I hate you "
maraY ".....
وہ زہر چند نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے غرائی ۔۔۔۔ ۔
"مرد اور عورت میں برابری کا قائل ہوں۔ تبھی تمہیں اپنا نام لینے سے روکا نہیں ۔۔۔ میرا نام اگر پیار سے عزت سے لو گی تو یارم بلوچ اپنی جان قربان کردے گا ۔۔۔۔ لیکن بدتمیزی برداشت قطعا نہیں کروں گا ۔۔۔ ۔ Do you understand that.... "
اس نے عجیب ہتک زدہ انداز میں اسے اپنی قید سے آزاد کیا تھا۔ ۔
اس کی حرکت پر چاہت نے ششدر ہوتے اس کی جانب دیکھا ۔۔۔ ۔
تبھی کمرے کے دروازے پر دستک ہوئی تو چاہت نے چونک کر دیکھا اور دوپٹے کے پلو سے چہرہ صاف کرتے ہوئے دروازہ کھولا ۔۔ ۔
"چاہت تمہیں ڈسٹرب تو نہیں کیا "؟
ھادیہ نے پوچھا۔
"نہیں نہیں ایسی بات نہیں "وہ خود کو سنبھالنے کی پوری کوشش کر رہی تھی۔۔۔ مگر چہرہ انتہائی سرخ ہورہا تھا ضبط کی وجہ سے اور آنکھوں کے سوجے ہوئے پپوٹے بھی رونے کی چغلی کھا رہے تھے۔
"کیا ہوا چاہت ۔۔۔؟ کوئی مسلہ ہے "؟
ھادیہ نے اسکے ستےُ ہوئے چہرے کو بغور دیکھتے ہوئے تشویش بھرے انداز میں استفسار کیا۔۔۔ ۔
"نہیں ۔۔ نہیں کوئی بات نہیں بس آنکھوں میں شاید کوئی الرجی ہوگئی ہے۔ مسلسل پانی نکل رہا ہے "چاہت نے بروقت بہانہ بنایا ۔۔۔ ۔
"جی کچھ کہنا تھا آپ نے "؟
"ھاں میں نے سوچا امینہ آئی ہوئی ہے تو کیوں نا آج رات ہم سب ملکر اس کے ساتھ اپنی اچھی اچھی یادیں شیئر کریں تو اس کا دل بھی بہل جائے گا ۔۔۔۔۔ میں سسی کو بھی بلانے کا رہی ہوں تم بھی آجاؤ ۔ سب میرے کمرے "میں ملکر باتیں کریں گے
""جی ٹھیک ہے۔ میں براق کو بھی لے کر آتی ہوں رات کو جاگ گیا تو مجھے ساتھ نا پاکر روئے گا ۔۔۔۔ ۔
"چلو ٹھیک ہے پھر آجاؤ ۔
ھادیہ کے جاتے ہی چاہت دروازہ بند کر کہ اندر آئی اور یارم بلوچ کے چہرے کی طرف دیکھے بنا براق کو اپنی بازوؤں میں اٹھا لیا اس سے پہلے کہ وہ براق کو لیے کمرے کی دہلیز پار کرتی یارم بلوچ کی کاٹ دار آواز اس کی سماعتوں سے ٹکرائی۔۔۔۔۔ ۔
"اگر آج تم مجھے اور اس کمرے کو چھوڑ کر گئی نا چاہت تو دو دوبارہ تمہیں میرے دل اور اس کمرے دونوں میں جگہ نہیں ملے گی ۔۔۔ ۔
""بہت بڑی غلط فہمی اور بھول میں ہیں کہ میں دوبارہ یہاں قدم بھی رکھوں گی وہ بھی اپنی مرضی سے وہ دوبدو تلخی سے گویا ہوئی۔۔۔۔ ۔ مگر وہ اسے سراسر نظر انداز کرتا ٹھاہ کی زوردار آواز پہ سے اسکے منہ پہ دروازہ بند کرتے ہوئے واش روم میں چلا گیا تھا ۔۔ ۔
چاہت سوئے ہوئے براق کو اپنے شانے سے لگائے تھتکیے ہوئے باہر نکل گئی ۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
کچی کھٹی کیری کو مرچ مسالہ لگائے وہ چٹخارے لے کر کھا رہی تھی ۔۔۔ ۔
"آ۔۔۔۔ ہممممممم۔۔۔۔ ۔
تبھی آتش بلوچ کے گلا گھنگارنے کی آواز سن کر اس نے پلو میں کچی کیری چھپائی ۔۔۔۔۔ ۔
"بہت غلط بات ہے ملکہ دل ہم آپ کے لیے یہاں
"Healthy diet chart "
"بنا رہا ہوں اور آپ اس قسم کی چیزیں کھا رہی ہیں وہ اس کے سر پہ پہنچ کر اس کے ہاتھ میں سے کچی کیری نکال کر اسکے سامنے کرتے ہوئے خفگی بھرے انداز میں بولا تو سسی سر جھکائے شرمندگی سے لب کچلنے لگی ۔۔۔ ۔
