Chapter 21: باب 21

فنکشن باہر لان میں تھا وہ رامین کو لے کر لان کی جانب بڑھی تھی

سب کی نظریں رامین سے لے کر حورین پر رکیں تھیں وہ دونوں بہنیں حسن میں اپنی مثال آپ تھیں وہاں موجود ہر شخص بس ان دو بہنوں کو دیکھ رہا تھا

حورین ، رامین کو لے کر سٹیج کی جانب بڑھی جہاں علی زمان کے ساتھ بیٹھا تھا

آگے بڑھ کر علی نے رامین کا ہاتھ پکڑا اور اسے لیے اپنے ساتھ بیٹھ گیا

زمان بھی حورین کو مبہوت سا دیکھنے لگا پھر اس کے قریب گیا اور اس کی کمر کے گرد اپنا بازو پھیلا کر اپنے ساتھ لگایا حورین نے آس پاس دیکھا لوگ انہیں ہی دیکھ رہے تھے

"غضب ڈھا رہی ہو ڈارلنگ ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

اس کے کان کے قریب زمان نے سرگوشی کی

"زمان سب ہمیں ہی دیکھ رہے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ پلیز لیو می ۔۔۔۔ ۔"

سب کی ستا ئشی نظریں خود پر مرکوز دیکھ کر وہ شاید گھبرائی تھی التجا ئیہ انداز میں بولی

"سو واٹ بےبی ۔۔۔۔۔۔ ۔ دیکھنے دو ۔۔۔۔ ۔ آئی ڈونٹ کیئر ۔۔۔۔۔ ۔ "

وہ اور قریب ہوا تھا اس کے

"حور ین میں نے فنکشن میں خاندان والوں کو ،اور سب باقی جاننے والوں کو بلایا ہے۔ ۔۔۔۔ ۔ ایکچولی میں دنیا کو اپنی بیوی اور بیٹے سے انٹروڈیوس کروانا چاہتا ہوں ۔۔۔۔۔۔ ۔ ایک نام ہے میرا ۔۔۔۔۔ ۔ ہمارے خاندان کا ۔۔۔۔۔ ۔ آخر عاشر شاہ کی بہو ہو تم ۔۔۔۔۔ ۔ زمان شاہ کی بیوی ہو ۔۔۔۔۔ ۔

وہ اسے دیکھتا ہوا سنجیدگی سے بولنے لگا حورین بھی اسے ہی دیکھنے لگی ت

میں جانتا ہوں ماضی میں جیسے حالات رہے ۔۔۔۔ ۔ اس وجہ سے تمہیں وہ مان نہیں دے سکا ۔۔۔ ۔ وہ عز نہیں دے سکا جس کی تم حق دار تھی ۔۔۔ ۔ لیکن اب تمہیں وہ مان بھی ملے گا وہ عزت بھی ملے گی جو تم ڑزرو کرتی ہو ۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان کے لہجے کی مضبوطی دیکھ کر حورین کے دل میں سکون ہی سکون ایرا تھا

وہ پچھلے چھ سال سے ایک اذیت سے گزر رہی تھی وہ عورت جو مرد کے بغیر زندگی گزارتی ہے اس کی تکلیف کا شاید کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا لوگوں کی نظریں اس عورت کا جینا مشکل کر دیتی ہیں وہ آج زمان کا مان اسے سرخرو کر رہا تھا

***

"ارے پاکیزہ یہ زمان کے ساتھ لڑکی کون ہے ۔۔۔ ؟"

پاکیزہ سٹیج پر براجمان تھیں اور یہ ان کے خاندان کی کوئی عورت تھیں

"یہ میری بہو ہے ۔۔۔۔ ۔ زمان کی بیوی ۔۔۔۔۔ ۔ آپ لوگ تو جانتے ہی ہے زمان اور حورین کے نکاح کے بارے میں ۔۔۔۔۔ ۔ کچھ عرصہ حورین ملک سے باہر تھی ۔۔۔۔ ۔ ماشااللہ ڈاکٹر بن گئی ہے اب تو ۔۔۔ ۔ اب میری بہو اور پوتا یہی حویلی میں رہیں گے ۔۔۔ ۔ آخر میرا پوتا ہی وارث ہے اب حویلی کا ۔۔۔۔۔ ۔ "

