زمان نے سگریٹ کا کش لیتے ہوئے پوچھا
" شاہ جی آپ نے صحیح کہا تھا سلمان ابھی4 مہینے پہلے ہی کراچی شفٹ ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ اس سے پہلے وہ پنڈی میں تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔ پنڈی وہ2 سال رہا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
شاہد ، زمان کا وفادار آدمی تھا زمان اکثر اپنے کام شاہد کے ذمے لگاتا تھا جسے شاہد باخوبی کرتا تھا کیونکہ وہ زمان کے حکم کا غلام تھا
"اس کا مطلب وہ دو سال پہلے ہی پاکستان آچکا تھا اور میں بے خبر رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
یہ کہنے کے ساتھ ہی زمان نے پاس پڑے واز کو اٹھا کر فرش پہ دے مارا آواز اتنی زوردار تھی کہ شا ہد بھی سہم گیا تو سمجھ گیا تھا زمان غصے میں آ چکا ہے
"ہاں اور کچھ شاہد ۔۔۔۔۔ ۔ "
اب کے زمان کی آواز بے حد سخت تھی
"شاہ جی وہ اپنی بیوی ،اور دو بیٹیوں کے ساتھ ڈیفنس میں رہتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اس کا کاروبار اسلام آباد اور کراچی کے علاوہ کینیڈا میں بھی ہے وہ اکثر کاروباری معاملات کی وجہ سے کینیڈا آتا جاتا رہتا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
شاہد نے ایک ٹرانس کی طرح بولنا شروع کیا پھر اپنی بات مکمل کرکے رکا اور زمان کے حکم کا انتظار کرنے لگا
"شاہ جی ۔۔۔۔۔ ۔ آگے کیا حکم ہے؟ ؟ "
جب زمان خاموش رہا تو شاہد نے پھر سوال کیا
"ہاں شاہد ۔۔۔۔۔ ۔ تم بس سلمان پر نظر رکھو ۔۔۔۔۔ ۔ اس کے ہر کام پر ۔۔۔۔۔ ۔ سلمان نے بڑا نام بنا لیا ہے نا اپنا ۔۔۔۔۔ ۔ دیکھنا میں اسے اتنا بدنام کرو گا کہ دنیا سے اپنا منہ چھپاتا پھرے گا وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان کے لہجے میں بے حد نفرت تھی جیسے اگر اس وقت سلمان اس کے سامنے ہوتا تو زمان اس کا حلیہ بگاڑ دیتا " جی شاہ جی جو حکم آپ کا ۔۔۔۔۔۔ ۔"
شاہد نے تابعداری سے کہا
اور پھر زمان نے کال کاٹ کر فون ٹیبل پر رکھ دیا
"سلمان اب دیکھنا میں کیا کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اتنا تڑپ اؤں گا تمہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ زندگی کو تنگ کر دوں گا تم پہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ روز جیو گے روز مرو گے تم ۔۔۔۔۔۔ ۔ تمہاری بیٹی کے ذریعے تمہیں تڑپ اؤں گا ۔۔۔۔ ۔ تمہاری جان اپنی بیٹیوں میں ہے نا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ تمہاری آنکھوں کے سامنے تمہاری بیٹی کو اذیت دوں گا۔ ۔۔۔۔۔ ۔
جس سے تم تڑپو گے ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نفرت سے کہے جا رہا تھا اس کی آنکھیں ضبط کی وجہ سے سرخ ہو رہی تھی اس کا دل کر رہا تھا وہ ساری دنیا کو آگ لگا دے
"بس کچھ دن ۔۔۔۔۔ ۔ پھر میں اپنا انتقام لوں گا ۔۔۔۔۔ ۔"
اب کے زمان کے چہرے پہ ایک شاطرانہ مسکراہٹ آئی تھی
❤❤💔💔❤❤
***
"لگتا ہے ایک تھپڑ سے تمہارا پیٹ نہیں بھرا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میرے راستے سے ہٹو ۔۔۔۔ ۔ "
رامین اس وقت ریسٹورنٹ میں موجود تھی وہ اپنی دوستوں کے ساتھ ایک دوست کی برتھ ڈے پارٹی میں آئی تھی پنک کلر کی میکسی اور بال پونی ٹیل میں باندھے وہ بہت اچھی لگ رہی تھی
وہ اس کی کلاس کا ہی لڑکا تھا پارٹی میں بھی وہ رامین سے فری ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن رامین نے اسے گھاس نہیں ڈالی اور جب وہ گھر جانے کے لئے پارکنگ ایریا کی طرف آئی تو وہ اس کے پیچھے آیا اور رامین کا ہاتھ پکڑ لیا تبھی رامین نے غصے میں اسے تھپڑ مار دیا اور اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے چھڑایا
وہ لڑکا اپنی گال پر ہاتھ رکھے حیران پریشان کھڑا تھا رامین کے کہنے پر وہ ایک طرف ہوگیا اور رامین آگے بڑھ گئی ابھی رامین جلدی میں آگے بڑھی ہی تھی کہ وہ کسی سے بری طرح ٹکرائی
"آ آ ۔۔۔۔۔۔ ۔ " !!!!!
