Chapter 6: باب 6

""مجھے امید ہے میرے بیٹے اس علاقے کے لیے اچھے اور انصاف پسند سردار واقع ہوں گے

انہوں نے ھاد بلوچ کاش انہ تھپتھپاکر کر مان بھرے انداز میں کہا۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

"ممانی سا امینہ کہاں ہے آج حویلی بھی نہیں آئی مجھ سے ملنے "؟

ھادیہ کی نظریں ادھر ادھر اسے ہی تلاش کررہی تھیں ۔۔ ۔

"بیٹا وہ ساتھ والوں کی طرف گئی ہے آج میلہ ہے نا تو سب کو ساتھ لے جانے کی تیاری کر رہی تھی ۔۔۔ ۔

""امینہ جائے گی میلے میں ؟

اس نے حیرت سے پوچھا ۔۔ ۔

"ہاں مجھے تو یہی کہہ رہی تھی ۔۔۔ ۔"وہ رسوئی کی طرف بڑھتے یوئے بولیں ۔۔ ۔

""کیوں تم نہیں جا رہی ؟

""ممانی سا میں پہلے کبھی گئی نہیں ۔۔ ۔

"جاکر دیکھو بہت مزہ آئے گا ۔۔۔ تم شہر سے ابھی اپنی پڑھائی مکمل کر کہ لوٹی ہو ۔۔ میری مانو تو۔ اپنے گاؤں کو دیکھو اچھا لگے گا ۔۔ ۔"انہوں نے اپنے تئیں اسے مشورہ دیا ۔۔۔۔ ۔

""جی ضرور

""اچھا میں شمشیر کے لیے روٹی ڈال لوں ۔۔۔ ۔

وہ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئیں۔ ۔۔ ۔

""امینہ چھوڑ میری آنکھیں امینہ نے دبے پاؤں آکر پیچھے سے ہاتھ گزارتے ہوئے ھادیہ کی آنکھوں پہ اپنے دونوں ہاتھ رکھ دئیے تو ھادیہ نے اسے فورا پہچان لیا ۔۔۔ ۔

""ارے تجھے ان آنکھوں کی ضرورت کب سے پڑنے لگی ۔۔۔ تجھے تو تیرا ھاد بند آنکھوں سے بھی دکھائی دیتا ہے امینہ نے اس کی آنکھوں سے اپنے ہاتھ ہٹائے بنا کہا ۔۔۔ ۔

""یہ تو تم نے بالکل ٹھیک کہا وہ تو ہر دم مجھے میرے من کی آنکھوں میں دکھائی دیتا ہے

سامنے والے کمرے کا دروازہ کھلا تو شمشیر کی نظریں سامنے بیٹھی ھادیہ پہ پڑیں ۔۔۔ ۔

لائٹ فیروزی رنگ کے سوٹ اور ہم رنگ دوپٹے میں وہ آسمانی حور لگرہی تھی ۔۔۔ ۔

وہ یک یک اسے دیکھے گیا ۔۔۔ ۔

""اچھا پیچھے کر نا اپنے ہاتھ

ھادیہ نے جھنجھلا کر کہا۔۔ ۔

"پہلے مجھے شعر سنا پھر چھوڑ وں گی ۔۔۔۔ امینہ نے شرط رکھی ۔۔۔ ۔

شاعری لکھنا ھادیہ کا پسندیدہ مشغلہ تھا ۔۔۔ ۔

،میرا وہ ہو ،جو نگاہوں میں حیا رکھتا ہو

،ہر قدم ساتھ چلنے کاعزم وفا رکھتا ہو

،ناز اس کے نہ اٹھاؤں تو شکایت نہ کرے

،ہر غم سہہ کر بھی ہنسنے کی ادا رکھتا ہو

شمشیر بلوچ اس کاشعر سن کر عش عش کر اٹھا۔۔۔۔ اور مسکراتے ہوئے اسےاپنی نظروں کہ حصار میں لیا ۔۔ ۔ !!!"واہ ۔۔ ۔

!!!"واہ۔۔۔!!!۔۔ ۔

شکایت نا کرے ....امینہ اسے شرارت سے چھیڑتے ہوئے بولی۔۔۔ ۔

"حب کر ۔۔۔ کہیں کسی نے سن لیا تو ؟

"ھادیہ نے اسے گھور کر کہا ۔۔ ۔

"ہائے امینہ نجانے وہ دن کب آئے گا "جب "وہ میری آنکھوں کے سامنے ہوگا

ھادیہ امینہ کے بازوں پکڑتے ہوئے اسے زور سے گول گول گھماتے ہوئے شوخ لہجے میں بول رہی تھی۔ ۔۔۔ ۔ اچانک گھومتے ہوئے وہ ایک چٹان نما وجود سے ٹکرائی۔ ۔

تو ٹھٹھک کر وہیں رکی ۔۔ ۔

شمشیر بلوچ مسکراتی نگاہوں سے اسے اپنی نظروں میں سموئے ہوئے تھا ۔۔۔ ۔

"آجا شمشیر کھانا لگ گیا ہے "اسکی والدہ کی آواز آئی تو وہ مبہم سی مسکراہٹ اچھالتے ہوئے اندر کی طرف بڑھ گیا

***

"امینہ مجھے بہت ڈر لگتا ہے شمشیر بھائی سا کے خوفناک چہرے سے ۔۔۔ ۔

وہ دھیمی آواز میں بڑ بڑا ئی۔۔۔ ۔

"تیری اطلاع کے لیے بتا دوں کہ " جس کی تو بات کر رہی ہے وہ میرے ہی بھائی سا ہیں

امینہ ابرو اچکا کر بولی ۔۔ ۔

""ویسے وہ بچپن سے ہی ایسے خوفناک اور غصیلے ہیں ۔۔۔ ان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں انکی شکل ہی ایسی ہے وہ بھی ھادیہ کو دیکھ کر ہلکے پھلکے انداز میں بولی ۔۔۔ تو دونوں ہنسنے لگیں ۔۔۔ ۔

