Chapter 4: باب 4

""غرور تو بنتا ہے سرکار کا

سسی نے حسرت بھری نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے آنکھیں موند کر سیٹ کی پشت سے سر ٹکا دیا ۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

""سب مہمان چلے گی ے ؟

سردار ھاد بلوچ جب مہمان خانے سے باہر آیا تو اپنے جگری دوست سے استفسار کیا۔۔ ۔

"شادی ختم ہوئی تو ۔۔۔ ہاں سب صبح ہی چلے گئے تھے ۔۔۔۔۔ اس نے سادہ سے انداز میں جوابا کہا ۔۔ ۔

ھاد بلوچ نے ایک گہرا سانس ہوا کہ سپرد کیا ۔۔ ۔

""یقینا ....وہ بھی چلی گئی ہوگی

"کون چلی گئی ہوگی "؟

اسکے دوست نے تشویش بھرے انداز میں استفسار کیا۔۔ ۔

""تیری ہونے والی بھابھی

وہ مونچھوں تلے عنا بی لبوں سے مسکرایا ۔۔۔ ۔

"ارے یہ حادثہ کب ہوا ؟؟ ؟

اس نے شرارت سے پوچھا ۔۔ ۔

"بس تیری شادی میں مجھے بھی میری خوابوں کی شہزادی حقیقت میں مل گئی ۔۔۔ ۔

"کون ہے وہ خوش قسمت ؟؟ ؟

""جس پہ میرے یار کا دل آگیا ۔۔۔ ۔

"ھادیہ نام ہے اسکا ۔۔۔۔ زرا میری بھابھی سے پوچھ کر اسکا فون نمبر یا ایڈریس تو بتانا،آج میری واپسی ہے۔

"تیری بھابھی تو میکے چلی گئی ۔۔ ۔

"او۔۔۔۔ اچھا چل ٹھیک ہے ۔۔۔ ۔

"جیسے ہی کچھ پتہ چلے ضرور آگاہ کرنا۔ ۔۔ ۔

سردار ھاد بلوچ سنجیدگی سے گویا ہوا۔

""چل ٹھیک ہے ،میں بتاؤں گا

"بہت شکریہ ایرا ۔۔۔ ۔

""میری شادی میں آکر اس میں چار چاند لگانے کا ۔۔۔ ۔

وہ اسکے گلے لگتے ہوئے خوشدلی سے بولا ۔۔۔ ۔

"فی امان اللہ۔۔۔ ۔"اس نے سردار ھاد بلوچ کو سرشاری سے رخصت کیا ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

! اسلام وعلیکم بابا سائیں

ھادیہ نے اندر داخل ہوتے ہی اپنے والد سردار دلاور بلوچ کو سلام کیا۔۔ ۔

! وعلیکم السلام

....! میری جان

سردار دلاور بلوچ نے اپنی بانہیں واہ کیں تو ھادیہ بھاگتے ہوئے ان کی شفیق بانہوں آن سمائی ۔۔۔ ۔

"میرے بابا سائیں نے"مجھے یاد کیا؟

وہ سر اٹھا کر انکی طرف دیکھتے ہوئے مان بھرے انداز میں پوچھ رہی تھی ۔۔ ۔

"خدا کی محبت کے بعد اگر میں نے کسی سے محبت کی تو وہ تم ہو میری جان ...! تمہیں کیسے بھول سکتا ہوں ؟؟ ؟ !!! بھولوں گا تو یاد کروں گا نا ۔۔ ۔

"نماز کے بعد اگر میں نے کسی کو یاد کیا تو وہ میری بیٹی ہے ھادیہ بلوچ ۔۔۔۔۔۔ تمہیں ہمیشہ سے اپنے سامنے پایا ہے۔ جب نظروں سے اوجھل ہو جاتی ہو تو زندگی ویران لگنے لگتی ہے ۔۔۔۔۔ اب آگئی ہو تو تمہارے بابا خوش ہوگئے ہیں ۔۔ ۔

وہ اسکے سر پہ بوسہ دیتے ہوئے شفقت بھرے انداز میں بولے ۔۔ ۔

"آپ باپ بیٹی کی تو محبت مثالی ہے ۔۔۔ خدا یونہی قائم رکھے آپ دونوں کی محبت کو ۔۔۔۔۔ اماں بی جو سفید نفیس سے سوٹ میں ملبوس پاس کھڑی تھیں انہوں نے توصیفی انداز میں کہا۔

"اماں بی ...!!!! ھادیہ کی والدہ کی وفات کے بعد اس کا بچپن آپ ہی کی گود میں گزرا ہے۔ اسے پالنے پوسنے میں آپ نے جو اپنی زندگی کا حصہ سرف کیا ہے۔ اس احسان کا فرض میں ساری زندگی نہیں چکا سکتا۔

دلاور بلوچ نے ممنون نگاہوں سے انہیں دیکھتے ہوئے جوابا کہا ۔۔ ۔

...!"سردار "پیدا کرنے والا اور پالنے والا تو وہ واحد پروردگار ہے ہم تو محض اک زریعہ ہیں ،رہی فرض چکانے کی بات تو وہ اب بھی چکا سکتے ہیں۔

