Chapter 35: باب 35

.." "شٹ اپ یار ۔۔۔۔ بہت ہی فضول بولتے ہو

یارم نے اسے مر کر گھورتے ہوئے کہا ۔۔۔۔ ۔

"شکریہ.. مجھے بخوبی علم ہے..اپنی اس خوبی کا " اس..کی ڈھٹائی پر زارا نے اپنی ہنسی کا گلا گھونٹا

"ہنس لو کوئی ٹیکس نہیں لگتا ہے..ہنسنے پہ سارے راستے تو تمہارا ایسا منہ بنا تھا جیسے تمہیں اغواء کر کہ لے جا رہا ہوں یہاں آتے ہی یارم کو دیکھ کر کیسے دانت نکل رہے ہیں تمہارے ۔۔۔ ۔" وہاج نے گردن تر چھی کرکے اس کی طرف دیکھ کر طنزیہ انداز میں کہا تو زارا کھل کر ہنسنے لگی ۔۔۔ ۔

"یارم میرا دوست ہے اتنے عرصے بعد مل رہے ہیں مل کر خوشی ہی ہوگی نا ۔۔۔۔ تم کیوں حسد سے لال پیلے ہو رہے ہو ؟؟؟؟ وہ کھنکتی ہوئی آواز میں بولی اور پھر ۔۔۔ ۔

!!! "ہیلو یارم

ڈاکٹر زارا نے اپنا نازک سا ہاتھ بڑھایا جسے یارم بلوچ نے اپنے مضبوط ہاتھ میں دبا کر چھوڑا ۔۔۔ ۔

چاہت نے یہ منظر جلتی ہوئی آنکھوں سے دیکھا ۔۔۔ نجانے اسے کیوں جلن محسوس ہوئی یارم کا ڈاکٹر زارا سے اتنی خوش دلی سے ملنا اس کے تن بدن میں آگ سا لگا گیا ۔۔ ۔

"کیسے آیا ہوا تم لوگوں ؟

یارم نے موڈ بدلتے پوچھا ۔۔ ۔

"کہتے ہو تو ابھی یہیں سے واپس نکل لیتے ہیں ۔۔۔ ۔

حد ہے یار اتنا لمبا سفر کر کہ تمہیں سر پرائز دینے کے چکر میں یہاں آئے ہیں اور موصوف پوچھ رہے ہیں۔ خیر سے آئے ہو ۔۔۔۔ ۔

وہاج شرارت سے بولا ۔۔۔ ۔

"بکواس کرنا تیرا خاند"انی مسلہ لگتا ہے ۔۔۔ ۔

یارم ڈاکٹر وہاج کے شانے پہ مکا مار کر بولا ۔۔۔ ۔

""اور ہمشہ سڑا رہنا تیرا ۔۔۔ ۔

وہاج بھی کہاں باز آنے والا تھا وہ بھی دوبدو بولا ۔۔۔۔ ۔

"آؤ باقی باتیں اندر چل کر کرتے ہیں ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ ان تینوں کو اپنے ساتھ اندر لے کر آیا تو چاہت بھی ان کے پیچھے پیچھے اندر آگئی ۔۔۔ ۔

""تم نے دودھ نہیں پیا نا ۔۔۔ سسی ۔۔۔ ۔

آتش کو یکدم یاد آیا تو وہ کمفرٹر ہٹائے بولا ۔۔۔۔ اور اٹھ کر بیٹھ گیا ۔۔۔ ۔

"میرا دل نہیں کر رہا تھا ۔۔۔۔ سسی منہ پھلا کر بولی ۔۔۔ ۔

"دودھ کا دل سے کوئی لینا دینا نہیں ۔۔۔۔ اسے دوائی سمجھ کر پی لو ۔۔۔ یہ تمہاری صحت کے لیے ضروری ہے '۔۔۔۔ رکو میں ابھی لے کر آتا ہوں

