آج اس درندے کا انجام دیکھ کر سسی کے دل میں جو آخری پھانس تھی وہ بھی نکل گئی تھی ۔۔۔۔ وہ مطمئن تھی اسے انصاف مل گیا تھا ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
”ہیلو یارم! کہاں گم ہو یار آج کل ؟ تم تو بات بھی نہیں کرتے، نا ہی شہر کا چکر لگاتے ہو؟ بھول تو نہیں گٸے تم ہمیں؟“ وہ جیسے ہی مزار کے احاطے سے نکلا اس کا سیل بجنا شروع ہوگیا وہ جانتا تھا کال کس کی ہوگی،اس نے بغیر نمبر دیکھے ہی سیل کان سے لگایا تو دوسری جانب سے ڈاکٹر وہاج نے نان سٹاپ بولنا شروع کردیا، وہ اس کی بات سن کر تلخی سے مسکرا کر بولا
”میں بھولا تو نہیں کچھ بھی۔۔ بس تھوڑا بری تھا شہر تو آتا ہوں لیکن جلدی میں۔ تم لوگ آ جاٶ گاٶں کسی دن۔“ اس کی بات سن کر دوسری طرف سے اک پل کے لیے خاموشی چھا گٸی لیکن کچھ دیر کے بعد ڈاکٹر وہاج کی آواز آٸی ۔ ۔
”یارم تم بہت بدل گٸے ہو یار۔ تم ایسے تو نہیں تھے جب ہم کال کرتے تھے تم کتنا چہکتے تھے اور اب ہم دس سوال کرتے ہیں تم ایک جواب دیتے ہو۔۔۔۔ ۔“ اس نے وہاج کی بات سنی تو کسی خیال میں کھو کر خاموش ہوگیا۔
”کیا ہوا۔۔۔۔ ؟“ اس نے پریشانی سے پوچھا۔
” کک کچھ نہیں! میں بدلا نہیں بس وقت بدل گیا ہے اور بدلا ہوا وقت انسان پر بھی ضرور اثر انداز ہوتا
ہے۔ ۔“،اس نے چونک کر سنجیدگی سے کہا
”ہممممم ! تم ٹھیک کہتے ہو۔ اب ہم تمہاری شادی پر ہی گاٶں آٸیں گے، ۔“ اس نے سنجیدہ ماحول کو خوشگوار کرنے کے لیے کہا۔ لیکن یارم بلوچ کے ماتھے پر بل پڑگٸے۔
”وہاج ! میں شادی کر چکا ہوں تین سال پہلے ۔“ اس نے غصے سے کہا اور کال بند کرکے سیل واپس پاکٹ میں ڈال دیا ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
صبح بھی معمول کے مطابق اس کی آنکھ جلد ہی کھل گٸی تھی۔۔۔۔ لیکن پھر بھی وہ سکل مندی سے لیٹی رہی۔ پھر کچھ دیر کے بعد اس نے اٹھ کر نماز پڑھ کر تلاوت کی اور اپنے کمرے سے نکل کر ڈراٸینگ روم میں آگٸی، اور باہر جانے کی بجائے ڈراٸینگ روم کی جالی سے پردہ ہٹا کر باہر جھانکا، اک بہت ہی سرد ہوا کا جھونکا اس کے جسم سے ٹکرایا اور اسکے پورے جسم میں اک سرد لہر دوڑ گٸی،اس نے اک دم سے جھجھرلی ۔
کل کی نسبت آج دھند بہت کم تھی لیکن سردی بہت ذیادہ تھی کیونکہ باہر سرد ہواٸیں چل رہی تھیں۔ اور ہوا کی وجہ سے دھند آسمان پر چڑھ کر بادلوں کا روپ دھار چکی تھی۔ پرندے بھی سردی کی وجہ سے گھونسلوں میں ہی چھپے بیٹھے تھے۔ براق بھی اٹھ چکا تھا اس نے براق کو تیار کیا پھر اسے دودھ بنا کردیا ۔۔۔ ۔
