مقابل موجود شخصیت نے بھی گھاٹ گھاٹ کا پانی پیا تھا ،وہ اپنے کمرے میں کسی کی موجودگی پہ پٹ سے آنکھیں کھول گیا ۔۔۔ ۔
اسکی یہاں موجودگی ایک بار تو اس کی رگوں میں دوڑتا خون منجمد کر گئی۔ اسکے تو وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ وہ اس سے بدلہ لینے یہاں تک بھی آ سکتا ہے۔
"میں تمہیں ایسی بھیایکموت دوں گا کہ دنیا بھی کانپ کر رہ جائے گی۔۔۔ ۔
تمہارے انجام سے۔۔۔ ۔
غصے میں اس کے ناک کے نتھنے پھول کر پھڑپھڑا رہے تھے۔۔۔۔۔ وہ غضب ناک سرسراتی ہوئی آواز میں غرایا
***
"Go to hell"....!!!!
اسے مدد کے لیے چیخنے کا موقع دئیے بغیر اس دیو ہیکل وجود نے اس کا سر دھڑ سے الگ کر دیا ۔۔۔۔ خون کے کچھ چھینٹے اسکے چہرے پہ گرے جسے اس نے اپنے ہاتھ کی پشت سے یوں نخوت سے صاف کیا جیسے کسی حرام چیز کو ہٹایا۔۔۔ ۔
وہ تیز دھار آلے سے اسے اذیت ناک موت دینے کے بعد اس کے بازوں اور ٹانگوں کو دھڑ سے الگ کرتے باقی اعضا کو بھی جسم سے کاٹ کر علیحدہ کر رہاتھا ۔۔ ۔ رات کے اس پہر وہاں کے بڑے بازار میں بھی ہو کا عالم تھا۔۔۔ دور دور سے جانوروں کی آوازیں سنائی دے رہی تھی ۔۔ ۔
اس دیو ہیکل وجود نے اس کے جسم کے اعضاء کو رسی باندھ کر بازار کے چوک پہ لٹکا دئیے۔ ۔۔ ۔
تاکہ ہر زی روح اس کے خوفناک انجام سے عبرت حاصل کر سکے ۔۔۔۔ ۔
وہ جس شان و شوکت سے آیا تھا ،ویسے ہی بھاری بوٹوں سے قدم اٹھاتا ہوا اندھیرے میں ہی غائب ہوگیا ۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
وہ کمرے میں واپس آیا تو
سسی بےہوشی میں دھیمی آواز میں کچھ کہہ رہی تھی۔ ۔
اسکے چہرے پر خوف کے گہرے سائے تھے۔ ۔
"__"شہزادے
اسکے قریب آنے پر وہ دھیرے سے بولی تھی۔ ۔ آتش کی آنکھیں نم ہوئیں۔ ۔ ۔ ۔
!!!!"_"جی ملکہ دل ۔ ۔
اسکے ماتھے پر لب رکھ کر اس نے نرمی سے پیار کیا۔ ۔
"ووو وہ مجھے نہیں چھوڑے گا ۔۔۔۔۔ ۔ وہ"_پھر سے آگیا ہے ۔۔۔۔ ۔
!!! "اس نے مجھے آپ کے قابل نہیں چھوڑا ۔۔۔۔ شہزادے ۔۔ ۔
وہ تڑپتی ہوئی بول رہی تھی۔ ۔ آتش بلوچ نے اسکی جانب دیکھا۔ ۔ ۔
"میں آپ کے پاس ہوں ،کچھ نہیں ہوگا آپ کو "_وہ
نرمی سے اسکے بالوں میں انگلیاں چلا رہا تھا ۔۔۔ جو بستر پہ بکھرے ہوئے تھے۔ ۔
"_"وہ بہہت برا ہے ۔۔ اس نے مجھے ۔۔۔ ۔
وہ درد سے بلبلا تے ہوئے تکیہ پہ سر پٹخ رہی تھی۔ ۔
"سسی ہوش میں آؤ میں کہہ رہا ہوں نا کوئی تمہیں چھو بھی نہیں پائے گا ۔۔۔ آج میں تمہارے اتنے قریب آجاؤں گا کہ تمہیں اپنی سانسوں سے بھی میری مہک آئے گی۔ سب بھلا دوں گی آج کے بعد یاد رکھو گی تو صرف !!!!!"میری محبت کی شدتیں۔۔۔ ۔
آتش بلوچ کی شدت سے چور آواز پر سسی نے اس نے درزیدہ نگاہوں سے اسکی جانب دیکھا۔ ۔
اسکا سسکنا پل بھر کے لئے تھم سا گیا تھا۔ ۔
خوف وحشت کچھ کچھ ہونے والے احساسات جاگتے اس کی سیاہ گہری آنکھیں لبالب آنسوؤں سے
بھر گئیں۔ آتش نے افسوس سے اسے ڈرتے سہمے وجود جو دیکھا۔ اسے اندازہ تھا کہاں وہ نازک جان اس کی سلگتی جان لیوا قریب برداشت کرسکتی تھی۔
!!!!""آج مجھے سکون محسوس کرلینے دو خود میں کھو جانے دو ملکہ دل ۔
اس کی پیشانی پہ مہر ثبت کرتے وہ اسے پیار بھرے انداز میں اپنا حق جتا رہا تھا۔
"آج میں تمہاری سانسوں میں میری سانسیں اتار کر انہیں یکجان کرنا چاہتا ۔۔ ۔
تمہاری دھڑکنوں کو اپنی دھڑکنوں میں مدغم کرلینا چاہتا ہوں ،،تمہارے پور پور کو اپنے لمس سے مہکا دینا چاہتا ہوں ۔۔۔ ۔
