Chapter 30: باب 30

وہ ڈاکٹر سے چیک اپ کروا کر سسی کو گھر چھوڑے اپنی ایک امپورٹینٹ میٹنگ کے لیے نکل گیا ۔۔۔ رپورٹس واپسی پہ کلیکٹ کرنی تھیں ۔۔۔ ۔ ایک ماہ پہلے جب وہ حویلی سے واپس آیا تھا۔ وہ فورا ہی براق کو لیے شہر کے ایک اچھے پرائیویٹ ہاسپٹل لے گیا تھا ساری رات وہ اور سسی چاہت اور براق کو ساتھ لیے ہسپتال میں رہے صبح براق کا بخار ٹھیک ہوا تو وہ اسے اپنے ساتھ لیے واپس گھر آگئے ۔۔۔ ۔ ایک دو دن میں وہ بہتر ہوچکا تھا ۔۔۔۔ تب سے چاہت اس کا مزید اچھے سے خیال رکھنے لگی تھی۔ ایک منٹ بھی کوتاہی نہیں کرتی ہو وقت اسے اپنی نظروں کے سامنے رکھتی تھی ۔۔۔ آتش بلوچ ور سسی ،،،براق پہ اپنی جانا وارتے تھے ۔۔۔۔ سسی کو تو ویسے ہی بچوں سے بہت پیار تھا۔ چاہت سے زیادہ وہ اس کے ساتھ کھیلتی اور اسکا دھیان رکھتی تھی ۔۔۔۔ ان کا چھوٹا سا گھر خوشیوں سے بھرا ہوا تھا۔۔۔۔۔ براق کی شرارتوں کی وجہ سے ۔۔۔۔۔ اس کی پیاری پیاری میٹھی نا سمجھ آنے والی باتوں سے سارا گھر چہکتا رہتا ۔۔۔۔ کہ دن گزرنے کا احساس تک نہیں ہوتا ۔۔۔۔ ۔

شام کو جب آتش بلوچ واپس آیا تو ہاتھ میں تازہ گلابوں کا گلدستہ اور مٹھائی لیے گھر میں داخل ہوا ۔۔۔ دروازہ سسی نے ہی کھولا ۔۔ ۔

"ملکہ دل تم نہیں جانتی آج میں کتنا خوش ہوں ۔۔ ۔ سسی کو سامنے دیکھ کر وہ اپنے جذبات پہ قابو نہیں رکھ سکا اور اسے بازووں میں اٹھا کر گول گول گھماتے ہوئے محبت بھرے انداز میں بول رہا تھا ۔۔ ۔

"مجھے ۔۔۔ نیچے ۔۔۔ اتاریں ۔۔ ۔

اس نے آتش بلوچ کی شرٹ کو زور سے مٹھی میں جکڑ رکھا تھا ۔۔۔ ۔

اور دبے دبے لفظوں میں احتجاج کر رہی تھی ۔۔۔ ۔

"I love you soooo much "

اس کا بس نہیں چل رہا تھا خوشی سے نجانے کیا کچھ کر ڈالے آتش بلوچ نے سسی کے گال پہ جسارت کی تو سسی نے لاونج میں موجود چاہت اور زبیدہ کی طرف سر گھما کر دیکھا جو سر نیچے جھکا کر ہنس رہی تھیں ۔۔ ۔

آتش بلوچ نے سسی کی اڑی ہوئی رنگت دیکھ کر اسکی نظروں کے تعاقب میں دیکھا تو سامنے موجود چاہت اور زبیدہ کو دیکھ کر فورا سسی کو بانہوں کی قید سے آزاد کرتے ہوئے احتیاط سے زمین پہ اتارا ۔۔۔ ۔

پھر شرمندگی سے سر کھجانے لگا ۔۔۔ ۔

سسی بھی شرم کر باعث سر نہیں اٹھا پا رہی تھی۔۔ ۔

"آپ نانی بننے والی " ہیں اور آپ تائی ماں کے ساتھ خالہ بھی

آتش بلوچ نے سر جھٹک کر ان دونوں کو خوشخبری سنائی۔۔۔ ۔

""بیٹا اپنے گھر میں بھی بتادو

زبیدہ نے مسکراتے ہوئے سادگی سے کہا ۔۔ ۔

!!!!"جی ۔۔ ۔

"ماں سا کو میں فون پہ اطلاع دے چکا ہوں۔

چاہت اور زبیدہ دونوں سسی کو مبارکباد اور دعائیں دینے لگیں ۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

!!!!"یارم ۔۔۔ ۔

"میں بہت خوش ہوں ،آتش کے گھر رونق آنے والی ہے ۔۔۔ تم مجھے شہر لے چلو ۔۔۔ میں وہاں جاکر انہیں حیران کردوں گی۔ اور اپنی بہو کو اپنے پاس لے کر آؤں گی ۔۔۔۔ جب تک میرا پوتا نہیں آجاتا اسے میں اپنے پاس "رکھوں گی،اسکا خیال رکھوں گی

