"کیا ہوا چاہ تم ٹھیک ہو۔ ۔"؟ سسی جو اس کے اور اپنے لیے چائے لے کر آئی تھی کہ ساتھ ملکر پئیں گے ۔۔۔۔ تبھی اسے سر پہ ہاتھ رکھے دیکھا تو تفکر بھرے انداز میں پوچھا ۔۔ ۔
"پتہ نہیں آج صبح سسے چکر محسوس ہو رہے ہیں۔۔۔ اس نے خود کو سنبھالتے ہوئے کہا۔۔۔ ۔
"کمزوری ہو گی چاہ کچھ کھایا پیا کرو۔۔ ایک تو تم کچھ ٹھیک سے کھاتی بھی نہیں نا "...۔
ابھی وہ اس کو کہہ ہی رہی تھی کہ چاہت کو وومن فیل ہوئی تھی اور وہ واش روم کی طرف بھاگی تھی۔۔ ۔
"تم ۔۔۔ ٹھیک تو !!!! ہو چاہ ۔۔ ۔
وہ بھی پریشانی سے اس کے پیچھے واش روم کی طرف بھاگی ۔ ۔ اس کی آنکھوں میں وومن کی وجہ سے آئے آنسو دیکھ کر اسے اس کی فکر ہوئی تھی۔۔ ۔
نل کھول کر اس نے چاہت کا چہرہ خود اپنے ہاتھوں سے دھلوایا تھا۔۔۔ اور اس کا ہاتھ تھام کر سہارا دیتے ہوئے واش روم سے باہر لے آئی ۔۔ ۔
"چاہ میں انہیں کہتی ہوں تمہیں ڈاکٹر کے پاس لے چلتے ہیں۔ تم یہ چادر لے لو ۔ اس نے الماری سے شال نکال کر اس کی طرف بڑھائی تھی۔۔ ۔ "ن۔۔۔ نہیں ۔۔۔ سسی اس کی ضرورت نہیں میں ٹھیک ہوں اس نے نڈھال سی بستر پہ گرنے کے انداز میں تکیے پر سر گراتےہوئے کہا تھا۔۔۔ ۔
"بالکل بھی ٹھیک نہیں لگ رہی۔۔۔ اٹھو نا چلو۔۔ ۔
اس نے اسے اٹھا کر بٹھاتے ہوئے کہا۔ ۔
"مجھ سے چلا نہیں جائے گا چکر آرہے ہیں۔
"پلیز۔۔۔ اس نے دوبارہ تکیے پر سر گرا لیا تھا۔۔ ۔
"چاہ پتہ نہیں یہ الٹیاں کیوں آرہی ہیں ۔۔۔۔ مجھے پریشانی ہو رہی ہے ۔۔۔ ۔ "پتہ ہے وہ کہہ رہے تھے کہ اماں کا وقت رہتے علاج نہیں کروایا تھا اسی لیے ان کا مرض بگڑ گیا تھا ۔۔۔۔ اب تم لاپرواہی مت کرو ۔۔۔۔ آو نا کچھ ہی دیر کی بات ہے ۔۔۔ پھر واپس آکر آرام کرلینا ۔ ہمت کرو۔
اس نے اسے اٹھا کر بٹھاتے ہوئے کہا۔۔۔ اب وہ اس کے کاندھوں پر شال پھیلا رہی تھی ۔۔۔۔ پھر اس کے پاؤں کے پاس چپل کی جسے اس نے پہن لیا تھا۔۔ ۔
سسی نے آتش بلوچ کو بتایا جو باہر لاونج میں بیٹھا ایل ای ڈی پہ نیوز دیکھ رہا تھا ۔۔ ۔ سسی سے چاہت کی طبیعت کا سن کر گاڑی کی چابی لیے باہر نکل گیا ۔۔۔۔ سسی بھی چادر لیے چاہ کو تھامے گاڑی تک لے آئی تھی۔ ان دونوں کو گاڑی میں بٹھا کر وہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا تھا۔۔۔ ۔
اب وہ اسے ڈاکٹر کے سامنے لیے بیٹھے تھے۔ ۔
