Chapter 21: باب 21

اصل معنوں میں تو اب اسے سانس لینا مشکل ہوا تھا ۔۔۔ ۔

وہ اسکی گرفت میں مچلنے لگی ۔۔۔ ۔

""یہ صرف اس لیے کہ تمہیں میرے اپنے قریب ہونے کا احساس رہے۔ اور خود کو محفوظ سمجھو ۔۔۔ ۔

وہ سرگوشینما آواز میں اسکے کان کے قریب چہرہ کیے بولا تو سسی نے تڑپ کر اسکی آنکھوں میں دیکھا ۔۔۔ ۔

بھوری آنکھوں میں نیند کے باعث گلابی ڈورے مدہوش کن منظر پیش کر رہے تھے۔ ۔

!!!!"اور ہاں

"خود کو کبھی کم تر مت سمجھنا ۔۔۔ ۔

،"تم میری روح کی آواز ہو

،تم بہت خاص ہو

،جستجو میں تھی تیری تمنا کب سے

اک خوشبو میں لپٹا راز ہو ،،،

،،،تم بہت خاص ہو

،،،تیری ہر بات پہ دل دھڑک جاتا ہے

،،،تم میری ذات کا آغاز ہو

،،،تم بہت خاص ہو

،،،،تمہارے لفظ میری سوچ میں سمائے ہیں

،،،تم بہت خاص ہو

،،،روح کا دلفریب ساز ہو

،،،،تم بہت خاص ہو

،،،اک حقیقت بھرا مجاز ہو

،،،،تم بہت خاص ہو

"سو جاؤ اب"

اسکا سر اپنے بازو پہ رکھتا اسے سرزنش کرتے انداز میں بولا۔ ۔

اس میں اتنی ہمّت نہیں تھی کے اس کے آگے مزاحمت کرپاتی ۔ ۔ تھوڑی ہی دیر میں وہ دوائیوں کے زیر اثر نیند کی وادیوں میں اتر گئی۔۔۔ ۔ نیند میں بھی وہ اس کی پرتپش نظریں اپنے چہرے پہ محسوس کرتے ہوئے شرما کر اسکے ہی سینے میں چہرہ چھپا گئی۔ وہ اسکی حرکت پر حیران ہوتا مسکرایا تھا۔ ۔ وہ یقیناً نیند میں تھی۔۔ تبھی خود سے اس کے قریب آئی تھی ۔۔ ۔

""آپ تو دل کا قرار بن گئیں ہیں ۔۔ ۔

وہ زیر لب دھیرے سے بڑ بڑا یا تھا۔ ۔

!!!"اے ملکہ ِ دل

تم اپنی مسکراہٹ کو یونہی میرے لیے مہربان رکھنا تمہیں دیکھتے ہی میرے دل نے خواہش کی ہے ،تمہارے معصوم سے چہرے پہ سجے تینوں سے چھلکتے سب آنسو "چرُا کر تمہارے ہونٹوں پہ محبتوں کے گلاب رکھ دوں

وہ دھیرے سے جھک کر اسکی بےداغ پیشانی پر شدت بھرا محبت کا پہلا لمس نواز تے ہوئے پیچھے ہوا ۔۔ ۔

اسکا سر نرمی سے تھپکتا وہ خود گہری سوچ میں ڈوب گیا تھا۔ ۔ وہ نیند کی دوا کے زیر اثر لمحوں میں محو خواب ہوئی تھی۔ ۔ جب کے وہ اسکی حالت کے متعلق سوچتا اسے نجانے کتنی دیر تک دیکھتا رہا تھا۔۔ پھر خود بھی نجانے کب سو گیا تھا ۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

سورج غروب ہوا تو رات کے سائے گہرے ہوئے ۔۔۔ چاند نے اپنی چاندنی بکھیر دی ۔۔۔ آسمان پہ چکمتے ہوئے ستارے آج ضرورت سے زیادہ جگمگ کرتے نظروں کو خیرہ کیے دے رہے تھے ۔۔۔ ۔

