Chapter 7: باب 7

دوپہر دو بجے اس کی آنکھ کھلی تھی آہستہ آہستہ حواس بحال ہوئے تو اپنے پہ بیتی یاد آنے لگی اب وہ بیڈ پر سر تھامے بیٹھی تھی

"یا اللہ میرا کیا قصور ہے ۔۔۔۔۔ ۔ کیوں کرتے ہیں وہ ایسے میرے ساتھ ۔۔۔۔ ۔ "

وہ اب رونے لگی

"پاپا نے ایسا کیا کیا ہے جس کی سزا وہ مجھے دے رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

وہ پھر رونے لگی تھی اس کے جسم میں بہت درد ہو رہا تھا کل جو زمان نے اسے بے دردی سے مارا تھا وہ سمجھ نہیں پا رہی تھی آخر زمان ایسے کیوں کر رہا ہے

ابھی وہ گیٹوں میں سر دیے رو رہی تھی جب دروازہ کھلنے کی آہٹ سے اس نے سر اٹھا یا سامنے سے اماں دروازہ بند کر کے حورین کے پاس آکر بیڈ پر بیٹھ گئیں

اماں کو دیکھ کر حورین اپنا ضبط کھو بیٹھی اور اماں کے گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر ہچکیوں کے ساتھ رونے لگی

"بس بس بیٹا رانی ۔۔۔۔۔۔ ۔ مت رو بہو رانی ۔۔۔۔ ۔ "

اماں ، حورین کو حب کروانے کی کوشش کر رہی تھیں لیکن وہ اور زیادہ شدت سے رونے لگی

"بس بچہ ہمت رکھو ۔۔۔۔ ۔ "

"کیسے اماں جی ۔۔۔۔۔۔ ۔ کیسے ہمت کروں ۔۔۔۔۔ ۔ کیوں کر رہے ہیں وہ میرے ساتھ ایسے ۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔

کس بات کی سزا دے رہے ہیں وہ مجھے ۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین نے ان کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا

"بیٹا اپنے اللہ سے دعا کرو ۔۔۔۔ ۔ وہ تمہاری آزمائش ختم کردے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ چلو اٹھو دھی رانی نماز پڑھو اور دعا مانگو ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

اماں نے اس کے آنسو صاف کرتے ہوئے کہا

"اماں کیا اللہ میری دعا سنیں گے ۔۔؟ ؟ "

حورین نے ایک امید سے سوال کیا

"ہاں نا بیٹا ۔۔۔۔۔ ۔ اللہ تو اپنے گناہ گار بندے کی بھی سینا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ وہ تو اپنے بندے سے ستر ماؤں سے بھی ذیادہ پیار کرتا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ "

اماں نے محبت سے دیکھتے ہوئے کہا

"میں اللہ سے کیسے مانگو اماں ۔۔ ۔ ؟ مجھے تو مانگنا ہی نہیں آیا ۔۔۔۔ ۔ "

حورین نے شرمندگی سے سر جھکا کر کہا

"بیٹا رانی بندہ کچھ نہ بھی کہے وہ سوھنا رب تو سب کے دلوں کے حال جانتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بس جھولی پھیلا کر آنسو بہا لے اس کی بارگاہ میں ۔۔۔۔ ۔ وہ سارے غم مٹا دے گا ۔۔۔۔۔ ۔ "

اماں نے مسکرا کر کہا اور کمرے سے چلی گئیں

اماں کے جانے کے بعد حورین ہمت کرکے اٹھی الماری سے ایک سادی سا جوڑا نکالا اور نہا نے چلی گئی نہا کر آئی اور آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر خود کو دیکھنے لگی

اس کے سارے جسم پر زخم تھے اس وقت اس کو بے تہاشا اذیت ہو رہی تھی

ہمت کرکے وضو کر کے آئی اور مصلہ بچھا کر نماز ادا کی

پھر جیسے ہی دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے زبان سے کچھ بولا نہ گیا بس اپنے خدا کے سامنے آنسو بہاتی رہی