""کیا کروں میرا یہ کھانے کا ہی مت ہو رہا تھا۔
وہ بے بسی سے بولی ۔۔ ۔
"آج سے آپ رات کو سونے سے پہلے گرم دودھ پئیں گی ایسی چیزوں کا استعمال بالکل بھی نہیں کریں گی ۔۔۔ بلکہ دن سے شروعات کرتے ہیں اس ڈائٹ پلان کے مطابق اس نے ہاتھ میں موجود ڈائیری کی طرف دیکھ کر کہا ۔۔۔ ۔
اور کھول کر پڑھنے لگا ۔۔۔ ۔
صبح اٹھتے ہی اورنج کا فریش جوس ۔۔۔ وہ آپکا شہزادہ آپ کو اپنے ہاتھوں سے بناکر پلائے گا ۔۔۔۔ اس کے بعد بریک فاسٹ میں ۔۔۔۔۔ اس سے پہلے کہ وہ مزید اسے ڈائٹ چارٹ سنایا ۔۔۔ ۔
"شہزادے ۔۔۔۔ آپ سے ایک بات "پوچھوں ؟
اسے بات تب سے ایک بات دل میں کھٹک رہی تھی تو وہ اس بات کو زبان پہ لائی۔۔۔ ۔
""پوچھیں
اس نے ابرو اچکا کر اجازت دی ۔۔۔ ۔
"آپ نے اس دن جیٹھ سا سے مار کیوں کھائی "؟
اس نے منہ بسور کر کہا۔
!!!"اوہ تو ۔۔ ۔
میری شہزادی کو برا لگا اسکے شہزادے پہ کسی نے ہاتھ اٹھایا ۔۔۔۔۔ وہ شرارتی انداز میں مسکرایا ۔۔۔ ۔
"وہ میرے بڑے بھائی ہیں۔ میں ان کی عزت کرتا ہوں ،جب کوئی بڑا ہمیں مارے تو ہم اس کے جواب میں اسے مارتے رو نہیں نا ۔ بالکل ان کا ادب کرتے ہوئے انکی بات کو سمجھتے ہیں۔ میرے دل میں بھی ان کے لیے عزت و احترام ہے۔ اسی لیے حبچاپ مار کھالی ۔۔۔ ۔ ویسے ان کی مار میں بھی میرے لیے پیار چھپا تھا ۔۔۔۔ وہ ہمارے بھائیوں کا آپسی مسلہ ہے ۔۔۔۔ آپ ٹینشن نا لیں "آپکی صحت کے لیے مضر ہے
وہ اسکی لمبی چٹیا کو ہاتھ میں لپیٹ رہا تھا ۔۔۔ ۔
"میرے بڑے بھائیوں کے علاؤہ کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ آتش بلوچ کی طرف آنکھ بھی اٹھا کر دیکھے ۔ اپنی "طرف اٹھنے والے ہاتھ کو آتش بلوچ آتش میں ہی بھسم کردینے کی ہمت رکھتا ہے
وہ ہلکی آواز میں زیر لب بڑ بڑا یا۔۔۔ ۔
"کیا کہا آپ نے "؟
سسی کو اسکی آخری بات سمجھ میں نہیں آئی تو اس نے پوچھا ۔۔۔ ۔
""کچھ نہیں آگے کا سنو ۔۔۔ اس سے پہلے وہ اسے پھر سے وہ روکھا پھیکا ڈائیٹ پلان سنایا ۔۔۔۔ ۔
"ماں سا کا آپ نے بتایا نہیں "؟
وہ اگلا سوال پوچھنے لگی ۔۔ ۔ "وہ احد نے انہیں یہاں واپس ان کے پرانے گھر چھوڑ دیا ہے ۔۔۔۔۔ میں انہیں کہا بھی تھا کہ آپ اب ہمارے ساتھ حویلی میں رہیں۔ مگر وہ بضد تھیں کہ بیٹیوں کے گھر رہنا معیوب لگتا ہے۔ شہر کی بات اور تھی ۔۔۔ یہاں گاؤں والے باتیں بنائیں گے ۔۔۔۔ انہوں نے منع کردیا یہاں رہنے سے تو میں نے انہیں کہا کہ جیسی آپ کی خوشی ۔۔۔۔ ۔
اب وہ اپنے پرانے گھر میں ہیں۔ تم جب بھی چاہو میں تمہیں لے جاؤں گا ان سے ملوانے ۔۔۔۔ ۔ دروازے پہ دستک کی آواز سن کر سسی نے اٹھ کر دروازے پر دیکھا تو ھادیہ تھی ۔۔۔ وہ آتش کو اپنے ھادیہ کے ساتھ جانے کا بتا کر اسکے ساتھ باہر نکل گئی ۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
وہ اضطراب میں مبتلا ٹیرس میں کھڑا سیگریٹ پہ سیگریٹ پھونک رہا تھا ۔۔۔ ۔
"Hey big bro .....
What's happened?
