Chapter 23: باب 23

"کیا ہوا باسط ؟

ھاد نے اپنے روم میٹ کو اداس دیکھ کر پوچھا ۔۔ ۔

"کچھ نہیں یار زویا اپنے گھر گئی تھی ،ابھی تک ہاسٹل واپس نہیں آئی اور ناہی کال اٹینڈ کر رہی ہے۔ وہاں سب "خیریت ہی ہو

اس نے تفکر بھرے انداز میں کہا۔۔۔ ۔

"فکر نا کر یارسب ٹھیک ہی ہوگا ۔۔۔ ھاد نے اسے تسلی آمیز انداز میں کہا۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

""سسی آٹھ بج گئے۔ اور کتنی دیر لگے گی؟

آتش بلوچ بلیو جینز پہ چاکلیٹ براؤن شرٹ پہ بلیزر پہنے بہت ہینڈسم دکھائی دے رہا تھا ۔۔۔۔ سسی جو حجاب سیٹ کرنے میں آدھی ہوئی جا رہی تھی ،ا سکی آواز پہ چونک کر اسے دیکھا ۔۔۔۔ تو دیکھتی رہ گئی ۔۔۔۔ سرخ و سفید چہرے پہ تازہ شیو کی نیلا ہٹیں نمایاں تھیں،وجیہہ چہرے پہ ہمیشہ کی طرح نرمی بھرے تاثرات ،وہ سسی کو اپنی طرف یک یک دیکھتے ہوئے دل کھول کر مسکرایا ۔۔۔۔ جس سے اس کے ڈمپل نمایاں ہوئے ۔۔ ۔

"آ۔۔۔ ہم ۔۔۔۔ آہم ۔۔۔۔ اس نے گلا کھنگھار کر اسے ہوش دلایا۔۔ ۔

سسی ہڑ بڑا کر نظروں کا زاویہ بدل گئی ۔۔۔ ۔

" "گھر واپس آئیں گے نا تو پوری رات ہوگی آپکے پاس آرام سے اپنے شوہر کے نظارے کیجیے گا ابھی چلیں وہ شرارت سے بولا ۔۔ ۔

"ایسی بات نہیں ۔۔۔۔ غلطی آپ کی ہی ہے ،،،آپ ہر بار پہلے سے بھی زیادہ اچھے لگنے لگ جاتے ہیں ۔۔۔۔ اور پلیز اسے پہنا دیں نا مجھ سے یہ لیا کی نہیں جا رہا ۔۔۔۔۔ اس نے حجاب کی طرف اشارہ کیے کہا ۔۔۔ ۔

تو آتش بلوچ نے آگے بڑھ کر سکارف اس کے سر پر رکھ کر گول گھماتے ہوئے اچھے سے سیٹ کرکہ پن اپ کردیا ۔۔۔ ۔

اس نے ایک تفصیلی نگاہ سسی کی تیاری پہ ڈالی ۔۔ ۔ ڈارک بلیو کلر کی لانگ فر اک اور چوڑی دار پاجامہ پہنے پاؤں میں کھسہ ،شانوں پہ ہم رنگ دوپٹہ پھیلائے بالوں اور گردن کو اچھے سے سکارف میں کور کیے لائٹ پنک لپسٹک اور مسکارے میں وہ بالکل نازک سی کھلی ہوئی کلی کی مانند لگی ۔۔۔۔ ۔

"کیسی لگ رہی ہوں "؟

اس نے آتش کو اپنا جائزہ لیتے دیکھا تو پوچھے بنا رہ نا سکی ۔۔۔۔ ۔

تبھی آتش بلوچ اسکے قریب آیا تو سسی نے نا سمجھی سے اسکی طرف دیکھا ۔۔۔ ۔

پھر تھوڑا سا جھک کر اسکے گلابی رخسار پہ نرمی سے اپنے لب رکھ دئیے ۔۔۔ ۔

!!!! "ایسی ۔۔۔ ۔

سسی تو شرم سے پانی پانی ہو گئی۔ اس نے سٹپٹا کر نظروں کا زاویہ بدل دیا۔۔۔ ۔

"Let's go yaar ...

