پھر عاشر نے ایک فیصلہ کرتے ہوئے پاکیزہ کو کے گرد بازوں کا گھیرا تنگ کر دیا
"ایم سوری فار ایوری تھنگ ۔۔۔۔۔ ۔ ہر چیز کے لئے معاف کر دو مجھے۔۔۔ ۔ پلیز پاکیزہ ۔۔۔ ۔ آئندہ اس بارے میں بات کبھی کروں گا تم سے ۔۔۔ ۔ "
عاشر کی آواز بھی بھرائی ہوئی تھی
"ماما "
بیہ کی آواز پر پاکیزہ حال میں واپس آئی اور اپنے سامنے پانچ سالہ پنک فر ، اک پہنے بالوں کی دو پونیاں باندھے کھڑی دیکھا
"جی ماما کی جان ۔۔۔ ۔ "
محبت سے کہتے ہی پاکیزہ نے بیہ کو اپنی گود میں بیٹھایا اور اس کے دونوں گالوں کو چوما
"ماما ۔۔۔ ۔ پاپا کب آئیں گے ۔۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ کی گود میں بیٹھی وہ روز کی طرح آج بھی عاشر کا انتظار کر رہی تھی
"ماما کی جان بس آنے والے ہیں آپ کے پاپا۔۔۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ نے پیار سے کہا
"جب تک پاپا نہیں آتے آپ ماما سے باتیں کرو ۔۔۔ ۔ اچھا یہ بتاؤ بیہ ۔۔۔۔۔ ۔ کیا بیہ کو چھوٹا بھائی یا بہن چاہیے ۔۔۔ ۔ "
بیہ سے سوال کرنے کے بعد پاکیزہ بیہ کے چہرے کو بغور دیکھنے لگی بیہ بلکل عاشر کی جیسی تھی اس کے نین نقش بلکل اپنے باپ جیسے تھے ۔۔۔ ۔ بے ساختہ پاکیزہ کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ اس کا بچہ بھی بیہ کی طرح ہو
"چاہیے ماما بیہ کو چاہیے ۔۔۔ ۔ آپ کو پتہ ہے ماہا کا چھوٹا بھائی ہے مجھے بھی ویسا ہی بھائی چاہیے ۔۔ ۔ "
بیہ کا جواب سن کر پاکیزہ اور خوش ہوئی
"او کے میری جان آپ اللہ سے دعا کرو اللہ خیر سے آپکو بھائی دے ۔۔۔۔۔ ۔ "
"کب ماما "
"جلد ہی بیٹا ۔۔۔ ۔ "
"سچی ماما ۔۔۔۔ ۔ "
"پرنسز ۔۔۔۔ ۔ "
عاشر کی آواز پر دونوں نے عاشر کو دیکھا عاشر نے بیہ کو اٹھا کر پیار کیا
"پرنسز آپ اندر جاؤ ماما پاپا آ رہے ہیں "
عاشر پاکیزہ اور بیہ کی گفتگو سن چکا تھا اسی لئے اکیلے میں پاکیزہ سے بات کرنا چاہتا تھا
"یہ ابھی جو بات تم بیہ سے کہہ رہی تھی وہ سچ ہے ۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ کے ساتھ بیٹھتا وہ اس کی آنکھوں میں دیکھتا پوچھنے لگا
"جی۔۔۔ ۔"
عاشر کے پوچھنے پر پاکیزہ نےکہا
"پاکیزہ تم ۔۔ ۔ میں مطلب ہم دونوں ۔۔۔۔ ۔ "
عاشر نے جذبات سے چور لہجے میں کہا
"جی ۔۔۔ ۔ "
کہتے ہی پاکیزہ عاشر کے سینے سے لگ گئی
"تھینکس پاکیزہ ۔۔۔۔ ۔ "
محبت سے کہا گیا
***
ہاں بولو ۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ اس وقت تھانے میں بیٹھا تھاوہ کافی مصروف تھا جب اصغر کی کال آئی
ایک ہاتھ سے فائل پر کچھ لکھتا دوسرے ہاتھ سے فون کو کان سے لگائے وہ بولا تھا
"شاہ جی کام ہو گیا ۔۔۔۔۔۔ ۔"
اصغر نے ازلی تابعداری سے کہا
اصغر کی بات سن کر فائل پر لکھتے ہاتھ رکے
"ہممممم ۔۔ ۔ ابھی کہاں ہے وہ ۔۔۔۔۔ ۔"
عام سے لہجے میں پوچھا گیا
"شاہ جی وہ بی بی جی ابھی حویلی میں ہیں ۔۔۔ ۔ "
اصغر نے جواب دیا
"ہمممممم ۔۔۔ ۔"
