Chapter 26: باب 26

"اس سے ایک بار ملنے کی خواہش ،،،باقی خواہشوں کی طرح دل میں دب کر رہ گئی ۔۔ ۔

آنکھوں میں ویران یوں کی وحشت ٹپک رہی تھی ۔۔ ۔

اس نے اپنے موبائل کو دیکھا ۔۔ ۔

وہ اب بھی اس کی مخروطی انگلیوں کا لمس اپنے بے، جان فون پہ محسوس کر رہا تھا

کتنی بار چھوا ہوگا اس کی پوروں نے اسے ۔۔۔ ۔

کتنی بار اسکی پرحدت انگلیوں کی گرفت اس پہ رہی ہوگی ۔۔۔ مجھ سے زیادہ تو یہ اس کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔۔ ۔

مجھے تو خود پہ بہت اختیار تھا ،مگر نجانے کیسے اسکی محبت زیتون کی جڑیں بن کر مجھ میں پیوست ہوگئی

!۔۔۔ ہنہہہ۔۔ ۔

!!! محبت پہ بھلا کس کا اختیار ہوا ہے۔

دور کھڑی محبت اس پہ مسکرائی ۔۔۔ ۔

اس نے کبرڈ کے ساتھ ہی پشت لگا کر گہرا سانس ہوا کے سپرد کیا ۔۔ ۔

...کتنا درد تھا دل میں

"کس قدر کرب میں مبتلا تھا وہ ۔۔۔۔ کس سے کہتا ۔۔۔۔؟؟ ؟

کس سے بانٹتا ؟؟؟ ؟

وہ تو سردار تھا علاقے کا اسے سب کے سامنے مضبوط رہنا تھا ۔۔۔ اس کے ساتھ ایک نہیں ہزاروں زندگیاں جڑ چکی تھیں۔ جو اسے اس کے بارے میں سوچنے کا موقع فراہم نہیں کر رہی تھیں۔ لیکن تنہائی میں وہ ٹوٹ جاتا ۔۔۔ پھر خودی کو سنبھال کر مضبوط بنے باہر نکل جاتا ۔۔۔۔ اس نے کبھی کسی پہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ وہ اندر سے کس قدر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔۔۔ ۔

،اچانک ہی پورا کمرہ جیسے خوشبوؤں سے بھر گیا تھا

اسے سامنے دیکھ کر اسکی دھڑکنوں کا ارتعاش بڑھنے لگا ۔۔ ۔

!!!! یارم تذبذب کا شکار تھا خواہ وہ خواب ہے یا حقیقت۔۔۔ ۔

اس کی سرمئی آنکھوں میں یکلخت تحیر سمٹ آیا ۔۔۔ ۔

وہ نگاہیں جھکائے کھڑی تھی ۔۔۔۔ پھر رخ موڑ گئی ۔۔ ۔

!!!"تم کہاں ملو گی مجھے "۔۔ ۔

وہ اسکے شانے پہ ہاتھ رکھ کر اسے پلٹنے والا ہی تھا کہ اس کی شبیہہ دیکھتے ہی دیکھتے آنکھوں سے اوجھل ہوگئی۔۔۔ ۔ ایک بار وہ نئے سرے سے ٹوٹا ۔۔ ۔

"میری سانسیں چل رہی ہیں اس کا مطلب تم بھی ہو ۔۔۔ ۔

بس دور ہو میری پہنچ سے ۔۔ ۔

اس نے سیگریٹ سلگا کر اس کا گہرا کش لیتے ہوئے ہوا میں اچھال دیا ۔۔۔ ۔

،،،"برسوں ہوگئے ہیں ہمیں جدا ہوئے

اب تو تم میرے ساتھ نہیں ہو ۔۔ ۔

پھر بھی ایسا کیوں لگتا ہے جب بھی دھواں اچھالتاہوں تو اس میں تمہارا چہرہ بن جاتا ہے ۔۔۔ ۔

اس نے کرب زدہ آواز میں خود کلامی کی۔۔۔ ۔

آنکھیں بند کیے گہرا سانس لیتے ہوئے وہ رائیڈنگ کے لیے تیار ہونے چلا گیا تھا ۔۔۔ ۔

اس نے گاؤں کے امور سنبھالنے کے ساتھ ساتھ اپنے گاؤں میں اعلی نسل کے گھوڑے منگوائے تھے ۔۔۔ ۔

گھوڑ وں کی خرید وفروخت کے لیے پاکستان بھر سے لوگ یہاں آنے لگے تھے۔ پچھلے سال تو یہاں گھوڑوں کی دوڑ کا مقابلہ بھی کیا گیا تھا ۔۔۔ ۔

وہ تیار ہوئے باہر نکل آیا ۔۔۔ ۔

اور اصطبل کی طرف بڑھا ۔۔ ۔

اسے دیکھتے ہی وہاں کے ملازم نے اس کا سفید بالوں والا اعلی نسل کا گھوڑا نکال دیا

!!!!"سردار ۔۔ ۔

وہ بلیک رائیڈنگ سوٹ میں ملبوس اپنی سرمئی آنکھوں پہ سیاہ گاگلز لگا تے۔ چھلانگ لگا کر اس پہ بیٹھا ہی تھا کہ اس کے نئے ملازم نے اس کے قریب کر اسے مخاطب کیا۔۔ ۔

یارم بلوچ نے گردن تر چھی کیے اسے دیکھا ۔۔۔ ۔

جیسے بولنے کی اجازت دی ہو ۔۔۔ ۔

بولتا تو وہ پہلے بھی ناپ تول کر ہی تھا۔ اب تو وہ یونانی دیوتا اپنی مغرور طبیعت کے ساتھ مزید سحر انگیز لگنے لگا تھا

