Chapter 39: باب 39

وہ اپنی جیکٹ کی پاکٹ میں سے سگریٹ اور لائیٹر نکال کر ٹیرس کی طرف بڑھ گیا تھا۔۔۔ ۔

اور روم سے ملحقہ ٹیرس میں آگیا تھا ۔۔۔ ۔

" اب اسے اس کی مرضی کے بغیر چھووں گا بھی نہیں ۔۔ ۔

کتنا وقت دیا تھا اسے کہ وہ اپنا مائنڈ بنا چکی ہوگی۔ مگر شاید وہ میرا ساتھ نہیں چاہتی ۔۔ ۔ یہی سوچ اسے اندر تک جھنجوڑ رہی تھی۔ ۔

سوچ سوچ کر اس کا دماغ پھٹ رہا تھا جسم میں اتنی ٹھنڈ میں سے بھی شرارے پھوٹ رہے تھے۔۔ ۔

اور سگریٹ سلگا کر وہیں کھڑے کھڑے اس کے دھواں کے مرغو لے بنا کر ہوا میں اچھالنے لگا ۔۔۔۔ اس نے سیگریٹ نوشی کافی حد تک کم کردی تھی مگر آج اتنے دنوں بعد اسے پھر سے وہی دورہ پڑا تھا ۔۔۔ ۔

وہ سیگریٹ پہ سیگریٹ پھونکے جا رہا تھا ۔۔۔۔ ۔

وہ چاہت کو اپنی محرم بنانے کے بعد پہلی بار اپنی زندگی مکمل کرنے کا خواہش مند ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔ ساری خواہشات وہ اپنی سنگ باندھ گئی تھی ۔۔۔۔ جب وہ لوٹ آئی تو بھی اسکی خواہشات کو پیروں تلے روند گئی ۔۔۔۔ پھر خود پیش قدمی کر کہ مجھے واپس اسی جگہ لاکھڑا اور پھر یہ اعتنائی ۔۔۔۔ ۔

وہ اتنی ٹھنڈ میں بغیر شرٹ کے کھڑا اپنے خیالات کے ساتھ ہی جنگ لڑنے میں مگن تھا۔۔۔۔ ۔ اس نے سگریٹ کا گہرا کش بھرتے ہوئے سنو فال کی طرف دیکھا جس میں مزید روانی آگئی تھی ۔۔۔۔ ۔

شیڈ کی وجہ سے سنو فال ٹیرس میں نہیں کر رہی تھی۔

چاہت اسکی ناراضگی کے ڈر سے نائٹی اٹھا کر واش روم کی طرف بڑھ گئی ۔۔۔۔ اسکے شولڈر پہ ڈوریاں لگی ہوئیں تھیں جنہیں اس نے کپکپاتے ہوئے پہنا تھا ۔۔ ۔

گلا کافی گہرا تھا۔۔۔ ۔ اس نے باہر آکر شال اٹھا کر اپنے شانوں کے گرد لپیٹی ۔۔۔ ۔

اور چلتے ہوئے اس کے پیچھے ٹیرس میں آئی ۔۔۔۔ سلائیڈنگ ڈور کھولتے ہی ایک سرد ہوا کو ٹھٹھرا دینے والا جھونکا آیا اور اسکے تن بدن کو کپکپانے پہ مجبور کر گیا ۔۔۔۔ ۔

اس نے اپنے بازوؤں کو سینے کے گرد لپیٹا ۔۔۔ ۔

"اندر چلیں پلیز ۔۔۔ چاہت نے اسے پھر سے سیگریٹ پیتے دیکھ کر برا سا منہ بنایا۔۔۔ ۔

"تم جاؤ جب آنا ہوگا تب آجاؤں گا ۔۔۔ ۔ اس نے اس کی طرف دیکھے بغیر سیگریٹ کا گہرا کش لیا اور دھواں اچھالا ۔۔۔۔۔ اس منہ اور ناک دونوں میں سے دھوئیں کی زیادتی دیکھ کر چاہت کو اپنی بیوقوفی پہ رونا آنے لگا ۔۔۔ ۔ اس کے منع کرنے کی وجہ سے وہ غصے میں پھر سے سیگریٹ نوشی پہ شروع ہوچکا تھا ۔۔۔ ۔

