Chapter 38: باب 38

"ڈونٹ وری ملکہ میں تو اپنے آنے والے بے بی سے پیار کرنے لگا تھا۔۔۔ ۔ وہ شرارت سے نچلا لب دانتوں تلے دبا کر آنکھ ونگ کیے بولا اور اسکے پیٹ پہ جھکا اور اپنے ہونٹ اس پہ دھیرے سے رکھ دئیے ۔۔۔ ۔

سسی نے سکون کا سانس لیا۔۔ ۔

""اب بے بی کی مما سے پیار کرنے کا موڈ ہے ۔۔۔ کیا اجازت ہے ۔۔۔۔ ؟

اس نے اس کے ہاتھوں کی انگلیوں میں انگلیاں پھنسائے اسکے بال اپنی ستواں ناک سے اسکے کان کے پیچھے کرتے پھر اپنی ناک اسکی ناک سے رگڑتے ہوئے کہا تھا۔۔۔ ۔

"آپ میری ایک بات مانیں گے ؟۔۔۔ ۔ وہ اپنے چہرے پہ اس کی سلگتی ہوئی سانسوں کو محسوس کرتے ہوئے بولی ۔۔ ۔

..."ہممم کہیں

"آپ یہ سب چھوڑ دیں۔ اس میں آپ کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے ۔۔۔ ۔ اس نے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پرہشان لہجے میں کہا تھا۔۔۔ ۔ "ملکہ دل ۔۔ ۔ آتش بلوچ کو خدا کے سوا کسی سے ڈر نہیں لگتا۔ کچھ نہیں ہو گا۔۔۔۔ آپ ایک ایماندار محب وطن کی بیوی ہیں۔ میری طرح نڈر بنیں ۔۔۔۔ ملکی دشمنوں کو ہم نہیں منائیں گے تو وہ مظلوموں کی جان لے لیں گے۔ اپنے وطن کی مٹی پہ میرے خون کا ایک ایک قطرہ بھی قربان ۔۔ اور آج بھی میں نے کسی مظلوم نہیں بلکہ ایک ظالم ملکی ناسور کو اسکے کیفر کردار تک پہنچایا ہے ۔۔۔ وہ میری جاب کا حصہ ہے۔ اب ڈیوٹی ٹائم ختم اور رومینس ٹائم شروع ہوا چاہتا ہے ۔۔ ۔ اس نے اس کے چہرے کو ہاتھوں کے پیالوں میں بھرتے ہوئے کہا تھا۔۔۔ ۔ "اللہ تعالیٰ آپ کو آپکے مقصد میں کامیاب کرے اور جب تک میرا دل دھڑکتا رہے تب تک آپ میرے سامنے میرے پاس رہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ اس نے آتش بلوچ کی ستواں ناک پر لب رکھتے کہا تھا۔۔۔ ۔

"کتنے پاس رہنا ہے ؟۔۔ ۔ اس نے اس کی گردن میں منہ چھپاتے ہوئے کہا تھا۔۔۔ ۔

""پتہ نہیں

وہ شرما کر آنکھیں موندے گلنار چہرے کو تکیے میں چھپانے لگی ۔۔۔ ۔

" My eyes never get tired to see you"

" You are my comfort zone"

جذبات سے چور آواز نے اسکے جسم میں سنسنی سی پیدا کردی تھی۔

وہ ٹھیکے جذبات کی رو میں ابھی اور بھی کچھ کہہ رہا تھا۔۔ ۔

" I promise to hold you forever in my heart ❤️

وہ فسوں خیز آواز میں اسکے کانوں میں رس گھول رہا تھا ۔۔۔۔ اور اسکے چہرے کو نظروں کے حصار میں لیے پیاسی نگاہیں اس پہ گاڑ ھیں تھیں۔ ۔

سسی اسکی بڑھتی جسارتوں پہ خود کو کمزور پڑتا دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ آتش بلوچ اسے خود میں شدت سے بھینچے اسے اپنی بے پناہ محبت کا احساس کروانے لگا۔ اور وہ خود میں سمٹتی چلی گئی۔۔۔ ۔

