Chapter 31: باب 31

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

""میری بیوی کو مجھ سے دور رکھنے کی سزا

یارم بل وچ نے اسکے پاس پہنچ کر غراتے ہوئے ایک زوردار پیچ اسکے جبڑے پہ مارا ۔۔ ۔

آتش کا چہرہ اس اچانک پڑی افتاد پہ جھنجھجنا اٹ ھا ۔۔۔ ۔

پل بھر کے لیے تو وہ کچھ سمجھ نہیں سکا ۔۔۔ مگر جلد ہی حواسوں میں لوٹ کر معذرت خواہانہ انداز میں بولا "Sorry Bhai "

""وہ میں نے اپنی بہن سے وعدہ کیا تھا نا بتانے کا

وہ جبڑے کو اپنی انگلیوں سے مسلتے ہوئے بولا ۔۔ ۔

"تین سال پہلے بنی بہن کا وعدہ نبھانا یاد رہا تھا ؟؟ ؟

"تیرا تڑپتا ہوا بھائی تیرے لیے کچھ نہیں ؟؟ ؟ یارم بلوچ کو تاؤ چڑھا۔ اب وہ اس کے ہاتھ سے نہیں بچ سکتا تھا۔ اس نے مٹھی زور سے بھینچی اور اپنا پورا زور لگا کر پھر سےاس کے ناک پر مکا دے مارا۔۔ آتش بلوچ جانتا تھا وہ اپنے بھائی کا قصوروار تھا تبھی مار کھا رہا تھا۔ تاکہ اس کا غصہ ٹھنڈا ہوجائے ۔۔۔ ۔ زبیدہ اور سسی کے ساتھ ساتھ چاہت بھی ہونق بنی فق نگاہوں سے یارم بلوچ سے اس کو مار کھاتے ہوئے دیکھ رہی تھیں ۔۔۔۔ مگر آگے بڑھ کر اسے کچھ کہنے کی کسی میں بھی ہمت نہیں تھی ۔۔۔۔ ۔

"اور یہ میری بیوی کو مجھ سے اتنے" سالوں چھپا کر رکھنے کے لیے ۔۔۔ ۔

ابھی وہ ہاتھ ناک پر رکھ کر کراہا ہی تھا کہ ۔۔۔ ۔

پیٹ میں پڑنے والے مکے نے اسے مزید کراہنے پر مجبور کر دیا تھا۔

""معافی مانگ تو رہا ہوں

وہ مسکرا کر بولا تو یارم بلوچ کے غصے کا گراف مزید ہائی ہوا ۔۔۔۔ ۔

"مار ِاس منسیے کو "میری طرف سے بھی ایک ۔۔۔ اپنی ماں سے بھی چھپایا اس نے

زرش بلوچ بھی کاٹ دار نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے بولیں ۔۔۔ ۔

اب کے بار یارم بلوچ کا پیچ آتش بلوچ نے اپنی کلائی پر روکا جو اس کے پیٹ پر پڑنے والا تھا۔

لیکن اگلے ہی پل یارم بلوچ نے اس کی گردن میں ہاتھ ڈال کے اسے پشت سے اپنے ساتھ لگایا ۔۔۔۔ ۔

!!!!!"ما "۔۔۔ ۔ براق جو پردے کے پیچھے چھپا ہوا تھا آتش بلوچ کو مار پڑتے دیکھ کر فورا پردے کی اوٹ سے باہر نکلا ۔۔۔۔ اور ہاتھ میں موجود بال اٹھا کر یارم بلوچ کو مارنے کا اشارہ کیا ۔۔۔ ۔

اس ننھے میاں کے غصیلے تیور وں سے صاف وا ضح ہو رہا تھا کہ اگر یارم نے آتش بلوچ کو اب مارا تو براق اسے بال مار دے گا ۔۔۔ ۔

وہ یارم بلوچ کو غصے سے دیکھ رہا تھا ۔۔۔ ۔

""اور یہ میری ہی اولاد کو میرے خلاف بھڑکانے کے لیے

یارم بلوچ نے آخری مکا اسکی پسلیوں میں دے مارا ۔۔۔ ۔

آتش درد سے بلبلا تے ہوئے اسکی گر فت سے آزاد ہوا ۔۔۔ اور نیچے جھک کر ننھے براق کو اپنی گود میں لے کر چٹا چٹ چوم ڈالا ۔۔۔ ۔

"قربان جائے چاچو پلس ماموں اپنی جان پہ ۔۔۔۔ ۔

""کیا شاندار اینٹری ماری ہے ۔۔ ۔ میرے شہزادے نے

آتش بلوچ نے ہنستے ہوئے سامنے کھڑے تلملاتے ہوئے یارم بلوچ کو دیکھا ۔۔۔۔۔ اور ابرو اچکا کر شرارتی انداز میں آنکھ ونگ کرتے ہوئے اسے چرایا ۔۔۔۔ ۔

""ادھر دے میرا بیٹا یارم بلوچ نے براق کو آتش کی گود سے لے کر اپنے ساتھ لگایا ۔۔۔۔۔ اسے سینے سے لگاتے ہی یارم بلوچ کے جسم میں طمانیت بھری لہر دوڑ گئی ۔۔۔ ۔

مگر براق صاحب نے یارم کے سینے پہ اپنے ننھے منے ہاتھوں سے مکے برسانے شروع کر دئیے ۔۔۔۔ اور رونے لگا جس کا یارم بلوچ جیسے مضبوط مرد کے جسم پہ کوئی خاص اثر نہیں ہوا ۔۔ ۔

