"ادھر آؤ بیٹا ۔۔۔ اسے دیکھو ۔۔۔ جانتے ہو اسے ؟
انہوں نے ایک مخصوص تصویر پہ انگلی رکھ کر کہا ۔۔ ۔
آدم اپنی جگہ سے اٹھا اور ان کے پاس چلا آیا ۔۔ ۔
جیسے ہی اس کی نظریں اس تصویر پہ پڑیں تو وہ اپنی جگہ ساکت رہ گیا۔۔۔ ۔
"ی۔۔۔ یہ ۔۔۔ تو میرے فادر کی تصویر ہے ۔۔ آ۔۔ آپ ۔۔۔۔ کے پاس کیسے آئی ۔۔۔۔ ؟
اس نے حیرانکن نظروں سے انہیں دیکھتے ہوئے پوچھا ۔۔۔ ۔
چاہت جو کب سے یارم بلوچ کی طرف دیکھنے سے گریز کرتے ہوئے سر جھکائے ہوئے تھی۔ اپنے والد کے بارے میں سن کر فورا اپنی جگہ سے اٹھی اور زرش بلوچ کے پاس جاکر تصویر دیکھنے لگی۔ اس کی آنکھیں ایک بار پھر سے بھر آئیں ۔۔۔ ۔
"میں بھی کہوں مجھے کیوں چاہت سے اتنا اپنا پن محسوس ہوتا ہے۔ اور تمہیں دیکھ کر کیوں مجھے عجیب سا
لگا۔۔ ۔"؟
"اب پتہ چلا یہ تو خون کی کشش تھی
آدم اور چاہت کے علاؤہ بھی سب نے ناسمجھی سے انہیں دیکھا ۔۔۔۔ آخر ایسا کون سا راز تھا جس سے پردہ اٹھنے والا تھا ۔۔ ۔
"یہ میرے بھائی مصطفیٰ کی تصویر ہے۔ جو امریکہ گیا تھا اور وہیں اس نے شادی کرلی تھی۔ جب یہاں ہمارے والدین کو پتہ چلا تو انہوں نے اس سے رشتہ ختم کردیا ۔۔۔ ۔
میری شادی کے بعد وہ امریکہ گیا تھا ۔۔۔ اور ایسا گیا کہ کبھی وہاں سے پلٹ کر نہیں آسکا ۔۔ ۔
ہمیں بس اس کے حادثے میں ہلاک ہونے کی خبر ملی ۔۔۔ اسکے بچے بھی تھے اورکہاں تھے ہم نہیں جانتے تھے
***
آج خدا نے مجھے میرے بچھڑے ہوئے بھائی کی اولاد سے ملا کر اسکی کمی کو پورا کر دیا ۔۔۔ ۔
میں اپنے خدا کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہوگا ۔۔ ۔
وہ رندھی ہوئی آواز میں بولیں۔۔۔۔ اور آدم اور چاہت کو فرط جذبات سے لبریز انداز میں اپنے ساتھ لگایا ۔۔۔ ۔ برسوں بعد کسی اپنے خون کے رشتے دار سے اپنی سگی پھپھو سے ملکر وہ دونوں بھی آبدیدہ ہو گئے۔۔۔۔ ۔
باقی سب خاموش تھے ۔۔۔ ۔
""چاہت ۔۔۔ یہ براق اٹھ گیا تھا تمہیں کمرے میں نا پاکر رو رہا ہے ۔۔۔ ۔
امینہ براق کو گود میں لیے نیچے اتر رہی تھی ۔۔۔ ۔
""لائیں اسے مجھے دے دیں
اس نے ہاتھ آگے کیے براق کو گود میں لیا ۔۔ ۔ آدم نے شش و پنج کی ادھیڑ بن میں مبتلا چاہت کی طرف دیکھا ۔۔۔ جو براق کو گود میں اٹھا کر اسے پیار کر رہی تھی
***
تبھی یارم نے براق کو اپنے پاس آنے کا اشا رہ کیا اور پاکٹ سے چاکلیٹ نکال کر اسکی طرف لہرائی تو براق جو بھوک کی وجہ سے اٹھا تھا۔ یارم کے ہاتھ میں اس کی فیورٹ چاکلیٹ دیکھ کر اسکی بھوک چمک اٹھی ۔۔۔۔ وہ چاہت کی گود سے نکل کر نیچے ایرا اور چھوٹے چھوٹے ڈگمگاتے ہوئے قدم اٹھاتے ہوئے یارم بلوچ کے پاس چلا گیا ۔۔۔ ۔ اس نے یارم کی طرف دیکھ کر پیاری سی مسکراہٹ اچھالی ۔۔۔ پھر یارم نے چاکلیٹ کھول کر اسکے منہ کی طرف بڑھائی تو براق اسکی تھائی پہ بیٹھ کر مزے سے چاکلیٹ کھانے لگا ۔۔۔ ۔
"یہ بچہ ؟؟؟ ؟
آدم جو ابھی بھی گو مگو کی کیفیت میں مبتلا تھا ۔۔۔ حیرانگی سے چاہت کی طرف دیکھ کر اس سے پوچھنے لگا۔
""یہ میرا بیٹا ہے برو ۔۔۔ ۔"براق
اس عمر میں ہی اس کا بیٹا "؟
وہ کتنی ہی دیر کچھ بول نا سکا چاہت کے بتانے پہ ۔۔۔۔ ۔
اس عرصے میں کیا سے کیا ہوگیا تھا ۔۔۔ ۔
"کافی رات ہوگئی ہے ۔۔ تم سب آرام کرو ۔۔۔ صبح ملاقات ہوگی ۔۔۔۔ ۔
"جی ٹھیک ہے میں"پھر صبح حاضر ہوتا ہوں۔
