اس نے اس کا گال تھپتھپاتے پیار سے پکارا پر دوسری جانب سے جواب ندارد ۔۔ ۔ وہ اسے تھوڑی دیر اور سونے دے کر خود اسکا سر آہستگی سے تکیے پہ رکھ کر کبرڈ کی طرف بڑھا۔۔ اس میں سے بلیو جینز اور ڈارک بلیو شرٹ نکال کر وہ واش روم کی طرف بڑھ گیا۔۔۔ ۔
تقریباً دس ،پندرہ منٹ بعد وہ فریش ہو کر باہر آیا اور نظر بیڈ پر ڈالی تو وہ ہنوز ویسے ہی تکیے پہ سر رکھے بے سدھ سوئی ہوئی تھی جیسے وہ اسے کچھ دیر پہلے چھوڑ کر گیا تھا۔ ڈریسر کے سامنے کھڑا ہوتے اپنے بالوں کو جیل کی مدد سے سیٹ کرنے لگا۔ بالوں کو برش کی مدد سیٹ کرتے،،، خود پہ بے دریغ پرفیوم کا استعمال کرنے کے بعد اس نے بیڈ کی جانب قدم بڑھائے جہاں اسکی ملکہ اسکے دل کے تاروں کو چھیڑ رہی تھی ۔۔۔ ۔
!!!"اٹھیے ملکہ دل
"ابھی تو ماں سا کا سامنا کرنا ہے ۔۔۔۔ آپ کو ۔ اس نے سسی کے چہرے پہ بکھری لٹوں کو کان کے پیچھے اڑستے اس کے گلابی ہوتے گال پہ لب رکھے۔ وہ اس کی مونچھوں کیچبھن سے کسمسائی۔
""کیسے اٹھوں ؟؟؟ ابھی تو آپ کا سامنا ہی نہیں کیا جا رہا وہ بند آنکھوں سے بولی ۔
""کیوں ایسا کیا ہوا۔
وہ مبہم سا مسکرایا مگر سادہ انداز میں بولا ۔۔۔ ۔
""مجھے نہیں پتہ
وہ شرم سے دوہری ہوتے ہوئے دونوں ہاتھ رکھے چہرہ چھپا گئی ۔۔۔ ۔
آتش نے اسکا ہاتھ چہرے سے ہٹاتے اسکی ہتھیلی پہ ہولے سے اپنے لب رکھے ۔۔۔۔ ۔ سسی اپنی جگہ سے اٹھی اور اس نے آتش کے شانے پر سر رکھ دیا ۔۔۔ تو اس نے سسی کے گرد ایک مضبوط حصار باندھتے اپنا چہرا اس کی گردن میں چھپا کر چھوٹی سی جسارت کرڈالی ۔۔۔ ۔
سسی کاچہرہ سرعت سے سرخ رنگ میں ڈھلنے لگا۔۔۔ ۔ وہ اسکے قوس فرح کے رنگوں میں ڈوبے چہرے کو والہانہ نگاہوں سے دیکھتے ہوئے اسکے چہرے پہ جھکا تو سسی سرعت سے پیچھے ہوئی اور درزیدہ نگاہوں سے اسے دیکھا۔ وہ اسے دوبارہ رات والی حالت میں آتا دیکھ سٹپٹا کر پریشانی سے لب دانتوں تلے دبا گئی۔
"میں جا"کر آتی ہوں ۔۔۔ ۔ اس نے کچھ جھجھکتے ہوئے کہا۔ اور تیزی سے اٹھ کر وہ بھاگنے کے انداز میں واشروم میں بند ہو گئی تھی ۔۔ ۔ اس کی شرمیلی مسکان اور جلدبازی پر وہ قہقہہ لگا اٹھا۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
!!!"ھادیہ ۔ ۔
"بیٹا تیار ہوئے کے نہیں سب ؟؟ ؟
زرش بلوچ نے لاونج میں کھڑے ہوئے چہرہ اوپر کی طرف کیے اسے آواز لگا کر پوچھا ۔۔۔ ۔
"آئی ماں سا ۔۔۔۔ ان دونوں کو تیار کر دیا ہے ۔۔۔ ۔
بس میں چینج کر لوں ۔۔۔۔ ویسے ماں سا کہاں جانا ہے؟
ھادیہ نے کمرے سے نکل کر ٹیرس میں سے ہی ان سے پوچھا ۔۔ ۔
"ھادیہ یہ ہماری خاندانی رسم ہے چلے کے بعد بچوں اور بہو دونوں شاہ جی کے مزار پہ جاتے ہیں اور وہاں اپنے ہاتھوں سے صدقہ خیرات کرتے ہیں ،دیا جلاتے ہیں ۔۔۔ ۔
اور ہاں ھاد تیار ہوا کہ نہیں ؟؟ ؟
انہوں نے دوسرا سوال پوچھا ۔۔۔ ۔
""میں توآپ کے پاس ہوں ماں سا
