وہ پردے برابر کر کے پلٹ آیا۔
دور کہیں آذانوں کی آواز آرہی تھی اس نے بھی شاور لیا اور وضو کر کے نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہو گیا، نماز پڑھ کر وہ بستر کے قریب آیا جہاں سسی ابھی بھی گہری نیند میں تھی۔
آتش نے اسکے دھان پان سے وجود کا سر تا پا جائزہ لیا۔۔ ۔ صاف میدے جیسی رنگت،بھرے بھرے گلابی لب ،ستواں ناک میں باریک سی تار ،بڑی بڑی آنکھیں جو اس وقت بند تھیں۔ اسکے بھورے لمبے بال تکیے پہ بے ترتیبی سے بکھرے ہوئے تھے ،اس کی گردن کے علاؤہ کچھ اور جگہ پہ بھی ابھی تک دانت سے دئیے گئے نشانات موجود تھے ،جس میں خون جم چکا تھا ۔۔۔۔ اس کی حالت دیکھ کر آتش بلوچ نے اپنی مٹھیوں کو زور سے بھینچ لیا۔۔۔۔ اسے اپنے ضبط کی طنابیں ٹوٹتی ہوئی محسوس
ہوئی۔۔۔۔ اس کا دل تو کر رہا تھا ۔۔۔۔ اس درندے کو کہیں سے بھی ڈھونڈھ کر اسے عبرتناک انجام تک پہنچا دے ۔۔۔ ۔
وہ دھیرے سے چلتے ہوئے اس کے قریب آیا ۔۔۔۔ ۔ اور اسکی گردن پہ موجود نشان کو چھوا تو سسی نے کسی کا لمس محسوس کیے جھٹ آنکھیں کھول دیں ۔۔۔۔ اب تو وہ خواب میں بھی ڈرنے لگی تھی کسی کے چھوٹے سے ۔۔۔۔ ۔
سامنے آتش بلوچ کو دیکھ کر اس کے دل کی دھڑکنوں میں تیزی آئی ۔۔۔ ۔
اس نے ہاتھ بڑھا کر اسکے گال پہ رکھا ۔۔۔ ۔
.مگر یہ کیا ۔۔۔۔؟؟ ؟
"وہ جواب نہیں دیکھ رہی تھی بلکہ وہ شہزادہ تو حقیقت میں اس کے سامنے تھا ۔۔۔ ۔
اس نے سرعت سے اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیا ۔۔۔ ۔
ایسے جیسے اسے کرنٹ لگا ہو ۔۔۔ ۔
"آ....آ....آپ ۔۔۔ ۔"وہ لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں حیرانگی سے بولی ۔۔۔۔ ۔
""ا۔۔ و۔۔ ر ۔۔ میں۔ ۔ یہ۔ ۔ کہاں۔ ۔ ہوں؟
اس نے اردگرد دیکھا وہ پر آسائش اور انجان جگہ تھی ۔۔۔ ۔
""تم میرے فلیٹ میں ہو ۔۔۔ ۔
وہ سادہ سے انداز میں بولا۔۔ ۔
"مگر ۔۔۔ آ۔۔ پ مجھے یہاں کیوں لائے ؟
اس نے اٹھ کر بیٹھتے ہوئے ٹانگیں سمیٹ لیں ۔۔۔۔ گھٹنے گردن سے لگائے ۔۔۔ ۔
کیونکہ اس کے سامنے بنا دوپٹے کے اسے عجیب گھبراہٹ محسوس ہوئی ۔۔۔۔ اس نے اردگرد اپنا دوپٹہ
ڈھونڈھنے کے لیے نظریں دوڑائیں۔۔۔۔ مگر اسے کچھ نظر نہیں آیا ۔۔۔ ۔
"بیو "ی نکاح کے بعد اپنے شوہر کے گھر ہی آتی ہے
وہ سنجیدہ انداز میں بولا۔
""کیا ؟؟ ؟
وہ تو اس کے سر پہ دھماکا کر چکا تھا ۔۔ ۔
سسی کا دماغ تو زلزلوں کی زد میں تھا۔۔۔۔۔ ذہن میں جیسے جھکڑ چلنے لگے ۔۔۔۔ اس نے دھندھلائی آنکھوں سے اسے دیکھا۔۔۔۔ ۔
اسے اس نکاح کی سچائی کو تسلیم کرنا مشکل لگا ۔۔ ۔
سسی بستر سے نیچے اتر آئی ۔۔ ۔
اس وقت وہ ہاسپٹل کے ہی گھنٹوں تک آتے گاؤن میں تھی اس کے پنڈلیوں پہ بھی خراشیں نمایاں تھیں ۔۔۔ آتش نظریں چرا گیا ۔۔۔۔ ۔