آدم نے وہاں سے جانے کے لیے اجازت چاہی ۔۔۔ ۔ "اسے بھی اپنا گھر ہی سمجھو ۔۔۔ ۔ فی الحال تو تمہیں کہیں جانے نہیں دوں گی۔ ابھی تو تمہیں جی بھر کر دیکھا بھی نہیں ۔۔۔۔ بعد کی بعد میں سوچیں گے۔ ابھی تم کہیں نہیں جا رہے ۔۔۔۔ یہ میرا حکم سمجھو۔۔۔ ۔
انہوں نے متانت سے کہا۔۔ ۔
تو آدم ہلکا سا مسکرا دیا۔۔۔ ۔
""جی ٹھیک ہے جیسے آپ چاہیں
چاہت بچے تم ایسا کرو براق کو اپنے ساتھ لے کر اپنے شوہر کے کمرے میں چلی جاؤ اور امینہ کو میں اپنے کمرے میں سلا لیتی ہوں ۔۔۔۔ تاکہ مہمان خانے میں امینہ کی جگہ اب آدم کو جگہ" دے دیں ۔۔۔ ۔
کل دوسرا کمرہ کھلوا کر اسکی صاف صفائی کر والوں گی پھر آدم کو وہیں منتقل کر دیں گے ۔۔۔۔ ۔
""امینہ تم مہمان خانے سے اپنا سامان لے کر میرے کمرے میں آجاؤ
انہوں نے سب سے کہا تو سب اپنی اپنی جگہوں سے اٹھ گئے ۔۔۔ ۔
ھادیہ اس کے رونے کی آواز سن کر اپنے کمرے کی طرف گئی تھی ھاد بھی اسکے پیچھے اپنے کمرے میں چلا گیا
***
"آؤ سسی تم بھی روم میں چلو اتنی دیر تک جاگنا صحت کے لیے ٹھیک نہیں ۔۔۔۔ آتش بلوچ نے سسی کا ہاتھ پکڑا اور اسے احتیاط سے اپنے لے جانے کے لیے آہستہ آہستہ اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔ ۔
""ما چاہت نے آدم کو مہمان خانے کا راستہ دکھانا چاہا تو براق نے اس کے سامنے سے اٹھ کر جانے کی وجہ سے پیچھے سے ہانک لگائی ۔۔۔ ۔ "چاہت تم براق کو دیکھ لو یہ مہمان خانے سے اپنا سامان لینے جا رہی ہیں میں انکے پیچھے چلا جاتا ہوں تو دیکھ لوں گا "کمرہ
وہ مگن سی اپنا سا مان پیک کر رہی تھی کہ دروازے پر ہونے والی زوردار دستک پر اچھل پڑی... دستک دینے والا ..کوئی ڈھیٹ ہی تھا جو دروازے کو متواتر پیٹے ہی جا رہا تھا
"کون ڈھیٹ انسان ہے بھئی صبر نہیں ہورہا ..؟" دروازہ کھولتے ہوئے وہ زور سے بڑ بڑا ئی پر سامنے موجود شخص کو دیکھ کر و...ہ لمحوں میں حب ہوکر دروازے کی اوٹ میں ہو گئی
.. "مجھے اس کمرے میں رہنے کے لیے بھیجا گیا تھا بس اسی لیے .."اس نے وضاحت دی دروازہ بجانے کی "میں بس چیزیں ہی سمیٹ رہی تھی یہاں سے جانے کے لیے ۔۔۔۔ وہ دھیرے سے کہتے ہوئے اندر کی طرف آ گئی تو وہ بھی اس کے...پیچھے اندر داخل ہو گیا
... "تم جا رہی ہو..؟" اس کے سوال پر کپڑے تہہ کرتے اس کے ہاتھ لمحے بھر کو رکے پھر اپنا کام کرنے لگے
"میں نے تم سے کچھ پوچھا امینہ.." اس کے جواب نہ دینے پر اس نے غصے سے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنی طرف ..موڑا
"ہاں میں جارہی ہوں..کیو نکہ آپ کو جو یہاں رہنے کی جگہ دی گئی ہے " امینہ نے تحمل سے جواب دیا اور اپنا ہاتھ ..اس کی گرفت سے آزاد کرنے لگی
.."کہاں...؟" بے چینی سے پوچھا گیا
.."آنٹی نے بتایا تو تھا .. میں انہیں کے پاس جا رہی ہوں..ان کے کمرے میں " ہنوز اسی انداز میں جواب دیا گیا
"...تم نہیں جا سکتی.." بے چینی اس کے لہجے کے ساتھ اس کے انداز سے بھی عیاں تھی
"آپ مجھے روکنے والے کون ہیں ؟؟؟؟ اور کس حثیت سے میں اس کمرے میں رکوں ۔۔۔۔؟؟ ؟ میں جا رہی ..ہوں.. آپ میرا ہاتھ چھوڑیں.." اس بلند آواز میں سختی تھی
"میں نے کہا نا تم نہیں جا رہی یہاں سے بس.." غصے سے اسے دیوار سے لگا کر وہ سختی سے بولا.. اس کے انداز میں ...جنونیت تھی.. پھر بھی وہ نڈر بنی اس کی آنکھوں میں دیکھ رہی تھی
"دیکھئے آپ اس وقت ہوش میں نہیں ہیں.. بہتر یہی ہوگا کہ آپ مجھے جانے دیں یہاں سے..." انداز اب ..سمجھانے والا تھا
