Chapter 2: باب 2

"ہا۔۔ ہا۔۔۔ ہا۔۔۔۔ سچ کہا تھا میں نے مل گیا نا میری ھادیہ کو سردار ھاد ۔۔۔۔ اب کی باری انز لہ نے شرارت سے ہنستے ہوئے کہا ۔۔۔ ۔

"تیری زبان ہی کالی ہے ۔۔۔ چڑیل ۔۔۔۔ ھادیہ نے دانت کچکچا کر کہا ۔۔۔ ۔

""چل بیٹا تو زرا سردار ھاد سے نپٹ لے پھر آنا مجھ تک

اس نے باہر جاتی ھادیہ کو پیچھے سے ہانک لگائی۔۔ ۔

"ھادیہ دھیان سے کہیں ھاد بلوچ کوئی بدھا کھڑوس نا نکل آئے ۔۔ ۔

"تجھ " سے تو میں واپس آکر نبٹتی ہوں

وہ بھی جوابا دھمکی دینا نہیں بھولی ۔۔۔ ۔

پنڈال کے درمیان میں دو کرسیاں بیٹھنے کے لیے رکھی گئیں تھیں اور ٹیبل پر مہندی رکھی گئی تھی ۔۔۔ ۔

جیسے ہی ھادیہ آہستہ آہستہ قدم اٹھاتے ہوئے سر جھکائے کرسی تک پہنچی ۔۔ ۔

اسکی نظر کھیڑی میں مقید اس کے پاؤں پہ پڑی ۔۔۔ ۔ پھر اسکی سیاہ رنگ کی گھیرا در شلوار پہ وہ سیاہ رنگ کے بلوچی لباس میں ملبوس شانوں پہ سیاہ رنگ کی شال اوڑھے ۔۔۔۔ اسے ہی گہری نظروں سے دیکھ رہا تھا ۔۔ ۔

کیا کوئی مرد اتنا بھی وجیہہ ہوسکتا ہے ۔۔۔ اس نے دل میں سوچا ۔۔۔ ۔

"یف ہے تم پہ ہاد یہ بلوچ ۔۔۔ سنبھال اپنے بے قابو دل کو اور بے صبری نگاہوں کو ۔۔۔۔ اس نے خودی کو ڈیٹا

***

اسکی بڑا بڑا ہٹ نہایت آہستہ تھی جو اسکے خود کے بھی کانوں تک نہیں پہنچی ۔۔ ۔

سردار ھاد بلوچ نے اسکے بس ہلتے کٹاؤ دار لبوں کو دیکھا جو گلاب پنکھڑیوں سے نازک لگے ۔۔ ۔ دل میں پہلی بار کسی صنف نازک کے لبوں کو چھو کر محسوس کرنے کی خواہش نے سر اٹھایا۔۔۔ ۔

اسکی تھوڑی پہ بنے تین سبز تل تو اسکے دل کا قرار لوُٹ گئے ۔۔۔ ۔

...!"سلام بلوچی سائیں

وہ اپنی مخصوص بھاری آواز میں بولا۔۔ ۔

تو ھادیہ کے دل نے ایک بیٹ مس کی۔۔ ۔

اس نے مسکارے کے بوجھ سے گھنی جھکی پلکیں اٹھا کر سامنے دیکھا ۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋

۔ ۔

ھادیہ نے بنا کچھ کہے اپنی ہتھیلی آگے کی ۔۔۔ ۔

وہ بس کسی طرح اسکی حدود سے دور بھاگ جانا چاہتی تھی ۔۔۔ ۔

تبھی جلدی کی ۔۔ ۔

ھاد نے مہندی اٹھائی اور ایک ہاتھ آگے کیا تاکہ وہ اس پہ اپنا ہاتھ رکھ دے ۔۔۔ ۔

""آپ مہندی لگائیے نا ہاتھ کو کیا کرنا ہے

ھادیہ نے دل کو قابو کیے زرا سخت گیر لحہے میں کہا ۔۔ ۔ "آپ ہاتھ میرے ہاتھ میں دیں گی تبھی تو مہندی لگاؤں گا نا ۔۔۔۔ مجھ سے ایسے دور سے مہندی نہیں لگائی جاتی