اماں بی مسرت سے لبریز لہجے میں بولیں ۔۔ ۔

وہ کیسے اماں بی ؟

انہوں نے ابرو اچکا کر سوالیہ انداز میں پوچھا ۔۔ ۔

"میری ھادیہ کے لیے ھاد تلاش کر لیجیے ۔۔۔ کیونکہ اب اسکی شادی کی عمر ہوچکی ہے۔

"ھاد" لفظ سن کر انکی پیشانی پہ سلوٹیں نمایاں ہوئیں ۔۔۔ ۔

"یہ ھاد کون ہے ؟؟؟ انکے چہرے کے نقوش یکدم تن گئے ۔۔۔ ۔

وہ سپاٹ انداز میں بولے ۔۔ ۔

!"اسلام وعلیکم ماموں جان

امینہ اندر داخل ہوئی تو سردار لاہور بلوچ کو سلام کیے انکی طرف آئی ۔۔ ۔

"ماموں جان ۔۔۔۔ دراصل اماں بی کو ھاد نام بہت پسند ہے ھادیہ سے ملتا جلتا ۔۔ میں نے تو کہا ہے کہ اگر انہیں اپنی ھادیہ کے لیے کوئی ھاد نہیں ملا تو ۔۔۔ وہ شرارت بھرے انداز میں مسکراتے ہوئے بولی۔۔ ۔

"تو کیا ہوا ۔۔۔ اگر اسکا نام کچھ اور ہوا تو ہم بدل کر ھاد رکھ دیں گے۔ اماں بی نے اس مسلے کا حل چٹکیوں میں نکالا

***

"اماں بی ہماری بیٹی ھادیہ کی شادی ہمارا پہلا اور آخری خواب ہے۔ ہم اپنی بیٹی کی شادی پہ سارے علاقے کو اتنے چراغوں سے روشن کردیں گے کہ زمین کی طرف دیکھ کر آسمان کے ستارے بھی آپس میں پوچھیں گے کہ زمین پہ آج کونسی رات ہے۔ جو زمین آسمان کے ستاروں کی طرح جگمگا رہی ہے۔ ہم رات کو چراغوں سے اتنا روشن کردیں گے کہ وہ دن میں بدل جائے گی ۔۔۔۔۔ میری بیٹی ۔۔ کی شادی اس علاقے کی ایسی بے مثال شادی ہوگی کہ جسے آس پاس کے قبیلے اور انکے سردار کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔

وہ رعونت آمیز انداز میں آسمان کی طرف سر اٹھا کر دیکھتے ہوئے بولے ۔۔۔ ۔

"اللہّٰ آپ کے ارمان پورے کرے سردار ۔ ۔

اماں بی نے دعائیہ انداز میں دونوں ہاتھ بلند کیے کہا ۔۔ ۔

...!!!!"سردار

اپنے قبیلے کا کوئی مظلوم فریاد لے کر آیا ہے۔

حویلی کے دروازے سے ایک ملازم نے اندر آکر عجلت بھرے انداز میں اطلاع دی ۔۔ ۔

..."بھیجو اسے

سردار دلاور نے سپاٹ انداز میں کہا۔۔ ۔

..."جی سردار

وہ ان کا مثبت جواب سن کر باہر کی طرف لپکا ۔۔۔ ۔

"میری بیٹی کو بچا لیں سردار ۔۔۔۔ میں لب گیا برباد ہوگیا ۔۔۔ ۔

ایکغربب کسان نے آتے ہی روتے ہوئے دہائی دی ۔۔۔ ۔

"کیا ہوا تمہاری بیٹی کو؟

وہ رعب دار آواز میں غرائے ۔۔ ۔

"سردار گل میری بیٹی کو اٹھا کر لے گیا ۔۔ ۔

"اس کی یہ مجال کہ ہمارے قبیلے کی بیٹی پہ نظر ڈالیں ۔۔۔ ہم ان کی نگاہ کو جلا کر راکھ کر ڈالیں گے ۔۔ ۔

....!!!!"شمشیر بلوچ

ان کی دھاڑ سن کر باہر موجود شمشیر بلوچ لمبے لمبے ڈگ بھرتا ہوا اندر آیا ۔۔ ۔

چھ فٹ کو چھوتا قد ،چوڑے شانے ،گندمی رنگت ،تنے نقوش کا حامل شمشیر بلوچ ۔۔۔۔ ۔

سردار دلاور بلوچ کی اکلوتی بہن کا بیٹا تھا۔ سردار دلاور بلوچ کا دایاں ہاتھ ۔۔۔ ۔

""چلو ہمارے ساتھ اس خبیث گلُ سے نبٹنے

وہ کرخت لہجے میں کہتے ہوئے اپنی گن لیے شمشیر بلوچ کے ساتھ باہر نکل گئے ۔۔۔ ۔

سردار فلک بلوچ اور سردار دلاور بلوچ کی دشمنی تو سالوں پرانی تھی وہ دونوں آپس میں چچا زاد بھائی تھے۔ کہنے کو دونوں کا قریبی رشتہ تھا پر وہ اسے نبھا دشمنوں کی طرح رہے تھے۔