ھاد بلوچ نے پیچھے سے آکر اسکے شانے پہ ہاتھ رکھ کر استفسار کیا ۔۔۔ ۔
"Nothing"۔۔۔ ۔
وہ پلٹے بنا گھمبیر آواز میں فقط اتنا ہی بولا ۔۔۔ ۔
پیچھے سے آتش بلوچ کی شرارتی آواز پہ ھاد اور یارم دونوں نے بیک وقت پلٹ کر دیکھا ۔۔۔ ۔
""کیوں نا آج بیچلرز پارٹی منائیں
وہ آنکھ ونگ کیے بولا ۔۔۔ ۔
"یہ ہماری عمر نہیں بیچلرز پارٹی منانے کی ۔۔۔۔ ۔
ھاد نے منہ بنا کر کہا ۔۔۔۔ ۔
"کیا ہوا عمر کو دل جوان ہونا چاہیے ۔۔۔۔ ۔
"بھائی اب ہم بچوں کے باپ بن گئے ہیں۔ بیچلر کہاں سے ہیں ۔۔۔۔ ھاد نے افسردہ آواز میں کہا ۔۔۔ ۔
"اوئے شودے ۔۔۔۔!!!! ترسی ہوئی عوام ۔۔ ۔!!!!! بیویاں پاس نہیں تو بیچلر ہی ہوئے نا ۔۔۔ ۔
چلو اپنے پرانے بیچلر سیکریٹ روم میں چلیں بہت وقت ہوگیا ایک ساتھ انجوائے کیے ہوئے ۔۔۔۔ ۔
!!!"چل ۔۔ ۔
یارم نے آتش بلوچ کے شانے پہ بازو رکھ کر کہا ۔۔۔ ۔
""لو بھئی ہم بھی چلتے ہیں پھر ۔۔۔۔ ۔
ھاد بھی ان کی پاس آکر بولا ۔۔۔۔ تو تینوں حویلی کی پچھلی طرف بنے ایک کمرے کی طرف بڑھ گئے۔ جب وہ سکول و کالج میں تھے تب چھٹیوں میں یہاں ملکر کر انجوائے کرتے تھے ۔۔۔۔ ۔
آتش بلوچ نے دروازہ کھولا تو یارم جاکر پہلے صوفے پہ ٹانگ پہ ٹانگ چڑھائے شاہانہ انداز میں بیٹھ گیا ۔۔۔ ۔
کمرے میں ٹو سیٹر صوفہ ہی تھا ۔۔۔ ۔
ھاد بھی خالی سیٹ پہ جاکر بیٹھ گیا ۔۔۔۔ ۔
آتش بلوچ نے دونوں کی طرف ابرو اچکا کر سپاٹ انداز میں دیکھا ۔۔۔۔ پھر کچھ سوچتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔
"کوئی اچھی سی ہالی وڈ مووی دیکھیں ۔۔۔۔ ؟
اس نے مشورہ دیا ۔۔۔ ۔
"اوکے لگا یار٫ھاد نے اسے اجازت دی ۔۔۔ ۔
آتش بلوچ ایک نئی مووی لگائی اور ریموٹ اٹھا کر دھپ کر کہ صوفے پہ گرنے کے انداز میں لیٹا ۔۔۔۔ سر یارم بلوچ کی گود میں جبکہ ٹانگیں ھاد پہ تھیں ۔۔۔۔ ۔
"یہ کیا بدتمیزی ہے "؟
ھاد نے اسکے ٹانگوں کو پیچھے دھکیل کر غصیلی کرخت آواز میں کہا۔۔۔ ۔
"واہ جی آپ لوگ بڑے ہونے کا رعب جماؤ اور مجھ بیچارے کو جگہ بھی نا دو بیٹھنے کی ۔۔۔ ۔
وہ منہ پھلا کر بولا ۔۔۔ ۔
"چل شاباش اٹھ یہاں سے۔۔۔ اقر پہنچ اپنی پرانی جگہ ۔۔۔۔۔ یارم بلوچ نے اسے نیچے بچھے ہوئے کارپٹ کی طرف جانے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا ۔۔۔ ۔
""اور میں تیری بیوی نہیں ۔۔۔۔ جو پیار سے اپنی گود میں لٹا کر تیرے بال سہلاوں گا ۔۔۔ ۔
اب کی بار یارم بلوچ مسکرا کر بولا ۔۔۔ ۔
"آپ کی بیوی بھی آپ کے ان رومینٹک ہونے پہ ہی آپکو چھوڑ گئی ہوگی ۔۔۔ ۔
وہ ان دونوں سے اٹھتا ہوا کشن کمر کے پیچھے لگا کر کارپٹ پہ بیٹھا ۔۔۔۔ ۔
"چھوٹے جا زرا کچھ کھانے پینے کو تو لے کے آ۔۔۔۔ ابھی مووی چلتے ہوئے آدھا گھنٹہ ہی ہوا تھا کہ ھاد نے سکرین کی طرف دیکھتے ہوئے آتش سے کہا ۔۔۔ ۔
""تھوڑی دیر پہلے تو کھانا کھایا تھا ۔۔۔ پیٹ ہے یا اندھا کنواں جو بھرا نہیں تھا ۔۔۔ ۔
وہ جل کر بولا ۔۔۔۔ ۔
اور سر جھٹک کر مووی وہیں پوز کرتے ہوئے۔ باہر سے جاکر چپس اور جوس کے ساتھ کوک بھی لے آیا ۔۔۔۔ ۔ ""لیں بھائی
اس نے کوک یارم کی طرف بڑھائی ۔۔ ۔
""جوس دو یار ۔۔۔۔ کوک انسانی جسم کے لیے اچھی نہیں ۔۔۔ ۔
اس نے کوک چھوڑ کر جوس پکڑا ۔۔۔ ۔
""۔ یار ایک تو ڈاکٹر ہونا بھی نرا عذاب ہے۔ اس عمر میں بھی بچوں کی طرح جوس
ھاد نے کوک پکڑ کر منہ سے لگاتے ہوئے بڑے بڑے گھونٹ بھرے ۔۔۔۔۔ اور یارم کو ٹویٹ ماری جوس پینے پہ ۔۔۔ ۔
"تو یہاں بیٹھے گا آرام سے یا چپس کی جگہ گھوسہ کھائے گا ۔۔۔ ۔
یارم بلوچ نے تیکھے چتونوں سے گھورتے ہوئے کہا ۔۔۔ ۔
