"آپی یہ سب ۔۔۔۔۔۔۔۔؟ ؟"
گھر آنے کے بعد عرش کو روم میں بھیج کر رامین اور ندا، حورین کے پیچھے اس کے روم میں آ گئیں اور
سب سے پہلے رامین نے حورین سے پوچھا
"ہاں آ گیا وہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
حورین کمرےمیں موجود کھڑکی کے پاس جا کھڑی ہوئی اور ونڈو سے باہر دیکھتے ہوئے جواب دیا
"حور ین تم نے بتایا کیوں نہیں ۔۔۔۔۔؟؟۔۔ ۔ "
اب کی بار ندا نے پوچھا
"اتنی ضروری بات نہیں تھی ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین نے خود کو نارمل ظاہر کرتے ہوئے کہا
" واٹ۔۔۔۔۔ ۔ یہ بات تمہارے لیے اہم نہیں ہے کیا ۔۔۔۔۔۔ ۔ دیکھا نہیں تم نے ۔۔۔۔ ۔ کیسے عرش پر اور تم پر حق جما رہا تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔ اس پر تو مجھے حیرت تھی ہی صحیح۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن تم اتنی نارمل کیسے ہو
۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
ندا اس کے قریب جا کھڑی ہوئی
"تم فکر نہیں کرو کچھ غلط نہیں کرے گا اب وہ ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین کے لہجے میں اعتماد تھا زمان شاہ کے لیے
" آر یو سیریس حورین ۔۔۔۔۔۔ ۔ یہ وہی شخص ہے نا جس کا نام لے کر تم راتوں کو ڈر کے اٹھتی
تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
جس نے تمہاری کیا حالت کر دی تھی ۔۔۔۔۔۔ ۔
اتنی کم عمر میں کیا کیا نہیں کیا اس نے تمہارے ساتھ ۔۔۔۔۔۔ ۔ ج
وہ تم پر آبھی ایسے دھڑلے سے حق جتا رہا ہے ۔۔۔۔ ۔ اور تم ایسے نارمل ری ایکٹ کر رہی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
ندا نے حورین کے دونوں بازؤں کو تھام کر کہا
جبکہ رامین بس ان دونوں کو سن رہی تھی
"کچھ نہیں بھولی میں ندا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کچھ نہیں بھولی۔۔۔۔۔ ۔
لیکن وہ عرش کا باپ ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ عرش کے ساتھ اس کا رشتہ تو کبھی نہیں ٹوٹ سکتا نا ۔۔۔۔۔۔ ۔
اور ویسے بھی وہ میرے سامنے عرش سے ملا ۔۔۔۔۔ ۔ سوچو اگر چھپ کر عرش کو اپنا عادی بنا لیتا تو ۔۔۔۔۔۔ ۔ کیا کرتی میں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
عرش میری زندگی ہے یار ۔۔۔۔۔۔ ۔ میرا بیٹا میرے جینے کی وجہ ہے ۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین کی آواز بھر آئی تھی لیکن آنسو اس نے بہنے نہ دیے وہ کمزور نہیں پڑنا چاہتی تھی
"ہممم لیکن تمہیں یقین ہے وہ ۔۔۔۔۔۔ ۔ عرش کو تم سے دور نہیں کرے گا ۔۔۔۔۔؟؟؟ ؟"
ندا نے اپنا خدشہ ظاہر کیا
"ہممممم یقین ہے مجھے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین نے ندا کے ہاتھ پر دباؤ ڈالتے ہوئے اسے کہا
جبکہ رامین بس وہاں حب سی کھڑی تھی
"یہ زمان بھائی نہیں تھے ۔۔۔۔۔۔ ۔
اتنے پیار سے بات وہ بھی زمان بھائی ۔۔۔۔۔ ۔!!!