" میں یا لکل اپنے ہوش و حواس ہوں میں.. بس تم مجھ سے وعدہ کرو کہ تم آج اس کمرے سے تو جاؤ گی۔ مگر ہمیشہ ..کے لیے میرے کمرے میں واپس آنے کا وعدہ کیے .." اس کی آنکھوں میں دیوانگی تھی
""کیوں ؟؟؟ یہ کس قسم کا وعدہ ہے ..؟
نا ہی میں آج سے پہلے آپ کو جانتی تھی اور نا اب بھی جانتی ہوں۔ پھر یہ پہلی ہی ملاقات میں زندگی بھر کے وعدے وعید ؟؟؟ ؟
..اس کی ایک ہی ضد سے تنگ آکر وہ چیخ اٹھی
""لو نا جان نا پہچان میں تیرا مہمان والا حساب ہے
وہ تنک کر بولی ۔۔۔ ۔
""مہمان تو بننا چاہتے ہیں مگر آپکے دل کے
"مجھے تمہاری ان آنکھوں میں وہی "تنہائی کا احساس ہوا ہے جس تنہائی کا شکار میرے دل ہے
""دو تنہا دل ملکر ایک خوشنما احساس جگائیں گے
وہ تڑپ زدہ آواز میں بولا۔۔ ۔
..امینہ کی آنکھوں میں تھمے آنسو چہرے پر پھسل گئے.. اس کا ضبط بھی جواب دے گیا
وہ اپنا بازو اس کی گرفت سے آزاد کرکے آنسو پونچھتی بیڈ پر آکر بیٹھ گئی اور اپنے کپڑے بیگ میں رکھنے لگی.. لاکھ ...کوششوں کے باوجود بھی آنسو بہتے ہے جا رہے تھے جنہیں وہ بیدردی سے پونچھتی اپنا کام کئے جا رہی تھی بیگ اٹھائے وہ اس کمرے سے نکل گئی ۔۔۔ آدم اسکی پشت کو گھورتے ہوئے تب تک اسے دیکھتا رہا جب تک وہ اسکی نظروں سے اوجھل نہیں ہوگئی ۔۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
یارم براق جو اپنے ساتھ کمرے میں لے کر آگیا ۔۔۔ ۔ چاہت نا چاہتے ہوئے بھی مرے مرے قدم اٹھاتے ہوئے اس کے پیچھے آئی مگر کمرے کے دروازے کے پاس آکر وہیں رک گئی ۔۔۔ ۔
اندر جانے کی ہمت ہی نہیں ہو رہی تھی ۔۔۔ ۔
"اگر آج تم مجھے اور اس کمرے کو چھوڑ کر گئی نا چاہت تو دو دوبارہ تمہیں میرے دل اور اس کمرے دونوں میں جگہ نہیں ملے گی ۔۔۔ ۔
"بہت بڑی غلط فہمی اور بھول میں ہیں کہ میں دوبارہ یہاں قدم بھی رکھوں گی وہ بھی اپنی مرضی سے۔ ۔
وہ وہیں دروازے کے ساتھ ملحقہ دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے کھڑی رہی ۔۔۔۔ ۔
اندر سے براق اور یارم کی باتیں کرنے کی آوازیں آرہی تھیں ۔۔۔۔ براق بے وقت اٹھ گیا تھا اب اتنی جلدی اسے کہاں نیند آئی تھی ۔۔۔ ۔
یارم اسے کوئی کہانی سنا رہا تھا اور براق ما ۔۔۔ ما ۔۔۔ کرتا اسکی بئیرڈ کو چھو کر ہنستے جا رہا تھا ۔۔۔ ۔
اسے گدگدی ہورہی تھی اسکی بئیرڈ کو سہلاتے ہوئے ۔۔۔ ۔
دونوں ملکر کافی دیر تک مستیاں کرتے رہے ۔۔۔ ۔
اب دوبارہ براق کو نیند آنے لگی تھی مگر سوتے وقت اسے چاہت کے ساتھ لیٹ کر سونے کی عادت تھی ۔۔۔ ۔ یارم نے اپنی بازو پہ اسکا سر رکھے اسکے گال کو سہلایا ۔۔۔ ۔
"آپ "سو جاؤ ۔۔۔۔ بابا آپکے پاس ہیں
اس نے براق کی طرف دیکھ کر اسے اپنے ساتھ کی تسلی دی ۔۔۔۔ ۔
!!!!"ما ۔۔ ۔
مگر براق کے منہ پہ بس ایک ہی دھن سوار ہوچکی تھی۔
""بیٹا مما ابھی آجائیں گی "آپ سو جاؤ
اس نے دروازے کی طرف دیکھا جو ہنوز بند تھا ۔۔ ۔ براق پاؤں نیچے اتار کر بیڈ سے پھسل کر نیچے ایرا ۔۔۔ اور باہر کی طرف بڑھنے لگا ۔۔۔۔ یارم سمجھ گیا کہ وہ چاہت کو ڈھونڈھ رہا ہے اس کے پاس جانا چاہتا ہے تبھی اس نے اٹھ کر دروازے کی ناب پہ ہاتھ رکھ کر اسے کھولا براق باہر نکلا۔ ۔
تو اس کی نظر دیوار کے ساتھ ٹیک لگا ئے کھڑی چاہت پہ پڑی ۔۔۔۔ جو قریبا ایک گھنٹے ڈیڑھ گھنٹے سے وہیں کھڑی تھی ۔۔۔ ایک ہی جگہ پہ کھڑے ہو ہو کر اس کے پاؤں شل ہو چکے تھے ۔۔۔ ۔
!!!!"ما ۔۔۔ ۔