!!!!"بڑا شوق ہے نا تجھے سالا بننے کا ۔۔۔ تو بتاو ۔۔۔ سالے صاحب ۔۔۔ ۔

"میرا بیٹا حب کیسے کرے گا؟

اس نے تیکھے چتونوں سے گھورتے ہوئے آتش سے پوچھا۔

""یہ لیں ،آپکے لٹل ماسٹر کی ٹیپ ریکارڈر کا سٹاپ بٹن آتش بلوچ نے اپنی پاکٹ میں سے ڈیری ملک نکال کر یارم بلوچ کی طرف اچھالی ۔۔۔۔ وہ ہمہ وقت اپنی پاکٹ میں اسکے لیے رکھتا تھا ۔۔۔ ۔

جسے یارم بلوچ نے مہارت سے کیچ کرلیا ۔۔۔ اور کھول کر براق کیطرف بڑھائی ۔۔۔ ۔

"!"یہ لو میری جان

چاکلیٹ دیکھ کر براق کی آنکھوں میں آنسووں کے ساتھ ساتھ اب چمک ابھر آئی ۔۔ ۔

براق کا رونا پل بھر میں تھم گیا ۔۔۔۔ وہ رونا بھول کر چاکلیٹ کی طرف متوجہ ہوگیا ۔۔۔۔ ۔

!!!"سالے صاحب ۔ ۔

جیسے آپ نے میری بیوی کو مجھ سے دور رکھا اب میں اور ماں سا تیری بیوی کو بھی اپنے ساتھ لے جائیں گے تو "سنبھالتا رہنا یہاں اکیلے اپنا بزنس ۔۔۔۔ ۔

یارم بلوچ نے اسے تپا نے کے لیے کہا ۔۔۔۔ ۔

"بھاڑ میں جھونک دوں گا ایسا بزنس جو مجھے میری شہزادی سے دور کرےگا ۔۔۔ ۔

""جہاں میری ملکہ دل میں بھی اسکے پیچھے پیچھے وہ یارم بلوچ کی بات پہ جلنے کڑ ھنے کی بجائے ۔۔۔۔ ہنستے ہوئے آسان سا حل پیش کرکہ اسے لاجواب کر گیا

***

""دیکھ کیسے بیویوں کے پیارے ہیں میرے بیٹے ۔۔۔۔ پھر بھی ذرا سا بھی خیال نہیں ان کی بیویوں کا ان کا زرش بلوچ نے ماتھے پر بل ڈالے خفگی بھرے انداز میں کہا ۔۔۔ ۔

چاہت ان کے پاس سر جھکائے خاموش کھڑی تھی ۔۔ ۔

"یہ لیں ماں سا آپ کا پوتا جس کے لیے آپ کب سے تمنا کر رہی تھیں۔ آپ کی بہو اسے چھپائے بیٹھیں تھی۔۔۔۔ یارم نے براق کو زرش بلوچ کی گود میں دیا ۔۔۔ ۔

اس سرخ و سفید رنگت والے نیلی آنکھوں،اور ستواں ناک والے پیارے سے بچے کو زرش بلوچ نے جان نثار نظروں سے دیکھا ۔۔۔۔ ان کی انھیں فرط مسرت سے بھیگنے لگیں ۔۔۔ ۔

انہوں نے ڈبڈبائی ہوئی نظروں سے اس کے پھولے ہوئے گال کو چھو کر جی بھر کر دیکھا ۔۔۔ ۔

پھر اسکی پیشانی پہ بکھرے سیاہ بالوں کو پوروں سے پیچھے کیے اس پہ محبت بھرا بوسہ دیا۔۔۔۔ ۔

اور اپنے گلے سے لگایا ۔۔۔ ۔

براق بہت خوش مزاج بچہ تھا ،ہر کسی سے جلدی گھل مل جاتا تھا۔ اس لیے اس نے زرش بلوچ کو دیکھ کر زیادہ حیرت کا اظہار نہیں کیا۔۔۔ ۔

""لائیں اسے مجھے بھی دیں

یارم اسے اپنی گود میں لے کر ابھی صوفے پہ بیٹھا ہی تھا کہ ۔۔۔۔۔ اسے کچھ گرم گرم اور کچھ گیلا سا محسوس ہوا

***

اس نے تشویش بھرے انداز میں نیچے دیکھا ۔۔۔۔ جہاں اسکے سارے کپڑے گیلے ہوچکے تھے ۔۔۔ ۔

"ہا۔۔۔ ہا ۔۔۔ ہا ۔۔۔ ۔

آتش بلوچ نے جاندار قہقہہ لگایا۔۔۔۔ ۔

جبکہ یارم بلوچ تو ابھی تک سکتے کی حالت میں تھا ۔۔۔۔ اسے امید نہیں تھی کہ کبھی اس طرح کا حادثہ بھی پیش آسکتا تھا اس کے ساتھ ۔۔۔۔ ۔

"سوری ۔۔۔۔ وہ میں نے آج براق کو ڈائیپر نہیں لگایا ۔۔۔ ۔

" اسے زیادہ ڈائیپر لگانے سے ریشز ہوجاتی ہیں

چاہت نے نچلا ہونٹ دانتوں سے چباتے ہوئے پشیمانی سے کہا ۔۔۔ ۔

"بڑا شوق تھا نا بابا بننے کا ۔۔۔ اب پہلی سیڑھی پہ چڑھنے سے پہلے ہی پھسل گئے ۔۔۔۔ تمہارے جیٹھ سا

