وہ گھومتے ہوئے ایک دم رک کر حیرانگی سے بولی ۔۔ ۔ "آج کل کے کبوتر بڑے فاسٹ ہیں ،زرا ڈیٹا پیکج لگا اور فیس بک سے ھاد بلوچ کی آئی ڈی چھان لے شاید اتہ پتہ "مل جائے
وہ کھکھلا کر بولی ۔۔۔ ۔
"امینہ یہ باد صبا جو چل رہی ہے ۔۔۔ کیا پتہ اس کے شہر سے اسے چھو کر آئی ہو ۔۔۔۔؟؟ ؟
""مجھے چھو کر مجھے صندل کردے
وہ اپنے رخساروں پہ ہوا محسوس کیے بوجھل آواز میں بولا۔۔۔۔ ۔
امینہ نے اسکی حالت پہ تاسف سے سر ہلایا۔۔۔ ۔
"امینہ کاش میں بھی ہوا ہوتی ۔۔۔۔ اڑ کر چلی جاتی اسکے پاس اسے چھو لیتی ۔۔۔۔ ۔
وہ مسرت سے لبریز لہجے میں بولی تو امینہ کھلکھلا کر ہنسی۔۔۔۔ ۔
"اس " ِحنا " میں اسی "کی صورت دکھائی دینے لگی ہے مجھے
وہ اپنی ہتھیلی پہ مہندی سے لکھا ھاد کا نام چوم کر مسکراتے ہوئے اپنا چہرہ دونوں ہاتھوں میں چھپا گئی ۔۔۔ ۔
""ٹھیک کہہ رہی ہیں اماں بی تو بالکل جھلی ہوگئی ہے اس ھاد کے عشق میں
امینہ اسکے شانے پہ چیت رسید کرتے ہوئے بولی ۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
"چاہت۔۔۔۔۔ ؟“
”جی آنٹی۔۔۔۔ ۔“ وہ بڑے آرام سے کرسی پر بیٹھی پانی پی رہی تھی۔ جب صوفی آہستہ آہستہ سے قدم اٹھاتی اس کے پاس آئیں ۔۔۔ ۔
”چا ہت بیٹا یہ جو لوگ تھے تمہارے بابا کے خاندان والے تھے۔ ۔“ انہوں نے آہستہ سے تحمل بھرے انداز میں کہا۔ دو تین دن سے انہیں بخار تھا لیکن وہ لاپرواہی سے چل پھر رہی تھی۔ آج تو ان میں بلکل ہی ہمت ختم ہوگٸی تھی اور کمزوری اور نقاہت محسوس ہو رہی تھی۔۔ لیکن چاہت کی حفاظت کے لیے اس کے پاس آگٸی تھیں اسے دیکھنے ۔۔۔۔ وہ اسے چھوٹے ہوتے سے جانتی تھیں۔ کہ کسطرح آدم نے اس نننھی پری کا خیال رکھا تھا اسکی غیر موجودگی میں وہ اسکا دھیان رکھتی تھیں۔ اور اب جب آدم ہوں اچانک سے کہیں چلا گیا تھا وہ پریشان ہو چکی تھیں۔ ایک تو اپنی طبیعت ٹھیک نہیں تھی پھر اسکی بھی پریشانی تھی کہ ایسے وقت میں انہیں کیا کرنا چاہیے تھا۔
”تو ہوں مجھے کیا ۔۔ ۔“ چاہت نے لاپرواہی سے کندھے اچکا کر کہا، اور پھر سے پانی کے گھونٹ بھرنے میں مصروف ہوگٸی،
”چاہت تمہیں پتہ ہے آدم کسی دوسرے ملک چلا گیا ہے جاب کے سلسلے میں ۔۔ ؟“
انہوں نے گویا اسکے سر پہ دھماکہ کیا۔۔۔ ۔
""یہ کیا کہہ رہی ہیں آپ ؟
،اس نے روہانسی انداز میں کہا، وہ اب رو دینے کو تھی
” مجھے تو خود بھی یقین نہیں ہورہا وہ ایسی لاپرواہی کیسے کر سکتا ہے اپنی جواں بہن کو اکیلے چھوڑ کر کیسے جا سکتا ہے ۔۔ ؟“ انہوں نے اس کی آڑی ہوئی رنگت دیکھ کر سوال کیا۔
