بیہ پر جو قیامت گزری تھی اس کے بعد وہ ابھی تک سکتے میں تھی
نکاح کی ہوا ۔۔۔۔۔۔ ۔ ؟ ؟ کیسے ہوا ۔۔ ۔ ؟ ؟ کس کے ساتھ ہوا ۔۔۔۔۔۔؟ ؟ اس نے کب نکاح نامے پر دستخط کئے ۔۔۔۔؟ ؟
اسے کوئی ہوش نہ تھا ۔۔۔ ۔
ہوش تو اسے تب آیا جب اپنے سامنے اپنی عزت کے لٹیرے کو اپنے شوہر کے روپ میں دیکھا
***
"کیا ۔۔۔۔۔۔ ۔ ؟؟؟ ؟"
سلمان فون پر چیخا تھا وہ اس وقت ائیر پورٹ پر موجود تھا کچھ دیر میں اس کی لندن کی فلائٹ تھی
"سلمان تم عاصم کو تو جانتے ہو ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ کتنا ضدی ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ جب سے اس لڑکی کو دیکھا ہے تب سے اس کے پیچھے پاگل ہو گیا ۔۔۔۔ ۔ کچھ غلط ہونے کے ڈر سے نکاح کروانا پڑا یار ۔۔۔۔۔ ۔ "
اعجاز نے بات گول مول کی
"تم پاگل تو نہیں ہو گئے ہماری صرف پیسوں کی بات ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ یہ نکاح بیچ میں کہاں سے آ گیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ختم کر یہ سب اور بیہ کو حویلی بھیج ۔۔۔۔۔۔ ۔ نہیں تو عاشر کو ہم پر شک ہو جائے گا ۔۔۔۔۔۔ ۔ سلمان کے چہرے سے پریشانی صاف ظاہر تھی
"ہاں کچھ تو کرنا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اچھا تم یہ سب چھوڑو بس وہاں جا کر سب سمبھالو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
یہ کہہ کر اعجاز نے نے کال کاٹ دی
اورسلمان نے بھی سوچ لیا کہ وہ اب کبھی پاکستان واپس نہیں آئے گا
لیکن قسمت میں کیا ہے یہ تو کوئی نہیں جانتا
***
"شاہ جی بیٹی کا معاملہ ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ عاصم کو جس حالت میں آپ کی بیٹی ملی ہے اس کو بتاتے ہوئے مجھے تک شرم آرہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میں بھی بیٹی والا ہوں ۔۔۔۔ ۔ اس لیے بیٹی کی عزت کی خاطر اپنے اکلوتے بیٹے سے اس کا نکاح کروا دیا ۔۔۔۔۔ ۔ مجھے نہیں معلوم تھا وہ آپ کی بیٹی ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ تو بیہ نے مجھے بعد میں بتایا تو میں سب سے پہلے اسے آپ کے پاس لے کر آیا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
اعجاز انتہائی شاطرانہ چال چلتا ہوا آج بیہ کو لیے حویلی آ پہنچا تھا اور اس وقت عاشر کے سا منے اپنی باتوں کے تیر چلا رہا تھا اور ایک جھوٹی کہانی سنائی جس پر بیہ بلکل خاموش رہی وہ تو بس زندہ لاش بن گئی تھی کوئی کچھ بھی کرتا اسے کوئی فرق نہ پڑتا تھا
عاشر ، اعجاز کی لالچی طبعیت کےبارے میں اچھی طرح واقف تھا وہ جانتا تھا نہ اعجاز اتنا نیک ہے اور نہ اس کا بیٹا لیکن بیہ کی حالت نے عاشر کو توڑ دیا جس باپ کی بیٹی پندرہ دن گھر سے غائب رہے اس کا باپ پھر معاشرے میں کہاں سر اٹھا کر چل سکتا ہے لیکن عاشر نے بیہ سے اس بارے میں کوئی سوال نہ کیا
عاشر نے بیہ کو سینے سے لگا کر بس اتنا کہا
"بیہ بیٹا آپ جو چاہو گی وہی ہوگا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
