Chapter 8: باب 8

”بس ۔۔۔ بہہہت ہوگیا ماں سا ۔۔ ۔“ اس نے یکدم غصے سے اونچی آواز ،میں کہا

”شاذیہ ۔۔۔۔ شازیہ۔۔۔ ؟“ اس نے ملازمہ کو آواز دی۔

”جی صاحب ۔۔۔۔ ۔ ! ۔۔۔۔۔ ۔“وہ ڈوری چلی آئی اس کی ایک آواز پر۔

" انہیں ۔۔۔۔ میرے کمرے میں چھوڑ آؤ ۔۔۔ ۔

!....""جی صاحب۔۔۔ ۔

وہ مؤ دب انداز میں بولی ۔۔ ۔

”یہ لڑکی میرے گھر میں نہیں رہے گی ۔۔ ۔“ زرش بلوچ چنگھا ڑتی آواز میں بولتے ہوئے غصے پھنکار کر آگے بڑھیں ۔ ۔

فلک بلوچ نے زرش بلوچ کو فی الفور حب ہوجانے کا اشارہ کیا۔۔ ۔

یارم بلوچ ڈھال بن کر اس کے سامنے کھڑا ہوا اور کپکپاتی ہوئی چاہت کو اس ملازمہ کے ساتھ اپنے کمرے میں بھجوا دیا ۔۔ ۔

چاہت اسکے پیچھے پیچھے شکستہ وجود لیے چلتی چلی گئی۔۔۔۔ ۔

"ٹھیک ہے ہم تمہاری بیوی کو اس حویلی کی بیوی کا رتبہ دیں گے۔ فلک بلوچ نے سپاٹ انداز میں کہا۔۔۔ ۔

زرش بلوچ اپنے سر کے سائیں کی بات پہ بل کھا کر رہ گئیں ۔۔۔ ۔

تو یارم کے چہرے پر چھائی سختی پہ تھوڑی کمی ہوئی ۔۔ ۔

"مگر ۔۔۔۔ وہ کر خت آواز میں بولے ۔۔ ۔

یارم نے چونک کر یکلخت انکی طرف حیرت زدہ نگاہوں سے دیکھا ۔۔ ۔

،"اب تم یہاں سے کہیں نہیں جاؤ گے ،نہیں رہ کر ہماری خاندانی روایات کو برقرار رکھو گے "کل صبح سارے گاؤں کے سامنے تمہاری دستار بندی کی جائے گی۔ میرے سارے فرائض تم سنبھالو گے کل سے۔

اگر تو میری شرط منظور ہے تو نہیں رہو ۔۔ ۔

"ورنہ ۔۔۔ ۔

وہ چند لمحوں کے لیے خاموش ہوئے پھر بولے ۔۔ ۔

یارم کا ہر عضو ۔۔۔۔ آلہ ء سماعت بنا انکی بات سن رہا تھا ۔۔۔ ۔

"ورنہ منہ اندھیرے اپنی بیوی کو لے کر یہاں سے کہیں دور چلے جاؤ ۔ اور تمام زندگی کبھی واپس لوٹ کر نا آیا "۔۔ ۔ میں وصیت کردوں گا کہ تمہیں اپنے مرے ہوئے ماں باپ کا منہ بھی نا دیکھنے دیا جائے ۔۔۔ ۔

وہ ایل انداز میں بولے ۔۔ ۔

""اتنی بڑی بات آپ نے کیسے آسانی سے کہہ دی

یارم بلوچ نے تاسف بھرے انداز میں کہا ۔۔۔ ۔

....!!!"مجھے تمہارا فیصلہ سینا ہے

وہ پشت پہ بازو باندھے سپاٹ انداز میں بولے ۔۔۔ ۔

"بابا سائیں میں نے اسپیشلائزیشن اس لیے کیا ہے کہ میں یہاں گاؤں سرداری کرتا پھروں ؟؟ ؟

"کیا فائدہ میرا اتنا پڑھنے کا ۔۔۔۔؟؟ ؟

"آپ میرے ساتھ اس طرح نہیں کرسکتے ....اس نے اپنے حق میں آواز اٹھائی ۔۔۔ ۔

"مجھے دلیلیں نہیں چاہیے تمہا "را فیصلہ جاننا ہے

وہ ابھی تک اپنی بات پہ بضد تھے ۔۔۔ ۔

یارم بلوچ کے لیے یہ فیصلہ لینا انتہائی کٹھن امر ثابت ہو رہا تھا ۔۔ ۔

،،،ایک طرف اسکی ڈگری اسکی تعلیم و خواب تھے ،جبکہ دوسری طرف اسکے والدین

""ٹھیک ہے جیسا آپ چاہتے ہیں ویسا ہی ہوگا

اس نے دل پہ پتھر رکھ کر فیصلہ لیا ۔۔ ۔

”یہ لڑکی ہے کون؟ کس خاندان کی ہے۔ ؟" اب کے زرش بلوچ نے تیکھے لہجے میں پوچھا۔

”وہ لڑکی پہلے کون تھی؟ کہاں تھی؟ اس بات سے آپ کو کوٸی سروکار نہیں ہونا چاہیے، نہ ہی مجھے کوٸی ایشو ہے، وہ اب میری بیوی ہے، میں اس کو پسند کرتا ہوں اور میں نے اپنی پسند سے اس سے شادی کی ہے، یہ گھر جتنا میرا ہے اتنا اس کا بھی، اب یہ لڑکی اس گھر سے کہیں نہیں جائے گی۔ ادھر ہی رہے گی میرے ساتھ میرے کمرے میں۔۔ ۔“ وہ بڑی مضبوطی اور ثابت قدمی سے اس کے سامنے ڈٹ گیا تھا،اور زرش بلوچ اپنے سامنے ڈھال بن کھڑے اپنے ہی بیٹے کو دیکھتی رہ گٸی تھی۔