”برو ایسا نہیں کر سکتے ۔۔۔ میں اکیلے اس گھر میں کیسے رہوں گی ۔۔ ۔“ اس نے تنہائی کے خیال سے ڈرتے ڈرتے لڑکھڑاتی آواز میں کہا۔
”بیٹا خدا ایک در بند کرتا ہے تو دوسرا کھول دیتا ہے ۔۔ ۔“ انہوں اس کی طرف دیکھ کر کہا پھر سر جھکا گٸی۔ چاہت زارو زار رونے لگی ۔۔۔ ۔
” بیٹا یہ رونے کا وقت نہیں اب تو خوشیوں کی سوغات تمہاری منتظر ہیں ۔۔ غموں اور دکھوں کی عمر تمام ہوئی ،اب تمہیں مسکرانا ہے ،آج سے تم ایک نئی دنیا میں جانے والی ہو ،جہاں سے تمہیں اپنے حصے کی خوشیاں کشید کرنی ہیں ،ان آنسوؤں کو پونچھ لو ۔۔۔۔ کیونکہ مجھے امید ہے وہ تمہاری آنکھوں میں کبھی آنسو نہیں آنے دے گا ۔۔ میری ان جہاندیدہ نظروں نے اسکی آنکھوں میں تمہارے لیے احساس دیکھا ہے ،خدا کبھی اپنے بندوں کو اسکی
،استطاعت سے زیادہ غم نہیں دیتا ،خدا نے تمہیں خوشیاں سمیٹنے کا موقع دیا ہے ،انہیں سمیٹ لو“ انہوں نے نرمی سے اسکے چاند چہرے کو اپنے ہاتھوں میں بھر کر یقین دلایا ۔۔۔۔۔۔ ۔
"آپ کیا کہہ رہی ہیں مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی ۔۔ ۔“چاہت نے ناسمجھی سے انکی طرف دیکھ کر پوچھا ۔۔۔۔ ۔ انہیں لگا چاہت کو اسکے نکاح کا بتائیں گی تو وہ نجانے کیسا ری ایکٹ کرے ۔۔۔ ان اس ٹینشن زدہ ماحول میں اتنی سردی میں بھی ماتھے پر شرمندگی سے پسینہ آ گیا تھا۔ لیکن اسے بتانا بھی ان کے لیے ضروری تھا ،کیونکہ اس کے پاس اور کوٸی راستہ بھی نہیں تھا۔
""چاہت بچے میں نے آپ کا نکاح آج یارم بلوچ سے طے کردیا ہے
”آنٹی یہ نکاح کیا ہوتا ہے ۔۔۔ ؟“ وہ حیرت زدہ نظروں سے انہیں دیکھتے ہوئے گویا ہوئی وہ تھوڑی دیر سوچ میں پڑ گئیں ۔۔۔ پھر اس کے کچے زہن کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے اس کے ہی طریقے سے سمجھانے لگیں ۔۔۔ ۔
” بیٹا ۔۔۔ پہلے آدم آپ کا خیال رکھتا تھا نا ۔۔۔ اور اب جب تک آدم واپس نہیں آ جاتا ۔۔۔ تب تک آپ کا خیال یارم رکھے گا ۔۔۔ جیسے آپ آدم کو تنگ نہیں کرتی تھی۔ اس کی ساری باتیں مانتی تھی ۔۔۔ ویسے ہی اب آپ یارم کی ساری باتیں ماننا اور اسے تنگ نہیں کرنا ۔۔۔ کیونکہ آپ تو گڈ گرل ہو نا ۔۔ ۔“
چاہت نے اثبات میں سر ہلایا ۔۔ ۔
