🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋 کمرے کا دروازہ کھولتے ہی یارم بلوچ کو حیرت انگیز جھٹکا لگا تھا۔۔۔ پورا روم گلاب کے پھولوں سے مہک رہا تھ ا۔۔۔ بیڈ پر گلاب کی پتیوں سے ہارٹ بنایا گیا تھا۔۔۔۔ ۔
ٹو سیٹر صوفے کے آگے موجود شیشے کے ٹیبل پر دو مگ تھے ،مگر ان میں کیا تھا۔ وہ ٹھیک سے جان نہیں پایا ان مگ کی سائیڈز پر بھی گلاب کی پتیاں اور کینڈلز سٹینڈز میں کینڈلز ڈیکو ریٹ کی گئیں تھیں۔۔۔۔ کمرے میں نائب بلب کی مدھم روشنی میں بھی سب واضح دکھائی دے رہا تھا ۔۔۔۔ وہ دروازہ بند کرتے استفہامیہ نظروں سے اسے دیکھنے لگا جو آج اس کا پسندیدہ ڈریس پہنے اس کے ہوش اڑا رہی تھی۔ ۔
یارم بلوچ نے اپنے جذبات پہ قابو کرتے ہوئے خود کو بہکنے سے روکا اور ٹائی کی ناٹ ڈھیلی کی ۔۔ پھر نظروں کا زاویہ بدل کر کوٹ اتارتے ہوئے صوفے پہ اچھال دیا ۔۔۔۔ اور صوفے پہ بیٹھ گیا اور جھک کر ۔۔۔ شوز اتارنے لگا
***
چاہت کے قدم من من بھر کے ہورہے تھے ۔۔۔ اس کی طرف بڑھتے ہوئے ۔۔۔ ۔
ابھی وہ بمشکل دو قدم ہی چلی ہوگی کہ پاؤں میں موجود ہائی ہیلز کی وجہ سے اس کے قدم ڈگمگائے ۔۔۔۔ اور نیب کی ڈیپ ریڈ ساڑھی کی فال میں اس کا پاؤں اٹکا اور وہ لڑکھڑا کے گرنے ہی لگی کہ یارم بلوچ نے پر وقت اس کو کمر سے تھامتے گرنے سے بچایا تھا۔۔۔۔۔ اس ٹکراؤ کے نتیجے پہ چاہت کے سنہری سٹریٹ بال یارم کے چہرے پر آئے تھے۔۔ اسکے سنہری گیسو ؤں سے پھوٹتی شیمپو کی مہک اس کے حواس مختل کر گئی ۔۔۔ مگر وہ اپنے جذبات پہ قابو پانا بخوبی جانتا تھا ۔۔ اس نے اپنے چہرے سے چاہت کے بال ہٹاتے کٹیلی نظروں سے اسے دیکھا تھا جو اپنی سانسیں ہموار کرتی اسکی پناہوں میں اپنے حلیہ سے سخت جھنجھلا سی گئی تھی ۔۔۔ ۔
"ان سب خرافات کا مطلب "؟
وہ کرخت آواز میں بولا۔۔۔۔ چاہت کو اسکے لہجے میں سرد سا یا ثر محسوس ہوا تو اسے اپنی ساری تیاری بے معنی سی لگی۔۔۔۔ ۔
"پتہ نہیں کونسی لڑکیاں ہیں جنکے محبوب چاند کی مانند ہوتے ہیں ،؟ میرا کھڑوس تو سورج کی طرح تپا ہوا ہی رہتا ہے ،،،،۔ وہ زہر لب بڑ بڑا ئی۔۔۔ ۔
""آپ کو منانے کے لیے کیا سب
وہ اسکی پناہوں سے نکلتی اپنے سہارے کھڑی ہوکر معصومیت سے مسکارے کے بوجھ تلے دبی آنکھیں پٹپٹاتے ہوئے بولی۔۔۔ جن پہ ریڈ ہی آئی شیڈ وز کا استمعال کیا گیا تھا ۔۔۔۔ ۔ گورے گالوں پہ ریڈ بلش آن،یاقوتی لبوں پہ ڈیپ ریڈ لپسٹک ،کانوں میں جھولتے ہوئے آویزے ،جو اسکی صراحی دار نازک سی گردن کو بار بار چوم کر گستاخی کر رہے تھے ۔۔۔۔ اور گردن میں باریک سی چین ،مر مر یں کلائی میں وہی بریسلٹ جو اس رات یارم بلوچ نے اسکی کلائی میں پہنایا تھا ۔۔۔۔ ڈیپ ریڈ ساڑھی کو پہننے کی بجائے یوں لگ رہا تھا لپیٹا گیا ہے۔ ساڑھی پہننے کی ناکام کوشش کی گئی تھی ۔۔ ۔ اس ساڑھی میں اس کا جسم عام لحاظ سے کچھ بھرا بھرا لگا ۔۔۔۔ اسے کچھ عجیب سا لگا
***
""اوہ تو مجھے منانے کے لیے سب کیا گیا ہے ۔۔۔۔ تو پھر منائیں ۔۔۔۔ ۔ وہ سپاٹ انداز میں کہتے ہوئے ۔۔۔۔ صوفے پہ ٹانگ پہ ٹانگ چڑھائے بیٹھا اور سیگریٹ نکال کر لبوں میں دبائی اور اسے سلگا کر دھواں ہوا میں اچھال دیا۔۔۔۔ ۔
گہرے کش لیتے ہوئے وہ اس کی اگلی کاروائی کا منتظر تھا۔۔۔۔ ۔
"ھادیہ تمہارے بتائے گئے ڈریس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔۔۔ ۔
وہ منہ میں بڑ بڑا ئی ۔۔۔ ۔
اور خود پہ لپیٹی ہوئی ساڑھی کھولنے لگی ۔۔۔ ۔
یارم بلوچ نے چونک کر دیکھا اسکے یوں اسی کے سامنے ساڑھی کھولنے پہ ۔۔۔ ۔