اور رُکھ ائی سے کہتے ہوئے لمبے لمبے ڈگ بھرتا ہوا اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔ ۔

گھر میں عجیب تناؤ بھرا ماحول پیدا ہوگیا ۔۔۔۔ سب یاسیت سے اپنے اپنے کمروں کی طرف بڑھ گئے ۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

!!!"اماں بی وہ مجھے مل گیا "۔۔ ۔

ھادیہ فرط مسرت سے لبریز انداز میں بھاگتے ہوئے دروازے سے اندر داخل ہوئی اور اماں بی کو سامنے سے آتے ہوئے دیکھ کر انکے گلے سے لیٹ گئی ۔۔۔۔ ۔

"ارے ۔۔۔ ارے ۔۔۔ کون مل گیا ایسا ؟؟ ؟

انہوں نے حیر انگ یسے استفسار کیا۔

"جس کی وجہ سے آج میری بیٹی یوں مسکرا رہی ہے "؟

انہوں نے محبت بھرے انداز میں اسکی تھوڑی کو چھو کر پوچھا ۔۔۔ ۔

"اماں بی آج میں بہت خوش ہوں ۔۔۔ ۔"اس کی مسکراہٹ تھمنے میں نا آرہی تھی ۔۔۔ ۔

"اماں بی میری غزل کے ساتھ ساتھ میں خود کو بھی مکمل محسوس کرر "ہی ہوں

"مجھے میرا ھاد مل گیا ہے اماں بی

"لیکن یہ ھاد ہے کون ؟؟ یہ تو تو نے بتایا نہیں "؟

""اماں بی ھاد ۔۔۔ سردار فلک بلوچ کا بیٹا ہے

"کیا .؟؟ ؟

"سردار فلک بلوچ کا بیٹا ؟؟ ؟

ان کے سر پہ تو حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ۔۔۔ ۔

""اماں بی میرا سفید سوٹ

سردار دلاور بلوچ جو اپنے کمرے سے باہر نکلے تھے اماں بی سے اپنے کپڑوں کے بارے میں جاننے کے لیے ۔۔۔۔ ان کے چہرے کی فحتائیاں اڑیں ہوئی دیکھ کر ٹھٹھک کر کھڑے ہوئے ۔۔۔۔ ۔

"کیا ہوا اماں بی کوئی پریشانی ؟؟ ؟

انہوں نے پہلے اماں بی کی طرف دیکھا پھر ھادیہ کی طرف ۔۔۔ ۔

ھادیہ نے ہولے سے نفی میں سر ہلایا۔۔۔ ۔

"ک۔۔۔ کچھ ۔۔۔ نہیں سردار ۔۔۔۔ اماں بی نے فورا اپنے جذبات پر قابو پایا۔۔۔ ۔

""ہمارے گھر میں ایک جوان بیٹی ہوتو پریشانی تو ہوتی ہے یا

وہ بات بنا کر بولیں ۔۔۔ ۔

"میں نے ھادیہ کو اپنی بیٹی کی طرح پالا ہے۔ اور اسکی شادی کے لیے فکر مند ہوں

وہ ہاتھوں کی انگلیوں کو مڑ وڑ تے ہوئے حواس باختگی سے بولیں ۔۔ ۔ "بے شک آپ نے اسے پال کر مجھ پہ بہت بڑا احسان کیا ہے لیکن ھادیہ کی زندگی کے بارے میں سوچنے کا حق تو میں خود ھادیہ کو بھی نہیں دوں،،،اس کے پیار میں مجھ سے کوئی کمی نا رہ جائے اس لیے میں نے دوسری شادی نہیں کی اہنی ساری زندگی اس کے لیے وقف کردی ۔۔۔۔ اب اتنا تو میرا بھی حق اس پہ بنتا ہے نا کہ اس کی زندگی !!!! کا فیصلہ میں خود لے سکوں ۔۔۔ ۔

""ھادیہ کی شادی کا سے ہوگی اس بات کا فیصلہ صرف اور صرف میں کروں گا

وہ ایل انداز میں بولے ۔۔ ۔

!!!!"جی سردار "۔۔۔ ۔

وہ سرجھکائے مؤ دب انداز میں بولیں ۔۔۔ ۔

ھادیہ آہستگی سے چلتے ہوئے اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئی ۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

وہ ایسے ہی سوچوں میں غرق تھی۔۔ اک لمحہ لگا تھا جس میں اس کی پوری زندگی بدل گٸی تھی،جو کچھ اس نے ، کبھی اپنے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا وہ ہوگیا تھا ساری پرانی یادیں اور باتیں اسکے ذہن میں گونج رہی تھیں جن کو وہ چاہ کر بھی اپنے ذہن سے جھٹک نہیں پا رہی تھی،وہ شکستہ سی بستر پر لیٹ گئی۔۔۔ ۔ یارم بلوچ چھت پہ کھڑا کافی دیر سیگریٹ پھونکتا رہا اور اپنے ذہن کو آنے والے وقت کے لیے تیار کر رہا تھا۔ یکدم اسے چاہت کا خیال آیا کہ اس نے نکاح کے بعد سے کچھ نہیں کھایا یہاں تک کہ پلین اور باقی سفر کے دوران بھی وہ بھوکی ہی رہی تھی۔ یارم خود اپنی سوچوں میں اسقدر گم تھا کہ اسے چاہت کے بھوکا رہنے کا احساس ہی نہیں ہوا ۔۔۔ اب اسے یاد آیا تو وہ جی بھر کہ شرمندہ ہوا ۔۔۔ ۔

