""میں گھر میں کال کر کہ سب کو سسی کی خیریت کی اطلاع کردیتا ہوں یارم بلوچ شرٹ کے بازو فولڈ کرتے پاکٹ سے موبائل نکال کر باہر کہ طرف نکل گیا کیونکہ یہاں سگنلز ٹھیک نہیں آرہے تھے ۔۔۔ ۔
""ڈاکٹر زارا آپ سے ایک فیور چاہیے تھی ۔۔۔ ۔
آتش نے سسی سے ملنے کے لیے جانے سے پہلے اسے اکیلے دیکھ کر سنجیدہ انداز میں مخاطب کیا ۔۔۔ ۔
"ہممم۔۔۔۔ کہو نا ۔۔۔ ۔
وہ اسکی طرف متوجہ ہوئیں ۔۔۔ ۔
"میں چاہتا تھا کہ آپ ۔۔۔۔۔ اس سے پہلے کہ وہ کوئی بات مزید کرتا ۔۔۔۔ ۔
ڈاکٹر زارا اسکی پریشانی سمجھ چکی تھیں ۔۔۔۔ تبھی اس کی بات کاٹ کر بولی ۔۔۔ ۔
"آتش یہ بات میں حویلی میں کسی کو نہیں بتاؤں گی کہ سسی ایک ریپڈ وکٹم ہے۔ میں بھی ایک عورت ہوں اور ایک عورت کا دکھ محسوس کر سکتی ہوں ۔۔۔۔ آج اگر میں کسی کی پردہ پوشی کروں گی تو کل خدا میری بھی پردہ "پوشی کرے گا ۔۔۔۔ ۔
وہ اسکے شانے پہ ہاتھ رکھ کر تسلی آمیز انداز میں بولی۔۔ ۔
""بہت شکریہ آپ کا
آتش بلوچ نے ممنون نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے ۔۔۔ ۔
"میں مل سکتا ہوں سسی سے ۔۔۔۔۔؟؟؟ وہ بیتابی سے بولا ۔۔۔ ۔
. "ہم ۔۔۔ تھوڑی دیر بعد تم اس سے مل سکتے ہو الحمدللہ سب بہتر ہے.." ڈاکٹر زارا کے کہنے پر سکون کی سانس اس کے ہونٹوں سے آزاد ہوئی تھی..کچھ دیر بعد ڈاکٹر زارا کی اجازت ملتے ہی وہ پہلی فرصت میں اس کے پاس آیا ..جو کلینک کے بیڈ پر لیٹی ہوئی تھی
"کیسی ہو..؟" اس کے اوپر جھکا وہ نرمی سے اس کے بالوں میں ان .گلیاں پھیر رہا تھا
"بالکل ٹھیک.." مسکرا کر اس کے ہاتھ پر اپنا ڈرپ لگا ہاتھ رکھ کر اس کی طرف دیکھا جس کے چہرے پر اس کے لئے فکرمندی اور محبت تھی..اسے کمزوری کی وجہ سے ڈرپ لگی ہوئی تھی ۔۔۔ ۔
"یہاں درد ہو رہا ہے نا.." وہ اسکے کینولہ لگے ہاتھ کی پشت پہ اپنی انگلی سے سہلاتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔ جیسے اس ..کے درد کو خود میں محسوس کر رہا تھا
.."نہیں بالکل بھی نہیں.." اس نے نفی میں سر ہلایا
.."تم بالکل بھی اپنا دھیان نہیں رکھتی ملکہ دل .." لہجے میں خفگی تھی
"کب نہیں رکھا ۔۔۔؟؟؟ رکھتی تو ہوں۔ آپکی سب باتیں بھی مانتی ہو..ں .." آنکھوں میں حیرانی تھی
"اپنی حالت کو اچھے سے جانتی بھی ہو پھر آرام سے دیکھ کر نہیں چلتی کیوں ایسے ہڑ بڑی میں بنا دیکھے چلی کہ یہ ..حادثہ پیش آیا .." افسردگی اس کے چہرے سے عیاں تھی
"واقعی مجھ سے غلطی ہوئی میں نیچے دیکھ کر نہیں چل رہی تھی۔ پتہ نہیں کیا ہوا کہ میں گر گئی۔ مجھے خود بھی سمجھ .." نہیں آئی۔ ۔
""اگر آئندہ سے تم نے اپنا خیال نہیں رکھا تو میں تم سے ناراض ہوجاوں گا
وہ مصنوعی خفگی سے منہ پھلا کر بولا ۔۔ ۔
..""آپ بہت برے ہیں شہزادے
"آپ کو پتہ بھی ہے کہ میں ایک لمحہ بھی آپکی ناراضگی برداشت نہیں کر پاؤں گی پھر بھی آپ مجھے اتنی بھیانک "سزا سناتے ہیں ناراض ہونے کی ۔۔۔ ۔