"آ۔۔۔۔ آپ نے غلط کیا ہے ۔۔۔ ۔"وہ زار زار روتے ہوئے بولی ۔۔۔ ۔
تقدیر کے کھیل بھی نرالے ہوتے ہیں ،جب انسان کسی چیز کے لیے دل سے دعا کرتا ہے شدت سے اصرار کرتا ہے کہ وہ بات پوری ہوجائے،اس کے لیے منتیں مرادیں مانی جاتی ہیں ،مگر تقدیر اپنا وار کرجاتی ہے ،اور دیکھتے ہی ،دیکھتے منظر بدل جاتا ہے
اور بعض اوقات کچھ ایسا وقوع پذیر ہو جاتا ہے جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا ۔۔۔ ۔
،اس کے چہرے پہ ملال کی کیفیت طاری تھی
"میں نے کچھ غلط نہیں کیا ،سب جائز طریقے سے اور تمہاری والدہ کی رضامندی سے ہوا ہے۔
وہ اسکی سسکیوں کے جواب میں جھنجھلا کر گویا ہوا ۔۔ ۔
مگر سسی کی آنکھوں سے نا تو بہتے ہوئے آنسو تھمے اور نا ہی اسکی ہچکیوں میں کمی آئی ۔۔۔ ۔
!!!!"بس ۔۔۔۔!!! خاموش ۔۔۔ ۔
"ایک نکاح ہی تو کیا ۔۔۔ ایسا کون سا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے جو رو رو کر ندیاں بہا دیں ہیں ۔۔۔ ۔"؟
!!!!!"اور اسے میری ہمدردی سمجھنے کی کوشش بھی مت کرنا ۔۔۔ ۔
"ہر انسان کو اسکا من پسند ہمسفر چننے کا پوراحق ہوتا ہے اور ہم نے ایک دوسرے کو چپ کر کچھ غلط نہیں کیا ۔۔ ۔ "میں آپ سے نکاح نہیں کرنا چاہتی تھی ۔۔۔ آپ نے غلط کیا ہے میرے ساتھ ۔۔۔۔ ۔
وہ اسکی سمت دیکھتے ہوئے چلا کر بولی ۔۔۔ ۔
"شاید آپ جانتے نہیں ۔۔۔۔۔ میرے ساتھ کیا ہوا ۔۔۔۔؟؟ ؟
"میں آپ کے قابل تو پہلے بھی نہیں تھی ۔۔۔ اب تو نظریں ملانے کے قابل بھی نا رہی تھی ۔۔۔۔ تو کیوں کیا آپ نے میرے ساتھ ایسا ۔۔۔ ۔
آنسوؤں کا گولا حلق میں آپھنسا۔۔۔۔ وہ بمشکل رندھی ہوئی آواز میں بولی۔۔ ۔
"میں کسی کی بھی نگاہوں کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہی ۔۔ ۔
کس کس کے طعنوں سہوں گی ۔۔۔۔ کس کس کو اپنا یقین دلاؤں گی ۔۔۔ ۔
اور کون میرے بے گناہ ہونے کا یقین کرے گا ۔۔۔ ۔
،"میں زمین کے خاک اور آپ آسمان پہ چکمتے ستارے ہیں
میری عزت کو روند کر میرے وجود کو پامال کردیا گیا ہے ۔۔۔۔ میرا غرور میرا مان سب کچل دیا گیا ہے ۔۔۔ ۔ وہ شکستہ لہجے میں بولی۔ اور فرش پہ بیٹھتی چلی گئی ۔۔ ۔
آتش بلوچ کتنے کی لمحے اسے روتے ہوئے دیکھتا رہا پھر آہستگی سے چلتے ہوئے اس کے قریب آیا ۔۔۔ ۔
وہ اسکے جھکے ہوئے سر اور سسکیوں کے باعث لرزتے ہوئے وجود کو دیکھتا اس کے قریب گھنٹوں کے بل بیٹھ گیا
***
وہ سوں سوں کرتی ناک سے آنسو بہائے چلی جا رہی تھی ۔۔ ۔
آتش بلوچ نے دھیرے سے ہاتھ بڑھا کر اسکے ہاتھ پہ رکھا۔۔ ۔
سسی نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا اور کھڑی ہوکر دیوار کے ساتھ جا لگی ۔۔۔ ۔
