"پاکیزہ تم ابھی تک ایسے ہی بیٹھی ہو۔۔۔۔۔ ۔ پلیز ہمت کرو یار ابھی سے ہمت مت ہارو۔۔۔ ۔ ۔ ۔ تھوڑا وقت لگے گا لیکن تم دیکھنا سب ٹھیک ہوجائے گا ۔۔۔۔۔ ۔"
ثناء اس وقت اپنے بیٹے کے لئے دودھ گرم کرنے کے لیے باہر آئی تو پاکیزہ کے کمرے کی لائٹ آن دیکھ کر اسی کے کمرے میں آ گئی اور پاکیزہ ایسے ہی بیٹھی تھی جیسے وہ اسے شام میں بٹھا کر گئی تھی ۔۔۔۔۔ ۔ رو رو کر اسکی آنکھیں سرخ ہو گئی تھی "آپی وہ ابھی تک نہیں آئے نا ۔۔۔۔۔۔ ۔"
پاکیزہ نے ٹوٹے لہجے میں ثناء سے کہا تو ہما کو اس کی حالت پر بہت ترس آیا پاکیزہ نے نکاح والا جوڑا ابھی تک زیب تن کیا ہوا تھا مہرون رنگ کی فر اک اور سر پر اسی رنگ کا دوپٹہ ، سونے کا بھاری سیٹ پہنے پات کیزہ واقعی خوبصور لگ رہی تھی19 سال کی عمر چہرے پہ بے حد معصومیت لیے بلا شبہ وہ ایک حسین لڑکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
"عاشر آ جائے گا تم فکر نہیں کرو ۔۔۔۔ ۔"
ہما نے اسکے پاس بیڈ پر بیٹھتے ہوئے کہا
"وہ میری وجہ سے نہیں آئے نا گھر ۔۔۔ ۔"
پاکیزہ کے رونے میں اور روانی آگئی تھی
"نہیں نہیں یار وہ ہے ہی ایسا ۔۔۔ ۔ رات کو دیر سے ہی گھر آتا ہے ۔۔۔۔ ۔ اچھا اب جاؤ چینج کرو اور آرام کرو ۔۔۔ ۔"
ہما نے بیڈ سے اٹھتے ہوئے کہا
"جی ۔۔۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ نے گھڑی کی طرف دیکھا جو رات کے2 بجا رہی تھی
باجی ۔۔۔۔۔ ۔ بیہ کہاں ہے۔ ۔ ؟
ہما کمرے سے باہر جانے لگی جب پاکیزہ نے پوچھا
"بیہ میرے پاس ہے اور سو رہی ہے ۔۔۔ ۔ اب تم بھی آرام کرو مجھے تم ٹھیک نہیں لگ رہی۔۔۔ ۔ "
ہما نے فکر مندی سے کہا اور چلی گئی
ہما کےجانے کے بعد پاکیزہ ہمت کرکے اٹھی اور اپنے سوٹ کیس میں سے ایک ہلکے رنگ کا جوڑا لے کر واش روم میں چلی گئی10 منٹ بعد وہ واپس آئی اور بیڈ کے ایک طرف لیٹ گئی لیکن نیند اسے کہاں آنی تھی سمجھوتہ دوسروں کے سکون کیلئے کیا جاتا ہے، لیکن جس نے کیا وہ کتنا بے سکون ہے؟ یہ کوئی نہیں جانتا...
❤❤💔💔❤❤
وہ گاڑی میں پچھلے2 گھنٹوں سے بیٹھا سگریٹ کے کش لگا رہا تھا اس وقت اسکی گاڑی قبرستان کے باہر کھڑی تھی 2گھنٹے پہلے وہ بھی قبرستان کے اندر موجود تھا
"میں نے کہا تھا نا کہ میں صرف تمہارا ہوں۔۔۔۔۔ ۔ میرے وقت پر صرف تمہارا حق ہےج ۔۔۔ ۔ دیکھو آ بھی یہ وقت میں تمہیں دے رہا ہوں ۔۔ ۔"
سفید شلوار قمیض پہنے ۔۔ ۔ بڑھی ہوئی داڑھی ۔ ۔ سفید رنگت ۔۔ ۔ آنکھیں سرخی مائل جیسے کئی راتوں سے سویا نہیں ہو۔ ۔ چہرے پہ بے انتہا سنجیدگی لئے وہ کافی جوہی مرد تھا28 سال کی عمرمیں وہ اپنی صلاحیتوں کی بنا پر ملک کے نامور بزنس منیر میں سے ایک تھا ۔۔۔۔۔ ۔
اگر کوئی اسے اس وقت دیکھ لیتا تو یقین نہ کر پاتا کہ یہ حاشر علی شاہ ہے جس کے سامنے بڑے بڑے لوگ دم ہلاتے ہیں
اب اس کی گاڑی کا رخ مسجد کی جانب تھا
دنیا میں ایسے بھی مرد موجود ہیں جو سجدوں میں اپنے عشق کے لیے رویا کرتے ہیں ت ۔۔ ۔ جس کی نظریں ہر عور پر نہیں پڑتی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ جس کے دل و دماغ میں بس ایک نام ،ایک چہرہ اور ایک آواز گونجتی ہے ۔۔۔ ۔ ۔ ۔ وہ ہر کسی سے عشق نہیں لڑاتا ہر کسی کے پیچھے نہیں بھاگتے ۔۔ ۔
❤❤💔💔❤❤
"زمان کہاں کھویا ہوا ہے یار ۔۔ ۔ کب سے بات کر رہا ہوں میں تجھ سے ۔۔ ۔ لیکن تو اپنی سوچوں میں ہی گم ہے "
علی نے برا سا منہ بنا کر کہا
"علی ۔۔۔۔۔ ۔ سلمان کا پتہ چل گیا ۔۔۔ ۔ "
زمان نے چیئر سے اٹھتے ہوئے کہا