"ابھی تک بھوکی ہوگی وہ "وہ خود کلامی کرتے ہوئے تیزی سے سیڑھیاں پھیلانگتے ہوئے نیچے آیا اور جیسے ہی اس نے اپنے کمرے کا دروازہ کھولا وہ اس کے بستر پہ کمفرٹر اوڑھے سو چکی تھی ۔۔۔۔ یارم دھیرے دھیرے قدم اٹھاتے ہوئے اس کے پاس آیا۔۔۔ ۔

اس کی آنکھوں کے پپوٹے مسلسل رونے کی وجہ سے سوجے ہوئے تھے اور چہرے پہ آنسوؤں کے مٹے مٹے نشانات موجود تھے ۔۔۔ ۔

وہ اس کی حالت پہ آزردہ ہوا ۔۔۔۔ ۔

پھر گہری سانس لی۔۔۔۔ اور اسکے ساتھ خالی جگہ پہ بنا کمفرٹر کے لیٹ گیا ،اے_ سی کی کولنگ کی وجہ سے کمرے میں خنکی بڑھ گئی تھی ۔۔۔ ۔

صبح دستار بندی کے بارے میں سوچتے ہوئے نجانے کب اس کی آنکھ لگ گئی ۔۔۔۔ اور وہ دنیا و مافیہا کے

جھنجھٹوں سے آزاد ہوئے نیند کی آغوش میں چلا گیا ۔۔۔ ۔

چاہت نے کروٹ بدلی تو اسکی جاگ کھل گئی ۔۔۔ تھکاوٹ کے باعث وہ سو تو گئی تھی مگر نئی جگہ ہونے کے باعث اسکی جلدی ہی آنکھ کھل گئی تھی۔ وہ بستر سے نکل کر واش روم کی طرف بڑھ گئی اور منہ ہاتھ دھو کر باہر نکلی تو ۔ اس کی نظر اچانک بستر پہ لیٹے ہوئے یارم کی طرف اٹھی،وہ رات کو نجانے کب کمرے میں آیا تھا۔۔ ۔ اور اس سے کوٸی بات کیے بغیر ہی سو گیا تھا،اب بھی وہ بیڈ پر اوندھے منہ لیٹا بے خبر سو رہا تھا۔۔۔ ۔

چاہت آہستہ آہستہ چلتی ہوٸی بیڈ کے پاس آگٸی ،اور ہاتھ بڑھا کر بستر پہ پڑا کمفرٹر اس کے اوپر اوڑھا نا چاہا ، ۔۔۔ ۔ ، تب ہی یارم ہلکا سا کسمسایا اور پھر دوسری طرف کروٹ بدل کر سو گیا، کمفرٹر اس کے نیچے دب گیا تھا چاہت نے تھوڑا آگے جھک کر اس کے نیچے دبے کمفرٹر کو نکال کر اسکے اوپر کروانے کی کوشش کی تب ہی اس کا توازن بگڑا اور وہ اپنے لہراتے وجود سے یارم کے اوپر گری۔۔۔۔۔۔ ۔ یارم بلوچ جو کہ گہری نیند میں تھا وہ اس اچانک آنے والی آفتاد پر ہڑ بڑا کر اٹھ بیٹھا ۔۔ ۔

”کک کیا ہوا آپ کو کچھ چاہیے ؟“ وہ اس کو اٹھتے دیکھ کر جلدی سے کھڑی ہوگئی۔۔ ۔

”نن نہیں وہ مم میں آپ کا کک کمفرٹر ۔۔۔ ۔“

”آپ تو سوٸی ہوئی تھیں نا ۔ ؟“ وہ جو گہری نیند سے اٹھا تھا اس نے اپنی سرمئی آنکھوں کو مسل کر ان کو پوری طرح سے کھولا۔ ۔

” ابھی اٹھی تھی اب نیند نہیں آرہی ۔۔ ۔“وہ کہہ کر وہاں سے پیچھے ہٹ گٸی، لیکن وہ اس کی بات پر چوکی گیا۔ ۔

”لیکن کیوں؟ آپ کیوں کیا ہوا ؟“

”وہ عجیب سا لگ رہا ہے یہاں ۔۔۔ ۔“یارم جانتا تھا کہ اس کو نیند کیوں نہیں آٸی تھی اور وہ کیا سوچ رہی)تھی۔ ۔(یہی کہ اسکے گھر والوں کا برتاو مناسب نہیں تھا ،دوسرا نئی جگہ نیا ماحول

”ہممممم۔ ۔ سہی ۔۔۔ ۔“ وہ بھی لب بھینچ گیا اور دوبارہ سونے کی بجائے ، بیڈ سے اٹھ گیا

”سس سوری میں نے آپ کی نیند خراب کر دی ۔۔ ۔“ وہ خاصی شرمندہ لگ رہی تھی۔ ۔

”کوٸی بات نہیں ۔۔ ۔! ویسے بھی نارملی میں اس وقت تک اٹھ جاتا ہوں، زیادہ دیر تک سونے کی عادت نہیں مجھے“ ،وہ وال کلاک پر وقت دیکھ کر نرمی سے بولا۔ جہاں اس وقت صبح کے چھ بج رہے تھے

وہ اس کی بات سن کر دوبارہ صوفے پر جا کر بیٹھ گٸی،جبکہ یارم واڈ روب سے کپڑے نکال کر فریش ہونے کے لیے واش روم میں گھس گیا، چاہت نے اک نظر واش روم کے بند دروازے پر ڈالی اور پھر آدم کے بارے میں سوچنے لگی ۔۔۔ ۔