کافی دیر بعد اسے سکون ملا تو اٹھی آنسو صاف کرکے کمرے سے باہر نکلی

"اماں ۔۔۔۔۔۔ ۔ بڑی ماما کیا کر رہی ہیں ۔۔۔۔۔ ؟ "

کچن میں آکر اس نے اماں سے پوچھا

"وہ آرام کررہی ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

اماں نے جواب دیا تو حورین نے ان کے ہزار منا کرنے کے بعد بھی ان کی کھانا بنانے میں مدد کی

پھر اماں کے ساتھ بیٹھ کر ہی اس نے تھوڑا سا کھانا کھایا

پاکیزہ کو بھی حورین نے خود کھانا کھلایا دوا دی اس دوران پاکیزہ نے اس سے کوئی بات نہ کی بس پیار سے اس کے ماتھے پر بوسا دیا

***

وہ آج جلدی گھر آ گیا تھا جانے کیوں اس کے دل میں بار بار حورین کا خیال آرہا تھا

وہ سیدھا کمرے میں آیا تو سامنے حورین بیڈ پر بیٹھی کسی سوچ میں گم تھی

زمان نے بغور اس کو دیکھا

سفید خوبصورت چہرے پر اداسی چھائی تھی سر پر سلیقے سے دوپٹہ تھا وہ سادہ سی بھی زمان کو بہت خوبصورت لگی بلاشبہ وہ ایک حسین لڑکی تھی

زمان قدم بڑھایا اس کے قریب آیا

حورین کو اپنے اوپر کسی کی نظروں کی تپش محسوس ہوئی تو وہ اپنے خیالوں سے نکلی

"اٹھو ۔۔۔۔ ۔"

زمان سرد لہجے میں گویا ہوا کچھ دیر پہلے والے تاثرات اب اس کے چہرے پر کہیں نہیں تھے

اپنے سامنے زمان کو کھڑا دیکھ کر وہ یکدم گھیرا گئی اور زمان کے دھاڑ نے پر وہ فورا کھڑی ہو گئی اب وہ زمان کے سامنے سر جھکائے کھڑی کانپ رہی تھی

زمان اب حورین سے نظریں ہٹا کر بیڈ پر اسی جگہ دراز ہو گیا جہاں ابھی حورین بیٹھی تھی

"رکو ۔۔۔۔۔۔ ۔ جوتے اتارو میرے ۔۔۔۔ ۔ "

حورین ابھی مری ہی تھی کہ زمان کی بات سن کر اسے دیکھنے لگی زمان کا چہرہ کسی بھی تایر سے خالی تھا

"سمجھ نہیں آرہا تمہیں ۔۔۔۔ ۔"

اب کے زمان قدرے اونچی آواز میں بولا تھا تو حورین کانپنے لگی اور فرش پر بیٹھ کر زمان کے پاؤں سے جوتے اتارنے لگی پھر جرابیں اتاری حورین کی آنکھوں سے دو موتی زمان کے پاؤں پر گرے تھے

"اب سے روز تم ہی میرے جوتے اتارو گی تاکہ تم اپنی اوقات نہ بھولو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان نے نہایت حقارت حورین کو دیکھتے ہوئے کہا

"موبائل اٹھا کر دو مجھے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

ایک اور حکم دیا گیا

حورین نے ڈریسنگ ٹیبل پر رکھا موبائل اپنے کپکپاتے ہاتھوں سے اٹھایا اور زمان کی جانب بڑھایا ابھی زمان موبائل تھامنے ہی لگا تھا کہ حورین کے ہاتھ سے موبائل زمین بوس ہو چکا تھا

زمان ایک جھٹکے سے اٹھ بیٹھا

" واٹ را بش ۔۔۔۔ ۔ تمہیں سینس نہیں ہے بلکل بھی ۔۔۔۔۔ ۔ تمہیں اندازہ بھی ہے کتنا امپورٹینٹ ڈیٹا تھا اس میں "

زمان موبائل فرش سے اٹھا کر دھاڑا جس کی سکرین گرنے کی وجہ سے ٹوٹ چکی تھی

موبائل سائیڈ ٹیبل پر رکھ کر اس نے اب سگریٹ سلگا اور کش لینے لگائی

نظریں سامنے کھڑی حورین پر تھیں جو باقاعدہ کانپ رہی تھی

"بیٹھو یہاں ۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان نے حورین کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا

حورین ڈرتے ہوئے اس کے سامنے بیڈ پر بیٹھ گئی

"کتنی خوبصورت ہو تم ۔۔۔۔۔ ۔ لیکن افسوس مجھے تمہاری اس خوبصورتی سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔۔۔۔۔۔ ۔ نفرت کرتا ہوں میں تم سے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان ایک ہاتھ میں سگریٹ پکڑے بولا جبکہ دوسرا ہاتھ حورین کے کپکپاتے ہونٹوں پر تھا

"پہلے کیا مجھے تم سے کم نفرت ہے جو ایسی حرکتیں کرتی ہو کہ مجھے تم پر غصہ آئے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان اب اس کا دایاں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے گویا ہوا

حورین سر جھکائے بیٹھی دل میں سوچ رہی تھی کہ اب ناجانے زمان کیا سزا دے گا اسے ۔۔۔ ۔ ابھی تو اس کے پہلے زخم ہی نہیں بھرے تھے

"مت غصہ دلایا کرو مجھے ۔۔۔۔۔۔ ۔ میرا دل نہیں کرتا تمہاری خوبصورت خراب کرنے کا ۔۔۔ ۔ "

یہ کہتے ہی زمان نے جلتی سگریٹ حورین کی ہتھیلی پر رکھی اور ہتھیلی بند کر دی

حورین درد کی شدت سے بلبلا اٹھی زمان سے اپنا ہاتھ چھڑانے کی ناکام کوشش کرنے لگی

کچھ لمحوں بعد پھر زمان نے دوسری سگریٹ سلگا ئی اور حورین کے دوسرے ہاتھ کی ہتھیلی پر رکھ کر ہتھیلی بند کر دی ایک بار پھر حورین بلبلا ئی

پھر حورین نے بے بسی سے زمان کو دیکھا جو اب مسکرا رہا تھا

اب زمان بیڈ سے اٹھا اور واش روم میں گیا نہا کر کپڑے چینج کرکے اس نے ٹو ٹا ہوا موبائل اٹھایا اور ایک نظر حورین کو دیکھا جو بیڈ کے ساتھ ٹیک لگائے فرش پر گیٹوں میں سر دیے بیٹھی تھی

اب زمان کمرے سے نکل گیا

زمان کے جانے کے بعد حورین نے گیٹوں سے سر اٹھایا اور اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو دیکھنے لگی

مغرب کا وقت ہوچکا تھا لیکن حورین ہنوز بیٹھی اپنے ہاتھوں کو دیکھے جا رہی تھی

"اللہ اکبر " کی صدا کان میں پڑی تو فورا اٹھی اور وضو کیا

مغرب کی نماز ادا کر کے حورین نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے

"اللہ جی مجھے اس مشکل سے نکال دیں ..... پلیز اللہ جی ... . مجھے بہت درد ہوتا ہے جب وہ مجھے ...... مارتے ہیں مجھے یہاں نہیں رہنا پلیز اللہ جی ...... مجھے ان سے بہت ڈر لگتا ہے ..... پاپا پلیز مجھے لے جائیں یہاں سے آکر ...... پلیز اللہ جی "....

رات کے اس پہر وہ کمرے میں مصلے پہ بیٹھی بچوں کی طرح روتی ہوئی دعائیں مانگ رہی تھی پھر اپنے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں دیکھنے لگی جہاں چھالے ابھرے ہوئے تھے ابھی کچھ دیر پہلے اپنے پہ بیتی یاد آئی تو پھر خوف سے کانپنے لگی اور رونے سسک نے لگی

"اللہ جی بچا لیں مجھے ان سے .... پلیز اللہ ججج ".......