It's too much late ..... وہ اسے مزید شرمانے کا موقع دئیے بغیر اسکا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے ساتھ لیے یونیورسٹی کی ری یونین فنکشن میں گیا

***

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

وہ حویلی کی سیڑھیاں اتر رہا تھا کہ اچانک ھادیہ سامنے آگئی ۔۔۔ ۔

ہر پل دل کو تمہاری کمی ستاتی ہے۔

کئی راتوں سے سو نہیں پائی ۔۔۔ ۔

دیکھو تمہارے بنا کیا سے کیا ہوگئی ہوں ؟؟ ؟

ھاد نے اسکے چہرے کی طرف دیکھا ۔۔۔۔ تو آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے تھے ،چہرہ بھی کملایا ہوا تھا ۔۔۔ ۔

مگر وہ نظر انداز کیے جانے کہ لیے مرا ۔۔۔ ۔

تبھی ھادیہ نے اس کا بازو پکڑ کر اسے جانے سے روک دیا ۔۔ ۔

"تمہارے فراق میں اتنے تارے گنے ہیں اب تو تارے گنتے گنتے میرے ہاتھوں کی انگلیاں بھی جلنے لگیں ہیں

***

میں تمہارے آسرے پہ ہوں ھاد بلوچ۔۔۔ ۔

مجھے فاصلوں کی مار مت ......!!! مارو ۔۔۔۔ مر جاؤں گی میں

ھادیہ اسکے بئیرڈ زدہ گال کو اپنی پوروں سے چھو کر اسکی آنکھوں میں آنکھیں گاڑھے دھیمے سے بولی ۔۔۔ ۔

!!!!"مجھے جانے دو ۔۔ ۔

ھاد نے اس کا ہاتھ اپنے بازو سے پیچھے جھٹک دیا ۔۔ ۔

"دل تو تم چھین ہی چکے ہو اک جاں رہ گئی ہے وہ بھی لینا چاہتے ہو ؟؟ ؟

""ایک بار کہہ کر دیکھو ہنستے ہنستے جان بھی وار دوں گی تم پہ

مگر ھاد بلوچ سنگدل بنا بے تاثر کھڑا رہا ۔۔۔۔ ۔

ھادیہ اس کے سپاٹ انداز دیکھ کر غمزدہ ہوئی ۔۔۔ ۔

"تم کیا چاہتے ہو میں چلی جاؤں یہاں سے ؟؟؟ ؟

."کہو ؟؟ ؟

"کہو تمہیں کوئی فرق پڑتا ہے میرے ہونے یا نا ہونے سے ؟؟ ؟

"میں ہنسوں یا روؤں ؟؟ ؟

تم تو مجھے اکیلا چھوڑ گئے ہو تو کیا تمہیں فرق پڑتا ہے میرے پاس نا ہونے سے ؟؟ ؟

جیسے میرا ضبط ٹوٹ رہا ہے تمہارا انتظار کرتے کرتے کیا تمہارا ضبط سلامت ہے ؟؟ ؟

وہ اسکی شرٹ کا کالر دبوچ کر غرائی ۔۔ ۔

جسطرح تمہاری یادیں دن رات میرے دل و دماغ میں بھونچال مچائے رکھتی ہیں کیا میری یادیں بھی تمہارے دل میں مچلتی ہیں ،،،،؟؟؟ ؟

"تمہاری جدائی اور یادوں میں جب میں روتی ہوں تو کیا میرے اشک تمہارے دل پہ گرتے ہیں ؟؟؟ ؟

"تمہارا عکس تمہارا تصور ہمہ وقت میرے ساتھ ساتھ رہتا ہے ۔۔۔ کیا تمہارے تصور کے پردوں پہ میرا عکس "بھی ابھرتا ہے ؟؟؟ ؟

"تمہارے سنگ بیتے پل جب یاد آتے ہیں ،تو ان سے نکلنا میرے لیے عذاب بن جاتا ہے ،کیا تمہاری نظر کبھی میری یاد پہ ٹہرتی ہے ؟؟ ؟

"جسطرح مجھے تمہارے کپڑوں میں سے تمہارے تکیے تمہاری ہر ہر شے سے تمہاری مہک آتی ہے ۔۔۔۔ کیا میری خوشبو بھی تم تک پہنچتی ہے ؟؟؟ ؟

