ٹیبل پر رکھ دیا اور چاہت کو ایک ہاتھ اٹھا کر روکتے ہوئے اپنے کمرے میں چلا گیا فریش ہونے ۔۔۔ ۔ ھاد بلوچ جو سیڑھیوں سے نیچے اتر رہا تھا ۔۔۔۔ چاہت کو افسردہ چہرہ لیے یارم بلوچ کی پشت کو گھورتے دیکھا تو اس نے تاسف سے سر ہلایا ۔۔ ۔
پھر ڈائننگ ٹیبل کی طرف آیا اور چیئر گھسیٹ کر اس پہ بیٹھ گیا ۔۔۔۔ ناشتہ لگ چکا تھا کچھ ہی دیر میں یارم بلوچ بھی تیار ہوئے گرے کلف لگی شلوار قمیض میں ملبوس کف موڑتے ہوئے نیچے اتر آیا
***
""ماں سا جوس دیجیے گا
اس نے زرش بلوچ کو مخاطب کیے کہا ۔۔۔۔ کیونکہ جوس ان کے قریب پڑا ہوا تھا ۔۔ ۔
"یارم بیٹا پراٹھا کھاؤ بعد میں جوس بھی پی لینا ۔۔۔ ۔
"نہیں ماں سا ۔۔۔ پراٹھا بہت آئلی ہے۔ آپکو پتہ بھی ہے اس میں کتنی کیلیوریز ہیں ؟؟ ؟ "ابھی جو کیلوریز برن کر کہ آیا ہوں ۔۔۔ اس سے ڈبل لے لیں تو کیا فایدہ ایسی جاگنگ کا ۔۔۔ ؟.آپ جوس دے دیں ۔۔۔ ۔ "بیٹا یہ اصلی گھی کا پراٹھا ہے اس سے وزن نہیں بڑھتا ۔۔۔ ماں سا صدقے جائے ۔۔۔۔ سارے کام کی ذمہ داری ہے تجھ پہ اپنی صحت کا خیال رکھا کر ۔۔۔۔ کھا پی ۔۔۔۔ چھوڑ اس ۔۔۔۔ کلوری (کیلوریز)کے چکر ۔۔۔ ۔
"ایک تو وہ سڑی ہوئی کالی کافی پی کر اپنا خون جلاتا رہتا ہےا وپر سے روٹی بھی چھوڑ دے گا تو کیا بنے گا تمہارا ۔۔۔۔ وہ پریشانی سے اسے ڈپٹنے کے انداز میں بولیں ۔۔ ۔
!!!!"ماں سا ۔۔۔ ۔
صبح صبح ہی علاقے کے سردار کی اس کی ماں ہاتھوں بیغرتی ہوتے کوئی دیکھ لے تو کیا کہے گا؟ یارم بلوچ نے ہلکے پھلکے انداز میں مسکرا کر کہا اور جوس کا گلاس لبوں سے لگایا ۔۔۔ ۔
"ارے وہ ٹیبل پہ شاپر میں کیا ہے ۔۔۔۔ ؟
ھاد بلوچ جو پراٹھا کھا رہا تھا اسکی نظر سامنے موجود شاپر پہ پڑی تو اس نے پوچھا ۔۔ ۔
...""وہ اس میں گجرے ہیں
یارم بلوچ نے گلاس ٹیبل پہ رکھتے ہوئے کہا۔
" "اوہ تو بھابھی سا کے لیے لائے ہیں
وہ شرارت سے اسے چھیڑتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔ "نہیں ۔۔۔!!! وہ تو جاگنگ کرکہ واپس آرہا تھا تو ایک عورت نے مجبور کر دیا لینے کے لیے "اس نے صفائی پیش کی ۔۔ ۔
!!!"ڈئیریسٹ مغربی بھائی
ھاد چاہت سے مخاطب ہوا ۔۔ ۔
جو یارم کے چہرے پہ نظریں جمائے ہوئے تھی۔۔ ۔
وہ چونک کر ھاد کی طرف دیکھنے لگی ۔۔ ۔
"آپ ذرا خود پہ توجہ دیں ۔۔۔ کوئی سجا سنورا کریں ۔۔۔۔ تاکہ آپکے سردار کی توجہ آپ کی طرف ہو
۔۔۔۔ نجانے کیسے ہزبینڈ ہیں آپکے ۔۔۔ نا آپ کو کہیں گھمانے لے کر گئے اور نا کوئی گفٹ شفٹ دیا ۔۔۔ ۔
"بھئی شازیہ جاؤ وہ گجرے والا شاپر اٹھا کر اپنے بڑے سردار کا دو آج وہ ہمارے سامنے اپنی وائف کو گجرے "پہنائیں گے۔ زرش بلوچ نے مسکراتی ہوئی نگاہوں سے اپنے بیٹوں کو آج کتنے دنوں بعد ہنستے دیکھا تو دل میں ان کے لیے دائمی خوشیوں کی دعا مانگنے لگیں ۔۔۔ کاش آج آپ بھی ہمارے ساتھ ہوتے "دل میں اک ہوک سی اٹھی فلک بلوچ کو یاد کر کہ آنکھوں میں امڈ آنے والے آنسوؤں کو پیچھے دھکیلا ۔۔۔ وہ اپنے بچوں کی خوشیوں کو خراب نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ خوشی کے جتنے بھی لمحات ملتے انہیں کشید کرلینا چاہتی تھیں۔
"کیسے ہیں بھابھی سا ؟
ھاد نے چاہت سے پوچھا ۔۔ ۔
اس نے یارم کے چہرے کی طرف دیکھا جو بنا اسکی طرف دیکھے گجرے نکال رہا تھا ۔۔۔ ۔
"Really very beautiful...