"شہزادے !!!" اسکی گھمبیر بھاری تپش زدہ بوجھل آواز میں بےباک باتیں اسکی دھڑکنیں میں انتشار پربا کر گئیں۔ ۔ وہ بکھرے تنفس سے مزید سننے کی ہمت نا پاکر اپنی آنکھیں میچ گئی۔ ۔
آتش بلوچ نے اس کے گلنار چہرے کو نظروں کے حصار میں لیا ۔۔۔۔ اور اسکی پیشانی سے اپنی پیشانی لگا دی ۔۔۔۔ سسی کو اپنی سانسوں میں اسکی سانسیں شا مل ہوتی ہوئی محسوس ہوئی۔ جیسے وہ اسکی سانسیں اپنے اندر منتقل کررہا تھا۔ اور سسی اسکی ۔۔۔۔ ۔ اگلے ہی پل وہ سانس لینا روک گئی ۔۔۔ ۔
اس نے سسی کی گردن میں ہاتھ ڈال کر سر کو تھوڑا پیچھے کیا اور دوسرے ہاتھ سے اس کے کھلے بال سمیٹ کر ایک طرف کیے۔
اس کی انگلیاں سسی کے بالوں میں حرکت کررہی تھی اور اسے خود میں ایک سرور سا ایریا محسوس ہورہا تھا۔
اس کی سانسیں مدھم پڑیں۔۔۔ ۔
تبھی وہ پوری شدت سے اسکی صراحی دار نازک سی گردن پر جھکا سسی نے اسکی شرٹ کو مٹھی میں دبوچ لیا۔ ۔ اسکا نازک وجود اسکی شدت سے کپکپا اٹھا۔ ۔ جبکہ وہ اسکی گردن کو جابجا اپنے ہونٹوں کے لمس سے روشناس کرایا ہوا اسکا حلق خشک تک کرگیا۔ ۔
"نہیں شہزادے بس ۔۔ ۔" وہ اسکے بانہوں میں مچل اٹھی ۔۔۔ ۔
"ری لیکس ملکہ دل میں آپ کا محرم ہوں ۔۔ کچھ وقت لے لیں۔۔ ۔ " وہ گھمبیر لہجے میں اسکے چہرے کو دیکھ کر بولا۔ ۔ سسی نے اثبات میں سر ہلایا۔ ۔
وہ اسکی حد درجہ قریب پہ پگھلتے ہوئے زوروں سے دھڑکتے دل پہ ہاتھ رکھے گہرے سانس لینے لگی۔ ۔
آتش بلوچ نے گہری نظر اس پہ ڈال کر شرٹ اتار کر ایک طرف رکھی ۔۔۔ ۔
سسی کے گلے کی گلٹی ابھر کر معدوم ہوئی۔۔۔ ۔
وہ آنے والے وقت سے خوفزدہ ہونے لگی۔ ۔ اس نے لرزتے وجود سے اسکی سمت دیکھا دونوں کی آنکھیں چار ہوئیں ۔۔۔ ۔ اسکی آنکھوں میں بڑھتی خماری دیکھ کر وہ سٹپٹا کر نظریں جھکا گئیں۔ ۔
"آج سب بھول جائیں بس یاد رکھیں کہ آپ اپنے شہزادے کی آغوش میں ہیں۔ جو آپکو سب سے زیا دہ چاہتا ہے "۔۔۔۔ جسے آپ سب سے زیادہ چاہتی ہیں ۔۔۔۔ یہی بات ہے نا ؟ وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے سوالیہ انداز میں بولا اسکا دوپٹہ گردن سے نکال کر ایک طرف رکھتے پھر انگوٹھے سے اسکی شہ رگ سہلانے لگا ۔۔۔ ۔
سسی کی تو جان لبوں پہ آئی اس کے رومانوی انداز پہ ۔۔ ۔
اس نے تو خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اس کا شہزادہ اس قدر بے باکی کا مظاہرہ دکھائے گا ۔۔۔ ۔
"اپنی دوری سے بہت تڑپا چکی ہیں آپ ۔۔۔ آج آپ کو بھی تو پتہ چلے دوری کے بعد جب ملن ہوتا ہے تو کیسا جان لیوا احساس ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ ۔"وہ بھاری لہجے میں کہتا اسکی مخروطی انگلیوں سے اپنی انگلیاں الجھانے لگا۔ ۔
اسنے نظریں اٹھا کر اسکی آنکھوں میں دیکھا۔ ۔ "میری روح آپکی روح کی طلبگار ہے سب تلخیوں کو بھلا کر نئی محبت بھری پرسکون یادیں بنا لیتے ہیں۔ جن کا اثر یا عمر قائم رہے ۔۔ ۔ ۔ ۔" وہ حیا بھری نگاہوں سے اسکے چوڑے سینے کو دیکھتی بےساختہ آنکھیں میچ گئی۔ ۔
اس نے پہلی بار اسے یوں شرٹ لیس دیکھا تھا تبھی ۔۔۔۔ بار حیا سے اسکی گھنی مژگانیں رخساروں پر لرز رہی تھیں ۔۔ ۔
"آتش اسکے رعنائیاں بکھیرتا وجود اور اسکی پلکوں کا دلکش رقص دیکھ کر مبہم سا مسکرایا۔ ۔
"دل کر رہا ہے آپ کو آپ سے چرا کر خود میں سمو لوں ۔۔ ۔
"آپ کچھ نہیں کہیں گی اس بارے میں "؟
