Chapter 32: باب 32

""اصل میں آپ یہ کہنا چاہتے تھے مجھے بھی موقع دو ۔۔ ۔

"کیوں بھائی ؟

"میں نے ٹھیک کہا نا "؟

آتش بلوچ بظاہر تو سٹیئرنگ پہ ہاتھ رکھے ڈرائیونگ کر رہا تھا ساتھ ہی ساتھ یارم بلوچ کو ٹویٹ بھی مار گیا ۔۔۔ ۔ "تو بھی رہ نا اپنی بیوی کے بغیر اتنے سال ۔۔۔۔ پھر" دیکھوں گا تیری بھی حالت

یارم نے کٹیلی نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے جوابا کہا۔۔۔ ۔

چاہت نے اسے خود کو تکتا پایا تو خونخوار نظروں سے دیکھتے ہوئے چہرے کا رخ پھیر لیا ۔۔ ۔

یارم بلوچ کے عنا بی لبوں پر مسکراہٹ پھیلی۔۔۔ ۔

سفر تمام ہوا اور وہ لوگ حویلی میں پہنچ گٸے تھے۔۔ ۔

! یارم بلوچ اپنے روم میں اکیلا تھا۔۔۔۔۔ ۔ اس کو چاہت اور براق کے بغیر روم خالی خالی لگ رہا تھا۔ وہ ابھی تک کمرے میں نہیں آئے تھے۔ وہ شاور لے کر آیا اور بیڈ پر حب لیٹ گیا اور چاہت اور اس کے روئیے کے بارے میں سوچنے لگ گیا۔۔ ۔

چاہت زرش بلوچ کے ساتھ ان کے کمرے میں آگئی تھی کیونکہ وہ صرف ان کے کہنے پہ ان کے ساتھ آئی تھی ! ۔۔۔۔ ۔

زرش بلوچ کے کہنے پہ اس نے تھکان اتارنے کے لیے فریش ہونے کے لیے شاور لیا اور بلیک کلر کا علاقائی کڑھائی والا رنگین دھاگوں سے بنا سوٹ پہنا تھا جو اسے زرش بلوچ نے دیا تھا ۔۔ وہ جانتی تھی یہ کلر تو یارم بلوچ کا فیورٹ تھا۔ مفر انہیں انکار نہیں کر سکی۔ اس نے زرش بلوچ کی خوشی کے لیے ان کے دئیے ہوئے گولڈ کے کنگن اور ہلکی سی چین بھی پہن لی تھی۔۔ وہ پہلے بھی ذیادہ تیار نہیں ہوتی تھی اور اب بھی نہیں ہوٸی تھی۔۔ لیکن آج وہ دل سے تیار نہیں ہوٸی تھی بس اس کی مجبوری تھی۔۔ ۔

سسی اس کی طرف بہت غور سے دیکھ رہی تھی۔ ۔

”کیا ہوا ایسے کیوں دیکھ رہی ہو۔۔۔۔ ؟“اس نے سسی کو اپنی طرف غور سے دیکھتے پا کر پوچھا۔ ۔

”کچھ بھی نہیں تم بہت پیاری لگ رہی ہو ماشاءاللہ۔ ۔“ اس نے مسکراتے ہوئے کہا۔ ۔

”چاہ ۔۔۔۔۔! یارم بھاٸی سا کا رویہ کیسا ہے تمہارے ساتھ؟“ سسی کے سوال پر وہ یکدم حب ہو گٸی۔ ۔ ”کیا ہوا۔۔؟ تم حب کیوں ہو۔ ؟“ اس کو خاموش دیکھ کر وہ پریشان سی ہوگٸی....

”سسی ! اس کا رویہ بہت اچھا ہے میرے ساتھ۔۔ لیکن مجھے اس کے اس روئیے سے کوٸی فرق نہیں پڑتا۔ اس کے پیار سے میری نفرت ختم نہیں ہو سکتی اور میں کبھی نہ میں وہ سب بھول سکتی جو ظلم اس نے مجھ پہ کیا۔“ وہ اک دم پھٹ پڑی۔۔ اس کا ضبط ختم ہو گیا تھا۔۔۔ ۔