یہ کہتے ہی زمان نے کال کاٹ دی اور پھر فائل پر کام کرنے لگا جبکہ اب دھیان کہیں اور تھا
"زمان ۔۔۔ ۔ "
زمان کسی سوچ میں گم تھا جب علی نے اسے پکارا علی کے پکارنے پر زمان نے اس کی طرف دیکھا
"ہاں ۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے فائل بند کر کے ایک طرف رکھی اور اب وہ ٹیبل سے اپنا موبائل اٹھا رہا تھا
"دونوں ساتھ چلتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کافی دیر ہو گئی ہے ویسے بھی ۔۔۔۔ ۔ "
گھڑی رات کے دس بجا رہی تھی زمان کو اٹھتا دیکھ کر علی جلدی سے بولا
"نہیں تم گھر جاؤ ۔۔۔۔۔۔ ۔ مجھے کچھ کام ہے پہلے وہ کرنا ہے ۔۔۔ ۔"
زمان کو حویلی جانے سے پہلے کہیں اور بھی جانا تھا اور ویسے بھی ابھی وہ علی کو کچھ نہیں بتا سکتا تھا اسی لئے فورا منا کر دیا
"اوکے باس ۔۔ ۔ جو حکم ۔۔۔۔ ۔ "
علی نے سر کو خم دے کر کہا جبکہ زمان اسے ایک نظر دیکھتا وہاں سے جا چکا تھا
***
تھانے سے نکلنے کے بعد زمان کافی دیر سڑکوں پر بے مقصد گاڑی گھماتا رہا جب تھک گیا تو گاڑی کا رخ حویلی کی جانب کیا جب اس نے حویلی میں قدم رکھا تو رات کے ساڑھے بارہ بج رہے تھے
"شاہ جی کوئی حکم ۔۔۔۔۔۔ ۔ " زمان جب حویلی آیا تو اصغر اسے باہر ہی ملا تابعداری سے سر جھکائے کہا "اماں کہاں ہیں ۔۔۔۔ ۔ "
عاشر نے رک کر اماں کا پوچھا جو کہ اس کی کافی پرانی ملازمہ تھی زمان کو انہوں نے ہی پالا تھا اس لئے زمان ان کو اماں کہتا تھا
"شاہ جی وہ بی بی جی کے ساتھ ہیں ۔۔۔۔ ۔ "
اصغر نے کہا
"ٹھیک ہے تم جا سکتے ہو اب اصغر ۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے اسے جانے کا کہا اور خود اپنے روم میں چلا گیا
گھڑی ، والٹ ،موبائل اور پسٹل ڑریسنگ ٹیبل پر رکھ الماری کی جانب گیا اور الما ری سے آرام دہ لباس نکال کر اب وہ باتھ لینے چلا گیا دس منٹ بعد باتھ روم سے باہر آیا تو ٹراؤزر اور شرٹ پہنے ہوئے تھا اور تو لیے سے بال خشک کر کے اب وہ شیشے کے سامنے کھڑا سر میں کنگھی کر رہا تھا
"اوو اہم کام تو بھول ہی گیا ۔۔۔ ۔ "
اب وہ کمرے سے باہر نکلا سیڑھیاں اتر کر دائیں طرف والے کمرے کا دروازہ کھول کر اندر قدم رکھا تو سامنے گیٹوں میں سر دیے ایک لڑکی بیٹھی تھی بلیک جینز اور سرخ رنگ کی گیٹوں سے تھوڑی ، اوپر تک آتی شرٹ پہنے گلے میں سٹولر مفلر کی طرح لپیٹے بھورے بال کیچڑ میں قید تھے لیکن کچھ لیٹیں باہر نکل رہی تھی اس کو بغور دیکھنے کے بعد زمان اماں کی طرف متوجہ ہوا جو کہ اس کے پاس بیٹھی اس کو کچھ کہہ رہیں تھی زمان کو دیکھتی خاموش ہو گئیں پاس ٹرے میں کھانا نا جانے کب سے پڑا ٹھنڈا ہو چکا تھا
"اماں میں آ گیا ہوں ۔۔۔۔۔۔ ۔ اب آپ آرام کریں جا کر ۔۔ ۔ "
زمان کے کہنے پر اماں نے ایک نظر اس معصوم لڑکی کو دیکھا جو جب سے آئی تھی روئے جا رہی تھی پھر اٹھ کر چلی گئیں اس وقت حویلی میں کوئی ملازم نہ تھا سب اپنے کوارٹر میں جا چکے تھے
