میری ماں میرے غم میں مر گئی ۔۔۔۔ ۔
میں اور میری بہن در بدر ہو گئے تمہارے خوف کی وجہ سے زمان شاہ ۔۔۔۔ ۔
سولہ سال کی عمر میں ایک بچے کو جنم دینا ۔۔۔۔۔ ۔ اتنی بڑی ذمہ داری۔۔۔۔۔ ۔ خود سے پوچھو زمان کیا اس وقت میرے ساتھ زیادتی نہیں تھی ۔۔۔۔ ۔ کیا وہ عمر تھی میری اپنی بڑی ذمہ داری سنبھالنے کی
۔۔۔۔۔؟؟۔۔۔۔ ۔
جانتے ہو جب پریگنینسی میں فرسٹ ٹائم اس ڈاکٹر نے تمہارے بارے میں پوچھا تو ۔۔۔۔ ۔ کو ئی جواب نہیں تھا میرے پاس ۔۔۔۔۔ ۔ اس وقت اس ڈاکٹر نے جن نظروں سے مجھے دیکھا تھا ۔۔۔۔ ۔ حورین تو اسی وقت مر گئی تھی زمان ۔۔۔۔۔۔ ۔
اور ۔۔۔۔۔ ۔ اور جانتے ہو ایسی بدنصیب ماں تھی میں ۔۔۔۔۔ ۔ اپنے بچے کے وجود کو قبول نہیں کر پا رہی تھی میں ۔۔۔۔۔ ۔ تمہاری ہر نشانی کو ختم کر دینا چاہتی تھی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ چاہیے وہ میری وجود میں پلنے وا لی اولاد ہی کیوں نہ تھی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
اس بات پر زمان تڑپ گیا تھااور شدت درد کی وجہ سے اپنی آنکھیں میچ لیں تھی
آنسو اس کی آنکھوں سے گر کر اس کا چہرہ بھیگو رہے تھے
حورین آج اپنے درد بتا رہی تھی آج وہ ایک بار پھر ٹوٹ گئی تھی
"عورت بڑی عجیب چیز ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سالہا سال کی محنت سے اپنی ذات کو بنتی ہے ۔۔۔۔۔ محب🦋ّت سے ایک ایک ٹانکا بھر کر رنگ برنگے دھاگے لگا کر اپنی اخلاق و کردار کی تشکیل کرتی ہے
اور جب مکمل ہو جاتی ہے تو ایک غلطی کر جاتی ہے ----- گرہ لگانا بھول جاتی ہے یا شاید جان بوجھ کر دھاگے کا سرا کھلا چھوڑ دیتی ہے
اور پھر ایک دن وہ سرا کسی من چاہے کو تھما دیتی ہے اب وہ چاہے تو اسے خود کہ ساتھ باندھ کر فنا ہونے سے بچا لے اور چاہے تو اسکے وجود کو تار تار کر دے۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اور زمان آپ نے ختم کر دیا حورین کو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
آج وہ محبت کا اظہار بھی کر رہی تھی تو کس انداز میں کر رہی تھی خود بھی رو رہی تھی اور سب کور لا بھی رہی تھی ٹوٹے ہوئے لہجے میں کہتے ہوئے وہ فرش پر بیٹھتی گئی زمان بھی حورین کے مقابل گیٹوں کے بل بیٹھ گیا وہ بھی رو رہا تھا
"اتنی بد گمان مت ہو حورین مردوں سے ۔۔۔۔ ۔ لیکن۔۔۔۔ ۔ اس میں تمہارا قصور نہیں ہے تم نے مرد کے برے روپ ہی دیکھے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن یقین کرو صرف ایک بار ۔۔۔ ۔ حکم کرو میری جان ۔۔ ۔ زمان شاہ تمہارے آگے خود اپنا سر کاٹ کے رکھ دے گا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے اس کے پاس فرش بیٹھتے ہوئے جذبات سے چور لہجے میں کہا
"حور ین مرد قربانی بھی دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میں وہی مرد ہوں جس نے اپنی بہن کی محبت اور تڑپ میں ظلم کیے تم پہ ۔۔۔۔ ۔ میری بہن کون ہے ۔۔۔۔؟ ؟ ۔۔۔ ۔ عورت ہے وہ بھی ۔۔۔۔۔۔ ۔ پھر کیسے تم مرد کو الز ام دے رہی ہو ۔۔۔۔۔۔ ۔ ہر مرد غلط نہیں ہوتا حورین ۔۔۔۔۔۔ ۔ نا ہر مرد عورت کو برباد کرتا ہے ۔۔۔۔۔ ۔
تمہارا یہ شکوہ بنتا ہے حورین کیونکہ تم نے مجھ جیسے پتھر دل مرد سے محبت کی اور تمہارا شوہر ایک مرد نہیں وحشی نکلا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
