22 جون کا گرم ترین دن تھا۔ آگ اگلتے ہوئے سورج کی تپش انس انوں کے ساتھ ساتھ چرند پرند اور جانوروں تک کو جُھلسا رہی تھی دور تک پھیلے اس تھر کے صحرا میں گرم ریت اڑ رہی تھی۔ تیز چلتی لوُنے جسم میں کانٹے سے بھر دئیے تھے ۔۔ ۔
(صحرائے خارانKharan Desert) ایک ریت کا صحرا ہے جو پاکستان کے صوبے بلوچستان کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ ۔
ان صحراؤں میں چھوٹے چھوٹے گاؤں آباد ہیں گاؤں کے لوگ سادہ لوح ہیں۔ زراعت اور گلہ بانی انکا پیشہ ہے۔ !!!" او ۔۔۔ ری ۔۔ ۔ سسی ! ۔ زرا تھم کہ چل ۔۔۔ ۔
زرا وہاں تو دیکھ اس صحرا میں یہ دھو "ل اڑاتے ہوئے بھلا کون چلا آرہا ہے اس نے پانی کا مٹکا کنویں سے بھر کر سر پہ دھرنے کی بجائے سانس لینے کو گرم ریت پہ رکھا ۔۔۔ اور اپنی ساتھی سسی سے کہا ۔۔ ۔
" ہائے۔۔۔ امینہ ۔۔ ۔ ایسی بڑی گاڈی میں کون آسکتا ہے بھلا ؟ سسی نے پانی سے بھرا گھڑا کمر پہ ٹکا تے ساتھ "رنگ برنگی چنری دوپٹہ اپنے دانتوں تلے دبا کر حیرت زدہ آواز میں کہا۔
"اچھا چل چھوڑ جو بھی ہو ماڑی بلا سے ۔۔۔ گھر جلدی نا پہنچی تو تھارا تو کچھ نا جائے گا ماڑی خیر نئیں ۔ ماں سا سے
***
اس نے سر جھٹک کر کہا ۔۔ ۔
ان کے ساتھ آئیں باقی سکھیاں بھی اپنے گھڑےبھرنے لگیں ۔۔ ۔
سسی اپنا پانی سے بھرا ایک گھڑا کمر پہ رکھے تو دوسرا سر پہ رکھے سہج سہج کر قدم اٹھاتے ہوئے چل رہی تھی ۔۔۔۔ اس کے کھسے میں مقید نازک پاؤں گرم ریت میں دھنسے چلے جا رہے تھے ،مگر وہ اس سب کی عادی تھی
***
تبھی ایک تیز رفتار چیپ کے ٹائروں کی چڑا چڑا ہٹ کی آواز سے اسکے بالکل قریب آن رکی ۔۔ ۔
ڈر کے مارے سسی کے سر والا گھڑا غیر متوازن ہوکر نیچے گرا اور ٹکڑوں میں بٹ گیا ۔۔۔ پانی گرم ریت پہ گرا
***
جو دیکھتے ہی دیکھتے سورج کی تمازت سے خشک ہوگیا ۔۔ ۔
اس نے فق نگاہوں سے چیپ کو دیکھا ۔۔ ۔
وہ جادو گر چھلانگ لگا کر فرنٹ سیٹ سے نیچے کودا ۔۔ ۔
گرم ریت کے ذرات اڑاتی ہوئی دھول کا منظر پیش کرنے لگے ۔۔ ۔
سب لڑکیوں نے اپنی چنریوں سے منہ ڈھانپ لیا ۔۔ ۔
سوائے سسی کے ۔۔۔۔ وہ ہوش میں ہوتی تو ہل پاتی نا ۔۔ ۔
"بلیو جینز پہ چاکلیٹ براؤن شرٹ پہنے ،سرخ و سفید رنگت مغرور تیکھے جاذب نظر نقوش ،سیاہ آنکھوں میں بے حد چمک تھی ۔۔۔ ایسی مقناطیسی چمک جو کسی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ کر ہوش بھلا دینے کی صلاحیت رکھتی تھی
***
...!!!"پانی
اس جادوگر نے اپنی بھاری گھمبیر آواز میں کہا۔
""ج۔۔۔ جی ۔۔۔ بی۔۔ ۔