میرے خوابوں کو پلکوں میں ٹوٹنے سے پہلے لوٹ آؤ۔۔۔ ۔

!!!"لوٹ آو ۔۔۔ ۔

!!!! "لوٹ آو ۔۔ ۔

اس کی آواز ہتھوڑے کے مانند اسکے دل و دماغ پہ کاری وار کر رہی تھی ۔۔۔۔ ۔

ھاد بلوچ جھٹکے سے اٹھ بیٹھا ۔۔۔۔۔ اور اردگرد نظریں دوڑائیں۔۔۔۔ وہ ہاسٹل کے روم میں تھا۔ وہ شاید اسکے بارے میں سوچتے سوچتے سو چکا تھا ۔۔۔۔ تبھی وہ خواب میں آکر اسے جھنجھوڑ گئی تھی ۔۔۔ ۔

ھاد نے پیشانی پر ہاتھ لگایا جو پسینے سے تر تھی ۔۔۔ ۔

"تمہاری کوئی غلطی نہیں تھی ،میں نے تم سے دوری بنا کر خود کو سزا دینے کی، کوشش کی تھی

خود کو سزا دینے کے چکروں میں تمہیں ہی سزا دے بیٹھا ۔۔ ۔

اس نے گہری سانس لی اور خود کو نارمل کرتے ہوئے ایک فیصلہ لیا اور اس پہ عملدرآمد کرنے کے لیے بستر سے اٹھ گیا ۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

آتش بلوچ اور سسی دونوں فنکشن میں پہنچ چکے تھے ،ہر طرف گہما گہمی کا ماحول تھا ۔۔۔۔ سب لڑکے اور لڑکیاں جدید طرز کے کپڑوں میں ملبوس چہک رہے تھے ۔۔۔ ۔ سسی نے اس نئے ماحول سے ڈرتے ہوئے آتش بلوچ کو دیکھا ۔۔۔۔ تو اس نے سسی کی گھبراہٹ کو سمجھتے ہوئے اسکے نازک سے ہاتھ کو اپنے مضبوط ہاتھ میں لیے رش کو چیر تے ہوئے آگے بڑھنے لگا ۔۔ ۔ اس نے قدرے پرسکون جگہ پہ لاکر اسکا ہاتھ چھوڑا وہاں چیئرز اور گول میز لگے تھے ۔۔۔ آتش نے اسے ان میں سے ایک پہ بٹھا دیا ۔۔۔ ۔

دور سے اسکے کچھ دوستوں نے اسے وہاں دیکھا تو ہاتھ ہلا کر اسکی طرف آنے لگے ۔۔ ۔

"تم یہیں بیٹھو ۔۔۔۔ اور پریشان نہیں ہوتا میں " نہیں ہوں۔ اہنے دوستوں سے ملکر آتا ہوں

اس نے تھوڑا سا جھک کر سسی کو کہا تو اس نے اثبات میں سر ہلایا ۔۔۔ ۔

"How are you buddy"

ایک دوست نے اسکے شانے پہ ہاتھ رکھ کر پوچھا ۔۔ ۔

"Fine yaar "

اس نے مسکرا کر کہا ۔۔۔ ۔

""تمہارے ساتھ کون ہے

فاریہ اور سارہ نے آتش کو ایک لڑکی سے بات کرتے دیکھا تھا مگر اس لڑکی کا چہرہ نہیں دیکھ پائی تھیں۔ کیونکہ سسی کی پشت تھی ان کی طرف ۔۔۔ ۔

"My wife...."

"Whaaaaat .....???

سارہ حیرت زدہ آواز میں بولی۔۔۔۔۔ وہ تو شا کڈ ہوگئی تھی۔۔۔۔ اس خبر سے ۔۔۔ ۔

تبھی کچھ لمحوں میں خود کو سنبھال گئی ۔۔۔ ۔

!!!"ملواو مجھے اس سے ،،،زرا میں بھی تو دیکھوں تمہاری چوائس ۔۔۔۔ ۔

""مجھے اور ساری یونی کی لڑکیوں کا دل توڑ کر تم نے کسے چناُ ہے ۔۔۔ ۔

وہ حقارت زدہ آواز میں بولی۔۔ ۔

Don't Aatish ....!!!

یہ چڑیل نظر لگائے گی تمہارے کپل کو " فاریہ نے سارہ کی طرف گھور کر دیکھتے ہیں تیکھے لہجے میں کہا۔۔۔ ۔

"انہیں چھوڑو ۔۔۔ آتش مجھے تو ملواو بھابھی سے ۔۔۔ ۔

صائم اور واحد اس کی طرف دیکھ کر بولے ۔۔۔ ۔

"ہممم ۔۔۔ ۔

وہ اثبات میں سر ہلا کر انکے ساتھ سسی کے ساتھ آیا ۔۔۔ ۔

"Meet my wife Sasi ....