***

اس نے گھمبیر آواز میں کہا۔۔ اور اپنے لبوں پہ امڈ تی ہوئی مسکراہٹ کو پیچھے دھکیلا ۔۔۔ ۔

نا چاہتے ہوئے بھی ھادیہ نے اپنا ہاتھ اسکی چوڑی ہتھیلی پہ رکھ دیا ۔۔۔ ۔

سردار ھاد بلوچ نے نرمی سے اسکا نازک سا ہاتھ تھام لیا ۔۔ ۔

اور مہندی کی کون اٹھائی ۔۔ ۔

مہندی کون میں سے نکل کر نا دے رہی تھی ۔۔۔ ۔

وقت گزرنے لگا ۔۔۔۔ اسکی گرفت میں موجود ھادیہ کہ ہتھیلی پہ پسینہ پھ وٹنے لگا ۔۔ ۔

""اس میں سے "پن " نکالیں گے تبھی مہندی چلے گی یا

ھادیہ نے کون پہ نظر پڑتے ہی جھنجھلاہٹ سے کہا ۔۔۔ ۔

میں اس حصار سے نکلوں تو کچھ اور سوچوں

تمھارے پیار سے نکلوں تو کچھ اور سوچوں ۔

تمھاری جسم کی خوشبو نے کردیا مسحور

اس آبشار سے نکلوں تو کچھ اور سوچوں۔

وہ سحر انگیز آواز میں بولا تو ھادیہ نے ٹھٹھک کر اسکی آنکھوں میں دیکھا جہاں ان کہے شوریدہ جذبات کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر آباد تھا۔۔۔ ۔

سردار ھاد بلوچ نے اسکی ہتھیلی پر مہندی سے "ھاد " لکھ دیا ۔۔۔ ۔

"یہ کیا؟

اس نے حیرت زدہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا۔

"اپنا نام آپکے ہاتھوں پہ لکھ دیا ہے ۔۔ ۔

""اب بس دیکھنا یہ ہے ۔۔۔ کہ کب یہ نام بلوچی سائیں کی ہتھیلی سے ہوکر اسکے دل میں ایریا ہے ۔۔ ۔

وہ طلسم زدہ نظروں اس پہ اپنا سحر پھونک رہا تھا ۔۔ ۔

ھادیہ نے اس بار اس کی طرف دیکھنے کی غلطی نہیں دہرائی اور تیزی کے سے بھاگتے ہوئے واپس لڑکیوں کے جھرمٹ کی طرف آئی ۔۔۔ ۔

...!!!"ہائے صدقے

"ھادیہ تیرا ھاد تو غضب کا نکلا ۔۔۔ ۔

"ھادیہ جی آپ کو آپ کا ھاد بلوچ مبارک ہو "امینہ نے اسے چھیڑا ۔۔۔ ۔

ھادیہ تو اس وقت اپنے دل کی دھڑکنوں کا شمار نہیں کر پا رہی تھی ۔۔ ۔

""چل ہٹ

وہ شرماتے ہوئے اپنا چہرہ دونوں ہاتھوں میں چھپانے لگی ۔۔۔ ۔

..!"رک رک

"تیرے ھاد کی لگائی مہندی تیرے دل کی بجائے چہرے پہ بھی چھاپ چھوڑ جائے گی ۔۔ ۔

امینہ شرارتی انداز میں بولی ۔۔ ۔

....!!!!"امینہ بلوچ

باہر سے آواز آئی ۔۔۔ ۔

"لے اب میں جاتی ہوں دیکھنا میرے لیے بھی کوئی شہزادہ سلیم آئے گا ۔۔۔ ۔

امینہ ناک سکوڑ کر جیسے ہی باہر نکلی ۔۔۔ ۔

سامنے کرسی پہ موجود ایک ساتھ سال کے عمر رسیدہ بزرگ کو دیکھا ۔۔ ۔

تو اپنی قسمت پہ ماتم کناں ہوتے ہوئے اپنے سر پہ خودی چیت رسید کرتے خرا ماں خرا ماں چلتی ہوئی اس کے قریب آئی ۔۔۔ ۔

اس بزرگ نے امینہ جیسی کم عمر دوشیزہ کو دیکھا تو اسکی بتیسی باہر آئی ۔۔۔۔ جس میں آدھے دانت تو غائب تھے