سسی نے چونک کردیکھا ۔
اور اپنی کمر پہ موجود گھڑے سے اسکے ہاتھوں پہ کنویں کا ٹھنڈا میٹھا پانی ڈالا ۔۔ ۔
اس نے اپنے ہاتھوں میں پانی بھرا اور اپنے منہ پہ چھپا کے مارنے لگا ۔۔۔ ۔
اسکی گھنی مونچھوں تلے عنا بی مسکراتے لب ،چہرے پہ تازہ شیو کی نیلا ہٹیں نمایاں تھیں ۔۔ ۔
سسی بنا سوچے سمجھے یک یک بس اسکے ہاتھوں پہ پانی بہاتی گئی ۔۔۔ ۔
سردار آتش بلوچ نے ایک اچٹتی نگاہ اس حسینہ پہ ڈالی جو اسے دیکھ کر دنیا جہاں سے بیگانہ ہوچکی تھی ۔۔۔۔ اس نے ایک مبہم سی مسکراہٹ اسکی طرف اچھالی ۔۔۔۔ گھڑے سے بہتے پانی سے اپنی پیاس بجھائی اور ساتھ ساتھ نگاہوں کی بھی ۔۔ ۔
اس نے ایک ہاتھ کی مٹھی پانی سے بھر کر سسی کے چہرے کی طرف اچھالا ۔۔ ۔
وہ سٹپٹا کر حیرت سے اس کی آنکھوں میں دیکھنے لگی ۔۔ ۔
نظروں کا نظروں سے تبادلہ ہوا ۔۔ ۔
وقت جیسے وہیں تھم سا گیا تھا ۔۔۔ ۔
سسی کے ہاتھ سے پانی کا دوسرا گھڑا بھی چھوٹ گیا ۔۔ ۔
سب سکھیاں جو دور سے سارا منظر دیکھ رہی تھیں سسی کی حالت پہ کھکھلانے لگیں ۔۔ ۔
سسی نے پیچھے مر کر انہیں اپنی بڑی بڑی سیاہ غزالی آنکھوں سے سخت گھوری ڈالی سردار آتش بلوچ اس کی طرف جاندار سی مسکراہٹ اچھالتے ہوئے ویسے ہی چھلانگ لگا کر جیب میں بیٹھا ۔ جیسے نیچے ایرا تھا اور آنکھوں پہ سیاہ گاگلز لگاتے ہوئے لمحوں میں دھول اڑاتی ہوئی جیب لیے آنکھوں سے اوجھل ہوگیا
***
"تو نے تو کمال کردیا ""امینہ نے قریب آتے سسی کے شانے سے شانہ مارتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا۔۔ ۔
"امینہ سچ بتا مارے کو ۔۔ ۔
"یہ مارا کوئی خواب تھا یا حقیقت۔۔۔۔ ؟
وہ ابھی بھی اسی کیفیت میں مبتلا کھوئی ہوئی تھی۔۔ ۔
...!!!"حقیقت تھی پگلی
"سچ پوچھ تو سسی مجھے لگا کہیں کا شہزادہ اپنے علاقے کا پتہ بھول ۔۔۔ مارے علاقے میں آبھٹکا تھا ۔۔۔ ۔
امینہ بھی اسکے سحر میں مبتلا تھی ۔۔۔ ۔
"ورنہ یہاں کے تو ایک بھی مرد کی شکل دیکھنے لائق نہیں ۔۔۔ وہ جل کر بولی ۔۔۔ ۔
"زہر لگتی مارے کو انکی بڑی بڑی مونچھیں ۔۔۔۔ دیکھا اسے ۔۔۔ وہ تو مجھے گھیا(زیادہ) پیارا لگا ۔۔ ۔
""چل اب نیت خراب نا لیجیو تو ۔۔۔۔ وہ تو مارے سپنوں کا شہزادہ ہے
سسی نے مسکرا کر ایک بار دوپٹے کا پلو دانتوں تلے دبایا۔۔ ۔
امینہ نے برا سا منہ بنایا ۔۔ ۔
!!!"او تیری
امینہ اب کیا کروں ؟؟ ؟
"مارے تو دونوں کھڑے اس شہزادے کے چکر میں پھوٹ گئے ۔۔۔ ۔
""ایسے خالی ہاتھ گھر گئی نا تو ماں سا نے میرا سر پھوڑ دینا ان کی طرح