!!!!"۔۔ ۔

آتش بلوچ کے پاس سسی پہنچ چکی تھی اور اپنے دوپٹے کے پلو سے اسکا چہرہ صاف کر رہی تھی ۔۔۔ ۔

وہ اس کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیے اسے مزید اپنا چہرہ صاف کرنے سے روک گیا ۔۔۔ ۔

"بھائی آپ میرے روم سے چینج کر لیں "

آتش بلوچ نے یارم سے کہا تو وہ بھی اٹھ کر اسکے بتائے گئے کمرے کی طرف دیکھنے لگا۔ ۔

"جاؤ کھانے کا انتظام کرو۔۔۔ یا رکو سسی میں بھی تمہاری ہیلپ کرواتا ہوں "۔

"نہیں داماد سا آپ بیٹھیں میں سسی کے ساتھ کھانا بناتی ہوں ۔۔۔ ۔

"نہیں آپ تھک گئی ہوں گی آپ کچھ د "یر آرام کرلیں دوائی لے کر

آتش نے انہیں شگفتگی سے کہا

۔۔۔۔ کیونکہ وہاں چاہت ،اور زرش بلوچ تھے ۔۔۔۔ ان کے ساتھ بیٹھنا زبیدہ کو ٹھیک نہیں لگا ۔۔۔۔ اس کے لیے اتنا ہی بہت تھا کہ زرش بلوچ نے ان کی بیٹی کو بہو کا رتبہ دیا تھا ۔۔۔ اب ان اعلی نسب والوں کے ساتھ بیٹھنا زبیدہ کو ٹھیک نہیں لگا ۔۔۔ ۔

"لائیں اسے مجھے دیں میں اسے کپڑے بدلوا دوں ۔۔۔۔ زبیدہ نے براق کو یارم کی گود سے لے لیا اور اس کے کمرے کی طرف چلی گئی ۔۔۔۔۔ تو یارم بھی آتش کے بتائے ہوئے کمرے میں چینج کرنے کے لیے بڑھ گیا

***

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

رات کا دوسرا پہر شروع ہو چکا تھا ساری حویلی اس وقت نیند میں ڈوبی ہوئی تھی چاروں پہر اندھیرے اور سناٹے کا راج تھا ۔۔۔ ۔ اسی وقت کسی کی پراسرار آنکھیں چاروں طرف گھوم کر اس گھر کا جائزہ لے رہی تھیں۔

وہ جو بھی تھا سیاہ لباس میں ملبوس تھا ۔۔۔ ۔ اس نے نیچے کھڑے ہوکر ایک نظر فرسٹ فلور کی کھلی ہوئی کھڑکی پہ ڈالی اور اگلے ہی پل بنا آواز پیدا کیے اس نے لکڑی کی سیڑھی اٹھائی اور کھڑکی کے ساتھ جانے والی دیوار کے ساتھ لگائی ۔۔۔ ۔

اب وہ آہستگی سے مضبوط قدم جماتے ہوئے لکڑی کی سیڑھیاں چڑھنے لگا ۔۔۔ ۔

کھڑکی کے پاس جاکر وہ بنا کسی بھی قسم کی آہٹ پیدا کئے کمرے میں کود گیا۔

وہ چند لمحوں میں اپنی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہو چکا تھا ۔۔ ۔

کمرہ موسم کے مطابق کافی گرم تھا ہیٹر کی وجہ سے ورنہ باہر تو ہر طرف ٹھنڈک پھیلی ہوئی تھی۔۔۔۔ اس نے دیکھا اس کی دونوں ننھی پریاں سامنے ہی بے بی کاٹ میں گلابی کمبل سینے تک اوڑھے دنیا جہاں سے بے خبر محو استراحت تھیں۔ جبکہ ھادیہ جو ابھی آس اور آویزہ کو سلا کر اپنی جگہ پہ لیٹی ہی تھی ۔۔۔۔ اور سونے کی کوشش کر رہی تھی۔ کمرے میں کسی کی موجودگی کو محسوس کر رہی تھی ۔۔۔ مگر ڈر کے باعث آنکھیں نہیں کھول پا رہی تھی ۔۔۔ ۔

ھاد نے دیکھا ۔۔۔۔ کہ ۔۔۔ ۔

نائب بلب کی روشنی میں اس کا چہرہ واضح نظر آرہا تھا

پلکیں ہولے ہولے لرز رہی تھیں۔

وہ آہستہ سے چلتا ہوا اس کے قریب آ رکا ،وہ بلکل اس کی آنکھوں کے سامنے تھی جس کے لئے وہ آیا تھا ۔۔۔ ۔ "آپ کب آئے "؟

ھادیہ نے اسکے مخصوص کلون کی مہک کو محسوس کیا تو جھٹ آنکھیں کھول دیں۔۔۔ ۔

"اور یہاں کیسے پہنچے "؟

اس نے اندر سے بند دروازے کو دیکھ کر حیرانگی سے اس سے پوچھا ۔۔۔ ۔

"آپ تو میکے آ کر اپنے معصوم سے شوہر کو بھول ہی گئیں ۔۔۔۔ تو میں نے سوچا کیوں نا ۔۔۔۔ زرا شادی سے پہلے چھپ چھپ کر ملنے والا رومینس ۔۔۔۔ کرنے کی حسرت دل میں لیے ہی نا رہ جائیں ۔۔۔۔ تبھی چلے آئے "۔۔۔۔ اپنی گرل فرینڈ سے چھپ چھپ کر ملنے