وہ چلتے ہوئے عین اس کے سامنے آ رکا ۔۔۔ ۔
کچھ دیر اسکے آنسوؤں سے تر چہرے کو یونہی دیکھتا رہا ۔۔ ۔
پھر اپنے دونوں کو اسکے دائیں بائیں دیوار پہ یوں ٹکا دئیے کہ سسی کے فرار کے راستے مسدود ہوگئے ۔۔۔ ۔
کوئی اور موقع ہوتا تو شاید آج آتش بلوچ کے اس عمل پہ سسی کے بدن کا سارا خون سمٹ کرچہرے پہ آن رکتا
***
دل شاید شدتوں سے دھڑکتا ۔۔۔ وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتی ۔۔۔ ۔
وہ تھوڑا سا اس کےچہرے پہ جھکا ۔۔۔۔ قریب مزید بڑھ گئی ۔۔ ۔
،،،لیکن آج اس لمحے اس کی کیفیت یکسر مختلف تھی
،،،نا تو دل زوروں سے دھڑکا
نا ہی آج اس کی قریب نے سسی کے حواس سلب کیے ۔۔۔ ۔
اس گرم بھاپ اڑاتی ہوئی سانسیں بھی اسے پگھلا نا سکیں ۔۔۔ ۔
آتش بلوچ نے اپنا مضبوط ہاتھ اسکے شانے پہ دھرا ۔۔۔ ۔
،،،،وہ چونکی
پھر اک دم اس پہ جھپٹ پڑی ۔۔۔ ۔
اپنے نازک سے ہاتھوں کے مکے بنا کر وہ اس کے چوڑے سینے پر مارتی چلی گئی ۔۔۔ ۔
آتش بلوچ نے کوئی مزاحمت نہیں کی ۔۔۔۔ وہ اس کے سامنے یونہی مضبوطی سے کھڑا رہا ۔۔۔۔ وہ آخر کار نقاہت کے باعث تھک کر خودی رک گئی۔۔۔ ۔
اس کے سینے پہ سر رکھے پھر سے نئے سرے سے رونے لگی ۔۔ ۔
آتش نے اسکے گرد اپنی بانہوں کا حصار باندھ دیا ۔۔۔ ۔
دونوں طرف عالم مدھوشی چھائی ہوئی تھی ۔۔۔ ۔
"کیوں کیا آپ نے ایسا "یکدم وہ آتش بلوچ سے جدا ہوئی ۔۔ وہ عالم ہوش میں واپس آکر درشت لہجے میں بولی
***
آتش بلوچ نے ہاتھ بڑھا کر اسکے گالوں سے آنسو پونچھنے چاہے تو سسی نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا ۔۔۔ ۔
""تھوڑا تھوڑا پیار ہوگیا تھا تم سے اسی لیے ۔۔۔۔ ۔
وہ مبہم سا مسکرایا۔۔۔ ۔
سسی کا دماغ تو تھوڑا تھوڑا سا پہ ایک گیا تھا ۔۔۔ ۔
اس نے دھندھلائی آنکھوں سے اسے دیکھا۔۔۔ ۔
"ابھی تھوڑا تھوڑا سا ہوا ہے ۔۔۔ تمہارے ساتھ رہتے ہوئے زیادہ بھی ہو جائے گا ۔۔۔ ۔ "مجھے لگتا ہے جو پیار جتنا جلدی ہو ،اس کا بھوت سر سے اتنا ہی جلدی اتر جاتا ہے ،لیکن جو پیار ،،،،ہر روز اپنی محرم کی ہر نئی ادا کو دیکھ کر ہو وہ تاعمر قائم رہتا ہے ۔۔۔ ۔
آتش بلوچ نے ہا تھ بڑھا کر اسکی بازو سے پکڑ کر اسے نرمی سے اپنی طرف کھینچا وہ اس افتاد پہ سنبھل نا پائی اور کٹی ہوئی ڈال کے مانند اسکے کشادہ سینے سے آن لگی ۔۔۔ ۔
آتش بلوچ کی گرم سانسیں اسکے چہرے کو جھلسا نے لگیں۔۔ ۔
!!!"سسی ۔ ۔
"تمہاری جھلک کی نرم کرنیں میرے سلگتے دل کو تمہا"ری محبت کے احساس سے سرد کر رہی ہیں ۔۔ ۔
،"میں اپنی تمام زندگی تمہارے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں
میں تمہارا سچ ہوں جو تاعمر قائم رہے گا ۔۔۔ ۔
جو بیت گیا اسے ایک بھیانک خواب سمجھ کر بھول جاؤ ۔۔۔ ۔