سسی نے سب کو اپنے پاس کھڑے دیکھا تو اٹھ کر کھڑی ہوگئی ۔۔۔ ۔ آتش نے فورا اسکے پاس آکر اسکا ہاتھ پکڑ کر نرمی سے دبا کر اسے اپنے ساتھ کا احساس دلایا۔۔۔۔ تبھی گھبرائی ہوئی سسی کے پھولے ہوئے سانس بحال ہوئے ۔۔۔ ۔

"ہیلو بھابھی ۔۔۔۔ احد نے خوش دلی سے ہاتھ آگے کیا ۔۔۔ ۔

"How old fashioned...."

نام سے کی گاؤں کی لگ رہی ہے ۔۔۔۔ آتش تم نکلے نا آخر وہ دقیانوسی سوچ کے بلوچ ۔۔۔ پڑھنا شہر میں ہے مگر "شادی اپنے گاؤں کی گوری سے

سارہ استہزایہ انداذ سے ہنسی۔۔۔ ۔

!!!"ہیلو

سسی نے بنا ہاتھ بڑھائے اس کا جواب دیا ۔۔۔ ۔

تو سارہ نے قہقہہ لگایا احد کا سسی کے آگے بڑھایا ہوا ہاتھ دیکھ کر ۔۔۔ ۔

احد نے خجالت سے سر کھجکاتے ہوئے ہاتھ پیچھے کر لیا ۔۔۔ ۔

"ہاں تم نے ٹھیک کہا میں دقیانوسی ہوں ،مجھے پسند نہیں کہ میری محرم پہ کوئی نامحرم ہاتھ لگائے،یہاں تک کہ دیکھے بھی۔ میں اس کا محافظ ہوں ،آخرت میں ،میں جواب دہ ہوں گا ،اس خدا کو حاضر ناظر جان کر ،،،نکاح کرکہ اسے اپنی عزت بنایا ہے ،اس کی عزت کرنا اور کروانا دونوں اچھے سے آتا ہے مجھے ۔۔۔۔ جس کو میری بیوی سے اس کے گاؤں سے ہونے سے مسلہ ہے ،میری طرف سے اسے ایک مشورہ ہے دوبارہ میرے سامنے آنے کی "اسے کوئی ضرورت نہیں

اب کی بار اس نے کرخت آواز میں کہا تو سا رہ کے تو سر پہ لگی تلوں پہ بجھی۔۔۔ وہ اسے تیکھے چتونوں سے گھورتے ہوئے تن فن کرتی دوسری طرف چلی گئی ۔۔۔ ۔

سسی تو حیرت کا مجسمہ بنی ان سب کے درمیان میں کھڑی تھی ،،اس نے میری خاطر اپنے دوستوں کو ناراض کردیا ۔۔۔ ۔

You are great Atish ...

مجھے بہت خوشی ہے کہ تم جیسا " انسان میرا دوست ہے

احد نے اسکے شانے پہ ہاتھ رکھ کر ہلکے پھلکے انداز میں کہا تو آتش ہلکا سا مسکرایا۔۔ ۔

سب ایک ہی ٹیبل پہ بیٹھ گئے اور یونیورسٹی کے یادگار قصے دہرانے لگے ۔۔۔ ۔

سسی خاموشی سے ان سب کی باتیں سن رہی تھی ۔۔۔ ۔

فنکشن اپنے عروج پہ تھا۔۔۔ ۔

"آج ہمارے اس ری یونین فنکشن میں ہمارے پاس ہیں ہماری یونی کے پچھلے سال کے سنگنگ کمپیٹیشن کے ونر آتش بلوچ ۔۔۔ تو کیوں نا آج ایک بار پھر سے ان کی آواز کا جادو جگایا جائے ۔۔۔۔ ۔

سٹیج پہ موجود آتش کے کی ایک کلاس فیلو نے مائیک پہ اناونس کیا تو آتش نے مسکرا کر سر نفی میں ہلایا اسکی شرارت پہ ۔۔۔ ۔

"جاؤ آتش آج کا سونگ بھابھی کو سوچ کر گانا ۔۔۔۔ آخر ہم بھی تو دیکھیں ہماری کیوٹ سی بھابھی کے لیے تمہارے دل میں کیا فیلنگر ہیں ۔۔۔۔۔ فاریہ نے مسکراتے ہوئے آتش بلوچ سے کہا تو وہ سسی کے شانے پہ ہاتھ رکھ کر آنکھوں کے اشارے سے پرسکون رہنے کا کہتے ہوئے سٹیج کی طرف بڑھ گیا ۔۔ ۔

