Chapter 3: باب 3

ان کے فلیٹ کے بالکل سامنے ایک فیملی رہتی تھی۔ جو پاکستان سے ہی یہاں شفٹ ہوئی تھی ۔۔۔۔ ان میں سے ایک عورت (صوفی) ان دونوں کو یہاں اکیلا دیکھ کر انکی روزانہ خبر گیری کرنے آتی رہتی تھی اسنے آدم کی بہت مدد کی چاہت کو سنبھالنے میں ۔۔۔۔ وہ کچھ دیر کے لیے ہی دن میں آتی۔ ۔ آدم سارا دن اور رات اسے سنبھالتا ۔ ۔ جب دن میں وہ کچھ گھنٹوں کے لیے سوجاتی تو وہ گھر کو باہر سے لاک کیے کوئی چھوٹا موٹا کام ڈھونڈھنے نکل جاتا ۔۔۔۔ اسے اپنی بہن کے لیے دودھ کا انتظام بھی تو کرنا تھا اور اپنے لیے کھانے کا ۔۔۔ ۔

اس نے دن رات محنت کیے اپنی بہن کو پال پوس کر بڑا کیا خود کا بھی خیال نہیں کیا ۔۔۔ ۔

وہ جب سکول جانے کی عمر کی ہوئی تو اسے گھر ہی کتابیں لاکر پڑھانے لگا ۔۔۔ اسکی ہر ضرورت کا خیال رکھتا ۔۔ ۔ چاہت کی کل کائنات اس کا بھائی آدم ہی تھا اور اس دو کمروں پہ مشتمل فلیٹ کی چار دیواری ۔ ۔۔۔ بس کبھی کبھار وہ آدم کے ساتھ قریبی پارک میں چلی جاتی ماسوائے اس کے اس نے کبھی باہر نکل کر نہیں دیکھا ۔۔۔۔ وہ اسے ننھے بچے کی طرح اپنے پروں میں چھپائے ہوئے تھا ۔۔ ۔

اسے امریکہ کے کھلے ماحول کی ہوا تک نا لگنے دی۔ امریکا دنیا کا سپر پاور ملک ہے لیکن یہ جان کر آپ حیران رہے جائیں گے کہ یہاں پر بھی ریپ کی شرح دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں ہر چھ میں ایک خاتون ریپ کا شکار ہوچکی ہے جبکہ کالج جانیوالی لڑکیوں میں سے چودہ سال کی عمر تک کی لڑکیاں یا تو جنسی طور پر ہراساں یا ریپ کا شکار ہوچکی ہیں۔ اسی بات کا خوف اسے ایسا کرنے پہ مجبور کر گیا تھا ۔۔۔ اسے زمانے کے ہر سرد و گرم سے محفوظ رکھنا چاہتا تھا آدم نے ۔۔ ۔

چاہت کی دنیا آدم سے شروع اور آدم پہ ہی ختم ہوتی تھی۔ دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم تھے

***

چاہت کے لیے آدم نے اپنے ایک دوست سے کم قیمت پہ پرانا سا موبائل خریدا تھا ۔۔۔ جس سے چاہت گھر رہتے ہوئے آنلائن کلاسز کے زریعے تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ وہ او لیولز کی تیاری کر رہی تھی ۔۔۔ ان دنوں ۔۔۔۔ آدم کو ایک پرکشش جاب ملی تھی ۔۔۔ وہ رات کو چاہت کو اسکا فیورٹ پیزا کھلا کر اسے یہ خوشخبری دینا چاہتا تھا ۔۔۔ ۔

اسی لیے اسے نہیں بتایا ۔۔۔ ۔ چاہت اپنی کلاسز اٹینڈ کر چکی تھی آدم تب تک تیار ہوکر اس کی طرف آیا اور اس سے موبائل لیے پاکٹ میں ڈالا

***

""میں رات میں جلدی آوں گا سرپرائز کے ساتھ

وہ مسکرا کر بائے کہتا ہوا باہر نکل گیا ۔۔۔ ۔

چاہت کی نظریں دروزےپہ تب تک ٹکیں رہیں جب تک وہ بند نہیں ہوگیا ۔۔۔ ۔

نجانے کیوں اسے آج کچھ عجیب سا لگا تھا جب آدم نے بائے کے لیے ہاتھ ہلایا تھا ۔۔۔ ۔

وہ دونوں ہی نہیں جانتے تھے کہ آج ان دونوں کی یہ آخری ملاقات تھی ۔۔۔ ۔

نجانے اب ان دونوں کو زندگی کس موڑ پہ لے جانے والی تھی ۔۔۔ ۔

شام میں جب آدم ،چاہت کے لیے پرا لینے کے لیے روڈ کراس کر رہا تھا تب ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے زور دار ٹکر ماری ۔۔۔۔۔ اسے کچھ ہوش نہیں رہا کہ اس کے ساتھ یہ اچانک کیا ہوگیا تھا ۔۔۔ ۔

اس کی آنکھوں کے سامنے بس اسکی بہن چاہت کی شبیہہ لہرائی تھی ۔۔۔ ۔

اتنی گہری چوٹ لگنے پہ بھی اسے درد محسوس نا ہوا ۔۔۔ اس کٹھن وقت میں بھی اس کو فکر تھی تو صرف چاہت کی

***

وہ تو زمانے کی اونچ نیچ سے بھی ناواقف تھی ،بہت معصوم سی تھی ۔۔۔ پھر کیسے وہ اکیلے سراوئیو کر پائے گی ۔۔۔۔ یہی سوچ اسے اپنی موت کے مزید قریب لے جا رہی تھی ۔۔۔۔ وہ جینا چاہتا تھا ۔۔۔ اپنے لیے نہیں اپنی بہن کے لیے ۔۔۔ ۔

"کاش اسے چند پل کی مہلت مل جاتی اور وہ اپنی بہن کو کسی مضبوط ہاتھوں میں سونپ دیتا ۔۔۔۔ ۔