آج دوپہر میں ہی تو زرش بلوچ سے کہہ کہ چاہت نے گھاگرا چولی منگوائی تھی ۔۔ ۔

و ،ہ باتھ لے کر گھاگھرا چولی پہنے شیشے کے سامنے کھڑی اپنی چولی کی پشت پہ لگیں ڈوریاں باندھ رہی تھی پھر اپنے کمر تک آتے سنہری بالوں میں برش پھیر کر انہیں پشت پہ کھلا چھوڑ دیا ،،،،میک اپ کے نام پہ ڈیپ ریڈ لپسٹک لگائی ،اور اپنے نیلے تینوں میں کاجل ڈالے،وہ اپنی تیاری کے آخری مراحل میں تھی ۔۔ ۔

پھر بستر پہ پڑا چنری دوپٹہ اٹھا کر شانے پہ رکھا ۔۔۔ ۔

وہ خودی کو شیشے میں دیکھ کر گلنار ہوئی ۔۔۔ ۔

دل عجب تال پہ دھڑکنے لگا۔۔ ۔

اس نے وال کلاک پہ نظر ڈالی جو رات کے ساڑھے بارہ بجے کا وقت دکھا رہا تھا ۔۔۔ ۔

اسے جو نیند آئی بھی تھی شاور لینے سے بھک سے اڑا گئی تھی وہ ایک بار پھر سے تازہ دم ہوچکی تھی ۔۔۔ ۔

،حویلی میں اس وقت چاروں طرف خاموشی کا راج تھا

باہر یارم بلوچ کی جیب رکنے کی آواز آئی تو چاہت کا دل اچھل کر حلق میں آپھنسا۔۔ ۔

" "کچھ زیادہ ہی نہیں تیار ہوگئی میں

اس نے شیشے میںخود کو دیکھ کر کہا ۔۔۔ ۔

"یہ لپسٹک مٹا دیتی ہوں بہت اوور لگ رہی ہے ۔۔۔ ۔

اس نے روہانسی آواز میں خود کلامی کی شیشے میں دیکھ کر ۔۔۔ ۔

اس نے ٹشو پیپر نکالا تاکہ لپسٹک صاف کر سکے ۔۔۔۔ تبھی کمرے کا دروذہ آہستگی سے کھلا اور یارم بلوچ اندر داخل ہوا ۔۔۔ ۔

اس نے تو اس لیے دروازہ آہستگی سے کھولا تھا تاکہ چاہت کی نیند نا خراب ہو ،اسے لگا کہ اب وہ سو چکی ہوگی اسی لیے حویلی واپس آیا تھا ۔۔ ۔

اس نے کمرے میں قدم رکھتے ہی سامنے کھڑی چاہت کو دیکھا تو وہیں ٹھٹھک کر رکا ۔۔ ۔

وہ کم سن کلی آج سارے کیل کانٹوں سے لیس اس کا امتحان لینے کے در پہ تھی ۔۔۔۔ ۔

یارم بلوچ میسمزایر سا اسے دیکھتا رہ گیا ۔۔۔ ۔

چاہت نے ٹشو پیپر والا ہاتھ پشت کے پیچھے چھپا لیا ۔۔۔ ۔

""آپ پانی پئیں گے؟

اس نے ھادیہ کی سکھائی گئی (اچھی بیوی بننے کے لیے اس کی ضرورت کی چیزوں کا دھیان رکھنا)باتوں میں سے ایک پہ عمل کرتےہوئے اس سے پوچھا ۔۔۔ ۔

"آ۔۔۔ ہاں ۔۔۔۔ نہیں ۔۔۔۔ وہ مضبوط اعصاب کا مالک انسان تھا جلدی خود کو سنبھال کر سپاٹ انداز میں بولا

***

"پھر کھانا کھائیں گے "؟

وہ دو قدم چلتے ہوئے اس کے قریب آئی ۔۔۔ ۔

"نہیں میں کھا چکا ہوں کھانا ۔۔۔۔۔ بس شاور لوں گا آپ سو جائیں بہت وقت"ہوگیا ہے ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ نے اپنے شانوں سے شال اتار کر صوفے پہ پھینکی ۔۔ ۔ پھر موبائل اور جیب کی کیز نکال کر ڈریسر پہ رکھیں ۔۔۔ ۔

وہ اس کے نوخیز حسن سے نظریں چرا کر اپنے آرام دہ کپڑے لیے واش روم کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔۔ ۔

چاہت وہیں کھڑی اس کے باہر آنے کا انتظار کرنے لگی ۔۔۔ ۔

"انہوں نے کوئی تعریف ہی نہیں کی ۔۔۔۔ وہ منہ پھلا کر خود سے بولی۔۔ ۔

تبھی اس کی نظر یارم بلوچ کے موبائل پہ گئیں تو اس نے فون اٹھا کر دیکھا اس پہ لاک نہیں تھا۔ اس نے گوگل نکالا اور سرچ آپشن میں لکھا ۔۔۔ ناراض ہزبینڈ کو منانے کا طریقہ ۔۔۔ ۔

تبھی ڈھیر سارے طریقے اس کی نظروں کے سامنے آگئے ۔۔۔ ۔

شوہر کا رویہ آپ کے ساتھ غیر متوقع ہوسکتا ہے اور وہ بغیر کسی وجہ کے ناراض ہوسکتا ہے، اور جب آپ ان کی ناراضگی کا سبب جاننے کے لیے ان سے بات کرنے کی کوشش کریں گے، تو وہ آپ سے بچیں گے اور آپ کے ارادوں کو نظرانداز کرد یں گے۔ اگر آپ کے شوہر ایسے ہیں، تو آپ کو اسے منانے اور خوش کرنے کے لیے کچھ کرنا ہوگا تاکہ آپ سے جو بھی غلطی ہوئی ہے اس کے لیے وہ آپ کو معاف کر دیں۔

اگر آپ کا شوہر ناراض ہے کیونکہ آپ نے اس کا دل توڑا ہے تو اس کے ٹوٹے ہوئے دل کو ٹھیک ہونے دیں اور اسے خو،، شکر کے اسے دوبارہ خوش کردیں۔ اسے پھول دیں

"او۔۔۔۔ و۔۔۔۔ اب پھول گارڈن سے توڑ کر لاؤں ؟

اس نے سوچنے کے انداز میں ہم کلامی کی۔

""نہیں۔۔ ۔ ممی نے اس دن بتایا تھا کہ رات کو بھول نہیں توڑتے

یہ پھول والا طریقہ نہیں ہوسکتا ۔۔ ۔

اممممم۔۔۔۔۔ کچھ اور دیکھتی ہوں ۔۔۔ ۔

،اسے محبت کا خط بھیجیں

"میں کیسے خط لکھوں ۔۔۔؟؟ ؟

مجھے نہیں آتا خط لکھنا ۔۔ ۔

"یہ بھی کینسل

"اسے کے لیے رومانوی ڈنر کا پلان بنائیں شوہر کے دل کا راستہ معدے سے ہوکر جاتا ہے۔ اسکی پسندیدہ ڈشز بناکر اسے سرپرائز دیں ۔۔۔ ۔

"یہ کھانا بنانا تو بہت مشکل کام ہے ۔۔۔ نو۔۔۔ نو ۔۔۔ میں نہیں کر سکتی ۔۔۔۔ مجھے تو ممی کو کام کرتے دیکھ کر ہی پسینہ آجاتاہے۔۔۔۔ وہ گھیرا کر بولی۔

آگے دیکھتی ہوں شاید کچھ لکھا ہو ۔۔۔ اس نے سکرول ڈاؤن کیا ۔۔ ۔

اپنے شوہر کا دل دوبارہ سے جیتنے کے لیے وہی سب کچھ کریں بالکل اسی طرح جیسے آپ نے کیا تھا جب اسے پہلی بار آپ سے محبت ہوئی تھی۔

"لو اب میں کیا کروں ۔۔۔؟؟ ؟

میں تو پہلے کچھ بھی نہیں کیا ۔۔۔۔ وہ خودی مجھ سے اچھے سے بات کرتے تھے سنگ مرمر۔۔ ۔

وہ ناک سکوڑ کر بولی ۔۔ ۔

یہاں تو کچھ ایسا نہیں ۔۔۔ میں نا امیج اور ویڈیو میں دیکھتی ہوں شاید کچھ اچھا مل جائے ۔۔۔ ۔

جیسے ہی اس نے ان آپشن پہ پریس کیا ۔۔۔۔ اس کی آنکھوں میں حیرت اتر آئی ۔۔ ۔

اور چہرے پہ قوس فرح کے رنگ پھیلے۔۔ ۔

تبھی واش روم کا دروازہ کھلا اور یارم شرٹ اور ٹراؤزر پہننے بالوں کو ٹاول سے رگڑتا ہوا باہر آیا ۔۔ ۔

چاہت نے فون والا ہاتھ چھپانے کے لیے دوپٹے کے نیچے کیا ۔۔ ۔

"What's the matter"?