***

”سردار وہ میں نے منشی صاحب کو گل خان کے پاس جاتے دیکھا ہے۔۔ ۔“ اس نے ڈرتے ڈرتے بتایا۔ ۔

”واٹ یہ کیا کہہ رہے ہو تم۔۔۔! وہ تو گاٶ،ں میں نہیں تھے وہ تو مجھ سے چھٹی لے کر کسی کام سے دوسرے شہر گئے ہوئے تھے۔ ایک ہفتے سے وہ وہاں کیسے جا سکتے ہیں۔ تمہیں کوٸی غلط فہمی ہوٸی ہو گی وارث ۔ ۔“ اس کی بات سن کر یارم بلوچ کو حیرت کا جھٹکا لگا، گھوڑے کی لگام تھامے ہاتھ بھی ٹھٹھک کر رک گٸے تھے۔ ۔

” سردار وارث کو کوٸی غلط فہمی نہیں ہوٸی ،میں نے بھی صبح تڑکے ویلے اپنی ان گنہگار آنکھوں سے دیکھا تھا منشی صاحب کو اسی گوٹھ میں ۔“ اس کے دوسرے بندے نے بھی تصدیق کی۔ دونوں کی بات سن کر اسکا ماتھا بھی ٹھیکا ۔۔۔ اسکی پیشانی پر شکنوں کا جال بچھا۔۔۔ ۔

”کوٸی نہ کوٸی گڑبڑ تو ضرور ہے" ' مجھے اب خود اس بات کی تہہ تک پہنچنا ہوگا۔

اس نے دل میں سوچا۔۔ ۔

"تم لوگ خاموش رہنا کہ مجھے ان کے یہاں ہونے کا پتہ چل چکا ہے ۔۔۔۔ ،اگر وہ واقعی ہی یہاں ہے تو اس سے الجھنا مت۔ سمجھ گٸے ہو نہ میری بات۔“

”جی سردار ۔ ۔!!!! جیسے آپ کا حکم۔۔ ۔“ ان دونوں نے مودب لہجے میں کہا۔ اس نے سب کو ہدایت تو کر دی،لیکن خود وہ بہت گہری سوچ میں تھا

” منشی صاحب یہاں کیسے ہو سکتے ہیں؟ اس کا شمار بابا سائیں کے خاص آدمیوں میں سے ہوتا تھا۔ وہ بابا سائیں کا بہت پرانا اور مخلص شخص ہے وہ گل خان سے ملنے کیوں گیا ہوگا ۔۔۔ جبکہ وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ گل خان ہمارا خیر خواہ نہیں ۔“ وہ زیر لب بڑ بڑا یا ۔۔۔ ۔

”سردار ہم اس پر نظر رکھتے ہیں۔ ۔“ وارث دھیرے سے بولا۔

”ہوں۔۔۔ ۔ ہاں۔۔۔۔ اچھا ۔۔ ۔ جاٶ تم لوگ۔۔ ۔! لیکن اگر اب وہ کہیں نظر آئے تو مجھے یا۔“

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

ان کی گاڑی سفر طے کرتے ہوئے بس اپنی منزل مقصود کی طرف گامزن تھی ۔۔۔ ۔ اس سے پہلے کہ وہ اپنے گاؤں کی حدود میں داخل ہوتے انکی گاڑی میں روڈ پہ تھی وہ سے دو راستے الگ الگ سمتوں میں مر جاتے تھے ۔۔۔۔ ایک راستہ دلاور بلوچ کے گاؤں کی طرف جاتا تھا تو دوسرا فلک بلوچ کے گاؤں کی طرف

***

تبھی دوسری طرف سے ایک تیز رفتار جیب اچانک نکل آئی اور اپنے گاؤں کے راستے کی طرف مرتی ہوئی آتش بلوچ کی گاڑی سے اس جیب کی زور دار ٹکر ہوئی ۔۔ ۔

دونوں نے بروقت بریکس لگائیں۔۔۔ ۔

گاڑیوں کے ٹائرز کی چڑا چڑا ہٹ کی آواز دور دور تک پھیلی ۔۔ ۔

آتش بلوچ کی نیو ہنڈا سوک کا فرنٹ ڈیمیج ہوگیا تھا ۔۔۔ ۔ وہ عالم طیش سے اس مقابل اندھے ڈرائیور کو سخت سست سنانے کے لیے باہر نکلا اور دھاڑ سے دور بند کیا تو سسی جو اس کے ساتھ فرنٹ سیٹ پہ بیٹھی تھی ہل کر رہ گئی ۔۔۔ ۔

”دیکھ کر نہیں چلا سکتے تم ؟ آنکھیں کہاں ہے تمہاری۔۔ ؟“ اک تو وہ پہلے ہی ٹینشن میں تھا دوسرا اس شخص کی جیب سے ہونے والے ٹکراؤ نے اس کا اور بھی زیادہ موڈ خراب کر دیا۔ اس کی غصے بھری آواز سن کر شمشیر بلوچ جیب سے باہر نکلا۔

”آنکھیں تو تمہارے پاس بھی ہیں شہری بابو ، تم دیکھ کر چلا لیتے ۔“ وہ بھی بغیر ڈرے دو بدو اکر کر بولا ۔۔۔ ۔

”پلیز شمشیر بھائی سا آپ ہی حب ہو جائیں ،،،، ورنہ بات زیادہ بڑھ جائے گی۔ ۔“ امینہ نے جیب سے نکل کر شمشیر کو حب کروانا چاہا ۔ ۔