خالہ زبیدہ کچن میں دوپہر کے کھانے کی تیاری کر رہی تھی۔
آتش بلوچ نے شہر کے پوش ایریا میں ایک خوبصورت سا گھر لیا تھا وہ سب اسی میں رہ رہے تھے۔
چاہت نے براق کو چیئر پہ بٹھا دیا ۔۔۔۔ اور خود با ہر لان میں لگے شیڈ کے نیچے کھڑی تھی ۔۔۔۔ تبھی بارش برسنے لگی ۔۔۔۔ ۔
بارش برستے ہی اس کی آنکھوں کے سامنے وہی یادگار منظر لہرانے لگے۔ جن سے وہ چاہ کر بھی کبھی پیچھا نہیں چھڑوا سکی ۔۔۔ ۔
آج پھر وہیں جان لیوا یادیں اس پہ حملہ آور ہوئیں ۔۔ ۔
***
وہ اس کے گال سےاپنے گال لگا کر اس کے کانوں میں رس گھول رہا تھا۔
،،،"نا کوئی درمیاں
،،،ہم دونوں ہیں یہاں
پھر تو ہی بتا ؟؟ ؟
ہیں کیوں فاصلے ؟؟ ؟
،،،یہ موسم کی بارش
،،،یہ بارش کا پانی
،،،یہ پانی بوندیں
تجھے ہی تو ڈھونڈ ھیں ۔۔ ۔
،،یہ ملنے کی خواہش
،،،،یہ خواہش پرانی
ہو پوری تجھی سے یہ میری کہانی ،،،،،"ان نیلے تینوں کے سمندر میں ڈوب گیا ،،،آج زیتون کی جڑیں سنگ مرمر "کو توڑ کر اس سٹون مین کے دل پہ اپنی حکمرانی قائم کر چکیں ہیں ۔۔۔ ۔
وہ اس کے سامنے آیا اور اس کی دونوں لرزتی ہوئی پلکوں پہ باری باری اپنے لب رکھتا ہوا بوجھل لہجے میں بولا تو چاہت اس کے سلگتے لمس پہ تڑپ اٹھی۔ انتہائی قریب پہ اس کا تنفس بگڑنے لگا۔
اس نے اپنا ہاتھ آگے پھیلایا ۔۔۔۔ اور بارش کی بوندوں کو اس میں بھر لیا ۔۔۔ ۔ "مگر آپ نے جو کیا اس کے لیے میں آپ کو کبھی معاف نہیں کروں گی ۔۔۔۔ مجھے میرے بھائی سے بڑھ کر کچھ نہیں ۔۔۔۔ میرا پیار بھی نہیں ۔۔۔ ۔"اس نے دھیمی آواز میں خود کلامی کی۔۔۔۔ ۔
تبھی اس کی نظر اچانک براق پہ پڑی۔۔ ۔
جو نجانے کب آنکھ بچا کر لان میں پہنچ چکا تھا ۔۔۔ ۔
اور اب گھاس پہ بیٹھے بارش کے جمع شدہ پانی میں ہاتھ پاؤں مار کر چھینٹے اڑا رہا تھا ۔۔۔۔ اور ہنستے ہوئے کھیل رہا تھا
***
چاہت کے چہرے پہ مسکراہٹ بکھری اس کی شرارتیں دیکھ کر وہ بھی بالکل اسی پہ گیا تھا۔۔۔۔ اسے بھی چاہت کی طرح بارش پسند تھی ۔۔۔ ۔ سرخ و سفید رنگت، نیلی آنکھیں چاہت جیسی بڑی بڑی ،مگر ناک ستواں مغرور ، ناک بالکل یارم بلوچ جیسا
اچانک اس کی ذہن میں جھماکا سا ہوا۔۔۔ ۔
اور وہ بھاگی خراب موسم کو دیکھ کر ۔۔۔ ۔
اتنی ٹھنڈ میں اس کا یوں بارش میں بھی گیا اس کی طبیعت خراب کر سکتا تھا ۔۔ ۔
!!!!"براق ۔۔ ۔
چاہت نے جاکر اسے گود میں اٹھایا ۔۔۔۔ اور خفگی سے اسے گھورا ۔۔۔ ۔
"کیوں آئے آپ یہاں "؟ اور غصیلے انداز میں پوچھا۔۔ ۔