"میں واقعی بہت برا ہوں۔ اپنی ملکہ دل کا خیال جو نہیں رکھ پایا ۔۔۔ ۔" لمحوں میں اس کا لہجہ بدلا تھا..اور برفیلا ہوگیا ۔۔۔۔۔ چہرے پہ بلا کے پتھریلے تاثرات امڈ آئے ۔۔۔ ۔
سسی نے حیرت زدہ نظر وں سے اس کا پل پل بدلتا انداز دیکھا ۔۔۔۔ ۔
"یہ بس ایک حادثہ تھا شہزادے جو ہونا شاید ہماری قسمت میں لکھا تھا اور ہوگیا ۔۔ ۔." کمزور سے لہجے میں اسے .. سمجھانے کی کوشش کی..وہ اس کی آنکھوں میں غصے کی لہر اٹھتی بخوبی دیکھ رہی تھی
"تمہیں ہلکی سی خراش بھی آئے تو مجھ سے برداشت نہیں ہوتا ۔۔۔ ان چند لمحوں میں تمہیں نہیں پتہ کیسی قیامت گزری ہے مجھ پہ ۔۔۔۔ ایسے لگ رہا تھا آتش بلوچ کو کسی نے آتش میں جھونک دیا تھا ۔۔۔۔ وہ اسکے پریشان چہرے پہ جھکا ۔۔۔ ۔
اس سے پہلے کہ وہ اپنے ارادوں پہ عمل کرتا ۔۔۔۔ کسی کے کھنکھارنے پر اند ونوں نے چونک کر دروازے کی ..طرف دیکھا
"معذرت خواہ ہوں آپ کے رومینس ۔ مطلب کباب میں ہڈی بننے کے لیے ..لیکن مجبوری تھی آنا پڑا
..۔۔۔ ۔"یارم بلوچ کا لہجہ تو سپاٹ تھا لیکن آنکھوں میں شرارت تھی
آتش بلوچ اپنی بڑے بھائی کو دیکھ کر خفیف سا مسکرایا اور بالوں میں ا نگل یاں پھیرنے لگا ۔۔۔ ۔ جبکہ سسی نے نرم سی مسکراہٹ ہونٹوں پر سجا کر اس کی طرف دیکھا ۔۔۔ ۔
." "اب کیسی طبیعت ہے؟
اس نے سسی کا حال دریافت کیا۔۔ ۔
"میں ٹھیک ہوں"اس نے جوابا نرمی سے کہا ۔۔۔ ۔
" میں نے حویلی میں یہ خبر کردی ہے کہ آپ بالکل ٹھیک ہیں ۔۔ ۔ اور کچھ دیر تک ہم واپس آجائیں گے۔ مگر ماں .."سا پھر بھی آپ سے بات کرنے پہ بضد ہیں۔ ان سے بات کریں یارم بلوچ نے نمبر ملا کر موبائل سسی کی طرف بڑھایا ۔۔۔۔۔ تو سسی کان سے لگا کر ذرش بلوچ سے بات کرنے لگی ۔۔۔ ۔
اسے بات کرتے دیکھ یارم بلوچ اور آتش دونوں چلتے ہوئے وہاں سے باہر نکل آئے ۔۔۔ ۔
"کیا یہ صرف حادثہ تھا..؟" کوریڈور میں رک کر آتش بلوچ نے سوچنے کے انداز میں سوالیہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا ۔۔۔ ۔
"یہ سب ایک چال تھی سسی کو نقصان پہنچانے کی.. شکر ہے..کہ کوئی نقصان نہیں ہوا" ..یارم بلوچ گھمبیر آواز میں بولا تو آتش نے چونک کر استہفامیہ نظروں سے اسے دیکھا۔۔۔۔ ۔
"کس کی چال تھی "؟
""جس کی بھی تھی تم پریشان مت ہو ۔۔۔ بس اپنی بیوی پہ دھیان دو اسے تمہاری توجہ کی زیادہ ضرورت ہے یارم بلوچ نے اسکے شانے پہ ہاتھ رکھ کر کہا ۔۔ ۔
!!!!"مجھے ایسے چین نہیں آئے گا بھائی ۔۔۔ ۔
"پلیز بتا!!!!! ئیں ۔۔ ۔
"ھاد نے مجھے ابھی کال پہ بتایا ہے کہ سارہ کا کیا دھرا تھا سب کچھ ۔۔۔ ۔
سارہ کا نام سینے ہی آتش بلوچ کی پیشانی کی رگیں پھولنے لگیں۔۔۔۔ اسے اپنے ضبط کی طنابیں ٹوٹتی ہوئی محسوس ہوئیں ۔۔۔ اس نے اپنی مٹھیوں کو زور سے بھینچ لیا۔۔۔ ۔
"But Don't worry...."