وہ اپنی پوروں سے اسکی ستواں ناک دبا کر شرارت سے بولا ۔۔۔۔ ۔

"اوہ ۔۔۔ ۔!!! تو میرا بوائے فرینڈ ملنے آیا ہے مجھ سے "؟

وہ مسکرائی۔ ۔۔۔ ۔

""جی بالکل ۔۔۔ ۔

وہ اسکی شہ رگ سہلانے لگا۔۔ ۔

"میرا شوہر نا بڑا ظالم ہے ۔۔۔۔ اس نے مجھے آپکے ساتھ دیکھ لیا تو نجانے کیا کر ڈالے ۔۔۔ ۔

ھادیہ چہرے پہ پریشان کن تاثرات سجائے بولی ۔۔۔ ۔

"بھول جاؤ شوہر کو بس یہ یاد رکھو تمہارا دیوانہ تمہیں کھڑکی سے کود کو ملنے آیا ہے اس کی کوئی خاطر مدارت کرو "سویٹ ہارٹ

وہ لبوں کو فوکس کیے بولا ۔۔۔ ۔

"کہیے کیسی خاطر کروں "؟ ھادیہ مسکراتی ہوئی اس کی آنکھوں میں دیکھتی دھیمی آواز میں آہستگی سے بول رہی تھی اور ساتھ ساتھ ھاد بلوچ کے چہرے پر اپنی نرم و نازک انگلیاں پھیر رہی تھی

" ہائے ۔۔۔ بلوچی سائیں سنا ہے سسر ال کے کمبل میں ٹھنڈ نہیں لگتی ۔۔۔ اتنی سردی میں ملنے آیا ہوں "۔۔۔ تھوڑی سی جگہ چاہیے اس کمبل میں۔ ۔

" "انگلی کیا پکڑائی آپ تو بازو کھینچ کر واقعی کمبل ہوتے جا رہے ہیں

ھاد بلوچ ۔۔۔ ھادیہ کا نازک سا ہاتھ تھام کر اپنے لبوں سے لگاتا ہوا لہجے میں بےحد محبت لیے بول رہا تھا ۔۔ ۔ اپنے چہرے پر اس کی انگلیوں کا نرم لمس اسے بہکا رہا تھا ھادیہ کے یوں چھونے کی یہ عادت اسے بہت بھاتی تھی

"اگر بیوی خوبصورت ہونے کے ساتھ شرارتی بھی ہو تو اس سے محبت نہیں عشق ہوجاتا ہے ۔۔۔ بلوچی سائیں !!!!۔۔ ۔

اپنی نگاہیں ہنوز ھاد کی آنکھوں میں گاڑھے وہ ابھی بھی ھاد بلوچ کے چہرے پر ہاتھ پھیر رہی تھی جبکہ ھاد اس کی خوبصورت آنکھوں میں دیکھتا محبت بھرے انداز میں بول رہا تھا۔

پھر بے اختیار اس کے گلابی لبوں پر جھکا کئی لمحے یوں ہی سرکے تھے اب وہ اپنے لب ھادیہ کی گردن پر رکھ چکا تھا جبکہ ھادیہ اس کے والہانہ انداز پر سختی سے اپنی آنکھیں بند چکی تھی۔ ۔ دونوں کی ہی دھڑکنوں میں ارتعاش برپا تھا ،موج نسیم ،خوش بوئے گل ،مستی بہار

،ہر چیز ملتی ہے تیری گردن کے آس پاس

وہ اسکی گردن پہ جھکا اسے اپنے لمس اے مہکانے لگا ۔۔۔ ۔

""کتنی سردی ہے نا اور میرے پاس کچھ بھی نہیں تو آؤ ایک دوسرے کو اوڑھ لیں ہم

پے در پے وہ جسارتیں کرتا ہوا اسے اپنے حصار میں لے گیا اور خمار آلود آواز میں اسکے کان کے قریب سرگوشیاں کر رہا تھا ۔۔۔ ۔ جبکہ ھادیہ اس کی باتیں سن کر مزید خود میں سمٹ گئی تھی آنکھیں ہنوز اس نے میچی ہوئی تھی۔

!!"" پپ پلیز ۔۔ ۔

آنکھیں موندے وہ منمنائی تھی جب کہ ھاد بلوچ اس کے سرخ چہرے کو ایک نظر دیکھتا اپنے امڈ تے جذبات پر قابو نہیں پا سکا ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

سسی اور آتش بلوچ دونوں کچن میں تھے ۔۔۔ ۔

""ایسا کرتا ہوں باہر سے کچھ آرڈر کردیتا ہوں

اس نے پاکٹ سے موبائل نکال کر کہا ۔۔۔ ۔

"نہیں ۔۔۔ نہیں ۔۔۔ پہلی یار ماں سا ہمارے گھر آئیں ہیں باہر کا کھانا منگوائیں گے تو انہیں اچھا نہیں لگے گا "۔۔۔ میں بناتی ہوں نا جلدی سے ۔۔۔ ۔

اس نے جلدی سے چاول نکال کر انہیں بھگو تے ہوئے کہا ۔۔ ۔

"ڈاکٹر نے کہا تھا کہ تمہیں اپنا خیال رکھنا ہے۔ ریسٹ کرنا ہے۔ اور ۔۔۔۔ ۔

"بس۔۔ ۔ بس ۔۔۔ کر "لوں گی ریسٹ بھی ۔۔۔۔ آپ اتنی فکر مت کریں

وہ فریج میں سے چکن نکال کر سلیب پہ رکھتے ہوئے بولی ۔۔ ۔

آتش بلوچ جو شرٹ کے کف فولڈ کیے اسکی طرف آرہا تھا ۔۔۔۔ اسے پشت سے اپنی بانہوں میں بھر کر اسکے شانے پہ اپنی تھوڑی ٹکا ئے سرگوشینما آواز میں بولا