***

"ہائے کیسے شودوں کی طرح تاڑ رہا ہے بچی کو ۔۔۔ ۔

وہ دانت کچکچا کر آہستہ آواز میں بولی ۔۔۔ ۔

"بزرگوں پہلے چشمے کا نمبر تو ٹھیک کروالو پھر آنا لگانے مہندی ۔۔۔ ۔

"ہنہہ آیا بڑا بھرکی بدھا نا ہو تو ۔۔۔۔ بوڑھی گھوڑی لال لگام۔۔ ۔

وہ شانے پہ موجود پراندے کو پشت پہ جھٹک کر بولی ۔۔ ۔

اور لبوں کو ٹیڑھا کیے سر جھٹکتے ہوئے واپس آگئی ۔۔۔ ۔

ھادیہ نے واپسی پہ اس کا خوب ریکارڈ لگایا ۔۔۔۔ وہ جر بہ جر ہوکر رہ گئی۔۔ ۔

مہندی کی رسموں کے بعد گانے بجانے کی محفل کا آغاز ہوا ۔۔۔ ۔

تو رئیس نے ھاد سے فرمائش کی ۔۔۔۔ ۔

ھاد نے اس کا دل نا توڑتے ہوئے اسکی خواہش کا مان رکھا ۔۔ ۔

پھر اپنے سروز کو لیے ایک چیئر پہ آبیٹھا ۔۔۔ ۔

ایک طرف ساری لڑکیاں اور عورتیں موجود تھیں۔ ۔۔ دوسری طرف سارے مرد حضرات۔۔۔۔ جبکہ وہ سروز ہاتھوں میں لیے ان دونوں کے درمیان میں بیٹھا تھا ۔۔۔ ۔

سروز کا شمار بلوچی موسیقی کے قدیم ترین سازوں میں ہوتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس کی سحر طاری کرنے والی آواز کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

یہ اپنے مخصوص ڈیز ائن کے ساتھ لکڑی، چند تاروں اور ایک چھوٹی سی پوست پر مشتمل اس ساز کے بغیر بلوچستان کے قبائلی معاشرے کی لوک موسیقی نامکمل ہے۔

اگر یہ کسی ماہر کے ہاتھ میں ہوتو کسی اور آل موسیقی کی تشنگی محسوس نہیں ہوتی بلکہ اکیلا ہی کئی دھنیں بجانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔۔۔ اور ایسا ہی کچھ ھاد بلوچ کے ساتھ بھی تھا ۔۔ ۔

وہ ہاتھوں میں سروز لیے دلکش دھن بجانے لگا ۔۔۔۔۔ ۔

اسکے سروز کی تاروں نے ایسی دھن چھیڑی ۔۔۔۔ کہ سب بولنا بھلائے ۔۔۔۔ اس کے سحر میں مبتلا ہونے لگے

***

سیاہ رات کے اس پہر اتنے افراد کے وہاں موجود ہونے کے باوجود بھی وہاں خاموشی چھائی ہوئی تھی صرف و صرف سروز کی دلکش آواز چہار سو بکھری ہوئی تھی ۔۔۔ ۔

ھادیہ زمین پہ بچھے گدے پہ بیٹھی کشن گود میں دھرے ۔۔۔ اسکی دھن کو بند آنکھوں سے محسوس کرنے لگی

***

اسے اپنی رگوں میں سرور سا ایریا ہوا محسوس ہوا۔۔۔ ۔

وہ تو کسی ماورائی دنیا میں پہنچ چکی تھی ۔۔۔ ۔

تبھی سب کی تالیوں کی گونج سے اس نے چونک کر اپنی آنکھیں کھولیں۔۔۔ ۔

اس کی نظر سردار ھاد بلوچ پہ پڑیں جو سینے پہ ہاتھ رکھے سر کو ہلکا سا خم دئیے ۔۔۔ عاجزانہ انداز میں سب سے داد وصول کررہا تھا ۔۔۔ ۔