""میں " نے سنا ہے تو میلے میں جانے کی تیاریاں کر رہی ہے

"ہاں نا چلتے ہیں ۔۔۔ میری اور بھی بہت سی سہیلیاں بھی جا رہی ہیں ۔۔۔ ۔

"اچھا چل ٹھیک ہے ۔۔۔ صبح بابا سائیں کو اپنی نئی غزل سنا رہی تھی تو بابا سائیں نے بتایا کہ دربار پہ ایک شاہ صاحب ہیں وہ شاعری کی اصلاح بھی کرتے ہیں۔ تو میں اپنی غزل کا آخری مصرعہ ان سے مکمل کروا لوں گی

***

"ھادیہ مگر وہ تو صوفیانہ شاعری کرتے ہیں ۔۔۔ اور تیری شاعری تو تیرے ھاد بلوچ پہ ہوگی ۔۔۔ ۔"امینہ نے کھکھلا کر کہا ۔۔۔ ۔

""تیری زبان کھینچ لوں گی اگر اس کا نام بھی تیری زبان پہ آیا ۔۔۔۔ وہ صرف میرا ہے۔

وہ ایرا کر بولی ۔۔ ۔

!"اوہ۔۔۔ ہ۔۔۔ ہ۔۔۔۔ ہ۔۔۔ ۔

!!!!!"اتنی جلن ۔۔۔ ۔

... !"ہاں ہے تو ...؟

...."اس کی طرف دیکھنا تو دور کی بات میں تو اسکا نام بھی کسی کو نا لینے دوں

وہ سر جھٹک کر بولی ۔ ۔

""وہ صرف تیرا ہی ہے ۔۔۔۔ چل پھر شام کو ملتے ہیں اکٹھے چلیں گے میلے میں

""ہاں ٹھیک ہے

وہ حامی بھر کر چلی گئی ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

***

زبیدہ گھر واپس جلدی آگئی تو سسی نے حیرانگی سے انہیں دیکھ کر استفسار کی ا۔۔ ۔

"کیا ہوا ماں سا آج تو اتنی جلدی واپس آگئی "؟

" "سسی زرا پانی تو لاکھ دے منے دوا لینی ہے

وہ کھانستے ہوئے کچی اینٹوں سے بنے صحن کے بیچوں بیچ رکھی بان کی چارپائی پہ بیٹھتے ہوئے بولیں ۔۔ ۔

"جی ماں سا ابھی لائی ۔۔ ۔

سسی سرعت سے ایک طرف رکھے گھڑے کی طرف بڑھی اور گلاس بھر کر پانی لیے انکی طرف آئی ۔۔ ۔

..!"یہ ماں سا

اس نے گلاس انکی طرف بڑھایا ۔۔۔ ۔

""کیا ہوا ماں سا ۔۔۔۔ کچھ بتا بھی

"بڑے دنوں سے اس کھانسی نے تنگ کیا ہوا ہے۔۔۔ وڈی سردارنی نے جلدی چھٹی دے دی ۔۔۔ ۔

""تو دوا کہاں سے لائی ہے

اس نے تشویش بھرے انداز میں پوچھا ۔۔ ۔

"اور کہاں سے لانی ہے اپنے گوٹھ کے ایک ہی تو حکیم صاب ہیں اسی سے لائی ۔۔۔ ۔

"ماں سا تو نا شہر سے اپنا علاج کرا ۔۔۔ امینہ بتا رہی تھی وہاں کے طبیب بڑے قابل ہو "ے ہیں

""""جھلی نا ہو تو

"ہم غریب کہاں ان شہری طبیبوں کا علاج کرا سکیں ہیں ۔۔۔۔ اتنے پیسے کہاں سے لاویں گے؟

"رب نے نصیبوں میں اور زندگی لکھی ہے تو کچھ نا ہوے گا ۔۔ ۔

""ماں سا ایسے نا کہا کر کیوں میرا جی جلاتی ہے ۔۔۔ اک تھارے سوا مارا ہے ہی کون؟

"چل تو لیٹ جا میرا تیرا سر دباتی ہوں ۔۔۔ ۔

زبیدہ وہیں چارپائی پہ لیٹ گئی تو سسی اسکا سر دباتی تو کبھی ٹانگیں ۔۔۔ ۔

زبیدہ بے چین سی تھی ۔۔۔ اور بار بار اٹھ کر کھانسنے لگتی ۔۔۔ ۔

تھوڑی دیر بعد دوائی نے کچھ اثر کیا تو انکی کھانسی کو کچھ سکون ملا ۔۔۔ ۔

"سسی تو ابھی تک تیارنہیں ہوئی میلے میں جانے کو ؟؟ ؟

امینہ نے دروازے کے اندر جھانک کو آواز لگائی ۔۔ ۔

""ماں سا کی طبیعت ٹھیک نہیں۔۔۔۔ مارے کو نا جانا ۔۔۔ تو چلی جا

سسی نے وہیں بیٹھے بیٹھے ہانک لگائی۔۔ ۔

""جا سسی تو چلی جا ۔۔۔ اب میں ٹھیک ہوں

زبیدہ نے بند آنکھوں سے کہا ۔۔ ۔

"تو نے سوچ بھی کیسے لیا ماں سا ۔۔۔ ایسی حالت میں تھارے کو اکیلا چھوڑ کر میں خود موج مستی کرنے نکل جاؤں "میں تنے کہہ رہی ہوں نا جا چلی جا ۔۔۔۔ تو خوش ہوے گی تو میرا من اپنے آپ خوش ہوجاوے گا ۔۔۔ ۔

