Chapter 15: باب 15

"کہاں کھوئی ہوئی ہو حورین ۔۔۔۔۔۔؟ ؟ "

ندا اس کے کمرے میں ناک کر کے داخل ہوئی تھی لیکن حورین چیئر کی پشت پر ٹیک لگائے کسی غیر مرئی نقطے کو تک رہی تھی

"نہیں کہیں نہیں ۔۔۔۔ ۔ بس ویسے سوچ رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ عرش اتنا بڑا ہو گیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین سیدھی ہو کر بیٹھی اور مسکراتے ہوئے کہا

"ہاں صحیح کہہ رہی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ہمارا چھوٹو بڑا ہو گیا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

ندا کے لہجے میں بہت پیار تھا

"جانتی ہو آج اس کی ٹیچر کیا کہہ رہی تھی ۔۔۔۔۔۔ ۔ کہتی عرش ایک بزیلیٹب سٹوڈنٹ کے ساتھ ساتھ محیر بچہ ہے بولتا بہت کم ہے بٹ ہر بات کو فورا یک کرتا ہے، نوٹ کرتا ہے، سمجھتا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ ضد نہیں کرتا ۔۔۔۔۔۔ ۔"

"ہاں یہ بات تو ہے یار ۔۔۔۔۔۔ ۔

عام بچوں کی طرح نہیں ہے اپنا عرش بلکہ کافی بڑی بڑی باتیں کرتا ہے ابھی پاپا کو ایڈوائز دے رہا تھا کہ ایسے کریں نانو ایسے کریں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ یہ سب اس نے تم سے سیکھا ہے

تم شروع سے اسے اپنے ساتھ ہوٹل لے کر جاتی ہو وہ تمہیں مینجمینٹ کرتے ہوئے دیکھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

دیکھو اب کتنا سمجھدار بچہ بن گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

" شک بےوہ شکل صورت میں اپنے باپ جیسا ہے لیکن وہ انٹیلیجنٹ بلکل تمہارے جیسا ہے دونوں ماں بیٹا ایک جیسے ہو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ماں کیمبرج یونیورسٹی کی ٹاپ سٹوڈنٹس میں سے ایک ہے اور بیٹا بھی کسی سے کم نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ انگریزوں کے بچوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اس نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

ندا اس کی سامنے والی چیئر پر بیٹھی اور پاس ٹیبل پر پڑا ایک فریم اٹھایا جس میں حورین اور عرش کی تصویر تھی اس فریم کو دیکھتی وہ بولی تھی اس کی بات کو سن کر جہاں حورین مسکرائی تھی وہیں ایک پل کو اس کے چہرے پر اداسی آئی تھی جسے وہ فورا چھپا گئی تھی

"حور ین ایک بات پوچھوں ۔۔۔۔؟؟؟ ؟ "

ندا اس کے چہرے پر آئی اداسی دیکھ چکی تھی اس کے چہرے پر نظریں جمائے وہ بولی تھی

"اگر وہ زمان کے بارے میں ہے تو پلیز چینچ دی ٹانک ۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین کو پتہ تھا ندا نے ہمیشہ کی طرح وہی کہنا ہوگا

"کب تک بھاگو گی یار ۔۔۔۔۔۔ ۔ چھ سال ہو گئے ہیں ۔۔۔۔ ۔ تم اس بات سے بھاگ رہی ہو دیکھو حورین اپنا سوچو یار ۔۔۔۔ ۔ کوئی فیصلہ کرو ۔۔۔۔۔۔ ۔ ایسے ساری عمر کیسے جیو گی ۔۔۔۔۔۔ ۔ زمان سے طلاق لے لو اور دوسری شادی کا سوچو ۔۔۔۔۔۔ ۔ عرش کا سوچو اسے باپ کی ضرورت ہے حورین ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

ندا آج وہ بات کہہ ہی گئی تھی جو سب حورین کو کہنا چاہتے لیکن کہہ نہیں پاتے

"نہیں ندا نہ میرے بیٹے کو کسی کی ضرورت ہے ۔۔۔۔ ۔ اور نہ مجھے۔۔۔۔۔ ۔ میں اس کے لئے سب کچھ ہوں ۔۔۔۔۔۔ ۔ اور عرش میرے لیے ۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین کی آواز میں ایک درد تھا وہ جانتی تھی کہ اس نے عرش کو کیسے سمجھایا جب ایک دفعہ اس نے اپنے باپ کا پوچھا تھا

