Chapter 24: باب 24

مگر وہ اسے کہیں دکھائی نہیں دی ۔۔۔۔ دور دور تک صرف ریت ہی ریت تھی ۔۔۔۔ ۔

اور وہ اس صحرا کے بیچ و بیچ تنہا کھڑا تھا ۔۔۔ ۔

کیا آج اس نے سب کچھ پا کر بھی سب کچھ کھو دیا تھا ۔۔ ۔

اس بات کا فیصلہ تو آنے والے وقت کو طے کرنا تھا ۔۔۔ ۔

***

!"اسلام وعلیکم

"کیسی ہے تو "؟

امینہ چھوٹتے ہی بولی ۔

"وعلیکم السلام آج اتنے عرصے بعد تجھے میری یاد کیسے آگئی ۔۔۔۔ احسان فراموش ،وعدہ فراموش ،۔۔۔۔ ۔

ھادیہ نے تیکھے طنز کے تیر پھینکے ۔۔۔ ۔

!!!!"ارے ۔۔۔ ارے ۔۔۔ ارے ۔۔۔ ۔

!"پہلے میری تو سن لے ۔۔ ۔

""اپنی ہی بولے چلی جا رہی ہے۔۔۔۔ ۔

امینہ نے ھادیہ کے یوں لتے لینے پہ اسے ٹوک کو کہا ۔۔ ۔

""اچھا بول ۔۔۔ ۔

اسکے لہجے میں ابھی بھی خفگی کا عنصر نمایاں تھا ۔۔۔ ۔

جسے امینہ نے بخوبی محسوس کیا۔۔۔ ۔

"دیکھ ھادیہ تو اپنی جگہ رائیٹ ہے ،مجھے پتہ ہے ،تو مجھ سے شدید قسم کی ناراض ہے ،کہ میں اپنی سب سے پیاری دوست کی شادی میں شرکت نہیں کر سکی ۔۔ ۔

مگر میں بھی کیا کرسکتی تھی ۔۔۔۔ شمشیر بھائی نے مجھے تیری شادی میں آنے سے منع کردیا، اور جب میں نے چھپ کر آنے کی کوشش کی تو ان کی عقابی نظروں نے مجھے دیکھ لیا ۔۔۔ تو انہوں نے میرا موبائل لے کر مجھے کمرے میں بند کردیا ۔۔۔۔ تب سے اس نے میری گھر سے نکلنے پہ پابندی لگا رکھی ہے۔

اور اماں بھی شمشیر بھائی کا کہا نہیں ٹا لتی ۔ بھئی آخر کو وہ ان کے لاڈلے بیٹے جو ہیں۔

روازنہ صفائی کرنے شمشیر بھائی کے کمرے میں جاتی رہی کہ کسی طرح میرا موبائل مل جائے تو تجھے اپنی آپ بیتی سنا سکوں ۔۔۔ وہ افسردگی سے بولی۔۔۔ ۔

" آج شمشیر بھائی کے کمرے کی صفائی کے دوران دیکھا کہ وہ اپنی الماری کو لاک لگانا بھول گئے تھے ۔۔۔۔ بس پھر کیا تھا۔ ۔ تیری سہیلی نے اپنا کام دکھا دیا ۔۔۔ ۔

اپنا موبائل نکالا اور چارج کرتے ہی سب سے پہلا کام تجھے فون لگانے کا ہی کیا ہے ۔۔۔ ۔

اب کی بار وہ تھوڑا پرجوش آواز میں بولی۔۔۔ ۔

"چل بتا اب تو کیسی ہے؟

"اور تیرا ھاد بلوچ وہ کیسا ہے ؟؟ ؟

"میں بھی ٹھیک ہوں اور وہ بھی ۔۔۔ ۔

"میں تو بہت ایکسائیٹڈ تھی تجھ سے پوچھنے کے لیے ۔۔۔۔ بتا کوئی گڈ نیوز آئی ؟

""شٹ اپ امینہ

پہلے تو چند لمحے اسے امینہ کے سوال کی سمجھ نہیں آئی اور جب آئی تو فون پہ غصیلی نگاہ ڈال کر دیکھا پھر فون واپس کان سے لگاتے اس پیار بھری ڈانٹ پلائی۔۔۔ ۔

"ہی ۔۔۔ ہی ۔۔۔۔ ہی ۔۔۔۔ وہ دانت نکالنے لگی ۔۔۔ ۔

"چلو اللہ جلد وہ دن بھی دکھائے ۔۔۔۔ امینہ دانتوں کی نمائش کرتے ہوئے شرارتی انداز میں بولی ۔۔۔ ۔

"ہائے میرے خوابوں کا شہزادہ گھوڑے پہ بیٹھ کر آنے کی بجائے شاید کچھوے پہ بیٹھ گیا ہے ۔۔۔۔ جو اتنی دیر لگا "رہا ہے ۔۔۔۔ میں بیچاری اس کے انتظار میں بیٹھ بیٹھ کر سوکھ کر کانٹا ہوگئی ہوں

وہ ٹھنڈی آہ بھر کر بولی ۔۔۔ ۔

"جو تجھے لے کرجائے گا اس کی قسمت کا تو اللہ ہی حافظ ہے ۔۔۔۔ ھادیہ مسکرا کر بولی ۔۔۔ ۔

!!!"ایویں ہی اللہ حافظ ۔۔ ۔

"اپنی قسمت پہ رشک کرے گا مجھ جیسی ٹیلنٹڈ بیوی پاکر ۔ ۔ وہ فرضی کالر اچکا کر ہنستے ہوئے بولی ۔۔۔ ۔