”ہممم ۔۔۔ مگر مجھے کچھ اچھا نہیں لگ رہا برو کے بغیر ۔۔۔ انہیں کہیں نا جلدی سے واپس آجائیں ۔۔۔ انہوں نے تو کہا تھا کہ وہ میرے لیے سرپرائز لے کر آئیں ۔۔۔۔ نا تو وہ خود آئے اور نا سرپرائز لے کر آئے ۔۔۔ اب وہ آئیں گے نا تو میں نے ان سے ناراض ہوجانا ہے۔ بات ہی نہیں کرنی ۔۔۔ یوں کوئی چھوڑ کر جاتا ہے۔ انہیں پتہ بھی ہے میں ان کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ ۔“ اس نے صوفی کے سامنے اپنی شکایات کا پیارا کھول دیا ۔۔ ۔ ،ان کو چاہت کو دلاسہ دینے یا اور کچھ کہنے کی ہمت ہی نہ ہوٸی ۔ اسے روتے دیکھ کر
”چاہ ۔ ۔! ۔۔۔ روو مت نا ایسے روتی رہو گی تو کیسے چلے گا ؟“
وہ اسکے آنسوں کو پونچھنے لگیں ۔۔۔ ۔
”بیٹا یہ میرا فون نمبر رکھ لو مجھے اپنی خبر دیتی رہنا ۔ انہوں نے اپنا فون نمبر اک پرچی پہ لکھ کر اسکے ہاتھ میں رکھا۔ ،اب میں اپنی ذمہ داری سے آزاد ہونے جا رہی ہوں تمہیں ایک مضبوط رشتے میں جوڑ کر ۔ میں نے دیکھا ہے وہ اثر و رسوخ والا انسان سکت رکھتا ہے تمہیں سنبھالنے کی ،تمہارے بغیر دل تو نہیں لگے گا مگر کیا کریں یہ تو ازل سے ریت چلی آرہی ہے بیٹیوں کو ایک نا ایک دن اپنے اصل پیا کے گھر تو سدھار نا ہی پڑتا ہے۔ میں تمہاری اچھی زندگی کے لیے دعا کروں گی ۔“انہوں نے نم آلود آواز میں آہستہ سے کہا۔
”اپنا خیال رکھنا اور یارم کا بھی جب تک آدم واپس نہیں اجاتا ۔۔۔ رکھو گی نا ۔۔ ؟“ انہوں نے جواب دے کر اگلا سوال کیا۔
”میں رکھوں گی ۔۔۔ ۔“
” تم جلدی سے تیار ہوجاو وہ لوگ مولانا صاحب کو لے کر آرہے ہوں گے لاؤ میں تمہاری مدد کروں“ وہ اسکے کمرے کی طرف بڑھیں ۔۔۔۔ اور کبرڈ کھول کر دیکھنے لگیں۔ وہاں جینز اور شرٹ ،سکر ٹس کے علاؤہ کچھ بھی موقع کی مناسبت سے نہیں ملا تھا ۔۔ ۔
صرف ایک سرخ شال پہ نظر آئی تو وہ انہوں نے نکال کر چاہت کے سر پہ اوڑھا دی ۔۔۔ ۔
""وہ نکاح کر کہ تمہیں اپنے ساتھ لے جائے گا
وہ یکدم چونک کر دیکھنے لگی پھر نفی میں سر ہلایا۔۔ ۔
انہوں نے شفیق انداز میں اسکے سر پہ ہاتھ رکھا۔
"چاہت بچے میری زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ،میں تمہاری حفاظت کی ذمہ داری زیادہ دیر نہیں اٹھا پاؤں گی بہت مشکل سے یہ فیصلہ لیا ہے۔ مجھے کمزور مت کرو۔ انہوں نے اسکے آنسو پونچھے۔۔۔ تو چاہت نے انکا گرم ہاتھ تھام لیا ۔۔۔ ۔
ابھی ان کی بات پوری نہیں ہوٸی تھی کہ چاہت نے ان کے بخار سے سرخ ہوتے چہرے کو ہاتھ لگایا اور ان کے بخار سے تپتے چہرے کو دیکھ کر پریشانی سے بولی۔ ۔
""آپ کو بخار کب سے ہے؟