"ہممممم لیکن حورین ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ عرش بہت فیل کرتا ہے یار ہر بات ۔۔۔۔۔۔ ۔ کل ایمی کو کہتا کہ اس کے ڈیڈ پاکستان میں ہیں اور پولیس آفیسر ہیں بہت بریو ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اور وہ بھی اپنے ڈیڈ کی طرح بنے گا

۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

"اللہ نا کریں وہ اپنے باپ جیسا بنے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میں اپنے بیٹے کو زمان کے سائے سے بھی دور رکھنا چاہتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

ندا کی بات سن کر اس کا دل میں درد سا اٹھا تھا

"کب تک یار ۔۔۔۔۔؟ ؟ ۔۔۔۔۔ ۔ کب تک دور رکھو گی ۔۔۔۔۔ ۔ یو نو واٹ عرش ، زمان کو اپنا آئیڈیل مانتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

ندا اس کے دل کی حالت سمجھ رہی تھی لیکن آج وہ بات کو کسی فیصلے تک پہنچانا چاہتی تھی

"ندا میں نے کہیں غلط تو نہیں کیا عرش کو زمان کے بارے میں بتا کر ۔۔۔۔۔۔؟؟ ؟"

حورین کو لگا کہ اس سے بہت بڑی غلطی ہو گئی ہے

"نہیں غلط نہیں کیا بلکہ اچھا کیا عرش کو بتا کر ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کم از کم اسے اپنے باپ کا پتہ تو ہے نا ۔۔۔۔ ۔ سوچو اگر تم اسے نہ بتاتی تو اس کے ذہن پر کتنا برا اثر پڑتا۔۔۔۔۔ ۔ کئی سوال ہوتے اس کے ذہن میں کہ اس کا باپ کون ہے؟ ؟ کہاں ہے ؟؟؟ ؟ ۔۔۔۔۔ ۔ اب اسے یہ پتہ ہے نا کہ اس کا باپ اپنی جاب کی وجہ سے اس سے دور ہے ۔۔۔۔۔ ۔ "

ندا اس کو اداس دیکھ کر بولی تھی

"لیکن ندا اسے انتظار ہے اپنے باپ کا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

یہی سوچ حورین کو پریشان کرتی تھی

"ہممم اسی لیے تو کہہ رہی ہوں کورٹ میں خلع کا کیس فائل کر دو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اور پھر شادی کر لینا۔۔۔۔۔ ۔ " ندا نے اپنی طرف سے ایک حل نکالا تھا جسے سن کر حورین نے اپنا سر تھام لیا

"تم پاگل تو نہیں ہو گئی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ تمہیں یہ سب اتنا آسان لگتا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ چلو اگر ہو بھی جائے ایسا تو پھر بھی میں کبھی بھی دوسری شادی نہیں کر سکتی ۔۔۔۔۔۔ ۔ کبھی نہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔"

حورین غصے سے بولی تھی ندا کی باتیں اسے تپا گئیں تھیں

"حور ین یار ۔۔۔۔۔ ۔"

ابھی ندا کچھ بولتی اس سے پہلے دروازے پر دستک ہوئی

"آ جائیں ۔۔۔۔ ۔ "

حورین نے آنے والے کو اجازت دی

"مام آئی وانٹ ٹو سلیب ود یو ۔۔۔۔۔ ۔"

عرش نیند سے بھری آنکھیں لیے حورین کے پاس آیا اور پوچھا

"ہہے عرش آنی از ہیئر ۔۔۔۔۔ ۔ "

عرش کو دیکھتے ہی ندا کو اس کی معصومیت پر پیار آیا

ندا کی بات پر عرش نے ندا کو دیکھا ندا چیئر سے اٹھی اور عرش کو بہت سا پیار کیا

"اوکے بھئی آئی ہیو ٹو گو ۔۔۔۔۔ ۔ گڈ نائیٹ پرنس ۔۔۔۔۔۔ ۔ بائے حورین ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

ندا یہ کہتی وہاں سے چلی گئی جبکہ حورین نے عرش کا ہاتھ پکڑا اور اسے بیڈ پر لٹایا اور خود بھی اس کے ساتھ لیٹ گئی "مام ۔۔۔۔۔ ۔"