"اچھا بتا بابا سائیں کیسے ہیں ؟؟؟ ؟

"حویلی چکر لگا تیرا "؟

ھادیہ نے اس سے اپنے بابا دلاور بلوچ کے بارے میں پوچھا ۔۔۔۔۔ جب سے اس کی رخصتی ہوئی تھی ایک بار بھی دلاور بلوچ سے اسکی نا تو ملاقات ہوئی تھی اور نا ہی کال پہ بات ہوئی ۔۔۔ ۔

اگر سسرال میں اس سے اچھا سلوک کیا گیا تھا۔

تو اس نے اس بات کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا تھا ،کسی سے پوچھے بنا اس نے بھی اپنے بابا سائیں کو کال نہیں کی۔

حالانکہ اسے روزانہ ان کی یاد ستاتی تھی ،مگر وہ دل پہ پتھر رکھ لیتی ۔۔۔۔ اور خود کو سمجھا لیتی ۔۔۔ ۔

"میں اماں کے ساتھ پچھلے ہفتے گئی تھی حویلی ۔۔۔۔ ماموں جان کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی ۔۔۔۔۔ زیادہ تر حویلی میں ہی رہتے ہیں ،باہر آنا جانا بہت کم کردیا ہے ۔۔۔۔ سارے کام شمشیر بھائی ہی سنبھالتے ہیں ۔۔۔۔ امینہ نے سنجیدگی سے ساری صورت حال بتلائی ۔۔ ۔

"اب بابا سائیں سے ملے گی تو انہیں میرا سلام دینا ۔۔۔ میری طرف سے ان کا حال پوچھنا ۔۔۔۔۔ اور انہیں یا کہ میں "یہاں بہت خوش ہوں ،وہ میری طرف سے پریشان نا ہوں ،بس اپنا خیال رکھیں ھادیہ نے نم آواز میں کہا ۔۔۔ دوسری طرف امینہ بھی اسکی آواز میں نمی محسوس کر گئی تھی تبھی بات بدلنے کو بولی

***

"ویسے سوچنے کی بات ہے تیرا ھاد بلوچ تو بڑا رومینٹک تھا ،،،نا پھر اتنی دیری کیوں؟

وہ لہجے میں شرارت سموئے بولی ۔۔۔ ۔

"بہت بے شرم ہوگئی ہے امینہ تو ۔۔۔۔ ھادیہ مسکرا کر بولی ۔۔ ۔

چند ادھر ادھر کی باتیں کیے اس نے ابھی کال رکھی ہی تھی کہ ھاد بلوچ کی کال آنے لگی ۔۔ ۔

ھادیہ نے غصے سے کال کاٹ دی ۔۔ ۔

وہ جس رات یہاں سے ہوکر بجائے کے اپنے کیے کی معافی مانگے ۔۔۔ وہ اپنی من مانیاں کرکہ یہاں سے گیا تھا ۔۔۔۔ اس دن سے وہ شدید حیرت و غم و غصے کی حالت میں تھی ۔۔۔ ۔

ھاد نے پھر سے کال ملائی ۔۔ ۔

ھادیہ نے پھر سے کال کاٹ دی۔۔ ۔

کچھ دیر بعد اسے ۔۔ ۔

واٹس ایپ پہ میسج نوٹیفکیشن موصول ہوئی ۔۔۔ ۔

"ایف _ایم۔۔۔ ۔ آن "کرو

ھادیہ نے موبائل پہ ہی ایف ایم آن کیا ۔۔۔ ۔ "آج ھاد بلوچ کی فرمائش پہ انکی مسسز جو ان سے بہت دور ہیں اور ان سے کچھ روٹھی ہوئی بھی ہیں انہیں منانے کے لیے، انہوں نے ایک سپیشل سونگ ڈیڈیکیٹ کیا ہے ۔۔۔۔ ۔

آر _جے نے سونگ کلیکشن میں سے ھاد کا بتایا گیا سانگ پلے کیا ۔۔۔۔ ۔

،کچی ڈوریوں ڈوریوں ،ڈوریوں سے ،مینوں تو باندھ لے

،،،پکی یار یوں یار یوں ،یار یوں میں ہندے نا فاصلے

،ایہہ ناراضگی ،کاغذی ساری تیری

،میرے سوھنیا سن لے میری

،،،دل دئیاں گلاں

کراں گے نال نال بہہ کہ

اکھ نال اکھ نونہہ ملا کہ ۔۔ ۔

گانے کے الفاظ سنتے ہی ھادیہ کے چہرہ پہ مسکراہٹ پھیلی۔۔ ۔

وہ بیڈ کراؤن سے ٹیک لگائے آنکھیں موندے گانا سننے لگی ۔۔ ۔

گانا ختم ہوا تو اب کی بار واٹس ایپ پہ ھاد بلوچ کی ویڈیو کال آنے لگی ۔۔ ۔

ریگنگ ہورہی تھی مگر وہ جان بوجھ کر کال اٹھا نہیں رہی تھی ۔۔۔۔ مگر دوسری طرف موجود شخصیت بھی بلا کی ڈھیٹ ثابت ہوئی تھی ،وہ مسلسل اسے کال کیے جا رہا تھا ۔۔۔۔ ۔

تبھی ھادیہ نے چہرے پہ پھیلی مسکراہٹ کو دبا کر تاثرات کو سنجیدہ بنایا اور کال اٹینڈ کی ۔۔۔ ۔

اپنی من پسند شخصیت کو سامنے دیکھ کر دونوں کی زبانوں پہ قفل لگ چکے تھے ،صرف ِتشنہ نظریں اپنے محبوب کے دیدار سے سیراب ہو رہی تھیں ۔۔۔ ۔