تمہاری کم عمری کی وجہ سے بھی ترس نہیں آیا تھا مجھے تم پہ کیونکہ اس وقت میں انتقام کی آگ میں جل رہا تھا کچھ نظر نہیں آتا تھا مجھے تمہاری معصومیت بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔
ہاں میں جانتا تھا حورین تم مجھ سے محبت کرتی ہو ۔۔۔۔۔۔ ۔ میں نے تمہاری آنکھوں میں بے پناہ محبت دیکھی تھی اپنے لیے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
میرے اتنے ظلم کے بعد بھی تم مجھ سے نفرت نہیں کرتی تھی بلکہ بہت محبت کرتی رہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
حورین تمہیں پتہ ہے ۔۔۔۔ ۔ جب مجھے پتہ چلا تھا کہ میں باپ بننے والا ہوں ۔۔۔۔۔ ۔ کتنی خوشی ہوئی تھی مجھے ۔۔۔۔۔ ۔ جانتی ہو یہ میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بہت خوش تھا میں
***
لیکن مجھ سے میری خوشی چھن گئی ۔۔۔۔۔۔ ۔ میری اولاد دنیا میں آنے سے پہلے ہی مر گئی ۔۔۔ ۔ ۔۔ ۔ اسی طرح بہت پہلے ہی مجھے میرے کیے کی سزا مل گئی تھی۔۔۔۔۔ ۔ لیکن انسان ہوں نا سمجھا ہی نہیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ مسلسل اپنے چہرے پر گرتے آبشار صاف کر رہا تھا
حورین اب بس زمان شاہ کو سن رہی تھی
پتہ ہے حورین مجھے ہمیشہ سے اپنی ہر غلطی اور گناہ کا احساس تھا لیکن خدا نے مہر ثبت کر دی تھی ۔۔۔۔۔۔ ۔ مجھ گناہ گار پر ۔۔۔۔۔ ۔ جانتے بوجھتے ہوئے بھی سزا دی تمہیں ۔۔۔ ۔
لیکن حورین ۔۔۔۔۔۔ ۔ میں اس وقت اذیت سے گزر رہا تھا ۔۔۔۔۔ ۔
جب بھی بیہ آپی کو دیکھتا تھا ۔۔۔۔۔ ۔ پھر اسی اذیت سے گزرتا تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ اذیت جس نے مجھے جانور سے بھی بدتر بنا دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
جانتی ہو جب اس دن میںنے فون پہ بات کرنے پر تمہیں مارا تھا
فون پر بات کرنا کوئی بڑی بات نہیں تھی تم اپنی ماں سے بات کر رہی تھی لیکن اس وقت میں پہلے سے ہی غصے میں تھا اذیت میں تھا کیونکہ اس دن میں ہاسپٹل گیا تھا جہاں میری بہن زندگی اور موت سے لڑ رہی تھی انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی ۔۔۔۔۔ ۔
حورین میری بہن کیسے یہ قدم اٹھا سکتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
یہ سوچ آتے ہی میرے دماغ کی نسیں پھٹتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔
میری بہن نے ہر ظلم برداشت کیا تھا حورین ہر ظلم ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
، ذیادتی ہوئی ان کے ساتھ، پھر اسی بے غیرت کے ساتھ نکاح ہو گیا
اور پھرہر دن اور رات انہوں نے صبر سے وقت گزارا ۔۔۔ ۔
جانتی ہو میں پندرہ سال کا تھا اس وقت سے اپنی بے قصور بہن کو ظلم اور اذیت سہتے دیکھ رہا ہوں ۔۔۔۔ ۔
میرا بس چلتا تو اس گھٹیا آدمی کو اسی وقت اس کے باپ کی طرح تڑپا تڑپا کر مار دیتا
لیکن آپی نے اپنی قسم دے کر روک رکھا تھا اس دن اس گھٹیا آدمی نے آپی سے ان کے جینے کی وجہ ان کا بیٹا چھین لیا تھا
حورین وہ مر رہیں تھیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میں نہیں دیکھ سکا انہیں اس اذیت میں ۔۔۔۔۔ ۔ میرے سامنے اس وقت تم آ گئی اور میں غصے میں پاگل ہو گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
حورین میں کئی سال سے اس اذیت سے گزر رہا تھا جس نے مجھے وحشی حیوان بنا دیا۔۔۔۔۔۔ ۔
میری بہن کی زندگی خراب کرنے میں تمہارا باپ برابر کا قصوروار ہے
مجھے نا اعجاز سے امید تھی نا عاصم سے لیکن سلمان ۔۔۔ ۔!!!