ان کے دادا نے خاندانی دستار فلک بلوچ کے سر پہ رکھ کر دلاور بلوچ کے غصے کو ہوا دی ۔۔۔۔ وہ بپھرا ہوا شیر بنا بیٹھا تھا ۔۔۔ ۔ تبھی فلک بلوچ کی بہن عنا یا کے لیے ساتھ والے قبیلے سے گل خان کا رشتہ آیا ۔۔۔۔ جو دلاور بلوچ کو قطعا گوارہ نہیں تھا ۔۔۔ ۔

۔ دونوں (سردار فلک بلوچ اور دلاور بلوچ)کے درمیان جھگڑے کی وجہ "عنا یا" تھی۔ جو کے سردار فلک بلوچ کی اکلوتی اور جان سے پیاری "بہن " تھی ۔۔۔ ۔

اس پہ دلاور بلوچ کی نظر تھی ۔۔۔ ۔ وہ اسے کسی بھی صورت حاصل کرنا چاہتے تھے۔ دوسری طرف عنا یا کو بھی سردار دلاور بلوچ سے محبت تھی ۔۔۔ ۔

ایک دن دونوں دنیا بھر کے رسم رواجوں کو توڑے حویلی سے بھاگ گئے ۔۔۔ ۔

"ہم نے یہ اچھا نہیں کیا ۔۔۔ دلاور ۔۔۔ ۔

"مجھے کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا ۔۔۔۔ وہ ٹیلے پہ بیٹھی رندھی ہوئی آواز میں بولی۔۔۔ ۔ "سب بھول جاؤ بس یہ یاد رکھو ۔۔۔۔ ہم دونوں نے ایک دوسرے سے محبت کی ہے۔ اور اس محبت کا انجام جدائی نہیں ملن ہوگا "یہ وعدہ ہے سردار دلاور بلوچ کا تم سے ۔۔۔ ۔

وہ محبت سے چور آواز میں بولا۔۔۔ ۔

عنا یا بھیگی ہوئی آنکھوں سے اسے دیکھتے ہوئے دھیما سا مسکرانے لگی ۔۔۔۔ مگر نجانے کیوں دل میں کچھ برا ہوجانے کا کھٹ کا سا تھا ۔۔۔ ۔

"رو کر اپنی ان حسین آنکھوں پہ ستم مت ڈھاؤ ۔۔۔ ۔

یہ سوچو کہ تم دلہن بنی ہو اور میں بارات لے کر آیا ہوں ۔۔۔۔ تو تمہارا کیا حال ہوگا ۔۔۔ ۔

عنا یا کے آنسوؤں میں شدت آئی ۔۔۔ ۔

!!!!"اونہہہ ۔۔۔ عنا یا ۔۔ ۔

دلاور نے اس کی تھوڑی کو چھو کر اس کہ رونے پہ تنبیہی نظروں سے گھورا ۔۔۔ ۔

"مسکرا دو نا ۔۔۔۔۔ وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہیں پیار بھرے انداز میں بولے تو وہ روتے ہوئے مسکرانے لگی

***

ان دونوں نے چھپ کر شادی کر لی ۔۔۔۔ دونوں کی ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام انہوں نے ھادیہ رکھا ۔۔۔۔ ۔ سردار فلک بلوچ کو پہلے سے ہی سردار دلاور بلوچ پہ شک تھا ۔۔ ۔ ھادیہ کی پیدائش کے بعد اس نے سب کے سامنے اپنی شادی کی اصلیت ظاہر کردی ۔۔۔۔ ۔

اور اپنا حصہ لے کر ساتھ والے گوٹھ میں نئی حویلی تعمیر کروائی ۔۔۔۔ ۔ ایک دن وہ اپنی بہن اور بہنوئی کے گھر سے دعوت کے بعد نکل رہے تھے کہ سردار فلک بلوچ کا سردار دلاور بلوچ اور اسکے خاندان سے ٹکراؤ ہوا ۔۔۔ ۔

اس دن سردار فلک بلوچ اور سردار دلاور بلوچ آمنے سامنے تھے ۔۔۔ ۔

عالم طیش میں آکر دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔۔ ۔

جس میں نقصان سراسر سردار دلاور بلوچ کا ہوا ۔۔۔ ۔

اس تصادم میں عنا یا کے سینے میں گولی لگی اور وہ گود میں تڑپتی ہوئی ننھی سی بیٹی کو تنہا اس دنیا میں چھوڑ کر خود اللہّٰ کو پیاری ہوگئی ۔۔۔ ۔

اور سردار دلاور بلوچ کا بہنوئی ۔۔۔ ۔(سردار شمشیر اور امینہ کے والد)بھی اس حادثے میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے موت کی آغوش میں چلے گئے

تب سے وہ چچا زاد بھائی دو الگ الگ قبیلوں میں بٹ گئے ۔۔۔ ۔

سردار فلک بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ بے گناہ ہیں انہوں نے کسی کی جان نہیں لی ۔۔۔ ۔

جبکہ دوسری طرف سردار دلاور بلوچ یہ سوچ رہا تھا کہ سردار فلک بلوچ نے بہن کا قتل غیرت کی وجہ سے کیا