یارم بلوچ کے چہرے پہ بھولی بسری مسکراہٹ آن نہری ۔۔ ۔

""مبارک ہو آپ کو ماں سا

""ہاں ۔۔۔ خیر مبارک

""چل جلدی تیاری کھینچ ہمیں آج ہی نکلنا ہوگا

"ماں سا اتنی جلدی بھی کیا ہے ۔۔۔ ؟

"تجھے نہیں پتہ جب سے یہ خبر سنی ہے میرے پاوں تو زمین پر نہیں پڑ رہے ۔۔۔۔ دل چاہ رہا ہے آنکھیں بند "کروں تو اسکے پاس پہنچ جاؤں "آس اور آویزہ بھی اپنے ننھیال ایسا گئیں ہیں واپس نہیں آئیں ابھی تک ۔۔۔ میرا تو دل پہلے ہی بڑا اداس تھا ان کی غیر موجودگی سے ۔۔۔۔ یہ خبر سن کر تو مجھ سے اب رہا نہیں جا رہا ۔۔۔ ۔

"اچھا ماں سا بس ایک ضروری کام ہے اسے بیٹا لوں پھر نکلتے ہیں۔

ڈاکٹر وہاج اور ڈاکٹر زارا سے بھی مل لوں گا۔ بہت اصرار کر رہے تھے کہ میں نے شہر کا چکر نہیں لگایا ۔۔۔ ۔

""ہاں ٹھیک ہے مگر جلدی آنا دیر مت کرنا

انہوں نے پیچھے سے ہانک لگائی۔۔۔ ۔

"جی ماں سا ۔۔۔!!!۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

،،،شام کے سائے چاروں اطراف میں پھیلنے لگے تھے

جب ان کی گاڑی آتش بلوچ کے نئے گھر کے سامنے آن رکی ۔۔۔ ۔

یارم نے ھاد سے آتش کے نئے گھر کا ایڈریس معلوم کرلیا تھا ۔۔۔۔۔ کیونکہ آتش نے ھاد کو بتا رکھا تھا۔۔ ۔

زبیدہ ابھی کچھ دیر پہلے ہی گھر سے باہر نکلی تھی ،شام کے کھانے کے لیے کچھ سودا سلف لانے کے لیے ۔۔۔ ۔ اسی لیے دروازے پہ لاک نہیں تھا۔ بس ویسے ہی بند تھا۔ وہ جاتے ہوئے چاہت کو کہہ کر گئیں تھیں کہ دروازہ بند کر لے تو اس نے کہا تھا کہ وہ دھلے سوکھے ہوئے کپڑے صحن میں سے اتار رہی ہے۔ وہ نہیں ہے۔ اور آپ بے فکر ہوکر جائیں۔ تو وہ باہر نکل گئیں تھیں ۔۔۔ ۔

یارم نے گاڑی روکی تو زرش بلوچ اس میں سے باہر نکل آئیں ۔۔۔ ۔

"ماں سا آپ چلیں اندر میں گاڑی کو لاکڈ کر کہ آتا ہوں۔

"اچھا ٹھیک ہے وہ کہتی ہوئیں اندر کی طرف بڑھ گئیں ۔۔۔ ۔

لان بالکل خالی تھا ۔۔۔ وہ تیز تیز قدم اٹھاتی ہوئیں اندر کی طرف بڑھ گئیں ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ جو گاڑی لاکڈ کیے اندر داخل ہوا تھا ۔۔۔ ۔ تبھی صحن کی پچھلی طرف سے ایک چھوٹا سا پیارا سا بچہ چھوٹے چھوٹے لڑکھڑاتے قدموں سے چلتا ہوا ،مسکراتا ہوا لان کی طرف آرہا تھا ۔۔ ۔

یارم نے اسے غور سے دیکھا نیلی آنکھوں والا کیوٹ سا گولو مولو سا بچہ ۔۔۔۔ اسکی آنکھوں کے رنگ کو دیکھ کر کسی کی یاد شدت سے اس پہ حملہ آور ہوئی ۔۔۔ ۔

وہ دل مسوس کر رہ گیا ۔۔ ۔

پھر سوچنے لگا ۔۔ ۔

""یہ بچہ کون ہے اور آتش کے گھر کیا کر رہا ہے؟

""ما

وہ سوچ ہی رہا تھا کہ وہ بچہ اب چلتے ہوئے اس کے قریب آ چکا تھا اور اسکی پینٹ کو اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں میں جکڑ کر کھینچ کر اپنی طرف متوجہ کر رہا تھا ۔۔ ۔

"ما "سن کر یارم کے بھینچے ہوئے لب مسکراہٹ میں ڈھلے ۔۔۔ ۔

اس نے بلا اختیار ہی جھک کر اسے گود میں اٹھا لیا ۔۔۔ ۔

"بہت کیوٹ "ہیں آپ تو

وہ اسکے گال کو چوم کر مسکراتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔

براق نے اپنی گال پہ اسکی مونچھوں کی چبھن محسوس کی تو ناگواری سے منہ بنایا ۔۔ ۔

یارم اس بار کھلُ کر مسکرایا ۔۔۔۔۔ اسکے منہ بسورنے پہ ۔۔۔ ۔

تبھی براق کی نظریں اپنی رنگین بال پہ پڑیں جس کے ساتھ وہ کھیل رہا تھا اور وہ اسے ڈھونڈھتے ہوئے صحن کی پچھلی طرف سے ادھر لان کی طرف آیا تھا ۔۔ ۔

بال دیکھ کر وہ اسکی طرف جانے کو مچلا ۔۔۔ ۔

یارم نے اسکی نظروں کے تعاقب میں دیکھا تو بال دیکھ کر وہ سمجھ گیا کہ وہ بچہ بال لینا چاہتا ہے ۔۔۔۔ یارم نے اسے گود سے نیچے اتار دیا ۔۔ ۔