"ھاد آج سے میری ساری ذمہ داریاں تم سنبھا لو گے ۔"یارم بلوچ نے شام کی چائے پہ جب سب اکٹھا تھے تب اسے مخاطب کیے کہا ۔۔۔ ۔

"کیوں بھائی سا آپ کہیں جا رہے ہیں؟

اس نے تشویش بھرے انداز میں پوچھا ۔۔۔ ۔

"ہاں یار میں بھی اپنی بیوی کے ساتھ کچھ وقت اکیلے گزارنا چاہتا ہوں جب تک یہاں رہوں گا کچھ کر نہیں پاؤں "گا۔۔ ۔

"مطلب "؟

اس نے خشمگیں نگاہوں سے یارم کو دیکھا۔۔۔ ۔

""یار بس سمجھو چھوٹا سا ہنی مون ٹرپ پلان کیا ہے

وہ کافی کا گھونٹ بھر کر سامنے پڑی ٹیبل پہ رکھ کر بولا ۔۔۔۔ ھاد بھی چائے کا خالی کپ میز پہ رکھ چکا تھا۔

"ایک بچے کے ساتھ کون ہنی مون مناتا ہے "؟

ھا دنے مسکراتے ہوئے اسے چھیڑا۔۔۔ ۔

""اس بچے کا تو پتہ نہیں چلا کیسے جھٹکے میں آگیا اب مزید کے لیے پری پلاننگ کر رہا ہوں

یارم بلوچ بھی ہلکا سے مسکرا کر بولا۔۔ ۔

اس وقت دونوں بھائی اکیلے باہر لان میں بیٹھے آپس میں گفتگو کر رہے تھے ۔۔۔ ۔

"میں چاہتا ہوں کہ اب سے تم اس گاؤں کی ساری ذمہ داریاں سنبھال لو میں تمہارا ساتھ دوں گا جہاں بھی تمہیں ضرورت پڑے گی۔ میں نے ڈاکٹر وہاج اورڈاکٹر زارا سے بات کی ہے۔ ہم یہاں گاؤں میں ایک ہاسپٹل تعمیر کر رہے ہیں۔ میں اپنی ڈگری کو گاؤں والوں کے لیے کام میں لانا چاہتا ہوں۔ وہ دونوں بھی"میرا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ ہم ملکر اس ہاسپٹل کو چلائیں گے ۔۔ ۔

"جب تک ہاسٹل کی تعمیر مکمل ہوتی ہے۔ تب تک زرا میں اپنی بیوی کے ساتھ کچھ اچھا وقت گزارنا چاہتا ہوں یارم بلوچ نے سنجیدہ انداز میں کہا۔۔۔ ۔

"بہت اچھا سوچا بھائی سا آپ نے ۔۔۔۔ ٹھیک ہے۔ جیسے آپ کہیں "۔۔۔ ۔

ھاد بلوچ نے حامی بھر لی ۔۔۔ ۔

" آتش کہاں ہے "؟

یارم نے اسے کل سے حویلی میں نہیں نہیں دیکھا تو ھاد سے پوچھا ۔۔۔ ۔

""وہ شہر گیا ہے کہہ رہا تھا کوئی ضروری کام ہے

ھاد نے اپنی معلومات کے مطابق اسے بتایا ۔۔۔۔ ۔

آتش بلوچ سب کے سامنے یہی ظاہر کرتا کہ وہ شہر میں اپنا بزنس کرتا ہے تبھی وقتا فوقتاً وہاں جانا پڑتا ہے۔ جبکہ حقیقت میں وہ اپنے فرائض کے انجام دہی میں مصروف تھا ۔۔۔۔ ۔

"سو گئیں میری دونوں پریاں ؟؟؟ ؟ ھاد بلوچ نے کمرے میں آتے آس اور آویزہ کے کارٹ میں دیکھا جہاں وہ دونوں خواب خرگوش کے مزے لے رہی تھیں۔