ھاد جو تیار ہوکر کچھ دیر پہلے ہی نیچے ایرا تھا ان کے شانے پہ ہاتھ رکھ کر بولا ۔۔۔ تو زرش بلوچ نے پلٹ کر اسے دیکھا ۔۔۔ ۔
"ماں سا ویسے میرا وہاں کیا کام ؟؟؟ ؟
ھادیہ اور بچیوں کا ہاتھ لگوا کر تو صدقہ خیرات کروانی ہے ۔۔۔۔ میں بھلا کیا کروں گا وہاں ۔۔۔۔ ؟
اس نے سوالیہ نظروں سے انہیں دیکھتے ہوئے پوچھا۔
...."لو بھلا تم ان سے الگ تھوڑی ہو
"یہ تمہارے ہیں سب "انہوںنے پیار بھری چیت اسکے شانے پہ رسید کرتے ہوئے کہا ۔۔۔ ۔
""جو حکم ہے آپکا ۔۔۔ ماں سا
اس نے دھیمے لہجے میں کہا۔۔ ۔
ساتھ ہی زرش بلوچ کے گلے میں بانہیں حمائل کردیں ۔۔۔ ۔
"!!!!"آئی لو یو ماں سا
اسے ٹوٹ کر پیار آیا ان پہ ۔۔۔ ۔
تبھی آتش بلوچ کے ساتھ ساتھ سسی کو سیڑھیوں سے ایک ساتھ نیچے اترتے ہوئے دیکھ کر وہ ٹھٹھکا
۔۔۔۔ حیرت زدہ تو ھادیہ بھی ہوئی ۔۔۔ ۔
"میں نے کہا تھا کہ تم سے لے کر یہاں سے چلے جاؤ پھر گئے کیوں نہیں ابھی تک "؟
وہ تیکھے لہجے میں بولیں۔
"ماں سا پلیز ناراض مت ہوئیے نا ۔۔۔۔ اپنے لاڈلے کو معاف نہیں کریں گی "؟
میر!!!! ی پیاری ماں سا ۔۔ ۔
آتش انکے قریب آتے ہی ان کا ہاتھ تھام کر پیار بھرے انداز میں بولا۔۔۔ ۔
!!!"چل زیادہ مکھن نا لگا ۔۔۔ ۔ "ہٹ پیچھے ۔۔۔۔ نکاح کرتے وقت ماں کی یاد نہیں آئی اس پہ پیار نہیں آیا ۔۔۔۔ اپنی منمانیاں کرنے کے بعد چلا آیا منہ اٹھا کر ۔۔۔۔ ماں سا کا "بچہ
وہ غصیلی آواز میں کٹیلی نظروں سے اسے گھورتے ہوئے بولیں ۔۔۔ ۔
"کتنی خواہش تھی میری اپنے بیٹوں کی شادی کی ۔۔۔ ۔
بڑا خودی کر آیا ۔۔۔ ۔
دوسرے کی باہر سے ہی پینا کر بہو میرے متھے مار دی ۔۔ ۔
سوچا تھا تیری شادی پہ سارے ارمان نکالوں گی ۔۔۔ ۔
میرے سارے ارمانوں پہ پانی پھیر کر معافی مانگنے آگیا ۔۔۔ ۔
ان کا غصہ کسی طور کم نہیں ہو رہا تھا ۔۔۔ ۔
آتش بلوچ حبچاپ سینا رہا ۔۔۔۔ اسے پتہ تھا کہ وہ دل کی بہت اچھی ہیں مان جائیں گی مگر کچھ وقت لگے گا
***
""ماں سا آپ کی خواہش میں پوری کردیتا ہوں
ھاد بلوچ عقب سے سامنے آکر مسکراتے ہوئے اوپر کھڑی ھادیہ کی طرف دیکھ کر شرارت آمیز انداز میں بولا۔۔ ۔
"وہ کیسے ؟
انہوں نے حیرت انگیز نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا۔
"ماں سا میری دھوم دھام سے دوبارہ شادی کروادیں ۔۔۔ ۔
وہ دانتوں کی نمائش کرتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔
!!! "ماں سا ۔۔ ۔
"اپنے بیٹے کو "سمجھا لیں ۔۔۔۔ اگر اس نے دوبارہ ایسا کچھ تو میں اس کی اور اپنی جان لے لوں گی
وہ غصیلی کرخت آواز میں دھمکی آمیز انداز میں بولی ۔۔ ۔
"تو فکر نا کر ۔۔۔۔ میرے سبھی بیٹے بیویوں کے غلام ہیں ۔۔۔ چوبیس گھنٹے ان کے پلو سے لٹکے رہتے ہیں
۔۔۔۔ بھلا ان میں اتنی ہمت کہاں د"وسری لے آئیں ۔۔۔۔ ۔
زرش بلوچ کی بات پہ ھادیہ کے تنے ہوئے اعصاب ڈھیلے پڑے۔۔۔ ۔
""ہم اپنے بابا سائیں پہ گئے ہیں جورو کے غلام
