وہ لوگ اس وقت لندن کے ائیر پورٹ پر موجود تھے
وہ تھوڑی اداس تھی ظاہر ہے جب آپ ایک عرصہ کسی جگہ پر رہیں تو اس جگہ ، وہاں کے لوگوں سے ا نیست ہو ہی جاتی ہےاور پھر اس جگہ کو چھوڑنا اتنا آسان نہیں ہوتا
وہ بھی چھ سال یہاں رہیں تھی اس کی اتنی یادیں وابستہ تھیں
عرش تو ویسے ہی پر جوش تھا کہ اب اس کے ڈیڈ اس کے ساتھ رہیں گے ہمیشہ ۔ ۔ اور رامین بھی خوش تھی کیونکہ بہت وقت کے بعد حورین کے چہرے پر ایک الگ خوشی دیکھی اس نے حورین کی آنکھوں میں ہنستے ہوئے اب نمی نہیں تھی
وہ تو حورین کے لیے پاکستان جانا تو کیا جان بھی دے سکتی تھی وہ بہن جو اس کے لیے سب کچھ تھی
جاتے ہوئے رامین اور عرش بھی اداس تھے آخر مانوس تھے ان جگہوں سے، وہاں مقیم لوگوں سے ۔۔ ۔
آصف صاحب اور مرین بیگم یہ وہ لوگ تھے ان کی وجہ سے آج بھی انسانیت زندہ ہے
وہ لوگ جنہوں نے ان دو معصوم لڑکیوں کے سر پر شفقت بھرا ہاتھ رکھا تھا جن کا اس وقت خدا کے سوا کوئی سہارا نہ تھا
انہوں نے حورین اور رامین کو بیٹیوں کی طرح سہارا دیا عرش کو بے ا انتہا پیار دیا
حورین ان کا کبھی تبھی الفاظ میں شکریہ ادا نہیں کر سکتی تھی لیکن وہ بے انتہا عز اور احترام کرتی تھی ان کا۔۔ ۔
حورین نے جانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے زمان کی ساری بات آصف صاحب اور مرین بیگم کے سامنے رکھی اور جیسے ایک بیٹی اجازت مانگتی ہے ماں باپ سے جانے کی ویسے ہی حورین نے اجازت مانگ کر ان کا رتبہ اور بڑھا دیا انہوں نے بھی حورین کے سر پر ہاتھ رکھ کر آنکھوں میں نمی لیے اجازت دے دی
ندا اس کی وہ دوست تھی جس نے ہر موڑ پر اس کی ہمت بڑھائی
بہنوں کی طرح آنسو پونچھ کر ہمیشہ گلے لگاتی تھی
عرش کو بلکل سگی آنی کی طرح پیار کرتی تھی
لیکن وہ خوش تھی کیونکہ وہ حورین کا گھر بستا ہوا دیکھنا چاہتی تھی
وشی آنٹی ان کی بینر جو رامین کو بلکل بھی پسند نہیں تھی
لیکن الوداع کرتے وقت ان کی آنکھوں میں بھی نمی تھی آخر وہ کیسے رامین اور عرش کی چھوٹی چھوٹی شرارتیں بھول سکتی تھیں
***
وہ لوگ کراچی ائیر پورٹ سے سیدھا حویلی آئے
علی ائیر پورٹ سے ہی اپنے گھر جا چکا تھا
اب ان کی گاڑی حویلی کے اندر داخل ہو چکی تھی
"واؤ ڈیڈ ۔۔۔۔۔ ۔ واٹ آ بیوٹیفل ہاؤس ۔۔۔۔۔ ۔ "
عرش گاڑی سے نکل کر اس پرانی حویلی کو دیکھ کر بولا جو آج بھی اپنی مثال آپ تھی
،پرانے طرز پر بنی یہ حویلی جو کئی کنال پر مشتمل تھی وسیع و عریض گارڈن
آس پاس کچھ مرد و زن ملازم سر جھکائے کھڑے تھے
عرش کی بات پر حورین نے بھی حویلی کو بغور دیکھا
جب وہ کئی سال پہلے یہاں لائی گئی تھی اس وقت اسے یہ حویلی قید خانہ لگی تھی جہاں وہ اس ستمگر کے حکم پر لائی گئی تھی
لیکن آج وہ ایک شان سے آئی تھی کیونکہ آج وہ اپنے ہمسفر کے ساتھ آئی تھی
"اور آپ کو پتہ ہے عرش یہ بیوٹیفل گھر کس کا ہے ۔۔۔۔۔ ؟"
عرش کے دونوں گالوں پر پیار کرتے ہوئے زمان خوشی سے بولا
"کس کا ہے ۔۔۔۔۔؟؟ ؟"
عرش نے اپنی آنکھیں تھوڑی اور بڑی کرتے ہوئے پوچھا
"یہ میرے شیر بیٹے عرش علی شاہ کا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے جھک کر اس کی چھوٹی سی ناک دباتے ہوئے کہا
"ریئلی ۔۔۔۔۔ ۔ ڈیڈ ۔۔۔۔ ۔"!!
