Chapter 22: باب 22

"یار ایک تو کتنی مشکل سے سیکھا ہے یو ٹیوب پہ دیکھ کر اسے لگانا اب تم نخرے دکھا رہی ہو۔ ۔۔۔ اپنے شہزادے کی بات نہیں مانو گی ۔۔۔۔۔؟؟ ؟ "مجھے بہت اچھا لگتا ہے ،جب میں پیار بھری نظروں سے تمہیں دیکھتا ہوں اور تم شرما کر اپنی مسکارے سے سجی "گھنی پلکیں رخساروں پہ گرا لیتی ہو ،تو بہت کیوٹ لگتی ہو ۔۔۔ ۔

" اچھا چلیں لگائیں "سسی اس کے سامنے کھڑی ہوگئی تو وہ اسکی پلکوں پہ مسکارا لگانے لگا ۔۔ ۔

مسکارا لگانے کے بعد آتش سسی کے پیچھے آکر کھڑا ہوگیا اور سسی کے شانے پہ تھوڑی رکھ دی ۔۔ ۔ دونوں اب شیشے میں ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے ۔۔۔۔ ۔

""آپ نے تو کہا تھا کہ ناشتہ ٹھنڈا ہو جائے گا

سسی نے چونک کر یاد دلایا ۔۔۔ ۔

"او!!! ہ ۔۔۔۔ شٹ ۔۔۔ ۔

"تمہارے سامنے ہوش ہی کہاں رہتا ہے ۔۔ ۔ وہ ذومعنی نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے بولا ۔۔ ۔

تو سسی کا چہرہ اناری ہوا ۔۔ ۔

Let's go...

وہ اسکا ہاتھ تھامے تیزی سے باہر نکلا ۔۔۔۔۔ ٹیبل پہ ناشتہ لگا تھا ۔۔۔ ۔

دونوں بیٹھ کر کھانے لگے ۔۔۔ ۔

"آج شام یونیورسٹی میں ری یونین پارٹی ہے، نئے اور پرانے سب سٹوڈنٹس اکٹھے ہو رہے ہیں ایک سپیشل فنکشن پہ سب انوائیٹڈ ہیں ۔۔۔ اس نے باتوں میں اسے بتایا ۔۔۔ ۔

"شام کو تیار رہنا پہلے تمہاری اماں سے ملنے ہاسپٹل چلیں گے پھر وہاں سے پارٹی میں

"جی "اس نے کہتے ہوئے سر اثبات میں ہلایا ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

خواہش ایک ایسے دریا کی مانند جو سوکھنے کے قریب ہے سمٹ کر محض ضرورت بن جاتی ہے تو کبھی کسی بپھرے ہوئے سمندر کی شکل اختیار کرکے جنون اور دیوانگی میں بدل جاتی ہے۔ خواہش کی ابتدا کیا ہے اور انتہا کیا؟ یہ حدیں شاید ہر انسان کیلئے مختلف ہیں۔ حقیقت یہ کہ انسان کا خواہش کے ساتھ تعلق تب سے ہے جب وہ اس دنیا ،،،،میں قدم رکھتا ہے اور یہ سلسلہ اس کے اس دنیا سے کوچ کرجانے تک چلتا رہتا ہے

،چاہت اس کی خواہشات میں سے اولین درجے پہ پورے طمطراق سے براجمان تھی

جب سے چاہت نے اسے انگور کرنا شروع کیا تھا ،تب سے اسے اپنے دل کی زمین بنجر لگنے لگی تھی ،وہ زرش بلوچ اور ھادیہ کی نگرانی میں رہ کر اب کافی حد تک سمجھدار ہوچکے تھی، ان کے ساتھ مل کر کھانا بنانا بھی سیکھ رہی تھی۔ زرش بلوچ نے اسے آہستہ آہستہ اپنے تجربات اور مشاہدات سے آگاہ کیا اسے بہت سی ایسی باتیں سکھائیں جس ،سے وہ پہلے نا بلد تھی

!"سردار پانی یارم بلوچ آج رات کی بجائے شام پانچ بجے کے قریب حویلی واپس آیا تو شازیہ پانی کا گلاس ٹرے میں رکھے اس کے پاس لاکر ادب سے بولی ۔

"چاہت کہاں ہے "؟

اس نے نظریں اسکی تلاش میں ادھر ادھر دوڑائیں وہ اسے کہیں نظر نہیں آئی تو اس نے پوچھا ۔۔۔ ۔

!"سردار ۔۔ ۔

وہ وڈی سردارنی جی کے پاس ہیں ۔۔۔ ۔

""اسے کہو کمرے میں آئے

کہتے ہی وہ کمرے کی طرف بڑھ گیا۔۔۔ ۔ "چاہت ۔۔۔ بی ۔ بی ۔۔۔ سردار سا آگئے ہیں۔ مجھے تو بڑے غصے میں لگ رہے ہیں ۔۔۔ جائیں جی آپ کو کمرے میں بلا رہے ہیں۔

شازیہ نے کمرے کے دروازے میں جھانک کر عجیب و غریب انداز میں اطلاع دی ۔۔۔ ۔

"جاؤ بیٹا جا کر دیکھو اسے ۔۔۔۔ میں زرا تھوڑی دیر اب آرام کروں گی ۔۔۔۔ ۔"زرش بلوچ نے اسے کہا اور زرا سی دیر کو سست انے کے لیے لیٹ گئیں تو چاہت سپاٹ انداز میں وہاں سے نکل کر چلتی ہوئی اپنے کمرے کی طرف آئی اور دروزی کھولا تو سامنے یارم بلوچ اپنی چھا جا نے والی شخصیت سمیت سینے پہ ہاتھ باندھے اسی کے انتظار میں کھڑا تھا ۔۔۔۔ اس نے چاہت کا سر تا پا جائزہ لیا جو اس وقت بالکل گاؤں کی گوری جیسا روپ لیے لہنگا چولی میں ملبوس تھی ،زرش بلوچ کی پسندیدگی کی وجہ سے اس نے ایسے کپڑے پہننے شروع کردئیے تھے ۔۔۔ ۔