"اندھے ہو کیا ؟؟؟ ؟ دیکھ کر نہیں چل سکتے آپ ۔۔ ۔ ؟ ؟"
رامین کو پہلے ہی بہت غصہ آیا ہوا تھا اس لیے غصے میں بولی جبکہ وہ جانتی تھی غلطی اس کی خود کی ہے وہ جلدی میں آگے بڑھ رہی تھی مخالف اپنی سمت میں ہی جا رہا تھا
"میرے خیال سے دیکھ کر آپ کو چلنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
علی وہاں کسی کام کے سلسلے میں آیا تھا ابھی اندر جانے ہی لگا تھا کہ رامین سے ٹکرا گیا
"آج کا دن ہی بہت برا ہے عجیب لفنگے لوگوں سے ٹکراؤ ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
رامین کو پہلے ہی بہت غصہ آیا ہوا تھا اس لیے غصے میں بولی
پینٹ شرٹ پہنے اور سر پر براؤن کیپ پہنے ہوئے وہ لمبا چوڑا لڑکا رامین کو ڈیسنٹ سا لگا تھا لیکن اسے اپنا غصہ کسی پر تو اتارنا تھا سو اسے علی کو تنگ کرنا اچھا لگا تھا وہ ایسی ہی شرارتی تھی کچھ دیر پہلے کا بگڑا موڑ اب اچھا ہو گیا تھا اس کا
علی کی تو اس کی بات پر آنکھیں حیرت سے پھیل گئی وہ چھوٹی سی لڑکی اسے لفنگا کہہ رہی تھی
"واٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
علی کو اس کی بات پر غصہ آیا جبکہ رامین چہرے پہ آئی مسکراہٹ کو مشکل سے چھپاتی آگے بڑھ گئی علی کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر اسے مرا آیا تھا
"سنو ۔۔۔۔۔ ۔"
ابھی وہ کچھ قدم ہی آگے بڑھی تھی کہ اسے پیچھے سے علی نے پکارا تھا وہ اسی کی طرف آیا تھا
"او ہو کیا مسلہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
اب کہ رامین کو غصہ آیا تھا کیونکہ اسے کافی دیر ہو گئی تھی وہ سمعیہ بیگم سے صرف دو گھنٹے کی بہت مشکل سے اجازت لے کر آئی تھی جبکہ اب تین گھنٹے سے زیادہ ہو گئے تھے اب اسے کافی ٹینشن ہو رہی تھی ماما سے ڈانٹ ضرور پڑے گی آج تو
جب رامین جانے کے لئے مری تو اسی وقت علی کی نظر اس کی پشت پر پڑی
رامین کی میکسی کی زپ جو کہ گردن سے نیچے کمر تک آرہی تھی وہ اوپر سے کچھ کھل چکی تھی جس سے رامین کا جسم کچھ عریاں ہو رہا تھا علی کو یہ بات نظر انداز کرنا اچھا نہ لگا اسی لئے وہ ایک لمحہ بھی ضائع کیے بغیر رامین کے قریب آیا اور ادھر ادھر دیکھتے ہوئے زپ بند کر دی اسے اتنی دیر میں اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ آرام سے اس کی بات نہیں سنے گی
علی جب اچانک رامین کے قریب آیا اور رامین نے اس کی انگلیوں کا لمس اپنی کمر پر محسوس کیا تو وہ بہت ڈر گئی لیکن یہ سب اتنی جلدی ہوا تھا کہ وہ کچھ سمجھ نہ سکی جبکہ علی پیچھے ہوا اور ایک نظر رامین پر ڈال کر وہاں سے چلا گیا
بیشک وہ کافی براؤڑ مائنڈڈ سوسائٹی سے تعلق رکھتی تھی لیکن اسے یہ سب بہت عجیب لگا تھا وہ جلدی سے اپنی گاڑی کی طرف آئی جہاں کافی دیر سے ڈرائیور اس کا انتظار کر رہا تھا اور گاڑی میں بیٹھ گئی