وہ دونوں اس وقت تھانے میں تھے علی ایک کیس کے بارے میں اس سے ڈسکس کر نے آیا تھا لیکن اس نے محسوس کیا کہ زمان کھویا کھویا سا ہے
"کیا ؟؟۔۔۔۔۔۔ تو کہاں جا رہا ہے اب ۔۔۔ ۔ "
علی اسکی بات پہ حیران ہوا مگر زمان کو جاتا دیکھ کر سوال کردیا ۔۔۔۔ ۔
"ایک ضروری کام ہے مجھے کچھ دیر تک آؤں گا ۔۔ ۔"
زمان نے اپنا موبائل اٹھاتے ہوئے کہا
"زمان اچھا ۔۔۔۔ ۔ میری بات تو سن۔۔۔۔۔ ۔ "
علی نے جلدی سے کہا کہ کہیں وہ چلا ہی نہ جائے
"ہاں بول ؟؟؟ ؟ "
زمان نے موبائل پر نظریں جمائے ہوئے کہا
"زمان میں کہہ رہا تھا یار چھوڑ نہ ۔۔۔۔ ۔ کیوں انتقام لینا چاہتا ہے تو ۔۔۔ ۔ اس سے کیا ہو جائے گا ۔۔ ۔ وہ وقت تو واپس نہیں آئے گا ۔۔ ۔ اللہ پر چھوڑ دے سب کچھ ۔۔۔ ۔ ان چکروں میں مت پڑ ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
علی سمجھانے والے انداز میں کہہ رہا تھا لیکن اسے علم تھا کہ ایک بار زمان نے جو کہہ دیا وہ ضر ور پھر ویسا ہی کرے گا چاہے جتنا بھی کوئی اسے سمجھا لے اور یہاں پر تو معاملہ بھی کچھ اور تھا زمان کبھی اپنے دشمن کو نہیں بخشتا تھا اور یہ تو وہ دشمن ہے جسے وہ کئی سال سے ڈھونڈ رہا تھا
"تیرا مطلب یہ میں سب بھول جاؤں ۔۔۔ ۔ معاف کر دوں اسے۔۔ ۔ "
زمان کے ماتھے پر لا تعداد شکن آئے
"نہیں نہیں یار میں تو بس ۔۔۔۔ ۔ "
علی زمان کے غصے سے اچھی طرح واقف تھا غصے میں تو وہ خود علی کو بھی نہیں بخشتا تھا اسی لیے فورا اپنی بات کا مطلب سمجھانا چاہا لیکن زمان نے ہاتھ کے اشارے سے اسے حب رہنے کو کہا پھر زمان ایک سرد نظر علی پر ڈال کر کمرے سے باہر چلا گیا
❤❤💔💔❤❤
"حور ین بی بی آپ کو صاحب بلا رہے ہیں جی ناشتے کے لئے ۔۔ ۔"
حورین شیشے کے سامنے کھڑی کالج جانے کے لئے جلدی جلدی تیار ہو رہی تھی بلیو جینز پر گھنٹوں تک آتی شرٹ پہنے سنہری بالوں کو کیچڑ میں قید کیے وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھی
وہ کالج میں فرسٹ ائیر کی بہت ذہین سٹوڈنٹ اور سلمان علی شاہ کی بڑی اور اکلوتی بیٹی ہے ہر وقت ہنسنے مسکرانے والی حورین اپنے نام کی طرح ایک حور ہے چہرے پہ بلا کی معصومیت جو ایک بار دیکھ لے وہ پھر مر مر کر دیکھتا تھا "آ رہی ہوں بوا آپ چلیں ۔۔۔۔ ۔"
حورین تھوڑا بوا کی جانب مری اور جواب دیا
❤❤💔💔❤❤
صبح کے6 بجے کا وقت تھا جب پاکیزہ کی آنکھ کھلی رات اسے پتہ ہی نہ چلا وہ کب روتے روتے سو گئی کمرے میں وہ اکیلی تھی
"اس کا مطلب وہ ابھی تک نہیں آئے ۔۔۔ ۔"
ایک بار پھر اسے اپنی قسمت پہ رونا آتا ہے بیڈ پر بیٹھی وہ اپنا سر گھنٹوں میں دیے رو رہی تھی
اپنوں کے کچھ فیصلے ہمیں زندہ درگور کر دیتے ہیں
اور ہم اس پہ اف بھی نہیں کہہ پاتے
❤❤💔💔❤❤
"میرا بچہ آج اپنی ماں کی بات مان لو ۔۔۔۔۔ ۔ عاشر بہت اچھا ہے بیٹا ۔۔۔۔ ۔ ابھی وہ غم میں ہے۔ ۔ ۔ لیکن دیکھنا تم وہ تمہیں بہت خوش رکھے گا۔۔۔۔۔ ۔ "
زضیہ بیگم پاکیزہ کے سامنے روتے ہوئے کہہ رہی تھی
"امی پلیز ایسا نہیں کریں ۔۔۔ ۔ یہ کچھ بھی ٹھیک نہیں لگ رہا مجھے ۔۔۔ ۔ حاشر بھائی سے کیسے نکاح کرسکتی ہوں میں ۔۔۔ ۔ پلیز امی آپ لوگ ایسا نہ کریں ۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ رو رو کر فریاد کر رہی تھی کہ شاید کوئی اس کی بات مان لے
"بیٹا اگر تیرا نکاح حاشر سے نہ ہوا تو آپا ثناء کی بھی اپنے بیٹے سے منگنی توڑ دیں گی ۔۔ ۔ بچپن سے مانگا ہوا ہے آپا نے ثناء کو ۔۔ ۔ ساری دنیا کو پتہ ہے اگر یوں رشتہ ختم ہو گیا تو ثناء کا کیا ہوگیا۔۔۔ ۔ "