"بس جانے سے پہلے جانوروں کو پٹھے ڈال جانا ۔۔۔ کہیں وہ بھوکے نہ رہ جا ویں ۔ ۔

"ماں سا وہ تو میں کردوں گی ۔۔۔ پر سوچ لے ۔۔۔ میں چلی جاؤں نا ۔۔۔ تو سچ میں ٹھیک ہے نا ؟

""جا بھی ۔۔۔ کیوں دماغ چاٹ رہی ہے۔ ؟

""اچھا ماں سا ۔

وہ جلدی جلدی بندھی ہوئی بھیڑ بکریوں کو چارہ ڈالنے لگی ۔۔۔ ۔

""ماں سا آپ کو بھوک لگی ہے تو روٹی ڈال دوں ؟

"یا "۔۔۔ بھوک ناہی ہے ۔۔۔ تو زرا یہ بکھرا ہوا چارہ جھاڑو سے سمیٹ دے

""جی ماں سا

اس نے ڈھیلے ہاتھوں سے جھاڑو گھماتے ہوئے چارہ سمیٹنے کی بجائے مزید صحن میں بکھیر دیا ۔۔ ۔

""کوئی بھی کام تجھ سے ڈھنگ سے تو ہوتا نہیں

""تجھے تو محلوں میں پیدا ہونا چاہیے تھا

انہوں نے خشمگیں نگاہوں سے اسے گھورتے ہوئے جلتے کڑھتے ہوئے کہا ۔۔ ۔

"" ہاں تو ۔۔۔ محلوں میں پیدا ہونے دیتی کیوں لے آئی مجھے یہاں

""تیرا کچھ نہیں ہوسکتا

انہوں نے اٹھ کر بیٹھتے ہوئے تاسف سے سر ہلایا۔۔ ۔

..!"ہاں یاد آیا سسی

وہ سوچتے ہوئے بولیں ۔۔ ۔

""کیا ماں سا ؟

"صبح سے حویلی چلی جانا مارے حصے کے کام کرنے ہوں گے ۔۔۔ میں ٹھیک ہو جاؤں تو خود چلی جاؤں گی ۔۔۔۔ تنے تو پتہ ہے نا منے زرا بھی بھلا نہیں لگتا تیرا کام کرنا ۔۔۔ پر ماری بھی مجبوری ہے ،کام پہ نا جا ویں گے تو "روٹی کہاں سے کھاویں گے

"ماں سا تنے ہمیشہ مارے کو منع کیا حو یلی جانے سے ۔۔۔ سچ مارے کو بڑا چاہ تھا وہاں جانے کا ۔۔۔ ہمیشہ باہر سے "دیکھی ہے حویلی باہر سے تو گھنی چوکھی لاگے مارے کو ۔۔۔ اندر سے بھی اچھی ہی ہووے گی "صبح جائے گی تو دیکھ لینا اور ہاں وہاں ایسے کام نا کرنا وڈی سردارنی بہت غصہ کرتی ہیں کام ٹھیک نا ہووے تو "۔۔۔ ماری بیغرتی نا کروا دیجیو حویلی میں جانے کا سن کر سسی کی آنکھوں میں چھوٹے سرکار سے ملنے کا سوچ کر ملن کے دیپ جل اٹھے ۔۔۔۔ مسرت کے باعث اسکی آنکھوں کی چمک میں اضافہ ہوا۔۔ ۔

""ماں سا عید والا جوڑا پہن لوں میلے میں

اس نے زبیدہ کے گھٹنے سے لگ کر فرمائش کر ڈالی ۔۔۔ ۔

""کتنی بار سمجھاؤں وہ جوڑا تھاری شادی کے کپڑوں میں رکھ دیا ہے ،جا ۔۔۔ کوئی دوسرا پہن لے

انہوں نے ڈیٹ کر کہا ۔۔ ۔

"مان جا نا ماں سا ۔۔۔ میری سب سکھیوں نے نئیے جوڑے پہنے ہوں گے اور میں ۔۔۔ ۔

وہ افسردہ لہجے میں بولی ۔۔۔ زبیدہ نے اسکے لہجے میں یاسیت گھلی محسوس کی تو ۔۔۔۔ گہرا سانس لیا ۔۔۔ ۔

اسے پھر سے کھانسی لگی ۔۔۔ ۔

""ماں سا پانی پی

سسی نے اسکے منہ سے پانی کا گلاس لگایا اور اسکی پشت تھپتھپائی ۔۔۔ ۔

کچھ دیر میں اسکی کھانسی ٹھیک ہوئی تو اس نے سسی کو تیار ہوکر جانے کے لیے کہہ دیا ۔۔۔ ۔

سسی شیشے کے سامنے کھڑی اپنی تیاری کو دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔ اس دیوار پہ لگے چھوٹے سے شیشے میں اسے بس اپنا چہرہ دکھائی دے رہا تھا ۔۔۔ ۔ سنہرے چہرے پر پیا ملن کی چمک پھوٹ رہی تھی ،اس نے اپنی بادامی آنکھوں میں کاجل کی لکیر لگائی ۔۔۔ جس سے اسکا چہرہ اور بھی دمک اٹھا۔ ۔

اپنے گھنٹوں تک آتے لمبے بالوں کی چٹیا گوندھ کر اسنے شانے کے ایک طرف ڈالی ۔۔ ناک میں باریک سی تار گول گھما کر پہنی ہوئی تھی پاؤں میں باریک سی پائل ۔ وہ آتشی گلابی لہنگا چولی پہنے سر پہ چنری اوڑھے ،جانے کے لیے بالکل تیار تھی ۔۔۔ ۔