زمان کی آواز پر حورین نے گیٹوں سے سر اٹھا کر زمان کو دیکھا
"ہیلو سویٹ ہارٹ ۔۔۔۔۔ ۔ "
انداز محبت بھرا رکھا گیا
"ک ک کون ہیں آپ ۔۔۔۔ ۔ "
حورین کی آواز لڑکھڑا رہی تھی مسلسل رونے کی وجہ سے اس کی آنکھیں سرخ ہو رہی تھیں زمان کے منہ سے سویٹ ہارٹ سن کر اس کا دل بری طرح گھیرا گیا تھا
"بتا دیتا ہوں لیکن ۔۔۔۔ ۔ پہلے میرے ساتھ چلو ۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے آگے بڑھ کر حورین کو کاندھوں سے پکڑ کر کھڑا کیا اور اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے پیچھے زبردستی چلانے لگا
"نہیں پلیز نہیں ۔۔۔۔۔ ۔ کہاں لے کر جا رہے ہیں آپ مجھے ۔۔۔۔ ۔ پلیز چھوڑیں ۔۔۔ ۔ پلیز ۔۔۔۔ ۔ پلیز ۔۔۔۔۔ ۔"
حورین روتے ہوئے اپنا ہاتھ زمان کے ہاتھ سے چھوڑا رہی تھی لیکن بے سود
"خاموشی سے چلو ۔۔ ۔ شور پسند نہیں مجھے ۔۔۔ ۔ "
زمان نے رک کر سخت لہجے میں کہا اور پھر اسے اپنے ساتھ گھسیٹنے لگا
"پلیز چھوڑ دیں ۔۔۔ ۔ جانے دیں مجھے میرے ماما پاپا پریشان ہور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
الفاظ ابھی حورین کے منہ سے پورے ادا بھی نہیں تھے کہ ایک زور دار تھپڑ زمان نے اسے مارا تھا تھپڑ اتنا زور سے لگا تھا کہ حورین کا ہونٹ پھٹ گیا اور خون جاری ہو گیا
"میں بات دوہرانے کا عادی نہیں ہوں ۔۔۔۔ ۔ سمجھی تم ۔۔۔ ۔ "
حورین کا چہرہ اپنے ہاتھوں میں دبوچ کر غصے سے کہا
اور پھر سیڑھیاں چڑھتا ہو از امن، حورین کو اپنے کمرے میں لا چکا تھا اور کمرے کا دروازہ لوک کرکے اس کی طرف مرا
"دور رہو مجھ سے۔۔۔۔۔ ۔ خدا کے لئے مجھے جانے دو ۔۔۔۔ ۔ پلیززز مجھے چھوڑ دو ۔۔۔۔۔۔ ۔ میرے فر یب مت آنا۔۔ ۔"
زمان جیسے جیسے حورین کی طرف قدم بڑھا رہا تھا حورین ویسے ہی ڈرتے ہوئے پیچھے ہوتی جا رہی تھی کہ اچانک زمان نے حورین کو بازو سے پکڑ کر اپنے قریب کیا
" مائی ڈیئر وائف ۔۔۔۔ ۔ اپنے شوہر کو نہیں پہچان رہی آپ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کیا ہو گیا آپ کی یادداشت کو
۔۔۔۔ ۔ "
حورین کو کمر سے پکڑ کر اب وہ اسے اپنے بے حد قریب کر چکا تھا نظر حورین کے لرزتے ہونٹوں پر تھی
زمان کی نظروں سے گھیرا کر حورین نے اپنی آنکھیں جھکا لیں لیکن دل زور سے دھڑک رہا تھا
"آ آپ ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
بے یقینی سے کہا گیا جبکہ آنکھیں ہنوز جھکی ہوئیں تھیں
"ہاں میری جان۔۔۔۔۔۔ ۔ میں ۔۔۔ ۔ سید زمان علی شاہ ۔۔۔ ۔ "
اس کی آنکھوں میں دیکھتا وہ مغرورانہ انداز میں کہہ رہا تھا
"پلیز جانے دیں ۔۔۔ ۔ ماما پاپا پریشان ہوں گے ۔۔۔ ۔ پلیز ۔۔۔ ۔ "
اب حورین نے ذرا سی نظریں اٹھا کر زمان کو دیکھا لیکن اس کی نظروں کی تپش سے گھیرا کر فو را ہی آنکھیں بند کر لیں
لیکن زمان نے اسے بے دردی سے اپنے سے دور بیڈ پر پھینکا
اس طرح اچانک زمان نے اسے بیڈ پر پھینکا تو وہ سہم گئی