اس نے تازہ موتیے اور گلاب سے بنے گجروں کو ستائشی نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا۔۔ ۔
"بھائی سا اب دیکھتے ہی رہے گے کیا پہنا بھی دیں "اس نے شرارتی انداز میں کہا۔۔ ۔
"پہنا بھی دیں بھائی سا آپکے پاس ان کا ہاتھ پکڑنے کے سارے حقوق محفوظ ہیں۔ اگر شرم آرہی ہے تو ہم منہ دوسری طرف کر لیتے ہیں ۔۔۔ ۔
ھادیہ اسکا اپنی فیملی کے لیے وہی ازلی نرم رویہ دیکھ کر خوش ہوئی ۔۔۔ ۔
یارم بلوچ نے سامنے بیٹھی ہوئی چاہت کا ہاتھ تھام لیا ۔۔ ۔
سب کے سامنے اسکے ہاتھ تھامنے سے چاہت کا دل عجب تال پہ دھڑکنے لگا۔۔۔۔ نجانے کیوں چہرے پہ بدن کا سارا خون سمٹ آیا ۔۔۔ ۔ یارم بلوچ پر سکون انداز میں اسکے ہاتھوں میں گجرے پہنا رہا تھا۔ اسکے پرتپش ہاتھوں کا لمس چاہت کے جسم میں سنسنی دوڑا گیا ۔۔۔ ۔
یارم بلوچ نے گجرے پہنا کر اسکے مر مر یں ہاتھوں کا بغور جائزہ لیا ۔۔۔ ۔
"بیوٹیفل نا بھائی سا ؟؟ ؟
اس نے ابرو اچکا کر شرارتی انداز میں پوچھا ۔۔۔ ۔
'آپ نے بھابھی سا کی دلی خواہش کو پورا کردیا "ھاد صاحب آپ میری مسسز کے دل کی بات جاننے کی بجائے اپنی نئی نویلی مسسز کی طرف توجہ دیں ۔۔۔ ان سے پوچھیں انکا دل اس وقت کیا چاہ رہا ہے ۔۔ ۔
یارم نے ھادیہ کو مسلسل ھاد کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے دیکھا تو اس نے ھاد کی توجہ ھادیہ پہ دلائی ۔۔۔ ۔
ھادیہ نے سٹپٹا کر نظروں کا زاویہ بدل دیا۔۔۔ ۔
"ھادیہ تمہاری کلائیاں سونی کیوں ہیں "؟
"ھاد نے تمہیں کنگن نہیں دئیے ۔۔۔۔ ؟
ھادیہ نے جواب دینے سے پہلے ھاد کی طرف دیکھا ۔۔ ۔
!!!"وہ ۔۔۔ ماں سا ۔۔ ۔
ھادیہ مزید بول نا سکی ۔۔۔ ۔
""ھاد پہلے بہت محبت کے دعوے دار بنے پھرتے تھے اب محبت ایک ہی رات میں ختم ہوگئی
یارم بلوچ نے ھاد کی طرف دیکھ کر چبھتے ہوئے لہجے میں سوال کیا ۔۔ ۔
"نہیں بھائی ایسی بات نہیں ۔۔۔۔ ہم دنیا دکھا وے کی محبت نہیں کرتے ۔۔۔ ھادیہ نے رات میں اتار کر ڈریسر پہ رکھے تھے ۔۔۔ شاید اسے پہننا یاد نہیں رہا ہو ۔۔۔ ۔"ھاد نے فورا بات بنائی ۔۔ ۔
"جاؤ ھاد کے کر آؤ ۔۔۔ تم بھی ہماری بہو کو ہمارے سامنے کنگن پہناؤ ۔۔۔ ۔
"لیکن ماں ۔۔۔!!! اس سے پہلے کہ وہ کچھ کہتا ۔۔ ۔
!"جاؤ ۔۔ ۔! انہوں نے ہاتھ اٹھا کر اسے بولنے سے روک دیا ۔۔ ۔
ھاد بلوچ بادل ناخواستہ اٹھا اور جاکر کمرے سے وہ مخملیں کیس کے آیا جس میں کنگن تھے ۔۔۔ ۔
وہیں کھڑے کھڑے ھادیہ کا ہاتھ پکڑ کر اس میں کنگن پہنائے۔۔۔۔ ۔
ھادیہ مسکرائی تو ھاد نے سلگتی ہوئی نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے پھر زرش بلوچ کی طرف دیکھا ۔۔۔ ۔
"ماں سا مجھے آپ سے اور بھائی سے ایک ضروری بات کرنی تھی ۔۔۔ ۔