"کل کیا تا ریخ ہے "؟

وہ گھمبیر آواز میں بولا تو چاہت نے چونک کر اس کی سرمئی آنکھوں میں دیکھا ۔۔ ۔

"کل ۔۔۔۔؟؟ ؟

"سات ۔۔۔ ۔!!! ہے شاید ۔۔۔ ۔

"کل کی تاریخ میں کیا ہوتا ہے ؟؟؟؟ اس نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا۔

""پتہ نہیں

وہ سنجیدہ انداز میں شانے اچکا کر بولی ۔۔۔ ۔

"آج موسم بہت اچھا تھا اسی لیے سارے کام پینا کر جلدی واپس آگیا ۔۔۔ ۔

اس بار وہ تھوڑی نرمی سے پیش آیا ۔۔۔ ۔

چاہت بنا جواب دئیے ڈریسر پہ موجود ترتیب سے لگی چیزوں کو واپس ایک جیسا کر کہ رکھنے میں اپنے آپ کو مصروف ظاہر کر رہی تھی ۔۔۔ ۔

اگر وہ سنگ مرمر بن چکا تھا تو وہ بھی سرد انداز اپنا چکی تھی ۔۔۔ بقول ھادیہ کے تم بھی انہیں نظر انداز کرو ۔۔ ۔

خودی تمہارے پیچھے آئیں گے ۔۔۔ ۔

چاہت کا دل تو نہیں کرتا تھا اسے سامنے دیکھ کر نظر انداز کرنے پہ ۔ اسے سامنے دیکھ کر ھادیہ سے کیے وعدے توڑنے کا دل کرتا ۔۔۔ ۔

"آج کا دن تمہارے ساتھ "گزارنا چاہتا ہوں۔ چلو کہیں باہر چلتے ہیں ،جلدی سے تیار ہوجاو

آج وہ سردار نہیں پہلے والے یارم بلوچ کی طرح بن گیا تھا۔ وہ اسے انکار کرنا چاہتی تھی ۔۔۔۔۔ کب سے وہ اسے نظر انداز کیے اپنی کی دنیا میں مگن تھا۔ آج اتنے عرصے بعد اسے کیسے یاد آگئی کہ باہر گھومنا پھرنا بھی کوئی چیز ہے ۔۔۔۔ وہ شکوہ کرنا چاہتی تو تھی لیکن زبان نے اس کا ساتھ نہیں دیا ۔۔۔ ۔

چاہت نے بنا اسکی طرف دیکھے اپنا رخ کبرڈ کی طرف کیا اس کی سلائیڈ کھول کر اندر سے لٹکے ہوئے کپڑوں کو الٹ پلٹ کر دیکھ رہی تھی کہ اپنے چہرے پہ اسکی گرم سانسیں محسوس ہو ئی تو بدن میں بجلی سی کوند گئی۔۔۔ ۔ وہ وہیں ساکت سی کھڑی تھی ۔۔ ۔ ہلنے کی ہمت نا تھی ۔۔ ۔ "جس ڈریس میں تم کمفرٹیبل فیل کرتی ہو وہی پہنو آج ،کسی کے لیے خود کو مت بدلو ،مجھے جیسے تم پہلے تھی ویسے ہی اچھی لگتی ہوں۔۔۔ ۔

یارم بلوچ کے لب اسے اپنے کان کی لو سے مس ہوتے ہوئے محسوس ہوئے ۔۔۔ ۔

وہ بدک کر پیچھے ہوئی ۔۔ ۔

اور گہری سانس کھینچ کر خود کو نارمل کرنے لگی۔۔ ۔

پھر اس کے کہے کہ مطابق آج کافی عرصے بعد جینز اور شرٹ،اس پہ لانگ کوٹ نکالا سرد موسم کے حساب سے ،،،

پھر چینج کرنے چلی گئی ۔۔۔ ۔

اسکے جاتے ہی یارم بلوچ نے شال اتار کر صوفے پر اچھال دی۔ قمیض اور کف پہ لگے بٹن کھولے ۔۔ ۔

آج اس نے تیسری سلائیڈ کھولی جہاں اسکے ایک سال پہلے استعمال کے کپڑے موجود تھے ۔۔۔ ۔

اس نے بلیو جینز اور بلیک شرٹ نکالی ساتھ بلیک جیکٹ نکالی اور ڈریسنگ روم کی طرف چلا گیا ۔۔۔۔ ۔

جب وہ دونوں تیار ہوکر حویلی سےباہر نکلے تو ٹھنڈی ہوا کے تیز جھونکے نے ان کا استقبال کیا۔۔۔ ۔

چاہت نے ٹھٹھرا کر سینے پہ ہاتھ باندھ لیے ۔۔۔ ۔ یارم بلوچ اسے اپنے ساتھ لیے جیب میں بیٹھ گیا اور اگنیشن میں چابی گھما کر اسے سٹارٹ کیا ۔۔۔۔ وہ گاؤں کے احاطے سے باہر نکل رہے تھے ،جب کی چاہت یہاں آئی تھی آج پہلی بار یوں باہر نکلی تھی ،اور موسم بھی انتہائی خوبصورت ہو رہا تھا ،شام ڈھلنے والی تھی،دن اور رات کا امتزاج پیش کرتا یہ پرکشش منظر اس کی آنکھوں کو بہت بھا رہا تھا۔