سب کی نظریں سٹیج پر موجود ہینڈسم آتش بلوچ پہ جمیں تھیں ۔۔۔۔ اس نے ہیڈ مائیک اٹھائے کان سے لگایا اور ہونٹوں کے پاس سیٹ کیا ۔۔ ۔ سسی کی طرف دیکھا ۔۔۔۔ جو محویت سے اسی کی جانب دیکھ رہی تھی ۔۔ ۔

تیری دوریاں مجھ پہ گناہ ہیں۔ ۔

،میری چاہت اس کی گواہ ہے

،میری دنیا تیری پناہ ہیں

،یہ کی عشق نے مجھ سے کہا ہے

کچھ مجھ میں تو ایسے بسا ہے ۔۔ ۔

مجھ میں نا میری جگہ ہے۔

،کچھ دیکھوں تو ،تو دکھتا ہے

میری آنکھوں میں تیری نگاہ ہے۔

تجھ سے بچھڑ کر باخدا میں یہاں

جی نا سکوں گا اک لمحہ ۔۔ ۔

،،آرام آتا ہے دیدار سے تیرے

،،،مٹ جاتے ہیں سارے غم

،ہے یہ دعا ،کہ تجھے دیکھتے دیکھتے ہی نکل جائے دم

شکرانہ چاہے میں جتنا بھی کرلوں ،پھر بھی رہے گا وہ کم

،،،تیرا تصور مجھے دے کہ مولا ۔۔۔ مجھ پہ کیا ہے کرم

اس نے اپنی فسوں خیز آواز میں سارے ماحول کو طلسم زدہ بناڈالا ۔۔۔ ۔

دل سنورتا ہے تیرے خیالوں سے

جگمگاتا ہے تیرے اجالوں سے

رقص کرتا ہے دل

تجھ پہ مرتا ہوا۔

پاگلوں سا تیرا ذکر کرتا ہے۔

میرے چین و سکون تیری راہ ہے ۔۔ ۔

،تو روح کی خواب گاہ ہے

،،آرام آتا ہے دیدار سے تیرے

،،،مٹ جاتے ہیں سارے غم

اس نے سر تر چھا کیے سسی کو اپنے پاس آنے کا اشارہ کیا ۔۔۔۔ وہ کسی ٹرانس کی کیفیت میں مبتلا سحر زدہ سی اس کے ایک اشارے پہ اٹھ کر اسکی اوڑھ کھنچتی چلی گئی ۔۔۔ ۔

ہے دعا کہ تجھے دیکھتے دیکھتے نکل جائے دم ۔۔ ۔

آخری الفاظ اس نے سسی کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے ادا کیے ۔۔۔ ۔

دونوں کی آنکھیں ملیں ۔۔۔۔ وہ دنیا جہاں سے بیگانہ ایک دوسرے میں مدغم ہو چکے تھے ۔۔۔۔ تبھی تالیوں کی گونج نے اس فسوں خیز منظر میں خلل ڈالا۔۔۔ اور وہ چونک کر ہوش میں آئے ۔۔۔ ۔

آتش بلوچ نے مائیک پہ سسی کا تعارف اپنی بیوی کی حثیت سے کروایا تو سبھی انہیں شوز دینے کے لیے آرہے تھے ۔۔۔ ۔

سسی کی آنکھیں بھیگنے لگیں ۔۔۔۔ ۔

،ایک ایسا وقت تھا جب وہ صحرا کی دھول میں بے آسرا ،بے آبرو بے لباس پڑی تھی آج اس شہزادے نے اسے دنیا کے سامنے اپنے نام سے متعارف کروا کر اسے عزت بھرا مقام دلوا کر اسکی ذات کو سرخرو کردیا تھا ۔۔۔ ۔

آج کسی کی نگا ہوں میں اس کے لیے حقارت یا نفرت کا جذبہ نہیں تھا۔ سب اسے رشک بھری نگاہوں سے دیکھ رہے تھے ۔۔۔۔ وہ اپنے خدا کا جتنا بھی شکر ادا کرتی کم تھا، شہزادے کے لیے اسکے دل میں پیار تو پہلے سے ہی تھا،لیکن آج اس کی عزت اور قدر ومنزلت میں بھی مزید اضافہ ہوگیا تھا۔ ۔" "کیسے آپ نے صحرا کی دھول کو اٹھا کر ماتھے کی زینت بنا لیا ۔۔۔ ۔"وہ دل میں اس فرشتہ صفت انسان کہ بارے میں سوچ کر رہ گئی ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