"جس نے تمہارے ساتھ یہ وحشیانہ سلوک کیا ہے ،اس کی سانسیں چھین لوں گا "یہ بات اس نے آخری بات خود سے دل میں کہی۔
،محبت پھول ہوتی ہے
،کہو تو پھول بن جاؤں
،تمہاری زندگی کا اک حسین، اصول بن جاؤں
،سنا ہے ریت پہ چل کر تم
،اکثر مہک جاتے ہو
،کہو تو اب کی بار میں
،زمیں کی دھول بن جاؤں
،بہت نایاب ہوتے ہیں
جنہیں تم اپنا ،کہتے ہو
،اجازت دو کہ میں بھی
،اس قدر انمول بن جاؤں
اس کی مدھم سرگوشیاں سسی کو اپنے کانوں میں سنائی دیں تو وہ ایک بار پھر اپنے ہوش گنوا کر اسکی بانہوں میں جھول گئی ۔۔۔ ۔
آتش بلوچ نے اسے بازووں میں اٹھا کر بستر پہ ڈال دیا ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
،آج ھاد بلوچ کو شہر گئے ایک ہفتہ ہوگیا تھا
،ھادیہ ساری حویلی میں بول ائی بول ائی گھوم رہی تھی کبھی کچھ وقت زرش بلوچ کے ساتھ گزارتی تو کبھی کچھ وقت چاہت کے ساتھ ،وقت سست روی سے گزر رہا تھا
***
""اداس کیوں ہیں جیٹھانی صاحبہ ؟
ھادیہ نے چاہت کا اکیلے لاونج کے صوفے پہ بیٹھا دیکھا تو اس کے ساتھ آکر بیٹھ گئی اور کشن اٹھا کر گود میں رکھتے ہوئے تفکر بھرے انداز میں پوچھا ۔۔۔ ۔
"آپ مجھ سے بڑی ہیں مجھے ایسے نا بلایا کریں ۔۔۔ ۔
اور یہ لفظ جیٹھانی مجھے بالکل بھی پسند نہیں۔ ۔۔۔ اس نے منہ بسور کر کہا۔۔۔ ۔
"عمر میں بڑی ہوں میں مگر رتبے میں تو آپ بڑی ہیں نا ۔۔ ۔
ھادیہ نے جواز پیش کیا۔۔ ۔
"نہیں ۔۔۔ نا ۔۔۔ جو بھی ہے ۔۔۔۔ آپ مجھے چاہت کہہ کر ہی بلایا کریں یا تم ۔۔۔ ۔
""اور آپ کو میں نے بتایا تو تھا
وہ نچلا لب دانتوں تلے کچلتے ہوئے بولی ۔۔۔ ۔
"کیا؟؟ ؟ میں تو بھول گئی ۔۔ ۔
ھادیہ نے نظریں اس کے چہرے پر جمائے پوچھا ۔۔۔ ۔
"وہ مجھ سے بات نہیں کر رہے نا ٹھیک سے ۔۔۔۔ صبح میرے اٹھنے سے پہلے چلے جاتے ہیں اور رات کو بھی دیر سے آتے ہیں ۔۔۔ ان کا انتظار کر کہ میں سوجاتی ہوں ۔۔۔ ۔
"تو اس میں پریشانی والی کیا بات ہے۔ تم ایک رات اپنی نیند کی قربانی دو اور ان کی واپسی کا انتظار کرو ۔۔ ۔ جب بھی "ہاتھ آئیں پوچھ لینا ان کی ناراضگی کا سبب
ھادیہ نے چٹکیوں میں مشورہ دیا۔۔۔ ۔
"اور اگر وہ پھر بھی کچھ نہیں بولے تو "؟
"تو پھر دوسرا حربہ آزما لینا ۔۔۔ ھادیہ نے مسکراتے ہوئے کہا
""وہ کون سا ؟
"یہ تم جو اتنا روکھا پھیکا سا چہرہ لیے گھومتی ہو ،اس پہ توجہ دو زرا سا میک اپ کرو اتنے پیارے بال ہیں انہیں کھلا چھوڑو ۔۔۔۔ پتہ ہے میری دوست نے بتایا تھا کہ شوہر حضرت کو کھلے بال بہت اٹریکٹ کرتے ہیں ،اور کچھ ڈفزٹب ڈریسنگ کرو ۔۔۔۔ جس سے وہ چونک جائیں ۔۔۔ اور تمہیں دیکھنے پہ مجبور ہو جائیں ۔۔۔۔ چاہ کر بھی اپنی "چاہ سے نظریں نا چرا سکیں