”دوتین دن سے۔ ۔“ ،انہوں نے دھیمے لہجے میں کہا
”تو آپ نے میڈیسن کیوں نہیں لیں ۔۔ ؟“
”لے رہی ہوں مگر فرق نہیں پڑ رہا بس تبھی ڈری ہوئی تمہارے معاملے میں اسی لیے یہ فیصلہ کیا ۔۔۔ آدم مجھے ....... اپنی ماں کا درجہ دیتا تھا اسی حثیت سے اتنا بڑا قدم اٹھا رہی ہوں“ وہ کہتے کہتے رک گٸی۔
” چاہت ۔۔۔ اگر اس فیصلے کو لینے سے مجھ سے کوئی کوتاہی ہوگئی ہو تو مجھے معاف کردینا بیٹا“ وہ اس کی بہت اچھی دوست بھی تھیں، تبھی بنا ہچکچاہٹ کے بولیں ۔۔۔ ۔
”آ۔۔۔ آپ ایسا کیوں کہہ رہی ہیں ۔۔۔ ؟“ اس نے روتے ہوئے کہا۔
” ارے ! روتے نہیں ۔۔ تم میری بیٹی کی طرح ہو۔ ۔“ انہوں نے پیار سے اس کو ڈیٹا۔ ۔
”اب جاؤ جلدی سے باہر لگتا بچے آگئے ہیں ۔۔ ۔“
”لیکن مم میں اکیلی کک کیسے جاٶں؟ مم مجھے تو کچھ پتا بھی نہیں۔“ وہ بہت جلد گھیرا جاتی تھی۔ ۔
” تم گھیراٶ نہیں۔۔ ۔ میں خود تمہارے ساتھ چلتی ہوں۔ ۔“ انہوں نے فوراً ہی اس کی ڈھارس بندھائی ۔ ۔
” ٹھیک ہے پھر میں شال لےلوں۔ ۔“اس نے شال اوڑھ کر انکی طرف دیکھا ۔۔۔ ۔
صوفی محبت پاش نظروں سے اسے دیکھنے لگی ۔۔۔ ۔
وہ بھیگی آنکھوں سے انہیں دیکھنے لگی پھر ان کے گلے لگتے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی آدم کی کمی اسے بری طرح سے کھلِ رہی تھی ،اور لفظ نکاح کے بارے میں اس نے پہلے کبھی زندگی میں نہیں سنا تھا جو اب ہونے جا رہا تھا وہ ،بے حد گھبرائی ہوئی تھی
"چاہت بیٹا شادی تو خوشی کا موقع ہوتا ہے اس پہ روتے نہیں ۔۔۔۔ او باہر چلیں ۔
وہ اسکی پیشانی پہ بوسہ دیتے ہوئے اسے اپنے ساتھ باہر لے آئیں ۔۔۔ ۔
صوفی نے اپنے بیٹے اور بہو کو بھی کال کر کہ یہاں بلا لیا تھا وہ بھی باہر موجود تھے ۔۔۔ ۔
"ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ مولانا صاحب نے کہا ۔۔ ۔
صوفی نے انہیں بتایا کہ اسکے والدین حیات نہیں اور بھائی بھی کسی وجہ سے موجود نہیں۔ میرا بیٹا اسکا ولی بنے گا
***
"انہوں نے کچھ سوچتے ہوئے گہرا سانس لیا ۔۔۔ ۔
چاہت نے دیکھا ایک ادھیڑ عمر شخص سر پہ ٹوپی پہنے ہاتھ میں کچھ صفحات لیے بیٹھا تھا اور دوسری کرسی پہ وہی شخص بیٹھا جو کچھ دیر پہلے منہ سے عجیب انداز میں گول گول دھواں نکال رہا تھا ۔۔ ۔
چاہت نے اسکی سرمئی آنکھوں میں دیکھا جہاں سرخ ڈورے نمایاں تھے ،تیکھی مغرور ناک،تراشیدہ مونچھوں تلے عنا بی لب باہم پیوست تھے،سیاہ سلکی بال پیشانی پہ لاپرواہی سے بکھرے ہوئے تھے ،چہرے پہ بلا کی سنجیدگی تھی ،وہ سپاٹ انداز میں ایک اچٹتی ہوئی نظر آتی ہوئی چاہت پہ ڈال کر نظروں کا زاویہ بدل گیا ۔۔ ۔