"Any problem???"

وہ ٹاول ایک طرف رکھتے ابرو اچکا کر سوالیہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا ۔۔۔ ۔

چاہت کے گلے کی گلٹی ابھر کر معدوم ہوئی۔۔ ۔

اس نے یارم کے سوال پہ بولنے کی بجائے اثبات میں سر ہلایا۔۔ ۔

"Yes tell me"

وہ چل کراس کے تھوڑا سا قریب آیا ۔۔ ۔

چاہت کو اپنی سانسیں خشک ہوتی ہوئی محسوس ہوئی۔۔ ۔

وہ ڈریسر سے برش اٹھا کر بالوں میں پھیرنے لگا ۔۔۔ مگر دیکھ چاہت کو ہی رہا تھا ۔۔ ۔

اس کے جواب کے انتظار میں۔

"Plz come here"

وہ ڈرتے ہوئے کپکپاتی ہوئی آواز میں بمشکل بولی۔۔۔ ۔

وہ برش رکھے تھوڑا اس کے قریب آیا ۔۔ ۔

"ہمممم۔۔۔۔ وہ سوالیہ انداز میں بولا۔

" "تھوڑا اور پاس نا ۔۔ ۔

اس بار وہ جھنجھلاتے ہوئے بولی ۔۔۔ ۔

وہ سارا فاصلہ سمیٹ کر بالکل اس کے قریب ہوا ۔۔ ۔

""تھوڑا نیچے جھکیں نا میں اتنی اوپر کیسے آؤں

وہ ناراضگی سے منہ پھلا کر بولی

وہ بمشکل اسکے شانے تک پہنچتی تھی۔ تبھی اسے جھکنے کے لیے کہا ۔۔۔ ۔

اب کی بار یارم بلوچ بیزاری سے تھوڑا سا نیچے جھکا ۔۔۔ ۔

چاہت اک استحقاق بھری جسارت کر کہ اپنا رخ دوسری طرف موڑ گئی ۔۔۔ ۔

جبکہ یارم بلوچ تو حیرتوں کے سمندر میں غوطہ زن ہوئے وہیں ساکت رہ گیا تھا۔۔ اس کی جسارت پہ ابھی تک اسے یقین نہیں آیا تھا ۔۔۔ ۔

"What is this nonsense"?

وہ عالم ہوش میں آتے ہی دھا ڑا ۔۔۔ ۔

"سب بکواس لکھا ہے یہاں ۔۔ ۔

""انہوں نے تو کہا تھا ایسا کرنا آپ کو سویٹ لگے اور آپ اسے نانسینس بول رہے ہیں

وہ تلملاتے ہوئے دانتپیس کر بولی۔۔۔ ۔

"کہاں سے سیکھ رہی ہو یہ سب خرافات ؟؟ ؟

"کہاں لکھا ہے ؟؟ ؟

وہ تیکھے چتونوں سے گھورتے ہوئے بھاری آواز میں بولا۔۔ ۔

اس نے موبائل یارم بلوچ کی طرف بڑھایا ۔۔ ۔

""اس میں

یارم نے فون آن کیا تو گوگل سرچ آن تھا ۔۔۔ ۔

شوہر کی ناراضگی دور کرنے کے طریقے ۔۔۔ ۔

اس نے لائنز پڑھیں تو مبہم سا مسکرایا۔۔۔ ۔

جب سرچ ہسٹری میں گیا تو وہاں پہلے بھی ہزبینڈ اینڈ وائف ریلیشن شپ کو سرچ کیا گیا تھا ۔۔۔ ۔ وہ رخ بدل گیا اور چہرہ دوسری طرف موڑے اس کی بے وقوفی پہ بے آواز دل کھول کر ہنسا ۔۔۔۔ تھوڑی دیر میں خود کو بظاہر سنجیدہ ظاہر کیے اس کی طرف پلٹ کر سپاٹ انداز میں بولا۔۔ ۔