ان کے لہجے میں فخر تھا وہ حورین اور زمان کو دیکھتے ہوئے بولیں جو سامنے ڈی ایس پی صاحب کی بیوی سے محو گفتگو تھے

"دادو ۔۔۔۔۔ ۔"

اسی دوران عرش ان کے پاس آ یا تو انہوں نے اسے اپنے سینے سے لگا لیا

"واہ ماشااللہ ۔۔۔۔۔۔ ۔ بہت پیاری بہو ہے ۔۔۔۔۔ ۔ اور تمہارا پوتا بھی بہت پیارا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ خاتون خوشدلی سے بولیں تھیں

***

کچھ دیر میں نکاح ہواتو سب مبارک باد دینے لگے

"مبارک ہو مائی بیوٹیفل وائف ۔۔۔۔ ۔ آخر کو اپنا بنا ہی کیا میں نے تمہیں ۔۔۔۔ ۔ اب بھاگ نہیں سکو گی مجھ سے ۔۔۔ ۔ چند دنوں میں رخصت کر کے لے جاؤں گا اپنی بیوی کو ۔۔۔۔ ۔"

علی نے ساتھ بیٹھی رامین کے کانوں میں سرگوشی کی

"ہممم دیکھتے ہیں ۔۔ ۔ "

رامین اس کی بات سن کر مسکرا کر بولی

یقینا اس نے علی کو کافی نظر انداز کیا تھا اور اب بدلا لینے کی باری علی کی تھی

لیکن وہ بھی رامین تھی کہاں ہار ماننے والی تھی

"بائی دا وے اچھی لگ رہی ہو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

علی نے پھر سرگوشی کی تھی اس کے کان میں

" ہممم۔۔۔ ۔ تم بھی ۔۔۔۔۔۔ ۔"

رامین بھی مسکرا کر بولی

حورین اور زمان بھی سٹیج پر موجود تھے

"چل بھئی علی اب ایک بات اپنی کان کھول کر سن لے ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان کی رعب دار آواز نے سب کو اپنی جانب متوجہ کیا

"کیا بات ہے یار ۔۔۔ ۔ "

علی زمان کے سنجیدہ تاثرات کے پیچھے چھپی اس کی شرارت محسوس کر چکا تھا

"دیکھ یہ میری بہن ہے اور اگر غلطی سے بھی میری بہن کی آنکھوں میں آنسو آیا تو۔۔۔۔!!!!!!۔۔۔ ۔"

زمان نے انگلی اٹھا کر جیسے اسے وارن کیا اور رامین کی سائیڈ پر آ گیا

رامین نے ایک ادا سے علی کو دیکھا جیسے کہہ رہی ہو میرے سے بعدمیں نبٹنا پہلے میرے بھائی کا مقابلہ تو کر لو "زمان شاہ صاحب آپ اپنی بہن کو سمجھائیں یہ زیادہ بہتر ہو گا ۔۔۔۔ ۔ کیونکہ شاید ابھی آپ اپنی بہن کو جانتے نہیں ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین بولتی ہوئی علی کی سائیڈ پر آئی

"آپی ۔۔۔۔ ۔ آپ میری بہن ہیں ۔۔۔۔ ۔"

رامین کو حورین کا علی کی سائیڈ لینا خاصہ برا لگا

منہ بسورتی بولی

"اوہ تو پارٹی چینج ۔۔۔۔ ۔ اٹس اوکے رامین تمہارا بھائی تمہارے ساتھ ہے نا ۔۔۔۔۔ ۔"

زمان حورین کو دیکھتا ہوا بولا

"ہاں تو اگر تو اپنی بہن کا ساتھ دے سکتا ہے تو ۔۔۔۔ ۔ میری بہن نہیں میرا ساتھ دے سکتی کیا ۔۔۔۔۔ ۔"

علی رامین کے چہرے پر نظریں مرکوز کیے ہوئے زمان سے مخاطب تھا

"ڈیٹس ناٹ فیئر ڈیڈ۔۔۔۔۔ ۔"