""سسی جلدی واپس آئیں

باہر نکلتی ہوئی سسی کو زبیدہ نے پیچھے سے ہانک لگائی۔

""جی ماں سا

وہ مرے بنا بولی اور تیزی سے باہر نکل گئی ۔۔۔ ۔

"ہائے سسی آج تو قیامت لگ رہی ہے ۔۔۔ امینہ نے اسکے شانے سے شانہ مارتے ہوئے شرارت سے کہا ۔۔ ۔ ""زیادہ بکواس نا کر

"لے بھلا اس میں بکواس کی کیا بات ہے؟ ؟

"میں تو ان لوگوں کا سو "چ رہی ہوں جنہیں تو آج ان قاتل نگاہوں سے گھائل کرنے والی ہے

امینہ نے کھکھلا کر کہا ۔۔ ۔

"چل ہٹ "سسی نے جھینپ مٹانے کو اسکی پشت پہ دھماکا جڑ دیا ۔۔۔ ۔

وہ سب سکھیوں کے ساتھ ملکر میلے کی جگہ کی طرف بڑھ گئیں ۔۔۔۔ ۔

""ارے وہ دیکھ سسی آسمانی جھولا

امینہ نے اسکی توجہ گول گول گھومنے والے میلے کے سب سے اونچے اور بڑے جھولے کی طرف دلائی ۔۔۔ ۔ ""چل آ اس میں بیٹھتے ہیں

وہ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے ہنستے ہوئے اپنے لہنگے زمین سے زرا اٹھائے جھولے کی طرف بھاگیں ۔۔۔ ۔

""یہ کیا؟

""آپ نے اسے جوتے کیوں نہیں پہنائے

آتش بلوچ نے ایک بچے کو ننگے پاؤں ریت پہ چلتے دیکھ اسکے ساتھ چلتی ہوئی اسکی ماں سے حیرت زدہ آواز میں پوچھا ۔۔۔ ۔

دیکھا تو اسکی ماں بھی جوتوں کے بغیر تھی ۔۔۔ ۔

""جس کے پاس کھانے کو پیسے نا ہوں وہ جوتے کہاں سے خر دیدے گا

اس عورت نے غصے اور غم کے ملے جلے انداز میں کہا۔۔۔ ۔

"ہم کمی کمین لوگ ہیں ،ہمیں کون پوچھتا ہے ۔۔۔۔ اس نے رنجیدہ لہجے میں کہا۔۔ ۔

"ویسے آپ کون ہیں "؟

"کہیں سرداروں میں سے تو نہیں "؟

اس نے آتش بلوچ کا ظاہری طور پر جائزہ لیتے ہوئے سوال کیا ۔۔۔ ۔

وہ بلیک جینز اور بلیو شرٹ میں ملبوس شانوں پہ علاقائی چادر لیے ہوئے یہاں کے لوگوں سے قدرے مختلف لگا

***

""نا سردار اور نا کمی کمین

"فی الحال تو خود کو ایک انسان سمجھ رہا ہوں ۔۔۔ ۔

اور انسانیت کے ناطے میرے اندر کا انسان یہی کہہ رہا ہے کہ آپکو میری مدد کی ضرورت ہے ۔۔۔ ائیے میرے "ساتھ

اس نے نہایت شائستگی سے کہا ۔۔۔۔ وہ عورت اسکے لہجے اور انداز و بیاں سے خوب متاثر ہوئی ۔۔۔ ۔

""یہ لیجیے یہ پہن کر دیکھیں آتش بلوچ نے اپنے اندازے کے مطابق دو جوتیوں کے جوڑے خریدے اور اس عورت کی طرف بڑھائے

***

نیچے بیٹھ کر بچے کے ننگے پاؤں میں خود جوتا پہنا کر دیکھنے لگا کہ اسے سائز ٹھیک ہے یا نہیں

"آپ "بھی پہنیں

اس نے اس عورت کو وہیں ساکت کھڑا پایا تو کہا ۔۔ ۔

"ج۔۔۔ جی ۔۔ ۔

اس نے فورا جوتا پہنا ۔۔۔ ۔

""یہ رکھ لیں اسے میلے میں سے کچھ کھانے کے لیے خرید دیں جو اسے پسند ہو

آتش بلوچ نے کچھ مناسب رقم اس عورت کے ہاتھ میں رکھ کر اس چھوٹے سے بچے کے بالوں کو پیار سے بگاڑا ۔۔۔ پھر اسکی طرف مسکرا کر دیکھتے ہوئے آگے بڑھ گیا ۔۔ ۔

وہ عورت فق نگاہوں سے اس فرشتہ صفت انسان کو لوگوں کی بھیڑ میں گم ہونے تک دیکھتی رہی ۔۔۔ ۔

اس کے دل سے اس انسان کے لیے ڈھیروں ڈھیر دعائیں نکل رہی تھیں ۔۔۔ ۔

اس نے جھک کر اپنے بیٹے کے گال پہ بوسہ لیا۔۔۔ جس کے گالوں پہ جمے ہوئے آنسوؤں کے نشان تھے ۔۔۔ ۔ "آ۔۔ ۔ سسی ۔۔۔ گول گپے اور چاٹ کھائیں "اس کی سکھیوں نے اسے اس ٹھیلے کی طرف گھسیٹا ۔۔۔ ۔

"امینہ مارے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں ۔۔۔ مارے کو نہیں کھانا کچھ بھی "اس نے امینہ کے کان میں سرگوشینما آواز میں کہا۔۔۔ ۔