"کب سے ہے آپ کی یہ کنڈیشن؟؟؟۔۔۔۔ ٫
ڈاکٹر نے تفصیلی چیک اپ کے بعد پوچھا تھا۔۔ ۔
کل ایک دو بار چکر آئے تھے۔ مگر آج تو بار بار سر چکرا رہا ہے ۔۔ ۔ اور صبح سے وومن بھی ہو رہی ہے۔۔۔ چاہت نے بتایا تھا۔۔ ۔
"یہ آپ کے ہسبینڈ ہیں۔۔ ؟
انہوں نے چاہت سے آتش بلوچ کے بارے میں پوچھا ۔۔۔ ۔
"نہیں یہ میری سسٹر ہیں۔ ہمارے پاس رہنے کے لیے آئیں ہیں۔ تو انکی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اسی لیے آپکے پاس لے کر آئے ہیں۔ یہ ٹھیک تو ہیں؟
"کوئی پریشانی والی بات تو نہیں ۔۔۔۔ ۔
آتش ڈاکٹر زارا کے پاس لے جانے کی بجائے چاہت کو قریبی اسپتال میں لے آیا تھا ۔۔۔ کیونکہ ڈاکٹر زارا ۔۔۔ یارم کی کولیگ اور فرینڈ تھیں۔ وہ ضرور یارم کو چاہت کے بارے میں بتا سکتی تھیں۔ اگر چاہت اس پہ بھروسہ کر کہ اس کے ساتھ رہ رہی تھی تو وہ اس کا بھروسہ توڑنا نہیں چاہتا تھا کوئی بھی غلط کام کر کہ ۔۔۔ ۔
"جی سب ٹھیک ہے۔ پریشانی والی کوئی بات نہیں ۔۔۔ بلکہ خوشی والی بات ہے ۔۔۔ ایکچوئلی آپ ماموں بننے والے ہیں ۔۔ ۔
Congratulations!
وہ پیشہ ورانہ انداز میں ہلکا سا مسکرا کر بولیں۔۔ ۔
چاہت کے چہرے کا رنگ مزید پھیکا پڑ گیا۔۔۔ ۔
جبکہ سسی اور آتش ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔۔۔ ۔ "لیکن یہ بہت زیادہ ویک ہیں۔۔۔ میں کچھ ٹیسٹ لکھ کر دے رہی ہوں۔۔۔ وہ آپ لازمی کروا لیں اور یہ وٹامنز ریگولری یوز کروائیں۔۔۔ اور فریش جوسز اور فریش فروٹس کا زیادہ استعمال کریں یہ انٹرنلی بہت ویک ہیں۔۔ ۔ "جی ٹھیک ہے ڈاکٹر "۔۔ ۔ سسی کی خوشی کی تو کوئی انتہا ہی نہیں تھی۔۔۔ ۔
وہ چاہت کا ہاتھ پکڑ کر وہاں سے باہر نکل آئی ۔۔۔ آتش میڈیسن لینے چلا گیا تو وہ دونوں گاڑی میں بیٹھ گئیں ۔۔ ۔ 🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
وقت پر لگا کر اُڑتا ہوا جا رہا تھا۔ "گزرتا ہوا ہر دن زندگی کی کتاب سے کسی بوسیدہ ورق کی طرح پھٹتا جا رہا تھا۔ ہر گزرتا لمحہ اپنے ساتھ کچھ بہا کر لے گیا تھا تو وہیں اپنے ساتھ بہت سی یادیں بھی بنا گیا تھا ۔۔۔۔ کل حویلی میں ھاد بلوچ کے ولیمے کی تقریب رکھی گئی تھی ،جس طرح سے ھاد بلوچ اور ھادیہ کی شادی ہوئی تھی ،فلک بلوچ کی موت کے بعد سب بکھر گیا تھا ،پھر ھاد پڑھائی کے دوران اس کے روم میٹ باسط کے کیس کے سلسلے میں وہیں رکا رہا ۔۔ ۔