کاش وہ اس وقت اپنے خون کا حق ادا کر دیتے ۔۔۔۔۔ ۔ ان کی ایک غلطی کی وجہ سے میری بہن کی زندگی برباد ہو گئی، میرا باپ مر گیا، میری ماں زندہ لاش بن گئیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
میں وحشی بن گیا ۔۔۔۔۔۔ ۔
پتھر دل بن گیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
بارہ سال حورین ۔۔۔۔۔ ۔ میں نے اپنی بہن کو سسکتے دیکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
اپنی ماں کو روتے دیکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔
بارہ سال سے میں اپنے آپ سے جنگ لڑ رہا تھا
لیکن میں ہار گیا تھا حورین ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
زمان شاہ تو حورین کے آگے ہار گیا تھا اسی وقت لیکن اپنی ہار تسلیم نہیں کرتا تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان کی ساری شرٹ خون میں تر ہو چکی تھی لیکن اس وقت اسے صرف ایک درد محسوس ہو رہا تھا کہ اس کے غصے اور انتقام کی وجہ سے آج وہ دونوں کس موڑ پہ آ گئے تھے
وہ ٹوٹے ہوئے لہجے میں باتیں کر رہا تھا جبکہ آنکھیں اس کی شدید سرخ تھیں
حورین ہنوز زمان کو دیکھ رہی تھی اس کی آنکھوں میں آنسو تو تھے لیکن زمان کے دکھ کو سن کے
زمان نے اپنے ہاتھ حورین کے آگے جوڑ دیے اور پھر سے بولنے لگا
"پلیز حورین دور نہیں کرنا مجھے خود سے اور عرش سے ۔۔۔۔ ۔ ہاں کوئی بھی سزا دے مجھے رکو ایک منٹ ۔۔ ۔
یہ کہہ کر زمان اٹھا تھا
سب زمان کو بھیگی آنکھوں سے دیکھ مے لگے تھے سمیت حورین کے ۔۔۔ ۔
اب حورین کھڑی ہو چکی تھی
زمان ، علی کی جانب گیا اور خود ہی علی کی جیکٹ سے گن نکال کے ایک بار پھر حورین کے سامنے آیا
"یہ لو حورین تم پر جان بھی قربان ۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے گن حورین کے ہاتھوں میں پکڑا دی اور سر کو جھکا کر بولا
***
زمان نے جب گن حورین کے ہاتھوں میں پکڑائی تو وہ پھٹی آنکھوں سے اسے دیکھنے لگی
"حور ین اور نہیں رہا جاتا تمہارے بغیر ۔۔۔۔ ۔ "
"مار دو یار مجھے ۔۔۔۔ ۔ سزا دو مجھے ۔۔۔۔۔ ۔ جو شخص ظلم کرتا ہے نا ۔۔۔ ۔ اس کی موت آسان نہیں ہونی چاہیے ۔۔۔۔۔ ۔ یہ ۔۔۔ ۔ یہ ان ہاتھوں سے مارتا تھا نا تمہیں ۔۔۔۔۔ ؟ ۔۔۔۔۔ ۔ ایسا کرو ۔۔۔۔۔۔ ۔ ان ہاتھوں کو ناکارہ بنا دو ۔۔۔۔۔ ۔ سزا دو یار مجھے ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے اپنے ہاتھوں کو حورین کے سامنے کرتے ہوئے کہا
لیکن اگلے ہی پل حورین نے گن واپس زمان کو دی
" اب یہ طریقے آزمائیں گے آپ ۔۔۔؟؟۔۔ ۔ کیوں زمان ہر بار عورت کیوں معاف کرے
۔۔۔۔۔؟؟۔۔۔ ۔ "
وہ لہجے میں درد لیے بولی تھی
"حور ین میں تم سے اکیلے میں بات کرنا چاہتا ہوں ۔۔۔ ۔"
زمان اس کی بات نظر انداز کرکے اس کی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا
"ہم بات سب کے سامنے بھی کر سکتے ہیں ۔۔۔۔ ۔"
حورین نے بھی تیز آواز میں کہا
لیکن اگلے ہی پل زمان اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے لے کر سامنے والے کمرے میں آیا تھا جس کمرے سے کچھ دیر پہلے حورین باہر آئی تھی
کمرے کا دروازہ بند کر کے وہ مرا تھا
جبکہ حورین اس کی ہر حرکت پر حیرت زدہ تھی
کیسے وہ دھڑلے سے سب کر رہا تھا
"حور ین پلیز یار ۔۔۔ ۔ سزا دو ۔۔۔۔ ۔ کیونکہ میں اسی قابل ہوں ۔۔۔۔۔۔ ۔"
زمان گن اس کی جانب کرتا ہوا بولا پھر بیلٹ اتار کر اس نے حورین کے ہاتھوں میں پکڑائی
جبکہ حورین اب اسے حیرت سے دیکھ رہی تھی
"مارو حورین ۔۔۔۔۔ ۔ بلکل رحم نا کرنا مجھ پہ ۔۔۔۔ ۔ "
"زز زمان ۔۔۔۔ ۔"!!!