عرش کی آنکھیں بھی مسکرا رہیں تھیں
"جی میرے شہزادے ۔۔۔۔۔۔ ۔"
زمان کو عرش کی معصومیت پر جی بھر کر پیار آیا
"ڈیڈ مجھے وہ دیکھنا ہے آنی میرے ساتھ آئیں نا ۔۔۔۔۔ ۔ "
عرش کی نظر دور کسی خوبصورت گھوڑے پر گئی تھی اور وہ رامین کا ہاتھ پکڑ کر زمان کو کہتا ہوا چلا گیا جبکہ رامین بھی پرجوش سی عرش کے ہمراہ ہو لی
اس سے پہلے زمان کچھ کہتا وہ دونوں جا چکے تھے اب وہ حورین کی جانب متوجہ ہوا
"حور ین کیا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔ ؟"
حورین کو کھویا کھویا دیکھ کر وہ بولا
لیکن حورین کسی گہری سوچ میں ڈوبی ہوئی تھی
اب زمان بغور اسے دیکھنے لگا
وہ وائیٹ کلر کی شرٹ اور ٹراؤزر پہنے ریڈ کلر کی چادر اپنے اوپر اوڑھے ہوئے تھی
چہرہ آج بھی میک اپ سے پاک تھا ہاں ہونٹوں پر لپسٹک کا ریڈ شیڈ تھا
زمان اسے مبہوت سا دیکھنے لگا تھا
وہ خود جینز پر وائیٹ شرٹ اور بلیک جیکٹ پہنے ہوئے ہمیشہ کی طرح پرکشش لگ رہا تھا
"حور ین آ یو اوکے ۔۔۔۔۔۔۔ ؟ "
حورین کا ہاتھ پکڑ کر اس نے اپنے قریب کیا اور پوچھنے لگا
"ججج جی جی ۔۔۔۔ ۔ ایم فائن ۔۔۔۔۔ ۔"
وہ زمان کی قریب سے گھبرائی تھی یا وہاں ملازمین کی موجودگی سے
"اندر چلیں ۔۔۔۔۔۔؟ ؟ ۔۔ ۔ ماما سے ملتے ہیں پہلے ۔۔۔۔ ۔"
اس کے گال کو چھوتا وہ نرم لہجے سے گویا ہوا
"جی ۔۔۔۔۔ ۔"
وہ حورین کی دلی کیفیت کا اندازہ لگا سکتا تھا اس لیے زیادہ کچھ نہ کہا
اب وہ اندر قدم بڑھایا اسے ایک کمرے میں لے آیا
حورین کو یاد تھا یہ بڑی ماما کا کمرہ ہے
دروازے پر ہی اماں اسے دیکھائی دیں جو کمرے سے باہر آ رہیں تھیں
حورین ان کو کیسے بھول سکتی تھی
اماں بھی اسے دیکھ چکی تھیں
"سلام شاہ جی ۔۔۔ ۔ سلام بہو رانی ۔۔۔۔۔۔ ۔"
اماں نے دونوں کو محبت پاش نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا
جبکہ حورین نے آگے بڑھ کر ان کو گلے لگایا تھا
اس عزت پر اماں کی آنکھیں تشکر کے باعث بھیگ گئیں
"آج تو اس حویلی کی خوشیاں واپس آ گئیں ۔۔۔۔۔ ۔ شاہ جی ہم آپ لوگوں کا ہی انتظار کر رہے تھے ۔۔۔۔۔ ۔ ہمارے چھوٹے شاہ جی کہاں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ؟ ۔۔۔ ۔"
پر نم آنکھوں سے دیکھتی ہوئی وہ خوشی سے بول رہیں تھیں
"جی اماں آپ زرا جا کر دیکھئے گا اپنے چھوٹے شاہ کو ۔۔۔۔ ۔ وہ لوگ باہر ہی ہیں لے آئیں ماما کے روم میں ۔۔۔۔ ۔"
زمان یہ کہتا حورین کا ہاتھ پکڑ ہی کمرے میں داخل ہو چکا تھا