باسط جس سے محبت کرتا تھا۔
جب وہ اپنے گھر گئی تو اس کے والدین نے زبردستی اسکی لڑکی کی شادی کرنا چاہی ۔۔۔ اس لڑکی نے عین نکاح سے قبل نیند کی گولیوں کی اوور ڈوز لے کر اپنی جان دے دی ۔۔ ۔
باسط کو جب یہ خبر ملی تو اس نے بھی اسکے بنا رہنے کی بجائے بنا سوچے سمجھے حرام موت کو گلے لگانے کو ترجیح دی ۔۔۔۔ سارا کیس کھل کر سامنے آگیا تو ھاد بلوچ بھی آزاد ہوگیا تھا وہ حویلی آنے جانے لگا تھا اپنی پڑھائی کے دوران
***
حویلی میں دو جڑواں ننھی پریوں کی آمد ہوئی تو ویران حویلی میں ان کی قلقاریوں سے رونق لگ گئی ۔۔۔ ذرش بلوچ پھولے نہیں سما رہی تھیں۔
ھاد بلوچ ،اپنی پریوں کے ساتھ ھادیہ کو ہسپتال سے حویلی لا چکا تھا ۔۔ ۔
انہیں ننھی پریوں کی آمد پہ زرش بلوچ نے ایک چھوٹی سی تقریب رکھی تھی ،آتش بلوچ اور سسی کو پتہ چلا تو ان کی بھی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی ۔۔۔۔ آتش حویلی میں جا کر ھاد کو مبارکباد دینا چاہتا تھا۔ تبھی زرش بلوچ نے تقریب پہ اسے حویلی آنے کے لیے کہا ۔۔ ۔
آتش بلوچ نے ابھی تک اپنی شادی کے با رے میں کسی کو آگاہ نہیں کیا تھا۔
اس بار وہ حویلی جا کر سب کو اپنی اور سسی کی شادی کے بارے میں بتانے کا فیصلہ کر چکا تھا۔۔۔۔ ۔
وہ سائیٹ پہ تھا وہاں سے ریش ڈراٸیو نگ کر کے آفس پہنچا تھا اور سیدھا اپنے کیبن میں گیا۔ جہاں احد پہلے سے ہی فاٸ لزکا ڈھیر لے کر بیٹھا تھا۔ دروازہ کھلنے کی آواز پر اس نے چونک کر دیکھا۔ آتش کو دیکھ کر احد اٹھ کر اس کے پاس آ گیا۔
”شکر ہے یار تم آ گٸے۔۔۔۔۔ ۔! میں نے تمہیں اتنی کالز کی تم نے ایک بھی تک نہیں کی۔۔ ۔“ ”ہاں یار میں کال سن نہیں سکا۔ تم بتاٶ کون سی فاٸل نہیں مل رہی۔۔۔۔۔۔ ؟“ اس نے سوالیہ نظروں سے احد کی طرف دیکھا۔۔ ۔
”یار وہ کانڑیکٹ فاٸل نہیں مل رہی جو دوبٸی والے ڈیلیگیشن کے ساتھ دو دن پہلے ہوا ہے۔ جس پر تمہارے ساٸن چاہیٸے تھے۔ وہ فاٸل مجھے لگتا ہے میں نے تمہیں دی تھی۔“ احد نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے تشویش سے کہا۔ ۔
آتش بلوچ کو بھی فوراً یاد آیا کہ وہ فاٸل احد نے اس کو پکڑاٸی تھی۔۔ اس نے وہ فاٸل کہاں رکھی تھی یہ اس کو نہیں یاد آرہا تھا۔۔ ۔