"آج نہیں ۔۔۔۔ ۔ اور کچھ مت سوچوں۔۔۔۔ ۔ صرف میرے بارے میں سوچو ۔۔۔ ۔ "
زمان نے خمار آلود لہجے میں کہتے ہوئے بیڈ کی سائیڈ دراز کو کھول کر سگریٹ نکالی اور چلتا ہوا صوفے کی جانب آیا صوفے پر بیٹھ کر ٹانگیں سامنے پڑے ٹیبل کے اوپر رکھ کر اب وہ سگریٹ سلگا چکا تھا نظریں ہنوز حورین کی طرف تھیں جو کہ بیڈ پر سمٹی ہوئی بیٹھی تھی اور شاید کانپ بھی رہی تھی
"اب وقت آگیا ہے کہ ہم دونوں ساتھ رہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کیونکہ کچھ حساب بھی برابر کرنے ہیں مجھے تمہارے گھٹیا باپ سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
جذبات سے عاری لہجے میں کہا گیا
"نہیں میرے پاپا گھٹیا ۔۔۔۔ ۔ میرے پاپا کے بارے میں ایسے بولنے کی آپ کی ہمت کیسے ہوئی ۔۔۔۔۔ ۔
گھٹیا میرے پاپا نہیں آپ ہیں ۔۔۔ ۔ کیونکہ آپ مجھے کڈ نیپ کر کے لائے ہیں آپ کو اندازہ ہے اس وقت میرے ماں باپ پر کیا گز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
خود کو مضبوط ظاہر کرتی وہ بولی تھی اس کو بلکل اچھا نہ لگا تھا زمان کا اس کے باپ کو برا کہنا
ابھی حورین بول ہی رہی تھی جب زمان اس کی طرف آیا اور بالوں سے پکڑ کر اپنے سامنے کھڑا کیا
" بدتمیز ، گھٹیا ،بے غیرت لڑکی ۔۔۔۔۔۔ ۔ تمہاری اتنی جرات کہ تم زمان علی شاہ کے سامنے اونچی آواز سے بات کرو ۔۔۔۔ ۔ سارے پر پرزے کاٹ دوں گا میں ابھی تمہارے ۔۔۔۔۔۔ ۔ بد کردار ہو تم ۔۔۔۔ ۔ غیر مردوں کے سامنے ایسے بے ہودہ لباس میں گھومتی پھرتی ہو ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
اشارہ اس کے لباس کی طرف تھا، اس کے بالوں کو سختی سے جھٹکا دے کر کہا اور وہ ساتھ دو تین زور دار تھپڑ بھی اسے مار چکا تھا
"آہ ۔۔ ۔ پلیز ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
کچھ دیر پہلے والی ہمت اب کہیں نہیں تھی حورین میں، چہرے پر ہاتھ رکھتی وہ زمان سے بے حد خوفزدہ تھی
"بکواس بند رکھو اپنی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
اسے اس وقت شدید غصہ آرہا تھا غصے میں کہتا حورین کو ایک دفعہ پھر بیڈ پر پھینکتا سگریٹ اور لائٹر لے کر ٹیرس میں چلا گیا اور حورین زمین پر بیٹھتی چلی گئی آنسو آنکھوں سے ہنوز جاری تھے
***
زمان کا اسے یوں اغوا کروانا پھر اس کا رویہ اسے بلکل کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا وہ جانتی تھی کہ اس کا نکاح بچپن میں ہو چکا ہے لیکن پھر خاندانی مسائل اور جان کے خطرے کی وجہ سے سلمان شاہ اپنی فیملی کو ملک سے باہر لے گئے اور پھر کبھی زمان اور حورین کے نکاح کا ذکر نہیں ہوا اور نہ کبھی دونوں خاندان آپس میں ملے
***
آج حویلی میں جشن منایا جا رہا تھا
کیونکہ آج حویلی کا وارث پیدا ہوا تھا
عاشر اور پاکیزہ کی زندگی میں بہار آگئی بیہ کی بھائی کی خواہش بھی پوری ہو گئی تھی آج وہا پنی سب دوستوں کو خوشی خوشی بتا رہی تھی کہ اس کا بھائی آیا ہے