وہ چاہت کی انگلی پکڑ کر اسے کمرے کے اندر بلا رہا تھا ۔۔۔ ۔
چاہت اس کے ساتھ کمرے کے دروازے پر آگئی مگر وہیں رک گئی ۔۔۔۔ اس نے کمرے کے اندر ایک بھی قدم نہیں رکھا۔۔۔۔ ۔
اور نظریں اٹھا کر یارم کی طرف دیکھا ۔۔ ۔
جو تیکھے چتونوں سے گھورتے ہوئے جاکر بیڈ پہ لیٹ گیا ۔۔۔۔ ۔
اس نے سرعت سے نظریں چرا لیں ۔۔۔۔ اور وہیں بت بنی کھڑی رہی ۔۔۔۔۔ براق اس کے اندر نا آنے پہ اب جھجھنجلا کر رونے لگا تھا ۔۔۔ اور بار بار اس کی انگلی کو کھینچ کر اندر آنے کے لیے زور لگا رہا تھا ۔۔۔ ۔
""براق کو نیند آئی ہے سلاؤ اس کو
بالآخر یارم نے ہی براق کو روتے دیکھ کر سپاٹ لہجے میں اسے کہا ۔۔۔ ۔
""وہ ۔۔۔ آ۔۔۔ آپ ۔۔۔ نے منع کیا تھا اس کمرے میں آنے سے
وہ بمشکل لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں ایک ایک کر بولی ۔۔۔۔ ۔
""کہا تو میں نے اور بھی بہت کچھ تھا۔ مگر تم وہی سنتی ہو جو تم سینا چاہتی ہو
وہ کٹیلی نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے کرخت آواز میں بولا ۔۔۔۔ ۔
چاہت براق کو گود میں اٹھائے ہوئے بستر تک آئی اور درمیان میں براق کو لٹا کر خود دوسری طرف لیٹ گئی
***
اور براق کے آنسو صاف کیے ۔۔۔ ۔ تھوڑی دیر میں براق حب ہوگیا ۔۔۔۔ اب اس کے پاس اس کے مما اور بابا دونوں تھے تو وہ مطمئن ہو گیا تھا ۔۔ ۔ یارم جو آنکھوں پہ بازو رکھے لیٹ چکا تھا براق کا ننھا سا ہاتھ اپنی بازو پہ محسوس کر کہ اس نے آنکھوں سے اپنا بازو ہٹایا اور اسے دیکھا ۔۔۔ ۔
"کیا ہوا میرے چھوٹے سردار کو ۔۔۔۔ ؟ اس نے یارم کا بازو اپنے تکیے پہ رکھا پھر اپنا سر ویسے ہی اس کے بازو پہ رکھ دیا جیسے کچھ دیر پہلے یارم نے رکھا ہوا تھا
***
یارم کو اس کے عمل پہ ہنسی آئی ۔۔۔۔ وہ ہلکا سا مسکرایا۔۔۔ اور تھو ڑا سا اٹھ کر براق کے چہرے پہ جھک کر اسکے پھولے ہوئے گال پہ چوم لیا ۔۔۔ ۔
تو براق بھی ہنسنے لگا ۔۔۔ ۔
اس نے چاہت کے گال پہ بھی انگلی رکھ دی ۔۔۔۔ اور یارم کی طرف دیکھنے لگا ۔۔۔۔ ۔
وہ بہت ہوشیار بچہ تھا ۔۔۔ اس عمر میں بھی اس کا دماغ اسکے بابا یارم بلوچ کی طرح ضرورت سے زیادہ چلتا تھا
***
یارم اس کی بات سمجھ چکا تھا کہ براق چاہتا تھا جیسے یارم نے اسے کس کیا تھا ویسے ہی چاہت کو بھی کرے ۔۔۔۔ ۔ آنکھیں اس کے متورم چہرے پر گئیں ۔۔ ۔
جیسے ہی یارم کی نظر ساتھ لیٹی ہوئی چاہت پہ پڑی اس کے چہرے پہ سختی اتر آئی ۔۔۔۔ ۔
خلاف..معمول آج وہ بہت پرسکون تھا... شاید کسی بڑے طوفان کے آنے کا اعلان تھا
وہ تب سے یارم کا نظر انداز کرنے کا رویہ دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔۔ اس کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔۔۔ ۔
""بیٹا آپکی مما قاتل کو منہ لگانا پسند نہیں کرتیں
وہ براق کی طرف دیکھ کر ایک ایک لفظچبا کربولا ۔
کتنا سفاک تھا اسکا لہجہ ؛
چاہت خالی خالی نظروں سے اسے دیکھتی رہ گئی۔
"جس آگ میں مجھے جھسلایا ہے اس آگ کی ہلکی سی لپٹیں تم تک پہنچیں تو کیسے چیخیں نکل گئیں ۔۔۔۔ ؟
وہ کھردرے پن سے کہتے ہوئے رخ پلٹ گیا ۔۔۔ ۔
"ٹھیک ہی تو کہہ رہے ہیں میں نے انہیں بہت ہرٹ کردیا ہے ۔۔۔۔ کیسے مناؤں اب انہیں ؟؟ ؟
اپنی سوچوں سے الجھتے ہوئے نہ جانے کی نیند کی دیوی اس پر مہربان ہو گئی اسے پتہ بھی نہ چلا.. رات کے پہر جب وہ ماں بیٹا سوچکے تھے ۔۔۔ مگر یارم بلوچ ابھی تک جاگ رہا تھا ۔۔۔۔ وہ اپنی جگہ سے اٹھا اور براق سے ہوتے ہوئے اس کے چہرے پر جھکا نرم ہاتھوں سے اس کے چہرے پر آئی کچھ آوارہ لٹوں کو دھیرے سے ہٹاکر اپنے نرم ...گرم انگوٹھے سے اس کے گلابی ہونٹوں کو نرمی سے سہلانے لگا