جانے کتنے لمحے یونہی خاموشی کی نظر ہوگئے ۔۔۔ ۔

"بہت ہی بے وفا نکلیں آپ تو ؟ اتنی دیر تک کال نا اٹھانے پر

ھاد بلوچ کے لبوں سے شکوہ پھسلا ۔۔۔۔۔ وہ ہلکا سا مسکرایا ۔۔۔ ۔

"تم بتاؤ ؟؟ ؟

"کیا تمہارا مسکرانا بنتا ہے ؟؟ ؟

"تم جو ....کہتے ہو ہر بے وفا پہ لعنت

"یوں تو پھر تمہارا بھی منہ چھپانا بنتا ہے نا ؟؟؟ ؟

وہ استہزایہ انداذ کہتے ہوئے ہنسی۔۔ ۔

ھاد بلوچ کا رنگ پھیکا پڑ گیا۔۔۔ اس نے خود کو فورا سنبھال لیا ۔۔۔ ۔

اسے جدائی کا درد بھی تو اسی نے دیا تھا۔ کیا تھا گر اسی کے دئیے درد کو اسی سے بانٹ رہی تھی تو کچھ غلط بھی نہیں تھا۔ وہ اسکے تریاق میں ڈوبے الفاظ کو جام شیریں سمجھ کر پی گیا ۔۔۔۔ ۔

"دور بیٹھ کر یوں سردرد لگا رہے ہو ،،،آکر بالوں میں انگلیاں پھیر کر اس درد کو کم نہیں کر سکتے۔۔۔۔ ۔

وہ ہمت دکھانا چاہتی تھی مگر ہر بار کی طرح آج بھی اسے سامنے دیکھ کر ساری ناراضگی بھلا بیٹھی ۔۔۔۔ اور بھیگی ہوئی آنکھوں سے نم لہجے میں بولی ۔۔۔۔ ۔

""کاش آپ کے پاس آسکتے تو اپنے ہاتھوں سے آپکا سر دبا دیتے

وہ اس کے چہرے پہ چھائی افسردگی کو دور کرنے کے لیے ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں پیش آیا ۔۔۔ ۔

"اور میں تمہار "ا گلا

وہ اپنے ازلی ہنسی مزاح والے روپ میں لوٹ آئی۔۔۔۔ تبھی مسکرا کر بولی ۔۔۔۔ ۔

"ھاد اتنا آسان ہے محبت بھلا دینا ۔۔۔۔؟؟؟ ؟

"کیا سچ میں تم بھول گئے وہ سب ؟؟ ؟

نا چاہتے ہوئے بھی وہ اپنے اندر کی تلخی چھپا نہیں سکی ۔۔۔ ۔

اور من میں پپیتا ہوا سوال زبان پہ لے آئی۔۔۔۔ ۔

"میں کچھ بھی نہیں بھولا ھادیہ ۔۔۔ ۔

،مجھے اب بھی محبت ہے

،تمہاری آنکھوں کے جادو سے

،تمہاری دلکش اداؤں سے

،تمہاری قاتل جفاوں سے

،مجھے اب بھی محبت ہے

،تمہاری راہوں میں رکنے سے

،تمہاری پلکوں کے جھکنے سے

،مجھے اب بھی محبت ہے

،تیرے قدموں کی آہٹ سے

،تیری ہر مسکراہٹ سے

،،،تیری باتوں کی خوشبو سے

وہ ایک بار بولا تو پھر رکا نہیں بس بولتا ہی چلا گیا۔۔۔۔ ۔

..!"بلوچی سائیں شاعرہ

اب آپ کی باری ۔۔۔۔۔ وہ دلکشی سے مسکرا کر بولا ۔۔۔ ۔

ھادیہ نے گہرا سانس لیا اور اسکی سحر زدہ آنکھوں میں جھانکتے ہوئے کہا ۔۔ ۔

"مجھے اب بھی محبت سے

،تمہارے طیش و عداوت سے

،تمہاری بے جا شکایت سے

،سحر و شام ہاتھوں پہ مہندی سے تیرا نام لکھنے سے

،یہاں تک کے صنم میرے

،تیری ہر اک عادت سے

مجھے اب بھی محبت ہے۔

!!!!"ھاد ۔۔ ۔

کبھی کبھی محبت آپکو ایسے درد سے نواز دیتی ہے کہ آپکے سامنے آپکے جسم کے ٹکڑے بھی کردئیے جائیں تو آپکو درد کی وہ شدت محسوس نہیں ہوگی۔ جو آپکو چاہنے والے کے لہجہ بدلنے سے آپکو محسوس ہوتی ہے ۔۔۔ ۔

وہ کرب زدہ آواز میں بولی۔۔۔ ۔

"تم نے مجھے یہ گھر دیا ،سونا پیسہ جائیداد سب کچھ دے کر سمجھتے ہو تم نے اپنا فرض نبھا دیا ؟؟ ؟

"بیو ،ی کی خوشی شوہر کے ساتھ میں ہے ،اس سے چاہے جانے میں ہے

!!!"روو تو مت یار ۔۔ ۔

بہت بے بس ہوں میں یہاں ۔۔۔ ۔

میرے روم میٹ باسط نے اپنی گرل فرینڈ کے چکر میں خودکشی کر لی ۔۔۔ ۔

اب جب تک انویسٹیگیشن کمپلیٹ نہیں ہوجاتی مجھے شہر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ۔۔۔۔ ورنہ اسی لمحے اڑ کر پہنچ جاتا تمہارے پاس ۔۔۔ ۔

مجھے سزا مل رہی ہے ۔۔۔۔ تمہیں جدائی دینے کی ۔۔۔ ۔

اب میں چاہ کر بھی تمہارے پاس نہیں آ پا رہا ۔۔۔ ۔

وہ دن دور نہیں ۔۔۔ جب تم رات کے پہر آنکھ کھولو گی اور اپنے بلوچ کو کروٹ بدلتے اپنی نظروں کے سامنے پاؤ گی۔