"السلام علیکم ماما۔۔۔۔۔۔ ۔ دیکھیں میں آپ کی بہو کو لے آیا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
کمرے میں داخل ہو کر وہ چہک کر بولا
"آ گئے میرے بچے ۔۔۔۔!!!۔۔ ۔"
بیڈ پر بیٹھی ہوئیں پاکیزہ شاہ اسے اور حورین کو دیکھ کر خوشی سے بولیں
"السلام علیکم بڑی ماما ۔۔۔۔ ۔ طبیعت کیسی ہے آپ کی ۔۔۔؟؟۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین زمان کا ہاتھ چھڑوا کر آگے بڑھی تھی
اور گلے لگی ان کے
"اپنی بیٹی کو دیکھ لیا نا تو اب بلکل ٹھیک ہو گئی طبیعت ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ اب حورین کا ماتھا چومتے ہوئے محبت سے گویا ہوئیں
جبکہ حورین بیڈ پر ان کے پاس بیٹھ چکی تھی
"بہت دعائیں کیں بچے ۔۔۔۔۔۔ ۔ تمہارے ملنے کی ۔۔۔۔۔۔ ۔ بس اتنی دعا تھی یہ آنکھیں اس وقت تک بند نا ہوں جب تک تمہیں دوبارہ نہ دیکھ لیں ۔۔۔۔۔ ۔"
وہ بھیگی آواز میں بولیں
"ایم سوری بڑی ماما ۔۔۔۔۔۔ ۔ میں نے آپ سے بھی رابطہ نہیں کیا ۔۔۔۔۔۔ ۔ بس کمزور نہیں پڑنا چا ہتی تھی ۔۔۔۔۔ ۔"
حورین کو شرمندگی ہوئیں تھی
زمان پاس ہی کھڑا جیبوں میں ہاتھ ڈالے ان کو سن رہا تھا
"ارے نہیں نہیں بیٹا ۔۔۔۔ ۔ بلکہ بہت اچھا کیا تھا تم نے ۔۔۔۔۔ ۔ تم مجھے بتاتی تو میں ما متا کے ہاتھوں مجبور ہو کر زمان کو بتا دیتی ۔۔۔۔۔۔ ۔ اچھا ہی ہے نا اسے بھی عقل آئی ۔۔۔۔۔۔ ۔ اللہ نے اسے بتایا کہ جس چیزوں کی قدر نہیں کی جاتی نا وہ چھین لی جاتی ہیں ۔۔۔ ۔ اور پھر اس وقت تک نہیں ملتی جب تک سجدے میں گڑگڑا کر نہ مانگا جائے ۔۔۔۔ ۔ "
وہ زمان کو دیکھتی ہوئی بولی
" ارے ماما اب بہو کو چھوڑیں اور اپنے پوتے سے ملیں ۔۔۔۔۔ ۔ عرش کم ہیر بیٹا ۔۔۔۔۔۔ دادی جان سے ملو۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان اماں کے ہمراہ عرش اور رامین کو داخل ہوتا دیکھ کر بولا
زمان کے کہنے پر عرش پاکیزہ شاہ کے قریب گیا تو انہوں نے اس کا ماتھا چوم کر اپنے سینے سے لگا لیا
"میں صدقے اپنے پوتے کے ۔۔۔۔۔۔ ۔ اماں دیکھو زرا بلکل زمان کا بچپن ہے ۔۔۔۔۔ ۔ آنکھوں ، ناک ، بال ۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ عرش کو چومتی ہوئیں اماں سے مخاطب ہوئیں
"جی۔۔۔۔ ۔ بی بی جی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ہو بہو زمان شاہ کی طرح ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
اماں بھی عرش اور زمان کی بلائیں لیتی ہوئی بولیں