رات کے سناٹے میں اسے کسی کے قدموں کی چاپ سنائی دی تو الفاظ اس کے حلق میں ہی دم توڑ گئے اس وقت اور کون ہو سکتا تھا اس کے علاوہ ۔۔۔۔۔ ۔

"اللہ جی مجھے بچا لیں پلیز اللہ جی"

پھر اسے اپنے پیچھے دروازہ کھول کر بند ہونے کی آواز آتی ہے

زمان کمرے میں آیا تو حورین مصلے پر بیٹھی دعا مانگ رہی تھی

اب زمان بیڈ پر لیٹ کر اسے دیکھنے لگا

اب حورین اٹھی اور کمرے سے باہر چلی گئی

کچھ دیر بعد زمان کے لیے کھانا لے کر آئی خود اس نے کچھ نہ کھایا تھا نہ زمان نے کہا تھا

جب حورین کافی دیر بعد کھانے کے برتن رکھ کر آئی تو زمان بیڈ پر بیٹھا اسی کا انتظار کر رہا تھا

"اپنا حولیا درست کرکے آؤ جلدی مطلب جلدی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان کا حکم سن کر حورین کو اپنے جسم سے جان نکلتی محسوس ہوئی

ایک التجائی نظرسے اس نے زمان کو دیکھا لیکن زمان بے حسی کی آخری حدوں پر تھا

یوں ایک اور اذیت بھری رات اختتام کو پہنچی

***

جمعہ کے دن زمان اور حورین کا نکاح ہوا ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں تھیں

حویلی میں اتنے کم عمر بچوں کا نکاح ایک عام سی بات تھی اس لئے زمان اور حورین کا نکاح بہت دھوم دھام سے کیا گیا

زمان اور حورین عمر میں کم تھے لیکن اس نکاح نے دونوں کے ذہنوں پر گہرا اثر چھوڑا

***

"کچھ بھی ہو جائے میں اتنی جائیداد عاشر کے نام نہیں ہونے دوں گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں میں مانتا ہوں میں اپنا حصہ پہلے لے چکا ہوں لیکن پھر بھی ابھی مجھے بہت ضرورت ہے پیسوں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

سلمان اپنے کمرے میں اپنے دوست سے محو گفتگو تھا

لیکن کوئی تھا جو یہ سب سن رہا تھا

زمان اور حورین کے نکاح کے بعد بیہ عاشر اور پاکیزہ کے کمرے میں کسی کام کی غرض سے جا رہی تھی کہ ان کے کمرے کے ساتھ والے کمرے سے آتی آوازوں نے اسے رکنے پر مجبور کر دیا

"یہ بات تو۔۔۔۔ ۔ تو سہی کہہ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ تیری ماں نے ذیادتی کی ہے ویسے تیرے ساتھ ۔۔۔ ۔ ۔ ۔

سب کچھ عاشر کے نام کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

اب کے دوسرا شخص بولا تھا

"ہاں تو کچھ پلین کر نا یار ۔۔۔۔۔ ۔ میں اتنی جائیداد عاشر کو نہیں لینے دے سکتا ۔۔۔۔۔ ۔ "

سلمان کے لہجے میں لالچ ٹپک رہی تھی وہ دونوں لندن سے ڈر کر پاکستان آئے تھے انہیں بر نس میں نقصان ہوا تھا اور اسی وجہ سے ان پر کرپٹ ہونے کا کیس چل رہا تھا اور سزا کے طور پر جرمانہ ہوا تھا جو انہوں نے ادا نہیں کیا اور پاکستان آگئے

"ایسا کر عاشر کو راستے سے ہٹا دے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ نہ بانس رہے گا نہ بانسری ۔۔۔۔۔ ۔ ہاہاہاہا ۔۔۔۔۔ ۔"

دوسرا شخص نے کہا اور پھر قہقہہ لگایا

"ویسے بات تو ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

"چاچو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

بیہ سے اور کچھ نہیں سنا گیا اس لیے وہ دروازہ کھول کر اندر آگئی اور سلمان کو دکھ سے پکارا ۔۔۔۔۔ ۔ جبکہ سلمان اور اعجاز بیہ کو اچانک دیکھ کر گھیرا گئے

"آپ پاپا کے بارے میں ایسے کیسے کہہ سکتے ہیں ۔۔۔؟۔۔ ۔ اتنا لالچ ۔؟۔۔۔۔۔ ۔ کہ اپنے سگے بھائی کو مارنے کے پلین بنا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