سٹیج پر آتا ہوا عرش ان کی باتیں سن چکا تھا

مایوسی سے بولتا ہوا زمان کے پاس آیا

وہ دونوں باپ بیٹا کتنے پیارے لگ رہے تھے آج حورین نے دل میں نظر اتاری انکی

" واٹ ہیپنڈ پرنس ۔۔۔۔۔ ۔"

زمان نے جھک کر اس کے گالوں پر بوسہ دے کر پوچھا

اب سب عرش کی طرف متوجہ تھے

"ارے کیا ہوا میرے پوتے کو۔۔۔ ۔ یہاں آؤ ۔۔۔۔ ۔ دادی کو بتاؤ میرے بچے ۔۔۔ ۔"

پاکیزہ شاہ نے عرش کو اپنی طرف آنے کو کہا

"دادو ۔۔۔۔ ۔ ڈیٹس ناٹ فیئر ۔۔۔۔ ۔ "

عرش ان کے پاس آکر بولا

"ارے بتاؤ تو میرے پوتے کو کسی نے کچھ کہا ۔۔۔۔۔۔؟ ؟"

وہ لاڈ سے بولی تھی

سب ان کی طرف متوجہ تھے

"دادو لک ۔۔۔۔ ۔ مام ، علی چاچو کی بہن ہیں۔۔۔۔ ۔ اور آنی ، ڈیڈ کی بہن ہیں ۔۔۔۔ ۔ تو میری بہن کیوں نہیں ہے ۔۔۔۔۔ ۔ آئی وانٹ سسٹر ۔۔۔۔۔۔ ۔"

عرش معصومیت سے بولا تھا

جبکہ اس کی بات پر زمان نے قہقہہ لگایا

پاکیزہ نے پوتے کا ماتھا چوما

علی اور رامین بھی ہنسنے لگے تھے

جبکہ حورین کو اس وقت وہاں کھڑا ہونا مشکل ہو رہا تھا اس کے گلابی گال کچھ اور گلابی ہو گئے تھے وہ جلدی سے سٹیج سے اتری تھی

اس کے شرمانے پر زمان سمیت سب ہنسنے لگے تھے پاکیزہ نے اپنے بچوں کو خوش دیکھ کر دل میں ان کی خوشی قائم رہنے کی دعا مانگی

***

فنکشن ختم ہوا اور سب مہمان جا چکے تھے عرش کو اس کے کمرے میں سلا کر وہ رامین کے پاس آئی تھی

رامین بھی تھکاوٹ کی وجہ سے چینج کر کے فریش ہوئی اور اب سونے کے لیے لیٹ گئی تھی

حورین ، پاکیزہ شاہ کو دوا دے کر اب زینے طے کرنے لگی اس کا رخ اپنے کمرے کی جانب تھا وہ ابھی بھی ساڑھی میں ملبوس تھی

جب وہ کمرے میں داخل ہوئی تو زمان چینج کر کے بیڈ پر لیٹ چکا تھا

"یار کب سے ویب کررہا تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

اسے کمرے میں آتا دیکھ کر وہ موبائل ایک طرف رکھتا ہوا بولا

"آپ سوئے نہیں ابھی ۔۔۔۔۔۔ ۔"

حورین دروازہ بند کر کے بیڈ کے قریب کھڑی اس سے پوچھنے لگی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں وہ آرام دہ سا لیٹا تھا "بے بی سو کیسے جاتا ۔۔۔۔۔ ۔ پتہ ہے کب سے کنٹرول کیا ہوا ہے خود پہ ۔۔۔۔ ۔ تمہیں دیکھ کر دل کر رہا تھا بس کوئی نہ ہو تم اور میں ہوں ۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان کی معنی خیز گفتگو کا مفہوم حورین سمجھ چکی تھی اسی لیے نظریں جھکا لیں

"کم حورین ۔۔۔۔ ۔ "

اب اس نے حورین کا ہاتھ پکڑ کر اپنے پاس بیڈ پر بیٹھا لیا

"یہ تمہارے لیے ۔۔۔۔ ۔ اس رنگ کو ہمیشہ پہنے رکھنا پلیز ۔۔۔۔ ۔"