""اب بتا کیا کروں ؟
وہ پریشانی سے بولی ۔۔ ۔
" ہاں تو تجھے کس نے کہا تھا۔۔۔ اسے دیکھ کر سب بھلا دینے کو ۔۔۔۔ چل تو میرا ایک گھڑا لے لے ۔۔۔۔ اتنا ہی "کرسکتی تھارے لیے ۔۔ ۔ تھاری وجہ سے مارے کو بھی دیر ہو گئی اب تو دونوں کی خیر نہیں۔
امینہ اس کے قدم سے قدم ملا کر چلتی اسے الزام دینے لگی۔
" واہ ری۔۔۔۔ دیکھ لی تھاری دوستی ۔۔۔ ۔ اب تو بھی مجھے طعنے دے گی اس شہزادے کے ۔۔۔ ۔
سسی خفگی سے منہ پھلا کر بولی ۔۔۔ ۔
""اچھا چھوڑ ساری باتیں ۔۔۔ ناراض نا ہوا کر ایسے ہی کہہ دیا تھا
اس نے صلح جو انداز میں کہا تو سسی بھی سب بھلا کر مسکرانے لگی۔
"" سسی...! وہ آہستگی سے بولی ۔۔۔ ۔
"ہاں بول...اس نے امینہ کے حب ہوجانے پہ پوچھا۔
"تو اس شہزادے کے ساتھ چلی جائے گی تو مارے لیے بھی ویسا ہی شہزادہ ڈھونڈھنا ۔۔۔ میں تھارے بغیر کیسے رہوں گی؟
امینہ کے لہجے میں دکھ سمٹ آیا تھا ۔۔۔۔ سسی کی شادی کے بعد رخصتی کا سوچ کر
"میں کونسا تھارے بنا رہ سکتی ۔۔۔۔ ضرور ڈھونڈ ھوں گی تھارے لیے بھی ایسا ہی شہزادہ ۔۔۔ اب دعا کر اللہّٰ اسے میری قسمت میں لکھ دے ۔۔ ۔
وہ مسکرائی مگر امینہ حب تھی ۔۔ ۔
"چل اب مسکرا دے نا . . !! ۔ نہیں تو نہیں کسی ُمچھڑ (مونچھوں)سے بیاہ ہوجائے گا تھارا ۔۔۔ ہاں نئیں تو اس کی بات سن کر امینہ بھی کھکھلا اٹھی ۔۔۔ ۔
دونوں امینہ کے گھر کے دروازے پہ رکیں ۔۔ ۔
"امینہ صبح بھیڑ بکریاں چرانے چلی گی مارے ساتھ "؟
"نانا ۔۔۔ میں نہیں ۔۔۔ وہ کام تو بھائی سا کرے گا ۔۔۔۔ میں نہیں کرتی ۔۔ ۔
اس نے انکار کیا ۔۔ ۔
"ماں سا نہیں جا سکتی نا اسی لیے مجھے ہی جانا پڑے گا ۔۔۔ ۔
سسی افسردگی سے کہتے ہوئے اپنے گھر کے راستے پہ چل دی جو یہاں سے بیس قدم کی دوری پہ تھا ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
وہ امریکہ کے ایک مشہور ترین کلب
studded Chicago-DJ
میں ایک بازو صوفے پر پھیلائے اپنے دوستوں کے جمگھٹے میں بیٹھا تھا اسکے دوستوں نے آج پہلی بار اسے وائن پینے کے لیے مجبور کیا تھا ۔۔۔ وہ نا چاہتے ہوئے بھی ان سے مردانگی کے طعنے سینے ہوئے مجبور ہوگیا تھا اس حرام شے کو منہ لگانے کو ۔ ۔
ڈانس فلور پہ کئی لڑکے اور لڑکیاں بے ہنگم میوزک پہ ایکدوسرے کی بانہوں میں جھوم رہے ایک ماڈرن امریکی لڑکی جس نے آدھا ادھورا جدید طرز کا لباس ناہونے کے برابر پہن رکھا تھا ۔۔ ۔ ان میں سے نکل کر اس کے پاس آئی۔ ۔
So baby pull me closer
In the back seat of your Rover
That I know you can't afford.