” لیکن چاہ اب اگر تم واپس اس گھر میں آگئی ہو تو کیسے چلے گا یہ سب اور کتنی دیر ۔۔۔۔۔ تم ان سے نفرت کرو یا محبت۔ رہنا تو نہیں ہے نا ؟؟؟ ؟“ سسی جانتی تھی کہ یارم بلوچ نے اچھا نہیں کیا لیکن یہ بھی حقیقت تھی کہ وہ اب اسکا بچے کا باپ بن چکا تھا.اس سے اپنے کیے کی معافی مانگ چکا ہے .اور اس نے ساری زندگی گزارنی ہی اس کے ساتھ تھی تو پھر یہ اعتراض کیوں؟

”جانتی ہوں نہیں رہنا ہے لیکن صرف ان کے بچے کی ماں بن کر۔ ممی کی بہو اور بیٹی بن کر ۔ ان کی بیوی بن کر نہیں۔ ۔! کیونکہ میرا دل نہیں مانتا انہیں معاف کرنے کو ۔“ اس نے رنجیدگی سے کہا وہ بھی جانتی تھی کہ اب اس کا یہی گھر ہے مجبوری ہی سہی رہنا تو ادھر ہے ہی لیکن اپنی شرطوں پہ ۔۔ ۔

”تم یارم بھاٸی سا کو یہ احساس دلاؤ کہ۔ ۔ انہوں نے بہت ذیادہ غلط کیا ہے تمہارے ساتھ ۔۔ مگر تمہارے اور ان کے درمیان جڑا رشتہ بہت قیمتی ہے ۔۔۔ اسے خراب مت کرنا ۔۔۔ ورنہ تمہارا بیٹا رُل جائے گا ماں باپ کی لڑائی کے درمیان“سسی اس کو آہستہ آہستہ سمجھا رہی تھی وہ چاہتی تھی کہ چاہ خوش رہے..وہ چاہتی تھی چا ہت نفرت بھول کر نٸی زندگی کا آغاز کرے۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

! صبح بہت دیر سے اس کی آنکھ کھلی تھی۔۔۔۔ ۔

وہ اٹھ کر کمرے سے باہر آٸی تو اماں بی ناشتہ وغیرہ بنا چکی تھی۔ وہ بھی کچن میں آگٸی اس کو حویلی میں دلاور بلوچ کہیں بھی نظر نہیں آ رہے تھے۔۔ ۔

” اماں بی۔۔۔۔! آپ نے مجھے جگایا کیوں نہیں۔ ۔“ اس نے ان سے پوچھا۔۔ ۔

” تم گہری نیند میں تھی اس لیے میں نے تمہیں جگایا نہیں ۔۔ ویسے بھی بچیوں کے لیے دودھ بنانے رات میں بار بار اٹھتی ہو۔ تو میں نے سوچا اچھے سے نیند پوری کر لو“ انہوں نے آہستہ سےجواب دیا اور کام میں مصروف ہوگٸیں ۔ کیسے ان لوگوں کو اس نے پر ایا کر دیا تھا۔ اس کو بہت دکھ ہو رہا تھا۔۔ کہ وہ یہاں سے جاکر انہیں بھول گئی تھی۔ اس لیے اب وہ یہاں رہ کر وہ کمی پوری کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔۔۔ ۔

”اماں بی آپ لوگوں نے تو مجھے بلکل پر ایا کر دیا ہے۔۔ میں بیٹی ہوں آپ کی۔ ۔“اس نے رنجیدہ لہجے میں کہا۔۔ ۔

” ایسی بات نہیں ھادیہ۔۔ ۔! بیٹی ہو تم ہماری اور تم یہ جانتی ہو تمہارے بابا اور میں تم سے ناراض نہیں ہوسکتے کبھی بھی ۔۔ تم فکر نہ کرو بس اپنے گھر پہ دھیان دو۔ شادی کے بعد لڑکیوں کو اپنے شوہر کا گھر دیکھنا پڑتا ہے۔ وہاں کے ماحول کے تحفظ اپنے آپ کو ڈھالنا پڑتا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ وہاں کا ماحول کی ایسا نہیں ہوگا جو تم نے اتنا

نے پیار سے کہا۔۔ ۔ ان کی آواز میں نمی گھل گٸی تھی اور گلا رندھ گیا تھا وہ بھی دکھی تھیں۔ انہوں نے آگے بڑھ کر ھادیہ کو گلے لگا لیا تھا۔