"ماما رامین سے ملیں ۔۔۔۔۔ ۔ دیکھیں کتنی بڑی ہو گئیں ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے رامین کو دیکھتے ہوئے کہا جو کچھ فاصلے پر خاموش کھڑی تھی
"ماشااللہ یہاں آؤ بیٹا ۔۔۔۔۔ ۔ حورین کتنی بڑی ہو گئی ہے رامین ۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ اسے قریب آنے کا اشارہ کرتے ہوئے لہجے میں محبت لیے بولیں
اب حورین زمان کے ساتھ کھڑی ہو گئی تھی اور رامین پاکیزہ کے قریب بیٹھ گئی تو انہوں نے رامین کو گلے لگا لیا
"ارے میرا بچہ رونے کیوں لگی ۔۔۔۔۔۔ ۔"
ان کا پیار دیکھ کر رامین کی آنکھوں میں نمی آ گئی جسے پاکیزہ نے دیکھ لیا اور پھر سے ماتھا چوم کر اسے گلے لگا لیا "آپ کو دیکھ کر ماما کی یاد آ گئی ۔۔۔۔۔۔ ۔"
رامین بھرائی آواز میں بولی
"میں ہوں نا بڑی ماما ۔۔۔۔۔ ۔ بس میری بیٹی ۔۔۔۔۔ ۔"
***
"زمان آپ کہاں جا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔؟ ؟"
وہ اس وقت کمرے میں موجود تھے کھانا کھانے کے بعد عرش تھک کر سو گیا تھا وہ اس کے بالوں میں انگلیاں چلاتے ہوئے زمان کو دیکھتے ہوئے بولی جو فریش ہونے کے بعد یونیفارم پہنے شیشے کے آگے کھڑا بالوں میں کنگھی کر رہا تھا
"ہاں جان ۔۔۔۔۔۔ ۔ مجھے کیس کے سلسلے میں جانا
ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ مرر سے حورین کو دیکھتے ہوئے بولا
"زمان ہم ابھی آئے ہیں ۔۔۔۔ ۔ آپ تھک گئے ہوں گے تھوڑا آرام کر لیں پھر چلے جائیے گا ۔۔۔۔۔۔ ۔
ویسے پین تو نہیں ہو رہا آپ کو زخم میں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ کچھ پریشان ہوئی تھی
"نہیں جان۔۔ ۔ بلکل ٹھیک ہوں میں ۔۔۔۔۔ ۔ اور ابھی جانا بہت ضروری ہے ۔۔۔۔۔ ۔ علی پہنچ گیا ہے ۔۔۔ ۔ مجھے بھی نکلنا ہے ۔۔۔۔ ۔ آ کر بات کرتا ہوں جان من ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ اس کے قریب آیا اور پہلے جھک کر سوئے ہوئے عرش کے ماتھے پر پیار کیا پھر حورین کے ماتھے پر پیار کیا اور کہتا ہوا چلا گیا
***
"رامین بیٹا بات سنو ۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ نیچے آیا تو رامین اسے کمرے میں جاتی ہوئی دیکھی تو زمان نے اسے مخاطب کر لیا
" جی بھائی۔۔۔؟؟؟۔۔۔ ۔ "
وہ مر کر اسے دیکھنے لگی جو پولیس یونیفارم میں ملبوس تھا
"بیٹا میں نے حورین سے تو معافی مانگ لی ۔۔۔۔ ۔ اب آپ بھی معاف کر دو ۔۔۔ ۔ ماں باپ کے بعد آپ اور حورین میری ذمہ داری تھیں ۔۔۔۔ ۔ حویلی پر حق تھا حورین اور آپ کا ۔۔۔۔۔ ۔