تب میرے بازو پہ تمہارا سر ہوگا اور میرے ہاتھ میں تمہارا ہاتھ ۔۔۔ ۔

میری سانسوں کی تپش تمہارے چہرے کو دہکائے گی ،جب میں تمہارے چہرے کے ایک ایک نقش کو چھو کر اپنے ہونے کا احساس کرواؤں گا ۔۔۔ اور تمہیں اپنے سینے میں مقید کیئے سکون کی نیند سو جاؤں گا ۔۔۔۔ ایسی ایک نہیں ہزار ،وں یادگار راتیں آئیں گی ہمارے درمیان مجھے اپنی شدتوں اور اوپر والے دونوں پہ پورا بھروسہ ہے ۔۔۔۔۔ وہ شدت جذبات سے لبریز انداز میں بولا

***

تبھی اسے شرارت سوجھی ۔۔ ۔

"My lips are missing your lips bloachan Saien "

"بہت ہی واہیات قسم کے ہزبینڈ ہوتم ۔۔۔۔ ۔

وہ شرم سے دوہری ہوئے ۔۔۔ مصنوعی خفگی چہرے پہ لائے بولی

"نا ایرا ۔۔۔۔ سب ہزبینڈ ایسے ہی ہوتے ہیں ۔۔۔ ۔

وہ ہنسا ۔۔۔ ۔

"اب اتنی دور بیٹھے ہیں یار ایک چھوٹی سی فلائنگ کس ہی کردو ۔۔۔۔ اسی سے گزارا کر لوں گا ۔۔۔ ۔

وہ چہرے پہ مصنوعی معصومیت سجائے بولا۔۔۔ ۔

"میں تمہاری کو ئی فضول بات نہیں مانوں گی ۔۔۔۔ وہ انکاری ہوئی ۔۔ ۔

"وہ کیوں بھلا؟

ھاد بلوچ نے تکیہ پیچھے سے نکال کر گود میں رکھتے ہوئے اٹھ کر بیٹھتے ہوئے پوچھا ۔۔ ۔

میرے دل کی آرزو ہے کہ تم میری ہر بات مانو ۔۔ ۔

،،،اور میں تمہاری ایک بھی نہیں

وہ مزاح سے کہتے ہوئے کھکھلا اٹھی۔۔۔۔ ۔

،کبھی نظر نا لگے آپکی مسکان کو

"دنیا کی ہر خوشی ملے میری جان کو

وہ اسے چہکتے ہوئے دیکھ کر شاعرانہ انداز میں بولا۔۔ ۔

"چلو اب شاباش جلدی سے جو ڈیمانڈ کی اسے پورا کرو ۔۔ ۔

وہ مصنوعی رعب دار آواز میں بولا۔۔۔ ۔

"میں اپنی ساس ،دیور سب کی لاڈلی ہوں۔ تم نے یوں مجھے زرا سا گھور کہ بھی دیکھا تو قسم سے رولا پڑ جائے گا ۔۔۔۔ آنکھیں نکال دیں گے تمہاری ۔۔۔۔ ۔

وہ اکر کر بولی ۔۔۔ ۔

!"ہائے صدقے ۔۔۔۔ اتنے بڑے بڑے خواب ۔۔۔ ۔

وہ استہزایہ انداذ سے ہنسا۔۔۔ ۔

""نا جی نکے نکے سپنے۔۔۔ ۔

وہ نچلا لب دانتوں تلے دبا کر شرارت سے مسکرائی ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

کمرے میں اندھیرا چھایا ہوا تھا صرف کھڑکی سے روشنی چھن کے اندر آرہی تھی۔۔۔۔ وہ راکنگ چیئر پہ بیٹھا جھول رہا تھا ہاتھوں میں سگریٹ پکڑے گہرے کش لیتا دھوئیں کے مرغو لے بنا کر فضا میں تحلیل کیے جا رہا تھا جس سے کمرے کی گُھٹن میں اضافہ ہو رہا تھا ۔۔۔۔ ۔

!!!"جی ڈی_ایس _پی صاحب

"کچھ پتہ چلا ؟؟؟ ؟ اس کے خوبرو چہرے پر بلا کے پتھریلے تاثرات تھے ،وہ سپاٹ انداز میں پیشانی پر شکنوں کا جال بچھائے فون کان سے لگائے بولا ۔۔۔ ۔

مگر دوسری طرف سے مایوس کن جواب سن کر اس نے فون بستر پہ اچھال دیا ۔۔۔ ۔ کہاں کہاں نہیں ڈھونڈ ھا تھا اس نے چاہت کو ،دن رات کی پرواہ کیے سارا علاقہ ،،،ریگستان کا چپہ چپہ، چھان مارا ،،،،مگر اس کا کہیں کوئی اتہ پتہ نہیں چلا۔۔۔ ۔

مضطرب انداز میں چلتا ہوا وہ کمرے میں موجود واحد ونڈو کے پاس آیا۔۔۔ ۔

کمرے میں دھواں بھرا تھا اور دھویں کی وجہ گلاس وال پہ بھی اس کے اثرات نمایاں تھے ۔۔۔ ۔ سیاہ شلوار قمیض میں اپنے عام سے حلیے میں وہ ماحول پر چھایا ہوا تھا گھنی مونچھوں تلے عنا بی لبوں میں دبا سیگریٹ،،،، گہری سرمئی آنکھوں میں سرخ ڈوروں کے ساتھ ساتھ سوچ کی پرچھائیاں واضح تھیں ،،،،پیشانی پر بکھرے بال ایک ہاتھ گلاس وال پر ٹکا ئے ،،، نظر یں ایک ہی زاوئیے پہ مرکوز ،،،وہ کسی گہری سوچ میں گم تھا آنکھوں میں موجود ڈورے ان گنت راتوں کی رت حگے کے گواہ تھے ۔۔۔۔۔ آنکھوں کے پردوں پر سراپا روشن ہو جس کی نیلی سمندر جیسی آنکھیں اس کے لیے زندگی کی حیثیت رکھتی تھیں۔