وہ جب حویلی میں پہنچا تو دیکھا سامنے کوئی بھی نہیں تھا۔ وہ اپنے کمرے کی جانب بڑھا ۔۔ تقریبا سب کمروں کی لائیٹس آف ہو چکیں تھیں ہاتھ بڑھا کر دروازہ کھولا تو۔۔۔۔ دیکھا ھادیہ اسکے تکیے کو اپنے سینے سے لگائے میٹھی نیند کے مزے لے رہی تھی ۔۔ ۔

چہرے پہ آج کتنے عرصے بعد مسکراہٹ نے احاطہ کیا۔۔۔۔ ۔ وہ کمرے میں داخل ہوا اور دروازہ لاک کیا نائب بلب میں اپنے بیڈ پر مزے سے سوئی ھادیہ کو دیکھ کر اس کے چہرے پہ شرارتی تاثرات نمایاں ہوئے ۔۔۔۔ وہ دھیرے دھیرے بے آواز قدم اٹھاتے ہوئے اپنی مخصوص چال چلتا وہ عین اس کے سامنے آ رکا ۔۔۔۔ اور سینے پہ ہاتھ باندھے اسے اپنی نظروں کے حصار میں لیا ۔۔۔۔ ۔

" بلوچی سائیں آپ کی نیندیں اڑانے کا وقت ہوا "چاہتا ہے۔ ۔ آج آپ کے ہوش اڑانے کامرہ آئے گا۔ ۔

اس کا ری ایکشن سوچ کر بے اختیار ھاد بلوچ کے چہرے پر مسکراہٹ امڈ آئی تھی

مدھم روشنی میں وہ اس کے حسین سراپے سے نظریں ہی نہیں ہٹا پا رہا تھا وہ آج انجانے میں ڈھیلا سا اس کا پسندیدہ سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے تھی دوپٹہ ایک طرف پڑا تھا وجود کمفرٹر سے بے نیاز تھا ۔۔۔ وہ اس کے مر مر یں وجود کو اپنے نظروں کے حصار میں رکھے ہوئے سوچ رہا تھا کہ کبھی اس نے ھادیہ کو اتنے غور سے یا بغیر دوپٹے کے نہیں دیکھا تھا۔ وہ تھوڑا سا جھکا ۔۔۔۔ اور اسکے وجود سے اٹھتی صندلی مہک کو اپنی سانسوں میں اتارنے لگا۔۔۔ پھر ہاتھ بڑھا کر اس کے چہرے پر بکھرے بالوں کو نرمی سے کان کے پیچھے کیا اب وہ بغور اس کے چاند سے روشن چہرے کا بغور جائزہ لینے لگا پھر جھک کر اس کے مخملیں گال کو اپنی انگلیوں کی پوروں سے سہلانے لگا۔۔۔ تبھی اس کی نظر ھادیہ کی شہ رگ پہ بنے تل پہ گئیں ۔۔ ۔

ھاد بلوچ کے دل نے اک بیٹ مس کی ۔۔۔ ۔ وہ اس پہ اختیار رکھتا ہے ،دل نے آواز لگائی ۔۔۔ وہ دل کی آواز پہ لبیک کہتا ہوا مزید جھکا اور اپنے لب اسکی شہ رگ پہ رکھ دیے چند لمحے وہ اسی سحر انگیز لمحوں کی قید میں رہا اور پھر ہوش آنے پر لب ہٹا لیے مگر اسے حیرت ہوئی کہ وہ زرا سا بھی نہیں کسمسائی ۔۔۔ ۔

!!!!"" یہ بات کچھ ہضم نہیں ہوئی بلوچی سائیں ۔ ۔

""آپ کا بلوچ اتنی دور سے آپ کو چونکانے آیا ہے اور آپ ہیں کہ نا ہل کر اُسے ہی چونک ائے دے رہی ہیں وہ اس کی یاقوتی لبوں کو اپنے انگوٹھے سے سہلاتےہوئے جذبات سے چور بہکے بہکے انداز میں اس کے کان کے قریب چہرہ کیے بولا ۔۔۔ مگر اس نے پھر بھی حرکت نہیں کی ۔۔۔۔ وہ بہت گہری نیند میں سوتی تھی ۔۔۔ تبھی اسے اس کاروائی کا علم نہیں ہورہا تھا ۔۔۔ ۔