"آپ رہنے دیں میں لے آتی ہوں ۔۔۔ ۔"سسی نے اسے روکنا چاہا ۔۔۔ ۔

""نہیں تم رکو میں لے آتا ہوں

کہتے ہی وہ کمرے کا دروازہ کھول کر باہر نکل گیا ۔۔۔ ۔

سسی کی نظر سائیڈ ٹیبل پر موجود خالی جگہ پہ پڑی ۔۔۔ ۔

"اوہ آج تو پانی رکھنا بھی بھول گئی ۔۔۔ ۔

!!!"سنیں ۔۔۔ ۔

""اس جگ میں پانی بھی لیتے آئیے گا

اس نے آتش کو پیچھے سے ہانک لگائی مگر وہ اتنی دیر میں سیڑھیاں اتر چکا تھا تبھی اس کی آواز نہیں سن پایا ۔۔۔ ۔ آتش جیسے ہی لاونج میں پہنچا ۔۔۔۔ ۔

"ارے آتش یہ تمہارا گھر ہے؟

..."ہیلو ۔۔۔!!!! کیسے ہو تم ؟؟ ؟

سارہ بنا ہچکچاہٹ اس کی طرف بڑھی اور اسکے گلے لگ گئی ۔۔۔ ۔

!!!"ہیلو ۔۔ ۔

آتش نے دو قدم پیچھے لیے ۔۔ ۔

اور اسے فورا سے بیشتر خود سے الگ کیا ۔۔۔ ۔

مگر سسی جو ٹیرس میں خالی جگہ لیے کھڑی تھی ۔۔۔ ۔

یہ منظر دیکھ کر اسکی بھوری آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔۔ ۔

اور وہ غصے سے واپس پلٹ گئی ۔۔۔۔ جبکہ سارہ کے چہرے پہ سسی کے یوں غصے سے پلٹ کر جانے پہ شیطانی مسکراہٹ پھیلی ۔۔۔۔ ۔

"تم جانتے ہو سارہ کو "؟

یارم بلوچ جو وہاج کے ساتھ صوفے پہ بیٹھا تھا اس نے آتش بلوچ سے پوچھا ۔۔۔ ۔

"جی بھائی یونیورسٹی فیلو تھی ۔۔۔۔۔ وہ روکھے لہجے میں بولا۔۔۔ ۔

"سارہ ڈاکٹر زارا کی چھوٹی بہن ہیں ۔۔۔۔ ۔

باقی کی تفصیل یارم نے اسے بتائی ۔۔ ۔

"جی ۔۔ ۔"وہ فقط اتنا ہی بولا اور کچن کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔ ۔

"کھانے کا انتظام کراؤں "؟

یارم نے آداب میزبانی نبھانے کی غرض سے پوچھا ۔۔۔ ۔

"نہیں یارم ۔۔۔ کھانے کی بالکل بھی تمنا نہیں ۔۔۔ راستے میں وہاج نے بہت کچھ کھلایا ہے۔ اب بس ریسٹ "کریں گے

ڈاکٹر زارا نے کہا ۔۔۔۔ ۔

""باقی کے معاملات کل طے کریں گے

ڈاکٹر زارا جوں جوں مسکراتے ہوئے یارم سے مخاطب ہوتی چاہت کے تن بدن میں آگ لگ جاتی ۔۔۔ ۔

وہ غصے سے بھری کھڑی تھی ۔۔۔۔۔ ۔

""صبح ہی ماں سا نے اوپر کے دو کمرے ٹھیک کروائے تھے۔ وہیں ان کے سونے کا انتظام کرو ۔۔۔۔ ۔

یارم بلوچ سپاٹ انداز میں بولا تو چاہت کرے تیور وں سے اس کو گھورتے ہوئے پاؤں پٹخ کر اوپر کی طرف بڑھ گئی

***

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

” ایسے کیوں بیٹھی ہو چاہت ؟؟؟ کیا ہوا تم کچھ پریشان ہو۔۔۔۔۔ ؟“ سسی اور ھادیہ نے بہت غور سے اس کے چہرے کی طرف دیکھ کر کہا۔۔ ۔

”نن نہیں میں تو نہیں پریشان۔ ۔“ اس نے آہستہ سے مسکرا کر کہا۔۔ لیکن اس کی ہنسی نے اس کا ساتھ نہیں دیا تھا

” چاہت ! ہم دو تین دنوں سے دیکھ رہے ہیں کہ تم اداس ہو اور پریشان بھی۔ یارم جیٹھ سا سے کوٸی جھگڑا ہوا ہے کیا تمہارا۔ ۔“ سسی نے اس کے گال کو چھو کر اپنی طرف کرتے ہوئے پوچھا۔ ۔