گھر پہنچ کر ماما سے حب کرکے ڈانٹ کھانے کے بعد وہ اپنے کمرے میںآ ئی اور کپڑے چینج کرکے بیڈ پر کمبل اوڑھ کر لیٹ گئی اسے بار بار وہی یاد آرہا تھا علی کا اس کے قریب آیا اس کی زپ بند کرنا
***
"ہائے اللہ جی ۔۔۔۔ ۔ کیا سوچتا ہوگا وہ میرے بارے میں ۔۔۔۔ ۔"
رامین کو عجیب سا لگا تھا
"جو بھی سوچے ۔۔۔۔۔ ۔ "
پھر اپنی ساری سوچیں جھٹک کر سونے کی کوشش کرنے لگی
***
"عاشر پلیز اب مجھے سانس بھی نہیں آرہی ۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ بیڈ کی ایک سائیڈ کمبل اوڑھ کر لیٹی ہوئی تھی ایک ہاتھ اس نے اپنے ناک پر رکھا ہوا تھا
عاشر سامنے صوفے پہ بیٹھا کافی دیر سے سموکنگ کررہا تھا وہ دونوں اس وقت کمرے میاں کیلے تھے خلاف معمول عاشر آج گھر پر ہی تھا
آج بیہ کو ثناء نے اپنے پاس رکھ لیا تھا کیونکہ وہ کل اپنے شوہر کے پاس جارہی تھی اس لئے اس نے کہا کہ آج بیہ کو وہ اپنے کمرے میں رکھے گی
پاکیزہ اٹھ کر بیٹھی اور انگلی کا اشارہ عاشر کے ہاتھ میں پکڑی ہوئی سگریٹ کیطرف کیا جبکہ پاکیزہ کا بایاں ہاتھ ابھی بھی ناک پر تھا
عاشر نے ایک نظر پاکیزہ کو دیکھا اور پھر ہاتھ میں پکڑی ہوئی سگریٹ کو ایش ٹرے میں پھینک دی اور اپنی فائل پر جھک گیا اور پھر اپنے آفس کا کام کرنے میں مصروف ہو گیا تھا
"عاشر مجھے آپ سے بات کرنی ہے ۔۔۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ نے جھجکتے ہوئے کہا
"ہممممم ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ سن رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
عاشر نے پاکیزہ کو بغیر دیکھے کہا وہ ابھی بھی فائل پر جھکا ہوا تھا
"عاشر پلیز آپ میری وجہ سے خود کو اذیت مت دیا کریں ۔۔۔۔۔ ۔ آپ میری وجہ سے گھر لیٹ آتے ہیں تاکہ آپ کو میری شکل نہ دیکھنی پڑے ۔۔۔۔۔۔ ۔ کل ثناء آپی بھی چلی جائیں گی اور پرسوں آنٹی احمد بھائی کے پاس چلی جائیں گی تب تک آپ مجھے برداشت کرلیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ان کے جانے کے بعد میں کوشش کر وں گی کہ آپ کے سامنے کم سے کم آؤں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ کی آنکھوں میں آنسو تیرنے لگے
دنیا
کا سب سے مشکل ترین کام
اپنی آنکھوں میں تیرنے والے
آنسوؤں کو پلکوں کی بار سے
.!! نیچے نا گرنے دینا
اور انہیں واپس پیچھے دھکیل
کر ھونٹوں پے مسکراھٹ سجانا ہے
صرف پاکیزہ جانتی تھی وہ یہ سب کس دل سے کہہ رہی ہے جبکہ عاشر کی بے رخی اسے بہت تکلیف دیتی تھی عاشر بیڈ کی طرف آیا اور بیڈ پر پاکیزہ کے قریب بیٹھ گیا
"طلاق لے لو مجھ سے ۔۔۔۔۔ ۔ میں تمہیں کوئی خوشی نہیں دے سکتا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
عاشر نے پاکیزہ کے چہرے پر آنسو دیکھے وہ جانے ان جانے میں اسے دکھ دے رہا تھا
"عاشر پلیز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