بیہ چیخی تھی جبکہ اعجاز نے سلمان کو آنکھوں میں کوئی اشارہ کیا تھا

"بیہ بیٹا آپ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے "

سلمان بیہ کی جانب قدم بڑھایا ہوا گویا ہوا

اب سلمان اور بیہ آمنے سامنے تھے جبکہ اعجاز کی طرف بیہ کی پشت تھی

جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اعجاز نے پاس ٹیبل پر پڑے واز کو اٹھایا اور بیہ کے سر پر زور سے دے مارا

جس کی وجہ سے بیہ کے سر سے خون بہنے لگا

اب بیہ فرش پر گری پڑی تھی

"یہ تم نے کیا کیا ؟۔۔۔۔۔۔ ۔ "

سلمان نے اعجاز کے عمل پر اسے حیرت سے دیکھتے ہوئے کہا

" ہاں تو اور کیا کرتا ؟۔۔۔۔۔ ۔ اگر ایسا نہ کرتا تو یہ سب کو بتا دیتی کہ ہم عاشر کو مارنے کے پلین بنا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

یہ کہتے ہی اعجاز نے اب فرش پر بے حرکت پڑی بیہ کی نبض چیک کی

"مری نہیں ہے زندہ ہے ۔۔۔۔۔ ۔ اور چوٹ گہری نہیں ہے ۔۔۔ ۔ "

"لیکن اب کیا کریں ۔۔۔۔ ۔ "

سلمان نے بیہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا

"اس کی تم فکر نہیں کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بس پیچھے کا راستہ صاف کروا دو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میں اسے لے کر چلا جاتا ہوں پیچھے کے راستے سے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ دیکھ اب اس لڑکی کو بھی تو ٹھکانے لگانا ہے کیوں نہ عاشر کو اس کی بیٹی کے اغواء کی دھمکی دے کر پیسے وصول کر لیں ۔۔۔۔۔ ۔ تم فکر نہیں کرو یہ سب میں کروں گا تمہارا نام نہیں آئے گا اس سب میں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

اعجاز ایک لالچی اور گھٹیا سوچ کا آدمی تھا قہ سلمان کا بزنس پارٹنر تھا لیکن کاروبار میں نقصان کی وجہ سے ان دونوں کو پیسوں کی بہت ضرورت تھی

اعجاز کے شاطر دماغ میں یہ پلین آیا تھا

جس سے سلمان کافی حد تک متفق ہوگیا اور یہ تک فراموش کر بیٹھا کہ بیہ اس کی سگی بھتیجی ہے

پھر وہ دونوں بیہ کو پیچھے کے دروازے سے حویلی سے باہر لے گئے

***

جس گھر میں کل تک خوشیاں منائی جارہی تھی آج وہاں سوگ کا سماں تھا

"میں ساری دنیا کو آگ لگا دوں گا اگر میری بیٹی کو کچھ ہوا ۔۔۔۔ ۔ انسپکٹر تمہیں بتا رہا ہوں میں ۔۔۔۔۔۔ ۔

ڈھونڈو اسے جس نے عاشر علی شاہ کی بیٹی کو اغواء کرنے کی ہمت کی ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

عاشر کی کرک دار آواز حویلی میں گونجی تھی

جب سے اغواء کار کا فون آیا تھا اس وقت سے عاشر مزید پریشان تھا

بیہ کو اغواء ہوئے ایک دن ہو چکا تھا جب سے سب کو بیہ کے کھونے کا پتہ چلا تھا تب سے عاشر غصے اور پریشانی میں بیہ کو ہر جگہ ڈھونڈ رہا تھا

زمان اس وقت پندرہ سال کا تھا لیکن باپ کا دکھ اور تکلیف خوب سمجھ رہا تھا

وہ بس خاموشی سے کبھی عاشر کو بیہ کے لئے پریشان دیکھتا اور کبھی اپنی ماں کو دیکھتا جس کی آنکھوں سے آنسو رکنے کا نام ہی نہیں لیتے تھے