” وہ تو مجھ سے بات ہی نہیں کرتے تو ان سے جھگڑا کیا ہوتا۔۔۔۔۔ بس وہ ناراض ہیں مجھ سے اس رات میں نے انہیں ناراض کردیا تھا ۔۔۔ اس رات کیا کافی بار کیا ہے اور اس بات کو بھی کافی دن ہوگئے ہیں“ وہ پتا نہیں کس خیال میں تھی اور سب کچھ بولتی گٸی۔۔ ۔

”یہ کیا کہہ رہی ہو تم چاہت ۔“ وہ دونوں ہی پریشان ہوگٸیں ۔

”میں ٹھیک کہہ رہی ہوں۔ اب وہ مجھ سے پہلے جیسا پیار نہیں کرتے اور اس کی وجہ بھی میں خود کی ہوں۔ میں انہیں اپنے بھائی کا قاتل سمجھتی رہی اور انہیں نجانے کیا کیا کہتی رہی۔ اب وہ بات بات پہ خود کو قاتل قاتل کہہ کر مجھے جلاتے رہتے ہیں“ اس نے دکھی لہجے میں کہا۔۔ ۔

” چاہت جو بھی ہوا وہ سب ہونا قسمت میں لکھا تھا لیکن اب یہی تمہارا گھر ہے اور تم نے ادھر ہی رہنا ہے اور اگر جیٹھ سا نے پہل نہیں کی تو تم کر لو اس بار پہل انہیں منانے میں۔۔۔ یہ کون سا بڑی بات ہے۔۔ پیار میں جھک جانا کوئی بری بات نہیں“سسی نے اس کو رسان سے سمجھاتے ہوئے کہا۔ وہ جانتی تھی کہ چاہت نے جو دیکھا سنا ویسے ہی کیا ۔۔۔ وہ بھی غلطی پہ نہیں تھی۔ مگر اس رشتے کو نبھانا بھی تو تھا ۔۔ اور ایک دوست ہونے کے ناطے اس کا فرض بنتا تھا چاہت کو سمجھانا۔

”ٹھیک ہے اب جب وہ مجھ سے بات ہی نہیں کرنا چاہتے تو پھر میں کیوں کروں بات ۔۔ ۔“ اس نے روٹھے پن سے کہا اور اٹھ کر جانے لگی۔۔ جب سسی نے اس کو بازو سے پکڑ کر پاس بیٹھا لیا۔ ۔

” چاہت میری بات تو سن لو ۔ تم یارم جیٹھ سا کو اپنا شوہر مانتی ہو نا وہ تم سے بہت پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے تمہیں اس گھر میں عزت دلوائی تمہیں بہو کو مقام دلوایا سب کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے ۔۔۔ تمہارے جانے کے بعد تمہیں کہاں کہاں نہیں ڈھونڈا ۔ ۔۔ کیسے تڑپتے رہے تمہارے بنا ۔۔۔ وہ چاہتے تو تمہاری غیر موجودگی میں کسی اور کو بھی اپنی زندگی میں جگہ دے سکتے تھے مگر انہوں نے تمہارے ملنے کا انتظار کیا ۔۔ وہ اب بھی تم سے محبت کرتے ہیں۔ بس تھوڑا سا وقت لگے گا۔ وہ مان جائیں گے اس کے لیے تمہیں تھوڑی سی محنت کر نی پڑے گی “ سسی نے چاہت کو رسان سے کہا۔ ۔

"واقعی سسی ٹھیک کہہ رہی ہے ۔۔۔ تم مناؤ انہیں ۔۔۔ ھادیہ بھی سنجیدگی سے گویا ہوئی

”..تم سچ کہہ رہی ہو وہ مان جائیں گے ۔۔۔ مگر کیسے ؟؟؟ ؟“اس کی آنکھوں کی پتلیاں حیرت سے پھیلیں ۔ ۔

” میں جو بھی کہہ رہی ہوں اس کو سمجھو۔ اور سوچنا ضرور کہ اگر یارم جیٹھ سا نے تمہارے ساتھ غلط کیا ہے تو تم اس سے بھی ذیادہ غلط کر رہی ہو۔ وقت رہتے ہی انہیں منا لو ۔۔۔۔ ۔“