وہ ونڈو سے باہر کے مناظر دیکھ رہی تھی ،تبھی ایک شخص سائیکل پہ گزرا ۔۔۔ ۔

!!"واؤ ۔۔ ۔!!! !! سائیکل ۔۔۔ ۔

وہ وہ دونوں ہاتھوں کو جوڑ کر ایکدم خوشی سے چلائی ۔۔ ۔

جتنی مرضی اس پہ محنت کی گئی تھی اسے سنجیدہ مزاج بنانے کی اس کے اندر ابھی بھی تھوڑا بہت بچپنا موجود تھا

***

یارم نے فورا جیب روک دی ۔۔ ۔

"آپ کو پتہ ہے مجھے نا سائیکل چلانے کا بہت شوق تھا۔ جب میں امریکہ میں تھی نا ۔۔۔ وہاں کبھی کبھی باہر پارک میں برو کے ساتھ جاتی تھی ،وہاں سب بچے سائیکل چلاتے تھے۔ میں نے برو کو کہا کہ مجھے بھی سائیکل دلا دیں !!! ۔۔۔۔ مگر ۔۔۔ ۔

وہ بات بتاتے بتاتے ایک دم حب ہوگئی ۔۔۔۔ اور سر جھکا لیا

""مگر کیا؟

اس نے چاہت کی تھوڑی کو اپنی پوروں سے چھو کر نرمی سے اوپر اٹھایا اور سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا ۔۔ ۔

"انہوں نے کہا کہ ان کے پاس پیسے نہیں مجھے سائیکل لے کر دینے کے ۔۔۔۔ ۔

وہ افسردہ لہجے میں بولی۔

""آپ کو سائیکل چلانی ہے؟

"نہیں ۔۔۔۔ ممی کہتی ہیں کہ اب تو میں بڑی ہوگئی ہوں نا ۔۔ ۔

وہ اپنے تئیں سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بولی ۔۔ ۔

یارم کے باہم پیوست لب مسکراہٹ میں ڈھلے۔۔۔ ۔

!!!!""آئیں باہر ۔۔ ۔

وہ اپنی سائیڈ کا ڈور کھول کر نیچے ایرا ۔۔۔ ۔

اور دوسری طرف سے آکر اسکی طرف کا دروازہ کھول کر اسے باہر نکلنے کو کہا ۔۔۔ ۔

چاہت حیران کن نظر وں سے اسے دیکھتے ہوئے نیچے اتر آئی ۔۔۔ ۔

"رکیے ۔۔۔ ۔!!! سائیکل سوار ابھی زیادہ دور نہیں گیا تھا یارم نے اپنی بھاری آواز میں کہا ۔۔۔ ۔

تو اس نے مر کر دیکھا ۔۔۔ ۔

اور سائیکل سے اتر کر سائیکل سمیت فورا اس کی آیا ۔۔۔ ۔

!"جی سردار

اس نے مؤ دب انداز میں سر جھکائے کہا ۔۔۔ ۔

" "ہمیں آپ کی سائیکل چاہیے کل واپس دے دیں گے

!!!"جی سرکار ۔۔ ۔

اس نے پہلے تو حیرانگی سے اپنے سردار کو دیکھا کہ جس کے پاس جیب موجود ہے اس نے سائیکل کا کیا کرنا ہے۔ مگر اس سے سوال کرنے کی جراءت نہیں تھی۔ تبھی سائیکل اس کی طرف بڑھائی ۔۔۔ ۔

"سردار سب آپ کا ہی "دیا ہوا ہے ۔۔۔ ۔

!!! "شکریہ ۔۔ ۔

یارم نے اس سے سائیکل لے لی ۔۔۔۔ تو وہ اپنے راستے پہ چلا گیا ۔۔۔ ۔

...""آئیں

""م۔۔۔۔ م۔۔۔۔ مگر مجھے تو یہ چلانی ہی نہیں آتی

وہ معصومیت سے آنکھیں پٹپٹاتے ہوئے بولی ۔۔ ۔

""آپ بیٹھیں میں سکھاتا ہوں

چاہت اس پہ بیٹھی اور ہینڈلز پہ دونوں ہاتھ مضبوطی سے جمائے ۔۔۔۔ مگر توازن برقرار نا رکھ سکی ۔۔۔۔ اس سے پہلے کہ وہ گر جاتی یارم نے اسکی پشت سے ہاتھ لے جا کر اسے گرنے سے روکا ۔۔۔۔ اور دونوں ہینڈلز پہ رکھے ہاتھوں پہ اپنے ہاتھ رکھ دئیے ۔۔۔ ۔

""اب چلائیں

وہ پیچھے سے سہارا دئیے ہوئے تھا ۔۔۔ چاہت نے آہستہ آہستہ ڈرتے ہوئے پیدل چلانے ،شروع کیے

۔۔۔۔ کہیں کہیں دل ڈر بھی رہا تھا۔ ۔ لیکن خوشی بھی ہو رہی تھی اپنی خواہش پوری ہونے پہ ۔۔۔ ۔

وہ لوگ سائیکل چلاتے ہوئے کافی دور نکل آئے تھے ۔۔۔۔ ۔

ایک بار پھر توازن بگڑا ۔۔۔ ۔

"ب۔۔۔ بس۔۔۔ مجھ سے نہیں ہوگا

اور ۔۔۔۔ اسنے پلٹ کر یارم کی طرف دیکھتے ہوئے کہا ۔۔ ۔

"اوکے آئیں اب آپ کو اسی سائیکل پہ وہاں لے کر جاتے ہیں جہاں آپکو لے کر جانا چاہتا تھا ۔۔۔۔ وہ مبہم سا مسکرایا۔۔۔ ۔

چاہت نے ناسمجھی سے اسے دیکھا اور سائیکل سے اتر آئی ۔۔۔ یارم خود سائیکل کی سیٹ پہ بیٹھ گیا۔ اور چاہت آگے بیٹھ گئی ۔۔۔۔ ایسے بیٹھنے سے چاہت کو یارم کی گرم سانسیں اپنے چہرے پہ پڑتی ہوئی محسوس ہو رہی تھی۔ اس کے مخصوص پرفیوم کی محسور کن مہک اسے اپنی سانسوں میں گھلتی ہوئی لگی ۔۔۔۔ ۔