وہ اس کی مخروطی انگلیوں کو اپنے ہونٹوں سے چھو کر فسوں خیز آواز میں بولا
اس کے معصوم چہرے پہ بکھرے قوس فرح کے رنگ اسے بہت دلکش لگے ۔۔۔ ۔
،"اپنے ہونٹوں سے چوم لوں آنکھیں تیری
،،،بے چین کردوں میں سب راتیں تیری
،لہو بن کہ تیرے جسم میں سما جاؤں
بن ،،،،جاؤں دل ،اور محسوس کروں سانسیں تیری وہ فسوں خیز آواز میں اسکے کان کے قریب چہرہ کیے سرگوشینما آواز میں بولا اور اسکے کان کی لو کو نرمی سے دانتوں تلے دبایا۔۔ ۔
سسی کے تن بدن میں سنسنی سی دوڑ گئی۔۔۔۔ ۔
اس نے اسے چند پل کے لیے خاموش دیکھا تو آنکھیں کھولیں اس بار وہ اپنے شہزادے کو ناراض نہیں کر سکتی تھی۔ مگر اسکی پیش قدمی سے دل بھی سوکھے پتے کی مانند کانپ رہا تھا۔۔ ۔
"مجھ یہ اعتبار ہے نا۔۔۔۔ ؟" اسکے سراسر اتی انگلیوں نے اس کے مر مر یں وجود کو چھوا تو وہ خود میں سمٹنے لگی
***
"خ۔۔۔۔۔ خ ۔ ود سے ۔۔۔ بھی زیادہ ۔ ۔" وہ شرم سے دوہری ہوتے ہوئے بمشکل لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں بولی۔۔ اور چہرے کا رخ تکیے کی طرف موڑ گئی ۔۔ ۔
"تو کیا اجازت ہے؟" آتش بلوچ نے اسکے چہرے کو پوروں سے چھو کر اس کا رخ اپنی جانب کیا۔ ۔ سسی کی دھڑکنوں نے سینے میں بھونچال مچا دیا ۔۔ ۔
"م۔۔۔۔ مجھے ۔۔ ن۔۔۔ نہیں پتہ ۔ ۔" وہ جھجھک کر بولی ۔
"محبت کرتی ہو نا اپنے شہزادے سے "؟
وہ تھوڑی سے چھو کر اسکا چہرہ اوپر کیے بولا ۔۔ ۔
""عشق کرتی ہوں
وہ نیم وا آنکھوں سے بولی ۔۔ ۔
،،،،"چلو ہم بھی مر جاتے ہیں تم پہ
بولو دفن کرو گی سینے میں ؟؟ ؟
وہ خمار زدہ بوجھل آواز میں بولا تو سسی اسکے گردن میں دونوں بازو ڈال دئیے ۔۔۔ ۔
وہ دھیرے دھیرے اسکی فرار کی راہیں مسدود کیے وہ اس پہ جھکا ۔۔۔۔ ۔
وہ تڑپ کر مچل اٹھی۔ ۔ مگر اس نے مسکراتے اسکے نازک ہونٹوں کو اپنی جنون بھری گرفت میں قید کرلیا اور اسکے لبوں پر گرفت مضبوط کرلی۔۔ ۔
اس کی جنون بھری قید میں بھی نرمی تھی وہ بری طرح کانپنے لگی۔۔۔۔ ۔ اسکی شدت بھری جسارتوں پر اسکا سانس رکنے لگا۔۔ ۔
آتش نے مسکراتے اسے اپنی محبت بھری قید سے رہائی دی ۔۔۔ ۔ وہ گہرے سانس لینے لگی۔
"ش۔۔۔ شہزادے ۔۔۔۔ مجھے ڈر لگ رہا ہے۔ ۔" وہ اسکے تیور دیکھ کر ایکدم سے رونے لگی۔۔۔ ۔
آتش بلوچ کے عنا بی لبوں پر مسکراہٹ پھیلی۔۔۔ ۔
"پہلی بار تھا نا پھر اتنے عرصے کی پیاس ۔۔۔ کچھ زیادہ ہی بہک گیا تھا ۔۔۔ آئندہ شکایت کا موقع نہیں دوں گا
***
I promise."
" وہ اپنی انگلی اسکی پیشانی سے پھیر تا پھر ناک اور لبوں تک لایا ۔ ۔ وہ شرم سے آنکھیں سختی سے میچ گئی۔ ۔
جب آتش نے اسے اپنی بانہوں کے گھیرے میں لیتے ہوئے اسے اپنے قریب کیے اسکے وجود سے اٹھتی صندلی مہک کو اپنی سانسوں سے مہکانے لگا تو اس کا مر مر یں وجود اب اسکی قریب کی آگ سے جھلسنے لگا تھا۔ ۔
اسکی لمحہ بہ لمحہ بڑھتی جسارتوں اور بےباکیوں سے اسکے وجود میں پسینہ پھوٹنے لگا۔ جب وہ اسکی غیر ہوتی حالت کو دیکھ کر اسکے چہرے پر جھکا۔ ۔
خمار و قرب کی باتیں تو آپ رہنے دیں ۔۔ ۔
،،،کسی کی گردن کا پسینہ بھی مہ کا جام لگا مجھے
اسکا رواں رواں اسکے لمس سے کانپ رہا تھا۔ ۔ ماحول پر فسوں پھیلا ہوا تھا۔ ۔ اسکی بکھری سانسوں کی آواز،،،بے حال دھڑکنوں کا انتشار ۔۔ ۔ بکھرا تنفس۔ ۔ آتش کو مزید بہکا رہا تھا۔ ۔ وہ جو خود پر مزید ضبط کے بندھ نا باندھ سکا ۔۔۔۔ آج ساری حدود و قیود ٹوٹنے کی کاگار پہ تھیں ۔۔۔۔ ۔