” زبان بند رکھو اپنی اور کس نے کہا تمہیں گاڑی سے باہر نکلنے کو ۔۔ ۔ ۔۔ ۔! تمہیں کتنی دفعہ کہا میرے کام کے بیچ میں اپنی ٹانگ مت اڑایا کرو' لیکن تمہیں اک بار کی کہی ہوئی بات سمجھ ہی نہیں آتی۔۔ ۔“ وہ اسے خونخوار نظروں سے گھورتے ہوئے بولا۔

امینہ اسکے غصے سے خائف ہوتے ہوئے واپس جیب میں بیٹھ گئی ۔۔۔ ۔

سسی جو دیکھ رہی تھی کہ کون تھا جس نے انکی گاڑی کو ٹکر ماری تھی ۔۔۔۔ جیسے ہی اس نے باہر دیکھا اس کی آنکھوں کی پتلیاں حیرت سے ساکت رہ گئیں ۔۔۔ ۔

جسم اس شخص کے خوف سے تھر تھر کانپنے لگا۔۔۔ ۔

اسی درندے کو سامنے دیکھ کر اس کا دل بند ہونے کی کاگار پہ تھا ۔۔۔۔ چند لمحوں میں اس کا پورا بدن پسینے سے شرابور ہو گیا۔۔۔۔ ۔ "نظروں کے ساتھ ساتھ لگتا دماغ بھی کام نہیں کرتا تمہارا ۔۔۔۔۔۔ آتش بلوچ ایک لڑکی کے ساتھ اسکا برا برتاؤ دیکھ کر تلملاتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔

"کیا سارے موڈ کا ستیا ناس مار دیا ۔۔۔ چل ہٹ سامنے سے ۔۔۔۔۔ میر"ے منہ نا لگ نہیں تو ۔۔۔۔ ۔

شمشیر بلوچ رعونت آمیز انداز میں بولا ۔۔ ۔

”تم آئے ہو میرے سامنے میں نہیں۔۔۔۔ ۔! ویسے بھی مجھے کوٸی شوق نہیں تم جیسے بد لحاظ ۔ کے منہ لگنے کا۔۔ ۔“وہ اس کے عین مقابل آ کر نڈر لہجے میں بولا۔ ۔

” گو ٹو ہیل نان سینس۔۔۔ ۔“ وہ اس کو نفرت بھری نظروں سے دیکھتا واپس گاڑی کی طرف آیا ۔۔۔ ۔

شمشیر بلوچ بھی سر جھٹک کر ڈرائیونگ سیٹ پہ بیٹھ گیا اسکی نظر ابھی تک سسی پہ نہیں پڑی تھی ۔۔۔ ۔

وہ جیب میں بیٹھتے امینہ کو ایک بار پھر بری طرح ڈانٹنے لگا ۔۔۔ ۔

جیسے ہی آتش بلوچ اندر بیٹھا اور اسکی نظر بری طرح کپکپاتی ہوئی سسی پہ پڑی اس نے حیرانگی سے آنکھیں سکیڑ کر اسے دیکھا جیسے ہی آتش بلوچ نے اسکے شانے پہ ہاتھ رکھنا چاہا وہ جھولتی ہوئی اسکے بازو پہ گری ۔۔۔۔ اور ہوش و حواس سے بیگانہ ہو گئی۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

”دیکھو واصف گل ہمارے سردار یارم بلوچ کی تمہارے ساتھ کوٸی دشمنی نہیں،نہ ہی انہیں ایسی چھوٹی موٹی گھٹ یاں حرکتیں کرنے کی کوٸی ضرورت ہے۔۔ تم خود بھی دیکھ سکتے ہو ہماری زمینوں میں پانی انہوں نے حکومت سے کہہ کرک ل کا لگوا لیا ہے، ہمیں یا ہمارے گوٹھ کے بندوں کو کوئی ضرورت نہیں ہے تمہارے طرف سے آتے پانی کاٹنے کی اور نہ ہی ہمارے گوٹھ کے بندوں نے ایسا کیا ہے۔۔ ،میں نے تمہیں پہلے بھی اک دو بار کہا تھا کہ سردار یارم بلوچ سے پنگا مت لینا ،لیکن پھر بھی تم باز نہیں آئے اور اب یہاں پہنچ گٸ ، ے تمہارے ساتھ مسلہ کیا ہے۔۔ ۔“ یارم بلوچ کا رکھا گیا وفادار آدمی وارث ابھی زمینوں پہ پہنچا تھا اور غصے سے تیز تیز بولتا۔ گل خان کے بیٹے واصف گل کے عین مقابل آ گیا۔ ۔

”اور میں نے بھی تمہیں کہا تھا کہ یارم بلوچ کو کہنا مجھ سے بچ کر رہے ۔۔ ۔ ورنہ مجھ سے برا کوٸی نہیں ہوگا۔۔ ۔“ وہ کہاں پیچھے ہٹنے والا تھا وہ بھی غصے سے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر غرایا۔۔ ۔

”اگر میرے سردار یارم بلوچ کے بارے میں ایک لفظ بھی کہا تو پھر مجھ سے برا بھی کوٸی نہیں ہوگا یہ بھی اب یاد رکھنا واصف گل خان۔۔۔ دوبارہ میرے سردار یارم بلوچ سے پنگا لینے کی جرات مت کرنا یہ میں آخری بار کہہ رہا ہوں تمہیں، اگر دوبارہ ایسا ہوا تو زمہ دار تم خود ہو گے۔۔ ان تک پہنچنے کے لیے تمہیں میری لاش سے ہوکر گزرنا پڑے گا“ اس کا غصہ بھی کسی طور پر کم نہیں ہو رہا تھا۔۔۔ اپنے سردار کے بارے میں ایسی باتیں سن کر ۔۔ ۔