عاشر کی بات پاکیزہ کی سماعتوں پر ہتھوڑے کی طرح لگی وہ تڑپ گئی تھی اس نے عاشر کے ہونٹوں پر اپنا ہاتھ رکھ کر اسے بولنے سے روکا تھا
"پاکیزہ میں تمہیں کبھی خوش نہیں رکھ پاؤں گا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ یہ سب میرے بس میں نہیں ہے ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ میں سزا کو نہیں بھول سکتا وہ محبت ہے میری ۔۔۔۔۔۔ ۔ تم الگ ہو جاؤ مجھ سے۔ ۔۔۔ ۔ کسی کی فکر مت کرنا ۔۔۔ ۔ کوئی کچھ نہیں کہے گا تمہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
عاشر نے پاکیزہ کو دیکھتے ہوئے کہا وہ اتنا بے رحم نہیں تھا کہ اسے احساس نہ ہو کہ وہ پاکیزہ کے ساتھ غلط کررہا ہے
" عاشر پلیز۔۔۔۔۔۔۔ ۔ یہ لفظ مت بولیں بار بار ۔۔۔۔۔۔ ۔ میں یہ داغ ماتھے پہ نہیں سجا سکتی اپنے ماں باپ کو یہ صدمہ نہیں دے سکتی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ پلیز ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میں کبھی بھی آپ کو مجبور نہیں کروں گی یہ رشتہ نبھانے کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن پلیز آپ مجھ سے اپنا نام مت چھنییے گا۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ نے التجائی نظروں سے عاشر کو دیکھ کر کہا
" پاگل مت بنو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ساری زندگی ایسے کیسے گزاروں گی ۔۔۔ ۔ "
عاشر نے دھیمے مگر سخت لہجے میں کہا
"آپ میری فکر نہیں کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اور ہاں پلیز آپ اتنی سگریٹ نہیں یوز کیا کریں یہ آپ کی ہیلتھ کے لئے بلکل اچھی نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ اس کی سمیل بہت بری ہے "
وہ دونوں بیڈ پر ایک دوسرے کے قریب بیٹھے ہوئے تھے پاکیزہ کی آخری بات پر عاشر نے اسے تھوڑا آنکھیں نکال کر دیکھا اور پھر اٹھ کر واش روم میں چلا گیا
یہ پہلی بار تھا کہ ان دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی بات کی تھی نہیں تو وہ تو کبھی بات ہی نہیں کرتے تھے پاکیزہ تو اتنے میں ہی خوشی ہوئی تھی
کچھ لوگوں کے نصیب سیاہ
ہوتے ہیں ۔۔۔ انھیں تعلق تو ملتے
ہیں مگر محبت نہیں۔۔ ۔
پاکیزہ کو اپنا شمار بھی ان سیاہ
...!! بختوں میں لگا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔🍂
***
"اصغر کل تمہیں ایک کام کرنا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ اس وقت حویلی میں تھا اور لاؤنج میں صوفے پر بیٹھا تھا ٹانگیں سامنے پڑے ٹیبل پر رکھی ہوئی تھی جبکہ ہاتھ میں سگریٹ پکڑی ہوئی تھی
"شاہ جی آپ حکم کریں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
اصغر نے نہایت ادب سے کہا
"کل سلمان کی بیٹی کالج سے گھر نہیں جانی چاہیے ۔۔۔۔۔ ۔ کل اسی وقت وہ حویلی میں نظر آ نی چاہیے مجھے ۔۔۔۔ ۔"
زمان نے سخت لہجے میں کہا