اسی عالم اضطراب میں اس نے جلتا سیگریٹ مٹھی میں دبوچ لیا ۔۔ ۔

ہتھیلی پہ جلن کا احساس تک نا تھا ۔۔ دل کے درد کے آگے ۔۔۔ ۔

اس نے مٹھی کھول کر بجھا سیگریٹ نیچے پھینکا۔۔۔ ۔

نیا سیگریٹ سلگا کر اپنی عنا بی لبوں میں دبایا ۔۔۔۔۔ ۔

"تمہیں کول لگتا تھا نا میرا سیگریٹ پینا ۔ ۔۔۔ تو آؤ دیکھو ۔۔۔۔۔ سیگریٹ پھونک پھونک کر میں نے یہ کمرہ تمہاری یادوں کے دھوئیں سے بھر دیا ہے ،جو تمہیں اٹریکٹ کرتا تھا ۔۔۔ ۔

وہ مدھم آواز میں بولا مگر لہجے میں بلا کی جنوں خیز یاں اور کرب کی جھلک دکھائی دے رہی تھی ۔۔۔ ۔

"یارم تم یہاں کیا کر رہے ہو ؟؟؟ ؟

میں ".. تمہیں پورے گھر میں تلاش کر رہی تھی پھر شازیہ نے بتایا کہ تم یہاں ہو

""یہ کیا حال بنا رکھا ہے کمرے کا ؟

""توبہ ہے ،،،،یہاں تو سانس بھی نہیں لی جارہی زرش بلوچ نے اندر آکر کہتے ہوئے چہرے کے آگے ہاتھ لہراتے ہوئے دھوئیں کو ہٹایا پھر کمرے کا دروازہ کھول دیا اور جاکر کمرے کی کھڑکی کو کھولا تاکہ سارا دھواں باہر نکل جائے ۔۔۔ ۔

"تم کچھ بول کیوں نہیں رہے ؟؟؟ ؟

"یارم !!!!؟؟؟ ؟

"چاہت کہاں ہے ؟؟؟ ؟

"مجھے بتاتے کیوں نہیں ؟؟ ؟

""""تم ساتھ لے کر گئے تھے نا اسے ۔۔۔۔ تو بتاؤ کہاں چھوڑ آئے اسے

""جواب دو

وہ تند نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے سوالوں کی بوچھاڑ کر گئیں۔۔۔ ۔

!!!!!!"ماں ۔۔۔۔ ۔

!!!!!"وہ ۔۔۔۔ مجھے چھوڑ کر چلی گئی ۔۔۔ ۔

"جس بات کا ڈر تھا وہی ہوا ۔۔۔۔ وہ کسی ہارے ہوئے جواری کی طرح شکستہ انداز میں بولا ۔۔۔ ۔

اتنے مضبوط مرد کو یوں ٹوٹتے دیکھ زرش بلوچ کے دل کو بھی کچھ ہوا ۔۔۔۔ ۔

انہوں نے اسکا ہاتھ تھام کر اسکو اپنے برابر ہی بستر پر بیٹھا دیا اور مسکراتے ہوئے اسکا چہرہ دیکھنے لگی انکی آنکھوں میں ..اسکے لیے پیار ہی پیار تھا "وہ جہاں بھی گئی ہے لوٹ آئے گی ۔۔۔ تم سے پیار جو کرتی ہے ،دیکھنا زیادہ دن تم سے دور نہیں رہ پائے گی

***

"تم اسے ڈھونڈھنے کی کوشش جاری رکھو ،میں بھی اللہّٰ پاک سے دعا مانگوں گی اس کی خیر و عافیت سے گھر واپسی ،کی ۔ دل سے مانگی گئی دعا خدا کبھی رد نہیں کرتا وہ میری لیے میری بیٹی جیسی ہے ،اللہ تعالیٰ اسکی حفاظت فرمائے ،اگر وہ راستہ بھٹک گئی ہے تو اسے واپسی کی راہ دکھ لائے ۔۔۔ ۔

وہ دعائیہ انداز میں بولی اور یارم کو تسلی دینے لگی۔۔۔ ۔

لیکن کوئی تسلی کوئی دعا ،اس کے بے چین دل کو قرار نا بخش سکی ۔۔۔۔ ۔

،وہ جدا ہوگیا دیکھتے دیکھتے

،کیا سے کیا ہو گیا،دیکھتے دیکھتے

،دل کی نگری اجڑ سی گئی

،حادثہ ہوگیا دیکھتے دیکھتے

عشق کرنے کا ،سوچا نا تھا

،باخدا ! ہوگیا دیکھتے دیکھتے

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

آتش بلوچ نے اپنے دوست احد کے ساتھ ملکر شہر میں ہی اپنا نیا بزنس سٹارٹ کیا تھا۔

وہ ہر ماہ حویلی کا چکر لگا لیتا تھا۔ سب سے مل آتا تھا۔ اس بار بھی وہ سب سے ملنے ہی گیا تھا ۔۔۔۔۔ مگر راستے میں ہی یارم بلوچ کی جیب کھڑی دیکھی تو سوچا کہ وہ کسی مشکل میں نا ہو تبھی اسے ڈھونڈھنے لگا ۔۔۔۔۔ مگر وہاں اس کا سامنا یارم کی بجائے بری حالت میں چاہت سے ہوگیا۔ اور وہ اس کے کہنے کے مطابق حویلی کے جانے کی بجائے اپنے ساتھ واپس شہر لے آیا تھا ۔۔۔ ۔