"باہر بہت ٹھنڈ ہے آپکو سردی لگ جائے ۔۔۔۔ ۔

وہ فکر مندی سے بولی ۔۔۔ میں تو پھر بھی شال اوڑھے "ہوئے ہوں اور یہ بنا شرٹ کے ہیں

اس نے ٹھنڈ کی شدت سوچ کر ہی جھرجھری لی ۔۔۔ ۔

"تمہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے ۔۔ ۔ اس نے پھر سے اسے دیکھنے سے گریز کیا تھا۔ ۔ ۔ ۔

چاہت نے اسکے بائیسپس والے مضبوط بازو دیکھے ۔ تو غش کھانے والی ہوگئی ۔۔ ۔

"چاہت تجھے ان کا ایک تھپڑ پڑا نا تو نے سیدھا ٹیرس سے نیچے گرنا ہے ۔۔ غصے میں ہیں تھوڑا سنبھل کر ۔ وہ ہلکی آواز میں بڑ بڑا ئی پھر ہمت مجتمع کیے بولی ۔۔۔ ۔

"بہت فرق پڑتا ہے مجھے چلیں آپ یہاں سے ۔۔ ۔ اس نے اس کا ہاتھ پکڑتے ہوئے کہا تھا ۔۔۔۔ ۔

""میں نے کہا نا جاؤ یہاں سے

یارم نے اسکا ہاتھ جھٹکتے ہوئے درشت آواز میں کہا تو چاہت کی آنکھوں میں کب سے رکے ہوئے آنسو پھسلنے لگے ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

"دیں اسے مجھے ۔۔۔۔ اس کے دھوئیں نے آپکا دماغ خراب کردیا ہے ۔۔۔۔ ۔

وہ اسکے ہاتھ میں سے سیگریٹ کھینچ کر ٹیرس سے نیچے پھینکتے ہوئے رندھی ہوئی آواز میں بولی۔۔۔ ۔

ایسا کرنے سے چاہت کے شانوں پہ جھولتی ہوئی شال زمین پر گر گئی ۔۔۔ ۔

اور اسکے شانے ٹھنڈ سے ٹھٹھرنے لگے ۔۔۔ ۔

""آپکے بنا نہیں رہ پاؤں گی۔

وہ روتے ہوئے اسکے سینے سے لگی ۔۔۔۔ تو اتنی ٹھنڈ میں اسکے گرم سینے سے لگے حرارت ملی ۔۔۔۔ وہ خود کو پرسکون محسوس کر رہی تھی ۔۔۔۔ ۔

""اندر چلیں آپ کو سردی لگ جائے گی

وہ چہرہ اٹھا کر اسکی سرمئی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے آہستگی سے بولی ۔۔۔ ۔

مگر اسے سپاٹ کھڑے دیکھ کر سر جھکائے انگلیاں چٹخانے لگی ۔۔۔ ۔

پھر کچھ سوچ کر ہمت مجتمع کی اور ایڑیوں کے بل اونچا ہوتے ہوئے اسکی مونچھوں تلے عنا بی لبوں پر اپنے لب رکھے۔۔۔ تو دونوں کے دلوں کی دھڑکنوں نے رفتار پکڑی ۔۔۔ ۔

یارم نے اسکا تفصیلی جائزہ لیا جو اسکی پسندیدہ نائیٹی میں حسن کے جلوے بکھیر رہی تھی ۔۔۔۔۔ وہ مسمرائز ہوا ۔۔۔۔ اور پل بھر میں سارا غصہ اڑن چھو ہوگیا ۔۔ ۔