"آپ کو کیا ؟؟ ؟

"آپ غائب رہیں سارا دن حویلی سے ۔۔۔ وہ تنک کر بولی

"ھاد مجھے سچ سچ بتاؤ کہیں واقعی تم نے باہر کسی دوسری سے ۔۔۔۔ ۔

ھادیہ لڑاکا انداز میں کمر پر ہاتھ رکھ کر کرے تیور وں سے اسے گھورتے ہوئے بولی ۔

"جب گھر والی ہی اپنے شوہر کو وقت نا دے اسے توجہ نا دے تو پھر شوہر بیچارے کو باہر ہی کوئی انتظام کرنا پڑتا ہے "۔۔۔ ۔

وہ سینے پہ ہاتھ باندھے سنجیدگی سے گویا ہوا تو ھادیہ کے تو مانو پیروں تلے زمین کھسک گئی۔۔۔ ۔

آنکھیں یکلخت آنسوؤں سے بھر گئیں ۔۔۔۔ اس نے ڈبڈبائی ہوئی نظروں سے اسے دیکھا ۔۔ ۔

"ھادیہ ہماری بیٹیاں ہیں۔ سارا دن اور رات اتنا تنگ کرتی ہیں مجھے ۔۔۔ دونوں کو ایک ہی وقت میں بھوک لگتی دونوں ایک ہی وقت میں روتی ہیں۔ کتنا مشکل ہے ایک وقت میں دونوں کو سنبھالنا میرے لیے ۔۔۔۔ یہ نہیں کہ اپنی بیٹیوں کو سنبھالنے میں تم میری مدد کرو ۔۔۔ الٹا تم اپنی طرف مجھے میری بے توجہی کو بنیاد بنا کر مجھے ہی قصور وار ٹہرا رہے ہو ۔۔۔۔ ھاد میں ہمارے درمیان کسی کو برداشت نہیں کرسکتی ۔۔۔۔ مجھ پہ ایسا ظلم "مت کرنا میں جیتے جی مر جاؤں گی "میں نہیں کہتی مجھے اول ہی رکھو ،چاہے تو مجھے آخر ہی رکھو ،لیکن جہاں مجھے رکھو وہاں کسی اور کو نہیں رکھو "۔۔۔ ۔

وہ تڑپ کر بولی ۔۔۔۔ جبکہ ھاد خاموشی سے کھڑا اسے دیکھ رہا تھا ۔۔ ۔

اسکی آنکھوں میں آنسو دیکھے وہ لمحوں میں پگھل گیا اور اسے مزید تنگ کرنے کا ارادہ ترک کر گیا ۔۔۔ ۔ "بلوچی سائیں جب تک میری سانسیں چل رہیں تب تک ممکن نہیں۔۔۔ ۔ کہ میرے دل میں آپ کے سوا کسی کی محبت پیدا ہو ۔۔۔۔ مذاق کر رہا تھا ۔۔۔۔ بس بھائی سا کے جانے سے پہلے سب کچھ ان سے تفصیلی طور پہ پوچھ رہا تھا ،تاکہ ان کے جانے کے بعد کوئی مسلہ پیش نا آئے ۔۔۔ یار میں بھی بندہ بشر ہوں ،تمہیں اور اپنی پریوں کو وقت دینے میں کبھی کوتاہی ہو جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں تم سب کو چھوڑ کر کسی دوسری طرف متوجہ ہوگیا ہوں ۔۔۔۔ اپنے گاؤں والوں کے فرض کو نبھاتے ہوئے تمہارے حق میں کر کوئی غلطی ہو جائے تو مجھے معاف کر دینا جیسے تم ہمیشہ سے کرتی آئی ہو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

"تم سو جاؤ میں ۔۔۔۔۔ اس سے پہلے کہ وہ مزید کچھ بولتا ۔۔۔ ۔

"نہیں سونا مجھے ۔۔۔۔ اور تم اگر آج کہیں گئے نا تو ۔۔۔ ۔

"تمہارے بارے میں الٹا سیدھا سوچ کر میری سانسیں حلق میں ہی ایک گئیں تھیں ۔۔۔ تمہیں کھو دینے کا تصور ہی سوہان روح بن گیا تھا میرے لیے ۔۔۔ ۔