ھادیہ شرارت سے مسکراتی ہوئی اسے چھڑنے لگی ۔۔۔ ۔
مگر اتنا سب کچھ کرنے کا سن کر ہی اس کے اوسان خطا ہوگئے ۔۔۔ ۔
"اچھا میں کوشش کروں گی ۔۔۔ ۔
"مگر بہنوں کیا ۔۔۔ ۔"؟
"میرے پاس تو بس جینز اور سکر ٹس ہی ہیں۔
اس نے ایک اور پریشانی بتائی ۔۔۔ ۔
"ویسے جیٹھ صاحب کی کیا کوالیفکیشن ہے؟
"وہ نا ایم _بی_بی_ایس ہیں اور امریکہ سے سپیشلائزیشن کیا ہے ۔۔۔۔ ایک بار انہوں نے بتایا تھا مجھے ۔۔۔ ۔ "واؤ ۔۔۔۔ ڈیٹس گریٹ ۔۔۔ ۔
وہ توصیفی انداز میں بولی ۔
"اممممم۔۔۔۔۔۔ وہ گال پہ انگلی رکھ کر سوچنے کے انداز میں بولی ۔۔۔ ۔ "اگر تم انہیں اپنے ان مغربی کپڑوں سے اٹریکٹ نہیں کرسکی تو کچھ گاؤں والا ٹرائی کرو ۔۔۔۔ منیر لہنگا چولی جیسے یہاں کی سب عورتیں پہنتی ہیں۔
"وہ کہاں سے لوں "؟
"ماں سے کہو نا وہ تمہیں منگوا دیں گی ۔۔۔ ۔
"اچھا ٹھیک ہے ۔۔۔۔ تھینک یو ۔۔۔۔ اس نے مشکور نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے کہا۔۔ ۔
""نو نیڈ ٹو سے تھینکس
وہ چاہت کے گلابی پھولے ہوئے گال پہ پیار سے چٹکی بھر کر بولی ۔۔۔ ۔
!!!"آہ ۔۔ ۔
چاہت نے چیخ ماری اسکے چٹکی کاٹنے پہ ۔۔۔ ۔
پھر دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر ہنسنے لگیں ۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
وہ دائیں سے بائیں سر کو زور زور سے ہلاتی پسینہ میں شرابور ہو رہی تھی۔ ۔ جسم ٹھنڈا پڑھ رہا تھا۔۔ ۔
وہ سفاک بھیڑیا اسکے وجود کو نوچ نوچ کر روند رہا تھا ۔۔ ۔
اسکے منہ پر ہاتھ رکھے اسکی چیخوں کا گلہ گھونٹ رہا تھا۔۔۔ وہ اپنی مدد کے لیے چلا بھی نہیں پا رہی تھی ۔۔ ۔
وہ دونوں ہاتھ پیر چلاتی خود کو اس درندے کی قید سے آزاد کروانے کی کوشش کر رہی تھی۔ ۔ آتش بلوچ جو عشاء کی نماز ادا کیے آئنٹمینٹ لیے اس کے زخموں پہ لگانے آیا تھا ۔۔ ۔ اس کے چھوٹے سے ہی وہ گہری نیند میں بھی ہوش کھو رہی تھی ۔۔۔ اس نے حیرت سے اسے دیکھا۔ ۔
!!!!!.....!!!"سسی ۔۔۔ ۔
نرمی سے اسکا نام پکارتے وہ اسکے قریب آیا تھا۔ ۔
"!!!!"نین نہیں۔ ۔ مجھے ۔۔۔ ن۔۔ ننن۔۔۔ نہیں
اسکی سانسیں اکھڑ رہی تھیں۔ ۔ وہ بری طرح لرزتی سسک رہی تھی۔ ۔
"_"سسی ۔ ۔ کیا ہوا۔ ۔ آنکھیں کھولو۔ ۔ مجھے بتاو کیا ہوا
وہ اسے اس حالت میں دیکھ کر پریشان ہو گیا تھا۔ ۔ وہ اسکی پکڑ میں نہیں آ رہی تھی۔ ۔ وہ شاید بھاگنا چاہ رہی تھی لیکن رات کے لیے لی گئی پر سکون میڈیسن کا اثر تھا کہ بھاگنا تو دور کی بات وہ تو آنکھیں بھی نہیں کھول پا رہی تھی۔ ۔
"نین نہیں۔ ۔ میرے پاس نہیں۔ ۔ مجھے نہیں۔ ۔ مجھے درد ہو رہا ہے۔ ۔