ھاد نے شرارتی انداز میں کہا۔۔ ۔
تو زرش بلوچ نے اسے گھوری ڈالی۔۔۔ ۔
"ھادیہ بچے جلدی آو ۔۔۔ دربار سے واپس آنے کے بعد آج کی تقریب کی تیاری بھی کرنی ہے ۔۔۔۔ ۔
ھادیہ ۔۔۔۔ ،،، ھاد کی طرف کاٹ دار نگاہوں سے دیکھ کر سر جھٹکتے ہوئے کمرے میں چلی گئی ۔۔۔ جہاں اسکی ننھی پریوں کے رونے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں ۔۔۔ ۔
"ماں سا اپنی نئی بہو کو پیار اور اپنی دعائیں نہیں دیں گی ۔۔۔۔ ۔"؟
آتش بلوچ نے زرش بلوچ سے کہا ۔۔۔ تو انہوں نے ایک اچٹتی ہوئی نظر آتش بلوچ کی اوٹ میں چھپی ہوئی سسی کی طرف دیکھا ۔۔۔ ۔
فیروزی اور پریل امتزاج کا فر اک اور چوڑی دار پاجامے پہنے سر پہ شیفون کا ڈبل شیڈڈ دوپٹہ سلیقے سے اوڑھے ،نظریں جھکائے انگلیوں کو مڑ وڑ تے ہوئے انہوں وہ پہلے سے بہت بدلی بد لی اور اچھی لگی ۔۔۔ مگر ابھی ان کا اسے اتنی جلدی اپنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔۔۔ ۔
""ادھر آؤ انہوں نے سپاٹ انداز میں کہا تو سسی ہنوز سر جھکائے لرزتی ہوئی چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے ان کے قریب گئی ۔۔ ۔
""میرے بیٹے کو خوش رکھنا اور خود بھی
وہ نروٹھے پن سے اسکے سر پہ ہاتھ رکھ کر بولیں ۔۔۔ ۔
انکی دعا میں بھی اپنے بیٹے کے لیے پیار چھلک رہا تھا ۔۔ ۔
کہ اگر وہ اسے اپنا رہی ہیں تو صرف اپنے بیٹے آتش کی وجہ سے ۔۔۔ ۔
"چلو تم لوگ بھی دربار دیا جلاؤ ۔۔۔ چل کر ۔۔۔ ۔
وہ آتش کی طرف دیکھ کر بولیں ۔۔۔۔ ۔
تو اس نے اثبات میں سر ہلایا ۔۔۔ ۔
وہ سب تیار ہوئے ملکر حویلی سے مزار کی طرف روانہ ہوئے ۔۔۔۔ آتش بلوچ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا تھا تب اسکے موبائل پہ رنگ ہوئی ۔۔ ۔
"جی بھائی "؟
اس نے سٹیئرنگ پہ ایک ہاتھ جمائے دوسرے سے کال ریسیو کی ۔۔۔ ۔
""مزار پہ پہنچو سب
دوسری طرف سے یارم بلوچ کی گھمبیر آواز سنائی دی ۔۔ ۔
""جی بھائی ہم سب وہیں کے لیے نکل آئیں ہیں بس پہنچنے والے ہیں
کہہ کر اس نے کال کاٹ دی۔۔ ۔
"کس کا فون تھا ۔۔۔۔؟ ھاد بلوچ نے سوالیہ لہجے میں پوچھا ۔۔ ۔
"بھائی سا کا تھا مزار پہ بلا رہے ہیں ۔۔۔ ۔
"وہ کیوں؟
ھاد بلوچ زیر لب بڑ بڑا یا۔۔ ۔
آتش بلوچ بھی ڈرائیونگ کے دوران سوچ میں پڑ گیا ۔۔۔ پھر سپیڈ بڑھا دی ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
وہ تپتے ہوئے صحرا میں اس کے ہاتھوں کو رسیوں سے باندھے ۔۔۔۔ گھوڑے پہ بیٹھے اسے گھسیٹتے ہوئے لے آرہا تھا ۔۔۔۔ ۔
سردار گل خان اسکے ہاتھ میں پکڑی رسی کی وجہ سے گھسٹتا چلا جا رہا تھا ۔۔ ۔
اسکا جسم زخموں سے چور تھا ۔۔۔۔ وہ گرم ریت پہ گھسٹتے ہوئے تڑپ رہا تھا ۔۔۔۔ ۔
مگر یارم بلوچ اس کی آہ و بکا کو خاطر میں لائے بنا گھوڑے کی رفتار مزید بڑھا چکا تھا ۔۔۔ ۔
اس نے شاہ صاحب کے دربار کے پاس لاکر گھوڑے کی لگام کھینچ لی تو گھوڑا وہیں رک گیا ۔۔۔۔ ۔