"اتنی ہاٹ مسز یارک مجھے تو اور بھی گرمی لگ رہی ہے تم ٹھنڈ کی بات کر رہی ہو ۔۔ ۔

وہ اسکے اناری ہوئے گال پہ دانت گاڑھے بولا ۔۔ ۔

"آہ ۔۔۔ ہ۔۔۔ چاہت سسک کر پیچھے ہونے کو تھی کہ یارم نے اسے اپنے بانہوں میں بھر کر دوسرے گال پر بھی دانت گاڑھے ۔۔۔۔ آج تو یہ ٹھنڈے اور میٹھے رس گلے کھانے کا الگ ہی مزہ آیا۔۔ ۔

وہ ذومعنی انداز میں بولا تو چاہت نے اسکے سینے پہ چہرہ چھپایا ۔۔۔ ۔ "سب پہنتی ہیں ایسا ڈریس اپنے شوہر کو خوش کرنے کے لیے ۔۔۔۔ تمہیں اچھا نہیں لگے گا کہ تمہاری وجہ سے تمہارا شوہر خوش ہو؟

اس نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا تو چاہت نے اثبات میں سر ہلایا ۔۔۔ ۔

"مسز گستاخیاں کرنے سے پہلے اسکے انجام سے باخبر ہونا اچھا ہوتا ہے ۔۔۔ ۔ اس نے اس کے کان کے پاس سرگوشی کرتے ہوئے کہا تھا۔۔ ۔ اسکے کان کی لو کو چوم لیا ۔۔۔ ۔

چاہت کے وجود میں سنسنی سی دوڑ گئی۔۔ ۔

" آپ کو پھر سے ایک بار محسوس کرنا چاہتا ہوں،آپکی دھڑکنوں کو قریب سے سینا چاہتا ہوں اس نے گھمبیر لہجے میں اس کی گردن پر جا بجا لمس چھوڑتے ہوئے کہا تھا اور اس نے شدت سے آنکھیں بند کیں تھی۔۔۔ ۔

اس کے ہر لمس پر وہ لرز رہی تھی کانپ رہی تھی اس کی جان فنا ہو رہی تھی۔۔۔ ۔

وہ اپنے نچلے ہونٹ کو دانت تلے کچلنے لگی ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ اس کے سینے پر ہاتھ رکھے اس کے شانوں کو جکڑے اس کے دئیے میٹھے درد پر سسکی لیتے تڑپ اٹھی تھی۔۔۔۔۔ یارم پوروں سے اس کے بال اس کی گردن سے ہٹاتے اسکی شہ رگ پہ لب رکھے اسے کپکپانے پہ مجبور کرگیا۔۔ ۔

"ری لیکس مسسز !!! ۔۔۔۔ ۔

وہ اس کے چہرے پہ سرخ ناک تھرتھراتے ہوئے لب، لرزتی نم پلکوں کو خمار زدہ نظروں سے دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔ تبھی اسکے شانے سے ایک جھٹکے سے بندھی ڈوریوں کو کھول کر اپنے لمس سے روشناس کروانے لگا ۔۔۔۔۔ چاہت کی روح تو اسکی شدتوں پہ فنا ہونے کو تھی ۔۔۔ ۔

اس کی جان ہلکان ہو رہی تھی شدت سے ٹانگیں کانپ رہیں تھیں۔۔۔۔ ۔ " میں مانتا ہوں کے جس طرح ہمارا نکاح ہوا یہ سب قبول کرنا تمہارے لیے مشکل تھا ۔۔۔ مگر مسسز اب تو ہمارا بیٹا بھی آچکا ہے تو پھر اب ڈر کیسا ۔؟ ہر بار مجھ سے دور جاکر تم نے جو مجھ پہ ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں۔ ان سب کا سود سمیت بدلہ لینے کا وقت آن پہنچا ہے۔۔۔ ۔ اس نے آخر میں شریر لہجہ اپناتے اس کو پورے زور سے خود میں بھینچا تھا۔۔۔۔ ۔