"آپ کی فکر نہیں کر "یں گے تو اور کس کی کریں گے

سسی کا چہرہ کچھ چولہے کی تمازت سے اور کچھ اسکی قریب پہ دہک کر اناری ہوا ۔۔۔ ۔

آتش نے نرمی سے اسکے مخملیں رخساروں کو اپنے لمس سے مہک ایا ۔۔۔ ۔

""آ۔۔۔۔ آپ ۔۔۔۔ یہ میری مدد کروا رہے ہیں؟

سسی چہرہ موڑ کر روہانسی آواز میں بولی ۔۔۔۔ ایسا کرتے ہوئے اسکے لب اپنے آپ آتش بلوچ کی بئیرڈ کو ہلکا سا چھو گئے ۔۔۔۔ ۔

وہ شرم سے پانی پانی ہوئی اور نظریں جھکا گئی۔۔۔ ۔

""اب آپ خود ہی ایسا کریں گی تو کیسے کام چلے گا

وہ شرارتی نظروں سے اسکی طرف دیکھتے ہوئے ذومعنی انداز میں بولا۔۔۔ ۔

"آپ یہاں سے جائیں گے تو "سارا کام ہو جائے گا

اس نے آتش بلوچ کی طرف دیکھے بنا اسے باہر کی طرف دھکیلا ۔۔۔ ۔

""بیٹھو یہاں

زرش بلوچ نے حبچاپ کھڑی ہوئی چاہت کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے ساتھ والے صوفے ہی بٹھایا ۔۔۔۔ ۔

"چاہت بیٹا کیوں کیا تم نے ایسا ۔۔۔۔؟؟ ؟

"ایک بار مجھے بتایا تو ہوتا کہ بات کیا تھی؟ "کس وجہ سے تم نے اتنا بڑا قدم اٹھایا۔۔۔۔ اپنے اس شوہر کو چھوڑ کر چلی گئی ۔۔۔۔ جس کی توجہ حاصل کرنے کے لیے تم نے کتنی کوششیں کیں تھیں۔

!!!"آپ کو پتہ نہیں ممی ۔۔ ۔

"انہوں نے مجھ سے میرے بھائی کو چھین لیا تھا ۔۔۔ اس بھائی کو جو میری زندگی تھا ۔۔۔ جس نے میرے لیے کیا کیا کچھ نہیں کیا تھا ۔۔۔۔ اس نے اپنے منہ سے کھانا نکال کر مجھے کھلایا ۔ خود بھوکے رہے مگر میری ہر ضرورت پوری کی ۔۔۔۔ مجھے ماں باپ کی کمی کبھی محسوس ہونے نہیں دی ۔۔۔۔ ہماری ایک چھوٹی سی دنیا تھی ۔۔۔۔ آپ !!!! کے بیٹے نے اسے اجاڑ دیا ۔۔۔۔۔ ممی ۔۔ ۔

"آپ بتائیں اپنے بھائی کے قاتل کے ساتھ میں ایک ہی چھت تلے رہ سکتی تھی ؟؟؟ ؟

"کیسے معاف کردیتی میرے بھائی کا قتل انہیں "؟؟ ؟

"مجھے میرے بھائی سے عزیز کچھ بھی نہیں اپنا پیار بھی نہیں ۔۔۔۔ ۔

"کیا آپ میری جگہ ہوتیں تو معاف کر دیتی انہیں "؟

وہ انتہائی کرب زدہ آواز میں بولی اور ساتھ ساتھ زار و زار آنسو بہائے چلی جا رہی تھی ۔۔۔ ۔ اک مہرباں ہستی کا سہارا ملتے ہی وہ اک بار پھر سے ٹوٹ گئی تھی ۔۔۔ ۔

اتنا بڑا انکشاف سن کر زرش بلوچ بھونچکا رہ گئیں ۔۔۔۔ ان کی آنکھوں کے آگے اندھیرا چھانے لگا ۔۔۔۔۔ انکی بگڑتی ہوئی صورت دیکھ کر چاہت ان کی طرف دیکھا ۔۔۔ ۔

”کیا بات ہے ممی بتاٸیں یا“؟ اس نے سوالیہ نگاہوں سے زرش بلوچ کی طرف دیکھا۔

” چاہت بچے ۔! میری بات سنو ۔ اسے معاف کردو“ انہوں بہت سوچ بیچار کے بعد اک ہی سانس میں اپنی بات کہہ دی۔ انکی بات سن کر چاہت کو بہت بڑا جھٹکا لگا تھا۔ وہ اک دم سے اٹھ کر کھڑی ہوگئی۔ اس کے دماغ کی رگیں تن گٸیں اور چہرے پر وحشت طاری ہوگٸی تھی۔

” ۔ میں اس کی گھر کی رونقیں واپس لانا چاہتی ہوں۔ اور تمہیں پہلے کی طرح خوش دیکھنا چاہتی ہوں۔ اپنے گھر واپس چلو میرے ساتھ۔۔۔۔۔ ۔“

انہوں نے اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ کر کہا وہ جانتی تھیں کہ وہ حق پہ تھی ۔۔۔ مگر یوں اسے اس کے حال پہ تو نہیں چھوڑ دینا تھا۔ اب وہ ایک بچے کی ماں تھی۔ اپنے بچے کے لیے اور اسکی خوشیوں کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا اسے ۔۔۔۔ وہ اسے یہی سمجھانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