حورین کے لیٹتے ہی عرش بولا

"جی جی ۔۔۔۔ ۔ ماں کی جان ۔۔۔۔۔۔ ۔"

اس کے ماتھے پر بوسا دیتے ہوئے حورین بولی

"مام میں ڈیڈ کو کیسے بتاؤں آئی گاٹ ہنڑرڈ پرسنٹیج ان سٹینڈرڈ ٹو ۔۔۔۔۔۔ ۔"

عرش نے حورین کو دیکھتے ہوئے کہا

عرش کی بات پر حورین نے عرش کو بغور دیکھا اب اس کی آنکھوں میں نیند کا شبہ بلکل بھی نہ تھا

"عرش آپ کو تو نیند آرہی تھی ۔۔۔۔۔ ۔"

حورین اس کی چھوٹی سی ناک دبا کر بولی

"اوہ ۔۔۔۔ ۔ یا مام ۔۔۔۔۔ ۔ نیند تو آ رہی ہے بٹ بتائیں نا ڈیڈ کو کیسے بتاؤں ۔۔۔۔ ۔"

عرش اب بھرپور انداز میں بولا تھا

"اچھا بتاؤ اور کیا بتاؤ گے اپنے ڈیڈ کو ۔۔۔۔؟؟؟۔۔۔ ۔ "

حورین نے اس کا دھیان بٹانے کی وجہ سے یہ پوچھا

"میں انہیں بتاؤں گا کہ عرش' ز مام آل سو گاٹ میڈل ۔۔۔۔۔ ۔ "

عرش اس قدر معصومیت سے بولا کہ حورین ہنسنے لگی

"اوکے عرش اب سو جاؤ ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین بلینکٹ اس کے اوپر کرتی بولی تھی

"مام ۔۔۔۔۔ ۔"

عرش نے بلینکٹ چہرے سے ہٹا کر حورین کو پکارا

"عرش ۔۔۔۔۔۔ ۔"

حورین نے بھی اسی کے انداز میں اس کا نام پکارا

"مام ہو لیڈیز ہیں پلیز نا آئی وانٹ ٹو ٹاک یو ۔۔۔۔۔۔ ۔"

عرش پھر سے بلینکٹ ہٹایا بولا

"عرش یو نو دیٹ مام کو بچوں کا دیر تک جاگنا نہیں پسند ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

اسے پتہ تھا عرش زمان کی باتیں کرے گا اسی لیے تھوڑی نرمی سے سمجھا کر بولی

اس کی بات سن کر عرش نے خود بلینکٹ منہ پر اوڑھا جبکہ حورین کچھ لمحے عرش نہ بولا تو حورین کو لگا وہ سو گیا اسی لیے وہ لیٹے ہوئے چھت کو تکنے لگی

"مام بس ایک اور بات ۔۔۔۔۔۔ ۔"

عرش نے پھر سے بلینکٹ چہرے سے ہٹایا اور وہ بولا جبکہ اس کی چمکتی آنکھیں اور شرارتی انداز واضح تھا کہ وہ حورین کے ساتھ شرارت کر رہا ہے

عرش کے اس طرح اچانک بولنے پر حورین چونکی لیکن عرش کی شرارت وہ سمجھ گئی

"عرش علی ۔۔۔۔۔۔ ۔"

حورین نے رخ عرش کی جانب کیا اور مصنوعی غصے سے اس کا نام پکارا

"سوری مام ۔۔۔۔۔۔ ۔ لو یو مام ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ گڈ نائیٹ مام ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین کے پکارنے پر عرش جلدی جلدی بولا

"اب سچی والا گڈ نائیٹ مام ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین کو اپنی طرف دیکھتے عرش پھر سے معصومیت سے بولا

اب حورین نے اسے اپنے سینے سے لگا لیا اور اس کے بالوں میں انگلیاں چلانے لگی جبکہ عرش کی اس شرارت پہ وہ اب ہنس رہی تھی

عرش کی چھوٹی چھوٹی شرارتوں سے ہی اس کی زندگی میں رونقیں تھی

***

پارک میں اس وقت خاصی رونق تھی وہ مسجد سے مغرب کی نماز ادا کر کے نکلا ہی تھا کہ علی کی کال آ گئی علی اس سے ملنا چاہتا تھا اس نے اسے پارک آنے کا کہا تھا