***

۔ دونوں میں سے ایک بھی ہار ماننے اور صلح کرنے کو تیار نہ تھا۔

سردار دلاور شروع سے ہی ایک خود پسند انسان تھے۔ جوانی سے ہی انکی فلک بلوچ سے نہیں بنی تھی۔ ہر معاملے میں وہ فلک بلوچ کی مخالفت میں کھڑے ہونا اپنا فرض سمجھتے تھے۔ دلاور کہ ایک ہی بیٹی تھی ھادیہ ۔۔۔ انکی محبت عنا یا کی آخری نشانی ۔۔۔۔ جسے وہ جان سے بھی زیادہ پیار کرتے تھے ۔۔۔۔ وہ بھی اپنی اس خاندانی دشمنی سے بخوبی واقف تھی

دوسری طرف سردار فلک بلوچ ایک تحمل مزاج اور بردبار آدمی تھے ۔۔ ۔ انہوں نے اپنی اولاد کی تربیت بھی بالکل ایسے ہی کی تھی۔ انکی اولاد بھی ان جیسی ہی تھی۔ انکے بیٹوں کو انکی پوری سپورٹ حاصل تھی اسلئے جو انکے دل میں آیا وہ کرتے تھے۔ انہوں نے اعلی تعلیم حاصل کر نی چاہی تو سردار فلک بلوچ نے اپنے تینوں بیٹوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت بخوشی دی ۔۔۔۔۔ یارم بلوچ ایک ماہر ڈاکٹر تھا۔ ھاد بلوچ نے بی ۔ بی ۔ اے کیے اپنے والد کے ساتھ زمینوں کے کاروبار کو سنبھال رہا تھا ۔۔۔۔ جبکہ آتش بلوچ بھی ایم بی اے کیے ابھی لوٹا تھا۔ ۔ ۔۔ وہ تینوں ہی انتہائی قابل تھے۔ فلک بلوچ نے اپنے تینوں بیٹوں کو اس خاندانی جھگڑے اور قتل و غارت سے بالکل دور کر رکھا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ انکا اور دلاور کا آپسی مسئلہ ہے جس میں کوئی دخل اندازی نہیں کرے گا۔

جبکہ ھاد بلوچ انکی اس بات کے ہمیشہ خلاف رہا تھا۔ اسکا کہنا تھا کہ جب دلاور بلوچ اپنے بھانجے شمشیر بلوچ کو ان کے سامنے دیوار بناکر کھڑا کرسکتا ہے تو وہ کیوں نہیں؟ پر فلک بلوچ نے سختی سے ھاد بلوچ کو اس مسلے میں گھسنے سے منع کیا تھا کہ وہ بیچ میں نہیں بولے گا۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

سردار آتش بلوچ فون کال اٹینڈ کرکہ فارغ ہوا تو ۔۔۔ ۔

....!"یہاں روک دیجیے سرکار

سسی نے آبادی کا راستہ شروع ہوتے ہی اس سے جیب رکوا دی ۔۔۔ ۔

"دیکھیں آپ کے پاؤں زخمی ہیں ایسی حالت میں چل کر گھر جانا آپ کے لیے مشکل ہو جائے گا ۔۔ ۔

اسکی حالت کے پیش نظر وہ اسے گھر چھوڑنا چاہ رہا تھا ۔۔۔ ۔

لیکن فورا سے بیشتر اسکے ذہن میں جھماکا سا ہوا۔۔۔ ۔

وہ سمجھ گیا کہ گوٹھ والوں کے سامنے وہ اسکی جیب سے اتر کر کوئی تماشا نہیں بنوانا چاہتی تھی ۔۔ ۔

تبھی بات وہیں روک گیا ۔۔۔ اور اسے مزید آگے بڑھنے کا اصرار کیے جیب روک دی ۔۔ ۔

سسی ہمت کر کہ پاؤں زمین پر رکھنے لگی مگر جیسے ہی زخمی پاؤں گرم ریتیلی ریت کو چھوئے اسکے منہ سے سسکی نکلی۔۔ ۔

"آہ ۔۔۔ ۔

سردار آتش بلوچ ڈرائیونگ سیٹ سے اٹھ کر باہر نکلا اور اسکی طرف آیا ۔۔ ۔

اس نے سسی کا ہاتھ پکڑ کر اسے نیچے اترنے میں مدد دی ۔۔ ۔

سسی کا ہاتھ اسکی آہنی گرفت میں تھا ۔۔ ۔

اس سے پہلے کہ وہ لڑکھڑا جاتی اس نے دوسرا ہاتھ آتش بلوچ کے شانے پہ رکھا سہارا لینے کو ۔۔ ۔

لحظہ بھر کو ڈگمگاتے قدموں سے اسکا سر سردار آتش بلوچ کے چوڑے سینے سے ٹکرایا ۔۔ ۔

اسکی گرم بھاپ اڑاتی ہوئی سانسوں سے سسی کو اپنا چہرہ جھلستا ہوا محسوس ہوا۔۔۔ ۔

پاؤں درد سے جھنجھجنا اٹھے تو وہ گرنے کے در پہ تھی ۔۔۔ ۔

آتش بلوچ نے اسکی دونوں کلائیوں کو بروقت تھام کر اسے گرنے سے بچایا ۔۔۔ ۔

اسکے ایسا کرنے سے سسی کی کلائی میں موجود کانچ کی چوڑیاں ٹوٹ کر کرچیوں میں منقسم ہوگئیں ۔۔ ۔