آتش بلوچ آفس سے تھک کر واپس آیا تو دیکھا وہ اپنے کمرے میں آیا تو دیکھا وہ اپنے بستر پہ بہت گہری نیند کی آغوش میں تھی ،چھوٹی چھوٹی گلاب کی کلیوں والا اور ہاف سلیوز کی شرٹ اور ٹراؤزر میں اس کا معصومیت بھرا نوخیز سراپا مدھم اندھیرے میں بھی جگمگا رہا تھا۔ دراذ گھنی مژگانوں کی جھالر شہابی گالوں پہ ساکن تھیں ۔۔۔۔ لمبے گھنے سیاہ نم بال تکیے پہ دور تلک پھیلے تھے کچھ لاپرواہی سے بستر سے نیچے میٹر یس کو چھو رہے تھے ۔۔۔۔ وہ تو ایک غلط نگاہ ڈال کر پچھتایا ۔۔۔۔ کہ نگاہیں اس کے سحر انگیز دلکش سراپے میں الجھ کر رہ گئیں تھیں۔ تبھی سسی کو نیند میں بھی اپنے شہزادے کی آمد کی آہٹ اور اس کے مخصوص کلون کی مہک محسوس ہوئی اس نے پٹ سے اپنی غزالی آنکھیں کھول دیں اور دروازے میں ایستادہ اپنے شہزادے کو دیکھا ۔۔۔۔ ۔

سوری ۔۔۔ وہ میں نے شاور لیا تھا۔ آپ کا انتظار کر رہی تھی بستر پہ لیٹی تو پتہ نہیں چلا کی آنکھ لگ گئی ۔۔ ۔

"آپ کب آئے "؟

وہ جھٹ بستر سے اٹھ کر بیٹھ گئی۔۔۔۔ اور پاؤں نیچے لٹکائے اس کے پاس آئی ۔۔۔ ۔

"""جب آپ ہمیں اپنے خوابوں میں دیکھ رہی تھیں ۔۔۔ ۔

اس نے گردن تر چھی کیے دھیمے سے مسکرا کر کہا ۔۔۔ ۔

"آ۔۔۔۔ آپ ۔۔۔ کو کیسے پتہ چلا؟

اس نے نم کھلے بالوں کو سمیٹتے ہوئے اسے جوڑے کی شکل دیتے یوئے حیرانگی سے پوچھا ۔۔۔ ۔

""رہنے دیں ایسے ہی اچھے لگتے ہیں

وہ اس منظر میں سے نکلنا نہیں چاہتا تھا تبھی خمار زدہ آواز میں بولا۔۔۔ ۔

""اگر اجازت تو تو ان کی ٹھنڈک اور مہک محسوس کرنا چاہتا ہوں

وہ ایک ہاتھ کی انگلیاں اس کے نم بالوں میں پھنسائے ان کی نرم ائی محسوس کرتے ہوئے اس کی صراحی دار نازک سی گردن پر جھکا اور اسی مدھم سے زخم کے نشان کو اپنے لمس سے مہکانے لگا ۔۔۔ ۔

وہ جو ابھی تک نیند کے حصار میں تھی۔ پوری طرح بیدار ہوچکی تھی ۔۔۔۔ اسکے وجود میں سنسنی سی دوڑ گئی۔۔۔ ۔ !!!!"شہ۔۔۔ شز۔۔۔ شہزادے ۔۔ ۔

اس کے گلے میں سے گلٹی ابھر کر معدوم ہوئی وہ لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں بمشکل بولی ۔۔ ۔

""چاہ کو دیکھ کر آتی ہوں۔

وہ دو قدم پیچھے ہوئی ۔۔ ۔

اور سر جھکائے انگلیاں مڑ وڑ نے لگی ۔۔۔ ۔

دل زوروں سے دھڑکنے لگا تھا ۔۔۔۔ پہلی بار کی گئی اس کی بےباک جسارت پہ ۔۔۔ ۔

اتنی دیر سے وہ ساتھ تھے دوستی بھی ہوچکی تھی ،مگر آتش بلوچ نے کبھی اس طرح اس پہ حق نہیں جتایا تھا ۔۔ ۔ لمحوں میں چھایا فسوں ٹوٹ چکا تھا ۔۔۔ ۔

"I am sorry"

وہ اسے نظریں چراتے دیکھ کر

فورا بولا ۔۔ ۔

اور کوٹ اتار کر صوفے پہ اچھالتے ہوئے کبرڈ سے اپنے کپڑے لے کر واش روم کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔ ۔

کسی کے ہاتھوں کے نرم گرم اپنائیت بھرے لمس نے اسے آنکھیں کھولنے پہ مجبور کردیا ۔۔۔۔ ۔

چاہت نے اپنی نیلی آنکھیں کھول کر دیکھا تو اس کی پہلی دوست سسی اس کے بالکل پاس موجود تھی۔ اسکا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیے نرمی سے اسے جگا رہی تھی ۔۔۔ ۔

"چاہ اٹھو نا تم نے رات کا کھانا بھی نہیں کھایا ۔۔ ۔

"آپ دونوں کھالیں ۔۔ میرا بالکل بھی دل نہیں کر رہا کچھ بھی کھانے کو ۔۔۔ ۔

اس نے بیزاری سے کہا ۔۔۔ ۔

"وہ آگئے ہیں باہر کھانے کی میز پہ انتظار کر رہے ہیں۔ ہم سب ساتھ میں مل کر کھانا چاہتے ہیں ۔۔۔۔ ہمیں اچھا لگے گا تمہارے ساتھ کھانا ۔۔۔۔ آو نا ۔۔ ۔

سسی نے اسے باہر آنے پہ زور دیا ۔۔۔ ۔

تو چاہت بادل ناخواستہ اٹھ کر چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے اس کی تقلید میں باہر آگئی ۔۔۔ ۔

"بھابھی آپ نے جو کہا میں نے آپ کی بات مانی ہے ۔۔۔ میں نے کسی کو کچھ نہیں بتا یا آپ کے بارے میں کہ آپ یہاں میرے ساتھ ہیں۔