وہ سپاٹ انداز میں بولا تو یارم بلوچ اور زرش بلوچ نے چونک کر اسے دیکھا ۔۔۔ ۔
"اب بھائی یہاں ہیں۔ وہ سب سنبھال رہے ہیں۔ تو میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے شہر جانا چاہتا ہوں "۔۔۔۔ بلکہ آج جا رہا ہوں آپ کو بتانا تھا ۔۔۔ ۔
ھادیہ نے اسکے اچانک فیصلے پہ فق نگاہوں سے اسکی طرف دیکھا ۔۔۔۔ اسکا رنگ یکلخت پھیکا پڑا ۔۔۔ ۔
"یہ کون سی عمر ہے پڑھائی مکمل کرنے کی ۔۔۔۔ یہاں رہ بچے پیدا کر اب انہیں پڑھا ۔۔۔ ۔
زرش بلوچ کرخت آواز میں بولی۔۔۔ ۔
"خبردار جو گھر سے ایک قدم بھی باہر نکالا ۔۔۔ ۔
ھادیہ کے دل کو تھوڑا سکون ملا ۔۔۔۔ مگر بچوں والی بات سن کر اسکے گال گلابی ہوگئے ۔۔ ۔
!!!"ماں سا ۔۔ ۔
"تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ۔۔۔۔ میں فیصلہ کر چکا ہوں
وہ ایل انداز میں کہتے ہوئے واپس اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا۔۔۔۔ ۔
""جاؤ بچے جا کر اسے روک لو
زرش بلوچ نے ھادیہ کی ڈبڈبائی ہوئی نظروں میں دیکھ کر کہا ۔۔۔ ۔
وہ اپنے کمرے میں آگیا ۔۔۔ اور بے چینی سے ادھر سے ادھر چکر کاٹنے لگا ۔۔۔ ۔
"میں شاید ڈیپریشن میں کل اس کے ساتھ زیادہ ہی برا سلوک کیا ۔۔۔ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ۔۔۔ ۔
"جب تک میں اپنے آپ کو اس صدمے سے نکال نہیں لیتا ۔۔۔ مجھے نہیں لگتا میں نارمل ہو پاوں گا ۔۔۔۔ اپنی زہنی کلفت یونہی اس پہ نکالتا رہوں گا ۔۔۔۔ انسان اپنی بھڑاس اسی پہ نکالتا ہے جسے وہ اپنا سمجھتا ہے ۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے جب تک میں یہاں رہوں گا ہمارے بیچ ۔ ۔۔۔۔ وہ ابھی سوچ ہی رہا تھا کہ ھادیہ دروازہ کھول کر اسکی طرف آئی ۔۔ ۔
"میں تمہیں یہاں سے بزدلوں کی طرح منہ چھپا کر کہیں جانے نہیں دوں گی ۔۔۔ ۔
وہ اسکے قریب آتے ہی درشت آواز میں بولی
"تم میں اتنی ہمت نہیں کہ مجھے روک پاؤ ۔۔ ۔
وہ سرد لہجے میں بولا۔
"آپ شاید میر "ے ارادوں کی پختگی کو جانتے نہیں
وہ جگر جگر کرتی نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے اسکی بئیرڈ پہ ہاتھ رکھ کر بولی ۔
""جیسا تم چاہتی ہو ایسا قیامت تک نہیں ہوگا،،سوچنا بھی مت
وہ سپاٹ انداز میں اس کا ہاتھ پیچھے جھٹک کر بولا۔
"جناب ۔۔۔!!! ہم باتیں کرنے والوں میں ،سے نہیں عمل کرکہ دکھانے والوں میں سے ہیں
وہ غصہ بھلائے اس بار مسکراتے ہوئے چہک کر بولی ۔۔۔ ۔
"اتنا غرور اچھا نہیں ،،،لے ڈوبتا ہے "وہ تنفر زدہ آواز میں بولا۔۔۔ ۔
!!!"غرور نہیں بلوچ سائیں ۔۔۔ ۔
"خود پہ اور خود کی محبت پہ اعتماد ہے "اس نے برجستگی سے کہا ۔۔ ۔
"ز "یادہ اوور سمارٹ بننے کی کوشش مت کرو ،منہ کے بل گرو گی
وہ طنزیہ انداز میں ہنکارا بھر کر گویا ہوا۔۔۔ ۔
""میں گر جاؤں ایسا تم ہونے نہیں دو گے ۔۔۔۔ مجھے پتہ ہے گرنے سے پہلے تم سنبھال لو گے ۔۔۔ ۔
وہ اسکے طنز کو جام شیریں سمجھ کرپی گئی ۔۔۔ ۔
""بھول ہے تمہاری
وہ ابرو اچکا کر استہزایہ انداز سے بولا۔۔۔ ۔
!"کیا سچ کہا ہے خلیل جبران نے واہ
"اگر تم کسی سے محبت کرتے ہو تو اُسے ازاد چھوڑ دو۔ اگر وہ واپس نہ آئے تو سمجھ لو کہ وہ کبھی تمہارا ہوا ہی نہ تھا اور اگر واپس آجائے تو پھر اُس کی پرستش کرو۔
ھاد بلوچ کے چہرے کا رنگ یکلخت بدلا ۔۔۔ آنکھیں لہو رنگ ہوگئیں ۔۔۔۔ ۔
!!!"اور مجھے پوری امید ہے تم کہیں بھی چلے جاو لوٹ کر میرے پاس ہی آؤ گے ۔۔۔ ۔
"تم جا تو رہے ہو مجھے چھوڑ کر مگر اتنا یاد رکھنا ۔۔۔ ۔
کوئی شدت سے تمہارا انتظار کر رہا ۔۔۔۔۔ میں تاعمر تمہاری واپسی کی منتظر رہوں گی ۔۔۔ ۔
!!! "ھاد بلوچ ۔۔۔ ۔
"واپسی میں اتنی بھی دیر مت کرنا کہ آخر میں معافی کا موقع کھو دو ۔۔۔۔ ۔
"پھر گڑ گڑ او کے بھی تو معافی نہیں ملے گی تمہارے اس زہریلے روئیے کی ۔۔۔ ۔
یکدم ھادیہ کا لب و لہجہ بھی تلخ ہوگیا ۔۔۔ ۔
!!!"مت بھولو کہ اس وقت کس سے مخاطب ہو ۔۔۔ ۔
"میری !!! نظروں میں اپنا اصل مقام جانتی نہیں شاید
وہ دو قدم چل کر مزید اسکے قریب آیا۔۔۔ ۔
""جانتی ہوں ھاد بلوچ کی منظور نظر ہوں
وہ پختہ لہجے میں اسکی آنکھوں میں آنکھیں گاڑھے بولی ۔۔۔ ۔
محبت مانگنی پڑے اس دکھ کو سمجھتے ہو؟
یہ مانگ کر نا ملے اس دکھ کو سمجھتے ہو؟
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️میں
صبح معمول کے مطابق جلد ہی اس کی آنکھ کھل گٸی تھی۔۔۔! وہ بستر سے نکل کر کھڑکی کے پاس آگیا اور کھڑکی سے پردے ہٹا کر اس کو کھول دیا، اک دم سے سرد ہوا کا جھونکا اس سے ٹکرایا تو اک خنکی بھری لہر اس کے اندر دوڑ گٸی۔ اس نے باہر کا جاٸیر ہ لیا، باہر ہر چیز غیر واضح تھی ۔۔۔ ابھی تک باہر ہر طرف گہری خاموشی کا دور دورہ تھا بلکل ایسے ہی جیسے اسکے اندر گہری خاموشی ،اور اک جمود چھایا ہوا تھا جس کو وہ چاہ کر بھی توڑ نہیں سکا تھا، کچھ دیر وہ ایسے ہی باہر نظریں جمائے کھڑا سوچتا رہا کہ سسی کی جب جاگ کھلے گی تو اس کا کہا ری ایکشن ہوگا ۔۔۔ ڈاکٹر زارا نے اسے رات نیند کا انجیکشن لگادیا تھا ۔۔۔ آتش نے زبیدہ کو علاج کے لیے اسی ہاسپٹل میں ایڈمٹ کروادیا تھا اور اسے بتایا کہ وہ سسی کو اپنے ساتھ اپنے فلیٹ میں لے جا رہا ہے ۔۔۔۔ جہاں وہ اپنی پڑھائی کے دوران رہتا تھا ۔۔۔۔ ۔ وہ گھر کال کر کہ بتا چکا تھا کہ کسی دوست کی مدد کے لیے وہ شہر میں رکا ہوا ہے ،اسی لیے وہاں سب مطمئن تھے ۔۔۔ ۔