حورین نے بے یقینی سے اسے پکارا
"نہیں حورین بس سزا دو مجھے ۔۔۔۔۔ ۔ اچھا رکو یہ لو ۔۔۔۔ ۔"
اب اس نے اپنی جیب میں سے ایک لائیٹر نکالا اور حورین کے دوسرے ہاتھ میں تھمایا
اب حورین کے ایک ہاتھ میں بیلٹ تھی اور دوسرے ہاتھ میں لائیٹر
وہ کبھی اپنے ہاتھوں میں موجود دونوں چیزوں کو دیکھتی اور کبھی زمان کو حیرت سے دیکھتی
"مجھے پتہ ہے بیلٹ سے تم نہیں مار سکو گی ۔۔۔۔ ۔ کیونکہ تم بہت نرم دل ہو ۔۔۔۔۔ ۔ لیکن یہ لائیٹر ہے نا ۔۔۔ ۔ اس سے ویسے ہی جلاؤ مجھے ۔۔۔۔۔ جیسے میں نے تمہیں اذیت دی تھی ۔۔۔۔۔ ۔
دیکھو حورین ۔۔۔۔۔ ۔ بلکل بھی رحم نہیں کرنا مجھ پہ ۔۔۔۔ ۔ اپنا دل تھوڑا سا سخت کرو اور سزا دو مجھے ۔۔۔۔۔ ۔ کیونکہ تم صحیح کہہ رہی ہو عورت کیوں معاف کرے ہر بار ۔۔۔۔ ۔ پتہ ہے عورت نے ہی ہر ظلم سہہ سہہ کر مجھ جیسے ظالموں کو ڈھیل دے رکھی ہے ۔۔۔۔۔ ۔ لیکن اب نہیں ۔۔۔۔ ۔
میں ایک پولیس والا ہوں حورین ۔۔۔۔۔۔ ۔ قانون کا رکھوالا۔۔۔۔۔ ۔ اور پولیس والے کوا پنے معاملے میں بھی اصول پسند ہونا چاہیے۔۔۔۔۔ ۔
تمہیں پتہ ہے اگر میرے سامنے کوئی ایسا مرد آتا تو میں اسے دردناک سزا دیتا ۔۔۔۔۔۔ ۔
چونکہ آج میں خود مجرم ہوں تو ۔۔۔۔۔۔ ۔ سزا بنتی ہے میری ۔۔۔۔۔۔ ۔
تم جیسے چاہو مجھے سزا دو ۔۔ ۔ چاہو تو جان سے مار دو۔۔ ۔
ریوالور ۔۔۔۔۔ ۔ بیلٹ ۔۔۔ ۔ اور یہ لائیٹر ۔۔۔۔۔۔ ۔"
زمان نے جیسے اسے آپشنز دیے کہ وہ جس سے چاہے اسے سزا دے
حورین نے بیلٹ اور لائیٹر دور پھینکا اور آگے بڑھ کر زمان کا گریبان پکڑ لیا تھا اور تیز آواز میں بولنے لگی "آج بھی حکم چلا رہیں ہیں مجھ پہ ۔۔۔۔۔۔۔ ؟ ۔۔۔۔ ۔ ہاں زمان شاہ جی ۔۔۔۔ ۔ کسی کاا حساس ہے آپ کو ۔۔۔۔ ۔ ؟ ؟ ۔۔۔ ۔ کتنی آسانی سے یہ سب بول رہیں ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔
بڑی ماما کا کیا ہاں ۔۔۔۔ ۔ اگر آپ کو کچھ ہوگیا تو ۔۔۔؟؟۔۔۔ ۔ اور ۔۔۔۔ ۔ عرش ۔۔۔۔۔ ۔ جانتے بھی ہیں آپ۔۔۔۔۔۔۔۔ عرش کے لیے آپ کیا ہیں ۔۔۔۔۔ ؟ ۔۔۔۔ ۔ کتنا یاد کرتا تھا وہ آپ کو ۔۔۔۔۔ ۔
لیکن نہیں آپ کو کسی کا کہاں احساس ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ کو کسی کی پرواہ نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
***
" اور تم ۔۔۔۔۔۔؟؟۔۔۔۔۔ ۔ تمہارے لیے تو اہم نہیں ہوں نا میں ۔۔۔۔۔۔ ۔ ؟؟؟۔۔۔ ۔ پھر کیوں سزا نہیں دے رہی تم مجھے ۔۔۔۔۔۔ ۔ ؟؟۔۔۔ ۔"