ھاد نے اسے سمجھا دیا ہے ۔۔ ۔
اور وہ ہمارے حویلی پہنچنے سے پہلے ہی وہاں سے جا چکی ہے ۔۔۔۔ ۔ "غلطی میری ہی ہے جو میں نے اسے حویلی میں رکھنے کی غلطی کی ۔۔۔۔ اسے زارا کی بہن سمجھ کر اس پہ بھروسہ کیا ۔۔۔۔ مگر ضروری نہیں کہ بہنیں ہوکر بھی دونوں ایک جیسی سوچ کی حامل ہوں۔
وہ زارا سے متضاد شخصیت کی مالک تھی ۔۔۔۔ اچھا ہوا خودی چلی گئی ۔۔۔ ۔
آتش اسکی بات پہ دانتپیس کر رہ گیا۔۔۔۔ اور خود کے غیض و غضب پہ قابو کرنےلگا ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
سسی کو ٹھیک ہو کر حویلی واپس آئے تین دن گزر چکے تھے ۔۔۔۔۔ سب کچھ ٹھیک ہوگیا تھا۔ گھر کا ماحول پھر سے خوشگوار ہوگیا تھا۔ ۔ ۔ سسی ،امینہ ،چاہت اور ھادیہ سب لاونج میں موجود تھیں آج امینہ نے واپس چلے جانا تھا۔۔۔۔ اسی لیے سب ملکر باتیں کر رہی تھیں ۔۔ ۔ "مجھے آپ کی حویلی بہت پسند آئی ہے ۔۔۔ میں بہت مس کروں گی یہاں گزارا ہوا ہر پل .." امینہ بڑے چاؤ سے حویلی کے اندرونی منظر پہ نظریں دوڑاتی ہر ایک چیز کو غور سے دیکھ رہی تھی..اس کے انداز سے صاف ظاہر تھا کہ ..وہ بہت خوش ہے
"کچھ لوگ کافی خوش نظر آرہے ہیں..خیر تو ہے نا " چاہت نے سسی کے شانے سےشانہ لگا کر سامنے بیٹھی امینہ ..کی طرف معنی خیزی سے دیکھ کر کہا
"کیوں ؟
ھادیہ نے ٹھٹھک کر چاہت کو دیکھا اور ابرو اچکا کر سوالیہ انداز میں پوچھا ۔۔۔ ۔
"نہیں نہیں ایسی کوئی بات ہے.."امینہ سٹپٹا کر بولی ۔۔۔ ۔
"جس کے دل میں چور ہو وہی نظریں ملا کر بات نہیں کرتا ۔۔۔۔ بتا امینہ اب اپنی پکی سہیلی سے بھی چھپائے گی ۔۔۔۔؟؟ ؟
ھادیہ امینہ کو نظروں میں لیے استفسار کرنے لگی ۔۔۔ ۔
""لگتا ہے آپکی سہیلی کو اسکے خوابوں کا شہزادہ مل گیا ہے
سسی مسکرا کر بولی ۔۔۔۔ کیونکہ چاہت اسے امینہ اور آدم کے بارے میں تھوڑا بہت برا چکی تھی ۔۔۔ ۔
.."میرا بھائی کیسا لگتا ہے تمہیں..؟" اس نے مسکرا کر اس کی طرف دیکھا تو وہ نظریں جھکا گئی
"ٹھیک" ہیں ..مگر تم مجھ سے کیوں پوچھ رہی ہو؟
امینہ گڑ بڑا کر بولی ۔۔ ۔
"ٹھیک یا اچھا .."؟
چاہت نے اپنے ہونٹوں پہ امڈ آنے والی مسکراہٹ کو روک کر سوال کیا ۔۔۔ ۔
"ہائے امینہ مجھے پتہ بھی نا چلا اور میری ناک کے نیچے میری سہیلی نے ۔۔۔۔۔ ھادیہ تاسف سے سر ہلا کر بولی مگر لہجے میں شرارت کا عنصر نمایاں تھا۔۔۔ ۔
""پاگل ہے تو ھادیہ ایسا کچھ نہیں۔
"امینہ ہنسنے لگی ۔۔۔۔ ۔
""ہنس کر بات کو ٹا لو مت یار مجھے سچ سچ بتاؤ میرا بھائی تمہیں کیسا لگتا ہے؟