”ہاں یار وہ فاٸل تم نے مجھے دی تھی۔ وہ میں نے گھر میں ہی رکھی تھی شاید ۔ میں لے کر آتا ہوں۔۔۔۔۔ ۔“ وہ پریشانی سے بولا اور یاد کرنے کی کوشش کرنے لگا کہ اس نے فاٸل کہاں رکھی تھی۔ پہلی بار اس نے اس طرح کی لاپرواٸی کی تھی۔۔ ۔
”آتش اس پر تمہارے ساٸ ن بھی نہیں تھے تم نے کہا تھا کہ میں گھر جاکر کر دوں گا۔ آج ہم نے اسکی کاپی مسٹر الطاف کو دیتی تھی۔“ احد نے اِدھر اُدھر پریشانی سے چکر لگاتے ہوئے کہا۔ ۔
”ہممم ۔۔۔۔۔ ۔! تم ٹیشن نہ لو میں گھر جاکر دیکھتا ہوں۔“ اس نے احد کو تسلی دی اور آفس سے باہر آگیا ۔۔ ۔ پریشانی تو اس کو بھی بہت تھی لیکن اس نے ظاہر نہیں کی تھی۔۔ یہ ان کے لیے کافی بڑا کنڑیکٹ تھا اور ایک چیلنج بھی۔۔۔۔۔ لیکن اگر ان کو وہ فاٸل نہ ملی تو یقیناً یہ کانٹریکٹ کسی اور کو مل جا! نا تھا۔۔۔۔۔ ۔
وہ چاہت کے ساتھ لاٶنج میں بیٹھی تھی۔۔۔۔ جب باہر آتش کی گاڑی کے ہارن کی آواز آٸی ۔۔۔ وہ ابھی یہ سوچ ہی رہی تھی کہ کون آیا ہوگا۔ ۔ اس نے آتش کو تیزی سے اندر آتے ہوئے دیکھا۔ جو ادھر اُدھر دیکھے بغیر تیزی سے سیڑھیاں چڑھ گیا۔۔ ۔
چاہت اور سسی نے حیرانگی سے اک دوسرے کو دیکھا۔۔ ۔
”ارے ۔۔۔ ۔ یہ آتش برو کو کیا ہوا اتنی جلدی میں آئے ہیں اور پریشان بھی لگ رہے تھے۔۔۔۔ ۔“ انہوں نے پریشانی سے اس کو کہا۔ ۔
”شاید کچھ چاہیے ہوگا ۔۔ ۔“ اس نے شانے اچکا کر بتایا۔ ۔
”سسی ۔! سسی ۔!!! ۔۔ ۔“ ابھی وہ یہ بات کر ہی رہی تھی کہ آتش کی آواز ان کو نیچے لاٶنج میں سناٸی دی۔ ”ہو ۔۔۔۔ آج برو اتنے غصے میں کیوں ہے۔ میں نے پہلے تو اس کو اتنے غصے میں نہیں دیکھا۔۔ ۔
"سسی تم جا کر دیکھو تو سہی ۔۔۔۔۔ ۔“ زبیدہ جو پاس بیٹھی مٹر چھیل رہی تھیں انہوں نے سسی کو اوپر جانے کو کہا اور خود بھی تفکر سے کھڑی ہو گٸیں۔ ۔
”مم میں دیکھتی ہوں آپ دونوں اسے سنبھالیں ۔۔ ۔“ اس نے چاہت اور زبیدہ کو بیٹھنے کا کہا اور اٹھ کر
سیڑھیاں چڑھ گٸی۔۔۔۔۔ وہ بھی پریشان ہو گٸی تھی۔ اس نے بھی آتش بلوچ کی آج ہی اتنی اونچی آواز سنی تھی۔
”سسی....! روم کی صفاٸی کس نے کی ہے؟ یہاں میںنے بہت امپورٹنٹ فاٸل رکھی تھی جو اب نہیں مل ..رہی“ اس نے جیسے ہی کمرے میں قدم رکھا تو اس کے کانوں میں آتش بلوچ کی جھنجھلاہٹ سے بھری آواز آٸی....