وہ بھی زمان شاہ تھا مطلب کی بات پر فورا آیا
"کیوں کے نہیں دیکھ سکتی آپ کو تکلیف میں ۔۔۔۔۔ ۔ "
ہنوز اس کا گریبان پکڑے ہوئے ہی وہ چلائی تھی
"کیوں نہیں دیکھ سکتی تکلیف میں ۔۔۔۔۔۔ ۔"
فورا سوال آیا تھا
"کیوں کہ درد ہوگا ۔۔۔۔۔ ۔"
"کسے درد ہوگا ۔۔۔۔ ۔"
"مجھے ۔۔۔۔ ۔"
بے اختیار اس کے منہ سے نکلا تھا
"مجھے ۔۔۔ ۔ مجھے ہو گا درد ۔۔۔۔ ۔"
روتے ہوئے وہ پھر چیخی تھی
"کیوں درد ہوگا تمہیں ۔۔۔۔۔۔ ؟"
وہ جانے کیا سینا چاہتا تھا
"ککک کیوں ۔۔۔ ۔ کیونکہ ۔۔۔۔۔ ۔"
"ہاں ۔۔۔۔ بولو ناں ۔۔۔ ۔"
"ککک کیونکہ وہ ۔۔۔۔ ۔"
اس بار اس نے نظریں جھکائیں تھیں اور گریبان سے گرفت تھوڑی ڈھیلی ہوئی تھی
"تکلیف مجھے ہو گی تو درد تمہیں کیوں ہو گا حورین ۔۔۔۔۔۔۔؟؟ ؟"
وہ پھر سوال کر گیا
"کک کیوں کہ ۔۔۔۔ ۔" !!
اتنا بول کر وہ پھر حب ہو گئی تھی جبکہ زمان کے گریبان پر رکھے اپنے ہاتھ اس نے ہٹا لیے تھے اور زمان سے دور ہونا چاہا تھا
لیکن اب زمان نے اس کا چہرہ اپنے دونوں ہاتھوں میں بھر لیا تھا
"حور ین آئی لو یو ۔۔۔۔۔ ۔"
حورین کے چہرے کے قریب اپنے چہرے کو لے جا کر وہ بے حد محبت سے بولا
"میں معاف نہیں کروں گی آپ کو ۔۔۔۔ ۔"
زمان کے اظہار محبت کو کسی خاطر میں نا لاتے ہوئے وہ کمزور سے انداز میں بولی
"تو سزا دو مجھے ۔۔۔۔ ۔ "
اس کا چہرہ تھامے وہ بولا
"پتہ ہے کتنا درد دیا ہے آپ نے مجھے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
"جان سزا بھی تو قبول کر رہا ہوں نا۔۔۔۔۔۔ ۔"
"مجھے درد ہوتا تھا زمان ۔۔۔۔۔۔ ۔ بہت درد ۔۔۔۔۔ ۔"
وہ پھر بولی تھی
زمان تڑپ اٹھا تھا
"سزا کا حقدار ہوں پھر میں ۔۔۔۔ ۔"
وہ ہر جرم قبول کرتا ہوا گویا ہوا
"میرے ہاتھ بھی جلائے تھے آپ نے ۔۔۔۔۔ ۔ "
آج شکایت ظالم سے ہی کر گئی وہ
"جان کچھ نہیں بھولا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ یہ لائیٹر ہے نا اسی طرح جلاؤ میرے ہاتھ جیسے میں نے تمہیں اذیت دی تھی ۔۔۔۔۔ ۔"
وہتہنوز اس کی آنکھوں میں دیکھ رہا تھا جہاں صرف شکوے تھے ہاں لیکن نفرت نا تھی یہی با تو اسے امید دے رہی تھی
"آپ نے مجھے بیلٹ سے بہت زور سے مارا تھا ۔۔۔۔۔ ۔ بہت درد ہوا تھا مجھے ۔۔۔۔۔ ۔"
ایک اور ظلم اس نے یاد کروایا
"جان بھولا نہیں ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ یہ بیلٹ ہے نا ۔۔۔۔۔۔ ۔ ویسے ہی مارو مجھے۔۔۔۔۔ ۔"
"آپ نے میرے بال بھی کاٹے تھے ۔۔۔۔۔ ۔"