"جو حکم شاہ صاحب ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
اصغر نے پھر ادب سے کہا
"تم جا سکتے ہو اب ۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے ایک اور حکم اصغر کو دیا
"جی ۔۔۔ ۔"
اور پھر اصغر وہاں سے چلا گیا
" بارہ سال بعد ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کل تم اور میں ایک دوسرے کے روبرو ہوں گے مسز زمان علی شاہ۔ ۔۔۔۔ ۔ پتہ نہیں تمہیں یاد بھی ہوگا کہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کل تم میری دسترس میں ہوگی ۔۔۔۔ ۔ میرے گھر میں۔ ۔ ۔
میرے بیڈ روم میں ۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے سگریٹ کا کش لیتے ہوئے خود سے کہا پھر وہ گہری سوچ میں ڈوب گیا
***
"پاکیزہ ۔۔۔۔۔ ۔"
پاکیزہ اس وقت لان میں اپنی سوچوں میں گم بیٹھی تھی جب ثناء نے اس کے پاس کرسی پر بیٹھتے ہوئے اسے پکارا
"جی آپی ۔۔۔ ۔ "
ثناء کی پکارا پر پاکیزہ ہوش کی دنیا میں واپس آئی
"جانتی ہوں میں ۔۔۔۔ ۔ کہ کس سوچ میں گم ہو تم چھ ماہ ہو گئے تمہاری شادی کو پاکیزہ ۔۔۔۔ ۔ عاشر تو ہے ہی سزا کے لئے پاگل ۔۔ ۔ آخر محبت کی شادی کی تھی اس سے ۔۔ ۔ اس دنیا میں نہیں ہے سزا لیکن عاشر تو اسے بھولنے کو تیار ہی نہیں ہے ۔۔ ۔ تمہارے ساتھ بھی زیادتی کر رہا ہے وہ ۔۔ ۔ اور تم ۔۔۔ ۔ اپنا حق کیوں نہیں مانتی اس سے ۔۔ ۔ "
پاکیزہ کو اداس دیکھ کر ثناء اسے پھر سمجھانے لگی تھی
"چھوڑیں نا آپی یہ باتیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ بھی آج چلی جائیں گی ۔۔۔ ۔ مجھے آپ بہت یاد آئیں گی ۔۔۔ ۔ "
ثناء کی بات نظر انداز کرکے وہ بات بدل گئی تھی
ثناء کے جانے سے وہ بہت اداس ہورہی تھی کیونکہ ثناء اسے بالکل بڑی بہن کی طرح پیش آتی تھی ہر بات میں اس کا خیال رکھتی تھی
"تم بھی بات بدل رہی ہو ۔۔۔۔ ۔ "
ثناء نے پاکیزہ کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھتے ہوئے کہا
"میں آپ کو بہت مس کروں گی آپی ۔۔۔ ۔ آپ بہت اچھی نند ہیں ۔۔۔۔ ۔ "
یہ کہتے ہی پاکیزہ نے ثناء کو گلے لگا لیا اور ثناء نے بھی دل میں اس کی خوشیوں کی دعا کی
کچھ گھنٹوں بعد ثناء ایئرپورٹ روانہ ہو گئی
***
"چلیں بابا ۔۔۔۔ ۔ "
حورین نے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے کہا
وہ ابھی کالج سے نکل کر باہر آئی تھی جہاں اس کا ڈرائیور اس ہی کا انتظار کر رہا تھا گاڑی میں بیٹھتے ہی اس نے ڈرائیور سے کہا تھا
پھر انہوں نے رامین کو بھی یک کیا
"آپی ۔۔ ۔ اپنا موبائل دینا پلیز ۔۔ ۔ "
رامین نے حورین کے ساتھ بیٹھتے ہی فرمائش کی تو حورین نے اس کو گھور کر دیکھا اور بیگ سے اپنا موبائل نکال کر رامین کو دے دیا
ابھی گاڑی نے تھوڑا ہی فاصلہ طے کیا تھا کہ ایک دوسری گاڑی نے انکی گا ڑی کے سامنے آکر راستہ روکا اس وقت وہاں ان دو گاڑیوں کے علاوہ کوئی نہ تھا