"تم "لوگ کھاؤ ۔۔۔ مارے کووہ چوڑیاں خریدنی ہیں

سسی انہیں کہتے ہوئے سرعت سے ان میں سے نکل کر چوڑیوں والی دکان کی طرف بڑھی ۔۔۔ ۔

وہاں رنگ برنگی ڈھیر ساری چوڑیاں لٹک رہی تھیں ۔۔ ۔

"بھائی سا ۔۔۔۔ یہ گلابی چوڑیاں کتنے کی لگائی "؟

اس نے ایسے ہی پوچھ لیا ۔۔۔ ۔

"یہ سو "روپے درجن

....!"ہائے ۔۔۔ تھارا تو لگتا ہے دماغ گھوما ہوا ہے ۔۔۔ اتنی مہنگی

وہ حیرانگی سے بولی ۔۔۔ ۔

""لینی ہے تو لون ہیں نکلو

اس نے اسے نخوت سے جھاڑ دیا ۔۔۔ ۔

سسی غصے سے منہ پھلا کر سر جھٹکتے ہوئے پلٹی تو اسکا سر پیچھے کسی آہنی وجود سے ٹکرایا ۔۔۔ ۔

وہی مخصوص کلون کی مہک اسے اپنی سانسوں میں اترتی ہوئی محسوس ہوئی،سسی نے پلکیں جھپکائے بنا سر اٹھاکر اپنے سامنے کھڑے شہزادے کو دیکھا۔۔۔ ۔

""یہ چوڑیاں دے دیں

آتش بلوچ نے سنجیدگی سے دکاندار سے کہا ۔۔۔ ۔

سسی تو اسکے چہرے کے دلکش نقوش میں ایسا کھو گئی کہ دنیا و مافیہا سے بے خبر تھی ۔۔۔۔ اسے کچھ ہوش نا تھا کہ ،اردو گرد کیا ہورہا ہے

اس کے لیے تو یہ احساس ہی خوش کن تھا کہ وہ اس کے اپنے پاس تھا۔ کہ وہ اسے جی بھر کر دیکھ سکتی تھی ۔۔ ۔

آتش نے بلوچ نے کب وہ چوڑیاں خریدیں کب ان کے پیسے دئیے اسے کچھ پتہ نہیں چلا۔۔۔ ۔

""یہ لیں

اس نےجامد کھڑی سسی کے ہاتھ میں چوڑیاں تھم ائیں۔۔۔ اور خود آگے بڑھ گیا ۔۔۔ ۔

...!"چھوٹے سرکار

اس کے دور جاتے ہی سسی کو ہوش آیا ۔۔۔ وہ چونک کر تیزی سے اسکی طرف بھاگی اور آواز لگائی ۔۔۔ ۔

مگر میلے میں اس قدر بھیڑ تھی کہ کسی ایک کو دوسرے کی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ ۔۔ سب اپنی اپنی دنیا اور ہنسی ٹھٹھولوں میں مگن تھے ۔۔۔۔ ۔ وہاں بے پناہ ہجوم تھا کیونکہ میلہ بہت بڑے پیمانے پر کیا گیا تھا۔

وہ ان گلابی کانچ کی چوڑیوں کو لبوں سے لگا کر ہولے سے مسکائی۔۔۔۔ ۔

پھر اپنے دھیان میں میلے میں لگی مختلف چیزوں کے ٹھیلے دیکھتے ہوئے چلی جا رہی تھی کہ۔۔۔ ۔

""اے چھوری اب تک کس بلِ میں چھپی بیٹھی تھی ،؟

...!"جو شمشیر کی تھارے پہ نظر نا پڑی

وہ اپنی مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے رعونت آمیز انداز میں بولا۔۔۔ ۔

سسی نے بنا کوئی جواب دئیے قدم واپسی کے راستے کی طرف بڑھائے۔۔۔۔ ۔

!!!"ہائے ۔۔ ۔

"اس چاند سے!!! روشن چہرے پہ غصے کے رنگ بڑے بھاویں ہیں ۔۔۔ ۔

اس نے اس کے قدم سے قدم ملا کر چلتے ہوئے کہا ۔۔۔ ۔

""ان نازک پاؤں سے اتنی محنت کیوں کر رہی ہو چلنے کی ۔۔۔ ؟

""کہو تو اپنی گاڑی میں لے چلوں ...؟

سسی نے اس کی فضول گویائی پہ کان نہیں دھرا ۔۔۔ نا ہی اسکے لبوں پہ لگا قفل ٹوٹا ۔۔۔۔۔ مگر آنکھوں میں حد درجہ ناگواری اتر آئی ۔۔۔ ۔

""میلے میں تو خوب مزے کیے ہوں گے ...کیوں کیے نا ؟؟ ؟

وہ اسکے ساتھ چلتے ہوئے تر چھی نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا ۔۔۔ ۔

"تیرے سونے جیسے حسین مکھڑے کو دیکھ کر تیرے عشق میں گوڈے گوڈے ڈوب رہا "....! ہوں !!!!"لعنت ہو تھارے پہ ۔۔۔ ۔

بالآخر سسی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔۔۔۔ اسکی آنکھوں کے حزن میں غصے کی شدت میں اضافہ ہوا ۔۔ ۔

""چلو شکر ہے ان رسیلے لبوں کا تالا تو ٹوٹا

وہ خباثت سے مسکرا کر بولا۔۔۔ ۔

...!"کیڑے پڑیں تھاری زبان پہ

"سمجھتا کیا ہے تو اپنے آپ کو ۔۔۔ ۔"؟

وہ تن کر اسکے سامنے کھڑی ہوئی ۔۔۔ ۔

شمشیر بلوچ کی آنکھوں کی چمک میں مزید اضافہ ہوا ۔۔۔ اسے شیرنی کی طرح دھاڑ تے دیکھ کر ۔۔۔ ۔

"بہت طاقتور،،،،دانا ،،، اور چٹکیوں میں سب حاصل کر لینے والا ۔۔ ۔

اس نے تکبر زدہ لہجے میں کہا اور مسکرا کر سسی کے چہرے کو دیکھا جس کا چہرہ اس وقت ضبط کی انتہاؤں پہ سرخی مائل ہوتا دکھائی دے رہا تھا ۔۔ ۔