ھادیہ تو اسکا عاجزانہ انداز دیکھتی رہ گئی ۔۔۔ ۔

! تو مرا کچھُ نہیں لگتا ہے مگر جانِ حیات

! جانے کیوں تیرے لیے دل کو دھڑکتا دیکھوں

وہ اونچی آواز میں سب کے سامنے بولا ۔۔۔ ۔

اسکی ذومعنی نظروں کا ارتکاز جب ھادیہ نے خود پہ پایا تو گڑ بڑا کر چہرہ پھیر لیا ۔۔ ۔

کہیں کسی نے سردار ھاد بلوچ کی نظروں کی تعاقب میں اسے دیکھ لیا تو کیا ہوگا ۔۔۔ ۔

اس نے سرعت سے اٹھ کر اپنی جگہ تبدیل کی ۔۔ ۔

کھانے کا وقت ہوا تو سب لوگ اسی طرف متوجہ ہوئے ۔۔۔ ۔

ھادیہ جو اپنی مہندی والا ہاتھ دھونے کے لیے پنڈال اے نکل کر گھر کی طرف جا رہی تھی ۔۔ ۔

اچانک اندھیرے میں کسی مضبوط ہاتھ نے اسکی کلائی سے کھینچ کر اسے اپنے ساتھ پنڈال میں لگے پردوں کے پیچھے لے جانے لگا ۔۔ ۔

"ک۔۔۔ کون ۔۔۔ ہو ۔۔۔؟؟ ؟

"چھوڑو مجھے ۔۔۔ ۔

ھادیہ نے اسکی آہنی گرفت سے اپنا ہاتھ آزاد کروانے کے لیے جھپٹ اتے ہوئے کہا ۔۔۔ ۔

"اس ناچیز کو لوگ سردار ھاد بلوچ کے نام سے جانتے ہیں ۔۔۔ آپ بھی قریب آئیں گی تو جان جائیں گی ۔۔۔ ۔ وہ اس کی پشت پردے سے لگاتے ہوئے اپنے دونوں بازوں اسکے دائیں بائیں شانوں کی طرف رکھتے ہوئے اسکی فرار کی تمام تر راہیں مسدود کرگیا ۔۔۔۔ ۔

"جانے دیں مجھے ۔۔۔ نہیں جاننا آپکے بارے میں کچھ بھی ۔۔ ۔

وہ اس کی اس قدر قریب پہ ڈر کے مارے تھوڑی سی آنکھیں کھولے اسکی طرف دیکھ رہی تھی ۔۔ ۔

"دل کی سنو ۔۔۔ ۔

وہ کیا کہہ رہا ہے ۔۔۔ ۔

وہ اسکے کان کے قریب چہرہ کیے سرگوشینما آواز میں بولا۔۔ ۔

"سنا ہے دل کی سننے والا انسان ہمیشہ برباد ہی ہوا ہے ۔۔۔۔ ۔

ھادیہ نے برجستگی سے جوابا کہا ۔۔۔ ۔

وہ مبہم سا مسکرایا ۔۔۔ ۔

"میں تو دل کی سن کر برباد ہو چکا ۔۔۔ ۔

"کیا تم برباد نہیں ہونا چاہتی ؟؟ ؟

وہ فسوں خیز آواز میں بولا تو ھادیہ کی سانسیں مدھم پڑیں ۔۔۔ ۔

""میرا سسٹم آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا ہے بلوچی سائیں آپ کو دیکھتے کر

وہ اسکی آنکھوں میں آنکھیں گاڑھے آنچ دیتے ہوئے لہجے میں بولا۔۔۔ ۔

ھادیہ دھڑکتے دل سے اسے زور سے پیچھے دھکیلتے ہوئے شرما کر بھاگی ۔۔۔ ۔

سردار ھاد بلوچ مسکراتے ہوئے اپنی تراشیدہ مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوا مسکرایا ۔۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

”آگیا میرا شہری بیٹا“ سردار فلک بلوچ اسے گلے لگا کر اسکی پیٹھ تھپتھپا کر بولے۔

"کیسے ہیں آپ بابا سائیں" وہ محبت بھرے انداز میں انکے گلے لگ کر پوچھنے لگا۔

”اپنے جوان بیٹوں کی غیر موجودگی میں کیسا ہوسکتا ہوں بھلا؟“ اس کا شانہ تھپتھپا کر محبت بھری نظروں سے اپنے وجیہہ بیٹے کو دیکھا۔ پھر نظر نا لگ جانے کے خیال سے نگا ھیں پھیر لیں۔ وہ شہر جا کر بلوچی لباس کی بجائے بالکل شہری لوگوں کیطرح کا لباس زیب تن کرنےلگا تھا۔