ھادیہ بھی روتے ہوئے ان کے گلے لگ گٸی۔۔ وہ ایسے ہی دونوں کھڑی تھی جب دلاور بلوچ حویلی میں آئے اور انہوں نے اماں بی سے کھانا لگوانے کو کہا۔

کھانا کھانے کے بعد اماں بی اور دلاور بلوچ بتاوں میں مصروف تھے، جب ملازم نے ان نے کو ھاد بلوچ کے آنے کی اطلاح دی۔ دلاور بلوچ اور ھادیہ دونوں آگے پیچھے ہی ڈراٸنگ روم میں داخل ہوٸے ۔ ۔

ان دونوں نے سلام کیا۔ ھاد بلوچ کو ڈرائینگ روم کے صوفے پہ براجمان تھا اس نے سر اٹھا کر ھادیہ کو

دیکھا۔۔ وہ بہت پیاری لگ رہی تھی لیکن وہ ذیادہ دیر اس کو یوں ٹکٹکی باندھے دیکھ نہیں سکتا تھا۔ کیونکہ دلاور بلوچ بھی ڈراٸنگ روم میں بیٹھے تھے۔ ۔ انہوں نے ھاد بلوچ سے بہت اچھے اور خوشگوار انداز میں سلام لیا اور احوال دریافت۔۔ ۔ اماں بی چائے کے ساتھ لوازمات لے آئیں تو سب نے ہلکی پھلکی گفتگو کے دوران چائے سے لطف اٹھایا ۔۔۔ ۔

”چلیں ھادیہ۔۔۔ ؟“ اس نے ھادیہ کی طرف دیکھ کر اس سے پوچھا ۔۔ ۔

”جی ۔۔ ۔“ اس نے بس اتنا کہا۔۔۔ ۔

”بیٹا۔۔۔۔ ۔! آپ نے کھانا تو کھایا ہی نہیں شام کا کھانا بن رہا ہے کھا کر جانا ۔ ۔“ اماں بی نے فکر مندی سے کہا۔ وہ بہت عجیب سی کشمکش میں تھی ان کو ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے وہ اس کی ٹھیک سے خاطر مدارت نہیں کر پائیں

***

” ارے اماں بی آپ پریشان نہ ہوں۔ میں کون سا آج آخری بار آیا ہوں اس گھر میں اب تو آنا جانا لگا ہی رہے گا۔ ۔“ وہ اماں بی کی پریشانی سمجھ چکا تھا اس لیے وہ چل کر ان کے پاس آیا اور ان کو پیار سے کہا دلاور بلوچ اور ھادیہ دیکھ رہے تھے وہ کیسے پیار سے بات کر رہا تھا ۔۔۔ ۔

""آپ سے کچھ پوچھنا تھا

ھادیہ اپنی جگہ سے اٹھ کر ھاد کے ساتھ والے صوفے پہ آکر بیٹھ گئی اور سوالیہ انداز میں بولی

""ہممم کہو ۔۔ ۔

وہ اسکی طرف متوجہ ہوا۔

"شمشیر بلوچ کو کسی نے بہت بیدردی سے قتل کردیا تھا۔ اسی دن جس دن میں بابا جان کے ساتھ یہاں آئی۔ اس دن اسکے لاش ٹکڑوں کی صورت بازار میں لٹکی ہوئی ملی تھی۔ ممانی جان اور امینہ دونوں تو خود کو سنبھال نہیں یا رہی تھیں اسکی یہ حالت دیکھ کر ۔۔۔۔ وہ جو بھی تھا جیسا بھی تھا ۔۔۔ تھا تو ان کا بیٹا اور بھائی ہی ۔۔۔۔ اس کی موت کا کافی گہرا صدمہ پہنچا تھا انہیں ۔۔۔۔ میں نے اسی لیے یہاں اتنا وقت گزارا تاکہ ان کی ڈھارس بندھا سکوں ۔۔۔۔ اب امینہ پہلے سے کافی بہتر ہے۔