" "ما ۔۔ ۔ وہ اپنے دونوں ٹھنڈے گیلے ننھے ننھے نرم ہاتھ چاہت کے گالوں پہ رکھ کر معصومیت سے آنکھیں پٹپٹاتے ہوئے بولا ۔۔۔۔ تو چاہت کی ناراضگی پل بھر میں ہرن ہو گئی ۔۔۔ ۔
اس کی ہنسی چھوٹ گئی ۔۔ ۔
"آپ بہت بیڈ بوائے ہیں براق ۔۔۔۔ پہلے غلط کام کرتے ہیں پھر ہنس" کر دکھاتے ہیں۔
وہ اسے اپنے ساتھ لیے اندر کی طرف آئی ۔۔۔۔ اسے چینج کروانے کی غرض سے ۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
آسمان کو دیکھتے ہی دیکھتے گہرے، کالے بادلوں نے ڈھک لیا ۔۔۔ ۔ اور سرد موسم میں وہ اسی جگہ پہنچ چکا تھا جہاں وہ دونوں بچھڑے تھے ۔۔۔۔ آج وہ تنہا سا کھڑا یارم بلوچ اس تاریکی اور وحشت زدہ ماحول کا اک حصہ لگ رہا تھا۔ اس کے چہرے پر عجب سی وحشت، لبوں پر اک جامد سی خاموشی ،اور اسکے اندر سنا ٹوں کا راج تھا، ایسے لگتا تھا کہ جیسے اس کے اندر بھی کوٸی گہرا بھید ، کوٸی گہرا زخم دفن تھا جو وہ سب لوگوں سے چھپائے پھر رہا تھا۔
اس کے چہرے پر افسردگی چھاٸی ہوٸی تھی وہ بس اک ہی نقطے پر نگاہیں مرکوز کیے بیٹھا تھا ،اتنے سرد ماحول سے بھی اس کو کوٸی ،فرق نہیں پڑ رہا تھا، وہ بس کسی عمیق یاد میں گم تھا
،میرا نام تک جو نا لے سکا
،جو مجھے قرار نا دے سکا
جسے اختیار تو تھا مگر ،
،مجھے اپنا پیار نا دے سکا
وہی شخص میری تلاش ہے۔
،وہی درد میری حیات ہے
،جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر
،وہی آج تک میرے ساتھ
"کیا صرف میں ہی تمہارے لیے پاگل ہوں ۔۔۔ یا ۔۔۔۔۔ تم بھی میرے لیے کبھی پاگل تھی ؟؟ ؟"وہ شدت پسندی سے چلایا ۔۔۔ ۔
اسکی آواز بارش کی بوچھاڑ کی آواز میں دب کر رہ گئی ۔۔۔ ۔
وہ ساکت سا کھڑا با رش میں نجانے کتنی دیر یونہی بھیگتا رہا ۔۔۔۔۔۔ مجروح سی مسکان اسکے لبوں پہ رینگی اس بارش کو محسوس کیے ،وہ تنہا تھا اس آبلہ پائی کے سفر میں ،ہجر کی اذیت جھیلنا دوبھر ہوا جا رہا تھا ۔۔۔۔ نارسائی کا دکھ حد سے سوا تھا۔ وہ راستے پہ پلکیں بچھائے اسکی واپسی کا منتظر تھا ۔۔۔۔ نجانے کب یہ فاصلوں کا سفر تمام ہونا تھا ۔۔ یا عمر بھر یہ دکھ اٹھانا اس کے مقدر میں لکھ دیا گیا تھا ؟؟؟ ؟
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
سارے مہمان حویلی میں پہنچ چکے تھے ۔۔۔ انہوں نے دونوں ننھی پریوں کو تحائف اور دعائیں دیں۔ کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سب نے کھانا کھایا اور اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ۔۔۔ دلاور بلوچ نے بھی سب کے جانے کے بعد خود بھی جانے کا قصد کیا۔۔۔ ۔