کیا واقعی وہ بدل سکتے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔"
رامین کو وہ چھ سال پہلے والا زمان یاد آیا جب وہ پہلی بار حورین کو لے کر آیا تھا گھر
کس طرح سب کے سامنے حورین پر ہاتھ اٹھایا اور اتنی نفرت کا اظہار کر رہا تھا وہ ان سب سے ۔۔۔۔۔ ۔ حورین سے ۔۔۔۔ ۔ ان کے باپ سے ۔۔۔۔ ۔
رامین الجھ کر رہ گئی تھی
***
"ہاں علی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
ان لوگوں کے جانے کے بعد زمان بھی پارکنگ ایریا کی طرف بڑھ رہا تھا جب علی کی کال کی وجہ سے وہ رک کے اس سے بات کرنے لگا
"واٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
دوسری طرف کچھ ایسا کہا گیا کہ زمان شاہ کے ماتھے پر شکن ابھرے
"بٹ ان لوگوں کو کیسے پتہ چلا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
اپنا سوال پوچھ کے وہ دوسری طرف موجود شخص کی بات سننے کو رکا
" اچھا ہے علی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کو سمجھنے دے ۔۔۔۔۔۔ ۔ کہ زمان شاہ اپنے فرض سے پیچھے ہو سکتا ہے
***
نہیں تو میری فکر نہ کر ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
یہ کیس اب میں دیکھو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
یہ کہہ کر زمان نے کال کاٹ دی
اور اپنی گاڑی کی طرف بڑھ گیا
عرش سے بات کرنے کے بعد زمان نے ایک بڑا فیصلہ کیا جسکے لیے علی اس پر بہت زور دے رہا تھا لیکن وہ ہر بار انکار کر دیتا تھا
لیکن عرش کے چہرے پر اپنے باپ کے لیے بہت پراؤڈ تھا وہ زمان کو ایک قابل آفیسر سمجھتا تھا یقینا حورین نے عرش کو بہلانے کے لئے ایسے بولا تھا
اسی وقت زمان نے علی کو میسج کیا ہے وہ پھر سے جوائنگ کرنا چاہتا ہے
جس پر علی نے اسے خوش ہو کر کال کی لیکن وہ عرش اور حورین کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتا تھا اس لیے علی کی کال ریسیو نہیں کی اور اسے میسیج کرکے کہا کہ آ کر بات کرتا ہوں
اور اب علی نے زمان کو کال پر جو بتایا اس سے زمان کو اندازہ ہو گیا کہ یہ کیس کافی کریٹیکل ہے
***
رامین اور ندا کے کمرے سے جانے کے بعد حورین نے وضو کیا اور پھر نماز ادا کی اب وہ دعا کے لیے ہاتھ پھیلائے بیٹھی تھی
"یہ کیا ہو رہا ہے سب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
وہ شخص کیوں آیا ہے میری زندگی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ ؟
میرے اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ مجھے صحیح راستہ دیکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
اس کی آنکھوں میں میرے لیے محبت ۔۔۔۔۔۔؟ ؟
کہیں یہ میری آنکھوں کا دھوکا تو نہیں ۔۔۔۔ ؟
یہ وہ زمان تو نہیں ہے جو مجھے پل پل اذیت دیتا تھا۔۔۔۔ ۔
لیکن ۔۔۔۔۔ ۔ لیکن ۔۔۔۔ اب میرے دل میں کوئی جذبہ نہیں رہا اس کے لیے ۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ کیا چاہتا ہے اب مجھ سے ۔۔۔۔ ؟
کیوں ۔۔۔۔ ۔ میری زندگی میں واپس آیا ہے ۔۔۔۔ ؟
"میرے اللہ مجھے صبر دے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ہمت دے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ مجھے صحیح راستہ دیکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
میں ایسا کچھ نہ کروں جس سے آپ کی نافرمانی ہو ۔۔۔۔ ۔ میرے اللہ تو بہتر کرنے والا ہے ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔ میں نے تو جب حویلی سے قدم باہر نکالا تھا اسی دن سب تیرے پہ چھوڑ دیا تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔ اور تو نے مجھے بہت نوازا ۔۔۔۔۔۔ ۔ اب بھی تو بہتر کرے گا ۔۔۔ ۔ میری مدد کر مجھے صحیح راستہ دیکھا۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ آج بھی ہمیشہ کی طرح مصلے پہ بیٹھی اپنے خدا سے مدد مانگ رہی تھی
***
یس ۔۔۔۔۔ ۔ کم ان ۔۔۔۔۔ ۔"