"یہ کیا ہوا بابا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
حورین جوکہ کسی نوٹ کو سامنے رکھے پڑھ رہی یوں اچانک گاڑی رکنے پر گھیرا کر پوچھنے لگی
"پتہ نہیں بی بی جی کون ہے یہ لوگ ۔۔۔۔ ۔"
ڈرائیور نے جواب دیا گھبرا تو وہ بھی رہا تھا کیونکہ اب سامنے والی گاڑی میں سے دو لوگ جن کے ہاتھوں میں پسٹل تھی نکل کر ان کی گاڑی کی طرف آرہے تھے
ان میں سے ایک نے حورین کی طرف کا دروازہ کھولا جبکہ دوسرا نے ڈرائیور کو باہر نکال کر اس کے سر پر پسٹل رکھ دی
" سیدھی طرح ہمارے ساتھ چلو نہیں تو یہ اپنی جان سے جائے گی ۔۔۔۔ ۔"
دوسرے نے اپنی پسٹل کا رخ رامین کی طرف کیا جس کے ہاتھ میں ابھی بھی موبائل تھا جس میں وہ گیم کھیل رہی تھی لیکن اس کاروائی سے وہ بھی حورین کی طرح گھیرا گئی
"ک ک کون ہو تم لوگ ۔۔۔ ۔ "
ٹھا اااااااا
ابھی الفاظ حورین کے منہ سے ادا ہوئے ہی تھے کہ اس شخص نے ڈرائیور کی ٹانگ پر گولی ما ری اب ڈرائیور زمین پر لیٹا درد سے تڑپ رہا تھا
"چلو ہمارے ساتھ نہیں تو اب اگلی گولی اس کو لگے گی ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین اور رامین ابھی بھی گاڑی میں ہی بیٹھی تھی اس کی بات سن کر حورین ایک دم گاڑی سے باہر نکلی
"نہیں آئی ۔۔۔۔ ۔ "
رامین نے حورین کو روکنا چاہا لیکن حورین گاڑی سے باہر نکل چکی تھی
"کیا چاہتے ہو ۔۔۔ ۔ میری بہن کو کچھ مت کہنا ۔۔۔ ۔"
حورین نے ہمت کر کے کہا آنکھوں میں بے حد ڈر تھا
اس سے پہلے حورین کچھ کہتی ان میں سے ایک نےاس کے منہ پر رومال دکھ کر اسے بے ہوش کر دیا اور اپنی گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے
رامین کو اپنی آنکھوں پہ یقین ہی نہیں آرہا تھا اس کی جان سے پیاری بہن کو اس کی آنکھوں کے سامنے سے کوئی لے گیا
ڈرائیور ابھی تک سڑک پر لیٹا تڑپ رہا تھا
کچھ دیر بعد رامین کا سکتہ ٹوٹا تو اس نے اپنے پاؤں میں پڑا موبائل اٹھایا جوکہ ڈر کی وجہ سے اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر وہی گاڑی میں گر گیا تھا پھر ایک نمبر ملا کر فون کان سے لگا لیا دوسری رنگ پر ہی فون اٹھا لیا گیا "جی میرا بیٹا ۔۔۔۔ ۔ "
سلمان شاہ کی آواز ابھری وہ اس وقت میٹنگ میں تھے لیکن فون پر حورین کی کال آتا دیکھ کر فورا کال یک کی
"پاپا ۔۔۔۔ ۔ لے گئے ۔۔۔۔ ۔ لے گئے پاپا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
رامین اپنے حواسوں میں نہیں تھی
"رامین بیٹا ۔۔ ۔ کیا ہوا۔۔۔۔۔۔ ۔ "
رامین کی گھبرائی ہوئی آواز سن کر سلمان شاہ بھی گھیرا گئے
"پاپا وہ ۔۔۔ ۔ وہ آپی کو لے گئے ۔۔۔۔۔ ۔"
رامین نے روتے ہوئے بتایا
"کیا کہہ رہی ہو رامین ۔۔۔۔ ۔ کہاں ہے حورین ۔۔۔ ۔ بتاؤں ۔۔ ۔ کہاں ہو تم لوگ۔۔۔ ۔"
سلمان شاہ اب اٹھ چکے تھے اور ان کا رخ پارکنگ کی طرف تھا رامین نے روتے ہوئے انہیں ساری صورتحال بتائی