تبھی بوندا باندی شروع ہوگئی ۔۔۔۔ ہوا میں ٹھنڈ کی لہر دوڑی ۔۔۔۔ جو اسے کپکپانے پہ مجبور کر گئی ۔۔۔ ۔

،،،،ہلکی ہلکی پھوار ان پہ ِاسم عشق پھونک کر انہیں اپنے سحر میں جکڑ رہی تھی

،،،،مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو انہیں اپنے ساتھ باندھ رہی تھی

،،،،ہوائیں جیسے ان کے ساتھ پہ گنگنا نے لگیں۔۔۔۔ ۔

"آگے کا راستہ سائیکل پہ طے نہیں ہوگا ۔۔۔ ہمیں پیدل چلنا "ہوگا

یارم نے کہا تو دونوں سائیکل سے اتر آئے اور اسے ایک طرف کھڑی کرتے ایک ساتھ چلنے لگے ۔۔۔ ۔

!!!!"کتنا حیسن ہے نا یہ سب ۔۔۔ ۔

"دل چاہتا ہے نہیں رہ جاؤں "....چاہت فرط مسرت سے لبریز لہجے میں بولی۔۔۔ ۔

"مجھے تو اس موسم سے بھی زیادہ حسین کوئی اور لگ رہا ہے۔ ۔ ۔ ۔"وہ ذومعنی نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے رک کر بولا ۔۔ ۔

تو چاہت اسکے بدلے تیور دیکھ کر ٹھٹھکی ۔۔۔ ۔

مگر چہرے پہ ابھی بھی نا سمجھی کے آثار نمایاں تھے۔۔ ۔

""دل چاہتا ہے تمہیں یہاں سے کہیں دور لے چلوں جہاں چاہتوں کی بارش ،اور محبتوں کا نزول ہو

وہ مدھم سا مسکرا کر بولا۔۔ ۔ چاہت کے چہرے پہ بارش کی بوندیں گریں تو خوشی سے جھوم اٹھی ۔۔۔۔ اور آسمان کی طرف دیکھ کر کھکھلانے لگی ۔۔۔ ۔

،،،یہ موسم کا جادو تھا یا اس کی نسوں میں چھایا سرور

وہ دلربا ،من موہنی سی لڑکی گرے لانگ کوٹ میں اس شام سرمئی شام کا حصہ ہی لگی ۔۔۔ وہ مبہوت سا اسے گول گول گھومتے دیکھے گیا ۔۔۔ ۔

"تمہیں بارش پسند ہے "؟

!!!!"بہت بہت بہت زیادہ "۔۔۔ ۔

!!!!"اتنی زیادہ ۔۔۔۔ ۔

وہ دونوں ہاتھ پھیلائے بولی ۔۔ ۔

آج ان دو دلوں میں چھائی کثافتیں ،،،کلفتیں ،غلط فہمیاں یہ بارش اپنے ساتھ بہا لے جانے کے لیے آئی تھی

***

"برو کبھی مجھے بیمار ہونے کے ڈر سے بارش میں جانے نہیں دیتے تھے ۔۔۔۔۔ آج دیکھیں میں بارش کو محسوس کر پا رہی ہوں ۔۔۔ ۔

وہ ابھی بھی آسمان کی طرف چہرہ کیے بند آنکھوں سے سرشارانہ انداز میں بولی ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ اس مجسمہ حسن کو بس دیکھے گیا ۔۔۔ ۔

،،،اس کا حسین شاداب چہرہ

یاقوتی ،،،، لبوں پر بارش کی بوندیں رعنائیاں بکھیرتا وجود جس پہ اسے پورا حق حاصل تھا ۔۔۔۔ بارش کی بوندیں اس کے روشن چہرے پہ تواتر گر رہی تھیں ،،،،،چہرہ مزید نکھر سا گیا تھا ۔۔۔ وہ ہمت مجتمع کیے۔۔۔۔ اسکے گیلے سراپے سےنظریں چرا گیا ۔۔ ۔

"آؤ چاہت بارش سے ادھر واقعی بیمار ہوجاو گی ۔۔۔ ۔

وہ ایک جگہ پہ رک کر اسے آواز دیتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔

!!!!"پلیز تھوڑی دیر اور ۔۔۔ ۔

وہ بضد ہوئی ۔۔۔ ۔

""آجاؤ نا چاہت ابھی ہمیں تھوڑا اور آگے جانا ہے

چاہت اسکی بات سن کر اسکے پیچھے پیچھے چلنے لگی ۔۔۔ ۔

"آپ مجھے کہاں لے کر جا رہے ہیں ۔۔۔۔ ؟

اس نے چہرے پہ گری بوندوں کو ہاتھ کی پشت سے صاف کیے پوچھا ۔۔۔ ۔

""وہ سرپرائز ہے جب پہنچ جاؤ گی تو دیکھ لینا خود ہی

""آگے کا راستہ کچا ہے ،پھسلن ہورہی ہے ،روڈ سے آتے تو ٹھیک تھا اس راستے سے سنبھل کر چلنا پڑے گا یارم بلوچ نے دھیمے لہجے میں کہا اور پھر اسکا نازک سا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے لیا ۔۔۔۔ چاہت نے اسکی طرف چونک کر دیکھا پھر راستے پہ نظریں جما دیں۔۔۔ ۔