" "اچھا بھابھی سا مجھے بھی اجازت دیجیے
انہوں نے الوداع یہ کلمات ادا کیے ۔۔۔ ۔
""جی بھائی سا
انہوں نے خوشدلی سے کہا۔
"بھابھی سا اگر برا یا مانیں تو ایک چھوٹی سی خواہش کرنا چاہتا ہوں ۔۔۔۔ لیکن اگر آپ کو میری بات کا برا لگے تو "پیشگی معذرت "نہیں نہیں ایسی بات نہیں۔ ۔ مجھے کیوں برا لگے گا۔ آپ کہیے نا کہا کہنا چاہتے ہیں۔ بات دل میں نہیں رکھنی "چاہیے ۔
"میں چاہتا تھا کہ ہوسکے تو کچھ دنوں کے لیے اگر میں ھادیہ اور بچیوں کو کچھ دنوں کے لیے اپنے ساتھ لے جاؤں "تو میرا دل بھی بہل جائے گا ۔۔۔ ھادیہ کے جانے کے بعد بہت اداس ہوگیا ہے گھر
وہ یاسیت گھلے لہجے میں بولے ۔۔۔ ۔
"اس میں بھلا ہمیں کیا اعتراض ہے ،جتنا حق ہمارا ہے ھادیہ اور بچیوں پہ اتنا ہی آپ کا بھی ہے۔ آپ لے جائیے انہیں اپنے ساتھ ۔۔۔ مگر زیادہ دنوں کے لیے نہیں ۔۔۔۔ اب ہمارا بھی ان کے بنا دل نہیں لگے گا ۔۔ ۔
وہ ہلکے پھلکے انداز میں مسکراتے ہوئے بولیں ۔۔ ۔
مگر ھاد کا رنگ پھیکا پڑ گیا ھادیہ کا جانے کا سن کر ۔۔۔ ۔
اس نے خفگی سے زرش بلوچ کی طرف دیکھا ۔۔۔ ۔
"مگر ماں سا ؟
اس نے کچھ کہنے کے لیے لب کھولے۔۔۔۔ مگر زرش بلوچ کی گھوری نے اسے حب کروادیا ۔۔ ۔
"لے بھئی ھاد بلوچ ۔۔۔۔ تو نے خودی اس کے بابا سائیں کو اس سے ملوا کر اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے !۔۔۔ اب بھگت ۔ ۔
وہ منہ میں بڑ بڑا یا ۔۔۔ ۔
ھاد بلوچ نے تر چھی نگاہوں سے ھادیہ کو دیکھا جو اسے انگوٹھا نیچے کیے ٹھینگے کا نشان دکھا رہی تھی ۔۔ ۔
ھاد بلوچ دانتپیس کر رہ گیا۔۔۔۔ ۔
جبکہ ھادیہ نظریں نیچے کیے شرارت سے مسکرانے لگی ۔۔ ۔
""جاؤ بچے جا کر پیکنگ کرلو اپنی اور بچیوں کی
زرش بلوچ نے اسے جانے کی اجازت دی تو وہ اپنی جگہ سے اٹھ کر اندر کی طرف بڑھ گئی ۔۔۔ ۔
جبکہ ھاد بلوچ وہیں بیٹھا اپنی دونوں ننھی پریوں ،آس اور آویزہ سے پیار کرنے لگا ۔۔۔ ۔ کچھ ہی دیر میں ھادیہ اپنے بابا سائیں دلاور بلوچ کے ساتھ آس اور آویزہ کو لیے روانہ ہوگئی ۔۔۔۔ ان کے جانے پہ ھاد بلوچ دل مسوس کر رہ گیا۔۔۔ ۔
مگر خوش بھی تھا۔ کہ ھادیہ بھی اپنے بابا کے ساتھ کچھ دن گزار کر خوش ہوجائے گی ۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
”السلام علیکم!۔۔۔۔ ۔“ وہ رات گئے گھر آیا تو ڈنر کے لیے زرش بلوچ،کے ساتھ ھاد ،آتش اور سسی ڈاٸ ننگ ٹیبل پر موجود تھے ۔۔۔۔ اس نے حویلی میں داخل ہوتے ہی انہیں مشترکہ طور پر سلام کیا۔ ۔
