"کہاں گم ہو حورین ۔۔۔۔۔۔ ۔ ؟ ؟"
وہ دور کھڑی حورین کو سوچوں میں ڈوبا دیکھ رہی تھی
اب قریب آکر پوچھا
"نتھنگ ۔۔۔۔۔ ۔ بیہ آپی "
وہ گہری سوچ سے نکلی تھی
"کین آئی سیٹ ہیئر ۔۔۔۔۔۔؟ ؟"
انہوں نے پاس پڑی کرسی کی طرف اشارہ کر کے اجازت مانگی تھی
"یااا ۔۔۔۔ ۔ پلیز ۔۔۔۔۔۔ ۔ "
حورین نے فورا اس چیئر کی جانب اشارہ کر کے کہا
وہ اب براجمان ہو چکیں تھی
یہ سی ویو کا منظر تھا یہاں ان کی فیملی کے علاوہ اکا دکا ہی لوگ تھے سامنے زمان ، علی، رامین اور سب بچے انجوائے کر رہے تھے وہ دونوں ان سے کچھ فاصلے پر بیٹھیں تھیں
دونوں کی نظر یں سامنے ان سب پر تھی
"ایک بات پوچھوں ۔۔۔۔ ۔ کافی عرصے سے دل میں تھی ۔۔۔۔۔۔۔؟ ؟"
بیہ نے اسے بغیر دیکھے پوچھا
نظریں ہنوز سامنے ہی تھیں
"جی ۔۔۔۔۔!!!۔۔۔ ۔"
حورین اب زمان کو دیکھ رہی تھی جو سب بچوں کے ساتھ خود بھی بچہ بنا ہوا تھا
"وہ سزا کا مستحق تھا پھر کیسے معاف کردیا ۔۔۔۔۔؟؟؟؟ ؟"
بیہ نے حورین کی نظروں کا تعاقب کرتے ہوئے کہا وہ بھی اب زمان کو دیکھ رہی تھی
"معاف کرنا خدائی صفت ہے ۔۔۔۔ ۔"
نظریں ابھی بھی زمان پر تھیں
" یہ مت سمجھنا کہ وہ میرا بھائی ہے ۔۔۔۔۔ ۔ تو میں اس کو ڈیفیٹد کروں گی ۔۔۔۔۔ ۔ ہم کھل کر بات کر سکتے ہیں ۔۔۔۔ ۔"
بیہ کراچی کم ہی آیا کرتی تھی اسی لیے حورین سے ان سالوں میں کم ہی ملی تھی کبھی بھی دونوں میں اس بارے میں بات نہ ہوئی تھی آج جانے کیا سوجھی اسے کہ پوچھ بیٹھی
"کوئی معافی کا طالب ہو تو اسے معاف کر دینا چاہیے ۔۔۔۔۔ ۔"
حورین گہرا سانس لے کر گویا ہوئی
"معافی کبھی بھی تکلیف کا خسارا ادا نہیں کر سکتی حورین ۔۔۔۔ ۔ تمہیں کبھی نفرت نہیں ہوئی زمان سے ۔۔۔ ۔ "
وہ اب حورین کو بغور دیکھ رہی تھی
جس کے چہرے پر سکون ہی سکون تھا
" نفرت ۔۔۔۔۔۔ ۔!!!!! نفرت کمزور محبت کے وجود سے جنم لینے والی وہ مغرورا ولاد ھے جسے پالتے پالتے نسلیں اجڑ جاتی ھیں آپی ۔۔۔ اور صحیح کہا آپ نے معافی کبھی بھی تکلیف کا خسارا ادا نہیں کر سکتی ۔۔۔۔۔ ۔ لیکن معاف کر کے جو سکون ملتا ہے وہ نفرت کرنے میں کہاں ۔۔۔۔۔ ۔ "
اب کے حورین نے بھی بیہ کو دیکھتے ہوئے کہا
بیہ بھی بس اسے ہی دیکھ رہی تھی جیسے حورین نے اسے لا جواب کر دیا تھا
"جیسے زمان نے انتقام لیا ۔۔۔۔ ۔ تم بھی بدلہ لے سکتی تھی اس سے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
وہ شاید حورین کو پرکھ رہیں تھیں
جبکہ ان کی بات پر حورین مسکرائی تھی
"معاف کردینے سے بڑا کیا انتقام ہوگا بیہ آپی ۔۔۔۔ ۔"!!!