یہ آخری خواہش اسکے من میں آئی ۔۔۔۔ دل سے اک ہوک سی اٹھی۔۔۔ ۔ اس نے بند ہوتی آنکھوں سے کسی شخص کا دھندھلا سا چہرہ دیکھا اور اپنا ہاتھ اسکی طرف بڑھا کر آخری لفظ یہی کہا !! ۔۔۔ چاہ۔ ہ۔۔۔ ہ۔ ہ۔ ہ۔ ۔۔۔ ۔

جملہ مکمل کرنے کی اسے مہلت نہ ملی اور اسکی روح قفس عنصری پہ پرواز کر گئی۔۔۔۔ ۔

آج اس کا جسم ہر بوجھ سے آزاد ہوچکا تھا مگر روح اپنی بہن کی حفاظت کے لیے تڑپ رہی تھی ۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

آج بارات کے استقبال کے لیے امینہ اور ھادیہ دونوں راہ میں کھڑی تھ یں ۔۔۔ ۔

""ھادیہ پھول تو لے آؤ

کسی سوبر سے عورت نے اسے خالی ہاتھ دہلیز پہ کھڑے دیکھا تو یاد دلایا۔ ۔ ۔

"اوہ ۔۔۔ میں تو بھول ہی گئی ۔۔۔۔ ابھی لے کر آتی ہوں۔ ۔

کہتے ہوئے وہ اوپری منزل پہ گئی جہاں ٹیبل پہ سرخ گلاب کی پتیوں سے بھرا تھال موجود تھا ۔۔ ۔

وہ اس تھال کو دونوں ہاتھوں میں اٹھائے سہج سہج کر قدم اٹھاتے ہوئے سیڑھیاں نیچے اتر رہی تھی ۔۔۔ ۔

معا کہیں اس کا لہنگا اسکے پاوں کے نیچے یاآ جائے ۔۔ ۔

وہ سفید شیفون کے لہنگے میں ملبوس تھی جس کے باڈر پہ گولڈن کورے کا نفیس سا کام کیا گیا تھا ۔۔۔ ہلکے سے میک اپ میں وہ ان تہائی دلکش دکھائی دے رہی تھی ۔۔۔ ۔

وہی ہوا جس کا اسے ڈر تھا ۔۔۔ اپنے ہی لہنگے میں اس کا پاؤں اٹکا ۔۔ وہ غیر متوازن قدموں سے لڑکھڑائی ۔۔۔۔ ابھی تو خدا کا شکر تھا کہ وہ آخری سیڑھی پہ تھی ۔۔۔ وہ خود تو کرنے سے بچ گئی ۔۔۔ مگر گلاب کے پھول اور کی پتیاں ساری زمین پر بکھر گئیں ۔۔۔ ۔

"ھادیہ آج تو یہ پھول گریں ہیں کل کو تم خود گر گئیں تو تمہارے ھاد بلوچ کو بلانا پڑے گا تمہیں اٹھانے ۔۔۔ امینہ نے اسے شرارت سے کہا ۔۔۔ اس سے پہلے کہ ھادیہ غصے سے کوئی جوابی کاروائی کرتی ۔۔۔ ۔

""بلوچ حاضر ہے بلوچی سائیں

وہ بوتل کے جن کی طرح ۔۔ ۔"نام لیا اور حاضر " اس کی نظروں کے بالکل سامنے تھا ۔۔۔ ۔

،،"وہ مہندی تیرے ہاتھوں کی

،،،وہ لالی تیرے ہونٹوں کی

،،،دیکھتے ہوں گے جب گلاب

،،تو وہ بھی مر جاتے ہوں گے

وہ اک دلکش لب و لہجے میں بول کر اسکے دل کو مٹھی میں جکڑ گیا ۔۔۔۔۔ منتشر پھولوں کی طرح اسے سامنے دیکھ کر اسکی دھڑکنیں منتشر ہو گئیں ۔۔ ۔

اور اسکا نازک ہاتھ اپنے ہاتھوں میں نرمی سے لیے بولا ۔۔۔ ۔

اسکی ہتھیلی پہ مہندی سے لکھا ھاد کا رنگ بہت گہرا آیا تھا ۔۔۔ ۔

"آپکے ہاتھوں پہ لگی مہندی سے سجا میرا نام انتہائی خوبصورت لگ رہا ہے ۔۔۔ ۔

سردار ھاد بلوچ گھمبیر آواز میں بولا۔

"سنا ہے جن کی مہندی کا رنگ بہت گہرا آتا ہے ،اسے کوئی بہت پیار کرتا ہے ۔۔۔ ۔

"اب کی بار وہ ہلکا سا مسکرایا ۔۔ ۔

وہ لمحہ بھر میں سنبھلتی دو قدم پیچھے ہوئی ۔۔۔ ۔

"اسے ،،،میرے ہاتھوں پہ مہندی اچھی لگتی ہے

،،،،،اور مجھے اسکے ہاتھوں میں اپنا ہاتھ

ھادیہ کے دل سے آواز آئی ۔۔ ۔

وہ اپنے دھڑ دھڑ کرتے دل کو جتنا ڈیٹ کر سلانے کی کوشش کرتی وہ اتنا ہی سرکش ہوا جا رہا تھا ۔۔۔ ۔