!"وعلیکم السلام
"آؤ یارم آکر کھانا کھاؤ بچے ۔۔ ۔
"آج کہاں چلے گئے تھے مزار سے ۔۔۔ ؟
"...."سب مہمان پوچھ رہے تھے تمہارا
انہوں نے اسکی طرف دیکھے ایک ساتھ سارے سوال کر ڈالے ۔۔ ۔
"ادھر ہی تھا ماں سا ۔۔ ۔"اس نے فقط اتنا ہی کہا اور زرش بلوچ کےساتھ والی چٸیر کھینچ کر بیٹھ گیا۔
”آج تمہاری پسند کا کھانا بنوایا ہے ۔۔۔ ۔“ انہوں مسکراتے ہوئے بتایا۔
سب خوشگوار ماحول میں کھانا کھارہے تھے کہ آتش بلوچ کے موبائل پہ آتی ہوئی کال نے خلل ڈالا۔۔۔ ۔
اس نے موبائل کی روشن سکرین پر نظریں جمائیں۔۔۔ ۔
!!!!"جی ۔۔ ۔
اس نے فون اٹھا کر کان سے لگایا ۔۔۔ ۔
!!!"ایکسکیوز می ۔ ۔
وہ چیئر پیچھے گھسیٹ کر وہاں سے اٹھا ۔۔ ۔
اور دوسری طرف چلا گیا ۔۔۔ ۔
ھاد اور یارم دونوں نے اسے ایک طرف جاتے دیکھا تو حیران کن نظروں سے ایک دوسرے کو دیکھا ۔۔۔ ۔
ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا کہ آتش بلوچ یوں تنہا ئی میں جا کر کال اٹینڈ کرے ۔۔۔ ہمیشہ وہ تینوں بھائی ایک دوسرے کے سامنے بے دھڑک ہوکر کال پہ بات کرتے تھے ۔۔۔ پھر آج اچانک ایسی کس کی کال تھی جو اسے یوں مقابل موجود شخصیت سے بات کرنے کے لیے تنہائی درکار تھی ۔۔۔ ۔
ھاد نے لاپرواہی سے شانے اچکائے اور کھانے کیطرف متوجہ ہوگیا ۔۔۔ ۔
یارم بلوچ نے زرش بلوچ کی طرف دیکھا ۔۔۔۔ جو اسے ہی دیکھ رہی تھیں ۔۔۔ ۔
!!! اور سوچ رہی تھیں کہ ھاد اور آتش کی زندگی تو خوش باش ہوگئی ہے مگر یارم ۔۔۔ ۔
"کیا ہوا ماں سا ؟
"کیا سوچ رہی ہیں ؟؟ ؟
اس نے سوالیہ نظروں سے انہیں دیکھتے ہوئے پوچھا۔
"ہمممم۔۔۔ ن۔۔۔ نہیں کچھ نہیں ۔۔۔ وہ سوچ جھٹکتے ہوئے چونک کر بولیں ۔۔ ۔
""تم یہ پلاؤ بھی کھاؤ یا
انہوں نے یارم کی پلیٹ میں پلاؤ سرو کیا ۔۔۔ ۔
""بس ماں سا ۔۔۔۔ میں چاول نہیں کھاتا رات کے وقت
اس نے انہیں مزید ڈالنے سے روکا ۔۔۔ ۔
)" کتنی بار کہا ہے یہ کلوری(کیلوریز "کے چکر میں مت پڑ ۔۔۔ آگے دیکھ کتنا سا منہ نکل آیا ہے میرے بچے کا انہوں نے یارم کے گال پہ ہاتھ کر کر محبت بھرے انداز میں کہا ۔۔۔ ۔
""ماں سا میں کیا سوتیلا ہوں ۔۔۔ مجھے بھی کبھی اپنے ہاتھوں سے کھلا دیا کریں
ھاد بلوچ نے مصنوعی ناراضگی دکھاتے ہوئے کہا ۔۔۔ ۔
""لے تو بھی کھا لے
انہوں نے پلاؤ کا چمچ بھر کر ھاد بلوچ کے منہ میں ڈالا ۔۔۔ ۔
سسی اپنی ساس زرش بلوچ کا اپنے بیٹوں کے لیے پیار دیکھ کر دل ہی دل میں بہت خوش ہو رہی تھی ۔۔۔ ۔