اس نے ویسٹرن سٹیپ لیتے ہوئے اسکی شرٹ میں انگلی پھنسا کر اسے اٹھنے کے لیے کہا ۔۔۔ ۔
Bite that tattoo on your shoulder
Pull the sheets right off the corner
Of that mattress that you stole
From your roommate back in Boulder۔
اس لڑکی کی نظریں اس کے ٹی شرٹ سے جھانکتے کسرتی سفید اور سرخ بازوؤں پہ تھیں۔ جس پہ ٹیٹو بنا تھا ۔۔ وہ شخص اپنے اندر شہزادوں سی آن بان رکھتا تھا۔ وجاہت میں اسکا کوئی ثانی نہیں تھا۔ مغرور ایسا کہ اسکی بے رخی جان سے مار ڈالے لیکن اپنوں کے لیے وہ نہایت پہ مہربان ثابت ہوا تھا۔ اسکی وجاہت میں جو چیز چار چاند لگاتی تھی وہ تھیں اسکی آنکھیں۔۔۔۔ جن میں ایک سرد پن تھا ۔۔۔۔ پر بلا کی پرکشش آنکھیں تھیں۔ سیاہ مری ہوئی پلکیں ،دیکھنے والا خواہ مرد ہو یا صنف مخالف ہر کوئی ان آنکھوں کے طلسم میں ڈوب جاتا ۔۔ ۔
اس نے آنکھیں بند کر کہ ایک ہی سانس میں یہ زہر اپنے اندر انڈ یلا ۔۔۔ وہ جلد از جلد اس زہر سے اپنا پیچھا چھڑوا لینا چاہتا تھا۔۔ ۔
اس نے لڑکی نے اسے اٹھنے پہ مجبور کیا تو اس نے بیدری سے اس کا ہاتھ پیچھے جھٹک دیا ۔۔۔ ۔
....!!!!!"کیا یارم بلوچ
"میں نے تو سنا ہے ۔۔۔ سردار اپنے گاؤں کی کسی لڑکی کو نہیں چھوڑتے ۔۔ ۔
"تو کیسا سردار ہے ۔۔۔۔ ایک لڑکی پکے ہوئے آم کی طرح تیری جھولی میں گرنے کو تیار ہے ۔۔۔ اور تیرے "یشن نہیں ختم ہورہے ۔۔۔ ۔
اسکے ساتھ بیٹھے ہوئے بابر نے کہا ۔۔۔ ۔
"اوئے کمینے پہلے ہی تیرے کہنے پہ پی لی ۔۔۔ ۔
"اب بکواس کی نا تو تیرا یہ شیطانی دماغ والے سر کو توڑ کر کلب سے باہر پھینکو"ا دوں گا ۔۔۔ ۔
وہ لڑکھڑاتے ہوئے اپنی جگہ سے اٹھا ۔۔۔ ۔
We ain't ever getting older
We ain't ever getting older
We ain't ever getting older
So baby pull me closer
In the back seat of your Rover
That I know you can't afford
shoulderBite that tattoo on your.
وہ لڑکی اسکی شخصیت سے اچھی خاصی متاثر ہوچکی تھی ۔۔۔ مغرور ناک ،چہرے پہ سنجیدگی ،صبیح پیشانی پہ بکھرے سلکی سیاہ بال ،اسکی شخصیت کو چار چاند لگا رہے تھے۔ اس نے اپنی انا کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک بار پھر سے ڈانس فلور کی حدود سے باہر جاتے ہوئے یارم بلوچ کا بازو کھینچ لیا۔۔ ۔
اب وہ لڑکی اس کی گردن میں ہاتھ ڈالے اس کے قریب آ کر ڈانس کرنے لگی۔ ۔
"Stay away from me"
یارم نے ایک بار پھر اسکے بازو اپنے گردن سے جھٹکے ۔۔۔ ۔
اس لڑکی کو اس سے اس قسم کے جارہانہ تیور وں کی قطعا امید نہیں تھی ۔۔ ۔
وہ اپنا توازن برقرار نا رکھ سکی،،، لہراتی ہوئی ڈانس فلور پہ گری ۔۔۔ ۔ اس نے فق نگاہوں سے اسے دیکھا جو بے نیازی سے چلتا ہوا باہر نکل رہا تھا ۔۔۔ اس کے دوست بھی سب اس کے پیچھے باہر نکلے ۔۔۔ ۔