دروازے پر نظریں جمائے وہ گویا ہوئی
جہاں سے اجازت ملنے پر ایک نرس داخل ہوئی
" ڈاکٹر حورین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ڈاکٹر سمتھ از کالنگ یو ان روم نمبر6 ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
***
نرس نے ہاتھ میں ایک فائل پکڑے ہوئے کہا
" واٹ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اوہ۔۔۔۔ ۔ اوکے ۔۔۔۔۔ ۔ ایم کامنگ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
ہاتھوں سے دستانے اتارتے ہوئے وہ بولی تھی
پہلے تو اسے کافی حیرت ہوئی کیوں کہ ابھی ہی وہ آپریشن تھیٹر سے آئی تھی
اور اب پھر کسی مریض کو دیکھنا
لیکن وہ انکار نہیں کرنا چاہتی تھی اسی لیے حامی بھر لی
لیکن۔۔۔۔۔۔ ۔
بار بار اس کا دھیان زمان کی جانب جا رہا تھا
"کبھی مجھے سکون سے جینے نہ دینا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ خود سے مخاطب ہوئی تھی
***
روم نمبر7 تک پہنچنے تک پیچھے چلتی نرس نے اسے بتایا کہ کوئی مریض ہے جس کو گولی لگی ہے اور خون کافی بہہ چکا ہے لیکن وہ کسی سے ٹریٹمنٹ نہیں لے رہا
فی میل ڈاکٹرز کو تو بلکل پاس آنے ہی نہیں دے رہا جبکہ میل ڈاکٹرز سے بھی ٹریٹمنٹ نہیں لے رہا تھا
اور ڈاکٹر حورین کو بلانے کا کہا ہے
یہ سن کر حورین کو کافی حیرت ہوئی تھی لیکن وہ اندازہ نہیں لگا پا رہی تھی کہ وہ کون ہے
***
"آپ ۔۔۔۔۔ ۔"
سامنے اسٹریچر پر زمان لیٹا ہوا تھا
اس کے دائیں کاندھے سے خون بہہ رہا تھا اس کی شرٹ پر کافی خون لگا ہوا تھا
زمان کو ایسے خون میں لت پت دیکھ کر حورین شو کڈ تھی
ابھی چند گھنٹے پہلے تو وہ بلکل ٹھیک تھا تو اب یہ کیا ہو گیا تھا
وہ بے اختیار زمان کی جانب بڑھی تھی
اب زمان بھی حورین کی طرف متوجہ ہو گیا
حورین کے چہرے پر اپنے لیے پریشانی دیکھ کر زمان کی آنکھیں چمک اٹھیں
حورین نے جلدی سے کچھ بھی سوچے سمجھے بغیر زمان کا ٹریٹمنٹ شروع کیا
زمان بس ہنوز حورین کو دیکھ رہا تھا جو ایک قابل ڈاکٹر کی طرح اس کو ٹریٹ کر رہی تھی
***
حورین کے جانے کے بعد جب زمان حورین کا پیچھا کر رہا تھا تو راستے میں کسی نے اس پر حملہ کیا تھا
لیکن زمان نے اس حملے کا بھرپور جواب دیا
ان میں سے کسی نے زمان کے بائیں کاندھے پر گولی ماری تھی
زمان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا لیکن گولی لگنے کے باوجود اس نے ان لوگوں کی درگت بنا دی
اور پھر علی کو کال کی زمان کے کچھ بولنے سے پہلے علی
نے جو بات اسے بتائی اسے سن کر زمان کے چہرے پہ اتنی تکلیف میں بھی مسکراہٹ آئی
اور اس کے لب ہلے تھے
"ڈاکٹر حورین ۔۔۔۔۔ ۔"
***
آج اس کی نائیٹ ڈیوٹی تھی اس وقت رات کا ایک بج رہا تھا
وہ آج بھی ہمیشہ کی طرح شرٹ اور ٹراؤزر میں سر پر حجاب لپیٹے ہوئے تھی
مہرون شرٹ پر اس نے لیب کوٹ پہن رکھا تھا
چہرہ ، میک اپ سے پاک تھا یا شاید اس کو ضرورت ہی نا تھی
اس کا گورا گورا شفاف چہرہ اس پر بلا کی معصومیت ، گلابی ہونٹ، آنکھیں ذیادہ بڑی نہ تھی لیکن پلکیں گھنی تھیں وہ بلاشبہ بے حد حسین تھی
عمر23 سال کے قریب تھی لیکن آج بھی اسی سولہ سال کی حورین کی طرح اس کے چہرے پر بلا کی معصومیت تھی
شہر میں حسن بھرا پڑا ہے لیکن ایسی معصومیت کسی لڑکی کے چہرے پر کم ہی ملتی ہے
کئی لوگ اس کی معصومیت کی وجہ سے اس کے ساتھ مخلص تھے جن میں اس کے ساتھی ڈاکٹرز ، ساتھ کام کرنے والا عملہ شامل تھا لیکن کئی لوگوں نے اس کی معصومیت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی لیکن حورین ہر وقت خود کو ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کو تیار رکھتی تھی
کچھ دیر پہلے اس نے اور ایک میل ڈاکٹر نے زمان کا آپریشن کیا تھا جس دوران اس کے کاندھے پر لگی گولی نکالی گئی اور اب زمان دوائیوں کے زیر اثر سو رہا تھا وہ اس کے پاس کھڑی سینے پر بازو باندھے زمان کو بغور دیکھ رہی تھی وہ آج اپنے سامنے لیٹے ہوئے زمان شاہ کا ، چھ سال پہلے والے زمان شاہ سے موازنہ کر رہی تھی