""بھائی وہ براق کو بہت تیز ٹمپریچر ہوگیا ہے
چاہت کی تڑپ زدہ رنجیدہ سی آواز فون کے سپیکر سے سنائی دی۔
”کیوں ۔۔۔! کیسے ہوا اسے بخار ۔۔۔۔؟؟ ؟ کیسی طبیعت ہے اس کی۔ ؟“ آتش بلوچ نے تشویش بھرے انداز میں پوچھا ۔۔۔ ۔
” بھائی ۔۔! غلطی میری ہی ہے، میں ہی اس کا اچھے سے خیال نہیں رکھ پائی ۔۔۔ نجانے کیسے اور کب وہ اتنی ٹھنڈ میں بارش میں چلا گیا اور بھیگتا رہا ۔۔۔۔ اب اسے بہت تیز ٹمپریچر ہے ۔۔۔۔۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیا کروں "؟
"زبیدہ خالہ تو دوائی لے کر سو چکی ہیں ۔۔۔ ۔
"اچھا تم فکر مت کرو کچھ نہیں ہوگا۔ میں ابھی واپسی کے لیے نکلتا ہوں۔ پھر آکر اسے ڈاکٹر کے پاس لے چلتے ہیں آپ ایسا کریں اتنی دیر اسے بخار کا سیرپ دیں ۔۔۔۔ کال پول یا پینا ڈول کوئی بھی جو اسوقت گھر میں موجود ہو۔ لاونج میں موجود کبرڈ میں چیک کریں وہاں ہوں گے سیرپ ۔ اور اگر بخار تیز ہو تو اسے پانی کی پٹیاں کریں۔ میں راستے میں بھی کال کر کہ آپ سے رابطے میں رہوں گا“ آتش بلوچ نے اسے تسلی آمیز انداز میں کہا تو چاہت اس کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرنے لگی۔
""سسی اٹھو جلدی اور پیکنگ کرو ہمیں ابھی نکلنا ہوگا ۔۔ ۔
وہ کال کٹ کر کہ ان سب کی طرف آیا اور سسی سے مخاطب ہوا ۔۔ ۔
""جی اچھا
وہ فورا اپنی جگہ سے اٹھ گئی اور کمرے کی طرف چلی گئی
"آتش میں اتنی "جلدی تمہیں واپس جانے نہیں دوں گی۔
زرش بلوچ نے خفگی سے کہا ۔۔ ۔
"اب ایسی بھی کیا جلدی ہے جو تم رات و رات نکلنے لگے ہو ۔۔۔۔ ؟
!!!"ماں سا ۔۔ ۔
" دراصل ۔۔۔ وہ میری ایک امپورٹینٹ میٹنگ ہے کل صبح بس اسی لیے ۔۔۔۔ پہلی بار
جھوٹ بولتے ہوئے اسکی زبان لڑکھڑا گئی۔۔۔ ۔
""میں جلد ہی واپس آؤں گا حویلی ۔۔۔ ابھی جانا ضروری ہے ۔۔۔۔ پلیز ماں سا سمجھتے گا ۔۔ ۔
”لیکن ماں سا۔ ۔! میڈیسن سے لاپرواہی نہیں کرنی آپ نے۔“ اس نے ان کی باتیں سن کر ازلی سنجیدگی سے کہا
***
”ٹھیک ہے ! کبھی تو ان دواٸیو ں کا ذکر چھوڑ دیا کرو۔۔۔ مجھ سے نہیں کھائی جاتی دل کے مرض کی دوائیاں ۔۔۔ ۔“ انہوں نے برا سا منہ بنا کر کہا۔ آتش بلوچ کے چہرے پر اک مدھم سے مسکراہٹ آکر معدوم
ہوگٸی۔
” بھائی جانے سے پہلے آپ سے بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کے چھوٹے بھائی سے کبھی کوئی غلطی ہو جائے تو اسے معاف کردیجیے گا۔ کردیں گے یا؟“
"ہمممم۔۔۔۔ کردوں گا ۔۔ ۔
"مگر تم نے ایسا کیا کام کیا ہے جو تم مجھ سے پیشگی معافی مانگ رہے ہو؟