اس نے راستے میں ھاد بلوچ اور آتش بلوچ کو کال کردی تھی ۔۔۔ ۔
دربار کے سامنے ہی شاہ صاحب ،ھاد بلوچ،آتش بلوچ ،زرش بلوچ ،ھادیہ ، سسی ،اور سردار دلاور بلوچ کے ساتھ ساتھ گوٹھ کے سبھی لوگ موجود تھے جو آج عرس کی وجہ سے اکٹھا ہوئے تھے ۔۔۔۔ ۔
انہوں نے حیرت زدہ نظروں سے سردار یارم بلوچ کو سردار گل خان کو گھسیٹ کر یہاں لاتے دیکھا ۔۔۔ ۔
اور چہ میگوئیوں میں ایک دوسرے سے معاملے کی بابت پوچھنے لگے ۔۔۔ مگر سبھی نے نا جانتے ہوئے شانے اچکائے ۔۔۔ ۔
!!!!"شاہ صاحب ۔۔ ۔
!!!!"دلاور بلوچ ۔۔ ۔
"یہ دیکھو ۔۔۔ سردار یارم بلوچ!!! تمہارے سرپنچوں میں سے ایک ۔۔۔۔ مجھے ۔۔۔ ۔
"مجھے کیسے لے کر آیا ہے یہاں ۔۔۔۔۔ اس نے میرے بیٹے کو مار دیا ۔۔۔۔ ۔
"اور دیکھو میرے ساتھ کیا سلوک کر رہا ہے
وہ سارے مجمعے کو دیکھ کر شاطرانہ انداز میں چال چلتے ہوئے پانسہ پلٹ گیا ۔۔۔ ۔
اور نظر چرا کر یارم بلوچ کی طرف ایک طنزیہ مسکراہٹ اچھالی ۔۔۔ ۔
"تمہارے اس سردار نے اپنے ہی منشی کا قتل کردیا ۔۔۔ ۔
میری ان گنہگار آنکھوں کے سامنے ۔۔۔۔ ۔
وہ غمزدہ لحہے میں سب سے گویا ہوا۔۔۔ ۔
"یہ تم لوگوں کے سامنے مجھے ذلیل کرنے لایا تھا ۔۔۔۔ مگر میں نے تم سب کو اس کی اصلیت برا دی ہے ۔۔۔۔ ۔ "دلاور بلوچ۔۔۔!!!!! نکالو بندوق اور ختم کردو اس خونی بھیڑیے سردار یارم بلوچ کو ۔۔۔۔ ورنہ یہ خونی وحشی "درندہ نجانے اور کتنی بے قصور لاشیں گرا دے گا
وہ دلاور بلوچ کو اشتعال دلانے لگا ۔۔۔ ۔
تبھی یارم بلوچ نے تیکھے چتونوں سے اسے گھورتے ہوئے اپنے موبائل سے ریکارڈ نگ نکالی اور اونچی آواز میں لگائی ۔۔۔۔۔۔ جس میں
منشی اور سردار گل خان اپنے اپنے جرم کا اعتراف کر رہے تھے ۔۔۔۔۔ ۔
سب گاؤں والوں کے ساتھ سب گھر والے بھی بھونچکا رہ گئے اتنے سارے انکشافات سے پردہ اٹھتے دیکھ کر
***
سب فق نگاہوں سے سردار گل خان کو دیکھ رہے تھے جس کے چہرے پہ زرا بھی شرمندگی کا نام و نشان تک نا تھا
***
"یہ۔۔۔۔ یہ ۔۔۔۔ جھوٹ بول رہا ہے ۔۔۔۔ نجانے کس کی آواز ہے ۔۔۔۔ یہ میں نہیں ہوں دلاور بلوچ !!!۔۔۔۔ ۔
وہ اپنی زخمی ٹانگوں سے گھسٹتے ہوئے دلاور بلوچ تک پہنچ کر بولا ۔۔۔ ۔
!!!"بکواس بند کر گل خان ۔۔ ۔
دلاور بلوچ نیچے جھک کر اس کا کالر جھنجھوڑ کر پھنکارا ۔۔ ۔
"تو نے جان لی میری بیوی عنا یا کی ؟؟ ؟
میرے بہنوئی کی ؟؟؟ ؟
"میں تجھے جان سے مار دوں گا ۔۔۔۔ ۔
سردار دلاور بلوچ نے ایک جاندار گھونسہ اسکے منہ پہ جڑ دیا ۔۔۔ ۔
آتش بلوچ اور ھاد بلوچ جو کب سے اپنے آپ کو قابو میں کیے ہوئے تھے انکے بھی صبر کا پیمانہ چھلکا اور وہ دونوں بھی سرعت جارہانہ تیور وں سمیت سردار گل خان کی طرف بڑھے ۔۔۔ ۔
"تو نے مارا میرے بابا سائیں کو بول ؟؟؟ ؟
وہ غرایا ۔۔۔ ۔
"ہ۔۔۔ ہاں ۔۔۔ میں ۔۔۔ نے ۔۔۔ مجھے ۔۔۔ معاف ۔۔۔ ۔
وہ تڑپتے ہوئے چیخا۔۔ ۔