وہ اپنے لرزتے وجود سے اسکے جذبات سے لبریز انداز پہ سہم کر اسی کے سینے میں چہرہ چھپانے لگی۔
آتش نے اسکی بند آنکھوں کو دیکھا۔ ۔ مسکراتے ہوئے ہاتھ بڑھا کر نائب بلب آف کردیا۔ ۔
،بڑے ہی ہوش میں رہتے تھے
،پھر اک دن
،،،تیرے بدن کی خوشبو نے بد حواس کیا اسے خود میں قید کرلیا ۔۔ ۔ وہ اسکے دہکتی قریب اور نرم گرم لمس پر آنکھیں موند گئی۔۔ اس نے کمفرٹر اوڑھ کر دونوں کو اس میں چھپا لیا ۔۔۔ ۔
وہ شدتِ جذبات سے اسے اپنے سینے میں بھینچتا ہوا اسے اس کی حیثیت بتارہا تھا سسی کے رکے ہوئے آنسو اناری دہکتے ہوتے نرم و نازک عارض پہ بہہ نکلے جسے آتش بلوچ نے محبت سے اپنے لبوں سے چنا۔ سسی کے وجود میں پھریری سی دوڑ گئی۔ وہ خود کیلیے اس کا جنون دیکھتی رہ گئی کیا یہ سچ میں وہی نرم خو سنجیدہ سا آتش بلوچ تھا۔ اس نے نم ہوتی آنکھوں سے آتش کی جانب دیکھا۔ آتش نے آہستہ سے اسے تکیے پہ لٹایا اور اس کے سرخی مائل رخسار پہ لب رکھے۔
آج وہ اور اس کا شہزادہ ایک دوسرے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے پا چکے تھے ۔۔ اسی شہزادے نے تو اسے محبت کریا سیکھایا تھا ۔۔۔ وہ اسے نرمی سے چھو رہا تھا ۔۔۔ اور وہ موم کی طرح اسکی جسارتوں پہ پگھلتی چلی جارہی تھی ۔۔۔ ۔
وہ ہمیشہ سے شہزادے کی محبت کی طلبگار تھی اور آج وہ شہزادہ اپنی خمار زدہ سرگوشیوں میں اس سے اپنی محبت کا اظہار کر رہا تھا۔ اپنی محبتوں کی بارش کیے۔ ۔
اسکے پور پور کو سیراب کر رہا تھا ۔۔۔ اس کے ہر لمس میں نرمی اور ملائمت تھی وہ اسے نازک پھولوں کے مانند اپنے لمس سے مہکا رہا تھا۔ ۔
***
یہ گلُ خان کے ڈیرے کا منظر تھا ۔۔۔ جہاں رات کے اس پہر بھی دن کا سماں تھا۔ تیز بے ہنگم آواز میں میوزک چل رہا تھا ۔۔۔ ادھ برہنہ لباس میں موجود حسین ائیں اپنے حسن کے جلوے بکھیر رہی تھیں۔۔۔ واصف گل ایک انتہائی شوقین مزاج ایسا ن تھا۔ وہ یونہی اپنی راتیں رنگین بناتا تھا ۔۔ ایک طرف بڑی سی بار تھی ۔۔۔ جہاں بیش بہا شراب کی بوتلیں وافر مقدار میں موجود تھیں۔۔۔۔ جن میں دیسی اور امپورٹڈ دونوں اقسام کی شراب موجود تھی ۔۔ ۔ بار کے نزدیک میز اور چند کرسیاں اس کے اردگرد رکھی ہوئی تھی۔ کرسیوں پہ دو ہٹے کٹے آدمی بیٹھے تاش کھیلنے کا کام سر انجام دے رہے تھے۔۔۔۔ ۔
ڈیرے میں موجود واصف گل ہاتھ میں مہ کا جام لیے لبوں سے لگائے مدھوش کن نگاہوں سے ان رقص کرتی حسیناؤں کو دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔ ۔
"" سردار ...لے آئے ہیں اسے ۔۔۔ ۔
"جس کو آپ نے اٹھا کر لانے کا کہا تھا"
"اب وقت آگیا ہے صبح کا ُاس سے اپنا بدلہ چکانے کا"واصف گل کے خاص آدمی نے آکر بتایا ۔۔۔۔ ۔ "بڑی زبان چل رہی تھی نا صبح اسکی ۔۔۔ اپنے سردار کے لیے اب بتاؤں گا زبان چلانے کا انجام "وہ تمسخرانہ انداز میں بولا ۔۔۔ ۔
"جی سردار بڑا اچھل رہا تھا ۔۔۔ ۔
اس نے جلتی پہ تیل کا کام کیا ۔۔۔ ۔
"اوئے ۔۔۔ ۔(گالی)بند کرو یہ سب "واصف گل کی اونچی آواز سن کر ۔ ۔۔۔ ۔
ماحول میں یکدم خاموشی چھا گئی ۔۔۔۔ میوزک بھی بند ہوگیا ۔۔۔۔ ۔
اس کے آدمیوں نے وارث کو لاکر واصف گل کے قدموں میں پھینکا ۔۔۔۔۔ وہ ان آدمیوں سے مار کھا کر نڈھال ہوچکا تھا ۔۔۔ وہ اکیلا تھا اتنے آدمیوں کا مقابلہ نہیں کرسکا ۔۔۔۔ وہ بےدم ہوکر فرش پہ گر پڑا تھا ۔۔ ۔
وہاں موجود سب کی نظریں اس وارث کے وجود پر ٹکیں ہوئیں تھیں ۔۔۔ نجانے واصف گل اسے کیا سزا دینے والا تھا ۔۔ ۔