”تم پیار کرتی ہو نا ان سے "؟

” ہممم۔۔۔ وہ مجھے اچھے لگتے اور اب مجھے ان کی کمی بہت محسوس ہوتی ہی ہے اس لیے تو مجھے ان کی اگنورنس نہیں برداشت نہیں ہو رہی اور اوپر سے وہ ڈاکٹر زارا۔۔۔۔!!!! جب سے آئیں ہیں سارا دن چپکی رہتی ہیں ان سے نجانے کون سی ایسی باتیں ہیں جو ختم نہیں ہو رہی ۔۔۔ اور وہ بھی میری طرف دیکھتے بھی نہیں اور ان سے کیسے ہنس ہنس کر باتیں کرتے ہیں ۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔“وہ جو دو تین دن سے اداس تھی سسی اور ھادیہ کے گلے لگ کر رونے لگ گٸی انہوں نے بھی اس کو رونے دیا۔۔۔ تاکہ اسکے دل کا بوجھ ہلکا ہو جائے۔

” چاہت ہم تینوں ہی بہت خوش قسمت ہیں۔ جو ہم ہیں اتنے پیار کرنے والے ہزبینڈ ملے۔ ۔ لیکن کبھی کبھار کسی ایک کو تو جھکنا پڑتا ہے اور پیار میں انا ،غرور کام بگاڑ دیتی ہے۔ ۔“ انہوں نے اس کو خود سے الگ کر کے اس کے آنسو صاف کر کے اس کو اچھے سے سمجھایا ۔۔ ۔

”تم کوئی اچھا سا حربہ آزماؤ اور منا لو اپنے ہزبینڈ کو ۔“

""آپ بتائیں نا مجھے ۔۔۔۔ میں کیسے مناؤں انہیں

وہ ان دونوں کی طرف دیکھ کر معصومیت سے آنکھیں پٹپٹاتے ہوئے بولی۔۔۔ ۔

!!! "دیکھو سسی ۔۔۔ ۔ "ویسے تو جیٹھانی سکھاتی ہیں۔ اپنی دیورانیوں کو ۔۔۔ یہاں الٹا ہی سسٹم ہے ۔۔۔۔ دیورانیاں سکھا رہی ہیں جیٹھانی صاحبہ کو ۔۔۔ ۔ ھادیہ شرارتی انداز میں بولی ۔۔۔ ۔

"میں نے کتنی بار کہا ہے مجھے مت کہا کریں۔ ۔ یہ جیٹھانی ویٹھانی ۔۔۔۔ مجھے پسند نہیں ۔۔۔۔۔ ۔

چاہت منہ پھلا کر خفگی بھرے انداز میں بولی ۔۔۔۔ ۔

"لو بھئی ہمیں کونسا گول گپے چٹخارے لے کر کھانے جیسا مزہ آتا ہے تمہیں جیٹھانی بول کر ۔۔۔ ۔

چاہت نے ناسمجھی سے اسے دیکھا ۔۔۔۔ ھادیہ کا مذاق زرا بھی اسکے پلے نہیں پڑا ۔۔۔ ۔

سسی بھی ہنسی ۔۔۔ ۔

"ہم میں رشتہ ہی نہیں دیورانی جیٹھانی والا ۔۔۔۔ ہم دوست ہیں اور ہمیشہ دوست ہی رہیں گی ۔۔۔ ۔

ھادیہ نے کہا ۔۔ ۔

"ہممم ۔۔۔ بالکل ۔۔۔ ۔"سسی نے تائیدی انداز میں سر ہلایا۔ ۔۔ ۔

""اچھا چلیں مشورہ دیں کیا کروں۔

"تم نا اچھا سا ڈریس پہن کر انہیں چونکا دو اچھا تیار شیار ہو کچھ یونیک سٹائل میں کہ جیٹھ سا پھڑک جائیں

۔۔۔ ۔"وہ ہنستے ہوئے بولی ۔۔ ۔

"ہیں۔ ؟؟؟ یہ پھڑک جانا کیا ہوتا ہے؟

چاہت نے سوالیہ لہجے میں پوچھا ۔۔۔ ۔

"میری معصوم سی سہیلی ۔۔۔۔ یعنی کہ تمہیں دیکھ کر ہی وہ خود پہ قابو نا رکھ سکیں ۔۔ ۔