""آپ سے "تم 'اور تم "سے ہم کا سفر طے کرنا چاہتا ہوں

""آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں

وہ سوالیہ انداز میں ابرو اچکا کر بولا۔۔ ۔

،،،یونہیں تھام کر رکھ میرا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں

،،،،کہ میں چاہ کر بھی تم سے دور نا جا سکوں

بالآخر دل میں پنپتے جذبات امڈ کر ھادیہ کی زبان پہ آ ہی گئے ۔۔۔ ۔

اس نے بلا اختیار ہی زبان دانتوں تلے دبائی ۔۔ ۔

سردار ھاد بلوچ جو اپنی مٹھی گلاب کی پتیوں سے بھر چکا تھا ۔۔۔ ۔

اس کا اقرار سینے جوش میں آ کر مٹھی میں بھریں پتیاں اس کی طرف اچھالیں ۔۔ ۔

جو اسکے گلابی رخساروں کو بوسہ لے کر زمین بوس ہوئیں ۔۔ ۔

،،،تیری مہندی

،،،تیری پائل

تیری باتوں کی قسم ،،،

،،،میں تجھے بھول نہیں سکتا

،،،،،تیرے ہاتھوں کی قسم

اس نے آہستگی سے کہا۔۔ ۔ ھادیہ اسکی بولتی نگاہوں کی تاب نا لاتے ہوئے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ کی گرفت سے آزاد کرواتے ہوئے ۔۔۔ لہنگا اٹھا کر وہاں سے بھاگتی ہوئی لڑکیوں کی بھیڑ میں گم ہوگئی ۔۔۔ ۔

"you will be mine forever One day........"

وہ اسے دور جاتے دیکھ بالوں میں ہاتھ پھنسائے خودی سے مخاطب ہوا ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

اسے دفنانے کے بعد نیا دن چڑھ آیا تھا کہ اسکا دل بے چین تھا، نظریں اس کے گھر والوں کو ڈھونڈھ رہی تھیں۔ وہ اپنے دوست بابر کے ساتھ اس لڑکے کے والٹ سے نکلے آئی ڈی کارڈ اور تصویر کی مدد سے اسکے گھر پہنچ گیا تھا۔ وہ ایک معمولی سی سوسائٹی تھی امریکہ جیسے سوپر پاور ملک کا ایک ایسا غریب طبقہ آباد تھا جس کا کسی نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا ۔۔۔ پرانی سی بلڈنگ تھی آمنے سامنے فلیٹس بنے ہوئے تھے ۔۔۔ ۔

اس نے ڈور بیل بجائی تو ایک کم عمر لڑکی نے دروازہ کھولا ۔۔ ۔ سردار یارم بلوچ نے اسے سر تا پا دیکھا ۔۔ ۔

وہ ٹراؤزر اور شرٹ میں ملبوس تھی ،، سوئیٹر یا کوٹ پہننے کی بجائے ٹھنڈ کی وجہ سے شانوں کے گرد شال لپیٹ رکھی تھی ۔۔ ۔

اس نے دروازے پہ موجود ایک اجنبی شخص کو اپنی نیلی شفاف پانیوں جیسی آنکھوں سے حیرت سے دیکھا ۔۔۔ ۔ ہلکی بڑھی شیو ،سنجیدہ چہرہ ، روشن سرمئی الجھی آنکھیں لئے،،، چہرہ جیسے سوچوں کے جال میں پھنسا تھا۔ شرٹ کے اوپری دو بٹن کھلے تھے۔ آستینیں کہنیوں تک فولڈ ہونے کی وجہ سے اسکے ورزشی بازو دکھائی دے رہے تھے۔ لمبا چوڑا مضبوط مرد تھا۔ اسکے سیاہ بال منتشر تھے۔ پر کشش آنکھوں کی عجیب سی کیفیت تھی۔ اتنے ٹھنڈے موسم میں بھی وہ کوٹ کے بغیر تھا۔ اسکے اندر جو جوار بھا ٹا ایل رہا ،اسے کسی بھی موسم کو محسوس کرنے کی صلاحیت چھین چکا تھا۔

"Who are you Uncle?"

اس نے اجنبی شخص دروزے میں ایستادہ دیکھ کر حیرت زدہ لہجے میں اس کو دیکھتے ہوئے سوال کیا ۔۔ ۔

سردار یارم بلوچ کے پیچھے کھڑے ہوئے بابر نے اس لڑکی کے یارم کو "انکل " کہنے پہ زوردار قہقہہ لگایا۔۔۔ ۔

یارم نے پلٹ کر اسے تند نگاہوں سے گھور کر دیکھا ۔۔۔ تو بابر کی باہر نکلی بتیسی کو بر یکس لگیں ۔۔۔ اس نے فورا سے بیشتر اپنی لب باہم پیوست کیے اور سنجیدہ ہوا ۔۔۔۔ کیونکہ وہ یارم کے چہرے پہ تناؤ اور سختی دیکھ چکا تھا جس کے خوبرو چہرے پہ اس وقت بلا کہ سرد تاثرات چھائے ہوئے تھے ۔۔۔ ۔

We are your brother's friends ...

بابر نے جوابا کہا تاکہ وہ انہیں اندر آنے دے اور وہ انکے گھریلو حالات جان کر انکی کوئی مدد کرسکیں ۔۔ ۔

"اوہ تو آپ برو کے فرینڈز ہیں ۔۔۔۔ آئیں اندر ۔۔۔ آپ ۔۔ ۔ بیٹھیں نا ۔۔۔۔ کہیں آپ ہی تو نہیں برو کا سرپرائز ۔۔۔۔۔؟؟ ؟

اس نے حیرت اور خوشی کی ملی جلی کیفیت میں مبتلا اندازہ لگایا ۔۔۔ ۔

یارم نے خشمگیں نگاہوں سے حیرانگی سے اسکی طرف دیکھا۔۔۔ ۔

"آپ کو اردو آتی ہے "؟ بابر نے اس مشرقی و مغربی امتزاج کی مالکن لڑکی سے پوچھ لیا ۔۔۔ جس کا حلیہ تو مغربی تھا۔ مگر زبان میں مشرقی عنصر نمایاں تھا۔