.." "چاہت یارم بلوچ میں تمہیں اتنا مجبور کر دوں گا کہ اس بار تم خود چل کر میرے پاس آؤگی ۔ اپنی مرضی سے پرعزم لہجے میں بولتا وہ تھوڑا سا اور جھکا اور اس کے گلابی ہونٹوں ...پر اپنے ہونٹ رکھ دئیے
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋 جاگنگ سے آنے کے بعد وہ نہا کر نکلا تو چاہت براق کو بھی تیار کر چکی تھی اور خود بھی پوری طرح تیار تھی نیچے ناشتے کی میز پر جانے کے لئے... ایک نظر اسے دیکھتا وہ ٹاول سے بال سکھاتا وارڈ روب کی طرف آیا اور سفید .....کدھر کی شلوار قمیض نکال کر اس کا جائزہ لیتا وہ مرا تو چاہت نے سٹپٹا کر نظریں پھیر لیں اور براق کے ساتھ باتوں میں لگ گئی ۔۔۔۔ یارم ڈریسنگ روم سے چینج کیے باہر آیا اور شانوں پہ شال پھیلائی ۔۔۔۔ یقینا وہ ناشتے کے بعد مردان خانے میں جانے کا ارادہ رکھتا تھا ۔۔۔ ۔ دو تین دنوں سے ان دونوں میں بول چال بند تھی.. چاہت میں تو کچھ بولنے کی ہمت ہی نہیں رہی تھی ۔۔۔ جبکہ یارم بلوچ بھی اسے پوری طرح نظر انداز کئے ہوئے تھا... وہ ایسے بیہیو کر رہا تھا جیسے اس کے اور براق کے علاؤہ اس کمرے میں کوئی تیسرا فرد موجود ہی نہیں ہو ۔۔۔۔ چاہت کی نیلی آنکھیں یارم بلوچ کے چہرے پر جمی ہوئی تھیں... وہ اس سے ناراض تھا اور اسے اس بات کا بہت افسوس تھا.. اس کی نظریں اس کے سنجیدہ چہرے سے .. ہوتی ہوئی اس کے بائیں ہاتھ پر گئی جس کی کلائی پر بندھی گھڑی بہت جچ رہی تھی
قمیض کے بٹن لگاتا وہ آئینے کے سامنے کھڑا خود کا جائزہ لے رہا تھا.. آنکھیں سوچ میں ڈوبی ہوئی تھیں.. وہ پرفیوم کی بوتل اٹھائے خود پہ سپرے کیے پلٹا ۔۔۔ ۔
" "براق بیٹا قاتلوں کو اتنے غور سے نہیں دیکھا کرتے ۔۔۔ کہیں ان پہ دل آگیا اور محبت ہوگئی تو بہت مشکل ہوگی اس نظروں کی تپش سے ... محضوظ ہوتا وہ براق کی طرف دیکھ کر بولا
."محبت نہیں ڈائریکٹ عشق ہوچکا ہے .." اپنے احساسات پر قابو نا پاکر وہ اس کی طرف دیکھ کر بلا اختیار بولی
..." اس کے لہجے میں یقین تھا اس نے حیرانی سے اس کی طرف دیکھا
"میں خوشفہمیوں میں جینے والا انسان نہیں رہا .تم بھی میری زندگی میں اپنا وہی مقام حاصل کرنے کی خوش فہمیاں ..پالنا چھوڑ دو " طنزیہ کہتا وہ دروازے کی طرف بڑھ گیا
"دیکھتے ہیں میری خوش فہمیاں جیتتی ہیں یا آپ کی بے اعتنائی..." اس کا چیلنجنگ لہجہ کمرے سے باہر نکلتے ہی اس کی سماعت سے ٹکرایا پھر بھی وہ سر ج ..ھٹکتا سیڑھیاں اتر گیا
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
"" آجاؤں برو ؟۔۔۔ ۔ وہ دروازے پر دستک دے کر اندر داخل ہوئی تو آدم بیڈ پر لیپ ٹاپ لیے بیٹھا اپنے لیے کوئی جاب ڈھونڈھنے میں مصروف تھا۔ اب اگر چاہت یہیں پاکستان میں تھی تو اس نے بھی پاکستان میں ہی رہنے کا فیصلہ کرلیاتھا
***
"" ہاں آؤ پرنسس ۔۔۔۔۔ یہاں بیٹھو ۔۔۔۔ ۔
لیپ ٹاپ ایک طرف رکھتا وہ اس کی طرف متوجہ ہوا ۔۔۔ چاہت اس کے پاس آکر بیڈ پہ بیٹھ گئی ۔۔ ۔
"" اچھا ہوا تم خودی یہاں آگئی مجھے تم سے کچھ بات کرنی تھی ۔۔۔۔ ۔ تم یارم کے ساتھ خوش تو ہو؟
چاہت نے سوالیہ نظروں سے دیکھا تو دام نے بنا لگے لیٹے ۔۔۔۔ سیدھے سیدھے یارم بلوچ اور اسکے رشتے کی حقیقت جاننے کے لیے بات کر دی