وہ بے حد معصومیت سے گویا ہوئی
"جان سیزرز لو اور میرے بال کاٹ دو ۔۔۔۔۔۔ ۔ تم سے زیادہ پیارے نہیں ہیں یہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
حورین کی معصومیت پہ اسے بے پناہ پیار آیا تھا
" مممم میں پھر بھی معاف نہیں کروں گی ۔۔۔۔ ۔"
حورین نے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا
"میں زندگی بھر معافی مانگنے کو تیار ہوں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
"میں پھر بھی معاف نہیں کروں گی ۔۔۔۔۔۔ ۔"
"میری حورین کا دل بہت نرم ہے وہ کر دے گی معاف بلکہ ۔۔۔۔۔۔ ۔ تم کر چکی ہو معاف ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ اس قدر یقین سے بولا تھا حورین اسے دیکھتی رہ گئی
"پتہ ہے کتنا برا کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ نے میرے ساتھ ۔۔۔۔ کتنا درد دیا ہے ۔۔۔ ۔"
وہ شاید آج ہر حساب برابر کرنا چاہتی تھی یا زمان کا یہ روپ اسے اچھا لگ رہا تھا
"ہر دکھ کا مداوا بھی تو کرنا چاہ رہا ہوں ۔۔۔۔۔ ۔"
اس کی آنکھوں میں حورین کو صرف محبت اور بے پناہ محبت دکھی تھی
"اور کوئی شکوہ ۔۔۔۔۔۔۔ ؟"
جب وہ چند لمحے نہ بولی اور صرف اسے تکتی رہی تو پھر زمان نے سوال کیا
"آپ بہت برے ہیں ۔۔۔ ۔ آئی ہیٹ یو زمان شاہ ۔۔۔ آئی ہیٹ یو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ بہت زور سے زمان کے گلے لگی تھی وہ کراہ اٹھا تھا لیکن ابھی اسے صرف حورین کی پروا تھی جو اس کے گلے لگ کر بہت شدت سے رو رہی تھی بلکل معصوم بچوں کی طرح
زمان نے بھی بازو اس کے گرد حائل کر لیے
"میں کبھی معاف نہیں کروں گی ۔۔۔۔۔۔ ۔ ہر بار اپنی مرضی کرتے ہیں آپ ۔۔۔۔۔ ۔ آئی ہیٹ یو زمان شاہ ۔۔۔۔۔ ۔"
زمان کے گلے لگی وہ روتے ہوئے بولی
"آئی لو یو حورین ۔۔۔۔ ۔ "
بے حد محبت سے کہا گیا جبکہ اس کے سینے سے لگی حورین نے اپنی آنکھیں بند کر لیں
"بولو نا یار ۔۔۔۔۔۔ ۔ کوئی تو جواب دو ۔۔۔۔ ۔ "
زمان اس کی بند آنکھوں کو دیکھتا ہوا بولا
"وو وہ زمان ۔۔۔ ۔ وہ ۔۔۔۔۔ ۔"
الفاظ اس کی زبان سے نکلنے سے انکاری تھے
"ہاں جان من بولو ۔۔۔۔۔ ۔"
"زمان ۔۔۔۔ ۔ ہمیں باہر چلنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔ ۔ چلیں باہر ۔۔۔ ۔ مجھے باہر جانا ہے ۔۔۔۔ ۔"
حورین اس سے دور ہوتی ہوئی اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولی
"حور ین یار۔۔۔۔۔ ۔ ڈیٹس ناٹ فیئر ۔۔۔۔۔۔ ۔