"آہ ۔۔۔ ۔ چاہت کے لبوں سے سسکی نکلی تھی۔۔۔ ۔

"ابھی سے آہ نکل گئی مسسز ۔۔۔۔ ابھی تو جو آپ اپنی جدائی کا زہر میری نس نس میں بھر گئی تھیں اسے آپ کی رگ رگ میں اتارنا باقی ہے ۔۔۔۔ وہ اسکے یاقوتی لبوں پر نگاہیں جمائے فسوں خیز آواز میں بولا تو چاہت کی آنکھوں کی پتلیاں حیرت سے پھیلیں ۔۔۔ ۔ وہ اس کی کپکپاتی ہوئی ٹانگوں پر اپنی ٹانگیں رکھ کر اس کے چہرے پر جھک کر اسکے چہرے کے ہر ہر نقش پر اپنا لمس چھوڑنے لگا تھا۔۔۔ ۔ اور وہ اس کی سانسوں کی تپش سے جھلستی ہوئی اسکی قریب میں لرز رہی تھی ۔۔۔ وہ اسکے گلابی تھرھراتے ہونٹوں پر اپنے ہونٹ ثبت کرگیا۔۔۔ ۔ چاہت خود سپردگی کے انداز پہ اپنے ہاتھ اسکی پشت پر رکھے۔ ۔ اور اسکی دہکتی آغوش نرم گرم لمس پر آنکھیں موند گئی۔ ۔ وہ اسکی بھاری گھمبیر سر گو شیو میں خود کیلئے بے انتہا محبت بھی سن رہی تھیں۔ ۔

اسکے لمس لمس میں شدت تھی جنون تھا۔ ۔

آج وہ اسے اپنی چاہتوں کے رنگ میں رنگے اسکا پور پور مہکا رہاتھا۔۔ ۔

!!!"یارو ۔۔۔ ۔

وہ کچھ سوچتے ہوئے اسکی سرگوشیوں میں خلل ڈال گئی ۔۔ ۔

"ہمممم ۔۔۔۔ وہ وہ اسکے گال کو انگوٹھے سے سہلاتے ہوئے بولا ۔۔۔۔ ۔

"مجھے بھی ڈاکٹر بننا ہے؟

اسکی انوکھی فرمائش پہ یارم نے چونک کر دیکھا۔۔ ۔

"وہ کیوں جانم ۔۔۔ ؟

"مجھے بھی یہ سب سیکھنا ؟

پہلے تو وہ چند لمحوں کے لیے خاموش رہا مگر جلد ہی اسکا ماسٹر مائنڈ اسکی معصوم مسسز کی خواہش کی نہج تک پہنچ گیا

***

"مسز یہ سب ڈاکٹری کی کتابوں میں نہیں ملے گا ۔۔۔۔ یہ نصاب تو بس یارم بلوچ کے عشق کی کتاب میں ملے گا

***

"اور میری عشق کی کہانی میری جانم سے شروع اور اسی پہ ختم ۔۔۔ ۔

!!!"مگر ۔۔ ۔

چاہت نے پھر سے بولنے کی کوشش کی۔۔ ۔

"ششش۔۔۔۔۔ بالکل خاموش ۔۔۔ اس سے پہلے کہ تمہارا چمچہ اٹھے مجھے میری کیوٹ سی ڈول لانے کا بندوست "کرنے دو ۔۔۔۔ ۔

اسنے اسکے نچلے ہونٹ کو چھو کر شرارت سی کردی۔ ۔ وہ "سی" کرتی رہ گئی۔ ۔ جب وہ ہنستا ہوا اسکے لبوں کو قید کرگیا۔ ۔

لمحہ بہ لمحہ گہری ہوتی رات کے ساتھ جہاں ٹھنڈ میں اضافہ ہوتا جارہا تھا،وہیں یارم بلوچ کی شدتوں میں بھی جنونیت چھلکتی جا رہی تھی ۔۔۔۔ ۔