وہ گاڑی میں فل والیوم میں میوزک لگائے واپسی کے سفر پر گامزن تھے ۔۔۔۔ گاڑی یارم بلوچ کی تھی اسی لیے وہی ڈرائیو بھی کر رہا تھا باقی سب اسکے ساتھ ہلہ گلہ کرنے میں مصروف تھے ۔۔۔ آج رات ان کی یہاں آخری رات تھی ۔۔۔ کل ان لوگوں نے واپس پاکستان فلائی کرجانا تھا۔۔۔ ۔
یارم بلوچ جو ایم بی_ بی_ ایس کرچکا تھا ،سپیشلائزیشن کے لیے امریکہ گیا تھا۔ وہ بہت سنجیدہ اور لیے دئیے رہنے والا انسان تھا۔ مگر دوستوں کے ساتھ بہت مخلص ۔۔۔ آج رات اس کے دوستوں نے اسے مجبور کیا کہ وہ آج رات کو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔ انہیں کے اصرار کرنے پہ وہ ان کے ساتھ آیا تھا ۔۔۔ ۔
شراب کا نشہ دھیرے دھیرے اس پہ چھانے لگا تھا ۔۔۔ ۔
آنکھیں اپنے آپ ہی بند ہونے لگیں تھیں ۔۔۔ روڈ پہ رات کے اس وقت ٹریفک نا ہونے کے برابر تھیں ۔۔۔ اسےسب دھندھلا سا دکھائی دے رہا ۔۔۔ ۔ اسے بند ہوتی آنکھوں سے اتنا دکھائی دیا کہ کوئی پیدل چلتے ہوئے گاڑی کے سامنے آ رہا تھا ۔۔۔۔ اس نے گاڑی کو سنبھالنے کی بہت کوشش کی ۔۔۔ ۔
مگر جب وقت خراب ہوتو ہر کام ہی خراب ہوتا ہے ۔۔ ۔
کوئی اسکی گاڑی سے ٹکرا کر دور جا گرا ۔۔۔ ۔
یارم بلوچ نے گاڑی کو وہیں بریکس لگائیں ۔۔۔۔ گاڑی کے ٹائروں کی چڑا چڑا ہٹ کی آواز روڈ پہ گونجی ۔۔ ۔
وہ یکلخت کار کا دروذہ کھول
کر باہر نکلا ۔۔۔ باقی دوستوں نے بھی اس کی تقلید کی ۔۔۔ ۔
ایک لڑکے کو زخمی حالت میں تڑپتے دیکھ کر سردار یارم بلوچ کا سارا نشہ ہرن ہوا ۔۔ ۔
اس کی سیاہ روشن آنکھیں پوری کی پوری کھل گئیں اس لڑکے کے سر اور منہ سے خون نکلتے دیکھ کر ۔۔۔ ۔
وہ لڑکا بہت بڑی طرح زخمی ہو چکا تھا ۔۔۔۔ اس ٹھنڈ میں بھی یارم کے ماتھے پہ پسینے کی بوندیں ابھریں۔۔۔ ۔ "Cha....aaaa .. اس لڑکے کے منہ سے ٹوٹے ہوئے لفظ نکلے ۔۔۔۔ یارم نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا اسے اٹھانے کے لیے ۔۔۔ تاکہ وہ اسے بروقت ہسپتال لے جائے اوراس کا علاج کرسکے ۔۔۔ ۔
اس لڑکے نے یارم کا ہاتھ اپنے خون سے لت پت ہاتھ میں مضبوطی سے تھام لیا ۔۔۔ ۔
یارم نے اسکی بات سمجھنے کی کوشش کی ۔۔۔ ۔
"Cha....aaaaa!!!!..... اسکے منہ سے یہ آخری لفظ نکلے ۔۔۔۔ پھر اسکے ہاتھ کی گرفت یارم کے ہاتھ سے ڈھیلی پڑتے ہوئے آخر کار بے جان ہوگئی ۔۔ ۔
اس کی ادھ کھلی آنکھوں کی پتلیاں ساکت رہ گئیں۔۔۔ ۔
یارم کو اپنا دل ڈوبتا ہوا محسوس ہوا ۔۔ ۔
"بابر ۔۔۔۔ میں نے اسکی جان لے لی ۔۔۔۔ ۔
وہ پلٹ کر اپنے پیچھے کھڑے ہوئے دوستوں کی طرف دیکھ کر تڑپتے ہوئے چیخا ۔۔۔ ۔