زمان کا رنگ پہلے بھی گورا تھا لیکن حورین کو اس کے چہرے پر اب ایک الگ چمک دکھتی تھی
پہلے اس کی ڈاڑھی چھوٹی تھی لیکن اب کچھ بڑی بڑی تھی
پہلے اسکے ہونٹ سرمئی تھے جو کہ شاید سگریٹ نوشی کی وجہ سے لیکن اب اس کے ہونٹ ہلکے سے گلابی تھے ،(کیا زمان شاہ نے سگریٹ پینا چھوڑ دی) ہاں لیکن آنکھوں کے گرد ہلکے تھے
صحت اس کی پہلے جیسی ہی تھی کسمایا جسم ۔۔۔۔ ۔
بلاشبہ وہ ایک بھر پور وجہہ مرد تھا
ابھی اس کے دائیں کاندھے پر پٹی تھی
اس کے چہرے پر بے ہوشی میں بھی درد کے آثار تھے
جس کی وجہ وہ خود تھا اگر وقت پر ٹریٹمنٹ لے لیتا تو اتنی تکلیف برداشت نہ کرنی پڑتی لیکن وہ تو بضد تھا کہ ڈاکٹر حورین سے ہی ٹریٹمنٹ لے گا
وہ چھ سال پہلے بھی ایسے ہی سوئے ہوئے زمان کو دیکھتی رہتی تھی ہاں یہا لگ بات ہے کہ جب وہ مکمل ہوش میں ہوتا تھا تو حورین کی نظریں اٹھتی ہی نہیں تھیں اس کے سامنے
ابھی وہ زمان کو دیکھنے میں مگن ہی تھی کہ دروازے کھلنے پر وہ مری اور آنے والے کو دیکھا
وہ کسی نرس کی آمد کی توقع کر رہی تھی لیکن علی کو اپنے سامنے دیکھ کر ایک لکیر اس نے ماتھے پر پڑی تھی
"السلام علیکم بھابھی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میں علی ۔۔۔۔۔۔ ۔ انسپکٹر علی ۔۔۔۔۔۔ ۔ زمان کا دوست ۔۔۔۔۔۔ ۔ چھ سال پہلے ۔۔۔۔۔ ۔ وہ آنٹی نے ملوایا تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔ شاید آپ کو یاد ہو ۔۔۔۔۔۔۔ ؟"
علی جب کمرے میں آیا تو حورین کو دیکھ کر حیرت زدہ ہوا پھر جلدی سے ایک ٹرانس میں بولتا گیا
زمان کے آپریشن کے دوران وہ ہاسپٹل آیا تھا لیکن کیس کے سلسے کی وجہ سے وہ کسی ضرو ری کام سے چلا گیا اور اب کام بیٹا کر فورا ہاسپٹل آیا
"اوہ ۔۔۔۔۔ ۔ وعلیکم السلام ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ جی پہچان لیا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین کو چند لمحے لگے تھے علی کو پہچاننے میں ۔۔۔۔۔۔ ۔ بڑی ماما کے بعد وہ علی ہی تھا جس نے حویلی سے اسے نکلنے میں مدد کی تھی
"کیسا ہے اب زمان ۔۔۔۔۔ ۔ ؟"
حورین کے جواب پر اس نے زمان کو دیکھتے ہوئے حورین سے اس کا حال پوچھا
"ڈونٹ وری ۔۔۔۔۔۔ ۔ ناؤ ہی از آؤٹ آف ڈینجر ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین نے پیشہ ورانہ انداز میں کہا اور باہر جانے لگی
"ایکسکیوز می ۔۔۔۔۔۔ ۔ بھابھی۔۔۔۔۔ ۔"
حورین جانے کے لیے مری تھی کہ علی نے اسے نہایت ادب سے پکارا تو حورین اب اسے سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگی
" بہت اچھا لگا بھابھی آپ کو اتنا سٹر ونگ دیکھ کر ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ جب پتہ چلا کہ یو آر آ ڈاکٹر ۔۔۔۔۔ ۔ بہت خوشی ہوئی ۔۔۔۔ ۔"
علی کے لہجے میں حورین کے لیے بہت احترام تھا
وہ بس علی کی بات پر مسکرائی تھی
"بھابھی ۔۔۔۔ میں زمان کا بچپن کا دوست ہوں ۔۔۔ ۔ میں نے کبھی اسے اتنا خوش نہیں دیکھا جتنا اس دن دیکھا جب وہ عرش سے پہلی بار ملا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ عرش بہت پیارا ہے ماشااللہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ایک بات کے لیے آپ کا اور عرش کا شکر گزار ہوں میں ۔۔۔۔۔ ۔"
علی نے لیٹے ہوئے زمان کو دیکھتے ہوئے کہا
"کس بات کے لیے ۔۔۔۔۔۔؟ ؟"
حورین نے علی کی ہر بات نظر انداز کی تھی اور خود بھی وہ اب زمان کو دیکھ رہی تھی
" زمان نے کافی عرصہ پہلے جاب چھوڑ دی تھی ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ کہتا تھا وہ اس جاب کے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اس عہدے کے قابل نہیں ہے ۔۔۔۔ ۔ میں نے اور ڈی ایس پی سر نے بہت سمجھایا لیکن زمان ضد کا پکا ہے