وہ سنبھل سنبھل کر چلتے بالآخر مخصوص منزل تک پہنچ چکے تھے ۔۔۔۔۔ اس نے سامنے کا منظر دیکھا اس کی آنکھوں کی پتلیاں حیرت سے پھیل گئی وہ بے یقینی کی کیفیت میں دونوں ہاتھ منہ پہ جماتے جیسے سامنے دکھائی دیتے منظر کو یقین میں بدلنے کی کوششوں میں تھی۔ دور دور تک صرف ریت دکھائی دے رہی اور اس کے درمیان میں ایک سفید پردوں سے سجائی گئی جگہ تھی ۔۔۔۔ ۔

اس کی پتوں اور پھولوں سے چھت بنا کر چاروں اطراف میں سفید پردے لگائے گئے تھے ،جو تیز ہوا کے جھونکوں اور بارش میں گیلے ہوکر پھپھڑا رہے تھے ۔۔۔۔ ۔

اس تک پہنچنے کے لیے ساری روش کی اطراف کو پھولوں کی بار سے سجایا گیا تھا ۔۔۔ ۔

چاہت نے غور کیا تو سرخ گلابوں سے

"Yaram loves Chahat"

لکھا گیا تھا اس کی آنکھیں پہلے تو حیرت سے دوچند ہوئیں پھر ان میں نمی سی گھلنے لگی ۔۔۔ ۔

اس نے بے یقینی سے یارم بلوچ کی طرف دیکھا ۔۔۔ ۔

""تم نے تو جواب نہیں دیا تھا میرے سوالوں کا مگر میں جان چکا ہوں تمہارا جواب

!!!!!"چاہت ۔۔ ۔

""میں چاہتا ہوں چاہت آج سب بھلا دوں صرف تمہیں یاد رکھوں

""تم بھی سب بھول جاؤ اور مجھ میں کھو جاؤ

وہ عالم جذب سے کہتے اس اس کا ہاتھ تھام کر نرم ریت سے گزرتے ہوئے مخصوص جگہ کی جانب بڑھ رہا تھا۔ دونوں اسکے قریب پہنچ کر رکے ۔۔۔ ۔

یارم اس کی آنکھوں میں چھپی تحریر پڑھنا چاہتا تھا ۔۔ ۔

اسکی نگاہوں کی تپش سے چاہت کو اپنا وجود جھلستا ہوا محسوس ہوا۔۔۔۔ اسکی آنکھوں میں شوریدہ جذبات کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر آباد تھا،وہ اس کی تاب نا لاتے ہوئے نظریں جھکا گئی ۔۔۔ ۔

دل سینے میں دھڑک کر اپنے ہونے کا یقین دلانے لگا ۔۔۔ ۔

""یکطرفہ محبت کا سفر بہت کٹھن ہے چاہت ،،،،مجھے یقین ہے محبت کے اس سفر میں تم میری مقدمہ بن چکی ہو ،،،،یارم کی بھاپ اڑاتی ہوئی سانسیں اس کے چہرے کو جھلسا رہی تھیں ،اس کا وجود کانپنے لگا

وہ اس کی نظروں سے فرار پانے کے لیے بھاگی ۔۔۔۔ اور پھر سے دور جا کر بارش میں بھیگنے لگی ۔۔۔ ۔

یکخلت دلی جذبات نے کروٹ لی ،اور من میں پوشیدہ احساسات ابھر کر سامنے آنے لگے ۔۔۔۔ ۔

وہ اس کے دھیمی چال چلتے ہوئے اسکے نزدیک آیا ۔۔۔ پھر شانوں سے تھام کر اس کا معصوم چہرہ نگاہوں میں بسا تے اس کے نزدیک جھکا۔ ۔

،،،"چہرے میں تیرے

خود کو میں ڈھونڈوں ۔۔ ۔

،،،آنکھوں کے درمیان

،،،تو اب ہے اسطرح

،،،خوابوں کو بھی جگہ نا ملے

،،،یہ موسم کی بارش

،،،یہ بارش کا پانی

،،،یہ پانی بوندیں

تجھے ہی تو ڈھونڈ ھیں ۔۔ ۔

،،یہ ملنے کی خواہش

،،،،یہ خواہش پرانی

،،،،،ہو پوری تجھی سے یہ میری کہانی

یارم ایک ہاتھ سے اس کا تھام تھام کر دوسرا اسکی کمر میں ڈالا ۔۔۔ ۔

بوندا باندی نے بوچھاڑ کا روپ دھار لیا تھا ۔۔۔ ۔

دونوں مقدمہ بارش کی مدھر تال پہ مدھوش ہوئے رقص کر رہے تھے ۔۔ ۔

کبھی تجھ میں اتروں تو

جو سانسوں میں گزروں

،،،تو آئے دل میں راحت

،،،میں ہوں بے ٹھکانہ

فنا مجھ کو پانا ہے تجھ میں

!!! دے اجازت ۔۔۔ ۔

دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے ہوش و حواس سے بیگانہ ہو رہے تھے ۔۔ ۔ اس کی سحر انگیز آواز نے ماحول میں جادو جگایا۔۔۔ اس نے اپنی دلی جذبات کو الفاظ کا پیراہن گانے کی صورت میں دیا ۔۔۔ ۔