چاہت کو صوفی نے سٹول پہ بٹھا دیا۔۔۔ ۔
مولانا صاحب نے نکاح کے لیے پاکیزہ کلمات دہراتے ہوئے چاہت سے استفسار کیا ۔۔۔ ۔
""کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے؟
مولانا صاحب نے دوبارہ سے وہی کلمات دہرائے ۔۔۔ ۔
""کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے؟
چاہت نے حیرانگی سے فق نگاہوں سے پاس کھڑی صوفی آنٹی کی طرف اپنی نیلی سمندر جیسی آنکھوں سے دیکھا
***
""بیٹا قبول ہے کہتے ہیں تین بار ۔۔۔ آپ بھی انہیں جواب دو
انہوں محبت بھرے انداز میں اسے سمجھاتے ہوئے اسکے شانے پہ ہاتھ رکھ کر دباؤ ڈالتے ہوئے کہا ۔۔۔ ۔
..!!!"ق۔۔۔ قبو۔۔۔ قبول ہے
!!!!"قبول ہے ۔۔۔ ۔
!!!!" قبول ہے ۔۔۔ ۔
اس نے سامنے بیٹھے سنجیدہ شخص کو دیکھتے ہوئے کہا ۔۔ ۔
یہ سب سے بہت عجیب و غریب سا لگ رہا تھا۔ کبھی آدم کے بغیر کوئی کام نہیں کیا تھا ۔۔۔ آج اسکی کمی بہت محسوس ہو رہی تھی اسے ۔۔۔ ۔
چاہت سے قبولیت کی سند پاتے ہی انہوں نے اپنا رخ یارم بلوچ کی طرف کیا ۔۔۔ ۔
نکاح نامے پہ دونوں کے دستخط لیے ۔۔۔۔ ۔
دونوں اطراف سے ایجاب و قبول کا سلسلہ ختم ہوا تو سب نے انکی خوشگوار زندگی کے لیے ہاتھ بلند کیے دعا کی۔ پھر انہیں مبارکباد دی ۔۔۔ ۔
چاہت کی آنکھیں بھر آٸیں اور آنسو پلکوں کے بند توڑ کر رخسار پر بہنے لگ گٸے لیکن اس بار اس نے اپنے ! آنسو صاف کرنے کی کوشش نہیں کی تھی بلکہ ان کو بہنے دیا تھا ۔۔۔ ۔
،وہ اک نئی منزل کی مسافر بن چکی تھی جس سے وہ قطعی نا آشنا تھی
،،،،،بے سمت راستے
،،،،،اور
!!! منزلیں دھواں دھواں تھیں۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
آج بھی زبیدہ نے معمول کے مطابق نماز پڑھ کر قران پاک کی تلاوت کی اور پھر حویلی آگٸی ، شازیہ پہلے ہی وہاں موجود تھی ۔۔ وہ آلوؤں کو چولہے پہ چڑھا رہی تھی ابالنے کے لیے ۔۔۔ ۔
”کیا ہوا؟ آج تم اتنی خاموش کیوں ہو۔ ؟“ شازیہ خاموشی سے سر جھکائے اپنے کام میں لگی ہوٸی تھی،اس کو خاموش دیکھ کر اس کو حیرت ہوٸی،کیونکہ وہ بہت باتونی واقع ہوئی تھی ۔۔۔ ۔
” کک کچھ نہیں۔۔ ۔"اس نے پیچھے مر زرش بلوچ کو کچن کے دروازے میں ایستادہ دیکھ کر فقط اتنا ہی کہا ۔۔۔ ۔ ” میں نے ہی اسے خاموش رہنے کو کہا ہے۔ زبان کم چلاؤ دونوں اور ہاتھ چلاؤ جلدی سب تھوڑی دیر میں باہر صبح کے کھانے کےلیے میز پہ جمع ہوجائیں گے۔ اور تم کھڑی کھڑی میرا منہ کیوں دیکھ رہی ہو ۔۔ ؟“