یارم بلوچ نے کھڑے ہوکر اسکے شانے پہ ہاتھ رکھ کر سنجیدگی سے استفسار کیا ۔۔ ۔
"ابھی وقت نہیں بھائی ۔۔۔ ۔
"ہمیں نکلنا ہوگا جلدی
وہ سب سے ملتے ہوئے سسی کو ساتھ لیے تیزی سے باہر نکل گیا اور گاڑی کا لاک کھول کر ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی
***
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋 وہ صبح صبح ہی بیدار ہو گئی تھی۔۔ حالت کچھ عجیب سی ہورہی تھی۔ تبھی صبح جلدی جاگ کھل گئی تھی۔ آنکھیں کھولتے ہی اپنے بلکل ساتھ لیٹے ہوئے آتش بلوچ کو سوتے دیکھ کر اس کے لب اپنے آپ مسکرائے تھے۔۔۔ ۔
چہرے پہ الوہی مسکراہٹ سجائے ۔۔۔ سسی نے اپنی کمر کے گرد لیٹے ہوئے اس کا ہاتھ ہٹاکر واش روم میں جانا چاہا کیونکہ اس کا دل گھبرانے لگا تھا ۔۔۔ سر بھی بھاری سا لگا ۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر جسم میں سستی اور طبیعت میں نقاہت محسوس ہوئی تو اٹھنے کی بجائے اپنے شہزادے کے خوبرو چہرے کو محویت سے دیکھنے لگی ۔۔۔ ۔
ویسٹ میں اس کا کسرتی وجود نمایاں ہو رہا تھا ،،،صبیح پیشانی پہ پر سیاہ سلکی بال لاپرواہی سے بکھرے ہوئے تھے،نیند میں بھی اس کے وجیہہ چہرے پر دلکش مسکراہٹ تھی ۔۔۔۔ ۔
وہ یک یک اسے دیکھنے لگی ۔۔۔ ۔
بے اختیار سسی نے اپنا ہاتھ بڑھا کر اس کی داڑھی پر بے حد نرمی سے پھیرا ۔۔۔ ۔
"مجھے آپکے چہرے پہ آپکی یہ داڑھی بہت اچھی لگتی ہے ۔۔۔۔ وہ اسکی ہلکی بئیرڈ کو اپنی پوروں سے سہلاتے ہوئے دھیمے سے بولی ۔۔۔۔ ۔
آتش بلوچ کی عادت تھی جب وہ کچھ سوچتا تو اپنی انگلیوں سے اپنی بئیرڈ کو ہلکے سے سہلاتا ۔۔۔۔ اور سسی اس کے سٹائل پہ دل و جان سے فدا ہوجاتی ۔۔۔۔ مگر آتش بلوچ کو تو اس بات کا اندازہ تک نا تھا کہ اسکی شہزادی اسکی اس ادا پہ بھی دل و جان سے فریفتہ ہو چکی تھی ۔۔۔ ۔
"ہائے اللہ اگر یہ جاگ گئے اور مجھے یوں کرتے دیکھا تو!!! کیا سمجھیں گے ۔۔۔؟؟؟ میں کتنی ۔۔۔ ۔
اس نے سوچ کر شرم سے جھرجھری لی ۔۔۔ ۔
اس کی دھڑکنیں بے ترتیب ہوئیں تھیں بے اختیار اس نے اپنا ہاتھ آتش بلوچ کے چہرے سے پیچھے کھینچ کر اپنے تیز دھڑکتے دل پر رکھ لیا ۔۔۔ ۔
" اے میرے پروردگار۔۔!!! میں آپ کا جتنا شکر ادا کر و اتنا ہی کم ہے آپ نے میرے خوابوں کی تکمیل کرکہ "مجھے میرا من پسند ہمسفر عطا کردیا۔