” ہننہہ میں بھی تمہیں دیکھ لوں گا اور تمہارے سردار یارم بلوچ کو بھی ۔۔ ۔“ واصف گل خان نے بھی مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے اپنی شہادت کی انگلی اٹھا کر غصے سے اُسے دھمکی دی۔ آگے سے وہ بھی تن کر کھڑا رہا ۔۔۔ ۔

”تو پھر ٹھیک ہے واصف گل خان، اب بچ کے رہنا مجھ سے۔۔ ۔“ وارث نے بھی اسے یارم بلوچ کی شہ پہ غصے سے گھورتے ہوئے دھمکی دی۔

تبھی واصف گل کے اشارے پہ اس کے بندوں نے وارث پہ دھاوا بول دیا ۔۔۔۔ وارث کے ساتھ بھی کچھ آدمی تھے جو سردار یارم کے گوٹھ کے تھے ۔۔۔ ۔

ہاتھا پائی میں بہت سے آدمی زخمی ہوگئے ۔۔۔ ۔

”وارث کیا ہو رہا ہے یہاں۔۔ ؟“ وہ دونوں ہی غصے سے اکرے اک دوسرے کو دھمکیاں دے رہے تھے،اور کچھ لوگ آپس میں مار پیٹ کر رہے تھے۔ جب گھوڑے پہ موجود سردار یارم بلوچ نے اپنی رعب دار آواز میں پوچھا۔۔۔۔ ان دونوں نے اک جھٹکے سے پیچھے مر کر دیکھا۔

”سردار آپ یہاں ۔۔ ؟“ اُس کو وہاں دیکھ کر وہ حیران و پریشان ہوگیا تھا کیونکہ وہ گاؤں میں ہونے والے جھگڑوں کے بارے میں حویلی میں یا اُسے بہت کم ہی بتایا تھا۔۔۔۔ کیونکہ وہ اسے پریشان نہیں کرنا چاہتا تھا ۔۔ ۔

”اس بات کو چھوڑو اور جو پوچھا ہے وہ بتاٶ کیا چل رہا ہے یہاں۔۔ ؟ اور یہ سب اپنے زخمی کیوں ہیں ۔۔ ۔“ اس نے وہاں پڑے بندوں کی طرف دیکھ کر درشتی سے پوچھا۔۔ ۔ کیونکہ وہ کافی زخمی حالت میں سامنے ہی کھڑے تھے۔

یارم بلوچ زیادہ تر لڑاٸی جھگڑں سے دور ہی رہتا تھا اور انہیں جھگڑوں کی وجہ سے ہی اسے زمین داری میں کوٸی خاص دلچسپی بھی نہیں تھی، کیونکہ اس میں تو آئے روز ہی جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ لیکن اب وہ جب اپنا بابا سائیں اور گاؤں کے سردار ہونے کی سیٹ سنبھال چکا تھا تو یہ سب اسے ہی سنبھالنا تھا ۔۔ ۔

”! میں بتاتا ہوں یارم بلوچ۔۔ ۔ تمہارے اس چمچے کے بندوں نے بلاوجہ ہی میرے بندوں کو مارا ہے اور اپنے بندوں پر بلاوجہ کا ظلم میں برداشت نہیں کروں گا سمجھا لو اس کو۔ ۔“ وارث کے کچھ بولنے سے پہلے ہی وہ غصے سے بول پڑا۔۔۔۔ یارم بلوچ نے دوبارہ سے واصف گل خان کے بندوں کی طرف دیکھا۔ اور پھر غصے سے وارث کی طرف مرا

”کیا یہ سب سچ ہے۔۔۔۔ ؟“

وہ ابرو اچکا کر سپاٹ انداز میں بولا۔۔ ۔

”سردار یہ سراسر جھوٹھ بول رہا ہے۔ لڑائی اس نے پہلے شروع کی تھی پانی کی وجہ سے۔ ۔“ وہ اکر کے بولا۔

”یہ پانی میں نے لگوایا ہے۔ جس کو بھی اس سے مسلہ ہے میں سامنے ہوں ہمت ہے تو بات کرو۔ ۔“

اس نے تیکھے چتونوں سے گھورتے ہوئے کیا۔

"چلیں یہاں سے اگر آپ کے بابا سائیں گل خان کو پتہ چل گیا کہ آپ یارم بلوچ سے الجھ پڑیں ہیں تو بہت ناراض ہوں گے "واصف گل خان کے ایک آدمی نے سرگوشینما آواز میں اس کے کان کے قریب آتے ہی کہا ۔۔۔ ۔ وہ یارم بلوچ کی کسی بھی بات کا جواب دئیے بنا سر جھٹک کر وہاں سے نکل گیا ۔۔۔ ۔

تم کہاں تھے یارم صبح سے گھر سے غائب تھے ۔۔ ؟“ تقریبا گیارہ بجنے والے تھے۔ جب وہ تھکا ہارا گھر میں داخل ہوا، لاونج میں ہی اسے زرش بلوچ مل گٸی ،جو پریشانی سے ادھر اُدھر ٹہل رہی تھی۔ اس کو دیکھتے ہی فوراً ہی پریشانی سے اس کی طرف آٸی۔

"جب سے چاہت اچانک سے ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ۔۔۔ تب سے مجھے ڈر لگنے لگا ہے کہیں کسی دن تم بھی مجھے "چھوڑ کر کہیں چلے نا جاو ۔۔۔ ۔

