وہ کافی دیر سے جاگ رہی تھی نظریں اپنے ساتھ لیٹے زمان پر تھیں
، یقین توڑے
،گمان چھینے
، ملے جو فرصت تو سوچنا تم
،تمہارے لفظوں نے
،میری آنکھوں سے کیسے کیسے جہان چھینے
ایک موتی اس کی آنکھ سے ٹوٹ کر بالوں میں جذب ہو چکا تھا
گزشتہ تین دن اور راتوں کا منظر اس کی آنکھوں کے سامنے بار بار آرہا تھا ان تین، چار دنوں میں اس کی زندگی کس حد تک تبدیل ہو چکی تھی
زمان بے خبر سا سو رہا تھا لیکن کچھ دیر بعد وہ اپنی نیند پوری کر کے جاگا تو اس کی نظر ، اپنے ساتھ لیٹی حورین پر پڑی حورین اسے ہی غور سے دیکھ رہی تھی
***
"اس طرح اور کس کس کو دیکھتی ہو ۔۔۔۔۔۔ ۔"
زمان کی آواز پر حورین ہوش کی دنیا میں واپس آئی اور آنکھیں جھکا لیں
"جج جی "
وہ واقعی زمان کی بات کو نہ سمجھی تھی
"جس طرح کی ڈریسنگ تم کرتی ہو اور پھر غیر مردوں کے ساتھ بھی تمہاری دوستیاں ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ تو اب کھل کر بات کرو کتنے بوائے فرینڈ تھے تمہارے ۔۔۔ ؟ "
زمان نے سرد لہجے میں حورین کے سر پر دھماکا کیا
حورین بے یقینی سے اسے دیکھنے لگی
"نہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین ایک دم اٹھ کر بیٹھی تھی آنکھیں اس کی پھر سے بھگ نے لگیں تھیں زمان بھی اب اس کے سامنے بیٹھ چکا تھا
"میری کچھ باتیں اپنے دماغ میں آج بیٹھا لو ۔۔۔۔ ۔ بار بار منہ سے نہیں سمجھاؤں گا ۔۔۔۔۔۔ ۔ ت پہلی با ۔۔۔۔ پہلے کی بات اور تھی لیکن اب تم میرے ساتھ ہو تو کچھ بھی کرنے سے پہلے میری اجا زت لینا تمہارے لئے ضروری ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ میری اجازت کے بغیر تم ایک قدم بھی حویلی سے باہر نہیں نکالو گی ۔۔۔ ۔ موبا ئل کی کوئی ضرورت نہیں ہے تمہیں ۔۔۔ ۔ آج کل کی لڑکیوں کے ہاتھ میں موبائل ہواس بات کے سخت خلاف ہوں میں ۔۔۔۔۔۔ ۔ اور دوسری بات اب جیسا میں کہوں گا ویسے ہی کروں گی تم بنا آنسو بہائے ۔۔۔ ۔ سمجھو تہ کرلو یہی زندگی ہے اب تمہاری ۔۔۔ ۔ یہ ہر وقت آنسو بہانا رونا دھونا سخت حر ہے مجھے ان آنسوؤں سے ۔۔۔ ۔ ۔ ۔ اس لئے اب میرے سامنے رونے کی غلطی مت کرنا نہیں تو حشر بگاڑ دوں گا تمہارا ۔ ۔ ۔۔ ۔ سنائی نہیں دیا صاف کرو اپنے آنسو۔۔۔۔۔ ۔"
زمان بات کرتے ہوئے یکدم دھاڑا تھا
حورین نے فورا اپنے آنسو صاف کیے
زمان نے پھر بولنا شروع کیا
اور ہاں مہرانیوں کی طرح آرام کرنے کے لیے نہیں لایا میں تمہیں ۔۔۔۔۔ ۔ میری ماما کی ہر طرح سے خدمت کرو گی تم ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ان کو ٹائم پر کھانا اور دوا دو گی ۔۔۔۔۔ ۔ ابھی لے کر جاؤں گا میں تمہیں ان کے پاس