***

آج بیہ کو اغواء ہوئے چار دن ہو گئے تھے لیکن اس کا کچھ پتا نہیں تھا جبکہ عاشر نے اغواء کار کی بتائی ہوئی رقم دس کروڑ اتنے کم وقت میں کیسے اکٹھے کیے تھے یہ وہ ہی جانتا تھا

لیکن رقم بتائی ہوئی جگہ پر پہنچانے کے بعد بھی، ابھی تک بیہ کو نہیں چھوڑا تھا بلکہ مزید پانچ کروڑ کا مطالبہ کیا

***

عاشر نے کڑنیپر کے منع کرنے کے باوجود پولیس کو انوالو کیا جس کی وجہ سے پیسے لینے کے بعد بھی بیہ کو عاشر کے حوالے نہیں کیا بلکہ یہ شرط رکھی کہ مزید پانچ کروڑ اور دیں گے تو ہی لڑکی کو چھوڑیں گے

ان چار پانچ دنوں میں عاشر اتنا ٹوٹ گیا کہ عاشر کا سر جھک چکا تھا

زمانے کی باتیں اسے زمین میں گاڑ رہیں تھیں جس باپ کی بیٹی ایک رات بھی گھر سے باہر گزارے وہ باپ جیتے جی مر جاتا ہے

عاشر بھی پل پل مر رہا تھا اور اپنی بیٹی کی عزت اور زندگی کی دعا مانگ رہا تھا

کوئی بھی باپ ہوتا تو ہار جاتا لیکن عاشر پھر بھی بیہ کو ڈھونڈنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا تھا

***

" میں جانتا ہوں اس وقت یوں جانا سب کوچھوڑ کر آپ سب کو میں خود غرض لگ رہا ہوں گا لیکن میں مجبور ہوں اس وقت میرا لندن جانا بہت ضروری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میرا بزنس میں کچھ لاس ہوا ہے ۔۔۔ ۔ اگر ابھی نہ گیا تو لندن پولیس پیچھے پڑ جائے گی ۔۔۔۔۔ ۔ "

سلمان ائیر پورٹ جانے کے لیے نکل رہا تھا

عاشر اور ناہید بیگم کے سامنے کھڑا اپ ے جانے کا جواز پیش کر رہا تھا

"سمعیہ اور بچیوں کو تو یہی رہنے دیتے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

ناہید بیگم نے بیٹے کو دیکھتے ہوئے کہا

وہ بھی اس وقت ٹوٹ گئیں تھیں گھر کی عزت ، گھر کی بیٹی ایک ہفتے سے گمشدہ تھی

"امی کراچی کے حالات کا تو آپ کو پتہ ہے ۔۔۔۔۔ ۔ میں سمعیہ اور بچیوں کو یہاں نہیں چھوڑ سکتا ۔۔۔۔۔۔ ۔

سلمان کی بات پر عاشر کا دل خون کے آنسو رویا لیکن اپنے آپ کو مضبوط رکھنے کے لیے وہ سلمان سے مل کر کمرے سے ہی چلا گیا

پھر سلمان بھی سمعیہ ، حورین اور رامین کو لے کر لندن چلا گیا

***

"عاشر ۔۔۔۔۔۔ ۔ ہماری بیہ زندہ تو ہو گی نا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ مل تو جائے گی نا ۔۔ ۔ ؟ "

ان دو ہفتوں میں پاکیزہ کوئی ہزار دفعہ کا پوچھا ہوا سوال ایک دفعہ پھر عاشر سے پوچھ رہی تھی جو صبح کا نکلا اب لوٹا تھا

حویلی میں اس دن کے بعد کوئی خوشی نہیں منائی گئی بلکہ ہر وقت سوگ کا سماں رہتا ۔۔۔ ۔

"پاکیزہ تم زمان کو بلکل انگور کر رہی ہو ۔۔۔۔۔ ۔ "

" آج اس کا ریز لٹ تھا ۔۔۔۔۔ ۔ وہ فرسٹ آیا ہے ۔۔۔۔ ۔ تم نے اس سے نہیں پوچھا نا وہ بہت اداس تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