وہ باکس میں سے ایک خوبصورت رنگ نکال کر حورین کو پہناتا ہوا بولا

جبکہ حورین صرف مسکرائی تھی

"ان سالوں میں ہمارے درمیان کچھ فاصلے آ گئے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ حورین ۔۔۔۔۔ ۔ میں منہ سے کوئی بڑی بری باتیں نہیں کروں گا ۔۔۔۔ ۔ کہ میں تمہارے لئے یہ کر سکتا ہوں ۔۔۔ ۔ وہ کر سکتا ہوں ۔۔۔۔ ۔ ہاں لیکن ۔۔۔۔ ۔ اپنے عمل سے ہمیشہ تمہیں بتاؤ گا کہ تم کتنی اہم ہو میرے لیے ۔۔۔۔ ۔ "

حورین کو اپنے قریب تر کر کے وہ اس کے وجود پر نظریں گاڑے بول رہا تھا

دونوں کی دھڑکنیں شور مچا رہیں تھیں

"مائی لو ۔۔۔۔۔ ۔"

اپنی بات کے اختتام پر اس نے حورین کے دائیں گال پر بوسہ دیا

حورین نے اپنی آنکھیں بند کر لیں

"مائی ورڈ ۔۔۔۔ ۔"

اب اس نے حورین کے بائیں گال پر بوسہ دیا

زمان کے محبت بھرے لمس کو محسوس کرکے اس کی دھڑکنیں بے ترتیب ہونے لگیں

"مائی لائف لائن ۔۔۔۔۔۔ ۔"

باری باری حورین کی بند آنکھوں پر اپنے لب رکھنے کے بعد وہ بولا

"آئی لو یو حورین ۔۔۔۔۔ ۔"

خمار آلود لہجے میں کہتا ہوا اب وہ اس کے لبوں پر جھکا

"زز زمان ۔۔۔۔ ۔"

وہ زمان کے ارادے کو بھانپ گئی تھی

"میرے لب اس کے تقدس میں ہلتے ہی نہیں

اسے کہو میری آنکھوں میں اظہار محبت دیکھے"

"واؤ یار تم نے تو مجھے شاعر بھی بنا دیا۔۔۔۔ ۔"

وہ چہکتا ہوا بولا جبکہ حورین آج کچھ بول ہی نہیں پا رہی تھی

"پھر کیا خیال ہے عرش کی بات پر غور کیا جائے۔۔۔۔ ۔"

زمان کی بات پر وہ پھر سے نظریں جھکا گئی اس کے چہرے پر حیا کے رنگ زمان کو اپنا دیوا نہ بنا رہے تھے

"جان اجازت ہے ۔۔۔۔۔ ۔ ؟ ؟"

زمان اس کا چہرہ تھام کر آنکھوں میں لہجے میں محبت سموئے بولا

زمان کی بات پر حورین نے اپنا سر اس کے سینے پر رکھ دیا

جبکہ زمان حورین کے اس انداز پر مسکرایا

عجب نشہ ہے تیری قریب میں کہ جی چاہے

یہ زندگی تیری آغوش میں گزر جائے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

چھ سال بعد

"اشعر ۔۔۔۔ ۔ فیثس یوار بریک فاسٹ کوئی کلی ۔۔۔۔ ۔ اینڈ عرش یو آلسو بیٹا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

برڈ پر جیم لگا کر وہ پانچ سالہ اشعر کو دیتی بولی تھی

یہ ڈائننگ ہال کا منظر تھا

سر براہی کرسی پر پاکیزہ شاہ بیٹھیں تھی خود بھی ناشتہ کرتیں بچوں کو دیکھ رہیں تھیں

،ان کے دائیں جانب عرش اور اس کے ساتھ اشعر بیٹھا تھا

وہ دونوں سکول یونیفارم میں ملبوس تھے

جبکہ حورین ان کے بائیں جانب بیٹھی تھی اور حورین کے ساتھ چار سالہ ایک گول مٹول سی عروہ بیٹھی تھی حورین اپنے ساتھ بیٹھی عروہ کو اپنے ہاتھوں سے ناشتہ بھی کروا رہی تھی