"" برو وہ بہت اچھے ہیں ۔۔۔۔۔۔!!۔۔۔ میں بہت خوش ہوں ان کے ساتھ
چاہت نے بھی صاف صاف بتا دیا تھا۔۔۔ ۔ اس کا بھائی ہی تو تھا جس سے وہ بے دھڑک اپنے دل کی ہر بات کر لیتی تھی اب وہ اپنے سامنے بیٹھے آدم کے چہرے کو پڑھنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اس کی بات سن کر اس کے بھائی کا کیا ردعمل ہوگا۔۔۔ کیا وہ اسے یارم کے ساتھ دیکھ کر خوش نہیں تھا ۔۔۔ ۔
" ہممم اچھا ۔۔۔۔۔۔ تم واقعی خوش ہو نا ؟؟۔۔۔ مجھے ایسے کیوں لگ ر"ہا ہے کہ تم دونوں میں کوئی مسلہ ہے ؟؟ ؟ "برو چھوٹی چھوٹی باتیں تو ہر میاں بیوی میں ہوجاتی ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ایک دوسرے سے نا خوش ہوں ۔۔۔۔ ۔
"میری بہن تو بہت سمجھدار ہوگئی ہے ۔۔۔۔۔ وہ ہلکا سا مسکرا کر بولا۔
""ممی نے سکھائی ہیں سب باتیں
وہ اسے زرش بلوچ کے بارے میں بتانے لگی ۔۔۔ ۔
"" مگر وہ عمر میں تم سے بڑا ہے کافی ۔۔۔۔ ۔
آدم نے جان بوجھ کر اس کے خیالات جاننے کے لیے کمزور سا جواز پیش کیا
" زیادہ تو نہیں ہیں برو ۔۔۔ ۔ ممی کہتی ہیں کہ شوہر کو میچور ہونا چاہیے ۔۔۔۔۔ ۔ ویسے بھی مجھے لگتا ہے عمر سے کوئی فر " ق نہیں پڑتا۔ آپکی زہنی ہم آہنگی زیادہ امپورٹ نیٹ ہے ۔۔۔ ۔
چاہت کی معصومیت پر آدم کھل کر مسکرایا لیکن پھر سنجیدہ ہو گیا اور اس کو دیکھنے لگا
"" کیوں آپ کو وہ اچھے نہیں لگے ؟ ۔۔۔ ۔
"" اچھا ہے ،بس تھوڑا مغرور سا لگا ۔۔۔۔ ۔
آدم نے جو بات محسوس کی وہ اس نےبلاجھجک کہہ دی۔
" اگر میری بہن کو اس سے مسلہ ہے تو کسی کی جرآءت نہیں ہے کہ وہ آدم کی بہن کے ساتھ کچھ غلط کرسکے۔ ۔
"لیکن اگر میری بہن اس کے ساتھ خوش ہے تو اپنی بہن کی خوشی میں ،میں بھی خوش ہوں ۔۔۔۔ ۔
""برو اب آپ مجھے چھوڑ کر کہیں بھی مت جائیے گا
"سلی گر!!! ل ۔۔۔ ۔
"شادی کہ بعد سب لڑکیاں اپنے گھر رہتی ہیں نا کہ بھائی کے گھر اب تم شادی شدہ ہو تو نہیں اپنے شوہر کے گھر رہو ۔۔ ۔
"مگر برو آپ بھی نہیں رہیں نا پلیز ۔۔۔ ۔
!!!"چاہ ۔۔۔۔ بچے ۔۔۔ ۔
"بھائی بہنوں کے گھر رہتے اچھے نہیں لگتے میں جاب ڈھونڈھ رہا ہوں۔ تم سے دور تو میں خود بھی نہیں رہ سکتا ۔۔۔ یہیں پاکستان میں رہنے کا سوچ لیا ہے۔ تمہارے قریب ہی رہوں گا زیادہ دور نہیں جاؤں گا ۔۔۔۔ تاکہ یا آسانی تم سے ملنے کے لیے آسکوں ۔۔۔۔ ۔
""سچی برو
وہ خوشی سے چہک کر بولی ۔۔ ۔
"ہمممم۔۔۔۔۔ آدم نے اثبات میں سر ہلایا۔۔ ۔
"برو آپ بھی شادی "کرلیں۔۔۔۔ کتنا مزہ آئے گا ۔۔۔ ۔
"میں بھی اسی بارے میں سوچ رہا ہوں۔ اکیلا رہ کر تھک گیا ہوں۔ اب جلد سے جلد اپنی زندگی میں کوئی ریگ "بھرنے والی ہستی لانا چاہتا ہوں ۔۔۔۔ ۔
"تو پھر ڈھونڈھ لی کوئی "؟
چاہت نے عالم اشتیاق سے اسکی طرف دیکھتے ہوئے استفسار کیا۔۔۔ ۔
"ہ " ممممم۔۔۔۔۔ سمجھو ڈھونڈھ لی ۔۔۔۔ ۔
وہ مبہم سا مسکرایا۔۔۔ ۔
"کیا واقعی ڈھونڈھ بھی لی ۔۔۔۔۔ ؟
وہ حیرت زدہ آواز میں بولی۔۔ ۔
"برو وہیں امریکہ میں ہے کوئی ۔۔۔۔؟؟ ؟
""نہیں ۔۔۔ یہاں پاکستان میں
"ہیں۔ ۔۔۔۔۔!!!!!؟؟؟ ؟
"وہ کون "؟
وہ نا سمجھی سے بولی ۔۔ ۔
"تم جانتی ہو اسے۔۔۔ ۔
""بتائیں بھی برو ۔۔۔ کون ہے جسے میں جانتی ہوں
"تمہیں نہیں بتاؤں گا تو کس کو بتاؤں گا ۔۔۔۔ چلو اتنی ہیٹ دیتا ہوں ابھی اسی گھر میں ہی وہ ۔۔۔ ۔
"اس گھر میں ۔۔۔۔؟؟ ؟