"اوئے تیری ۔۔۔۔ تو ہٹ پیچھے چھوٹے ۔۔۔ ۔
"کیا یار پوری مووی میں اب پہلی بار ایک کام کا سین آیا تھا اور تو نے سارا مزہ کر کرا کردیا ۔۔۔۔ چل ریوائنڈ کر "سین
ھاد نے آتش بلوچ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے کہا ۔۔۔ ۔
"بندہ گلی کا کیا بن جائے مگر چھوٹا نہ بنے ۔۔۔۔ قسم سے کوئی زندگی نہیں چھوٹے کی ۔۔۔۔۔ چھوٹے یہ کر وہ کر
***
وہ غصیلی آواز میں بڑ بڑا یا ۔۔ ۔
"نہیں کروں گا ریوائینڈ کیا کر لے گا ۔۔۔ ۔
وہ اپنی جگہ پہ بیٹھ کر چپس کا پیکٹ کھول کر منہ میں چپس ڈالتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔
!!! "ھاد اس سے ریموٹ لے کر مجھے دے "اور ۔۔۔ ۔
یارم نے ھاد کو آنکھ ونگ کیے اشارہ کیا تو وہ پراسرار سا مسکرایا ۔۔۔۔ ۔
اور آتش سے ریموٹ کھینچا ۔۔۔ ۔
مگر آتش کی ریموٹ پہ پکڑ مضبوط تھی ۔۔۔ ۔
ھاد کے ہاتھ میں ریموٹ نہیں آیا تو اس نے آتش سے چپس کا پیکٹ کھینچ کر اسی کے سر پہ الٹ دیا ۔۔۔ ۔
آتش نے کمر کے پیچھے سے کشن نکال کر ھاد کی طرف اچھالا ۔۔۔ ۔
ھاد نے بھی جوابی کارروائی کے لیے دوسرا کشن اس کی طرف اچھالا ۔۔۔ ۔
اتنی دیر میں یارم اس سے ریموٹ کھینچ کر سین ریوائنڈ کر چکا تھا ۔۔۔ ۔
""اوئے رکو یار پہلے سین چیک کرو وہ دونوں لڑائی روک کر ایل ای ڈی کی سکرین کی طرف متوجہ ہوئے تینوں کھڑے ہوئے پارے انہماک سے وہ ۔۔۔۔۔ سین دیکھنے لگے ۔۔۔۔ جیسے ہی سین شروع ہوا ۔۔۔۔۔ اچانک لائٹ چلی گئی ۔۔۔۔ ۔
"اوہ شٹِ "!!!! ۔۔۔ ۔
تینوں بیک وقت بولے ۔۔۔ ۔
"یہ سب تیری وجہ سے ہوا ہے ۔۔۔ ۔
وہ تینوں کشن ایک دوسرے کی طرف اچھالنے لگے ۔۔۔ ۔
تینوں کے قہقہے اور کھکھلا ہٹیں کمرے میں گونجنے لگیں ۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
اوہ ۔۔۔ ۔!!! یہ لائٹ کو بھی ابھی جانا تھا ۔۔۔ ۔
ھادیہ خفگی بھرے انداز میں بولی ۔۔۔ ۔
"اچھا میں ماچس لے کر آتی ہوں پھر کینڈل جلاتے ہیں۔
جرنیٹر خراب ہے ۔۔۔۔ ھاد سے کہوں گی کل ہی ٹھیک کروانے کے لیے ۔۔۔ ۔
"رکو ھادیہ تم آس اور آویزہ کے پاس رہو میں لے کر آتی ہوں تم مجھے بتاؤ کہاں رکھی ہے ۔۔۔ ۔
"میں لے آتی ہوں سسی نے کہا ۔۔۔ ۔
"نہیں اندھیرا ہے باہر تم کہیں خدا نخواستہ سیڑھیوں سے کر نا جاو ۔۔ ۔
چاہت نے کہا ۔۔۔ ۔ جاؤ امینہ آپ ہی لے آؤ "چاہت نے کہا تو امینہ کمرے سے باہر نکل گئی اور سیڑھیاں اتر کر جیسے ہی کچن کی طرف بڑھ رہی تھی ۔۔۔۔ عین اسی وقت کسی آہنی وجود سے ٹکرا گئی ۔۔۔۔ ۔
اس کےپاس سے مردانہ پرفیوم کی مہک اٹھ رہی تھی۔۔۔ ۔
اس کی سانسیں جیسے رکنے لگیں تھیں ۔۔۔ ۔
اپنی دھڑکنیں اپنے ہی کانوں میں سنائی دینے لگیں ۔۔۔۔ وہ اس وقت دو مضبوط بانہوں کے حصار میں تھی ۔۔ ۔ پورا وجود جیسے اسکی گرم سانسوں سے جلنے لگا تھا۔ بدن میں سنسناہٹ دوڑی۔۔۔ ۔
اردگرد اندھیرا ہی اندھیرا تھا ۔۔ ۔
"آ۔۔۔۔ آپ ۔۔۔ کون ۔۔۔ ؟
وہ بمشکل اپنا حلق تر کرتی گھٹی گھٹی آواز میں بولی ۔۔ ۔
تبھی مقابل نے لیٹر جلایا اور اس میں سے نکلتا آگ کا شعلہ اندھیرے کو چیر تا ہوا مدھم سی روشنی پھیلا گیا ۔۔۔ ۔ امینہ نے لرزتی ہوئی پلکیں اٹھا کر سامنے دیکھا ۔۔۔۔ وہ کوئی انجان تھا ۔۔۔ جسے اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا
***
اس کی آنکھوں میں زرا بھی شناسائی کی رمق نہیں تھی ۔۔۔ ۔
اس نے حویلی کے سب افراد کو دیکھ لیا تھا وہ شخص ان میں سے نہیں تھا ۔۔۔ ۔
امینہ نے حیران کن نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا ۔۔۔ ۔
!!"آدم ۔۔۔ ۔!!