!!"لُحے ،،،لفنگے،،،بدمعاش اور کمینے لاگے ہو مارے کو تو "۔ ۔

وہ پختہ اور ایل بہادری سے دوبدو بولی۔۔۔ ۔

مگر وہ تو ڈھیٹ ابن ڈھیٹ ثابت ہوا۔۔۔ ۔

مسکرا کر اس کا سر تا پا جائزہ لے رہا تھا ۔۔۔ ۔

...!"تو شمشیر بلوچ کے دل کو بھا گئی ہے چھوری

""تیرے منہ سے نکلنے والی تیزابی لفظ بھی مارے کو ٹھنڈے میٹھے شربت کی طرح لگ رہے ہیں "ہم تو تیرے حسن کی تعریف کر رہے تھے تو ،،،تو غصہ ہی کر گئی ۔۔۔۔ ویسے غصے میں گھنی پیاری لگ رہی ہے

***

قندھاری انار کی طرح ،،،دل کر رہا ہے ۔۔۔۔ ۔

""بکواس بند کر

اس سے پہلے کہ وہ کوئی اور گھٹیا بات کرتا ۔۔۔۔ سسی نے چلا کر کہا ۔۔۔ ۔

""انسان کے بھیس میں شیطان ہے تو ۔۔۔۔ دل کرتا تھاری زبان کھینچ لوں

اب کی بار وہ آپے سے باہر ہوئی تو زہر چند لہجے میں بولی ۔۔۔ کیسے اس نے خود اپنے شہزادے کے لیے دنیا کی نظروں سے بچا کر سینچ سینچ کر رکھا تھا ۔۔۔۔ اور یہ گھٹیا انسان اس کے پیچھے ہی پڑگیا تھا ۔۔۔ ۔

""دو پیار بھری باتیں کیا کرلیں تو ۔۔۔ مارے سر پہ چڑھی جا رہی ہے

""ابھی دو گولیاں کھوپڑی میں ڈالوں گا ساری ہیکڑی نکل جاوے گی تھاری

وہ شانے پرموجود بندوق کو ہاتھ ڈال کر غرایا ۔۔۔ ۔

سسی کے تن بدن میں چنگاریاں پھوٹ پڑیں ۔۔۔ ۔

"""ڈرتی نہیں مرنے سے ۔۔۔۔ عزت منے جان سے پیاری ہے

"جان لینے اور دینا اس اوپر والے کے ہاتھ میں ہے ۔۔۔ ۔

""ڈر اس دن سے جب تیری لاش پہچاننے والا کوئی نا ہوگا

وہ زخمی ناگن کی طرح پھنکاری ۔۔۔۔ ۔

)"رک تیری تو ۔۔۔۔ مجھے منع کرتی ہے ...(گالی اس سے پہلے کہ وہ اشتعال انگیزی سے بندوق کی نال کا رخ اسکی طرف کرتا ۔۔۔۔ اس کے موبائل پہ دلاور بلوچ کی کال آنے لگی ۔۔۔ ۔

""تجھ سے تو میں آرام سے نپٹوں گا

وہ دھمکی آمیز انداز میں کہتے ہوئے سر جھٹک کر لمبے لمبے ڈگ بھرتا ہوا اپنی گاڑی کی طرف بڑھ گیا۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

سروز کی دلسوز دھن دربار کے احاطے میں گونج رہی تھی ۔۔۔ ۔

!!! واہ ۔۔ ۔

!!!!!"کیا بات ہے ۔۔ ۔

انہوں نے اپنی بھاری گھمبیر آواز میں کہا۔۔ ۔

!!!!"سلام شاہ صاحب ۔۔ ۔

ھاد بلوچ نے اپنی بند آنکھیں کھول کر سروز کی تاروں سے اپنی پوروں کو ہٹایا ۔۔۔ اور انہیں سامنے دیکھ کر فورا سے بیشتر سلام کیا۔۔ ۔

..!!!"وعلیکم السلام

انہوں نے شفقت بھرے انداز میں کہا۔

""آج تمہارے اس سروز کی تاروں نے اک نئی دھن چھیڑی ہے جو پہلے کبھی نہیں سنی میں نے

انہوں نے حیرت اور خوشی کی ملی جلی کیفیت میں کہا ۔۔ ۔

!!!"جی شاہ صاحب ۔۔ ۔

""آپ نے بالکل ٹھیک پہچانا یہ میری نئی دھن ہے جو میری چاہت اور محبت سے ملکر بنی ہے

""یہ محبت مجازی ہے یا حقیقی ؟

شاہ صاحب نے اچنبھے سے پوچھا ۔۔ ۔

،""شاہ صاحب فی الوقت تو مجازی ہے

"اگر تم اس مجازی کو حقیقت میں بدل لو گے تو وہ حقیقی خالق کائنات تمہیں مجازی اپنے آپ عطا فرمائے

گا۔۔۔۔ انہوں نے اپنے تئیں اسے مشورہ دیا۔

""بے شک آپ نے بجا فرمایا

اس نے مؤ دب انداز میں کہا۔۔ ۔

""بابا سائیں نے آپ کے لیے سلام بھجوایا تھا اور پوچھا تھا کہ کسی چیز کی ضرورت تو نہیں؟ ؟

"نہیں بیٹا کسی چیز کی ضرورت نہیں ۔۔۔ وہ پاک پروردگار بہت بے نیاز ہے سب کچھ اس پہ چھوڑ دو تو وہ بن مانگے عطا کردیتا ہے ۔"انہوں نے ہاتھ دعائیہ انداز میں اٹھا کر کہا ۔۔۔ ۔