وہ بری طرح چیخ رہی تھی۔ ۔ آتش کے لئے یہ صورت حال سنبھالنا مشکل نا تھا ۔۔۔ کیونکہ پچھلے ایک ہفتے سے وہ روزانہ رات کو نیند میں یونہی ڈر جاتی تھی ،اور آنے سے باہر ہوجاتی تھی ۔۔ ۔
"_"ممم مجھے بہت درد ہو رہا ہے۔ ۔ م۔۔۔ ماں ۔۔۔ ا۔۔۔ اماں ۔۔۔ ۔
وہ تکلیف سے بلبلا تی اپنی ماں کو پکار رہی تھی۔ ۔
"سسی کہاں درد ہو رہا ہے۔ ۔
"_" بتاو مجھے
اس نے سسی کے ہاتھ کو تھام کر نرمی سے پوچھا ۔۔ ۔
!!!!!"اماں ۔ ۔ ماں سا ۔ ۔ مجھے بچا لو۔ ۔ مما۔۔۔ ماں ممم مجھے درد۔۔ ۔
وہ خواب میں بھی دھاڑیں مار کر رو رہی تھی ۔۔۔ ۔
"سسی ۔ ۔ آنکھیں کھولو ۔۔ ۔
"۔ ۔ آنکھیں کھولو دیکھو ۔ ۔ مجھے ۔۔۔ ۔ یہاں میرے سوا کوئی نہیں ہے۔۔۔ میں آپ کا محافظ آپ کا شوہر ہوں "۔۔ ۔
"نین نہیں۔ ۔ قق قریب نہیں آؤ۔۔ خدا کا واسطہ ہے قریب نہیں آؤ۔۔۔۔ مجھے جانے دو ۔۔۔ چھوڑ دو مجھے !!!"۔۔۔ ۔
وہ آنکھیں میچے تھر تھر کانپ رہی تھی۔ ۔ نازک سراپا ہولے ہولے لرز رہا تھا۔ ۔
اسکا جسم زخموں سے چور تھا۔ ۔ آتش بلوچ نے فی الوقت اسے ہوش دلانے کا سسب کیا ۔۔۔ اس نے سائیڈ ٹیبل پہ موجود جگ اٹھا کر اس میں سے پانی مٹھی میں بھرا اور چھینٹے اس کے چہرے پہ مارے ۔۔۔ ۔
سسی نے ہڑ بڑا کر آنکھیں کھول دیں اور حیرت زدہ نظروں سے اسے دیکھنے لگی۔ ۔
"میں ہوں پہچا!!!! نو مجھے ۔۔ ۔
اس چہرے کو وہ کیسے بھول سکتی تھی یہی تو تھا اس کے خوابوں کا شہزادہ۔۔۔ ۔
!!!!!"چ۔۔۔ چھوٹے سرکار ۔۔ ۔
اسکے لبوں سے اپنا نام مخصوص نام سن کر آتش بلوچ کو کچھ حوصلہ ہوا۔ ۔
"دیکھو کیا میں تمہارے ساتھ کبھی کچھ برا کر سکتا ہوں "؟
آتش بلوچ نے و ہیں کھڑے ہوئے پوچھا ۔۔۔۔ ۔
...! ہاں
وہ ٹھیک ہی تو کہہ رہا تھا اس شہزادے نے تو کبھی سسی کو میلی آنکھ سے تو کیا نظر بھر کر بھی دیکھا تک نا تھا ۔۔۔ ۔ ""م۔۔۔۔ میرا دل بند ہو رہا ہے ۔۔۔ ۔
وہ اسے دیکھتی اپنی کیفیت بتانے لگی۔ ۔ آتش بلوچ نے دیکھا اس کا سانس پھولا ہوا تھا۔۔ ۔
""ڈرو نہیں میں تمہارے پاس ہوں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا
وہ نرمی سے بولا تھا۔۔۔ ۔
""میں تو صرف تمہارے زخموں پہ مرہم لگانا چاہتا تھا ۔۔۔ ۔
اسکی آنکھوں میں خوف کچھ کم ہوتے دیکھ وہ احتیاط سے اس سے کچھ دوری پر بیڈ پر بیٹھا تھا۔ ۔
وہ ُاٹھ کر بیٹھی درزیدہ نگاہوں سے اسے دیکھنے لگی۔ ۔ آتش بلوچ نے فاصلہ سمیٹنا چاہا ۔۔۔۔۔ ۔ وہ پیچھے کھسکتی ہوئی بیڈ کراؤن سے جا لگی ۔۔۔۔ ۔
اور کمفرٹر کو کھینچ کر خود کو ڈھانپ لیا ۔۔۔۔ ۔
!!!!"ن۔۔۔ نہیں ۔۔۔۔ مجھے ۔۔۔ نہیں ۔۔۔ لگوانی ۔۔۔۔ ۔
وہ سہمی ہوئی ہرنی کے مانند لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں بولی۔
"سسی میں تمہارا محرم ہوں ،اور تم پہ حق رکھتا ہوں ،تمہاری اجازت کے بغیر تمہیں ہاتھ لگانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ۔۔۔۔ ۔
""کچھ غلط نہیں کر رہا میں مجھے اجازت دو صرف مرہم لگانے کی۔
وہ نہایت رسان سے اسے سمجھا رہا تھا ۔۔۔ ۔
سسی کے گلے کی گلٹی ابھر کر معدوم ہوئی۔۔۔۔ جیسے جیسے مرہم لیے وہ قریب ہو رہا تھا اتنی ہی اسکی گرفت اپنے اوپر لیے ہوئے کمفرٹر پر سخت ہو رہی تھی۔ ۔
!!!!!"دو اجازت ۔۔۔ ۔
آتش بلوچ نے اپنا ہاتھ اس کے آگے کیا۔۔۔ ۔
اسکی بات پر وہ کچھ لمحے سانسیں روکے اسے دیکھتی رہی تھی۔ ۔ پھر دھیرے سے اپنا ہاتھ اسکے ہاتھ پہ رکھ دیا ۔۔۔ ۔ آتش بلوچ اس کے یخ بستہ ہاتھ کی لرزش واضح محسوس کر سکتا تھا۔ ۔ اسکے لبوں کو مبہم سی مسکراہٹ نے چھوا۔۔ ۔
اس نے آگے بڑھ کر اسکے بال شانوں سے ہٹا کر انہیں کیچڑ میں مقید کیا ۔۔۔ ۔
کل ہی تو وہ سسی کے لیے باہر سے کچھ ضرورت کا سامان لے کر آیا تھا جس میں اس کے لیے کپڑے جوتے اور مزید کچھ سامان تھا۔۔۔ ۔
اس نے گردن کے زخموں پہ مرہم لگائی ۔۔۔۔۔ تو
سسی نے اپنی آنکھیں زور سے میچ لیں ۔۔۔۔ ۔
"مجھ پہ یقین ہے نا "؟
آتش بلوچ نے سرگوشینما آواز میں کہا تو سسی نے آنکھیں کھول کر اسے دیکھا ۔۔۔ ۔
اس کی بلوریں نیناں چھم چھم برسنے لگے ۔۔۔۔ ۔
جواب میں جواب کی سی کیفیت میں وہ مسکرائی ۔۔۔ ۔
مگر اس کی مسکراہٹ میں بھی درد ہلکورے لے رہا تھا۔۔ ۔
،مسکراہٹ ادھار دینا ذرا
،،کچھ ستارے خریدنے ہیں مجھے
،،ایک آنسو کا مول کیا لو گے؟
،،آج سارے خریدنے ہیں مجھے
بول تتلی کے ،،دام کتنے ہیں؟
،،رنگ پیارے خریدنے ہیں مجھے
،،،میں خوشی میں جو بیچ آیا تھا
،،،غم وہ سارے خریدنے ہیں مجھے
،،،زندگی کے جوار بھاٹے سے
،،،کچھ شرارے خریدنے ہیں مجھے
،،،میں سمندر خرید بیٹھا ہوں
،،اب کنارے خریدنے ہیں مجھے
اس نے دھیمے سے آنچ دیتے لہجےمیں کہا۔۔۔ ۔
"_"کمفرٹر ہٹاؤ
نرمی سے کہتا وہ اسکے قریب ہوا تھا۔ ۔
"_"چھوٹے سرکار۔۔۔ ۔!!!! یہ نا کریں آپ کو خدا کا واسطہ
اسکے ہاتھ کمفرٹر پر دیکھ کر وہ نئے سرے سے سسک اٹھی ۔۔ ۔
"تمہیں اپنی محرم بنانے کا مقصد یہی تھا کے تمہارے ہر زخم پر مرہم میں خود لگانا چاہتا تھا ،تمہارے پاس مجھے "روکنے کا کوئی جواز نہیں
جیسے ہی آتش نے اس پہ سے کمفرٹر پیچھے ہٹایا اس نے۔ ٹانگیں سمیٹ لیں۔۔۔ ۔
اور کرب زدہ آواز میں رونے لگی ۔۔۔۔ ۔
"مت کریں سرکار ایسا ۔۔۔ ۔
"میرا زخموں سے چور وجود اس قابل نہیں رہا کہ آپ کی پاکیزہ نظریں اسے دیکھیں۔۔۔۔ ۔
آتش بلوچ یک یک اسے دیکھے خاموشی سے اس کی بات سن رہا تھا ۔۔۔ ۔