وہ اس پہ اپنا تسلط قائم کیے اس کے گلاب ہونٹوں کو قید کر گیا شدت اس قدر تھی کہ بے خبر سوئی ہوئی ھادیہ پہلے تو نیند میں کسمائی پھر سانس رکنے پر ہڑ بڑا کر بیدار ہوئی اور دونوں ہاتھوں سے زور لگا کر اس کے سینے پر ہاتھ رکھے اسے خود سے دور کیا اور گہرے گہرے سانس لینے لگی سانسیں ہموار کرتی وہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے اپنے سامنے ھاد بلوچ کو دیکھنے لگی۔۔۔ ۔ وہ اسے اس طرح بے وقت سامنے دیکھ کر اک خواب ہی سمجھتی مگر جو کاروائی اس نے ابھی کی تھی وہ اسے حقیقیت سے روشناس کرا گئی کہ وہ واقعی واپس آچکا تھا ۔۔ ۔

وہ جو ھاد بلوچ کو میسج کرکہ اس کے جواب کا انتظار کرتے کرتے ویسے ہی نائب بلب آن کر کے سو گئی مگر ابھی اسے بمشکل دو۔ تین گھنٹے بھی نہ گزرے تھے کہ اچانک اسے اپنا سانس رکتا ہوا محسوس ہوا جب بیدار ہوئی تو بے اختیار اپنے پر جھکے ہوئے ھاد بلوچ کے سینے پر دونوں ہاتھ رکھ کر اسے دور کیا اور اب وہ بیٹھی گہرے گہرے سانس لینے کے ساتھ کھانس بھی رہی تھی آنکھوں میں پانی بھر گیا تھا

"" کیا بد تمیزی ہے یہ ۔۔؟ ؟ اس کے حلق سے گھٹی گھٹی آواز نکلی تھی نیند سے بوجھل آنکھیں بے تحاشہ سرخ ہو رہیں تھیں اب ھاد بلوچ بیڈ پر اس کے قریب بیٹھ چکا تھا

"" بلوچی سائیں کیسا لگا میرا سرپرائز؟؟؟؟۔ ۔

معنی خیزی سے کہتا وہ اس کے ہوش اڑا چکا تھا اب مکمل نیند اتر چکی تھی ھادیہ کی اور حواس بیدار ہو چکے تھے وہ اس کے بدلے تیور دیکھ کر اندر ہی اندر بل کھا کر رہ گئی ۔۔۔ مگر کچھ دیر پہلے کی گئی جسارت پہ اسکا رنگ اناری

ہوا۔۔۔ ۔ ھاد بلوچ اس کا اڑا رنگ دیکھ کر خاصا محظوظ ہوا اور اس کے دونوں ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں جکڑ کر اسے واپس تکیے سے لگاتے اس پہ جھکا ۔۔۔ ۔

"" تت تم دور رہو مجھ سے۔ ۔

وہ اس کی آنکھوں میں جذبات کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر آباد دیکھ کر اس کی گرفت میں مچلتی بولی تھی

" بہت ہوچکا دور دور رہنے کا کھیل ۔ اب تو ملن کی گھڑیاں ہیں محترمہ" !!! ۔ ۔

" تت تم سمجھتے کیا ہو خود کو ؟؟؟ جب جی چاہا چھوڑ کر چلے گئے پلٹ کر خبر نہیں لی ۔۔۔ اب اپنا دل کیا تو آگئے منہ اٹھا کر ۔۔۔۔ اور اپنے یہ دانت اندر رکھو ورنہ توڑ دوں گی ۔۔۔ سخت زہر لگ رہے ہو اس وقت تم مجھے یوں ہنستے "ہوئے ۔ ۔

اس کی سرخ آنکھوں میں اپنی سرخ آنکھیں گاڑے وہ غصے سے بولی تھی جبکہ اب ھاد نے اسے بیڈ پر لٹایا اور اس کے دونوں بازو اوپر کرکے مزید جھک کر اس کی راہ فرار کے راستے بند کر چکا تھا ھادیہ بری طرح اس کی گرفت میں پھڑپھڑاتی بے حال ہو رہی تھی