""نہیں یارم ۔۔۔۔ یہ بس ایک حادثہ تھا
بابر نے اسکے قریب آتے اس کے شانے پہ ہاتھ رکھ کر اپنے تئیں اسے تسلی دینے کی کوشش کی۔۔۔ ۔
"نہیں با بر ۔۔۔ مم۔۔۔ م۔ میں ذمہ دار ہوں اسکی موت کا ۔۔ ۔
"آج میں نے انہیں ہاتھوں سے کسی کی جان لے لی ۔۔۔ ۔
وہ اپنے دونوں ہاتھوں کو روڈ پہ زور سے مار کر بولا ۔۔۔ ۔
پھر اپنے بالوں کو مٹھیوں میں زور سے جکڑ لیا ۔۔ ۔
وہ ضبط کی انتہاؤں پہ پہنچا تھا۔۔۔۔ مگر آنسو ضبط کرنا مشکل ہوا ۔۔۔ ۔
وہ منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوا تھا ۔۔۔۔ اسکی ہر چیز پر خواہش بنا کہے پوری ہوجاتی تھی ۔۔۔ آنسووں کا اوراس کا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں تھا ۔۔۔ ۔
آج زندگی میں پہلی بار وہ ایسے رویا تھا ۔۔ ۔
"یارم چل چلیں یہاں سے پولیس نے دیکھ لیا تو مشکل ہو جائے گی ۔۔۔ ۔
بابر نے اسے وہاں سے اٹھانے کے لیے اس کا بازو کھینچ کر کہا ۔۔ ۔
"نہیں ۔۔۔۔ یارم نے ہاتھ چھڑوانا چاہا ۔۔ ۔
"تجھے پتہ ہے نا یہاں امریکہ کے رولز کتنے سخت ہیں۔ پکڑے گئے تو عمر بھر کے لیے جیل میں بند ہو جائیں گے ۔۔۔ پاکستان کی ہوا سونگھنے کو بھی ترس جائیںگے ۔۔۔۔ ان گوروں کی جیل میں ۔۔ ۔
""میں کہہ رہا ہوں ۔۔۔ چل نکل چلتے ہیں یہاں سے
اس نے اپنے تئیں ایک بار پھر مخلصانہ مشورہ دیا۔۔۔ ۔
"پاگل ہے تو بابر ۔۔۔۔ ۔
"ایک گناہ تو کردیا میں نے اسے ۔۔۔۔ اپنے ہاتھوں سے مار کر ۔۔ ۔
"اب اسے بے یار و مددگار سڑک پہ چھوڑ جاؤں ۔۔۔۔ اس کے گھر والوں کا نجانے کیا حال ہوگا ۔۔۔۔ صرف میری وجہ سے ۔۔۔ ۔
وہ اٹھتے ہوئے غرایا ۔۔ ۔
"یارم تو سمجھ نہیں رہا ۔۔۔ تو پھنس جائے گا ۔۔۔ ۔
باقی سب نے بھی اسے سمجھانا چاہا ۔۔ ۔
"تم سب لوگ میری مدد کرو ۔۔۔ ۔
اس کے دماغ نے کام کیا ۔۔۔۔ تو وہ سوچتے ہوئے بولا ۔۔ ۔
"وہ کیا ؟؟ ؟
بابر نے پوچھا ۔۔۔ ۔
"اس کی پاکٹ سے اس کا ایڈریس وغیرہ ملت گا ۔۔۔ جو بھی ملے وہ نکال لو ۔۔ ۔ یہاں قریب ہی ایک مسلم کمیونٹی کا علاقہ ہے۔ اسے وہاں لے چلتے ہیں۔ شکل سے تو انگریز نہیں مسلمان لگ رہا ہے۔
اس کی اچھے سے تدفین کردیتے ہیں۔ میں اسے اپنا بھائی ظاہر کرواؤں گا ۔۔ ۔
تم سب میرا ساتھ دینا۔۔ ۔
وہاں سے فارغ ہوکر اسکے گھر جائیں گے ۔۔۔۔ میں ان کی کچھ مدد کردوں گا ۔۔ ۔
سب نے تحمل سے اس کی بات سنی پھر اثبات میں سر ہلایا۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋🦋
"منشی صاحب آپ ایسا کیجیے یہ حساب کتاب والا رجسٹر ہمیں دیجیے ۔۔۔ کل تک ہم اسے اچھے سے دیکھ لیں گے "پھر آپ کو بتائیں گے کہ اور کتنی زمین خریدنی پڑے گی
!"جو حکم سردار ۔۔ ۔