"جی برو نے سکھائی ہے ۔۔۔ میرے ڈیڈ برو سے ایسے ہی بات کرتے تھے ۔۔۔۔ ایڈم برو نے بتایا تھا مجھے "۔۔۔ ۔ اسے جب پتہ چلا کہ یہ اسکے بھائی کے دوست ہیں۔ تب ہی وہ ان دونوں سے ایسے باتیں کر رہی تھی ،ورنہ اس نے کبھی کسی اجنبی سے ایسے بات نہیں کی تھی۔

وہ دونوں کرسیوں پہ بیٹھ گئے وہاں دو کرسیاں ہی موجود تھیں وہ بھی کافی خستہ حال۔۔۔ ۔ یارم نے فلیٹ کے چاروں طرف نظریں دوڑائیں ۔۔۔۔ جگہ جگہ سے سیمنٹ اکھڑا ہوا تھا ،نجانے کب سے پینٹ کروانے کی زحمت نہیں کی گئی تھی ،نہاہت ہی بری حالت تھی ۔۔۔۔ مگر فلیٹ صاف ستھرا تھا ۔۔ ۔

بابر نے بات کا آغاز کیا ۔۔۔ ۔

"آپ کے گھر میں آپ کے اور آپکے بھائی ۔۔۔۔ ۔

بابر اسکا نام بھول گیا تھا ۔۔۔ ۔

یارم نے اس کا آئی ڈی کارڈ نکال کر ہاتھ میں چھپاتے ہوئے بابر کے ہاتھ میں دیا ۔۔۔ ۔

"آ۔۔۔۔ آہاں ۔۔۔ آدم کے علاؤہ اور کون رہتا ہے ۔۔ ۔

میرا مطلب ہے آپکے مام ڈیڈ؟؟ ؟

اس نے آئی ڈی کارڈ پہ نام پڑھ کر اس سے پوچھا۔

"برو نے آپکو بتایا نہیں ۔۔۔۔ ؟

وہ ایک لکڑی کے چھوٹے سے سٹول پہ بیٹھی تھی انکی بات سن کر حیرت سے اپنی جگہ سے اٹھ کر کھڑی ہوئی

***

""یہی کہ ہمارے مام ڈیڈ نہیں ہیں ۔۔۔ یہاں صرف میں اور میرے برو رہتے ہیں

"ہاں ۔۔۔ بتایا تھا ۔۔۔۔ میں بھول گیا ۔۔۔ ۔

بابر نے خجالت سے سر کھجکاتے ہوئے کہا ۔۔۔ ۔

یارم نے تاسف سے سر ہلایا۔۔۔ ۔

تبھی دروازے پہ دستک ہوئی۔۔ ۔

یارم اور بابر نے چونک کر اندر آنے والی ہستی کو دیکھا۔۔ ۔

وہ کوئی پچاس پچپن کے لگ بھگ عمر کی سوبر سی عورت تھیں ۔۔۔ سر پہ دوپٹہ لیے اندر آئیں ۔۔۔ ۔

"چاہ۔۔ ۔!!!.....!!!.. کون آیا ہے "؟

وہ ان دونوں کی بجائے ڈائیریکٹ اسی سے مخاطب ہوئی۔۔۔ ۔

"میں یہی سوچ کر یہاں دیکھنے آئی ہوں کہ اتنے سال ہوگئے مجھے یہاں رہتے آج سے پہلے تو آدم کے علاؤہ اس ....! گھر میں کوئی نہیں آیا پھر آج کون آگیا ۔۔۔۔ ؟

وہ اچنبھے سے ان دونوں کی طرف دیکھتی ہوئی استفسار کر رہی تھیں۔

"گڑیا آپ پانی لادو ایک گلاس ...."بابر نے اس لڑکی کو منظر سے ہٹایا چاہا ۔۔۔۔ کہیں ان کا بول نہیں کھل جائے

***

"اوکے "۔ وہ لاپرواہی سے شانے اچکا کر کچن کی طرف بڑھ گئی ۔۔۔ ۔

..."آپ بیٹھیے پلیز

صوفی وہاں کھڑی ہوئی تھی یارم نے کھڑے ہوکر انہیں احتراما بیٹھنے کے لیے جگہ دی ۔۔۔ ۔

وہ اسکے ادب و آداب سے متاثر ہوئیں ۔۔۔ ۔

اور انکے چہرے پہ پھیلے تناؤ میں کمی آئی ۔۔۔ ۔

"جی بیٹا آپ لوگ کون ہیں "؟

انہوں نے نرمی و بردباری سے استفسار کیا۔۔۔ ۔

یارم نے بابر کی طرف دیکھا ۔۔۔ ۔

اور جذبات کی بجائے دماغ سے کام لیا ۔۔۔ ۔

"میں آدم کا کرن ہوں "یارم کے منہ سے یہ الفاظ نجانے کیسے پھسل گئے ۔۔۔ ۔ وہ نا تو انہیں سچ بتا سکتا تھا اور جھوٹ بھی سوچ سمجھ کر بولنا تھا ۔۔۔ کیونکہ سچوئیشن ہی ایسی تھی کہ ایک بھی غلط لفظ انہیں انکے کی دام میں پھنسا سکتا تھا ۔۔۔ ۔

"مگر پہلے تو آدم نے کبھی تمہارا ذکر نہیں کیا ۔۔۔ ۔

"اوہ تو کہیں تم لوگ آدم کے باپ کی فیملی سے تو نہیں ۔۔۔ ؟

"جی ۔۔۔ بابر نے چہرے پہ مصنوعی مسکراہٹ سجائے کہا ۔۔۔ ۔

جبکہ یارم بلوچ کا چہرہ سپاٹ تھا ۔۔ ۔

"تم نے آدم کو اپنے یہاں آنے کی خبر کی ؟؟؟ انہوں نے خشمگیں نگاہوں سے دیکھا۔۔ ۔

"جی وہ ۔۔۔ دراصل ۔۔۔ بابر نے بولنا چاہا ۔۔ ۔

""دیکھو بیٹا جوان بچی اکیلی ہے فلیٹ پہ ایسے تم لوگوں کا آدم کے بغیر یہاں رکنا مناسب نہیں