" جھوٹ بولتی ہو ۔۔۔ میں جانتا ہوں ہر حال میں تمہیں میں اچھا لگتا ہوں۔ چاہے دانت توڑو یا سب کچھ توڑ دو آج "تو میں اپنا پینڈنگ کام پورا کر کہ ہی رہوں گا۔ ۔

وہ جس پختہ اور ذومعنی انداز میں بول رہا تھا ھادیہ کی جان ہوا ہونے لگی مزید اس کی قریب اسے بے حال کر رہی تھی

"" ھاد تم ایسا کچھ نہیں کرو گے۔ ۔

"اگر ایسا ویسا کچھ کیا نا تو ۔۔۔ ۔

" تو کیا بلوچی سائیں؟؟ ؟!!!! ۔ ۔

وہ ابرو اچکا کر بولا ۔۔ ۔ "تو۔۔۔ تو ۔۔۔۔ اسے سمجھ نہیں آئی کہ ایسے میں وہ کیا بولے اسے اپنے لبوں پہ میٹھی سی درد محسوس ہوئی تو اس نے انگلی رکھ کر دیکھا تو خون کی ننھی سی بوند تھی نظر آئی ۔۔ ۔

"تو۔۔۔۔ تو میں تمہارا خون پی جاؤں گی ۔۔۔ ۔"وہ خونخوار نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے

دبی دبی آواز میں غرائ ی۔۔ ۔

"تو پی لو نا روکا کس نے ہے ؟؟ ؟

لیکن بالکل میری طرح ۔۔۔۔ بلکہ آؤ نا مل کر ایک دوسرے کا خون پی لیتے ہیں۔

وہ اسکے چہرے کو اپنے ہاتھوں کے پیالوں میں بھرکر شرارت آمیز انداز میں بولا ۔۔ ۔ چند لمحے بھی نہیں گزرے تھے جب موبائل کی رنگ ٹون نے ان دونوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ھاد بلوچ خاصا بد مزہ ہوا تھا۔۔ ۔

آرام سے وہ ھادیہ کو چھوڑ کر کھڑا ہوگیا ۔۔۔ بیڈ سے ایرا پاکٹ سے موبائل نکال کر کان سے لگا لیا۔

!"ہممم بولو

اس نے مقابل سے کہا ۔۔ ۔

"ھاد تمہارے روم میٹ باسط نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ۔۔۔۔ اور تم روم میں موجود نہیں تھے انویسٹیگیشن کے لیے تمہیں ڈھونڈھ رہے ہیں جہاں بھی ہو جلدی واپس آؤ ۔۔۔ ۔

"اوکے آتا ہوں "اس نے فون بند کرتے ہوئے ٹھنڈی آہ بھر کر ھادیہ کی طرف دیکھا ۔۔ ۔

وہ اپنا دوپٹہ اوڑھ رہی تھی ساتھ ساتھ اسے تیکھی نظروں سے گھور رہی تھی ۔۔۔ ۔

وہ چلتے ہوئے اس کے قریب آیا ۔۔۔۔ ۔

" " جلدی دوبارہ رومینٹک سی ملاقات ہوگی ۔۔۔۔ اپنا خیال رکھنا ۔۔۔ ۔

وہ پھر سے اس پہ جھکتے ہی اک بے باک جسارت کرتے ہوئے پیچھے ہوا اور شرارت سے آنکھ ونگ کیے دورازہ کھول کر باہر نکل گیا ۔۔۔ ۔

ھادیہ تو بت بنی وہیں کی وہیں ساکت رہ گئی ۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

رات بارش ہونے کے باعث مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو اس کی سانسوں میں اترنے لگی تو اس نے اپنی نیند سے بوجھل سرمئی آنکھیں مسل کر کھولیں ۔۔ ۔

سرد ہوا کے دوش پہ پردے پھڑپھڑا رہے تھے ۔۔۔ ۔

جیسے ہی اس نے نظریں اپنے ساتھ والے تکیے کی طرف گئیں ۔۔۔ تو آنکھوں کی پتلیاں حیرت سے دوچند ہوئیں۔۔۔ ۔

خالی بستر اس کا منہ چرا رہا تھا ۔۔۔ ۔

وہ جھٹکے سے اٹھ کر بیٹھا ۔۔۔ ۔

اپنی شرٹ پہن کر اسے بٹن بند کرتے ہوئے وہ ہاتھوں سے پردوں کو پیچھے کرتے باہر نکلا ۔۔۔۔ اسے ڈھونڈھنے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.