""جی ٹھیک ہے شاہ صاحب میں چلتا ہوں

وہ اپنا سروز لیے دربار کے احاطے سے باہر نکل رہا تھا ۔۔۔ ۔ "امینہ ایسا کرو تم اپنی سہیلیوں کے ساتھ میلے کی طرف چلی جاؤ مجھے رش میں جانے سے کوفت ہوتی ہے میں زرا شاہ صاحب سے مل لوں بابا سائیں نے خاص بھیجا تھا مجھے ان سے غزل کی اصلاح کے لیے ۔۔۔ ھادیہ نے کہا ۔۔ ۔ " چل ٹھیک ہے تو مل لے پھر یہیں رکنا ہم جاتے ہوئے واپسی پہ یہیں سے تجھے ساتھ لے لیں گے "امینہ نے جاتے ہوئے کہا تو ھادیہ نے اثبات میں سر ہلایا۔۔۔ ۔

"شاہ صاحب کہاں ملیں گے "؟

ھادیہ نے دربار پہ موجود ایک آدمی سے پوچھا ۔۔ ۔

""شاہ صاحب دربار کے پچھلے صحن میں ہیں

""اچھا

وہ کہتے ہوئے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے دربار کی پچھلی طرف سے اندر داخل ہوئی ۔۔۔ ۔

..!!!"اسلام وعلیکم شاہ صاحب

!!!"وعلیکم السلام ۔ ۔

"میں نے پہچانا نہیں "شاہ صاحب نے اسے غور سے دیکھتے ہوئے استفسار کیا ۔۔ ۔ "شاہ صاحب میں سردار دلاور بلوچ کی بیٹی ھادیہ ۔۔۔ حال ہی میں شہر سے اپنی تعلیم مکمل کرکے واپس آئی ہوں "او اچھا ۔۔۔۔ آو ۔۔۔ آو ۔۔ ۔

"کسی خاص مقصد کے لیے آنا ہوا "؟

وہ سنجیدگی سے گویا ہوئے ۔۔ ۔ "جی شاہ صاحب ۔۔۔ میں نے ایک غزل لکھی ہے مگر اس کا آخری مصرعہ نہیں بن رہا آپ مدد کریں گے میری "؟

""ہاں ضرور کروں گا

"تم پڑھو ۔۔۔ ۔

ان سے اجازت ملتے ہی ھادیہ نے مخصوص انداز میں غزل پڑھنی شروع کی ۔۔۔ ۔

گلاب ہاتھ میں ہو آنکھ میں ستارہ ہو

کوئی وجود محبت کا استعارہ ہو

میں گہرے پانی کی اس رو کے ساتھ بہتی رہوں

جزیرہ ہو کہ مقابل کوئی کنارہ ہو

"واہ ۔۔۔!!!! انہوں نے توصیفی انداز میں داد دی ۔۔۔ ۔

کبھی کبھار اسے دیکھ لیں کہیں مل لیں

یہ کب کہا تھا کہ وہ خوش بدن ہمارا ہو

قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے

محبتوں میں جو احسان ہو تمہارا ہو

یہ اتنی رات گئے کون دستکیں دے گا

کہیں ہوا کا ہی اس نے نہ روپ دھارا ہو

افق تو کیا ہے در کہکشاں بھی چھو آئیں

مسافروں کو اگر چاند کا اشارہ ہو

وہ خاموشی سے سن رہے تھے ۔۔ ۔

شاہ صاحب اس سے آگے کی سمجھ نہیں آ رہی۔۔ ۔

وہ پریشانی سے بولی ۔۔۔ ۔

میں اپنے حصے کے سکھ جس کے نام کر ڈالوں

کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو

اگر وجود میں آہنگ ہے تو وصل بھی ہے

وہ چاہے نظم کا ٹکڑا کہ نثر پارہ ہو

صحن میں موجود پلر کے پیچھے سے کسی کی مانوس گھمبیر آواز آئی تو ھادیہ نے متلاشی نگاہوں سے اس شخص کو دیکھنے کی بھرپور کوشش کی۔۔۔ ۔

جبکہ شاہ صاحب اس کی آواز سن کر ہلکا سا مسکرانے لگے ۔۔۔ ۔

""یہ کون ہے شاہ صاحب

""یہ ہمارا ایک شاگرد ہی سمجھ لو اپنے سروز کی کی ہر دھن ہمیں سنایا آیا ہے ہمیشہ

"سرد!!!! ار ھاد بلوچ ۔۔ ۔ "شاہ صاحب ان سے کہیے یہ مصرعہ میں نے نہیں کہا بے خودی میں میرے منہ سے نکل گیا ۔۔۔۔ ھاد بلوچ نے وہیں سے کہا چہرہ ابھی تک سامنے نہیں لایا تھا ۔۔۔ ۔

ھادیہ کا دل مچل اٹھا اسے ایک جھلک دیکھنے کو ۔۔۔ ۔

""شاعرہ خوش ہیں کہ ان کی غزل مکمل ہوگئی

سہا صاحب نے بتایا ۔۔ ۔

...."آؤ ھاد ملو ان سے ۔۔۔۔ یہ ہیں

اس سے پہلے کہ وہ ھاد بلوچ سے اس کا تعارف کرواتے ۔۔ ۔

"شاہ صاحب لنگر تقسیم کردیں ۔۔۔۔؟ دربار پہ موجود ایک شخص نے آکر پوچھا ۔۔ ۔

""میں ابھی آتا ہوں

شاہ صاحب کہتے ہوئے اس شخص کے ساتھ باہر کی طرف بڑھ گیئے۔۔۔۔ ۔

،،،، "کیا پتہ تھا ان راستوں پہ آپ قدم رنجہ فرمانے والی ہیں ،ھم اس راستے میں پھولوں کی جگہ خود کو بچھا دیتے ،،،،ساری گلیوں میں چراغاں کردیتے

"محبوب ِ ھاد بلوچ کی آمد پہ

وہ دھیرے دھیرے چلتے ہوئے قریب آیا ،پھر اسکے رخسار پہ جھولتی ہوئی لب کو پھونک مار کر فسوں خیز آواز میں بولا تو ھادیہ کی نظریں اس کے وجیہہ چہرے کو دیکھ وہیں تھم سی گئیں ۔۔۔ ۔