جینز اور شرٹ پہنے ہوئے تھا۔ مگر اپنے بابا ساٸیں کی خاندانی روایات کی پاسداری کا خیال کرتے اس نے علاقاٸی چادر کندھوں کے گرد اوڑھ رکھی تھی۔

” اب میں آگیا ہوں نا کہیں بھی نہیں جاوں گا آپ کو چھوڑ کر“ وہ مونچھوں تلے عنا بی ہونٹوں پر مسکراہٹ سجائے بولا۔

”ایک تو یہ یارم بھی واپس آنے کا نام نہیں لے رہا جانے کیوں؟“ سردار فلک بلوچ نے اپنی پیشانی کو انگلیوں سے مسلتے ہوئے اپنی پریشانی اس سے بیان کی۔ ۔

”ابھی پتہ کرلیتا ہوں“اس نے جینز کی پاکٹ سے موبائل نکال کر کان سے لگایا۔

”بھاٸی سا ان شااللہ جلد واپس آ رہے ہیں۔ آپ فکر نا کریں“۔

اس نے یارم سے بات کرنے کے بعد انہیں تسلی دی۔

”چل پریشانی دور ہوٸی ماری“ وہ ہلکے پھلکے انداز میں اسکے کندھوں کے گرد بازو کا گھیرا بنا کر اسے لئے اپنے کچن کی طرف آٸے۔۔ تاکہ اس کی والدہ زرش بلوچ کو سرپراٸیر دے سکیں۔۔ ۔

” ماں سا“ اس نے چولہے کیبطرف رخ کیے کھڑی زرش بلوچ کو پیچھے سے بانہوں میں بھر کہ محبت بھرے انداز میں کہا۔

”ماں سا واری“ "۔۔ مارا لاڈلا آگیا ۔۔۔۔ آنکھیں ترس گئی تھیں ۔۔۔۔ ۔

وہ جھلملاتی ہوئی آنکھوں سے اسے دیکھتے ہوئے بولی۔ ۔۔۔ ۔

"جی ماں سا آگیا ۔۔۔ ۔

" "روئیں تو مت

وہ انکی آنکھوں سے نکلتے ہوئے آنسوؤں کو اپنی پوروں سے چپ کر پیار بھرے انداز میں بولا ۔۔ ۔

"اب اپنی ماں سا سے دور جانے کا سوچا بھی تو سچ میں رو رو کر دریا بہا دوں گی " وہ اسے پیار بھری دھمکی دیتے ہوئے بولیں ۔۔۔ ۔

"نہیں جاتا کہیں بھی آپ کو چھوڑ کر ۔۔۔۔ نہیں رہوں گا ۔۔۔ بابا سائیں سے پوچھ لیں ۔۔ ۔

"ہے نا بابا سائیں ۔۔۔ ۔

اس نے خاموش فلک بلوچ کو بات میں گھسیٹ لیا ۔۔ ۔

""کھانا لگو او بھئی بہت بھوک لگی ہے ۔۔۔ ۔

فلک بلوچ نے بات سمیٹتے ہوئے انکا دھیان کھانے کی طرف دلوایا ۔۔ ۔

""آؤ چلیں

وہ آتش بلوچ کے ساتھ ڈائننگ ہال کی طرف بڑھ گئے ۔۔ ۔

""آگے کیا کرنے کا ارادہ ہے؟

انہوں نے کھانے کے دوران آتش بلوچ سے پوچھا ۔۔ ۔

"بابا سائیں اپنا بزنس کروں گا ۔۔۔ ۔"وہ پانی کا گھونٹ بھر کہ حلق میں پھنسا لقمہ نیچے اتار کر بولا ۔۔ ۔

"اتنی زمین ہیں ،انکی دیکھ ریکھ کون کرے گا ؟؟ ؟

"پڑ ھنے سے میں نے کبھی منع نہیں کیا مگر اب وقت آگیا ہے تم لوگ ملکر سب سنبھالو ۔۔۔ وہ کرخت انداز میں بولے ۔۔۔۔ عمر گزرنے کے باوجود بھی ان کا رعب اور دبدبہ قائم تھا۔