***
لیکن عرش سے دوسری ملاقات کے بعد خود اس نے دوبارہ جوائینگ کا کہا ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ آپ یقین کریں ۔۔۔۔۔ ۔ بہت خوشی ہوئی تھی مجھے ۔۔۔۔۔ ۔"
علی زمان کو دیکھتے ہوئے حورین کو بتا رہا تھا
"ان کو گولی کیسے لگی ۔۔۔۔۔۔۔؟؟ ؟"
حورین علی سے کم ہی بات ہر رہی تھی کیونکہ کسی مرد سے وہ کم ہی بات کرتی تھی اپنے میل ڈاکٹرز سے بھی بس کام کی بات کرتی
علی کی آنکھوں میں اس نے اپنے لیے احترام دیکھا تھا
"میں یہاں ایک کیس کے سلسلے میں آیا ہوں ۔۔۔۔ ۔ ایک بہت بڑا کریمینل یہاں آیا ہے جیل سے بھاگ کے ۔۔۔ ۔ لیکن زمان یہاں آپ کو ڈھونڈنے آیا تھا ۔۔۔ ۔ اور ایس پی زمان شاہ کو کون مجرم نہیں جانتا ہوگا
***
اس مجرم نے سمجھا زمان اور میں دونوں اس کے پیچھے آئیں ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ اسی لیے اس نے زمان پر قاتلانہ حملہ کروا دیا ۔۔۔۔۔ ۔ "
علی نے اسے تفصیلا بتایا
"یو میں زمان کو خطرہ ہے ۔۔۔۔؟ ؟"
پریشانی حورین کے چہرے سے عیاں تھی
"جی ہے تو صحیح لیکن ۔۔۔۔۔۔ ۔ زمان کے لیے یہ فرسٹ ٹائم نہیں ہے ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ اس کو اکثر ایسے خطرناک کیس ہی ملتے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔"
علی ایسے کہہ رہا تھا جیسے یہ کوئی پورانی بات ہو
"واٹ یو میں ۔۔۔۔۔ ۔ اگر کچھ ہو جاتا تو ۔۔۔۔۔۔ ۔ گولی سینے پر لگ جاتی تو ۔۔۔۔۔۔؟؟۔۔۔۔۔ ۔ اور ۔ ۔ ۔ ۔ اور ۔۔۔۔۔ ۔ اتنی دیر ہو گئی تھی جب آپریشن ہوا ان کا ۔۔۔۔۔ ۔ زہر اگر پھیل جاتا تو ۔ ۔۔۔۔ ۔ بہت کئیر لیس ہیں آپ کے دوست ۔۔۔۔۔ اگر اس کرمنل نے پھر سے اٹیک کیا تو ۔۔۔۔۔۔ ۔"
حورین بہت کچھ بول گئی تھی جس کا احساس اسے بعد میں ہوا
"آپ فکر نہیں کریں بھابھی ۔۔۔۔۔ ۔ زمان ہینڈل کر لے گا انہیں ۔۔۔۔۔ ۔ ابھی وہ اس حملے کے لیے تیار نہیں تھا ۔۔۔۔۔ ۔ لیکن اب وہ پلینگ کے مطابق قدم اٹھائے گا ۔۔۔۔۔ ۔"
حورین کو زمان کی فکر کرتا دیکھ علی کو اچھا لگا تھا وہ مسکراتے ہوئے اسے تسلی دینے لگا
"ہمممممم ۔۔۔۔۔ ۔ ٹیک کیئر آف ہیم ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
علی کے مسکرانے پر اسے سمجھ آیا کہ وہ کچھ ذیادہ ہی بول رہی ہے
اسی لیے بات ختم کرتے ہوئے گویا ہوئی اور وہاں سے چلی گئی پیچھے علی مسکرانے لگا تھا
***
صبح ہو چکی تھی اور زمان شاہ کو ہوش آ گیا تھا
علی اس کے پاس ہی بیٹھا تھا اس دوران ایک ڈاکٹر زمان کا چیک اپ کر کے گیا تھا لیکن اسےجس کا انتظار تھا وہ نہیں آئی تھی
زمان کی بے چینی کے پیش نظر علی نے ایک نرس سے حورین کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ ڈاکٹر حورین کے ڈیوٹی آارذ ختم ہو گئے ہیں وہ گھر جا چکی ہیں
نرس کا جواب سن کر زمان مایوس ہو گیا
"مایوس نہ ہو یار ۔۔۔۔۔۔ ۔ جانتا ہے رات جب میں آیا تو حورین بھابھی تیرے پاس تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ " زمان کے چہرے پر مایوسی دیکھ کر علی نے اسے بتایا
"تو سچ کہہ رہا ہے نا ۔۔۔۔۔۔ ۔"
زمان نے تصدیق کرنی چاہی اسے شاید یقین نہ آیا تھا
"ہاں یار میں جھوٹ کیوں بولوں گا ۔۔۔۔۔۔۔؟ ؟"
علی نے یقین دلاتے ہوئے کہا
"اچھا ماما سے بات ہوئی تیری ۔۔۔۔۔۔؟؟ ؟ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میرا تو پوچھ رہیں ہوں گی ۔۔۔۔۔؟؟؟۔۔۔ ۔"
زمان نے دو دن سے ان سے مصروف کی وجہ سے بات نہ کی تھی وہ جانتا تھا اس کی ماما پریشان ہو گئی ہوں گی "یار میں نے تجھے یہی کہنا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ رات کو اماں کی کال آئی تھی۔ ۔ ۔۔۔۔۔ ۔ آنٹی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ہمیں جتنی جلدی ہو سکے پاکستان جانا ہوگا ۔۔۔۔۔ ۔ ویسے بھی وہ اشرف اور اس کا بھا ئی ۔۔۔۔۔۔ ۔ تیرے پہ حملے کے بعد بھاگ گئے یہاں سے ۔۔۔۔۔۔ ۔ اس لئے ہممم ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