واصف نے وارث کے سینے پر زوردار لات ماری ۔۔۔۔ وہ تڑپ کر رہ گیا۔۔ ۔
واصف گل آنکھوں میں ایک عجیب سی چمک لیے مکروہ قہقہہ لگاکر ہنس دیا۔۔۔۔ ۔
جبکہ وارث درد کی شدت سے اپنے سینے پر ہاتھ رکھے درد سے کراہ رہا تھا۔۔ ۔
وہاں موجود سب لوگ ایک دوسرے کو دیکھتے خباثت سے مسکرا دئیے ۔۔۔۔۔۔ ۔
"تو ہماری زمینوں کا پانی بند کروائے گا ۔۔۔ اس سر دار یارم کا ساتھ دے گا ۔۔۔۔؟؟ ؟
"اسکی وجہ سے مجھ سے زبان لڑائے گا ۔۔۔ ۔
واصف گل کی آنکھوں کی چمک میں اضافہ ہوا وہ گردن پیچھے کو گرائے مکروہ قہقہہ لگاکر ہنس پڑا ۔۔۔ ۔
جبکہ اپنی موت کو سامنے دیکھ کر وارث کا چہرہ لٹھے کی مانند سفید ہورہا تھا۔۔ ۔
"آج تیری با ری اور کل تیرے سردار کی ۔۔۔۔ ۔ وہ تند نگاہوں سے اسے گھورتے ہوئے چنگھاڑ اور وارث کے سر کے بال مٹھی میں جکڑ تے ۔۔۔ جھٹکے سے چھوڑا کر گن نکالی ۔۔۔ ۔
واصف گل کے ہاتھ میں موجود گن دیکھ کر وارث کی آنکھیں حیرت سے پھٹنے والی ہوگئی۔
وہ جب حویلی سے نکلا تو جیب پہ آنے کی بجائے اصطبل سے اپنا گھوڑا نکال کر اس پہ آنے کو ترجیح دی۔ کیونکہ رات کے اس پہر جیب کی ہیڈ لائٹس اس کے آنے سے پہلے ہی اسکی آمد کی اطلاع دشمنی عناصر تک پہنچا دیتیں ۔۔۔ ۔ وہ گھوڑا تھوڑا دور کھڑا کیے اندر آیا ۔۔۔ ۔
"سردار یارم بلوچ کی ڈکشنری میں بے گناہوں کو سزا دینے والوں کا انجام بہت برا ہے ۔۔۔ ۔"اس کی گھمبیر آواز گونجی ۔ ۔
واصف گل کے تنفر زدہ نظروں سے اسے دیکھا ۔۔ ۔
تبھی وہاں ٹھاہ !!!! کی آواز گونجی اور واصف کی گن سے گولی چلی ۔۔۔۔ ۔
واصف گل نے جو گولی سردار یارم کے سینے پہ چلائی تھی وہ گولی وارث نے آگے بڑھ کر اپنے سینے پہ لے لی ۔۔۔ ۔ !!!!!!"وارث ۔۔۔ ۔
سردار یارم نے لہرا کر گرتے ہوئے وارث کو آگے بڑھ کر اسے دونوں ہاتھوں سے تھام لیا ۔۔ ۔
"سردار اسے مت چھوڑنا اس نے اور اس کے باپ نے ملکر آ۔۔۔۔ آ۔ ۔ پ ۔۔۔۔۔ کے ۔۔۔ خلاف
۔۔۔ ب۔۔۔ بہ۔۔ بہت ۔۔۔ بڑی ۔۔۔ ساز۔۔۔ ش۔۔۔ رچی تھی ۔۔۔ ۔
وہ لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں بمشکل بولا ۔۔۔ ۔
"بتاؤ مجھے وارث ۔۔۔؟؟ ؟
"تمہیں کیا پتہ چلا ہے ان کے بارے میں ؟؟ ؟
وہ واصف گل کی طرف خونخوار نظروں سے دیکھتے ہوئے وارث کا گال تھپتھپاکر کر بولا ۔۔۔ ۔
"باندھ دو اس سردار کو بھی ۔۔۔ ۔
واصف گل نے با رعب آواز میں اپنے آدمیوں کوحکم جاری کیا۔۔۔ ۔
یارم بلوچ خون آشام نگاہوں سے گھورتے ہوئے وارث کو چھوڑ کر اس کی طرف بڑھا اور ایک جاندار پیچ اسکے منہ پہ مارا ۔۔۔ ۔
پہلے ہی وار میں واصف گل کے ناک اور منہ سے خون کا فوارہ ایل پڑا۔۔۔ ۔
اب کی بار اس نے ہاتھ کی بجائے لات سے کام لیتے ہوئے ایک زورد ار کک اس کے سینے پہ ایسے ماری کے گن واصف کے ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے گری ۔۔۔۔ ۔
وارث جو زمین پہ درد سے بلبلا رہا تھا ۔۔۔۔ اس نے رینگتے ہوئے گن پکڑی ۔۔۔ ۔
رقاصائیں تو ڈر کے مارے بوتل کے جن کی طرح منٹوں میں غائب ہوگئیں ۔۔۔ ۔
واصف نے سینے پہ ہاتھ رکھے اسے مسلتے ہوئے پھرتی سے آگے بڑھ کر بار سے ایک شراب کی بوتل اٹھا کر اسے دیوار سے مارا ۔۔ ۔
وہ چھناکے کی آواز سے ٹوٹ گئی ۔۔۔ ۔
اب وہ آدھی ٹوٹی ہوئی کانچ کی بوتل سے یارم بلوچ کی جان لینے کے در پہ تھا ۔۔ ۔
اس سے پہلے کہ وہ اس بوتل سے یارم بلوچ پہ وار کرتا ۔۔ ۔