مقابل موجود شخص گھمبیر آواز میں بولا ۔۔۔ ۔
امینہ نے ناسمجھی سے اسکی طرف دیکھا۔۔۔ ۔
اپنی کمر کے گرد اسکے ہاتھوں پہ اپنے ہاتھ رکھ کر اس سے دوری بنانی چاہی۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
تیرے ہاتھ کی میں وہ لکیر بن
، جاؤں
صرف میں ہی تیرا مقدر ،تیری
تقدیر بن جاؤں
میں تجھے اتنا چاہوں کے تو
بھول جائے ہر رشتہ
صرف میں ہی تیرے ہر رشتے
، کی تصویر بن جاؤں
تو آنکھ بند کرے تو آؤں میں
، ہی نظر
اس طرح میں تیرے ہر خواب
کی تعبیر بن جاؤں۔
لبوں پہ مبہم سا تبسم لیے اسنے مدھم سی سرگوشینما آواز میں کہا ۔۔۔ ۔
امینہ کا جسم کپکپانے لگا اس اجنبی کے لہجے پہ۔ اس نے کسمسا کر خود کو اسکی گرفت سے آزاد کروانا چاہا ۔۔۔ ۔
""کبھی کبھی اک پہلی نظر انسان کو ایسے آکٹوپس میں جکڑ جاتی کہ وہ تاعمر اس کے حصار سے نکل نہیں پایا اس نے امینہ کی ہرنی کے مانند خوفزدہ آنکھوں میں دیکھتے ہوئے فسوں خیز آواز میں کہا ۔۔۔ ۔
اس کی انگلیاں اسکے شانوں سے پھسلتی چلی گئی ۔۔۔ ۔
مگر وہ ابھی بھی خود کو اسکے حصار میں محسوس کر رہی تھی ۔۔۔ ۔
خوف کے باعث کچھ موتی ٹوٹ کر اسکی آنکھوں سے نکلے ۔۔۔۔ ۔
جنہیں آدم نے اپنی پوروں پہ چناُ ۔۔۔ ۔
"میرا وعدہ ہے ،ان آنکھوں سے آنسو چرا کر ان میں اپنے لیے محبت بھرے رنگ بھر دوں گا ۔۔۔ ۔
وہ جیسے کسی طلسم کے زیر اثر بنا سوچے سمجھے جو بھی منہ میں آیا تھا بولے چلا جا رہا تھا ۔۔۔۔۔ امینہ کی حالت تو یوں تھی جیسے کاٹوں تو بدن میں لہو نہیں ۔۔۔۔ ۔ تبھی اچانک سے لائٹ آگئی اور حویلی میں لائیٹیں جل اٹھیں بتاؤں طرف روشنی پھیلی جو آنکھوں کو چندھیا رہی تھی۔۔ ۔
امینہ دو قدم پیچھے ہوئی۔۔ ۔
"امینہ تمہیں ماچس لینے بھیجا تھا اور تم ۔۔۔ ۔
ھادیہ کے پیچھے پیچھے سسی اور چاہت بھی باہر نکلیں ۔۔۔ ۔ امینہ بنا جواب دئیے ۔۔۔۔ تیزی سے سیڑھیاں پھیلانگتے ہوئے اوپر چڑھ گئی اور جاکر کمرے کے دروازے کے ساتھ پشت لگائے گہرے سانس لینے لگی ۔۔۔ ۔
اس اجنبی کی بازگشت ابھی بھی اسکے کانوں میں سنائی دے رہی تھی۔۔۔۔ ۔
وہ دل پہ ہاتھ رکھے اپنی اتھل پتھل ہوتی دھڑکنوں کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی تھی ۔۔۔۔ ۔
آدم کو سامنے دیکھ کر چاہت پہ تو گویا حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔۔۔ ۔
اس نے اپنی آنکھوں کو دونوں ہاتھوں سے مسلتے ہوئے دوبارہ پورا کھول کر دیکھا ۔۔۔ آیا کہ جو اس کی آنکھوں نے دیکھا وہ سچ تھا یا محض اس کا وہم ۔۔۔۔ ۔
مگر وہ اسے سامنے کھڑا مسکراتا ہوا دکھائی دیا ۔۔۔ ۔
آدم نے دونوں بانہیں واہ کیں تو چاہت تیزی سے سیڑھیاں اترتے ہوئے اس کے قریب پہنچی ۔۔۔ ۔
"میں نے آپ کو!!!!!! بہت یاد کیا برو "۔۔ ۔
آنسو اسکی پلکوں کی باڑ توڑے گالوں پر پھسلنے لگے ۔۔۔ ۔
وہ خود کو بہت ٹوٹا ہوا محسوس کر رہی تھی۔
اسے تو یہی لگا تھا کہ اب کبھی وہ دوبارہ اپنے بھائی کو کبھی ذندہ دیکھ نہیں پائے گی ۔۔۔ ۔
""میں نے بھی تمہیں بہت یاد کیا
اس کے لہجے میں بھی برادرانہ شفقت نمایاں تھی ۔۔۔۔ ۔
اس کی خوشی سنبھالے نہیں سنبھل رہی تھی۔
اتنے سالوں بعد آدم کو سامنے دیکھ کر چاہت کے ضبط کا باندھ ٹوٹ گیا اور وہ بھاگتے ہوئے اس کے گلے لگ کر زار و زار رونے لگ گٸی۔ آدم بھی اسے اپنا ساتھ لگا کر بہت رویا ۔
آج بہت عرصے بعد اس کو یوں محسوس ہوا تھا جیسے وہ ایک گھنے سائے میں آ گٸی ہے اور اب اس کو کوٸی نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا۔