" "ہمممم ۔۔۔ افسوس ہوا اس کے بارے میں سن کر

وہ سپاٹ انداز میں بولا۔

"در اصل میں وہ ۔۔۔۔ وہ کہنے میں تھوڑا سا ہچکچائی ۔۔۔ ۔

""کیا کہنا چاہتی ہو کھل کر کہو ۔۔۔ ۔

وہ دلاور بلوچ اور اماں بی کی موجودگی کے باعث دھیمی آواز میں بولا۔

"میں چاہتی تھی کہ کچھ دن اگر امینہ کو اپنے ساتھ حویلی میں لے چلوں تو اس کا ماحول بدل جائے گا تو مزید اچھا اثر پڑے گا ۔۔۔ میں آپ کو فورس نہیں کر رہی ۔۔۔ اگر آپ کو مناسب نہیں لگی میری تجویز تو بے شک مجھے "بتا دیجیے گا ۔۔۔ کوئی مجبوری نہیں

اس نے ڈرتے ہوئے اپنی بات اسکے سامنے رکھی۔

""کوئی مسلہ نہیں۔ ٹھیک ہے تم بلا لو اسے مہمان خانے میں اسکے لیے جگہ بن جائے گی

جس میں میر "ی بلوچی کی خوشی اس میں کی میری خوشی

آخری الفاظ کہتے ہوئے وہ ہلکا سا مسکرایا۔۔۔ ۔

"تھینک یو سو مچ۔"اس نے کھکھلا کر کہا ۔۔۔ اور اٹھ کر باہر نکل گئی تاکہ امینہ کو کال کر کہ اپنے ساتھ جانے کا بتا سکے ۔۔ ۔

واپس” حویلی“ آتے ہوئے ان کا پورا راستہ ھاد اور ھادیہ کا چھوٹی چھوٹی باتوں سے کیا تھا۔۔۔! ۔

جبکہ امینہ حبچاپ سی گاڑی سے باہر دیکھ رہی تھی، اس نے اپنے آنسو مشکل سے روکے ہوئے تھے وہ ھاد کے سامنے رونا نہیں چاہتی تھی۔۔۔ ۔

حویلی آ چکی تھی ۔۔۔ ھاد بلوچ نے ہارن دیا۔ گیٹ کے پاس موجود گارڈ نے جلدی سے گیٹ کھول دیا۔ ھاد بلوچ زن سے گاڑی اندر لے گیا اور پورچ میں جا کر گاڑی کو بریک لگائے۔ امینہ ابھی بھی ویسے ہی حب اور سوچوں میں گم بیٹھی تھی۔ ھاد نے گاڑی سے اتر کر ھادیہ کی ساٸید والا دروازہ کھولا۔۔ ۔

”آٶ ۔۔۔۔۔۔ ھادیہ ۔۔ آویزہ کو مجھے دو“ امینہ اس کی آواز سن کر یکدم چونکی اور جلدی سے نیچے اتر آٸی اور اس کو گود میں اٹھا کر ان کے پیچھے پیچھے چلنے لگی۔

ھاد نے آویزہ کو اٹھایا ہوا تھا۔ ۔

ھادیہ نے لاٶنج میں قدم رکھا تو دور سے ہی اس کو زرش بلوچ لاٶنج میں بیٹھی نظر آ گٸیں ۔۔ وہ چلتی ہوٸی ان کے پاس پہنچ گٸی۔ اس نے خوشگوار لہجے میں ان کو سلام کیا۔

”السلام علیکم ! ماں سا۔۔۔۔ کیسی ہیں آپ۔“ وہ سلام کرکے ان کے آگے جھکی تا کہ وہ ان سے سر پر پیار لے سکے۔ ۔

”و علیکم السلام۔۔ ارے میری بیٹی آگٸی۔ ۔“ انہوں نے اٹھ کر اس کو گلے لگا لیا۔ وہ بھی ان کے گلے لگ گٸی۔۔ ۔

” ماما ! بیٹی کے ساتھ آپ کا ہینڈسم سا بیٹا بھی آگیاہے ۔ ۔ تھوڑی اس پہ بھی توجہ دیں۔ ۔“ ھاد بھی اس کے پیچھے آیا تھا اور شرارت سے بولا۔۔ ھادیہ نے اس کی طرف دیکھا وہ مسکرا رہا تھا۔

”میں اپنے بچوں کو کیسے بھول سکتی ہوں آج تو تم لوگوں کے لیے ایک حیران کن خبر بھی ہے ۔“ وہ فرط جذبات سے لبریز لہجے میں بولی۔۔۔ ۔