رضیہ بیگم نے فکر مندی سے کہا
پاکیزہ جانتی تھی اس کی بہن بچپن سے احمد کو چاہتی ہے
"پاکیزہ۔۔۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ کے کچھ کہنے سے پہلے کمرے میں ابا آئے اور پاکیزہ کے پاس بیٹھ گئے
"پاکیزہ تمہارے باپ کی زندگی کا کچھ پتہ نہیں بیٹا۔۔۔ ۔ میں چاہتا ہوں میری بیٹیاں میری آنکھوں کے سامنے اپنے گھر آباد ہو جائیں ۔۔۔ ۔ "
ابا نے پاکیزہ کے سر پر شفقت سے ہاتھ رکھا
***
باپ کے فیصلے کو اپنا نصیب
..........سمجھ کر
"چپ ہو جانے والی ذات کو
.......!!!! بیٹی " کہتے ہیں
پاکیزہ نے خاموشی سے نکاح کر لیا
❤❤💔💔❤❤
" حورین کیا ہوا؟ ؟ کیا سوچ رہی ہو؟ ؟ "
ندا نے حورین کے ہاتھوں سے نوٹس لیتے ہوئے کہا
وہ دونوں اس وقت کالج کے گراونڈ میں گھاس پر بیٹھی تھیں
"ندا مجھے فیل ہو رہا ہے کوئی مجھے ٹریپ کر رہا ہے۔۔۔ ۔"
حورین کے چہرے پہ پریشانی کے واضح آثار تھے
"کیا مطلب ؟ ؟۔ ۔"
ندا کو حورین کی بات سمجھ نہ آئی
"ندا مجھے لگ رہا ہے کوئی میرا پیچھا کرتا ہے۔۔۔ ۔ پتہ ہے کل میرا کالج کارڈ کہیں کھو گیا تھا لیکن آج وہ میرے بیگ میں سے ملا مجھے۔۔۔ ۔ "
حورین نے پریشانی سے ندا کو بتایا
"او ہو یار اتنی چھوٹی سی بات پہ پریشان ہو رہی ہو تم ۔۔۔ ۔ کیا ہو گیا ہے۔۔ ۔ یہ تمہارا وہم بھی تو ہو سکتا ہے نا ۔۔۔ ۔ اتنا اااا مت سوچو ۔۔ ۔ "
ندا نے اتنا کو لمبا کرتے ہوئے کہا
"ہممممممم مے بی ۔۔۔ ۔"
حورین کو لگا وہ کچھ زیادہ ہی سوچ رہی ہے یہ اس کا وہم بھی تو ہو سکتا ہے
"ہاں نا ۔۔۔ ۔ اچھا چلو یار سر مزمل کی کلاس کا ٹائم ہونے والا ہے اگر لیٹ ہو گئے نا تو سر نے بہت عزت افزائی کرنی ہے ہماری۔۔۔۔۔ ۔ "
ندا نے حورین کا دھیان بٹانے کی وجہ سے مذاق میں کہا
"ہاں چلو میں کچھ زیادہ ہی سوچ رہی ہوں۔ ۔ ۔ ۔ یہ وہم ہی ہوگا میرا ۔۔۔ ۔ "
حورین نے کہا اور سر جھٹک کر کھڑی ہو گئی اب ان دونوں کا رخ اپنی کلاس کی طرف تھا
لیکن کچھ وہم ، وہم نہیں ہوتے وہ اس بات سے بے خبر تھی
❤❤💔💔❤❤
وہ اس کی ہر حرکت پہ نظر رکھتا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ کب سوتی ہے، کب اٹھتی ہے، کب ہستی ہے، کب ، روتی ہے، کب کالج جاتی ہے
اس وقت بھی وہ اس کے کالج کے باہر گاڑی میں بٹھا اس کے باہر آنے کا انتظار کر رہا تھا کہ اتنے میں وہ باہر آئی جینز شرٹ میں اسکارف گلے پہ لپیٹے کھلے بال ،اس کے حلیے کو دیکھ کر زمان کے ماتھے پر لا تعداد شکن ابھرے اس کا دل کر رہا تھا کہ وہ اس کا منہ تھپڑوں سے لال کر دے ۔۔۔۔۔ ۔ اپنے غصے کو کنٹرول کرنے کی غرض سے وہ بار بار اپنے دائیں ہاتھ کا مکا بنا کر بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر مار رہا تھا
وہ کسی لڑکی اور لڑکے سے ہنس ہنس کر باتیں کررہی تھی کچھ دیر بعد وہ ایک گاڑی کی طرف بر ھی کوئی چیز اس کے ہاتھوں سے چھوٹ گئی مگر شاید اس کا دھیان نہ تھا اس لئے وہ آگے بر ھی اور گاڑی میں بیٹھ گئی اور گاڑی وہاں سے چلی گئی
اب زمان گاڑی سے نکلا اور وہ گری ہوئی چیز اٹھائی اسے دیکھا اور اپنی پینٹ کی پاکٹ میں رکھ لی
پھر زمان اپنی گاڑی میں بیٹھا اور اسی گاڑی کا پیچھا کرنے لگا کچھ دیر بعد وہ گاڑی ایک خوبصورت بنگلے میں دا خل ہوئی تو زمان نے اپنی گاڑی بنگلے کے باہر کچھ دور کھڑی کی اور ایک نظر اس بنگلے پہ ڈالی
"بہت جلد ملیں گے۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے شاطرانہ انداز میں کہا اور وہاں سے چلا گیا