بیہ نے بھی پھر قسمت کے ساتھ سمجھوتہ کرلیا اور عاشر کو یہ کہا کہ
"وہ اپنا رشتہ نبھائے گی ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
اور کچھ دیر کے بعد بیہ چلی گئی اس جہنم میں جہاں اس کی کوئی عزت نہیں تھی ۔۔۔۔ ۔
عاصم اسے ایک فالتو چیز کی طرح رکھتا
ہر قسم کی توہین اور زیادتی کرتا
لیکن بیہ خاموشی سے اس کا ہر ستم برداشت کرتی ۔۔۔ ۔
حویلی بہت کم جاتی تھی
عاشر بیہ کے چہرے پر ویرانی دیکھ کر بیمار رہنے لگا
اسی طرح چھ مہینوں کے اندر عاشر اسی صدمے میں اس دنیا کو چھوڑ کر چلا گیا
عاشر کی موت نے حویلی کی دیواروں کو ہلا کر رکھ دیا ۔۔۔۔ ۔
عاشر کی موت کا صدمہ حویلی میں سب کو بہت گہرا ہوا
ناہید بیگم دو مہینوں تک ہی یہ صدمہ برداشت کر سکیں اور پھر دنیا سے رخصت ہو گئیں
اور پاکیزہ بس کمرے کی ہو کر رہ گئی
پہلے بیہ کا دکھ پھر عاشر کی موت اور اب ناہید بیگم کی موت نے پاکیزہ کی ذہنی حالت پر گہر اثر چھوڑا وہ زمان کیا ذات کو بھی مکمل فراموش کر بیٹھی
لیکن اس سب میں زمان نے سب سے زیادہ سفر کیا اس نے تو اپنا ہر مخلص رشتہ کھو دیا
پہلے باپ کو پھر دادی کو اور ماں بھینس اپنے کمرے میں رہتی
بیہ بھی بہت کم حویلی آتی تھی اسی لیے زمان بہت اکیلا ہو گیا
ایک اماں تھیں جو زمان کا بہت خیال رکھتیں اور زمان بھی ان کی بہت عزت کرتا تھا
وقت گزرتا رہا ۔۔۔۔۔ ۔
زمان بہت خاموش رہتا بلکہ اس سے بات کرنے والا کوئی تھا ہی نہیں
اس خاموشی کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ لوگ زمان کے با راغب طبعیت سے متاثر ہونے لگے زمان ایک ذہین بچہ تھا اس نے پڑھائی میں بہت محنت کی اور تعلیمی میدان میں ترقی حاصل کرنے لگا
سی ایس ایس کے بعد زمان نے پولیس فورس جوائن کر لی ۔۔۔۔ ۔ اور وہاں بھی وہ کامیابیاں حاصل کرتا رہا اور اپنا دنیا میں بڑا نام بنا لیا
ساری دنیا کے سامنے سخت دل اور مضبوط اعصاب والا زمان ،جس سے بڑے سے بڑا مجرم ڈرتا تھا وہ ز امن اکثر راتوں کو اذیت سے سو نہ پاتا
اپنی بہن کے ساتھ ہوئی زیادتی ، بہن کا ویران چہرہ ، ماں کی حالت ، باپ کا چھوڑ کر چلے جانا زا من کی ہر رات اذیت میں گزرتی
وہ اکثر بیہ سے ملتا لیکن بیہ سے مل کر آنے کے بعد وہ کئی دن تک اذیت میں رہتا
عاصم کا وہ چاہ کر بھی کچھ بگاڑ نہ پا رہا تھا کیونکہ بیہ اسے ہر بار یہ کہہ کر حب کروا دیتی کہ عاصم جیسا بھی ہے اس کا شوہر اور اس کے بیٹے کا باپ ہے
زمان نے کئی دفعہ بیہ کو عاصم کو چھوڑ نے کا کہا لیکن بیہ نہ مانی
کیونکہ وہ اپنے بیٹے کو اس کے باپ سے دور نہیں کر سکتی تھی عاصم چاہے جتنا عیاش آد می تھا لیکن وہ اپنے بیٹے سے بہت محبت کرتا تھا
اسی وجہ سے زمان ہمیشہ حب ہو جاتا
وقت کے ساتھ ساتھ زمان نے بیہ کے کیس کو کھلوایا
اور اس پر تحقیق کرنے لگا
کافی تحقیق کے بعد زمان کو ساری حقیقت معلوم ہو گئی
اور پھر زمان نے بیہ کو اپنی قسم دے کر اس سے ساری حقیقت پوچھ لی اور مجبورا بیہ کو سب بتانا پڑا
کہ اس رات اعجاز اور سلمان ان کے باپ کو مارنے کے پلان بنا رہے تھے اور