”وہ کیا ماں سا ۔۔۔!!!! ۔“ وہ بھی ایکسائیٹڈ ہو گیا تھا۔۔۔ اس نے ھادیہ کو دیکھا جو اس کی طرف ہی دیکھ رہی تھی۔۔۔ دونوں کی نظریں ملی تو دونوں نے ایک دوسرے کو حیرانگی سے دیکھا۔ ۔

"چاہت مل گئی ہے۔ اور سب سے بڑی خوشی کی خبر ۔۔۔۔ میرا پوتا براق ۔۔۔۔ بھی ۔۔۔ ۔

!!"کیا سچ ۔۔۔!؟؟ ؟

"چاہت مل گئی ۔۔۔؟؟ ؟

ھادیہ کی خوشی دیدنی تھی ۔۔۔ ۔

"ماں سا براق ؟؟ ؟

ھاد بلوچ نے اچنبھے سے انہیں دیکھ کر کہا۔۔ ۔

""یارم اور چاہت کا بیٹا ۔۔ ۔"اور اس خاندان کا پہلا وارث ۔۔۔۔ میں تمہیں بتا نہیں سکتی کہ میں کتنی خوش ہوں ان سے اپنی خوشی چھپائے نہیں چھپ رہی تھی ۔۔۔۔ ان کا چہرہ ہی انکی خوشی کا اظہار کر رہا تھا ۔۔۔ ۔

”اب تم لوگ اپنے روم میں جاٶ اور فریش ہو کر آٶ پھر مل کر کھانا کھاتے ہیں۔ اور کھانے کی میز پہ ہی سب سے مل لینا ۔ ابھی باقی سب بھی فریش ہو رہے ہیں“ انہوں نے مسکرا کر ان سے کہا ۔۔ ۔

”جی ٹھیک ہے۔۔۔۔ ۔“ھادیہ نے فرما بر داری سے کہا

"یہ ۔۔۔؟؟ ؟

زرش بلوچ اپنی خوشی میں امینہ کے بارے میں پوچھنا تو بھول ہی گئیں تھیں ۔۔۔ جو کافی دیر سے اس کو گود میں اٹھائے حبچاپ کھڑی تھی۔

!!!"ماں سا ۔۔ ۔

"یہ میری دوست ہے امینہ ۔۔۔۔ اگر آپ کی اجازت ہو تو کیا میں کچھ دن امینہ کو یہاں اپنے ساتھ رکھ سکتی ہوں "؟

اس نے جھجھکتے ہوئے پوچھا ۔۔۔ ۔

!"کیوں نہیں ۔۔۔ بیٹا ۔۔ ۔

""تمہاری مہمان ہماری مہمان ۔۔۔ اور مہمان تو اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتے ہیں ۔۔۔ ۔

وہ خوش دلی سے بولیں تو ھادیہ کے دل و دماغ پہ چھایا کافی بڑا بوجھ ہٹ گیا ۔۔۔ وہ مسکرا کر انکے گلے لگی ۔۔ ۔

! تھینک یو سو مچ ماں سا ۔۔ ۔

تو ذرش بلوچ مسکرانے لگیں۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

رات کے کھانے پہ زرش بلوچ نے خاص اہتمام کروایا تھا ۔۔۔۔ سب ڈائننگ ٹیبل پہ موجود تھے اور ایک دوسرے سے ملنے کے بعد سب خوشگوار ماحول میں ایک ساتھ کھانا کھا رہے تھے۔ براق کو چاہت نے اپنی گود میں لے رکھا تھا اور اپنے ساتھ کھانا کھلا رہی تھی۔ اس نے براق کو دودھ کے ساتھ ساتھ کھانا کھانے کی بھی وفات ڈال دی تھی تبھی اس کی صحت بہت اچھی تھی۔

وہ زرش بلوچ کی ساتھ والی چیئر پہ بیٹھی تھی ۔۔۔۔ جبکہ یارم بلوچ کی چیئر اس سے کافی فاصلے پہ تھی۔ "لگتا ہے شادی مجھ سے نہیں ماں سا سے کی ہے موصوفہ نے ۔۔۔ ۔"وہ منہ میں بڑ بڑا یا ۔۔۔۔ کھانا کھاتے ہوئے اس کی نظریں مسلسل چاہت کے چہرے کا طواف کر رہی تھیں۔ مگر چاہت نے ایک بار بھی اسکی طرف دیکھنا گوارا نہیں کیا ۔۔۔ ۔