"پتہ نہیں برو کہاں ہیں ؟؟ ؟

"کب واپس آئیں گے "؟

"برو آئیں گے نا تو میں ان کے ساتھ واپس اپنے گھر چلی جاؤں گی ۔۔۔۔ یہاں پہ سب کتنا زور زور سے بولتے ہیں وہ منہ میں بڑ بڑا رہی تھی۔۔۔ ۔

کہ چند ساعتوں بعد یارم ٹاول سے اپنے بال رگڑتا ہوا باہر نکلا اور ٹاول واپس ہینگ کیا ۔۔ ۔

"آ۔۔۔ آپ ۔۔۔ کہاں جا رہے ہیں انکل ؟

اس نے یارم کو کمرے سے باہر نکلتے دیکھ پوچھا ۔۔۔ ۔

اکیلا یہاں رہنے کے خیال سے ہی وہ کانپ کر رہ گئی ۔۔۔ ۔

"انکل کہنے پہ یارم کے ماتھے پر شکن نمودار ہوئی ۔۔۔ مگر وہ سر جھٹک کر خود کو سنبھال گیا ۔۔۔ ۔

""میں ایکسرسائز کے لیے باہر لان میں جا رہا ہوں ...تم چلو گی؟

اس نے اسے اپنے ساتھ لے جانے کی پیشکش کی ۔۔۔ ۔

"وہ اس گھر کے لوگوں سے ڈر رہی تھی۔ باہر جاتا تو نہیں چاہتی تھی ۔۔۔ لیکن یہی سوچ کر ہی ہراساں تھی کہ اگر اسکے چلے جانے کے بعد گھر کا کوئی فرد اسکے کمرے میں آیا تو وہ اس کا سامنا کیسے کرے گی ۔۔۔ خوف کے باعث اس نے اثبات میں سر ہلایا ۔۔۔ حالانکہ ایکسرسائز سے اس کا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں تھا۔۔ ۔

وہ چھوٹےچھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے یارم بلوچ کے ساتھ کمرے سے باہر نکل آٸی ، سیڑھیاں اتر کر وہ نیچے تو آگٸی لیکن اب اس کو کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ راہداریاں اور سیڑھیاں عجیب و غریب راستے تھے ۔۔۔۔ اگر وہ اکیلی ہوتی تو گم ہوجاتی ۔۔۔۔ اور واپس اس کمرے تک کبھی پہنچ نہیں پاتی ۔۔ ۔

،پورے گھر میں خاموشی کا راج تھا اس نے کمروں کے بند دروازوں کو دیکھا”شکر ہے سب سوئے ہوئے ہیں؟“ اس نے دل میں سوچا یارم بلوچ باہر لان میں ایکسرسائز کرتا رہا اور چاہت کیاریوں میں لگے ہوئے پھولوں کے پاس بیٹھی رہی ان پہ گری اوس کی بوندوں کو چھو کر محسوس کرر ہی تھی۔ امریکہ میں بھی وہ کبھی کبھار آدم کے ساتھ کالونی کے پارک میں چلی جاتی تھی ،وہاں بھی وہ یونہی پھولوں کے پاس بیٹھی رہتی تھی ،اسے پھول بہت پسند تھے۔ انکی خوشبو کو اپنی سانسوں میں اتار کر اسے تازگی محسوس ہوتی تھی۔

"ابھی کچھ دیر پہلے اسکے دوست ڈاکٹر وہاج کا فون آیا تھا ،اسکی سپیلائیزیشن کے بعد ڈاکٹر زارا اور وہاج نے اسکے ساتھ ملکر نیا ہاسپٹل بنانے کے سوچا تھا۔ وہ دونوں اس سے اسی ہسپتال کے بارے میں پوچھ رہے تھے۔ فی الحال تو یارم نے انہیں ٹال دیا تھا۔ مگر وہ خود کو عجیب کیفیت میں مبتلا محسوس ہورہا تھا۔

آج دستار بندی تھی۔ سوچ سوچ کر اسے اپنے ضبط کی طنابیں ٹوٹتی ہوئی محسوس ہوئی۔۔۔۔ ۔

یارم ایکسرسائز کیے واپس اندر جانے لگا تو وہ بھی اسکے پیچھے پیچھے اندر بڑھ رہی تھی ۔۔۔ مالی بابا کیاریوں میں لگے پودوں کو پائپ لگا کر پانی دے رہے تھے ۔۔۔ چاہت جو بے دھیانی سے منہ اٹھائے چل رہی اچانک اس کا پاؤں پانی کے پائپ سے اٹکا اس سے پہلے کہ وہ گجراتی پائپ کھنچنے کی وجہ سے یارم نے پلٹ کر دیکھا اور سرعت سے آگے بڑھ کر اسے شانوں سے تھام کر گرنے سے بچایا ۔۔ ۔

""یہ کیا بچکانہ حرکت ہے؟

"نیچے دیکھ کر نہیں چل سکتی ۔۔۔۔ ابھی گر جاتی تو "؟

یارم یارم برہمی سے سخت گیر لحہے میں بولا تو چاہت کے چہرے پہ رونے کے آثار دیکھ کر شرمندہ ہوا ۔۔ ۔

وہ ابھی تک اپنی پچھلی کیفیت کے ہی زیر اثر تھا اسی لیے روکھا بول گیا ۔۔۔۔ ۔

"I am sorry....