اور ساتھ ساتھ سامنے بیٹھے عرش اور اشعر کو ہدایت بھی کر رہی تھی

"سکول سے دیر ہو رہی ہے ۔۔۔ ۔ ہری اپ بچوں ۔۔۔۔۔ ۔"

" عروہ آپ نے کوئی شرارت نہیں کرنی سکول میں ۔۔۔۔ ۔ یو نو دیٹ ۔۔۔۔ ۔ آج آپ کا فرسٹ ڈے ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ مام کو کوئی شکایت نہیں ملنی چاہیے ۔۔۔۔۔ ۔ آر یو انڈرسٹینڈ ۔۔۔۔۔ ۔ ؟؟؟ ؟ "

وہ نرم لہجے میں لیکن وارننگ دیتے ہوئے انداز میں عروہ سے بولی تھی

"یس مام ۔۔۔۔ ۔"

چہرے پر بلا کی معصومیت تھی بچی کے ۔۔۔۔ ۔

بھرا ہوا منہ چلاتے وہ بولی تھی

"بی بی جی ۔۔۔۔۔۔ ۔ شاہ جی آپ کو بلا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

اسی وقت ایک ملازمہ نے آ کر حورین سے کہا

"ہممم آپ ایسا کریں بچوں کے بیگز لے آئیں روم سے ۔۔۔۔۔ ۔ "

یہ کہتے ہوئے وہ اٹھ گئی تھی اور زینے طے کرتی ہوئی اپنے روم کی جانب بڑھی

"یار حورین میرا موبائل کہاں ہے ۔۔۔۔۔۔؟ ؟"

وہ جب کمرے میں داخل ہوئی تو زمان آئینے کے سامنے کھڑا بالوں میں برش کر رہا تھا شیشے سے حورین کو دیکھتے وہ بولا

وہ پولیس یونیفارم پہنے بلکل تیار کھڑا تھا

"زمان آپ نے ہی کہا تھا کہ چارجنگ پر لگا دوں ۔۔۔۔۔ ۔ "

وہ موبائل چارجنگ سے ہٹاتے ہوئے بولی

"اوہ بےبی یو نو ۔۔۔۔۔ ۔ تمہارے بغیر کچھ نہیں ہے زمان ۔۔۔۔۔ ۔"

وہ کہتا ہوا مسکرایا تھا

اس کی بات پر حورین کے لبوں پر مسکراہٹ رینگی تھی

"ہائے آج بھی اتنا شرماتی ہو یار تم ۔۔۔۔ ۔ اوہ لو یو ڈارلنگ ۔۔۔۔ ۔ "

زمان نے آگے بڑھ کر اس کی کمر کے گرد اپنا حصار بنا کر اپنے قریب کیا

"افففف یار آپ دن میں ایک ہزار بار آئی لو یو بولتے ہیں ۔۔۔۔ ۔ آپ مجھے یہ بتائیں۔ ۔۔۔ ۔ آپ ڈیوٹی نہیں کرتے کیا ۔۔۔۔۔ ۔ مطلب ۔۔۔ ۔ یار ہزار بار کال کرتے ہیں ۔۔۔۔ ۔ میسجز کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ اور بولتے کیا صرف یہ عجیب باتیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ اپنی ہنسی دبائے سنجیدگی سے بولی

"یار یہ عجیب باتیں تھوڑی ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ یہ تو میرا محبت کرنے کا انداز ہے ۔۔۔۔۔ ۔"

وہ اب اس کی گردن پر جھکتا بولا تھا

"زمان آپ دن بہ دن چھیچھورے ہوتے جا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین نے اسے تھوڑا پیچھے کیا تھا

لیکن وہ اپنے لب رکھ چکا تھا

"محبت چیک کرو یار میری ۔۔۔۔۔۔ ۔ اپنی یف ڈیوٹی میں بھی اتنا ٹائم دیتا ہوں تمہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کہاں ملے گی ایسی محبت ۔۔۔ ۔"