وہ مسکرا کر بولی تھی اور بیہ کو دیکھتے ہوئے بولی
"مجھے تم سے بات کر کے اچھا لگا حورین ۔۔۔۔ ۔ تم بہت باہمت لڑکی ہو ۔۔۔۔۔ ۔ "
وہ کہے بنا نہ رہ سکیں
اب وہ اٹھ کر چلی گئیں
جبکہ حورین نے ایک گہرا سانس لیا سمندر سے اٹھتی لہروں کی آوازوں کو وہ سننے لگی
سرد ہوائیں اسے سب اچھا لگ رہا تھا
"ہر لڑکی شہزادی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ ۔
لیکن ہر شہزادی کی کہانی خوبصورت نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔۔ ۔
کچھ لوگ میری زندگی کی کتاب کو پڑھ کر یہ کہیں گے کہ حورین بھی ایک عام عورت نکلی۔ ۔ ۔۔۔ ۔ شاید ایک کمزور عورت ۔۔۔۔۔۔ ۔ ایک ظالم کو معاف کردیا ۔۔۔۔۔۔ ۔ جبکہ سزا دینا بھی اختیار میں تھا۔۔۔۔۔ ۔
ظالم کے خلاف تو آواز اٹھانی چاہیے تھی نا ۔۔۔۔ ۔
میں بھی ایسے ہی سوچتی تھی ۔۔۔۔۔ کہ عورت کیوں معاف کر دیتی ہے ہر بار ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ایک شخص جس نے آپ پر ظلم کی انتہا کر دی ہو ۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ کی ذات کی دھجیاں اڑا دی ہوں۔۔۔۔۔ ۔ اندر سے ختم کردیا ہو۔۔۔۔۔ ۔ بے بسی کی انتہا تک پہنچا دیا ہو ۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ کی زندگی کے سال برباد کر دیے ہوں۔ ۔ ۔۔۔ ۔ کیسے ۔۔۔۔ ۔ کیسے معاف کیا جا سکتا ہے اسے ۔۔۔۔۔۔ ۔
ہاں میں سوچتی تھی ۔۔۔۔۔ ۔ پل پل خود سے عہد کرتی تھی ۔۔۔۔۔ ۔ کہ کبھی معاف نہیں کروں
گی۔۔۔۔۔۔ ۔
مجھے ایک عام عورت نہیں بننا جو سب سہہ کر پھر اسی ظالم کی غلامی کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
کمزور عورتیں ہوتی ہیں وہ ۔۔۔۔۔۔ ۔ نہیں بننا مجھے ان جیسا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
لیکن یہ کیا ہوا ۔۔۔۔ ۔ اے زندگی ۔۔۔۔۔۔ ۔ آہ
پھر سوچا کہ
کیا ہر مرد معافی مانگتا ہے ۔۔۔؟ ؟
کیا ہر مرد اپنے کیے پر نادم ہوتا ہے ۔۔۔۔۔؟ ؟
کیا ہر مرد عورت کے آگے جھکتا ہے ۔۔۔۔۔؟ ؟
نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
بلکل بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔
اپنے آس پاس دیکھو تو معلوم ہو ۔۔۔۔۔ ۔ گ
میں ڈاکٹر ہوں ۔۔۔۔۔۔ ۔ میں جس ہاسپٹل میں جاب کرتی ہوں ۔۔۔۔۔ ۔ وہاں زیادہ تر عام طبقے کے لو آتے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ میں روز بے شمار ایسی عورتوں سے ملتی ہوں ۔۔۔۔۔ ۔ جو ایسے ہی حالات سے گزر رہیں ہیں
***
کون ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں آج کل کہاں ہو رہا ہے ظلم ۔۔۔۔۔۔ ۔
آج کل کی عورت کہاں برداشت کرتی ہے یہ سب ۔۔۔۔۔ ۔
یہ بات بھی ٹھیک ہے لیکن بے شمار ایسی عورتوں ہیں جو گزر رہیں ہیں اس سب سے ۔۔۔۔۔۔ ۔
کیونکہ یہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
حقیقی دنیا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔
کوئی ڈرامہ یا فلم تھوڑی ہے ۔۔۔۔۔ ۔
یہ تو زندگی ہے ۔۔۔۔۔ ۔
، آہ ۔۔۔۔۔ ۔ وہ وقت ۔۔۔۔۔ ۔ جو وقت گزر گیا، جو اذیتیں سہہ لی گئیں
ان کے لیے کیسا پچھتاوا ۔۔۔۔؟ ؟
کیسی معافی اور کیا مداوا ۔۔۔؟ ؟
بے شمار لوگ ایسے ملے مجھے ۔۔۔۔ ۔ جنہوں نے میری معصومیت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ۔۔۔۔۔ ۔ اور ،میں ان لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرنا چاہتی تھی
جنہوں نے مجھے جانتے بوجھتے دھوکہ دیا یا میری مخلصی کا ناجائز فائدہ اٹھایا ۔۔۔۔۔۔ ۔
لیکن میں نے انکو معاف کر دیا.. کیونکہ مجھے سکون چاہیے تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
جو الحمد اللہ مجھے عطا کر دیا ہے رب نے ۔۔۔۔۔ ۔
اور ۔۔۔۔۔۔ ۔
اور ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ مجھے زندگی میں سب سے زیادہ سکون اس شخص کو معاف کر کے ملا ۔۔۔۔۔ ۔ جس نے مجھے سب سے زیادہ اذیت دی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
حادثات سے گذر کر انسان یا تو پاگل بن جاتا ھے یا کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ت
مگر نفر، انتقام سے شاید ھم وقتی بھڑاس نکال لیں مگر ھمارے اندر کا انسان کبھی خوش نہیں ھو سکتا!!!..