”لیکن ممی ! آپ بھی جانتی ہیں کہ اب میں ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ، نفرت کرتی ہوں میں ان سے۔ میں کیسے ان کے ساتھ رہ سکتی ہوں ۔۔۔۔ اپن بھائی کے موت کے ذمہ دار انسان کا نام سینے ہی میرا خون کھولنے لگ جاتا ہے۔ آپ جانتی نہیں کہ کیا کیا تھا انہوں نے میرے بھائی کے ساتھ ۔ میں نہیں بھول سکتی وہ اذیت وہ درد پلیز ۔“ وہ بہت دکھ اور کرب سے بول رہی تھی اس کی آنکھیں سرخ ہوگٸی تھیں اس کے پرانے زخم تازہ ہوگٸے تھے جس کا درد اسکی آواز اور لہجے سے جھلک رہا تھا ۔۔۔۔ ۔

” جانتی ہوں بیٹا۔ ۔! لیکن اللہ تعالیٰ بھی تو اپنے بندوں کے گناہ معاف کردیتا ہے۔ تم بھی اسے معاف کردو۔ اپنے بیٹے کے لیے ہی سہی ۔“ انہوں نے دکھی سے لہجے میں کہا۔

” سوری ممی! میں آپ کی یہ بات نہیں مان سکتی۔ آپ مجھ سے اور جو کچھ مرضی مانگ لیں ،میں دینے کو تیار ہوں۔ لیکن یہ حامی نہیں بھر سکتی میں۔“ زرش بلوچ اس کے ضدی انداز پر گنگ رہ گئی تھیں ۔۔ ۔ وہ تو سوچ رہی تھی کہ چاہت ان کی بات مان جائے گی۔ لیکن وہ غلط تھیں ۔۔ ۔

اچانک انکے سینے میں شدید قسم کا درد اٹھا ۔۔۔ ۔

وہ اپنے بازو پہ ہاتھ رکھ کر اس درد کو برداشت کرنے کی کوشش کرنے لگیں ۔۔۔ ۔

مگر درد حد سے سوا تھا ۔۔۔ ۔

ان کے چہرے کی رنگت زرد پڑنے لگی ۔۔۔۔ تو چاہت کے تو ہاتھ پاؤں پھولنے لگے انکی حالت دیکھ کر ۔۔۔۔ ۔ !!!!"بھائی ۔۔۔۔ سسی ۔۔۔ ۔

اس نے لہرا کر صوفے پہ گرتی ہوئے زرش بلوچ کے سر کے نیچے ہاتھ رکھتے ہوئے آتش بلوچ اور سسی کو آواز لگائی ۔۔۔۔ ۔

چاہت کی جھنجھلائی ہوئی پریشان کن آواز سن کر سسی اور آتش کے ساتھ ساتھ یارم بلوچ بھی کمرے سے با ہر بھاگا آیا ۔۔۔۔ ۔

""کیا ہوا ماں سا ؟

آتش بلوچ نے ان کا گال تھپتھپاکر کر پوچھا ۔۔۔ ۔

""ماں سا ؟

یارم نے دیکھا زرش بلوچ کی آنکھیں بند ہو چکی تھیں ۔۔۔ ۔

اس نے ایک بھی لمحہ ضائع کیے بغیر انہیں اپنی مضبوط بازووں میں بھر کر باہر کی طرف دوڑ لگائی ۔۔۔ ۔

آتش بلوچ بھی ان کے پیچھے باہر نکالا ۔۔۔۔ اور جاکر گاڑی میں بیٹھا پھر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر گاڑی سٹارٹ کی

***

یارم نے انہیں پچھلی سیٹ پہ لیٹا تے ہوئے ان کا سر اپنی گود میں رکھ لیا ۔۔۔ ۔

کچھ ہی دیر میں وہ ہسپتال پہنچ گئے تھے ۔۔۔ ۔

ڈاکٹر وہاج اور ڈاکٹر زارا کے ساتھ ساتھ رات کی ڈیوٹی والے تمام ڈاکٹرز وہاں موجود تھے وہ سب کے سب حرکت میں آگٸے انہوں نے زرش بلوچ کو ایمرجنسی میں لے جا کر ان کا چیک اپ شروع کردیا۔

یارم بلوچ اور آتش بلوچ دونوں کوریڈور میں کھڑے تھے وہ دونوں ہی اپنی ماں کی حالت پہ بہت پریشان تھے۔ ان دونوں کو توا پنی جان نکلتی محسوس ہورہی تھی ۔۔۔ دونوں کا روم روم اپنی ماں کی صحت یابی کیلئے دعا کو تھا۔

یارم بلوچ خود بھی پریشان تھا۔۔ ۔ اور سامنے کھڑے آتش بلوچ کی بے چینی اور بے فراری بھی دیکھ رہا تھا۔ وہ چلتا ہوا ۔۔ اس کے پاس آیا اور اس کو تسلی دینے لگا۔

”آتش ۔۔ ۔! حوصلہ رکھو کچھ نہیں ہوگا ہماری ماں سا کو۔“

”بھائی آپ دعا کریں کہ انہیں کچھ نا ہو ۔“ اس نے یارم کے ہاتھوں کو تھام کر اس سے التجاٸیہ انداز میں غمگین سی آواز میں کہا درد کی شدت سے اس کا اپنا سر بھی پھٹنے والا تھا اور اس کی آنکھیں چھلکنے کو تیار تھیں لیکن پھر بھی وہ بڑے ضبط سے کھڑا تھا۔