میرا تمہیں ڈانٹنے کا ارادہ نہیں تھا ۔۔۔ وہ بس ایسے ہی منہ سے نکل گیا ۔۔۔۔۔ نا چاہتے ہوئے ایک بار پھر سے وہ اس کی آنکھوں میں آنسو لانے کا سبب بن گیا تھا ۔۔۔ ۔

چاہت نے دونوں ہاتھوں سے رگڑ کر اپنی آنکھوں سے امڈ آنے والے آنسوؤں کو رگڑ کر صاف کیا۔ ۔۔ ۔

"کوئی بات نہیں میری غلطی تھی ۔۔۔ وہ سوں سوں کرتی سرخی مائل ناک سے خفگی بھری آواز میں بولی ۔۔۔ ۔ "آؤ اندر چلیں "یارم نے کہا ۔۔۔ ۔

حویلی میں ملازمین کی چہل پہل ہوچکی تھی ،سب اپنے اپنے کاموں میں لگ چکے تھے کچن میں زرش بلوچ شاذیہ کے ساتھ ملکر صبح کا ناشتہ تیار کررہی تھیں۔ کچھ صفائی ستھرائی میں لگے ہوئے تھے۔ چاہت بنا ادھر ادھر دیکھے یارم کے پیچھے کمرے میں چلی گئی ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

!!!"سسی ۔۔۔ او۔۔۔ ری ۔۔۔۔ سسی ۔۔ ۔

"اب اٹھ جا،،،سورج سر پہ چڑھ آیا ہے، آج حویلی جانا ہے تجھے بھول گئی کیا ؟؟ ؟

"وڈی سردارنی انتظار کر رہی ہوں گی تھارا ۔۔۔ ۔

"وقت سے پہنچ جا ،ناہی تو وہ ناراض ہوجاوں گی

زبیدہ نے سوئی ہوئی سسی کو آواز لگائی ۔۔۔ ۔

""اٹھ گئی ماں سا وہ توبہ شکن انگڑائی لے کر بیدار ہوئی اور آنکھیں مسلتے ہوئے انہیں کھولنے کی کوشش کرنے لگی۔ مگر سورج کی کرنیں اس کی آنکھوں میں بچھ کر اسے ایسا کرنے سے روک رہیں تھیں۔

وہ اندازے سے چلتی ادھ کھلی آنکھوں سے دیکھتے ہوئے منہ ہاتھ دھونے چل دی ۔۔۔ ۔

اب وہ مخصوص راستے سے حویلی کی طرف جا رہی تھی ۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

سفید کدھر کی شلوار قمیض پہنے ،پاوں میں کھیڑی ،اور کلائی پہ گھڑی باندھ کر اپنے اوپر بے دریغ پرفیوم کا چھڑکاو کرتے ہوئے یارم بلوچ نے پلٹ کر چا ہت کی طرف دیکھا جو افسردگی سے چہرہ جھکائے صوفے پہ بیٹھی تھی

***

"تم چینج کرلو پھر نیچے آجانا ڈائننگ ٹیبل پہ ۔۔۔ ۔

وہ کہتے ہوئے کمرے کا دروازہ کھول کر باہر نکل گیا ۔۔۔ ۔

چاہت نے اپنا بیگ کھول کر اس میں سے گرے سکرٹ اور ریڈ شرٹ نکالی پھر ایک گرے شال نکال کر و اش روم کی طرف بڑھ گئی ۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

” سسی تم چھوٹے سردار کے لیے جوس بنا کر ڈبل روٹی سینک لینا ،میں آملیٹ بنا کر پراٹھا بنا لوں گی بڑے سردار کے لیے، پہلے ہی بہت دیر ہوگٸی ہے آج۔۔ ۔“

شازیہ نے سسی سے کہتی ہوئے تیزی سے ہاتھ چلائے ۔۔ ۔

زرش بلوچ کےکانوں میں کچن سے آتی آوازیں پڑیں تو وہ چلتی ہوٸی آوازوں کی سمت آگٸی ،لیکن پھر دروازے میں ہی رک گٸی،

”ارے زبیدہ نے بھیج دیا تمہیں ۔۔۔۔ ؟“ اس کو وہاں دیکھ کر زرش بلوچ زیادہ حیران نہیں ہوئیں، اس کی بات ،سن کر اورنج جوس بناتی سسی نے مر کر دیکھا

”جج جی وہ مم میں۔“ وہ گر بڑا سی گٸی، وڈی سردارنی کے سپاٹ انداز میں پوچھنے پہ ۔۔ ۔

” ٹھیک ہے جلدی سے کام نبٹا و ۔۔۔ اور چائے کا پانی چڑھاو چولہے پہ ناشتے سے فارغ ہوکر کھیر بناو آج بانٹ دیں گے ۔۔۔ پھر دستار بندی کے بعد کھانے کا خاص اہتمام کرنا ہے اسکی بھی تیاری کرنی ہے ۔۔۔ آج بہت کام ہیں“ زرش بلوچ نے کہا، جبکہ شازیہ اور سسی نے پریشانی سے ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔ ۔

”اچھا لاؤ میں بھی ناشتہ بنانے میں تم لوگوں کی مدد کر دیتی ہوں“زرش بلوچ نے آملیٹ بناتی شازیہ سے کہا۔ ”ارے نن نہیں وڈی سردارنی ! آپ رہنے دیں ہم خود کر لیں گی۔۔ ۔“ وہ گھیرا کر جلدی سے بولیں۔ ۔

” جی وڈی سردارنی ۔۔۔۔ ہمارے ہوتے تھارے کو کام کرنے کی ضرورت نہیں“ ،وہ آہستہ آواز میں بولی