وہ پارک میں آ کر ایک بینچ پر بیٹھ گیا

وہ بلیک شلوار قمیض پہنے بلیک ہی شال کاندھوں پر پھیلائے ہوئے تھا

چہرہ شاداب تھا

داڈھی بڑھی ہوئی تھی جو اس کی شخصیت کو چار چاند لگا رہی تھی

آس پاس سے گزرتی کئی لڑکیاں زمان کی شخصیت کے سحر میں کھو رہیں تھیں

لیکن وہ سامنے کھیلتے بچوں کو دیکھ رہا تھا

اسے پتہ ہی نا چلا تھا کہ اس کا چہرہ بھیگنے لگا تھا

علی جب پارک میں داخل ہوا تو زمان سامنے بینچ پر بیٹھا اسے دیکھائی دیا

لیکن جب وہ قریب آیا تو زمان سامنے کھیلتے بچوں کو دیکھ کر رو رہا تھا

زمان کو دیکھ کر علی چونک گیا

"مجھے یقین نہیں آ رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ زمان علی شاہ جیسے پتھر دل انسان کو ایک لڑکی کی محبت نے بدل دیا۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

یہ کہتے ہوئے علی اس کے ساتھ ہی بینچ پر بیٹھ گیا

جبکہ علی کی آواز پر زمان نے اسے دیکھا اور اپنا آنسوؤں سے بھی گا چہرہ صاف کیا

"کیسا ہے۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ ؟"

زمان نے اس کی بات نظر انداز کی اور اس سے مصافحہ کیا اور اس کا حال پوچھا

"ٹھیک ہوں ۔۔۔۔۔ ۔ اور تو کیسا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

علی نے بھی اس سے حال پوچھا

"ہمممممم ٹھیک ۔۔۔۔۔۔ ۔"

"یار مجھے سمجھ نہیں آتی تجھے دیکھ کر خوش ہوں یا دکھی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان کی نظریں اب ایک فیملی کی طرف تھی دو بچے اپنے باپ کے ساتھ کھیل رہے تھے ان کا باپ جان بوجھ کر ہار رہا تھا تا کہ اس کے بچے جیت کر خوش ہوں

زمان کے لب مسکرا رہے تھے لیکن اس کا دل رو رہا تھا

"زمان ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان نے جب اس کی بات کا جواب نہ دیا تو علی نے اسے پھر سے پکارا

"ہاں کیا کہہ رہا ہے تو ۔۔۔۔۔۔؟؟ ؟"

زمان نے اب نظریں علی کےچہرے پر جمائیں اور پوچھا

"میں کہہ رہا ہوں کہ تجھے دیکھ کر سمجھ نہیں آتی کہ میں خوش ہوں یا دکھی ۔۔۔۔۔ ۔"

علی نے اپنے بات دہرائی

"ہمممم سزا مل رہی ہے فلحال تو مجھے میرے کیے کی ۔۔۔۔۔ ۔ اس لئے بس دعا کرو میرے لیے۔ ۔ ۔۔۔۔ ۔ کہ خدا میری آزمائش ختم کریں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان نے علی کو دیکھتے ہوئے کہا

"آمین ۔۔۔۔۔ ۔"

بے ساختہ علی کے منہ سے نکلا تھا

"اور تو سنا کوئی بات کرنی تھی تو نے ۔۔۔۔۔؟؟ ؟"

زمان نے اسے ملنے کا مقصد پوچھا

"زمان میں خود تو آیا ہی ہوں ۔۔۔۔ ۔ بلکہ ڈی ایس پی سر کی طرف سے بھی ریکوئیسٹ لے کر آیا ہوں تیرے پاس ۔۔۔۔۔ ۔ "

"کیسی ریکوئیسٹ ۔۔۔۔۔۔؟ ؟"

علی حب ہوا تو زمان نے پھر سوال کیا

"پلیز جاب جوائن کر لے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ایک بہت ایمپورٹینٹ مشن کے لئے ہمیں تمہاری بہت ضر ورت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