وہ اپنے دل کا خوف اسے بتا رہی تھیں۔

!!! "ماں سا ۔۔۔ ۔

"کہاں جانا ہے میں ۔۔۔۔ جہاں بھی جاؤں گا لوٹ کر آپ کے پاس ہی آؤں گا۔

"اور مجھے پوری امید ہے ایک نا ایک دن چاہت کو بھی ڈھونڈھ لوں گا ۔۔۔ ۔

"نجانے کہاں چلی گئی ہے ؟؟ ؟

"کیوں چلی گئی ؟؟ ؟

"جانے سے پہلے وجہ تو بتا !!! جاتی مجھے .۔۔ ۔

"کہاں کہاں نہیں ڈھونڈ ھا اسے میں نے ۔۔۔۔ نجانے آسمان کھا گیا یا زمین نکل گئی ۔۔۔۔ جو مجھے ابھی تک اسکی کوئی خبر نہیں مل سکی ۔۔۔۔ ۔ ملک سے باہر تو وہ جا نہیں سکتی۔ کیونکہ اس کے ساتھ کاغذات تو میرے پاس ہیں۔ وہ نہیں کہیں ہے ۔۔۔۔ لیکن کہیں ایسی جگہ چھپی ہوئی ہے ۔۔۔۔ جہاں سے اس کا سایہ بھی مجھ تک نہیں پہنچ پا رہا ۔۔۔ ۔

ماں سا اب میں تھک نے لگا ہوں ۔۔۔۔۔ وہ شکستہ انداز میں بولا ۔۔۔ ۔

"یارم چاہت مجھے بھی بیٹیوں کی طرح عزیز تھی۔ اس نے مجھے تب سہارا دیا جب تمہارے بابا سائیں کے چلے جانے کہ بعد میں اکیلی ہوگئی تھی۔ مجھے بھی اس کی بہت یاد آتی ہے ۔۔ ۔

"یارم میں تم سے کچھ کہوں "؟

""ماں سا کہیے نا آپ ۔۔۔ بھلا مجھ سے بات کرنے سے پہلے آپ کو اجازت لینے کی ضرورت کیونکر پڑ گئی ۔۔۔۔ ؟ "یارم بے شک ھادیہ اور ھادیہ کی دو بیٹیاں رحمت بن کر اس حویلی میں آئیں ہیں ۔۔۔۔ مگر مجھے اور تمہارے بابا سائیں کی یہی خواہش تھی کہ ایک وارث ہو ہمارا ۔۔۔۔۔ اب چاہت نہیں ہے تو ایسا کرو ۔۔۔۔ تم دوسری شا۔۔۔ د۔۔۔ ی۔۔ ۔

"بس ماں سا ۔۔۔۔ اس سے آگے ایک لفظ بھی مت کہیے گا ۔۔۔ ۔

وہ دو ٹوک انداز میں بولا۔۔۔ ۔

" چاہت کہ علاؤہ میری زندگی میں کسی کی جگہ نہیں ۔۔۔۔ وہ "نہیں تو کوئی بھی نہیں

ھاد نے کون سا بچے پیدا کرنے بند کردئیے ہیں ان بچیوں کے بعد ۔۔۔ دوبارہ پیدا کر لیں گے ۔۔ ۔

"اور آتش بھی تو ہے ۔۔۔۔ اس کی شادی کروادیں ۔۔۔ اس سے امید لگائیں پوتے اور وارث کی ۔۔۔ ۔

وہ سپاٹ انداز میں بولا۔۔ ۔

وہ دل مسوس کر رہ گئی اسکے سیدھے جواب پہ ۔۔۔ ۔

"اچھا یہ بتاؤ کہاں تھے؟

انہوں نے اس کا خراب موڈ دیکھ کر بات بدل دی ۔۔۔ ۔

”زمینوں پر گیا تھا وہاں کچھ جھگڑا ہو گیا تھا۔۔۔۔۔ ۔“ اس نے صوفے پر بیٹھتے ہوٸ ے بتایا۔ اور اپنے دکھتے سر کو ہلکے سے دبایا جو غصے میں اونچا بولنے کی وجہ سے اب درد سے پھٹ رہا تھا۔ ۔

”جھگڑا ۔۔ ؟“ وہ پریشان ہو کر بولتی تیزی سے اس کے پاس بیٹھ گئیں۔ ۔

” جی گل خان کے بیٹے واصف نے پانی چوری کا الزام لگا کر ہمارے بندوں کو مارا ہے،مجھے بھی کسی نے فون کر کے "بتایا۔ کہ وہاں وارث کا جھگڑا ہو رہا ہے۔ اس لیے میں وہاں گیا تھا۔ ۔

اس نے ساری بات تفصیل سے بتاٸی۔

” اوہ یہ گل خان وہی ہے نا جس نے آپ کے پھپھی غیقیا کے لیے رشتہ بھیجا تھا ۔۔۔ اور عنا یا نے جاکر دلاور بلوچ سے شادی کرلی تھی ۔۔۔۔ ۔“ ان کو گل خان کا نام سن کر یاد آیا تو انہوں نے کہا۔

” جی ہاں وہی ہے ۔۔ ۔! وہ مجھ سے جان بوجھ کر جھگڑے مول لے رہا پتا نہیں کیا ملتا ہے ایسے لوگوں کو جھگڑ کر ۔“ وہ صوفے کی پشت سے سر ٹکا کر بولا۔ ۔