"کیا تمہیں لگتا ہے کہ میرے برو ہی وہ انسان ہیں جس کے ساتھ تم اپنی پوری زندگی ہنسی خوشی گزار سکتی ہوں.." اس بار چاہت سنجیدگی سے گویا ہوئی ۔۔۔ ۔
"تم سب لوگ مجھے ایسے کیوں دیکھ رہی ہو؟
امینہ سب کو اپنی طرف تکتا پا کر کنفیوز ہوتے ہوئے جھنجھلا کر بولی ۔۔ ۔
"ارے یار دے بھی دو جواب ۔۔۔۔ اب تمہیں اتنی ہی ہماری حویلی پسند آگئی ہے تو کیوں یا تمہیں اس حویلی میں پکا پکا رہنے کا بندوست کرلیں ۔۔۔۔۔ ھادیہ کھکھلا کر بولی ۔۔۔۔ ۔
""آپ سب کو نہیں لگتا کہ یہ سب کچھ بہت جلدی جلدی ہورہا ہے
امینہ استہفامیہ نظروں سے ان سب کی طرف دیکھتی ہوئی بولی ۔۔۔ ۔
"اتنا بھی مت سوچو امینہ ۔۔۔ زیادہ سوچنے سے بندہ زیادہ الجھ جا تا ہے۔۔۔ ۔
سسی نے اسے مشورہ دیا ۔۔۔ ۔
" پھر کل ہی ہم سب ممی کو لے کر تمہارے گھر آدم برو کا رشتہ لے کر آتے ہیں ۔۔۔ تو پھر کیا خیال ہے تمہارا ۔۔۔۔ ۔"؟
چاہت نے امینہ سے پوچھا ۔۔ ۔
"اب میں کیا بتاؤں ۔۔۔۔ وہ سر جھکا کر مسکرانے لگی ۔۔۔ ۔
"اوئے کڑی ہنسی تو سمجھو پھنسی ۔۔۔۔۔ ھادیہ کھکھلا کر ہنستے ہوئے شرارت سے بولی ۔۔۔ ۔
ھادیہ کے قہقہے میں سسی اور چاہت کا قہقہ بھی شامل ہوگیا ۔۔۔۔ ۔
جبکہ امینہ وہاں سے اٹھ کر ان کی معنی خیز نظروں سے بچنے کے لیے تو دو گیارہ ہوگئی ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
""تھینکس یارم
ڈاکٹر زارا نے مشکور نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔ ۔
""دوستوں کو تھینکس نہیں کہتے ۔۔۔ ۔
وہ چہرے پہ نرم مسکراہٹ سجائے ڈاکٹر زارا کی طرف دیکھ کر سادہ سے انداز ۔ یں بولا ۔۔۔ ۔
"تم نا ہوتے تو لگتا ہے ہم نے یوں اپنا اپنا پیار دل میں لیے ہی رہ جانا تھا اور بڈھے ہوجانا تھا پھر بھی ہمت نہیں کر پاتے ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار کرنے میں ۔۔۔۔ ڈاکٹر وہاج نے یارم کی طرف دیکھ کر مسکراتے ہوئے کہا ۔۔۔ ۔ "مجھے لگا نہیں تھا یہ تیکھی مرچ بھی مجھے پسند کرتی ہوگی ۔۔۔۔ مجھے لگا کہ اگر میں نے اس سے اپنی محبت کا اظہار کردیا تو یہ بلی میرے جو چار با "ل رہ گئے ہیں سر پہ وہ بھی نوچ لے گی ۔۔۔۔ ۔
!!!!"حد ہے وہاج ۔۔۔ ۔
""کبھی تیکھی مرچ اور کبھی بلی ۔۔۔۔ اور بھی بتاؤ میرے کون کون سے نام رکھ چکے ہو تم اب تک ۔۔۔ ۔
وہ طیش میں آتے ہی کمر پہ ہاتھ رکھ کر لڑاکا انداز میں کرے تیور وں سے اس گھورتے ہوئے بولی ۔۔۔ ۔
"نام تو بہت رکھے ہیں مگر کیا ہے نا تنہائی میں بتانے والے ہیں ۔۔۔۔ وہ شوخ نظروں سے اسکے سراپے کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مزے سے بولا ۔۔۔ ۔