تو وہ بال کی طرف بڑھ گیا ۔۔ ۔

اور اسکے پاس جاتے ہی بال کو ہاتھ میں اٹھائے کھکھلانے لگا ۔۔۔ ۔

اس سے پہلے کہ یارم بلوچ اندر کی طرف بڑھتا ۔۔۔۔ چاہت جو صحن کے پچھلی طرف بنے کمرے میں دھلے ہوئے کپڑے رکھ کر براق کو دیکھنے لان کی طرف آئی تھی ۔۔۔۔ سامنے کھڑے ہوئے یارم بلوچ کو دیکھ کر اس کے قدم وہیں تھم گئے ۔۔۔ ۔

چاہت کو یوں اچانک سامنے دیکھ کر یارم بلوچ کا حال بھی اس سے کچھ مختلف نہ تھا ۔۔۔ ۔

وقت جیسے وہیں تھم گیا تھا۔

وہ دونوں جیسے سانس لینا بھول گئے ۔۔۔ ۔

ان دونوں کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یوں ان کا آمنا سامنا ہوگا ۔۔۔ ۔

چاہت کے قدم تو وہیں جامد ہوگئے جیسے زمین نے جکڑ لیے ہوں ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ اس فاصلے کا مناتے ہوئے سرعت سے اس کی جانب بڑھا ۔۔۔ ۔

!!!""چاہت ۔۔۔۔ ۔ اس آنکھوں میں ایک الگ ہی جنون تھا۔۔۔۔ وہ اس کا چہرہ اپنے دونوں ہاتھوں کے پیالوں میں بھر کر دیوانہ وار بنا رکے،،،اسکے نقش نقش پہ اپنے ہونٹوں کا احساس دلاتے ہوئے اسے کپکپانے پہ مجبور کرگیا ۔۔۔ ۔ وہ تو اسے یوں اتنے عرصے بعد سامنے پاکر حیرت زدہ رہ گئی اوپر اسے اسکی جنونیت آمیز جسارتیں اسکے بدن کا سارا خون سمٹ کر چہرے پر آن ٹہرا ۔۔۔۔ ۔

""دور ہٹیں مجھ سے

وہ اسے خود سے پیچھے دھکیل کر ہوش میں آتے ہی چلائی ۔۔۔۔ اور الٹے قدم لیے ۔۔ نفی میں سر ہلاتے وہ الٹے قدم لیتی ہوئی بیرونی دروازے کی پشت سے جا لگی ۔۔۔ ۔

،عجیب سی شعاعیں اسکے مر مر یں وجود سے پھوٹ رہی تھیں جو دیکھنے والے کو میسمزایر کر رہی تھی

یارم بلوچ جیسے بہکے بہکے قدم اٹھاتا ہوا اس کے پاس آرہا تھا ۔۔۔ اس کے دل کی دھڑکنیں سست پڑنے لگیں ۔۔۔ سانسوں کا زیر و بم اعتدال سے ہٹ گیا ۔۔۔۔ یارم بلوچ نے دونوں سائیڈ پر ہاتھ رکھ کر اسے دروازے سے پن کردیا تھا۔۔۔ ۔

""تمہیں پھر سے دیکھنے کے بعد تو یہ عالم ہے کہ اب

"بناِ تیرے نا اک پل ہو "۔ ۔

""نہ ِبن تیرے کبھی کل ہو۔ ۔

""یہ دل بن جائے پتھر کا۔ ۔

!""نا اس میں کوئی ہلچل ہو۔ ۔

،"صنم پہ ہاں ،عشق پہ ہاں ،لٹا دوں ،مٹا دوں ،میں اپنی خودی وہ جذبات سے چور آواز میں کہتے اسکے چہرے پہ جھکا تو چاہت اسکی نظروں کا ارتکاز اپنے ہونٹوں پہ دیکھ کر زخمی ناگن کی طرح پھنکاری ۔۔ ۔

!!!""یارم ۔۔۔۔ ۔

!!!!"واؤ۔۔ ۔

""پہلی بار ان لبوں نے ہمارا نام پکارا ہے ،خراج تحسین پیش نا کیا تو نا انصافی ہوگی

وہ اسکے لہجے کی پرواہ کیے بنا ذومعنی انداز میں بولا۔۔۔ ۔

اس کے چہرہ پہ یارم بلوچ کی نظروں کی تپش نے اپنا حصار باندھ رکھا تھا ۔۔۔ ۔

اسکے دہکتے ہوئے چہرے سے پھوٹتی تپش کا اندازہ یارم بلوچ کو بخوبی ہو رہا تھا ۔۔ ۔

اسکی پہلے کی گئی جسارتوں کے سلگتے ہوئے لمس کا احساس اس کے چہرے پہ ابھی تک تازہ تھا ۔۔ ۔

""اتنے عرصے بعد آپکو سامنے دیکھ کر میں اپنے حواس کھو رہا ہوں چاہت

وہ اس کی جانب جھک کر بالوں کو کندھے سے پیچھے سرکاتے ہوئے فسوں خیز آواز میں بولا اسکے تشنہ لب چاہت کے کان کی لو کو جیسے ہی چھوے تھے چاہت کی گرفت مٹھی میں دوبچے اپنے دوپٹے پر اور بھی مضبوط ہوگئی تھی۔۔۔ ۔

وہ اس کے لیے اپنے دل میں پنپتے ہوئے جذبات کو بہت پہلے مار چکی تھی

مگراب دھڑکنیں اتنی تیز ہوگئیں تھیں یارم کو اپنے اپنے پاس دیکھ کر وہ جیسے سانس لینا بھول گئی تھی ۔۔۔۔ ۔

"You are my love "

" Ever I love you Deeply Madly Unconditionaly Forever and

نظریں ہنوز اسکے کٹاؤ دار یاقوتی لبوں پر مرکوز تھیں

مضبوط بانہوں کا ہالہ اسکے گرد قائم تھا ۔۔ ۔

اسکے شانوں اور گردن کے گرد اسکی جھلسا تی ہوئی سانسوں کی تپش تھی ۔۔ ۔

پورا وجود جیسے جلنے لگا تھا ۔۔۔۔ بدن میں سنسناہٹ دوڑی ۔۔ ۔

کاٹوں تو جیسے بدن میں لہو نہ ہو والی کیفیت کے مصداق وہ اس پل اس دیو قامت شخص کے حصار میں مقید تھی ۔۔۔۔ بہت مشکل سے اس نے مزاحمت کی ۔۔۔ اور خود کو اس کے گھیرے سے باہر نکالنا چاہا ۔۔۔ ۔

مگر وہ تو جیسے ان لمحوں کو امر کردینے کا خواہاں ہوا چاہتا تھا۔۔۔ ۔

چاہت کا وجود تو جیسے شعلوں کی لپیٹ میں تھا ۔۔ ۔

!!!""یارم ۔۔ ۔

وہ اسکی قریب پہ آنکھیں زور سے میچ گئی ۔۔۔۔ یارم بلوچ اسکے پھڑپھڑاتے ہوئے گلاب کی پتیوں جیسے لبوں کو چھونے کے لیے جھکا ہی تھا۔ ۔

""ما

اسکے کانوں میں وہی معصوم سی آواز سنائی دی ۔۔۔۔ تو یارم بلوچ نے پیچھے مر کر دیکھا ۔۔۔ ۔

وہی نیلی آنکھوں والا پھولے پھولے گالوں والا کیوٹ سا بچہ چاہت کی طرف دیکھ کر دونوں با نہیں پھیلائے کھڑا ۔۔۔ اسے وہیں سے گود میں اٹھا لینے کا اشارہ کر رہا تھا ۔۔ ۔

"چاہت یہ ؟؟ ؟

اس نے سوالیہ نظروں سے چاہت کی طرف دیکھا ۔۔۔ ۔

."یہ۔۔۔ یہ ہمارا ؟؟ ؟

وہ کیسے اندازہ نہیں لگا پایا تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے ۔۔۔؟؟؟ ؟

وہ اپنی عقل پہ ماتم کناں ہوا ۔۔۔۔ آج پہلی بار اس کے ماسٹر مائنڈ نے کام کیوں نہیں کیا ۔۔۔۔ ۔ اب اس نے غور کیا تھا ۔۔۔۔ اس کی نیلی آنکھیں ہو بہو چاہت جیسی تھیں۔ مگر ستواں ناک بالکل یارم بلوچ جیسی

***

اس سے پہلے کہ چاہت اس تک پہنچتی ۔۔۔۔ یارم بلوچ دس قدموں کا فاصلہ لمبے لمبے پانچ ہی ڈگ بھرتے عبور کرکہ اس تک پہنچ چکا تھا ۔۔ ۔

اور سرعت سے اسے اپنی بانہوں میں بھینچے چٹا چٹ اسکے نرم روئی جیسے گالوں پہ پیار کرنے لگا ۔۔۔ ۔

""ادھر دیں اسے ۔۔۔ ۔

اس نے یارم بلوچ سے براق کو واپس لینا چاہا ۔۔ ۔

تبھی براق کی بازو سے پکڑ کر اسے اپنی طرف کھینچا ۔۔۔ ۔

"یہ میرا بیٹا ہے"

وہ تیکھے لہجے میں چلا کر بولی۔۔۔ ۔

،"تم بیٹا جہیز میں نہیں لائی تھی ۔۔۔۔ یہ میرا خون ہے

""اور خبردار جو اس پہ اپنا تسلط جمایا ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ جو اس وقت کا اسے ڈھیل دے رہا تھا ۔۔۔۔۔ براق کو دیکھ کر سب لحاظ بالائے طاق رکھتے ہوئے اس کو کھری کھری سنانے کا قصد باندھ گیا ۔۔۔۔ اور انگلی اٹھا کر دھمکی آمیز انداز میں بولا۔۔۔ ۔

"تم مجھے سنگ مرمر کہتی تھی ۔۔۔۔ اصل میں سنگ مرمر میں نہیں تم خود ثابت ہوئی ہو ۔۔۔ ۔

"کیسا پتھر جیسا دل ہے تمہارا ۔۔۔ ۔ ؟؟؟ ؟

""اس سنگ مرمر کو کیسے توڑنا ہے ۔۔ ۔!!!!! آتا ہے مجھے

وہ چند لمحوں کےلیے رکا پھر بولا۔۔۔ ۔

"اچھی طرح جانتی تھی نا تم ۔۔ ۔ میں نہیں رہ پاؤں گا تمہارے بناء ۔۔۔۔ تبھی مجھ سے بدلہ لینے کے لیے اپنی "جدائی کی سزا دے گئی ۔۔۔ ۔

""مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی سے محروم رکھا تم نے مجھے میری اولاد کے بارے میں نا بتا کر ۔۔۔ ۔ وہ تند نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے ایک ایک لفظچبا چبا کر بولا۔۔۔۔ ۔

" میرا نہیں تو۔۔۔ ۔!!! کچھ اس معصوم کا ہی خیال کر لیتی جس پہ تم نے ظلم کیا اسے اس کے باپ کے پیار و شفقت سے محروم رکھ کر ۔۔ ۔

!! "میرا بدلہ تم نے اس معصوم سے لیا ۔۔۔۔ ۔

"میں چاہوں تو میں بھی تمہیں ویسے ہی تڑپا سکتا ہوں ۔۔۔ ۔

وہ گرجدار آواز میں بولا۔۔۔۔ تو چاہت نے چونک کر اسکی جانب حیرت انگیز نظروں سے دیکھا۔۔۔ ۔

"جس طرح تم نے مجھے میری اولاد سے دور رکھا ۔۔۔ میں بھی اسے اپنے ساتھ لے جاؤں اور تمہیں اسے ایک نظر دیکھنے کے لیے تڑپاوں ۔۔۔ ۔

وہ غصیلی کرخت آواز میں بولا۔۔۔۔ ۔

اس کی آخری بات پہ چاہت نے تڑپ کر اسکی جانب دیکھا۔۔ ۔

اسکی نیلی آنکھوں میں نمی گھلنے لگی۔۔۔ ۔

"مگر میں ایسا کروں گا نہیں ۔۔۔۔ کیوں کہ میں تمہاری طرح خود غرض نہیں ۔۔۔۔ جسے اپنی انا عزیز سے اور کچھ نہیں ۔۔۔ ۔

"تم نے اپنے انا کے پرچم کو سربلند کرنے کے لیے اپنے جذبات کی قربانی دی ،اپنے بیٹے کے احساسات کو کچل دیا

***

،"مگر میں یارم بلوچ ہوں جسے اپنی محبت سے بڑھ کر کچھ نہیں

!!!!!"سمجھی تم ؟؟؟۔۔ ۔

"ٹھیک کہا ۔۔ ۔

!"ہاں میں بدل گئی ہوں ۔۔ ۔

"کیونکہ مجھے اب کسی سے بھیک میں محبت نہیں چاہیے ۔۔ ۔

"نا توجہ حاصل کر کہ اس کی بھیک میں ملے چند لمحوں کے سکےِّ ۔۔۔ ۔

!!!"سچ کہا ۔۔ ۔

"میں پتھر کی ہوچکی ہوں ۔۔ ۔

""مگر مجھے پتھر بنانے میں بھی آپ کا کمال ہے ۔۔۔ ۔

وہ زخمی سا مسکرائی ۔۔۔ ۔

"میں اکیلے گُھٹ گُھٹ کر روتے ہوئے تھک گئی ہوں۔ دل کرتا ہے چیخ چیخ کر روؤں۔۔ ۔

"اتنا چیخ کر رووں کے آواز تمہارے کانوں کے پردے پھاڑ دے ۔۔۔ ۔

"جیسے تم نے میرے بھائی کو مجھ سے چھین کر مجھ پہ ظلم کیا ہے۔ ۔

"میری چیخیں تمہیں کبھی چین نا لینے دیں۔ ۔

"تمہارا دل بھی اسی طرح روئے جس طرح میں روتی ہوں

وہ کرب زدہ آواز میں غرائی۔۔۔۔ ۔

"اوہ"تو اسکو سچ پتہ چل چکا تھا تبھی اس نے یہ قدم اٹھایا یارم بلوچ کے دماغ میں جھماکا سا ہوا وہ حیرت میں مبتلا ہوا ۔۔۔ مگر جلد ہی ساری سچوئیشن کا سامنا کرنے کے لیے خود کو سنبھال چکا تھا ۔۔۔۔ ۔

،"ہاں ۔۔ ۔!!!! میں مانتا ہوں

ً "مجھ سے غلطی ہوئی ،میں نے وہ سب ارادتا ،نہیں کیا تھا

انجانے میں سب ہوا۔ ۔

میں ہوش میں نہیں تھا ،وہ صرف ایک حادثہ تھا۔

اور حادثہ تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا تھا ۔۔ ۔

میں گر چاہتا تو اسے وہیں چھوڑ کر جا سکتا تھا ،مگر میرے ضمیر نے مجھے ایسا نہیں کرنے دیا ۔۔ ۔

اسے اسکی آخری آرام گاہ پہنچایا اسکی ذمہ داریوں کو نبھایا ۔۔۔۔ ۔

خدا سے اپنے کیے کی سچے دل سے معافی مانگی ۔۔۔ ۔

"اب یہ معاملہ میرے اور میرے خدا کے درمیان کا معاملہ ہے۔ ۔

"وہ چاہے مجھے میرے کیے کی سزا دے یا نہ دے ۔۔ ۔

"تم کون ہوتی ہو میری سزا کا تعین کرنے والی ۔۔۔ ۔"؟

وہ دو قدم اسکے قریب ہوا ۔۔ ۔

اور سوالیہ نظروں سے اسے دیکھتے کرخت آواز میں بولا۔۔ ۔

چاہت اسکے انداز و اطوار پہ سہم کر رہ گئی ۔۔۔ ۔

براق ان دونوں کو اونچی آواز میں ایک دوسرے سے بات کرتے دیکھ رونا شروع ہوگیا تو یارم نے اسے گود سے نیچے اتار دیا ۔۔۔ ۔

وہ روتے ہوئے اندر کی طرف چلا گیا ۔۔۔ ۔

دونوں نے اسے جاتا ہوا دیکھا ۔۔۔۔۔ اس سے پہلے کہ چاہت اسکے پیچھے اندر بڑھ جاتی یارم نے اسکی کلائی پر گرفت جمائے اسے واپس کھینچ لیا ۔۔۔ ۔

"تم مجھے اپنا دیوانہ بناکر وہاں تنہائیوں کا عذاب جھیلنے کے لیے چھوڑ آئی ۔۔۔ ۔

"تم نے مجھے ہلکے میں لیا مسسز چاہت یارم بلوچ۔۔۔۔ ۔

وہ اسکے بالوں میں ہاتھ پھنسا کر اسکے گال کو انگوٹھے سے سہلاتے ہوئے ہوئے شدت پسند انداز میں بولا ۔۔ ۔

"تم نے صرف میرا پیار دیکھا ہے ۔۔۔ جب اپنے لیے جنون اور شدت دیکھو گی تو سمجھو گی ۔۔۔ کیسے میں نے تمہارے بنا راتیں جاگ کر گزاریں ہیں ۔۔۔ کیسے نارسائی کا عذاب جھیلا ہے ۔۔۔۔ ؟

ابھی یارم بلوچ کے احمریں لب اسکے ہونٹوں سے ہلکا سا مس ہوئے تو گویا اسکے وجود میں کرنٹ سا لگا ۔۔۔ ۔

""دور ہٹیں مجھ سے

چاہت جو اچانک پھر سے اسکی جسارت پہ حیران ہوئی تھی ۔۔۔ خوفزدہ نگاہوں سے اسے دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔ ۔

"مسسز دور رہتے رہتے تھکی نہیں آپ ۔۔۔؟؟ ؟

!!!"جو پھر سے دوریوں کی باتیں ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ اسکے خوفزدہ چہرے کو گہری نظروں سے دیکھتے ہوئے بولا۔ ۔

"کیونکہ اب میں ان دوریوں کو سمیٹنا نہیں چاہتی ۔۔ ۔

""زہر لگتے ہیں آپ مجھے

وہ تلخ انداز میں کہتے ہوئے چہرے کا رخ موڑ گئی۔ ۔

اسکے انداز پہ یارم بلوچ کے لبوں پہ مسکراہٹ رینگ گئی۔۔ ۔

"یہی بات میری آنکھوں میں دیکھ کر کہیں۔۔۔۔ وہ فسوں خیز آواز میں بولا۔۔۔ ۔

تو چاہت کا دل یکبارگی سے دھڑکا ۔۔ ۔ مگر وہ گستاخ دل کو ڈیٹ کر سلانے کی بھرپور کوشش کر رہی تھی۔۔ ۔

"چلیں آپکی مشکل میں آسان کردیتا ہوں ۔۔۔۔ میں بتا تا ہوں کہ اب ایک لمحہ بھی آپ کے بغیر گزارنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ۔۔ ۔

اس سے پہلے کہ وہ اپنی بات مکمل کرتا ۔۔ ۔

!!"چھوڑ دیں مجھے میرے حال پر ۔۔ ۔ خدا کے لیے

وہ سخت گلو گیر لہجے میں گویا ہوئی اور دونوں ہاتھ اس کے سامنے جوڑ کر بولی ۔ ۔

""چھوڑ ہی تو نہیں سکتا مسسز یہی تو مسلہ ہے

یارم بلوچ کی بات پہ چاہت نے سر اٹھا کر اسکی طرف دیکھا ،کھڑے مغرور تیکھے نقوش کا حامل ،صبیح پیشانی پہ بکھرے بال،ہمہ وقت سرد تاثرات والی سرمئی غضب ناک آنکھوں میں سے اس وقت پھوٹتے شوریدہ جذبات کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر آباد تھا۔۔۔ بلاشبہ وہ شخص کسی کو بھی اپنا اسیر بنانے کا ہنر ، رکھتا تھا

چاہت نے اسے خود کی طرف تکتا پا کر فورا نظریں جھکائیں ۔۔۔۔ اسکا دل زوروں سے دھڑکنے لگا۔۔ ۔

چاہت کو ابھی بھی اس پر بہت غصہ تھا. اُس کا استحقاق بھرا انداز اور قریب آنا اُس کی دھڑکنیں بے ترتیب کرنے کے ساتھ ساتھ مزید طیش دلا گیا تھا. اُس نے یارم بلو.چ کے سینے پر ہاتھ رکھتے پیچھے کی جانب دھکیلنا چاہا تھا

" یارم بلوچ مجھے اب وہ پہلے والی بزدل اور معصوم لڑکی سمجھنے کی غلطی مت کرنا. جو تمہاری پرسنالٹی سے امپریس . ہوکر تم پر فدا ہو جائے گی ۔۔ ۔

"مجھے میرے بھائی آتش نے اپنے حق کے لیے لڑنا اچھے سے سکھا دیا ہے ۔۔۔ ۔ اب کوئی مجھ سے زبردستی نہیں ."کرسکتا چاہت اُس کی گہری تپش ذدہ نظروں سے گھائل نہیں ہونا چاہتی تھی. اِس لیے چیختے چلاتے اُسے خود سے دور .رکھنے کی ناکام کوشش کررہی تھی

"اوہ تمہارا بھائی آتش ؟؟ ؟

وہ استہزایہ انداذ سے ہنسا۔۔ ۔

"تو مس بہادر ۔۔ ۔!!!! آ!!!! نے دو اپنے اس جانباز بھائی کو ۔۔۔۔ ۔

!!!"آج تو سمجھو تمہارا بھائی "آتش بلوچ "تو گیا میرے ہاتھوں سے ۔۔ ۔

وہ برفیلے لہجے میں بولا تو چاہت نے پلکیں جھپکائے اسے غور سے دیکھا ۔۔۔ ۔

""ن۔۔۔ ن۔۔۔ نہیں۔ ایسا ۔۔۔۔ کچھ نہیں کہیں گے آپ انہیں ۔۔۔۔ ۔

وہ اسے آتش بلوچ کے ساتھ اسکی وجہ سے جھگڑا کرتے دیکھنا کبھی برداشت نہیں کرسکتی تھی تبھی بولی ۔۔ ۔

""اور تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ میں اسے ایسا کچھ نہیں کہوں گا

وہ بھی تمہارے کہنے پر "؟

یارم بلوچ اُس کے اردگرد بازو جمائے آرام سکون سے کھڑا اُس اسکے خفگی بھرے چہرے کو نظروں کے حصار میں لیے ہوئے ابرو اچکا کر سوالیہ انداز میں بولا تھا۔ ۔

اس کے غصے کی شدت سے دہکتے گلابی رخسار دیکھ کر یارم بلوچ کے دل میں اک خواہش جاگی ۔۔ ۔

اس نے دل کی آواز پہ لبیک کہتے ہوئے زرا سا جھک کر باری باری اسکے گلابی گالوں پر ہونٹ رکھتے چاہت کو ٹھٹھرنے پہ مجبور کردیا تھا ۔۔۔ ۔

"کس حق سے آپ میرے قریب آئے ہیں ۔۔۔۔!۔۔۔ ؟

"نہیں رکھنا مجھے کوئی بھی تعلق آپ سے ۔۔۔ ۔

"Don't touch me again"

"Understand!!!!۔۔۔ ۔

وہ دانت کچکچا کر وارننگ دینے کے انداز میں بولی ۔۔۔ ۔

" حق کی تو بات ہی مت کریں مسسز ۔۔۔۔ حق لینے پہ آیا تو یہاں کھڑے کھڑے ایسا حق وصول لوں گا کہ دوبارہ حق کا نعرہ لگانے کی بجائے چہرہ چھپاتی پھریں گی ۔۔۔۔۔ جب آپ میری دسترس میں تھیں ،توپہلے بھی کبھی "زبرستی نہیں کی تھی میں نے ۔۔۔۔ لیکن اس بار آپ خود مجھے اپنے ساتھ زبردستی کرنے پہ مجبور کر رہی ہیں وہ چاہت کے گالوں کی نرم ائی اپنی پوروں سے چھوتا اس کے اشتعال کو مزید ہوا دے گیا ۔۔۔ ۔

"لگتا ہے ان سالوں میں بالکل پاگل ہوچکے ہیں . میں نے جب کہا ہے کہ میں تمہارے ساتھ کوئی رشتہ نہیں رکھنا ."چاہتی تو تمہیں میری بات سمجھ کیوں نہیں آتی. مجھے ابھی اور اِسی وقت تم سے طلاق چاہیے

. وہ اس کے حقوق و فرائض کے لیکچر سے تنگ آکر غصے سے چیختے ہوئے بولی

یارم جو کب سے اسے اپنی محبت سے رام کرنا چاہتا تھا ،اس کی آخری مانگ سن کر تو جیسے اسکے تن بدن میں آگ لگ گئی تھی۔۔۔۔۔ آنکھوں میں سے شرارے پھوٹنے لگے ۔۔ ۔

اس نے چاہت کی کمر میں بازو حمائل کرتے اُسے ایک جھٹکے سے اپنے قریب کیا تھا. اتنا کہ دونوں کی سانسیں ایک دوسرے کے چہرے پہ محسوس ہو رہی تھیں ۔۔۔ ۔

چاہت کے جسم میں بجلی سی کوندی ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ کی سرمئی آنکھوں میں سرخ ڈورے اسکے غصے کی نشاندھی کر رہے تھے ۔۔۔۔ ۔

اُس کی شدت بھری گرفت پہ چاہت کا دل اچھل کر حلق میں ایک گیا۔۔۔ ۔

وہ رہا سہا فاصلہ سمیٹ کر اسکی سانسوں کو الجھا گیا ۔۔۔۔۔ وہ تو اسکی جنونیت پہ پھڑپھڑا کر رہ گئی ۔۔۔۔ چند لمحے یونہی خاموشی سے سرِک گئے ۔۔۔ ۔

" یہ لفظ پہلی اور آخری بار اِن ہونٹوں سے نکلا ہے. اگر دوبارہ ان الفاظ نے تمہارے ہونٹوں سے نکلنے کی جسارت ."کی تو میری جسارتوں کو سہنا تمہارے بس کی بات نہیں رہے گی

"Got it????

"Mrs Chahat Yaram Bloach."