" کیا مطلب ۔۔۔؟؟ ماما کو کیا ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ تو نے مجھے پہلے کیوں نہیں بتائی یہ بات ۔۔۔۔ ۔
"علی مجھے حورین کے پاس جانا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ مجھے اس سے بات کرنی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
زمان نے بیڈ سے اٹھتے ہوئے کہا وہ ڈرپ اپنے ہاتھ سے اتار چکا تھا
"پاگل تو نہیں ہو گیا تو ۔۔۔۔۔ ۔ حب کر کے بیٹھ یہی پر ۔۔۔۔ ۔ تجھے ابھی ریسٹ کی ضرورت ہے ۔۔۔ ۔ اور یہ تو نے کیا کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
علی اس کے پاگل پن پر حیران ہوتے ہوئے بولا
لیکن زمان شاہ اگلے ہی پل روم سے نکل گیا
علی پیچھے سے آوازیں دیتا رہ گیا لیکن وہ زمان ہی کیا جو کسی کی سن لے
***
"ز زمان بھائی ۔۔۔۔۔۔ ۔"
دروازے پر دستک ہوئی تھی جس کو سن کر رامین دروازہ کھولنے آئی تھی لیکن اپنے سامنے زمان کو دیکھ کر اسے حیرت ہوئی تھی لیکن اس سے بھی ذیادہ حیرت اسے زمان کی بلیو شرٹ پر خون دیکھ کر ہوئی تھی
علی بھی زمان کے ساتھ کھڑا تھا
"رامین بیٹا ۔۔۔۔۔ ۔ حورین کو بلا دو ۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے باہر کھڑے ہوئے ہی کہا
"لیکن ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
رامین کو سمجھ نہیں آیا کہ کیا کرے وہ
"پلیز بیٹا ۔۔۔۔۔۔ ۔"
زمان نے پھر التجا ئیہ کہا
رامین کو وہ کافی تکلیف میں لگ رہا تھا رامین کو زمان کو ایسے دیکھ کر برا لگا تھا
اسی لیے کچھ کہے بغیر وہ مری تھی اور حورین کو بلانے چلی گئی
***
اگلے چند لمحوں میں حورین رامین کے ساتھ چلتی ہوئی آئی
وہ گیٹوں سے نیچے آتی بلیک شرٹ اور وائیٹ ٹراؤزر پہنے ہوئے تھی بلیک شال سے اس نے خود کو کور کیا ہوا تھا آنکھیں اس کی بوجھل تھی یقینا وہ ابھی سو کر اٹھی تھی
"آپ ۔۔۔۔۔ ۔ آپ یہاں کیوں آئے ہیں۔۔۔۔ ۔ ؟ ؟ "
زمان اور علی دروازے کے ساتھ ہی کھڑے تھے حورین نے ان کے سامنے کھڑے ہو کر جذبات سے عا ری لہجے میں کہا
"حور ین پلیز ۔۔۔۔۔۔ ۔ آج تو میری بات سن لو ۔۔۔۔۔۔ ۔ پلیز یار ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان کے زخم سے خون رس رہا تھا جو کہ اس کی بلیو شرٹ پر صاف نظر آرہا تھا یقینا اسے بے حد تکلیف بھی ہو رہی تھی لیکن وہ کمال ضبط سے بولا
"زمان شاہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ایک بات کیوں سمجھ نہیں آتی آپ کو ۔۔۔۔۔۔ ۔ میں آپ سے بات کرنا تو بہت دور کی بات ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی ۔۔۔۔ ۔ کیوں میرا پیچھا نہیں چھوڑ دیتے ۔۔۔۔؟ ؟
۔۔۔۔ ۔ اور کیوں آئے ہیں یہاں پر ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ جھنجھلائے ہوئے انداز میں بولی
حورین کی آواز سن کر تقریبا سب ہی باہر آ چکے تھے
حورین اور زمان آمنے سامنے تھے جبکہ علی زمان سے دو قدم فاصلے پر کھڑا تھا اسی طرح رامین حورین سے چند قدم فاصلے پر کھڑی تھی
کچھ فاصلے پر آصف صاحب اور مرین بیگم تھے اور ساتھ ہی ندا کھڑی تھی
"حور ین مجھے پتہ ہے میں قابل نہیں ہوں معافی کے لیکن پلیز پلیز حورین مجھے معاف کر دو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
"ہاہاہاہا ۔۔۔۔۔۔ ۔ واٹ آ جوک ۔۔۔۔۔۔ ۔ معافی ۔۔۔۔۔؟؟؟ ؟"
الفاظ جیسے ہی زمان کی زبان سے ادا ہوئے، حورین ہنسنے لگی تھی زمان کی بات کو اس نے تمسخر میں اڑایا
"میں نے بہت ظلم کیے تم پہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن حورین بہت سزا بھی کاٹی ہے میں نے ۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ پلیز حورین ۔۔۔۔۔ ۔ پلیز مجھے معاف کررر ۔۔۔۔۔۔ ۔"
زمان کے زخم سے مسلسل خون رس رہا تھا شدت درد کے اثرات اس کے چہرے پر واضح تھے لیکن آج وہ ٹھان چکا تھا کہ سب بول دے گا کسی بھی طرح اسے حورین کو منانا تھا کیونکہ وہ انہیں لے کر جلد سے جلد پاکستان جانے کا ارادہ رکھتا تھا