”شازیہ تم لوگ دیکھو یہ میں سب کو ناشتے کے لیے بلا کر ابھی آتی ہوں۔“ وہ توس سین کنے کے لیے ٹوسٹر میں ڈال کر باہر نکل گٸی۔ اب کچن میں سسی اور شازیہ ہی رہ گٸی تھیں، اس نے آملیٹ پلیٹ میں نکال کر جلدی سے ٹوسٹر میں سے توس نکالے، پھر پراٹھا بنانے کے لیے فریج میں سے آیا نکالنے لگی، وہ یہ سب کام بہت تیزی سے کر رہی تھی۔ جیسے وہ اپنے گھر میں کرتی تھی۔ جبکہ شازیہ اس کو اتنی تیزی سے کام کرتے دیکھ کر حیران ہو، رہی تھیں

""زبیدہ تو کہتی تھی کہ تو ٹھیک سے کوئی کام نا کرتی ۔۔۔ لیکن تو ۔۔۔ تو سب ٹھیک سے کر رہی ہے "ماں سا سے وعدہ کر کہ آئی ہوں کہ وڈی سردارنی کو شکایت کا کوئی موقع نہیں دوں گی "سسی نے مسکرا کر کہا۔۔۔ ۔

"تجھے پتہ ہے سسی سردار یارم نا ایک ولایتی میم سے شادی کرکہ آئیں ہیں ۔۔۔ بڑی خوبصورت ہے وہ

۔۔۔ گوری چٹی اور بالکل گڑیا کی طرح نیلی نیلی آنکھوں والی ۔۔۔ ۔

شازیہ نے ستائشی انداز میں کہا ۔۔۔ ۔

اس گھر میں دیکھ کر ان کو اس بات کا یقین ہوگیا تھا کہ اب” حویلی“ کی قسمت چمکنے والی تھی، کیونکہ اب اس کو بدلنے والی آگٸی تھی۔ اس کو سردار یارم کی بیوی بہت زیادہ پسند آٸی تھی۔ ۔

اس کی نگاہ کچن میں سے باہر سیڑھیوں کی طرف اٹھی پھر وہیں ساکت رہ گئی ۔۔۔۔ دل زوروں سے دھڑکنے لگا۔۔ ۔

ڈارک بلیو شرٹ اور جینز پہنے وہ شہزادہ باوقار انداز میں جس طرح سیڑھیاں اتر رہا تھا سسی کا دل مٹھی میں جکڑ گیا ۔۔۔۔ اسکے بھاری قدم سسی کو سیڑھیوں کی بجائے اپنے دل پہ اٹھتے ہوئے محسوس ہوئے ۔۔۔۔ جیسے وہ اس کے دل کی دہلیز پہ قدم رکھے اسکے دل کی سلطنت میں پورے طمطراق سے وارد ہوا ۔۔۔ ۔ خوبرو ،قابل دید ،جاہ و جلا ل، قابل رشک ، دازقد کا مالک ،،،مگر سسی کے جذبات سے لاپرواہ اور اسکے دل میں اپنے مقام سے بے نیاز ،،،،شہزادہ

وہ جیسے جیسے سیڑھیاں اتر کر اسی طرف آ رہا تھا سسی کے دل کی دھڑکنیں تھمنے لگیں تھیں ۔۔۔ ۔

"ماں سا کہاں ہیں "؟

اس نے کچن کے دروازے سے اندر جھانک کر ادھر ادھر دیکھتے ہوئے سوالیہ انداز میں پوچھا ۔۔۔ ۔

اس کے آنے سے اسکے مخصوص کلون کی مہک سسی کو اپنی سانسوں میں اترتی ہوئی محسوس ہوئی۔۔ ۔

سارا ماحول جیسے مہک کر تروتازہ ہوگیا تھا ۔۔ ۔

سسی تو جیسے پتھر کی ہوگئی تھی اس کے بات کرنے پہ ہی ۔۔۔ ۔

""مارے سے انہوں نے بات کی

وہ تو اتنے میں ہی مرنے والی ہوگئی تھی ۔۔۔ ۔

""چھوٹے سردار وڈی سردارنی ھاد سردار کے پاس گئیں ہیں

سسی کو بت بنا کھڑا دیکھ شازیہ نے جواب دیا ۔۔ ۔

وہ جو موبائل پہ نوٹیفکیشن چیک کررہا تھا ،،سسی پہ ایک بھی غلط نگاہ ڈالے بنا ۔۔ ۔

"ہمممم...."کہتے پلٹ گیا ۔۔ ۔

وہ ایسے ہی ٹکٹکی باندھے اسی کو دیکھے جا رہی،تھیں جانے والا تو کب کا جا چکا تھا ،مگر وہ تو وہیں کی وہیں رہ گئی تھی ۔۔۔ ۔ تب ہی سلیب سے کفگیر اٹھاتی ہوئی شازیہ کی نظراس پر پڑی تو وہ چونکی۔

”کیا ہوا تم ایسے کیا دیکھ رہی ہو۔۔ ؟“

”کک کچھ نہیں ۔۔ ۔“ وہ چونک کر اپنے دھیان میں واپس آئی۔ ۔

”پھر بھی کچھ تو ہوا ہے، بتا مجھے کیا ہوا ۔۔۔۔ ؟“

"ن۔۔ نہ۔۔ ا۔ ۔ کچ۔۔ کچھ نا ۔۔۔ وہ ہلکا سا مسکرا کر دھیمے لہجے میں بولی۔۔ ۔

""ماسی آپ کیا دیکھ رہی ہیں؟

” وہ میں تو بس یارم سردار کی پسند دیکھ رہی ہوں۔ ۔ اس نے ہیرا چنا ہے ہیرا۔۔۔ بس اب اللہ تعالیٰ نظر بد سے بچائے ۔۔ ان کی جوڑی کو“ شازیہ نے اس کی تعریف کی، لیکن وہ تو ان کے منہ سے نکلنے والے لفظ” پسند“ پر ہی ایک گٸی ، تھی