!!!"بابا سائیں ۔۔ ۔

"ھاد بھائی سا آپکے ساتھ ملکر سب دیکھ رہے ہیں نا ۔۔۔ مجھے ان چیزوں میں انٹر سٹ نہیں ۔۔۔ ۔

وہ ازلی لاپرواہ انداز میں بولا ۔۔۔ ۔

اس کا انکار سن کر فلک بلوچ کے گلے میں کھانسی کا پھندہ لگا ۔۔۔ وہ بری طرح کھانسنے لگے ۔۔۔ ۔

آتش بلوچ سرعت سے اٹھ کر انکی طرف لپکا ۔۔۔ ۔

!!!"بابا سائیں۔ ۔

..."یہ لیں پانی پئیں

اس نے پانی سے بھرا ہوا گلاس انکے لبوں سے لگایا اور انکی پشت کو سہلایا۔۔۔ ۔

وہ ایسا ہی تھا ۔۔۔۔ نرم مزاج انسان، ہمدرد کسی کو بھی دکھ تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا تھا ۔۔۔۔ کسی کی چھوٹی سی بھی چوٹ کو دیکھ کر بلبلا اٹھتا ۔۔۔ ۔

لیکن آنے والا وقت نجانے کتنا سنگدل بنانے والا تھا ۔۔۔ ۔

اسکا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرنے والا تھا ۔۔۔ ۔

""بابا سائیں جو آپ کہیں گے ویسا ہی کروں گا ۔۔۔۔ ڈونٹ وری ۔۔۔ ۔

""آپ کی خواہش سے بڑھ کر میری کوئی خواہش نہیں

اپنی ازلی نرم دلی کے باعث وہ فورا پگھل گیا ۔۔۔ ۔

"اچھا چل تو شوق پورا کر لے اپنا پر بزنس اسی گاؤں میں شروع کر " سردار فلک بلوچ نے اسے اجازت دی۔

""بابا سائیں اس گوٹھ میں کون بزنس کرتا ہے

اس نے برا سا منہ بنا کر کہا ۔۔ ۔

" "یہ ٹھیک ہے مارا لاڈلا جلدی سے کام کرنا شروع کر پھر تھارے لیے لڑکی ڈھونڈھ کر تھارا بیاہ رچا دوں گی زرش بلوچ نے بھی اپنے دل کی بات کہی۔ ۔ ۔ ان کی بات پر آتش بلوچ کے چہرے کا رنگ یک لخت بدلا۔ "ماں سا میں نے ابھی شادی نہیں کرنی ۔۔۔۔ میں اپنی مینٹلیٹی کے مطابق لڑکی سے شادی کروں گا ۔۔۔ آپ پہلے دونوں بڑے بھائیوں پہ توجہ دیں ان دونوں کی کروائیں نا پھر میری باری بھی آ جائے گی ۔۔۔۔ اس نے ان کی توجہ ان دونوں کی طرف دلائی ۔۔ ۔

"چل آجائیں یارم اور ھاد بھیا "ن دونوں سے پوچھ لیتی ہوں ۔۔ ۔

وہ کھانے کے برتن سمیٹ کر کچن کی طرف بڑھ گئیں ۔۔ ۔

آتش بلوچ اور فلک بلوچ لاونج میں موجود صوفے پر بیٹھے اور نیوز دیکھنے لگے ۔۔۔ ۔

🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋

سورج کی سنہری کرنیں آسمان پہ جلوہ افروز ہوئے ہر سو اپنی روشنی بکھیر رہی تھی۔ کہ امریکہ کہ مسلم کمیونٹی کے علاقے میں ایک چھوٹے سے فلیٹ کے کمرے میں لگے سفید پردے کھڑکی سے آتی ہلکی ہلکی ہوا کے ساتھ ہل رہے تھے راؤنڈ سپیڈ خستہ حال سے بیڈ جس پہ سفید اور پریل رنگ کی چادر بچھی ہوئی تھی پریل کمفرٹر کے ساتھ ڈھکا ہوا تھا جو آدھا بیڈ سے زمین پہ لٹک رہا تھا اور آدھا اوپر تھا ۔۔۔ بڑے بڑے تین چار پرانے ٹیڈی بئیرز کارپٹ کی زینت بنے ہوئے جبکہ رائٹنگ ٹیبل پر کچھ بے ترتیب اور ادھ کھلی کتابیں پڑیں ہوئیں تھیں کبرڈ کا دروازہ نیم واہ سا تھا ۔۔۔ جس میں سے آدھے کپڑے باہر جھانک رہے تھے ۔۔ ۔