کیسے اسے اغواء کیا پھر فارم ہاوس پہ رکھا
اور کیسے عاصم نے اس کو بے آبرو کیا
اور پھر نکاح کیا
ساری حقیقت وہ بتاتی چلی گئی
اور زمان جیسے جیسے سینا جا رہا تھا اس کی آنکھوں میں خون ایریا جا رہا تھا
یہ حقیقت اتنی بھیانک تھی کہ زمان پھر دن رات انتقام کی آگ میں جلنے لگا
وہ اعجاز اور سلمان کو برباد کردینا چاہتا تھا
پھر زمان نے اب دونوں کی تلاش شروع کر دی
وہ دونوں ملک سے باہر تھے
زمان کو بس ان دونوں کا پاکستان آنے کا انتظار تھا
زمان ہمیشہ سے حورین کے بارے میں سوچتا تھا آخر وہ اس کی بیوی تھی اس کے نکاح میں تھی
وہ اکثر حیران تو رہتا کہ سلمان نے کبھی مر کر ان کا حال تک نہ پوچھا
کتنی قیامتیں نہیں ٹوٹی تھی ان پہ
عاشر اور
ناہید بیگم کی موت کا سن کر بھی وہ پاکستان نہ آیا
سلمان کی حقیقت جاننے کے بعد زمان کو سلمان کے ساتھ ساتھ حورین سے بھی نفرت ہو گئی کیونکہ حورین اس شخص کی بیٹی تھی جس نے زمان سے اس کی زندگی کی ہر خوشی چھین لی
زمان نے اعجاز اور سلمان کو ان کے انجام تک پہنچانے کا پکا ارادہ کرلیا
اسی لئے اس نے اعجاز کی کمزوری پر وار کیا
اعجاز کی دو کمزوریاں تھیں ایک اس کا بیٹا عاصم اور دوسرا پیسہ
اسی لئے زمان نے اعجاز کو برباد کرنے کے لئے اس کے بزنس کو برباد کر دیا
اعجاز کو سمگلنگ کے سنگین کیس میں عمر قید بامشقت ہوگئی
اسی طرح اعجاز اپنے انجام کو پہنچا
اب صرف سلمان رہ گیا تھا جس سے زمان دنیا میں سب سے زیادہ نفرت کرتا تھا
اس نے سلمان کو تلاش کرنا شروع کیا لیکن کچھ خاص پتہ نہ لگا سکا
ایک دن اسے اپنے ذریعے سے پتا چلا کہ سلمان پاکستان آ گیا ہے اور یہی اپنا بزنس کر رہا ہے
زمان نے سلمان کو بھی اس کی کمزوری سے توڑنے کا پلان بنایا
اور سلمان کی سب سے بڑی کمزوری اس کی بیٹیاں تھیں
اسی لئے زمان نے حورین کا تعاقب کرنا شروع کیا وہ حورین کی ہر سرگرمی پر نظر رکھتا تھا
وہ کب کالج جاتی ہے
کب آتی ہے
کس سے ملتی ہے
کس سے دوستی ہے
اور پھر زمان نے حورین کو اغواء کروا لیا اور اسے حویلی میں رکھا
وہ سلمان کو اس اذیت سے گزارنا چاہتا تھا جس سے اس کا باپ گزرا تھا
دو راتیں حورین کو حویلی میں رکھا
زمان انتقام کی آگ میں اتنا جل رہا تھا کہ حورین کی کم عمری اور اس کی معصومیت کی پروا کیے بغیر اس نے اس کے وجود کی دھجیاں اڑا دیں
اس معصوم کو بے دردی سے توڑ دیا
اور پھر اسے لے کر سلمان کے گھر گیا وہاں سلمان کا اپنی بیٹی کے لئے تڑپنا زمان کو سکون پہنچا رہا تھا
اور پھر زمان حورین کو پل پل اذیت دینے لگا
حورین کی معصومیت اس کی خوبصورتی بھی زمان کو نہ پگھلا سکی
***
"شاہ جی وہ اصغر کہہ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کوئی آپ سے ملنے آیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان آج حویلی میں ہی موجود تھا جب اصغر نے آ کر کہا
اس وقت وہ سٹڈی میں بیٹھا کوئی اہم فائل مطالعہ کررہا تھا
بلیک شلوار قمیض پہنے جبکہ براؤن گرم شام شولڈرز پر تھی