"کیسی بے خودی طاری تھی آج اس پر ؟؟ ؟

آسمان پر بادل زور سے گرجے ۔۔ ۔

لمحوں نے اس پر اپنا سحر پھو نکا ۔۔۔ دونوں دل ایک ہی لے پہ دھڑک رہے تھے۔

دونو،ں کا دل آج پہلی بار ایک ساتھ دھڑکا

!!! کیسی محبوبانہ گرفت تھی اس کی

کیسی دیوانگی تھی اسکی فسوں خیز قریب میں !!!! ۔

وہ اس وقت خود کو دنیا کی خوش قسمت ترین لڑکیوں میں شمار کر رہی تھی ۔۔۔ ۔

دونوں کے وجود میں طلاطم برپا تھا۔۔ ۔

وہ اس کے گال سے اپنے گال لگا کر اس کے کانوں میں رس گھول رہا تھا۔

،،،"نا کوئی درمیاں

،،،ہم دونوں ہیں یہاں

پھر تو ہی بتا ؟؟ ؟

ہیں کیوں فاصلے ؟؟ ؟

،،،یہ موسم کی بارش

،،،یہ بارش کا پانی

،،،یہ پانی بوندیں

تجھے ہی تو ڈھونڈ ھیں ۔۔ ۔

،،یہ ملنے کی خواہش

،،،،یہ خواہش پرانی

ہو پوری تجھی سے یہ میری ،،،،،کہانی

وہ اسے اپنے قریب دیکھ آج اپنے حواس کھو رہا تھا ۔۔ ۔

چاہت کو اس کی قریب میں اپنا وجود شعلوں سا دہکتا محسوس ہوا ۔۔ ۔

اپنی گردن پر جا بجا اس کا پرحدت لمس اسے خاکستر کیے دے رہا تھا ۔۔۔ ۔

اس کی سانسوں کی رفتار بتا رہی تھی اس کے اندر کی حالت ٹہرے ہوئے پانیوں میں طوفان کی آمد ہوئی چاہتی تھی

***

،اس کے لرزتی بھیگی پلکیں،دہکتے سرخ عارض ،گداز کپکپاتے ہوئے لب

طلاطم خیز تھے ۔۔۔ ۔

چاہت نے بارش کے پانی سے مٹھی بھر کر اسکی طرف اچھالا ۔۔ ۔

،،،پرندوں کی طرح

یہ دل ہے سفر میں

تو ملادے زندگی سے

بس اتنی التجا ۔۔ ۔

تو آکر اک دفعہ

جو دل نے نا کہا

!! جان لے

،،،یہ موسم کی بارش

،،،یہ بارش کا پانی

،،،یہ پانی بوندیں

تجھے ہی تو ڈھونڈ ھیں ۔۔ ۔

،،یہ ملنے کی خواہش

،،،،یہ خواہش پرانی

،،،،،ہو پوری تجھی سے یہ میری کہانی

اونچا لمبا ،اپنی وجاہت سے مقابل کو زیر کرلیتے والا ساحر اپنی سرمئی آنکھوں میں اس کے لیے عشق لیے بنا پلکیں ،جھپکائے اسے ہی دیکھ رہا تھا

وہ بار ِحیا سے پلٹنے کو تھی

"پہلے اپنے ہزبینڈ کے قریب آنے کے لیے ہزار جتن کرتی تھیں اب یہ دوری کیوں ؟؟ ؟

یارم بلوچ نے اس کی کلائی تھام کر واپس کھینچا۔۔ ۔

وہ اس کے سوالیہ نظروں سے گھبراتے ہوئے لب کچلنے لگی۔

!!! آج یارم بلوچ کا روپ بہت مختلف تھا ،،،،شدید جنونی اور شدت انگیز ۔۔۔ ۔

،،،،"مجھے محبت کی زیادہ طلب نہیں

،،،تمہاری تھوڑی سی ہنسی

،،،تمہاری تھوڑی سی شرارت

تمہاری تھوڑی سی پیار کی نظر میرے وجود کو سراپا محبت بنا سکتی ہیں۔۔ ۔

اس نے عقب سے آکر اسے اپنے حصار میں لیا۔ یارم بلوچ کی سرسراتی ہوئی انگلیاں اپنی کمر سے ہوتے ہوئے پیٹ پہ محسوس کرتے چاہت کا رواں رواں کپکپا اٹھا ،کچھ بولنے کی تو ہمت ہی نہیں تھی ،دھیان تو سارا اسکے سرسراتے ہوئے ہاتھ پہ تھا ۔۔۔۔ ۔

اسے اپنی دھڑکنیں رکتی ہوئی محسوس ہوئی۔۔۔ ۔

""کیا مجھے میرے روئیے کے لیے معافی نہیں مل سکتی۔

وہ اس کے گال پہ لب رکھتے خمار ذدہ لہجے میں بولا تو چاہت نے سختی سے اپنی آنکھیں میچ لی۔

"تمہیں دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ،دل چاہتا ہے اپنے رب کا ڈھیر سارا شکر ادا کروں جس نے مجھے تم جیسی نعمت سے نوازا ،،،،تمہیں دیکھ کر مجھے اپنی زندگی بھی حسین لگنے لگتی ہے۔ اُس خدا نے جس قدر تمہاری محبت میرے دل میں ڈال دی ،اسقدر الفاظ بھی عطا کردے تاکہ ہر روز میں نئے الفاظ اور نئے انداز میں تمہاری محبت کا شکرانہ ادا کروں ۔۔ ۔

وہ فسوں خیز آواز میں کہتے ہوئے اسے خود سے بیگانہ بنا رہا تھا ۔۔۔ ۔

چاہت نے کچھ یاد آنے پہ اسکی طرف دیکھا۔۔ ۔

""سنو نا سنگ مرمر ۔

"آپ میٹل کیسے ہوئے "؟

یارم اسکے سوال اور اپنے نام پہ پہلے حیران ہوا پھر اس نے جاندار قہقہ لگایا۔۔۔ ۔

"ان نیلے تینوں کے سمندر میں ڈوب گیا ،،،آج زیتون کی جڑیں سنگ مرمر کو توڑ کر اس سٹون مین کے دل پہ اپنی حکمر"انی قائم کر چکیں ہیں ۔۔۔ ۔

وہ اس کے سامنے آیا اور اس کی دونوں لرزتی ہوئی پلکوں پہ باری باری اپنے لب رکھتا ہوا بوجھل لہجے میں بولا تو چاہت اس کے سلگتے لمس پہ تڑپ اٹھی۔ انتہائی قریب پہ اس کا تنفس بگڑنے لگا۔