علی نے اپنے آنے کا مقصد بیان کیا

"میں قابل نہیں ہوں یار اس جاب کے ۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان کے لہجے کا درد علی محسوس کر رہا تھا

"یار ایسے تو نا کہہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ تیرے جیسا بہادر اور نڈر ایس پی ابھی تک کوئی نہیں آیا ۔۔۔۔۔۔ ۔ برے بڑے مجرم آج تک تیرا نام سن کر کانپتے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ کتنے ہی تیرے ہی گرفتار کیے ہوئے بڑی بڑی گینگ کے مجرم آج بھی جیل میں سڑ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اور تو کہہ رہا ہے کہ تو قابل نہیں ہے اس جاب کے

۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

علی زمان کی بات کی نفی کرتے ہوئے گویا ہوا

وہ آج ٹھان کے آیا تھا کہ آج کسی بھی طرح زمان کو منا لے گا

" نہیں یار میں واقعی قابل نہیں ہوں اس عظیم پیشے کے ۔۔۔۔۔۔ ۔ ایک سچا اورذ مہ دار پولیس والاسب سے پہلے ایک اچھا انسان ہونا چاہیے۔۔۔۔۔ ۔ ظالم کے خلاف لڑنے والا ہونا چاہیے ۔۔۔۔۔ ۔ عادل ہوتا ہے انصاف کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن جو شخص اپنی بیوی سے ہی انصاف نہ کر سکے وہ اپنے ملک کے سا تھ کیا انصاف کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان کے لہجے میں درد تھا وہ پل پل گیلن کی وجہ سے اندر ہی اندر مر رہا تھا

"زمان چھ سال ہو گئے یار اور کتنی سزا دے گا خود کو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ دن رات پاگلوں کی طرح حورین بھابھی کو ڈھونڈتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ چھ سال یار ۔۔۔۔ ۔ چھ سال ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ مغرور وہ ظالم بے حس۔۔۔ ۔ بے رحم زمان ختم ہوگیا ۔۔۔۔۔۔ ۔ اب جو زمان میرے سامنے بیٹھا ہے وہ نرم دل ۔۔۔۔۔۔ ۔ سب کی مدد کر نے والا ۔۔۔۔۔۔ ۔ رحم دل ۔۔۔۔۔ ۔ زمان ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ پلیز بس کر جا یار ایک معمولی سی جاب کر رہا ہے تو ۔۔۔۔۔ ۔ جبکہ ہمیں تمہاری تمہارے آئیڈیاز کی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔ ۔ پلیز یار مان جا ۔۔۔۔۔۔ ۔"

علی اس کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر کہہ رہا تھا

"نہیں یار تجھے نہیں پتہ میرے گناہوں کا ۔۔۔۔۔۔ ۔ میں نے ایک بے قصور لڑکی کو برباد کر دیا ۔۔۔۔۔ ۔ بے انتہا ظلم کیے اس پر ۔۔۔۔۔ ۔ اس کے ماں باپ کو بھی اذیت دی ۔۔۔۔۔ ۔ یہاں تک کہ اپنے بچے کا قاتل ہوں میں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ یار میں قاتل ہوں ۔۔۔۔۔۔ ۔ تو ایسا کر علی گرفتار کر لے مجھے اور سخت سے سخت سزا دلوا ۔۔۔۔۔۔ ۔ میں نے اپنے بچے کو مار دیا یار ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

اب باقاعدہ زمان رونے لگا تھا

لوگ رک رک کر اس وجہہ مرد کو روتا ہوا دیکھنے لگے

"کیا ہو گیا یار سنبھال خود کو ۔۔۔۔۔۔ ۔ دیکھ تجھے اپنے کیے پر شرمندگی ہے ۔۔۔۔۔ ۔ یہاں تک کہ تو نے پورا ایک سال سلمان کا علاج کروایا ۔۔۔۔۔ ۔ اور جب وہ مر گیا تو اس کی تدفین تو نے کروائی ۔۔۔۔۔۔ ۔ پلیز یار خود کو سنبھال ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ہمیں تیری ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ آنٹی کو تیری ضرورت ہے ۔۔۔۔ ۔ کیسی ہیں وہ ۔۔۔۔۔۔ ۔"