آتش بلوچ نے اسکے پاس پہنچتے ہی ایک جاندار لات اسکے سینے پہ رسید کی وہ بل کھا کر لہراتا ہوا دور جا گرا ۔۔۔ ۔ ھاد بلوچ نے دوسری طرف سے آکر اس کا جبڑا دبوچ لیا ۔۔ ۔
پھر اسکی کنپٹی پہ اتنی زور دار طریقے سے پیچ مارا کہ اس کا دماغ سنسان اٹھا ۔۔۔ ۔
زرش بلوچ کی آنکھوں میں پہلے حیرت تھی مگر اب آنسوں جاری ہوگئے ۔۔۔ ۔
آج ان کے شریک حیات کے قاتل کا پتہ چل گیا تھا ۔۔۔ ۔
!!!"شاہ صاحب ۔۔ ۔
مجھے بچا لیں ان سے ۔۔۔ ۔
"میں مانتا ہوں ۔۔ ۔
"میں قاتل ہوں خونی ہوں درندہ ہوں ۔۔ ۔
میں نے تمام قبیلوں پہ حکومت کرنے کے لیے سب کیا ۔۔۔ ۔
خدا کے لیے مجھے معاف کردیں ۔۔۔۔ مجھے بچا لیں ان سے ۔۔۔۔۔۔ وہ منت بھرے انداز میں بولا۔۔۔ ۔
!!!"اللہ اکبر ۔
انہوں نے کہتے ہوئے اپنا رخ پھیر لیا ۔۔۔ ۔
"سردار گل خان ۔۔۔۔ سمجھ تیرا آخری وقت آن پہنچا ہے ۔۔۔۔ شاہ صاحب جیسے نیک انسان کے دل میں بھی تیرے گناہوں کی کوئی معافی نہیں ۔۔۔ ۔
"انہوں نے "تجھ سے منہ موڑ لیا تو سمجھ آج زندگی نے بھی تجھ سے منہ موڑ لیا
یارم بلوچ نے گرجدار آواز میں کہا۔۔۔۔ ۔
ھاد اور آتش بلوچ سے مار کھا کھا کر وہ ادھ موا سا ہو کر تپتی ہوئی ریت پہ پھڑپھڑا رہا تھا ۔۔۔۔ موت کے لیے بھیک مانگ رہا تھا ۔۔۔۔ کیونکہ اسے پتہ چل چکا تھا کہ زندہ تو وہ اسے اب کسی صورت رہنے نہیں دیں گے ۔۔۔۔ ۔
تبھی اس کی آخری خواہش سمجھ کر یارم بلوچ نے اس پہ رحم کیا ۔۔۔ ۔
اور اپنے گھوڑے کا رخ اسکی طرف کیا ۔۔۔ ۔
اس کا گھوڑا بھی اس کی طرح ماسٹر مائنڈ تھا جو اپنے مالک کا ہر انداز بخوبی سمجھتا تھا ۔۔۔ ۔
سردار یارم بلوچ گھوڑے کو تیزی سے دوڑاتے ہوئے اس کے قریب آیا اور گھوڑے نے اپنے پاؤں پوری قوت سے سردار گل خان کے سینے پہ مارے ۔۔۔۔ کہ اس کا رکا ہوا آخری دم بھی نکل گیا ۔۔۔ ۔
اور اسکی آنکھوں کی پتلیاں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ساکت رہ گئیں۔۔۔ ۔
یارم بلوچ اپنے گھوڑے کی پیٹھ کو پیارسے سہلاتے ہوئے چھلانگ لگا کر نیچے ایرا ۔۔۔ ۔
سب جہاں کھڑے تھے وہیں ساکت کھڑے رہ گئے ۔۔۔ ۔
!!!"شاہ صاحب
"آج کے بعد ہمارے قبیلوں میں کبھی گولی نہیں چلے گی۔
آج سے چاروں طرف صرف امن اور محبت کے پھول کھلیں گے"یارم بلوچ نے آگے بڑھ کر کہا ۔۔۔ ۔
شاہ صاحب بھی ہلکا !!! سا سر اثبات میں ہلایا اور دھیما سا مسکرائے ۔۔۔ ۔
!!!!"آمین "۔ ۔
شاہ صاحب نے دعائیہ انداز میں ہاتھ بلند کر کے کہا ۔۔۔ ۔ تو دربار کے احاطے میں موجود تمام لوگوں نے ان کی تقلید میں ہاتھ اٹھاتے ہوئے ۔"م آمین "کہہ کر ہاتھ منہ پہ پھیرے ۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
!!!!"بھابھی سا ۔۔ ۔
"مجھے معاف کردیں میری کوتاہیوں کے لیے ۔۔۔ ۔
دلاور بلوچ نے آگے بڑھ کر زرش بلوچ کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے منت بھرے انداز میں کہا ۔۔۔ ۔