" Get up Chaa!... "

""میں نے ناشتہ بنا دیا ہے ،آجاو ملکر کریں ۔۔۔ پھر مجھے کام کے لیے جانا ہے

اس نے چاہت کے کمرے کا دروازہ کھول کر آواز لگائی ۔۔ ۔

"Just five minutes Adam bro ... !

اس نے نیند سے بوجھل مگر باریک سی آواز میں کہا ۔۔۔ ۔

"teNo ..oooo....chaaa.... it's too much la ....

اس کی ہر بڑی سن کر وہ بادل ناخواستہ اٹھ کر بیٹھی اور کمفرٹر خود سے اتارا شب خوابی کے لباس میں ملبوس وہ کوئی ننھی سی گڑیا ہی معلوم ہو رہی تھی ۔۔۔۔ ۔

وہ اٹھ کر واش روم میں چلی گئی ۔۔ ۔

جب باہر آئی تو اپنے کمرے کو دیکھ کر چونک گئی ۔۔۔ ۔

"ایڈم یہ آپ نے صاف "کیا ؟

"" میرے علاؤہ کوئی بھوت تو کرنے سے رہا

اس نے کمفرٹر درست کیے جوابا کہا ۔۔ ۔

""آپ نے مجھے بھوت کہا

نو مائی سویٹ لٹل سس۔۔ ۔

آپ بھوت نہیں بھو تنی ہو اور وہ بھی کیوٹ والی ۔۔ ۔

اس نے جیسی کے گال کو پیار سے چھو کر کہا ۔۔۔ ۔

This is not fair Adam bro....

اسنے خفگی سے منہ پھلا کر کہا ۔۔۔ ۔

"Don't angry with me my doll

تمہیں پتہ ہے نا آدم تمہیں ناراض نہیں دیکھ سکتا ۔۔ ۔

ہم دونوں کے پاس ایک دوسرے کے علاؤہ اور ہے ہی کون؟

Sorry bro ..

اس نے آدم کو سنجیدہ دیکھا تو فوری مان گئی ۔۔ ۔

"I really love you .....

میں نے تو کبھی اپنے مام ڈیڈ کو دیکھا نہیں ۔۔۔۔ مجھے یاد بھی نہیں وہ کیسے تھے۔ ۔ میرے لیے بھی آپ ہی سب "کچھ ہیں ۔۔ ۔ آپ سے ناراض ہوکر کہاں جاؤں گی

وہ معصومیت سے آنکھیں پٹپٹاتے ہوئے بولی ۔۔ ۔

تو آدم نے اسے بازووں میں بھینچ لیا ۔۔۔ پھر اسکے بالوں پہ بوسہ دیتے ہوئے باہر تک لایا ۔۔ ۔

وہ بریڈ پہ جیم لگانے لگا ۔۔ ۔

چاہت اسکی تھائی پہ آکر بیٹھ گئی ۔۔۔ ۔

""چاہ۔۔ ۔ اب تم بڑی ہوگئی ہو چیئر پہ بیٹھو

""نو برو

اس نے لاڈ سے نفی میں سر ہلایا

"آپ نے مجھے بچپن سے یہاں بٹھا کر کھانا کھلانے کی عادت ڈالی ہوئی ہے۔ اب کہیں اور بیٹھ کر "کھانا نہیں جاتا وہ معصومیت سے بولی ۔۔ ۔

"Ok my little doll....