ناہید بیگم نے اپنے پوتے کا نام سید زمان علی شاہ رکھا
عاشر اور پاکیزہ کے بھی چہرے سے مسکراہٹ جدا نہیں ہورہی تھی
آج پاکیزہ کو محسوس ہورہا تھا کہ آج اس کو صبر کا پھل مل گیا زمان کے نین نقش بلکل عاشر کی طرح تھے زمان کے آنے سے حویلی میں خوشیاں آگئیں تھیں
ناہید بیگم ہروقت اپنے پوتے اور پوتی میں لگی رہتی تھیں
ان کی جان بس بیہ اور زمان میں تھی
سب کا بے حد پیار اور لاڈ کے باوجود زمان بگڑا نہ تھا وہ ایک بہت تمیز دار کم گو بچہ تھا
اتنے شان و شوکت کے بعد زمان کی طبیعت میں عاشر کی طرح روعب آ گیا تھا
زمان کے پیدا ہونے کے بعد بھی پاکیزہ نے بیہ اور زمان میں کبھی فرق نہ کیا ہر چیز پر پہلا حق بیہ کو دیا جاتا پاکیزہ کی پرورش ہی تھی کہ یہ جاننے کے باوجود پاکیزہ ، بیہ کی سگی ماں نہیں ہے پھر بھی زمان اور بیہ میں بے حد پیار تھا
***
آج حویلی میں کا فی رونق لگی تھی سب لوگ اس وقت لاؤنج میں بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف تھے عاشر علی شاہ اور پاکیزہ ایک ساتھ ڈبل سیٹر صوفے پر بیٹھے تھے، احمد سلمان شاہ اور سمعیہ بھی دوسری طرف ڈبل سیٹر صوفے پر بیٹھے تھے جبکہ ناہید بیگم ان سب کے سامنے والے صوفے پر بیٹھی تھیں انکی دائیں طرف حویلی کا اکلوتا وارث ،ان کا پوتا زمان علی شاہ بیٹھا تھا اور بائیں طرف لاڑلی پوتی حورین بیٹھی تھی جبکہ گود میں تین سالہ رامین بیٹھی تھی
"السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
بیہ کی آواز پر سب نے اس کی طرف دیکھا جوکہ ابھی ہی کالج سے آئی تھی سب سے مل کر اب وہ عاشر اور پاکیزہ کے درمیان میں جگہ بنا کر بیٹھ چکی تھی اور پھر سب سے باتوں میں مصروف ہو گئی
"ماشااللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میرے بچوں کی خوشیوں کو کسی کی نظر نہ لگے ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
اپنے بچوں کو دیکھتی ہوئے ناہید بیگم نے دل میں دعا کی
***
"امی جان آپ نے کوئی ضروری بات کرنی تھی کیا ۔۔۔ ۔ "
عاشر نے سب کے آتے ہی ناہید بیگم کو مخاطب کیا
اس وقت وہ سب ناہید بیگم کے کمرے میں تھے رات کا وقت تھا سب بچے اپنے کمروں میں تھے جب ناہید بیگم نے اپنے دونوں بیٹوں عاشر شاہ، سلمان شاہ اور دونوں بہوؤوں پاکیزہ اور سمعیہ کو اپنے کمرے میں بلوایا
"آج میں نے ایک فیصلہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
ناہید بیگم نے سب کو ایک نظر دیکھتے ہوئے کہا
"جی امی جان کیا حکم ہے ۔۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ نے نہایت احترام سے کہا
"جی امی آپ حکم کریں ۔۔۔۔ ۔ "
سلمان اور سمعیہ بھی ایک ساتھ بولے
"بیہ میری بڑی پوتی ہے اب اس کے شادی کے معاملات چلیں گے ایک دو اچھا رشتہ بھی آیا ہے لیکن ثناء نے اپنے بیٹے کے لیے اسے مانگا ہے اور مجھے بھی کوئی اعتراض نہیں ہے ۔۔۔۔۔ ۔ اور تم دونوں کا کیا خیال ہے ۔۔۔۔۔ ۔ "