”آمین ۔۔۔ ۔“ ،اس نے دل ہی دل میں کہا

”کاش میں بھی چھوٹے سرکار کو پسند آجاؤں ۔ ۔“ اس کے دل میں خواہش جاگی۔۔۔ آپس میں باتیں کرنے کے ساتھ ساتھ پراٹھے بنا کر توے پر ڈال، چکی تھی

" ماسی آپ کب سے ہیں یہاں ۔۔۔ ؟“ اس نے سوال کیا،اور پراٹھے کی ساٸید بدل کر اس پہ دیسی گھی لگایا۔

”جب سے بڑے سردار کی شادی ہوٸی ہے تب سے میں اسی گھر میں ہی ہوں۔“ انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا۔

”اچھا۔۔ ۔ پھر تو سب کو اچھے سے جانتی ہوں گی۔۔ ؟“

اس نے اگلا سوال کیا۔ اور پراٹھے کو اٹھا کر ہاٹ پاٹ میں رکھنے لگی ۔۔ ۔

”ہاں بیٹا جا نتی ہوں اور اب یہ بھی نظر آرہا ہے کہ یہ محل اب بہت جلد گھر بننے والا ہے۔ ۔“ ان کی بات پر سسی ، نے نہ سمجھی سے ان کی طرف دیکھا

”کیا مطلب تھارا ۔۔ کچھ سمجھی نہیں۔۔ ؟“

”چھوڑو نا ابھی ! ابھی کچھ نہیں سمجھیں گی تو ،،،لیکن آہستہ آہستہ جب سب کچھ دیکھے گی تو تجھ کو بھی سمجھ آجائے گا۔ بس اب تو دیکھتی جانا سب۔۔ ۔“ وہ کہہ کر سسی کے ساتھ ملکر ناشتہ باہر ڈائننگ ٹیبل پر لگانے لگی ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

""آؤ چاہت

یارم بلوچ نے چاہت کو سیڑھیوں سے اترتے ہوئے دیکھ لیا تھا ،مگر وہ سب کو ڈائننگ ٹیبل پر اکٹھے دیکھ کر گھبرائی ،ہوئی تھی تبھی سر جھکا کر دور کھڑی کشمکش میں مبتلا انگلیاں چٹخا رہی تھی یارم کی آواز سن کر اسے کچھ حوصلہ ملا تو وہ آہستہ آہستہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے اس کے پاس آئی اور اس کی تھا ئی پہ بیٹھ گئی ۔۔ ۔

فلک بلوچ نے سرعت سے نظروں کا زاویہ بدلا۔۔ ۔

ھاد بلوچ جو پانی پی رہا تھا اسکے منہ سے پانی کا فوارا چھوُٹا ۔۔۔ ۔

آتش بلوچ نظریں کھانے پہ مرکوز کیے مدھم سا مسکرایا۔۔ ۔

زرش بلوچ کی تو سر پہ لگی اور تلوں پہ ُبجھی۔۔۔ ۔

یارم بلوچ کو تو خود جھٹکا لگا تھا سب کے سامنے اسکی حرکت پہ ۔۔۔ ۔

جبکہ چاہت کے لیے جیسے یہ سب نیا نہیں تھا ۔۔۔۔ وہ نارمل تھی ۔۔۔۔ ۔

""دیکھ لیا ولایت سے بیوی لانے کا انجام ...؟

""ایسی بیہودہ حرکتیں کرنی ہوتی ہیں تو اسے کمرے میں ہی رکھا کر

"ایسے نہیں ہوتے مارے گھر کی بہوؤں کے طور"طریقے

زرش بلوچ نے چاہت کو تند نگاہوں سے گھورتے ہوئے کرخت آواز میں کہا ۔۔۔ ۔

تو چاہت کے چہرے کا رنگ پھیکا پڑا۔۔۔ ۔

"و۔۔۔ وہ ۔۔۔ میں برو کے ساتھ ایسے ہی بیٹھ کر کھانا کھاتی تھی ۔۔۔۔ ۔

"آپ ۔۔۔ نے ۔۔۔ کہا تھا نا کہ ۔۔۔ آپ مجھے ۔۔۔۔ ۔

وہ رک رک کر لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں اپنی صفائی پیش کر رہی تھی ۔۔ ۔

""تم چیئر پہ بیٹھو میں تمہیں کھانا سرو کرتا ہوں

یارم نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے ساتھ والی کرسی پہ بیٹھایا ۔۔ ۔

وہ نم آنکھوں سے اسے دیکھنے لگی ۔۔۔ ۔

""لو جی یہ کسر رہ گئی تھی ۔۔۔۔ اب میرا بیٹا بیوی کا نوکر بنے گا

وہ جل کر بولی ۔

""بس بھی کرو ۔۔۔ ۔

فلک بلوچ نے سخت لہجے میں زرش بلوچ کو کہا۔۔۔ ۔

وہ پانی کا گلاس میز پہ زور سے پٹخ کر منہ پھلا ئے کچن کی طرف بڑھ گئیں ۔۔ ۔ چاہت کو زیادہ تو کچھ سمجھ نہیں آئی بس اتنا ہی پتہ چلا کہ وہ عورت اس کی وجہ سے ناراض ہورہی تھی ۔۔۔ اس کی نیلی آنکھوں میں نمی گھلنے لگی۔۔۔ ۔

"I am with you"