یہ سوچتے ہوئے ہر پل میں سو سو بار مری ہوں میں کہ کہیں تم مجھ سے بیزار نا ہوگئے ہو ۔۔۔۔ ھاد مجھے کبھی چھوڑ "کر مت جانا ۔۔ ۔

وہ اس کے سینے کے ساتھ لگی پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھی۔۔۔ ۔

"دل چاہتا ہے ہمیشہ یونہی تمہیں خود میں سمو کرِ ان دھڑکنوں میں نام اپنا سینا رہوں ۔۔۔ ۔

"میں نے اپنی زندگی تمہارے نام لکھ دی ہے۔ بس تمہارے ساتھ،،ہی رہنا ہے اب تو

دل کی ہر اک آس تمہیں سے منسوب ہے جب تک یہ سانسیں جڑیں ہیں ۔۔۔ ۔

'"تم سے ایک پل کی بھی دوری اب گوارا نہیں میری بلوچی

وہ خمار زدہ آواز میں بول کر اسے اپنے جذبات سے آگاہ کروا رہا تھا ۔۔ ۔

"آج سے میں تم پہ اتنی ہی توجہ دوں گی جتنی پہلے دیتی تھی ۔۔ ۔ مگر مجھے نظر انداز مت کرنا کبھی مجھ سے بیزار مت ہونا ۔۔۔ کسی کو میری جگہ دینے سے پہلے میری جان لے لینا ۔۔ ۔ کیونکہ ذندہ رہتے میں تمہیں کسی کے ساتھ نہیں دیکھ سکتی ۔۔۔۔۔ ۔

"ٹھیک ہے تو پھر آج میں تمہاری جان نکال دیتا ہوں۔ منظور ہے "؟

وہ ابرو اچکا کر سوالیہ انداز میں بولا

""لے لو ۔۔۔ یہ جان تم پہ قربان ہو جائے تو کوئی غم نہیں

وہ پختہ لہجے میں بولی۔۔ ۔

""ایک بار پھر سوچ لو میں جس انداز میں جان نکالوں گا سہہ پاؤ گی ُاسے ؟؟ ؟

ھاد بلوچ اس کو اپنے مقابل کھڑا کیے اس کے بالوں میں سے کیچڑ نکال کر کارپٹ پہ اچھالتے ہوئے اپنی انگلیاں اسکے بالوں میں بیدردی سے پھنساتے اس کی سہہ رگ پر اپنے لب رگڑ کر کہا تھا۔۔۔ ۔

"مجھے منظور ہے " اس نے لرزتی پلکوں کی باڑ لیے نظریں اوپر اٹھا کر اسے دیکھتے ہوئے کہا ۔۔۔۔ ۔

" پھر حواس مت کھو دینا میرے جان نکالنے کے طریقے پہ ۔۔ ۔ اس نے معنی خیزی سے کہا تھا۔۔ ۔

اور ھادیہ کے ہاتھوں کو اسکی پشت پہ جکڑا ۔۔۔ ۔

!!!!!"نہیں کھووں گی تمہارے لیے کچھ بھی ۔۔ ۔

اس کے آنسو اسکی پلکوں کی باڑ توڑے گالوں پر بکھرنے لگے ۔۔۔ ۔ اس کی سرخ ناک اور تھرتھراتے لب دیکھ کر ھاد کواپنے من میں امڈ تے ہوئے جذبات کو قابو کرنا مشکل لگا ۔۔۔ وہ اسے اپنی نظروں کے حصار میں لیے اسکے لبوں پہ جھکا تھا پوری شدت سے اور وہ اس اچانک افتاد پر ھادیہ بری طرح کپکپا کر رہ گئی ۔۔۔۔ اس کی شدتیں اس کے لبوں پر بڑھتی جا رہیں تھیں۔۔۔ وہ واقعی اسکی جان لینے کے در پہ تھا وہ وعدہ کرنے کے بعد مزاحمت بھی نہیں کر پا رہی تھی ۔۔۔ اسکی شدتوں کے سامنے بے حال ہونے لگی ۔۔ ۔ اسکی مدھم پڑتی سانسوں پہ وہ بڑی نرمی سے اس سے پیچھے ہوا تھا۔۔۔ ۔