زمان نے فل فلمی انداز میں کہا تو حورین کی ہنسی نکل گئی

"ج زمان دیر ہو رہی ہے ۔۔۔ ۔ بچے ویب کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ یو نو ۔۔۔۔۔ ۔ عروہ کا فرسٹ ڈے ہے آ سکول کا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین نے نظریں جھکا کر کہا

"اوہ ۔۔۔۔ ۔ ہاں یاد آ گیا ۔۔۔۔ ۔"

"کہاں ہے میری پرنسز ۔۔۔۔۔۔؟ ؟"

"نیچے ہے وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ جلدی سے بولی

جبکہ ہاتھ ابھی بھی حورین کی کمر کے گرد حائل تھا

"سوری سوری مام ڈیڈ ۔۔۔۔۔ ۔ میں نے کچھ نہیں دیکھا "

عروہ دروازے کے پاس کھڑی اپنی آنکھوں پر اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھ رکھے شرارت سے بولی تھی

اور ہنستے ہوئے وہاں سے بھاگ گئی تھی

"ہاہاہاہاہاہا ۔۔۔۔۔ ۔"

زمان کا قہقہہ فضا میں گونجا

"ہاااا دیکھیں زرا بہت زیادہ تیز ہو گئی ہے یہ "

حورین کو سمجھ نہ آیا تھا اچانک یہ ہوا کیا ہے

"کیا یار بچی ہے ۔۔۔۔ ۔ اور دیکھو اتنی اچھی بچی ہے ۔۔۔۔ ۔ مام ڈیڈ کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتی ۔۔۔۔ ۔"

وہ پھر سے حورین کے چہرے پر جھکتا ہوا بولا

"زمان آپ واقعی بہت چھچھورے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔"

وہ زمان کے سینے پر ہاتھ رکھ کر اسے پیچھے کرنے کی کوشش کرتی ہے

"تھینک یو ڈارلنگ اتنی تعریف کے لیے ۔۔۔ ۔"

زمان سر خم کرکے بولا

"کچھ تھوڑی سی شرم کر لیا کریں ۔۔۔۔۔ ۔ تین بچوں کے باپ ہیں اب آپ ۔۔۔۔۔ ۔ "

وہ زمان شاہ کو شرم دلا رہی تھی لیکن بے سود

"یار جب تم جیسی خوبصورت بیوی پاس ہو تو دیوانہ تو ہونا ہے نا ۔۔۔ اور پھر شرم کیسی ۔۔۔۔ ۔ "

وہ ایک آنکھیں دبا کر بولا

"بہت کرم نوازی آپ کی شاہ صاحب ۔۔۔۔۔۔ ۔ اب چلیں نیچے نہیں تو پتا آپ کی خہ پرنسز پھر آ جائے گی ۔۔۔۔ ۔"

وہ ایک ادا سے بولی تھی کہ زمان کو جی بھر کر پیار آیا تھا اس پر

"ہاہاہا چلو ۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ دونوں ساتھ چلتے ہوئے نیچے آئے تھے

"السلام علیکم ماما ۔۔۔۔۔ ۔ "

ڈائننگ ہال میں پہنچ کر اس نے پاکیزہ کو سلام کیا

" اوو پرنسز۔۔۔۔۔۔ ۔ بہت کیوٹ لگ رہی ہے میری بیٹی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان عروہ کو اٹھا کر اس کی جگہ بیٹھا اور اسے اپنی گود میں بٹھایا

"ڈیڈ مجھے لیٹ ہو رہا ۔۔۔۔۔ ۔ آج میرا فرسٹ ڈے ہے سکول کا ۔۔۔۔ ۔ اور فرسٹ ڈے ہی لیٹ ۔۔۔۔ ۔ " وہ کیوٹ سی بچی منہ بسور کے بولی

"اووو سوری پرنسز ۔۔۔۔ ۔ اوکے بس پانچ منٹ دو ڈیڈ کو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان اسے گود میں بٹھائے ناشتہ کرنے لگا

"ڈیڈ آج آپ ہمیں لینے آئیں گے ۔۔۔۔۔ ۔ اور ہم سب باہر گھومنے بھی جائیں گے۔۔ ۔ "