”برو۔ ۔! پلیز مجھے معاف کر دیں۔۔۔ ؟“
”ارے چاہ میری گڑیا۔۔۔ ۔! ایسے نہ کہوں بیٹا۔ معافی تو مجھے مانگنی چاہٸیے تم سے تمہارا خیال نہیں رکھ سکا۔ ۔" اس نے اسے پھر اس کو گلے لگا لیا۔ وہ پھر اس کے گلے لگ کر رونے لگ گٸی۔
” چاہ ! تم ایسے روؤ مت ۔ ۔ بس اب حب کر جاؤ ۔ تمہارا بھائی آگیا ہے، اب تمہیں کچھ بھی نہیں ہوگا۔۔۔ جو ہوتا تھا ہوگیا وہ میری قسمت میں لکھا تھا شاید اور اللہ نے مجھے آزمایا ہے کہ میں اس کے دٸیے دکھوں کو بر داشت کر سکتا تھا یا نہیں اور دیکھو اللہ نے مجھے اس صبر کے بدلے پھر سے تم سے ملا دیا۔۔ ۔“ وہ بہت آہستہ آہستہ کہہ رہا تھا۔ اس کے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں لے کر "مگر برو آپ کے بنا میں کچھ بھی نہیں ۔۔۔ کتنی اذیت ناک زندگی گزاری ہے میں نے ۔۔۔۔ پل پل آپ کو یاد کیا میں نے ۔۔۔ ۔
وہ سوں سوں کرتی ناک سے بولی ۔۔۔ ۔
آدم بہت حیران ہو کر سن رہا تھا کہ اس کی چھوٹی سی گڑیا اب بڑی ہو گٸی تھی اور یہ بہت سمجھدار بھی۔۔ ۔ ”میری پرنسس کتنی بڑی بڑی باتیں کرنے لگ گٸی ہے۔ اور بہت سمجھدار بھی ہوگٸی ہے۔۔ ۔“ اس نے مسکرا کر کہا۔ ۔
”! برو ۔ میں کوٸی بڑی نہیں ہوٸی آپ کی وہی چھوٹی سی پرنسس ہی ہوں اب بھی ۔“ اس نے جھینپ کر کہا اور پھر سے اس کے گلے لگ گٸی۔ آدم بھی ہنسنے لگ گیا۔
یارم بلوچ جو ابھی آتش بلوچ اور ھاد بلوچ کے ساتھ لاونج میں آیا تھا وہ چاہت کو اتنا خوش دیکھ کر حیران سا وہی رک گیا اس نے آج شادی کے بعد پہلی بار چاہت کو اتنا خوش دیکھا تھا۔ اس کا دل مطمٸین ہوگیا ۔۔۔۔ مگر آدم کو ذندہ دیکھ کر وہ بہت حیران تھا ۔۔۔۔۔ ۔
یارم ،آتش اور ھاد حبچاپ کھڑے بہن بھائی کو روتے دیکھ رہے تھے۔ بہت سا رونے کے بعد جب دونوں الگ ہوٸے تب چاہت بی کی نظر سنجیدہ چہرہ لیے یارم بلوچ پر پڑی۔ وہ بہت شرمندہ ہوئی ۔۔۔۔ اور شرمندگی کے باعث چہرہ جھکا گئی ۔۔۔ ۔
”معاف کرنا بیٹا ۔۔ ۔! میں نے آپ کو پہچانا نہیں ۔۔ ۔“ زرش بلوچ بھی لاونج میں ہی کھڑی تھیں۔۔۔ انہوں نے چاہت کو ایک انجان لڑکے کے گلے لگ کر روتے دیکھا تو آدم کی طرف سوالیہ نظر وں سے اسے دیکھتے پوچھا۔۔۔ ۔
”معذرت کی کوٸی بات نہیں۔ آپ مجھے جب جانتی ہی نہیں تو پہچانیں گی کیسے ؟ ۔“ اس نے ان کی شرمندگی بھانپ کر کہا ۔۔ ۔
”ممی یہ میرے برو ہیں۔ ایڈم ۔۔۔ میرا مطلب ہے "آدم" ۔۔۔ ۔“ چاہت نے بڑی بے تابی اور پر شوق انداز سے بتایا۔ ۔
”دراصل مجھے صوفی آنٹی نے یارم بلوچ کا یہ کارڈ دیا تھا۔ اور بتایا تھا کہ انہوں نے صوفی آنٹی کو کہا تھا کہ یہ میرے فادر کے رشتے دار ہیں۔ اور میری بہن چاہت سے نکاح کر کہ اسے اپنے ساتھ پاکستان لے آئے ہیں۔ بس انہیں کے کارڈ پہ درج معلومات کے زریعے یہاں تک پہنچا ہوں اپنی بہن چاہ سے ملنے ۔“اس نے تفصیلی جواب دیا۔۔ ۔ ” مگر تمہارے فادر کا یارم سے کیا تعلق ؟۔۔۔۔۔۔۔ ۔"زرش بلوچ نے صوفے پہ بیٹھتے ہوئے رسان سے آدم سے پوچھا ۔۔ ۔
"اب تعلق یارم بلوچ نے بتایا ہے تو پتہ بھی انہیں ہی ہوگا ۔۔۔ ۔
"میں تو یہ بھی نہیں جانتا آپ میں سے یارم بلوچ ہے کون؟
اس نے جانچتی ہوئی نظروں سے سب کی طرف دیکھ کر کہا ۔۔۔۔ ۔
""میں ہوں سردار یارم بلوچ
وہ بھاری آواز میں بولا۔۔ ۔