لیکن کیا وقت تھا کہ آپ دونوں کو مجھ سے ہی بھاگنا پڑا ۔۔۔۔۔ ۔ میری وجہ سے دربدر ہو گئیں ۔۔۔۔۔ ۔ پلیز پیٹا فارگیو می۔۔۔۔۔ ۔"
زمان شرمندگی سے گویا ہوا
"کوئی بات نہیں بھائی ۔۔۔۔۔ ۔ آپ سب بھول جائیں ۔۔۔۔۔ ۔ مجھے اچھا لگا کہ مجھے میرا بھائی مل گیا
۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ مسکراتے ہوئے بولی
"ہاں بلکل ۔۔۔۔ ۔ آپ صرف چھوٹی بہن نہیں ۔۔۔۔ ۔ بیٹیوں کی طرح ہو میرے لیے ۔۔۔۔۔۔ ۔ اور بیٹا مجھے پتہ ہے آپ کو اپنی سٹڈی کہ فکر ہو گی اسی لیے ایک دو دن میں کراچی کی بہترین یونیو رسٹی میں آپ کا ایڈمیشن بھی ہو جائے گا ۔۔۔ ۔ فکر نہیں کرنا۔۔۔۔۔ ۔ عرش کا بھی کروانا ہے مجھے ایڈ میشن ۔۔۔۔۔ ۔ اور بھی کوئی مسئلہ ہو یا ۔۔۔۔ ۔ کچھ چاہیے ہو ۔۔۔۔۔ تو آپ اپنے بھائی سے کہہ سکتی ہیں ۔۔۔۔ ۔ "
وہ اس رامین کے سر پر ہاتھ رکھتا ہوا مسکرا کر گویا ہوا
"تھینک یو سو مچ بھائی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان کا بھائیوں والا مان دیکھ کر رامین کو بہت اچھا لگا
"بہنیں بھائیوں کو تھینکس نہیں کہتی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ اس کے سر پر ہلکی سی چیت لگا کر بولا
"اوکے بھائی ۔۔۔۔۔ ۔"
وہ مسکرا کر بولی
"اوکے اب ریسٹ کرو ۔۔۔۔ ۔ میں چلتا ہوں ۔۔۔۔۔ ۔"
وہ کہتا ہوا وہاں سے چلا گیا
***
چند دن بعد
اپنے کیس کی وجہ سے زمان ان دنوں کچھ مصروف رہا یہاں تک کہ وہ صبح منہ اندھیرے نکل جاتا اور رات گئے واپس آیا تھا
اس دوران وہ حورین اور عرش کو بھی ٹائم نہ دے پایا تھا
لیکن اس دوران اس نے رامین اور علی کے رشتے کی بات حورین اور پاکیزہ سے کی
جس پر دونوں نے رضامندی کا اظہار کیا
رامین سے زمان اور حورین نے خود پوچھا تو وہ انہیں منا نا کر سکی
آج علی اور رامین کا نکاح رکھا گیا تھا خوش تو سب ہی تھے لیکن علی کی خوشی کا کوئی ٹھکا نہ نہ تھا آخر کو اسے اس کی محبت جو مل رہی تھی
آج صبح ہی وہ کیس کو اختتام تک پہنچا کر لوٹا تھا
اپنے بیڈ روم میں آ کر وہ حورین اور عرش کے ساتھ ہی سو گیا تھا
حورین کی جب آنکھ کھلی تو زمان کو دیکھ کر مطمئن ہو گئی
اور پھر اٹھ کر فریش ہوئی اور باہر جا کر نکاح کے سارے انتظام دیکھے
ان چند دنوں میں زمان کی مصروفیت کی وجہ سے اس نے خود ہی عرش کا ایڈمیشن کروایا تھا