اور پھر اگر توبہ سچی ہو تو خدا ساری عمر زنا کرنے والی طوائف کو بھی معاف کر دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
کیونکہ جب ہم معافی مانگتے ہیں تو وہ بخش دیتا ہے ۔۔۔۔۔ ۔
یہ نہیں پوچھتا کہ ۔۔۔۔۔ ۔ کیوں کیا تھا ۔۔۔۔۔؟ ؟
یہی تو فرق ہے خدا کے معاف کرنے میں اور بندے کے معاف کرنے میں۔۔۔۔۔۔ ۔
کوئی رات ایسی نہیں جو ختم نہ ہوئی ھو ،کوئی غلطی ایسی نہیں جو معاف نہ کی جا سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
کوئی انسان ایسا نہیں جس پر رحمت کے دروازے بند ھوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
رحم کر نے والے کا کام ہی یہی ھے کہ وہ رحم کرے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
رحم اس فضل کو کہتے ھیں جو انسانوں پر ان کی خامیوں کے باوجود کیا جائے ۔۔۔۔۔۔ ۔
میں ڈاکٹر حورین شاہ اپنی زندگی سے مطمئن ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میں نے اپنی زندگی سے دو اہم چیزیں سیکھی ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ صبر کرنا اور معاف کرنا
کیونکہ صبر کبھی رائیگاں نہیں جاتا اور معاف کرنے سے بڑا انتقام نہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔
زمان آپ کا ستمگر سے ہمسفر بننے تک کا سفر بہت تکلیف دہ تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن میں خوش ہوں آپ ایک بہترین ہمسفر بن گئے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
ہاں سفر کٹھن تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔!!!
بیشک ایک بہترین ہمسفروہ ھوتا ہے جو اپنی بیوی کی بڑی سے بڑی خطاؤں کو معاف کر دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔
بہترین ہمسفروہ ھوتا ہے جو وحشت کے گھوڑے پر سوار ھو کر عورت کی انا کی دھجیاں نہیں ا🦋ُڑا دیتا۔۔۔۔۔۔۔ ۔
بہترین ہمسفروہ ھوتا ہے جو بن مانگے عورت کو محبت ت اور عزدیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
بہترین ہمس فرعورت کواپنے مزاج کی تپش سے چلا کر راکھ نہیں کر دیتا۔۔۔ ۔
بہترین ہمسفر وہ ہوتا ہے جو عورت کا محافظ بن کے اسکو تحفظ کا احساس بخشتا ہے۔۔۔۔ ۔
اسے ہر برے اور غلط کام سے روکتا ہے۔۔۔۔ ۔ اس کا رہبر بن کے رہنمائی کرتا ہے۔۔۔۔ ۔
اس کی عزت پہ اپنی زندگی فنا کر دیتا ہے۔۔۔۔ ۔
اس کے ایک آنسو پہ زمانے سے الجھ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
اسکی ہنسی کو اپنی زندگی سمجھ کے ہمیشہ اسے ہنستا ہوا رکھتا ہے ۔۔۔۔۔ ۔
اس عورت سے زیادہ کون خوش نصیب ہوگا جس کو ایسا ہمسفر ملے۔۔۔۔۔ ۔
اور زمان آپ ایک بہترین ہمسفر ہیں ۔۔۔۔ ۔ بلاشبہ میں ایک خوش نصیب عورت ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"
اور اب اٹھ کھڑی ہوئی تھی کیونکہ سب اسے آنے کا اشارہ کر رہے تھے جبکہ زمان اسی کی طرف آ رہا تھا وہ مسکرا رہا تھا اسے دیکھ کر حورین بھی مسکرائی اور اسی کی جانب قدم بڑھانے لگی ۔۔۔۔۔ ۔