کچھ چوڑیوں کے ٹکڑے ریتلی زمین پہ گرے تو چند اسکی گوری کلائیوں میں پیوست ہوگئے ۔۔۔ ۔ مگر اسے درد کا ہوش کہاں تھا وہ تو اس شہزادے کی حددرجہ قریب پہ پگھلی جارہی تھی ۔۔۔ دل کی دھڑکنوں نے سینے میں بھونچال کھڑا کر رکھا تھا ۔۔۔ دل عجب تال پہ دھڑکنے لگا۔۔ ۔

ان دیکھا ،ان جانا جذبہ بیدار ہوا ،کی کسی مرد کی اتنی قریب دیکھی تھی ،کب کسی کے ملبوس سے اٹھتی مہک محسوس کی تھی ،کب کسی مرد کے مضبوط ہاتھوں کی گرفت محسوس کی۔ یہ سب احساسات تو اسکے لیے بالکل نئے تھے ،محبت کی کلی چٹخنے لگی تھی۔ اس کے لیے تو ہر بات انوکھی تھی۔ اس شہزادے کا اتنا سا خیال کرنا اس سادہ سی لڑکی کے من مندر میں بھونچال مچا گیا تھا۔۔ ۔

یہ قیامت خیز لمحات آکر گزر گئے مگر سسی کا دل اپنے ساتھ لے گئے ۔۔۔ ۔ جبکہ مقابل موجود سردار آتش بلوچ اس کی کیفیات سے انجان تھا ،وہ تو محض جذبہ ہمدردی کے تحت اسکی مدد کر رہا تھا ۔۔۔۔ وہ ایسا ہی تھا سب کا ہمدرد شوخ و شنگ،قسم کا نوجوان جو کسی کو بھی مصیبت میں دیکھ کر مدد کیے بنا رہ نہیں سکتا تھا ۔۔۔ ۔

سسی پہ تو گویا قیامت برپا تھی ۔۔۔ وہ بھاگتے ہوئے اپنے گھر کی طرف بڑھ گئی ۔۔ ۔

سردار آتش بلوچ نے جیب حویلی کے راستے پہ ڈال دی ۔۔۔ ۔

سسی نے گلی کی نکڑ سے پلٹ کر دیکھا وہاں کوئی نہیں تھا ۔۔۔ اسے سا را منظر ایک دم ویران لگنے لگا ۔۔۔ جیسے جانے والا منظر کی ساری رعنائیاں اپنے ساتھ لے گیا تھا ۔۔ ۔

وہ دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئی ۔۔ ۔

"آگئی سسی ؟؟ ؟

""جی ماں سا

اس نے سر جھکائے جواب دیا کہیں اس کی ماں اس کی آنکھوں میں چھپی تحریر نا پڑھ لیں۔۔ ۔

"آجا روٹی کھا "لے

""ماں سا بھوک نہیں

وہ کہتے ہوئے کمرے کی طرف بڑھ گئی اور اندر جاکر دروزے کی چٹخنی چڑھائی ۔۔ ۔

اور دروازے کے ساتھ پشت لگائے لمبے لمبے سانس بھرنے لگی ۔۔۔ اپنی سانسوں میں اسکے مخصوص پرفیوم کی مہک ابھی تک گھلتی ہوئی محسوس ہورہی تھی ،کلائیوں پہ بھی اسکی آہنی گرفت ابھی تک محسوس ہوئی ۔۔۔ اس نے زرا کی زرا نظر اپنی کلائیوں پہ ڈالی جہاں ابھی تک اسکی انگلیوں کے نشان ثبت تھے ۔۔۔ ۔

وہ چلا اختیار اپنی زخمی کلائیوں کو اپنی آنکھوں سے لگا کر آنکھیں موند گئی ۔۔ ۔

اسے نا تو پاؤں کے ذخموں کی درد تھی نا کلائیوں پہ چوڑیوں کے کانچ چبھنے کی درد ،بس دل میں میٹھا میٹھا درد محسوس ہو رہا تھا ۔۔۔ اسے ابھی تک اپنے چہرے پہ اس کی سلگتی ہوئی سانسوں کی حرارت محسوس ہورہی تھی۔ اسکے چوڑے سینے میں سے دھڑکتے دل کی آواز ابھی تک اپنے کانوں میں گونجتی ہوئی لگی ۔۔ ۔

وہ سدھ بدھ گنوائے شکستہ وجود لیے آکر چارپائی پہ گرنے کے انداز میں بیٹھی ۔۔۔ ۔

اک خوشنما احساس تھا جیسے ارد گرد تتلیاں منڈلانے لگیں ۔۔۔ ۔

وہ تکیے پہ چہرے کے نیچے ہاتھ رکھے کھلی آنکھوں سے اس شہزادے کے سپنے دیکھنے لگی ۔۔۔۔ ۔

میں چاہتوں کا حساب لکھ دوں

،آ تجھ پہ کوئی کتاب لکھ دوں

کبھی کسی سے کیا، نا جس نے

،میں وہ پیار ِ بے مثال لکھ دوں

،میری نظروں میں جو بس گیا ہے

،وہ دلکشی ،وہ جمال لکھ دوں

،بہت دنوں سے سوچتا ہوں

،ہر شام تیرے نام لکھ دوں

،اب گوارا ہو تجھے تو

،یہ زندگی تیرے نام لکھ دوں

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

ھاد بلوچ نے اپنے کمرے میں قدم رکھا تو حیرت زدہ رہ گیا۔۔۔ ۔ وہ بہ نفسِ نفیس سرخ عروسی لباس میں ملبوس دلہن بنی پورے طمطراق سے اسکے بستر پر براجمان تھی ۔۔۔۔ اور اپنی غزالی آنکھوں میں جذبات لیے اسے شرماتے ہوئے دیکھ رہی تھی ۔۔۔ ۔