وہ نہایت وجیہہ مرد لگ رہا تھا
بغیر کوئی جواب دیے وہ اٹھ کھڑا ہوا اور لاؤنج نما ہال کی جانب بڑھا
لیکن میں دروازے کے باہر ایک قدم کے فاصلے پر سلمان کو کھڑا دیکھ کر اس کا سفید چہرہ یکدم غصے سے سرخ ہو گیا
سلمان نے بھی زمان کو سامنے سے آتے دیکھا
سلمان کو زمان بلکل عاشر جیسا لگا
عاشر جیسی شکل و صورت ، رعب و دبدبہ
سلمان کو لگا جیسے سامنے عاشر ہے اس کا بھائی۔۔ ۔
"اصغر تمہیں اب یہ بتانے کی بھی ضرورت ہے کہ کون حویلی میں آئے گا اور کون نہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ ؟؟ ؟ "
زمان نے سلمان کو مکمل نظر انداز کرتے ہوئے اصغر کی طرف دیکھتے ہوئے کہا
"شاہ جی غلطی معاف ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن انہوں نے بڑے شاہ جی کا واسطہ دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ تو مجبور ہو گیا جی ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
اصغر نے زمان کے بگڑے تیور دیکھے تو سر جھکا کر اس کے آگے ہاتھ جوڑ دیے
"کیوں آئے ہو یہاں ۔۔۔۔۔۔ ۔ ؟؟ ؟ "
اب زمان نے سلمان کو غصے میں دیکھتے ہوئے کہا
"زمان میری بیٹی کو چھوڑ دو ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ معصوم ہے زمان ۔۔۔۔۔ اس کا اس سب سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔۔۔۔۔ ۔ وہ بے قصور ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ بہت کم عمر ہے زمان ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
سلمان بے بس سا کھڑا زمان کے سامنے التجا کر رہا تھا
زمان اپنے سامنے کھڑے اس مشہور بزنس مین کو دیکھ رہا تھا جو اپنی بیٹی کے لیے اس سے بھیک مانگ رہا تھا
سلمان کو دیکھ کر زمان تمسخر انہ ہنسا
"وہ میری بیوی ہے سلمان ۔۔۔۔۔۔ ۔ میں اپنی چیز کسی کو دینا تو دور اسے دیکھنے بھی نہ دوں کسی کو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اور تم کہہ رہے ہو کہ میں حورین کو چھوڑ دوں ۔۔۔۔ ۔ اسے تمہارے حوالے کر دوں ۔۔۔۔ ۔ "
زمان مغرورانہ انداز میں گویا ہوا
"میں باپ ہوں اس کا زمان ۔۔۔۔۔ ۔ "
اب کے سلمان کی آواز تھوڑی اونچی تھی
جس کو سن کر زمان کے ماتھے پر بل پڑے تھے
"آواز نیچی رکھو اپنی سلمان ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ تم اس وقت زمان علی شاہ کی حویلی میں کھڑے ہو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ " زمان کا انداز ایسا تھا جیسے ابھی سلمان کو حویلی سے دھکے دے کر باہر نکال دے گا
"زمان تم اتنے سنگ دل کیسے ہو سکتے ہو ۔۔۔۔۔۔ ۔ عاشر کا بیٹا ایسا تو نہیں کر سکتا کسی بے قصور کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔ ۔ میں جانتا ہوں تم حورین سے انتقام لے رہے ہو لیکن دیکھو اس سب میں اس معصوم کا کو ئی قصور نہیں ہے ۔۔۔۔۔ ۔ "
سلمان اب کافی دھیمی آواز میں بولا تھا
" میرے باپ کا نام دوبارہ اپنی زبان سے لینے کی غلطی مت کرنا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اب نکلو یہاں سے ۔۔۔۔۔۔ ۔