”! اچھا کچھ نہیں ہوا ہوتا اتنا پریشان نہ ہوا کرو۔۔ ۔

انہوں نے تسلی آمیز انداز میں کہا۔۔۔ ۔

بس میرے سر میں ہلکا سا درد ہے۔۔ ۔“ ماں سا

”اوہ تو پھر میں چائے بنوا دیتی ہوں تمہیں ۔۔ ۔“ انہوں نے فکر مندی سے کہا۔ ۔ ۔

”نہیں ماں سا آپ سو جائیں صبح ڈھیروں کام آپ کے منتظر ہوں گے تقریب کی وجہ سے۔ ۔“ وہ وہاں سے کھڑا ہوگیا۔

تبھی آتش بلوچ کسی لڑکی کو اپنی بانہوں میں بھر کر اندر داخل ہوا تو زرش بلوچ اور یارم نے چونک کر اس کی طرف دیکھا ۔۔۔۔ ۔

"اسلا ! م وعلیکم ماں سا

اس نے انہیں دیکھ کر سلام کیا ۔۔۔۔ مگر زرش بلوچ تو اپنی جگہ ساکت رہ گئیں ۔۔۔ ۔

آتش بلوچ کی بازوؤں میں کسی لڑکی کو دیکھ کر۔۔۔ ۔ جیسے ہی وہ چلتے ہوئے انکے قریب آیا ۔۔۔ پہلے تو وہ اس لڑکی کو دیکھ کر شش و پنج کی ادھیڑ بن میں مبتلا ہو گئیں پھر چونکیں ۔۔۔ ۔

اس کا روپ رنگ بدلا ہوا تھا پہننے اوڑھنے کا ڈھنگ بھی مگر چہرہ تو وہی تھا ۔۔ ۔

وہ اسے فورا سے بیشتر پہچان چکی تھیں ۔۔۔ ۔

"مجھے معاف کردیں ماں سا میں نے آپ سے پوچھے بنا اتنا بڑا قدم اٹھایا ۔۔۔ ۔

""میں سسی سے شادی کر چکا ہوں

اس نے گویا سپاٹ انداز میں کہتے ہوئے ان کے سر پہ دھماکہ کیا ۔۔۔ ۔

!!!!"آتش ۔۔۔۔ ۔

وہ گرجدار آواز میں بولیں ۔۔ ۔

یارم بلوچ نے ان کے شانے پہ ہاتھ رکھا ۔۔۔ ۔

"ماں سا اگر اس نے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے تو کچھ سوچ سمجھ کر کی اٹھایا ہوگا ۔۔۔ ۔

"تم تو حب ہی رہو ۔۔۔ ۔

یہ تمہارے والے کام ہی دہرا رہاہے جیسے تم نے حبچاپ نکاح کر لیا تھا اور بیوی لاکر ہمیں پکڑا دی تھی ۔۔۔ ۔ "ویسے ہی تمہارے نقش قدم پر چل رہا ہے یہ بھی ۔۔۔۔ تم تو دو گے اسکا ساتھ

وہ یارم بلوچ کو بھی کھری کھری سناتے ہوئے آنکھیں دکھا کر غصیلے انداز میں بولیں ۔۔ ۔

"اور تمہیں ۔۔۔۔ زرا شرم نہیں آئی ۔۔۔۔ اپنے باپ دادا کا نام ڈبو دیا ایک کام کرنے والی کی بیٹی سے شادی کر کہ

***

بس یہی دن دیکھنا ہی باقی تھا ۔۔۔۔ یا خدا ۔۔۔۔ اور کیا کیا دیکھنا باقی ہے ؟؟؟ ؟

وہ دونوں ہاتھوں کو بلند کرتے دہائی دینے کے انداز میں بولیں ۔۔۔۔ ۔

"مگر ماں ۔۔۔۔ آتش بلوچ نے بولنے کی کوشش کی۔۔۔ ۔

" خاموش رہ نا ہنجار۔۔ ۔!!!

"ایک عورت ہماری نسل کی امین ہوتی ہے ۔۔۔۔ اور تو نے کم ذات عورت سے شادی کر کہ ہماری نسل کی خراب کردی ۔۔ ۔

مجھ سے قطع یہ امید نا رکھنا کہ میں اسے اپنی بہو کے طور پہ اپناوں گی ۔۔۔ ۔

"خبردار جو صبح سب گاؤں والوں کے سامنے اسے لایا ۔۔۔ ۔

صبح منہ اندھیرے اسے وہیں لے جا جہاں سے اسے لے کر آیا ہے ۔۔۔۔ ۔

وہ ایل انداز میں کہتے ہوئے اندر کی طرف بڑھ گئیں ۔۔ ۔

جبکہ یارم بلوچ نے آتش کے شانے پہ ہاتھ رکھ کر اسے تسلی دی ۔۔۔ ۔

I am with you....

Don't worry...

تازہ تازہ دھچکا لگا ہے ۔۔۔ ۔

آہستہ آہستہ نارمل ہو جائیں گی ۔۔۔۔ میں مناؤں گا انہیں صبح ۔۔۔۔ ابھی تم جاکر آرام کرو ۔۔۔۔ ۔

آتش نے ممنون نگاہوں سے اسے دیکھا پھر بیہوش سسی کو اپنے ساتھ لیے کمرے کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔۔ ۔

یارم بلوچ اس سے پہلے کہ اپنے کمرے کی طرف جاتا اس کے موبائل پہ کال آنے لگی۔۔ ۔

اس نے موبائل کی روشن سکرین کو ابرو اچکا کر سپاٹ انداز میں دیکھا پھر کال اٹھا کر کان سے لگائی ۔۔ ۔

دوسری طرف سے نجانے کیا کہا گیا تھا۔ وہ انہیں قدموں سے چلتے ہوئے حویلی سے باہر نکل گیا ۔۔۔ ۔