عرش نے زمان کو دیکھتے ہوئے کہا

"اوکے بیٹا ۔۔۔۔۔۔ ۔"

زمان فورا رضامند ہوگیا

ایسا ہو سکتا تھا کیا زمان شاہ کے بچے کوئی خواہش کریں اور زمان شاہ انکار کرے

"اوو یا ۔۔۔۔۔۔ ۔ ڈیڈ لینے آئیں گے ۔۔۔۔ ۔ بہت مرا آئے گا بھائی ۔۔۔۔۔ ۔ "

اشعر نے خوش ہوتے ہوئے عرش سے کہا

"لیکن زمان آپ کیسے آئیں گے ۔۔۔۔۔ ۔ یو ڈونٹ وری ۔۔۔۔۔ ۔ میں رسیو کر لوں گی بچوں کو ۔۔۔۔ ۔ ویسے بھی آج میں نے ہاسپٹل سے جلدی آ جانا ہے ۔۔۔ ۔ ڈیڈ شام کو لے جائیں گے بچوں۔۔۔ ۔ "

حورین اس کی مصروفیت کا سوچ کر بولی

"نو مام ۔۔۔۔۔ ۔ ڈیڈ آپ آئیں گے ۔۔۔۔ ۔"

عروہ اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے زمان کا چہرہ تھام کر بولی

"اوکے پرنسز ۔۔۔۔۔ ۔"

زمان عروہ کو گال پر بوسہ دیتا ہوا بولا

"حور ین آج میں پہلے تمہیں یک کروں گا ہاسپٹل سے ۔۔۔ ۔ پھر بچوں کو لے کر چلیں گے۔ ۔۔۔ ۔ ماما بلکہ آپ بھی چلیں ۔۔۔ ۔"

وہ پہلے حورین سے پھر پاکیزہ سے مخاطب ہوا جو انہیں دیکھ کر خوش ہو رہیں

"ارے نہیں نہیں بیٹا ۔۔۔۔۔ ۔ تم بچوں کو لے کر جاؤ ۔۔۔۔ ۔"

"بڑی ماما چلیے گا نا آپ بھی ۔۔۔۔ ۔"

حورین نے بھی انہیں راضی کرنا چاہا

"ارے نہیں بیٹا ۔۔۔۔ ۔ تم لوگ جانا۔۔۔۔۔ ۔"

"دادو تو کبھی جاتی ہی نہیں ہیں ۔۔۔ ۔"

یہ عروہ تھی جو چہرے پہ ڈھیروں معصومیت لیے بولی تھی

"ہاہا میری بچی دادو بوڑھی ہو گئیں ہیں نا کیا کروں گی جا کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

وہ بہت محبت سے بولی تھیں

"ویک اینڈ پہ پکنک پلین کرتے ہیں بیچ پہ ۔۔۔۔۔ ۔ علی، رامین کو بھی بول دینا بچوں کے ساتھ آجائیں ۔۔۔۔ ۔ پھر دادو کو بھی لے جائیں گے "

زمان پہلے حورین سے پھر عروہ سے مخاطب ہوا

"اللہ میرے بچوں کو خوش اور آباد رکھیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

پاکیزہ نے جاتے ہوئے ان سب کو دیکھ کر دعا دی

***

"حور ین میری جان اٹھ جاؤ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

زمان اس پر جھکا اسے جگانے کی کوشش کر رہا تھا

رات کو حورین کو بخار ہو گیا تھا جس وجہ سے وہ دوائی کھا کر سو گئی تھی اور ابھی زمان اسے نماز کے لیے جگا رہا تھا وہ روز ایک ساتھ نماز ادا کرتے تھے

حورین آنکھیں وا کر کے زمان کو بغور دیکھنے لگی

وہ سفید شلوار قمیض پہنے وضو کیے کھڑا تھا وضو کا پانی قطروں کی صورت میں اس کے چہرے پر موجود تھا

"اب کیسی طبیعت ہے میری جان ۔۔۔۔۔۔۔؟ ؟"

زمان نے اس کا ماتھا چھو کر بخار چیک کیا

"الحمداللہ ۔۔۔۔ ۔ "