جب اس نے کمرے کا ڈور آہستہ سے کھول کر اندر دیکھا تو ٹھٹھک گٸی ..چیزیں ادھر اُدھر ہو چکی
تھیں۔۔ بیڈ کی ساٸید والے ڈراور کھلے تھے ڈریسنگ کے ذرا بھی کھلے تھے۔ کمرے کا حشر نشر ہو چکا تھا اور آتش واڈروب میں گھسا فاٸل ڈھونڈنے کی ناکام کوشش کر رہا تھا۔۔ ۔
سسی تیزی سے اندر آ گٸی!۔ ۔
آتش نے اس کے آنے کا کوٸی نوٹس نہیں لیا۔ اور اپنے کام میں لگا رہا۔۔۔۔۔۔ وہ چلتی ہوٸی اس کے پاس جا کر کھڑی ہو گٸی۔
”کون سی فاٸل ڈھونڈ رہے ہیں آپ؟ اور اتنا غصہ کیوں کر رہے ہیں سب ٹھیک تو ہے۔ ؟“ آتش بلوچ نے اپنے قریب سسی کی آواز سن کر پیچھے مر کر دیکھا۔۔ ۔
”میں وہ فاٸل ڈھونڈ رہا ہوں۔۔ جو دو دن پہلے میں لے کر آیا تھا۔ جس رات میں میٹنگ سے لیٹ آیا تھا۔ بلیو کلر کی فاٸل تھی۔“ اس نے کہا اور پھر سے واڈروب دیکھنے لگ گیا۔۔ ۔
”بلیو فاٸل ۔۔۔ ؟“اس نے زیرِ لب دہرایا۔۔ ۔
”ہمممممم بلیو مطلب نیلی فاٸ ل۔۔۔ ۔! روم کی ڈسٹنگ کس نے کی ہے سسی۔ "آتش نے واڈروب کو بند کیا اور اس کی طرف مرا۔۔۔ ۔
” میرے علاؤہ ہمارے کمرے میں اورکون آئے گا ۔۔۔۔ وہ نیلی فاٸل تو میں نے رکھی ہے۔ وہ ٹیبل کے پاس گری ہوٸی تھی مجھے لگا کہ اس کی ضرورت نہیں میں نے اٹھا کر رکھ دی۔۔۔۔ ۔“ اس نے ہاتھوں کو مسلتے ہوئے بہت آہستہ سے اسکو بتایا کیوں کہ وہ اس وقت بہت غصے میں تھا۔ آتش نے سسی کی طرف دیکھا۔ ۔
” تم نے رکھی ہے فاٸل سسی ۔۔۔۔۔ ؟“اس نے حیرانگی سے پوچھا۔ اس نے نارمل لب و لہجے میں پوچھا۔
”! جی ۔۔۔۔ ۔“سسی نے سر جھکائے ہوئے کہا۔
”آپ نے ایسے ہی وہ فاٸل پھینکی ہوٸی تھی مجھے لگا کہ اس کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔۔ میں نے اٹھا کر آپ کی کتابوں والے روم کے خانے میں جاکر رکھ دی۔“اس نے وضاحت دی۔ آتش بلوچ چلتا ہوا اس کے پاس آگیا۔۔ ۔
”شکر ہے تم نے سٹڈی روم میں رکھ دی۔ کوڑا سمجھ کے کہیں اور نہیں پھینک دی۔۔ ۔“ اس نے سسی کی طرف شرارت سے دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔ ۔
”افففففف میں اتنی پاگل بھی نہیں کہ آپ کے کام کی چیز آپ سے بنا پوچھے پھینک دوں گی کہیں اور جا
کر۔“اس نے برا مناتے ہوئے کہا اور باہر جانے کے لیے مری ۔۔ ۔
”اب کدھر جا رہی ہو تم۔۔ ؟“ اس نے سسی کو باہر جاتے دیکھ کر پوچھا۔ ۔
”فاٸل لینے جا رہی ہوں۔۔۔ ۔! اور ہاں اک بات کہتی ہے آپ سے اگر آپ غصہ کرنے کی بجائے صبر سے پوچھ لیتے تو اب روم کی یہ حالت نہ ہوتی ۔۔ صبر بھی کسی چیز کا نام ہے۔ ۔“ اس نے منہ بسور کر تیکھے لہجے میں کمرے کی ابتر حالت کی طرف اشارہ کر کے کہا اور کمرے سے باہر نکل گٸی۔۔ ۔