زندگی کے آخری سا نس لیتا ہوا وارث جاتے جاتے اپنے سردار کے لیے کچھ کر جانا چاہتا تھا ۔۔۔۔ اس نے گن سے واصف گل کی طرف نشانہ بنایا۔ ۔
تبھی ٹھاہ کی آواز سے گولی چلی اور سیدھا واصف گل کی کنپٹی کو چیر تے ہوئے نکل گئی ۔۔۔۔ ۔
پل پھر میں وہاں سنایا چھا گیا ۔۔۔۔۔ واصف گل کے ڈر پوک آدمی دم دبا کر بھاگے ۔۔۔۔۔ ۔
یارم بلوچ سرعت سے وارث کے پاس آیا ۔۔۔۔ مگر تب تک اس کی روح قفس عنصری پہ پرواز کر چکی
تھی۔۔۔ ۔
اس نے وارث کی کھلی آنکھوں پہ ہاتھ رکھ کر اسے بند کردیا ۔۔۔۔ ۔
اس وفادار دوست کی موت سے یارم بلوچ کو گہرا دکھ پہنچا تھا ۔۔۔۔ ۔
"اس سے پہلے کہ واصف گل کے آدمی سردار گل خان کو اس کے بیٹے کی موت کی خبر دیں مجھے وہاں پہنچنا ہوگا ۔۔۔ ۔"وہ خود کلامی کرتے ہوئے تیز رفتار قدموں سے وہاں سے نکلا ۔۔۔۔ ۔
"یہ سردار گل خان تو میری سوچ سے بھی زیادہ خطرناک نکلا۔ تمہیں ضرورت ہی کیا تھی وارث کو اکیلا چھوڑنے کی۔ یہ سب تمہاری عقلمندی کا نتیجہ ہے۔ جو آج وارث ہم میں نہیں ۔۔ ۔" سردار یارم بلوچ بھڑک اٹھا اپنے آدمی پہ ۔۔ ۔ "سردار اس نے منشی کو سردار گل سے فون پہ کچھ بات کرتے سنا تھا ۔۔۔ ہم نے پوچھا بھی تھا وارث سے مگر اس نے ہمیں کچھ نہیں بتایا تھا ۔۔۔ وہ کہہ رہا تھا کہ آپ کو ہی بتا ئے گا ۔۔ ۔
واپسی پہ وہ اکیلا تھا ۔۔ ۔
واصف گل کے آدمی اسے اکیلا دیکھ کر اسے لے گئے ۔۔ ۔
ہمیں جیسے ہی اسکے بارے میں اطلاع ملی ہم نے آپکو فون پہ بتادیا ۔۔۔ ۔
اس نے تفصیل سے بتایا ۔۔ ۔
"میں کیسے ڈھونڈوں اسے؟
"کہاں ملے گا سردار گل خان ؟؟؟ ؟
وہ عالم اضطراب میں مبتلا تھا۔۔۔۔۔ اپنی بئیرڈ کو سہلاتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔
""سردار وہ اپنی حویلی یا مردان خانے میں ہی ہوگا اور اس نے کہاں جانا ہے۔
""ٹھیک ہے مجھے راستہ بتاؤ وہاں کا
"انہوں نے سردار گل خان کی حویلی کا راستہ اسے بتایا تو وہ ایک ہی حسب میں چھلانگ لگا کر اپنے باہر کھڑے گھوڑے پہ سوار ہوا ۔۔۔ ۔
"لیکن سردار وہ بہت خطرناک ہے۔ مشکل ہے ہمارے قابو میں آئے اور اگر ہم اسے پکڑ بھی لیں تو وہ ہمارا نقصان بھی کر سکتا ہے۔"انہوں نے اسے مشورہ دیا۔
یارم بلوچ نے ہاتھ لگا کر چیک کیا اس کی شرٹ کے اندر گن ہولڈر میں گولیوں سے لوڈڈ گن موجود تھی ۔۔ ۔
وہ گھوڑے کی لگام تھامے اپنی منزل کی طرف بڑھ گیا۔۔۔ ۔
""مالک مجھے کچھ پیسوں کی ضرورت تھی۔ کتنے دنوں سے یہاں کے چکر لگا رہا ہوں آج تو کچھ بندوبست کردیجیے منشی صاحب نے شرمندگی سے سر کھجاتے ہوئے کہا ۔۔ ۔
!!!"منشی تو بڑا کمینہ نکلا ۔۔۔ ۔
"کتنے پیسے تیرے اس پیٹ میں بھر چکا ہوں ،مگر تیرا پیٹ اندھے کنوئیں کی طرح اب بھی خالی ہے ۔۔۔ ۔
سردار گل خان نے نخوت زدہ آواز میں کہا
"مالک ہر بار آپ کا کام کرتا ہوں تبھی تو مانگتا ہوں ۔۔۔ ۔
یاد کریں ۔۔۔۔ آج سے برسوں پہلے ۔۔۔۔ ۔
جب سردار فلک بلوچ کے گھر آپ نے عنا یا کا رشتہ بھیجا تھا ۔۔۔۔ تب میں ہی تھا جس نے آپ کو بتایا تھا کہ عنایا اس کمینے دلاور بلوچ کے ساتھ بھاگ گئی ہے ۔۔۔۔ ۔
اس سے پہلے کہ فلک بلوچ اسے دلاور کو معاف کردیتا اور ان دونوں قبیلوں میں دوستی ہوتی ۔۔۔۔ ہم دونوں نے ملکر ایک منصوبہ بنایا ۔۔۔ ۔
اور جان بوجھ کر فلک بلوچ اور دلاور کا آمنا سامنا کروایا ۔۔۔۔ ۔
"ہاں یاد ہے سب ۔۔۔ ۔!!!! میں نے ہی عنا یا کو اس کی بے وفائی کے لیے موت کی سزا دی۔۔ ۔
وہ دلاور کا بہنوئی بھی میرے ہاتھوں مرا ۔۔۔۔ اور الزام اس فلک بلوچ پہ لگا ۔۔۔۔ ۔