وہ اس سے نظریں ملائے بنا سر جھکائے اپنی بکھری سانسوں کو ہموار کر رہی تھی ۔۔۔ ۔

"نظریں میری نظر سے میری جاں زرا ملاؤ ۔

کوئی گیت میں بنا لوں ۔

!!! "دھن ایسی گنگناؤ ۔۔۔ ۔ وہ دیوار پہ لگے اپنے سروز کی تاروں کو چھیڑ کر مدھم آنچ دیتے لہجے میں بولا۔۔۔ تو سروز کی تاروں نے خوبصورت سا ساز چھیڑا ۔۔۔۔ ۔

میری طرف دیکھو ۔۔۔ ۔ وہ دونوں ہاتھوں سے اس کے شانوں پہ ہلکا سا دباؤ ڈالے اس کی جھکی پلکوں پر باری باری لب رکھتے کہہ رہا تھا۔۔۔ ۔

"نہیں۔۔۔ ۔ اس نے اپنی پلکیں جھکائے شرم سے لال ہوتے چہرے کو نفی میں ہلایا تھا۔۔۔ ۔

"ابھی کوئی مجھ سے کہہ رہا تھا کے اس کی جان لے لوں ۔۔۔۔ اور ابھی ایک ہی وار میں جان نکل گئی ۔۔۔۔۔ ابھی تو عشق کے امتحاں اور بھی ہیں آگے بلوچی سائیں ۔۔۔۔۔ تب کیا بنے گا ۔۔۔۔۔ ؟

"ہا ۔۔۔ ہا ۔۔۔۔۔ ہا ۔۔۔ ۔

اس نے فلق شگاف قہقہہ لگاتے ہوئے اس کے چہرے کو اپنی پوروں سے چھو کر اوپر کرتے اس کی لرزتی ہوئی پلکوں کو چھو کر بولا ۔۔۔ ۔

"آپ تو" ہمیں مزید بہکا رہی ہیں بلوچی سائیں اپنی ان جان لیوا دلکش اداؤں سے ۔۔۔ ۔

ایسے مت کریں ۔۔۔ آپ کو ہی مشکل پیش آئے گی اور قصور وار ہم معصوم ٹہرا ئے جائیں گے ۔۔۔۔ ھاد بلوچ نے اس کو زور سے اپنے سینے میں بھینحتے ہوئے عالم جذب سے کہا تھا۔۔ ۔

تو ھادیہ نے بھی اتنی ہی شدت سے اسکے گرد اپنے بازو باندھ دئیے ۔۔۔۔ ۔

یارم چاہت اور براق کو لے کر بلوچستان کے برفانی علاقوں کی طرف آچکا تھا ۔۔۔۔ جب میں کان ہنر زئی،ژوب ،مسلم باغ میں سب سے معروف اسٹیشن زیارت کا تھا،یہ جنگلات کے درمیان اونچے نیچے راستوں، پرسکون ریسٹ ہاوس اور جنگلوں سے اراستہ ہے، صنوبر کے درختوں سے پھوٹتی خوشبو برف کے دنوں میں اور تیز ہو جاتی ہے۔ یہاں شفاف چشمے ،اور گنگنا تی ہوائیں سیاحوں کو بلاوے بھیجتی ہیں۔ یارم بلوچ نے راستے میں رک کر وہاں کے موسم کے حساب سے اپنے چاہت اور براق کے لیے ڈھیروں ڈھیر شاپنگ کی ۔۔۔۔ اب وہ ایک معروف ہوٹل میں آچکے تھے ۔۔۔۔ ۔

ہوٹل میں لنچ کیے اب وہ باہر نکلے ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ نے بلیو جینز پہ بلیک ہائی نیک اور اوپر بلیک لیدر جیکٹ پہن رکھی تھی۔

جبکہ چاہت نے فر اک اور کیپری کے ساتھ لانگ کوٹ اور گلے میں مفلر ڈال رکھا تھا ۔۔۔ ۔