چاہت نے اپنے ذہن پہ زور ڈالا ۔۔۔۔۔ سسی ۔ نہیں ۔۔ ھادیہ ۔۔ نہیں۔ میں ،ممی ۔۔۔ اور امینہ ۔۔۔ ۔
"بھیو ۔۔۔ کیا امینہ ۔۔۔۔؟؟؟ ؟
وہ جھجھکتے ہوئے پوچھنے لگی ۔۔ ۔
"واؤ برو ۔۔۔۔ ۔
آدم کے مسکرا کر اثبات میں سر ہلانے پہ وہ اسکے شانے کے ساتھ لگی ۔۔۔ ۔
"آپ نے اس سے بات کی؟
کچھ دیر بعد وہ سر اٹھا کر بولی ۔۔۔ ۔
"آج کروں گا ۔۔۔۔ ویسے بھی میں چاہتا تھا کہ پہلے جاب مل جائے پھر زرش پھپھو سے کہہ کر امینہ کے گھر رشتہ "بھیجوں گا ۔۔۔ ۔
"ابھی دیکھو وہ محترمہ بھی مانتی ہیں یا نہیں ۔۔۔۔ جب بھی دیکھو ۔۔۔۔ مجھے دیکھ کر یوں غائب ہو جاتی ہے جیسے کوئی جن دیکھ لیا ہو ۔۔۔ ۔
وہ خیال میں اسکا چہرہ سوچ کر مسکراتے ہوئے بولا
...!"ایسے ہی جی ۔۔ ۔
"اتنے "ہینڈسم تو ہیں میرے برو ۔۔۔ ۔
چاہت منہ بسور کر بولی ۔۔۔ ۔
تو آدم کھل کر ہنسنے لگا۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
صبح سے رات ہو چکی تھی وہ براق کو سلا کر چہل قدمی کی غرض سے کمرے سے باہر نکل آئی... صبح ہونے والی بدمزگی کے بعد سے وہ ابھی تک حویلی واپس نہیں آ یا تھا . نہ جانے اس نے سارا دن کہاں گزارا تھا.. سیڑھیاں اتر کر اب وہ باہر لان کی طرف آر رہی تھی۔ ۔ اس کا ذہن اب بھی یارم بلوچ میں الجھا ہوا تھا.. وہ اس شخص کو سمجھنے سے اب بھی قاصر تھی جبکہ ان دونوں کے بیچ اب ایک اٹوٹ بندھن تھا.. حویلی میں پوری طرح خامو شی کا راج ..تھا.. صرف کچن سے شازیہ کی باقی ملازمین کے ساتھ بولنے اور کام کرنے کی آوازیں آرہی تھیں
وہ دھیرے چلتی کیاریوں کی طرف آگئی جہاں رات کے اس پہر عجیب سا سنایا چھایا ہوا تھا .. اسے حویلی کا یہ حصہ ..بہت پسند تھا.. یہاں آکر اس کے دل کو سکون ملتا تھا قدرتی ہوا اس کی الجھنوں کو اڑا ل لے جاتی تھی.. اس کا دل کرتا کہ پورا دن پوری رات وہ اسی جگہ پر بیٹھ کر گزار دے.. ننگے پاؤں گیلی گھاس پر دھیرے چلتی راستے میں آنے .. والے ہر پھول کو دیکھ رہی تھی مگر زرش بلوچ نے اسے رات کے وقت پھولوں کو توڑنے سے منع کیا تھا حویلی کے لان میں بیچ و بیچ لگے فوارے کے کنارے پر بیٹھ کر پانی میں اپنا ہاتھ ڈال کر وہ اس چھوٹے سے تالاب میں تیرتی ہوئی بطخوں کو دیکھ رہی تھی ۔۔ ۔ وہ اس منظر اس ماحول میں اتنا محو ہو گئی تھی کہ آس پاس کی کوئی خبر ہی نہ ...رہی
تبھی سامنے سے یارم بلوچ پراڈو میں سے نکل کر اسی طرف آیا تو وہ چونک کر اٹھی ۔۔۔۔ اور اس کی طرف عجلت سے بڑھی ۔۔۔۔ ۔
زرد رنگ کا سادہ سا مگر پیارا سوٹ پہنے دوپٹہ سر پر سلیقے سے اوڑھے گورا شفاف و شاداب چہرہ ، گلابی ہونٹ اور اس کی ناک میں جو موتی کی نوز پن تھی۔ کچھ دنوں پہلے ہی زرش بلوچ نے اس کا ناک چھدوا کر اسے وہ نوز بن لے کر دی تھی ۔۔۔۔ یارم بلوچ کو اسکے چہرے پہ یہ تبدیلی بہت پیاری لگی تھی ۔۔۔ ۔ اس نوز پن اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگیا تھا ۔۔۔ ۔
.."" میری بات تو سنیں
چاہت نے آگے بڑھ کر دونوں بازو پھیلاتے ہوئے اس کا راستہ روکا ۔۔ ۔
"کیا مسلہ ہے "؟
وہ پیشانی پہ شکنوں کا جال بچھا کر کٹیلی نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے کرخت آواز میں بولا۔۔۔۔۔ ۔
"آپ مجھ سے ناراض ہیں؟
وہ انگلیاں مڑ وڑ تے ہوئے سر جھکائے بولی ۔۔۔ ۔
"قاتلوں کو کہاں حق ہوتا ہے ناراض ہونے کا..؟
وہ بھی آپ جیسے اعلی حسب نسب رکھنے والوں کے سامنے " وہ استہزایہ انداذ سے ہنسا چاہت کو اس کے لب و لہجے .میں طنز کا عنصر نمایاں لگا۔ ۔