***
لیکن ان کے سامنے اگر تم نے رونے کا ڈرامہ کیا حورین تو بہت برا پیش آؤں گا میں تمہارے سا تھ ۔۔۔ ۔ میں جو کہوں گا تم میری ہاں میں ملاؤ گی۔۔۔ ۔ خبر دار اگر ماما کو زرا بھی پتا چلا کسی بات کا ۔۔ ۔ اس کمرے میں جو ہوتا ہے وہ ماما کو پتا نہیں چلنا چاہیے ۔۔۔ ۔ اگر تم نے ماما کو کچھ بھی بتایا حورین تو اس دن اپنے ہاتھوں سے تمہاری جان لوں گا۔۔۔۔۔ ۔ سمجھ آئی تمہیں میری ۔۔۔ ۔ چلو اب اٹھو تھوڑا تیار ہو جاؤ
صرف دس منٹ ہیں تمہارے پاس ۔۔۔ ۔"
سخت و سرد لہجے میں کہتا وہ اب ٹھ کھڑا ہوا اور واش روم میں چلا گیا
،حور ین جلدی سے بیڈ سے اٹھی الماری سے پہلے زمان کے کپڑے نکالے اور پھر اپنے
بے بی پنک کلر کا سمپل سی کڑھائی والا جوڑا زیب تن کئے اب وہ ڈریسنگ ٹیبل کے آگے کھڑی تھی اب وہ سوچنے لگی کیونکہ میک اپ کی تو کوئی چیز یہاں نہیں تھی تو وہ اب کیا کرے ابھی وہ اسی سوچ میں گم تھی کہ زمان ٹاول سے بال خشک رتا اس کے پیچھے کھڑا ہو گیا اسے سوچ میں گم دیکھ کر زمان نے اسے پکارا۔۔ ۔
"حور ین ۔۔۔ ۔"
"جج جی ۔۔۔۔ ۔"
وہ اچانک زمان کواپنے قریب دیکھ بوکھلا گئی تھی اور اس کی زبان ہکلائی تھی
"ایسے کیوں کھڑی ہو؟ ۔۔۔ ۔"
زمان اب ٹاول بیڈ پر اچھالتا بولا تھا
"وہ میرے پاس کچھ نہیں ہیں ۔۔۔ ۔"
حورین کی آنکھوں میں من من پانی بھر گیا یہ کہتے ہوئے جانے زمان کب بگڑ جائے
اس کی بات سن کر زا من اسے بغور دیکھنے لگا بے بی پنک کلر میں وہ کوئی ڈول لگ رہی تھی لیکن چہرہ مرجھایا سا تھا "ہممم کوئی ضرورت بھی نہیں ہے کسی چیز کی ۔۔۔ ۔ میک اپ بلکل نہیں پسند مجھے ۔۔۔ ۔ حورین یہ آنسو اگر تمہاری آنکھوں سے گرے تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا ۔۔۔ ۔ صبح صبح موڈ خراب کر دیا ہے تم نے میرا ۔۔ ۔ ایک منٹ پہلے دفع ہو جاؤ کمرے سے۔۔۔۔ ۔"
حورین کو روتا دیکھ زمان یکدم غصے میں آیا تھا
زمان کی بات سن کر حورین فورا تیز تیز قدم بڑھاتی کمرے سے نکلی تھی اور چکن کا رخ کیا تھا
***
تقریبا پچس منٹ کے بعد زمان جب نیچے آیا تو وہ بلکل تیار تھا حورین کو آواز دی تو وہ فورا کچن سے باہر آئی
"یہ دوپٹہ سر پہ لینے کے لئے ہوتا ہے فورا ٹھیک سے لو ۔۔۔۔۔ ۔ کمرے سے باہر اگر میں نے دیکھ لیا کہ تمہارے سر پہ دوپٹہ نہیں ہے تو یہ خوبصورت ذلفیں بدصورت بنانے میں ایک منٹ نہیں لگاؤں گا ۔۔۔۔ ۔"
زمان نے ماتھے پر تیور یاں چڑھائے کہا
حورین نے فورا کندھے پر سے دوپٹہ کھینچ کر جلدی سے اچھی طرح سر پر اوڑھا
اب وہ زمان کے پیچھے چلتی ایک کمرے میں آئی
کمرے میں داخل ہوتے اس کی نظر بیڈ پر بیٹھی ایک خاتون پر گئی جنہوں نے ہلکے رنگ کا سوٹ پہنا ہوا تھا اور دوپٹہ نماز کے سٹائل میں لپیٹ رکھا تھا چہرے پر نور واضح تھا حورین کو کچھ پل لگے تھے ان خا تون کو پہچاننے میں
***
زمان نے سلام کیا اور ان کے سامنے بیٹھ گیا ۔۔۔ ۔
"ماما کیسی طبیعت ہے آپ کی ۔۔۔ ۔ کل میں آیا تھا لیکن آپ میڈیسن لے کر سو گئیں تھیں ۔۔۔ ۔ "
زمان نہایت ادب سے مخاطب تھا حورین سہمی سہمی دروازے کے پاس ہی کھڑی تھی اور سامنے کا منظر دیکھ رہی تھی
"ہممم ۔۔۔ ۔ ٹھیک ہوں بیٹا ۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ شاہ محبت سے گویا ہوئیں
"ماما میں حورین کو لے آیا ہوں ۔۔۔۔۔ ۔ آپ سے ذکر کیا تھا نہ پہلے ۔۔۔ ۔ یہاں آؤ حورین ۔۔۔ ۔"
زمان ان کے سامنے بیٹھا نارمل انداز میں کہہ رہا تھا
زمان کی بات سن کر حورین آگے بڑھی تھی اور بیڈ سے کچھ فاصلے پہ کھڑی ہو گئی تھی
پاکیزہ شاہ سر اٹھا کر اس ڈری سہمی خوبصورت لڑکی کو دیکھنے لگیں جو سر جھکائے کھڑی تھی آخری دفعہ انہوں نے حورین کو اس وقت دیکھا تھا جب وہ پانچ یا چھ سال تھی اب بھی وہ انہیں چھوٹی سی معصوم گڑیا لگی
"حور ین یہاں آؤ بیٹا ۔۔۔ زمان ۔۔ ۔ حورین کو جگہ دو ۔۔۔۔۔ ۔ "
انہیں ناجانے کیوں حورین پہ بہت پیار آیا تھا اختلافات جتنے بھی رہے ہوں لیکن اس میں حو رین یا زمان کا کیا قصور ۔۔۔۔ ۔ حورین تو انہیں ہمیشہ عزیز رہی تھی ۔۔ ۔ اور ویسے بھی حورین ان کے اکلوتے بیٹے کی بیوی تھی وہ کیسے اس سے منہ موڑ لیتیں ۔۔۔۔ ۔
زمان نے انہیں کچھ دن پہلے بتایا تھا کہ سلمان پاکستان آ چکا ہے اور زمان حورین کو رخصت کر کے لانے کا ارادہ رکھتا ہے
زمان نے انہیں سمجھایا کی حورین اس کے نکاح میں ہے وہ حورین کی مرضی سے یہ رشتہ قائم رکھے گا کیونکہ یہ رشتہ ان کی دادی نے بہت محبت سے جوڑا تھا
زمان کی بات پر پاکیزہ بس خاموش ہو گئیں تھیں
پاکیزہ شاہ کے کہنے پر عمل کرتے ہوئے زمان بیڈ سے اٹھ کر اب بیڈ کے قریب پڑی کرسی پر بیٹھ گیا تھا جبکہ حورین اب پاکیزہ کے سامنے بیٹھ گئی تھی
"ماشااللہ ۔۔۔۔ ۔ اللہ خوش اور آباد رکھے تمہیں بیٹا ۔۔۔۔ ۔"
پاکیزہ نے محبت بھرے انداز میں کہا تو حورین کی آنکھوں میں پانی اترنے لگا
اس نے تو سوچا تھا اس کی بڑی ماما بھی زمان کی طرح اس سے نفرت کرتی ہو گی لیکن پاکیزہ کا اپنایت بھر انداز دیکھا کر اس کا دل بھر آیا تھا اور وہ بے اختیار سی ان کے گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی
حورین کی اس حرکت پر زمان کو غصہ آیا تھا وہ اسے کتنا سمجھا کر لایا کہ ماما کے سامنے رونا نہیں لیکن حورین کو اس کی کسی بات کا اثر نہیں ہوا
پاکیزہ بھی حورین کو ایسے روتے دیکھ گھیرا گئیں
"حور ین بیٹا کیا ہوا ہے ۔۔۔ ۔ یہاں دیکھو ۔۔ ۔ بتاؤ مجھے ۔۔۔۔ ۔ زمان کیا ہوا ہے اس کو یہ ایسے کیوں رو رہی ہے ۔۔۔۔۔۔ ؟ "
وہ اپنے سینے سے لگی حورین کو دیکھتی آخر میں زمان سے مخاطب ہوئیں تھیں
"ماما ایکچولی اتنے عرصے بعد آپ سے ملی ہے تو ایموشنل ہو گئی ہے ۔۔۔۔ ۔ آپ فکر نہیں کریں ۔۔۔ ۔ "
زمان نے بات سنبھالنے کی کوشش کی
"حور ین بیٹا ۔۔۔۔ ۔ آپ ٹھیک ہو نہ ۔۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ شاہ نے حورین سے پوچھا تو اس نے اثبات میں سر ہلایا اور آنسو صاف کرنے لگی
جبکہ پاکیزہ شاہ نے پہلے حورین اور پھر زمان کو کھوجتی نظروں سے دیکھا اور پھر حورین سے مخاطب ہوئیں
"حور ین ۔۔ ۔ زمان تمہیں تمہاری مرضی سے لے کر آیا ہے نہ ۔۔۔۔ ۔ ؟ "
"جی ماما ۔۔ ۔ آپ کو کیا لگتا ہے میں اس سے زبردستی کروں گا ۔۔۔۔ ۔ "
زمان بیچ میں بولا تھا پاکیزہ شاہ نے اسے نظر انداز کیا تھا اور پھر سے حورین سے مخاطب ہوئیں تھیں انہیں کچھ گڑبڑ کا احساس ہوا تھا
"حور ین بولو بیٹا ۔۔۔۔ ۔"
"بب بڑی مم ماما ۔۔۔ ۔ "
حورین ایک دفعہ پھر ان کے گلے لگ کر رونے لگی تھی حورین کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ پاکیزہ کیا پوچھ رہیں تھیں
اسے بس شدت سے رونا آ رہا تھا
"زمان یہ سب کیا ہے؟ ۔۔۔ ۔ تم نے ۔۔ ۔ زمان تم نے زبردستی کی ہے اس کے ساتھ ۔۔ ۔ تم نے تو کہا تھا اسے اس کی مرضی کے ساتھ لاؤ گے ۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ شاہ کو دھچکا لگا تھا وہ جانتی تھیں سلمان حورین کی رخصتی کے حق میں نہیں ہوگا لیکن ایسے رشتہ ختم کرنے کے حق میں وہ نہیں تھیں اسی لیے زمان کی بات پر راضی ہو گئیں تھیں لیکن حورین کا اس طرح رونا ان کو بے چین کر رہا تھا
"ماما پلیز آپ ریلیکس رہیں آپ کی طبیعت خراب ہو جائے گی ۔۔۔ ۔ "
انہوں نے زمان سے منہ پھیرا تھا
زمان نے حورین کو ان سے جدا کیا تھا، بازو سے پکڑ کر دور کیا تھا اورخو د وہ اب پاکیزہ شاہ کو آرام سے لٹا رہا تھا جو سینے پر ہاتھ رکھ کر بلکل خاموش سی ہو گئیں تھیں
زمان نے جلدی سے ان کو دوا دی ۔۔۔۔ ۔ اب وہ دوا کے زیر اثر غنودگی میں چلیں گئیں
ان پر بلنکٹ اوڑھا کر وہ مرا اور حورین کا بازو دوبچے اسے اپنے کمرے میں لے آیا تھا
دروازہ بند کیے وہ اب حورین کے بالوں کو سختی سے دوبچے کھڑا تھا
"یہ اچھا نہیں کیا تم نے ۔۔۔۔۔ ۔ بلکل اچھا نہیں کیا حورین تم نے ۔۔۔۔ ۔ "
"تم نہیں جانتی ماما میرے لیے کیا ہیں ۔۔۔۔ ۔ اگر تمہاری وجہ سے انہیں کچھ ہوا تو میں مار ڈالوں گا تمہیں ۔۔۔ ۔ "
زمان نے اسے کسی بے کار چیز کی طرح دور پھینکا تھا
اور پینٹ سے بیلٹ کھینچ کر اب وہ آگے بڑھ رہا تھا زمان کی آنکھوں میں خون اتر آیا تھا اس کی رگیں تن گئیں تھیں
زمان کو بیلٹ پکڑے پیش کے عالم میں اپنی طرف آتا دیکھ کر حورین جی جان سے کانپ گئی
"نیہ نہیں ز زمان نن نہیں۔۔۔ ۔"
حورین خوف سے بولی تھی لیکن زمان اسے بیلٹ سے بے دردی سے مار رہا تھا
وہ چیختی رہی سسکتی رہی لیکن زمان تو غصے میں پاگل ہو چکا تھا جب تک حورین کے جسم کے ایک ایک حصے پر بیلٹ سے نشان نہ چھوڑ دیا اس وقت تک نہیں رکا
اب حورین فرش پر ادھ موئی پڑی تھی کپڑے جگہ جگہ سے پھٹ چکے تھے
زمان ایک پل کو رکا تھا بیلٹ اس نے دور اچھالی تھی
جگ اس نے ایسے ہی منہ سے لگایا تھا پانی پی کر اس نے جگ دیوار سے دے مارا
موبائل اس کا مسلسل بج رہا تھا جو کہ وائبریشن موڈ پر تھا ۔۔ ۔
وہ کچھ سوچتا الماری کی طرف بڑھا تھا اور شلوار قمیض نکال کر وہ یونیفارم چینج کر کے باہر نکلا
فون، والٹ اور کیز لے کر ایک اچٹی نظر حورین پہ ڈال کر وہ کمرے سے نکل گیا
***
زمان کے جانے کے بعد بھی وہ ادھ موئی سی ٹھنڈے فرش پر بے حرکت پڑی تھی
وہ شاید درد کی شدت کی وجہ سے بے ہوش تھی
کتنی ہی دیر وہ یوں ہی پڑی رہی
شام کے وقت اماں کمرے میں داخل ہوئیں تھیں
لیکن سامنے کا منظر دیکھ کر ان کا دل کانپ اٹھا تھا
حورین کی حالت اتنی بری تھی کہ اماں نے یکدم اپنے منہ پر ہاتھ رکھ کر چیخ نکلنے سے روکا تھا
وہ فورا اس کی جانب لیکی تھیں
"بہو رانی ۔۔۔۔۔ ۔ ہائے ۔۔۔۔۔ ۔"
حورین کے قریب پہنچ کر وہ چلائیں تھیں
"بہو رانی ۔۔۔۔ ۔ اٹھو بیٹیا ۔۔۔۔ ۔ ہائے یہ کیا حال کر دیا زمان شاہ نے ۔۔۔۔۔ ۔ ہائے نہیں شاہ پتر ایسا نہیں ہو سکتا ۔۔۔۔ ۔ "
انہیں یقین نہ آیا تھا کہ زمان اتنا ظالم ہو سکتا ہے انہوں نے زمان کو پالا تھا پاکیزہ شاہ سے زیادہ انہوں نے زمان کو پالا تھا عاشر شاہ کے بعد پاکیزہ شاہ کو تو اتنا گہرا صدمہ لگا تھا کہ وہ حب سی ہو گئیں تھیں بس اپنے کمرے تک محدود رہتیں یہاں تک کہ زمان کو بھی فراموش کر چکی تھیں
اماں کے لئے اس بات کو ماننا آسان نہیں تھا کہ زمان کسی کم سن لڑکی پر اتنا ظلم ڈھا سکتا ہے
بہت مشکل سے انہوں نے حورین کو سہارا دیا اور بیڈ تک لائیں اور اسے آوازیں دینے لگیں لیکن حورین میں ہمت ہی کہاں تھی کہ وہ بولتی بس ہلکی سی آنکھیں وا کر کے پھر بند کر دیں
"ہائے ۔۔ ۔ اب کیا کروں ۔۔۔۔ ۔ ڈاکٹرنی کو کیسے بلاؤں ۔۔۔۔ ۔ کوثر کو کہتی ہوں ۔۔۔ ۔ "
وہ پریشانی میں سوچتے ہوئے کمرے سے نکلی تھیں اور کوثر کو ڈاکٹر کو بلانے کا کہا
کچھ دیر بعد ڈاکٹر آئیں تھی حورین کی حالت دیکھ کر افسوس سے بولی تھیں
"اماں جی ان کو ہسپتال منتقل کرنا ہوگا ان کی حالت بہت بری ہے ۔۔۔۔ ۔"
"نہیں نہیں ۔۔۔۔۔ ۔ ہسپتال نہیں لے جا سکتے ۔۔۔ ۔ شاہ جی کی اجازت کے بغیر ۔۔۔ ۔ آپ ان کو دوا دے دیں ۔۔۔۔ ۔ "