انہوں نے اپنے تئیں انہیں زمانے کی اونچ نیچ سے آشنا کروانا چاہا ۔۔ ۔

""جی ٹھیک کہا آپ نے

بابر نے انکی ہاں میں ہاں ملائی

"دراصل آدم نے ہی ہمیں یہاں بھیجا ہے ۔۔۔ اسے اچانک کچھ عرصہ کے لیے نوکری کے سلسلے میں دوسرے ملک جانا پڑ گیا ہے ۔۔۔ ۔

"ارے ایسے کیسے وہ جواں جہان بہن کو اکیلا چھوڑ کر جا سکتا ہے کہیں بھی ؟؟ ؟

"میں مان ہی نہیں سکتی ۔۔۔ ان دونوں کی طرف کتنے سالوں سے میرا آنا جانا ہے ۔۔۔ اور آدم تو میرا دیکھا بھالا بچہ ہے۔ ۔۔ وہ چاہ کے لیے کبھی ایسی لاپرواہی نہیں برت سکتا ۔۔۔ ۔

انہوں نے تشویش بھرے انداز میں کہا ۔۔۔ ۔

پھر جانچتی ہوئی نظروں سے ان دونوں کو دیکھا ۔۔۔ ۔

وہ دونوں انہیں شش و پنج کی ادھیڑ بن میں مبتلا نظر آئے ۔۔۔ ۔

"بس اسے جانا پڑ گیا ۔۔۔۔ ایسا کریں آپ یہ کچھ رقم رکھیں ۔۔۔۔ گڑیا کے کام آئے گی ۔۔ ۔ یارم نے ایک اینولیپ انکی طرف بڑھایا ۔۔۔ ۔bv

"میں یہ رقم نہیں لے سکتی ۔۔۔ ۔

بھلا میں پرائی بچی کی ذمہ داری کیوں اٹھاؤں ۔۔۔ میری عمر کا کیا بھروسہ میں آج مری کل دوسرا دن ۔۔۔ ۔

"نا ۔۔۔ بابا۔۔ ۔ نا ۔۔ ۔

وہ نفی میں سر ہلا کر اسکی زمہ داری سے انکاری ہوئیں ۔۔ ۔

""اب نجانے آدم کب واپس آئے ۔۔۔ ایسا کرو تم اپنے ساتھ لے جاؤ بہن کو اگر اسکا اتنا ہی خیال ہے تو انہوں نے بابر کی طرف دیکھ کر کہا۔۔۔ ۔

"ارے ماں جی ۔۔۔۔ ہم ساتھ نہیں لے جاسکتے ہم تو صرف مل کر خیریت پوچھنے آئے تھے

اور مدد کرنے ۔۔۔۔ ۔

بابر نے فورا پنجے جھاڑے ۔۔ ۔

اس خواہ مخواہ کی گلے پڑنے والی مصیبت سے ۔۔۔ ۔

"بیٹا تم کیا کام کرتے ہو ؟؟ ؟

"کوئی اتہ پتہ؟؟ ؟

انہوں نے تفتیشی انداز میں سنجیدہ نظر آتے خوبرو انسان سے پوچھا ۔۔۔ ۔

"میں ڈاکٹر ہوں ،سپیشلائزیشن کے لیے یہاں آیا تھا ۔۔ ۔

...یہ میرا کارڈ

یارم نے اپنا کارڈ نکال کر انکی طرف بڑھایا ۔۔ ۔

"ہمممم۔۔۔۔۔ ٹھیک ہے ۔۔۔ ۔

"اچھی بات ہے

"بیٹا مدد کرنے آئے تھے تو خلوص دل سے کرو مدد۔۔۔ آخر کو تم اسکے باپ کے خاندان سے تعلق رکھتے ہو

***

خاندان والوں کا بھی تو فرض بنتا ہے نا مصیبت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ۔۔ ۔

اس بے سہارا بچی کو سہارا دو گے تو خدا بھی خوش ہوگا ۔۔۔ ۔ نجانے اس خدا کو تمہاری کونسی نیکی پسند آ جائے اور وہ تمہارے ایسے گناہ معاف کردے جن سے تم واقف نہیں

***

۔ تم اگر چاہو تو چاہ سے نکاح کرلو اسے اپنی حفاظت میں لے لو ۔۔۔ بہت معصوم بچی ہے دنیا کی تیز طراریو ں سے "بالکل واقف نہیں ۔۔۔۔ یہ اکیلی یہاں اپنے بھائی کے بغیر رہی تو یہ دنیا اسے نگل جائے گی۔

انہوں نے سرسری سی بات کی تھی مگر یارم بلوچ کے دل کو چھو گئی ۔۔۔ ۔

"یہ لڑکی اسکی زمہ داری تھی جسے میں نے اپنے ہاتھوں سے قتل کردیا ۔۔ ۔ میں قاتل ہوں اس کا ۔۔ ۔

میں اسکے قتل کا بدلہ تو نہیں چکا سکتا ۔۔۔ مگر اسکی ذمہ داری کو نبھا تو سکتا ہوں ۔۔۔ شاید اس کی روح مجھے معاف کردے ۔۔۔ ۔"اس نے دل میں سوچا ۔۔۔ ۔

لمبی سانس کھینچ کر اسنے ہاتھ میں پکڑا سگریٹ لبوں سے لگایا۔ ایک لمبا کش لے کر دھواں ہوا کے سپرد کیا۔

چاہت جو پانی کے دو گلاس ٹرے میں رکھ کر واپس آرہی تھی ۔۔ ۔

اس کی نظر دھویں پر جم گئی۔ اس نے اپنی اس سولہ سالہ زندگی میں پہلی بار کسی کو سیگریٹ پیتے دیکھا تھا۔ وہ مصروف سے انداز میں اسے شغل فرمایا دیکھ رہی تھی جیسے اس سے زیادہ اور اہم کام کوئی نہیں تھا۔