"آلو کے پراٹھے بنانے ہیں جلدی سے آیا گوندھو۔۔۔۔ انہوں نے فریج سے چائے کے لیے دودھ نکالتے ہوئے ،زبیدہ سے کہا
زبیدہ نے آیا نکالا اور تیزی سے ہاتھ چلاتے ہوئے گوندھنے لگی ۔۔۔۔ تبھی اسے ایسی شدید قسم کی کھانسی آئی جو رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی ۔۔۔ ۔
کھانس کھانس کر اس کے حلق میں کانٹے اگ آئے تھے۔۔۔ ۔
"زبیدہ ہاتھ نکال اپنا آٹے سے ۔۔ ۔
پیچھے ہوجا ۔۔۔ ۔
""کیوں بیماری پھیلا رہی ہے آیا کی طرف منہ کر ۔۔۔۔ سب بیمار ہو جائیں گے
""جا ۔۔۔۔ جاکر ہاتھ دھو
زرش بلوچ نے اسے کچن میں لگے نل کی طرف دھکیلا ۔۔۔ ۔
وہ کھانستے ہوئے ہاتھ دھونے لگی ۔۔۔ ۔
""اب گھر جا کل سے کام پہ آنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ۔
انہوں نے سنجیدہ انداز میں کہا ۔۔۔ ۔
”لیکن کیوں۔۔ ؟“اس نے فق نگاہوں سے انہیں دیکھتے ہوئے پوچھا۔۔۔ ۔
”تو بیمار ہے اپنا علاج کرا پہلے ۔۔۔ پھر آیا“
....!!!!!"لیکن وڈی سردارنی مارے گھر کا تو چولہا چوکھا تھارے دم سے چلتا ہے ۔۔۔ یہاں کام ناہی کروں گی تو پیٹ کہاں سے بھریں گے ہم "ماں بیٹی ؟
وہ کھانستے ہوئے بے دم سی ہوکر بمشکل لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں بولی۔۔۔ ۔
"اچھا ٹھیک ہے پھر کل سے اپنی بیٹی کو بھیج دینا ۔۔۔ کام کے لیے ۔۔۔ ۔
انہوں نے آیا گوندھ کر ایک برتن میں نکالا ۔۔۔ ۔
اور پلٹ کر کہا ۔۔۔ ۔
تو زبیدہ "جی اچھا "کہتے ہوئے سر جھکائے باہر نکل گئی۔۔۔۔۔۔ ۔
!"سلام بابا سائیں
ھاد نے تیزی سے سیڑھیاں اترتے ہوئے نیچے آ کر فلک بلوچ کو سامنے دیکھتے ہوئے کہا۔
""کتنی بار کہا ہے ھاد ....پورا اسلام وعلیکم کہا کرو ...یہ سلام کیا ہوتا ہے ؟؟ ؟
اس سے پہلے کہ فلک بلوچ اسکے سلام کا جواب دیتے زرش بلوچ جو کچن سے آلو کے پراٹھے لیے باہر آرہی تھیں ۔۔۔ اسے گھرُ کتے ہوئے بولیں ۔۔ ۔
"ماں سا یہ ھاد بلوچ کا سٹائل ہے ۔۔۔ ۔"اب پلیز یہ مت پوچھنا کہ سٹائل کیا ہوتا وہ پھر کبھی سمجھاؤں گا ۔۔۔ ۔ "ابھی تو یہ گرما گرم بھاپ اڑاتا ہوا پراٹھا میری پلیٹ میں رکھیں ۔۔ ۔
وہ ڈائینگ کی کرسی گھسیٹ کر اس پہ بیٹھتے ہوئے بولا ۔۔۔ ۔
""تیرے لیے نہیں یہ آتش کے لیے بنایا ہے اسے پسند ہے
"اسلام وعلیکم ماں سا بابا سائیں ۔۔۔۔ ۔