"یہ آپ دونوں میاں بیوی کا آپسی مسلہ ہے۔

آتش بلوچ سنجیدہ انداز میں بول رہا تھا چاہت نے نم آنکھوں سے اسے دیکھا ۔۔ ۔

"مجھے پتہ ہے آپ ان کے تو کیا ان سے جڑے کسی بھی رشتے سے تعلق رکھنا نہیں چاہتی تھیں ۔۔ ۔

"آپ میرے لیے قابل عزت ہیں۔ میری بہنوں جیسی ۔۔۔ میں نے یہاں آپ کو اپنی بھابھی نہیں اپنی بہن بنا کر رکھا ہے۔ اور آتش بلوچ کو اپنے سے جڑے ہر رشتے کا خیال رکھنا آتا ہے ۔۔۔۔ میں آپ کے کھانے پینے میں زرا سی بھی بے توجہی اور لاپرواہی برداشت نہیں کروں گا ۔۔۔ ۔

چاہت نے اپنی آنکھوں میں آئے آنسو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی۔۔۔ ۔

"چلیں شروع کریں ۔۔۔ ۔

اس نے کہا تو چاہت نے پلیٹ مزید اپنے آگے کھسک ائی ۔۔۔ ۔

سسی ان دونوں کے آگے رکھی پلیٹ میں کھانا سرو کر رہی تھی ۔۔۔ ۔

"تم بیٹھ جاؤ ۔۔۔ ۔

آتش بلوچ نے اس سے چمچ لے کر خود اپنی پلیٹ میں سالن نکالا۔۔۔ ۔

اور روٹی نکال کر پلیٹ میں رکھی ۔۔۔ ۔

چاہت سر جھکائے بریانی کی پلیٹ میں چمچ چلا رہی تھی ۔۔۔ ۔

آتش نے پہلا نوالا بنا کر سسی کے منہ کی طرف بڑھایا ۔۔ ۔

سسی نے چاہت کی موجودگی کی وجہ سے آتش کو دیکھ کر نا محسوس انداز سے نفی میں سر ہلایا ۔۔۔ ۔

مگر آتش نے چاہت کی نظریں نیچے دیکھ کر اسکے منہ میں نوالہ ڈال دیا ۔۔ ۔

اور اب آنکھ کے اشارے سے اسے بھی ویسا ہی کرنے کے لیے کہا ۔۔۔ ۔

سسی کا چہرہ دہک کر اناری ہوا۔۔۔ ۔ "م۔۔۔ میں ۔۔۔ پانی لے کر آتی ہوں ۔۔۔۔ وہ آتش بلوچ کی ذومعنی نظروں سے فرار حاصل کرنے کے لیے کچن کی طرف بھاگی ۔۔ ۔

" جب تک آپ نہیں چاہیں گی میں کسی کو آپ کے بارے میں نہیں بتاؤں گا ۔۔۔۔ اگر آپ کے کہنے کہ مطابق بھائی قصوروار ہیں تو ہوسکتا ہے ۔۔۔۔ میں جب تک کوئی بات آنکھوں سے ہوتے نا دیکھ لوں اس پہ رائے قائم نہیں کرتا ۔۔۔ ۔

اور آپ کو بھی یہی مشورہ دوں گا ۔۔۔۔ بنا پوری بات جانے اتنا بڑا فیصلہ لینا میرا نہیں خیال کہ ٹھیک ہوگا ۔۔۔ ۔ لیکن میں آپ پہ کوئی برڈن نہیں ڈالوں گا ۔۔ ۔ ان سے رابطہ کرنے کے لیے ۔۔۔ ۔

"کہیں آپ یہ مت سمجھتے گا کہ وہ میرے بھائی ہیں اس لیے میں ان کا ساتھ دے رہا ہوں ۔۔۔ ۔

"اگر میں ساری عمر ان کے پاس واپس نا جانا چا ہوں تو ۔۔۔۔؟؟ ؟

"کیا آپ تب بھی مجھے اپنے پاس رکھیں گے "؟

اتنے دنوں سے دماغ میں کلب لاتا ہوا سوال بالآخر وہ لبوں پہ لے ہی آئی ۔۔۔ ۔

"میں آپ پہ بوجھ نہیں بننا چاہتی ۔۔۔ میں کہیں اور چلی جاؤں گی ۔۔۔ ۔

اس نے ٹہرے ہوئے انداز میں کہا ۔۔۔۔ ۔

"یاد رکھیے گا بہنیں کبھی بھائیوں پہ بوجھ نہیں ہوتی۔ انہیں کے دم سے تو بھائیوں کی زندگی میں رونق ہوتی ہیں "۔۔۔ ۔

" ایک ماہ سے اوپر ہو چکا ہے آپ کو یہاں آئے ہوئے ،اپنی صحت کا خیال رکھیں ،جس چیز کی ضرورت ہو بلا "جھجھک مجھے نہیں تو سسی کو بتا دیحئیے گا ۔۔۔ میں لے آؤں گا

سسی پانی کا جگ لے کر واپس آئی تو آتش کی طرف دیکھنے سے گریز برت رہی تھی۔ معا وہ کہیں پھر سے وہی فرمائش نا کردے ۔۔۔ ۔

اس نے پانی کا گلاس لبوں سے لگایا ہی تھا کہ اپنی کمر کے گرد اس کا سرسراتا ہوا ہاتھ محسوس ہوا ۔۔ ۔

گلاس سے پانی چھلک کر اسکے کپڑے بھگو گیا ۔۔ ۔

اس نے سانس روکے آتش بلوچ کی طرف جو دائیں ہاتھ سے کھانا کھا رہا تھا اور بائیں ہاتھ سے اسکی کمر کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا تھا ۔۔۔ ۔

سسی کی تو بھوک ہی اڑ گئی تھی اس کے بدلے بدلے تیور دیکھ کر ۔۔۔ ۔

If you are not comfortable .....