ابھی وہ سارے انتظام کر کے اپنے کمرے میں آئی تو اب اسے یہ پریشانی لاحق تھی کہ وہ کون سا ڈریس پہنے رامین کے ساتھ شوپنگ پر اس نے اپنے لیے دو ڈریسز لیے تھے اب وہ ہر لڑکی کی طرح کنفیوز تھی کہ ان دونوں ڈریسز میں سے کون سا پہنے
ابھی وہ کبڈ کی جانب بڑھی ہی تھی کہ اسے اپنی پشت پر انگلیوں کا لمس محسوس ہوا
وہ ایک لمحے سے پہلے مری تھی اپنے سامنے زمان کو دیکھ کر اس کے چہرے پر مسکراہٹ در آئی
"جان دیکھو میں تمہارے لئے یہ ڈریس لایا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
زمان نے اس کی کمر پر ہاتھ رکھ کر اسے اپنے قریب کیا
" بٹ زمان میںنے تو شاپنگ کر لی تھی ۔۔۔۔۔ ۔ بیکوز آپ پاکستان آنے کے بعد کافی بیزی تھے ۔۔۔۔ ۔ سو میں نے رامین کے ساتھ کر لی شاپنگ ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ نارملی بولی تھی
"ایم سوری یار۔۔۔۔۔۔ ۔ میں اتنا بیزی رہا کچھ دن تمہیں بلکل ٹائم نہیں دے سکا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ کچھ شرمندہ تھا
معمول کے بر خلاف آج وہ اس ٹائم گھر پر تھا
"اٹس اوکے ۔۔۔۔ ۔ آئی کین انڈرسٹینڈ ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ سہولت سے مسکرا کر بولی
"تھینکس ۔۔۔۔ ۔ اچھا حورین تمہیں یہی ڈریس پہننا ہے آج ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ اس کی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا
"اوکے ۔۔۔۔ ۔"
وہ نظریں جھکا کر بولی
"لو یو سویٹ ہارٹ ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ اس کی دونوں آنکھوں پر بوسا دے کر بولا
"زمان ایک بات پوچھو ۔۔۔۔؟؟۔ ۔ "
زمان کے سینے پر ہاتھ رکھے وہ بولی
"میری جان تمہیں اجازت کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔۔۔ ۔"
زمان تھوڑا مسکرا کر بولا
"بیہ آپی آئیں گی آج ۔۔۔۔ ۔"
اس نے تھوڑی جھجکتے ہوئے پوچھا
"نہیں یار ۔۔۔۔۔ ۔ ایکچولی ان کے بیٹے کے ایگزیمز ہیں ۔۔۔۔ ۔ اور پھر آپی کی جاب بھی ہے۔ ۔۔۔ ۔ اور بار ان کی ساس اکیلی ہو جائیں گی ۔۔۔۔ ۔ اس لئے آج تو نہیں آ رہیں وہ ۔۔۔۔ ۔ لیکن ۔۔۔ ۔ ویکیشنز پر ضرور آئیں گی ۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے اسے دیکھتے ہوئے کہا
"زمان وہ مجھ سے ملنا چاہیں گی ۔۔۔۔؟؟۔۔ ۔ آئی مین پاپا کک ۔۔۔۔ ۔ مطلب وہ نفرت کرتی ہوں گی نا مجھ سے ۔۔؟؟؟۔۔۔۔ ۔"
دل میں ڈر لیے وہ گویا ہوئی
"اوہ نہیں یار ۔۔۔۔۔ ۔ وہ تم سے نفرت کبھی نہیں کر سکتیں ۔۔۔۔ ۔ تمہیں پتہ ہے ان چھ سالوں میں آپی سے ملنے جاتا تھا میں ۔۔۔۔ ۔ جب انہیں سب بتایا نا میں نے کہ تمہارے ساتھ وہ سب کیا تو ۔۔۔۔!!!!۔۔۔ ۔ " زمان نے بات ادھوری چھوڑی تھی
"تو کیا ۔۔۔۔؟؟۔۔ ۔"
حورین نے بے چینی سے پوچھا
"تو انہوں نے زور سے تھپڑ مارا مجھے ۔۔۔۔۔ ۔ "
"ککک کیوں ۔۔۔۔؟ ؟"
اسے شاید حیرت ہوئی تھی
"ارے جو تمہارے ساتھ کیا تھا میں نے اس کے بعد تھپڑ ہی مارنا تھا انہوں نے مجھے ۔ ۔۔۔ ۔ پتہ ہے بہت ٹائم ناراض رہیں وہ مجھ سے ۔۔۔۔۔ ۔ میں نے تمہارے ساتھ ساتھ، ماما اور آپی کا بھی مان توڑا تھا ۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ شرمندہ تھا
"وہ یہاں نہیں آتی کیا ۔۔۔۔؟؟؟۔ ۔"
ایک اور سوال اس نے پوچھا
"ہاں بہت کم آتی ہیں ۔۔۔ ۔ ماما اور مجھ سے فون پہ بات ہو جاتی ہے ۔۔۔ ۔ اگر ملنا ہو تو میں خود چلا جاتا ہوں ۔۔۔۔ ۔ اور کوئی بات میری جان ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
اب زمان نے اسے اپنے کچھ اور قریب کیا اور ماتھے پر بوسہ دیا
"نن نہیں وہ ۔۔۔۔۔۔ زمان دیر ہو رہی ہے ہمیں ریڈی ہونا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ اس کے سینے پر ہاتھ رکھ کر بولی نظریں ہنوز جھکی ہوئیں تھیں آج بھی زمان کی قریب سے اس کی دھڑکن تیز تر ہو رہی تھی زمان اس کا شرما نہ محسوس کر رہا تھا
وہ دونوں اس وقت قریب تر تھے ایک دوسرے کے
زمان کی نظریں اس کے لرزتے ہونٹوں پر تھیں
اس کی باکا کوئی بھی جواب دیے بغیر وہ اس کے چہرے پر جھکا تھا اس سے پہلے وہ حورین کے ہونٹوں پر بوسہ دیتا دروازہ کھول کر عرش نمودار ہوا اور زمان ایک جھٹکے سے حورین سے پیچھے ہوا
زمان کی قریب پر حورین کی جو سانسیں رکی ہوئیں تھیں وہ بحال ہوئیں اب وہ زمان کی اتری شکل دیکھ کر ہنسنے لگی
"مام مجھے ریڈی کر دیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
عرش حورین کا ہاتھ پکڑ چکا تھا
"عرش آپ کو اماں ریڈی کر دیں گی ۔۔۔۔۔ ۔ ابھی مام کو خود بھی تو ریڈی ہونا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے عرش کے بال خراب کرتے ہوئے کہا
زمان کی بات پر حورین کو مزید ہنسی آئی
"نو ڈیڈ ۔۔۔۔۔۔ ۔ مام ہی مجھے ریڈی کریں گی ۔۔۔۔۔ ۔ لیٹس گو مام۔۔۔۔۔۔ ۔"
عرش اب حورین کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے ساتھ لے جا رہا تھا
جبکہ زمان کا کھلا منہ دیکھ کر حورین کو مزید ہنسی آئی تھی