آتش خود سسی کے پلیٹ میں کھانا ڈال کر اسے زیادہ سے زیادہ کھانے پہ مجبور کر رہا تھا ۔۔۔ ۔

ھاد اور ھادیہ بھی ایک ساتھ بیٹھے دھیمی آواز میں آپس میں باتیں کرتے ہوئے کھانا کھا رہے تھے ۔۔۔ ۔

جبکہ آس اور آویزہ دونوں اپنی پریم میں سو رہی تھیں۔

سسی اور ھادیہ اٹھ کر برتن سمیٹ کر کچن کی طرف بڑھ گئیں ۔۔ ۔

"ممی براق "کے سونے کا وقت ہے۔ میں اسے سلانے جا رہی ہوں سب چائے پینے کی غرض سے لاونج میں صوفے پر بیٹھے تھے کہ چاہت وہاں سے اٹھ کر ذرش بلوچ کو آگاہ کرتے ہوئے ان کے کمرے کی طرف چلی گئی ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ نے اسے ایک بار پھر براق کو لیے زرش بلوچ کے کمرے میں جاتے ہوئے دیکھا تو دانتپیس کر رہ گیا۔۔۔ ۔

اور اپنا اگلا لائحہ عمل سوچنے لگا ۔۔۔ ۔ چاہت نے کچھ ہی دیر میں براق کو تھنک کر سلا دیا ۔۔۔ اسے سلاتے ہوئے اسے خود بھی خبر نہیں ہوئی کہ کب وہ بھی نیند کی آغوش میں چلی گئی ۔۔۔۔ ۔

کچھ دیر بعد اچانک اس کی جاگ کھلی تو اس نے اپنے ارد گرد دیکھا ۔۔۔۔ براق کہیں بھی نہیں تھا ۔۔۔۔ ۔

اس کے زہن میں جھماکا سا ہوا۔۔۔۔۔ کہیں یارم بلوچ تو نہیں ۔۔۔ ۔

اس کے دل میں پہلے ہی براق جو لے کر ڈر بیٹھ چکا تھا ۔۔۔ تبھی فورا اپنی جگہ سے اٹھی اور باہر نکل گئی ۔۔۔ ۔

سب ابھی بھی لاونج میں موجود تھے آپس میں باتیں کر رہے تھے مگر ان میں یارم بلوچ کہیں نہیں تھا ۔۔۔۔۔ وہ چاہتی تو نہیں تھی رات کو اس وقت اس کے کمرے میں جانا مگر براق کے لیے اس نے دل پہ پتھر رکھ کر حوصلہ کیا ۔۔۔ اور قدم بڑھائے ۔۔۔۔ ۔

اس نے آہستگی سے پینڈل گھما کر اس کے کمرے کا دروازہ کھولا ۔۔۔۔ تو دیکھا ۔۔۔ ۔

کمرے میں نائب بلب کی مدھم سی روشنی بکھری ہوئی تھی۔ یارم بلوچ ویسٹ اور ٹراؤزر پہنے،براق کو اپنے ساتھ لیٹا تے اس کے گرد بازو پھیلائے آنکھیں موندے سو رہا تھا ۔۔۔ ۔

چاہت کے تو تن بدن میں آگ لگ گئی یہ منظر دیکھ کر ۔۔۔ کیسے وہ اس کے بیٹے کو اس سے چھین کر اپنے ساتھ لگائے سوس کتا تھا ۔۔۔ ۔ وہ پاؤں پٹختی ہوئی اس کے قریب آئی ۔۔۔۔ اور دونوں بازؤں سے براق کو اس کے پاس سے اٹھانے ہی لگی تھی کہ یارم بلوچ نے اسکی بازو سے کھینچ کر اپنے اوپر گرا لیا ۔۔۔ ۔

وہ اس افتاد کے لیے قطعا تیار نہیں تھی ۔۔۔ تبھی لچکیلی ڈال کے مانند اس پہ آن گری ۔۔۔ ۔

اس دیو ہیکل وجود کی مضبوط گرفت میں وہ پھڑپھڑا کر رہ گئی ۔۔۔ اس کا فولادی بازو اس کی نازک کمر پر قفل جمائے ہوئے تھا ۔۔۔ جبکہ ایک ہاتھ سے اسکا گلال گال شہلا رہا تھا ۔۔۔ ۔