جبکہ یارم کے سامنے اسکے یوں پہلی بار بے سروپا بات کرنے پہ زارا سٹپٹا کر رہ گئی ۔۔۔۔ ۔
"کنٹرول یار ۔۔۔۔ تنہائی کے لیے تمیز سے زارا کے" والدین کے گھر جاؤ اس کا رشتہ مانگنے ۔۔۔ ۔
یارم بلوچ نے اسکی بات کا اثر کم کرنے کے لیے ہلکے پھلکے انداز میں کہا۔۔۔ ۔
"ویسے شاعری بڑی اوسم بھیجی تھی ۔۔۔۔ ۔
ڈاکٹر وہاج سینے پہ ہاتھ باندھ کر ابرو اچکا کر شرارت سے بولا ۔۔۔ ۔
"وہ اس نے مجھے بھیجی تھی میں نے ہی اپروول دیا تھا ۔۔۔ ۔
پھر ہی زارا نے تجھے سینڈ کی ۔۔۔۔ تجھ جیسے گھا مڑ سے تو اتنے سالوں کچھ نہیں ہوا ۔۔۔۔ سوچا میں ہی تم دونوں کو "ملوا دوں
یارم بلوچ مسکرایا ۔۔۔ ۔
"تھینکس یار ۔۔۔۔ ہماری بیچ بھنور میں ہچکولے کھاتی ہوئی بیا کو پار لگانے کا ۔۔۔ ۔
جلد ہی تجھے تکلیف دیں گے شہر آکر ہماری شادی میں شرکت کرنے کے لیے ۔۔۔۔۔ بھابھی اور براق کو ضرور لے کر آنا ۔۔۔ بلکہ سب کو لانا ۔۔۔ ۔
ڈاکٹر وہاج نے کہا ۔۔۔ ۔
"ہتھیلی پہ سرسوں مت جما ۔۔۔ ابھی دیکھ تجھے رشتہ بھی ملتا ہے یا نہیں ۔۔۔ ۔
"اب اتنا بھی گیا گزارا نہیں ہوں ۔۔۔۔ جو مجھے انکار "کردیں
وہاج منہ پھلا کر بولا ۔۔۔ ۔
وہ تینوں ہنسنے لگے ۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
،رات کا گہرا پہر تھا چہار سو خاموشی کا راج تھا مگر دور نہیں سے جنگلی جانوروں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں ۔۔۔۔۔ جیسے ہی وہ سیاہ ہیولہ ایک گلی سے گزارا اسے کسی صنف نازک کی چیخوں کی آوازیں سنائی دیں۔۔ ۔
وہ ان آوازوں کے تعاقب میں اپنے بھاری بوٹوں سے قدم بڑھانے لگا ۔۔۔ ۔
دروازے کو کھولنا چاہا مگر وہ شاید اندر سے بند تھا ۔۔ ۔
اس نے ایک ہی حسب لگائی اور قدرے کم اونچائی کی دیوار کو پھلانگ کر اندر گیا ۔۔۔۔ کمرے کا دروازہ کھلا ہوا تھا
***
اس نے اس درندے کو گریبان سے پکڑ کر جھنجھوڑ ڈالا ۔۔ ۔
اور اسے ایک ہی جھٹکے سے چھوڑا تو وہ اپنا توازن برقرار نا رکھ سکا اور لہرا کر کچے فرش پہ گرا ۔۔۔ ۔
اس ہیولے نے دیکھا اسکی درندگی جھیلتے ہوئے وہ کم سن صنف نازک آخری سانسیں لے رہی تھی ۔۔۔ ۔
اس کی آنکھوں میں خون اتر آیا ۔۔۔ وہ سرخ ڈورے لیے غصیلے جنونی تیور لیے اس شخص کی طرف بڑھا اور تیز دھار آلے سے اسکی سانسیں چھین لیں ۔۔۔۔ ۔
اس کے ہاتھوں اور چہرے پہ خون کے چھینٹے پڑے۔
اس نے ایک بار مر کر اس لڑکی کو دیکھا جسکی آنکھوں کی پتلیاں ساکت ہو چکیں تھیں ۔۔۔ ۔