آدم نے اسکی ناک دبا کر پیار بھرے انداز میں کہا۔۔ ۔

دونوں نے ایک ساتھ ملکر ناشتہ کیا ۔۔۔ ۔

""میری چاہ ۔۔۔ کے لیے ایک سرپرائز ہے

"کیا برو ؟؟ ؟.وہ بریڈ کی بائیٹ لیتے ہوئے پرجوش آواز میں پوچھنےلگی۔۔ ۔

"اونہہ۔ سرپرائز تو سرپرائز ہوتا ہے۔ ایسے نہیں بتاؤں گا ۔۔ ۔

"پھر کب بتائیں گے "؟

اس سے صبر نہیں ہورہا تھا ۔۔ ۔

""رات کو بتاؤں گا

اس نے چاہت کا گال تھپتھپاکر کر کہا۔

!"پرا مس ؟"۔۔ ۔

...."یس ۔۔۔ پرا مس

"تمہاری آنلائن کلاس ... کا وقت ہوگیا۔ ۔۔۔ ۔

آدم نے اپنا موبائل نکال کر اسکے سامنے کیا تو وہ کرسی پہ بیٹھ کر لیکچر لینے لگی ۔۔۔ ۔

اتنی دیر میں آدم نے سارے برتن سمیٹ کر کچن میں رکھے ۔۔۔ ۔

ایڈم جس کا اصل نام آدم تھا لیکن وہاں کے لوگ اسے ایڈم کہہ کر پکارتے تھے ۔۔ ۔

اسکی ایک چھوٹی بہن تھی ۔۔ ۔

اس کے والد پاکستانی تھے ،وہاں سٹڈیز کے سلسلے میں گئے ۔۔۔۔ وہاں جیولیٹ نامی ایک لڑکی سے دوستی ہوگئی۔ پھر دوستی محبت میں بدلی اور کچھ نیشنلٹی ہولڈر بننے کے لیے انہوں نے شادی کرلی ۔۔ ۔

گھر کا گزر بسر بس جیسے تیسے ہورہا تھا۔ ان کی زندگی میں ان کا پہلا بیٹا آدم آیا۔ ۔ آہستہ آہستہ ذمہ داریاں بڑھنے لگیں ۔۔۔ وہ کرائے کے فلیٹ پہ رہتے تھے۔ ۔ جیولیٹ کے گھر والوں نے ان کی مرضی کے خلاف شادی کرنے سے اس سے ہر تعلق واسطہ ختم کرلیا تھا۔ ۔ اس لیے انکی مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا ۔۔۔۔ دیکھتے ہی دیکھتے آدم دس سال کا ہوگیا انکی ایک چھوٹی سی بیٹی نے اس دنیا میں قدم رکھا تو ان کے دن ِپھر گئے ۔۔ اس کے والد نے اپنے بیٹے کا نام آدم رکھا تھا جس پہ جیولیٹ نے کافی بیزاری ظاہر کی تھی۔۔۔ آدم ہو بہو اپنے والد جیسا تھا۔ ۔ ۔ لیکن جب بیٹی آئی تو جیولیٹ نے اپنی پسند کا نام رکھنا چاہا ۔۔۔۔ لیکن وہ نہیں مانے اور انہوں نے اپنی بیٹی کا نام چاہت رکھا وہ نیلی آنکھوں والی گڑیا مشرقی و مغربی دونوں حسن کے امتزاج کی مالک تھی ۔۔۔۔۔ ان دونوں کو ایک ہوٹل میں اچھی جاب مل گئی ۔۔۔ انہوں نے دس سا لہ آدم پہ چاہت کی ذمہ داری ڈال دی اور خود جاب کرنے لگے ۔۔۔ ۔

لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ۔ ایک دن وہ دونوں میاں بیوی ہوٹل سے واپسی پہ ایک حادثے کا شکار ہو کر موقع پہ ہی جاں بحق ہوگئے ۔۔ ۔

آدم تو اپنے ماں باپ کی جدائی پہ بوکھلا کر رہ گیا ۔۔ ۔

وہ خود بہت رنجیدہ تھا۔ ۔ مگر جب اپنی چھوٹی سی بہن کو دیکھتا تو اپنے آنسو پونچھ کر اس روتی ہوئی گڑیا کو گود میں اٹھا لیتا ۔۔۔ ۔

اپنا دکھ بھول جاتا اس کی پرواہ میں ۔۔۔ ۔

وہ خود بہت چھوٹا تھا اس ذمہ داری کے لیے ۔۔ ۔ مگر اپنی چھوٹی سی بہن کے لیے وہ وقت سے پہلے بڑا بن گیا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.