"چاہت ،،،،گلاب پتیوں سے نرم و ملائم ہونٹوں سے یوں مسکرانا تمہارا ،،، دل میں قہر برپا کیے میری دھڑکنیں "بڑھا جاتا ہے

وہ اسکی تھوڑی کو اپنی پوروں سے چھو کر خمار آلود لہجے میں بولا۔۔۔ ۔

""میں آپ سے ناراض ہوں

وہ ناراض لہجے میں بولی لیکن اسے اپنی طرف ذومعنی نظروں سے دیکھتے ہوئے خود ہی سٹپٹا گئی۔

"کیا ہوا ڈر کیوں گئی،،،،؟ ابھی تو تمہارے سارے شکوے شکایات دور کرنے کا وقت ہے ،آج جی بھر کر تمہاری "تعریف بھی کروں گا اور ۔۔۔۔ ۔

وہ شرارت سے مسکرا کر بات ادھوری چھوڑ گیا اور اسے اپنی آہنی بانہوں میں بھر کر اس مخصوص جگہ پہ آیا ۔۔ ۔ نرمی سے چاہت کو نیچے اتارا ۔۔۔۔ ۔

"اور ؟؟؟ ؟

اس نے منہ میں آیا لفظ بالآخر بول ہی دیا ۔۔ ۔

"سب پتہ چل جائے گا ابھی تو بہت وقت باقی ہے ،اس نے گیلی جیکٹ اتار کر ایک طرف رکھی ۔۔۔ ۔

چاہت نے بھی گیلا کوٹ اتار کر رکھ دیا جس میں سے بارش کا پانی ٹپک رہا تھا ۔۔۔ ۔

سامنے ایک میٹر یس پہ نرم بستر لگا تھا۔ جس پہ بے داغ مخملیں چادر بچھی تھی ۔۔۔ ۔

اس نے سارے پردے برابر کردئیے ۔۔۔۔ اور پلٹ کر چاہت کی طرف دیکھا جس کے ہونٹ سردی کی شدت سے نیلے ہو رہے تھے ۔۔۔ وہ سہمی ہوئی ہرنی کے جیسی اسے درزیدہ نگاہوں سے دیکھ رہی تھی۔

وہ اس کا ہاتھ تھام کر بستر پہ لے گیا ۔۔۔۔ چاہت بیٹھی تو وہ اسکی گود میں سر رکھ کر لیٹ گیا ۔۔۔۔ اور چاہت کا ہاتھ اپنے بالوں پہ رکھ دیا ۔۔۔ ۔

"چاہت ! کبھی کبھی ہم دماغی ،جسمانی ،اور نفسیاتی لحاظ سے اتنا تھک جاتے ہیں کہ ہمیں کسی ایسے شخص کی ضرورت محسوس ہوتی ہے ،جو ہمیں سہارا دے ،ہماری بات سمجھے ،اپنا کاندھا دے ہما را غم بانٹنے کے لیے ۔۔۔ ۔ بہت تھک چکا ہوں خود سے لڑتے لڑتے ۔۔۔۔ اب میں ہار گیا ہوں ،،،،میرا دل چاہ رہا ہے میں اپنے بازؤں کو ،تمہارے گرد حمائل کردوں ،تمہیں اپنے سینے سے لگا کر اپنے سارے غم ،تھکن ،اداسی ،خاموشی

،تم سے بانٹ لوں

،تمہارے ان نرم بازوؤں کے حصار "تمہاری قریب میں سکون کی نیند سو جاؤں

وہ اسکی گردن میں ہاتھ ڈال کر اسکا چہرہ خود پہ جھکاتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔

چاہت نے سٹپٹا کر نظروں کا زاویہ بدل دیا۔۔ ۔

یارم نے اسکی مر مر یں کلائی میں دیدہ زیب نفیس سا بریسلٹ پہنایا ،جس پہ ہارٹ بنا تھااور اس پہ یارم لکھا تھا، ،،،اور اس پہ محبت بھرا بوسہ لیا ۔۔۔ تو چاہت کی دھڑکنیں اسے اپنے کانوں میں سنائی دینے لگیں ۔۔ ۔

"میرے پیار کرنے کا طریقہ زرا سا الگ قسم کا ہے ،سہہ پاؤ گی ۔۔۔۔۔ وہ اسکے لبوں کو اپنی پوروں سے سہلاتے ہوئے مدھم آنچ دیتے لہجے میں پوچھ رہا تھا ۔۔۔ ۔

چاہت نے اناری چہرے سے اثبات میں سر ہلاتے ہی آنکھیں میچ لیں ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ کے چہرے پہ دلکش مسکراہٹ بکھر گئی ۔۔۔۔ اس نے ہاتھ بڑھا کر اسے اپنے قریب کیا ۔۔۔ ۔

"مگر آپ نے برو کا نہیں بت۔۔۔ یا۔۔۔ ۔"چاہت کے باقی الفاظ کو وہ اپنی شدت بھری جسارت میں مدغم کرچکا تھا ۔۔۔۔ ۔

اس کادل تو اچھل کر حلق میں ایک گیا۔۔۔۔ اور سانسیں تھم گئیں ۔۔۔ ۔

رہائی پاتے ہی وہ زرورں سے دھڑکتے دل پہ ہاتھ رکھے گہرے سانس لینے لگی ۔۔۔ ۔

سارے سوالات تو وہ بھول چکی تھی ۔۔۔ ۔

اپنے جذبات کی رو میں بہتے ہوئے وہ اسے بھی اپنے ساتھ کسی اور دنیا میں لے جارہا تھا۔ چاہت کے تو اعصاب سلب ہونا شروع ہوگئے۔ وہ اب اس کو چہرے پہ اپنے شدت بھرے لمس سے پھولوں کی طرح مہکانے لگا ۔۔۔۔ اس کا چہرہ اس کی التفات پہ لہو چھلکا رہا تھا۔۔ ۔ اس کی پناہوں میں وہ خود کو بہت محفوظ اور مطمئن محسوس کر رہی تھی،محبتوں کی بارش میں بھیگتی شب دھیرے دھیرے سرک رہی تھی ،،،،