شہرخاموشاں میں زرش بلوچ فلک بلوچ کی قبر کے پاس کھڑے اس پہ پھولوں کی چادر چڑھائے فاتحہ پڑھ رہی تھیں۔ اور انکی مغفرت کی دعا کر رہی تھیں۔ یہاں اکیلے وہ اکثر آتیں اور ان سے اپنے دل کی باتیں بانٹتی رہیں ۔۔۔ ۔

وہ ڈریسر کے سامنے کھڑی اپنے بالوں میں برش پھیر کر انہیں سلجھا رہی تھی۔۔۔ مگر نظریں پیچھے کھڑے ٹائی باندھتے ہوئے آدم پہ تھیں۔ وہ نظروں ہی نظروں میں اسکی بلائیں لے رہی تھی۔

""اپنی چیزوں کو یوں چھپ چھپ کر نہیں دیکھتے امینہ جی دھڑلے سے سامنے آکر دیکھتے ہیں۔

وہ پیچھے سے آکر اسے اپنے حصار میں لیتے ہوئے بوجھل آواز میں بولا ۔۔ ۔

"""آپ نے آکر میری زندگی گلابوں کے جیسے مہکا دی

اسکے گالوں پہ پیار کرتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔

"میں بھی خود کو بہت خوش قسمت تصور کرتی ہوں۔ کبھی سوچا نہیں تھا انتظار کا پھل اتنا میٹھا ہوگا ۔۔۔ ۔

"وہ پلٹ کر اسکی گردن میں دونوں بازوں ڈالے مسکرا کر بولی ۔۔۔ ۔

شادی کے بعد آدم نے اسے اپنی محبت کے رنگ میں اس طرح سے رنگ دیا تھا کہ دونوں کا ایک پل بھی ایک دوسرے کو دیکھے بنا گزارہ نہیں ہوتا تھا ۔۔۔ ۔

""تو پھر اس میٹھے پھل میں سے کچھ حصہ ہمیں بھی دیں۔۔۔ ۔

وہ ذومعنی نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے ڈریسر کے اطراف میں ہاتھ رکھے اس پہ جھکا۔۔ ۔

اسطرح کہ امینہ اس کے حصار میں مقید ہوگئی ۔۔۔ ۔

""آ۔۔۔ آپ ۔۔۔ دن بہ دن بہت بے شرم ہوتے جارہے ہیں

وہ اسکی بات سمجھ کر بوکھلاتے ہوئے بولی ۔۔ ۔

"کیونکہ آپ دن بدن اتنی دلکش ہوتی جا رہی ہیں"۔ آپکو دیکھتے ہی بے شرمی امڈ پڑتی ہے ۔۔۔ ۔

وہ ذومعنی نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے مسکرا کر بولا ۔۔ ۔

وہ جانے لگی تو آدم نے ہاتھ بڑھا کر اسے اپنی بانہوں کی زنجیر میں جکڑ لیا ۔۔۔ ۔

""آپ ہمیں تڑپا کر یوں بھاگ نہیں سکتی

"میں اور کہیں جانا بھی نہیں چاہتی "اسکی پناہوں میں اسکی مزاحمت دم توڑ چکی تھی ۔۔۔۔ ان دونوں کے چہروں پہ مسرور اورسرشار سی مسکراہٹ بکھری ہوئی تھی۔۔۔ ۔

"گڈ مارننگ۔ ۔!! یار اب اٹھ جاؤ آٹھ بج گئے ہیں۔ ہاسپٹل بھی نکلنا ہے ۔۔۔ ۔

اس نے شیشے کے سامنے کھڑے ہوئے خود کی تیاری سے مطمئن ہوتے ہوئے پرفیوم کیا پھر زارا کے پاس آکر اسکے چہرے سے کمفرٹر ہٹا کر بولا ۔۔ ۔

""سونے دو نا ۔۔۔۔ رات کو بھی سونے نہیں دیتے صبح بھی ۔۔ آج مجھے چھٹی کرنی ہے۔ اور نیند پوری کرنی تم جاؤ وہ بند آنکھوں سے ہی بولی ۔