وہ اسی شغل میں مصروف سگریٹ پر سگریٹ پھونک رہا تھا۔ اسنے پھر کش لے کر دھواں پھو نکا تو اب کی بار سردار یارم کی نظریں اس کے حسین چہرے کی طرف اٹھیں ۔۔ ۔

کم سن تروتازہ کھلا گلاب سا سرخ و سفید چہرہ ،،، نیلی آنکھوں کو دیکھ وہ اپنی جگہ تھم سا گیا۔ سنہری بال جو پونی ٹیل میں مقید تھے ۔۔۔۔ کانوں میں پہنے دو چکمتے ٹاپس ۔۔۔۔ کی چمک اسے اپنی آنکھوں میں چبھنے لگی تھی

اچانک وہی حادثہ اور آدم کا خون سے لت پت چہرہ اسکی آنکھوں کے سامنے لہرایا ۔۔۔ ۔

اسنے آنکھیں زور سے بند کر کے کھولیں۔ وہی کرب ناک یادیں وہ پل واپس گھوم گھوم کر اسکے سامنے آنے لگے تھے یارم بلوچ نے لمبی سانس بھری ۔۔۔ سیگریٹ کے ادھ جلے ٹکڑے کو پاؤں کے نیچے مسل کر بجھا دیا ۔۔۔ ۔ تبھی اسکے فون پہ کال آنے لگی ۔۔۔۔ وہ ایک طرف ہوا ۔۔ ۔

کال پہ دوسری طرف اسکا چھوٹا بھائی سردار آتش بلوچ تھا جو خود حویلی پہنچ چکا تھا اب اسکی واپسی کے بارے میں پوچھ رہا تھا ۔۔۔ ۔

"میں ایک دو دن میں آرہا ہوں کچھ مسلہ بن گیا ۔۔۔ لیکن اب سب ٹھیک ہے۔ تم پریشان نہ ہو۔ جلدی واپسی ہوگی "اسنے بھاری آواز میں اسے تسلی تھی۔

""سچ بتائیں کوئی مسلہ تو نہیں یا

اس نے تفکر بھرے انداز میں پوچھا ۔۔۔ ۔

"میں نے کہا یا ۔۔ کوئی مسلے والی بات نہیں تم پریشان نہ ہو۔"آتش بلوچ کی فکر کو محسوس کر کے اسنے نرمی سے کہا۔ جبکہ دماغ میں بہت سی باتیں چل رہی تھیں۔ پیشانی پر سوچ بھری لکیریں نمودار ہوئیں۔ کچھ دیر بات کر کے اسنے کال کاٹی۔ پھر رات کے حادثے کا واقع یاد کر کے دانت پیسے۔ پاکٹ سے نیا سگریٹ لے کر لبوں میں رکھا۔ لائٹر سے شعلہ بھڑکا کر سگریٹ کے قریب کیا تو سگریٹ جلنے لگا۔ پلٹ کر اسنے سگریٹ کا لمبا سا کش لیا۔ اور دھواں ایک بار پھر سے ہوا میں تحلیل کیا ۔۔۔ ۔

"تو پھر کیا سوچا تم لوگوں نے ؟؟ ؟

صوفی نے ان دونوں کی طرف دیکھ کر پوچھا۔۔۔ ۔

بابر اپنی کرسی سے اٹھ کر سرعت سے اسکے قریب آیا ۔۔ ۔

"یارم میں تو کہتا ہوں چل یہاں سے فضول میں ایک اور مصیبت گلے کیوں ڈال رہا ہے ۔۔۔ ۔

"."ٹھیک ہے مجھے منظور ہے۔ میں اس سے نکاح کر کہ اسکی ذمہ داری نبھانے کو تیار ہوں

سردار یارم بلوچ نے ایل انداز میں کہا۔۔۔ ۔

تو صوفی کے چہرے پہ آسودگی کے رنگ پھیلے۔۔۔ ۔

"جاؤ بچے تم مولوی صاحب کا انتظام کرو ۔۔ ۔

انہوں نے بابر کی طرف دیکھ کر کہا ۔۔۔ ۔

بابر نے یارم کا بازو پکڑا اور اسے اپنے ساتھ کھینچ کر باہر لے گیا ۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

الصُبح کسی نے سروز پہ اک پرفسوں ساز چھیڑا ۔۔ ۔ تو فضا جھوم اٹھی ۔۔۔۔ سرسز گھاس کے بیچ ان گنت خوُشنما خوابیدہ پھول انگڑائی لے کر بیدار ہوئے ۔۔۔۔۔ آس پاس مُنڈلاتے بھنورے پھولوں کا منہ چوم کر ہواؤں میں اڑتی تِتلیوں کے سنگ ایک انوکھا گیت گنگنا نا رہے تھے۔

اس دلکش اور فسوُں خیر منظر کو دیکھ کر بھاگتا وقت ایک لمحے کے لیے ٹھہر سا گیا۔ اِس لمحے آبشار سے گرتا شفاف پانی،گھونسلوں سے نکلتے پرندے،اُفق پر تیرتی سفید و نیلی بدل یاں، رنگ برنگے جنگلی پھول اور ان کی خوشبو اِس دلسوز دھن و گِیت میں شامل ہو رہے تھے۔ امبر خمار زدہ تھا ۔۔ ۔

اس سروز کی دھن پہ گاتے ہوئے گِیت کو اڑتے ہوئے پنچھی بھی اسکے ساتھ لہک لہک کر سن رہے تھے ۔۔ وہ گھر سے بہت دور نکل آئی ۔۔۔۔ چلتے ہوئے ایک مکان کی کھڑکی سے لپٹی گُلابی پھولوں کی بیلِ کو محبت سے چھو کر گزری ۔۔۔۔ خوابوں کے شہزادے کے خواب دل کے بند دروازے پر دَستک دے رہے تھے ۔۔ ۔