عاشر اور پاکیزہ کو دیکھتے ہوئے کہا
عاشر نے پاکیزہ کو دیکھا پاکیزہ نے آنکھوں کے اشارے سے اپنی رضامندی ظاہر کی
"امی ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
عاشر نے خوش دلی سے کہا
"یہی اچھا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ لیکن بچوں کی شادیوں سے پہلے میں چاہتی ہوں کچھ اہم کام ہو جائیں اور ویسے بھی میری زندگی کا بھی کیا بھروسہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
ایک پل کو وہ رکیں
"اللہ آپ کو لمبی زندگی دیں امی ۔۔۔۔۔ ۔ "
عاشر نے فورا کہا
"بیٹا زندگی کا پتہ نہیں ہوتا ۔۔۔ ۔ "
انہوں نے بات پھر جاری رکھی
"میں نے زمین تم دونوں میں برابر میں تقسیم کی ہے ہاں دونوں فیکٹریاں عاشر کے نام کی ہیں دونوں آ فس بھی عاشر کے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ سلمان تم نے جب اپنا نیا کاروبار شروع کیا تھا تو تم نے اس وقت ایک فیکٹری لے لی تھی اور بھی بہت بار تم بینک سے بھاری رقم نکلوا چکے ہو تو اب تمہاری ایک فیکٹری ہے لیکن میں اپنی تینوں پوتیوں کے نام اپنے حصے کی زمین کر رہی ہوں آج ہی وکیل سائن کروا لے گا تم لوگوں سے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ تم لوگوں کو کسی بات سے اعتراض تو نہیں ۔۔۔۔۔ ۔ "
جب سب نے رضامندی ظاہر کی تو ناہید بیگم پھر گویا ہوئیں
"زمان اس حویلی کا اکلوتا وارث ہے حویلی کے اصولوں کے مطابق میں نے یہ حویلی زمان کے نام کردی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
سب کو دیکھتے ہوئے انہوں نے پھر سے اپنی بات جاری رکھی
***
"بیہ بھی اپنی پھوپھی کے گھر جائے گی اس کی طرف سے اطمینان ہے مجھے ۔۔۔۔۔۔ ۔ بس میں چاہتی ہوں میرے زمان کی دلہن حورین بنے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ جب اپنے گھر میں بچی موجود ہے تو باہر کی کیوں ۔۔ ۔ ۔۔ ۔
میری حورین راج کرےگی یہاں ۔۔۔۔۔ ۔ اب تم لوگ بتا دو کیونکہ ماں باپ تو تم ہو ۔۔۔۔۔ ۔"
ناہید بیگم نے کہنے کے بعد سب کے تاثرات دیکھے
"امی مجھے تو آپ کے فیصلے سے بہت خوشی ہوئی ہے ۔۔ ۔"
سب سے پہلے سمعیہ بولیں خوشی ان کے چہرے سے عیاں تھی
"جی امی میری بھی یہی خواہش ہے حورین ہی ہما رے زمان کی دلہن بنے ۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ بھی خوش دلی سے بولی
"امی حورین کے لیے زمان سے اچھا رشتہ ہو ہی نہیں سکتا ۔۔۔۔۔ ۔ مجھے تو کوئی اعتراض نہیں آپ کے فیصلے سے ۔۔۔۔۔ ۔ "
سلمان کو بھی ماں کا یہ فیصلہ اچھا لگا تھا آخر کو حویلی کے اکلوتے وارث سے ان کی بیٹی کے رشتے کی بات ہو رہی تھی
"امی آپ نے بہت اچھا فیصلہ کیا ۔۔۔ ۔"
عاشر بھی خوش تھا
"ٹھیک ہے پھر اس جمعہ کو زمان اور حورین کا نکاح کروا دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔"
ناہید بیگم کی بات پر سب نے حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھا
"امی دونوں بچے ابھی بہت چھوٹے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ میرے خیال سے مناسب وقت کا انتظار کرنا چاہیے ۔۔۔۔ ۔ بچے بڑے ہوجائیں ۔۔۔۔ ابھی تو دونوں چھوٹے ہیں "
سب سے پہلے عاشر نے ماں کو کہا انہیں یہ بات سہی نہیں لگی تھی
"جی امی بچے چھوٹے ہیں ابھی ۔۔۔۔۔ ۔ ابھی منگنی کر دیتے ہیں اور کچھ عرصہ بعد نکاح کردیں گے ۔۔۔ ۔ " پاکیزہ نےکہا
"امی اتنی جلدی ۔۔۔۔۔۔ ۔ " سمعیہ نے بھی ساس کو کہا
"میری زندگی کا کیا پتہ۔۔۔۔۔ ۔ کل کا سورج دیکھ پاؤ گی بھی یا نہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ بس اپنے زمان اور حورین کا نکاح اپنی آنکھوں کے سامنے کروانا چاہتی ہوں ۔۔۔۔ ۔ اگر تم لوگوں کو اعتراض ہے تو ٹھیک ہے میں ایسے ہی مر جاؤں گی اپنے بچوں کی خوشیاں دیکھے بغیر ۔۔۔۔۔ ۔ "
ناہید بیگم نے مصنوعی ناراضی سے کہا
"کیسی باتیں کر رہی ہیں امی آپ ۔۔۔۔۔ ۔ اللہ آپ کو لمبی زندگی دیں گے ۔۔۔۔۔ ۔ ہم اس لیے کہہ رہے ہیں کہ بچے چھوٹے ہیں ابھی۔۔۔۔۔۔ ۔ چلیں زمان تو پندرہ سال کا بالغ ہے ۔۔۔ ۔ لیکن امی حورین کم سن بچی ہے ۔۔۔۔۔ ۔ "
عاشر نے سمجھانے والے انداز میں کہا
"میرا بس یہی فیصلہ ہے ۔۔۔۔ ۔ اگر اعتراض ہے تو ٹھیک ہے تم لوگوں کی مرضی ۔۔۔۔ ۔ اب تم لوگ جا سکتے ہو ۔۔۔۔۔ ۔ "
ناہید بیگم اب ناراضگی سے بولیں
"امی مجھے اور سمعیہ کو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔۔۔ ۔ "
سلمان نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا
"امی ہمیں بھی کوئی اعتراض نہیں ہے ۔۔۔۔۔ ۔ " پاکیزہ نے عاشر کو آنکھوں کے اشارے سے منا کر نے کو روکا
"جی امی جیسے آپ کی مرضی ۔۔۔۔ ۔"
عاشر نے بھی بحث ختم کی
***
" ٹھیک ہے جمعہ کو زمان اور حورین کا نکاح بہت دھوم دھام سے ہوگا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
***
"سلمان کچھ بھی کرو ۔۔۔۔۔ ۔ مجھے بس میری بیٹی لا دو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کیسے باپ ہو تم ابھی تک کچھ نہیں کر سکے پورا دن گزر گیا ۔۔۔۔ ۔ میں تمہیں بتا رہی ہوں سلمان۔۔۔۔ ۔ میری بیٹی کو کچھ نہیں ہونا چا ہیے
۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
سمعیہ شاہ بار بار بس یہی کہی جا رہی تھیں اس ماں کے دل پر کیا گزرتی ہے جب اس کی جوان بیٹی دن دہاڑے اغوا ہو جاتی ہے
وہ اس وقت رو رہی تھیں اپنی بیٹی کی خیریت کی اور اس کی عزت کی حفاظت کی دعا کررہیں تھیں اور ساتھ ساتھ سلمان کو بھی بار بار کہہ رہی تھی جو اس وقت نا جانے کس کس کو فون کر رہا تھا
رات بھی بہت ہو گئی تھی لیکن حورین کا کچھ اتا پتا نہیں چل رہا تھا
سلمان ہر ممکن کوشش کر رہا تھا حورین کو ڈھونڈنے کی لیکن بے سود
اوپر سے سمعیہ اور رامین نے رو رو کر برا حال کر لیا تھا دل میں ہزار وسوسے آ رہے تھے
اس وقت سلمان بے بسی کی انتہا پر تھا