❤❤💔💔❤❤
پاکیزہ کافی دیر سے بیہ کے رونے کی آواز سن رہی تھی پھر اس سے رہا نہ گیا تو کمرے سے باہر آئی اور اس کمرے کی طرف بڑھی جہاں سے بیہ کے رونے کی آواز آرہی تھی کمرے میں بیڈ پہ دو ماہ کی بچی کے علاوہ اور کوئی نہ تھا پاکیزہ نے آگے بڑھ کر بیہ کو اپنے سینے سے لگایا اور روتی ہوئی بیہ کو حب کرانے لگی پھر اس نے بیہ کو بیڈ پر لٹایا اور اس کا دودھ بنانے لگی پھر پاکیزہ نے بیہ کو اپنی گود میں لے کر دودھ پلایا
"اوہ ۔۔ ۔ سوری یار۔۔ ۔ مجھے دیر ہو گئی ۔۔ ۔ سونی اتنا تنگ کر رہا تھا۔۔ ۔ بیہ کو بھی جگا دیا اس نے ۔۔ ۔ ہائے میری بچی۔ ۔ بہت رو رہی تھی۔۔ ۔ "
ثناء نے کمرے میں آکر کہا
"کوئی بات نہیں ثناء آپی ۔۔۔ ۔ بیہ کو میں سنبھال لیتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ نے بیہ کے گال پر پیار کرتے ہوئے کہا
"نہیں نہیں یار ۔۔ ۔ نئی نویلی دلہن ہو تم ۔۔۔۔۔ ۔ اور یہ کیا حلیہ بنایا ہوا ہے تم نے اپنا۔۔۔۔ ۔ "
ثناء نے پاکیزہ کے عام سے لون کے کپڑوں کو دیکھتے ہوئے کہا
"بھئی تم عاشر علی شاہ کی بیوی ہو ۔۔۔ ۔ شان سے رہو یہاں پر۔ ۔ تیار ہو کر رہو ۔۔ ۔ "
ثناء نے پاکیزہ کے پاس بیڈ پر بیٹھتے ہوئے خوشگوار موڈ میں کہا
"رہنے دیں ثناء آپی ۔۔۔ ۔ زبردستی کی شادی میں ان رسموں کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ کی آنکھوں میں پانی تیرنے لگا
"پاکیزہ کیا ہو گیا یار ۔۔۔ ۔ رو رو کر آنکھیں سوجا لی ہیں تم نے اپنی ۔۔۔۔ ۔ خدا خیر کریں گے ۔۔ ۔ سب ٹھیک ہوجائے گا ۔۔۔ اللہ سے اچھے کی امید رکھو ۔۔۔۔۔ ۔ "
ثناء نے پاکیزہ کے آنسو صاف کرتے ہوئے کہا
"بی بی جی وہ صاحب کہہ رہے ہیں بیہ بیٹیا کو ان کے پاس لاؤں ۔۔۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ کے کچھ کہنے سے پہلے کمرے میں ملازمہ داخل ہوئی اور کہنے لگی
"عاشر آگیا؟؟ ؟ ۔ ۔"
ثناء نے ملازمہ کو دیکھ کر پوچھا
"جی بی بی جی ابھی تھوڑی دیر پہلے آئے ہیں ۔۔۔ ۔ "
ملازمہ نے جواب دیا
"اچھا۔۔ ۔ کہاں ہے وہ ؟ ؟ ۔۔ ۔ "
ثناء نے ملازمہ سے پھر پوچھا
"جی وہ اپنے کمرے میں ہیں ۔۔۔ ۔ "
ملازمہ نے جواب دیا
"ہمممممم ۔۔ ۔ تم جاؤ اپنا کام کرو ۔۔۔۔ بیہ کو پاکیزہ لے جائے گی کمرے میں۔۔۔۔ ۔ "
ثناء نے پہلے ملازمہ کو کہا پھر پاکیزہ کی طرف دیکھ کر کہا
" بی بی جی وہ ۔۔ ۔ صاحب جی نے کہا ہے کوئی ان کے کمرے میںنہ آئے ۔۔۔۔ ۔ "
ملازمہ نے فورا عاشر کی ہدایت بتائی
"ہمممممم لے جاؤ بیہ کو۔۔۔ ۔ "
ثناء نے کچھ سوچتے ہوئے کہا تو ملازمہ بیہ کو لے گئی
"پاکیزہ چلو جاؤ اپنے کمرے میں۔۔۔۔۔ ۔ "
ملازمہ کے جانے کے بعد ثناء نے پاکیزہ کو کہا
"آپی پلیز ابھی نہیں۔۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ پھر رونے لگی
"کیوں ابھی کیوں نہیں ؟؟ ؟ وہ کل شام کا نکلا ہوا اب آ رہا ہے گھر ۔۔ ۔ اور اب تم ایسے کرو گی تو کیسے سب ٹھیک ہوگا۔۔۔ ۔ "
ثناء نے پاکیزہ کا ہاتھ پکڑ کر اسے کھڑا کیا اور خود بھی اٹھ کھڑی ہوئی
"پلیز آپی۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ نے روتے ہوئے کہا اس کا دل تیز تیز دھڑکنے لگا
"پاکیزہ اگر امی نے تمہیں یہاں دیکھ لیا نا تو بسسسس۔۔۔۔ ۔ "
اب ثناء نے پاکیزہ کو کمرے سے باہر کھڑا کر دیا اور خود باتھ روم میں چلی گئی
پاکیزہ نے بے بسی سے ثناء کو جاتا دیکھا اور خود بھی بھاری قدموں سے اس کمرے کی طرف بر ھی جہاں پر وہ کل شام سے موجود تھی