!!!"او ۔۔۔ اچھا ۔۔ ۔

"تو پھر ایسا کرتا ہوں میں بھی چھٹی کر لیتا ہوں۔ بھئی تمہیں کمپنی دینے کے لیے بھی تو کوئی ہونا چاہیے نا "وہ شرارت سے شوز پہنے ہوئے ہی بستر میں اسکے ساتھ گھسا ۔۔۔ ۔

"ی۔۔۔ یہ۔۔۔۔ کیا کر رہے ہیں ۔۔ ۔

زارا سٹپٹا کر جھٹ اٹھی ۔۔۔ اور کمفرٹر اتار کر زمین پہ اتری ۔۔۔ اسکی آنکھیں اس افتاد پہ پوری کھل چکی تھی۔ "کتنی مشکل سے رات کو آپکے کپڑے پریس کیے تھے۔ چلیں اٹھیں ۔ چلتی ہوں۔ میں بھی آپ کے ساتھ ورنہ آپ نے پھر شروع ہوجاتا ہے ۔۔۔ ایسی نیند سے تو اچھا ہاسپٹل ہی چلی جاؤں ۔۔ ۔

"زارا جی آئیں نا چھٹی کرتے ہیں ۔۔۔۔ وہ اسکی کلائی سے کھینچ کر شرارت سےبولا ۔

"ہر وقت شودہ پن نا دکھایا کرو ۔۔۔ بڑے شریف بنتے تھے مجھے کیا پتہ تھا اندر اتنے ٹھرکیوں والی روح ہے ۔۔ ۔ وہ اسکے ہاتھ پہ دانت گاڑھے تنک کر بولی ۔۔ ۔

""آہ جنگلی عورت

وہاج نے ہاتھ پیچھے کھینچ کر کہا ۔۔ ۔

"دوبارہ مجھے عورت کہا تو اچھا نہیں ہوگا ڈاکٹر وہاج ۔۔۔ وہ وارننگ دینے کے انداز میں بولی ۔۔۔ ۔

اس سے پہلے کہ وہاج اس تک پہنچتا وہ واش روم کا دروازہ کھول کر اس میں تیزی سے بند ہوگئی ۔۔۔ اندر سے اسکی کھکھلاہٹوں کی آواز آرہی تھی ۔۔۔۔ جسے سن کر وہاج مسکرانے لگا ۔۔۔ ۔

آج یارم بلوچ اور چاہت کی سلور جوبلی سیلیبریشن تھی۔ ساتھ ساتھ براق یارم بلوچ کی جگہ آج فلک ہاسپٹل کا چارج سنبھالنے جا رہا تھا۔ حویلی میں سب مدعو تھے۔ گھر میں خوب گہما گہمی کا ماحول تھا۔ سب اپنی اپنی تیاریوں میں مصروف تھے۔ چاہت ڈارک بلیو ساڑھی پہنے تیار کھڑی تھی جب یارم بلوچ نے اس کا رخ اپنی طرف کیے اسے اپنی نظروں کے حصار میں لیا ۔۔ ۔

""آج تو غضب ڈھا رہی ہیں

وہ فسوں خیز آواز میں بولا۔ چاہت نے اسے دیکھا جو اس عمر میں بھی بہت شاندار لگ رہا تھا بس کنپٹیوں پہ زرا سی چاندی اتر آئی تھی مگر وہ بھی اسے بہت سوٹ کر رہی تھی۔ ۔

""اب آپ بڈھے ہوگئے ہیں تو رہنے دیجیے "یہ بدھا کس کو کہا۔ آپ کے وہ دو باڈی گارڈ پلس چمچے آجاتے ہیں ہمیشہ میرے رومینس میں خلل ڈالنے ورنہ میری ڈول لینے والی حسرت ابھی بھی پوری کرسکتا ہوں۔