" اور بھی کچھ کہنا ہے آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔؟؟ ؟ ۔۔۔۔۔ ۔ اگر نہیں تو آپ جا سکتےہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔"
دونوں ہاتھ سینے پے باندھے وہ چہرے پر بیزاریت لائے بولی
"حور ین پلیز یار میرے پاس اپنی صفائی میں کہنے کو کچھ نہیں ہے ۔۔۔۔ ۔ بس تم مجھے معاففففف۔۔۔۔۔ ۔ "
"بار بار یہ معافی جیسا لفظ اپنی زبان سے مت نکالیں زمان شاہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ مجھے ہنسی آتی ہے خود پر ۔۔۔۔ ۔ کہ آج میں بھی ان عورتوں میں شامل ہو گئی جن کے شوہر ہر ظلم کرنے کے بعد معافی مانگ کر ہر الز ام سے بری ہو جاتے ہیں اور سزا سے اپنا دامن بچانے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ زمان کی تکلیف محسوس کر رہی تھی اس کی خون میں تر ہوتی شرٹ بھی دیکھ رہی تھی لیکن اسے کمزور نہیں پڑنا تھا ابھی ۔۔۔ ۔
وہاں موجود ہر شخص ان دونوں کو دیکھ رہا تھا
"حور ین تم جو سزا دو گی وہ منظور ہے مجھے ۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن خود سے اور عرش سے دور نہ کرنا مجھے پلیز
۔۔۔۔۔۔۔ ۔ پہلے ہی ایک لمبا عرصہ تم سے دور رہا ہوں ۔۔۔۔ ۔ اپنے بیٹے کی پیدائش سے لا علم رہا ہوں ۔۔۔۔۔ ۔ اس سے بڑھ کر اور کیا سزا ہوگی میری ۔۔۔۔ مجھے میرے بیٹے سے دور مت کرو یا ۔۔۔۔۔۔ ۔"
ایک ہاتھ اس نے اپنے کاندھے کے قریب زخم پر رکھ دیا ایسے جیسے اسے بات کرتے ہوئے اس زخم میں درد ہو رہا ہو
"عرش آپ کا بیٹا ہے ۔۔۔ ۔ اس بات کا یقین ہے آپ کو ۔۔۔۔۔۔؟؟ ۔ ہاں ۔۔ ۔ بولیں ۔۔۔۔۔؟؟۔۔۔۔۔ ۔ ؟ ؟"
زمان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر وہ بولی تھی
وہاں کھڑے ہر شخص کا دل دکھ رہا تھا حورین کے الفاظ سے
"یہ کیا کہہ رہی ہو حورین ۔۔۔۔۔ ۔ ؟ ؟"
اب کے زمان کی آواز بھی اونچی تھی
"ھمارے معاشرے کا مرد ۔۔۔ ۔ جب کسی بھی میدان میں عورت کا مقابلہ نہیں کر پاتا نا تو شاہ صاحب ۔۔۔ ۔ وہ ۔۔۔ ۔ اس کے کردار پر انگلی اٹھا کر ۔۔۔ ۔ اسے توڑ دیتا ھے ۔۔۔ ۔
اور عورت صفائی دینے سے بہتر ہار مان لینا محسوس کرتی ھے ۔۔۔ ۔ اور مرد ۔۔۔ ۔ یہ سب کرنے کے بعد بھی ۔۔۔ ۔ خود کو ۔۔۔ ۔ مرد کہتا ھے شاہ صاحب۔۔۔۔۔۔۔ ۔
آپ وہی مرد ہے نا جو مجھے بد کردار ۔۔۔۔۔ ۔ غیر مردوں کے ساتھ دوستیاں رکھنے والی لڑکی کہتے تھے ۔۔۔۔ ۔ کتنے بوائے فرینڈ ہیں یہی پوچھا تھا نا آپ نے مجھ سے ایک بار ۔۔۔۔۔؟ ؟
تو اب بھی الزام لگائیں نا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کہ آپ کو بغیر بتائے گھر سے نکلی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اور پھرچھ سال دور رہی ہوں ۔۔۔۔۔ ۔
کیا پتہ زمان شاہ یہ بچہ آپ کا نا ہو ۔۔۔۔۔۔ ۔ میرے کسی بوائے فرینڈ کااااااا۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
چٹاخ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
حورین کی قینچی کی طرح چلتی زبان زمان کے زوردار طمانچے سے رکی
وہ بے یقینی کے عالم میں اپنے بائیں گال پر ہاتھ رکھے زمان کو دیکھنے لگی من من آنسو اس کی آنکھوں میں بھر گئے تھے
وہاں کھڑا ہر شخص حیرت زدہ تھا جبکہ سب کی آنکھوں میں حورین اور زمان کی طرح آنسو تھے
حورین کے منہ سے نکلے گئے الفاظ نے زمان کو شرم سے پانی پانی کر دیا تھا بے اختیار اس کا حورین پر ہاتھ اٹھا تھا
"ممم میں ہاتھ نہیں اٹھانا چاہتا تھا تم پہ حورین ۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے آگے بڑھتے ہوئے کہا جبکہ حورین دو قدم پیچھے ہوئی تھی
اس میں آپ کا قصور نہیں ہے زمان شاہ ۔۔۔۔۔ ۔ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے یہ ۔۔۔ ۔ مرد عورت پر ہاتھ اٹھا کر اپنی مردانگی ثابت کرتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