"اس کے علاؤہ کون سکھا رہا ہے تمہیں ۔۔۔۔ یہ سب ۔۔۔۔ وہ اس کی تیاری پہ سر تا پا جائزہ لیے بولا ۔۔۔ ۔

"م۔۔۔ میں ۔۔۔ نہیں بتاؤں گی ۔۔ ۔

"ویسے بھی ناراض ہوں آپ سے ۔۔۔۔ ہر وقت ڈانٹتے رہتے ہیں ۔۔۔۔ تعریف بھی نہیں کرتے کرنی محنت سے تیار ہوئی تھی ۔۔۔۔۔ وہ پاؤں پٹخ کر بستر کی طرف بڑھ رہی تھی کہ یارم بلوچ نے اس کی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے اپنی طرف کھینچ لیا ۔۔ ۔

" "اسے صاف کرو وہ اسکے شانے سے ڈھلکا ہوا پلو ہی اسے تھما تے اپنے ہونٹوں کی طرف اشارہ کیے بولا ۔۔۔ جہاں اسکی سرخ رنگ کی لپسٹک کے نشان تھے ۔۔۔ ۔

اتنا ڈر تو اسے یہ سب کرتے ہوئے نہیں لگا تھا جتنا ڈر اسے یارم بلوچ کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے اسے صاف کرنے پہ لگ رہا تھا ۔۔۔ ۔

وہ گہری سرمئی آنکھوں سے اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔۔۔ ۔

چاہت نے اس کے ہاتھ سے اپنا پلو پکڑا ۔۔۔ ۔

اور اسکے بھاری مونچھوں تلے عنا بی لبوں کو دیکھا تو دل بند ہونے لگا ۔۔۔ ۔

اس نے پلو سے نشان صاف کردئیے ۔۔۔ ۔

وہ کسی بھی طرح اس کی گرفت سے نکل جانا چاہتی تھی ۔۔۔ ۔

وہ سرعت سے جانے کے لیے پلٹی ہی تھی کہ یارم نے اسے جانے سے روک دیا ۔۔۔ ۔

""آپ کیوں چاہتی ہیں کہ میں آپ کی تعریف کروں

"آپ کے پاس رہوں "؟

وہ سرگوشینما سرسراتی ہوئی آواز میں اسکے کان کے قریب چہرہ کیے بولا ۔۔۔ ۔

تو چاہت کے وجود میں سنسنی سی دوڑ گئی۔۔۔ ۔

"مجھے اس سوال کا جواب چاہیے ۔۔۔۔؟؟ ؟

"ہے آپ کے پاس ؟؟ ؟

وہ ٹھیک سے سانس بھی نہیں لے پا رہی تھی ۔۔۔ ۔

بس دھیرے سے سر کو نفی میں دائیں سے بائیں جانب جنبش دی ۔۔۔ ۔

"تو جائیں پھر ان سوالوں کا جواب ڈھونڈھ کر لائیں ۔۔۔ ۔

"رات بہت ہوگئی ہے میرے خیال میں اب سو جانا چاہیے ۔۔۔۔ ۔

وہ اسے وہیں مجسمہ بنی چھوڑ کر لائٹ آف کیے اپنے بستر کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔ ۔

چاہت کتنی دیر وہیں کھڑی سوچتی رہی پھر کچھ بھی سمجھ نا آنے پہ آکر اپنی جگہ لیٹ گئی ۔۔۔ ۔ یارم آج کافی تھک گیا تھا بستر پہ لیٹتے ساتھ ہی وہ سو گیا ۔۔۔۔ جبکہ چاہت کتنی دیر اسکی چوڑی پشت کو دیکھتے ہوئے اس کے سوالوں کے جواب سوچتی رہی ۔۔۔۔ پھر نجانے اس کی کی آنکھ لگی اسے خود بھی خبر نہیں ہوئی۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

وقت کبھی نہیں رکتا، چلتا رہتا ہے، رخ ہمی شہ اگے کی طرف اور سڑک بھی ایسی سیدھی کہ جس پر کوئی گول چکر ہے نہ کسی سمت مرنے کا اشارہ، تھکتا بھی نہیں کہ چند لمحے سستا ہی ہے۔ جس کے ہاتھ میں اس کا ریموٹ ہے یہ اس کا اتنا تابع ہے کہ اک پل فرض سے کوتاہی ممکن نہیں۔

وقت کے ہاتھ پر بندھی گھڑی کے سیل میعاد پوری کرلیں تو وہ وقت کے بارے میں اطلاعات دینا بند کردیتی ہے مگر وقت کی نبض نہیں رکتی۔ یہ اپنی طے شدہ مخصوص رفتار کے مطابق چلتا جا رہا ہے ،اور آج سسی کے ساتھ گزرے ہوئے واقع کو ایک سال بیت چکا تھا ،آتش بلوچ اسے اپنی چاہت اور توجہ سے اس غم کی کیفیت سے باہر ،نکال کر کافی حد تک نارمل کر چکا تھا سورج کی چمکتی کرنیں کھڑکی کے زریعے اندر داخل ہوئے کمرے کو روشن کر رہی تھیں ،اس نے اپنی نیند سے بوجھل آنکھیں کھول کر دیکھا ، روشنی کی کرنوں کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوا بھی اندر داخل ہورہی تھی۔ کھڑ کی کے باہر لگی پھولوں بیل سے محسور کن مہک اس ہوا میں شامل ہوئے اسکی سانسوں کو مہکانے لگی ۔۔۔ ۔

،اس نے اپنے ساتھ والے تکیے پہ سر رکھے بے خبر ہوئے اپنے شہزادے کو دیکھا

سرخ و سفید رنگت،کھڑی مغرور ناک ، مونچھوں تلے عنا بی لبوں پہ سوئے ہوئے بھی دلکش مسکراہٹ احاطہ کیے ،ہوئے تھی جو اس کی نرم مزاج شخصیت کا خاصہ تھی وہ خود بھی ہر دم مسکراتا اور اسے بھی مسکرانے پہ مجبور کردیا کرتا ،اور جب مسکراتا تو اسے ایسے لگتا کہ وہ اس شہزادے کے گالوں میں پڑنے والے گڑھوں میں ڈوب جائے گی ،اس نے نکاح سے پہلے کبھی اسے مسکراتے نہیں دیکھا تھا ،جب ُاس کی اِس خاصیت کا پتہ چلا تو وہ اور بھی حیران ہوئی ۔۔۔ ۔

،،،،کتنے لمحے ہی وہ اس کے وجیہہ چہرے پہ نظریں جمائے اسے اپنی آنکھوں میں سامنے لگی

سسی نے دیکھا اس کا ہاتھ آتش بلوچ کے بھاری مضبوط ہاتھ کے نیچے تھا ،وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر سوتا تھا ،تاکہ سسی کو ،ڈر نا لگے

جیسے کی اس نے بستر سے اٹھنے کے لیے ہلکی سی جنبش کی آتش بلوچ کی خمار زدہ آنکھیں ُکھلیں ۔۔۔ ۔

"Good morning"

وہ گھمبیر آواز میں مسکراتے ہوئے اسکی طرف دیکھ کر بولا ۔۔۔ ۔

"گڈ مار ۔۔۔ ن۔۔۔ وہ جواباً کہتے کہتے ایک گئی ۔۔۔ ۔

"گڈ مارننگ ۔۔۔۔!!! کہتے ...ہیں

آتش نے بتایا ۔۔۔ ۔ "جی۔۔۔ جی ۔۔۔ گڈ مارننگ "وہ دھیرے سے مسکراتی ہوئی بول کر اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ کے نیچے سے نکال کر اٹھ بیٹھی ۔۔۔ ۔

"تم نے میرا حال تو پوچھا نہیں ۔۔۔ ۔

وہ بھی اٹھ کر بیٹھتے ہوئے تکیہ پیچھے لگائے بیڈ کراؤن سے ٹیک لگائے بیٹھا ،اور ٹانگ پہ ٹانگ چڑھائے اسے کہا

***

""ابھی تو آپ اٹھے ہیں ۔۔۔۔ اس میں حال کیا پوچھنا ،،،؟

وہ حیرت انگیز نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی۔

،""اب تم مجھ سے دور ہوتو حال پوچھنا تو بنتا ہے یا

وہ شرارتی انداز میں بولا۔

"مگر ویسے ہی پوچھو جیسے میں نے سکھایا تھا۔

کہو۔

I love you....

مطلب آپ کیسے ہیں۔

"اچھا ٹھیک ہے۔

"آئی لو یو ۔۔ ۔

وہ تیزی سے بولی اور بستر سے اترنے لگی ۔۔۔ ۔

"ارے مجھے بتانے تو دو ۔۔ ۔

اس نے سسی کی کلائی پکڑ کر اسے جانے سے روکا ۔۔۔ ۔

"I love you too....

تمہیں دیکھ لیا تو اچھا ہوگیا ہوں ۔۔۔۔ وہ اسکی آنکھوں میں دیکھ کر بولا ۔۔۔ ۔ "میری بھی ہر صبح اپنے شہزادے کو دیکھ کر روشن ہوجاتی ۔۔ ۔ جس نے میری اندھیری رات جیسی زندگی میں آکر "اسے اپنے رنگوں سے روشن کردیا ۔۔۔۔ ۔

وہ پلکیں جھکائے بولی ۔۔۔ ۔

"شہزادی آپ ہمیں مغرور بنا دیتی ہیں شہزادہ بول کر ۔۔۔۔ ۔

وہ اسکے گردن کے گردن بازو باندھ کر بولا ۔۔۔ ۔

سسی کی گھنی مژگانیں رخساروں پر گریں لرزنے لگیں ۔۔ ۔

""شہزادے کو شہزادہ نا کہوں تو اور کیا کہوں ؟ ؟ "اگر میں زندگی میں آپ کو ایک چیز دے سکتی تو آپ کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی صلاحیت دے دیتی ،تب آپ کو پتہ چلتا کہ آپ میرے لیے کتنے خاص "ہیں ،۔۔۔۔ ۔

وہ مدھم لہجے میں محبت سے چور آواز میں بولی۔ "لوگ کہتے ہیں ایک ہی چیز کو بار بار دیکھنے سے انسان ابو جاتا ہے ،مگر میں تمہیں جتنی بار بھی دیکھتا ہوں ،مجھے ،،،،پہلے سے بھی زیادہ پیار آتا ہے

وہ جذبات سے لبریز لہجے میں آنچ دیتے لہجے میں بولا۔۔۔ ۔

""مگر مجھ میں تو دیکھنے کے قابل ایسا کچھ ۔۔۔ ن۔۔۔ ۔

!!!!"ششششش۔۔۔۔۔ ۔

اس سے پہلے کہ وہ اپنی بات مکمل کرتی آتش بلوچ نے اسکے لبوں پہ انگلی رکھ کر اسے بولنے سے روک دیا ۔۔۔ ۔ ،"تم سے آخری عشق ہے

،جو پہلی بار ہوا مجھے

وہ اسکی پیشانی سے پیشانی لگائے فسوں خیز آواز میں بولا۔ ۔

سسی نے چہرہ پھیر لیا ۔۔۔۔ ۔

اسکی سانسوں کی تپش سے گھبراتے ہوئے ۔۔۔ ۔

!!!! "شہزادی ۔۔۔ ۔

اگر میرے اختیار میں ہوتو میں تمہیں بانہوں میں بھر کر ہمارے چاروں طرف ایک محبت کی لکیر کھینچ دوں ،تاکہ کوئی غم تم تک نہ پہنچ سکے،تمہارے سارے خوابوں کی تکمیل کروں ،تمہارے ساتھ گزرتا ہر لمحہ اپنی محبتوں سے سجا دوں ،اس سے پہلے کہ وہ جذبات کی رو میں بہہ جاتا اس نے سسی اپنی گرفت سے آزاد کیا اور اٹھ کر واش روم کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔ ۔

کچھ دیر بعد فریش ہوکر باہر آیا ۔۔۔۔ ۔

""تم فریش ہوجاو میں آتا ہوں۔۔ ۔

سسی نے اسکی بات پہ اثبات میں سر ہلایا ۔۔۔ ۔ وہ بستر سے نیچے اتری ۔۔۔۔ اس وقت وہ پنک کلر کے ٹراؤزر اور ڈھیلی ڈھالی شرٹ میں ملبوس تھی ۔۔۔۔ وہ اپنے کپڑے لیے واش روم کی طرف بڑھ گئی ۔۔۔ ۔