براق بلیک جینز اور ریڈ شرٹ کے ساتھ گرم اونی سوئیٹر پہنے ۔ سر پہ گرم ٹوپی پہنے بہت کیوٹ لگ رہا تھا ۔۔۔ ۔ اب وہ بالکل ٹھیک چلنے لگا تھا ۔۔۔۔ ۔

""ما۔۔۔ با ۔۔۔۔ ۔

اس کے ما لفظ کے ساتھ با کا بھی اضافہ ہوچکا تھا ۔۔۔ ۔

بابا کی جگہ با ۔۔۔۔ ۔

وہ اچانک ہونے والی برف باری کو دیکھ کر پرجوش ہوا اور خوشی سے تالیاں بجانے لگا۔ لیکن ہاتھوں پہ گلوز ہونے کیا وجہ سے اسکی تالیوں کی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی ۔۔ ۔

یارم اور چاہت اسے خوشی سے اچھلتے تالیاں بجاتے دیکھ کر مسکرانے لگے ۔۔۔ ۔

"واؤ برف۔۔۔ ۔ یار یہ تو روئی کے گالوں کی طرح ہے اف میں نے ہمیشہ سے ایسے موسم میں باہر جانا چاہا تھا اور اسے اپنے ہاتھوں پہ محسوس کرنا چاہا تھا مگر برو نے کبھی باہر جانے نہیں دیا ۔۔ ۔ براق نے بھی اپنی لائف میں فرسٹ ٹائم ایسا منظر دیکھا ہے۔۔۔ ۔ وہ دیکھیں برف سے ڈھکے ہوئے پہاڑ مجھے قریب جا کر دیکھنا ہے انہیں ان کو محسوس کرنا ہے ۔۔ ۔ اف کتنا خوبصورت منظر ہے ۔۔ ۔ اس نے ہنستے ہوئے کہا ۔۔ ۔ براق بھی کچھ زیادہ ایکسائیٹڈ ہو گیا تھا۔۔ ۔

"چاہت براق کو سردی لگ جائے گی ۔۔۔ ۔ اور ویسے بھی شام ہونے والی ہے کل صبح پکا لے جاؤں گا۔ ابھی یہیں قریب ہی انجوائے کرلیتے ہیں ۔۔۔۔ ۔

چاہت نا چاہتے ہوئے بھی یارم کی بات مان گئی وہ بھی صرف براق کے خیال سے واقعی اس وقت اوپر پہاڑ پہ جایا ان کے لیے مشکل ثابت ہوسکتا تھا ۔۔۔ ۔

"پر ایک شرط پہ "وہ یارم کی طرف پلٹ کر بولی ۔۔ ۔

"وہ کیا "؟

اممممم۔ ۔ اس نے ہونٹوں پر شہادت کی انگلی رکھ کر سوچتے ہوئے کہا تھا۔۔۔ ۔

"مجھے نا اس جیب پہ نہیں جانا ۔۔۔۔۔ ۔

وہ منہ بسورے بولی ۔۔۔ ۔

"ویب ۔۔۔ ویب ۔۔۔۔ چاہت پلیز پچھلی بار کی طرح کوئی انوکھی فرمائش مت کردینا سائیکل پہ جانے کی ۔۔۔ ۔ وہ وارننگ دینے کے انداز میں بولا۔۔۔۔ ۔

"نہیں۔ نہیں۔۔۔۔ اس بار سائیکل سے تھوڑا ہٹ کر ہے ۔۔۔ مجھے نا بائیک پہ جانا ہے ۔۔۔ پلیز وہ کسی سے لے لیں نا ۔۔۔۔ ۔

"Are you serious?...