وہ تھوڑا مسکرا کر بولی

"شکر ہے۔۔ ۔"

وہ اس کے ماتھے پر بوسہ دے کر گویا ہوا

"زمان ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

حورین نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے پکارا

"جی میری جان ۔۔۔۔ ۔"

زمان کے چہرے سے قطرہ حورین کے چہرے پر گرا تو اک پل کو حورین نے آنکھیں بند کیں اور پھر آنکھیں کھولیں اسے تکنے لگی

وہ بہت حسین لگا حورین کو ۔۔۔ ۔

"اذان ہو گئی ۔۔۔۔۔۔؟؟ ؟"

وہ اس کا ہاتھ تھامے بولی

"نہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

"اچھا ۔۔۔۔۔۔ ۔"

اور پھر حورین اٹھی اور واشروم میں چلی گئی

جب تک حورین وضو کر کے آئی زمان اس کا اور اپنا مصلہ بچھا چکا تھا

اور پھر دونوں نے ایک ساتھ تہجد ادا کی

"اللہ تیرا شکر تو نے مجھے ایسی بیوی عطا کی جو میرے ایمان میں میری بہترین مددگار ثابت ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ مجھے ہمت دیں کہ میں اس کا ہر حق ادا کر سکوں ۔۔۔۔۔ ۔

جتنی تکلیفیں میں نے اسے دیں ہیں اس کاکفارا تو شاید نہیں ہے ۔۔۔۔۔ ۔ لیکن اب میری وجہ سے اس کی آنکھوں میں کبھی آنسو نہ آئے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

میں محافظ ہوں اس کا ۔۔۔۔ ۔ مجھے ہمت دیں کہ میں اس کی ہر طرح سے حفاظت کر سکوں ۔۔۔۔ ۔ مجھے ایک اچھا بیٹا ۔۔۔۔۔ ۔ بہترین شوہر ۔۔۔۔۔ ۔ اور اچھا باپ بننے کی توفیق عطا کر ۔۔۔ ۔

مجھے میرے پیشے کے ساتھ انصاف کرنے والا رکھنا ۔۔۔ ۔ میں اس قابل نہیں تھا جتنا تو نے نوازا مجھے ۔۔۔ ۔

میری خطائیں معاف کیں ۔۔۔۔۔ ۔ شکر میرے مولا ۔۔۔۔ ۔ کون کہتا ہے تو نہیں سینا ۔۔۔۔ ۔ میرے ما لک تو ۔۔ ۔ تو مجھ جیسے گناہ گار کی بھی سینا ہے ۔۔۔ ۔ شکر میرے مولا ۔۔۔۔ ۔"

اس کا چہرہ آنسوؤں سے تر تھا وہ بچوں کی طرح دعا مانگتا تھا

بیشک وہ ہر گناہ معاف کرتا ہے لیکن توبہ سچی ہونی چاہیے اور پھر گناہ نہ کرنے کا سچے دل سے اعتراف ہونا چاہیے

"میرے اللہ شکر کے سوا اور کیا کہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ مجھ پر تو تیرا کرم ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ کئی سال پہلے تجھ پر چھوڑ دیا تھا سب ۔۔ ۔ اس وقت سے ہر فکر سے آزاد ہوں ۔۔۔ ۔

جب بھی مشکل آئی تو نے بہترین راستہ دیکھایا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ مجھے ، مجھ سے جڑے ہر رشتے کا حق ادا کرنے والی رکھنا ۔۔۔ ۔ ایک بہترین ہمسفر رہو

اپنے بچوں کی اچھی تربیت کر سکوں ۔۔۔۔۔۔ ۔ میرے ہاتھ انسانی زندگیاں بچا نے میں رہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ شکر اللہ جی ۔۔۔۔۔ ہر نعمت کا ۔۔۔۔ ۔"

وہ ہر چیز سے بے فکر اپنے خالق سے محو گفتگو تھی

وہ خالق کہتا ہے جتنا شکر ادا کرو گے اتنا ہی نعمتوں میں اضافہ ہو گا

یوں ان دونوں کی ہر صبح کا آغاز ہوتا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.