زیادہ دیر اپنے سامنے برداشت نہیں کر سکتا میں تمہیں "
زمان نہایت حقارت سے گویا ہوا
"بیہ کے ساتھ جو بھی کچھ ہوا وہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
اس سے پہلے کہ سلمان کچھ بولتا زمان غصے سے دو قدم آگے بڑھا اور سلمان کا گریبان پکڑ لیا
"خبردار اگر میری شریف اور پاک دامن بہن کا نام اپنی گندی زبان سے لیا تم ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اسی وقت زمین میں گاڑ دوں گا تمہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
"پاپا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان کو اپنی پشت سے حورین کی آواز سنائی دی تو اس نے مر کر دیکھا حورین ان سے کچھ فاصلے پر کھڑی تھی حورین کو کچھ شور سنائی دیا تو وہ نیچے آئی تھی لیکن یہاں سلمان کا گریبان زمان کے ہاتھوں میں دیکھ کر وہ خود پر قابو نہ کر سکی اور سلمان کو پکارا جبکہ حورین کے ایسے پکارنے پر زمان کو اس پر بے تحاشا غصہ آیا تھا
کیونکہ حورین کے سر پر دوپٹہ نہ تھا بلکہ کاندھے پر ایک طرف رکھا ہوا تھا
سخت غصہ اسے اس بات پہ آیا تھا کہ وہاں اصغر بھی موجود تھا
اور اس کی بیوی کسی غیر مرد کے سامنے آئے یہ زمان کہاں برداشت کر سکتا تھا
حورین کو وہاں پا کر اصغر جو کہ پہلے ہی سلمان کے ساتھ میں دروازے سے ایک قدم باہر کھڑا تھا اب دو قدم اور پیچھے ہوا اور الٹے قدم وہاں سے نکل گیا
مبادہ کہیں زمان اپنا سارا غصہ اسی پہ نہ نکال دے
اسی لئے وہاں سے جانے میں ہی عافیت جانی
"تم یہاں کیا کر رہی ہو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ؟ ؟ کمرے میں جاؤ فورا ۔۔۔۔۔ ۔ "
سلمان کا گریبان جھٹک کر اس نے مر کر حورین کو وارن کرنے والے انداز میں کہا
"حور ین ایک منٹ سے پہلے کمرے میں جاؤ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اگر تم نہیں گئی تو پھر اپنا انجام سوچ لو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ زمان ، حورین کو ایسے ہی کھڑے دیکھ کر پھر سے دھاڑا
حورین نے بے بسی سے پہلے زمان کو دیکھا جو اسے ہی گھور رہا تھا اور پھر سلمان کو دیکھا جو خود بھی بے بس اور مجبور نظر آ رہا تھا
سچ کہتے ہیں بیٹیاں پرائی ہوتی ہیں
شادی سے پہلے سارے اختیار باپ کے پاس ہوتے ہیں اور شادی کے بعد شوہر کے پاس
آج سلمان کو یہ بات شدت سے محسوس ہوئی کہ اب اس کی بیٹی واقعی پرائی ہو گئی ہے
وہ لاکھ چاہنے کے باوجود حوکو نہ روک سکا اور نہ مل سکا
اس کی آنکھوں کے سامنے حورین روتی ہوئی جا چکی تھی یقینا وہ زمان سے ڈرتی تھی تبھی فو را اس کے کہنے پر اندر چلی گئی
یہ اس کی ہنستی مسکراتی بیٹی تو نہ تھی جو بس اپنی کتابوں میں گم رہتی
ہر طرف خوشیاں بکھیرتی گھر میں ہر وقت حورین اور رامین کی ہنستی آواز گونجتی تھی
اور آج حورین کو دیکھ کر سلمان اپنی ماضی میں کی گئی غلطی پہ جی بھر کے پچھتا رہا تھا
کاش اگر وہ اعجاز کے ساتھ مل کر بیہ کو اغواء نہ کرتا تو آج اس کی بیٹی اس اذیت سے نہ گزر رہی ہوتی