اس نے سخت لہجے میں کہتے ہوئے چاہت کو اپنے بازوؤں میں اُٹھا لیا تھا. اور اندر کی طرف بڑھنے لگا ۔۔۔۔ چاہت کا دل اُس کی اِس حرکت پر اُچھل کر. حلق میں آن پہنچا تھا

""چھوڑو مجھے ۔۔۔ یہ کیا کر رہے ہیں ۔۔۔۔ اندر سب ہیں

وہ اسے بعض رکھ رہی تھی سب کی موجودگی کے خیال سے ۔۔۔۔ ۔

"تمہاری ساسو ماں اپنے پوتے کی تڑپ میں ادھر آئیں ۔۔۔۔ انہیں کیا پتہ کہ ان کی بڑی بہو ان کی یہ خواہش پہلے ہی پوری کیے اِس بلِ میں "چھپی بیٹھی ہے ۔۔۔۔ انکی بہو کا سپیشل طریقے سے دیدار کروانے جا رہا ہوں انہیں وہ کہتے ہوئے مبہم سا مسکرایا۔۔۔۔ ۔

چاہت کا دماغ بالکل گھوم چکا تھا.یارم بلوچ جیسے اپنی مرضی کرنے والے اُلٹی کھوپڑی کے مالک شخص کو سنبھالنا اور .سمجھنا واقعی اس کے بس سے باہر تھا

."" میں کہہ رہی ہوں ۔۔۔ چھوڑو مجھے یہ بیہودہ انسان

چاہت دانت پیستے چلائی تھی. مگر دوسری جانب اثر کس کو تھا. وہ بھی ڈھیٹ ابن ڈھیٹ ثابت ہوا تھا۔

" ابھی بیہودگی دیکھی کہاں ہے آپ نے ہماری ! مسسز ۔۔۔۔ رات کو دکھاؤں گا اکیلے میں ۔۔۔ یا پھر سیدھا روم میں ہی لے."چلوں ؟

یارم بلوچ نے اپنا چہرہ اس کے کان کے قریب کیے سرگوشینما آواز میں کہتے جھک کر اسکے کان کی لو پہ دانت گاڑھے ۔۔۔۔ ۔

.وہ سسک کر اُس کی ایک اور گستاخی پر جی جان سے سُلگ اُٹھی تھی

وہ بھی اپنی بات کا پکا تھا جو کہتا تھا کر کہ رہتا تھا۔ اور آج بھی اس نے وہی کیا ۔۔۔ ۔

اسے اٹھائے ہوئے جیسے ہی اندر داخل ہوا ۔۔۔ ۔

زرش بلوچ۔۔۔۔ اپنی جگہ سے اٹھی چاہت کو اچانک سامنے دیکھ کر ۔۔۔۔ ۔ زرش بلوچ جو سامنے صوفے پہ سسی کے ساتھ بیٹھی ہوئیں تھیں ۔۔۔ ۔ چاہت کو یارم کے بازوؤں میں دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئی۔۔۔ ۔

یارم نے چاہت کو زرش بلوچ کے پاس لے جا کر کھڑا کردیا ۔۔۔ ۔

""لیجیے ماں سا اپنی بہو سے ملنے

وہ مسکرا کر بولا۔۔ ۔

اس کی مسکراہٹ پہ چاہت نے دانت کچکچا کر اسے گھوری سے نوازا۔۔۔ ۔

وہ نارمل انداز میں جاکر خالی صوفے پہ ٹانگ پہ ٹانگ چڑھائے اپنے شاہانہ انداز میں بیٹھ گیا ۔۔۔ ۔

اور سیگریٹ نکال کر لبوں میں دبائی ۔۔۔۔ ۔

پھر اسے جلا کر ایک لمبا کش لے کر ہوا میں اچھال دیا ۔۔۔ ۔

"!"اسلام وعلیکم ممی

اس نے نظریں ملائے بنا انہیں سامنے دیکھ کر سلام کیا ۔۔۔ ۔

"مت بولو مجھے اپنی ممی ۔۔۔۔ اگر تم مجھے اپنی ممی سمجھتی تو بنا بتائے مجھے یوں چھوڑ جاتی ۔۔۔ ۔

انہوں نے شکوہ کناں نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔ ۔

وہ دونوں کی حالت کا خد اٹھا کر سیگریٹ کا مرغو لہ بناتے ہوئے انہیں ہی دیکھ رہا تھا ۔۔۔ ۔

چاہت نا چاہتے ہوئے بھی اسے دیکھنے لگی ۔۔۔ ۔

"جان بوجھ کر میرے سامنے سیگریٹ پیتے ہیں ۔۔۔ پتہ ہے نا میری کمزوری ہے انہیں ایسے کرتے دیکھنا ۔۔۔ ۔ وہ چور نگاہوں سے اسے دیکھتے منہ میں بڑ بڑا ئی ۔ ۔

یارم بلوچ کے لبوں پہ مسلسل مسکراہٹ تھی ۔۔۔ ۔

آتش بلوچ جو احد سے ایک میٹنگ کے کچھ پوائنٹس ڈسکس کرنے گیا تھا راستے میں زبیدہ کو آتے دیکھا تو اپنے ساتھ گاڑی میں لے آیا ۔۔۔ اب وہ دونوں ایک ساتھ گھر داخل ہوئے ۔۔۔ ۔

سامنے صوفے پہ بیٹھے یارم بلوچ کو دیکھ کر اس کی آنکھیں حیرت کی زیادتی سے پوری کی پوری کھل گئیں۔۔۔ ۔ براق پردے کے پیچھے بال چھپائے کھڑا تھا۔ وہ اپنی طرف سے چاہت کے ساتھ ہائیڈ اینڈ سیک کھیل رہا تھا۔

یارم بلوچ نے اسے اندر داخل ہوتے دیکھا تو اپنی جگہ سے اٹھ کر جارہانہ انداز میں تیزی سے اسکی طرف بڑھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.