"میں آپ سے معافی کا خواستگار ہوں۔۔۔۔ ساری زندگی فلک بلوچ کو قصور وار ٹہرایا رہا کسی اور کے جرم کا "۔۔۔ ۔
""بہت دکھ ہے مجھے فلک بلوچ کی موت کا ۔۔۔ ۔
!"ہم کیا کر سکتے ہیں ،،سوائے افسوس کہ ۔۔۔۔ اللہ کو یہی منظور تھا شاید ۔
وہ ٹھنڈی آہ بھر کر بولیں ۔۔ ۔
""اگر ہم آپس میں بیٹھ کر دلی عداوت اور غلط فہمیاں دور کرلیتے تو آج نوبت یہاں تک نہیں پہنچتی ۔۔۔ ۔
زرش بلوچ نےٹہرے ہوئے انداز میں رسان سے کہا ۔۔۔ ۔
!!!!"آپ بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں بھابھی سا ۔۔ ۔
""دشمن نے ہماری اسی بات کا فایدہ اٹھایا ۔۔۔۔ ۔
"جو ہوا اسے تو بدلا نہیں جا سکتا مگر میری آپ سے ایک درخواست ہے کہ میرے کیے کی سزا میری بیٹی کو مت دیجیے گا ۔۔ ۔
دلاور بلوچ کا لہجہ رند ھا ہوا تھا ۔۔۔ ۔ "یہ ہماری بہو نہیں بیٹی ہے ،اسے پہلے دن سے کی حویلی میں ایک بیٹی کا رتبہ دیا گیا ہے ۔۔۔۔ تمہارے سامنے ہے "ھادیہ پوچھ لو اس سے بیشک ۔۔ ۔
!"اسلام وعلیکم بابا جان ۔ ۔
وہ آگے بڑھ کر انہیں سلام کرتے ہوئے ان کے گلے لگی ۔۔ ۔
آج کتنے عرصے بعد وہ دونوں ایک دوسرے کے سامنے تھے آپس میں مل رہے تھے ۔۔۔۔ ۔
!"وعلیکم السلام میری جان ۔۔ ۔
"کیسی ہو؟
انہوں نے اسکے سر پہ بوسہ لیتے ہوئے پیار بھرے انداز میں پوچھا ۔۔۔ ۔
" "میں ٹھیک ہوں
"اور آپ کیسے ہیں؟
"بس تمہیں دیکھ لیا تو اب ٹھیک ہوں ۔۔۔ ۔
"بہت بہت شکریہ داماد "سا آپ کا ۔۔ ۔
دلاور بلوچ نے ممنون نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے کہا۔۔ ۔
""اس میں شکریہ کی کیا بات ہے ۔۔۔ ؟
وہ مبہم سا مسکرایا۔۔۔ ۔
"سب نے سوالیہ نظروں سے ھاد بلوچ کی طرف دیکھا کہ آخر دلاور بلوچ،،،، ھاد کا شکریہ کیوں ادا کر رہے ہیں "دراصل ۔۔۔۔ کل رات ھاد میری حویلی میں آیا تھا مجھے ملنے ۔۔ ۔
"اس نے مجھے کہا کہ وہ ہمارے درمیان ساری رنجشیں ختم کرنا چاہتا ہے۔ کیونکہ یہ فلک بلوچ کی بھی اولین خواہش تھی۔ اس کی ادھوری خواہش کی تکمیل کرنا چاہتا تھا یہ ۔۔۔ ۔
"اور اس نے مجھے کہا کہ وہ یہ سب اپنے بابا سائیں کے ساتھ ساتھ ھادیہ کے لیے بھی کر رہا ہے ۔۔۔ ۔
ھادیہ نے اس کی زندگی میں آکر اسے مکمل کردیا ۔۔۔۔ اسے دو پیاری پیاری بیٹیوں سے نوازا۔
لیکن ھادیہ کی خوشی اسی میں ہے کہ وہ اپنے والد سے بھی ملے ۔۔۔۔ کسی بھی بیٹی کی زندگی اسکے والدین کے بنا خوش اور مکمل نہیں ہوتی۔
بے شک ھادیہ نے کبھی اسے کچھ نہیں کہا کہ اسے مجھ سے ملنا ہے ۔۔۔ مگر ھاد نے اس کے دل کی خواہش اس کے بنا کہے جان لی ۔۔۔۔ مجھے فخر ہے کہ اس جیسی عظیم سوچ رکھنے والا انسان میری بیٹی کا ہمسفر ہے ۔۔۔۔ ۔
انہوں نے ھاد کا شانہ تھپتھپاکر کر کہا۔۔۔ ۔
"تم بہت خوش قسمت ہو ھادیہ جو تمہیں اتنا مان دینے والا انسان ملا ۔۔ ۔ میں ہمیشہ یہی سوچتا تھا۔ کہ مجھ سے بڑھ کر پیار میری بیٹی کو اور کوئی نہیں دے سکتا ۔۔۔ ۔
"مگر آج ھاد نے اپنے عمل سے یہ ثابت کردیا کہ وہ مجھ سے بھی زیادہ تمہیں پیار کرتا ہے