بجائے آئی لو یو ٹو ۔۔۔۔۔ ۔ بولنے کے ۔۔۔۔۔ ۔ تم یہ کیا بول رہی ہو ۔۔۔۔۔ ۔ زمان باہر چلیں ۔۔۔۔ ۔"
حورین کے بات بدلنے پر زمان جی بھر کے بد مرا ہوا تھا اور آخر میں حورین کی نقل اتارتا ہوا بولا
"آہ ۔۔۔۔ ۔
زمان کی بات پر ایک مکا زمان کے سینے پر رسید کیا لیکن زمان درد سے کراہ اٹھا
"سوری سوری ۔۔۔۔۔۔ زمان ہاسپٹل چلیں پلیز ۔۔۔۔۔ ۔ بہت خون نکل چکا ہے پہلے ہی ۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ شرمندہ ہوتی ہوئی گویا ہوئی جبکہ زمان نے پھر اسے اپنے حصار میں لے لیا تھا
"چھوڑو یار کون پاگل یہ لمحے مس کرنا چاہے گا ۔۔۔۔۔ ۔ جب اتنی پیاری بیوی اس کے پاس ہو ۔۔ ۔ ۔ ۔ اتنے قریب ہو ۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین کی کمر پر اپنی گرفت اورمضبوط کرتے ہوئے وہ اس کے چہرے پر جھکا تھا
"میں نے معاف نہیں کیا آپ کو ۔۔۔۔۔ ۔ اور آپ فلرٹ کر رہے ہیں میرے ساتھ ۔۔۔۔ ۔"
وہ آنکھوں میں شرارت لیے بولی تھی اور زمان کو دور کرنے کی جدوجہد کر رہی تھی
"یار فلرٹ نہیں ہے یہ ۔۔۔۔۔ ۔ پیار ہے ۔۔۔۔۔ ۔ اور کیا کہہ رہی ہو ۔۔۔۔ ۔ ہاں ۔۔۔۔ ۔ معاف نہیں کیا ۔۔۔۔۔ ۔ اچھا تو جان پھر کیسے معافی ملے گی مجھ غریب کو ۔؟؟۔۔۔ ۔"
زمان نے چہرے پر معصومیت لاتے ہوئے پوچھا
"ایک شرط پہ ۔۔۔۔۔ ۔"
حورین کی آنکھوں میں شرارت تھی جو زمان بھی دیکھ چکا تھا ایک اطمینان ہوا تھا اسے حورین ک خوش دیکھ کے
"ڈارلنگ ۔۔۔۔۔ ۔ شرط ورط نہیں ۔۔۔۔۔ ۔ تم حکم کرو بس ۔۔۔۔ ۔ زمان شاہ کے لیے حورین کا ہر حکم سر آنکھوں پہ ۔۔۔۔ ۔"
محبت سے چور لہجے میں کہا گیا کہ مقابل نے اپنی آنکھیں جھکا لیں
"چلیں ہاسپٹل جلدی ۔۔۔۔۔ ۔ بہت خون بہہ گیا ہے ۔۔۔ ۔"
وہ نظریں جھکا کر ہی بولی تھی
" اوکے میری جان ۔۔۔۔ ۔ "
اس کے ماتھے پر اپنی محبت کی مہر ثبت کرتے ہوئے وہ گویا ہوا
"حور ین میں نے قدر نہیں کی تمہاری ۔۔۔۔۔۔ ۔ پھر بھی ایک اور موقع دیا ہے تم نے مجھے ۔۔۔۔۔ ۔ تھینک یو سو مچ یار ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان ندامت سے بولا
" زمان پلیز بار بار ان باتوں کا ذکر نہیں کیجئے گا ۔۔۔۔ ۔ میں سب بھولنا چاہتی ہوں ۔۔۔ ۔"
حورین کے چہرے پر پھر اداسی در آئی تھی
"اوکے میری جان ۔۔۔۔۔ ۔ اب نہیں بولو گا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
"اچھا حورین مجھے تم سے ایک اور بات کرنی ہے ۔۔۔۔ ۔"