وہ اسکی کمر سے جکڑ تے اسے اپنے قریب کیے بولا اس سے پہلے کہ وہ اپنی محبت کا کوئی ثبوت دیتا۔

براق اور زمیل بلوچ دونوں کمرے میں آگئے ۔۔ ۔

"لو نام لیا اور ماں کے چمچے حاضر "یارم بلوچ سلگتے لہجے میں بولا ۔۔۔ ۔ "میں جاؤں اپنے بیٹوں کے ساتھ یا آپ نے آنا ہے "چاہت مسکرا کر بولی تو یارم سر جھٹک کر ان کے ساتھ نیچے اتر گیا ۔۔۔ ۔

""آج اس اہم موقع پہ ہمیں کچھ بات کرنی تھی تم سے

وہاج اور زارا نے یارم اور چاہت سے تقریب کے دوران کہا

"ہمممم کہو ۔۔ ۔

"میں دراصل ھاد سے آویزہ کے لیے اپنے بیٹے کا رشتہ مانگنا چاہتا تھا۔ تم زرا ھاد سے میرے طرف سے بات کرو

***

اور میں بھی اس کے لیے بات کرنا چاہتا تھا۔ آدم نے بھی اسے آگاہ کیا ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ سوچ میں پڑگیا ۔

اچانک آویزہ کسی نے بازو سے کھینچ کر ایک روم میں بند کر لیا۔۔۔۔ اس سے پہلے کے وہ چیختی ۔۔۔ مقابل موجود شخصیت نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اس کی چیخ کا گلہ اندر ہی گھونٹ دیا۔۔ اپنے چہرے پر آرش آ تش بلوچ کی گرم سانسیں محسوس کرتے اس کا دل ایک سو بیس کی سپیڈ سے بھاگ رہا تھا۔

"آویزہ اپنے بابا کو اس رشتے کے لیے انکار کردو۔ کیونکہ تم صرف میری ہو ۔۔۔ وہ جنونیت آمیز انداز میں بولا۔ آویزہ کے دھان پان سے وجود میں سنسنی سی دوڑ گئی ۔۔ ۔ خوف سے اس کا گلابی رنگ رنگ لٹھے کی مانند سفید پڑ چکا تھا۔۔ ۔

"م۔۔ میں تم سے بڑی ہوں آرش تمہاری بہنوں کی طرح ۔۔ تم ۔۔ کیسے سوچ سکتے ہو میرے بارے میں اسطرح ۔۔۔ ۔

دوسری طرف اس کے چہرے کے ایک ایک نقش کو اپنی آنکھوں میں جذب کرتے آرش کا دھیان اس کے سرخ ہونٹوں پہ آ کر رکا تھا۔۔ ۔

"بات مانو گی نا ؟؟؟؟ اسکا سوالیہ لہجہ آویزہ کی دھڑکنوں کو مزید بڑھا گیا۔

وہ کمرے میں یک سک تیار کھڑا کف لنکس لگا رہا تھا کہ آس دھڑام سے دروازہ کھولا کر اندر داخل ہوئی ۔۔ ۔

!"باہر میرے رشتے کی بات چل رہی ہے براق ۔۔۔ ۔

"تو ۔۔۔ ؟

وہ ابرو اچکا کر سپاٹ انداز میں بولا۔

"میں "تمہارے علاؤہ کسی اور سے شادی نہیں کروں گی تم باہر جا کر بات کرو نا ہمارے لیے

"تمہاری یہ آس۔۔۔ آس ہی رہ جائے اس میڈم ۔۔۔ تم ایسا چاہتی ہو میں نہیں ۔۔۔ ۔

وہ کھردرے انداز میں کہتے ہوئے دروازہ کھول باہر نکل گیا ۔۔۔ ۔

اسکی بے اعتنائی کے باعث اس کا آنسو ٹوٹ کر گال پر آر رکا ۔۔۔ ۔

اس نے براق کو پیچھے سے آواز لگائی ۔۔۔ ۔

!!!!""سنو نا سنگ مرمر۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.