آتش بلوچ نے اپنے مخصوص دھیمے لہجے میں مسکراہٹ لیے کہا ۔۔۔ ۔
!!!"وعلیکم السلام
فلک بلوچ اور زرش بلوچ دونوں نے بیک وقت اسکے سلام کا جواب دیا ۔۔ ۔
فلک بلوچ اور آتش بھی اپنی اپنی کرسی پر بیٹھ گئے۔ ۔
"یہ تو نا انصافی ہے میرے ساتھ ماں سا۔۔۔ ۔ یارم بھائی سا آپکے پہلے اور لاڈلے بیٹے ۔۔۔۔ اور یہ آتش کب تک آپ کو ُچنو منوُ بیٹا رہے گا ۔۔ ۔ ان دونوں کی عمر نہیں رہی اب لاڈ کرنے کی ۔۔۔ ۔
کبھی تو مجھ درمیان والے پہ بھی پیار ُلٹا لیا کریں ۔۔۔ ۔
....کہیں مجھے ساتھ والے گاؤں سے تو نہیں اٹھایا
وہ شاکی نظروں سے انہیں کہتے ہوئے چہرے پر خفگی لائے ناراضگی سے بولا ۔۔۔ ۔
اس نے آتش کی پلیٹ میں سے پراٹھا اٹھا کر اپنی پلیٹ میں رکھا ۔۔۔۔ اور لقمہ منہ میں ڈالا ۔۔ ۔
آتش نے مسکرا کر ھاد کی طرف دیکھا تو اس نے شرارت سے آنکھ ونگ کی ۔۔۔ ۔
"مارے لیے تو تم تینوں ہی برابر ہو ۔۔ ۔ ۔ بس یارم میری پہلی اولاد ہے تو اس سے بس تھوڑا سا زیادہ پیار کرتی ہوں "وہ صاف گوئی سے بولیں ۔۔ ۔
"نجانے کب آئے گا واپس ۔۔۔ ماری تو آنکھیں ترس گئیں ہیں اس کی راہ تکتے تکتے۔۔۔ ۔
وہ وہیں موجود ایک خالی کرسی پہ آہستگی سے بیٹھ کر رنجیدہ لہجے میں بولیں ۔۔۔ ۔
"ماں سا میری بات ہوئی تھی بھائی سا جلدی واپس آرہے ہیں ۔۔۔۔ آتش بلوچ نے لسّی کا گھونٹ بھرتے ہوئے بتایا ۔۔ تاکہ انکی افسردگی کچھ کم ہو ۔۔۔ ۔
""بس جلدی سے واپس آجائے ۔۔۔ پھر میں اپنی پسند سے اسکا بیاہ کروں گی
وہ حسرت ذدہ میں بولیں ۔
سب نے خوشگوار ماحول میں کھانا کھایا ۔۔۔ ۔
"آج میلہ لگا ہے۔ شاہ صاحب سے مل لینا جا کر ۔۔۔۔ انہوں نے ھاد کو کہا جو اپنا سروز ہاتھوں میں لیے اسے ہلکا ہلکا بجا رہا ۔۔۔۔ اسکی تاروں میں سے دھیمے دھیمے ُسر بج رہے تھے ۔۔ ۔
""جی بابا سائیں میں مل لوں گا شاہ صاحب سے
"آتش تم بھی جاو گوٹھ کے لوگوں کو اچھا لگے گا کہ ہم سرداروں میں سے وہاں کوئی ہوگا تو انہیں برابری کا احساس ہوگا ۔۔۔ ۔
"جی بابا سائیں میں چلا جاؤں گا ۔۔۔۔ ویسے بھی دھوپ ڈھلنے پہ ہی میلہ شروع ہوگا میں چلا جاؤں گا ۔۔۔ ۔
"ھاد میں جانتا ہوں کہ تمہیں اس سروز سے بہت محبت ہے ،مگر بیٹا ہر وقت اسے مت پکڑا"کرو ۔۔۔ ۔
انہوں نے پیار بھری ڈانٹ پلائی ۔۔۔ ۔
"تم میرے ساتھ زمینوں کا کام دیکھ رہے ،مستقبل میں تمہیں میری جگہ لینی ہے ،خاندانی دستار تمہارے سر پہ سجا کر میں ان ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجانا چاہتا ہوں ۔۔ ۔