اس وقت آتش بلوچ جینز اور شرٹ پہنے ۔ ھاد شلوار قمیض میں ملبوس،جبکہ یارم ٹراؤزر اور ٹی شرٹ پہنے جس میں سے اس کے بائیسیپس والے نیلی رگوں والے سفید یا زوں نمایاں ہو رہے تھے ،پیشانی پہ لاپرواہی سے بکھرے ہوئے سیاہ بال ،گھنی مونچھوں تلے عنا بی لبوں میں دبا سیگریٹ جس میں سے وہ دھوئیں کا مرغو لہ بناتے ہوئے ہوا میں اچھال رہا تھا۔۔۔۔ صبیح پیشانی پہ شکنوں کا جال بچھا ہوا تھا۔ وہ تیکھے نقوش کا حامل شخص آدم کو پہلی نظر میں ہی بہت مغرور لگا ۔۔۔۔۔ اس کی زیر کر دینے والی پرسنالٹی تھی ،مگر کہاں وہ ایک مکمل سردار ٹایب دیوہیکل مرد اور کہاں اسکی پانچ فٹ دو انچ کی نازک سی گڑیا جیسی بہن ،اسے کہیں سے بھی ان کا جوڑ برابر کا نا لگا ۔۔۔۔۔ اس نے لب بھینچ لیے ۔۔۔ ۔
"پہلے تم میرے سوال کا "جواب دو پھر تمہارے سوال کا جواب اپنے آپ مل جائے گا۔۔۔ ۔
یارم بلوچ صوفے پہ بیٹھ کے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر اپنے مخصوص انداز میں گھمبیر آواز میں بولا۔۔۔ ۔
آدم نے چاہت کے شانے کے گرد اپنا بازو رکھا ۔۔۔ ۔
یارم بلوچ کے چہرے پر سنجیدگی کے ساتھ ساتھ تاثرات اب کی بار مزید پتھریلے ہوگئے ۔۔۔۔ اسکی حیات کو کوئی اس کے سامنے ہاتھ بھی لگائے اسے کہاں گوارا تھا وہ چاہے اسکا بھائی ہی کیوں نا ہو ۔۔۔ مگر اس نے اپنی مٹھیاں بھینچ کر خود پہ ضبط
کے کرے پہرے لگائے ۔۔۔ ۔
"جی پوچھیں "؟
""آؤ بیٹا بیٹھ کر بات کرو
زرش بلوچ نے آداب میزبانی نبھاتے ہوئے سادہ انداز میں اسے پیشکش کی ۔۔۔ ۔
آدم اور چاہت سامنے لگے ٹو سیٹر صوفے پہ بیٹھ گئے ۔۔۔ ۔
جبکہ آتش بلوچ سینے پہ ہاتھ باندھے انہماک سے انہیں دیکھ رہا تھا ۔۔ ۔
ھاد بلوچ بھی ایک خالی صوفے پہ بیٹھ گیا ۔۔۔ ۔
سسی ،ھادیہ بھی زرش بلوچ کے صوفے کی پشت پہ کھڑی تھیں ۔۔۔ ۔
"امریکہ میں میرے دوستوں نے مجھے ایک رات جان بوجھ کر ڈرنک کروادی تھی۔ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے دوران مجھ سے تمہارا ایکسیڈینٹ ہوگیا تھا۔ میں نے اپنے ان ہاتھوں سے تمہاری تدفین کے تمام معاملات نبٹا ئے تھے پھر ایسے کیسے ہوسکتا ہے کہ تم واپس ۔۔۔۔؟؟؟ ؟
ایسی کیا مسڑی تھی جو یارم بلوچ جیسا ماسٹر مائنڈ بھی سلجھا نہیں پا رہا تھا۔ تبھی اس نے دماغ میں آیا پہلا سوال اس سے پوچھا ۔۔۔ ۔
""میں آپ کو بات شروع سے بتاتا ہوں
آدم نے سنجیدگی سے بات کا آغاز کیا۔۔۔۔ ۔
سب اس کی طرف ہی متوجہ تھے ۔۔۔۔ ۔ واشنگٹن : ہم آج تک ایک بات سینے ہی آئے ہیں کہ دنیا میں ہرکسی کا ایک ہم شکل ہوتا ہے، آج تک یہ بات محض افسانوی حیثیت ہی رکھتی تھی لیکن اس خبر کو پڑھنے کے بعد اس پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔
آئرلینڈ کی26 سالہ خاتون نیامہ گنیے نے اپنی دو دوستوں کے ساتھ مل کر ایک (ٹوئن اسٹرینجرز) کے نام سے ایک ویب سائٹ لانچ کی، جس کے ذریعے دنیا بھر کے لوگ اپنے ہم شکل تلاش کر سکتے ہیں۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سپرنگ میں رہنے والی33 سالہ جینیفر نے اس ویب سائٹ پر اپنا ہم شکل تلاش کرنے کی کو شش کی، ویب سائٹ کے نتائج سے اسے معلوم ہوا کہ نارتھ کیلیفورنیا کے شہر فیٹوائل میں امبرا نام کی23سالہ لڑکی رہتی ہے جو اس کی ہم شکل ہے۔ جینیفر اور امبرا نے اسی ویب سائٹ پر ایک دوسرے سے رابطہ کیا اور ملنے کا پروگرام بنایا تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ ان کی شکل کتنی آپس میں ملتی ہے، امبرا نے جینیفر سے وعدہ کیا کہ وہ اسے ملنے آئے گی، پھر ایک روز امبرا جینیفر کے پاس پہنچ گئی اور جب وہ دونوں آمنے سامنے آئیں تو حیران رہ گئیں۔ ان دونوں کی شکلوں میں اس قدر مماثلت تھی کہ جیسے وہ دونوں جڑواں بہنیں ہوں۔