وہ دل میں اپنے خدا سے مخاطب تھی ایک آنسو اس کی آنکھوں سے نکل کر بالوں میں جذب ہو گیا کئی پل وہ آتش بلوچ کو محبت پاش اور تشکرانہ انداز میں دیکھتی رہی تھی پھر بے اختیار جھک کر آتش کے بئیرڈ والے گال پر محبت کی مہر ثبت کی اور پھر سرخ چہرے کے ساتھ اٹھ کر آہستہ سے بیڈ سے اترنے لگی جب آتش بلوچ نے اسے بازو سے کھینچ کر اپنے ساتھ لٹایا اور خود اس کے اوپر جھک گیا
" اتنے پیارے انداز میں گڈ مارننگ کرنا کہاں سے سیکھا ؟ میں نے تو نہیں !!"سکھایا ؟ ۔ ۔
وہ سسی کی شہ رگ پہ اپنے لب رکھتا بوجھل آواز میں گویا ہوا تھا جبکہ سسی کی تو جان لبوں کو آ گئی تھی اس کی یہ سوچ جان لے رہی تھی کہ آتش جاگا ہوا تھا اور اس سے آگے سوچتے ہی شرم و حیا کے مارے سسی نے اپنا چہرہ آتش بلوچ کے چوڑے سینے میں چھپا لیا ۔۔ ۔ زبان اس کی ایسی تالو سے چپک گئی تھی کہ کچھ بھی بولنے کی قوت سلب ہو گئی تھی
"" تم نے واقعی دن بنا دیا ۔۔ ۔ ۔ ۔ ویسے آج اتنا پیار کیوں آ رہا تھا تمہیں مجھ پر؟ ؟ کوئی خاص بات ۔ ۔ ؟
وہ سسی کے بالوں کی مہک اپنی سانسوں میں اتارتے ہوئے وہ ذومعنی سے گویا ہوا تو سسی نے خفت کے مارے اپنے چہرے کا رخ موڑ لیا اس کی اس حرکت پر آتش بلوچ نے زور سے قہقہہ لگایا
"" اچھا بتاؤ میری ملکہ دل کی طبیعت کیسی ہے اب ۔۔؟ ؟
اب وہ اس کے ساتھ لیٹ کر لہجے میں بے حد نرمی لیے پوچھ رہا تھا۔ ایک دو دنوں سے وہ سسی کو زرا سست سا محسوس کر رہاتھا تبھی پوچھا ۔۔۔ ۔
"" جج جی ٹھیک ۔ ۔
وہ بمشکل ہی بول پائی تھی۔
!"" ملکہ دل ۔ ۔
اس کے ساتھ لیٹے ہوئے آتش بلوچ نے سرگوشی کی صورت میں اسے پکارا
""میں ابھی آئی ۔۔۔ ۔
وہ کہتی ہوئی بستر سے نکل کر تیزی سے واش روم کی طرف بڑھنے ہی لگی تھی کہ
اس کا سر چکرایا تھا اگر بروقت دیوار کا سہارا نہ لیتی تو وہ یقیناً زمین بوس ہو جاتی ایک ہاتھ سے اپنے سر کو تھام کر اور دوسرے ہاتھ سے دیوار کا سہارا لیے ہوئے کھڑی رہی ۔۔ ۔
""کیا ہوا سسی
آتش بلوچ سرعت سے اسکے قریب پہنچا ۔۔۔۔ کر تشویش بھرے انداز میں بولا۔
"پتہ نہیں کل رات کو بھی اس طرح ہی عجیب طبیعت ہو رہی تھی مگر اب اچانک مسلسل چکر آ رہے ہیں ۔۔ ۔ " طبیعت بوجھل سی ہو رہی ہے ۔۔۔ ۔
"آؤ یہاں بیٹھو "اس نے سسی کو واپس بستر پہ بٹھایا ۔۔۔ ۔
اور سائیڈ ٹیبل پر موجود جگ میں سے پانی گلاس میں ڈال کر اسکی طرف بڑھایا ۔۔ ۔
سسی نے گلاس لبوں سے لگایا مگر چند گھونٹ بھرنے کے بعد ہی اس کا جی متلانے لگا لیکن صد شکر کہ متلی نہیں آئی ۔۔ ۔
""آؤ ڈاکٹر کے پاس چلتے ہیں وہ سب سمجھ تو چکا تھا مگر قبل از وقت کچھ کہنا نہیں چاہتا تھا ڈاکٹر سے تصدیق کے بعد ہی وہ سسی کو بتانا چاہتا تھا