علی نے اسے گلے لگایا تھا اور اس کے آنسو صاف کیے

"ہممممم ٹھیک ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بس ایک ہی سوال پوچھتی ہیں ۔۔۔۔ ۔ حورین کا کچھ پتہ چلا ۔۔۔۔۔۔ ۔ ہر بار کہہ دیتا ہوں ماما بس دعا کریں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان نے علی سے الگ ہوتے ہوئے کہا

"اوہ ہاں یار تجھے ایک اور بات بھی بتانی تھی ۔۔۔۔۔ ۔ "

علی نے گھڑی میں ٹائم دیکھتے ہوئے کہا

"ہاں بول ۔۔۔۔۔۔ ۔"

"یار تو نے لندن میں پتہ کرنے کا بولا تھا نا حورین بھابھی کا ۔۔۔۔۔۔ ۔"

"ہاں ہاں پھر کچھ پتہ چلا ۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟ ۔ "

زمان نے جلدی جلدی کہا اس کے لہجے میں بے چینی صاف ظاہر تھی

"ہاں کچھ خاص نہیں ۔۔۔۔۔ ۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہمیں وہاں خود جانا چاہیے ۔۔۔۔۔ ۔"

"ہاں میں بھی یہی سوچ رہا تھا مجھے لندن خود جانا چاہیے کیونکہ حورین پاکستان آنے سے پہلے وہی رہتے تھے ۔۔۔۔۔۔ ۔"

"تو پہلے بھی تو گیا تھا وہاں ۔۔۔۔۔۔ ۔ "

"ہاں لیکن اس بات کو کافی وقت ہو گیا اور تجھے بھی تو کلو ملے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔ "

زمان ایک امید سے بولا تھا

"چل ٹھیک ہے پھر پلان بنا کیونکہ مجھے کیس کے سلسلے میں بھی لندن جانا ہے ۔۔۔۔ ۔ "

یہ کہتے ہی علی اٹھ کھڑا ہوا تو بھی اٹھ گیا اب ان دونوں کا رخ باہر کھڑی اپنی گاڑی کی طرف تھا

***

"ماما دعا کریں آپ کے بیٹے کی سزا ختم ہو جائے ۔۔۔۔۔۔ ۔ خدا مجھے معاف کر دے ۔۔۔۔۔۔ ۔ میرے اللہ میری سزا ختم کر دے ۔۔۔ ۔"

زمان پاکیزہ شاہ کے پاؤں دباتے ہوئے کہہ رہا تھا

علی سے ملنے کے بعد اسے ایک امید بندھی تھی

ان کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلا کر اب وہ ان کے پاؤں دبا رہا تھا

پاکیزہ شاہ کافی بیمار تھیں اور زمان کی یہ حالت انہیں اکثر بیمار رکھتی تھی

"زمان بیٹا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ خدا اپنے بندوں سے ستر ماؤں جتنا پیار کرتا ہے ۔۔۔۔۔ ۔ جب ایک ماں اپنی اولاد سے اتنی محبت کرتی ہے تو سوچو وہ خالق تو ستر ماؤں جتنا پیار کرتا ہے۔ ۔۔۔۔۔ ۔ وہ کیسے اپنے بندے کو تکلیف دے سکتا ہے جبکہ تم نادم بھی ہو ۔۔۔۔۔ ۔ اپنے گناہوں پر ۔۔۔۔۔۔ ۔ معافی بھی مانگ رہے ہو اس سے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بیٹا مایوس مت ہو ۔۔۔۔۔ ۔ بس یہ تمہاری آزمائش ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔ ہمت رکھو ۔۔۔۔۔۔ ۔ اللہ سب بہتر کریں گے ۔۔۔۔۔ ۔"

وہ ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنے بیٹے کو سمجھا رہیں تھیں

ان کی باتیں سن کر زمان کو دل میں سکون محسوس ہوا تھا

***

یہ کافی عالی شان سا ہوٹل تھا وہ ایک سائیڈ پر بیٹھی اپنے کام میں مصروف تھی

وہ ریڈ کلر کی گیٹوں سے تھوڑی اوپر تک آتی ریڈ شرٹ اور بلیک کلر کے ٹراؤزر میں ملبوس تھی

جبکہ بلیک کلر کا ہی سٹولر حجاب سٹائل میں اس نے سر پر لیا ہوا تھا

بلیک کلر میں اس کا سفید رنگ کچھ اور بھی اجلا لگ رہا تھا

سامنے ٹیبل پر اس کا لیپ ٹاپ ، لیب کوٹ، موبائل اور بلیک کلر کا ہی پرس پڑا تھا

پین ہاتھ میں پکڑے سامنے ٹیبل پر پڑے لیپ ٹاپ سے وہ کچھ فائل میں نوٹ کر رہی تھی

"ایکسکیوز می حورین میم ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

اسی ہوٹل کے یونیفارم میں ملبوس ایک لڑکی اس کے قریب آئی اور اسے مخاطب کیا

"بس ۔۔۔۔۔۔۔؟ ؟ "

فائل پر لکھتا ہاتھ اس نے روکا اور سامنے کھڑی لڑکی کو دیکھتے ہوئے وہ بولی

" سوری فارڈسٹربنس میم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بٹ سر از کالنگ یو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

سامنے کھڑی انگریز لڑکی نے اپنے مخصوص لہجے میں کہا

"اوکے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ایم کمنگ ۔۔۔۔۔ ۔"

حورین نے اسے دیکھتے ہوئے کہا

"مس روز وئیر از عرش ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

اس عالی شان ہوٹل کی راہداری عبور کرتے ہوئے وہ

آصف صاحب کے کیبن کی طرف جا رہی تھی

جبکہ اس کے پیچھے آصف صاحب کی سیکٹری چل رہی تھی

حورین نے آگے چلتے ہوئے اس سے عرش کا پوچھا

جو چھٹیوں کی وجہ سے اس کے ساتھ ہی ریسٹورنٹ آیا تھا

اور آتے ہی غائب ہو گیا

"میم عرش سر از ود سر ہربرٹ ۔۔۔۔۔ ۔ "

مس روز نے حورین کے پیچھے چلتے ہوئے کہا

مس روز کی بات پر حورین کے چہرے پر بے ساختہ مسکراہٹ آئی تھی

وہ چھ سال سے آصف صاحب کے ہوٹل میں جاب کر رہی تھی میڈیکل کی یف پڑھائی کے ساتھ اس کا جاب کرنا بہت مشکل تھا

لیکن وہ اپنا رامین کا اور عرش کا بوجھ آصف صاحب کے سر پر نہیں ڈالنا چا ہتی تھی اس کی خود کی میڈیکل کی پڑھائی ، رامین کی پڑھائی اور پھر عرش کا خرچہ ،۔۔۔۔۔۔ ۔

اسی لیے اس نے پڑھائی کے ساتھ جاب بھی سٹارٹ کر دی

عرش کو سنبھالنے میں اسے زیادہ مسلہ نہیں ہوا کیونکہ مرین بیگم ، ندا اور رامین نے اس کا بہت ساتھ دیا

پہلے ریسٹورنٹ کافی چھوٹے پیمانے میں تھا لیکن ان چھ سالوں میں یہ ریسٹورنٹ لندن کے دس بڑے ریسٹورنٹس میں سے تھا

آصف صاحب نے اسے جاب کرنے سے بہت دفعہ منا کیا لیکن پھر حورین کی خود داری کی وجہ سے وہ حب ہو جاتے

***

"حور ین بیٹا آپ آگئیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

آصف صاحب کیبن سے نکلتے ہوئے بولے اور پھر حورین اور آصف صاحب کیبن کے اندر چلے گئے

"عرش کہاں ہے بیٹا ۔۔۔۔؟؟؟۔۔ ۔"

"انکل وہ ہربرٹ کے ساتھ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین نے ان کے سامنے والی چیئر پر بیٹھتے ہوئے کہا

"ہا ہا ہا ۔۔۔۔۔۔ ۔ دیکھنا اب ہمارا چھوٹا شہزادہ رات کو ہمارے ساتھ میٹنگ کرے گا۔ ۔ ۔۔۔۔۔ ۔ نانو یہ ہونا چاہیے ۔۔۔۔ ۔ یہ کریں ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ کریں ۔۔۔۔۔ ہا ہا ہا بھئی بہت انٹیلیجنٹ بچہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

آصف صاحب عرش کی چھوٹی چھوٹی شرارتیں یاد کرتے ہوئے بولے تھے

حورین ان کی بات پر مسکرائی

"آپ نے مجھے بلایا انکل ۔۔۔۔؟؟؟؟۔۔ ۔ "

حورین نے مسکراتے ہوئے کہا

"ہاں بیٹا وہ میں نے یہ پوچھنا تھا آپ کی جاب کب تک سٹارٹ ہو گی ۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ کب تک ہاسپٹل جوائن کریں گی ۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ ؟ "

" انکل انشاءاللہ آج سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میری نائیٹ ڈیوٹی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ شام کو جاؤں گی ہاسپٹل ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین نے ہاتھ پر بندھی کھڑی میں ٹائم دیکھتے ہوئے کہا

جو دن کے دو بجا رہی تھی

" اچھا ماشااللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بیٹا جب آپ فری ہوں تو ہم ایک پارٹی رکھیں گے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ کی ڈگری کمپلیٹ ہونے کی خوشی میں ۔۔۔۔۔ ۔ اور آپ آگے سے کچھ نہیں کہیں گی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بلکل منا نہیں کریں گی۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

"بٹ انکل اس کی کیا ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟ ؟"

" کیوں ضرورت نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ کی اتنی بڑی اچیومنٹ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ہم ضرور سلیبڑیب کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

پتہ ہے حورین بیٹا مجھے آپ پر فخر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ نے مثال قائم کی ہے ہر اس لڑکی کے لئے جس کو ہماری سوسائٹی کمزور سمجھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔ آپ نے بہت ہمت کی بیٹا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ عرش کو بھی ماں باپ دونوں کا پیار دیا آپ نے ۔۔۔۔۔۔ ۔ رامین کے لئے بڑی بہن ہونے کا فرض نبھایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

ان کے لہجے میں خوشی تھی جسے حورین محسوس کر سکتی تھی

"انکل یہ میں جانتی ہوں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ حورین شاہ سے ڈاکٹر حورین شاہ تک کا سفر کیسے طے کیا میں نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین کی آنکھوں کے سامنے گزشتہ چھ سالوں کے منظر کسی فلم کی طرح گزرے تھے

آنکھوں میں آئے آنسو اس نے ہاتھ کی پشت سے صاف کیے

اور پھر سے بولنا شروع کیا

"یہ ماما اور پاپا کا خواب تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ دونوں تو نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ لیکن انکل اللہ کے بعد آپ نے اور آنٹی نے میرا بہت ساتھ دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میں زندگی بھر آپ دونوں کا احسان نہیں چکا پاؤں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

وہ خود کو مضبوط کرتی گویا ہوئی ت

آصف صاحب نے جب اسے اور رامین کو سلمان کی موکے بارے میں بتایا تھاا تنے ہی دن وہ دونوں اس صدمے میں رہیں تھیں دونوں مجبور تھیں وہ چاہ کر بھی اپنے باپ سے ملنے پاکستان نہیں جا سکتی تھیں

"کیسی باتیں کر رہی ہو آپ بیٹا ۔۔۔۔۔۔ ۔ کوئی احسان نہیں کیا ہم نے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ انسانیت کا فرض نبھایا ہے بس ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

ٹھک

ٹھک

ٹھک

دروازے پر ہوئی دستک نے اندر موجود دونوں نفوس کو اپنی طرف متوجہ کیا

"کم ان ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

آصف صاحب کے اجازت دینے پر عرش کیبن میں داخل ہوا

"عرش ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ادھر آؤ نانو کے پاس ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

آصف صاحب نے عرش کو دیکھ کر پیار سے کہا جبکہ حورین بھی اب عرش کو دیکھنے لگی تھی

"آج نانو آپ کو پلے لینڈ لے کر جائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

عرش کا ماتھا چومتے وہ گویا ہوا تھے

"رئیلی نانو ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

عرش پر جوش ہو کر بولا تھا

"انکل اب اجازت دیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ میں رامین کو پہلے یونیورسٹی سے یک کروں گی پھر ان دونوں کو گھر چھوڑ کر ہاسپٹل جاؤں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

حورین چیئر سے اٹھ کھڑی ہوئی تھی

"اوکے بیٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔"

آصف صاحب نے عرش کے سر پر پیار کیا

"لیٹس گو عرش ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "

"یس مام ۔۔۔۔۔ ۔"

عرش نے آگے بڑھ کر حورین کا ہاتھ پکڑا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.