اس دن بھی میں نے ہی سردار فلک بلوچ کی جان لی اپنے ان ہا تھوں سے ۔۔۔۔ سچ سینے میں ٹھنڈ پڑ گئی ۔۔۔۔ اس کی جان لے کر ۔۔۔۔ ۔
"ہا ۔۔۔ ہا ۔۔۔۔ ہا۔۔۔۔۔ سردار گل خان کا قہقہہ بلند ہوا ۔۔۔ ۔
یارم بلوچ جو وہاں پہنچ چکا تھا ۔۔۔ ۔ مردان خانے کے باہر کھڑا تھا اس نے حرف پہ حرف سب سنا تو اسکے ماتھے کی رگیں پھولنے لگیں۔ اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا ۔۔۔۔ مگر وہ اپنی مٹھی کو زور سے بھینچ کر رہ گیا ۔۔۔۔ اور خود پہ قابو کیا ۔۔ ۔
اس نے اپنے ماسٹر مائنڈ کا استمعال کرتے ہوئے ان دونوں کی باتوں کی اپنے موبائل میں ریکارڈنگ کرلی تھی۔۔۔۔ ۔
تبھی سردار گل خان کے موبائل پہ کال آنے لگی تو اس نے کال اٹھاکر موبائل کان سے لگایا ۔۔۔ ۔
آگے سے اسے جو روح فرسا خبر سننے کو ملی۔ ۔۔۔۔۔ اس کے خون میں ابال سا اٹھا ۔۔۔ ۔
"کیا ؟؟ ؟....یہ کیسے ہو سکتا ہے"وہ بے یقینی سے بولتا ہوا صوفے سے اٹھا۔ پاس کھڑے منشی صاحب نے بے چینی سے اس کی طرف دیکھ کر ہاتھ سے اشارہ کیا کہ کیا ہواہے۔
"اور میرے لخت جگر واصف گل کو قتل کر دیا اس نے۔" وہ غمزدہ لحہے میں چیخا ۔۔۔ ۔
"کیا؟.....قتل کر دیا۔ مگر کس نے؟؟ ؟
!!!!! "کس نے مارا میرے واصف کو ؟؟؟؟ ؟"۔۔ ۔
ان کی کرب زدہ آواز مردان خانے میں گونجی ۔۔۔۔ ۔
اور ان کے در و دیوار ہلا گئی۔ ۔
ان کی چیخ سننے کے بعد وہ دھاڑیں مار کر رونے لگا ۔۔۔۔ اس جا ایک ہی بیٹا تھا اور وہ بھی آج اس کے پاس نہیں رہا تھا اس کے سر پہ تو غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے تھے وہ برداشت نہیں کر پا رہا تھا ۔۔۔۔۔۔ سب ملازم کھڑے اس کا رونا پینٹا دیکھ رہے تھے اور سردار گل خان کے بیٹے کو مارنے والے کی جرات پر ورطہ حیرت میں ڈوبتے جا رہے تھے۔ کچھ دیر واویلے کے بعد اسے ارد گرد کا احساس ہوا۔
"دوسروں کی جان لینے سے پہلے اس نے ایک لمحہ بھی نہیں سوچا تھا۔ اور جب خود پہ پڑی تو چیخیں نکل
گئیں۔۔۔؟؟؟ ؟
منشی نے دل میں سوچا ،مگر گل خان کے سامنے زیا ن کھولنے کی جراءت نہیں تھی اس میں ۔۔۔ ۔
!!!!"میں خون کی ندیاں بہا دوں گا ۔۔۔ ۔
"کون ہے وہ درندہ ؟؟ ؟
"کون ہے وہ ظالم ؟؟؟ ؟
"جس نے اک باپ پہ یہ ظلم کیا ؟؟؟ ؟
"جس نے اک باپ کا سینہ چھلنی کردیا ۔۔۔ ۔
"کون ہے وہ ؟؟ ؟
سردار گل خان نے ہاتھ میں موجود گن سے آسمان کیطرف رخ کیے اندھا دھند فائر نکالے ۔۔۔ ۔
گولیوں کی تڑتڑاہب سے سب سہم کر دیواروں سے لگ گئے ۔۔ ۔
گولیوں سے نکلنے والے دھوئیں نے ماحول میں عجب سے بدبو پیدا کردی تھی ۔۔ ۔
!!!!"میں ۔۔۔۔ ۔
!!!!"سردار یارم بلوچ نے کیا ہے تمہارے بیٹے کا خون ۔۔ ۔
یارم بلوچ عقب سے نکل کر شا ہانہ انداز میں قدم اٹھاتے ہوئے مقابل آیا ۔۔۔۔ اور گرجدار آواز میں تن کر بلا خوف بولا
!!!!"میں نے کیا ہے تمہارا سینہ چھلنی ۔۔۔ ۔ "کسی دوسرے کو موت کے گھاٹ اتار کر خدا وقت کے فرعون بنے کیوں بھول جاتے ہو کہ ہم سب سے اوپر بھی ایک ایسی ہستی موجود ہے ،جسے ہم سب !!!! پہ اختیار ہے۔
وہ سردار گل خان کی طرف دیکھ کر غرایا ۔۔۔ ۔
"تم نے میرے بابا سائیں کی جان لی ۔۔۔۔ اور میں نے تمہارے بیٹے کی تو حساب برابر ۔۔۔۔ ۔
"اوہ ۔۔۔ ویب آ منٹ ۔۔۔۔ ۔
وہ جو تم نے میری پھپھو عنا یا کی جان لی ۔۔۔ اور کئی بے گناہوں کی ابھی ان کی موت کا بدلہ تو " چکانا پڑے گا یا سردار یارم استہزایہ انداذ سے ہنس کر بولا۔۔۔۔ ۔