وہ دل ہی دل میں اسکی ہمت پہ عش عش کر اٹھا ۔۔۔ ۔
یعنی کہ آج محترمہ صحیح معنوں میں اسکے ہوش اڑانے کے در پہ تھیں ۔۔۔ ۔
لیکن اس نے چہرے کے تاثرات سنجیدہ رکھے ۔۔۔ ۔
جیسے ہی ساڑھی اتری نیچے سے اس نے نائب گاؤن پہن رکھا تھا ۔۔۔ ۔
""اوہ تو اسی لیے
یارم بلوچ نے دیکھا وہ اسی کے چہرے کے تاثرات نوٹ کر رہی تھی ۔۔۔۔ ۔
اس نے بنا کوئی تاثر دئیے صوفے کی پشت سے سر لگایا اور آنکھیں موند لیں ۔۔۔ ۔
"اف یہ آئیڈیا بھی انہیں پسند نہیں آیا ۔۔۔۔ ۔
""اب ؟
وہ مخمصے میں پھنسے انگلیاں چٹخاتے ہوئے سوچنے لگی ۔۔۔ ۔
"آخری آپشن ہی بچا ہے ۔۔۔ مگر میں کیسے ان کے سامنے ایسے ۔۔۔۔۔ ؟
اسے خود ہی شرم آئی ۔۔۔ ۔
"سسی کا آئیڈیا ہے اگر یہ بھی کام نا کیا تو میں صبح ان دونوں کی جان لے لوں گی ایسے گھٹیا آئیڈیاز دینے پہ
***
وہ ہائی ہیلز اتار پھر گاؤن سے پیچھا چھڑوا کر شارٹ نائیٹی پہ شانوں پہ شال اوڑھے بنا آواز کیے آرام سے چلتی ہوئے جا کر اپنی مخصوص پسندیدہ جگہ اس کی تھائی پہ بیٹھ گئی ۔۔۔۔ ۔ یارم بلوچ نے فورا اپنی سرمئی آنکھیں کھول کر اسے یوں اپنی تھائی پہ بیٹھے دیکھا تو سیدھا ہوا ۔۔۔۔ اور اسکے مہکتے ہوئے محسور کن سراپے سے نظریں چرانا چاہیں جو اس کے لیے مشکل ترین امر تھا ۔۔۔ ۔
"آپ مجھے معاف نہیں کریں گے ۔۔۔۔ ؟
وہ اسکی شرٹ کے بٹنوں سے کھیلتے ہوئے بولی
""جب کوئی معافی مانگے تب ہی اسے معاف کیا جاتا ہے
وہ گھمبیر آواز میں بولا۔۔ ۔
"I am sorry."
"مجھے معاف کردیں پلیز ۔
وہ اس کے سینے پہ سر رکھے دھیمی آواز میںمنمنائی ۔۔ ۔
ایسا کرنے سے اس کا پورا وجود کپکپا رہا تھا۔ ۔ یارم بلوچ اسکو اپنے سینے سے لگا دیکھنے لگا۔۔۔ وہ واقعی ہی بڑی محنت سے تیار ہوئی تھی۔۔۔ اور اسکی ناراضگی کے ڈر سے کیسے ہمت دکھا رہی تھی ۔۔۔۔ وہ سب کچھ اسکی پسند کے مطابق کئے اسکی ایک پیار بھری نظر کی منتظر تھی۔ آج چاہت کی تیاری اور اس کی عنایتیں،خود سپردگی کے انداز دیکھ کر اسکا سارا غصہ۔۔ ساری ناراضگی جھاگ کی طرح بیٹھ گئی تھی۔۔۔ ۔
مگر ابھی اتنی جلدی اسے معافی کا پروانہ جاری کرنے کے موڈ میں نہیں تھا ۔۔۔۔ ۔
"آپ کو رحم نہیں آرہا مجھ پہ کیسے دن رات آپ کے آگے پیچھے گھوم رہی ہوں اور اتنی محنت سے تیار بھی ہوئی خاص آپکے لیے ۔۔ وہ سر اٹھا کر یارم بلوچ کی آنکھوں میں آنکھیں گاڑھے خفگی بھرے انداز میں بولی ۔۔۔۔ ۔ معاف کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا مسسز چاہت یارم بلوچ ۔۔۔۔۔۔۔ کیا آپ نے مجھے میرے پہلی بار معافی مانگنے پہ معاف کردیا تھا ؟؟؟؟۔۔۔۔۔ اسکی مہکتی قریب کا ذرا سا بھی اثر لیے بغیر وہ صاف گوئی سے بولا اور سیگریٹ کا مرغو لہ بناتے ہوئے ہوا میں اچھالا ۔۔۔ ۔
،تمہارے بغیر میری زندگی کے تمام اجراء منتشر ہیں
،میں مقدر کے اس تشدد سے مر جاؤں گی
"آپ۔ ۔ بتائیں ۔۔۔ ایسا کیا کروں کہ آپ مان جائیں ۔۔۔ وہ شکست خوردہ آواز میں بولی ۔۔۔۔۔ ۔
"آپ کو اپنی محبت کا ایک چھوٹا سا امتحان دینا ہوگا ۔۔۔ ۔
وہ پراسرار سا مسکرا کر اسکے کان کے قریب سرگوشینما آواز میں بولا ۔۔۔۔ اور اسکے شانے سے شال کھسکا دی ۔۔۔ جو اس کے مر مر یں وجود سے پھسل کر نیچے جا گری ۔۔۔ اب اسکے میدے جیسے بازو چاند کی دودھیا رنگت کی طرح نمایاں ہو رہے تھے ۔۔۔۔ وہ اسے انگوٹھے سے سہلاتے لگا ۔۔۔ اس کا بدن سنسان اٹھا۔ ۔ وہ جتنا مرضی اسکے سامنے خود کو مضبوط ظاہر کرتا دل تو اسکی توجہ کا طلبگار ہی تھا ۔۔۔۔ ۔