"اٹس اوکے ڈارلنگ ۔۔۔۔۔ ٹو بی کنٹینیو ۔۔۔۔۔۔ ۔ رات کو دیکھتا ہوں تمہیں ۔۔۔۔۔ ۔"
زا من نے کم آواز میں کہا لیکن حورین اس کی بات سن چکی تھی اب حورین کی شکل دیکھ کر زمان نے قہقہہ لگایا
***
وہ سرخ ساڑھی زیب تن کیے ڈریسنگ ٹیبل کے آگے کھڑی تھی وہ ہی جانتی تھی کہ یہ ساڑھی اس نے کیسے پہنی تھی وہ بس زمان کا پہلی بار اتنے پیارسے لایا گیا تحفہ رد کر کے اس کا دل نہیں توڑنا چاہتی تھی
اسے تو ساڑھی پہننا بھی نہیں آتی تھی بس گوگل کر کے پہننے کا طریقہ سیکھا اور مشکل سے ہی لیکن پہن لی اور اب وہ ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے کھڑی میک اپ کر رہی تھی
لائیٹ میک اپ جبکہ لپسٹک بھی سرخ لگا کر کے اس نے بالوں کو ڈھیلے سے جوڑے میں مقیم کیا اب وہ سرخ رنگ کی چوڑیاں اپنے نازک ہاتھوں میں پہن رہی تھی
اپنی تیاری مکمل کر کے اس نے اپنی گھنی پلکیں اٹھا کر خود کو آئینہ میں دیکھا
وہ شاید زندگی میں پہلی بار اتنا دل سے تیار ہوئی تھی
ریڈی ہو کر اب اس کا رخ رامین کےکمرے کی طرف تھا
جب وہ ڈریسنگ روم میں تھی زمان اسی وقت تیار ہو کر باہر جا چکا تھا
اب وہ موبائل لے کر رامین کے کمرے کی جانب بڑھی
***
"واؤ آپی ۔۔۔۔۔ ۔ یو لک سٹاننگ ان ساڑھی۔۔۔۔ ۔ آپ کتنی پیاری لگ رہیں ہیں سو سویٹ ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ کمرے میں داخل ہوئی تو رامین پہلے سے ہی بلکل ریڈی بیٹھی تھی
حورین کو دیکھ کر وہ اپنا لہنگا سنبھالے اس کے پاس آئی تھی اور چہکتی ہوئی بولی
اس کی بات پر حورین بس مسکرائی تھی
"میری بہن بھی بہت پیاری لگ رہی ہے ۔۔۔۔ ۔ "
وہ دل میں رامین کی نظر اتارتے ہوئے بولی
وہ اپنی چھوٹی بہن کو دلہن کے روپ میں دیکھ کر بہت خوش ہوئی تھی بیشک رامین بے حد حسین لگ رہی تھی
"رامین میری جان تم خوش ہو نا ۔۔۔۔۔؟؟۔۔۔ ۔ "
وہ اسے گلے لگا کر بولی تھی
"جی آپی ۔۔۔۔۔ ۔ "
رامین نے مسکرا کر مختصر جواب دیا
"بیلیو می علی بہت اچھے شوہر ثابت ہونگے ۔۔۔ ۔ انشاءاللہ۔۔۔۔۔ ۔"
اس کو دونوں کاندھوں سے تھامے وہ یقین سے بولی
"جی آپی ۔۔۔۔ ۔ "
رامین پھر مسکرائی تھی
"ہاہا بہت پیاری لگ رہی ہو ۔۔۔۔۔ ۔ "
اس کو شرماتے دیکھ کر حورین ہنستے ہوئے بولی
" آپ سے زیادہ نہیں ۔۔۔۔ ۔ لوگ دلہن سے ذیادہ اس کی بہن کو دیکھیں گے۔۔۔۔۔ ۔ "
رامین نے مسکراتے ہوئے کہا
"اچھا چلو اب نیچے چلیں ۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ موبائل میں ٹائم دیکھتی ہوئی بولی