وہ چلتی ہوئی پھول کی پتیاں چنتیُ سسی کا دل انوکھے انداز میں دھڑکنے لگا اس کو یاد کیے ۔۔۔۔۔۔ اُس کے لیے یہ احساس بہت دل فرَیب ہے تھا کہ دکھوں کی شَام رخصت ہوئی۔ اور اسکے خوابوں کے شہزادے نے حقیقیت کا روپ دھار لیا ہے ۔۔۔۔ آج بے یقینی کے گہرے پانیوں پر ڈولتی اُس کی زندگی کی کشتی ساحل کنارے آ لگی۔ اُس کی آنکھوں میں خواہشوں کے چمکتے ستارے تھے اس شہزادے کے ملن کے خواب بسے تھے اسکی آنکھوں میں ۔۔۔۔ وہ بھیڑ بکریاں چرا رہی تھی ۔۔۔ ۔ سیاہ منمیے لیے پہاڑی کی جانب بڑھتی وہ شوخ و چنچل لڑکی چنری سے سر ڈھانپے ۔ جنگلی گھاس کے بیچ سے گزرتے ہوئے پگڈنڈی پر آگے پھو لوں کی باس چرا لیتی۔ ندی نالوں سے منہ ہاتھ دھوتی اور پھر سے چل پڑتی۔ کبھی تھک جاتی تو خواہشوں کی تتلیاں،بھنورے اور پرندے اسے پروں پر بٹھا کر آدھا راستہ پار کرا دیتے۔

وہ خود میں مگن گاؤں کی کچی سڑک پر چلتی جا رہی ،اس کا وجیہہ چہرہ یاد کرکہ وہ گھاس کی گٹھڑی سے جھانکتے سرخ پھولوں کی لالی اپنے رخساروں پر مل لیتی۔ وہ گھاس پر پڑے شبنمی قطروں کا عرق پی کر کسی اونچے درخت پر بیٹھ جاتی۔ اسے علی الصبح چرند پرند کی چہکاروں کے گیت پسند تھے۔ دور کہیں سے آنے والی بانسری کی دھن سے ہمیشہ محبت پھوٹتی ہوئی محسوس ہوتی۔ وہ حسینہ میٹھے ُسروں کو پلو سے باندھ لیتی۔ کبھی کبھی وہ کسی تانگے کے پچھلے حصے پر بیٹھ جاتی اور بھاگتے گھوڑے کی ٹا پوں کے ُسروں میں بہتی خود بھی انکے ساتھ بیتی چلی جاتی۔ کھیتوں اور کھلیانوں کے بیچ میں سے گزر کر دوسرے گاؤں پہنچتی ۔۔۔ ۔

منمیے کے پیچھے چلتے چلتے اچایکسے سسی کا پاؤں ڈھلوان سے پھسلا ۔۔ ۔

ڈر کے مارے اسکا سانس رکنے لگا ۔۔۔ ۔

ابھی ابھی تو چاہتوں کے جگنوؤں نے اسے اپنے حصار میں لیا تھا ۔۔۔ اور ابھی زندگی اس پہ تنگ پڑنے لگی ۔۔ ۔ اس نے خوف سے آنکھیں میچ لیں۔۔۔ ۔

اس سے پہلے کہ وہ گہری کھائی میں گر جاتی ۔۔۔۔ ۔

اسلام علیکم

اس نے پتھروں کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے دائیں بائیں ہاتھ جما کر خود کو مزید لڑھکنے سے روکا۔۔۔۔۔ مگر ہاتھ پھسلتے جا رہے تھے عنقریب تھا کہ وہ نیچے گھاٹی کی طرف گجراتی ۔ اس نے اوپر آنے کی کوشش کی پاؤں پھنسا کر اوپر آنے لگی تو شاید نیچے کوئی خاردار جھاڑی تھی ۔۔۔ سسی کے پاؤں چھل گئے ۔۔۔ کھسہ اتر کر کہیں گر گیا۔۔۔ نیچے گہرا ئی کی طرف دیکھنے میں اسکی ہمت نا تھی ۔۔۔۔۔ وہ بے بسی سے روہانسی ہوکر آنکھیں میچ گئی۔ یکلخت کسی نے اس کے ہاتھوں کو اپنے آہنی ہاتھوں سے تھام لیا ۔۔۔ ۔

سسی اسکے ہاتھوں کے سہارے کی مدد سے اٹھنے میں کامیاب ہوگئی ۔۔۔۔ ۔

سسی نے خود کو بچانے کے لیے اس کی شرٹ کا کالر مضبوطی سے اپنے ہاتھوں میں جکڑ لیا ۔۔۔ ۔ سردار آتش بلوچ نے اسے کھڑا کرتے اپنے ہاتھ فورا اسکے ہاتھوں سے چھڑوا لیے مگر سسی کے ہاتھ ابھی بھی اسکی شرٹ کے کالر پہ تھے۔

" آپ کو چوٹ تو نہیں لگی "؟

چھوٹے سردار آتش بلوچ نے تفکر بھرے انداز میں پوچھا۔

وہ سدا کا ہمدرد انسان سب کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا تھا۔۔ ۔

کسی کو بھی مصیبت میں دیکھ کر رہ نہیں پاتا تھا ۔۔ ۔ وہ گاؤں میں سائٹ دیکھنے کے لیے علی الصبح اپنی جیب میں حویلی سے نکلا تھا۔ اک لڑکی کو گرتے دیکھ فورا اسکی مدد کو پہنچ گیا ۔۔۔ ۔

سسی نے پاؤں زمین پہ رکھ کر دور ہونے کی کوشش کی ۔۔۔ لیکن پاؤں زخمی ہونے کی وجہ سے چلنا دوبھر لگا ۔۔ ۔ وہ درد سے بلبلا تے ہوئے اپنا پاوں پکڑ کر زمین پہ ہی بیٹھ گئی ۔۔ ۔