اس نے خود کو آزاد کروانے کی کوشش کی تھی مگر سب بے سود تھا وہ دیو تھا اور وہ نازک پری اس کی قید میں مچل رہی تھی ۔۔ ۔

”کیا ہوا مجھے اور اس روم کو مس کر رہی تھی ۔۔ ؟“

”مجھے کیا ضرورت ہے کسی کو بھی مس کرنے کی ۔“اس نے تنک کر کہا۔۔ ۔

”تمہارے منہ سے جھوٹ اچھا نہیں لگتا چاہت ۔“ اس نے اس کی طرف غور سے دیکھا۔ ۔

”بالکل ٹھیک کہا ،، میرے منہ سے جھوٹ اچھا نہیں لگتا لیکن تم پر دھوکہ دینا اور جھوٹ بولنا ،کسی کی جان لینا اچھا لگتا ہے۔ ۔“وہ غصے میں بولی تو پھر بولتی ہی چلی گٸی ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ کے چہرے پر اک سایہ سا آ کر گزر گیا اس کی باتیں سن کر۔ ۔

”کیا جھوٹ بولا ہے میں نے بتاٶ۔۔۔؟ صرف سچ چھپایا وہ بھی تمہاری جدائی کے ڈر سے ۔۔ ۔“ وہ اس کے قریب آکر غرایا۔۔ ۔

” میں قاتل اور دھوکے باز انسان سے بات کرنا بھی پسند نہیں کرتی ۔۔۔ اپنے گناہوں کو میری محبت کی آڑ میں مت چھپاو ۔۔ ۔“ وہ زہر میں بجھے الفاظ استعمال کر رہی تھی۔ ۔

یارم بلوچ اس کے منہ سے یہ سب سن کر بہت دکھی ہوا تھا وہ تو چاہت کو واپس پاکر بہت خوش تھا لیکن یہ اس کی غلط فہمی تھی کہ چاہت پھر سے پہلے جیسی بن جائے گی۔

"تمہیں پتا بھی ہے کہ تم کیا بول رہی ہو۔ اور وہ بھی میرے بارے میں ۔۔ آج تک کسی کو مجھ سے ایسے بات کرنے کی جرات نہیں ہوٸی۔ ۔“اس نے غصےسے کہا اور اس کو بازوں کو اسکی پشت سے لگایا ۔۔۔۔۔۔ ۔

”چھوڑو میرے بازو۔۔۔۔۔۔۔ ۔“چاہت نے اس سے اپنے بازو چھڑوانے کی ناکام کوشش کی۔ ۔

”نہیں چھوڑوں گا۔۔۔۔! ویسے بھی میں نے تمہیں چھوڑنے کے لیے نہیں پکڑا۔۔۔ ۔“ اس نے گرفت اور مضبوط کر لی۔۔۔۔۔۔ بے بسی سے چاہت کی آنکھوں میں آنسو آگٸے تھے۔۔ ۔

” یارم پلیز چھوڑیں دیں میرا بازو۔۔۔ بہت درد ہو رہا ہے۔۔ ۔“ وہ روتے ہوئے بے بسی سے بولی۔۔۔۔ یارم بلوچ اس کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر پریشان ہوگیا تھا وہ پل بھر میں سب بھول گیا تھا اس نے اپنی گرفت ڈھیلی کردی۔۔ لیکن وہ اس کی آنکھوں کی طرف ہی دیکھ رہا تھا۔ اس کے نیلی سمندر جیسی آنکھوں میں آئے ہوئے آنسو اس کی کمزوری تھے وہ اس کو روتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا تھا۔ ۔

”چاہت پلیز تم روٶ مت۔۔۔۔ ۔! میں تمہاری آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھ سکتا۔۔ تمہیں روتے دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے مجھے۔“ وہ گمبھیر لہجے میں بولتا ، اپنی انگلیوں کے پوروں سے اس کے آنسو بھی صاف کر رہا تھا۔ ۔ وہ کچھ بھی نہیں بولی تھی۔۔ چپ چاپ اس کی پل پل بدلتی فطرت کو دیکھ رہی تھی کچھ دیر پہلے وہ غصے سے برس رہا تھا اور اب وہ بہت پیار سے بات کر رھا تھا۔۔ ۔