اور ایک سردار کے ہاتھوں میں سروز نہیں بندوق اچھی لگتی ہے "
وہ رعب دار آواز میں بولے ۔۔۔ ۔ "بابا سائیں بندوق تو خون ریزی اور نفرت کے ماحول کو چنگاری دیتی ہے۔ لیکن میرے اس سروز کے تاروں سے "صرف محبت اور امن کے ُسر نکلتے ہیں
"ھاد جس علاقے میں ہم رہ ہیں ،اس کے باہر نکلیں تو دشمنی کے سائے تلے گولیوں کی تڑتڑاہب اور تلواروں کی کھٹک گونجتی ہے ۔۔۔ ۔
"دشمنوں سے نپٹنے کے لیے سروز سے نہیں بندوق اور تلوار سے کام لیا جاتا ہے ۔۔۔ ۔
انہوں نے انہیں حقیقت کا آئینہ دکھایا۔۔۔ ۔
"ھاد اپنے آپ کو اس سروز کی دھن میں اتنا نا کھو دینا کہ تم سردار بننے کی حثیت ہی کھو دو ۔۔۔ ۔
"پہلی تو بات یہ بابا سائیں بے شک میں آپکے ساتھ ساری زمینوں کا کام دیکھتا ہوں ۔۔۔ لیکن مجھے اس سرداری اور اس دستار بندی کے کاموں سے دور ہی رکھیں ۔۔۔۔ یہ حق یارم بھائی سا کا ہے ۔۔۔ وہ بڑے ہیں ۔۔۔۔ یہ ذمہ داریاں آپ انہیں سونپ دیں ۔۔۔ ۔
"بابا سائیں پلیز آپ برا نا مانیں تو میں بھی یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آج تک تو آپ نے کبھی ان بندوقوں اور تلواروں "کی بات نہیں کی تو پھر آج ایسا کیوں ۔۔۔۔۔ ؟
آتش بلوچ جو کب سے ان کی گفتگو سن رہا تھا بالآخر بول اٹھا ۔۔۔ ۔
"کیوں کہ اب تک میں سب سنبھال رہا تھا ۔۔۔ کیا تین جوان بیٹیوں کے ہوتے ہوئے میں آرام نہیں کرسکتا ۔۔۔۔ تم لوگوں کو ہمیشہ اس دشمنی سے دور رکھا ہے میں نے ۔۔۔۔ لیکن اب وقت آگیا ہے کہ تمہیں یہاں رہنے کے طور طریقے سکھاؤں ۔۔۔۔ تاکہ تم لوگ اور کچھ نہیں تو اپنا دفاع کرنے کے قابل بن سکو ۔۔۔۔ انہوں نے رسان سے سمجھانا چاہا ۔۔ ۔
"بابا سائیں ہم اپنے پیار اور محبت بھرے انداز سے دشمنوں کو سمجھائیں گے ۔۔۔ ضروری نہیں کہ ہر کام تلوار اور "بندوق سے کیا جائے
آتش بلوچ نے دلیل پیش کی۔۔۔ ۔
""اور اگر کبھی ہمارے دشمنوں نے تمہیں بندوق اٹھانے کی مجبور کردیا تو ؟
انہوں نے ابرو اچکا کر سپاٹ انداز میں پوچھا ۔۔۔ ۔
"بابا سائیں اگرایسا ہوا تو یہ ہاتھ انصاف کے لیے تلوار بھی اٹھا سکتے ہیں ۔۔۔ ۔
آتش بلوچ نے دیوار پہ لگی دو تلواروں میں سے ایک میان میں سے نکال کر درشت آواز میں کہا ۔۔۔ ۔
ھاد بلوچ کا بھی خون ابلنے لگا ۔۔۔۔ اس نے سروز صوفے پہ پھینک کر بندوق اٹھائی ۔۔۔ ۔
سرداروں کے خون نے جوش ما را ۔۔۔۔ ان کا ردعمل دیکھ کر فلک بلوچ کے سپاٹ چہرے پہ مسکراہٹ پھیلی