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

،،،،میں حب رہا تو اور غلط فہمیاں بڑھیں

وہ بھی سنا ہے اس نے جو میں نے کہا نہیں،،،،،۔

،وہ ہاسٹل کے کمرے میں بیڈ کراؤن سے ٹیک لگائے کتاب لے کر نیم دراز سا تھا

پچ ھلے ایک سال سے یہی کیفیت تھی ،جب کبھی وقت ملتا زرش بلوچ سے ویڈیو کال پہ بات کرلیتا مگر ،اُسے ایک بار بھی کال نہیں کی ،اسی کے بارے میں سوچتے ہوئے اس نے کھلی ہوئی کتاب پلٹ کر بستر پہ رکھ دی ،اور پاس پڑا موبائل اٹھایا ۔۔۔ ۔

،تیرے عشق نے بخشی ہے

،،،یہ سوغات مسلسل

،،،تیرا ذکر ہمیشہ

،،،تیری بات مسلسل

میں محبت میں،،،

،،،اس مقام پہ ہوں جہاں

،،،میری ذات میں رہتی ہے

،،،،تیری ذات مسلسل

اس نے میسج پہ ٹائپ کیا ۔۔۔۔ پھر ھادیہ کے نمبر پہ سینڈ کرنے لگا تھا ۔۔۔۔ کہ ۔۔۔ ۔

اپنے لکھے گئے الفاظ کو ریمو کردیا ۔۔۔۔ ۔

موبائل بستر پہ رکھتے ہی ،اپنے بالوں کو دونوں ہاتھوں سے جکڑ لیا ۔۔۔۔ ۔

،،،دماغ پھٹا جا رہا تھا

پھر اس نے کچھ سوچ کر واپس موبائل اٹھایا ۔۔۔ ۔

اس میں دوسری سم ایکٹو کی جو اس کے پاس ایکسٹرا تھی ۔۔۔۔ وہ کبھی کبھار اسے استعمال کرتا تھا۔ یہ نمبر اسکا زیادہ لوگوں کے پاس نہیں تھا ۔۔۔ ۔

ھادیہ کے نمبر پہ صرف

؟؟؟؟؟؟؟ ؟

سوالیہ نشان بنا کر واٹس ایپ کر دئیے ۔۔۔ ۔

اور اس کے ری ایکشن کا انتظار کرنے لگا۔۔۔۔ ۔

،،،بے آس کھڑکیاں ہیں ستارے اداس ہیں

،،،،آنکھوں میں آج نیند کا کوسوں پتا نہیں

،،،،وہ تنہا کمرے کی کھڑکی میں کھڑی تاروں بھرے آسمان کو تاک رہی تھی

اپنے ھاد بلوچ کی پرانی خوشگوار یادوں میں کھوئی ہوئی تھی۔۔۔۔ تبھی موبائل پہ میسج نوٹیفکیشن موصول ہوئی۔۔۔۔۔ تو وہ چونک کر مری ۔۔۔۔ اور چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے بے دلی سے بیڈ پہ آکر بیٹھی اور موبائل اٹھا کر دیکھا۔۔۔ ۔

کوئی انجان نمبر سے میسج آیا تھا ۔۔۔ کوئی ڈی پی بھی نہیں لگی تھی جس سے وہ کچھ اندازہ لگا پاتی ۔۔۔ ۔

اس نے اوپن کیا تو وہاں سوالیہ نشان کے علاؤہ کچھ بھی نہیں لکھا تھا ۔۔ ۔

اس نے نخوت سے سر جھٹک کر موبائل پٹخ دیا ۔۔ ۔

اچانک اس کے زہن میں اک خیال بجلی کی طرح کوندا ۔۔۔ ۔

میرے پیار سے انکاری تو نہیں تھا وہ کبھی جسطرح مجھے اس کی یاد آتی ہے ،وہ بھی مجھے یاد تو کرتا ہوگا ۔۔۔۔ کہیں یہ "ھاد ۔۔۔۔؟؟ ؟

اس نے واپس موبائل اٹھایا اور مسکراتے ہوئے میسج ٹائپ کرکہ سینڈ کردیا ۔۔۔ ۔

ھاد بلوچ جو موبائل ہاتھ میں لیے اسی کے رپلائی کے انتظار میں تھا۔

"ھاد بلوچ کے علاؤہ کسی میں اتنی جراءت نہیں کہ اس کی بلوچی سائیں کو م "یسج کرے

نیچے ہنسی والے ری ایکٹ تھے ۔۔۔ ۔

پہلے الفاظ پڑھ کر تو وہ چونکا پھر ری ایکٹس دیکھ کر اسکی پیشانی پہ بل پڑے ۔۔۔ ۔

اس نے موبائل آف کیے بستر پہ اچھالا ۔۔۔۔ اور منہ پہ تکیہ رکھ کر آنکھیں میچ لیں ۔۔۔ ۔

دوسری طرف ھادیہ نے دیکھا اس کا میسج سین ہوچکا تھا ،مگر میسج دیکھ کر وہ آف لائن ہوگیا ۔۔۔ ۔

"جتنا مرضی مجھ سے بے خبری اور بے اعتنائی کا مظاہرہ کر لو ۔۔۔۔ مجھے پتہ ہے ،میرے بغیر تم بھی خوش نہیں ،اس نے زخمی ہنسی ہنستے ہوئے ھاد کا تکیہ اٹھا کر سینے سے لگایا اور اسے زور سے خود میں بھینچ لیا۔۔۔۔ ۔

آج بھی اس کے تکیے میں سے اسکی مہک آتی تھی ۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.