وہ چادر اسکے وجود پہ ڈال کر باہر نکل گیا ۔۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
رات گئے سسی کی جاگ کھلی تو آتش بلوچ کو بستر پہ نا پایا ۔۔۔۔ اس کے چہرے پہ تفکر بھرے تاثرات ابھرے
***
اس نے خالی بستر پہ ہاتھ پھیرا ۔۔۔ ۔
"رات کے اس وقت کہاں گئے ہوں گے ۔۔۔۔۔ ؟
پھر اٹھ کر بیٹھ گئی اور تشویش بھرے انداز میں اس کے بارے میں سوچنے لگی ۔۔۔ ۔
جیسے کی آتش نے کمرے میں قدم رکھا کمرہ یکدم روشنی سے نہا گیا ۔۔۔ ۔
تیز بلب کی روشنی اسکی آنکھوں میں چبھنے لگی ۔۔۔ ۔
اس نے روشنی سے بچنے کے لیے آنکھوں کے آگے بازو رکھ دیا۔
وہ تو سمجھا تھاکہ وہ سوئی ہوگی ۔۔۔۔ مگر سسی کو اپنے مقابل کھڑے دیکھ کر وہ چونک گیا ۔۔۔ ۔
جبکہ سسی اسکے ہاتھوں اور چہرے پہ لگے خون کے چھینٹے دیکھ کر حواس باختہ ہوگئی ۔۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
"ش۔۔۔ شہ۔۔ زادے "آپ ۔ ۔ ۔ ٹوٹے ہوئے الفاظ اسکے لبوں سے برآمد ہوئے تھے ۔۔۔۔ ۔
"یہ خون آ۔۔۔ آپ کے ہاتھوں اور چہرے پہ ۔۔۔۔ اس نے آتش کو چھونا چاہا ۔۔۔۔ ۔
""سسی جاکر لیٹ جاؤ
وہ سپاٹ انداز میں بولا۔ اور واش روم میں چلا گیا ۔۔۔ ۔
سسی بت بنی وہیں کھڑی رہی ۔۔۔۔۔۔ جب تک وہ باتھ لے کر واپس نہیں آیا ۔۔۔ ۔
وہ باتھ گاؤن پہنے باہر آیا اور ٹاول سے بال رگڑتے ہوئے ٹاول ڈریسر پہ اچھال دیا ۔۔۔ ۔
ہیر برش اٹھا کر بالوں میں پھیرا پھر اسے بھی اچھالتے ہوئے سسی کا ہاتھ پکڑ کر اسے آرام سے بستر پہ لایا ۔۔۔ ۔ سسی نے اسکا ہاتھ نخوت سے جھٹک دیا ۔۔۔۔ ۔
آتش بلوچ نے اسکے بدلتے ہوئے تاثرات کو بخوبی محسوس کیا ۔۔۔۔ ۔
سسی کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ اس لمحے کیسے ریکٹ کرے کیونکہ اسے اندازہ ہو رہا تھا کہ وہ ضرور کوئی نا کوئی غلط کام کر کہ آیا ہے ۔۔ ۔
وہ تب سے اسی شش و پنج میں مبتلا تھی کہ کہیں اس درندے کی موت کا ذمہ دار بھی تو آتش بلوچ ہی نہیں ۔۔۔۔؟؟؟ ؟
اور اگر وہ سب آتش نے کیا تھا تو کیسے اور کیوں ؟؟؟ ؟
"کیا اس شخص کے دو روپ تھے ۔۔۔۔؟؟؟ ؟
"جس سے وہ واقف تھی وہ تو بہت دھیما مزاج انسان اور پیار سے پیش آنے والا ۔ رحم دل شخص تھا ۔۔۔ ۔
تو پھر یہ اس کے شہزادے کا کون سا روپ کونسا پہلو تھا جس سے وہ واقف نہیں تھی۔
اور آج وہ کس کی جان لے کر آیا تھا ۔۔۔ ۔ ؟؟؟ ؟
ایک قاتل سے کم ازکم وہ بھی کوئی ہمدردی نہیں رکھتی تھی ۔۔۔۔۔ ۔
"ادھر میری طرف دیکھو ملکہ دل ۔ ۔ ۔۔ نرم لہجے میں کہا گیا تھا۔۔۔ ۔
مگر سسی کی حالت تو یوں تھی جیسے کاٹوں تو بدن میں لہو نہیں۔۔۔۔ ۔
"کیا تمہیں لگتا ہے کہ تمہارا شہزادہ کوئی غلط کام کر سکتا ہے "؟
اسے سسی کی آنکھوں میں نظر آتی بے اعتباری نے بری طرح توڑ دیا تھا وہ اک جہاں کی نفرت سہہ سکتا تھا مگر اپنی ملکہ کی نہیں۔۔۔ ۔
."مجھے سچ سچ بتائیں کیا تھا وہ سب جو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ۔۔۔۔ وہ سب واقعی سچ تھا؟ ؟
"مجھے تو لگ رہا ہے "جیسے میں کوئی بھیانک خواب دیکھ رہی ہوں ۔۔۔۔ میرا شہزادہ ایسا کچھ نہیں کر سکتا وہ رندھی ہوئی آواز میں بولی۔۔۔ ۔
آپکے ہاتھوں اور چہرے پہ لگا کسی کا خون دیکھ کر مجھے شرمندگی ہو رہی ہے کہ میں ایک قاتل کی بیوی ہوں ۔۔۔ ۔ مجھے نفرت ہونے لگی ہے ۔۔۔۔ وہ زار و زار رونے لگی ۔۔۔ ۔
"تم اتنی آسانی سے کیسے کہہ سکتی ہو کہ تمہیں مجھ سے نفرت ہورہی ہے ۔۔۔ ۔
"مجھے آپ سے نہیں خود سے نفرت ہورہی ہے ۔۔۔۔ ۔
اسکے الفاظ پتھر بن کر اسے سنگسار کرنے لگے ۔۔۔۔ ۔
سسی نے اسکا ہاتھ جھٹ کنا چاہا مگر جیسے ہی نظر اسکی زخمی انگلی پہ پڑی اس نے سہمی ہو ئی نگاہوں سے اسے دیکھا وہ کسی تیز ترین آلے سے لگا گہرا کٹ تھا ۔۔۔۔ جس میں سے خون بہنا ایک بار پھر سے شروع ہوچکا تھا ۔۔۔ ۔
اپنے شہزادے کی انگلی سے رستا ہوا خون دیکھ کر سسی نے جھرجھری سی لی وہ خاموش بیٹھا۔۔۔ سسی کے تاثرات کا جائزہ لے رہا تھا ۔۔۔ ۔
سسی اٹھی اور میڈ یکل باکس الماری میں سے نکال کر لائی ساتھ ساتھ وہ روئے چلی جا رہی تھی ساتھ ساتھ پا ئیو ڈین لگا رہی تھی۔ آتش بلوچ اسکے نازک سے ہاتھوں کی لرزش کو انہماک سے دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔ ۔
"جب سے تم مجھے ملی ہو ملکہ دل میرے دل کو کسی کی خواہش ہی نہیں رہی ،تم نے مجھ سے پوچھا تھا نا ایک بار کہ مجھے تم سے پیار ہے یا نہیں ؟؟ ؟
وہ سوالیہ انداز میں بول رہا تھا جبکہ سسی ڈںڈبائی آنکھوں سے اسے یک یک دیکھ رہی تھی ۔۔۔ ۔
"میں نے کہا تھا کہ تھوڑا سا پیار ہوگیا ہے ۔۔۔۔۔ مجھے نہیں پتہ چلا کہ کب اس تھوڑے سے پیار نے مجھ پہ ایسا قبضہ کیا کہ میرا پیار جنون کی حدوں کو چھونے لگا ۔۔۔۔ ۔
!!!! تم میری وفاؤں کا عروج ہو شہزادی ۔۔۔ ۔
""میرے پیار کا آغاز اور انجام تم ہو ۔۔۔ ۔
"ہاں میں نے شمشیر بلوچ کو مارا ۔۔۔ ۔
وہ گھمبیر آواز میں سپاٹ انداز میں بولا ۔۔۔ ۔
اسکے تنے نقوش کو دیکھ کر سسی کا چڑیا جیسا دل جیسے کسی نے مٹھی میں جکڑ لیا تھا ۔۔۔۔ ۔
وہ اس کے دلدوز انکشاف پہ فق نگاہوں سے اسے دیکھنے لگی ۔۔۔۔ ۔
اسے شمشیر کا وہ ٹکڑوں میں کٹا پھٹا وجود یاد آیا تو اس نے ڈر سے جھرجھری سی لی۔۔۔ ۔
کیا اس کا شہزادہ اتنا بے رحم تھا ؟؟؟ ؟
اس سے پہلے کہ پھر سے اسکے دماغ میں ان گنت سوالات کی بوچھاڑ ہوتی ۔۔۔ ۔
"وہ تمہارا مجرم ہونے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کاموں میں ملوث تھا۔۔۔۔ میں کافی دیر سے اُس پہ نظر رکھے ہوئے تھا ۔۔۔ ۔
اسی مشن کے سلسلے میں ہی میں یہاں آیا تھا ۔۔۔ ۔
سسی نے لفظ "مشن "پہ چونک کر اسے دیکھا ۔۔۔ ۔
"میں کیپٹن آتش بلوچ ،ہوں سیکرٹ فورسز آئی-ایس- آئی میں کام کرتا ہوں اور جو میری جاب ہے اس کے بارے میں ہمیں اپنے گھر والوں کو بھی بتانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے ،میں اور احد ایک ساتھ کام کرتے ہیں ،ایک دن جو فائل میں گھر سے لینے آیا تھا۔ اس فائل میں انہیں ملکی ناسوروں کی ڈینیل تھی جنہیں ہمیں ُچن ُچن کر ختم کرنا تھا ۔۔۔۔ میں اپنے ملک سے برائی کو ختم کرتا ہوں اور ملکی غداروں کو ایسے ہی ختم کرتا رہوں گا جب تک اس جسم میں جان ہے۔ وہ پر عزم ایل انداز میں بولا۔ اسکے چہرے کے تاثرات ان دشمنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے یکدم برفیلے ہوچکے تھے ۔۔۔ ۔
سسی نے گہرا سانس لیتے ہیں اپنے اعصابوں کو پرسکون کیا ۔۔۔۔۔ ۔
"آ۔۔۔ آپ میرے ساتھ ساتھ اس ملک کے بھی محافظ ہیں ۔۔۔ میں نے کتنا غلط سوچا آپ کے بارے میں ۔۔۔۔ مجھے معاف کردیں شہزادے ۔۔۔۔۔ مگر میری اس بے اعتباری کے لیے مجھے ناراضگی کی سزا مت دیجیے گا ۔۔۔ ۔"وہ نم آنکھوں سے اسے دیکھتے ہوئے بولی ۔۔۔ ۔
"اپنی ملکہ دل سے ناراض ہوکر میں بھی کہاں سکوں سے رہ پاؤں گا ۔۔۔۔ وہ اسکی آنکھوں سے پھسلتے ہوئے قیمتی موتیوں کو اپنے لبوں سے چُنتے ہوئے مدھم لہجے میں بولا
آتش بلوچ نے اک بھرپور نظر اسکے سراپے پہ ڈالی جو ڈھیلے ڈھالے نائب سوٹ میں دوپٹے سے لاپرواہ سی اسکے بے حد قریب بیٹھی اس کیلئے اک امتحان ثابت ہورہی تھی۔۔۔ ۔
آتش بلوچ نے ہاتھ بڑھا کر اسکی کمر میں ڈالا اور اسے تکیے پہ لیٹا تے ہوئے اس پہ جھکا اور اسے اپنے حصار میں لیا۔ "کیا کر رہے ہیں ۔۔ شہزادے۔۔۔ ؟
وہ یکلخت اسکے بدلتے ہوئے تیور دیکھ کر گھبرائی ۔۔ ۔
آتش کے گیلے بالوں میں سے بوندیں ٹپک کر سسی کی گردن پہ گریں ۔۔۔۔ ۔
"پیار ۔۔۔ ۔"وہ خمار زدہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے اسکے ہونٹوں پہ انگلی رکھتے ہوئے اسے خاموش کرا گیا تھا