اسکی حیرت اور خوشی کی انتہا نہ رہی۔۔۔ ۔

وہ خواب کی کیفیت میں مسرور انداز میں قدم اٹھاتے ہوئے اپنے بستر پہ آیا ۔۔۔ ۔

جیسے ہی اس نے ھادیہ کو چھو کر محسوس کرنا چاہا اس کی شبیہہ ہوا میں تحلیل ہوگئی ۔۔۔ اس کا خواب ٹوٹا ۔۔ ۔

وہ اپنے تکیے کو اپنی بانہوں میں بھینچے بستر پہ گرنے کے انداز میں لیٹ گیا ۔۔۔ ۔

،یہ تقاضا ِعشق ہے

میری،آنکھوں کی مستی کا

،کھولوں تو دیدار تمہارا

،بند کروں تو تصور تمہارا

"آہ ۔۔۔ آہ ۔۔۔۔ ہا ۔۔۔۔ وہ ٹھنڈی آہ بھر کر اس کے عکس سے مخاطب ہوا ۔۔۔۔ ۔

...!!!!!"ھاد بلوچ کو آپ سے پیار ہوگیا ہے بلوچی سائیں

"آپ ہی بتائیں نا ۔۔۔۔ کیا کریں اب ؟؟ ؟

وہ تکیے کو ھادیہ سمجھ کراس سے مخاطب ہوا ۔۔۔۔ اور مسکرا کر پوچھنے لگا ۔۔۔ ۔ "دل چاہتا ہے آپ ہمارے اتنے قریب آجائیں اور ہم آپ کو ہمیشہ کے لیے اس طرح سے اپنی آغوش میں لے لیں ۔۔۔ ۔" اب کی بار وہ پھر سے تکیے کو سینے میں زور سے بھینچ کر بولا۔۔۔ ۔

"دیکھو نا ۔۔۔ تمہاری اتنی سی دیر کی دوری نے ....! کتنا بے چین کردیا ہے مجھے

"ہر جگہ تمہیں تم دکھائی دینے لگی ہو ۔۔۔ ۔

"اب دوری ممکن نہیں ۔۔۔ ۔

"میری ہر خواہش تم سے جڑ چکی ہے ۔۔۔ ۔

"آپ کے آنے سے ہی اب اس دل کی آرزوئیں مکمل ہوں گی ۔۔ ۔

اسکی آنکھوں میں روشن دئیے جگمگ کرنے لگے اسکے بارے میں سوچتے ہوئے ۔۔۔ ۔

""آپ کو جلد سے جلد ہمارے پاس آنا ہی ہوگا

وہ مدھم آواز میں اس سے مخاطب تھا ۔۔۔ ۔ "مجھے اپنے عشق کا روگ لگا کر خود یوں گم نہیں ہوسکتی آپ ۔۔۔۔ پاتال سے بھی ڈھونڈھ لاؤں گا ۔۔۔ آپ کو "۔۔۔۔ اور تعویذ بنا کر سینے سے لگا لوں گا کہ پھر کہیں دور نا جاسکیں

وہ ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے کھڑی اپنے بالوں میں برش کرتی اسے مر کر مسکراتی ہوئی نگاہوں سے دیکھ رہی تھی

***

ھاد بلوچ تکیہ چھوڑے سرعت سے اسکی طرف لپکا ۔۔۔ ۔

مگر وہ شبیہ پھر سے اوجھل ہوگئی ۔۔ ۔

...!!!!!!!"آپ دھیرے دھیرے مجھے پاگل بنا ڈالیں گی بلوچی سائیں

وہ اپنے بالوں میں انگلیاں پھنسائے مسکرا کر بولا۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

""بس بھی کردے یار

بابر نے کرے تیور وں سے اسے دیکھتے ہوئے کہا ۔۔۔ ۔

***

سوچوں میں گم وہ ایک دم چونکا۔

"What the hell?... "دانت کچکچا کر اسنے اپنے ہاتھ کو دیکھا۔ سگریٹ نے اسکی انگلی کو جلا دیا تھا۔ سوچوں کے گرداب میں گم اسے معلوم نہ ہوا کہ سگریٹ سلگ سلگ کر اسکی انگلی جلانے کے در پے تھا۔ اسنے جھنجھلا کر سگریٹ روڈ پہ پھینکا اور زور سے بوٹ کی ٹوہ سے مسلا۔ جلی انگلی کی پرواہ کئے بغیر وہ پھر سے نیا سگریٹ جلانے لگا۔ آج تو جیسے اسنے سگریٹ پی پی کر اپنی جان جلانے کی قسم کھا رکھی تھی۔ پتہ نہیں کیوں آج وہ خود کو اتنا ٹوٹا ہوا محسوس کر رہا تھا۔ اپنوں کے ہوتے ہوئے بھی وہ یوں اس پردیس میں تنہا تھا۔ وہی بھیانک حادثہ بار بار اسکی آنکھوں کے سامنے آکر اس کی جان لے رہا تھا۔

""اتنے سگریٹ کیوں پھونک رہے ہو؟

"کہیں سے لگتا نہیں کہ دوسروں کو سیگریٹ نوشی صحت کے لیے مضر ہے کا مشورہ دینا والا ڈاکٹر خود اپنے "پھپھڑوں میں زہر بھر رہا ہے

اس نے سخت لہجے میں کہا۔

"اس حادثے نے زندگی میں زیر ہی تو بھر دیا ہے ۔"وہ گاڑی کے بونٹ سے ٹیک لگائے پھر سے گہرا کش لیتے ہوئے دھواں ہوا میں اچھالنے لگا ۔۔ ۔

"تم اپنے ساتھ غلط کر رہے ہو یارم "بابر نے ایک "مشکوک نظر اس پر ڈالی۔

"غلط میں نے اپنے ساتھ نہیں اس لڑکے کے ساتھ کیا ہے اسکی جان لے کر اور اسکی بہن کے سر سے اسکا واحد سہارا چھین کر ۔۔۔ ۔"اس نے کرب زدہ آواز میں کہا۔۔۔ ۔

"کیا تمہیں واقعی لگتا ہے کہ میں غلط نہیں ؟"یارم نے سنجیدگی سے استفسار کیا۔

"نہیں " "تم نے جان بوجھ کر نہیں کیا کچھ بھی وہ سب انجانے میں ہوا۔ تم خود کو قصوروار مت ٹہراؤ "اس نے دلیل پیش کی۔

بابر اسکے سوال کا جواب دے کر اسکے چہرے کو غور سے دیکھنے لگا۔ جبکہ سردار یارم بلوچ آسمان پر اڑتے ہوئے پرندوں پہ نظریں جمائے ہوئے تھا۔

"تمہیں کیا لگتا ہے تم اس کی بہن کو اپنا پاؤ گے بیوی کے روپ میں جو اندر حامی بھر آئے ہو ؟"بابر نے ایک دم پوچھا۔

" مجھے نہیں پتہ ۔۔ آگے چل کر کیا ہوگا ۔۔۔ میں بس اپنے جرم اپنی غلطی کا مداوا کرنا چاہتا ہوں ۔"یارم نے بلا اختیار چہرہ پھیر کر اسے دیکھا۔

"تو پھر میرا یار نکاح کے لیے تیار ہے اس لڑکی سے تو مولوی کا انتظام کروں پھر ۔"بابر نے ماحول میں چھائی ہوئی تلخی کو کم کرنے کے لیے مسکرا کر کہا۔

"ہمممم۔ کرو ۔"وہ پھر سڑک پہ آتی جاتی تیز رفتار گاڑیوں کو دیکھنے لگا۔

ایک رات میں زندگی کیا سے کیا ہوگئی تھی یوں لگ رہا تھا کہ اس ایک رات میں اس نے صدیوں کا سفر طے کرلیا تھا ۔۔۔۔ ۔ "تمہیں کیا لگتا ہے کہ وہ لڑکی تمہیں معاف کردے گی یہ جاننے کے بعد کہ تم اسکے بھائی کی موت کے ذمہ دار ہو ؟" بابر نے جاتے ہوئے واپس پلٹ کر سوال کیا ۔۔۔ ۔

"اسے بتائے گا کون "یارم بلوچ نے ابرو اٹھا کر تیکھے چتونوں سے اسے گھور کر پوچھا ۔۔ ۔

"تم خود ہی سچائی کے دیوتا مت بن جانا ۔"بابر نے اسے حقیقت کا آئینہ دکھایا۔ "مجھے اچھے سے پتہ ہے تمہارا ۔۔۔۔ تمہارے اندر کا جو اچھا انسان ہے نا وہ تمہیں اندر سے سچ بتانے کے لیے بار بار کچوکے لگاتا رہے گا اور ایک نا ایک دن تم خوداپنے ہی منہ سے پھوٹ پڑو گے سچائی ۔۔۔ ۔

"ایسی کوئی بات نہیں ہے۔"یارم بلوچ نے اسکی بات کی نفی کرتے ہوئے جھنجھلا کر کہا۔ وہ اسکی بات ماننے کو تیار نہ تھا۔

""اپنے ہاتھوں سے خودی اپنی زندگی اجاڑ مت لینا میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ اپنا منہ بند رکھنا ۔

"فی الحال تو تم اپنا منہ بند کرو میرا دماغ مت کھاؤ جس کام جا رہے ہو وہ کرو جاکر جلدی ۔"یارم بلوچ جھنجھلایا۔ ""بڑی جلدی ہے نکاح کی۔

وہ شرارتی انداز سے مسکرا کر اسے چھیڑنے لگا ۔۔ ۔

"شٹ اپ "اب کی بار یارم بلوچ کے ماتھے پر بل پڑے۔

"ابھی تو شادی ہوئی بھی نہیں اور تم نے"آنکھیں ماتھے پہ رکھ لیں۔ شادی کے بعد تو نجانے کیا کرو گے۔

وہ جاتے جاتے بھی اسے تنگ کرنا نا بھولا ۔۔ ۔

"Get lost ....Babar ....