یارم بلوچ نے آتش کو اپنے گلے سے لگایا تو دونوں ایک دوسرے کے ساتھ لگے اپنا غم بانٹنے لگے ۔۔۔۔ ۔

وہاج نے یارم کو بھی اپنے ساتھ آئی سی یو میں آنے کا کہا ۔۔۔۔ ۔

وہ چاہے خود سپیشلسٹ تھا ،مگر اپنی ماں کو ٹریٹ کو کرنا اسکے بس سے باہر تھا ۔۔۔۔ اس نے ڈاکٹر وہاج کو منع کردیا تھا ۔۔۔ ۔

وہ دونوں کافی دیر سے کوریڈور میں ٹہلتے ہوئے ڈاکٹرز کے باہر آنے کا انتظار کر رہے تھے۔ تب ہی ایمرجنسی کا دروازہ کھلا اور ڈاکٹر وہاج باہر آئے۔۔ اتش بلوچ دوڑ کر ان کے پاس گیا اور بڑی بے تابی سے ان سے استفسار کیا۔ ”ڈاکٹر میری ماں سا ؟ اب کیسی طبیعت ہے ان کی، پلیز بتاٸیں۔ ؟“

” آپ کی مدر کو مائنر ہارٹ اٹیک آیا ہے۔ مگر اب وہ ٹھیک ہیں“ انہوں نے اپنے مخصوص دھیمے انداز میں اس کو بتایا۔ اور اس کے کندھے کو تھپتھپا کر اس کو تسلی بھی دی۔

”کیا میں اپنے ماں سا سے مل سکتا ہوں۔ ؟“اس نے بڑی بےتابی سے پو چھا۔

”نہیں ابھی نہیں۔ کچھ دیر کے بعد۔“ انہوں نے اس کی بے تابی دیکھ کر کہا۔

”لیکن کیوں ابھی کیوں نہیں۔ ؟“ اس نے غصے سے جھنجلا کر پوچھا۔ اور سوالیہ انداز میں ڈاکٹر وہاج کی طرف دیکھا۔

”ابھی وہ انڈ را بز رو یشن ہیں۔ اور ہاں نیکسٹ یاٸم خیال رکھیے گا۔ ان کو کسی بھی قسم کی کوٸی پریشانی نہ ہو اور نہ ہی وہ کوٸی سٹریس لیں پلیز ،ورنہ ان کے لیے خطرہ بڑھ جائے گا، پہلے ہی کوئی سٹریس لینے کی وجہ سے ان کا یہ حال ہوا ہے۔“ انہوں نے تفصیل سے آتش کو زرش بلوچ کی کنڈیشن بتاٸی اور یارم بلوچ کے شانے پہ ہاتھ رکھتے ہوئے وہاں سے وارڈ میں موجود پیشنٹ کو دیکھنے چلے گئے ۔۔۔۔ ۔

:کچھ گھنٹوں بعد

” آو آتش میرے ساتھ ۔ ۔! ماں سا کو پرائیویٹ روم میں منتقل کر دیا گیا ہے وہاں چل کر ان سے ملتے ہیں“ وہ یارم کی بات سن کر جلدی سے روم کی طرف دوڑا۔ مگر وہ ابھی بھی ہوش میں نہیں تھیں۔

چاہت سے گھر میں رکا نہیں گیا۔ تو زبیدہ اسکی بے چینی دیکھ کر اسے اپنے ساتھ ہسپتال لے آئیں ۔۔۔ ۔

آتش اور یارم باہر کوریڈور میں تھے۔ زبیدہ وہیں رک گئی ان کے پاس ۔۔۔۔ چاہت زرش بلوچ کے روم کی طرف بڑھ گئی ۔۔۔ ۔

جیسے ہی وہ اندر داخل ہوئی۔ سامنے زرش بلوچ بستر پر بے سدھ سے پڑی ہوئی تھیں۔ وہ چند گھنٹوں میں ہی صدیوں کے بیمار لگ رہی تھیں۔ وہ آہستہ آہستہ چلتی ہوئی ان کے پاس آگئی۔۔۔ ۔ اور ان کے پاس بیٹھ کر ان کے ہاتھوں کو پکڑ کر چومنے لگ گئی ۔۔۔ اور ساتھ میں ان سے باتیں بھی کرنے لگی ۔۔۔ ۔

”ممی ! آپ جلد سے جلد ٹھیک ہوجاٸیں میں آپ کی ہر بات مانوں گی۔ پلیز آپ بس جلدی سے ٹھیک ہو جاٸیں ۔ آپ نے ہی مجھے ماں نامی رشتے کا احساس کروایا ۔۔۔۔ مجھے زمانے کی اونچ نیچ سکھائی ۔۔۔ مجھے بے غرض پیار دیا۔ میں آپ کے لیے کچھ بھی کروں گی ۔۔۔ کچھ بھی ۔۔۔ ۔ ۔“ اپنے ہاتھوں پر آنسوٶ ں کی نمی محسوس کر کے زرش بلوچ کی آنکھوں میں جنبش ہوٸی.