چاہت نے سر اٹھا کر دیکھا اسکا چہرہ سرخی مائل دکھائی دے رہا تھا ۔۔۔ ۔
اس نے ہاتھ بڑھا کر یارم کے بئیرڈ والے گال پہ رکھا تو اسے حدت کا اندازہ ہوا ۔۔۔ ۔
"کہیں آپ کو سردی سے بخار تو نہیں ہوگیا ۔۔۔ ۔
چاہت نے فکرمندی سے پوچھا۔
"نہیں میں تو لوہے سے بنا ہوں ۔۔۔ ۔ نا میرا دل دُکھتا ہے کسی کے روئیے سے نا احساس ہوتا ہے ۔۔۔۔ مجھے کیسے سردی لگے گی..یا بخار ہوگا " ؟
"میں کون سا انسان ہوں ؟
وہ لمحہ بہ لمحہ اس پہ طنز کے تیز اچھال رہا تھا ۔۔ ۔
چاہت تو بے زبان ہوکر رہ گئی تھی ۔۔۔ کوئی بھی جواب نہیں بن پا رہا تھا اس سے ۔۔۔ ۔
.." "کافی دنوں سے آپ کو ٹچ کر کہ نہیں دیکھا مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ آپ لوہے کے ہیں یا ۔۔۔۔ ۔ نہیں ..یارم بلوچ نے اسکو غصے سے گھورا جس کی آنکھوں میں اسوقت شرارت ناچ رہی تھی
" قاتل کو ٹچ کریں گی تو آپ بھی گنہگار ہو جائیں گی ۔۔۔ آپکے لیے یہی بہتر سے مجھ سے دور رہیں ۔۔۔۔ اب مجھے "کسی کو ٹچ کرنے یا کروانے کا شوق نہیں رہا ۔۔۔۔ ۔
وہ کاٹ دار نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے ایک ایک لفظچبا چبا کر بولا
.. "جھوٹ بولنا تو کوئی آپ سے سیکھے
چاہت نےاس کے برفیلے روئیے کو نظر انداز کرتے ہوئے کھنکھتی آواز میں کہا ۔۔۔ ۔
."پیچھے ہٹیں میرے سامنے سے.." اس کا بازو جھٹکتے وہ غصے سے بولا
.." "ہی رہی ہو میرے سامنے سے یا نہیں
.."نہیں.." لہجہ ضدی تھا
"اگر آپ یہاں مجھے اکیلا چھوڑ کر گئے تو ۔۔۔ تو ۔۔۔ میں چیخوں گی...." اس نے دھمکی دی
.."میری طرف سے اجازت ہے.." وہ جیسے اس کا ظرف آزما رہا تھا
"آپ کو کوئی کام ہے مجھ سے..تو بتائیے یوں میرا دماغ مت خراب کیجیے" خود پر ضبط کرکے وہ اس بار تحمل سے ..بولا
..""جی
وہ اسکی طرف دیکھ کر بولی ۔۔ ۔
"کیا کام ہے.." وہ جیسے ہمہ ..تن گوش ہوا
"محبت کرتی ہے آپ سے.." اس کے شرارتی لہجے پر یارم نے اپنی بڑی بڑی سرمئ آنکھوں سے اسے گھور کر اسے ..دیکھا
"محبت ،عشق سب کہانیوں میں ہی اچھے لگتے ہیں حقیقیت میں ان کا کوئی وجود نہیں ..جب محبوب اعتبار کرنے کے وقت پتھر کے بن جائیں تو محب کا دل بھی اپنے محبوب سے اٹھ جاتا ہے " وہ جانے کے لیے بڑھا تو وہ دوبارہ ..اس کے سامنے راستہ روکے کھڑی تھی
."ہٹا لیں اگر ہٹا سکتے ہیں تو.." وہ سمجھ رہی تھی کہ اسے منانا بہت آسان ہدف ہوگا
"میری زندگی سے تو اسی رات ہٹ چکی ہو ۔۔۔۔ تمہیں راستے سے ہٹایا میرے لیے کچھ مشکل نہیں ہوگا "۔۔۔ ۔
وہ اس کے دونوں بازووں کو کلائیوں سے پکڑ کر پشت پر کرکے اسے خود سے قریب کیے برفیلے تاثرات سجائے .بولا
چاہت کے وجود میں سنسنی سی دوڑ گئی۔۔۔ ۔
"اب آپ کا دل نہیں کرتا مجھ سے محبت کرنے کا .." چاہت نے اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر میٹھے لہجے میں پوچھا ۔۔۔۔۔ ۔
"اتنا کھلے عام رومینس اس حویلی میں یہ تو شہر سے بھی زیادہ ایڈوانس کام ہے کیوں وہاج "؟
اس سے پہلے کہ وہ اسکے دلکش انداز پہ اپنا ضبط کھو بیٹھتا عقب سے آنے والی آواز پہ دونوں نے پلٹ کر دیکھا ۔۔۔۔ تو ڈاکٹر زارا اور ڈاکٹر وہاج کے ساتھ ایک اور لڑکی بھی تھی وہ تینوں ایک ساتھ اندر داخل ہوئے مسکراتے ہوئے انہیں دیکھ کر بول رہے تھے ۔۔۔۔ ۔
""بھابھی جی ایسی ڈیمانڈز کمرے میں کرتے ہیں
..وہاج شرارت آمیز انداز میں بولا۔۔۔۔ ۔