”چاہت میں مانتا ہوں میں مجھ سے غلطی ہوگئی۔ مگر میں اپنی غلطی کے لیے تم سے معافی مانگ رہا ہوں اور کہو گی تو تاعمر معافی مانگتا رہوں گا۔ مگر مجھے پھر چھوڑ کر مت جانا ورنہ اس بار تمہارے بنا زندہ نہیں رہ پاؤں گا

۔۔۔۔ میری غلطی کی سزا دینا چاہتی ہو تو لو ۔۔۔۔ ۔

اس نے ایک ہاتھ سے تکیے کے نیچے سے لوڈڈ گن نکالی ۔۔۔ جو وہ سردار بننے کے بعد سے ہمیشہ اپنے پاس رکھتا تھا ۔۔۔ اس نے گن نکال کر چاہت کے ہاتھ میں دی ۔۔۔ ۔

"اپنے ہاتھوں سے میری جان لے لو تاکہ تمہارا بدلہ پورا ہوجائے ۔۔۔۔ مجھے مار کر اگر تمہارے دل میں لگی "بدلے کی آگ بجھ سکتی ہے تو لو میری جان اور بجھا لو اپنی آگ

چاہت تو حق دق رہ گئی۔۔۔ اس کے ہاتھ سے گن چھوٹ کر بستر پہ گری ۔۔۔ ۔

وہ اسکے سینے پہ تھی ۔۔۔ وہ اپنے قریب تھے کہ دونوں کی گرم سانسیں ایک دوسرے کے چہرے کو جھلسا رہی تھیں ۔۔۔ ۔

تم وہ واحد لڑکی ہو جس سے میں خود سے بھی ذیادہ پیار کرتا ہوں۔ تم مان کیوں نہیں جاتی ہمارے درمیان رشتے کی سچائی کو اور میرے پیار کو۔۔ ۔“وہ گھمبیر آواز میں کہہ رہا تھا۔ اس کے ایک ایک لفظ میں سچاٸی تھی۔ اس کی گرم سانسیں چاہت کو پگھلا رہی تھی ۔۔۔ جبکہ وہ ایسا بالکل نہیں چاہتی تھی وہ اسکی قریب میں کمزور نہیں پڑنا چاہتی تھی۔ وہ ساکت سی اس کو ہی سن رہی تھی۔ ایک عجیب سا طلسم چھایا ہوا تھا اس وقت کمرے میں۔ اندر مکمل خاموشی کا پہرہ تھا۔۔ ۔

""اور پاس آجاؤ دل چاہ رہا تھا تمہیں قریب سے دیکھنے کا

" "آہ ۔۔۔ ۔!!!!! آنکھوں کو ٹھنڈک ملی

وہ ٹھنڈی آہ بھر کر بولا اور اسکے چہرے پہ جھولتی ہوئی لب کو پھونک ماری تو چاہت سٹپٹا کر نظریں جھکا گئی۔۔۔ ۔

"ملن رت کو شبِ فرقت میں مت بدلو ۔۔۔۔ ۔

وہ اسکی گردن میں ہاتھ ڈال کر اسے اپنے قریب کیے اسکی سانسوں پہ حکمرانی قائم کر گیا ۔۔۔۔ ۔

چاہت نے جھٹپٹاتے ہوئے اسکے سینے پہ مکوں کی برسات کردی ۔۔۔ ۔

مگر اس کی حرکت پر یارم پہ ذرا برابر بھی اثر نہیں ہوا تھا چاہت کو اپنا قیمتی ہتھیار یاد آیا تو۔ ۔ دل کیا تھا اس کے شرٹ سے جھانکتے بائیسپس والے بازو پر اپنے لمبے ناخن گاڑھے مگر افسوس وہ ایک بار پھر سے پوری کی پوری اس وقت بے بس اور اسکے رحم وکرم پہ اسکی آہنی گرفت میں مقید ہوچکی تھی۔

چاہت کی نیلی آنکھیں اس وقت غصے اور آنسوؤں سے لبر یر تھیں یارم بلوچ خد اٹھاتے ہوئے رسان سے اس کے جھٹپٹانے کی ساری کاروائی دیکھ ریا تھا۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.