❤❤💔💔❤❤
جب وہ گھر آیا تو دوپہر کے3 بج رہے تھے اس کا رخ اپنے کمرے کی طرف تھا اپنے کمرے میں جا کر اس نے الماری سے اپنے کپڑے نکالے اور واش روم میں چلا گیا کچھ دیر بعد وہ شاور لے کر نکلا تو ملا زمہ کو آواز دی اور اسے بیہ کو لانے کا کہا
تھوڑی دیر بعد ملازمہ بیہ کو لائی تو اس نے بیہ کو اپنے سینے سے لگایا اور اسے پیار کرنے لگا
"بابا کی جان۔۔۔ ۔ بابا کی پرنسز ۔۔ ۔ بابا کی ڈول ۔۔۔ ۔ بابا کی زندگی۔۔۔ ۔ میری پیاری بیٹی ۔۔۔ ۔ بابا کو مس کیا آپ نے ۔۔۔ ۔ بابا کے جینے کی وجہ۔۔۔ ۔ "
عاشر ، سوئی ہوئی بیہ کو سینے سے لگائے پیار سے باتیں کر رہا تھا کہ اتنے میں اسے در وازہ کھلنے کی آواز آئی آایک نظر دروازے سے اندر آتی پاکیزہ کو دیکھا تو اس کے ماتھے پر شکن ابھرے اور اس نے اپنی آنکھیں سونے کی غرض سے بند کر لی
❤❤💔💔❤❤
جب وہ کمرے میں آئی تو عاشر بیڈ پہ لیٹا ہوا تھا اور بیہ کو اپنے سینے پر لٹایا ہوا تھا اور اس سے باتیں کر رہا تھا پاکیزہ کو یہ منظر بہت اچھا لگا لیکن جب عاشر نے ایک نظر اسے دیکھ کر اپنی آنکھیں بند کر لی تو پاکیزہ کو اپنا آپ بہت معمولی لگا بے حد آنسو اسے اپنے دل پر گرتے محسوس ہوئے
"اللہ مجھے صبر دینا ۔۔۔۔۔ ۔ "
پاکیزہ نے دل میں دعا کی اور بیڈ کے سامنے صوفے پہ آ کر بیٹھ گئی آنکھیں مسلسل اس کی آنسو برسا رہی تھی لیکن مقابل کو اس کا کوئی احساس نہیں تھا وہ شاید اب نیند کی وادیوں میں اتر چکا تھا
❤❤💔💔❤❤
"زمان کیا ہو گیا ہے تجھے۔۔۔۔ ۔ تو اتنا گرا ہوا سوچ سکتا ہے۔۔۔۔ ۔ انتقام نے تجھے اتنا اندھا کر دیا ہے ۔۔۔ ۔ تو ایک بے قصور لڑکی کی زندگی برباد کرنا چاہتا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ "
علی کو واقعی زمان کی باتوں پر غصہ آرہا تھا اس وقت وہ دونوں حویلی میں مو جود تھے وہ دونوں ہی کچھ دیر پہلے تھانے سے آئے تھے اور دونوں نے ہی یونیفارم پہنا ہوا تھا
"اتنا جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ہے وہ بیوی ہے میری ۔۔۔۔ ۔ کوئی زندگی برباد نہیں ہوگی اس کی ۔۔۔ ۔ زمان نے ریوالور کو دراز میں رکھتے ہوئے کہا
"یہی تو میں تجھے کہہ رہا ہوں یار بیوی ہے وہ تیر ی۔۔ ۔ اسے اپنا انتقام لینے کے لئے استعمال نہ کر ۔۔ ۔ کیا قصور ہے اس کا ۔۔۔۔۔؟؟ ؟ "
زمان نے اپنے بچپن کے دوست کو مایوسی سے پوچھا
"سلمان کی بیٹی ہونا ہی اس کا سب سے بڑا قصور ہے ۔۔۔ ۔ اور تو اتنا جذباتی کیوں ہو رہا ہے یہی کہا ہے نا میں نے کہ اب اپنی بیوی کو اپنے گھر لانا چاہتا ہوں میں اس میں کیا برائی ہے ہاں بول ۔۔ ۔ ؟؟ ؟ "
زمان کو اب علی پر غصہ آنے لگا
"پتہ ہے مجھے سلمان سے بدلہ لینے کے لئے اس کی بیٹی کو لانا چاہتا ہے تو ۔۔۔۔ ۔ بہت اچھے سے جانتا ہوں میں تجھے کیا ارادے ہیں تیرے ۔۔۔ ۔ "
علی کچھ اور کہنا چاہتا تھا لیکن زمان کے ماتھے پر شکن دیکھ کر حب ہو گیا پھر علی اپنے جگری دوست کو بے بسی سے دیکھ کر حویلی سے چلا گیا
"ہاہا ۔۔۔ ۔ ابھی تو تم میرے ارادے جانتے ہی نہیں ہو ۔۔۔۔۔ ۔ میں تو اس سے بہت آگے کی سوچ رہا ہوں۔۔۔ ۔ اتنا زلیل کرو گا میں سلمان کو کہ دنیا کو منہ دیکھانے کے قابل بھی نہیں رہے گا ۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان کے چہرے کے تاثرات بہت سخت تھے علی سہی کہہ رہا تھا وہ انتقام کی آگ میں بری طرح جل رہا ہے
❤❤💔💔❤❤