"سرکار مجھ جیسی داغدار کو آپ نے اپنا نام دے دیا ۔۔۔ اس کے لیے پہلے ہی بہت احسان مند ہوں ۔۔۔ مجھ سے یوں برتاؤ نا کریں ورنہ میں شرمندگی سے ہی مر جاوں گی ۔۔۔۔ میرے پاس آپ کو دینے کے لیے کچھ نہیں " بچا وہ اسکی نرمی پر تڑپ رہی تھی۔ ۔ وہ تو سب جانتا تھا کے اسکے ساتھ کیا ہوا پھر وہ کیسے اتنا پرسکون تھا۔ ۔ کیسے قبول رہا تھا اسکے داغ دار وجود کو۔ ۔
"تم کس قابل ہو اپنا نام دے کر یہ ثابت کر چکا ہوں میں ۔۔ میں ہی تمہیں وہاں سے یہاں کے ہسپتال لایا تھا ۔۔۔ ۔ تمہا رے بارے میں سب تفصیلات معلوم ہیں مجھے ۔۔۔۔ اب دوبارہ سے تمہارے منہ سے ایسی باتیں نہیں سینا چاہوں گا ۔۔۔ ۔ اب کی بار آتش بلوچ کے انداز میں تھوڑی سختی در آئی تھی۔ ۔ جس پر وہ چونکتے ہوئے نم آنکھوں سے اسے دیکھنے لگی ۔۔۔۔ ۔
"مجھ سے محبت کی دعوے دار تھی نا ۔۔۔۔؟؟!!!!؟؟۔۔ ۔
آتش بلوچ نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا۔
سسی ہچکیوں سے روتے ہوئے اسے دیکھنے لگی ۔۔۔ ۔
"تو محبت میں تو آپ اپنے محبوب کو اپنی ذات کے تاریک پہلو سے روشناس کرواؤ تاکہ وہ ان تاریک پہلو میں ستاروں سی روشنی بھر دے ۔۔۔ ۔
"آپ اسے اپنا درد بیان کر!!! و تاکہ وہ آپ کو پھر سے مسکرانا سکھا دے آپکو زندگی کے طرف کھینچ لائے ۔۔۔ ۔ "میرے نزدیک تو محبت یہ ہے کہ آپ بن کہے بن سنے اپنے محبوب کا درد جان لیں، اس کی خاموش یاں بھی سن ،،،،لینے کا ہنر رکھیں
""سرکار ۔۔۔ ۔ اس نے میرے ساتھ بہت برا ۔۔۔ ۔
وہ مزید کچھ بولتی وہ اس سے پہلے ہی اسے خاموش کروا چکا تھا۔ ۔
""بس نہیں رک جاؤ ۔ ۔ میں نہیں چاہتا وہی باتیں تم بار بار دہرا کر خود کو اذیت دو ۔۔۔ اب ری لیکس ہو جاؤ
وہ نرمی سے اس سے مخاطب تھا۔ ۔ اسکے بلک نے، پھڑپھڑانے اور مزاحمت کرنے کے باوجود بھی اسکے تمام زخموں پر مرہم لگا رہا تھا۔ ۔
آتش بلوچ کے عنا بی لب سختی سے بھینچے ہوئے تھے۔ ۔ اس سفاک درندے نے کس حد تک اسے اپنے وحشیانہ پن کا نشانہ بنایا تھا۔ ۔ ضبط سے پیشانی کی رگیں پھولیں لگیں۔ وہ ضبط کے کرے مراحل سے گزر رہا تھا۔۔۔ ۔ اس کے وجود پہ جابجا نشانات دیکھ کر ہی اسکی تکلیف کا اندازه لگا سکتا تھا جو اس نازک سی لڑکی نے اٹھائے تھے۔۔ ۔ "اب سو جاو ۔۔ میڈیسن میں سکون کی ٹیبلٹ تھی۔ اگر ٹھیک سے نیند نہیں لی تو سر بھاری رہے گا۔ میں تمہارے پاس ہی ہوں، اب ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ میری بیوی کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے والی آنکھوں کو آتش بلوچ اُکھیڑ "! کر آتش میں جھونک دے گا
اسے اپنے بہت قریب سے آتش بلوچ کی گھمبیر آواز سنائی دی ۔۔۔ ۔
اس نے لائٹ آف کی اور دوسری طرف سے آکر اس کے ساتھ لیٹ گیا اسکے بالوں میں انگلیاں چلانے لگا ۔۔۔۔ سسی نے آنکھیں موندیں ہی تھیں کہ آتش بلوچ کا بھاری ہاتھ اس کی کمر کے گرد مضبوط حصار باندھ گیا