"اصغر اسے لے جا کر حویلی سے باہر پھینک دو اور خیال رکھنا آئندہ اس کے نا پاک قدم حویلی میں نہ پڑیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
سلمان ابھی تک اس جگہ ہی دیکھ رہا تھا جہاں ابھی کچھ دیر پہلے حورین کھڑی تھی
زمان کی آواز سے وہ خیال کی دنیا سے لوٹا
زمان کی بات پہ عمل کرتے ہوئے اصغر نے اسے حویلی سے باہر نکال دیا
***
سلمان کے جانے کے بعد وہ تیز تیز قدم اٹھاتا اپنے کمرے کی جانب بڑھا
حسب معمول حورین بیڈ پر بیٹھی رو رہی تھی
زمان کے زور سے دروازہ بند کرنے پر حورین نے نظریں اٹھا کر زمان کو دیکھا تو زمان کا غصے میں سرخ چہرہ دیکھ کر وہ یکدم ڈر گئی
اس نے فورا آنسو صاف کئے اور بیڈ سے اٹھ گئی
زمان چلتا ہوا اس کے قریب پہنچا اور اپنے دائیں ہاتھ سے حورین کا منہ دبوچا اور بائیں ہاتھ سے اس کے بالوں کو جھٹکے سے پکڑا
تکلیف کے باعث ایک دفعہ پھر سے حورین کا چہرہ بھیگنے لگا
وہ زمان کے ہاتھوں پر اپنے ہاتھ رکھ کر اس کے ہاتھ ، اپنے منہ اور بالوں سے ہٹانے کی کوشش کرنے لگی
لیکن زمان کی پکڑ بے حد سخت تھی
"کیوں سر سے دوپٹہ ایرا تمہارے ۔۔۔۔؟؟ ؟ بولو ہاں ۔۔۔؟ ؟ ۔۔۔۔۔ ۔
بے شرم ۔۔۔ ۔ بے حیا ۔۔۔۔۔۔ ۔ بد کردار عورت ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میں تمہیں اپنے ہاتھوں سے مار ڈالوں گا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان غضب ناک انداز میں گویا ہوا جبکہ گرفت سخت سے سخت ہوتی جا رہی تھی
"ایک غیر مرد کے سامنے تم بغیر دوپٹے کے آئی کیسے ۔۔۔۔۔؟ ؟ بولو۔ ۔۔۔۔۔؟ ؟ اپنے باپ کو دیکھ کر میری بات بھول گئی تم ۔۔۔۔۔ ۔ !! کہا تھا نہ میں نے تمہیں ۔۔ ۔ کمرے سے باہر آتے ہو ئے سہی سے دوپٹہ لو گی تم ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
"ججججج جی ۔۔۔۔ ۔"
"تم نے میری بات نہیں مانی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بے شرم بے حیا ۔۔۔۔۔۔ ۔ اپنی خوبصورتی کے جوہر دیکھا نا چاہتی ہو سب کو ۔۔۔۔ ۔ ہاں؟؟؟؟ ؟ ۔۔۔۔۔ ۔
اتنے دنوں سے اپنے عاشقوں سے نہیں ملی نہ تم ۔۔۔ ۔ اسی لیے مچل رہی ہو۔ ۔ ۔۔۔۔ ۔ اب دیکھنا میں تمہاری خوبصورت ذلفوں کو کیسے بد صورت بناتا ہوں ۔۔۔۔ ۔ "
زمان۔ ، حورین کو سختی سے دوبچے انتہائی غصے سے چیخ رہا تھا
اصغر کی نظر حورین پر نہیں پڑی تھی وہ وہاں سے فورا چلا گیا لیکن اسے غصہ اس بات پہ آرہا تھا کہ حورین کیسے منہ اٹھا کر آ سکتی ہے کسی کے بھی سامنے
تبھی وہ حورین کو اب سزا دینے کے در پہ تھا
ڈری سہمی حورین کو بیڈ پر پھینک کر اب وہ کمرے میں کوئی چیز ڈھونڈنے لگا
حورین پریشانی سی بیٹھی اپنی سانسوں کو ہموار کرنے لگی
وہ زمان کے شدید ردعمل پر خوف سے کانپ رہی تھی
"یا اللہ ۔۔۔۔۔ ۔ اب کیا کریں گے یہ میرے ساتھ ۔۔۔۔ ۔ اللہ جی میری مدد کریں ۔۔۔۔۔ ۔ "
بہتے آنسوؤں کے ساتھ حورین دل میں دعائیں مانگ رہی تھی
مطلوبہ چیز ملنے پر زمان بیڈ پر بیٹھی حورین کی طرف بڑھنے لگا