اس نے مسکرا کر آنکھیں صاف کیں ۔۔ ۔ وہ آج اتنے دن بعد دل سے مسکراٸی تھی۔

پھر اٹھ کر چاہت کے کمرے میں آگئیں ۔۔۔ ۔

میں کیا بہنوں..؟ میرے پاس کچھ بھی ڈھنگ کا پہننے کو نہیں ہے.." وارڈروب کھولے وہ ایک کے بعد ایک کپڑا رد کرتی بیڈ پر اچھال رہی تھی.. تھوڑی دیر بعد پوری وارڈروب خالی ہو گئی لیکن اسے ایک بھی کپڑا پسند نہیں آیا جو ..وہ شام کو اس کو منانے کے لیے پہن سکے

"کیا..؟ تمہاری پوری وارڈروب کپڑوں سے بھری پڑی ہے اور پھر بھی تم کہہ رہی ہو کہ کچھ بھی پہننے کو نہیں ہے تمہارے پاس..؟"ھادیہ نے حیرانی سے بیڈ کے کونے پر آکر یک گئی اور ایک ایک کپڑ..ے کو بغور دیکھ رہی تھی

.."کیا بہنوں میں تم ہی کچھ بتاؤ سسی .." وہ تھک کر بیڈ پر ان دونوں کے ساتھ آبیٹھی

...""اتنا پریشان کیوں ہو رہی ہو.. تم پر تو سب کچھ سوٹ کرتا ہے.. کچھ بھی پہن لو

"ایسا کرو ساڑھی پہن لو زرا ۔۔۔۔ ۔"آہم۔۔۔۔ آہم ۔۔۔۔ اُس قسم کی ۔۔۔ ۔

ھادیہ شرارتی انداز سے گلا کھنگارتے ہوئے بولی ۔۔۔ ۔

"اب یہ اُس قسم کون سی ہے "؟

چاہت نے ماتھے پر بل ڈالے کہا ۔۔۔۔ ۔

""ادھر آؤ ھادیہ نے اسکے کان کے قریب چہرہ کیے سرگوشینما آواز میں کچھ کہا تو چاہت کا چہرہ سرخی مائل دکھائی دینے لگا

***

"ھادیہ تم بھی نا ۔۔۔ ۔

"مجھے نہیں پہننی آتی ساڑھی ۔۔۔۔ کچھ اور بتاؤ نا ۔۔ ۔

"چاہ ایسا کرو اچھا سا فر اک پہن لو ۔۔۔ سسی نے اسے ڈیسینٹ سا مشورہ دیا ۔۔۔ ۔

""لو اس پہ نا جانا ۔۔۔ بھلا رومینٹک نائب پہ فر اک کون پہنتا ہے

"تم میری بات مانو ۔۔۔ ایسا کرو اچھا سا سلک کا نائب گاؤن پہن لو ۔۔۔ ۔

ھادیہ نے اسکا رخ اپنی طرف پھیر کر مشورہ دیا ۔۔۔ ۔

"چاہت تم ایسا کرو شاٹ سی نائٹی پہن لو ۔۔۔۔ سسی نے مسکراتے ہوئے دھیمی آواز میں کہا۔۔۔ ۔

"اوئے ہوئے تجربہ بول رہا ہے ۔۔۔۔۔ ھادیہ نے سسی کو چھیڑا ۔۔ ۔

"ھادیہ ۔۔۔ ۔!! سسی نے ھادیہ کو تند نگاہوں سے گھورا تو تینوں ہنسنے لگیں ۔۔۔ ۔

اور ہاں روم کو بھی زرا رومینٹک سا بنالینا ۔۔۔ ۔

"وہ کیسے ۔۔۔۔ ؟

چاہت پھر سے بوکھلائی نئے آرڈر پہ ۔۔۔ ۔

""لو بھلا سارا کچھ ہم ہی بتائیں گے تھوڑا سا اپنے اس ننھے سے دماغ کو بھی کام میں لے آؤ ۔۔۔۔ شاباش ۔۔ ۔ اور ہاں ۔۔۔۔ اس بار کوئی گڑبڑ مت کرنا ۔۔۔۔ یہ نا ہو ڈاکٹر زارا اڑا کر لے جائے جیٹھ سا کو ۔۔ ۔

ھادیہ نے جان بوجھ کر اسے غصہ دلایا ۔۔۔ تاکہ وہ اپنے مقصد سے پیچھے نا ہٹے ۔۔۔ ۔

سسی اور ھادیہ باہر نکل گئیں ۔۔۔۔ ۔

اور زرش بلوچ کے کمرے کی طرف بڑھ گئیں ۔۔۔۔ ۔

"ویسے یہ دونوں بہنیں مجھے بھی ایک آنکھ نہیں بھاتیں ۔۔ ۔ سسی نے بھی تنہائی میں ھادیہ سے جلے دل کے پھپھولے پھوڑے ۔۔۔ ۔

""اوہ تو آگ یہاں بھی برابر لگی ہوئی ہے

ھادیہ جو راہداری سے گزر رہی تھی سسی کے شانے سے شانہ مارتے ہوئے مسکرا کر بولی ۔۔۔ ۔

"!"میں نہیں بولتی تم سے ۔۔۔ بجائے کہ میرا دکھ سمجھو تم ۔۔۔ ۔

وہ مصنوعی خفگی سے چہرہ پھیر گئی ۔۔۔ ۔

"اچھا رک نا مجھے بات تو بتاؤ کیا ہوا ۔۔۔ ۔

وہ دونوں راستے میں ہی کھڑی ہوئی تھیں ۔۔۔ ۔

"وہ سارہ فضول مکھی کی طرح میرے شہزادے کے گرد بھنبھناتی رہتی ہے ۔۔۔۔ ۔

وہ جل کر بولی۔۔۔ ۔

"تو تم اسے چائے میں سے مکھی کی طرح نکال کر مسلتے ہوئے باہرپھینک دو ۔۔۔ ۔

""وہ کیسے ۔۔۔ ۔

سسی نے ابرو اچکا کر پوچھا ۔۔ ۔

!"اف اللہ کیا سب کو مشورے دینے کے لیے میں ہی رہ گئی کیوں بنایا مجھے اتنی سیانی ۔۔۔۔ ۔

وہ آسمان کی طرف چہرہ کیے دہائی دینے کے انداز میں بولی ۔۔۔ ۔

تو سسی نے ایک زوردار دھموکہ اسکی شانے پہ جڑ دیا ۔۔۔۔۔ ۔

"آؤ پہلے ماں سا سے مل لیں پھر بات کرتے ہیں ۔۔۔ ۔

دونوں انکے کمرے میں داخل ہوگئیں ۔۔۔۔ ۔

اور آپس میں باتیں کرنے لگیں ۔۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

سردیوں کے موسم میں دھوپ ایک نعمت سے کم نہیں ہوتی آج سورج اس ٹھنڈے موسم میں پورے آب و تاب سے چمک رہا تھا ۔۔ اور اپنی سنہری روشنی چاروں اطراف پھیلائے ہوئے تھا۔ سسی کا سنگترے کھانے کا من تھا ،امینہ آتش بلوچ سے چھپ کر اس کے لیے سنگترے لینے کے لیے حویلی سے شازیہ کے ساتھ باہر نکلی تھی

***

وہ واپس آرہی تھی کہ اسے کوئی شخص اپنی طرف آتا دکھائی دیا ۔۔۔ ۔ جوں جوں وہ چلتے ہو نے اس کے قریب آرہا .تھا شناسائی سے اگلے ہی پل اس کی آنکھیں حیرت سے پھٹ گئیں اسے اپنی بصارت پہ یقین کرنا دوبھر ہوا۔۔۔ ۔

"یہ بندہ کچھ جانا پہچانا نہیں لگ رہا ہے نا امینہ بی بی ..؟" شازیہ کی آواز پر وہ چونک کر اپنے حیرت کے سمندر سے باہر نکلی.. پھر آنکھیں پٹپٹا کر دوبارہ اس شخص کو دیکھا جو یقینا آدم ہی تھا.. اسے اپنی طرف بڑھتا دیکھ وہ دھیرے ..سے شازیہ کے پیچھے ہو گئی

"اسلام وعلیکم.." ان کے عین سامنے آکر اس نے نرمی سے سلام کیا..آپ یہاں کیا کر رہی ہیں ۔۔۔ ۔

"وعلیکم السلام...سائیں ۔۔۔ ۔

جواب امینہ کی بجائے شازیہ نے دیا ۔۔۔ ۔

""آ۔۔۔ آپ ۔۔ ۔..یہ پوچھنے والے کون ہوتے ہیں ۔۔۔ ۔

امینہ بمشکل لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں بولی۔۔ ۔

"یہ کیسا جواب ہے..؟" امینہ کے گھبرائے ہوئے انداز سے وہ خد اٹھاتے ہوئے اپنے لبوں پہ امڈ آنے والی مسکراہٹ کو پیچھے دھکیل کر بظاہر سنجیدہ انداز میں بولا ..

.."ہاں..یاد آیا .. یہ.. یہ وہ.چاہت بی بی کے بھائی ہیں .." شازیہ یاد آنے پہ بولیں

.." "جی وہی ہوں

وہ ٹہرے ہوئے انداز میں بولا

""سائیں ہم بس حویلی واپس ہی جا رہے تھے

شازیہ اسے پہچان کر مؤ دب انداز میں بولی ۔۔۔ ۔

"جی میں دراصل ان سے کچھ بات کرنی ہے.."

!"کس خوشی میں.." امینہ نے چونک کر پوچھا ۔۔۔ ۔

"آپ یہ لے جائیے ہم آتے ہیں." اس نے مہارت سے بات بنائی تھی..اور امینہ کے ہاتھ سے سنگترے لے کر شازیہ کو پکڑ ائے ۔۔۔ ۔

"جی ٹھیک ہے "شازیہ حویلی والے راستے پہ آگے بڑھ گئی۔۔۔ ۔

.." آپ کو کیا بات کرنی ہے مجھ سے میں نے آپ سے پہلے بھی کہا تھا میرا آپ سے کوئی تعلق نہیں پھر بھی آپ .بار بار میرا راستہ کیوں روکتے ہیں " اتنی دیر سے حب سادھے ہوئے بالآخر وہ سرد مہری سے تنگ کر بولی

"کیونکہ میں آپ سے ایسا تعلق بنانا چاہتا ہوں جو میرے علاؤہ آپ کا کسی اور کے ساتھ نا ہو اور نا ہی میں کبھی ..ہونے دوں گا ۔۔۔ ۔.." انداز سخت تھا

"کیا مطلب ہے آپکی بات "؟

..وہ تلخ انداز میں بولی

"مطلب تو بہت صاف ہے اگر آپ سمجھنا چاہیں تو ۔۔۔۔ ۔.."آدم کی نظریں ہنوز اسکے چہرے پہ ٹکیں تھیں

***

"آپ کو ابھی تک سمجھ نہیں آئی "؟

وہ ابرو اچکا کر سپاٹ انداز میں بولا

.."نہیں.." اس کے یک لفظی جواب پر اس نے حیران ہو کر اس کی طرف دیکھا

سمجھ تو وہ بخوبی چکی تھی مگر اس کی زبان سے سینا چاہتی تھی۔ وہ خوش فہمی کے سمندر میں ڈوبنے سے پہلے کی احتیاط کر رہی تھی۔۔۔ ۔

***

""کیا مطلب..؟

"مطلب صاف ہے میں تم سے شادی کرنا چاہتا .." وہ اس کی ..آنکھوں میں آنکھیں گاڑے بڑے آرام سے بولا

.." کس کے کہنے پر..؟" وہ اب بھی حیران تھی

.."اپنے دل کے کہنے پر.." وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر اپنے دل کے مقام پہ رکھتے ہوئے جذب سے بولا

"آپ کی ہمت بھی کیسے ہوئی میرے ساتھ ایسے بیہودگی کرنے کی ۔۔ ۔ " غصے سے اسکا چہرہ لہو چھلک انے لگا ۔۔۔ وہ اپنا ہاتھ کھینچ کر تیز آواز میں بولی۔۔۔ ۔

"ہمت تو میری بہت کچھ کرنے کی ہے مسسز ٹو بی . کہو تو عملی ثبوت دوں.." اس کی طرف دیکھتا معنی خیزی سے بولا تو کچھ دیر وہ ہونقوں کی طرح اسے دیکھتی رہی پھر مطلب سمجھ آنے پر نظریں جھکا کر رخ پھیر گئی.. آدم نے ..مسکرا کر اس کی طرف دیکھا پھر دو قدم بڑھا

""آئیے ساتھ ملکر کر واپسی کا سفر طے کرتے ہیں۔ ایک نئی منزل پر پہنچنے کے لیے۔۔۔۔ ۔

وہ فسوں خیز آواز میں بولا۔۔ ۔

امینہ سر جھکائے سوچوں میں گم اس کے ساتھ ساتھ قدم اٹھانے لگی ۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

وہ کمرے میں ادھر سے اُدھر چکر کاٹ رہی تھی۔۔۔ اس نے کھانا بھی بڑی بے دلی سے کھایا تھا یارم آج خلاف معمول تھری پیس سوٹ پہنے ٹائی لگائے فل سوٹڈ بوٹڈ ہوکر سارہ ڈاکٹر زارا وہاج کے ساتھ نجانے کہاں چلا گیا تھا آتش بھی ان کے ساتھ تھا ۔۔۔ وہا سسی جلے پیر کے بلی کی مانند سارے گھر میں گھوم رہی تھیں ۔۔۔۔ یہاں چاہت کب سے براق کو سلا چکی تھی ۔۔۔۔۔ سسی براق کو اپنے کمرے میں لے گئی تھی چاہت کے خیال سے کہ آج وہ آرام سے اپنے شوہر سے صلح کرلے وہ براق کا خیال رکھ لے گی ۔۔۔۔ چاہت براق کو دینا تو نہیں چاہتی تھی کیونکہ اسے خود بھی براق کے بغیر نیند نہیں آتی تھی۔ مگر آج کے لیے اس نے دل پہ پتھر رکھ کر ایسا کر لیا ۔۔۔ ۔ اسے رہ رہ کر صبح کا وہ منظر یاد آرہا تھا جب ناشتے کے دوران ڈاکٹر زارا اور یارم دونوں نے ہاتھوں میں موبائل پکڑا ہوا تھا ۔۔۔۔ اور اس نے ہی شاید یارم کو کوئی میسج سینڈ کیا تھا جسے پڑھ پڑھ کر یارم ہنس رہا تھا ۔۔۔ ۔ اور چاہت دور کھڑی یہ نظارہ دیکھ کر خاکستر ہوئی جا رہی تھی ۔۔۔۔ جب یارم ڈریسنگ روم میں چینج کرنے گیا تو چاہت نے یارم کا موبائل اٹھا کر اس میں سے میسجز کھولے ۔۔۔ ۔

ایک چیز اس کے لیے فائدہ مند تھا کہ اسکے موبائل پہ لاک نہیں لگا ہوتا تھا ۔۔۔ ۔

.! سنو یہ چند لمحے ہیں

.! محبت سے بسر کر لو

...! عین ممکن ہے

..! ہوا کہ دوش پہ ایک دن

تمہیں یہ پیغام آئے..!

.! وہ جن کی جان تھے نا تم

..! وہ جان سے ہار بیٹھے ہیں

وہ لفظ ابھی تک اس کی آنکھوں کے سامنے چل رہے تھے ۔۔۔۔ ۔

اسے شدید قسم کا غصہ آرہا تھا ڈاکٹر زارا کی شاعری بھیجنے پہ ۔۔ ۔

اس نے یارم کے باہر نکلنے سے پہلے موبائل واپس رکھ دیا تھا اور خود کمرے سے باہر نکل گئی ۔۔۔۔ ۔

آج اس نے عہد کیا تھا کہ وہ آج کسی بھی طرح یارم کی ناراضگی دور کر کہ ہی رہے گی ۔۔۔۔۔ ۔

اسی لیے وہ آج پوری طرح سے تیار تھی ۔۔۔ ۔

اس نے ایک تفصیلی جانچتی ہوئی نگاہ خود پہ ڈریسر کے شیشے میں ڈالی ۔۔۔ ۔

پھر مطمئن ہوکر روم کو دیکھا ۔۔۔ ۔

تبھی باہر سے جیب رکنے کی آواز آئی ۔۔۔ ۔

چاہت کمرے کی کھڑکی طرف گئی ۔۔۔۔ ۔

اس نے دیکھا ۔۔۔۔ یارم بلوچ جیب سے باہر نکل کر ڈاکٹر زارا سے مسکراتے ہوئے ہاتھ ملا رہا تھا ۔۔۔ ۔

جبکہ آتش جیب کھڑی کیے اندر کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔ ۔

یارم کے ساتھ ساتھ سب اندر آئے۔۔۔۔۔ ۔

کچھ ہی دیر میں کمرے کا دروازہ کلک کی آواز سے کھلا تو چاہت کے بدن میں پھریری سی دوڑ گئی ۔۔۔۔ ۔

جبکہ اندر داخل ہوتے ہوئے یارم بلوچ کی سانسیں مہکتے ہوئے گلابوں کی محسور کن مہک سے معطر ہو گئیں

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.