***
وقت گزر رہا تھا اور وقت کے ساتھ ساتھ عاشر اور پاکیزہ کے درمیان فاصلے بھی کم ہو رہے تھے
عاشر کو پاکیزہ کی عادت ہو گئی تھی آہستہ آہستہ پاکیزہ نے عاشر کے دل اور زندگی میں اپنی جگہ بنا لی
بیہ پانچ سال کی تھی جب پاکیزہ کو اپنے امید سے ہونے کا پتہ چلا
وہ ابھی لان میں بیٹھی عاشر کے آفس سے آنے کا انتظار کر رہی تھی ابھی وہ اپنی گزری زند گی کے بارے میں سوچ رہی تھی چار سال اس نے کتنے صبر سے گزارے عاشر کی بے رخی برداشت کی
کہ اسے وہ رات یاد آئی جب ان دونوں کے درمیان کے فاصلے ختم ہوئے تھے
"یہ کیا کہہ رہے تھے آپ عاشر ابھی فون پہ ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
عاشر کمرے میں ٹہلتا ہوا فون کان سے ہٹاتے ہوئے موڑا تھا جب اسے اپنے پیچھے سے پاکیزہ کی آواز آئی وہ اس کے چہرے سے اندازہ لگا چکا تھا کہ پاکیزہ اس کی فون پہ ہونے والی گفتگو سن چکی ہے
"وکیل سے بات کر رہا تھا ۔۔۔۔ ۔ تمہاری اور اپنی طلاق کے سلسلے میں ۔۔۔ ۔ "
عاشر نے عام سے لہجے میں کہا یہ جانے بغیر کہ مقابل پر اس کے کہے گئے الفاظ سن کر قیامت گزر رہی تھی
"عاشر پلیز ۔۔۔۔۔ ۔"
پاکیزہ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے جبکہ عاشر پاکیزہ سے نظریں چرا رہا تھا
"عاشر میں آپ کے آگے ہاتھ جوڑتی ہوں ۔۔۔۔ ۔ پلیز ۔۔۔۔۔ ۔ پلیز عاشر ۔۔۔۔ ۔ ایسے نہیں کریں
۔۔۔۔ ۔ "
یہ کہتے ہی پاکیزہ نے عاشر کے سامنے اپنے ہاتھ جوڑے جن کو عاشر نے فورا تھام لیا
"پاکیزہ ۔۔۔۔۔ ۔ "
عاشر کو کچھ بھی موقعہ دیے بغیر پاکیزہ عاشر کے گلے لگ گئی
"یہ داغ مت دیں مجھے عاشر میرے ماں باپ سہہ نہیں سکیں گے ۔۔۔۔ ۔ عاشر پلیز میں مر جاؤں گی ۔۔۔ ۔ پلیز عاشر۔۔ ۔ پلیز میں بہت پیار کرتی ہوں آپ سے ۔۔۔ ۔ میں مر جاؤں گی آپ کے بغیر ۔۔۔ ۔ پلیز نہ کر یں ایسا ۔۔۔ ۔ میں کبھی کچھ شکایت نہیں کروں گی جیسے آج تک نہیں کی ۔۔۔۔۔ ۔ آپ اور بیہ ہی میری زندگی ہیں مت چھینں مجھسے میری زندگی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ پلیز عاشر ۔۔۔۔ ۔ "
اس وقت عاشر کو پاکیزہ کی حالت دیکھ کر خود پر غصہ آیا کیونکہ اس کی وجہ وہ خود تھا وہ پاکیزہ کے منہ سے اپنے لئے اظہار محبت سن کر وہ اور شرمندہ ہوا
وہ پاکیزہ کے وجود کو ہمیشہ نظر انداز کردیتا تھا جبکہ پاکیزہ اپنا ہزفرض نباہ رہی تھی اور بیہ کو بھی سگی اولاد کی طرح پال رہی تھی
"پاکیزہ۔۔۔۔۔ ۔ "
اس بار عاشر کی آواز میں ملال تھا اسے آج شدت سے احساس ہو رہا تھا کہ اس نے پاکیزہ کے ساتھ ہمیشہ غلط کیا
" ن نہیں پلیز نہیں عاشر ۔۔۔۔ ۔ مجھے کچھ نہیں سینا مجھے پتہ ہے آپ کہیں گےکہ آپ کی یہ بات مان لوں لیکن نہیں میں نہیں مانوں گی بلکل نہیں مانوں گی کبھی نہیں ۔۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ ابھی بھی عاشر کے گلے لگی ہوئی تھی معصومیت سی کہتی وہ عاشر کے دل کو پگھلا رہی تھی