منشی صاحب نے تھوڑا سا سر کو خم دیتے ہوئے حویلی سے ہی اجازت چاہی ۔۔ ۔
سردار فلک بلوچ رجسٹر اٹھائے اندر کی طرف آئے ۔۔ ۔
سردار فلک بلوچ جید پُشتی مرُشد و پِیر خاندان سے تعلق رکھتے تھے آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی وہ اپنے خاندان کی ساکھ برقرار رکھے ہوئے تھے اندر داخل ہوتے ہی ایک بڑا سے ہال نما لاؤنج کا منظر تھا ہال یہاں کے مکینوں کے بہترین ذوق کا منہ بولتا ثبوت تھا ۔۔۔ ہال کے وسط میں نہایت قیمتی فانوس روشن تھے ۔۔۔۔ وہاں بلوچی طرز لکڑی کے نقش و نگار سے کنندہ صوفے ۔۔۔۔ اور بلوچی سجاوٹ کے شو پیس سجائے گئے تھے ۔۔۔ دیوار پہ رائفلز لٹک رہی تھیں۔ شکار کرنے کے آلات اور ایک بارہ سنگھا کی کھوپڑی کا شو پیس لگا تھا ۔۔ ۔
دیوار پہ ایک انلارج سائز کی تصویر لگی تھی ۔۔۔ ۔
جسے شہر سے بڑی کروا کر یہاں لگایا گیا تھا ۔۔ ۔
اس تصویر میں چار مرد حضرات نظر آرہے تھے ۔۔ ۔
شاہانہ انداز میں صوفے پہ ٹانگ پر ٹانگ جمائے سردار فلک بلوچ۔ داہنے طرف انکا سب سے چھوٹا بیٹا سردار ،آتش بلوچ
،بائیں طرف انکے دوسرا بیٹا سردار ھاد بلوچ
اور انکے صوفے کے پیچھے کھڑا سب سے بڑا بیٹا سردار یارم بلوچ ۔۔۔۔ سردار فلک بلوچ وجیہہ تھے ۔۔۔ لیکن ان کے تینوں بیٹیوں نے اصل خوبصورتی اپنی ماں زرش بلوچ سے چرائی تھی ۔۔۔ ۔
تینوں وجاہت میں ایک سے بڑھ کر ایک تھے ۔۔۔۔ کوئی بھی ان تینوں میں چناؤ کرتا کہ کون بہتر ہے تو اسے چناؤ کرنا مشکل ہوجاتا ۔۔ ۔
"" سردار صاحب آتش آیا نہیں ابھی تک ۔۔۔۔۔؟؟۔ ۔
زرش بلوچ نے اپنی بلوچی زبان میں دروازے کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا ۔۔ ۔
"" آج آجائے گا یہی کہا تھا اس نے ۔۔۔۔ ہم آگئے ہمیں بھی کوئی چائے پانی پوچھ لو ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی یقینا یہ ان کو بھی دلی خوشی تھی اس کے آنے کی مگر ان کا دھیان بٹانے کو ٹھیٹ بلوچی میں جوابا کہا تو زرش بلوچ اپنے سر پر ہاتھ مارتے ہوئے کچن کی طرف بڑھ گئیں ۔۔ ۔
کچھ دیر بعد ٹرے میں پانی لیے انکی طرف آئیں ۔۔۔ ۔
" ھاد کہاں رہ گیا وہ بھی نہیں آیا اب تک ۔۔۔ ۔"؟
انکی پریشانی حد سے سوا تھی ۔۔۔ آخر کو وہ ایک ماں تھیں اور انکی پریشانی بجا تھی اپنے بیٹوں کو لے کر ۔۔۔ ۔
"یارم ایک دو دنوں میں آئے گا امریکہ سے ۔۔۔۔ آتش آنے ہی والا ہے ۔۔ ۔
تم بیٹھو ۔۔۔۔ یہاں ۔۔ ۔
انہوں نے زرش بلوچ کو اپنے ساتھ بیٹھے کو کہا ۔۔ ۔ اور وہ گئی بات ھاد کی تو اس کے کالج کے کسی دوست کی شادی ہے اس میں گیا ہے اب ایک دو دن تو اسے بھی لگ ہی جا ئیں گے واپسی میں ۔۔۔۔ تم آتش کی پسند کا کھانا تیار کرواو ۔۔۔ مارا لاڈلا بیٹا ہے ۔۔ شہر سے اپنی پڑھائی مکمل کر کہ آ رہا ہے ۔۔۔۔ میرا شیر ۔۔۔ اسکی خاطر میں کوئی کمی نا رہ جائے ۔۔۔ ۔