انہوں نے ھادیہ کے سر پہ ہاتھ رکھ کر کہا ۔۔۔ ۔ "ٹھیک ہے تو پھر آئیں ہمارے ساتھ مزار میں صدقہ خیرات کریں پھر گھر چلیں آج بچیوں کے نام بھی رکھنے ہیں۔ اسی سلسلے میں چھوٹی سی تقریب ہے ۔۔۔۔ ۔"زرش بلوچ نے انہیں دعوت دی ۔۔ ۔
"بہت شکریہ بھابھی آپ نے مجھے اس قابل سمجھا۔۔۔ ۔
جی میں ضرور آؤں گا آپ کے ساتھ ۔۔۔۔ ۔
دلاور بلوچ ان سب کے ساتھ مزار کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اندر کی طرف بڑھ گیا۔۔۔ ۔
ھادیہ اور ھاد نے وہاں چادر چڑھائی اور پھر صدقہ خیرات کرنے لگے ۔۔۔۔ ۔
جبکہ آتش اور سسی دونوں دیا جلا رہے تھے۔ ۔۔ ۔
انہوں نے فاتحہ خوانی کی پھر دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ۔۔۔ ۔
دونوں دعا مانگ کر فارغ ہوئے تو ۔۔۔ ۔
"کیا مانگا "؟
آتش بلوچ نے دلکش مسکراہٹ سجائے شوخ و شنگ لہجے میں اس سے پوچھا ۔۔ ۔
""مانگی ہوئی دعا بتادی جائے تو سنا ہے وہ پوری نہیں ہوتی ۔۔ ۔
وہ اسکی شرارتی نظروں کی تپش سے گھبراتے ہوئے سر جھکائے مدھم آواز میں بولی
"مجھے مانگا ہے دعاؤں میں ؟؟ ؟
وہ شرارت آمیز نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے گویا ہوا ۔۔ ۔
""بالکل بھی نہیں
وہ صاف مکر گئی ۔۔۔ ۔
""تم جھوٹ نہیں بول سکتی ۔۔۔ سچ تمہارے چہرے پہ نظر آتا ہے ۔۔۔ ملکہ دل
وہ اسے چھیڑنے لگا ۔۔۔ ۔
"تم دونوں ملکر دعا مانگو اللہ تعالیٰ جلد از جلد "مجھے تمہارے توسط سے اپنے پوتے کا منہ دکھلادے زرش بلوچ جو ھاد اور ھادیہ کی طرف سے فراغت پاتے دیا جلانے ان کے پیچھے آئی تھیں۔ ان کے پاس آتے ہوئے بولیں ۔۔۔ ۔
سسی نے پہلے حیرت انگیز نظروں سے ان کی جانب دیکھا پھر بات سمجھ میں آتے ہی فورا سے بیشتر نظریں چرا گئی۔۔۔۔ چہرے پہ دلکش رنگ بکھرے ۔۔۔۔ جسے آتش بلوچ نے دل سے محسوس کیا ۔۔ ۔
آسمانی دوپٹے کے ہالے میں اس کا پاکیزہ ،،،شاداب سا کھلا کھلا چہرہ بہت پیارا لگا اسے ۔۔۔ ۔
سسی نے زرا کی زرا نظر اٹھا کر آتش کی طرف دیکھا تو اس کی ذو معنی مسکراہٹ قیامت خیز لگی اسے ۔۔۔ اس نے سٹپٹا کر نظروں کا زاویہ بدل دیا۔۔۔ ۔
""بس پوتے کو گود میں کھلانے کی خواہش دل میں لیے ہی نا چلی جاؤں
""کیسی باتیں کرتی ہیں آپ ماں سا ۔۔۔ ؟
""ان شاءاللہ آپ کی یہ خواہش آپکی بہو بہت جلد پوری کرے گی
وہ ان کے شانے کے گرد بازو پھیلائے مسکراتے ہوئے بولا۔۔۔ ۔
سسی کے لب تو گویا سل چکے تھے ۔۔۔۔ اس میں بولنے کی سکت باقی نا رہی ۔۔۔ ۔
وہ عجیب و غریب کیفیت میں مبتلا انگلیاں چٹخانے لگی۔۔۔ ۔
"ماں سا میں زرا آپ کی بہو کو چوڑیاں دلوا دوں ؟ ۔
"اگر آپکی اجازت ہو تو ؟
وہ جان بوجھ کر شرارتی انداز میں پیش آیا۔
"نا ۔۔۔ باقی کام میری اجازت سے کیے ہیں ۔۔۔ ۔
"یہ بھی کر لے
وہ گھور کر بولیں اور دیا جلانے لگیں ۔۔۔ ۔
تو آتش بلوچ نے سسی کا ہاتھ پکڑ لیا اور اسے اپنے ساتھ بازار کی طرف لے گیا ۔۔۔۔ ۔