،،،"عجب جادوگری ہے سرکار کہ چہرے میں

،،،دیکھتے ہی دل رفتار پکڑ لیتا ہے

وہ طلسم زدہ آواز میں بول کر اسکا دل دھڑکا گیا ۔۔۔ ۔

وہ دھیما سا مسکرائی ۔۔ ۔

!!! "تبسم آفریں ۔۔ ۔

ھاد اسکی مسکراہٹ پہ توصیفی انداز میں بولا۔۔۔ ۔

"یہ میرا عشق ہے یا فتور ہے میں نہیں جانتا ۔۔ ۔

،بس تمہاری چاہ میں تمہاری راہ میں خود کو فنا کردینے کا جی چاہتا ہے

،تمہارے حسن کا قصور ہے ،سب ۔۔۔۔ تمہارا ہوکر خود کو مٹا دینے کا جی چاہتا ہے

یہ جو تمہارا میرا ہونے کا سرور ہے بلوچی سائیں ۔۔۔ ،میرے عشق کو غرور میں مبتلا کر رہا ہے ۔۔۔ ۔

وہ لجاتے ہوئے پلر کے پیچھے ہوئی ۔۔ ۔

""مجھ سے ہوں چھپ کیوں رہی ہو

وہ اس وقت اسے اپنے سامنے دیکھ کر بے بس ہوا ۔۔ ۔

"مجھے کیا ضرورت ہے آپ سے چھینے کی ،میں نے کونسا آپ "کی کوئی چیز چرائی ہے جو چھپوں گی آپ سے وہ چہک کر بولی "چور ہی تو ہو تم۔۔ ۔ پہلی ملاقات میں میرا دل چرا کر اپنے ساتھ لے گئی ۔۔۔ میری نیندیں چرا لیں ۔۔۔۔ میرے !!!! دن رات کا چین چرا کر کہتی ہو کہ تم چور نہیں "۔ ۔

وہ ذومعنی نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے مسکرا کر بولا۔

"مجھے پتہ ہے تم جانتی ہو میرے جذبات کو ۔۔ ۔

وہ کچھ پل کے لیے رکا پھر بولا ۔۔ ۔

"یا پھر ۔۔ جان بوجھ کر انجان بن رہی ہو ؟؟ ؟

"...!"کہیں تم میرے منہ سے تو نہیں سینا چاہتی کہ ھاد بلوچ اپنی بلوچی سائیں کے عشق میں گرفتار ہوچکا ہے اس نے بلا جھجھک کہہ ڈالا ۔۔۔۔ ھادیہ کی نظریں بلا اختیار جھک گئیں ۔۔۔۔ پلکیں لرزنے لگیں ۔۔۔۔ اس نے رخ پلٹا ۔۔ ۔

..!!!"کچھ تو کہیں بلوچی سائیں

اس نے بڑے دھڑلے سے اس کے شانوں پہ ہاتھ رکھ کر اس کا رخ اپنی جانب کیا ۔۔۔ ۔

"بلوچی سائیں آپ کو پتہ ہے اٹھتے،، بیٹھتے،، لیٹتے ،،سوتے ،،جاگتے گھر والوں کے درمیان دوستوں کے درمیان ہر جگہ بس تم ہی تم مجھے دکھائی دیتی ہو ،،،دل چاہتا ہے کسی دن اپنی ناک کو تمہاری گردن کے اسقدر قریب لاؤں کہ تمہارے اس مر مر یں بدن سے اٹھتی ہوئی صندلی مہک کو اپنی روح میں جذب کرلوں اور تمہیں "پتہ بھی نا چلنے دوں

وہ سحر انگیز آوازمیں بول کر ھادیہ کا دل مٹھی میں جکڑ گیا ۔۔۔ ۔

"چھوڑیں مجھے "اس نے ھاد بلوچ کے ہاتھ اپنے شانوں سے ہٹانے چاہے ۔۔ ۔

"یوں تو بالکل نہیں ۔۔۔ پہلے مجھے بتاؤ مجھے کیسا لگتا ہوں میں تمہیں "؟

وہ شرارت آمیز نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے گویا ہوا ۔۔ ۔

اس کے سوال پہ ھادیہ کےکانوں کی لوئیں سرخی مائل دکھائی دینے لگیں ۔۔۔ ۔

""تمہارا شرمانا مجھے دھیرے سے بتلا گیاہے تمہارے دل کی حالت ۔۔ ۔

""اچھے لگتے ہیں

وہ شاہ صاحب کے واپس آجانے کے ڈر سے جھٹ بولی ۔۔ ۔

"صرف اچھا ؟؟ ؟

""ٹھیک سے بتاؤ یا

وہ اسکی آنکھوں میں آنکھیں گاڑھے آنچ دیتے ہوئے لہجے میں استفسار کر رہا تھا۔

ھادیہ کی پیشانی عرق آلود ہوگئی اس پہ پسینے کی ننھی ننھی بوندیں ابھر آئیں۔۔۔ ۔

ھاد بلوچ کو اس کا جواب مل چکا تھا۔۔۔ ۔

....!"کچھ تو کہیں بلوچی سائیں

وہ جان بوجھ کر اسے اکسا رہا تھا۔

بالآخر ھادیہ نے ہمت دکھاتے ہوئے کہا ۔۔ ۔

"بلوچ!!!!! سائیں ۔۔ ۔

""آپ کے انداز دنیا میں سب سے الگ ہیں

""میں بھی آپکے پیار میں پور پور ڈوب چکی ہوں

اس نے شرم سے دوہری ہوتے ہوئے کہہ کر انگلی دانتوں تلے دبائی ۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.