عاشر ، پاکیزہ کی بات مکمل نظر انداز کرتے ہوئے کہہ رہا تھا

"زمان کا ریز لٹ ۔۔۔۔۔ ۔ اچھا میں پوچھتی ہوں اس سے ۔۔۔۔۔ ۔"

لیکن اپنی پریشانی میں پاکیزہ پھر زمان سے ریز لٹ کا پوچھنا ہی بھول گئی وہ واقعی بیہ کی پریشانی میں زمان کو نظر انداز کر رہی تھی

***

بیہ کو حویلی سے نکالنے کے بعد اعجاز اسے اپنے فارم ہاوس لایا اور وہی ڈاکٹر سے اس کا ٹریٹمنٹ کروایا

بیہ کو سر پر گہری چوٹ لگی تھی جس وجہ سے وہ دو دن تک بے ہوش رہی اس وقت تک اعجاز ایک نرس اور کچھ گارڈز کو چھوڑ کر فارم ہاوس سے چلا گیا

لیکن اس کا عیاش بیٹا تیسرے دن شراب کے نشے میں ٹن اپنی گرل فرینڈ کے سات تھ آیا اور وہاں ایک خوبصور لڑکی کو دیکھا جو سامنے والے کمرے میں بیٹھی اپنی کسی سوچ میں گم تھی

پھر اس نے اپنی گرل فرینڈ کو جانے کا کہا اور اپنے ناپاک قدم بیہ کی جانب بڑھانے لگا

***

ماضی

بیہ کو بے آبرو کرکے اپنی حوس مٹا کر اب وہ شخص جا چکا تھا

صبح جب اعجاز ، بیہ کے پاس فارم ہاوس آیا تو نرس نے اسے بیہ کے ساتھ ہوئی زیادتی کا بتا یا اور اس کے بعد اس کی بگڑتی حالت کا جو کہ رات سے مسلسل خراب تھی

"پاپا مجھے وہ لڑکی چاہیے بس ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

نرس کے بتانے کے بعد اعجاز فورا غصے میں اپنے گھر گیا اور اپنے بیٹے عاصم کو اپنے سامنے طلب کیا

عاصم کو اپنے کئے پر ذرا بھی شرمندگی نہ تھی بلکہ بڑی ڈھٹائی سے باپ کے سامنے کھڑا اپنی خواہش کا اظہار کر رہا تھا

"دماغ تو خراب نہیں ہو گیا تمہارا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ؟ ؟ "

اعجاز کو وہ ابھی بھی نشے میں لگا

"او پلیز پاپا فلحال مجھے بہت نیند آ رہی ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ بعد میں بات کریں گے اس بارے میں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔" عاصم جھنجھلایا ہوا گویا ہوا

"ایسا کچھ نہیں ہو سکتا ۔۔۔۔۔ ۔ یہ خیال اپنے دل سے نکال دو ۔۔۔۔۔ ۔ "

اعجاز بیٹے کی ڈھٹائی پر دھاڑا

"شام کو آپ میرا اس کے ساتھ خود نکاح کروائیں گے یا میں خود لے آؤں اسے یہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

عاصم باپ کی بات مکمل نظر انداز کرتا ہوا گویا ہوا یقینا اس نے اعجاز کے سر پر بہت آرام سے بم پھوڑا تھا

"عاصم تم ابھی تک نشے میں ہو ۔۔۔۔۔ ۔ جو ہو گیا سو ہو گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ لڑکی ایک مقصد کی وجہ سے فارم ہاوس میں ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ تم ختم کرو اب اس بات کو ۔۔۔۔۔ ۔ "

اعجاز نے پھر سے پتھر سے سر پھوڑا ۔ ۔

"پاپا میں اس سے نکاح ضرور کروں گا۔۔۔۔۔۔ ۔ یہ نکاح کی فارمیلیٹی بھی میں صرف آپ کے لئے پوری کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ جانتے ہیں مجھے نکاح سے کچھ خاص فرق نہیں پڑتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ او کے بائے پاپا ۔۔۔۔ ۔ "

عاصم یہ کہہ کر چلا گیا لیکن اعجاز کو اب ایک اور مسئلے سے نبٹنا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.