جیسے ہی وہ دونوں بازار میں داخل ہوئے وہاں لوگوں کی بھیڑ جمع تھی ۔۔۔ ۔
سسی اور آتش نے وہاں موجود لوگوں کو حیرت سے دیکھا ۔۔ ۔
ابھی کسی ایک مخصوص جگہ پہ دیکھ رہے تھے ۔۔۔ ۔
سسی اور آتش بلوچ نے ان سب لوگوں کی تقلید میں دیکھا ۔۔۔ ۔
بازار کے چوک میں رسی پہ انسانی اعضاء لٹک رہے تھے ۔۔ ۔
سسی نے تو خوف کے مارے اپنی آنکھوں پہ دونوں ہاتھ رکھ لیے ۔۔۔ ۔
دل جیسے کسی نے مٹھی میں دبوچ لیا تھا ۔۔۔ ۔
اس نے ہمت کیے دوبارہ گہرا سانس لیتے ہوئے آنکھیں کھولیں اور واپس دیکھا ۔۔ ۔
یہ تو وہی تھا جس نے اس کی ۔۔۔۔۔۔ عزت کی دھیجیاں بکھیر دیں تھیں ۔۔۔۔ ۔
آج خدا نے کیسا انصاف کیا تھا ۔۔۔ ۔ اسکی عزت نیلام کرنے والا آج خود بھرے بازار میں نیلام ہوکر رہ گیا تھا۔۔۔ ۔
کچھ اس کے اعضاء کو دیکھ کر دکھ کا اظہار کر رہے تھے تو کچھ مشکوک نظروں سے دیکھ رہے تھے ۔۔۔ ۔
""کچھ نا کچھ تو غلط کیا ہوگا اس نے جو کسی نے اسے اتنی بھیانک موت دی ہے ۔۔ ۔
محمے میں سے کسی ایک آدمی نے کہا ۔۔۔ ۔
"!"ہاں ہوسکتا ہے
دوسرا بولا ۔۔۔ ۔
بھانت بھانت کے لوگ اور بھانت بھانت کی بولیاں۔۔۔ ۔
"شہ۔۔۔ شہزادے ۔۔ ا۔۔۔ اس ۔۔۔ کو جانتے ۔۔ ہیں ۔۔۔ آپ ؟؟ ؟
"یہ ۔۔۔ وہ۔۔۔ ہی۔۔۔۔ در۔۔۔ ۔
وہ خوفزدہ آنکھوں سے اس کے اعضاء کو دیکھتے ہوئے بول رہی تھی کہ آتش نے اسکے منہ پہ ہاتھ رکھ کر اسے بولنے سے روک دیا ۔۔۔ ۔
"بس ایک لفظ!!!! بھی مت بولنا ۔۔۔ ۔ "جو روح سے محبت کرتے ہیں ،نا ،،،وہ بنا سنے ہی اپنے محبوب کی ہر بات جان لینے کا ہنر رکھتے ہیں ،تم تو پلک بھی جھپک لو تو مجھے پتہ چل جاتا ہے ،کہ تم نے کیا سوچ کر پلکیں جھپکائیں ۔۔۔۔ یہ تو بات ہی الگ تھی ،پھر مجھے کیسے یا پتہ چلتا ؟؟؟۔۔!!!! ۔
"ہمممم۔۔۔۔۔ مگر ۔۔۔ ا۔۔ اسے کس نے مارا ہوگا ۔۔۔ ۔"؟
سسی اپنے خشک لبوں پر زبان پھیر کر انہیں تر کیا پھر بمشکل لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں بولی۔۔۔۔ ۔
"ہوگا کوئی جس نے دھرتی کو غلاظت کے بوجھ سے آزاد کردیا ہوگا "۔
"کس نے بدلہ لیا اس سے میرا ۔۔۔۔۔ ۔"؟؟؟ ؟
وہ کپکپاتی ہوئی آواز میں بولی۔۔۔ ۔
"چھوڑو سب ۔۔۔۔ فضولیات ۔۔۔۔ آؤ تم میرے ساتھ ۔۔۔۔ بتاو کون سے رنگ کی چوڑیاں لینی ہیں ۔۔۔۔ ۔ وہ اسے چوڑیوں والی دکان پہ لے گیا ۔۔۔ ۔
""جو آپ کو پسند ہوں
اس نے وہاں ڈھیر ساری رنگ برنگی کانچ کی چوڑیاں دیکھیں تو اسے سمجھ ہی نہیں آیا کہ وہ کون سے رنگ کی لے ۔۔۔۔ وہ آتش بلوچ کی قریب میں جلد ہی سنبھل گئی۔۔۔۔۔ اور خود کو نارمل کرتے ہوئے اسکی بات کا جواب دینے لگی ۔۔۔ ۔
"مجھے تو تمہارے ہاتھوں میں سب رنگوں کی چوڑیاں اچھی لگتی ہیں ۔۔۔ ۔
"بھائی آپ کے پاس جتنے بھی رنگ کی چوڑیاں ہیں سب دے دیں ۔۔۔ ۔
آتش نے دکاندار سے ابھی رنگ کی چوڑیاں لیں اور سسی کا نازک سا ہاتھ تھام کر اس میں چوڑیاں پہنانے لگا