اب کے وہ چہرے پر سنجیدگی لائے بولا جبکہ حورین ابھی بھی اس کے حصار میں تھی
زمان کے چہرے پر سنجیدگی دیکھ کر وہ بھی سنجیدگی ہو گئی
"جی ۔۔۔۔۔؟ ؟"
"یار ۔۔۔۔۔ ۔ ماما کی طبیعت نہیں ٹھیک ۔۔۔۔۔ ۔ "
"زمان ۔۔۔۔ ۔ کیا ہوا ہے بڑی ماما کو ۔۔۔۔۔۔ ؟"
حورین پریشان ہوئی تھی
"یار ۔۔۔۔۔ ۔ وہ ہمیں دیکھیں گی نا تو ٹھیک ہو جائیں گی انشاءاللہ۔۔۔۔۔ ۔ میں نے کل شام کی فلائٹ بک کروا دی ہے ہم سب کی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ہمیں پاکستان جانا ہوگا۔۔۔۔ ۔ "
وہ جیسے اپنا فیصلہ سنا رہا تھا حورین بے یقینی سے اسے دور کرتی خود بھی پیچھے ہوئی
"واٹ یو میں ۔۔۔۔۔۔؟؟۔۔۔ ۔ آپ پہلے ہی فلائٹ بک کروا چکے ہیں ۔۔۔۔ ۔ "
وہ تھوڑے غصے میں بولی تھی
"جان ۔۔۔ ۔ مجھے جلد سے جلد پاکستان جانا ہے ایک کیس کے سلسلے میں ۔۔۔ ۔ اور اپنی فیملی کے بغیر کیسے چلا جاتا ہاں ۔۔۔۔۔ ۔
تم اپنی، عرش کی اور رامین کی پیکنگ کر لینا ۔۔۔۔ ۔ پتہ ہے ماما ہمارا ویب کر رہیں ہیں میں انہیں بتا چکا ہوں تم مل گئی ہو اور عرش کا سن کر بہت خوش ہوئیں تھیں وہ ۔۔۔۔ ۔"
زمان نے اسے سمجھانے والے انداز میں کہا
"زمان ہمارا جانا آسان نہیں ہے ۔۔۔۔۔ ۔ ہاسپٹل میں انفارم کرنا ہوگا پہلے ۔۔۔۔ ۔ اور عرش کا سکول ۔ ۔۔ ۔ رامین کی یونیورسٹی سببب ۔۔۔۔۔۔ ۔"
"یار سب ہو جائے گا ۔۔۔۔ ۔ یو ڈونٹ وری ۔۔۔۔ ۔ ڈاکٹر حورین ۔۔۔۔ ۔"
زمان مسکرا کر بولا اس کے لہجے میں فخر تھا حورین کے لئے
"زمان ۔۔۔!!!۔۔ ۔"
"جی میری جان ۔۔۔؟؟ ۔"
"زمان آپ نے جاب کیوں چھوڑی تھی ۔۔؟؟۔۔ ۔"
وہ دل میں آیا سوال آخر پوچھ بیٹھی
"قابل نہیں تھا اس وقت ۔۔۔۔۔ ۔
ایک پولیس والا جب اپنی بیوی سے انصاف نہ کر سکے تو وہ اپنے ملک سے کیا انصاف کرے گا ۔۔۔ ۔ تمہارے ساتھ کیے گئے ظلم کے بعد ضمیر پر بوجھ رہتا تھا اس لئے چھوڑ دی جاب۔۔۔ ۔ لیکن اب سرحر و ہوں یار ۔۔۔۔ اور عرش کو ہرٹ نہیں کرنا چاہتا ۔۔۔۔ ۔ اس لئے جوائن کر لی ۔۔۔ ۔ "
یہ کہتے ہوئے زمان نے اپنا ہاتھ اپنے زخم کے قریب رکھا وہ آنکھیں سختی سے بند کرکے پھر کھولیں اس کی یہ حرکت حورین کی آنکھیں سے چھپ نہ سکی
" زمان آپ کو درد ہو رہا ہے نا ۔۔۔۔۔ ۔ کب سے بول رہی ہوں ۔۔۔۔۔۔ ۔ چلیں نا ہاسپٹل ۔۔۔۔ ۔ اب اور کوئی بات نہیں ۔۔۔۔ ۔ جلدی چلیں ۔۔۔۔۔ ۔"
یہ کہتے ہوئے اس نےزامن کو کوئی بات کرنے کا موقع نا دیا اور اس کا بازو پکڑ کر باہر لے گئی