"انسپکٹر علی آپ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ان پر نظر رکھیں گے اور ان کے چیلوں کو بے نقاب کریں گے کیونکہ یہ غدار ہیں اور میں اپنے ملک سے غداری کرنے والوں کا وہ حشر کروں گا کہ وہ پھر کسی سے بھی وفا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان کے چہرے پہ بے حد سنجیدگی تھی آ واز رعب دار تھی وہ اپنی ٹیم کو ہدایات دے رہا تھا
"سر ہم اپنے مشن میں ضرور کامیاب ہوں گے۔۔۔۔ ۔ "
علی کی آواز میں خوش تھا
"میں اپنی ٹیم میں موجود ایک ایک کو وارن کر رہا ہوں اگر کسی نے غداری کی یا ہمارے سیکرٹس دشمن تک پہنچائے تو میں کیا کرسکتا ہوں یہ بتانے کی تو ضرورت نہیں ہوگی ۔۔۔۔۔ ۔ ان دونوں غدار آفیسرز کا انجام آپ سب کے لیے سبق ہے۔۔ ۔"
زمان کے چہرے پہ بے حد سختی تھی
Got it "۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے زوردار آواز میں پوچھا
yes si " r۔۔۔۔۔۔ ۔ "
چھ نو جوانوں کی ایک ساتھ آواز آئی تھی
"آپ سب جا سکتے ہیں ۔۔۔۔ ۔ "
زمان کے کہتے ہی سب ایک لائن میں ہوکر باہر چلے گئے
"علی یار ۔۔۔۔۔ ۔ مجھے ایک ضروری کام سے جانا ہے ۔۔ ۔ تو یہاں سب دیکھ لیں ۔۔۔۔ ۔ "
سب کے کمرے سے جاتے ہی زمان نے علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
زمان ، علی سے سینئر تھا وہ کسی کے سامنے بے تکلف نہیں ہوتے تھے مگر حقیقت میں دونوں میں گہری دوستی تھی ابھی بھی زمان نے دوستوں والے انداز میں کہا
"اس ضروری کام کی نوعیت پوچھ سکتا ہوں میں ۔۔۔۔ ۔ تجھ سے۔۔۔۔ ۔ "
علی کچھ دن سے نوٹ کر رہا تھا زمان کافی کافی دیر غائب رہتا ہے
"نہیں پوچھ سکتا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے مسکراتے ہوئے کہا آج وہ کچھ خوش خوش لگ رہا تھا یہ بات علی محسوس کر رہا تھا اور زمان کا چہرا غور سے دیکھ رہا تھا
"چل اب میں چلتا ہوں ۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے ریوالور اور والٹ اٹھاتے ہوئے کہا اور وہاں سے چلا گیا لیکن علی کسی گہری سوچ میں ڈوب گیا
❤❤💔💔❤❤
زمان علی شاہ ایک بہت قابل آفیسر تھا دشمن اس کا نام سن کر ہی کانپتے تھے بہت کم وقت میںقی اس نے بہت تر حاصل کرلی تھی جس کی وجہ اپنے ملک سے محبت اور کام میں دلچسپی تھی
زمان کا مزاج کافی سخت اور رعب دار تھا جس کی وجہ سے ہر کوئی اس سے ڈرتا تھا یہ اس کی جاب کا تاثر تھا کہ ہر وقت اس کے چہرے پہ سختی رہتی تھی
27 سالہ عمر ۔۔۔۔۔۔۔ گوری رنگت ۔۔۔ ۔ اونچی قدوقامت ۔۔۔ ۔ چوڑی جسامت ۔۔۔ ۔ اور اس کے چہرے پر ہر وقت سنجیدگی رہتی تھی وہ ایک شاندار پرسنیلیٹی کا حامل تھا
❤❤💔💔❤❤
"پاپا دیکھیں اسے یہ اتنی تیز ہو گئی ہے اس نے اتنی چالاکی سے مجھ سے اپنا سارا اسائنمنٹ کمپلیٹ کروا لیا
۔۔۔۔۔۔ ۔ اتنا ہی دماغ اگر تم اپنی اسٹا ڈیز پر لگا لو تو کافی اچھے گریڈز آئیں تمہارے ۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین نے سلمان کے سامنے رامین کے کارنامے بیان کرتے ہوئے کہا رامین نے باپ کے سا منے رونے والی شکل بنا لی کہ کہیں اس کے کارنامے سن کر سلمان اسے ڈانٹ ہی نہ دے
"او ہو حورین بیٹا ۔۔ ۔ چھوٹی بہن ہے وہ آپ کی ۔۔ ۔ آپ پیار سے پڑھایا کرو اسے ۔۔۔۔ ۔ "
سلمان نے رامین کو گلے لگاتے ہوئے پیار سے حورین کو سمجھایا
"پاپا آپ نہیں جانتے یہ میڈم میرے سے پڑھتی کہاں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ الٹا میرا بھی ٹائم ویسٹ کر تی
ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین سلمان کی دائیں جانب صوفے پہ بیٹھ گئی جبکہ سلمان کی بائیں جانب رامین پہلے ہی بیٹھ چکی تھی سلمان نے دونوں بیٹیوں کے گرد بازو پھیلائے اور باری باری دونوں کے سر پر پیار کیا
"پاپا میں کیا کرو اگر میں آپی کی طرح بہت اچھے گریڑز نہیں لا سکتی ۔۔۔۔ ۔ "
رامین نے چہرے پر مصنوعی اداسی لاتے ہوئے کہا جبکہ وہ اتنی معصوم نہیں تھی
" اچھا اچھا ۔۔۔۔ ۔ بس بس اب دونوں چپ کرو ۔۔۔۔۔۔ ۔ تم دونوں تو میری پیاری بیٹیاں ہو۔ ۔۔۔۔ ۔ اور حورین تم تو میری بہت پیاری بیٹی ہو۔۔۔ ۔ کبھی ضد نہیں کی میری بیٹی نے ۔۔ ۔ کبھی پایا کو تنگ نہیں کیا۔۔ ۔ ہر بات مانتی ہے میری بیٹی ۔۔۔۔ ۔ بیٹا رامین آپ بھی اپنی آپی کی ہر بات مانا کرو۔۔۔۔۔ ۔ "
سلمان دونوں بیٹیوں کو پیار سے سمجھا رہا تھا
"حور ین صحیح کہہ رہی ہے یہ بہت تیز ہو گئی ہے ۔۔۔۔ ۔ آپ کےلاڑ پیار نے اسے بہت بگاڑ دیا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ سمعیہ بیگم سامنے والے ون سیٹر صوفے پہ بیٹھتی ہوئی بولی
"ماماااااا ۔۔۔ ۔ پاپا ، ماما ہر وقت ڈانٹی ہیں مجھے ۔۔۔ ۔ "
رامین اب باقاعدہ رونے کی تیاری کرنے لگی وہ نہیں چاہتی تھی کہ اس کے باپ کے سامنے کو ئی اس کی شان میں گستاخی کرے
"او ہو بھئی اب کوئی کچھ نہیں بولے گا ۔۔۔۔ ۔ کوئی میری بیٹی کو کچھ نہیں کہے گا ۔۔۔ ۔ "
سلمان نے مصنوعی غصے سے کہا اور رامین کو اپنے سینے سے لگا لیا۔۔۔ ۔
"پاپا میں بھی ۔۔۔۔ ۔ "
حورین نے سلمان کو رامین کو گلے لگاتے ہوئے کہا تو سلمان نے دونوں بیٹیوں کو گلے لگا لیا
❤❤💔💔❤❤
سلمان شاہ کی دو بیٹیاں تھیں حورین اور رامین ۔ حور ین16 سال کی تھی جبکہ رامین15 سال کی۔
حورین بہت معصوم اور بے حد خوبصورت لڑکی تھی ہر بات آرام سے مان لینے والی ، ضد نہ کر نے والی ، نرم لہجے ، والی ، سب کی ہمدرد
جبکہ رامین صرف شکل سے معصوم تھی بے حد شرارتی ، یہاں تک کہ اکثر وہ حورین کو بےوقوف بنا کر اس سے اپنے بہت سے کام کروا لیتی تھی، اور سلمان اور سمعیہ بیگم سے ضد کرکے اپنی بات منوا لیتی تھی
❤❤💔💔❤❤
"عاشر تھوڑا وقت دو گے اپنا ۔۔۔۔۔ ۔ بات کرنی ہے تم سے ۔۔۔ ۔ "
ثناء عاشر کے کمرے میں آئی تھی پاکیزہ اور بیہ امی کے کمرے میں تھیں عاشر خلاف معمول آج اس وقت گھر پر تھا تو ثناء نے سوچا آج عاشر سے اس کے اور پاکیزہ کے بارے میں بات کرے
"ہاں ۔۔ ۔ ہاں ۔۔۔۔ ۔ آؤں بیٹھو ۔۔۔۔ ۔ "
عاشر نے لیپ ٹاپ کو بند کرکے سامنے پڑے ٹیبل پر رکھا اور اپنے پاس صوفے پر ثناء کو بیٹھنے کا اشارہ کیا
"عاشر ۔۔۔۔ ۔ تم میرے بھائی ہو ۔۔ ۔ میں تمہیں ایسے نہیں دیکھ سکتی ۔۔۔ ۔ میں جانتی ہوں تم امی سے ناراض ہو ان کا سزا کے ساتھ ہمیشہ برا رویہ رہا تھا ۔۔۔۔۔ ۔ میں جانتی ہوں تم سزا سے بہت پیار کرتے تھے سزا کو بھولنا تمہارے لئے بہت مشکل ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن اب پاکیزہ تمہاری بیوی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کم از کم پاکیزہ کو اس کا جائز حق تو دو ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ اس رشتے کو اچھی طرح نبھا رہی ہے ۔۔۔۔ ۔ بیہ کو اپنی سگی اولاد کی طرح پیار کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ تمہارے بھی کچھ فرض ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
ثناء نے عاشر کے چہرے کے اتارچڑھاؤ دیکھے لیکن اپنی بات مکمل کرکے ہی رکی
"ثناء مجھے اس ٹو پک پر کوئی بات نہیں کرنی ۔۔۔۔۔۔ ۔"