"جی بالکل۔ ۔ یہ ہی ٹھیک رہے گا۔۔۔۔ ۔

اس سنو فال میں مجھے بائیک کہاں سے ملے گی ۔۔۔۔ ۔

!!!!!"پلیز سمجھو نا یارو ۔۔ و۔ و۔

چاہت ایڑی کے بل اونچی ہوئی اور یارم کی تھوڑی پہ لب رکھتے ہوئے پیار بھرے انداز میں فرمائش کرنے لگی

***

چاہت کی اتنی پیار بھری پیش رفت پہ وہ انکار کیسے کرے یہی سوچتے ہوئے جوابا بولا

!!"پلیز سمجھو نا چاہو ۔۔۔ و۔۔ و۔ ۔

"""میں نہیں بولتی

وہ ناک سکوڑ کر خفگی سے رخ موڑ گئی۔۔۔۔ ۔

"ہا ۔۔۔ ہا ۔۔۔ ہا ۔۔۔ ۔

یارم نے قہقہہ لگاتے اسکا رخ اپنی طرف پلٹ کر اسکی پیشانی پر اپنے ہونٹوں سے مہر ثبت کی۔۔۔ ۔

"آؤ ۔۔۔۔ ملکر پیدل ہی چلتے ہیں وہاں انجوائے بھی ہو جائے گا ۔۔۔۔ یارم نے براق کو گود میں اٹھا لیا کیونکہ وہ یارم چلتے ہوئے بار بار برف کی وجہ سے پھسل رہا تھا ۔۔۔۔ یارم نے ایک ہاتھ سے براق کو اٹھا ہوا تھا تو دوسرے سے چاہت کی پشت سے گزار کر اسے اپنا محفوظ پناہ گاہ میں لے رکھا تھا ۔۔ ۔

تینوں ایک مکمل فیملی کی طرح خوش باش چلتے ہوئے ایک خالی بڑے سے میدان میں آگئے جہاں چہار سو دور دور تک صرف برف ہی برف دکھائی دے رہی ڈھلتی شام کے وقت کا یہ منظر بہت ہی بھلا معلوم ہورہا تھا ۔۔۔ ۔ بادلوں نے دور سے نظر آتے سورج کو چھپا رکھا تھا۔ بس کسی بھی وقت یہ ہلکا نیلا اور سرمئی آسمان رات کے سیاہ بادلوں میں ڈھلنے والا تھا ۔۔۔ ۔

چاہت برف پہ بیٹھی سنو مین بنانے کی کوشش کر رہی تھی مگر وہ بن کر نہیں دے رہا تھا ۔۔۔ ۔

بالآخر اس نے تنگ آکر برف کا گولا بنایا اور یارم کی طرف آئی جو براق کے ساتھ برف سے کھیل رہا تھا ۔۔۔ ۔ چاہت نے آکر یارم کی جیکٹ کے کالر کو اسکی گردن کی پچھلی جانب سے کھینچا اور اسکے اندر بعد کا گولہ ڈال دیا ۔۔ ۔ یارم نے مر کر دیکھا اس سے پہلے کہ چاہت شرارت کیے وہاں سے بھاگ جاتی اس نے چاہت کی کمر میں ہا تھ ڈال کر اسے اپنی طرف کھینچا وہ اس افتاد پہ خود کو سنبھال نہیں پائی اور کچی ڈال کے مانند اس پہ گری ۔۔۔ ۔ یارم اسے اپنے ساتھ لیے برف پہ لڑھکنے لگا ۔۔۔ کبھی یارم اوپر تو کبھی چاہت ۔۔۔ وہ گول گول گھومتے ایک جگہ پہ رکے ۔۔۔۔ ۔

براق ان کو یوں دیکھتے ہوئے انکے پیچھے پیچھے لڑکھڑاتے ہوئے چلتا آیا ۔۔۔ ۔ "اب بتاتا ہوں مسز ۔۔۔!!!! سنو فال میں کیسی شرارت کرتے ہیں ۔۔۔ ۔"کہتے ہی وہ اسکی گردن پہ جھکا ہی تھا کہ اپنی پشت پہ کچھ ہلکا سا محسوس ہوا ۔۔۔ یارم نے گردن تر چھی کیے دیکھا ۔۔۔ ۔

براق اسے اپنے ننھے گلوز والے ہاتھوں سے مار رہا تھا ۔۔۔۔ وہ سمجھ رہا تھا کہ یارم اسکی مما کو مار ہے ۔۔۔۔ تبھی وہ یارم کو چاہت کے اوپر سے ہٹانے کے لیے اسے مار رہا تھا ۔۔۔ ۔