امبرا سے ملنے کے بعد جینیفر کا کہنا تھا کہ’’ جب میں نے امبرا کو دیکھا تو ایسے لگا جیسے میں آئینے میں اپنا ہی عکس دیکھ رہی ہوں، مجھے یہ سب دیکھ کر ایک جھٹکا لگا ،یہ بہت خوفناک احساس تھا، بالکل ایسے جیسے انسان اپنا ہی بھوت دیکھ رہا ہو۔‘‘ ان دونوں کی شکلیں اس قدر ملتی تھیں کہ جب امبر ا جینیفر کے گھر پہنچی تو پاس کھڑی جینیفر کی والدہ بھی حیرت سے دونوں کو دیکھے جا رہی تھی۔
اور یہ بالکل سچا واقع تھا۔
میرے ساتھ بھی بالکل ایسا ہوا۔ ۔۔ مجھے بھی مائیکل نامی ایک شخص نے اسی ایپ کے تھرو ملنے کے لیے بلایا اور مجھے پرکشش جاب کی آفر کی ۔۔۔۔ میں جیسے ہی اس سے ملنے گیا۔۔۔۔ ۔
اس نے اپنی دو آدمیوں کے ساتھ ملکر مجھے بیہوش کردیا ۔۔۔۔ اس کے آگے میرے ساتھ کیا ہوا مجھے کچھ پتہ نہیں چلا ۔۔۔۔ جب مجھے ہوش آئی تو میں امریکہ کے ایک مشہور ہوٹل کے شاندار کمرے میں تھا۔ میرے وجود پہ قیمتی لباس تھا۔ وہاں کہ ہر چیز اعلی اور شاہانہ تھی۔
جبکہ میرے پرانے کپڑے ۔ میرا والٹ ،آئی ڈی کارڈ ۔ سب غائب تھا ۔۔۔ ۔
میں نے پاکٹ میں ٹوٹل کر دیکھا وہاں ایک لیدر کا والٹ تھا۔ جس میں مائیکل نامی شخص کا آئی ڈی کارڈ نکلا ۔۔ ۔ اس آئی ڈی کارڈ پہ ہو بہو میری تصویر تھی مگر نام اور ایڈریس مختلف تھا ۔۔۔ ۔
اس سے پہلے کہ میں کچھ سوچ پاتا اور وہاں سے نکل جاتا ۔۔۔۔ پولیس کے اہلکاروں نے مجھے اریسٹ کرلیا ۔۔۔ ۔ انہوں نے مجھے دو سال تک جیل میں رکھا ۔۔۔۔ مائیکل نامی شخص غیر قانونی کاموں میں ملوث تھا ۔۔۔۔ مجھے اس سب کی آہستہ آہستہ بعد میں سمجھ آئی کہ وہ مجھے اپنی جگہ پھنسا کر خود میری زندگی جینا چاہتا تھا۔۔۔۔ ۔
مگر خدا کی قدرت تو دیکھیں کہ برائی کا انجام ہمیشہ برا ہی ہوتا ہے ۔۔۔۔ ۔
اس نے مجھے پھنسانا چاہا تھا۔۔۔ ۔
مگر اسے کیا پتہ تھا کہ اس نے خود کو میری جگہ رکھ کر میری موت کو گلے سے لگا لیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
میری بجائے اس کا ایکسیڈینٹ ہوگیا ۔۔۔ ۔
جب میری سچائی ثابت ہوئی تو مجھے پولیس نے رہا کردیا ۔۔۔۔ ۔ مگر میرے پاس پھوٹی کوڑی بھی نہیں تھی اپنے شہر واپس آنے کی ۔۔۔۔ میں نے دن رات محنت کی۔ اور صوفی آنٹی کے پاس پہنچا اور سب سے پہلے چاہت کے بارے میں پوچھا ۔۔۔ تو انہوں نے مجھے یارم بلوچ کا کارڈ دے کر ساری بات بتائی ۔۔۔۔ ۔
"آپ جو بھی ہیں میں آپ کو نہیں جانتا ۔ لیکن آپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ نے میری بہن کی حفاظت کی۔ اسے اپنا نام اور تحفظ دیا ۔۔۔ ۔
وہ ممنون نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے بولا ۔۔۔۔ ۔
آدم کے نقوش زرش بلوچ کو کچھ جانے پہچانے لگ رہے تھے۔ وہ کافی حد تک اپنے والد کی طرح دکھائی دیتا تھا۔ زرش بلوچ کب سے اسے غور سے دیکھ کر اسے پہچاننے کی کوشش کر رہی تھیں اچانک ان کے دماغ میں جھماکا سا ہوا۔۔ ۔
"ھادیہ زرا میرے کمرے کی الماری کے آخری خانے سے میرے اور تمہارے بابا سائیں کی شادی کی پرانی البم تو "نکال کر لاؤ انہوں نے ھادیہ سے کہا تو ھادیہ اثبات میں سر ہلاتے ہوئے ان کے کمرے کی طرف بڑھ گئی ۔۔۔۔ کچھ دیر میں ہی وہ البم لیے زرش بلوچ کے پاس آئی اور لاکر انہیں تھمائی ۔۔۔ تو انہوں نے کچھ تصاویر الٹ پلٹ کر دیکھیں