""تم کسی کی بھی بات پہ دھیان نہیں دو خاموشی سے کھانا کھاؤ کل سے کچھ کھایا نہیں یارم نے اسکے نازک سے ہاتھ پہ اپنا بھاری ہاتھ رکھ کر اسے تحفظ اور اپنے ساتھ کا احساس دلاتے ہوئے نرمی سے کہا ۔۔۔۔ اور اس کے لیے سلائس اٹھا کر اس پہ مکھن لگاتے ہوئے پلیٹ میں رکھنے لگا ۔۔۔ ۔

چاہت سر جھکائے پلیٹ کو گھور رہی تھی ۔۔ ۔

!!!!"چاہت ۔۔ ۔

یارم نے اسے ویسے ہی بیٹھے دیکھا تو تنبیہی نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا ۔۔ ۔

چاہت نے فورا سلائس اٹھا کر بائٹ لی ۔۔ ۔

ھاد اور آتش بظاہر تو ناشتہ کرنے میں مگن تھے مگر دونوں کا دھیان نئے جوڑے کی طرف ہی تھا ۔۔۔ ۔ ھاد نے آتش کی طرف دیکھ کر شرارت سے آنکھ ونگ کی اور اسے یارم کا اپنی نئی نویلی دلہن کے لیے کئیر کرنے کا انداز دیکھ کر آپس میں نظروں ہی نظروں میں اشاروں سے باتیں کر رہے تھے ۔۔۔ ۔

"آج تمہاری دستار بندی ہے ،وقت سے پہنچ جانا ۔۔۔ ۔"فلک بلوچ گھمبیر آواز میں کہتے ہوئے ہاتھ صاف کرتے ہوئے ڈائننگ ٹیبل سے اٹھے اور باہر کہ طرف نکل گئے ۔۔۔ ۔

"ہیلو بھابھی کیسے مزاج ہیں آپ کے ؟

اب یارم ،ھا د، اور آتش ہی رہ گئے تھے ٹیبل پہ ۔۔۔۔ انہوں نے ماحول سازگار دیکھا تو اپنی بھابھی سے بات کرنے کی ٹھانی ۔۔۔ ۔

"چاہت لفظ "بھابھی "سن کر آگے کچھ سوچ ہی نہیں پائی ۔۔۔ اسکے نیلے تینوں کی پتلیاں حیرت سے دوچند ہوئیں۔۔۔۔ ۔

"جی ۔۔۔۔ آپ نے مجھے کچھ کہا ۔۔۔ ۔"؟

اس نے حلق سے بمشکل آواز نکلی ۔۔۔ یوں اجنبی شخص سے بات کرتے ہوئے ۔۔۔ ۔

!!!"ھاد ۔۔ ۔

یارم نے اسے خشمگیں نگاہوں سے گھور کر دیکھا ۔۔۔ ۔

"اوہو بھائی سا ۔۔۔۔ میں تو جسٹ بھابھی سا سے سلام دعا کر رہا تھا ۔۔ ۔ "ویسے بھابھی سا ۔۔۔۔ آپ نے اکیلے اکیلے ہی شادی کرلی امریکہ میں ۔۔۔ اپنے چھوٹے چھوٹے دیو روں کا بھی "خیال نہیں کیا

آتش بلوچ نے بھی مسکرا کر ہلکے پھلکے انداز میں چاہت سے کہا۔۔۔ ۔

"بھائی سا یہ بولتی تو ہیں نا ؟؟؟ کہیں گو نگ۔۔۔۔ ۔

ھاد نے چاہت کو خاموش دیکھا تو اپنے تئیں اندازہ لگایا۔۔ ۔

"مجھے بولنا آتا ہے ۔۔ ۔"چاہت خود کو گونگا بولے جانے پہ غصیلے لہجے میں جھٹ سے کہا ۔۔۔ ۔

اسکے تلملا کر جواب دینے پہ یارم بلوچ کے مونچھوں تلے عنا بی لبوں پر مسکراہٹ پھیلی۔۔۔ ۔

""آپ کیوں ہنس رہے ہیں انکل ۔۔۔ انہیں بتائیں نا میں گونگی نہیں ہوں اب کی بار قہقہ لگا کر ہنسنے کی باری ھاد بلوچ اور آتش کی تھی ۔۔۔۔۔ اپنے بھائی سا کی بیوی کے منہ سے اسکے لیے انکل سن کر وہ دونوں پیٹ پکڑ کر ہنستے ہوئے دوہرے ہونے لگے۔۔۔ ۔

""رکو تم دونوں یارم کرے تیور وں سے ان کے پیچھے بھاگا ۔۔۔۔ تب تک وہ دونوں ہنستے ہوئے بھاگ کر اس سے بچنے کے لیے بیرونی دروازہ عبور کرگئے ۔۔۔۔ ۔

چاہت فق نگاہوں سے انہیں ایک دوسرے کے پیچھے بھاگتے ہوئے دیکھ رہی تھی ۔۔ ۔

""آپ تو گھنی پیاری ہو جی

سسی جو ڈائننگ ٹیبل سے کھانے کے برتن سمیٹنے کے لیے آئی تھی۔ اس معصوم دکھائی دینے والی ۔۔۔ روئی جیسی نرم و نازک سی چاہت کو دیکھ کر ستائشی انداز میں بولی ۔۔۔ ۔

""آپ مجھے میرے کمرے میں چھوڑ دیں گی ۔۔۔۔ مجھے بھول گیا ہے اپنا کمرہ

چاہت نے اسکی بات کا جواب دئیے بنا تیزی سے کہا ۔۔۔۔ اسے نازش بلوچ سے ڈر لگ رہا تھا کہیں وہ یارم کی غیر موجودگی میں پھر سے آگئیں تو اور اسے ڈانٹنے لگ گئی تو وہ کیا کرے گی ۔۔۔ یہی سوچ کر اس نے جھرجھری لی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.