"اور نفی میں سر ہلایا ۔۔۔ ۔

..!"ارے ایسے کیسے نہیں ۔۔۔۔ ؟

چلا آپ سے جا نہیں رہا اور کہہ رہی ہیں کہ چوٹ نہیں آئی ۔۔۔۔۔ چھوٹے سردار کے بولنے کا انداز اتنا شگفتگی لیے ہوئے تھا کہ وہ حیران رہ گئی ۔۔۔ ۔

اس نے درد کی وجہ سے ڈبڈبائی ہوئی نظروں سے اسے دیکھا ۔۔۔ ۔

سردار آتش بلوچ نے اس بت بنی دوشیزہ کے جواب کا انتظار کیے بنا ۔۔۔۔ یکدم آگے بڑھ کر اسے اپنے مضبوط بازوؤں میں اٹھا لیا ۔۔۔ ۔

"ہائے ....! ریا

وہ کٹاؤ دار لبوں سے بڑ بڑا ئی۔ سسی کا دل تو دھک سےرہ گیا۔ وہ اس شہزادے کی بانہوں میں تھی ،اس کی قریب ،اسکے وجود سے اٹھتی مخصوص پرفیوم کی مہک اسکے حواس مختل کیے دے رہی تھی۔ وہ اس شہزادے کے سینے سے لگی اسکے اتنے قریب تھی کہ اسکے دل کی دھڑکنوں کو بخو بی شمار کر سکتی تھی ،مگر اسکی اپنی دھڑکنیں تو ڈوبی چلی جا رہی تھیں۔ وہ اسے تیزی سے لیے آگے بڑھ رہا تھا۔ ۔

سردار آتش بلوچ نے سرسری سی نظر اس پہ ڈالی ۔۔۔ ۔

دودھ جیسا گورا رنگ گرمی کی شدت سے گلابی ہو رہا تھا بیضوی چہرہ اور تھوڑی میں ننھا سا گڑھا ، چھوٹی سی ستو اں ناک میں چمکتی نتھلی اس کے چہرے کی دلکشی میں اضافہ کر رہی تھی بالوں کی کچھ شریر لٹیں صبیح پیشانی پہ گری تھیں۔ گرنے کی وجہ سے چہرے پر کہیں کہیں مٹی چپک گئی تھی اس نے اچٹتی سی نظر اس پہ ڈالی۔

سسی نے دھیرے دھیرے اپنی بڑی بڑی بھوری آنکھیں کھول کر سامنے دیکھا ۔۔ پل بھر کو نظریں ملیں ۔۔۔۔ سسی کی حالت تو یوں تھی جیسے کاٹوں تو بدن میں لہو نہیں ۔۔ ۔

سردار آتش بلوچ نے اپنی نظروں کا زاویہ بدل لیا ۔۔ ۔

یہ چہرہ وہ کیسے بھول سکتی تھی آخر ، یہی تو تھا اس کے خوابوں کا شہزادہ ۔۔۔۔ جسے بچپن سے اپنے خوابوں میں دیکھتی آ رہی تھی۔۔۔ ۔

اسے خبر ہی نہیں ہوئی نجانے کب چھوٹے سردار نے اسے اپنی جیب کی فرنٹ سیٹ پر لا کر بیٹھا دیا اور خود پلٹ کر دوسری طرف سے ڈرائیونگ سیٹ پہ آیا ۔۔ ۔

"زیادہ تکلیف ہے تو کسی ڈاکٹر کے پاس لے چلوں "؟

سردار آتش بلوچ نے اسکے پاوں سے رستے ہوئے خون کو دیکھ کر استفسار کیا ۔۔ ۔

"ن۔۔۔ نہیں ۔۔۔۔ وہ چونک کر بولی ۔۔۔ ۔

"ماری بھیڑ بکریاں ..! ؟.....اسے خیال آیا کہ وہ تو وہیں رہ گئیں ہیں۔

اس نے گھبراہٹ سے کہا ۔۔ ۔

انہیں مویشیوں کی بدولت ہی تو وہ لوگ اپنا پیٹ پالتے تھے اس کی ماں حویلی میں صاف صفائی کا کام کرتی تھی ۔۔۔ اس کے والد کاانتقال ہوچکا تھا ۔۔ ۔

"انکی تم فکر مت کرو میں کسی ملازم کو بھیج کر انہیں واپس تمہارے پاس بھجوا دوں گا ۔۔ ۔

اس نے سٹرئینگ پہ ہاتھ رکھے مصروف انداز میں کہا ۔۔ ۔ سسی بار بار نظریں اٹھا کر اسے دیکھتی رہی مگر وہ شیشے کے پار سڑک پہ نظریں جمائے ہوئے تھا ۔۔۔ اس کے لیے کسی کی مدد کرنا کوئی نئی بات نہیں تھی اک عام سی بات تھی۔ مگر سسی جیسی لڑکی کے لیے یہ سب بہت

"خاص"تھا ۔ وہ سراب کے پیچھے بھاگنے لگی تھی ۔۔۔۔ پیار انسان کی سُد ھ بدھ گنوا دیتا ہے۔ اور یہی واردات اسکے دل پہ کاری ضرب لگا گئی تھی۔ پیار کے جذبے نے اسے اپنے شکنجے میں جکڑ لیا تھا۔ وہ یہ بھی بھول گئی تھی کہ وہ ایک معمولی سے کمہار کی بیٹی اور کہاں وہ محلوں میں رہنے والا شہزادہ ۔۔۔۔۔ اب دیکھنا یہ تھا کہ وہ شہزادہ اوپر آسمانوں پہ اسکے مقدر میں لکھ دیا گیا تھا یا نہیں ۔۔۔۔۔ اسکا فیصلہ تو آنے والا وقت طے کرنے والا تھا ۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.