سردار گل خان کے تو تن بدن میں آگ لگ گئی۔۔۔ ۔
اس سے پہلے کہ منشی نظر بچا کر بھاگتا ۔۔۔۔ ۔
"سالے حرام خور ،،،،تیری تو ۔۔۔ ۔
سردار گل خان نے دبے پاؤں بھاگتے ہوئے منشی کی پشت پہ فائر کھول دیا ۔۔۔ ۔
اس وقت وہ اپنے بیٹے کی موت سے پاگل ہوچکا تھا ۔۔۔۔ ۔
تم لوگ کیا منہ اٹھا کر مجھے دیکھ رہے ہو۔ کہیں تم لوگ بھی اس منشی کی طرح بھاگنے کا ارادہ تو نہیں کر رہے۔ یاد رکھنا ابھی بھی مجھ میں اتنی طاقت ہے کہ تم لوگوں کو اس حرام خور کی طرح اڑا ڈالوں ۔۔۔ اٹھاو اس نمک حرام منشی کی لاش کو اور پھنکوا دو کسی گندے نالے میں ۔۔۔۔۔ ۔"وہ رعونت آمیز انداز میں بولا۔۔۔ ۔
یارم بلوچ نے اس کے جارحانہ انداز دیکھے تو اس کے تن بدن میں اشتعال کی شدید لہر دوڑ گئی۔۔۔۔ ۔
اسے اپنے ضبط کی طنابیں ٹوٹتی ہوئی محسوس ہوئی۔۔۔ ۔
اس سے پہلے کہ یارم بلوچ سردار گل خان کی طرف بڑھتا اسکے ایک اشارے پہ وہاں موجود اس کے آدمیوں نے یارم بلوچ پہ اپنی اپنی بندوقیں تان لیں ۔۔۔ اور اسے اپنے گھیرے میں لے لیا ۔۔۔۔۔ ۔
!!! "مرنے سے پہلے کان کھول کر سن یارم ۔۔ ۔
!!!!!"میں نے ہی تیرے باپ کو مارا ۔۔۔ ۔
"اور ۔۔۔ ۔!!!! میں ہی تجھے بھی قتل کروں گا ۔۔۔ ۔
! اور سن "میں یونہی قتل کرتا رہوں گا اور قبیلوں میں پھوٹ ڈالتا رہوں گا ۔۔۔۔۔ اور اکیلا سردار بن کر شان سے جیتا بھی "رہوں گا ۔۔۔ ۔
!!!!"مریں گے تجھ جیسے بیوقوف ۔۔۔ ۔
سردار گل خان تحقیر آمیز انداز میں بولا۔۔۔ ۔
یارم بلوچ نے دونوں ہاتھوں سے سارے آدمیوں کو پیچھا دھکا دیا ۔۔۔۔ اور پھرتی سے ایک ٹانگ رسید کرتے ہوئے سردار گل خان کے ہاتھ میں موجود بندوق نیچے گرا دی ۔۔۔ ۔
اور گن ہولڈر سے گن نکالتے ہوئے سب آدمیوں پہ فائر کھول دیا ۔۔۔۔ ۔
دیکھتے ہی دیکھتے وہ مردان خانہ جنگ کا میدان بن گیا تھا ۔۔۔۔۔ ہر طرف تڑپتی ہوئی لاشوں کے ڈھیر تھے ۔۔۔ ۔ جو جو اسکے راستے میں آرہا تھا وہ سب کو اندھا دھند فائر کیے مٹا ئے جارہا تھا ۔۔۔ ۔
یارم بلوچ نے سردار گل خان کی دونوں ٹانگوں میں دو فائر کیے جس سے وہ لڑکھڑا کر نیچے گرا ۔۔۔۔ ۔
"سردار گل خان میں تجھے اتنی آسان موت نہیں دوں گا ۔۔۔۔ ۔
"تیری موت ساری دنیا دیکھے گی ۔۔۔۔ تیرا اصل چہرہ میں سب کو دکھاؤں گا
یارم بلوچ نے گن اسکی کنپٹی پہ رکھتے ہوئے کہا ۔۔۔ ۔
"مجھے چھوڑ دو ۔۔۔ ۔
وہ درد سے بلبلا تے ہوئے اسکے سامنے ہاتھ جوڑنے لگا ۔۔۔ ۔
پل بھر میں ساری رعونت ہوا ہوئی موت کے ڈر سے ۔۔۔ ۔
اس ساری کاروائی میں رات سے دن چڑھ چکا تھا ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
حویلی میں آج رونقیں عروج پہ تھیں۔ ہر جانب خوشیوں اور قلقاریوں کا سماں تھا۔ اس کئی کنال پہ مبنی محل نما سنگ مرمر سے بنی حویلی کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ ہر طرف غبارے اور رینز لگے خوبصورت منظر پیش کر رہے تھے ۔۔۔ ۔
صبح آتش بلوچ نے اپنی مندی مندی آنکھیں کھولیں تو سامنے دیوار گیر کلاک پر نظر گئی جو صبح کے چھ بجا رہی تھی۔ اس نے سرعت سے اٹھنا چاہا معاً سسی کا ہاتھ اپنے سینے کے اوپر محسوس کرتے ذہن بیدار ہوتے ہی ٹھٹھک کر اپنے پہلو میں دیکھا جہاں اس کی ملکہ دل اسکے حصار میں پرسکون نیند سو رہی تھی۔ اس نے ایک نگاہ ِمختصر اسکے من موہنے چہرے پہ ڈالی ۔۔ پھر اس نے گہرا سانس فضا کے سپرد کرتے، اس کے کان کے قریب چہرہ کیے سرگوشینما آواز میں دھیمے سے کہا
!!!!!""ملکہ دل ۔۔ ۔