حورین نے جب زمان کے ہاتھ میں قینچی دیکھی تو نہ سمجھی سے کبھی زمان کو تو کبھی قینچی کو دیکھنے لگی لیکن اسے اس وقت کچھ بہت برا ہونے کا اندیشہ ہوا
"تمہارے ان خوبصورت بالوں کو ابھی بد صورت بناتا ہوں میں ۔۔۔۔۔ ۔ پھر دیکھنا کبھی تمہارے سر سے دوپٹہ ایریا تو دور سرکے گا بھی نہیں ۔۔۔۔۔ ۔ "
یہ کہتے ہی زمان نے حورین کی پشت پر بکھرے بھورے خوبصورت بالوں کو اپنے بائیں ہاتھ میں پکڑا
"نننہ ۔۔۔۔ ۔ نہیں۔۔۔۔ ۔ پ پلیز ۔۔۔ ۔ ممم معاف کر دد دیں مم مجھے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ پپپپپ پلیز ۔۔۔۔۔ ۔ زمان کی باتوں کو سمجھنے کے بعد حورین نے زمان کے آگے ہاتھ جوڑ دیے اور لڑکھڑاتی آواز میں معافی مانگنے لگی
"ممم معاف کر دد دیں ۔۔۔۔۔ ۔ پپ پلیز ۔۔۔۔ ۔ "
وحشت اور خوف کے باعث حورین کی آواز بھی نہ نکل رہی تھی
وہ ہاتھ جوڑ کر زمان سے اپنے ناکردہ گناہ کی معافی مانگ رہی تھی جبکہ زمان بے حسی اور ظلم کے ریکارڈ قائم کر رہا تھا
اور پھر زمان ، حورین کے بال کاٹتا گیا
وہ روتی رہی، سسکتی رہی، معافی مانگتی رہی لیکن زمان جب تک اس کے بال نہ کاٹ لیے تب تک اسے چین نہ آیا
حورین کے بال جوکہ کمر تک آتے تھے اب بے ترتیب سے بمشکل کاندھوں سے بھی اوپر تک ہو گئے
حورین سے پیچھے ہو کر اب زمان نے قینچی دور اچھالی
اب وہ بلکل حورین کے سامنے والے صوفے پر بیٹھ جبکہ اس نے ٹانگیں سامنے پڑے ٹیبل پر رکھ لیں اور قمیض کی جیب سے سگریٹ نکال کر سلگا ئی اور ہونٹوں سے لگا لی
اب وہ اپنے سامنے بیٹھی حورین کو سکون سے دیکھنے لگا
وہ اتنا مطمئن نظر آ رہا تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں
حورین جو بیڈ کے کنارے پر ٹکی ہوئی تھی اب بیڈ سے ٹیک لگا کر سر گیٹوں میں دیے ٹھنڈے فرش پر بیٹھ گئی
زمان کو صاف محسوس ہو رہا تھا کہ وہ کانپ رہی ہے
ہلکے نیلے رنگ کا سادہ سا سوٹ پہنا ہوا تھا اور دوپٹہ جو کہ اس ساری کاروائی میں بیڈ کی دوسری طرف گر گیا تھا وہ حورین نے اٹھا کر اپنے سر پر لے لیا تھا
اس کی آنکھیں بے حد سرخ تھی رونے کی وجہ سے یا پھر خوف کی وجہ سے
وہ بے آواز بیٹھی رو رہی تھی
فرش پر اس کے کٹے بال بکھرے پڑے تھے
زمان کی نظریں ہنوز حورین کی ہی جانب تھی
جبکہ اب حورین نے بھی نظر اٹھا کراس سنگدل ظالم کو دیکھا لیکن زمان کی آنکھوں میں دیکھنے کی اس میں ہمت کہاں تھی تبھی فورا سر جھکا لیا
زمان کو اس کا یہ عمل اچھا لگا
ایک پل کو اس کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تھی پھر اگلے پل چہرے کے تاثرات سخت تر کر لیے
اور صوفے سے اٹھ کر باہر کی طرف جانے لگا مگر پھر ایک پل کو رکا اور حورین کو مخاطب کیا
"میرے آنے سے پہلے اپنا اور کمرے کا حلیہ درست کرکے رکھنا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کچھ دیر بعد آتا ہوں اور سوگ ختم کرو اپنا اب ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
مر کر زمان نے سرد لہجے میں کہا اور چلا گیا
ایک دفعہ پھر حورین ، زمان کی بات سن کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی