"حور ین ۔۔۔۔۔ ۔ اٹھو ۔۔۔۔۔ ۔ فورا اٹھو ۔۔۔۔۔۔ ۔ تمہارے باپ کے گھر بھی جانا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ پہلے ہی مجھے دیر ہو رہی ہے "
زمان یونیفارم پہنے تیار کھڑا تھا اسے دیر ہو رہی تھی تھانے جانے سے پہلے اسے حورین کو لے کر سلمان کے گھر بھی جانا تھا حورین کو ابھی تک سوتا دیکھ کر تیز آواز میں بولا تھا
زمان کی تیز آواز سے ڈر کر وہ سوتے سے بوکھلا کر اٹھی زمان ڈریسنگ ٹیبل کے آگے کھڑا بال سیٹ کر رہا تھا
کچھ دیر میں حواس جاگے
جلدی سے واش روم گئی
اور پندرہ منٹ بعد وہ باہر آئی
سکائی بلیو کلر کی کرتی اور گولڈن کیپری میں گولڈن ہی نیب کا دوپٹہ اوڈھےوہ زمان کو بہت خوبصورت لگی تھی اپنی نظروں کا زاویہ بدل کر وہ کیز اور موبائل اٹھا رہا تھا
"چلو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
جلدی میں کہتا وہ کمرے سے نکل گیا
حورین بھی اس کے پیچھے قدم اٹھانے لگی
"اماں ناشتہ لگا دیں ۔۔۔۔ ۔ "
اماں کو کہہ کر وہ ڈائننگ ٹیبل کی سربراہی کرسی پر براجمان ہو چکا تھا
"اب دعوت دوں کیا میں تمہیں بیٹھنے کی ۔۔ ؟
حورین سر جھکائے کھڑی اپنے ہاتھوں کو تک رہی تھی جب زمان نے قدرے بے زاری سے کہا
زمان کے کہنے پر حورین چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی زمان کے دائیں طرف والی کرسی پر یک گئی
"حور ین زچ نہیں کیا کرو مجھے ۔۔۔۔۔ ۔ اب ہر کام کے لیے دعوت دینی پڑے گی تمہیں۔ ۔ ۔ ؟ جلدی ناشتہ کرو ۔۔۔ ۔ "
حورین کو سر جھکائے ہاتھوں کو تکتے دیکھ کر زمان تیز آواز میں بولا
حورین کے ہاتھوں پر ابھی بھی چھالے تھے لیکن زمان کے ڈر سے جلدی جلدی ایک سلا ئذ کھایا اور تھوڑی سی چائے پی
زمان کو اٹھتا دیکھ کر وہ بھی اٹھ گئی
"اماں ..... ماما اٹھیں تو ناشتہ کروا کر دوا دے دیے گا ۔۔۔ ۔ اور ابھی پلیز ایک چادر لا دیں ۔۔۔ ۔"
اماں جب چادر لائیں تو زمان نے حورین کے اوپر اچھی طرح او ڈھا دی
حورین کو چلنے کا کہہ کر وہ باہر کی جانب بڑھا اور حورین ، زا من کے پیچھے چلنے لگی
***
گاڑی میں مکمل خاموشی رہی کچھ دیر بعد زمان نے حورین کے گھر کے سامنے گاڑی روکی اور پہلے خود باہر نکلا اور حورین کو بھی باہر آنے کا کہا ہاتھ کے اشارے سے اندر جانے کا کہا
حورین بھاری قدموں سے اندر جا رہی تھی
،زمان علی کی کال آنے پر رکا اور فون کان سے لگا لیا
"ہاں بول ۔۔ ۔ "
جلدی میں کہا گیا
"ایس پی صاحب ۔۔۔۔ ۔ ڈیوٹی ٹائم آن ہو چکا ہے ۔۔۔ ۔ اب آپ بتا دیں کب تک آئیں گے ۔۔۔ ۔ تبھی ہم کچھ کیس کے بارے میں ڈسکس کریں گے ۔۔۔ ۔ "
علی نے شرارت بھرے انداز میں کہا
"اووو اپنی حد میں رہ ۔۔۔۔۔ ۔ میرا جب دل کرے گا میں آ جاؤں گا ۔۔ ۔ تیرے سے مطلب ۔۔۔۔ ۔ "
زمان بھی پیچھے رہنے والوں میں سے نہیں تھا
"یہ اچھا ہے باس ۔۔۔۔۔ ۔ "
علی کے مذید کچھ کہنے سے پہلے ہی وہ کال کاٹ چکا تھا
***
وہ بھاری قدم اٹھاتی اندر آرہی تھی ایک تکلیف دہ خیال نے اسے آن گھیرا تھا
کیا گزری ہوگی اس کے ماں باپ پر ۔۔۔۔ ۔ وہ جن کی بیٹی دو دن سے غائب ہو ۔۔۔۔۔ ۔
آنکھیں پھر بھیگنے لگیں تھیں
"آپی ۔۔۔۔ ۔ ۔۔ ۔ ماما ماما ۔۔۔ ۔ جلدی آئیں آپی ۔۔ ۔ پاپا ۔ ۔ "
رامین جو کہ سیڑھیاں اتر رہی تھی حورین کو دیکھ کر خوش ہوئی
سمعیہ اور سلمان کو آوازیں دینے لگی
رامین کی آوازیں سن کر سمعیہ اور سلمان بھی باہر آ گئے
حورین کو دیکھ کر خوش ہوئے جو کہ رامین کے گلے لگ رہی تھی
پھر سمعیہ نے اسے اپنے گلے لگایا
"حور ین میری بچی ۔۔۔۔ ۔ "
سلمان شاہ بھی آگے بڑھے اس سے پہلے وہ حورین کو گلے لگاتے ان کے قدم زمان کی آواز نے روک دیے
"رکیے سلمان شاہ ۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان کی آواز نے چاروں نقوش کو اپنی جانب متوجہ کیا
مغرورانہ چال چلتا وہ حورین کے قریب آیا تھا اور اس کے برابر کھڑے ہو کر اپنا بازو حورین کے کا ندھے پر پھیلا کر وہ شاطرانہ انداز میں مسکرایا تھا
"پہلے داماد سے تو مل لیں پھر بیٹی سے بھی مل لیجئے گا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
نظریں سلمان پر تھیں اور اور لفظ چبا چبا کر ادا کئے گئے
زمان کو دیکھ کر جہاں سلمان حیران تھا وہیں سمعیہ بھی شو کڈ تھیں
وہ دونوں ہی زمان کو پہچان چکے تھے
انہوں نے آخری بار جب زمان کو دیکھا تھا تو وہ پندرہ سال کا تھا اس وقت بھی رعب و دبدبے والا گورا اور پرکشش خوبصورت نوجوان تھا
اب بھی وہ اپنی پوری وجاہت لئے ان کے سامنے کھڑا تھا لیکن ان دونوں کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ آخر بارہ سال بعد زمان یہاں ۔۔۔۔ ؟
" کیاہوا ۔۔۔ ۔ پہچان تو لیا نہ آپ لوگوں نے ۔۔۔۔۔۔ ۔ کیوں چچی ۔۔۔۔ ۔ "
سلمان کو دیکھتے ہوئے آخر میں اس نے سمعیہ کو مخاطب کیا
زمان کے کہنے پر سمعیہ شاہ نے اثبات میں سر ہلایا
"حور ین میری بچی ۔۔۔۔۔۔ ۔ ٹھیک ہو نہ بیٹا ۔۔۔۔۔ ۔ یہ ہاتھوں پہ کیا ہوا بیٹا ۔۔۔۔ ۔ یہ کیسے ہوا ۔۔ ۔ "
سمعیہ شاہ پھر حورین کی طرف متوجہ ہوئیں ان کی نظر حورین کے ہاتھوں پر پڑی تو وہ یکدم پریشان ہو گئیں حورین کے ہاتھ تھام کر فکرمندی سے پوچھنے لگیں
سمعیہ کی بات سن کر اب تم حیرت سے سب دیکھتی رامین بھی حورین کی طرف متوجہ ہوئی
" حورین بیٹا یہ کیسے ہوا ۔۔۔۔ ۔ "
سلمان بھی حورین کے پاس کھڑا فکرمندی سے پوچھنے لگا
"پاپا وہ یہ ۔۔ ۔ وہ غلطی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ غلطی سے جل گئے ۔۔۔ ۔ "
سب کو پریشان دیکھ کر حورین نے جھوٹ سے کام چلانا بہتر سمجھا لیکن اسے کیا پتہ تھا اس کے ہاتھ جلائے ہی زمان نے اس کے باپ کو تکلیف دینے کے لیے ہے
"حور ین جھوٹ نہیں بولتے ڑارلنگ ۔۔۔۔۔ ۔ سب کو سچ بتاؤ نا ۔۔۔۔۔۔ ۔ چلو میں بتا دیتا ہوں ۔۔۔ ۔ "
حورین کو پھر سے اپنے حصار میں لیتا وہ بولا تھا
جبکہ حورین نے لفظ ڑارلنگ پر ایک نظر زمان پر ڈالی اور پھر سے سر جھکا لیا
"یہ میں نے جلائیں ہیں ہاتھ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ ایکچولی حورین نے ایک چھوٹی سی غلطی کی تھی ۔۔۔۔ ۔ اسی لیے اس کی سزا دے دی میں نے اسے ۔۔۔۔ ۔ "
زمان ایسے اپنا کارنامہ بتا رہا تھا جیسے یہ ایک عام سی بات ہو جبکہ اس کی بات سن وہاں کھڑے تمام نقوش اپنی جگہ ساکت ہو گئے جبکہ سلمان کا رنگ یکدم سفید پڑا تھا اس کو بہت کچھ غلط ہونے کا اندیشہ ہوا تھا
"یہ کیا بکواس کر رہے ہو تم ۔۔۔۔۔ ۔ "
اس کی بات سن کر سلمان یکدم غصے میں آئے تھے
" آواز نیچی رکھو سلمان ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ تم یہ مت بھولو تمہارے سامنے سید زمان علی شاہ کھڑا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
زمان ان سے بھی تیز آواز میں بولا تھا
حورین بار بار کچھ بولنے کے لئے لب کھولتی لیکن پھر زمان کے ڈر کی وجہ سے بول نہ پا رہی تھی وہ نہیں چاہتی تھی زمان کچھ بھی کہے اس کے ماں باپ سے لیکن زمان کا تو مقصد ہی یہی تھا تو پھر وہ حب کیسے رہتا
"اب تمہارے بربادی کے دن شروع ہو چکے ہیں سلمان ۔۔۔۔ ۔ تمہارے کئے کی سز تمہاری بیٹی کو ملے گیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ دن رات تڑپو گے تم اپنی بیٹی کو دیکھ کر کیونکہ مکافات عمل شروع ہو چکا ہے ۔۔ ۔ ۔۔۔۔ ۔ کوئی اوقات نہیں ہے اس کی میری زندگی میں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بلکہ ایک عذاب ہے یہ میرے لیے کیونکہ جب بھی میں اسے دیکھتا ہوں مجھے تیرے کئے گئے گناہ یاد آتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میں چاہو تو تیری بیٹی کےساتھ بھی وہی کر سکتا ہوں جو تو نے کیا تھا ماضی میں لیکن کیا کرو یہ غیرت بیچ میں آجاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیشک تیری بیٹی نے یہ لیکن میری بیوی بھی ہے ۔۔۔۔۔ ۔ ہاں لیکن تجھ سے زیادہ کر کے دکھاؤں گا میں تجھے سلمان "
زمان کے الفاظ وہاں کھڑے تمام نقوش کی سماعت پر ہتھوڑے کی مانند لگ رہے تھے
سلمان کی آنکھوں سے ماضی کی ایک جھلک گزری تھی
سمعیہ شاہ کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے
جبکہ حورین بھی سر جھکائے رونے میں مشغول تھی
"زمان ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
سلمان نے یکدم غصے میں پکارا تھا جبکہ زمان ان سے بھی اونچی آواز میں چیخا تھا
"آواز نیچی رکھو سلمان ۔۔ ۔ تم ایس پی سید زمان علی شاہ کے سامنے کھڑے ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ایک منٹ میں تمہیں تھانے میں پہنچا سکتا ہوں ۔۔۔۔۔۔ ۔"
"ز زمان پلیز ۔۔۔۔ ۔ "
حورین کا زمان کی بات پر دل کانپا تھا بے اختیار اس نے زمان کو پکارا تھا
"اوکے کافی دیر ہو گئی مجھے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ شام کو آؤں گا اپنی بیوی کو لینے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کوئی ڈرامہ نہیں چلے گا حورین شام کو پہلے ہی بتا رہا ہوں تمہیں ۔۔۔۔۔ ۔ اگر ڈرامہ کیا تم نے تو نتیجے کی ذمہ دار تم خود ہو گی ۔۔۔۔۔۔ ۔ او کے سلمان ۔۔ ۔"
زمان گھڑی میں ٹائم دیکھتا کہنے لگا آخر میں حورین کی طرف دیکھ کر اسے وارن کیا
"زمان میری بیٹی کو چھوڑ دو ۔۔۔۔ ۔ اس معصوم نے کیا بگاڑا ہے تمہارا ۔۔۔۔۔۔ ۔ تمہیں بدلہ مجھ سے لینا ہے نہ تو مجھے مار دو جان سے لیکن پلیز میری بیٹی کو بخش دو ۔۔۔ ۔ "
سلمان اب زمان سے التجائی انداز میں کہہ رہے تھے زمان کے تیور انہیں ڈرا رہے تھے کچھ وہان دو دن میں ٹوٹ گئے تھے
"ہاہاہاہا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اتنی جلدی ہار گئے تم سلمان ابھی تو گیم شروع ہوئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان زہریلی ہنسی ہنس کر کہہ رہا تھا
"ہاں آرہا ہوں ۔۔۔۔ ۔ "
علی کی کال آنے پر زمان نے فورا کال یک کر کے اسے کہا اور فون کان سے لگائے ایک نظر سلمان کو دیکھتا وہ اب جا چکا تھا
***
"حور ین میری بچی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ یہ کیا حال ہو گیا میری بچی کا ۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان کے جانے کے بعد سمعیہ اپنا ضبط کھو بیٹھی کیونکہ زمان کے الفاظ کے ساتھ ساتھ وہ حورین کے چہرے پر انگلیوں کے نشان ، ہونٹ کا زخم ، دیکھ چلیں تھی اور اب وہ چادر پیچھے کر کے حورین کے با زوں اور گردن کے نیل دیکھ رہیں تھی
"سلمان دیکھو ۔۔۔۔ ۔ یہ زمان نے ہماری معصوم بچی کا کیا حال کیا ۔۔۔۔۔۔ ۔ حورین بتاؤ بیٹا یہ زمان نے کیا ہے ۔۔۔۔۔ ۔"
حورین کے دونوں ہاتھوں کو تھام کر انہوں نے ہتھیلیوں پر بنے چھا لوں کی طرف اشارہ کرکے پو چھا لیکن نہیں حورین بھی دل برداشتہ ہو گئی اور ماں کے گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی
آخر وہ دو دن سے زمان کا وحشانہ رویہ برداشت کر رہی تھی ان دو راتوں میں زمان نے اسے اس کی اوقات یاد دلا دی تھی
رامین بھی حورین کی یہ حالت دیکھ کر رونے لگی
لیکن سلمان بیٹی سے آنکھیں نہیں ملا پا رہے تھے
***
سارا دن حورین روتی رہی
سمعیہ نے اس کے ہاتھوں پر مرہم لگایا اسے تھوڑا سا کھانا کھلایا لیکن حورین صبح سے روئے جا رہی تھی اور بس یہی کہے جا رہی تھی
"ماما مجھے زمان کے ساتھ نہیں جانا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ بلکل اچھے نہیں ہیں ۔۔۔۔ ۔ پلیز ماما ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ بہت غصے والے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ مجھے مار دیں گے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
" نہیں جانے دیں گے ہم تمہیں بیٹا ۔۔۔۔۔۔ ابھی تھوڑی دیر سو جاؤ آرام کرو ۔۔۔۔ ۔ "
بہت مشکل سے انہوں نے حورین کو سلایا
اور خود مصلہ بچھا کر اپنی بیٹی کے لیے دعائیں مانگنے لگی
***
تھانے وہ کافی دیر سے پہنچا تھا اور پھر کام میں مصروف ہو گیا
رات آٹھ بجے وہ تھانے سے نکلا ،اس کی گاڑی کا رخ سلمان کے گھر کی طرف تھا
کچھ دیر میں وہ وہاں پہنچا تو سلمان سامنے ہی لاؤنج میں بیٹھا تھا زمان نے اسے انگور کیا اور کیچن سے نکلتی ملازمہ کو حورین کو بلانے کا کہا ملازمہ فورا اوپر چلی گئی کیونکہ وہ صبح کے تماشے سے زمان کے غصے کا اندازہ لگا چکی تھی
"حور ین تمہارے ساتھ نہیں جائے گی زمان ۔۔۔۔ ۔ مت لے کر آؤ حورین کو بیچ میں ۔۔۔۔۔ ۔ وہ معصوم ہے ۔۔۔ ۔ بے قصور ہے ۔۔۔ ۔ "
سلمان ٹوٹے ہوئے لہجے میں بولے تھے ایک دن میں ہی وہ بیمار لگنے لگے تھے
"ہوتا ہے سلمان ۔۔۔ ۔ بے قصوروں کے ساتھ بھی ظلم ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ یہ تم نے ہی تو سکھایا ہے مجھے ۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے سپاٹ چہرے کے ساتھ کہا تھا اور خود حورین کو آواز دینے لگا تھا
"حور ین ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
اور پھر خود ہی سیڑھیاں چڑھتا اوپر آیا دائیں طرف ایک کمرے سے اسے آوازیں آئیں تو اس نے اس کمرے کی جانب قدم بڑھائے
***
جب ملازمہ نے زمان کی آمد کی خبر مصلے پر بیٹھی سمعیہ کو دی تو انہوں نے بیڈ پر سوئی حورین کو دیکھا
مصلہ تہہ کر کے وہ حورین کے پاس بیڈ پر ہی بیٹھ گئیں
لیکن اب انہیں زمان کی آواز آنے لگی
یقینا زمان ، حورین کو پکار رہا تھا
ابھی وہ اٹھ کر کمرے سے باہر جانے ہی لگیں تھیں کہ حورین ہڑ بڑا کر نیند سے جاگی تھی یقینا وہ نیند میں ڈری تھی
" ماما ۔۔۔ ۔ ممم ماما ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ز زا زمان ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ماما میں ۔۔۔۔۔ ماما میں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ زمان ۔۔۔۔ ۔ ک کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔ ۔ نہ نہیں نہیں ۔۔۔ ۔ جاؤں گی ۔۔۔۔۔ ۔ ماما ۔۔۔۔ ۔ "
حورین کے چہرے پر پسینے کی بوندیں نمایاں تھیں وہ بد حواسی کے عالم میں کہے جا رہی تھی اور سر بھی نفی میں ہلا رہی تھی
"حور ین میری جان ۔۔۔۔۔۔ ۔ ہم کہیں نہیں جانیں دیں گے تمہیں ۔۔۔۔۔ ۔ تم فکر نہیں کرو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ حورین کی حالت کے پیش نظر وہ اسے تسلی دیتے ہوئے بولیں تھیں لیکن اس سے پہلے وہ کچھ کہتی زمان حورین کو پکارتا ہوا کمرے میں داخل ہوا تھا
"چلو حورین ۔۔۔ ۔ "
اب وہ بیڈ پر اس کے قریب آیا اور حورین کا ہاتھ سختی سے تھام کر اسے گھسیٹنے لگا
" زمان پلیز چھوڑیں ۔۔ ۔ پاپا ۔۔۔۔ ۔ ماما مجھے نہیں جانا ۔۔۔۔ ۔ پلیز۔۔۔۔ ۔ پلیز مجھے ان کے ساتھ کہیں نہیں جانا ۔۔۔۔۔ ۔"
حورین ، زمان سے اپنا بازو چھڑواتے ہوئے ساتھ ساتھ چیختے ہوئے سلمان اور سمعیہ کو دیکھ رہی تھی اب وہ اسے سیڑھیوں سے نیچے لے جا رہا تھا
"بکواس بند رکھو اپنی ۔۔۔۔۔۔ ۔ اب آواز نہ آئے مجھے تمہاری ۔۔۔۔ ۔ نہیں تو حشر بگاڑ دوں گا میں تمہارا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے حورین کا بازو چھوڑ کر ایک ہاتھ سے اس کے بالوں کو پکڑا اور دوسرے ہاتھ سے اس کے منہ پر تین چار تھپڑ رسید کرتے ہوئے کہا
سلمان اور سمعیہ بے بسی سے حورین کو دیکھ رہے تھے سلمان کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ زمان کو شوٹ کر دیں جو ان کی آنکھوں کے سامنے ان کی بیٹی کےساتھ بے دردی سے پیش آرہا تھا
حورین نے سلمان اور سمعیہ کو دیکھتے ہوئے آنکھوں سے مدد کی التجا کی کیونکہ منہ سے کچھ کہتی تو زمان نا جانے کیا کرتا اس کے ساتھ ۔۔۔ ۔
"زمان۔۔۔۔۔ ۔ تم یہ سلوک نہیں کر سکتے میری بیٹی کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ خدا کے لئے اسے چھوڑ دو ۔۔۔۔۔۔ ۔ بہت کم عمر ہے یہ ابھی ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
سلمان اپنا غصہ ضبط کرتے ہوئے اب زمان کے بلکل سامنے آتے ہوئے التجا ئیہ انداز میں کہنے لگے
"ہاہاہاہا ۔۔۔۔۔ ۔ اتنی جلدی ہار گئے تم ۔۔۔۔ ۔ ابھی تو شروعات ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
"چلو تم۔۔۔۔۔۔ ۔"
زمان زور سے ہنستے ہوئے کہنے لگا اور ساتھ ہی حورین کو گھسیٹتے ہوئے وہاں سے چلا گیا
***
"پاپا ۔۔۔ ۔ پاپا ۔۔۔۔ ۔ وہ آپی کو لے گئے پھر لے گئے ۔۔۔۔۔۔ ۔ پاپا آپی بہت رو رہیں تھیں پلیز واپس لے آئیں انہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
رامین ، کافی دیر سے خاموشی سے سب دیکھ اور سن رہی تھی زمان کے جانے کے بعد وہ سلمان کے پاس آئی اور رو کر کہنے لگی تو سلمان نے اسے سینے سے لگا لیا وہ ایک بیٹی کے تو آنسو نہ صاف کر سکے تھے اب دوسری کو بھی روتا دیکھ کر ان کے دل پر کھینچاؤ پڑا
"دعا کرو بیٹا تمہارا باپ ہی مر جائے ۔۔۔۔۔ ۔ "
سلمان نے رامین کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا آواز بھیگی ہوئی تھی آنکھوں سے آنسو جاری تھے
وہ اس وقت بہت ہارے ہوئے لگ رہے تھے
"اللہ نہ کرے پاپا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
رامین نےسر اٹھا کر فورا کہا اور پھر سے سلمان کے گلے لگ کر رونے لگیں
" بیٹا آپ اپنے روم میں جاؤ ۔۔۔۔ ۔ "
سلمان نے کافی دیر سے خاموشی بیٹھی سمعیہ کو دیکھ کر رامین سے کہا تو رامین فورا اپنے کمرے میں میں چلی گئی
"سلمان میری بچی کو کس جرم کی سزا مل رہی ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ زمان اتنا ظالم کیسے ہو سکتا ہے ۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ حورین بہت کم عمر ہے ۔۔۔۔ ۔ سلمان وہ کیسے ہماری بچی پر ہمارے سامنے بے دردی سے ہاتھ اٹھا سکتا ہے ۔۔۔۔ ۔ جب وہ ہمارے سامنے اتنا برا سلوک کر سکتا ہے تو یہاں سے لے جا کر کیا نہیں کر سکتا وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
رامین کے جانے کے بعد سلمان صوفے پر سمعیہ کے ساتھ بیٹھا تو وہ سلمان کو دیکھتے ہو ئے فکر مندی سے کہنے لگیں
"پلیز سمعیہ حب رہو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
سلمان نے ہاتھ اٹھا کر سمعیہ کو حب رہنے کو کہا کیونکہ وہ سمعیہ کے الفاظ برداشت نہیں کر پا رہے تھے اس وقت ان کا دل تڑپ رہا تھا اپنی بیٹی کے لیے ۔۔۔ ۔
***
انہیں گھر آتے ہوئے کافی رات ہو چکی تھی زمان نے آتے ہی حورین کو کمرے میں جانے کو کہا اور خود وہ پاکیزہ کے کمرے میں آیا لیکن وہ دوا کے زیر اثر سو چکیں تو زمان خود بھی اپنے کمرے میں آیا
لیکن حورین کو صوفے پر بیٹھا روتا ہوئے دیکھ کر اس کا پارا ایک دفعہ پھر چڑھ گیا
"کیا رو رو کر نحوست پھیلا رہی ہو ۔۔۔۔۔۔ ۔ رونے کے علاوہ کچھ آتا بھی ہے تمہیں ۔ ۔ ۔۔ ۔ اتنی بچی نہیں ہو تم ۔۔ ۔ جو تمہیں ہر بات بتانی پڑتی ہے ۔۔۔۔ ۔ کھانا لے کر آؤ میرے لئے ۔۔۔ ۔"
کمرے کے دروازے پر کھڑا وہ زور سے دھاڑا تھا کہ حورین اک دم کانپ اٹھی اور بھاگنے کے انداز میں کمرے سے نکلی تھی
"اور اگر پانچ منٹ میں تم واپس نہ آئیں تو جو میں تمہارے ساتھ کروں گا اس کی تم خود ذمہ دار ہو گی
۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے اسے ایک دفعہ پھر وارن کیا تھا تو وہ سر ہلا کر تیزی سے کچن کی جانب چلی گئی
***
جب حورین کھانا لے کر آئی تو زمان بھی فریش ہو کر آچکا تھا
زمان نے حورین کو بھی اپنے ساتھ کھانا کھلایا پھر حورین برتن رکھ کر آ گئی
اب زمان بیڈ پر لیٹا ہوا تھا حورین اسے دیکھ کر کنفیوز سی صوفے پر بیٹھ گئی
"یہاں آؤ ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے بیڈ پر لیٹے ہوئے حورین کو دیکھے بغیر کہا
زمان کی بات سن کر حورین باقاعدہ کانپنے لگی اور ڈرتی ڈرتی چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی بیڈ کی رائٹ سا ید پر آکر زمان کے قریب کھڑی ہو گئی
"چلو پاؤں دباؤ میرے ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے حورین کو اپنے پیروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
حورین ڈرتے ڈرتے بیڈ پر بیٹھی تو زمان نے اپنے دونوں پاؤں اس کی گود میں رکھ دیے
حورین کا وجود اب بھی کانپ رہا تھا
وہ ہمیشہ سے ایکسلجھی ہوئی، بات مان لینے والی لڑکی تھی لیکن زمان کی تو وہ ڈر کی وت جہ سے ویسے بھی فورا با مانتی تھی
جب حورین نے اپنے نرم و ملائم ہاتھوں سے زمان کے پاؤں آرام سے دبانا شروع کیے تو زمان نے سکون کے تحت آنکھیں بند کر لیں اسے حورین کا نرم و ملائم لمس اندر تک سکون پہنچا رہا تھا وہ آنکھیں بند کیے اب سونے کا ارادہ رکھتا تھا
کچھ دیر بعد زمان کو حورین کی سسکی سنائی دی لیکن وہ ڈھیٹ بنا آنکھیں بند کیے لیٹا رہا
لیکن ایک بار پھر اس نے حورین کی سسکی سنی تو اپنی آنکھیں کھولیں اب وہ بغور حورین کے چہرے کو دیکھ رہا تھا
حورین اپنی آنکھیں بند کیے ہوئی تھی لیکن اس کے چہرے پر درد کے آثار نمایاں تھے اس کا چہرہ بھی گا ہوا تھا ناک سرخ ہو گئی تھی چہرہ کا رنگ سفید تھا گال ہلکے سرخ لیکن گالوں پر انگلیوں کے نشان تھے، پھر اس کی نظر چہرے سے ہوتی ہوئی اس کی گردن پر گئی حورین کی سفید گردن پر بھی نیل کے نشان تھے اور اسی طرح زمان کی نظر گردن سے نیچے گئی تو وہاں بھی ایسے ہی نیل تھے جو کہ حورین کی دودھ کی طرح سفید رنگت ہونے کی وجہ سے نمایاں ہو رہے تھے
ایک جھٹکے سے زمان نے ہاتھ سے پکڑ کر حورین کو اپنے اوپر گرایا حورین جو اپنی آنکھیں بند کیے زمان کے پاؤں دبا رہی تھی زمان کی اس حرکت سے گھیرا کر زمان کو دیکھنے لگی
وہ اس وقت زمان کے بے حد قریب اس کے اوپر تھی حیا کے تحت اس نے اپنی آنکھیں جھکا لیں
زمان نے اب حورین کے دونوں ہاتھ تھامے اور ہتھیلیوں کو دیکھنے لگا یقینا حورین کو ہاتھوں میں درد ہو رہا تھا کیونکہ اس کے ہاتھ ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئے تھے
"یہ ابھی ٹھیک نہیں ہوئے ۔۔۔۔ ۔ چلو کل پرسوں تک ٹھیک ہو جائے گے ۔۔۔۔ ۔ "
اپنے سوال کا خود ہی جواب دے کر اب وہ حورین کو ایک بار پھر بغور دیکھنے لگا
حورین کو اپنے اوپر سے بیڈ پر لیٹا کر وہ اب اس پر جھکا تھا
اور پھر بے قابو ہونے لگا
"ز زا زمان ۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین اس کے حصار میں مچل رہی تھی لیکن زمان کو کہاں پروا تھی