آتش بلوچ کے لبوں پہ مسکراہٹ بکھری اس کے بیوی کی طرح ڈانٹنے والے انداز پہ ۔۔۔ ۔
کچھ دیر بعد سسی نے اس کو فاٸل لا کر دی۔
"سوری!!!! شہزادی ۔۔ ۔
بس کچھ ٹینشن میں تھا ۔۔۔ ۔
اس نے گہری سانس کھینچ کر کہا ۔۔ ۔
."آج تیار ہوجانا ہمیں حویلی کے لیے نکلنا ہے
اس نے سادہ انداز میں کہتے ہوئے گویا سسی کے سر پہ دھماکہ کیا ۔۔ ۔
""کیا ؟
وہ پھٹی پھٹی نظروں سے اسے دیکھنے لگی۔
"یہ۔۔۔ یہ ۔۔۔ کیا کہہ رہے ہیں "آپ ؟
"ممم۔۔۔۔ میں کیسے ۔۔۔ وہاں ۔۔۔ ؟
وہ بمشکل لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں بولی۔۔۔ ۔ "سسی ہماری شادی کو کافی عرصہ ہوچکا ہے ،بہت چھپا چکا ہوں میں اپنے گھر والوں سے اتنی بڑی بات ،میں مزید "انہیں دھوکے میں نہیں رکھ سکتا ۔۔۔ ۔
"میں صرف تمہارے نارمل ہونے کے انتظار میں تھا۔ تاکہ تم سب کو فیس کر سکو۔۔۔ ۔
وہ اس کے شانوں پہ اپنے دونوں بھاری ہاتھوں سے ہلکا سا وزن ڈال کر اسے اپنے ساتھ کا احساس دلا رہا تھا ۔۔۔ ۔ "اور پریشان اسی لیے ہوں ،کہ نجانے ماں سا کا کیا ری ایکشن ہو ۔۔۔ مطلب وہ تمہیں بہو کے روپ میں قبول کریں گی بھی یا نہیں ۔۔۔ مجھے اسی بات کا ڈر ہے ۔۔۔ ۔ سسی جو واپس گاؤں اسی جگہ جانے کا سن کر حواس باختہ ہو گئی تھی۔ جہاں اس نے اپنا سب کچھ کھو دیا تھا۔ زرش بلوچ کے ردعمل کے بارے میں سوچ کر مزید پریشان ہوگئی ۔۔۔ اور خالی خالی نظروں سے اسے دیکھنے لگی۔۔ ۔ "م۔۔۔ مجھے وہاں نہیں جانا ۔۔۔ شہز "ادے ۔۔۔ میری اس نا فرمانی اس گستاخی کے لیے معافی چاہتی ہوں آنکھوں کے کنارے بھیگنے لگے ۔۔۔۔ آنسو پلکوں کی باڑ توڑ کر اسکے رخساروں کو بھگو نے لگے۔۔۔ ۔
"سسی آپ میری زندگی کا سب سے حسین حصہ ہے۔ آپ کو مجھ پہ یقین نہیں ۔۔ ۔
میرے ہوتے ہوئے کوئی آپ کو چھونا تو دور آپ پہ بری نظر بھی نہیں ڈال سکتا ۔۔۔۔ آپ پہ اٹھنے والی بری نظر "کی بصارت چھین لوں گا
وہ ایل انداز میں کہتے ہوئے اسکے آنسو اپنی پوروں پہ چننے لگا ۔۔۔ ۔
"میرے ساتھ رہتے ہوئے اب تک تو آپ کو با اعتماد ہوجانا چاہیے تھا ۔۔۔ ۔
وہ اسے اپنے شانے سے لگاتے ہوئے اسکے بالوں میں انگلیاں چلانے لگا۔۔۔ ۔
""مجھے پھر بھی ڈر لگ رہا ہے وہاں جانے سے
وہ ابھی تک گھبرائی ہوئی تھی وہاں جانے کا سوچ کر ہی۔ "اگر بات ماں سے ڈرنے کی ہے تو مجھے امید ہے۔ وہ ضرور تمہیں اپنی بہو کے روپ میں اپنائیں گی ۔۔۔۔ آتش بلوچ نے اس کی ہمت بندھائی ۔۔۔ ۔
اپنی اور میری پیکنگ کر لینا۔ مبارکباد دے کر ایک دو دن رہ کر واپس آجائیں گے۔ مجھے آفس کا بھی کام کرنا ہے "۔ ذیادہ دن وہاں نہیں رکیں گے ،واپسی پہ نیو بورن بے بیز کے لیے گفٹس بھی لیتا آؤں گا تم بس تیار رہنا ""جی ٹھیک ہے
"مگر اماں اور چاہت "؟
اس نے زبیدہ اور چاہت کے بارے میں پوچھا ۔۔۔ ۔
تبھی باہر سے کچھ کرنے کی آواز سن کر چونکتے ہوئے وہ دونوں باہر کی طرف آئے ۔۔۔ ۔
!"او۔۔ ۔ میرا لٹل ماسٹر
آتش بلوچ نے براق کو گود میں اٹھا کر چٹا چٹ اسکے پھولے پھولے سرخ و سفید گالوں کو چوم ڈالا ۔۔۔ ۔
"بھائی اسے بھیجیں میری طرف ابھی سیدھا کرتی ہوں اسے ۔۔۔۔ چاہت جو کچن میں اس کے لیے دودھ گرم کرنے گئی تھی ۔۔۔ ۔
فرش پہ واز گرا ہوا دیکھا ۔۔۔ جس کی کرچیاں پھیلیں ہوئیں تھیں ۔۔۔ ۔
"توڑ دیا نا اس نے پھر سے کچھ ۔۔۔۔ اس نواب کا روز کا کام ہے کچھ نا کچھ توڑنا ۔۔۔ ۔
وہ براق کو گھورتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ جبکہ وہ آتش بلوچ کی سپورٹ ملتے ہی اپنی ماں کے غصے کو خاطر میں لائے بنا آتش کے ساتھ لپٹا رہا ۔۔۔۔ اور آتش کے گال پہ اسی کے انداز میں چوم رہا تھا جیسے کچھ دیر پہلے آتش نے چوما تھا
***
دونوں کی آپس میں خوب بنتی تھی ۔۔۔۔۔ آفس سے آتے ہی آتش بلوچ بھی زیادہ وقت براق کے ساتھ گزارتا تھا۔ اس کی شرارتیں دیکھ کر اسے اپنا بچپن یاد آجاتا تھا ۔۔۔ ۔
"ایک تو اس نے قسم کھائی ہوئی ہے شوز تو پہننے ہی نہیں ۔۔۔۔ نیا نیا چلنا سیکھ رہا ہے ۔۔۔۔ ۔
ہاتھ پاؤں اس کے ضرورت سے زیادہ چلنے لگے ہیں ۔۔۔۔ کبھی چیزوں کو پکڑ کر چلتا ہے تو کبھی ہاتھ مار کر سب گرا دیتا ہے ۔۔۔ اگر کچھ پاؤں میں لگ جائے تو توبہ ہے رو رو کر سارا گھر سر پہ اٹھا لیتا ہے ۔۔۔۔ سچ کہوں تو آپ نے اسے بگاڑ دیا ہے ۔۔۔ لائیں دیں اسے تو میں سیدھا کرتی ہوں ابھی ۔۔ ۔
وہ آتش سے کہتی ہوئی براق کی طرف غصے سے بڑھی ۔۔ ۔
"بس بھابھی ۔۔۔ میرے لٹل ماسٹر سے دور رہیے گا ۔۔ ۔
""لائیے اس کا دودھ مجھے دیں میں اسے پلاتا ہوں۔ کوئی دشمن میرے لٹل ماسٹر کے پاس پھٹ کنا بھی نہیں چاہیے وہ مسکرا کر بولا ۔۔۔۔ کیونکہ براق چاہت کو جارہانہ تیور وں سے اپنی طرف بڑھتا دیکھ آتش بلوچ کے سینے میں منہ چھپا چکا تھا ۔۔۔ ۔
"م۔۔۔۔ ما ۔۔ ۔"براق ابھی بولنا سیکھ رہا تھا ۔۔۔ ۔
""جی میری جان
آتش نے اس کے گال کو پیار سے چھو کر پوچھا ۔۔ ۔
وہ چاہت ،کو مما کی بجائے "ما "کہتا تھا۔
ابھی دوسرا کوئی لفظ نہیں بولتا تھا تبھی آتش کو بھی ما ہی کہہ کر مخاطب کرتا تھا ۔۔ ۔
""میرے لٹل ماسٹر کو چاکلیٹ کھانی ہے
چاکلیٹ سینے ہی براق کے چہرے پہ ہنسی آئی ۔۔۔ ۔
"آپ نے تو آفس واپس جانا تھا فائل لے کر "سسی نے اسے یاد دلایا ۔۔ ۔
"او شٹ "اس نے یاد آتے ہی کہا ۔۔ ۔
،،،"سسی یہ پکڑو براق کو
"ابھی بھابھی غصے میں ہیں۔ یہ نا ہو ہمارے لٹل ماسڑ ان کے غصے کا شکار بن جائیں ۔۔۔ ۔