عاشر نے دھیمے لہجے اپنانا چاہا لیکن نا چاہتے ہوئے بھی اس نے سختی سے کہا
"عاشر ایک لڑکی کے ہزار ارمان ہوتے ہیں ۔۔۔ ۔ تم دونوں کا نکاح بہت سادگی سے ہوا ہے۔۔ ۔ لیکن اب وہ تمہارے نکاح میں ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ بہت اچھی لڑکی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اس سے بہتر بیہ کا کوئی اتنا خیال نہیں رکھ سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
ثناء نے عاشر کو التجا ئیہ نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا
"ثناء اس سے کہو میری بیٹی سے دور رہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ مجھے کسی کا کوئی احسان نہیں چاہیے ۔۔۔۔۔ ۔"
عاشر کے چہرے پر بے انتہا سختی تھی وہ ایسا نہیں تھا لیکن کچھ حادثے انسان کو بدل دیتے ہیں
"عاشر کب تک ایسے رہو گے ۔۔۔۔۔ ۔ وہ کب تک تمہارا یہ سرد رویہ برداشت کرے گی ۔۔۔۔ ۔ کچھ تو احساس کرو اس کا ۔۔۔۔ ۔"
ثناء تو آج ٹھان کے آئی تھی کہ عاشر کو احساس ضرور دلائے گی
"تو نہ کرے برداشت ۔۔۔۔ ۔ مجھے کسی کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ ۔ "
اب کے عاشر کی آواز اونچی ہو گئی تھی
"عاشر ۔۔۔ ۔ امی بھی نوٹ کر رہی ہیں تمہارا رویہ پاکیزہ کے ساتھ ۔۔۔۔۔ ۔ تم بات تو دور کی بات اس کی طرف دیکھتے بھی نہیں ہو ۔۔۔۔ ۔ کیا کمی ہے اس میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
عاشر کی بات پہ ثناء کا دل دکھا تھا اس کا بھائی تو بہت احساس کرنے والا تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔ وقت نے اسے بے حس بنا دیا تھا
"امی نے شادی کروا دی نا بس اب میری مرضی میں نبھاؤ یا نہ نبھاؤں ۔۔۔۔۔ ۔ انہیں پتہ ہونا چاہیے زبردستی کی شادی کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
عاشر کے لہجے میں اذیت ثناء نے بھی محسوس کی تھی وہ جانتی تھی عاشر سزا کو بھول نہیں پا رہا کیوں کہ مرد اپنی پہلی محبت کو کبھی نہیں بھولتا
"عاشر ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
ثناء نے کچھ اور کہنا چاہا لیکن عاشر اٹھ کھڑا ہوا اور ثناء کو کچھ کہنے سے ہاتھ کے اشارے سے روک دیا اور کمرے سے باہر چلا گیا ثناء نے اپنے بھائی کو جاتا دیکھا اور خود بھی اس کے کمرے سے نکل کراپنے کمرے میں آگئی
ثناء کا شوہر ملک سے باہر جاب کرتا تھا ثناء بھی پہلے اپنے شوہر کے ساتھ ہی تھی لیکن ت عاشر کی بیوی سزا کی مو کی وجہ سے اسے پاکستان آنا پڑا کیونکہ اکیلی ان کی امی بیہ کو سنبھال نہیں سکتی تھیں اور نہ وہ بیہ کو نوکروں کے ہوالے کر سکتے تھے ناہید بیگم کے تین بچے تھے سب سے بڑی ثناء پھر عاشر ،اور پھر سلمان
سلمان نے اپنا بزنس اسلام آباد میں سیٹل کیا ہوا تھا
ناہید بیگم نے عاشر کی بیوی کے مرنے کے دو ماہ بعد اپنی بہن سے پاکیزہ کا رشتہ مانگا اور کسی طرح انہیں راضی کر لیا پھر مرنے کی دھمکی دےکر عاشر کو بھی نکاح کے لئے راضی کر لیا
❤❤💔💔❤❤
زمان اپنے کمرے میں اندھیرا کیے صوفے پہ بیٹھا تھا دونوں ٹانگیں سامنے پڑے ٹیبل پر رکھی ہوئی تھی اور مسلسل سگریٹ نوشی کر رہا تھا وہ اب تک سگریٹ کی تین ڈبیاں ختم کر چکا تھا ٹراؤزر۔ اور ٹی شرٹ پہنے وہ آرام لباس میں تھا وہ کسی گہری سوچ میں ڈوبا ہوا تھاجس کے تسلسل کو موبائل فون کی بیل نے تو ڑا پاس پڑا فون اٹھا کر سکرین پر نمبر دیکھا اور بس کر کے کان سے لگا لیا
"ہاں شاہد ۔۔۔۔۔۔۔ کیا خبر ہے ۔۔۔۔۔؟؟؟ ؟ "