اماں ،ڈاکٹر فرحت کی بات سن کر جلدی سے بولیں تھیں
"لیکن اماں جی ۔۔۔۔ ۔"
ڈاکٹر فرحت نے کچھ کہنا چاہا تھا لیکن اماں نے بیچ میں ہی بات کاٹ دی
"بیٹا ۔۔۔ ۔ کوئی دوائی دے دو بہو رانی کو ۔۔۔ ۔ ہسپتال لے جانا وہ بھی شاہ جی کی اجازت کے بغیر ناممکن ہے ۔۔۔ ۔"
"چلیں جیسے آپ کی مرضی ۔۔۔ ۔"
ڈاکٹر فرحت واقف تھیں حویلی میں زمان کی اجازت کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہل سکتا تھا اس لیے زیادہ نہ بولی اور حورین کو انجیکشن لگایا پھر کچھ دوائیاں دے کر چلیں گئیں
اماں بھی کچھ دیر حورین کے پاس بیٹھی رہیں پھر اس کے لئے سوپ لے کر آئیں جسے حورین نے بمشکل تھوڑا سا پیا
اماں نے اسے دوائی دے کر سلا دیا
***
"واٹ ۔۔۔۔۔ ۔"
علی زمان کی بات سن کر زور سے چیخا تھا
وہ دونوں اس وقت گھر جانے کے لیے نکلے تھے زمان نے علی کو بتایا کہ وہ حورین کو گھر لا چکا ہے جس پر علی شا کڈ تھا
"او ہو چیخ کیوں رہا ہے تو ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے گاڑی چلاتے ہوئے ایک نظر علی کو دیکھتے ہوئے کہا
"یار ایسا کوئی کرتا ہے کیا تو بھابھی کو گھر لے آیا اور مجھے اب بتا رہا ہے ۔۔۔۔ ۔ آج پتا چل گیا مجھے کتنا اہم ہوں میں تیرے لیے ۔۔۔ ۔ "
زمان کو واقعی برا لگا تھا
"یار اس میں ایسا کیا ہے جو میں تجھے بتاتا ۔۔۔۔ ؟ ویسے بھی یہ کوئی اتنی اہم بات نہیں ہے ۔۔۔ ۔ "
زمان زچ ہوتے ہوئے بولا تھا
"ہاں اگر اہم نہیں تھی تو ابھی بھی کیوں بتایا مجھے ۔۔۔۔ ۔ "
علی نے پھر سے منہ بناتے ہوئے کہا تو زمان نے اسے آنکھیں دیکھائی
"اچھا ولیمہ کب کر رہا ہے ۔۔ ؟ میں پہلے بتا رہا ہوں میں آج بھابھی سے ملنے چلوں گا حویلی ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
علی نے اپنا رخ زمان کی طرف کیا تھا
"کوئی ضرورت نہیں ہے اور رہی بات ولیمے کی تو جب میں دوسری شادی کروں گا تب کرو گا ولیمہ ۔۔۔ ۔ ویسے بھی یہ شادی نہیں انتقام ہے ۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے گھورتے ہوئے کہا
"زمان یہ کیا کہہ رہا ہے تو یار ۔۔۔۔ ؟ میں مانتا ہوں تو سلمان سے نفرت کرتا ہے لیکن اس کے کیے کی سزا تو اس کی بیٹی کو کیسے دے سکتا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ "
علی جانتا تھا زمان کوئی بات بے معنی نہیں کرتا جو کہتا ہے وہ ہر ہال میں کرتا ہے
"علی میرا دماغ خراب نہ کر اور حب رہ ۔۔۔ ۔ "
زمان نے جھنجھلا کر کہا
"آنٹی کو بتا دیا ۔۔۔ ؟ "
علی پھر بولا تھا
علی کی بات پر زمان نے صرف اثبات میں سر ہلایا تھا علی بھی پھر کچھ نہیں بولا
***
علی کو گھر ڈراپ کر کے زمان حویلی آیا تو رات کے دس بج رہے تھے