آتش نے مسکرا کر کہا تو چاہت جو غصے میں کھڑی تھی۔ وہ بھی مسکرانے لگی۔۔ ۔
"آپ کے لیے میں واپسی پہ چاکلیٹ لاؤں گا اتننننننی زیادہ ۔۔۔ اس نے دونوں بازوں کھول کر پیار سے کہا
***
تو براق کے معصوم چہرے کی چمک میں اضافہ ہوا۔۔۔۔ وہ اسکے گال پہ بوسہ دیتے ہوئے
فائل لیے باہر نکل گیا۔
!"براق آؤ ما۔۔۔ پاس ۔۔ ۔
چاہت نے دودھ ایک طرف رکھ کر دونوں ہاتھ پھیلائے اسے سسی کی گود سے پکڑنے کے لیے ۔۔۔ ۔
مگر وہ سسی کے شانے سے چپکا رہا ۔۔۔ ۔
سسی بھی براق کی شرارت پہ ہنسنے لگی ۔۔۔ ۔
"ٹھیک ہے اب رہو خالہ کے پاس ہی۔ اب میرے پیچھے آئے نا تو بتاؤں گی۔۔۔ ۔
وہ ناراضگی سے کہتے ہوئے جانے لگی۔ تبھی پلٹی ۔۔ ۔
"اور ہاں اور کیٹو ہے نا اسے اپنا بے بی بناؤں گی ۔۔۔ اسی کے ساتھ ہگ کر کہ سوؤں گی ۔۔ ۔
"اب کوئی بھی نا آئے میرے پاس ِکسی کرنے یا ہگ کرنے
وہ اونچی آواز میں اسے باور کروائے بولی اس سے پہلے کہ وہ وہاں سے جاتی ۔۔۔ ۔
"م"ما ۔۔ ۔"اسے اپنے پیچھے سے براق کی آواز سنائی دی تو وہ مسکرائے بنا نہ رہ سکی ۔۔ ۔
پلٹی تو وہ دونوں بازوں پھیلائے اسی کا منتظر تھا ۔۔۔ ۔
چاہت نے تیزی سے آگے بڑھ کر اسے بانہوں میں بھر لیا۔۔۔ ۔
"I love you...
میری جان ۔۔۔ اس نے براق کے گال پہ پیار کیا ۔۔ ۔
"لیکن آپ مما کو تنگ کرتے ہو نا ۔۔۔ بالکل بات نہیں مانتے ۔۔۔ اب کچھ بھی توڑنا نہیں ۔۔۔۔ ۔
""ٹھیک ہے؟
وہ براق کو سمجھا رہی تھی۔
اس نے اپنی ما کی ناراضگی کے خیال سے جھٹ اثبات میں سر ہلایا۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
سوال یہ نہیں کہ،تاروں میں روشنی کیوں ہے۔
سوال یہ ہے کہ ،تاریک زندگی کیوں ہے؟
سوال یہ نہیں کہ،کیوں دکھ کے سلسلے ہیں دراز ۔۔ ۔
سوال یہ ہے کہ ،اتنی سی خوشی کیوں ہے؟
سوال یہ نہیں درپیش مسلے ہیں بہت ۔۔ ۔
سوال یہ ہے کہ،مجھے ان کی آگہی کیوں ہے؟
سوال یہ نہیں کہ ،کس کو پکارتا ہوں میں ۔۔ ۔
سوال یہ ہے کہ،آواز گونجتی کیوں ہے ۔۔۔ ۔
شب و روز کس گزر رہے تھے اسے کچھ ہوش نہیں تھا ،کب دن چڑھا کب رات ڈھلی ،وقت جیسے اس کے لیے بے معنی سا ہوگیا تھا۔ حسیات جیسے منجمد سی ہوکر رہ گئی تھی۔۔۔۔ اک عجب کیفیت طاری تھی ،عجب عالم اضطراب تھا جس نے اسکے پورے وجود کو اپنے حصار میں لیا ہوا تھا۔ کمرے کی ایک ایک شے کو چھو کر وہ محسوس کر رہا تھا کہ ان چیزوں پہ آج بھی اسکا احساس موجود تھا۔
جانے کتنے عرصے سے وہ ٹھیک سے سویا بھی نا تھا ،اس کی زندگی کی طرح نیند بھی اس سے روٹھ چکی تھی ۔۔ ۔ اس دشمن جان کے بارے میں پہروں سوچتا رہتا ،کتنی بار وہ اسی جگہ پہ جا چکا تھا جہاں آخری بار اسنے اسے کھویا تھا