"میں۔۔۔ میں سب امتحان دینے کے لیے تیار ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ بس آپکی ناراضگی ۔ بے رخی اور بے اعتنائی برداشت نہیں کرسکتی ۔۔۔ آپ مجھ سے جو مرضی مانگ لیں ۔۔۔۔ ۔
"مسسز ایک وقت تھا جب میرا دل آپ کے لیے دھڑکتا تھا۔ یہ نظریں آپ کی ایک جھلک کے لیے ترستی تھیں ۔۔۔ میرا دل جو آپ پر مر میٹا تھا ۔۔۔ آپ کی محبت کا دم بھرتا تھا۔ میری سانسیں ہمہ وقت آپ کے نام کا دور کرتی تھیں ۔۔۔ میرے اس دل کو ان سانسوں کو آپ نے چھین لیا ۔۔۔ اب جو آپ کے سامنے ہے نہ وہ ایک بے حس باپ ہے۔ جو اپنے بیٹے کے لیے اسکی ماں کو اپنے کمرے میں برداشت کر رہا ہے ۔۔۔ وہ تھوڑا سا رکا پھر بولا۔۔ ۔
"اگر آپ اپنے اسی محبوب کو واپس حاصل کرنا چاہتی ہیں تو جگائیں اسکے مردہ احساسات اور کھینچ لائیں اسے اُس اندھیر نگری سے واپس جہاں آپ اسے اکیلا تڑپتا ہوا اپنے الفاظ کے تازیانے لگا کر چھوڑ آئیں تھیں۔۔۔ ۔
چاہت نے غور سے اس کے چہرے کے تاثرات دیکھے۔۔۔ ۔
وہ سمجھ گئی تھی کہ وہ کیا چاہتا تھا ۔۔۔۔ مگر جو وہ چاہتا تھا ویسا کرنا چاہت کے لیے واقعی ایک بہت بڑا امتحان ثابت ہونے والا تھا ۔۔۔۔ ۔
اس نے اپنے کپکپاتے ہوئے ہاتھ اسکی شرٹ کی طرف بڑھائے ۔۔۔۔۔ اور اسکے باقی بند بٹن کھولنے لگی ۔۔۔ ۔ دل ذوروں سے دھڑکتے ہوئے سینے سے نکلنے کو بیتاب تھا ۔۔۔۔ اسکے کشادہ سینے پہ نظر پڑتے اس نے آنکھیں میچ لیں ۔۔۔۔ ۔
"انسان کو اپنے ہی بڑے بڑے دعوے کرنے چاہیے جن کو وہ پورا کر سکے ۔۔۔۔ رہنے دیں ۔۔۔۔ آپ سے نہیں ہو پائے گا ۔۔۔ ۔
اس نے چاہت کے کپکپاتے ہوئے ہاتھوں کو بے دردی سے پیچھے جھٹک دیا ۔۔۔ ۔
اس سے پہلے کہ وہ اسے پنی تھائی سے اٹھا کر خود بھی اٹھ جاتا ۔۔۔۔ چاہت نے اسکی آنکھوں پہ اپنے ہاتھ رکھا دئیے اور تھوڑا سا جھک کر اسکے دل کے مقام پر اپنے لب رکھے تو یارم بلوچ کے دل نے ایک بیٹ مس کی۔۔۔ ۔ اس نے تو پہلے ہی وار میں اسے چاروں شانے حب کردیا تھا ۔۔۔۔ ۔
یارم نے اسکا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیے اسکی مخروطی انگلیوں کو اپنے لبوں سے چھوا ۔۔۔۔ ۔
چاہت کی گھنی مژگانیں رخساروں پر لرز رہی تھیں۔۔۔۔ گال دہک کر اناری ہوئے ۔۔۔ ۔
وہ ایک ہاتھ سے اپنے بال کان کے پیچھے اڑس رہی تھی ۔۔ ۔
اور اپنے عمل کو سوچتے ہوئے خود میں سمٹ کر شرم سے دوہری ہوئے جارہی تھی ۔۔۔ ۔
یارم بلوچ کو اس کا شرمیلا انداز بہت بھایا ۔۔۔ ۔
اس کی مونچھوں تلے عنا بی لبوں پر مسکراہٹ پھیلی۔۔۔ ۔
وہ اسکی گردن میں ہاتھ ڈالے اسکا سر اونچا کرتے اسکی پیشانی سے پیشانی لگا گیا ۔۔۔۔ دونوں کی بھاپ اڑاتی ہوئی سانسیں ایک دوسرے کو جھلسا رہی تھیں ۔۔۔۔ ۔
" اب کہیں ۔۔۔ ۔ چاہت تو اسکی دلکش قریب میں مجسمہ بن گئی تھی ۔۔۔ ۔ اس نے زرا سی بھی مزاحمت نہ کی۔۔۔ اسکی حالت تو یوں تھی جیسے کاٹوں تو بدن میں لہو نہیں۔۔۔۔ ۔
" وہ ۔۔۔۔ میں ۔۔۔ نے
"آپکے دل کے جذبات کو جگایا تھا ۔۔۔۔ ۔
"اچھا آگے کے مراحل ۔۔۔؟؟ ؟
وہ اسکی سنہری بالوں میں انگلیاں پھنسائے اب کی بار اپنی ستواں ناک اسکی چھوٹی سی تیکھی ناک سے جوڑ کر بولا
***
اس کے قاتلانہ انداز پہ چاہت کی جان لبوں پہ آئی ۔۔۔ ۔
"میں آپ کا پیار واپس پانا چاہتی ہوں۔
بمشکل ہمت کرتے مزید بولی ۔ ۔
"اب کیا کریں گی میرا پیار واپس پانے کے لیے ؟؟؟؟۔ ۔ چاہت کی زبان تو یوں گنگ ہوئی جیسے اسے قفل لگ چکے تھے ۔۔۔۔۔ مزید کچھ بھی بولنے کی سکت اس نے خود میں مفقود پائی ۔۔۔ ۔
!"میں نے کچھ پوچھا ہے آپ سے مسسز ۔ ۔
یارم کا سوالیہ برفیلا لہجہ ابھی بھی اس کی جان نکال رہا تھا ۔۔۔ عین ممکن تھا کہ وہ مزید کچھ دیر اور اسکی سانسوں کو خود میں اتارتی تو بیہوش ہوجاتی ۔
"اب آپ ناراض تو نہیں؟ ۔۔۔ ۔
"میں ۔۔۔ ۔
چاہت کہ بات پوری کرنے سے پہلے ہی اسکے لرزتے کپکپاتے لبوں پر انگلی رکھتا وہ اسے ٹھٹھکنے پہ مجبور کرگیا ۔۔ ۔ یارم نے اسکے گال پر لب جمائے تو اسکا دل اچھل کر حلق میں آپھنسا ۔ ۔
اسکے جان لیوا لمس پر وہ ادھ موئی سی ہوگئی۔ ۔
اسنے سختی سے اسکے دوسرے گلابی گال پر کاٹا کہ وہ سسک اٹھی۔
وہ حیا کے باعث اس سےنظریں چرانے لگی۔
ابھی بھی آپ کو آپ کے سوال کا جواب نہیں ملا۔۔ کہ میری ناراضگی آپ ختم کر چکی ہیں یا نہیں ؟؟ ؟
وہ بھاری بوجھل آواز میں کہتے ہوئے اسکے دل کی دھڑکنوں کو منتشر کرگیا۔ ۔
"آ۔۔۔۔ آپ کیسے مانیں گے ؟؟؟۔۔ ۔
"اپنی ناراضگی ختم کردیں پلیز ۔۔ ۔
اپنی اتھل پتھل ہوتی سانسوں کو سنبھالتی مدھم آواز میں بالآخر منتوں پر اتر آئی۔۔۔ ۔
""چلیں پھر ایسا کریں مجھے منانے کے لیے سودے بازی کرلیتے ہیں
وہ مبہم سا مسکرا کر بولا۔
"کیسی سودے بازی ؟.چاہت نے ناسمجھی سے اسے دیکھ کر نیلی آنکھوں کو پٹپٹاتے ہوئے حیرانگی سے استفسار کیا۔۔۔ ۔
"آج سے آپ کی ساری نیندیں چرا لوں گا ۔۔۔ ۔
بدلے میں"آپکے خوابوں کی تعبیر ملے گی۔
وہ اسکی کان کی لو کو دانتوں تلے دبا کر آنچ دیتے مدھم لہجے میں بولا۔۔۔ ۔
چاہت کی ریڑھ کی ہڈی بھی جھنجھنا اٹھی ۔۔۔ ۔
"مطلب ؟
وہ بلا اختیار ہی پوچھ گئی ۔۔ ۔
"آج سے آپ کی ساری نیندیں ختم ۔۔۔۔ آپ کھلی آنکھوں سے دیکھیں گی کیسے میں آپکو اپنی محبتوں ، چاہتوں اور شدتوں کی بارش میں ِبھی گا دوں گا ۔۔۔ وہ فسوں خیز آواز میں بولا۔۔۔ ۔
"سب کہتے ہیں میں بےبی وقوف ہوں۔ ۔
وہ منہ بسور کر بولی ۔۔۔ ۔
اسکی بے سروپا بات پر اسکے لب مسکائے۔۔ ۔
"آپ کو کس نے کہا کہ آپ بے وقوف ہیں ۔۔ آج اتنا دماغ لگا کر مجھے "منایا ہے ۔۔۔۔ آپ نے ۔ ۔
وہ سنگ مرمر آج پھر اسکی قریب میں ملیں عنایتوں پہ پگھل گیا تھا ۔۔ ۔
"واقعی میں بےبی وقوف نہیں ؟؟ ؟
"بالکل بھی نہیں ۔۔۔ ۔
وہ سادگی سے بولا۔۔ اور سیگریٹ کو شوز کے نیچے مسلتے ہوئے نیا سیگریٹ اٹھا کر لبوں میں دبایا۔۔۔۔ اور لائیٹر سے اسے سلگا یا ۔۔۔ ۔
""مجھ سے زیادہ تو خوش قسمت یہ ایڈیٹ سیگریٹ ہے ۔۔۔۔ جو آپکے پاس رہتی ہے
وہ جل کر بولی ۔۔۔ ۔
""اتنی جلن وہ بھی اس نے جان سیگریٹ سے
وہ ابرو اچکا کر بولا۔۔۔ ۔
"دیں ادھر مجھے بھی میں بھی تو اسے دیکھوں کیسا سکون دیتی ہے یہ آپ کو جو آپ سے بار بار ۔۔۔ ۔
اس نے جلتی ہوئی سگریٹ کو لبوں میں لے کر پہلا کش لگایا ہی تھا کہ ۔۔۔۔ چاہت کا دماغ جھنجھجنا اٹھا۔۔۔۔ اور سانسیں رکنے لگیں ۔۔۔۔ وہ سینے پہ دوسرا ہاتھ رکھے بری طرح کھانسنے لگی ۔۔۔۔ ۔
یارم بلوچ نے اسکی پشت کو اپنے ہاتھوں سے سہلایا ۔۔۔ ۔
!! "اُف ۔۔۔ ۔ "کتنی گندی ہے یہ ۔۔۔۔ اس نے تو میری سانسیں الٹ پلٹ کر کہ رکھ دیں ۔۔۔۔ بہت جان لیوا ہے ۔۔۔۔ وہ ابھی ٹھیک سے سانس نہیں لے پا رہی تھی ۔۔۔ ۔
گہرے گہرے سانس لیتے ہوئے وہ اپنی سانسیں ہموار کرنے لگی۔۔۔۔ ۔
""ہم یہ تو ٹھیک کہا جان لیوا ہے ۔۔۔۔ مگر آپکے اس جان لیوا ہوش ربا سراپے سے کم ۔۔۔ ۔
وہ اسکے وجود کی رعنائیوں پہ تفصیلی نگاہ ڈالتے ہوئے ذومعنی نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے خمار آلود لہجے میں بولا۔۔۔۔ ۔
چاہت نے سیگریٹ کے پیکٹ کو پکڑ کر اسے پڑھا ۔۔۔ ۔
جہاں جلی حروف میں لکھا تھا کہ سیگریٹ نوشی صحت کے لیے مضر ہے ۔۔۔ ۔
اس نے جھٹ سے جلتا سگریٹ ہی اسکے ہاتھ سے چھینا تھا۔ ۔
"دوبارہ اس زہر کو ہاتھ بھی نہیں لگائیں گے ۔۔۔۔ آپ سمجھے ۔۔۔۔۔؟؟؟ وہ انگلی اٹھا کر دھمکی آمیز انداز میں بولی ۔۔۔۔ ۔
"اس "زہر کی کاٹ تو آپکے ان مہ سے بھرے جام شیریں میں ہے
وہ اسکی سرخ لپسٹک سے سجے یاقوتی لبوں کو فوکس کیے انگوٹھے سے اسے سہلاتے ہوئے بولا۔۔۔ ۔
""صبح و شام یہ مہ پلانے کی حامی بھریں گی تو اس زہر کو کون منہ لگائے گا
اسکی بات پر اسکی پلکیں لرزیں تھیں ۔۔ ہاتھکپکپائے تھے،دل بند ہونے کی کاگار پہ تھا۔ ۔ وہ سارے فاصلے سمیٹتے ہوئے اپنی سانسیں اس میں منتقل کرنے لگا ۔۔۔۔۔ آج سے پہلے تو کبھی اس کے عمل میں اتنی شدت نہیں تھی ۔۔۔۔ پھر آج اتنا جنونی انداز کیوں ؟؟؟؟ اس کی شدت کو سہہ کر چاہت کی سانسوں کے ساتھ ساتھ اسکے ہاتھ پاؤں بھی پھولنے لگے ۔۔۔ ۔
"پیار کرنے پہ کون روتا ہے؟ ؟؟؟ مسسز ۔۔۔۔!!!! دور رہنے کی غلطی بھی کرتی ہیں ،مجھے منانے کے لیے سارے امتحان پار کرنے کے بلند و یانگ دعوے بھی کرتی ہیں اور پھر یوں رو کر میرے ساتھ ان نازک آنکھوں پر ظلم بھی کرتی ہیں۔۔۔۔۔ نرم سا لہجہ اپناتے وہ اسکے گال کے ساتھ اپنا گال مس کرتے ہوئے بولا ۔۔۔۔ ۔
کہاں جارہی ہیں۔۔۔۔۔۔ آپ !!!! اچھا چلیں نہیں لیتا مزید امتحان۔۔۔۔۔ پر آپ کی اطلاع کے لیے بتا دوں کہ آج آپ میرے سوئے ہوئے جذبات کو جگا کر خود کو خطرے میں ڈال چکی ہیں ۔۔ وہ اسکی شہ رگ پہ اپنے لب رکھے اسے اپنے ارادوں سے روشناس کروا گیا ۔۔۔ ۔
"وہ میں نے آپ کے لیے چاکلیٹ۔ کیک بنانے کا سوچا تھا ۔۔۔ پھر یاد آیا کہ میٹھا تو آپ کھاتے نہیں اسی لیے میں نے کولڈ کافی بنائی تھی ۔۔۔۔ یہ دیکھیں ۔۔۔ ۔
اس نے جھک کر ٹیبل سے کافی کا ایک مگ اٹھا کر یارم کے سامنے کیا ۔۔۔ ۔
جس پہ جھاگ بنی تھی اور کریم سے سمائلنگ ایموجی بنا کر اس پہ سوری لکھا گیا تھا ۔۔۔۔ ۔
""یہ دیکھیں یہ بھی آپکو سوری کہہ رہا ہے
"آپ کو کس نے کہا مسسز کہ مجھے میٹھا پسند نہیں ۔۔۔ ۔
وہ اسکی تھوڑی کو اپنی انگلی سے تھوڑا اونچا اٹھا کر سوالیہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔
"مجھے میٹھے میں یہ پنک رس گلے پسند ہیں ۔۔۔۔ دوبارہ ٹیسٹ کر سکتا ہوں انہیں "؟
وہ اسکے دہکتے ہوئے گالوں کی طرف دیکھتے ہوئے بولا ۔۔ ۔
!!!'"نہیں ۔۔۔ ۔ چاہت نے جھٹ سے ہاتھ اپنے دونوں گالوں پہ رکھ دئیے جن پہ ابھی بھی یارم کے دانتوں کے نشان نے پھول کھلائے ہوئے تھے ۔۔۔۔۔ وہ نفی میں سر ہلا کر بولی ۔۔۔ ۔
وہ اسے اپنی بانہوں میں بھر کر بستر تک لایا ۔۔۔۔ ۔ "میں چینج کر کہ آتی ۔۔۔۔ اس سے پہلے کہ وہ مزید بولتی یارم بلوچ نے اسکی لبوں پہ انگلی رکھ کر اسے بولنے سے روک دیا ۔۔۔ ۔
"یہ سب تیاری مجھے دکھانے کے لیے کی تھی ناں!!! تاکہ میں تمہیں اس روپ میں سرا ہوں !!!! تو پھر اب کیا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ ؟
اسکے دلکش وجود کو اپنے حصار میں لیے اسے اپنی نرم گرم سانسوں سے اسکے وجود کو جھلسا یا تو وہ اسکی جان لیوا قریب سے موم کی مانند پگھلنے لگی تھی۔۔۔ ۔
،،،،"آپکے یہ نیلے نین میری کمزوری
وہ اسکی آنکھوں کو چھو کر مدھم آنچ دیتے لہجے میں بولا ۔۔۔ ۔
"آپکی " یہ ناک میرے غصے کو زائل کردیتی ہے
وہ اسکی چھوٹی سی ناک پہ لب رکھے فسوں خیز لہجے بولا ۔۔۔ ۔
""آپکے یہ مخملیں گال میرے لہجے میں نرمی پیدا کردیتے ہیں
وہ اسکے گالوں کو چھو کر محسوس کرتے ہوئے خمار آلود انداز میں بولا ۔۔ ۔
"آپکے یہ سنہری بال میرے دل میں روشنی" بھر دیتے ہیں ۔۔۔ ۔
وہ اسکے سنہری ریشمی گیسو وں میں انگلیاں پھیرتے ہوئے بوجھل آواز میں بولا ۔۔۔ ۔
""آپکے ہونٹ میرا جنون
وہ اسکے لبوں کو اپنے لمس سے مہک اکر بولا ۔۔۔ ۔
اس سے پہلے کہ وہ مزید کوئی پیش رفت کرتا باہر سے کسی کی ہڑ بڑا ہی میں بلند آوازیں سنائی دیں تو وہ فورا اپنی جگہ سے اٹھا اور شرٹ کے بٹن بند کرتا ہوا دروازہ کھول کر باہر نکل گیا ۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
براق نیند سے جاگا تو دودھ کے لیے رونے لگا ۔۔۔۔ سسی کمرے سے نکل کر اسکے لیے دودھ لینے کے لیے جیسے ہی سیڑھیوں سے نیچے اتر رہی تھی تبھی اس کا پاؤں بے دھیانی سے کسی چکنی چیز سے پھسلا اور وہ سیڑھیوں سے بل کھاتی ہوئے نیچے کی طرف پھسلنے لگی۔ آتش جو براق کو سنبھال رہا تھا سسی کی دلخراش چیخ اس کی سماعت سے ..ٹکرائی ہڑ بڑا کر وہ براق کو بیڈ پہ لیٹا کر ایک ہی حسب میں کمرے سے باہر نکل کر سیڑھیاں اترنے لگا سیڑھیاں ..اترتے اس خوفناک منظر کو دیکھ کر وہ اپنی جگہ جم سا گیا پھر ہوش آتے ہی وہ سیڑھیاں پھلانگ کر وہ نیچے آیا
"سسی !!!!!.."اسے سیڑھیوں کے پاس گرے دیکھ کر سرعت سے نیچے ایرا
"ڈاکٹر زارا اور ڈاکٹر وہاج بھی کمروں سے باہر نکل آئے ۔۔۔ ۔
.. ." ڈاکٹر زارا آپ دیکھیں اسے ۔۔۔۔۔ اس کے اوپر جھکا۔۔۔ اسے اٹھا کر بولا ۔۔۔ ۔
"آتش اسے کسی قریبی کلینک میں لے چلو بنا کسی چیز کے میں کیسے ٹریٹمنٹ کروں گی ۔۔۔۔ ۔
سب کمروں سے باہر نکلے سسی کو اس حالت میں دیکھ کر فق نگاہوں سے ایک دوسرے کو دیکھنے لگے ۔۔۔ ۔
ایسے جیسے سب کو سانپ سونگھ گیا تھا.. یہ کیسے ہوا تھا کسی کو سمجھ ہی میں نہ آیا.. اس کے بیہوش جسم کو اپنی بانہوں میں اٹھاتا وہ باہر کی طرف نکلا جہاں یارم بلوچ پہلے ہی گاڑی کا دروازہ کھولے کھڑا تھا.. آتش اسے لے کر گاڑی کی ..طرف آیا .. اس وقت اسے بس سسی کی فکر تھی اس کی بیہوشی اسے تکلیف میں مبتلا کر رہی تھی.. سسی کو گاڑی میں لٹاِ کر وہ بھی اس کے پاس بیٹھ گیا اور اس کا سر اپنی گود میں رکھ لیا.. اس کے بیٹھتے ہی یارم بلوچ نے تیزی سے گاڑی باہر نکالی ڈاکٹر زارا بھی اسکے ساتھ فرنٹ سیٹ پہ بیٹھ گئی ۔۔۔ وہ کلینک کی طرف روا .نہ ہو گئے آتش بلوچ منہ ہی منہ میں قرآنی آیات کا ورد کرتا بار بار سسی کے بیہوش وجود پر پھونک مارتا .. اس کے چہرے سے پریشانی اور خوف صاف ظاہر ہو رہا تھا... یارم بلوچ بھی ڈرائیونگ کے دوران گاہے بگاہے بیک ویو مرر میں آتش بلوچ کے پریشان چہرے کو دیکھتا تو کبھی ونڈ سکرین پر نظریں گاڑھ دیتا .. اس نے زندگی میں پہلی بار اسے کسی کے لئے اتنا پریشان دیکھا تھا.. اس کی آنکھوں میں موجود ہلکی سی نمی صاف ظاہر کر رہی تھی کہ سسی اس کے لئے .کتنی اہمیت رکھتی ہے
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
"آج تو تم گئی سارہ
ھاد بلوچ نے ایک سرد نگاہ اس کی شیطانیت بھری آنکھوں میں ڈالی اور اس کی کلائی کو اپنے مضبوط ہاتھوں میں جکڑ تے سخ تی سے جھٹکا دیا کہ وہ اپنی کلائی پہ دباؤ محسوس کرتے سسک اٹھی۔
بہت درد محسوس ہورہا ہے کیا۔؟؟ ؟
""اس سے زیادہ درد تم نے سسی کو دیا ہے ۔۔۔۔ ۔
اس نے کٹیلے لہجے میں استفسار کیا اس کی سرخ و سرد آنکھوں کو دیکھ سارہ کو اس سے بے حد خوف سا محسوس ہوا۔ اس نے کسمساتے ہوئے اپنی کلائی اس کے مضبوط ہاتھ سے چھڑوانی چاہی لیکن شاید مقابل فلحال ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتا تھا۔
"How dare you .Leave my hand."
وہ تنک کر آنکھوں میں واضح وارننگ لیے بولی تو ھاد بلوچ نے افسوس سے سرد تاثرات سجائے اس کی سمت دیکھا اور ایک زیرک نگاہ اس کے پورے وجود پہ ڈالی۔
" ذرا بھی شرم محسوس نہیں ہوئی نا ایسی اوچھی حرکتیں کرتے ہوئے تمہیں ۔ یاد رکھنا اگر سسی کو کچھ ہوگیا تو آتش سے پہلے میں انہیں ہاتھوں سے تمہا ری جان لے لوں گا ۔۔۔ ۔ ایک مرد کی توجہ حاصل کرنے کیلیے۔ اس کا بسا بسایا گھر اجاڑ دینا ۔۔ یہ ہے تم آج کل کی لڑکیوں کی محبت ؟؟؟۔۔ یف ہے تم پہ ۔۔۔ تمہیں سامنے دیکھ کر شدت سے چاہ رہا ہے کہ تمہارے اس گندے دماغ کا بھرتہ بنا دوں ۔ اپنی زندگی چاہتی تو سسی کی خیریت کی دعا مانگو ۔۔۔ اگر تمہاری اس سیڑھیوں پہ تیل گرانے والی حرکت سے اسے کچھ ہوا تو آئی سوئیر مس سارہ آئی تو اپنے ان پاؤں پہ چل کر ہو مگر واپس ان پہ چل کر نہیں جا سکو گی ۔۔۔۔۔ تمہیں کیا لگا اپنی ان چیپ حرکتوں سے آتش کے دل میں جگہ بنا لو ۔۔۔ میرا بھائی ذہنی مریض نہیں جو تم جیسی آوارہ لڑکیوں کے جال میں پھنس جائے گا ۔۔۔ میں چاہوں تو تمہاری اس حرکت کے لیے ابھی اسی وقت تمہیں گھر سے باہر پھینکوا دوں ۔ مگر عورتوں کے ساتھ بدسلوکی کریا میری ماں نے مجھے سکھایا نہیں ورنہ اس وقت تمہیں یوں اپنے سامنے کھڑا نا ہونے دیتا ۔۔۔۔ جلد سے جلد اپنا بوریا بستر گول کرو اور اپنی شکل گم کرو ۔۔۔۔ میری اس بات سے تمہیں اپنی اوقات تو واضح ہو ہی گئی ہوگی۔ اور !!!!! ہاں ایک آخری بات .۔۔۔ ۔ "تمہاری اصلیت میں نے دیکھ کر تو تمہیں چھوڑ دیا ۔۔۔۔ اگر آتش کو تمہاری کرتوتوں کا پتہ چل گیا تو تمہاری خیر "نہیں ۔
وہ قہر آلود نگاہوں سے اسے گھورتا ٹھنڈے ٹھار لہجے میں بولا۔ اس کی باتوں پہ سارہ کا رنگ پھیکا پڑ گیا۔ وہ گہرے گہرے سانس بھرتی جیسے اپنے اعصابوں کو پرسکون کرنے کی تگ و دو میں تھی۔ ایک لمحے کے لیے تو دل میں آیا کہ اپنے سامنے کھڑے وجود کو تہس نہس کردے۔ ۔
"بعض اوقات "لہجے اور انداز کی گونج مارے ہوئے تھپڑ سے کہیں زیادہ ہوتی ہے
سارہ کے ہاتھ میں تیل والی شیشی دیکھ کر ھاد بلوچ سرعت سے اسکے پاس پہنچا۔ اس سے پہلے کہ وہ وہاں سے غائب ہوجاتی ھاد نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا ،اور اب سارہ کی درگت بنا رہا تھا ۔۔۔ ۔
جیسے ہی سارہ کی نظر عقب سے آتی ہوئی ھادیہ پہ پڑی تو وہ آنکھیں گھماتے ہوئے طنزیہ مسکراہٹ چہرے پہ سجائے شاطرانہ چال چلنے کا سوچنے لگی ۔۔۔۔ ھاد کے فولادی ہاتھ میں ابھی بھی اسکی کلائی موجود تھی ۔۔۔۔ اس نے ایسا ظاہر کیا کہ ھاد نے اسے اپنی طرف کھینچا ہو ۔۔۔ ۔
"میں " بھی تم سے بہت پیار کرتی ہوں
وہ ھاد بلوچ کے سینے پہ سر رکھے زرا اونچی آواز میں بولی کہ ھادیہ سن لے ۔۔۔۔ ۔
جیسے ہی اسکے الفاظ ھادیہ کی بصارتوں تک پہنچے ۔۔ ۔
وہ بپھری ہوئی شیرنی کی طرح سرعت سے اسکے قریب پہنچی ۔۔۔ ۔
ھاد تو بھونچکا رہ گیا اس شاطر سارہ کی چالاکی پہ ۔ ۔
سارہ نے چہرہ اٹھا کر ھاد کی طرف مسکرا کر دیکھا ۔۔۔ ۔ اس کا جی چاہا اس کے چہرے کی یہ طنزیہ مسکراہٹ نوچ ڈالے ۔۔۔۔ سارہ جیسی مکار لڑکیاں اسے زہر لگتی تھیں جو اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے اپنی عزت داؤ پہ لگانے سے پہلے ایک بار بھی نہیں سوچتی ۔۔۔۔۔ اسے سارہ کا مکروہ چہرہ دیکھتے ہوئے ِگھن سی آئی۔
ھاد بلوچ نے لہو چھلک اتے چہرے سمیت اس کا ہاتھ کھینچ کر اسکی پشت سے لگایا تو سارہ کے منہ سے درد کے باعث کراہ نکلی۔
"تمہاری ہمت بھی کیسے ہوئی ناگن میرے بلوچ پہ اپنی زہریلی نظریں ڈالتے ہوئے ۔۔۔ تمہاری یہ آنکھیں نکال کر"گلی کے کتوں کے آگے ڈال دوں گی ۔۔۔۔ منحوس ۔۔۔ ۔
ھادیہ سے برداشت نا ہوا ھاد بلوچ کو سارہ کا یوں چھونا ۔۔ ۔
وہ تو آتے ہی اس پہ ایل پڑی ۔۔۔ ۔
اور ایک زوردار تھپڑ اسکے گال پہ رسید کیا ۔۔۔۔ وہ لڑکھڑا کر رہ گئی ۔۔۔۔ ۔
اور سنسناتے ہوئے گال پہ ہاتھ رکھ کر بے یقین نظروں سے ھاد اور ھادیہ کو دیکھنے لگی جو دونوں اسے جارہانہ تیور وں سے گھور رہے تھے ۔۔۔ ۔
""آئندہ اس قسم کا چیپ ڈرامہ کرنے سے پہلے یہ ایک بات ذہن میں رکھنا کہ تمہارے مقابل کون ہے۔
وہ سرد انداز میں ایک جھٹکے سے اس کی کلائی چھوڑ کر کٹیلی نظر اس کے بت بنے وجود پہ ڈالتے وہاں سے نکلتا چلا گیا۔ ھادیہ کا تو بس نہیں چل رہا کہ اس کا قیمہ بنا دے ۔۔۔۔ اس نے خون آشام نظروں سے اسے گھورتے ہوئے سر جھٹکا ۔۔ وہ یارم کی مہمان تھی تبھی اسکا خیال کرتے ہوئے ان دونوں نے اسے بخش دیا تھا ۔۔۔ ۔
ھادیہ نے بھی ھاد کی تقلید کی۔ سارہ کو محسوس ہورہا تھا کہ اتنے ہتک آمیز الفاظ اور انداز سے دماغ کی رگیں پھٹ جائے گی۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
چاہت بھی یارم کے کمرے سے نکل جانے کے بعد اپنے سادہ سے کپڑے لے کر واش روم میں چلی گئی تیزی سے منہ ہاتھ دھوتے ہوئے چینج کیا اور تولیے سے چہرہ رگڑ کر صاف کرتے ہوئے سرعت سے باہر نکلی ۔۔۔۔۔ بقہر نکل کر اسے جو خبر ملی اسے سن کر چاہت کے ہوش بھی اڑ گئے ۔۔۔ ۔
وہ دل کی دل میں سسی کی خیریت کی دعا کرنے لگی ۔۔۔ ۔ زرش بلوچ لاونج میں پریشانی سے ادھر سے ادھر چکر کاٹ رہی تھیں ۔۔۔ سا رھ ساتھ ہاتھ میں تسبیح پکڑے ورد کر رہی تھیں ۔۔۔ ۔ چاہت بھاگ کر سسی کے کمرے میں گئی اور وہاں جا کر روتے ہوئے براق کو گود میں لیا ۔۔۔۔ وہ بھوک کی وجہ سے رو رہا تھا ۔۔۔۔ چاہت اسے گود میں اٹھائے حب کرواتے ہوئے نیچے لے آئی۔ اور اسے زرش بلوچ کو پکڑاتے ہوئے خود اس کا فیڈر بنانے چل دی ۔۔ ۔
کچھ ہی دیر میں اس کے دودھ کا فیڈر لیے واپس آئی تو براق کا رونا بند ہوگیا ۔۔۔۔ ۔
چاہت پریشانی سے زرش بلوچ کو دیکھ رہی تھی ۔۔۔ ۔
""ممی آپ کال کریں نا اور پوچھیں ان سے کہ سسی کیسی ہے
وہ بے چینی سے بولی ۔۔۔ ۔
ھاد اور ھادیہ دونوں بھی وہیں ان کے پاس آگئے ۔۔۔۔ امینہ اور آدم بھی وہیں موجود تھے اور اس کے لیے پریشان تھے ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
"کیسی ہے سسی اب "؟
"وہ ٹھیک تو ہے نا ؟؟ ؟
ڈاکٹر زارا باہر آئیں تو آتش بے چینی سے ان کی طرف آکر سوالیہ انداز میں استفسار کرنےلگا ۔۔۔۔ ۔
"ڈونٹ وری آتش وہ ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔ اسے بس کچھ بیرونی خراشیں آئیں ہیں۔ کچھ ویکنیس کی وجہ بھی تھی اور کچھ کرنے کے خوف سے وہ بیہوش ہوگئی تھی۔ لیکن وہ خدائے متعال کی ذات بہت بے نیاز ہے۔ میں تو خود سسی کو دیکھ کر بہت ڈر گئی تھی مگر اس ذات سے کہ معجزے کی امید تھی۔ ضرور تم دونوں نے کوئی نیکی کی ہوگی جو آج تمہارے بچہ محفوظ ہے۔ انہوں نے تسلی بخش جواب دیا تو آتش نے گہرا سانس لیتے ہوئے کچھ سکون محسوس کیا