آتش کچن کی طرف آیا۔ فریج سے فروزن پراٹھے نکال کر سینک لیے ،پھر چائے کیٹل میں بننے رکھی ،اور تیزی سے آملیٹ بنانے لگا ،وہ جب پہلے تعلیم کے سلسلے میں یہاں رہتا تھا تو ایسے کی اپنا ناشتہ خود بناتا تھا وہ عادی تھا ان کاموں کا ،اس لیے اس نے پھرتی سے سارا ناشتہ تیار کیا پھر واپس کمرے کا رخ کیا ۔۔۔ ۔

سسسی ڈریسر کے سامنے کھڑی اپنے گیلے لمبے بالوں کو تولیے سے خشک کر رہی تھی ۔۔۔۔ اس کی نظر اپنی گردن پہ پڑی جس پہ آج بھی ہلکے ہلکے نشان نمایاں تھے ۔۔۔۔۔ اس کی آنکھیں پھر سے نم ہوئیں آتش بلوچ کو کمرے میں داخل ہوتے دیکھا تو سرعت سے بستر پہ پڑا دوپٹہ اٹھا کر اپنے شانوں پہ پھیلایا خصوصا گردن کے گرد ۔۔۔ ۔

آتش بلوچ اس کی نم آنکھیں اور اسکی گھبراہٹ میں کی گئی کاروائی دیکھ چکا تھا ۔۔۔ ۔

اس نے سسی کو نارمل دیکھ کر کئی بار اس درندے کے بارے میں پوچھا تھا ،مگر ہر بار سسی کا یہی جواب تھا کہ وہ اسے نہیں جانتی وہ ان کے گاؤں کا رہنے والا نہیں تھا۔

"تمہیں مجھ سے یہ سب چھپانے کی ضرورت نہیں ،"

آتش بلوچ نے آگے بڑھ کر اسکے شانوں کو تھام کر کہا ۔۔۔ ۔

، "کتنی بار کہا ہے ،ان آنسوؤں کو مت بہایا کرو

""چلو اب جلدی سے تیار ہوجاو ناشتہ ٹھنڈا ہوجائے گا

اس نے کہتے ہی ہڑ بڑی مچائی ۔۔۔ ۔

"آپ نے کیوں بنایا ۔۔۔۔ میں آکر بنادیتی نا ۔۔۔ ۔

"اپنی پیاری سی بیوی سے " کام کروانا مجھے پسند نہیں

وہ اسکے گال کو تھپتھپاکر کر مسکراتے ہوئے بولا۔

""لاؤ میں تمہاری مدد کروں سست لڑکی

وہ ڈریسر سے برش اٹھا کر اسکے لمبے بالوں کو سلجھانے لگا ۔۔۔ ۔

"نہیں تم اتنی دیر اپنی پیاری سی آنکھوں میں میں جس میں صرف میں دکھائی دیتا ہوں اس میں کاجل لگاؤ ۔۔۔ ۔ Hurry up....

مطلب جلدی ۔۔۔۔ ۔ وہ اب اسکے بالوں میں کیچڑ لگا چکا تھا ۔۔۔ ساتھ ساتھ اسے ہر روز انگلش کے کچھ نئے ورڈز سکھاتا رہتا۔ جس سے سسی کے گفتگو کے انداز میں خاصی تبدیلی آچکی تھی ۔۔۔ ۔

""پتہ ہے اماں بھی مجھے سست کہتی تھیں

وہ یاد آنے پہ اسے بتانے لگی ۔۔ ۔

""یہاں پاؤں رکھو

آتش گھٹنے کے بل بیٹھا اور اپنا ایک گھٹیا بینڈ کیے بولا ۔۔ ۔

تو سسی نے اپنا پاؤں اس پہ رکھا ۔۔۔ آتش نے اسکے پاوں میں باری باری پائل پہنائی۔۔۔ ۔

پھر اٹھ کر ڈریسر مسکارا اٹھایا ۔۔۔ ۔

سسی اتنی دیر لبوں پہ لائٹ پنک کلر کی لپسٹک لگاچکی تھی ۔۔۔ ۔

""لاسٹ ٹچ ۔۔۔۔ پھر چلتے ہیں

آتش نے مسکارے کا برش نکالا ۔۔۔ ۔

"نا ۔۔۔ یہ نہیں ۔۔۔۔ اسے لگانے سے میری پلکیں بہت بھاری ہوجاتی ہیں ۔۔۔۔۔ اس نے منہ بسور کر کہا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.