۔"وہ سخت گیر انداز میں دھا ڑا ۔۔۔۔ ۔

بابر ایک دم مسکرانے لگا۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

آج موسم بہت خوبصورت تھا ہلکی ہلکی ہوا چل رہی تھی ھادیہ لان میں موجود چیئر پہ بیٹھی اسی کی سوچوں میں ڈوبی ہوئی تھی ۔۔۔۔ ھاد بلوچ کے ساتھ گزرے سب پل اسکی آنکھوں کے پردوں پہ چل رہے تھے ۔۔۔ ۔

""لگتا ہے عشق کا بخار چڑھ چکا ہے

امینہ نے حویلی کے گیٹ سے اندر داخل ہوتے ہوئے ھادیہ کو خیالوں میں ڈوبے دیکھ کر بلند آواز میں کہا تو ھادیہ نے چونک کر اسے دیکھا ۔۔۔ ۔

"تجھے کیسے پتہ "؟

ھادیہ کھوئے ہوئے انداز میں بولی ۔۔۔ ۔

"سب پتہ چل جاتا ہے ۔۔۔ تیرے چہرے پہ صاف صاف لکھا ہے ۔۔۔۔ ۔

"چہرے کی حالت تو جان لی میں نے یہ بتا تیرے دل کا حال کیسا ہے "؟

امینہ نے شرارت سے پوچھا ۔۔ ۔

"ہائے ۔۔۔ ۔!!!!!! دل کا حال تو پوچھ ہی مت ۔۔۔ ۔

دل کی ہر دھڑکن اسی کا نام لے رہی ہے ۔۔۔ ۔

""دل کرتا ہے ان اڑتے ہوئے پنچھیوں سے کہوں اسے ڈھونڈھ لائیں کہیں سے ۔۔۔ ۔

وہ آسمان پر اڑتے ہوئے پرندوں کو دیکھ کر افسردہ لہجے میں بولی۔۔۔۔ ۔

"اچھا یہ بتا تو اماں بی کو یا اس کے بارے میں ؟؟ ؟

امینہ نے چائے لے کر آتی ہوئی اماں بی کی طرف دیکھ کر ھادیہ سے پوچھا ۔۔۔ ۔

"اپنی اماں بی سے کیا چھپایا جا رہا ہے "؟

انہوں نے ٹرے میز پہ رکھتے ہوئے ھادیہ کی طرف دیکھ کر پیار بھرے انداز میں پوچھا ۔۔ ۔ "اماں بی آپکی برسوں کی خواہش پوری ہوگئی ۔۔۔۔ آپ کہتی تھیں نا کہ ہماری ھادیہ کے لیے کوئی ھاد آنا چاہیے ۔۔۔۔ تو سمجھیں وہ آگیا ۔۔۔۔ امینہ نے ہنستے ہوئے اسکا پول کھولا ۔۔ ۔

"کون ھاد ؟ وہ حیرت انگیز نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے گویا ہوئیں ۔۔ ۔

"اماں بی جس شادی میں شرکت کے لیے گئے تھے نا وہیں ہماری ھادیہ کو اس کا ھاد مل گیا تھا ۔۔۔ ۔

"اور دیکھیں اس ھاد نے ہماری ھادیہ کی ہتھیلی پہ اپنے ہاتھوں سے اپنا نام بھی لکھ دیا ۔۔۔۔ ۔

امینہ نے ھادیہ کی ہتھیلی انکی طرف کیے انہیں دکھایا ۔۔۔ ۔

!!!!"ھادیہ بچے ۔۔۔ ۔

""کون تھا یہ ھاد ...؟

"پتہ ..."نہیں اماں بی

وہ کھوئے ہوئے انداز میں بولی ۔۔۔۔ ۔

"کہاں کا رہنے والا تھا ۔۔۔۔؟ انہوں نے دوسرا سوال کیا ۔۔ ۔

"پتہ نہیں ۔۔۔ ۔

"اس کا کوئی ٹھکانہ تو ہوگا نا ۔۔۔۔ ؟

"معلوم نہیں اماں بی مجھے ۔۔۔ ۔

ھادیہ ابھی بھی اسی کو نظروں کے سامنے بیٹھا محسوس کر رہی تھی ۔۔ ۔

"جھلی ۔۔۔۔ چل چائے پیو میں باقی کے کام دیکھ لوں " وہ ھادیہ کو پیار بھرے انداز میں دیکھتے ہوئے اندر کی طرف بڑھ گئیں ۔۔۔ ۔

"امینہ دل کرتا ہے پرانے زمانے کی طرح اسے خط لکھوں اور اپنے پیار کا اظہار کروں اس سے ۔۔۔۔ پھر وہ پیار بھرا خط کبوتروں کے ساتھ باندھ دوں یہ اڑ کر میرا خط اس تک لے جائیں ۔۔ ۔

وہ امینہ کے دونوں ہاتھوں کو پکڑ کر لان میں خوشی سے گول گول گھومنے لگی ۔۔۔ ۔

"مگر سوچنے کی بات ہے ۔۔۔ میں کبوتروں کو اس کا ایڈریس کیا بتاؤں گی۔۔۔۔ وہ تو مجھے خود بھی معلوم نہیں

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.