آتش نے اپنے کمرے میں آکر سسی کو آرام سے بستر لیٹا دیا اور اس ہی کمفرٹر اوڑھا دیا ۔۔ ۔

اس نے دیکھا سسی ابھی بھی ہوش میں نہیں تھی ۔۔۔ ۔

کچھ دیر کمرے میں ٹہلتا رہا پھر آہستگی سے کمرے سے باہر نکل گیا۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

"بہت شکریہ بلوچی سائیں میری زندگی میں آنے کے لیے اور اسے مکمل کرنے کے لیے۔ ۔ ھادیہ کے پاس بیٹھتے ہوئے ھاد نے کہا۔ ۔

"اس میں شکریہ کی کیا بات ہے بلوچ سائیں ۔۔۔ یہ تو ہماری محبت کی دو پیاری سی نشانیاں ہیں۔ ھادیہ نے مسکرا کے جواب دیا۔ ۔

"تم نے دیکھا ہماری پریاں بالکل مجھ پہ گئیں۔ ھاد نے اپنی ایک بیٹی کے ماتھے پر اپنے لب رکھ کے کہا۔ ۔

"بالکل بھی نہیں یہ تو اپنی کیوٹ سی مما پہ گئیں ہیں۔ ۔ ھادیہ نے اپنے ہاتھ پھیلاتے ہوئے کہا۔ ۔

"دیکھ لو بے شک بالکل مجھ پہ ہیں، وہ اس کے ساتھ بیٹھ گیا اور ننھی پری کو اسکی گود میں دیا۔۔ دوسری بے بی کارٹ میں سو رہی تھی ۔۔ ۔

"یہ واقعی چالاک ہے ،اپنے بابا پہ گئی ہے جو یوں ابھی آدھی رات کو بھی جاگ رہی ہے۔ وہ میری طرح ہے معصوم سی جو سو رہی ہے آرام سے ۔۔۔ ۔

"واہ جی تم اور معصوم ؟؟ ؟ "یہ تو الزام ہوا نا پری تمہارے بابا پر ۔۔۔۔ تمہاری مما نے راضی ہونے کے لیے تمہارے بابا کے ناکوں چنے چبوا "دیئے ۔۔۔۔ اور بڑی معصوم بن رہی ہیں

وہ جوابا بولا ۔۔ ۔

اپنی اولاد کو گود میں لے کر ھادیہ کے دل کو ڈھیروں سکون ملا۔ ۔ اور ساتھ میں آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔ ۔

ھاد نے اس کی نم آنکھیں دیکھ کر پیار سے اس کی پیشانی کو چوما۔ ۔ نام کیا رکھنا ہے ان کا۔ ھاد نے پیار سے ھادیہ کو کہا۔ ۔

"نہیں میں نہیں رکھوں گی ۔۔ ۔ میں چاہتی ہوں ،ماں سا بڑی ہیں وہیں ان کا نام رکھیں کیونکہ آپ کا نام بھی انہوں نے رکھا تھا میں چاہتی ہوں میری بیٹیوں کا نام بھی وہی رکھیں ۔۔ ۔

ھادیہ نے اپنے بیٹی کا نرم سا ہاتھ اپنی انگلی سے پکڑ کے اسے چوم کے کہا۔ ۔

ٹھیک ہے۔ ۔ ھاد نے ھادیہ کو گلے لگاتے ہوئے کہا۔ ۔

""چلیں پکڑیں اسے میں بہت تھک گئی ہوں

اس نے ننھی پری کو ھاد کو واپس تھمایا ۔۔۔ ۔

"ابھی تو پکڑا تھا۔ ایک منٹ میں ہی تھک گئی ۔۔۔ کیا آگے کیا بنے گا تمہارا ۔۔۔ ۔"؟

وہ لہجے میں حیرانگی سموئے بولا۔

"میرا جو بننا تھا بن گیا ۔۔۔ کتنی مشکلوں سے پیدا کیا میں نے انہیں ۔۔۔ اب آپ کا بھی تو تھوڑا کام بنتا ہے نا انہیں سنبھالنے کا ۔۔۔ ۔

"خودی سمبھالیے گا انہیں ۔۔۔ ۔

"لو میں کیسے سنبھالوں گا ۔۔۔ ۔

"میری پیاری سس بلوچی سائیں یہ آپ کا کام ہے ۔۔۔۔ انہیں سنبھالنا ۔۔ ۔

"نا جی میرا کام مکمل ۔۔۔ اب آپ کا شروع ۔۔ ۔

" "منتیں تو مت کراؤ ۔۔۔ میں کیسے کروں گا سب

وہ جھنجھلا کر بولا۔۔ ۔

!!!! او ۔۔۔ میرے بلوچ ۔۔۔۔ جی

یہ حق صرف بلوچی سائیں کے پاس ہے کہ میں غلطی نا ہونے پہ بھی منتیں کرواسکتی ہوں ۔۔۔۔ ۔

وہ فرضی کالر اچکا کر مسکراتے ہوئے بولی ۔

"کیا چیز ہو تم ؟

ھاد نے قہقہہ لگایا اسکی بات پہ ۔۔۔ ۔

"مجھ سے شرارتی کوئی نہیں ملے گی ۔۔ ۔

جی بھر کر "دیکھ لو بے مثال ہوں میں

"میں بھی ضدی وہ بھی ضدی ۔۔۔ ۔

"ہمارے بچے بھی ڈھیٹ ہی ہوں گے

ھاد نے مسکرا کر کہا۔۔۔ ۔

اب کی بار قہقہ لگانے کی باری ھادیہ کی تھی ۔۔۔ ۔

"بلوچی میں سوچ رہا تھا ،تم سے نہیں سنبھالے جائیں گے۔ دو دو بچے کیوں نا ایک اور شادی کرلوں ۔۔۔ جو تمہا را اور بچوں دونوں کا خیال رکھے ۔۔۔ ۔