!!!!!"چاہ ۔۔ ۔

انہوں نے آہستہ سے چاہت کو پکارا۔

"چاہت ۔۔۔۔۔ ۔“چاہت نے ان کی آواز سن کر جلدی سے ان کی طرف ڈبڈباٸی آنکھوں سے دیکھا۔

”ایم سوری ممی ! پلیز مجھے معاف کر دیں۔ آپ کو دکھ دینے کے لیے۔ میں آپ کی ہر بات مانوں گی۔ ۔“ اس نے بھراٸی ہوٸی آواز میں کہا۔

” چاہ ! اب میں ٹھیک ہوں،بس تم میرے ساتھ گھر چلو ۔“ انہوں نے بس اتنا ہی کہا اور خاموش ہوگئیں۔

”لیکن ممی ! میری ایک بات تو ۔۔۔۔۔ ۔“ اس نے کچھ کہنا چاہا تو زرش بلوچ نے اس کو اشارے سے مزید بولنے سے منع کر دیا اور گھر چلنے کو کہا۔

”میں ٹھیک ہوں چاہت ،تم نے گھر جانے کے لیے ہاں کر دی، اب میں بالکل ٹھیک ہوگئی ہوں۔ ۔“ وہ ہلکا سا مسکرا کر بولیں ۔

” ٹھیک ہے ممی ۔" اس نے ہاں تو کر دی تھی مگر اپنے دکھوں اور تکالیف کو اپنے اندر ہی دفن کر دیا تھا اور اب وہ وہی کر رہی تھی جو زرش بلوچ اس سے چاہتی تھیں۔ ۔۔۔ دوسری طرف اسے یارم بلوچ کے ارادوں سے بھی ڈر لگنے لگا تھا کہیں وہ واقعی براق کو اس سے چھین نا لے ۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

!! زرش بلوچ ہاسپٹل سے گھر آچکی تھیں اب وہ سب حویلی جا رہے تھے ۔۔۔ ۔

زرش بلوچ کی خوشی کا کوٸی ٹھکانہ نہیں تھا۔ سب کچھ بدل گیا تھا، جس گھر میں وہ پوتے کی امید لیے آئیں تھیں وہاں سے انہیں بیٹی کے روپ میں چاہت اور پوتے کی خواہش میں براق مل گیا تھا خوشی کے مارے ان کے پاس زمین پہ نہیں پڑ رہے تھے۔ چاہت کی گھر واپسی کے مان جانے پہ وہ بہت پر امید تھیں کہ اب ان کے بیٹے یارم بلوچ کی زند گی میں بھی روٹھی ہوئی خوشیاں واپس لوٹ آئیں گی۔ وہ دل میں ان دونوں کی خوشگوار زندگی کے لیے دعا کو تھیں ۔۔۔ وہ بہت مطمئن تھیں۔ ۔

چاہت اور سسی دونوں ان کے ساتھ پچھلی سیٹ پہ بیٹھی تھیں۔ وہ چاہت کے سپاٹ چہرے کی طرف دیکھ رھی تھی ۔۔۔۔ پھر سسی کے چہرے کی طرف دیکھا اس کے چہرے پر بہت خوشی اور چمک تھی ۔۔۔ ۔

آتش گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا جبکہ یارم ساتھ والی سیٹ پہ براق کو اپنی گود میں لیے بیٹھا کبھی اس کے ساتھ کھیلتا تو کبھی اسے فیڈر سے دودھ پلاتا ۔۔۔۔ اسے یہ سب بہت نیا اور اچھا لگ رہا تھا ۔۔۔۔ اسے اب تک یقین نہیں ہو رہا تھا کہ اس کا ایک پیارا سا بیٹا بھی اس دنیا میں آچکا ہے ۔۔۔۔ وہ بار بار اسکے سر پہ بوسہ لیتا ۔۔۔ ۔

براق بھی کچھ ہی وقت میں اس سے کافی مانوس ہوچکا تھا ۔۔۔۔ وہ یارم کا موبائل پکڑ کر اسی کی شرٹ کی فرنٹ پاکٹ میں ڈالتا اور کبھی نکالتا ہوا اس کے ساتھ کھیل رہا تھا ۔۔ ۔ ۔۔ چاہت براق کو یارم کے ساتھ فری ہوتے دیکھ اندر ہی اندر پیچ و تاب کھا کر رہ گئی ۔۔۔۔ ۔

راستے کی طوالت کی وجہ سے براق اب تھک کر یارم کی گود میں ہی سو چکا تھا ۔۔۔ ۔

زرش بلوچ بھی سیٹ کی پشت سے سر لگائے آنکھیں موند گئیں ۔۔۔ ۔

آتش نے فرنٹ مرر پیچھے بیٹھی سسی پہ سیٹ کیا ۔۔ ۔

اور ڈرائیونگ کے دوران گاہے بگاہے اس پہ بھی نظر ڈال لیتا ۔۔۔۔ ۔ سسی اس کی خود اٹھتی ہوئی نظریں بخوبی محسوس کر رہی تھی ۔۔۔ مگر سب کی موجودگی میں حب رہی ۔۔۔۔ اتفاقاً آتش اور سسی کی نظر ایک ساتھ ایک دوسرے پہ پڑی ۔۔۔ ۔

تو آتش نے اسے دیکھتے ہوئے شرارت سے آنکھ ونگ کی ۔۔۔ تو سسی نے اسے گھوری ڈالی۔۔۔ ۔

ساتھ ہی مسکرادی ۔۔۔ ۔

"شرم کرو کچھ اور ڈرائیونگ پہ دھیان دو ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ نے آہستہ آواز میں دانتپیس کر آتش سے کہا ۔۔۔ ۔

اور فرنٹ مرر کو تر چھا کیے چاہت پہ سیٹ کیا ۔۔۔۔ اب اسے مرر سے چاہت بالکل ٹھیک دکھائی دے رہی تھی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.