روز ہزاروں لاکھوں لڑکیوں کی زندگیاں برباد ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
اگر میرے ساتھ ظلم ہو گیا تو کون سا کوئی نئی بات ہے ۔۔۔ ۔ ہے نا ۔۔۔۔ ۔ ایسا ہی ہے نا شاہ صاحب
۔۔۔۔۔۔؟ ؟
آنکھوں میں ڈھیروں شکوے لیے وہ جس دکھ سے بولی تھی
سب تڑپ گئے تھے
زمان شاہ نے شرمندگی سے سر جھکا لیا تھا
وہ مضبوط مرد ۔۔۔۔ ۔ زمان علی شاہ ۔۔۔۔۔ ۔ آج اپنی بیوی کے سامنے شرمندہ سر جھکائے کھڑا تھا
"حور ین میں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میں ہاتھ نہیں اٹھانا چاہتا تھا ۔۔۔ ۔
لیکن تمہاری پاکیزگی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اور کردار پر ایک لفظ نہیں سن سکتا ۔۔۔۔۔۔ ۔ تمہارے خود کے منہ سے بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ کیونکہ میں جانتا ہوں میری حورین پاک دامن ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
۔۔ ۔ پلیز یار کوئی بھی سزا دے دو لیکن ایسے نا بولو ۔۔۔۔۔ مار دو۔۔ ۔ لیکن خود سے دور مت کرو۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔
پلیز یار میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔ اور ہمیشہ سے تم سے محبت کرتا تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
زمان نے اس کے آگے ہاتھ جوڑ دیے تھے
بیشک مکافات عمل ایل ہے
جس طرح کبھی حورین اپنے ناکردہ گناہوں کی معافی مانگتی تھی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ سسکتی تھی روتی تھی ۔۔۔ ۔
۔۔۔۔۔ ۔ معافی کی بھیک مانگتی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن زمان شاہ کو ترس نہیں آتا تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔
"واؤ ۔۔۔۔۔ ۔ ویری ویل شاہ صاحب ۔۔۔۔۔ ۔
آج مجھے میری زندگی کسی ٹی وی سیریل کی سٹوری لگ رہی ہے۔۔۔۔۔ ۔
جہاں ہیرو بیوی پر ہر ظلم کرتا رہتا ہے پھر اچانک اسے احساس ہوتا ہے کہ وہ تو غلط کر رہا ہے ۔۔۔۔ ۔ بیوی تو بے قصور ہے ۔۔۔۔ ۔ اور ساتھ میں سب سے مزے کی بات اس ہیرو کے دل میں ہیروئن کے لیے سوئی ہوئی محبت جاگ جاتی ہے اور آ پہنچتا ہے اپنی معافی کے ساتھ ساتھ اپنی سوکالڈ محبت کا اظہار کرنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
تو میں آپ سے شاہ صاحب ایک سوال پوچھنا چاہتی ہوں ۔۔۔۔۔۔ ۔ جب ظلم کرتے تھے مجھ پہ ۔۔۔۔ ۔ ۔ بیلٹ سے جانوروں کی طرح مارتے تھے مجھے ۔۔۔۔۔۔ ۔ لائیٹر سے جلاتے تھے مجھے ۔۔۔۔ ۔ ۔ ہر رات میری تذلیل کرتے تھے ۔۔۔۔۔ ۔ اس وقت آپ کی یہ سوکالڈ محبت کہاں تھی ۔۔۔۔۔۔ ۔ محبت تو بہت دور کی بات اس وقت تو آپ میں انسانیت تک ختم ہو گئی تھی ۔۔۔۔۔۔ ۔
زمان شاہ میں کسی ڈرامہ سیریل کی مظلوم سی ہیروئن نہیں ہوں ۔۔۔۔۔۔ ۔ جو ہر زیادتی کے بعد بھی شوہر کو سر آنکھوں پر بٹھائے ۔۔۔۔ ۔
میرا اتنا بڑا ظرف نہیں ہے جو میں آپ کے ساتھ پھر سے سب بھلا کر نئی زندگی شروع کر دوں۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ حورین آج اپنی عادت کے خلاف بہت بول رہی تھی لیکن اس کے منہ سے نکلے گئے الفاظ وہاں کھڑے ہر شخص کو دکھی کر رہے تھے
اور زمان کو شرمندہ ۔۔۔۔ ۔
"ایک موقع دے دو میری جان پلیز ۔۔۔۔۔ ۔ صرف ایک موقع ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
حورین میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتا یار ۔۔۔۔ ۔ پلیز معاف کر دو ۔۔۔۔ سب بھول جاؤ۔۔۔۔۔ ۔ "
آج وہ مغرور ، انا پرست شخص اپنا غرور اور انا بالائے طاق رکھ کر ایک عورت کے سامنے جھک گیا تھا
حورین کی دل چیر دینے والی ہر بات کو سن کر بھی زمان بہت ٹوٹے ہوئے انداز میں بولا
" کس کس بات پہ معاف کروں زمان ۔۔۔۔۔۔؟ ؟ ۔۔۔۔۔ ۔ کیا کیا بات بھول جاؤں ۔۔۔۔۔؟ ؟ ۔۔۔۔۔ ۔ میرے جسم پر آپ کا دیا ہوا ہر زخم وقت کے ساتھ بھر گیا تھا لیکن میری روح ابھی تک زخمی ہے زمان شاہ