وہ شرارت آمیز انداز میں بولا۔

ھادیہ کے تو سر پہ لگی تلوں پہ بجھی ۔۔۔ ۔

"جان لے لوں گی اپنی جو دوسری کے بارے میں سوچا بھی تو ۔۔۔۔ ۔

"یار جب تم مر ہی جاؤ گی تو واپس آکر کیسے پوچھو گی مجھ سے ۔۔۔۔ ؟

اس نے گال پہ انگلی رکھ کر سو چنے کے انداز میں کہا۔

مرنے کے بعد چڑیل بن کر بھٹکنا چاہتی ہوں۔

"! میری سادگی دیکھ میں کیا چاہتی ہوں

وہ ابرو اچکا کر بولی ۔۔۔ ۔

ھاد سمجھ گیا کہ وہ مرنے کے بعد چڑیل بن کر اسے ستانے والی ہے ۔۔۔ ۔

وہ ننھی پری کو کارٹ میں ڈال آیا کیونکہ وہ سو چکی تھی ۔۔۔ پھر ھادیہ کی گود میں سر رکھے وہیں لیٹ گیا ۔۔ ۔

اسے پتہ ہی نہیں چلا کہ کب نیند اس پہ مہرباں ہو گئی ۔۔ ۔

!!!"مرشد ۔ ۔

!!!! وہ ہمیں غصہ دلاتا ہے ۔۔۔ ۔

!!!!"مجھ سے باتیں کرتے کرتے سو جاتا ہے ۔۔ ۔

ھادیہ نے دانتپیس کر کہا ۔۔ ۔

ھاد جو کچی نیند میں تھا جھٹ آنکھیں کھول کر اسے دیکھنے لگا ۔۔۔ ۔

"ہاتھ میں دیا لے کر ڈھونڈھو گے نا تب بھی میرے جیسی معصوم بیوی نہیں ملے گی تمہیں ۔۔۔ ۔

ھاد نے اپنی نیند سے بوجھل آنکھوں سے اسکے بولتے لبوں پہ فوکس کیا ۔۔۔ اور اس کی گردن میں ہاتھ ڈال کر اسے اپنی طرف جھکایا ۔۔ ۔

"ہونے دو مخاطب مجھے ان ہونٹوں!!! سے جاناں ۔

!!!"بات اگر میری نا مانی تو خیر نہیں ان کی۔ ۔

ھادیہ نے اسکے سینے پہ مکا مارا ۔۔ ۔

"آہ ۔۔۔ وہ کراہ کر اٹھا ۔۔ ۔

"ظالم لڑکی ۔۔ ۔

"اب تو تم گئی ۔۔ ۔

وہ جارہانہ تیور وں سے اس کی طرف آیا ۔۔ ۔

ھادیہ نے کھکھلاتے ہوئے نفی میں سر ہلایا۔۔ ۔

مگر ھاد بلوچ اسے اپنی محبوبانہ گرفت میں پھڑپھڑانے پہ مجبور کرگیا ۔۔۔ ۔

اپنا بدلہ لیتے ہوئے اٹھا تو ھادیہ نے حیرت سے اسے بال سیٹ کرتے دیکھا ۔۔ ۔

"رات کے اس وقت کہاں جا رہے ہو "؟

اس نے حیرانگی سے استفسار کیا۔

"آجاؤں گا تھوڑی دیر تک تم آرام کرو ۔۔۔ میری پریاں بھوک کی وجہ سے کبھی بھی اٹھ سکتی ہیں۔ کچھ دیر نیند پوری کر لو ۔۔ ۔

کہتے ہوئے وہ برش ڈریسر پہ رکھے آہستگی سے کمرے کا دروازہ کھول کر باہر سے بند کرتے چلا گیا ۔۔۔ ۔

ھادیہ تکیہ ٹھیک کیے لیٹ گئی ۔۔۔ ۔ اور سوچنے لگی کہ وہ رات کے اس پہر کہاں جا سکتا ہے ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

رات کے اندھیرے جہاں کسی زی روح کے نا ہونے کے آثار نمایاں تھے۔ وہاں ایک سایہ نما وجود بے خوف سا ،چل رہا تھا۔ وہ ہیولہ تیز تیز قدم اٹھا رہا تھا ۔۔۔ اس کی پر اسرار آنکھوں میں وحشت رقص کر رہی تھی اس دیو ہیکل وجود کے بھاری بوٹوں سے چلنے کہ باعث ریت دب جاتی ۔۔ ۔

چلتے چلتے وہ ایک عمدہ گھر میں داخل ہوا۔۔۔ ۔ اندھیری رات میں وہ واقعی خوفناک ہیولہ معلوم ہورہا تھا۔ وحشت زدہ آنکھوں کے علاوہ پورا وجود چھپا ہوا تھا۔ آہستہ سے دروازہ کھولتے ہوئے اندر داخل ہوا۔۔۔ چند لمحوں میں وہ اپنے شکار تک پہنچ چکا تھا ہاتھ میں چمکتا تیز دھار آلہ پکڑے ۔ برفیلے تاثرات سجائے مقابل موجود سوئی ہوئی شخصیت کو حد درجہ قہر بار نگاہوں سے دیکھا تھا ۔۔۔۔ ۔

انگلی پہ مخصوص انداز پہ وہ تیز دھار چمکیلا آلہ گھماتے ہوئے ،،،ایک لمحے کے لیے بھی اس نے پلکیں نہیں جھپکائیں

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.