Then it's ok....

وہ اسکی اڑی ہوئی رنگت دیکھ کر اپنا ہاتھ واپس کھینچ چکا تھا ۔۔۔ ۔

نیپکن سے ہاتھ صاف کرتے وہ خفگی بھرا چہرہ لیے وہاں سے اٹھ کر ٹیرس کی طرف چلا گیا ۔۔۔۔ ۔

سسی اس کی ناراضگی کے خیال سے ہی خوفزدہ ہو کر رہ گئی ۔۔۔۔ ۔

اس کا دل تو بند ہونے کی کاگار پہ تھا،بھلا اپنے شہزادے کو ناراض کرکہ اسے دوسرا سانس بھی آیا ۔۔۔ ۔

وہ اسکے پیچھے پیچھے چلی گئی ۔۔۔ ۔ جب چاہت آتش بلوچ کے ساتھ یہاں آئی تھی تب سسی کو یہاں آتش بلوچ کی بیوی کے روپ میں پہلے تو بہت حیران ہوئی ۔۔۔۔ مگر بعد میں مطمئن ہوگئی ۔۔۔۔ وہ اس کے لیے خوش تھی کہ سسسی کو اس کا پیار مل گیا ۔۔۔۔ اور اسے اس کی بچھڑی ہو ئی دوست ۔۔ ۔

آتش نے سسسی کو کچھ بھی چاہت کو بتانے سے منع کردیا تھا ۔۔۔ ۔

کھانا کھاتے ہوئے چاہت کی آنکھوں کے سامنے آج بھی اس دن کا منظر لہرا رہا تھا۔۔۔ ۔ وہ اسکی قریب کے نشے میں مدھوش اسے بنا سوچے سمجھے نجانے کب اسے سارا سچ بتا گیا تھا اسے خود بھی خبر نہیں ہو ئی تھی۔۔۔۔ جبکہ چاہت کے دل و دماغ پہ تو اپنے بھائی آدم کے بارے میں سب سن کر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے تھے ۔۔۔۔ وہ بے یقینی سے اسے دیکھتی الٹے قدم لیتی ہوئے بنا آواز دھواں دھار روتی ہوئی نکلتی چلی گئی ۔۔۔۔۔۔۔ وہ کب سے بس ڈورتی ہی جا رہی رہی تھی اور بھاگتے بھاگتے اسکے پیر بھی دکھنے لگے تھے اسکی سمجھ نہی آ رہا تھا کی وہ کہاں جائے یہ ایک سنسان جگہ تھی دور دور تک کوئی گھر یا سڑک نہیں دکھائی دے رہی تھی وہ بس کسی طرح اس کی پہنچ سے دور جانا چاہتی تھی۔ جو اذیت ناک سچ سن کر آئی تھی ۔۔۔ ۔ یہ بس وہی جانتی تھی اب بھاگتے بھاگتے اسکی سانسیں بھی پھولنے لگی تھیں پر اسکو بھاگنا تھا وہ جیسے ہی تھوڑا سانس لینے کے لیے رکی ۔۔ ۔ اسکی سمجھ نہیں آ رہا تھا کی کیا کرے کہاں جائے بس وہ بھاگتی ہی چلی جا رہی تھی اسکے ننگے پاوں سے خون بھی نکلنے لگا تھا پھر اچانک بھاگتے بھاگتے اسکو سڑک نظر آ ہی گئی وہ اللہ کا شکر ادا کرنے لگی اسکو یقین تھا یہاں سے کچھ مدد ضرور ملے گی وہ سڑک پر آتے ہی زور زور سے بھاگنے لگی اور پیچھے دیکھنے کی اسنے ہمت بھی یہی کی تھی اور وہ اپنی دھن میں بھاگتی ہی جا رہی تھی کی سامنے سے آتی کار سے وہ بری طرح ٹکرا گئی اور ٹکرا کر زمین پر گر گئی اسکی کنپٹی سے خون نکل رہا تھا کچھ تو پاوں کے زخم کا درد اور کچھ سر کی چوٹ کا درد اس میں اب ہمّت نہیں بچی تھی کی وہ خود کو ہوش میں رکھ سکے اسکی آنکھیں دھیرے دھیرے بند ہوتی چلی جا رہی تھیں ۔۔ ۔ ایک آخری احساس جو ہوا تھا اسکو دو ہاتھوں کے اٹھانے کا تھا۔۔۔ ۔

!!!!"مجھے جانے دیں ۔۔۔ ۔

"مجھے واپس اس کے پاس نہیں جا نا ۔۔۔۔ ۔

""وہ قاتل ہیں میرے برو کے

!!!!!"اور ۔۔۔۔ ۔

"میں اپنے برو کے قاتل کے ساتھ ایک پل نہیں گزار سکتی ۔۔۔۔ ۔

"ان کے ساتھ رہنا تو دور کی بات ۔۔۔۔ میں زندگی میں کبھی دوبارہ ان کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی ۔۔۔ ۔

!!!!"جانے دیں مجھے ۔۔۔ ۔

"آپ جیسا چاہتی ہیں ویسا ہی ہوگا ۔۔۔ ۔

I swear!" ۔۔۔۔ ۔ اس نے تسلی بخش انداز میں کہا۔۔۔۔۔ اس سے پہلے کہ وہ شکستہ وجود لیے وہیں گر جاتی ۔۔۔۔ اس نے ہاتھ بڑھا کر اسے سہارا دیا ۔۔۔ ۔

""آپ آئیں میرے ساتھ

وہ اسے اپنے ساتھ لے گیا ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

وہ اپنے کے لیے کپڑے نکال رہی تھی۔۔۔ جب اسے چکر آیا تھا۔۔۔ الماری کا سہارا لیے وہ وہی بیٹھتی چلی گئی تھی۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.