"جی سردار ۔۔۔ ۔
وہ ایک بار پھر کھانے کا انتظام دیکھنے کچن کی طرف بڑھیں کہ ملازمہ نے کھانا تیار کیا یا نہیں ابھی تک ۔۔۔ ۔
🦋🦋🦋🦋🦋 آج سردار ھاد بلوچ کے دوست کی مہندی تھی ۔۔۔ اسی حساب سے گاؤں میں پنڈال سجایا گیا تھا اور بڑے پیمانے پہ مہندی کے فنکشن کا انتظام کیا گیا تھا ۔۔۔۔۔ رئیس اسکے کالج کا دوست تھا ان دونوں نے ساتھ ہی
بی_بی_اے کیا تھا ۔۔۔ اسکے بعد ھاد نے آگے کی تعلیم مکمل نہیں کی ۔۔۔ کیونکہ اسکا بڑا بھائی یارم اور چھوٹا بھائی آتش دونوں پڑھائی کے سلسلے میں گھر سے دور تھے ۔۔۔ تو اس نے اپنے والد کے کام میں ہاتھ بٹانے کا فیصلہ کیا ۔۔۔ وہ انہیں اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتا تھا ۔۔ تبھی اپنے آگے پڑھنے کا خواب ادھورا چھوڑ دیا ان کے لیے ۔۔۔ مگر رئیس کے بار بار اصرار کرنے پہ آج وہ اسکے گاؤں آیا تھا اس کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے ۔۔۔۔ ان کے گاؤں کی رسمیں بہت عجیب تھیں اسے یہاں آکر پتہ چلا تھا ۔۔۔ وہ کافی حیران بھی تھا مگر خوش بھی ۔۔۔ ۔
ھادیہ جو سردار د لاہور بلوچ کی اکلوتی بیٹی تھی ۔۔۔ وہ بھی اپنی دوست کی شادی میں شرکت کے لیے یہاں آئی ہوئی تھی ۔۔۔ مہندی مشترکہ ہونی تھی اور رسمیں بھی ۔۔۔ ۔
ھادیہ آج بہت زیادہ خوبصورت لگ رہی تھی۔۔ کالے رنگ کا خوبصورت شیشیوں سے مزین فر اک
پہنے۔ سلور رنگ کے چھوٹے چھوٹے ٹاپس کانوں میں سجائے بال رول کیے ،لائٹ پنک میک اپ میں وہ بہت دلکش دکھائی دے رہی تھی۔
مہندی کی رسم شروع ہوئی ۔۔ ۔
دو باؤل میں پرچیاں ڈال دیں گئیں ۔۔۔ ۔
ایک طرف سے ایک لڑکے نے آیا تھا اور دوسری طرف سے لڑکی نے ۔۔۔ ۔
جس لڑکی کا نام بولتا اسے آکر اس لڑکے سے اپنے ہاتھ پہ مہندی لگوانی ہوتی ۔۔۔ ۔
سب سے پہلے دولہا نے اپنی دلہن کہ ہاتھ پہ مہندی لگا کر رسم نبھائی ۔۔ ۔
سب نے خوب ہوٹنگ کی ۔۔۔ ۔
"ہائے اللہّٰ یہ تو پہلی باری کی میری آگئی ۔۔۔ نجانے کون ہوگا ۔۔۔ ۔
سب سے پہلی پرچی پہ ھادیہ کا نام نکلا تو اس نے اپنے دل پہ ہاتھ رکھا ۔۔ ۔
"کاش میری سہیلی ھادیہ کو میری مہندی میں اسکا ھاد مل جائے ۔۔۔۔ انز لہ نے اسے چھیڑتے ہوئے شرارت سے کہا ۔۔ ۔ انز لہ ھادیہ کی ماموں زاد تھی اور اسکی بچپن کی دوست بھی وہ دونوں ہی اپنی اس دوست کی شادی میں شرکت کے لیے ایک ساتھ آئیں تھیں ۔۔ ۔
"چل ہٹ بدتمیز ۔۔۔ بے حیا کہیں کی۔۔۔ وہ شرماتے ہوئے اسے دھپ رسید کیے اپنی جگہ سے اٹھی ۔۔ ۔ "دوسری طرف سے آرہے ہیں سردار ھاد بلوچ ....باہر سے سردار ھاد بلوچ کا نام سن کر ھادیہ کا دل ساکت ہوا