کمرے میں داخل ہوا تو کمرے میں بہت اندھیرا تھا سوئچ بورڈ کی طرف ہاتھ بڑھا کر لائیٹ اون کی
کمرے میں روشنی ہوئی تو زمان کی نظر بیڈ پر پڑے وجود پر گئی وہ حورین کی طرف بر ھا تھا جو دوائیوں کے زیر اثر سو رہی تھی
زمان نے بیڈ کے قریب آ کر حورین کے وجود سے بلنکٹ ہٹایا اب اسے صبح کا واقعہ یاد آیا حو رین نے ابھی بھی وہی کپڑے پہن رکھے تھے جو کچھ جگہوں سے پھٹ چکے تھے
اور حورین کے جسم کے زخموں کو واضح کررہے تھے حورین کی حالت دیکھ کر زمان کو شرمندگی ہوئی زمان نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور حورین کی پیشانی کو چھوا پھر اپنے ہونٹ پیشانی پر رکھ دے
اب وہ پیچھے ہوا اور چین جنگ روم سے حورین کے لیے کپڑے لایا
حورین کو چینج کروا کر اس نے بلنکٹ اوڑھا دیا
پھر خود چینج کر کے آیا
زمان کو بھوک تو لگی تھی لیکن دل نہیں کیا کھانا کھانے کا ۔۔۔ ۔ حورین کی حالت دیکھ کر اس کا دل اداس ہو رہا تھا
اب وہ خود بھی بیڈ پر حورین کے قریب لیٹا اور اسے اپنے سینے سے لگا کر سونے کی کوشش کرنے لگا
***
صبح جب اس کی آنکھ کھلی تو حورین ابھی بھی اس کی باہوں میں سو رہی تھی
رات بھر حورین نیند میں ڈرتی رہی تھی کبھی سسک نے لگتی تھی تو کبھی کانپنے لگتی اسی لئے زمان بھی ساری رات بے چین رہا
ابھی بھی حورین نیند میں نا جانے کیا کہہ رہی تھی زمان نے غور کیا
"بہت برے ہیں ۔۔۔۔ ۔ مج مجھے نہیں رہنا ۔۔۔۔ وہ مارتے ہیں ۔۔ ۔"
حورین نیند میں بھی خوف سے بول رہی تھی زمان کو اندازہ تھا کہ وہ کل سے اس سے بہت ڈر گئی ہے
حورین سے دور ہوتا وہ اٹھا تھا اور شاور لے کر آیا تو ملازمہ ناشتہ لے کر آئی
"صاحب جی وہ بی بی جی نے بھی کچھ نہیں کھایا آپ اجازت دیں تو میں انہیں ناشتہ کروا دوں ۔۔۔۔۔ ۔"
ملازمہ نے حورین کو دیکھتے ڈرتے ہوئے کہا جو نیند میں بڑ بڑا رہی تھی
"نہیں میں کروا دوں گا تم جاؤ ۔۔۔۔ ۔ "
دامن نے ناشتے کی ٹرے کی طرف بڑھتے ہوئے کہا تو ملازمہ فورا چلی گئی
زمان نے حورین کو اٹھا کر بیٹھایا لیکن وہ غنودگی میں تھی
"حور ین کچھ کھا لو ۔۔۔ ۔ پھر میڈیسن بھی لینی ہے تم نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے اسے اپنے سہارے بیٹھایا تھا اور نرمی سے بولا تھا
"و وہ مم مجھے ماریں گے ۔۔۔۔ ۔ مجھے بچا لو پلیز ۔۔۔ ۔ "
حورین ابھی بھی ڈری سہمی ہوئی تھی
"جان کچھ نہیں کہتا ۔۔۔ ۔ تم کچھ کھا لو پلیز ۔۔۔۔۔ ۔"
زمان بے حد محبت سے گویا ہوا حورین کو ناشتہ کروا کر اسے دوائی دے کر اس نے اسے پھر لٹا دیا کیونکہ حورین میں بیٹھنے کی ہمت نہ تھی
اب وہ تھانے جانے کے لیے تیار تھا رک کر حورین کو ایک نظر دیکھا جو پھر سو چکی تھی اور کمرے سے باہر نکل گیا