"ہا ۔۔۔ ہا ۔۔۔ ہا ۔۔۔ ۔

"ما کے چمچے ۔۔۔۔۔ تو بھی لے ۔۔۔۔ یارم نے پیچھے کھڑے براق کو بھی برف پہ لیٹا یا ۔۔۔۔ اور چاہت کے ساتھ ساتھ براق پہ بھی برف پھینکی ۔۔۔ ۔

"یارو ۔۔۔ مت کریں نا ۔۔۔ ۔

چاہت ہنستے ہوئے اسے منع کرنے لگی ۔۔۔ ۔

براق کو بھی اس برف کے کھیل میں مزہ آرہا تھا ۔۔۔۔ وہ بھی کھکھلا رہا تھا ۔۔۔ ۔

" "اب آیا مزہ ما اور اس کے چمچے کو

یارم ہاتھ جھاڑ کر اٹھ کھڑا ہوا اور ہاتھ آگے کیا تو چاہت بھی اپنا ہاتھ اسکے ہاتھ میں دئیے اٹھ کھڑی ہوئی پھر یارم نے براق کو بھی اٹھایا اور وہ تینوں آگے بڑھنے لگے جبکہ براق صاحب کا رونا شروع ہوچکا تھا ۔۔۔ ۔ وہ بھی گلا پھاڑ پھاڑ کر کیونکہ اسے ابھی اور برف میں کھیلنا تھا ۔۔۔۔ مگر یارم نے اسکی طبیعت کے خیال سے واپسی کی راہ لی۔۔۔۔ ہوٹل میں آکر انہوں نے ڈنر کیا براق وہیں چاہت کی گود میں تھکن کے باعث سو چکا تھا ۔۔۔ ۔

یارم نے اسے چاہت کی گود سے لے کر اپنے شانے سے لگایا پھر وہ دونوں اپنے روم کی طرف آگئے ۔۔۔۔ ۔

یارم نے آہستگی سے اندر آکر روم کے دروازے کو لاک کیا اور براق کو نرمی سے بستر پہ لٹا دیا تاکہ اسکی نیند خراب یا ہوجائے ۔۔۔ ۔

چاہت اپنا لانگ کوٹ اتارے ایک طرف رکھے بیگز میں سے اپنے دوسرے کپڑے نکال رہی تھی ۔۔۔۔ ۔

تبھی یارم نے ان شاپنگ بیگز میں سے ایک بیگ اسکی طرف بڑھایا ۔۔۔ ۔

""یہ پہن لو

چاہت شاپنگ بیگ کھولا تو اس میں بلیک کلر کی خوبصورت نائٹی تھی۔۔۔ ۔

" میں ۔۔۔ ایسے ڈریس نہیں پہنتی ۔۔۔۔ وہ نظریں پھیر کر بیگ میں سے کچھ اور ڈھونڈھنے لگی پہننے کے لیے ۔۔ ۔ "میرے سامنے ڈارمے مت کرو یار جاؤ پہن کر آؤ جلدی ۔ ورنہ میں خود یہ کام اپنے ہاتھوں سے کروں گا۔ ۔ اس نے باقاعدہ دھمکی دی تھی ۔۔ ۔

"میں نے کہانا مجھے یہ سب پسند نہیں ۔۔۔ نہیں پہنی مجھے یہ ۔۔۔ ۔"اس نے نائیٹی کو ہاتھ میں لپیٹ کر دور پھینک دیا۔۔۔ ۔

یارم نے اسکی ہٹ دھرمی پہ اسے غور سے دیکھا پھر جیکٹ اتار کر ہائی نیک اتارا پھر شوز ۔۔۔ وہ صرف جینز میں تھا ۔۔۔۔۔ چاہت نے اسے غصے میں دیکھا تو اپنی ضد پر خودی پچھتانے لگی ۔۔۔ ۔

مگر اس قسم کی نائٹی پہن کر اسکے سامنے جانے سے بھی تو بہت شرم آرہی تھی تبھی اس نے ضد باندھی تھی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.